سُوْرَۃُ الصّٰٓفّٰتِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۱۱۵
سورة القت
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الطقت
آیت انا زَيَّنَا السَّمَاءِ الدُّنْيَا بِزِينَةِ إِلكَوَاكِبِ
اور جو یہ کائنات ہے اس کے متعلق خدا نے کہا سات آسمان اور ایک زمین پر مشتمل جہاں تک
انسان
کا تعلق ہے وہ ایک زمین باقی تو گرہ گرہ اپنا جانے۔سات آسمان ہوئے نا۔قرآن کہتا ہے کہ :
إنا زَيَّنَا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِزِينَةِ الكواكب کہ ان سات آسمانوں میں سے پہلا آسمان وہ ہے کہ
سارے ستارے اس کے اندر ہیں دوسرا جو آسمان ہے وہاں ستارہ نہیں کوئی سمجھے ستاروں کی جو خو بصورتی
آپ
کو نظر نہیں آتی۔بارش ہوئی ہوئی ہو اور مطلع صاف ہو بالکل آسمان میں فضا میں گرد وغبار نہ ہو اور
دس ستاروں کی جگہ کروڑوں ستارے آنکھ ہماری دیکھ رہی ہو بالکل اور اس کی تصویریں بن رہی ہوں
اور ایک پیٹرن ہو خدا تعالیٰ کی عظمت اور شان ہمارے تصور میں۔جہاں تک ہماری نظر پہنچی وہ تو بڑا چھوٹا حصہ ہے نا۔جہاں تک سائنسدانوں کی فلکیات سے تعلق
رکھنے والوں کی تحقیق پہنچی وہ یہ ہے کہ یہ جو سماء الدنیا ہے پہلا آسمان اس میں ایک تو قبیلے ہیں ستاروں
کے اُس کو یہ کہتے ہیں گلیکسی (Galaxy) اور خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ پہلے آسمان میں ستارے ہیں تو
ستاروں کے سارے قبائل پہلے آسمان میں ہیں اور قبیلے کا نام ہے ھیلسی (Galaxy) اور
سائنسدان کہتا ہے کہ گلیکسی کے اعداد و شمار نہیں غیر محدود ہیں اُن کے علم کے لحاظ سے غیر محدود اور ہر
قبیلے میں اتنے سورج ہیں کہ وہ بھی حد و شمار سے باہر سمجھتے اور یہ سارا پہلا آسمان ہے۔ہماری جو عملی سائنس ہے جہاں ٹیسٹ ہوتے ہیں یا ہماری دُور بینیں دیکھتی ہیں اُن کا تعلق تو پہلے

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
117
سورة الصفت
آسمان سے پنجابی کا ایک محاورہ ہے پھورنا۔وہ پھور یا بھی نہیں پوری طرح زمین لیکن خدا نے مجھے کہا
آپ
کو بھی کہا ہر شخص کو کہا مخاطب کر کے کہ تم تھوڑا سا علم پہلے آسمان کا حاصل کر کے میرے خلاف
کھڑے ہو جاتے ابا اور استکبار کرتے ہو۔اعلان کر دیتے ہو کہ ہم زمین سے خدا کا نام اور آسمانوں
سے اُس کے وجود کو مٹا دیں گے۔تم تو اس کی انتہا بھی نہیں جانتے اور یہ تو پہلا آسمان ہے جو دوسرا ،
تیسرا، چوتھا، پانچواں ، چھٹا اور ساتواں آسمان ہے اُس کے جو روحانی پہلو ہیں اُن کے متعلق
قرآن کریم میں ، احادیث میں کچھ ذکر آتا ہے۔جو اُس کے مادی پہلو ہیں۔اثرات۔کیا اثر ان کے
ہورہے ہیں وہ ابھی محض تھیوری ہے خدا کرے ہمیں پانچ دس ایسے سائنس دان بھی مل جائیں جو
ڈاکٹر سلام صاحب کی طرح اپنے ڈیسک پر بیٹھ کر دوسرے تیسرے آسمان کے متعلق تھیوریز بنایا
کریں۔فارمولے۔جو آج سے پچاس سال بعد یا سو سال بعد یا ڈیڑھ سو سال کے بعد انسان کی عملی
تحقیق جب وہاں پہنچتے تو حیران ہو کہ ڈیڑھ سو سال پہلے ایک احمدی کے دماغ کو خدا تعالیٰ نے وہاں
تک پہنچا دیا تھا اور آج ہم وہاں پہنچتے رہے ہیں۔خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۴۰۸، ۴۰۹
آیت ۳۷،۳۶ إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُم لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ
يَسْتَكْبِرُونَ وَيَقُولُونَ آبِنَا لَتَارِكُوا الهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَجْنُونٍ۔قرآن کریم کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ شرک کی تمام راہیں تکبر کے چوراہے سے پھٹتی ہیں اور
اس شجرہ خبیثہ کی جڑیں استکبار کے فوق الارض میں معلق ہوتی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ وَ يَقُولُونَ أَبِنَّا لَتَارِكُوا الهَتِنَا لِشَاعِرِ
