سُوْرَۃُ سَبَاٍ

انوار القراٰن (جلد ۳), حصہ 2

۹۵
سورة سبأ
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
کہہ کر جن آیات میں مردوں اور عورتوں کو ایک ساتھ مخاطب کیا گیا ہے ان کی تعداد علی الترتیب ۶۱ اور
۶۷ ہے اب رہیں وہ آیات جن میں عورتوں کے جسمانی طور پر مختلف حالات کے پیش نظر صرف
عورتوں کو مخاطب کر کے صرف انہیں احکام دیئے گئے ہیں یا ان کے بعض زائد حقوق کا ذکر کیا گیا ہے
سوان کی تعدا د انچاس ہے اس کے بالمقابل جن آیات میں صرف مردوں کا ذکر ہے وہ صرف گیارہ
ہیں اس جائزہ سے بھی ظاہر ہے کہ جسمانی تفاوت کے سوا قر آن مجید میں جتنے بھی احکام دیئے گئے
ہیں وہ مردوں اور عورتوں کو اکٹھا مخاطب کر کے دیئے گئے ہیں اور دونوں ان میں برابر کے شریک
ہیں بلحاظ احکام اور بلحاظ حقوق و فرائض خدا تعالیٰ نے دونوں میں کوئی تفریق نہیں برتی۔اس ضمن میں حضور نے سورۃ النساء کی آیت الرّجالُ قَوامُونَ عَلَى النِّسَاءِ کا اصل مفہوم بھی واضح
کیا چنانچہ فرمایا) جہاں تک اس آیت کا تعلق ہے اس میں مردوں کی اس ذمہ داری کی طرف اشارہ کیا
گیا ہے جو گھر کی جملہ ضرورتوں کو پورا کرنے کے سلسلہ میں ان پر ڈالی گئی ہے اس آیت میں یہ بتانا
مقصود نہیں ہے کہ عورتیں مردوں سے کمتر درجہ رکھتی ہیں بلکہ بتانا یہ مقصود ہے کہ مرد گھر کے جملہ
اخراجات کو پورا کرنے کے ذمہ دار ہیں اور اس کی طاقت رکھتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے اعمالِ صالحہ کی جزا بھی دونوں کے لئے ایک جیسی رکھی ہے۔اس نے یہ کہیں نہیں کہا
که مرد نیک اعمال بجالائیں گے تو انہیں زیادہ جزا ملے گی اور عورتیں جو نیک اعمال بجالائیں گی انہیں
ان کی مردوں کے مقابلہ میں کم جزا ملے گی اس نے دونوں کے لئے ایک جیسی جزار کھ کر اس میں کسی قسم
کا فرق روا نہیں رکھا بلکہ ان کی ایک مجبوری کی وجہ سے ان کے تھوڑے اعمال کی جزا زیادہ رکھی ہے اور
کہا ہے کہ انہیں مردوں کے زیادہ اعمال کے برابر جزا ملے گی مثلاً عورتوں کو بعض ایام میں نماز نہ
پڑھنے کا حکم ہے لیکن ثواب مرد کے برابر رکھا ہے یہ نہیں کہا کہ چونکہ مردوں نے زیادہ نمازیں پڑھی
ہیں اس لئے انہیں زیادہ ثواب ملے گا۔خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۶۳۳ تا ۶۳۶)
اس عالمگیر رحمت کا جلوہ جو انسان پر ظاہر ہوا وہ كافة لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا کی شکل میں کہ تمام
بنی نوع انسان کے لئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بشیر بھی ہیں اور نذیر بھی ہیں۔اس آیت کے ٹکڑے سے ہمیں بہت سی باتیں پتالگتی ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے انسان کو وہ تمام قوتیں اور طاقتیں عطا کر دی ہیں جن کے استعمال سے وہ بدی سے بچ سکتا

تفسیر حضرت خلیفۃ السیح الثالث
۹۶
سورة سبا
ہے۔جن کے نتیجہ میں وہ ان راہوں پر چلنے سے محفوظ رہ سکتا ہے جو خدا تعالیٰ سے دور لے جانے والی
اور شیطان کی گود تک پہنچانے والی ہیں۔اس سے ہمیں یہ بھی پتا لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو وہ
تمام صلاحیتیں اور استعدادیں عطا کی ہیں جن کی نشو و نما کے بعد اور جن کے مطابق اعمالِ صالحہ بجالا کر
