سُوْرَۃُ الزُّمَرِ
انوار القراٰن (جلد ۳), حصہ 3
تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
۱۵۹
سورة الزمر
نہیں ، کوئی ایسی ہدایت جو قرآن کریم سے متضاد ہو یا اس سے مخالف ہو یا اس سے مختلف ہوا ایسی نہیں
جو انسان کو ان راہوں کی طرف ہدایت دے سکے جو راہیں اللہ تعالیٰ کی رضا کی طرف لے جانے والی
ہیں۔اس اعتقاد پر ہم احمدی کھڑے کئے گئے ہیں اور اس اعتقاد پر ہم احمدی قائم ہیں کہ إِنَّ الدِّين
عِندَ اللهِ الْإِسْلَامُ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں سورہ زمر میں فرماتا ہے۔قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللهَ
مُخْلِصًا لَهُ الدِّينَ -
قرآن
کریم کا ہر حکم ایسا ہے کہ جس کے پہلے مخاطب حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور چونکہ
ہمیں آپ کے اسوہ کی پیروی کرنے کا حکم ہے۔اس لئے مسلمان جو ہیں، جہاں بھی ہیں، جب بھی
تھے، جب بھی ہوں گے۔ہر مسلمان جو ہے اس کو ہر حکم مخاطب کرتا ہے کہ ” تو کہہ دے کہ مجھے حکم دیا
گیا ہے کہ ائی اُمرت کہ میں اللہ تعالیٰ کی اس طرح عبادت کروں کہ اطاعت صرف اسی کے لئے
مخصوص کر دوں۔اس آیت میں دو چیز میں واضح طور پر بیان ہوئی ہیں۔ایک یہ کہ صرف اللہ تعالیٰ کی
عبادت کرنی ہے۔دوسرے یہ کہ عبادت کے معنی اسلام میں بڑے وسیع ہیں۔عبادت کے معنی یہ ہیں
مُخْلِصًا لَهُ الدِّينَ کہ اطاعت صرف اسی کے لئے مخصوص کر دوں یعنی قرآن کریم کے ہر حکم کی
اطاعت اللہ تعالیٰ کی عبادت ہوئی۔قرآن کریم کہتا ہے مثلاً کسی پر بدظنی نہ کرو یہ حکم ہے اللہ تعالیٰ کا جو
شخص بدظنی اس لئے نہیں کرتا اس نیت کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرنا چاہتا ہے۔یہ بھی اللہ تعالیٰ
کی عبادت کے لئے شرط بن گئی۔وَأُمِرْتُ لأن أكونَ أَوَّلَ الْمُسْلِمِينَ اور مجھے صرف یہ حکم نہیں دیا گیا کہ میں اطاعت صرف اسی
کے لئے مخصوص کر دوں بلکہ یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ میں اپنے دائرہ استعداد میں جو شرف اور مرتبہ اسلام
انسان کے لئے لے کر آیا اپنے دائرہ استعداد میں آگے سے آگے بڑھتا چلا جاؤں اور ایک ارفع
مسلمین
مقام کو حاصل کروں۔سب سے ارفع مقام تو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے اور م
کے آپ خاتم ہیں اور آپ ہی حقیقی معنی میں اَولَ المُسلِمِينَ ہیں اس کے معنی پہلوں نے بھی یہی کئے
ہیں کہ زمانہ کے لحاظ سے نہیں بلکہ شرف اور مرتبہ اور مقام کے لحاظ سے اسلام میں اِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ
الإسلام حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو رفعت حاصل ہوئی وہ کسی اور کو نہیں ہوئی تو فرمایا: -
وَأُمِرْتُ لأن أكونَ أَوَّلَ الْمُسْلِمِينَ اور مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے بڑا فرمانبردار بنوں۔
تفسیر حضرت
خلیفة امسح الثالث
۱۶۰
سورة الزمر
چونکہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صلاحیت اور استعداد نوع انسانی میں سب سے بڑی تھی
اور چونکہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی رحمت اور برکت سے اپنی استعداد اور
صلاحیت کو سب سے زیادہ نشو نما دینے میں کامیابی حاصل کی اس لئے آپ سب سے بلند مقام پر
چلے گئے لیکن اسوہ حسنہ کی پیروی اس بات میں یہ نہیں کہ ہم اس مقام تک پہنچیں جہاں تک ہم پہنچ ہی
نہیں سکتے متضاد ہو جاتا ہے۔حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کریم کی نگاہ میں جو
مقام پایا اس مقام تک کوئی اور انسان نہیں پہنچ سکتا لیکن اس معنی میں حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے اپنی ساری قوتوں اور استعدادوں اور صلاحیتوں کی کامل نشوونما کی اور یہ قو تیں اور استعدادیں اور
صلاحیتیں انسانوں میں سب سے بڑی تھیں۔اس لئے اسوہ یہ بنے گا کہ جہاں تک اس معاملہ کا تعلق
ہے ہر انسان یہ کوشش کرے کہ اللہ تعالیٰ نے جتنی قوت اور صلاحیت اس کو دی ہے اس دائرہ استعداد
میں وہ جتنا اونچا جاسکتا ہے وہ جائے اور کسی کوتا ہی اور غفلت کے نتیجہ میں وہ ایسا نہ ہو کہ جس مقام پر اللہ