مجنون یعنی جب کبھی ان سے یہ کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا اور کوئی معبود نہیں صرف وہی پرستش کے
لائق ہے انسان کو صرف اسی کے سامنے عاجزی اور انکسار کے ساتھ جھکنا چاہیے۔وہی تمام فیوض کا منبع
ہے صرف اسی سے فیض حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے وہی تمام زندگی اور حیات اور زندگی کے
تمام لوازمات کا سر چشمہ ہے کسی قسم کی کوئی زندگی اور حیات اس کے سوا کسی اور جگہ سے حاصل نہیں کی
جاسکتی يَسْتَكْبِرُونَ تو آگے سے وہ اپنے کو صاحب عظمت اور صاحب جبروت قرار دیتے ہوئے کہتے

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۱۱۷
سورة الصفت
ہیں۔ہم میں بڑی عظمت پائی جاتی ہے، ہم بڑے لوگ ہیں، ہم صاحب جبروت ہیں، ہمیں خدائے
واحد کی ضرورت نہیں کیونکہ جو الہ ہم نے بنائے ہیں وہ ہمارے ہیں اور ہمارے بنائے ہوئے
الھوں کے مقابلہ میں جس اللہ کو پیش کیا جاتا ہے چونکہ وہ الهَتِنا میں شامل نہیں وہ ہمارا بنایا ہوا رب
نہیں ہے اس لئے ہم اس کی توحید کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں پھر ہم اسے قبول کریں بھی تو
ایک شاعر اور مجنون کے کہنے پر جو جھوٹی بات کو خوبصورت پیرایہ اور احسن رنگ میں پیش کر رہا ہے اور
اسے کوئی سحر ہو گیا ہے کوئی جن چمٹا ہوا ہے یہ بڑا حقیر انسان ہے جو باتیں کر رہا ہے گو وہ بظاہر دلوں کو
موہ لینے والی ہیں لیکن ایسے حقیر انسان کے منہ سے ایسی باتیں نہیں نکل سکتیں اس لئے معلوم ہوا کہ کوئی
جن اس کے ساتھ چمٹا ہوا ہے اور اسے اس قسم کی شاعرانہ باتیں سکھا رہا ہے۔پس یہاں
اللہ تعالیٰ نے شرک کی حقیقی اور اصلی وجہ کی نشاندہی کی ہے اور فرمایا کہ وہ تو حید کو اس لئے
ٹھکراتے ہیں کہ وہ کتارِكُوا الهَيْنا کے لئے تیار نہیں ہوئے۔وہ کہتے ہیں کہ اپنے علم پر ہم اس لئے
بھروسہ رکھتے ہیں کہ یہ علم ہمارا ہے ہم دنیوی جاہ و جلال پر اس لئے اتنا بھروسہ رکھتے ہیں ( جتنا کہ
ہمیں خدا تعالیٰ پر بھروسہ رکھنا چاہیے ) کہ یہ جاہ وجلال اور یہ عظمتیں ہماری ہیں اور ہماری طرف
منسوب ہونے والی ہیں یہ مادی اسباب اور مال و دولت جس کے بل بوتے پر ہم دنیا میں اپنی خدائی
قائم کرنا چاہتے ہیں۔یہ کسی غیر کے نہیں بلکہ ہمارے ہیں۔ہم الهتنا یعنی اپنے خداؤں کو چھوڑ کر
خدائے واحد کی پرستش کرنے کے لئے تیار نہیں۔پس یہاں
اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتایا ہے کہ ابا اور استکبار کے نتیجہ میں شرک جلی بھی پیدا ہوتا ہے اور
شرک خفی بھی پیدا ہوتا ہے۔بعض لوگ تو کھلم کھلا خدائے واحد کو خدائے واحد قرار نہیں دیتے اور نہ اسے
تسلیم کرتے ہیں بلکہ وہ اس کے ساتھ سورج یا چاند یا بعض درختوں ( ہندو لوگ بڑ کے درخت کی پوجا
کرتے ہیں ) یا بعض جانداروں (جیسے سانپ) کی پرستش کرتے ہیں یا اپنی دنیوی عزت، وقار اور
جاہ و جلال یا اس علم کو جو انہوں نے اپنی قوتوں کے نتیجہ میں حاصل کیا ہوتا ہے سب کچھ سمجھتے ہیں۔حالانکہ یہ سب کچھ حقیقت اللہ تعالیٰ کی عطا کے نتیجہ میں پیدا ہوتا ہے لیکن وہ اس چیز کو سجھتے نہیں۔وہ اپنے

تغییر حضرت خلیفہ اسح الثالث
۱۱۸
سورة الطقت
علم کی وجہ سے خدائے واحد و یگانہ سے منہ پھیرتے ہیں جیسے مثلاً کمیونسٹ ہیں، کمیونسٹ ممالک نے
علوم اور ایجادات میں بہت ترقی کی ہے اور بجائے اس کے کہ وہ خدا تعالیٰ کے شکر گزار بندے بنتے ،
انہوں نے اپنے ہی خالق و مالک کے خلاف اعلانِ جنگ کر دیا ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے وہ اس کرہ ارض
سے خدا تعالیٰ کے نام کو مٹا دیں گے۔وہ اس کی طاقت تو نہیں رکھتے لیکن تکبر کی وجہ سے اس دعویٰ کا
اعلان ضرور کرتے ہیں یا مثلاً عیسائی اقوام کو الہی منشا کے مطابق اور اسی کے علم سے دنیا میں ایک برتری