انسان خدا تعالیٰ کی خوشنودی کو حاصل کر سکتا ہے، اس کی رضا کو پاسکتا ہے، اس کی جنتوں کا وارث بن
سکتا ہے، اس کی بے شمار نعماء سے حصہ لے سکتا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کافر کے لئے نذیر بھی ہیں اور بشیر بھی ہیں۔کافر کے لئے نذیر اس معنی
میں کہ آپ اسے کہتے ہیں کہ دیکھو ! جس غرض کے لئے خدا تعالیٰ نے تمہیں پیدا کیا اور مقصود حیات
کے حصول کے لئے جو قوتیں اور استعدادیں اس نے تمہیں عطا کیں اور تمہاری رہبری کے لئے جو
عظیم ہدایت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ نازل ہو چکی ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کہتے
ہیں میں تمہارے لئے کامل شریعت لے کے آیا ہوں۔تم اگر میری بات کو سنو گے نہیں، اگر تم اپنی
طاقتوں کو ضائع کرو گے، اگر تم خدا کی طرف توجہ نہیں کرو گے اور شیطان کی طرف منہ کر کے اپنی زندگی
کے دن گزارو گے تو اللہ تعالیٰ کے غضب کی آگ تمہارے حصہ میں آئے گی۔یہ انذار کرتے ہیں
حضرت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کفار کو اور بشارت دیتے ہیں کہ میری آواز پر لبیک کہو میں تمہاری
عزت کو قائم کرنے کے لئے، میں تمہاری دنیوی اور روحانی فلاح و بہبود کے لئے آیا ہوں۔ایسی تعلیم
لے کے آیا ہوں جو زندگی میں بھی تمہاری بھلائی کے سامان پیدا کرتی ہے اور اخروی جنتوں کے بھی
سامان پیدا کرتی ہے۔جو حقیقی زندگی خدا چاہتا ہے تم گزارو، اس زندگی کے سامان پیدا کرنے کے لئے
میں آیا ہوں۔اسی واسطے قرآن کریم نے یہ کہا کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز پر لبیک
کہو کیونکہ وہ تمہیں بلاتے ہیں اس لئے لیغینكُمْ کہ وہ تمہیں زندہ کریں۔إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا
يُحْيِيكُم (الانفال: ۲۵) کہ تمہیں اس غرض سے بلاتے ہیں کہ تمہیں زندہ کریں۔یہ کفار کو کہا گیا۔اب
یہ انذار تو نہیں یہ تو بشارت ہے بڑی زبردست۔تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جس طرح نذیر ہیں کافر کے لئے اس طرح بشیر بھی ہیں کافر کے لئے اور
یہ خیال بھی غلط ہے کہ محمد رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم اس شخص کے لئے محض بشیر ہیں جو اعلان کرتا ہے کہ میں
آپ پر ایمان لایا اور آپ کے رب پر ایمان لایا۔آپ بشیر بھی ہیں اس کے لئے اور نذیر بھی ہیں اس کے

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۹۷
سورة سبا
لئے یعنی جس طرح کافر کے لئے نذیر اور بشیر ہیں اسی طرح مومن کے لئے بھی نذیر اور بشیر ہیں۔قرآن کریم بھرا پڑا ہے اس مضمون کے ساتھ اور ایک آیت میں نے اٹھائی ہے جس میں صاف،
بالکل وضاحت کے ساتھ یہ ہے کہ مومنوں کے لئے آپ نذیر بھی ہیں اور بشیر بھی ہیں۔قرآن کریم
میں ہے۔إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ (الاعراف: ۱۸۹) کہ میں صرف نذیر اور بشیر ہوں مومن
قوم کے لئے۔تو یہ خیال کہ مومنوں کے لئے محض بشیر اور نذیر نہیں اور کافروں کے لئے محض نذیر اور
بشیر نہیں یہ غلط ہے۔اگر ہم یہ سمجھ لیں کہ ایک دفعہ ایمان کا دعویٰ کر دیا پھر بشارتیں ہی بشارتیں ہیں، پھر
خیر ہی خیر ہے، پھر خوشحالی ہی خوشحالی ہے، پھر اللہ تعالیٰ کی رضا ہی رضا ہے اور ہماری کوئی ذمہ داری