تعالیٰ کی عطا اسے پہنچانا چاہتی تھی اس مقام سے وہ نیچے گرار ہے۔پھر یہ کئی آیات ہیں اسی ترتیب سے میں ان کو لے رہا ہوں۔قُلْ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي
عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيم کہہ کہ اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو میں ایک بڑے دن کے عذاب
سے ڈرتا ہوں۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہ اعلان کیا اور ہر مخلص مسلم کو بھی یہ اعلان کرنا چاہیے کہ
ہمارا رب کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کو خالص کرو۔اس طرح پر کہ اطاعت اس کے لئے خالص
ہو جائے اور اسلام کے سب حکموں کی پیروی کرو۔وہ ایک ہی راستہ خدا تعالیٰ کی رضا کی جنتوں کی
طرف جو لے جانے والا ہے یعنی دینِ اسلام، اس پر گامزن رہو۔تو یہاں یہ فرمایا کہ اگر میں نافرمانی
کروں اور اس راہ کو چھوڑ دوں اور اس کی بجائے دیگر راہوں کی تلاش میں لگارہوں یا دیگر راہوں پر
گامزن ہو جاؤں۔تو وہ مجھے خدا تعالیٰ کی طرف لے جانے والی نہیں ہوں گی۔اني أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ میں یہ ڈرتا ہوں کہ اگر میں ایسا کروں تو
اللہ تعالیٰ بڑے دن کے عذاب میں مجھے مبتلا کرے گا۔ہر مومن، مسلم کے دل میں یہ خوف یہ خشیت
موجود رہنی چاہیے۔
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
171
9991
سورة الزمر
پندرھویں آیت اس سورت (سورۃ الزمر) کی یہ ہے۔قُلِ اللهَ اعْبُدُ چونکہ میرے دل میں یہ
خشیت ہے کہ اگر میں نے اسلام کو چھوڑا تو خدا تعالیٰ کا عذاب مجھ پر نازل ہوگا۔اس لئے یہ اعلان
کر دے کہ میں خدا کو نہیں چھوڑ سکتا۔پھر کہہ دے کہ میں اللہ کی عبادت اطاعت کو صرف اس کے لئے
وابستہ کرتے ہوئے کرتا ہوں۔اسلام کیا ، اسلام کے کسی حکم کو بھی میں چھوڑ نہیں سکتا۔اسلام پر پختگی کے
ساتھ میں قائم ہوں۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو اسلام کے لانے والے، اسلام کو پھیلانے
والے، اسلام کو بتانے والے، اسلام کی تفسیر کرنے والے، اسلام پر چل کر ایک اسوہ قائم کرنے والے
ہیں۔بنی نوع کے لئے لیکن ہر انسان کو امت میں سے کہا گیا ہے کہ یہ اعلان کرو کہ دنیوی طاقتیں اگر
ہمیں اسلام سے پرے ہٹانے کا سارا زور بھی لگا دیں گی تو ہم اسلام کا جو راستہ ہے جو ہدایت ہے
جو تعلیم ہے اور جو یہ عظیم احسان ہے۔اللہ تعالیٰ کا ہماری قوتوں اور استعدادوں کی نشوونما کے لئے
سامان پیدا کرنے کے لئے ، ہم اس راہ سے کسی خوف سے یا کسی ڈر سے یا کسی لالچ سے ادھر ادھر نہیں
جائیں گے۔ہم اس کے اوپر مضبوطی سے قائم ہیں۔قُلِ الله أَعْبُدُ مُخْلِصًا لَهُ دِینِی کہہ دے کہ
میں اللہ تعالیٰ کی عبادت اور اطاعت کو صرف اس کے لئے وابستہ کرتے ہوئے کرتا ہوں۔قرآن کریم ہماری ایک ایسی شریعت ہے، ایک ایسی تعلیم ، ایک ایسا دین جس کے متعلق اللہ تعالیٰ
نے خود اس میں فرمایا۔الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ (المائدة : ۴) آج میں نے تمہارے لئے دین کو کامل کر دیا۔میں
نے کہا تھا اِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ۔اس لئے کہ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ یہ دینِ اسلام
کامل ہو گیا۔اس لئے نہیں کہ تمہیں تکلیف میں ڈالے۔اتسمت عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي (المائدة : ۴) اس
لئے کہ تمہارے اوپر میری نعمتوں کی انتہا ہو جائے اور اس کے نتیجہ میں یہ ہو کہ میں تم سے راضی
ہو جاؤں۔میں نے تمہارے لئے دینِ اسلام کو پسند کیا۔اس پر چلو گے میں تمہیں پسند کرنے لگ
جاؤں گا۔قُلْ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ کہ دو پکار کے ساری دنیا کے سامنے کہ میں
اپنے رب کی نافرمانی کروں تو میں ایک بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔قُلِ اللَّهَ أَعْبُدُ مُخْلِصًا
له دینی اس لئے سن لو کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت، اطاعت کو صرف اس لئے وابستہ کرتے ہوئے کرتا
