سُوْرَۃُ الصّٰٓفّٰتِ
انوار القراٰن (جلد ۳), حصہ 2
تفسیر حضرت خلیفة امسح الثالث
۱۲۷
سورة الصفت
خلاف فتویٰ دے دیا ہے جس کے لئے یہ ساری تیاری ہو رہی تھی جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی بعثت ہوئی تو ان کو مسلمان سمجھنے سے انکار کر دیا اور صابی صابی کہنے لگ گئے۔غرض کتنی زجر ہے اس
آیت میں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔اجَعَلْتُمْ سِقَايَةَ الْحَاجَ وَعِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ كَمَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ پھر
حالات بدلے اور وہ جو دنیا کا نجات دہندہ تھا اور وہ جو دنیا کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیا تھا اس کی
امت بن گئی۔پھر خدا نے کہا جو قربانی حضرت ابراہیم کی نسلوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے استقبال کے لئے دی تھی اس سے زیادہ قربانی ہم نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت
کے قیام اور دنیا کے دلوں میں توحید کو گاڑنے کے لئے امت محمدیہ سے لینی ہے۔صرف ایک نسل نے
یہ قربانی نہیں دینی بلکہ ایک نسل کے بعد دوسری نسل نے اور ایک محدودزمانہ تک نہیں بلکہ رہتی دنیا یعنی
قیامت تک قربانیاں دیتے چلے جانا ہے قیامت تک کا میں اس لئے کہتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
قیامت تک کے لئے رحمتہ للعالمین بن کر آئے ہیں۔یہ جو میں نے بڑے مختصر الفاظ میں ایک چھوٹی سی تصویر کھینچی ہے اس کے دور نگ ظاہر ہوتے ہیں
انتہائی قربانیوں کا ایک رنگ ہے اور اس کی قبولیت کے نقش ہیں۔ان کے اوپر خدا تعالیٰ کی رحمتوں کی
جو بارشیں ہوتی ہیں وہ ہمیں تاریخ بتاتی ہے اور پھر دوسرے وقت میں اللہ تعالیٰ کا غضب بھڑکتا ہے
جن لوگوں کے آباؤ اجداد نے سینکڑوں سال خدا تعالیٰ کی آواز پر لبيْك لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ کہتے
ہوئے اس کی راہ میں قربانیاں دی تھیں ان کی اولا د خدا تعالیٰ کے غضب کے نیچے آجاتی ہے۔خدا تعالیٰ
کے آستانہ سے دھتکاری جاتی ہے اور اس وقت دھتکاری جاتی ہے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
بعثت کے ساتھ نوع انسانی کے لئے انتہائی انعام مقدر ہو چکا تھا۔اس میں چونکہ جماعت احمد یہ
کے لئے سبق ہے۔اس لئے میں نے یہ مختصر مضمون بیان کیا ہے۔غرض یہ میری نسل کا سوال نہیں اور نہ میری ذات کا سوال ہے نہ آپ کی نسل کا سوال ہے اور نہ آپ
کی ذات کا سوال ہے۔چونکہ اب آخری فتح اسلام کی مقدر ہے اس لئے نسلاً بعد نسل قربانیاں دینے کا
سوال ہے ہمیں یہ بتایا گیا ہے پہلے نوشتوں میں بھی اور قرآن کریم کی آیات سے بھی یہ استدلال ہوتا
ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کریم کی آیات کی جو تفسیر بیان فرمائی ہے اس سے بھی یہ پتہ
تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
۱۲۸
سورة الصفت
لگتا ہے کہ اسلام کا عالمگیر غلبہ جو قیامت تک قائم رہنے والا ہے یعنی اس آخری ہلاکت تک جس کے
متعلق نوشتے بتاتے ہیں کہ وہ ہلاکت یا قیامت اس وقت آئے گی جب انسانوں کی اکثریت پھر
خراب ہو جائے گی اور پھر مکمل تباہی آجائے گی تو پھر کوئی نیا دور شروع ہوگا جس کا ہمارے ساتھ کوئی
تعلق نہیں اور نہ ہمیں اس کے متعلق کچھ سوچنے یا کہنے کی ضرورت ہے۔بہر حال محمد رسول
اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کا زمانہ قیامت تک ممند ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا جو مقصد ہے وہ غالب آئے گا
اور نوع انسانی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے ہو جائے گی اور اس مقام کو حاصل کرنے اور اس
پر قائم رہنے کے لئے کوشاں رہے گی تاکہ حضرت ابراہیم اور حضرت
اسمعیل علیہما السلام کی بعد کی اولاد
کی طرح ایک وقت میں پھر یہ نہ سننا پڑے کہ تم نے اسلام کے ظاہر کو سب کچھ سمجھ لیا اور اس کی روح
تمہارے جسموں سے نکل گئی اور اس کے روحانی جذبات تمہاری روحوں سے غائب ہو گئے اور انہیں
یہ
خبر نہ سننی پڑے۔اجَعَلْتُمْ سِقَايَةَ الْحَاجَ وَعِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ كَمَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ پس ہمارا
یہ فرض ہے اور ہمارے اندر یہ تڑپ ہونی چاہیے کہ ہماری کوئی نسل خدا تعالیٰ کی زبان سے یہ
الفاظ نہ سنے کہ تم نے اس چیز کو تو چھوڑ دیا جو اسلام پیش کرتا ہے تم نے اس حقیقت کو تو فراموش
کر دیا جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کی طرف لے کر آئے تھے اور ظاہر پر ہاتھ مارا اور
اس پر خوش ہو گئے۔خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر اس سے دوری حاصل کر کے دنیا کے آرام کی خاطر اور
دنیا کے مال و دولت اور سونے چاندی کے انبار کے اندر تمہاری توجہ بہک گئی اور وہ جو ایک کل
تھا جس نے ہر ایک چیز کو پیدا کیا تھا اور جس کے پیار کے لئے تمہیں پیدا کیا گیا تھا اور جس کے
پورے اور کامل اور اعلیٰ اور نہایت حسین پیار کا وعدہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں دیا تھا
اسے تم نے بھلا دیا ، خدا کرے کہ ایسا وقت بھی جماعت پر نہ آئے۔خطبات ناصر جلد دهم صفحه ۱۸۹ تا ۱۹۶)
افْعَلُ مَا تُؤْمَرُ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جب اپنے صاحبزادے سے یہ پوچھا کہ یہ میں
نے خواب دیکھی ہے تو بتاؤ تم کیا کہتے ہو؟ بڑا عجیب جواب ہے جو انہوں نے دیا یہ نہیں کہا کہ اگر آپ
نے خدا تعالیٰ کا منشایہ معلوم کیا اپنی رویا میں کہ مجھے ذبح کر دیں تو ذبح کر دیں۔حضرت اسماعیل نے یہ
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۱۲۹
سورة الطقت
جواب دیا کہ افعَلُ مَا تُو مر جو بھی خدا تعالیٰ کا حکم ہے وہ کرو۔اِفْعَلْ مَا تُو مرا نسان کی نیت بتاتا ہے،
انسان کا تقویٰ بتاتا ہے، خدا تعالیٰ کے لئے انسان کی محبت بتا تا ہے۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے
حاصل کردہ حسن اور نور بتاتا ہے۔اِفعَل مَا تُؤْمَرُ وہ ہے جو اسلام ایک مسلمان میں پیدا کرنا چاہتا ہے۔(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحہ ۷۳۹ تا ۷۴۰)