نہیں ، ہمارے اوپر کوئی پابندیاں نہیں، گناہوں سے بچنے کے لئے ہم نے کوئی کوشش نہیں کرنی۔نیکیاں کرنے کے لئے ہم نے ہر قسم کی جدو جہد اور سعی نہیں کرنی۔یہ خیال غلط ہے۔اصولی طور پر خدا تعالیٰ نے جو لِقَومٍ يُؤْمِنُونَ مومن قوم کو جو بشارت دی وہ بڑی زبردست ہے
وَ انْتُمُ الْأَعْلُونَ (ال عمران :۱۴۰) ہر شعبہ زندگی میں فوقیت تمہیں حاصل ہوگی۔اعلیٰ کا لفظ بولا ہے
نا۔ہر شعبۂ زندگی میں فوقیت تمہیں حاصل ہوگی یہ بشارت ہے مگر اس کے ساتھ میں نے قرآن کریم پر
بڑا غور کیا ہر بشارت کے ساتھ انذاری پہلو ساتھ لگا ہوا ہے۔اس کے ساتھ ایک انذار ہے۔ان
كُنتُم مُّؤْمِنِينَ اگر تم ایمان کے عملی تقاضوں کو پورا نہیں کرو گے تو یہ بشارت تمہارے حق میں پوری
نہیں ہوگی۔الافلون والی اور تیرہ چودہ سو سالہ اسلامی زندگی میں جو مسلمان ساری دنیا میں پھیلے ہوئے
ہیں ان کی آپ تاریخ دیکھیں اس کے دونوں پہلو انذار کے بھی اور تبشیر کے بھی بڑے زبر دست
طریقے پر پورے ہوئے۔ایمان کے تقاضے جہاں بھی پورے کئے گئے ، فوقیت بشارت کے مطابق
لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ انہی کو حاصل ہوئی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی وہ تو اس زمانے کا تو ہرلمحہ اس
کی تائید کر رہا ہے کیونکہ آپ کی تربیت میں صحابہ رضی اللہ عنہم تھے وہ تقاضوں کو پورا کر رہے تھے
ایمان کے۔اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی قیادت کر رہے تھے۔ہر وقت ان کی رہنمائی تھی۔جس
وقت انتہائی دکھوں کی زندگی تھی ان دکھوں میں سے کامیاب نکلے۔تیرہ سالہ زندگی کے دکھ اٹھا کے پھر
چند سال میں سارے عرب پر غالب آ جانا یہ کوئی معمولی معجزہ نہیں ہے۔ایسا معجزہ ہے جس کی مثال دنیا

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۹۸
سورة سبا
میں نہیں ملتی کہ کسی قوم کو تیرہ سال تک اس طرح پیسا گیا ہو کی زندگی میں اور آٹھ سال تک حملہ آور ہو کر
اس طرح کوشش کی گئی ہو ان کو نیست و نابود کرنے کی اور پھر بیس سالہ اس ظالمانہ کوشش کا نتیجہ اسلام کی
موت نہیں بلکہ مسلمان کی زندگی کی شکل میں ظاہر ہوا۔۔۔۔۔۔قرآن کریم میں بشارتوں کے ساتھ انذاری پہلو مختلف جگہ ساری تعلیم ہی یہ بھری ہوئی ہے یعنی ہر حکم
جو ہے اس کا ایک پہلو انذار کا نکل آتا ہے یعنی یہ کہا کہ اپنے بھائی سے حسن سلوک کر۔اسے دکھ نہ پہنچا۔دونوں معنی منفی اور مثبت دونوں چیزیں۔اگر وہ دکھ پہنچاتا ہے حکم نہیں مانتا تو وہ انذار ہے اگر وہ سکھ
پہنچاتا ہے تو وہ بشارت بن جاتی ہے۔عملاً اگر وہ ایسا کرتا ہے أُولَبِكَ سَيَرْحَمُهُمُ اللهُ (التوبة : ٧١)
خدا تعالیٰ کی رحمت کے وارث ہوں گے۔کون لوگ؟ وہ مومن مرد اور مومن عورتیں جو بعض بعض کے
خیر خواہ ہیں۔امر بالمعروف کرنے والے، ہمنکر سے روکنے والے، نمازوں کو قائم کرنے والے، زکوۃ کو
دینے والے، غرض کہ اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول کی پوری اور سچی اور کامل اطاعت کرنے والے۔أوليكَ سَيَرْحَمُهُمُ اللهُ - تو جو شخص باہمی دوستی اور خیر خواہی نہیں رکھتا، امر بالمعروف نہیں کرتا، نہی عن
المنکر نہیں کرتا، نماز کو شرائط کے ساتھ قائم نہیں کرتا پڑھتا تو ہے لیکن شرائط کے ساتھ قائم نہیں کرتا،
زکوۃ کو اس کی شرائط کے ساتھ ادا نہیں کرتا۔غرضیکہ خدا تعالیٰ کی اطاعت اور اس کے رسول کی