تفسیر حضرت خلیفة امسح الثالث
سورة الزمر
ہوں۔فَاعْبُدُوا مَا شَخْتُم مِّن دُونِهِ باقی رہے تم تو اللہ تعالیٰ کے سوا جس کی چاہو تم عبادت کرو۔میں مکلف نہیں ہوں اس بات کا کہ تمہیں بھی پکڑ کے باندھ کے دینِ اسلام کی طرف لے کے آؤں۔جس طرح دنیا کی کوئی طاقت مجھے ( محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اعلان ہے ) اور پھر ہر
امتی کی طرف سے، ہر وہ جاں نثار جو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فدائی ہے، ہر وہ شخص جو
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں اپنی زندگی گزار رہا ہے وہ یہ کہتا ہے کہ میں تو اس راہ کو
نہیں چھوڑوں گا جس راہ پر مجھے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم نظر آتے ہیں۔تم جو
مرضی کرتے رہو اور جس کی چاہو عبادت کرو لیکن ایک بات سن لو کہ پوری طرح گھاٹے میں پڑنے
والے لوگ وہی ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو بھی اور اپنے رشتہ داروں کو بھی قیامت کے دن گھاٹے
میں ڈالا اور اچھی طرح یا درکھو کہ قیامت کے دن گھاٹے میں پڑنا، یہ کھلا کھلا گھاٹا ہے اور اس سے زیادہ
کسی کو نقصان اور گھاٹا پڑ نہیں سکتا اور اس سے بڑا عذاب کوئی ہو نہیں سکتا اور اس سے بڑا کوئی دکھ نہیں
کہ خدا تعالیٰ سے انسان دور ہو جائے۔إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسلام خدا تعالیٰ کے نزدیک اسلام ہی دین ہے۔اسلام کے علاوہ اور کوئی
دین نہیں اور ہم احمدی اپنے دین پر قائم ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اس راستہ سے ہٹا نہیں سکتی۔زبر دستی کر کے نمازیں نہیں چھڑوا سکتی۔ہم سے روزے نہیں چھڑوا سکتی نیز دیگر جو سات سواحکام ہیں
انہیں نہیں چھڑوا سکتی اور وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دینا(ال عمران :۸۲) جو شخص اسلام کے علاوہ کوئی
اور دین پسند کرے گا وہ اپنے لئے یا کسی اور کے لئے فَلَن يُقْبَلَ مِنْهُ (ال عمران :۸۲) دینِ اسلام
کے سوا کوئی اور دین خدا تعالیٰ کو مقبول نہیں ہے، پسندیدہ نہیں ہے۔وَ هُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ
الْخَسِرِينَ (آل عمران : ۸۲) اور وہ قیامت کے دن گھاٹے میں پڑے گا۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحہ ۷۳ تا ۷۸)
آیت 19 الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ أُولَبِكَ الَّذِينَ
هل بهم اللهُ وَأُوتِيكَ هُمْ أُولُوا الْأَلْبَابِ۔يَفْعَلُ مَا يَشَاءُ انسان! انسان کا یہ فرض تھا۔انسان کی پیدائش کی یہ غرض اس کی زندگی کا یہ مقصد
۱۶۳
سورة الزمر
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے محبت اور پیار کا ایک زندہ تعلق پیدا کرے۔اس کے لئے ایک تو وحی، قانون
قدرت کے مطابق وقتاً فوقتاً اللہ تعالیٰ کے نیک بندے آتے رہے۔انبیاء آئے جن پر شریعتیں نازل
وئیں۔ایسے نبی پیدا ہوئے جنہوں نے يَحْكُمُ بِهَا النَّبِيُّونَ الَّذِينَ (المائدة: ۴۵) انہوں نے پہلی
شریعت کے مطابق لوگوں کی ہدایت کے اور ان کی تربیت کے سامان پیدا کرنے کی کوشش کی اور پھر
ایک کامل شریعت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی اور افراد اور نوع انسانی بحیثیت مجموعی خدا
کے دربار میں داخل ہو، اس کے سامان پیدا ہونے شروع ہو گئے سورۃ انبیاء میں ہے۔قُلْ إِنَّمَا
انْذِرُكُم بِالوخي (الانبیاء : ۴۶) جو میں تمہیں یہ کہتا ہوں کہ ان راہوں کو اختیار نہ کرو جو اللہ تعالیٰ سے
دور لے جانے والی ہیں تو اپنی طرف سے نہیں کہہ رہا۔وحی نازل ہوتی ہے کہ میں تمہیں کہوں کہ تم ان
راہوں کو اختیار نہ کرو اور اس کے ساتھ وہ دوسرا پہلو بھی عربی کے محاورے قرآن کریم کے محاورے کے
لحاظ سے آ جاتا ہے اور میں ان راہوں کی نشاندہی کرتا ہوں جن پر چل کر تم خدا کے قرب کو حاصل کر
سکتے ہو اور اس کے پیار کو پاسکتے ہو۔وَلَا يَسْمَعُ الصُّةُ الدُّعَاءَ إِذَا مَا يُنْذَرُونَ (الانبياء : ۴۲) اور
جب اس شخص کو جس کے کان کو ابھی حکم باری نہیں ملا کہ وہ وحی کی آواز کو سنے وہ نہیں سنتا۔جب وہ
