سُوْرَۃُ الزُّمَرِ

انوار القراٰن (جلد ۳), حصہ 2

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۱۴۷
سورة الزمر
(Pointer) ہے کسی جہت کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔قرآن کریم نے یہاں تو (هَلْ يَسْتَوِى
الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ ایک آیت کا چھوٹا سا ٹکڑہ ہے اس میں ) یہ حقیقت بیان کی لیکن
بھرا پڑا ہے اس تفصیل سے کہ مراد کیا ہے علم سے۔چند ایک مثالیں دو ایک میں دوں گا ابھی۔اسی آیت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہر عقل مند جو ہے وہ آخرت کا خوف تو نہیں رکھتا۔یہ جو بڑے
بڑے عقل مند بڑی ایجادیں انہوں نے کیں ہیں، ان کے دل میں کوئی آخرت کا خوف نہیں یا یوں کہنا
چاہیے کہ اکثر کے دل میں، کیونکہ اب مسلمان بھی ابھر رہا ہے۔ڈاکٹر سلام بھی آگے نکل آئے ہیں۔تو
دنیا کے اکثر سائنسدان ایسے ہیں جن کے دل میں آخرت کا خوف نہیں یعنی اس بات سے وہ خائف
نہیں کہ ہماری زندگی کا ایک مقصد ہے اور اگر ہم اس مقصد کے حصول میں ناکام ہوئے تو اللہ تعالیٰ کا
غضب ہم پہ بھڑ کے گا اور وہ اس کی رحمت کی امید رکھتے ہیں۔وہ خدا کو ہی نہیں مانتے اللہ تعالیٰ کی
رحمت سے امید رکھنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔تو آمَنْ هُوَ قَانِتُ أَنَاءَ الَّيْلِ سَاجِدًا وَ قَابِما اس
کی تفسیر لبی میں میں نہیں جاؤں گا اس وقت۔لیکن یہاں اللہ تعالیٰ نے بڑی وضاحت سے یہ بتایا کہ جو راتوں کو اٹھتے اور اپنی فرمانبرداری کا اعلان
کرتے ہیں خدا کے سامنے چھپ کے سا جد او قابما سجدہ کرتے ہوئے اور قیام میں۔اس کی بڑی
لمبی چوڑی تفسیر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی کی ہیں، حضرت مصلح موعود نے بھی کی ہے
بہر حال یہ کیفیت قانت آناء اليْلِ سَاجِدًا وَ قابِما یہ پیدا نہیں ہوسکتی جب تک کوئی شخص یہ نہ سمجھے کہ
اس زندگی کے بعد ایک اور زندگی ، جہاں جزا سزا کا فیصلہ ہوگا۔جب تک انسان یہ نہ سمجھے کہ میری
مخلصانہ کوشش اور مقبول اعمال کے نتیجہ میں اس قدر اللہ تعالیٰ رحمتیں نازل کرتا ہے کہ ان کا شمار نہیں اس
وقت تک وہ راتوں کو اٹھ کے اپنی عاجزی کا متضرعانہ دعاؤں کا راستہ اختیار نہیں کرتا۔تو اعلان کیا گیا کہ لَا يَسْتَوِی الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ جو عالم ہیں وہ جاہل کے برابر
نہیں ہو سکتے اور مراد یہ ہے کہ ایسے عالم جو اولوا الا لباب ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے الْعَقْلُ الْخَالِصُ
دی ہے۔جس عقل میں کوئی عیب اور نا پا کی نہیں اور جو ما بہ الامتیاز پیدا کرتی ہے اس عقل کے درمیان جو
خدا تعالیٰ کے نور اور حسن سے بھر پور ہے اور اس عقل کے درمیان جواندھیروں میں گروپ (Grope)
کر رہی ہے، ہاتھ پاؤں مار رہی ہے۔صاحب مفردات راغب معنی بھی کرتے ہیں الفاظ قرآنی کا اور