اطاعت میں کمی کرتا ہے وہ انذار ہے۔خدا تعالیٰ کی رحمت سے محروم ہو جاؤ گے اگر ایسا کرو گے۔یہ
آخر میں میں نے دو آیتیں اس لئے لی تھیں اس کا دوسرا حصہ نبی والا حصہ بھی ایک دوسری آیت میں
ہے۔دونوں سامنے آجائیں گی تو آپ پر مضمون واضح ہو جائے گا۔دوسری آیت میں ہے کہ ایک گروہ
ہے جو ایمان کا دعوی کرتا ہے ایمان کا دعویٰ کرنے والوں کے متعلق فرمایا کہ خدا تعالیٰ ان کی وہ کوششیں
جو خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے کے لئے بظاہر نظر آتی ہیں، قبول نہیں کرے گا۔ان کے صدقات
قبول نہیں کئے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ ان کے لئے عذاب کا سامان پیدا کرے گا اور ہیں وہ انفاق فی
سبیل اللہ کرنے والے اور نماز ادا کرنے والے۔یہ وہ گروہ ہے جن کے متعلق خدا کہتا ہے کہ ان کی
قرب الہی کی کوششیں قبول نہیں ہوں گی۔خدا تعالیٰ ان کے لئے عذاب پیدا کرے گا۔بظاہر وہ خرچ
بھی کرتے ہیں اور نمازیں بھی پڑھتے ہیں۔مومن بھی ہیں اور کفر اللہ بھی کر رہے ہیں اور رسول کا بھی
کفر
کر رہے ہیں۔

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۹۹
سورة سبا
وَمَا مَنَعَهُمْ أَنْ تُقْبَلَ مِنْهُمْ نَفَقْتُهُمْ إِلَّا أَنَّهُمْ كَفَرُوا بِاللَّهِ وَبِرَسُولِهِ وَلَا يَأْتُونَ الصَّلوةَ
إلَّا وَهُمْ كَسسَالی (التوبۃ : ۵۴) نماز پڑھتے ہیں مگر ٹھونگے مارتے ہیں یعنی شرائط اس کی قائم نہیں
کرتے۔ان کے دل میں خدا تعالیٰ کا پیار نہیں۔وہ جو عاجزی کی کیفیت دل اور دماغ اور روح میں
پیدا ہونی چاہئے وہ نہیں۔وہ خدا تعالیٰ کو ہی حاکم اور دیا تونہیں سمجھتے بلکہ نماز بھی پڑھتے ہیں اور قبروں پر
مثلاً سجدہ بھی کر لیتے ہیں جاکے اور پیروں کی پرستش بھی کرتے ہیں۔اس قسم کی نماز پڑھنے والے
ہیں۔وَلَا يُنْفِقُونَ إِلَّا وَهُمْ كَرِهُونَ۔دیتے تو ہیں مگر نفرت کے ساتھ دیتے ہیں۔بشاشت کوئی
نہیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ انہوں نے ایمان کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا۔ایمان کا تقاضا یہ ہے کہ
خرچ کرے اور بشاشت سے خرچ کرے کراہت سے خرچ نہ کرے۔ایمان کا تقاضا یہ ہے کہ نماز
پڑھے اور نماز کو شرائط کے ساتھ قائم کرے۔یہ نہیں کہ کسالی۔مثلاً آگئے دوڑ کے ادھر ادھر دیکھ لیا
اچھا کسی کی نظر مجھ پر پڑی ہے مجھے پھر نماز پڑھنی پڑے گی تو آ گئے اور ظاہر میں ٹھونگے بھی مار لئے۔ایمان کا دعوی بھی ہے اور عملاً کفر باللہ اور کفر بالرسول بھی ہے اور ساتھ یہ دعویٰ بھی ہے یہ ہے ہی
منافقوں کے متعلق۔ایسے کمزوروں کے متعلق جو نماز بھی پڑھتے ہیں آخر وہ ایمان کا دعویٰ کرنے
-
والے ہیں نا جو آ جاتے ہیں مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے اور زکوۃ دینے کو تیار ہو جاتے ہیں۔تو اس کو چاہیے آپ تمہید سمجھ لیں۔جو کچھ ابھی تک میں نے بیان کیا۔میں جماعت کے یہ بات
ذہن نشین کرانا چاہتا ہوں کہ اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نہایت ہی متضر عانہ
دعاؤں کے نتیجہ میں اور آپ کو جو اس نے بشارتیں دی تھیں اس کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ کو اس لئے قائم