انذار ہو اس کو کہا بھی جائے، بتایا جائے ، نشان دہی کی جائے ، عقل بھی ہے دوسرے ہوش و حواس بھی
ہیں مگر خدا تعالیٰ کا حکم نہیں نازل ہوا تو یہ جو معنی میں کر رہا ہوں یہ اس آیت کے مطابق ہیں کہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ ان کے دلوں پر ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے میں نے مہر لگا دی ہے لیکن وہ اپنا مستقل
ایک مضمون ہے اپنے اپنے وقت پر بیان ہوتے رہتے ہیں۔پھر سورہ زمر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ پہلے تو یہ تھا نا سنتے نہیں۔اس میں یہ ہے کہ سنتے ہیں پھر ان کو
اللہ تعالیٰ یہ بھی ہدایت دیتا ہے اس فرد واحد کو، آتا ہے کہ تو سن اور سمجھ۔پھر وہ پوری طرح سمجھتا ہے تو ہر
تعلیم کے متعلق بنیادی حکم یہ ہے کہ عمل صالح کرو جو موقعہ اور محل کے مطابق ہو۔بندے کو یہ اختیار دیا
گیا ہے نا اور اسی وجہ سے اس کو ثواب ملتا ہے وہ سوچتا ہے کہ کون سا احسن طریق ہے اس حکم خداوندی
پر
عمل کرنے کا اس کے مطابق وہ عمل کرتا ہے تو الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَولَ جو بات کو سنتے ہیں خدا کے حکم
کے ماتحت پھر جو سب سے بہتر عمل ہے اس کے نتیجہ میں فيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ اس کے مطابق وہ عمل
کرتے ہیں۔اولبِكَ الَّذِينَ هَدبُهُمُ اللهُ یہ عمل اس واسطے احسن کر رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو
ވ
تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
۱۶۴
سورة الزمر
ہدایت دے رہا ہے اپنے زور سے نہیں وہ کر سکتے۔ان کے اوپر احسن عمل کرنے کے لئے آسمانی
ہدایت نازل ہوتی ہے اس شخص پر وَ أُولَيكَ هُمْ أُولُوا الالباب اور حقیقی اور صحیح معنی میں یہی لوگ عقلمند
أولوا الألباب کہلا سکتے ہیں کیونکہ جس غرض کے لئے اللہ تعالیٰ نے انسان کو عقل دی اس غرض کو وہ پورا
کرنے والے ہیں۔(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۴۶۲، ۴۶۳)
آیت ۲۴ اللهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتبًا مُّتَشَابِهَا مَثَانِي تَقْشَعِرُّ
مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَ
عدُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إلى
ذكرِ اللَّهِ ذَلِكَ هُدَى اللَّهِ يَهْدِى بِهِ مَنْ يَشَاءُ ۖ وَمَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ
مِنْ هَادِه
b
اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں جن کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے قرآن کریم کا اثر قبول کرنے کے
لئے دو بنیادی باتیں بتائی ہیں۔ایک خشیت اللہ کا ہونا اور دوسرے محبت الہی کا دل میں پایا جانا۔جہاں تک خشیت کا تعلق ہے، عربی زبان میں صرف خوف یا ڈر کا نام خشیت نہیں ہے۔بلکہ اُس
خوف کو خشیت کہتے ہیں جو کسی کی عظمت اور جلال کے عرفان کے بعد دل میں پیدا ہوتا ہے یعنی کسی کی
عظمت اور جلال کی معرفت کے بعد اس کا خوف کھانا خشیت کہلاتا ہے۔پھر اسی طرح محبت سے میری مراد د نیوی محبت نہیں بلکہ خدا تعالیٰ سے جب محبت کا تعلق ہو تو اسے
محبت الہی کہتے ہیں اور یہ محبت، اللہ تعالیٰ کی جمالی صفات کے نتیجہ میں اور اس کے احسان کو دیکھ کر دلوں
میں پیدا ہوتی ہے۔چنانچہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں مجھے اللہ تعالیٰ نے یہ حکم دیا ہے کہ میں
صرف اللہ تعالیٰ کی ہی عبادت کروں۔عربی محاورہ اور اردو ترجمہ کے لحاظ سے عبادت کا مطلب
یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں صرف اللہ تعالیٰ کے حضور تذلل اور فروتنی اختیار
کروں۔غرض عربی لغت میں عبادت کے معنے غاية النلل کے ہوتے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے
حکم دیا کہ صرف اللہ تعالیٰ کے سامنے انتہائی تذلل اور فروتنی کی راہوں کو اختیار کیا جائے۔مگر یہ
۱۶۵
سورة الزمر
تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
تذلل اسی وقت نفس انسانی میں پیدا ہوتا ہے جب اللہ تعالیٰ کی جلالی صفات اور اس کی عظمت کا
