سُوْرَۃُ الزُّمَرِ

انوار القراٰن (جلد ۳), حصہ 5

تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
کی رضا کی جنتوں میں داخل ہو جاؤ گے۔۱۸۳
سورة الزمر
(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۹۴ تا ۹۸)
اِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا اللہ تعالی سارے گناہوں کو معاف کر دیتا ہے۔یہ بات کہ اللہ تعالیٰ
سارے گناہوں کو معاف کر دیتا ہے حقیقتا صرف اس کو کہی جاسکتی ہے جو سارے گناہوں میں ملوث ہو
جو شخص صرف ایک گناہ کا احساس رکھتا ہے اس کو آپ جا کر کہیں کہ مایوس نہ ہو اللہ تعالی سارے گناہوں کو
معاف کر دیتا ہے تو وہ کہے گا مجھ سے یہ بات کرنے کی کیا ضرورت ہے۔میں یہ نہیں کہتا کہ یہ بات صحیح ہے
یا غلط لیکن اگر کسی کو احساس ہی یہ ہو کہ میں نے صرف ایک غلطی کی ہے تو سارے گناہوں کو معاف کر دینے
کا اس کی طبیعت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ یونہی بات گذر جائے گی لیکن وہ شخص جو خود کو ہر قسم کے گند،
ناپا کی اور پلیدی میں پاتا ہے اور اس کا احساس بیدار ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کی طرف حرکت کرنے کا ایک
جذ بہ اس کی طبیعت میں پیدا ہوتا ہے۔وہ اپنے دائیں طرف دیکھتا ہے بائیں طرف دیکھتا ہے سامنے
دیکھتا ہے اور پیچھے دیکھتا ہے اور جہاں تک اس کی نگاہ جاتی ہے جہاں تک اس کا شعور پہنچ سکتا ہے وہ اپنے
ہادی اور نجات دہندہ کو تلاش کرتا ہے۔وہ حضرت آدم علیہ السلام کو بھی دیکھتا ہے اور حضرت موسیٰ علیہ السلام
کو بھی دیکھتا ہے وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بھی دیکھتا ہے۔وہ تمام انبیاء کو دیکھتا ہے اور مایوس ہو کر وہاں
بیٹھ جاتا ہے اور کہتا ہے کہ کچھ گناہوں سے نجات کے ذرائع تو ان انبیاء کے پاس ہیں مگر کچھ گنہ گار تو نہیں
ہوں میں تو گناہ کی تہ تک پہنچ کر اسفل السافلین کے مقام تک پہنچا ہوں۔اس لئے یہ انبیاء مجھے نجات نہیں
دے سکتے تب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شیریں آواز اس کے کان تک پہنچتی ہے اور آپ فرماتے ہیں:۔لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا اس کو یہ آواز سننے کا لطف آتا ہے۔آپ کی
محبت اور شفقت اور ہمدردی اور غم خواری نے ہر دکھ کو ہر درد کو اور ہر گناہ کو دور کرنے کے سامان لئے
ہوئے اور نجات کا یہ ہر طریقہ ہاتھ میں لئے ہوئے ساری مخلوق اور ساری کائنات کو اپنے احاطہ میں لیا
خطابات ناصر جلد اول صفحه ۴۰۲،۴۰۱)
ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ نے خلیفہ وقت کو امر بالمعروف کا مرکزی نقطہ بنایا ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا
ہے کہ ہر مسلمان دوسرے کو نیکی کی باتیں بتا تا رہے وہ امر بالمعروف کرتا رہے اور نہی عن المنکر کرتا
رہے بدیوں سے وہ روکتا رہے۔اب ہر آدمی جب دوسرے بھائی کو امر بالمعروف یا نہی عن المنکر کرتا
ہے تو جس شخص کو سمجھایا جا رہا ہوتا ہے اس کے سمجھانے والے کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوتا کہ، وہ

تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
۱۸۴
سورة الزمر
ضرور اس کی بات مانے گا۔سمجھانے والے کا کام ہے سمجھا دینا اور خاموش ہو جانا اور مخاطب کا کام ہے
کہ وہ اپنے حالات کے مطابق ان باتوں پر عمل کرے اس کے سامنے دور ستے ہیں وہ ان دورستوں
میں سے ایک رستہ اختیار کرے گا یا تو اُسے وہ بات سمجھ نہیں آئے گی اور وہ سمجھانے والے کو کہے گا
میاں تم جاؤ اور اپنا کام کرو مجھے تم کیوں ستا رہے ہو۔اور اگر اُسے بات سمجھ آ جائے کہ ایسا کرنا ہر
مسلمان کا فرض ہے تو وہ بڑے پیار سے جواب دے گا میاں میں آپ کا بہت ممنون ہوں کہ آپ نے
میری توجہ اس طرف پھیری ہے لیکن اپنے دل میں وہ یہی سوچے گا کہ اپنے حالات کو میں بہتر جانتا
ہوں۔قرآن
کریم کا یہ حکم نہیں کہ میں ہر وہ کام کروں جسے کوئی دوسرا شخص نیکی سمجھتا ہے۔قرآن کریم کا
تو یہ حکم ہے کہ جو ہدایت تمہاری طرف نازل کی گئی ہے اس میں سے جسے تم احسن سمجھو اس کی پیروی کرو
اتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ تو افراد کے متعلق تو یہ قانون ہے لیکن جہاں تک جماعت کا تعلق ہے
صرف خلیفہ وقت کی ذات ہی ہے کہ آپ میں سے ہر ایک نے اس کے ساتھ یہ عہد بیعت کیا ہے کہ جو
نیک کام بھی آپ مجھے بتائیں گے میں اس میں آپ کی فرمانبرداری کروں گا۔یعنی امر بالمعروف میں
اطاعت کا عہد جماعت کے اندر صرف خلیفہ وقت سے ہے اور جماعتی نظام میں جب تک کسی جماعت
میں خلافت قائم رہے یہ فیصلہ کرنا کہ جماعتی کاموں میں کونسی بات اللہ تعالیٰ کے فرمان کے مطابق
احسن ہے اور کونسی نہیں یہ صرف خلیفہ وقت کا کام ہے کسی اور کا ہے ہی نہیں۔اس نے بتانا ہے کہ موجودہ
حالات میں مثلاً دوسروں کے ساتھ مذہبی تبادلہ خیال اس رنگ میں کرو۔ہزار طریقے ہیں جن سے ہم
مذہبی تبادلہ خیال کرتے ہیں۔کس موقع پر، کس وقت پر، کس مقام پر، کس ملک میں ایک طریقہ احسن
ہوتا ہے تو دوسرے موقع پر دوسرے وقت میں، دوسرے مقام پر یا دوسرے ملک میں دوسرا طریقہ
احسن ہوتا ہے۔ایک یہ فیصلہ کرنا کہ کونسے مقام یا کون سے ملک میں کون سا طریق احسن ہے خلیفہ
وقت کا کام ہے جب خلیفہ وقت حالات دیکھ کر فیصلہ کرتا ہے اور جماعت سے کہتا ہے۔اتَّبِعُوا
اَحْسَنَ مَا انْزِلَ الیکم۔یہ چیز اس وقت کے لحاظ سے اور ان حالات میں احسن ہے تم اس کی اتباع
کرو۔آپ کے کانوں تک اس کی آواز نہیں پہنچتی۔خطابات ناصر جلد ۱ صفحه ۱۰۱،۱۰۰)
خوف کے علاوہ دوسری چیز جس کا ایک مومن بندے کے اندر پایا جانا ضروری ہے۔مایوسی کا نہ ہونا
ہے ایک مومن بندے کو اپنے رب پر کامل یقین ہونا چاہیے اور اس کا دل اس امید سے بھرا رہنا