کیا ہے کہ ساری دنیا میں صحیح اور سچے اسلام کو وہ پھیلا کے اور قائم کر کے اور بنی نوع انسان کے دلوں کو
پیار اور محبت کے ساتھ خدائے واحد و یگانہ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو رحمتہ للعالمین اور بشیر اور نذیر
كافة لِلنَّاسِ ہیں ان کے لئے جیتے۔بنی نوع انسان کے دلوں کو جیت کے خدائے واحد و یگانہ کی
وحدانیت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کے جھنڈے تلے جمع کرے بنی نوع انسان کو۔اس لئے
آپ
کو قائم کیا، اتنی آپ کو بشارتیں دی گئی ہیں اتنی بشارتیں دی گئی ہیں کہ اندازہ نہیں آپ کر سکتے۔اگر آپ میں کوئی سمجھدار ہوتو وہ یہ سوچنے پر مجبور ہو جائے گا کہ میرے جیسے انسان کو اتنی عظیم بشارتیں
کیسے مل گئیں ؟ مجبور ہوگا اس نتیجہ پر پہنچنے پر کہ مجھے یہ بشارتیں ملی ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل۔

تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
سورة سبا
تو جو اس ایمان کے تقاضے ہیں جو اَطِیعُوا اللهَ وَاَطِیعُوا الرَّسُول کا مطالبہ کر رہا ہے وہ ایمان خالی
یہ نہیں کہ ہم ایمان لے آئے جو خدا اور رسول کی کامل اطاعت کا مطالبہ کرتا ہے۔جو اس ایمان کے
تقاضے ہیں اس کو آپ پورا کریں ساری دنیا اکٹھی ہو جائے آپ
کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی اس لئے کہ آپ
کی ساری محنت اور کوشش مزدوری جو ہے وہ اپنے لئے نہیں خدا اور اس کے رسول کے لئے ہے۔آپ
اپنے لئے مکان نہیں بنا رہے۔آپ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے محل تیار کر رہے ہیں اور ایسا قلعہ جس
میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پناہ میں ساری دنیا آجائے گی۔اگر آپ واقع میں ایسا کر رہے ہیں تو جو
بشارتیں پہلی بھی اور نبی بھی ہیں وہ آپ کے حق میں پوری ہوں گی اس واسطے کہ اِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
والی کیفیت آپ کی زندگی میں ہے لیکن اگر آپ ایسا نہیں کر رہے تو خالی احمدی بن جانے سے منہ سے
اور احمدی کہلانے دوسروں کے مونہوں سے، یہ آپ کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔(خطبات ناصر جلد هشتم صفحه ۲۰۱ تا ۲۱۳)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کے متعلق اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بڑے عظیم الشان
اعلان کئے ہیں۔ایک تو یہ فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وجود تمام عالمین کے لئے ، تمام
کائنات کے لئے رحمت بنایا گیا ہے اور دوسرے یہ کہا کہ آپ کی رسالت كافة لِلنّاس کے لئے ہے
وَمَا اَرْسَلْنَكَ إِلا كَافَةُ لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا ساری کی ساری نوع انسانی کے لئے آپ رسول ،
بشیر اور نذیر ہو کر مبعوث ہوئے ہیں۔دو مختلف سورتوں میں یہ آیتیں ہیں اور ہر دو جگہ اس اعلان
کے بعد کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم عالمین کے لئے، کائنات کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں اور یہ کہ
آپ کی رسالت كافة للناس کے لئے ہے یہودی اور عیسائی اور بدھ مذہب والے اور ہر قوم اور ہر
علاقہ کے لوگ اور ہر زمانہ میں پیدا ہونے والے انسان ،غرضیکہ آپ کی بعثت کے بعد سے قیامت