حاصل ہوئی اور علم کے میدان میں بھی اور دنیا کی ایجادات کے میدان میں بھی انہوں نے بہت ترقی
کی۔اس ترقی کے بعد بجائے اس کے کہ وہ خدائے واحد و یگانہ کی طرف جھکتے اور حمد کرتے ہوئے اس
کے سامنے سجدہ ریز ہوتے۔انہوں نے اس کے مقابلہ پر اپنا تمام زور، اپنی تمام طاقت اور اپنے تمام
اموال ، یسوع مسیح کی خدائی کو ثابت کرنے میں لگا دیئے۔غرض اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے کہ تکبر اس قسم کا گھناؤنا گناہ ہے ایسی بدی ہے کہ شرک کے
راستے اس کے چوراہے سے پھٹتے ہیں اور انسان نے جب بھی اللہ تعالیٰ کے مقابل کسی اور کو شریک
قرار دیا تو تکبر ہی اس کی وجہ بنی تھی اور انہوں نے ان چیزوں کو جو ان کی طرف منسوب ہوتی تھیں۔اس پاک وجود کے مقابلہ میں جو ہر مخلوق کی طرف منسوب ہو جاتا ہے اور ہر مخلوق اس کی طرف منسوب
ہونے والی ہے زیادہ عظمت دے دی۔پس تکبر ایسا گناہ کبیرہ اور ایسی بدی ہے جس کے مقابلہ میں کسی
اور گناہ اور بدی کو بڑا قرار نہیں دیا جا سکتا۔اور شرک کی بدی تکبر سے ہی پھوٹتی ہے۔دوسری چیز جو تکبر
کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے وہ الہی اور آسمانی تعلیم سے محرومی ہے اللہ تعالیٰ سورۃ بقرہ میں فرماتا ہے:۔افَكُلَّمَا جَاءَكُمْ رَسُولُ بِمَا لَا تَهُوَى اَنْفُسُكُمُ اسْتَكَبَرْتُه ( البقرة : ۸۸) یعنی جب بھی
تمہارے پاس کوئی رسول اس تعلیم کو لے کر آیا جسے تمہارے نفس پسند نہیں کرتے تھے تو تم نے تکبر کا
مظاہرہ کیا یعنی اپنی بد عادات، گندی روایات، بد رسوم اور جھوٹے اعتقادات کو اپنے تکبر کی وجہ سے
آسانی تعلیم سے بہتر سمجھا اور آسمانی تعلیم کو اپنے تکبر کی وجہ سے تم نے ٹھکرا دیا۔اللہ تعالیٰ اس آیت میں
فرماتا ہے کہ جن لوگوں میں تکبر پایا جاتا ہے اور وہ اپنے آپ کو صاحب عظمت، صاحب رفعت اور

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
119
سورة الصفت
صاحب طاقت و دولت سمجھتے ہیں اور دوسروں کو اپنے جیسا نہیں
سمجھتے ، پھر اس تکبر کے نتیجہ میں ہر وہ رسم
ہر وہ عادت ہر وہ خیال اور ہر وہ اعتقاد جو وہ بچپن سے سنتے آئے ہیں قبول کر لیتے ہیں اور جب ان
گندی چیزوں کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرماتے ہوئے اور صحیح عقائد ان کے سامنے رکھنے کے
لئے اپنے رسول کو بھجواتا ہے اور وہ اس کی لائی ہوئی آسمانی ہدایت کو سنتے ہیں تو بجائے اس کے کہ وہ
خدا تعالیٰ کے شکر گزار ہوں اور کہیں کہ ہمارے رب نے ہم پر رحم کیا اور ہمارے لئے ہمارے کسی عمل
کے بغیر اور ہمارے کسی استحقاق کے بغیر آسمان سے ہدایت کو نازل کیا تا کہ ہم اپنی پیدائش کے مقصد
کو حاصل کر سکیں اور خدا تعالیٰ کے قرب کو پاسکیں انہوں نے وَاتَّبَعَ هَوله (الاعراف : ۱۷۷) کے
ماتحت اپنی ہی پسند ، اپنی ہی خواہش اور اپنی ہی عادتوں کو اللہ تعالیٰ کی ہدایت، اس کی تعلیم اور آسمانی
نور کے مقابلہ میں افضل ، اعلیٰ اور ارفع سمجھا اور اس طرح وہ الہی ہدایت اور آسمانی نور کے قبول کرنے
سے محروم ہو گئے۔سو یہ بھی ایک نہایت ہی بھیانک، بڑا اور مہلک نتیجہ ہے جو تکبر کی وجہ سے نکلتا ہے۔اس کے علاوہ یہ آیت اس طرف بھی اشارہ کر رہی ہے کہ ایک تو وہ لوگ ہیں جو کافر ہوئے جو منکر
ہوئے اور انہوں نے خدا تعالیٰ کے رسول کو نہیں مانا یہ لوگ تو خدا تعالیٰ کی ہدایت اور نور سے محروم تھے ہی
لیکن جو لوگ خدا اور اس کے رسول کو ماننے والے ہیں وہ بھی بعض دفعہ اپنے تکبر کی وجہ سے الہی ہدایت
سے محروم ہو جاتے ہیں۔کیونکہ ان کا نفس مثلاً پسند نہیں کرتا کہ کوئی شخص ان کے پاس آئے اور ان کو یہ
بتائے کہ تمہارے اندر فلاں کمزوری پائی جاتی ہے تم اسے دور کر و۔وہ کہتے ہیں ہماری بے عزتی ہوگئی یا
مثلاً کوئی شخص کسی بڑے مالدار کو یہ کہے کہ دیکھو تم غریبوں پر رحم کیا کرو تو وہ سمجھتا ہے کہ اس شخص