تغییر حضرت
خلیفتہ امسح الثالث
۱۸۵
سورة الزمر
چاہیے کہ وہ ہماری خطاؤں کو اپنی مغفرت کی چادر سے ڈھانپ دے گا اور وہ محض احسان کے طور پر اور
اپنی رحمانیت کی صفت کے ماتحت ہم سے سلوک کرے گا اور ہمیں اپنی رضا کی جنت میں داخل کرے
گا یہ مومن بندہ کی دوسری شان ہے اور مومن بندہ ایسا ہی ہوا کرتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم
میں فرماتا ہے:۔قُل يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ
الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ وَ انبُوا إِلَى رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ
الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ۔اے
محمد ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) تو ان تمام بندوں کو جو تجھ پر اور مجھے
پر ایمان لائے ہیں۔میرا یہ پیغام پہنچا دو کہ اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور وہ
گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں ان کے اعمال میں کچھ تقصیر بھی ہے اور گناہ کی آمیزش بھی ہے اور بعض
لغزشیں بھی ان سے سرزد ہوئی ہیں تم اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہونا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ سب
گناہ بخش دیتا ہے وہ بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے اگر تم سے بار بار تقصیریں اور گناہ سرزد ہوں
تب بھی تم مایوس نہ ہو کیونکہ وہ بار بار رحم کرنے والا ہے اور تم سب اپنے رب کی طرف جھکو اور اس کے
پورے پورے فرماں بردار بن جاؤ اس کے ارشاد اور ہدایت کے مطابق اچھے اعمال بجالا ؤ اور اس کی
رضاء کو حاصل کرنے کی خاطر ان باتوں سے بچو جن سے بچنے کی اس نے تمہیں تلقین کی ہے۔اور مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ - پیشتر اس کے کہ ایسا عذاب نازل ہو جس
کے نزول کے بعد تمہاری مددکو کوئی نہ پہنچ سکے۔یعنی اپنی زندگی میں اور موت سے پہلے اگر تم فرماں
بردار بنے کی کوشش کرتے رہو گے۔تو اللہ تعالیٰ یقینا بخشنے والا ہے۔وہ تمہارے گناہ بخش دے گا لیکن اگر تم اپنی زندگی میں اور جب تک تمہارے ہوش و حواس قائم
رہتے ہیں خدا تعالیٰ کی طرف توجہ نہ کرو اور اس کی پرواہ نہ کرو۔تم دین و دنیا کے ابتلاؤں کو اپنے لئے
ایک مصیبت جانو اور بد عملی ریاء اور استکبار میں اپنی زندگی گزار دو تو موت کے وقت تمہارا پچھتانا تمہیں
کوئی کام نہ دے گا بلکہ تمہیں ایسا عذاب ملے گا۔اس سے بچنا ممکن نہ ہوگا اور اس وقت تمہارا کوئی مدد
گار نہیں ہو گا یعنی اس وقت خدائے رحمان بھی تمہاری مدد کو نہیں پہنچے گا۔پس اگر تم اللہ تعالیٰ کی نصرت،
اس کی مدد، اس کی مغفرت اور رحمت کے متلاشی ہو تو اسی دنیا میں اپنی نیتوں کو خالص کر کے تمام اعمال