۱۴۸
سورة الزمر
تغییر حضرت
خلیفتہ امسح الثالث
بڑے چھوٹے چھوٹے فقروں میں تفسیر بھی بتا جاتے ہیں۔انہوں نے اس جگہ یہ بھی لکھاؤ لِهَذَا ( کہ
جو میں نے معنی کئے ہیں صاحب مفردات راغب نے کہ اللُّبُّ الْعَقْلُ الْخَالِصُ اور مَا زَكَى
مِنَ الْعَقْلِ ) اسی لئے اللہ تعالیٰ نے عَلَّقَ اللهُ تَعَالَى الْأَحْكامَ الَّتِي لَا يُدْرِكُهَا إِلَّا الْعُقُولُ
الزَّكِيَّةُ بِأُولِی الْأَلْبَابِ ان احکام کا اور ہدایات کا تعلق قائم کیا ہے ان عقول کے ساتھ جو پاک ہیں
اور اولوا الالباب کے پاس ہیں وہ۔چند مثالیں :-
سورۃ الانعام کی آیت نمبر ۳۸ میں ہے۔اللہ تعالیٰ کو آیات کے نازل کرنے پر قادر نہ سمجھنا یعنی
یہ سمجھنا کہ اللہ تعالیٰ اب آیات کے نزول پر قادر نہیں رہا (یہ آیت کا ترجمہ ہے۔میں عربی نہیں لے
رہا ) ان لوگوں کا کام ہے جو لا یعلمون جو عقل تو رکھتے ہیں لیکن پاکیزہ عقل نہیں رکھتے۔جاہل ہیں اس
لحاظ سے۔199191
اللہ تعالیٰ کا وعدہ یقیناً پورا ہونے والا ہے۔یعنی خدا تعالیٰ کی ذات اپنی پوری قدرتوں کے ساتھ
اور پورے غلبہ کے ساتھ ایسی نہیں کہ وعدہ کرے اور پورا نہ کر سکے اور وہ جو طہارت کا سرچشمہ ہے اس
کے وعدے ایسے نہیں کہ وہ وعدہ کرے اور پورا کرنے کا ارادہ چھوڑ دے یعنی دغا کر جائے وعدہ خلافی
کر جائے۔اللہ تعالیٰ کا وعدہ یقیناً پورا ہونے والا ہے۔ایسا سمجھنا کہ اللہ تعالیٰ نے جو وعدے دیئے ہیں وہ پورے ہوں گے، یعلمون ان لوگوں کا کام ہے
اس آیت میں جن لوگوں کا ذکر تھا ) کہ جو لوگ علم رکھتے ہیں پاکیزہ عقل ، لب کے نتیجہ میں اس گروہ
میں شامل ہیں۔ایسانہ سمجھنا جہالت ہے۔یہ آیت تو ہے چھوٹی سی لیکن قرآن کریم نے تبشیر و انذار سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں وعدے
دیئے ہمیں اور ایسے بھی وعدے تھے جن کا تعلق خاص گروہوں کے ساتھ ہے۔ایسے بھی وعدے ہیں
جن کا تعلق ہر اس شخص کے ساتھ ہے جو حضرت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے
اللہ تعالیٰ سے کچھ حاصل کرنا چاہتا ہے۔تو وعدہ ہے وہ تمہیں دے دیا جائے گا۔تو اس آیت میں
اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ اپنا وعدہ یقیناً پورا کرنے والا ہے لیکن انسان دو گروہوں میں بٹ
گئے۔ایک وہ جو سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کبھی وعدہ پورا نہیں کرتا یا نہیں کر سکتا اور ایک وہ گروہ ہے جو یہ سمجھتا

۱۴۹
سورة الزمر
تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
ہے کہ اللہ تعالیٰ جیسا کہ پہلے اپنی پوری قدرتوں اور غلبہ کے ساتھ تھا، ہے اور آئندہ ویسا ہی رہے گا۔اس میں تو کوئی تبدیلی نہیں نا ہوتی۔ایک تو یہ گروہ ہے اور ایک وہ ہے جو کہتا ہے نہیں۔وعدے تو ہیں،
پورے ہوں نہیں ہوں گے یا شک میں پڑ گئے کہ پورے شاید نہ ہوں۔طارق نے جب کشتیاں
جلائیں وہ شک میں نہیں پڑے۔انہیں یہ پتا تھا کہ خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے اَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ اِنْ
كُنتُم مُّؤْمِنِينَ (ال عمران :۱۴۰) ان کو فکر اپنے ایمان کی تھی۔ان کو خدا تعالیٰ طرف سے بے وفائی،
وعدہ کی بے وفائی کا خوف نہیں تھا۔چونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ہم اخلاص کے ساتھ اور خدا تعالیٰ کی محبت
میں اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی حفاظت میں یہاں آئے ہیں ان کے مخالفانہ
منصوبوں کو نا کام کرنے کے لئے ، اس لئے ہمیں کسی مادی دنیوی سہارے کی ضرورت نہیں۔اور پھر چودہ سو سال اور پھر پندرہویں صدی کا جو کچھ حصہ گزرا ہے جنہوں نے یہ سمجھا اور شناخت
کیا اور یہ معرفت حاصل کی کہ اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کو پورا کرتا ہے، پورا کرنے کی طاقت بھی رکھتا ہے
اور اس کا جو تقدس ہے جو اس کی طہارت ہے سُبحان اللہ میں جو کیفیت اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتائی ہے
اپنے وجود کی وہ تقاضا کرتی ہے کہ جو وہ وعدہ کرے وہ پورا کرے۔ہاں اس نے شرط لگائی ہے بندوں
پر، ایسا کرو گے میں وعدہ پورا کروں گا۔ایسا نہیں کرو گے تمہارے اندر استحقاق نہیں رہے گا کہ میں
وعدہ پورا کروں۔اس کی ذمہ داری بندے پر ہے خدا پر نہیں ہے اور خوف کا مقام ہے۔پھر سورۃ یوسف کی ۴۱ ویں آیت میں ہے۔فیصلہ کرنا اللہ کے سوا کسی کے اختیار میں نہیں۔(بڑے
عجیب اعلان ہوئے ہوئے ہیں قرآن کریم میں ) اِنِ الْحُكْمُ إِلا لِلَّهِ اور اس نے حکم دیا ہے جس کے
اختیار میں فیصلہ کرنا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔یہی درست مذہب ہے۔خالص توحید۔اعلان کرنا آسان ہے۔عمل کرنا مشکل بھی ہے، آسان بھی ہے۔عمل کر کے جونعماء ملتی ہیں ، جو اللہ
تعالیٰ کی رحمتیں اور فضل نازل ہوتے ہیں ان
کا شمار نہیں۔یہ توفیق کہ انسان کا رواں رواں یہ پکار رہا ہو
مولا بس۔اللہ کے سوا ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہیں۔جو ایسا نہیں سمجھتے ، کچھ بھروسہ اللہ تعالیٰ پر رکھتے
ہیں کچھ بھروسہ غیر اللہ پر رکھتے ہیں لا یعلمون کے گروہ میں شامل ہو جاتے ہیں یعنی وہ لوگ جولب
سے، روحانی پاکیزگی سے ، مومنانہ فراست سے محروم کئے گئے ہیں۔پھر ۲۹ ویں سورۃ کی ۶۵ ویں آیت میں یہ ہے:۔یہ ورلی زندگی صرف ایک غفلت اور کھیل کا