نے میری بے عزتی کی ہے اور اس طرح وہ اپنے آپ کو اسلامی حکم سے بالا سمجھنے لگتا ہے اور اپنے آپ
کو ان فیوض سے محروم کر لیتا ہے جن فیوض کو وہ اسلامی تعلیم کے ذریعہ حاصل کر سکتا ہے۔تیسری چیز جس کا ذکر قرآن کریم نے اس ضمن میں کیا ہے یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ آسمان سے جو نشانات
اور آیات اتارتا ہے ایک متکبر انسان ان کو قبول کرنے کی بجائے ، ان سے فائدہ اٹھانے کی بجائے
اور ان کے نتیجہ میں اپنے رب کا عرفان حاصل کرنے کی بجائے ، ان کی تکذیب شروع کر دیتا ہے۔

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۱۲۰
سورة الصمت
ج
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : وَالَّذِينَ كَذَبُوا بِأَيْتِنَا وَاسْتَكْبَرُوا عَنْهَا أُولَبِكَ اَصْحُبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا
خُلِدُونَ (الاعراف: ۳۷) یعنی وہ لوگ جو ہماری آیات کا انکار کرتے ہوئے اور تکبر کرتے ہوئے ان
سے اعراض کرتے ہیں وہ دوزخی ہیں۔وہ دوزخ میں ایک لمبے عرصے تک پڑے رہیں گے۔یہاں
اللہ تعالیٰ نے انسان کی توجہ اس طرف پھیری ہے کہ ہم اپنی رحمت بے پایاں کے نتیجہ میں
تمہاری اصلاح کی خاطر اور تمہارے لئے اپنے قرب اور رضا کی راہیں کھولنے کے لئے آسمانی
آیات، نشانات اور معجزات اُتارتے ہیں اور اتارتے رہیں گے۔لیکن تم بھی عجیب ہو کہ جب ہم تم پر
اپنے قرب کی راہ کھولنا چاہتے ہیں اور آسمان سے نشانات کو اُتارتے ہیں تو تم اپنے غرور خود پسندی، ابا
اور تکبر کی وجہ سے ان کی طرف توجہ نہیں کرتے اور ان راہوں کو اپنے پر مسدود کر لیتے ہو۔غرض یہاں
اللہ تعالیٰ نے استکبار کا ایک نہایت ہی بد نتیجہ یہ بتایا ہے کہ متکبر انسان اللہ تعالیٰ کے نشانات سے وہ
فائدہ نہیں اُٹھاتا یا وہ فائدہ نہیں اُٹھا سکتا جس کے لئے اللہ تعالیٰ آسمان سے ان نشانات کو نازل کرتا
ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جو لوگ تکبر کی وجہ سے میری آیات کو جھٹلاتے ہیں وہ میرے غضب کی آگ
میں پڑنے والے ہیں اور انہیں ایسا دردناک عذاب پہنچے گا کہ وہ سمجھیں گے کہ یہ عذاب تو ختم ہونے
والا نہیں ابد الآباد تک کا ہے۔پھر اسی سورۃ (سورۃ اعراف) میں دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
سَأَصْرِفُ عَنْ التِي الَّذِينَ يَتَكَبَّرُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَإِنْ يَرَوْا كُلَّ آيَةٍ لَا يُؤْمِنُوا بِهَا
وَإِن يَرَوْا سَبِيلَ الرُّشْدِ لَا يَتَّخِذُوهُ سَبِيلًا ۚ وَإِن يَرَوْا سَبِيلَ الْغَيِّ يَتَّخِذُوهُ سَبِيلًا ۖ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ
كَذَّبُوا بِأَيْتِنَا وَكَانُوا عَنْهَا غُفِلِينَ (الاعراف: ۱۴۷)
یعنی میں جلد ہی ان لوگوں کو جنہوں نے بغیر کسی حق کے دنیا میں تکبر کیا ہے اپنے نشانوں کی شناخت
سے محروم کر کے اور اپنے نشانوں سے جو فائدہ انہیں پہنچ سکتا ہے اس فائدہ سے محروم کر کے انہیں اپنے
سے دور کر دوں گا اور اگر وہ ہر ممکن نشان بھی دیکھ لیں تو وہ ان آیات پر ایمان نہیں لائیں گے۔اگر وہ
سیدھا راستہ دیکھ بھی لیں تو اسے کبھی اپنا ئیں گے نہیں اور اگر وہ گمراہی کا راستہ دیکھیں تو اسے وہ اپنا
لیں گے یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے ہماری آیات کی (بوجہ تکبر کے ) تکذیب کی اور وہ ان سے

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
غفلت برت رہے ہیں۔۱۲۱
سورة الصمت
اللہ تعالیٰ اس آیت میں یہ فرماتا ہے کہ تکبر کے نتیجہ میں جو لوگ میری آیات کو جھٹلاتے ہیں، میں
دین میں بھی اور دنیا میں بھی کامیابی کی راہیں ان پر مسدود کر دیتا ہوں۔تکبر ہمیشہ بغیر حق کے ہوتا ہے
سوائے بعض شاذ اور استثنائی مظاہروں کے جو گو تکبر نہیں ہوتے لیکن تکبر سے ملتے جلتے ہیں۔جیسا کہ