تک کی ہر نسل آپ کی رسالت کے ماتحت ہے۔دونوں جگہ اس اعلان کے بعد آگے ایک وعدے کا
ذکر ہے۔رَحْمَةً لِلْعَالَمین کے بعد فرمایا کہ میں نہیں کہ سکتا کہ جو وعدہ تم سے کیا گیا ہے وہ کب
پورا ہوگا۔وَ اِنْ اَدْرِی اَقَرِيبٌ اَم بَعِيدٌ مَّا تُوعَدُونَ (الانبیاء :۱۱۰) رسول بھی بشر ہوتا ہے اور
رَحْمَةٌ لِلْعَالَمِينَ بھی بشر ہیں وہ اپنی طرف سے کچھ نہیں کہہ سکتے جب تک خدا تعالیٰ کی طرف
سے علم نہ ہو کہ وہ وعدہ جس کا ذکر کیا گیا ہے کب پورا ہوگا اور جب كافة للناس کہا تو وہاں یہ بتایا کہ

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
1+1
سورة سبا
ترقیات کی پہلی تین صدیوں کے بعد جب ایک ہزار سال گذر جائے گا تو اس وعدہ کے پورا ہونے کا
زمانہ آ جائے گا یعنی چودھویں صدی سے اس وعدہ کے پورا ہونے کا زمانہ شروع ہوگا۔پس رَحْمَةً
للعلمین اور كَافَة لِلنَّاس میں ایک وعدہ ہے۔ویسے صرف نحو کے لحاظ سے وہاں وَ مَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا
رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ اور وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلا كَافَةً لِلنَّاسِ ہے یعنی منصوب ہے لیکن جب ہم اس کو الگ
بولیں تو کہیں گے کہ آپ رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ ہیں اور كَافَةٌ لِلناس کی طرف آپ کی بعثت ہوئی۔ان
آیات میں یہ وعدہ نہیں کہ آپ مبعوث تو ہوئے ہیں نوع انسانی کی طرف لیکن نوع انسانی کبھی بھی
آپ کو قبول نہیں کرے گی۔یہ وعدہ نہیں ہے بلکہ وعدہ یہ ہے کہ نوع انسانی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
رسالت کو قبول کرے گی اور سارے کے سارے انسان سوائے چند ایک استثناء کے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں گے۔جب وعدے کے پورا ہونے کا زمانہ بتایا گیا تو پہلی تین صدیوں کا ذکر چھوڑ دیا گیا کیونکہ پہلی تین
صدیاں ترقیات کی صدیاں تھیں ان میں اسلام بڑھتا چلا جارہا تھا اسلام عرب میں کامیاب ہوا پھر
عرب سے باہر نکلا پھر افریقہ کے براعظم پر چھا گیا، صرف کامیاب ہی نہیں ہوا بلکہ چھا گیا، پھر
وہاں سے نکلا اور ایک طرف سپین کے رستے سے یورپ میں داخل ہوا اور قریباً سارے پین کو اپنی
رحمت کے احاطہ میں لے لیا اور دوسری طرف ایک وقت میں ترکی کی طرف سے یورپ کے اندر گیا اور
ان کے دل جیتتا ہوا آگے ہی آگے بڑھتا چلا گیا۔یہاں تک کہ پولینڈ کے دل جیت کر پولینڈ سے
پرے جو سمندر ہے اس کے کناروں تک پہنچ گیا اور پھر ماسکو جو آجکل کمیونزم کا دارالخلافہ ہے ابھی
ماضی قریب میں ہی تیمور کے زمانے میں یہ اس کی سلطنت کے ایک صوبے کا دارالخلافہ تھا۔تیمور کا
اطلاعات دینے کا نظام بہت تیز رفتار تھا بادشاہ کو گھوڑوں پر بڑی جلدی ان علاقوں کی خبریں آجاتی
تھیں۔پھر اسلام چین کی طرف بڑھا تو اس کے اندر گھس گیا۔غرض کہ وہ ترقی کرتا چلا جارہا تھا حتی کہ
تین صدیوں کے بعد یہ ترقی رک گئی اور تنزل کا دور شروع ہو گیا۔ترقی کے زمانہ میں نظر آ رہا تھا کہ
معروف دنیا میں معلوم خطہ ہائے ارض میں اسلام بڑھتا چلا جا رہا ہے اور رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِينَ اور كَافَةٌ
للناس میں جو بشارت دی گئی تھی اور جو وعدہ دیا گیا تھا وہ پورا ہوتا نظر آتا ہے لیکن اس کے بعد تنزل