تفسیر حضرت خلیلی امسح الثالث
۱۵۰
سورة الزمر
امان ہے اور اخروی زندگی کا گھر ہی درحقیقت اصلی زندگی کا گھر کہلا سکتا ہے۔اب ہرایک جو یہاں بیٹھا ہے یا جس تک میری آواز پہنچے اگر وہ دوسیکنڈ کے لئے سوچے کہ جو زمانہ
گزار گیا ستر سال کا یا پچاس سال کا اپنی عمر کے لحاظ سے بیس سال کا یا دس سال کا، گزرنے کے بعد
اس کے سوا کوئی احساس باقی نہیں رہتا کہ شاید چند سکنڈ ہی ہیں جو گزرے لیکن اخروی زندگی پر یقین جو
ہے ہمیں ، وہ ہمیں یہ تسلی دیتا ہے کہ وہ ابدی زندگی ہے، نہ ختم ہونے والی۔بنیادی طور پر اخروی زندگی کی دو عجیب خصوصیات اللہ تعالیٰ نے ہمارے سامنے رکھیں۔ایک یہ کہ
وہ نہ ختم ہونے والی ہے۔دوسرے یہ کہ ہمیشہ حرکت کرنے والی ہے۔حرکت رفعت کی طرف،
خدا تعالیٰ کے زیادہ پیار کی طرف اللہ تعالیٰ کے عرفان کو زیادہ حاصل کرنے کی طرف، لذت وسرور کا
احساس پہلے سے ہر آن زیادہ ہو جانے کی طرف حرکت۔لیکن یہ ورلی زندگی غفلت اور کھیل کا سامان
ہے۔اس میں خوشیاں بھی زندگی کے اندر، اسی زندگی کے دائرے میں ہمیشہ رہنے والی نہیں ہوتیں۔خوشی ہوتی ہے، چند گھنٹوں کے لئے ہوتی ہے۔کئی یہاں بھی شاید نو جوان بیٹھے ہوں جن کو مثلاً با کی کی
کھیل سے بہت پیار ہے اور وہ دیکھتے ہیں۔میں نے پیچھے بتایا تھا باسکٹ بال والوں کو کہ ہم تو ہر
خوبصورتی میں خدا تعالیٰ کے حسن کا جلوہ دیکھتے ہیں۔اس واسطے جہاں بھی ہمیں خوبصورتی نظر آئے ہم
الحمد للہ پڑھنے والے ہیں۔تو کھیل میں بھی بڑی خوبصورت مود (Move) کہتے ہیں ان کو، وہ ہوتی
ہیں اور بڑی بھیانک، بد شکل کہہ دیں ہم ، بڑی موو بھی ہوتی ہیں لیکن جو ہا کی کا میسج دیکھتا ہے وہ ایک
گھنٹہ کچھ منٹ کے بعد ختم ہو گیا۔لیکن جو جنت کی خوشی ہے وہ ایک گھنٹہ یا ایک دن یا ایک مہینہ یا ایک
سال یا ایک صدی یا ایک Million کا زمانہ (لفظ مجھے پوری طرح نہیں رہا ذہن میں ) یعنی لاکھوں
سال یا اربوں سال یا کھربوں سال
کا زمانہ تو نہیں ہے۔وہ تو نہ ختم ہونے والی زندگی ہے۔پھر اس میں حکمت یہ ہے، یہ جو تبدیلی ہے یعنی لذت کا بڑھتے چلے جانا اس واسطے کہ اگر لذت اور
سرور خواہ وہ روحانی ہو خواہ اس کا تعلق اخروی زندگی کے ساتھ ہو اگر اس میں ٹھہراؤ آ جائے تو
بور ہو جائے گا آدمی۔ایک ہی چیز اگر آپ کو بہت اچھی لگتی ہے اور صبح شام آپ کی بیوی وہی پکا کے
آپ
کو کھلانا شروع کر دے تو دو، چار، پانچ دس دن کے بعد آپ کہیں گے کہ یہ کیا شروع کیا ہوا ہے
میرے ساتھ تم نے سلوک؟ تو بوریت کوئی نہیں ہے کہ آدمی کہے کہ اب میں یہ کھاتے کھاتے تھک گیا