جب مسلمان پہلی بارحج کے لئے مکہ گئے تو اس وقت باوجود جسمانی کمزوری کے وہ طواف کے دوران
بڑے اکٹڑ اکڑ کر چلتے تھے تا مکہ والے یہ نہ سمجھیں کہ مسلمان مدینہ جا کر کمزور ہو گئے ہیں۔ان کی
صحتیں خراب ہوگئی ہیں اور اس طرح وہ اللہ تعالیٰ کے اس فضل سے جو صحت اور جسمانی مضبوطی کی
صورت میں ان پر تھا محروم ہو گئے ہیں اگر صحابہ کے اس مظاہرہ کو تکبر کا نام دیا جائے تو اسے بغیر حق
نہیں کہا جا سکتا کیونکہ ان کا ایسا کرنا محض خدا تعالیٰ کے لئے تھا۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ تکبر جو
عام طور پر اپنے نفس کی بڑائی کے لئے ہوتا ہے میری کبریائی کے اظہار کے لئے نہیں ہوتا وہ حق کے بغیر
ہی ہوتا ہے اور جولوگ تکبر کی وجہ سے، اپنے آپ
کو بڑا سمجھنے کی وجہ سے، اپنے آپ
کو کچھ جاننے کی وجہ
سے، اپنے آپ کو بڑی عظمت والا، بڑے جبروت والا، بڑی طاقت والا، بڑے مال والا، بڑی
وجاہت والا اور بڑے علم والا سمجھنے کی وجہ سے میری آیات کو جھٹلا دیتے ہیں اور ان کی طرف توجہ نہیں
کرتے خَتَمَ اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ وَعَلَى سَمْعِهِمْ وَعَلَى أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ ( البقرہ :۸) ان کے اندر
ان بدعملیوں کی وجہ سے ایک ایسی تبدیلی پیدا ہو جائے گی کہ وہ حق کے قبول کرنے سے ہمیشہ کے لئے
محروم کر دیئے جائیں گے اور اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ جب بھی رشد و ہدایت اور کامیابی کا کوئی راستہ ان
کے سامنے آئے گاوہ اس راستہ پر نہیں چلیں گے یعنی میری آیات کے جھٹلانے کی وجہ سے جو تکبر کے
نتیجہ میں ہو گا اللہ تعالیٰ دین میں بھی اور دنیا میں بھی کامیابی کی راہیں ان پر مسدود کر دے گا۔متکبر
انسان کچھ عرصہ کے لئے تو شاید اپنے آپ کو بڑا خوش قسمت سمجھے اور بڑا کامیاب سمجھے لیکن آخر کار اسی
دنیا میں انہیں اللہ تعالیٰ نا کام اور نامراد کرتا ہے وہ کامیابی کا منہ کبھی نہیں دیکھتے اور عاقبت ہمیشہ متقی
لوگوں کے لئے ہی ہوتی ہے۔

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۱۲۲
سورة الصفت
آخری کامیابی صرف مومنوں کو ہی نصیب ہوتی ہے آخری فتح صرف ان لوگوں کو ہی ملتی ہے جو
نہایت عاجزی اور انکسار کے ساتھ اپنے رب کی چوکھٹ پر پڑے رہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ان متکبر
ان
کو کامیابی کی راہیں کبھی نہیں ملیں گی اور وہ راستے جو ان کیلئے مصیبت بن جائیں گے ان کو وہ خوشی سے
قبول کر لیں گے اور نہیں جائیں گے کہ ان کا انجام کیا ہے اور جب وہ اس راستہ پر چل کر اپنے زعم میں
خوشی خوشی منزل پر پہنچیں گے تو اس منزل کو نارِ جہنم پائیں گے اور یہ اس لئے ہوگا کہ انہوں نے تکبر کیا
ہماری آیات کو جھٹلایا اور ان سے غفلت برتی۔یہ ایک نہایت ہی بھیانک سزا ہے جو ان لوگوں کیلئے تجویز
کی گئی ہے جو تکبر سے کام لیتے ہیں اور جس کے نتیجہ میں وہ اللہ تعالیٰ کے نشانات سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔الہی سلسلہ میں نشانات اور آیات کا ایک دریا بہہ رہا ہوتا ہے اور جماعت مومنین کا یہ فرض ہوتا ہے
کہ وہ ان آیات اور نشانات کو دیکھے، ان کو سمجھے اور جس غرض کے لئے وہ نشانات ظاہر کئے گئے ہیں
اس
کو وہ پورا کرے۔اسی طرح جو فائدہ ممکن طور پر وہ اس سے اٹھا سکتی ہو اس سے اٹھائے اور یہ صرف
کافروں کے لئے ہی نہیں ، مومنوں کے لئے بھی فرض ہے کہ وہ تکبر کی باریک سے باریک راہوں سے
اجتناب کرتے ہوئے آسمانی نشانات اور آیات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے ہوں۔خطبات ناصر جلد اول ۲۵۱ تا ۲۵
آیت ۶۱ ۶۲ اِنَّ هذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ لِمِثْلِ هَذَا فَلْيَعمَل
العملون