آنا شروع ہو گیا۔یہ تنزل بھی اس قسم کا نہیں ہے جو دوسروں پر آتا ہے اسلام پر کبھی ویسا تنزل نہیں آیا

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۱۰۲
سورة سبا
لیکن بہر حال وہ ترقی رک گئی اور ایک تنزل آنا شروع ہوا۔سپین کی حکومت ختم ہوگئی اور وہ ملک
مسلمانوں کے ہاتھ سے نکل گیا اور مسلمان جو پولینڈ تک آگے گئے ہوئے تھے وہ علاقے ان کے ہاتھ
سے نکل گئے اور اب ترکی کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے جو یورپ کے براعظم کے اندر ہے باقی ملک
ادھر ہے اور تاشقند اور دوسرے بڑے بڑے علماء پیدا کرنے والے جو علاقے تھے وہ مسلمانوں کے
ہاتھ سے نکل گئے۔چین میں بھی حکومت نہیں رہی۔پس ایک قسم کا تنزل ہے واللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ
یہ اس قسم کا زوال نہیں جیسا کہ دوسری قوموں اور دوسری اُمتوں پر آیا بلکہ اس زمانے میں بھی مسلمان
میں روشنی اور جان نظر آتی ہے لیکن حالات کے لحاظ سے ہم اس کو تنزل کا زمانہ کہنے پر مجبور ہیں۔دوسری چیز جو ذہن میں آئی تھی پھر رہ گئی وہ یہ ہے کہ اس وقت اسلام ساری دنیا میں پھیل ہی نہیں
سکتا تھا کیونکہ ہمارے ان علاقوں کے انسان کو دنیا کے بہت سے حصے معلوم ہی نہیں تھے مثلاً امریکہ
ہے، نیوزی لینڈ ہے، آسٹریلیا ہے، یہ Unknown (غیر معلوم ) علاقے تھے اور انسان کو ان علاقوں
کے جغرافیہ کا ہی پتا نہیں تھا وہاں کی آبادیوں کا ہی پتا نہیں تھا۔پس اگر اس وقت سارے کے سارے
انسان محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جاتے اور ہم سمجھتے کہ جمع ہو گئے ہیں تب بھی ساری
کی ساری نوع انسانی اسلام کے جھنڈے تلے جمع نہ ہوتی کیونکہ ایسے علاقے تھے، انسان سے آباد
علاقے جن کا ہمیں علم ہی نہیں تھا اور وہاں اسلام کی تعلیم پہنچ ہی نہیں سکتی تھی کیونکہ ان علاقوں اور ان
اقوام کو ہم جانتے ہی نہیں تھے۔مثلاً فجی آئی لینڈ کی جو پرانی آبادیاں ہیں انہوں نے اس زمانے میں
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام ہی نہیں سنا تھا۔اب ہمارا وہاں مشن ہے اور اللہ کے فضل سے
اس پرانی قوم میں سے بھی (جو کہ قریباً چودھویں صدی میں ہی سامنے آئی ہے ) مسلمان ہونے شروع
ہو گئے ہیں۔غرض ہر دو جگہ پر یعنی جہاں رَحْمَةٌ لِلعلمین کہا وہاں بھی اور جہاں گافة للناس کہا وہاں بھی
ایک وعدے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ایک جگہ کہا کہ میں نہیں کہہ سکتا کہ وہ کب پورا ہوگا۔یہاں
قرآن کریم نے محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے فکر کی کیفیت بیان کی ہے اور پھر دوسری جگہ خدا تعالیٰ نے خود
بتایا کہ میں تمہیں بتا تا ہوں کہ چودھویں صدی سے اس وعدے کے پورا ہونے کا زمانہ شروع ہو جائے
گا۔اب ہم اس زمانہ میں ہیں اور آج کے زمانہ کے مسلمان پر بہت بڑی ذمہ داری ہے اس لئے کہ

۱۰۳
سورة سبا
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
جتنی بڑی بشارتیں کسی امت کو خدا تعالیٰ کی طرف سے اس اُمت کے رسول کے ذریعہ سے ملتی ہیں اور
ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تو خاتم الانبیاء اور افضل الرسل ہیں، اتنی ہی بڑی ذمہ داریاں بھی ان پر