۱۵۱
سورة الزمر
تغییر حضرت
خلیفتہ امسح الثالث
ہوں اس لئے کہ وہ پینج (Change) ہے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ صبح
انسان جنت میں جو اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل کرے گا شام کو اس سے بڑھ کے کرے گا۔اگلی صبح اس سے
بھی بڑھ کے کرے گا۔اس واسطے ان لوگوں کا خیال بالکل غلط ہے کہ وہاں
عمل نہیں ہے۔جنت میں
عمل ہے، امتحان نہیں ہے۔عمل ہے، اس کی جزا ساتھ ساتھ ملتی ہے یعنی اگر ( میں فلسفہ بتانے لگا ہوں
آپ کو، بہت سارے سمجھ جائیں گے ) جنت میں داخل کئے جانے کا استحقاق ہماری ورلی زندگی کے
مقبول اعمال نے پیدا کر دیا تو جو پہلے دن جنتی نے عمل کیا اس کا استحقاق کیسے پیدا ہو سکتا ہے۔وہ یہی
ہے۔پھر وہ پلس (Plus) ہو گیا نا اس استحقاق کے ساتھ۔اس لئے اللہ تعالیٰ کے پیار کے جلوے
پہلے سے زیادہ ان کا احساس خوشی کا پہلے سے زیادہ ہوتا چلا جاتا ہے۔دوسری بات ابھی آئی تھی میرے ذہن میں وہ نکل گئی کسی اور وقت سہی ) اب میں واپس آجاتا
ہوں هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ کی طرف۔میں نے جماعت کو کہا ہر شخص علم
حاصل کرے۔میں نے ابتدا کی تھی اپنے بچوں سے اور ان کا بھی ابتدائی پروگرام بنایا کہ ہر بچہ ہمارا جو
ہے وہ میٹرک تک پڑھے۔میرے ذہن میں تھا کہ چند سالوں تک جب حالات زیادہ اچھے ہو جائیں
گے ہمارے تو میں کہوں گا ہر بچہ ایف۔اے، ایف ایس سی یعنی انٹر میڈیٹ تک پڑھے۔پھر میں
کہوں گا ہر بچہ ہمارا گریجویٹ ، گریجویشن تک یعنی بی۔اے، بی۔ایس۔سی تک پڑھے پھر میں
کہوں گا کہ ہر بچہ ہمارا ایم۔اے ، ایم۔ایس سی تک پڑھے۔اس میں کچھ رہ جائیں گے اپنی
قابلیت کی وجہ سے۔بس اس طرح ہمارا علم کے میدان میں جو محاذ ہے وہ مضبوط ہوتا چلا جائے گا۔اب میں کہتا ہوں ہر احمدی اس آیت هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ
اُولُوا الالباب کی روشنی میں خدا تعالیٰ سے دعا کرے کہ وہ لب عطا کرے ، عقلِ سلیم عطا کرے اس
کے صحیح استعمال کی طاقت اور استعداد عطا کرے اور آپ کے ذہنوں میں جلا پیدا کرے اور قرآن
کریم جو سر چشمہ ہے غیر محدود علوم کا، اس میں سے آپ ہر روز ہی اپنی اس ورلی زندگی میں نئے سے
نئے علوم نکالتے رہیں اور علم میں زیادتی ہوتی رہے آپ کی اور اگر آپ دعا کریں گے اور غور کریں گے
قرآن
کریم پر اور اللہ تعالیٰ کی صفات پر، اس کی صفات کے جلووں پر تو علم کی تو انتہا نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ چونکہ ہر آن اللہ تعالیٰ کے جلوے اپنی مخلوق پر ظاہر

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۱۵۲
سورة الزمر
ہو رہے ہیں اس لئے کوئی چیز بھی ایسی نہیں اس مادی دنیا میں کہ جس کے خواص غیر محدود نہ ہوں۔اور
جواب نئی تحقیق شروع ہوئی ہے ایک جگہ آکے ٹھہر جاتی ہے۔ایک نسل کی ، پہلے بھی میں نے مثال دی
ہے بڑی واضح ہے اس لئے میں دہراتا رہتا ہوں۔ایک وقت میں ایک نسل نے کہا افیم میں چودہ ست ہیں۔اگلی نسل نے
کہا افیم میں اٹھائیس ست
ہیں۔اس سے اگلی نسل نے کہا افیم میں چوالیس ست ہیں اور اسی طرح وہ بڑھتا چلا جاتا ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے کہا نوع انسانی قیامت تک کوشش کرتی ہے خشخش کے ایک ذرے کے جو
خواص ہیں وہ ان پر حاوی نہیں ہوسکتی۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۴۰۹ تا ۴۱۶)
غرض انسان کے ہر نیک عمل میں اس کے لئے چار عید میں پوشیدہ ہیں اور وہ چار دفعہ اللہ تعالیٰ کے
افضال اور احسانوں کو یاد کر کے خوش ہوتا ہے اور یہ جو دو عید میں اللہ تعالیٰ نے ظاہر میں مسلمانوں کے
لئے مقرر فرمائی ہیں ان کا حال اسی طرح کا ہے۔مثلاً عید الفطر ہے اس میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتایا ہے
کہ تمہارے دلوں میں روزہ رکھنے کی خواہش پیدا ہوئی۔پھر تم نے روزہ رکھنے کی نیت کی۔پھر اللہ
تعالیٰ نے تمہیں توفیق بخشی کہ تم رمضان کے پورے کے پورے روزے رکھ سکو۔پھر اس نے ہمیں
امید دلائی کہ میں تمہارے یہ روزے قبول کرلوں گا اور اس عبادت کے نتیجہ میں میں اپنے بندہ کو اپنی
رضا کی جنت میں داخل کروں گا۔غرض چارخوشیاں ہمیں اس موقع پر بھی نظر آتی ہیں۔پھر ماہ رمضان کی عبادت میں قیام لیل بھی ہے دن کو ہم روزے رکھتے ہیں اور رات کو عام راتوں
سے زیادہ عبادت کرتے ہیں۔اگر چہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا قول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم رمضان کے مہینے میں اتنے ہی نوافل پڑھا کرتے تھے جتنے نوافل آپ دوسرے دنوں میں
پڑھا کرتے تھے لیکن حدیث سے یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ ان ایام میں آپ دوسرے دنوں کی نسبت زیادہ
وقت لگاتے تھے۔آپ بڑی لمبی لمبی رکعتیں پڑھا کرتے تھے اور بعض دفعہ ان میں اکثر حصہ رات کا
گزار دیتے تھے اور پھر آپ اس عبادت کو بڑے تعہد سے ادا کر تے تھے۔اسی طرف اشارہ کرتے
ہوئے سورۃ زمر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔آمَنْ هُوَ قَانِتٌ آنَاءَ الَّيْلِ سَاجِدًا وَقَابِمَا يَحْذَرُ الْآخِرَةَ
وَ يَرْجُوا رَحْمَةَ رَبِّهِ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُوا
الالباب کہ جو شخص رات کی گھڑیوں میں سجدہ اور قیام کی صورت میں فرمانبرداری کا نمونہ دکھاتا ہے اور