عرفان ہو۔اس کے بغیر تذلل اختیار نہیں کیا جا سکتا۔در حقیقت اللہ تعالیٰ کی اس قدر عظمت اور
جلال ہے کہ جب لوگ ان صفات کو پہچاننے لگتے ہیں تو اُن کا سر پھر بامر مجبوری ہی اٹھتا ہے ورنہ
جھکا ہی رہتا ہے۔ایک حدیث میں آیا ہے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار تھے (اس وقت مجھے یہ یاد نہیں
رہا کہ گھوڑے پر سوار تھے یا اونٹنی پر ) اور آپ دعا میں لگے ہوئے تھے اور اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس
کے جلال کا آپ کی طبیعت پر اتنا اثر تھا کہ دیکھنے والوں نے دیکھا کہ آپ کا سر جھکنا شروع ہوا یہاں
تک کہ کاٹھی کے ساتھ لگ گیا۔اور اس سے نیچے تو جاہی نہیں سکتا تھا۔پس یہ ہے غایت تذلل یعنی
انتہائی فروتنی اور اس کا ظاہری کمال۔آپ کا سر کاٹھی کے ساتھ لگ گیا۔اس سے نیچے جاہی نہیں سکتا
تھا۔اور یہ اتنا تذلیل اور فروتنی ہے جس سے زیادہ ہو ہی نہیں سکتا۔اس لئے یہ قلبی ، روحانی اور ذہنی
کیفیت پیدا ہو ہی نہیں سکتی جب تک انسان اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال کے جلوے نہ
دیکھے۔اور اللہ تعالیٰ کی عظیم جلالی صفات کی معرفت نہ رکھتا ہو۔اسی لئے فرمایا
وو
يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ جو لوگ اپنے رب کی خشیت رکھتے ہیں یعنی اس کی عظمت کو دیکھ کر اس کے سامنے
تذلل اختیار کرتے ہیں ان کو قرآن کریم کی تعلیم اس رنگ میں اور اس طور پر متاثر کرتی ہے کہ ان کے
رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔اگر کسی آدمی کے سامنے یکدم جنگل میں مثلاً شیر آ جائے یا کسی اور چیز
سے وہ ڈر جائے ( اور عام زندگی میں بھی کئی دفعہ ہر انسان کو ایسا تجربہ ضرور ہوتا ہے ) تو ایک سنسنی سی
پیدا ہوتی ہے۔اور انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔جسم میں خوف کی ایک لہر سی دوڑ جاتی
ہے۔تقشعر کے یہی معنے ہیں یعنی خوف کے مارے جسم میں لہر دوڑنے اور سنسنی پیدا ہونے کے
معنوں میں تَقْشَعِر کا لفظ استعمال ہوتا۔تا ہے۔پس ہمارے رب کے مقابلے میں شیر کی کیا حیثیت ہے یا اگر پہاڑ کی بلند چٹانیں ہوں اور ان کے نیچے
آپ کھڑے ہوں تو آپ کا دماغ چکرا جاتا ہے اس کی تھوڑی سی بلندی دیکھ کر تو اللہ تعالیٰ کی بلندی اور
اس کی رفعت اور اس کی عظمت کا تو انسان تصور بھی نہیں کر سکتا۔کیونکہ وہ تو نہ ختم ہونے والی صفات ہیں۔غرض جیسا کہ ان آیات میں بیان کیا گیا ہے ہمیں اپنے اندر خشیت یعنی تذلل پیدا کرنا چاہیے۔
تغییر حضرت
خلیفتہ امسح الثالث
۱۶۶
سورة الزمر
پھر قرآن
کریم کی تعلیم اثر کرے گی اور وہ کیفیت جو عظمت کے مشاہدہ کے بعد پیدا ہوتی ہے۔وہ پیدا
ہونے لگ جائے گی۔لیکن اگر خشیت اللہ نہ ہو اگر اللہ تعالیٰ کی عظمت کا احساس ہی نہ ہو اور اس کے
سامنے تذلیل اختیار کرنے کا عہد نہ ہو تو پھر قرآن کریم کی تعلیم کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔پس انسان کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے اندر خشیت اللہ پیدا کرے۔خشیت اللہ صرف کسی
انتہا کا نام نہیں ہے بلکہ اس کی ابتدا بھی ہے اور اس کی انتہا بھی ہے۔نیز اس کی ابتداء اور اس کی انتہا
میں بڑے فاصلے ہیں۔اور بڑی دوری ہے۔انسان اسے شروع کرتا ہے اور پھر وہ ترقی کرتا چلا
جاتا ہے۔وہ آہستہ آہستہ کہیں سے کہیں پہنچ جاتا ہے۔آخر حضرت خالد بن ولید اسلام لانے کے بعد
پہلے دن تو اتنی خشیت اللہ نہیں رکھتے تھے جتنی مثلاً یرموک کے میدان میں انہوں نے دکھائی تھی۔اور
اللہ تعالیٰ کے رعب کے نیچے آ کر انتہائی عاجزی کی راہوں کو اختیار کیا تھا۔وہ جرنیل تھے مگر خلیفہ وقت
کا حکم آیا تو سپاہی بن گئے۔اور دل میں قطعاً کسی قسم کا کوئی احساس پیدا نہیں ہونے دیا۔اس واسطے
کہ جہاں ان کو خلافت کے حکم نے لا کر کھڑا کیا تھا اس سے بھی نیچے انہوں نے خود اپنے آپ کو کھڑا کیا
ہوا تھا۔اور یہی انتہائی تذلیل کا مقام ہے۔پس یہ تو ہے خشیت۔دوسرے محبت الہی ہے جو ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلى ذِكرِ اللہ سے مستنبط ہے اور یہ محبت