اللہ تعالیٰ سورۃ الصافات میں انسانوں کے دو گروہوں کا ذکر فرماتا ہے۔ایک وہ جو اپنی بداعمالیوں
اور اپنے تکبر اور ابا اور خدا تعالیٰ کے انبیاء کے خلاف جدو جہد کرنے کے نتیجہ میں جہنم میں ڈالے گئے
اور دوسرا وہ گروہ جنہوں نے فروتنی اور عاجزی سے اپنی زندگی کو گزارا اور خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے
راستہ پر چل کر اعمال صالحہ بجالائے۔وہاں ایک لمبا مضمون بیان کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ اس گروہ
کے متعلق جو جنت میں ہے۔فرماتا ہے۔اِنّ هذا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیم کہ یہ مومنوں کی حالت بے شک بڑی کامیابی ہے اور ساتھ ہی فرمایا

تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
۱۲۳
سورة الصفت
لِمِثْلِ هذا فَلْيَعلِ الْعَمِلُونَ کہ کام کرنے والوں کو اس قسم کے کام کرنے چاہئیں کہ جن کا آخری
انجام ان کے لئے اچھا اور مفید نکلے۔یہ زندگی مختلف کاموں پر مشتمل ہوتی ہے۔بعض کام وقتی اور عارضی نتیجہ پیدا کرنے والے ہوتے
ہیں ان میں بھی وہی کام اچھا ہے جس کا انجام اچھا ہو۔بعض اعمال
کا نتیجہ ابدی زندگی سے تعلق رکھتا ہے۔ان اعمال کا نتیجہ اس دنیا میں نہیں بلکہ اس دنیا
سے گزرجانے کے بعد نکلتا ہے۔یہ انسان کے اعمال کا آخری نتیجہ ہے۔اگر اس آخری نتیجہ میں ہم
کامیاب ہوں اگر اس لحاظ سے ہمارا انجام بخیر ہو تو پھر ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا کی ٹھنڈی چھاؤں ملتی ہے
جس چھاؤں میں بیٹھ کر ہم خدا کی رحمتوں سے بھی سرور حاصل کرتے ہیں اور یہی وہ کامیابی ہے جس
کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔لِمِثْلِ هَذَا فَلْيَعْمَلِ الْعُمِلُونَ اللہ تعالیٰ ہمیں اس قسم کے کاموں کی
ہمیشہ توفیق عطا فرما تا رہے تا کہ ہم جب اس دنیا کو چھوڑ کر اس کے حضور حاضر ہوں تو اس کے منہ سے
یہ پیارے کلمات ہمارے کان بھی نہیں۔إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ لِمِثْلِ هَذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَمِلُونَ
اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان سے ہی ایسا ہو سکتا ہے اور اسی پر توکل رکھتے ہوئے اس کے فضلوں اور
احسان کی ہم امیدرکھتے ہیں۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۲۶۲، ۲۶۳)
آیت ۶۳ تا ۶۶ اذلِكَ خَيْرٌ نُزُرًا اَم شَجَرَةُ الزَّقُومِ إِنَّا جَعَلْنَهَا
فتْنَةً لِلظَّلِمِينَ إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِي أَصْلِ الْجَحِيمِ ﴿ طَلْعُهَا كَأَنَّهُ
رُءُوسُ الشَّيطين
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم کی ان آیات کا ترجمہ کرتے ہوئے کہ
اذلِكَ خَيْرٌ نُزُاً أَم شَجَرَةُ الزَّقُومِ إِنَّا جَعَلْنَهَا فِتْنَةً لِلظَّلِمِينَ إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِي أَصْلِ
الْجَحِيمِ طَلْعُهَا كَأَنَّهُ رُءُوسُ الشَّيطِيْنِ یہ بیان فرمایا ہے کہ اس کے معنی یہ ہیں کہ تم بتلاؤ بہشت
کے باغ اچھے ہیں یا زقوم کا درخت جو ظالموں کے لئے ایک بلا ہے وہ ایک درخت ہے جو جہنم کی جڑ
میں سے نکلتا ہے یعنی تکبر اور خود بینی سے پیدا ہوتا ہے یہی دوزخ کی جڑ ہے اس کا شگوفہ ایسا ہے جیسا

تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
۱۲۴
سورة الطقت
کہ شیطان کا سر، شیطان کے معنی ہیں ہلاک ہونے والا یہ لفظ شیط سے نکلا ہے پس حاصل کلام یہ
ہے کہ اس کا کھانا ہلاک کن ہے تو جہنم کی جڑ تکبر اور خود بینی ہے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی تفسیر کے مطابق اللہ نے قرآن کریم کی ان آیات میں اس بات کی وضاحت کی ہے تو کوئی
شخص ایک ہی وقت میں متکبر اور جنتی نہیں بن سکتا۔کیونکہ جس کے دل سے زقوم کا درخت نکلے جس