ڈالی جاتی ہیں اور اتنا ہی یہ احساس بھی پیدا کیا جاتا ہے کہ انسان اپنے نفس میں اور اپنی ذات میں کوئی
حقیقت نہیں رکھتا اور اس کے اندر کوئی زور نہیں اور نہ کوئی طاقت ہے کہ وہ خدائی امداد اور نصرت کے
بغیر اپنے زور سے قربانیاں کر کے ان وعدوں کو پورا کرنے میں کامیاب ہو جائے۔انسان کو تو یہ کہا گیا
ہے
کہ جتنی تجھ میں طاقت ہے وہ کر دے اور سب کچھ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی ہوتا ہے، اس کی نصرت
اور اس کی امداد سے ہوتا ہے۔پس اس زمانہ میں یہ وعدہ ہے کہ نوع انسانی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
جھنڈے تلے جمع ہو کر عملاً انسان کے سامنے یہ تصویر پیش کرے گی کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رحمة
للعالمین ہیں۔اعتقاداً نہیں بلکہ عملاً یہ تصویر پیش کرے گی کیونکہ الا ماشاء اللہ چند ایک استثناؤں
کے علاوہ ساری دنیا نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مان لیا اور آپ پر ایمان لا کر آپ کے روحانی فیوض سے
حصہ لیا۔یہ دعاؤں کے نتیجہ میں ہوگا اور اس دعا کے نتیجہ میں جو اس دل سے نکلی تھی جس کے متعلق کہا گیا
تھا کہ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنينَ (الشعراء: ۴) اور دنیا کے سامنے عملاً یہ نقشہ آ جائے گا
کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کسی ایک قوم کسی ایک علاقے کسی ایک ملک یا کسی ایک نسل کے لئے رسول نہیں
ہیں بلکہ حافة للناس کی طرف آپ کو رسول بنا کر بھیجا گیا ہے اور یہ عملاً ثابت ہو جائے گا کیونکہ
انسانوں کی بھاری اکثریت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر ایمان لے آئے گی اور خدا تعالیٰ کا وعدہ
پورا ہو جائے گا۔گو وہ اس شکل میں بیان نہیں ہوا لیکن وہ اپنے معنی کے لحاظ سے اس میں بیان ہو چکا
ہے جیسا کہ میں نے کہا ہے ان دونوں آیتوں کے بعد آگے ایک وعدے کا ذکر ہے اور پھر یہ سوال
اٹھایا گیا ہے کہ وہ وعدہ کب پورا ہوگا اور پھر ایک جگہ یہ بتایا گیا ہے کہ چودھویں صدی میں اس وعدے
کے پورا ہونے کا زمانہ آجائے گا۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحہ ۳۵۷ تا ۳۶۱)
کوئی دنیا کا رسول، کہتے ہیں ایک لاکھ بیس ہزار یا ایک لاکھ چوبیس ہزار رسول آئے ، کوئی بھی ان میں
سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے میں تھا ہی کچھ نہیں ، کہنا چاہیے۔کیونکہ بہت ساری ان کے
اندر حدود تھیں۔ان کو خدا تعالیٰ نے محدود علم دیا، محدود زمانہ کے لئے مقرر کیا ، خاص قوم کی طرف آئے
اور اس کے نتیجہ میں جو اس قوم کی اس زمانہ میں ضرورت تھی اس حد تک ان پر خدا تعالیٰ کی وحی نازل

تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
۱۰۴
سورة سبأ
ہوئی لیکن حضرت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كَافَةٌ لِلنَّاسِ اور بَشِيرًا وَنَذِيرًا (البقرة:۱۲۰) آئے۔مومن اور کافر دونوں کے لئے بشارتوں کے سامان بھی دیئے۔ایسا کرو گے خدا کا پیار مل جائے گا اور ہر
دو، مومن و کافر کے لئے انذار کے سامان بھی پیدا کئے۔ان کو کہا ایک دفعہ ایمان تمہیں مل جائے یہ نہ ہو
کہ بعد میں بھٹک جائے۔اس واسطے بچے رہنا۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۲۴۵)

آج 10 میں سے 10 باقی