اللہ تعالیٰ کے احسان اور دوسری جمالی صفات کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے۔پس ان ہر دو یعنی خشیت اور
محبت کی ایک ابتدا بھی اور ایک انتہا بھی ہے۔لیکن کوئی فاصلہ حرکت کے بغیر طے نہیں کیا جاسکتا اور کسی
منزل پر آپ چلے بغیر پہنچ نہیں سکتے۔اس لئے جب آپ اس کی ابتدا کریں اور پھر حرکت کریں یعنی
اپنی ذہنی ، اخلاقی اور روحانی تربیت کریں تب آپ یہ فاصلہ طے کر سکیں گے اور اپنی طاقت اور
استعداد کے مطابق اس کی انتہا تک پہنچ سکیں گے۔چونکہ ہر ایک آدمی کی صلاحیت مختلف ہوتی ہے۔اس لئے ہر ایک آدمی نے اپنے دائرہ صلاحیت میں ترقی کرنی ہے۔تاہم اس دائرہ کے اندر رہتے
ہوئے اپنے لحاظ سے چھوٹی سی ابتدا کر کے اس کی انتہا تک پہنچنا ہے۔پس قرآن کریم محض پڑھنے کی کتاب نہیں ہے۔یہ تو ایک ایسی کتاب ہے جس سے زندگیوں میں
اس سے بھی بڑا انقلاب آتا ہے جو انسان کی ظاہری آنکھ نے اشترا کی انقلاب کی شکل میں روس میں یا
سوشلسٹ انقلاب کی شکل میں چین میں دیکھا ہے۔انسان دراصل خود ایک عالم ہے۔ہمارے صوفیا
۱۶۷
سورة الزمر
تفسیر حضرت خلیفة امسح الثالث
نے انسان کو ایک یو نیورس قرار دیا ہے۔ایک زاویہ نگاہ سے حقیقت بھی یہی ہے کہ انسان خود ایک
عالم ہے اس کے اندر ایک انقلاب آ جاتا ہے لیکن اس انقلاب کے لئے یہ ضروری ہے کہ خشیت اللہ ہو۔پھر یہ انسان کو اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال اور دوسری صفات کا عرفان دیتی اور اس میں
بڑھاتی چلی جاتی ہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ سے ذاتی محبت بھی ہونی چاہیے۔آپ کتے کو دس دن روٹی
دیں تو وہ دم ہلاتے ہوئے آپ کے پیچھے چل پڑتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو ظاہری اور باطنی نعماء
سے مالا مال کر دیا مگر پھر بھی انسانوں میں سے بعض ناشکرے ایسے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے رسول کے
پیچھے نہیں چلتے ، اس کی آواز پر لبیک نہیں کہتے۔غرض ذاتی محبت انتہائی احسان کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے۔جب انسان خود کو اللہ تعالیٰ کی نعماء
میں اس طرح گھرا ہوا پاتا ہے کہ اُسے اللہ تعالیٰ کے احسان کے علاوہ اور کوئی چیز نظر ہی نہیں آتی۔تب
وہ اللہ تعالیٰ کی محبت سے بھر جاتا ہے پھر دنیا کی کوئی طاقت اس رشتہ محبت کو جسے وہ اپنے رب سے
باندھتا ہے۔قطع نہیں کر سکتی۔ہماری (انسان کی) تاریخ میں اس قسم کی ہزاروں مثالیں موجود ہیں،
انبیاء علیہم السلام کی بھی اور اولیاء اللہ کی بھی پھر سب سے بہتر اور اعلیٰ اور احسن مثال حضرت نبی کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کی ہے۔آپ کی مکی زندگی کا وہ واقعہ تو بڑا مشہور ہے جب سرداران مکہ
نے آپ کو اور آپ کے چند ماننے والوں کو قریباً اڑھائی سال کے لئے شعب ابی طالب میں بند کر دیا
تھا۔اُن پر رسد کی ساری راہیں بھی بند کر دی تھیں۔تاہم اللہ تعالیٰ نے انہیں زندہ رکھنے کے لئے کچھ کیا
تو تھا۔مگر اس کی تفصیل ہماری تاریخ نے محفوظ نہیں رکھی۔لیکن ان کی حالت یہ تھی کہ ایک بزرگ صحابی
کہتے ہیں ایک دفعہ رات کے وقت میرا پاؤں ایک ایسی چیز پر پڑا جسے میرے پاؤں نے نرم محسوس کیا
میں نیچے جھکا اسے اٹھایا اور کھا لیا۔بعد میں مدینہ میں انہوں نے یہ روایت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ
مجھے آج تک پتہ نہیں وہ چیز کی تھی بھوک کی یہ حالت تھی کہ ان کو یہ دیکھنے کا خیال ہی نہیں آیا کہ یہ چیز
کھانے کے قابل بھی ہے یا نہیں۔غرض اڑھائی سال تک اس شدید تکلیف کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ سے ان کا رشتہ قطع نہیں ہوا۔بلکہ
اور زیادہ مضبوط ہو گیا۔کیونکہ اس عرصہ میں خدا جانے انہوں نے اللہ تعالیٰ کی جمالی صفات کے کیا کیا
جلوے دیکھے تھے۔ہر آدمی اپنی زندگی میں یہ جلوے دیکھتا ہے ہم نے اپنی زندگی میں خدا تعالیٰ کی
تغییر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
۱۶۸
سورة الزمر
صفت احسان کے وہ جلوے دیکھے ہیں جن کا مادی سامانوں کے ساتھ کوئی تعلق ہی نہیں ہے کیونکہ
خدا تعالیٰ اپنے حکم کے اجراء میں مادی اسباب کا محتاج نہیں ہے۔اُس نے یہ اسباب ہمارے لئے پیدا