کے دل اور جس کی روح میں دوزخ اور جہنم پرورش پارہی ہے اس کے لئے جنت کے دروازے کیسے
کھولے جا سکتے ہیں۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۹۶۲، ۹۶۳)
آیت ۱۰۳ تا ۱۰۹ فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَعيَ قَالَ يبنى الى ارى في
b
المَنَامِ انّى اَذْبَحُكَ فَانْظُرُ مَا ذَا تَرى - قَالَ يَابَتِ افْعَلُ مَا تُؤْمَرُ
سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللهُ مِنَ الصُّبِرِينَ فَلَمَّا أَسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ وَ
نَادَيْنَهُ اَنْ يَا بُرهِيمُ قَد صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا إِنَّا كَذلِكَ نَجْزِى
دو
الْمُحْسِنِينَ : إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْبَلوُا الْمُبِينُ وَفَدَيْنَهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ
تب ہم نے اس کو ایک حلیم لڑکے کی بشارت دی۔پھر جب وہ لڑکا اس کے ساتھ تیز چلنے کے قابل
ہو گیا تو اس نے کہا اے میرے بیٹے ! میں نے تجھے خواب میں دیکھا ہے کہ (گویا) میں تجھے ذیح
کر رہا ہوں۔پس تو فیصلہ کر کہ اس میں تیری کیا رائے ہے؟ (اس وقت بیٹے نے ) کہا اے میرے باپ!
جو کچھ تجھے خدا کہتا ہے وہی کر۔تو انشاء اللہ مجھے اپنے ایمان پر قائم رہنے والا دیکھے گا۔پھر جب وہ
دونوں فرمانبرداری پر آمادہ ہو گئے اور اس (یعنی باپ) نے اس (یعنی رضامندی ظاہر کرنے والے
بیٹے ) کو ماتھے کے بل گرا لیا اور ہم نے اس (یعنی ابراہیم ) کو پکار کر کہا۔اے ابراہیم! تو اپنی رؤیا
پوری کر چکا ہم اسی طرح محسنوں کو بدلہ دیا کرتے ہیں۔یہ یقیناً ایک کھلی آزمائش اور امتحان تھا اور ہم
نے اس ( یعنی اسمعیل) کا فدیہ ایک بڑی قربانی کے ذریعہ سے دے دیا اور بعد میں آنے والی قوموں
میں اس کا نیک ذکر باقی رکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۱۲۵
سورة الصفت
تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک رویا میں دیکھا کہ وہ اپنے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کو
ذبح کر رہے ہیں چنانچہ اس خیال سے کہ اللہ کی راہ میں جان دینے کے بارہ میں گریز نہ سمجھا جائے ،
انہوں نے پہلے تو اپنے بیٹے سے یہ پوچھا کہ تیری رائے کیا ہے کیونکہ نیک اعمال دوسروں پر ٹھونسے
نہیں جاتے۔جب حضرت اسماعیل علیہ السلام بھی خدا کی راہ میں جان دینے کے لئے راضی ہو گئے تو
انہوں نے اپنے بیٹے کو لٹایا اور اس کو ذبح کرنے کے لئے تیار ہو گئے تب خدا نے فرمایا کہ جس قسم کی
قربانیوں کے لئے میں تمہارا امتحان لینا چاہتا تھا ان کے لئے میں نے تمہیں تیار پایا اور مستعد دیکھا۔میں تم سے یہ قربانی نہیں مانگتا کہ تم اپنے بیٹے کی جان دیدو۔جان کی بجائے میں اپنی راہ میں تمہاری
زندگی کا ہر سانس مانگتا ہوں۔تم اسمعیل علیہ السلام کو ایک بے آب و گیاہ ریتلے میدان میں چھوڑ آؤ اور
پھر دیکھو میری قدرت دنیا کو کیا نظارہ دکھاتی ہے۔چنانچہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام اپنے بیٹے کوصرف
اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھتے ہوئے ، صرف اس عزم پر قائم رہتے ہوئے کہ جتنی بھی زندگی ہے اس کا ہر
سانس خدا تعالیٰ پر قربان ہوگا، وہاں چھوڑ آئے اور حضرت اسماعیل علیہ السلام وہاں رہنے کے لئے
تیار ہو گئے۔اگر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی چھری حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کر ڈالتی تو وہ جو
زندگی کا ہر سانس عملاً خدا کی راہ میں قربان کرنے کے لئے تیار تھا دنیا اس کی اس عظیم قربانی کا نظارہ نہ
دیکھتی جس نے بنی نوع انسان کے لئے ایک اسوہ بننا تھا۔اگر حضرت اسماعیل علیہ السلام کو اس وقت