تغییر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
۱۵۳
سورة الزمر
آخرت سے ڈرتا ہے اور اپنے رب کی رحمت کی امید رکھتا ہے۔وہ نافرمان کی طرح ہوسکتا ہے؟ تو کہہ
دے کیا علم والے لوگ اور جاہل برا بر ہو سکتے ہیں۔نصیحت تو صرف عقلمند لوگ حاصل کیا کرتے ہیں۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں بشارت دی ہے کہ اس کی نگاہ میں وہ لوگ جو رات کے اوقات
میں سجدہ کرتے ہوئے اور قیام کرتے ہوئے عاجزی سے اپنی اطاعت خدا تعالیٰ کے حضور پیش کرتے
ہیں وہ اس کی نگاہ میں بڑا درجہ رکھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ یہاں مومن کی عبادت کے قبول ہونے سے پہلے
کی حالت کو بیان کرتا ہے۔فرماتا ہے کہ وہ دن کو بھی عبادت کرتا ہے اور روزہ رکھتا ہے اور رات کو قیام
بھی کرتا ہے يَحْذَرُ الأخرة۔اس کے باوجود وہ اس بات سے ڈرتا رہتا ہے کہ کیا اس کا انجام بخیر ہوگا
یا نہیں۔کیا خدا تعالیٰ اس کی عبادت کو قبول بھی کرے گا یا نہیں کیونکہ بعض مخفی گناہ لغزشیں اور کوتاہیاں
ایسی ہیں جو اس کے اعمال کو اس طرح بگاڑ دیتی ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں قابل قبول نہیں رہتے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حقیقی مومن دن کو بھی عبادت کرتا ہے اور رات کو بھی قیام کرتا ہے اور تنہائی اور
خاموشی میں خدا تعالیٰ کے حضور عجز اور اعتراف کرتا ہے اور اس سے اطاعت کا عہد باندھتا ہے لیکن
با وجود اس قدر عبادت بجالانے کے اسے ان اعمال کے بجالانے پر کوئی فخر نہیں ہوتا اور اسے اس بات
کا یقین نہیں ہوتا کہ اللہ تعالیٰ ان اعمال کو ضرور قبول کرے گا۔آخرت کے معنی بعد میں آنے والی چیز
کے ہوتے ہیں اور کسی نیک عمل کے بعد آنے والی چیز اس کی قبولیت اور نیک انجام ہوتا ہے يَحْذَرُ
الأخرة مؤمن نیک اعمال بجالانے کے بعد بھی ڈرتا رہتا ہے کہ آیا خدا انہیں قبول بھی کرتا ہے یا نہیں؟
کہیں ان میں ایسے نقائص تو نہیں رہ گئے جن کی وجہ سے وہ خدا تعالیٰ کی درگاہ سے رد کر دیئے جائیں
اور پھر وہ اس ڈر کے باوجود یہ امید بھی رکھتا ہے کہ خدائے رحیم اس کی کمزوریوں کو نظر انداز کرتے
ہوئے اس پر اپنا فضل اور احسان کرے گا ، اس کی مغفرت کرے گا اور اس کی کمزوریوں کو ڈھانپ
دے گا۔مغفرت اور احسان دونوں معنے رحمت میں پائے جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَرْجُوا
رَحْمَةً رَبَّه - مومن بندہ امید رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی کوتاہیوں کو مغفرت کی چادر سے ڈھانپ دے
گا اور محض اپنے فضل سے اس کی عبادت کو قبول کر لے گا۔فرماتا ہے کہ ایسے بندے جو دن رات
خدا تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں اور پھر اس بات سے ڈرتے ہیں کہ ان کا عمل قبول ہوتا ہے یا نہیں۔اور پھر وہ میری رحمت پر بھروسہ کرتے ہوئے امید رکھتے ہیں کہ میں اپنے فضل سے ان کے اعمال