۱۸۶
سورة الزمر
تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
محض اللہ بجالا ؤ پھر اگر بشر ہونے اور ایک کمزور مخلوق ہونے کی وجہ سے تمہارے اعمال میں کوئی کوتاہی
رہ جائے تو ہم بڑے ہی بخشنے والے ہیں۔ہم تمہیں بخش دیں گے۔غرض اللہ تعالیٰ ہمیں مایوسی سے
روکتا ہے اور اپنی رحمت کی طرف متوجہ کرتا ہے اور ہمیں اپنے فضل وکرم کی بڑی امید دلاتا ہے لیکن
ساتھ ہی یہ بھی کہتا ہے کہ اگر تم میرا قرب، میرا وصال اور میری رضاء چاہتے ہو تو ضروری ہے کہ تم
میرے کہنے کے مطابق اعمال بجالاتے رہو۔اور تمہاری ہمت اور کوشش یہی ہو۔تمہاری مخلصانہ نیت
یہی ہو کہ تم جو نیک کام بھی کرو گے وہ اپنے رب کو خوش کرنے کے لئے کرو گے اور اگر بوجہ بشر اور کمزور
مخلوق ہونے کے تم سے غلطیاں سرزد ہوئیں۔تو میں ان غلطیوں کو معاف کر دوں گا اور معاف کرنے
کے یہ معنی ہیں کہ جب خدا تعالیٰ اس پر مہربان ہو گا اور اس کی غلطیوں اور کوتاہیوں کو نظر انداز کرتے
ہوئے اپنی مغفرت کی چادر اس کو اوڑھا دے گا۔تو وہ ایسا ہی ہو جائے گا جیسے اس نے کوئی گناہ نہیں
کیا۔اللہ تعالیٰ نیک انسان کے ساتھ کیا سلوک کرے گا۔قرآن وحدیث میں ایک طریق کا ذکر آتا
ہے کہ اس کے گناہوں اور نیکیوں کا موازنہ ہوگا۔مثال کے طور پر یوں سمجھ لو کہ اچھے اور بُرے اعمال کو ایک دوسرے کے مقابلہ میں رکھا جائے گا
بُرے اعمال اچھے اعمال کو کینسل (Cancel) کرتے جائیں گے یعنی ان کے اوپر خط تنسیخ کھینچتے
چلے جائیں گے۔اگر آخر میں نیک عمل رہ جائیں گے تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں لے جائے گا۔لیکن
اگر کسی کی بداعمالیاں اس کے نیک اعمال سے زیادہ ہوں گی تو وہ اللہ تعالیٰ کے قہر کا مورد بن جائے گا۔لیکن جس شخص کے بُرے اعمال تھے تو زیادہ لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنی مغفرت کی چادر ان پر ڈال
دی اور وہ سب معاف کر دئے۔تو اس شخص کے صرف اچھے اعمال ہی باقی رہ گئے۔تو جتنا بدلہ ان
اعمال کا الہی قانون کے مطابق مل سکتا ہے وہ اسے مل جائے گا۔پھر اس سے زائد بھی ملے گا۔کیونکہ
خدا تعالیٰ کی رحمت بے حد و حساب ہے۔میں نے عید کے خطبہ میں بتایا تھا کہ رحمت کے لفظ میں
مغفرت اور احسان دونوں معنی پائے جاتے ہیں۔پس خدا تعالیٰ اس کے گناہوں کو بھی معاف کر دے
گا اور پھر اچھے اعمال کا اپنے قانون کے مطابق بدلہ بھی دے گا اور پھر اپنی رحمت کے نتیجہ میں اس کو
زائد بھی دے گا۔اسی لئے تو اُخروی زندگی میں مومن کو ملنے والی جنت ابدی جنت بن جاتی ہے۔کیونکہ

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۱۸۷
سورة الزمر
اگر انسان کو محض اس کے اعمال کا ہی بدلہ ملتا تو چاہے وہ اعمال کتنے ہی زیادہ ہوتے بہر حال انہوں
نے ایک وقت ختم ہو جانا تھا اور ان محدود اعمال کا بدلہ محدود ہی ملنا تھا اور ایک حد پر آ کر ختم ہو جانا تھا
لیکن خدا تعالیٰ نے ہم سے رحمت اور احسان کا سلوک کرنا ہے اس لئے اس نے ہمارے لئے ایک
ابدی جنت مقدر کر رکھی ہے۔(خطبات ناصر جلد اول صفحه ۱۱۶ تا ۱۱۸)

آج 10 میں سے 10 باقی