ذبح کر دیا جاتا تو یہ مطالبہ جو تھا کہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولا ونسلاً بعد نسل اپنی زندگیاں خدا کی
راہ میں قربان کرنے والی ہوں، اس کا موقع ہی نہ ملتا۔نہ نسل پیدا ہوتی اور نہ ان کی قربانی کا کوئی سوال
پیدا ہوتا۔اس واسطے خدا تعالیٰ نے ایک ذبح عظیم کے لئے اس چھوٹی سی قربانی کو ترک کروایا اور ایک
ریتلے میدان میں جس میں نہ پانی تھا اور نہ کھانے کی کوئی اور چیز تھی وہاں ان کو اپنی والدہ کے ساتھ
چھوڑ دیا گیا اور پھر اللہ تعالیٰ کی رحمت نے وہاں پانی کے سامان بھی پیدا کر دیئے اور کھانے کے سامان
بھی پیدا کر دیئے۔محض کھانے پینے کے سامان ہی پیدا نہیں کئے بلکہ دنیا جہان
کی نعمتیں ان کے لئے
مہیا کر دیں، دنیا جہان کے دلوں کی محبت کا اسے مرکز بنادیا اور صرف اس دنیا کے ثمرات ہی نہیں بلکہ
ان
کو وہ روحانی ثمرات بھی مہیا کئے گئے جن کا مادی دنیا سے کوئی تعلق نہیں اور اس طرح حضرت ابراہیم
اور اسماعیل علیہما السلام دنیا کے لئے ایک عظیم اسوہ بنے۔ان کا زمانہ اگر چہ ایک محدود زمانہ تھا کیونکہ وہ

تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
۱۲۶
سورة الصفت
جس کا زمانہ رہتی دنیا تک ممتد تھاوہ ابھی آنے والا تھا لیکن انہوں نے اپنی نسلوں کو ایک زمانے تک
سنبھالا اور ایک لمبا عرصہ ان نسلوں نے خدا کی راہ میں قربانیاں دیں۔جان کی قربانی نہیں بلکہ زندگی کی
قربانی دی۔میں پہلے بھی ان دو چیزوں میں فرق کر کے جماعت کے سامنے اس مسئلہ کو رکھتا چلا آیا
ہوں۔ایک ہے جان قربان کر دینا جس کے صلے میں شہادت کا انعام ہے اور ایک ہے اپنی زندگی
قربان کر دینا یعنی زندگی کا ہر سانس خدا کی راہ میں قربان کر دینا اور اس کے صلہ میں اجر عظیم کا وعدہ
ہے گویا شہادت کی نسبت زندگی کی قربانی کا بہت زیادہ اثر ہے۔بہر حال دعائیں ہوئیں۔خانہ کعبہ کی از سرنو تعمیر ہوئی۔ایک مرکز کا قیام ہوا۔اس مرکز کے انتظام کے لئے ایک نسل پیدا
کر دی گئی اور پھر ایک کے بعد دوسری نسل نے اس کا انتظام سنبھالا۔وہ جو اکیلے تھے (یعنی
اسماعیل اور اس کی والدہ) ان کی نسل میں سے ایک خاندان کے سپر د پانی کا انتظام اور ایک کے
ذمہ صفائی کا انتظام وغیرہ وغیرہ گویا یہ انتظام مختلف شعبوں میں بٹ گیا ہر ایک نے اپنے زمانہ کے
حالات اور ذرائع کے مطابق اپنا کام سنبھالا۔یہ سب کچھ اس لئے ہورہا تھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے ان میں پیدا ہونا تھا اور اس تیاری کے لئے ایک عظیم قربانی لی گئی تھی کیونکہ جو آنے
والا تھا اس کے استقبال کے لئے اور اس کی عظمت کے پیش نظر اسی عظیم قربانی کی ضرورت تھی۔چنانچہ وہ لوگ جن کو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے دل کے جذبات کی وجہ سے یہ کہا تھا کہ
اے خدا! ان میں سے وہ لوگ جو ایمان پر قائم ہیں تو اپنی رحمتوں کے ثمرات ان کے لئے میسر
کرنا اور خدا تعالیٰ نے جواب میں کہا کہ نہیں جو ایمان پر قائم نہیں رہیں گے ان کے لئے بھی میں
دنیوی انعامات اور دنیا کی رحمتیں مہیا کروں گا۔پس ان نسلوں کی ان قربانی دینے والی نسلوں کی
ان فدائی نسلوں کی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے استقبال کی تیاری کے لئے ہر چیز کی قربانی
دینے کے جو ثمرات تھے اس میں ان کو بھی شامل کیا گیا حالانکہ وہ راہ راست سے بھٹک چکے تھے
لیکن پھر وہی لوگ اور وہی نسل جن کے آباؤ اجداد نے اتنی عظیم قربانیاں دی تھیں ان کو خدا تعالیٰ کی
یہ سرزنش بھی سننی پڑی۔اجَعَلْتُمْ سِقَايَةَ الْحَاجَ وَعِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ كَمَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ کیا تم نے
ان ظاہری چیزوں کو سب کچھ سمجھ لیا ہے تمہیں خدمت کے لئے مامور کیا گیا تھا اور تم نے اس عظیم ہستی کے

آج 10 میں سے 10 باقی