۱۵۴
سورة الزمر
تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
قبول کرلوں گا۔میں انہیں خوشخبری دیتا ہوں کہ میں ان کے اعمال کو ان کے لئے عید بنادوں گا اور ان
سے میرا سلوک ان لوگوں سے مختلف ہو گا جو سرکشی کرنے والے ہیں۔فخر و مباہات کرنے والے ہیں اور
کبر وغرور کرنے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے رسول ! تم میری طرف سے اعلان کر دو۔هَلُ
يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ۔وہ لوگ جو اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ ان کے اعمال
ان خوبیوں کے حامل نہیں کہ وہ ان کے نتیجہ میں ضرور جنت میں داخل ہو جائیں گے بلکہ ان کے جنت
میں داخل ہونے کے لئے محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کی ضرورت ہے۔ان لوگوں کے
برابر نہیں جو اس حقیقی اور بنیادی نکتہ کو نہیں سمجھتے۔وہ تھوڑے سے اعمال بجالاتے ہیں اور پھر اس فخر اور
غرور میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ ہم نے بہت نیکیاں کرلی ہیں۔اب اللہ تعالیٰ ہمیں ضرور جنت دے
دے گا۔کیونکہ خدا تعالیٰ کی نظر میں وہی شخص مقبول ہوتا ہے جو نیک اعمال بجالانے کے بعد بھی ڈرتا
رہتا ہے کہ اس کے نیک اعمال خدا تعالیٰ کی درگاہ سے رڈ نہ ہوں اور ساتھ ہی یہ امید بھی رکھتا ہے کہ خدا
تعالی بڑا رحیم ہے وہ اس کے اعمال کو ضائع نہیں کرے گا۔وہ اس کی کمزوریوں کو دور کر دے گا اور محض
اپنے فضل اور احسان سے اسے اپنے قرب اور رضا کے مقام تک پہنچا دے گا۔پس اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر چیز جس کا تعلق اعمال صالحہ سے ہے وہ محض خدا تعالیٰ کے
فضل سے حاصل ہوتی ہے۔اس لئے کسی مرحلہ پر بھی انسان کو یہ نہ سمجھنا چاہیے کہ اس میں کوئی ایسی
خوبی تھی کہ اس نے ایسے نیک عمل کئے۔مثلاً جس وقت کسی انسان کے دل میں
کسی عمل کی خواہش پیدا
ہو تو اسے یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ اس کے اندر کوئی ذاتی نیکی تھی جس کی وجہ سے اس کے دل میں اس نیک
عمل کی خواہش پیدا ہوئی۔پھر جب وہ اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے کی نیت کرے تو اسے یہ خیال
نہیں آنا چاہیے کہ اس کے اندر کوئی خوبی تھی جس کی وجہ سے وہ اس نیک خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے
قابل ہو گیا بلکہ وہ یہ مجھے کہ یہ بھی اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس کی خواہش نیت میں بدل گئی اور جب یہ
نیت عمل کی شکل میں تبدیل ہو تب بھی وہ یہ سمجھے کہ یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ مجھے اپنی نیت کے
مطابق اس نیک عمل کو بجالانے کی توفیق ملی۔پھر جب وہ عمل قبول ہو جائے تو وہ یہی سمجھے کہ اس کے
اندر تو کوئی خوبی نہیں تھی اس کے عمل میں ہزاروں رخنے تھے لیکن اللہ تعالیٰ بڑا احسان کرنے والا ہے۔بڑا فضل کرنے والا ہے اور بڑی مغفرت کرنے والا ہے۔اس نے اپنی غفار ہونے کی صفت کے نتیجہ

تفسیر حضرت خلیفة امسح الثالث
۱۵۵
سورة الزمر
میں اور اپنی رحیم ہونے کی صفت کے نتیجہ میں میرے ناقص اعمال کو قبول کر لیا ہے اور وہ مجھ سے محبت
کرنے لگ گیا ہے۔(خطبات ناصر جلد دہم صفحہ ۳ تا ۶ )
آیت ۱۲ تا ۱۶ قُلْ إِنّى أُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّينَ )
وأمرتُ لأَنْ أَكُونَ أَوَّلَ الْمُسْلِمِينَ۔قُلْ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي
عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ قُلِ اللهَ اَعْبُدُ مُخْلِصًا لَهُ دِينِي فَاعْبُدُوا مَا
ستُم مِنْ دُونِهِ قُلْ إِنَّ الْخَسِرِينَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ وَأَهْلِيهِم
يَوْمَ الْقِيمَةِ اَلَا ذَلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِينُ۔قرآن کریم نے ایک بنیادی اصول جس میں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کے لئے اسوہ
حسنہ ہیں وہ آپ کا اول المسلمین ہونا بیان کیا ہے۔قرآن کریم میں آپ کے متعلق اول المسلمین کے
الفاظ دو مختلف جگہوں پر مختلف مضامین کے ضمن میں استعمال ہوئے ہیں۔ایک تو سورہ زمر کی ان
آیات میں بیان ہوا ہے۔قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللهَ مُخْلِصًا لَهُ الدِّينَ - وَاُمِرْتُ لِأَنْ أَكُونَ أَوَّلَ الْمُسْلِمِينَ - که
مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کی اس طرح عبادت کروں کہ اطاعت صرف اُسی کے لئے مخصوص
کر دوں اور مجھے یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ میں اول المسلمین یعنی سب میں سے بڑا فرمانبردار ہوں۔اس
آیت کریمہ کے معنے سمجھنے اور سمجھانے کے لئے بعض دوسری آیات سامنے لانی پڑیں گی۔اس وقت
میں ایک ہی آیت کولوں گا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَكَانَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا ( النساء : ۱۱۴ )
تیرے پر خدا کا سب سے زیادہ فضل ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے یہ معنی بیان کئے
ہیں کہ کوئی نبی تیرے مرتبہ تک نہیں پہنچ سکتا ذاتی جوہر میں بھی اور ظاہری خدمات کی رو سے بھی۔غرض یہاں یہ بتایا گیا ہے کہ آپ ساری مخلوقات میں سے اول المسلمین یعنی اللہ تعالیٰ کے سب سے
بڑے فرمانبردار ہیں اور اس مضمون کی وضاحت کرنے کے لئے وَكَانَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكَ عَظِيماً میں
اشارہ کیا گیا ہے اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمایا ہے اس کا مطلب کہ کوئی نبی نہ