کئے ہیں اور ہم شکر کے ساتھ ان سے فائدہ اُٹھاتے ہیں۔لیکن خدا تعالیٰ ان کا محتاج نہیں ہے۔خدا تعالیٰ تو کسی چیز کا محتاج نہیں ہے۔خدا تعالیٰ یہ بھی کر سکتا ہے کہ ایک آدمی کو گرمی سے بچانے کے
لئے بھری محفل میں صرف اس کے لئے ٹھنڈی ہوا چلا دے اور وہاں اس کے جو ساتھی بیٹھے ہوں، اُن
کو محسوس ہی نہ ہو رہا ہو۔خدا تعالیٰ یہ بھی کر سکتا ہے۔( مثلاً حافظ روشن علی صاحب تھے ) اُن کو کھانا
بھی کھلا رہا ہو اور کسی کو نظر بھی نہ آ رہا ہو۔کیونکہ اللہ تعالیٰ مادی اشیا کا محتاج نہیں اور نہ اپنے بنائے
ہوئے مادی قوانین کا محتاج اور قیدی ہے وہ تو غالِب عَلَی آمرہ (یوسف:۲۲) ہے۔اس کے جو قوانین
ہیں ، اُن کے اوپر بھی اس کا حکم غالب ہے۔جب چاہتا ہے اور جیسے چاہتا ہے وہ کرتا ہے۔بہر حال اللہ تعالیٰ کے پیار کے اُن جلووں کا یہ کرشمہ تھا ( جو مسلمانوں کے چھوٹے سے گروہ نے
اڑھائی سال میں دیکھے تھے ) کہ پھر دنیا کی کوئی طاقت دنیا کا کوئی ظلم اور دنیا کی کوئی سختی محبت کے اس
تعلق کو قطع نہ کر سکی جو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے باندھا تھا۔پس سورہ زمر کی ان آیات میں جو میں نے اس وقت پڑھی ہیں اور اپنے مضمون کے لحاظ سے میں
نے ان کو اکٹھا کر دیا ہے، اللہ تعالیٰ نے یہ حکم دیا ہے کہ صرف میری عظمت کے سامنے تم نے جھکنا ہے
کسی اور کے سامنے اپنے سروں کو نہیں جھکانا اور خالصتاً صرف میری اطاعت کرنی ہے اور کسی کی
اطاعت نہیں کرنی۔میں نے محبت کا جو ذکر کیا ہے وہ دراصل سارا اطاعت کا کرشمہ ہے کیونکہ اصل اطاعت محبت کے
زور ہی سے کروائی جاتی ہے۔یہ جو ڈنڈے کے زور سے اطاعت کروائی جاتی ہے یہ اطاعت نہیں
ہوتی۔بلکہ اطاعت کا چھلکا ہوتی ہے۔محبت کے زور سے جو اطاعت کروائی جاتی ہے وہ ظاہر میں بھی
اطاعت ہوتی ہے اور باطن میں بھی اطاعت ہوتی ہے وہ برسر عام بھی اطاعت ہوتی ہے اور بالکل تنہائی
کے لمحات میں بھی اطاعت ہوتی ہے کیونکہ اس اطاعت کا تعلق اور اظہار ہی اور ہوتا ہے۔پس حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں صرف
اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکوں اور تذلل اختیار کروں۔اس نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں صرف اسی کی
تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
۱۶۹
سورة الزمر
اطاعت کروں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ساتھ ہی دوسری جگہ یہ اعلان بھی کروا دیا۔اَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ
(الانعام : ۱۶۴) کہ پہلا مخاطب بھی میں اور سب سے بڑھ کر اطاعت کرنے والا بھی میں ہی ہوں۔اور
پہلا مسلم اور مومن بھی میں ہی ہوں اسی لئے یہ اعلان بھی کروادیا کہ اے نبی ! کہہ دو۔قُلِ اللهَ اعْبُدُ مُخْلِصًا له دینی خدا تعالیٰ کے حضور کامل اور انتہائی تذلیل کے ساتھ جھکنے والا
اور اللہ تعالیٰ کی محبت میں فنا ہو کر اس کی خالص اطاعت کرنے والا بھی میں ہی ہوں۔باقی میں اور آپ
ہم سب لوگ اور جو پچھلے چودہ سو سال میں پیدا ہوئے ہیں، ہمیں ہر چیز خلتی اور طفیلی طور پر ملی ہے۔خلی
اور طفیلی کے اس مسئلے کو نہ سمجھنے کی وجہ سے ہماری جماعت کے بعض دوستوں نے دھوکا کھایا ہے۔کچھ بھی
بغیر نظل اور طفیل کے نہیں ملتا۔اور اگر طلقی اور طفیلی رشتہ قائم ہو تو پھر سب کچھیل جاتا ہے۔غرض سورہ زمر کی اس آیت کریمہ اللهُ نَزِّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیث کی رو سے یہ پتہ لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے قرآن کریم کی شکل میں ایک بہترین کتاب اتاری ہے، جس نے پہلی صداقتوں کو بھی اپنے اندر لیا
ہوا ہے اور ایک نئی اور عظیم تعلیم بھی اس کے اندر پائی جاتی ہے۔انسان کو یہ حکم دیا ( پہلے ذکر آ چکا ہے)
کہ کامل عبادت اور حقیقی اطاعت کے سب سامان اور وسائل اس کتاب میں رکھ دیئے گئے ہیں۔لیکن
اس کے اثر کو قبول کرنے کے لئے دو چیزیں بڑی ضروری ہیں۔ایک اللہ تعالیٰ کی خشیت اور دوسرے