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۱۵۶
سورة الزمر
ایسا آیا اور نہ آ سکتا تھا جو فرمانبرداری کے مقام میں آپ سے بڑا ہوتا۔آپ سب سے بڑے
فرمانبردار ہیں۔اس معنی میں اول المسلمین کہا گیا ہے کیونکہ یہاں آنحضرت کی زبانِ مبارک سے
کہلوایا گیا ہے کہ مجھے خدائے واحد و یگانہ اور رب کریم نے یہ حکم دیا ہے کہ میں اول المسلمین بن
جاؤں اور کسی سے پیچھے نہ رہوں۔بلکہ سب کو پیچھے چھوڑ دوں اور خود آگے نکل جاؤں۔پس اول المسلمین کے اس معنی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لئے اسوہ نہیں بن سکتے۔کیونکہ وہ تو ایک ہی تھا جو آگے نکل سکتا ہے۔سب سے آگے دو نہیں نکل سکتے۔یا تین نہیں نکل سکتے
بلکہ ایک ہی ہوتا ہے۔جو سب سے آگے نکلتا ہے۔پس سورۃ زُمر میں جو مضمون بیان ہوا ہے۔اس میں آپ کی ایک بلندشان بیان کی گئی ہے اور وہ یہ
کہ قرب الہی کے حصول میں آپ ساری مخلوقات میں سے آگے نکل گئے۔حتی کہ انبیاء کو بھی ذاتی
جو ہر کے لحاظ سے بھی اور ظاہری خدمات کے لحاظ سے بھی اپنے پیچھے چھوڑ دیا۔دوسری جگہ اول المسلمین ایک دوسرے معنی میں استعمال فرمایا ہے۔اس معنی میں آپ ہمارے لئے
اسوہ حسنہ ہیں۔اللہ تعالیٰ سورہ انعام میں فرماتا ہے کہ اے رسول ! تو لوگوں سے کہہ دے کہ اللہ تعالیٰ
نے صراط مستقیم کی طرف میری رہنمائی کی یعنی اُس نے مجھے وہ راہ بتائی ہے جس پر چل کر خداداد قوتوں
اور استعدادوں کو کامل نشو و نما ملتی ہے۔چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا نمونہ بیان کر کے بتایا کہ اگر
قوتوں کی صحیح نشو نما کرنا مقصود ہو تو شرک کا کوئی شائبہ انسانی زندگی، انسانی کوشش اور انسانی محنت میں
نہیں ہونا چاہیے۔ظاہر ہے کہ اگر کوئی شخص کچھ تو خدا کی طرف جھک جائے اور کچھ غیر اللہ کی طرف جھک
جائے تو نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلے گا۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے رسول! تو کہہ دے! إِنَّ صلاتي
وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ۔میری نماز اور میری دعائیں جن سے میں اللہ تعالیٰ
سے قوت حاصل کرتا اور طاقت پاتا ہوں اور میری عبادتیں اور میری زندگی اور میری موت اللہ تعالیٰ
کے جلال کو ظاہر کرنے والی اور اس کے بندوں کو آرام پہنچانے کے لئے ہے۔لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ اس
میں اللہ کے لفظ میں خدا کے جلال کو ظاہر کرنے کی طرف اشارہ ہے اور رب العالمین میں بندوں کی
خدمت کی طرف اشارہ ہے۔یہاں یہی نہیں فرما یا لا شَرِيكَ لَه بلکہ یہ بھی فرما یا وَ بِذلِكَ أُمِرْتُ مجھے اس چیز کا حکم دیا گیا

تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
۱۵۷
سورة الزمر
ہے کہ جو صراط مستقیم بنائی گئی ہے۔اُس پر چلوں۔ملت ابراھیم کو اختیار کروں اور میری نماز
اور میری عبادت ، میری زندگی اور میری موت خدا تعالیٰ کے جلال اور بنی نوع انسان کی
خدمت کے لئے وقف ہو اور اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کو قائم کرنا میری زندگی کا مقصد ہو اور پھر
فرما یاد بذلك أمرت یعنی ان قوتوں کی نشو نما کا مجھے حکم دیا گیا ہے۔گویا اِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَ
مَحْيَايَ وَمَمَاتِي میں اس طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو آنحضرت کو جسمانی
اور علمی اور اخلاقی اور روحانی قوتیں عطا ہوئی تھیں وہ آپ کی ذات میں اپنے کمال کو پہنچی ہوئی تھیں اور
اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ توفیق دی تھی کہ آپ اپنی خدا داد قوتوں کی نشو ونما کو ان کے کمال تک پہنچا
دیں۔چنانچہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسی معنی میں اول المسلمین ہونا بنی نوع انسان کے
لئے اسوہ حسنہ کے مترادف ہے۔بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جیسی
عبادات کیسے کریں۔ہمیں اس کی طاقت نہیں ہے میں کہتا ہوں تمہیں کسی نے یہ کب کہا ہے کہ تم محمد صلی
اللہ علیہ وسلم جیسی اپنی زندگی گزارو۔وہ طاقتیں تم میں ہیں ہی نہیں۔ان طاقتوں
کی تم نشو نما تمام کر ہی
نہیں سکتے لیکن اس میں ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ اگر چہ یہ تو صیح ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کو کامل درجہ کی طاقتیں عطا فرمائی تھیں لیکن یہ بھی درست ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جو
قوتیں اور طاقتیں اور استعدادیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہوئی تھیں آپ نے اپنی پوری توجہ اور
انہماک اور ہر قسم کی قربانی کر کے اور ایثار دکھا کر اُن طاقتوں اور استعدادوں کو اُن کے کمال تک پہنچا
دیا تھا۔اس لئے ہر شخص کا یہ فرض ہے کہ وہ اُس اسوۂ نبوی کے مطابق اپنے اپنے دائرہ استعداد میں
اپنی اپنی طاقتوں اور استعدادوں کو ان کے کمال تک پہنچائے۔گواؤل المسلمین کے اس معنی میں آپ
ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہیں۔آن أَكُونَ أَوَّلَ الْمُسْلِمِینَ کے لحاظ سے اسوہ نہیں کیونکہ اس میں تو
سب سے آگے نکلنا مراد ہے اور سب سے آگے ایک ہی نکلا کرتا ہے اور جس نے آگے نکلنا تھا وہ نکل
گیا لیکن اس معنی میں آپ ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو بھی اور قو تیں دیں
ان قوتوں کو آپ نے اپنے دائرہ استعداد میں (دائرہ استعداد سے مراد شریعت کا کمال ہے۔) اپنے
کمال
کو پہنچا دیا۔اس لئے ہر شخص کو کہا گیا کہ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں سو کی بجائے
۹۰ فیصد طاقت ملی ہو تو وہ اپنے اس دائرہ استعداد میں اسے کمال تک پہنچائے۔اگر کسی کواشی یا

تغییر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
۱۵۸
سورة الزمر
ستر یا پچاس یا پچھپیں یا نہیں یا دس فیصد طاقت ملی ہو تو وہ اپنے اسی دائر ہ استعداد میں اپنی
طاقتوں اور قوتوں کی نشو ونما کو کمال تک پہنچائے۔پس قرآن کریم نے اصولی طور پر جو پہلی چیز بتائی ہے وہ یہ ہے کہ اپنے اپنے دائرہ استعداد میں
اپنی قوتوں اور طاقتوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کے مطابق کمال تک پہنچایا جائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طاقتیں سب سے زیادہ تھیں۔آپ کا دائرہ استعداد ایک کامل دائرہ
استعداد تھا۔آپ نے اپنے دائرہ استعداد میں اپنی طاقتوں کو کمال تک پہنچایا۔اسی طرح آپ
کے اُسوۂ حسنہ کی پیروی کرتے ہوئے ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ استعداد
میں اپنی قوتوں کو ان کے کمال تک پہنچائے اور یہی وہ تعلیم ہے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
ہمارے لئے اُسوہ حسنہ ہیں۔اب کسی کا دوسرے شخص سے یہ کہنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ تو
میرے جتنی نمازیں نہیں پڑھتا یا نوافل نہیں پڑھتا اس لئے تو جہنم میں جائے گا۔کوئی شخص دوسرے
سے یہ نہیں کہہ سکتا کہ تو میرے جتنے روزے نہیں رکھتا اس لئے تو جہنم میں جائے گا۔کوئی شخص کسی سے
یہ نہیں کہہ سکتا کہ تو میرے جتنی زکوۃ نہیں دیتا اس لئے تو جہنم میں جائے گا۔جس شخص کو خدا نے پیسے ہی
نہیں دیئے وہ زکوۃ کیسے دے گا۔جس شخص کی فطرت میں کثرت نوافل کی استعداد ہی نہیں رکھی گئی
اس کے حصہ میں نوافل کی کثرت نہیں۔خدا تعالیٰ نے اس نکتہ کے سمجھانے کے لئے ہمیں فرمایا ہے کہ
اگر تم اپنے اپنے دائرہ استعداد کے مطابق اپنی قوتوں اور طاقتوں کو کمال نشود نما تک پہنچاؤ گے تو
تمہارے حالات کے مطابق جنت کا ایک نہ ایک دروازہ کھول دیا جائے گا۔ظاہر ہے کہ ہر ایک آدمی
کے حالات مختلف ہوتے ہیں۔ہر ایک کی دلی کیفیت مختلف ہوتی ہے۔ہر ایک آدمی کا مجاہدہ مختلف ہوتا
ہے۔اسی طرح ہر ایک کی استعدادیں بھی مختلف ہوتی ہیں۔اس لئے لازماً ہر ایک کا دائرہ استعداد اور
اس کا کمال بھی مختلف ہوتا ہے۔چنانچہ خدا نے فرمایا میں نے تمہارے لئے جنت کے آٹھ دروازے
بنادیئے ہیں۔تم اپنی استعداد اور اس کی نشوونما کے مطابق جس دروازے کو پسند کرو اس میں سے داخل
ہو جاؤ۔(خطابات ناصر جلد اول صفحہ ۵۷۶ تا ۵۷۹)
ان الدِّينَ عِندَ اللهِ الْإِسْلَامُ (ال عمران : ۲۰) بعثتِ نبوی کے بعد (صلی اللہ علیہ وسلم ) دین تو
اب ایک ہی رہ گیا جسے اللہ تعالیٰ نے اسلام کہہ کر اس آیت میں پکارا ہے اور کوئی اس کے علاوہ دین

·

آج 10 میں سے 10 باقی