اللہ تعالیٰ سے ذاتی اور خالص محبت اور جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں کہ ان دونوں چیزوں کی بھی ایک
ابتدا ہے۔اور ایک انتہا ہے جسے پانا ( ہر شخص کے دائرہ استعداد میں ) ممکن ہے۔لیکن جو شخص ابتدا
نہیں کرتاوہ انتہا تک پہنچنے کی امید نہیں رکھ سکتا۔(خطبات ناصر جلد چهارم ۲۵۴ تا ۲۶۰)
قرآن کریم نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ میرا نزول اس لئے بھی ہے کہ میں گداز دل پیدا کروں جیسا کہ
سورۃ الزمر کی چوبیسویں آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اللهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتبًا مُتَشَابِهَا مَثَانِي تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ
ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلى ذِكرِ اللهِ ذَلِكَ هُدَى اللَّهِ يَهْدِي بِهِ مَنْ يَشَاءُ
یعنی ہم نے اس احسن الحدیث کو ، اس بہترین ہدایت کو یعنی اس قرآن کریم کو اس کتاب کو جو
متشابہ بھی ہے اور مثانی بھی ہے یعنی تمام صداقتوں کو اپنے اندر جمع بھی رکھتی ہے اور جس جس پہلی
کتاب کی صداقت اس نے لی ہے اس سے وہ مشابہت رکھتی ہے اور اس کے علاوہ دیگر نہایت اعلیٰ
تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
12۔سورة الزمر
مضامین اس کے اندر پائے جاتے ہیں جو پہلی کتب سماوی میں نہیں پائے جاتے تھے اور اس کامل اور
مکمل کتاب کے نزول کی ایک غرض یہ ہے کہ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِيْنَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وہ لوگ جو
اپنی فطری خشیت اللہ سے کام لیتے ہیں وہ حقیقی معنی میں قرآن کریم کے فیوض اور محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کی برکت سے گداز دل بن جائیں اور ان کے دل اللہ تعالیٰ کی خشیت سے اور بنی نوع کی
ہمدردی سے گداز ہو جائیں۔فرما یا ذلِكَ هُدَی اللہ یہ قرآن کریم کی ہدایت ہے لیکن کوئی شخص اپنے
زور سے اسے حاصل نہیں کر سکتا يَهْدِى بِه مَنْ يَشَاءُ دعا کرو کہ اس حسین ہدایت کو اللہ تعالیٰ کی نگاہ
میں حاصل کرنے والے بن جاؤ اور اس کی برکتوں سے حصہ لینے والے بن جاؤ۔قرآن کریم کی ہر آیت اپنے اندر بڑے وسیع معانی رکھتی ہے لیکن اس وقت میں صرف یہ بتانا
چاہتا ہوں کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ قرآن کریم کا نزول اس لئے بھی ہے کہ
دلوں کو گداز کیا جائے اور فطرت انسانی کے اندر جو خشیت اللہ کا جذبہ رکھا گیا ہے اس کی ترقی اور ارتقا
کے سامان پیدا کئے جائیں۔جس طرح آنکھ بغیر بیرونی روشنی کے دیکھ نہیں سکتی۔جس طرح عقل بغیر
انوار آسمانی کے ناقص رہ جاتی ہے اور وہ اپنے کمال کو حاصل نہیں کر سکتی اسی طرح دل بھی وہی دل
( قلب سلیم) ہے کہ جو قرآنی برکات سے اللہ تعالیٰ کی خشیت اس رنگ میں اپنے اندر رکھتا ہو جس رنگ
میں کہ خدا چاہتا ہے کہ وہ خشیت اللہ سے کام لے۔سورۃ الحج میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَالهُم الهُ
وَاحِدٌ فَلَةٌ أَسْلِمُوا وَبَشِّرِ الْمُخْبِتِيْنَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ (الحج: ۳۶،۳۵)
یعنی تمہارا خدا اور معبود خدائے واحد و یگانہ ہے اس لئے (آسلموا ) اپنا سب کچھ اس کے حضور
پیش کر دو اور اس کے حضور اس طرح اپنی گردن کو جھکا دو جس طرح ایک بکرا قصاب کی چھری کے
سامنے مجبور ہو کر اپنی گردن جھکا دیتا ہے۔تم طوعاً اور بشاشت کے ساتھ اسلام کے تقاضوں کو پورا
کرنے والے بن جاؤ۔وَبَشِّرِ الْمُخْبِتِيْن اور ہم اس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ان
لوگوں کو اپنے انعامات کے حصول کی خوشخبری دیتے ہیں جو خدا تعالیٰ کے سامنے عاجزی کرنے والے
ہیں اور اللہ تعالیٰ کے سامنے عاجزی وہ کرتا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کا نام لیا جائے تو اس کا دل کانپ اُٹھتا
ہے اس کا دل گداز ہو جاتا ہے جس کا دل صحیح معنی میں اور حقیقی طور پر گداز نہیں وہ محبت اور عاجزی
کرنے والا نہیں بن سکتا اور جو عاجز نہیں جو محبت نہیں وہ اسلام کے تقاضوں
کو پورا نہیں کر سکتا اور جو