سُوْرَۃُ الزُّمَرِ
انوار القراٰن (جلد ۳), حصہ 4
تغییر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
سورة الزمر
مسلمان نہیں وہ خدائے واحد و یگانہ کی پرستش نہیں کرتا۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۴۷۰،۴۶۹)
وو
آیت ۳۴ تا ۳۹ وَ الَّذِي جَاءَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِهِ أُولَيكَ هُمُ
الْمُتَتَّقُونَ لَهُمْ مَا يَشَاءُونَ عِنْدَ رَبِّهِمْ ۖ ذَلِكَ جَزْوُا الْمُحْسِنِينَ
لِيُكَفِّرَ اللَّهُ عَنْهُمْ اَسْوَا الَّذِي عَمِلُوا وَيَجْزِيَهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ الَّذِي
كَانُوا يَعْمَلُونَ اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ ۖ وَيُخَوِّفُونَكَ بِالَّذِينَ مِنْ
دُونِهِ ۖ وَمَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ وَمَنْ يَهْدِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ
مضِلّ اليْسَ اللهُ بِعَزِيزِ ذِي انْتِقَامٍ وَلَبِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ خَلَقَ السَّبُوتِ
وَالْأَرْضَ لَيَقُولُنَ اللهُ قُلْ اَفَرَعَيْتُم مَّا تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ اِنْ
،
ارَادَنِي اللهُ بِضُرّ هَلْ هُنَّ كَشِفْتُ ضُرَّةٍ أَوْ أَرَادَنِي بِرَحْمَةٍ هَلْ هُنَّ
ود
b
مُسِلَتْ رَحْمَتِهِ قُلْ حَسْبِيَ اللهُ عَلَيْهِ يَتَوَكَّلُ الْمُتَوَكَّلُونَ۔ان میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت اور غلبہ حق سے متعلق بعض نہایت اہم امور ذہن
نشین کرائے گئے ہیں جو علی الترتیب یہ ہیں۔(۱) جو شخص خدا تعالیٰ کی طرف سے سچی تعلیم لائے اور وہ شخص جو ایسی تعلیم کی تصدیق کرے ایسے لوگ
متقی ہونے کے باعث خدا تعالیٰ کی پناہ میں ہوتے ہیں۔(۲) ایسے لوگ جو کچھ چاہیں گے انہیں وہ سب کچھ اپنے رب کی جناب سے ملے گا اور وہ چاہیں گے
یہ کہ اللہ تعالیٰ ان کے اعمال کے برے پہلوؤں کو ڈھانک دے اور ان کا بدلہ بھی ان کے اعمال
میں سے جو سب سے اچھے اعمال ہوں ان کے مطابق انہیں دے چنانچہ اللہ تعالیٰ ان کے
چھوٹے سے چھوٹے عمل کی جزا بھی ان کے سب سے بڑے اور سب سے اچھے عمل کی جزا کے
مطابق دے گا۔(۳) ظاہر ہے ایسا رحمن و رحیم اور ارحم الراحمین خدا جو سب دینے والوں سے بڑھ کر دینے والا ہے
تفسیر حضرت خلیفۃ المسح الثالث
۱۷۲
سورة الزمر
اپنے بندوں کے لئے کافی ہے۔اسلئے انہیں ہر طرف سے منہ موڑ کر اسی پر توکل کرنا چاہیے اور صحیح
معنوں میں اُسی کا ہوکر رہنا چاہیے۔(۴) باقی رہے خدا تعالیٰ کے علاوہ دوسرے وجود جن سے بالعموم ڈرایا اور جن کا خوف دلایا جاتا ہے
ان کا حلقہ اقتدار بہت محدود اور عارضی ہے۔ان سے کوئی توقع رکھنا اور ان پر بھروسہ کرنا محض
بے کار ہے، خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں انہیں کوئی قدرت اور طاقت حاصل نہیں ہے تھوڑا بہت
اقتدار رکھنے کے باوجود وہ خود محتاج ہیں، وہ کسی کو کیا دے سکتے اور کسی کی کیا مدد کر سکتے ہیں،
اجر بے حساب کا دینے والا صرف خدا ہے جو ہر شے کا خالق و مالک اور قادر مطلق ہے۔(۵) جس کو اللہ تعالی گمراہ قرار دے دنیا کی کوئی طاقت یا فتویٰ اسے ہدایت یافتہ نہیں بنا سکتا۔اسی
طرح جو خدا کی نگاہ میں ہدایت یافتہ ہے دنیا کی کوئی طاقت یا کوئی فتویٰ اسے ہدایت سے محروم
نہیں کر سکتا اور نہ دنیا کی کوئی طاقت یا فتویٰ ایسے ہدایت یافتہ کو افضال وانعامات کا وارث بنانے سے
خدا تعالیٰ کو باز رکھ سکتا ہے۔دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت کی بھی یہ مجال نہیں ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کو اس
بات سے روک دے کہ وہ اپنے ہدایت یافتہ بندوں سے پیار نہ کرے اور انہیں اپنے افضال و انعامات
کا مورد نہ بنائے۔(1) اللہ تعالیٰ غالب ہے اور بدلہ لینے پر قادر ہے۔اس لئے وہ اپنے ہدایت یافتہ حقیقی بندوں کو اپنی
تائید و نصرت کا مورد بنا کر ان کے ذریعہ حق کو غلبہ عطا کرتا ہے۔برخلاف اس کے وہ اطاعت
سے نکلنے والوں ، نافرمانوں اور ظلم کو اپنا شیوہ بنانے والوں پر اپنا قہر نازل کرتا ہے۔ان آیات میں جس سچی تعلیم اور اس کو لانے والے وجود باجود کا ذکر کیا گیا ہے۔اس سے مراد
قرآن مجید کی سچی اور تا ابد قائم رہنے والی ہر لحاظ سے کامل ومکمل تعلیم ہے اور ظاہر ہے کہ اس کو لانے
والے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں اور جہاں تک اس کامل و مکمل اور تا قیامت قائم و دائم رہنے
والی تعلیم کی تصدیق کا تعلق ہے تو اس سے مراد محض زبانی تصدیق ہی نہیں ہے بلکہ عربی لغت اور قرآنی
محاورہ کی رُو سے تصدیق کے معنے اس تعلیم پر صدق دل سے مخلصانہ عمل کرنے کے بھی ہیں۔اس میں
زبانی تصدیق اور عملی تصدیق دونوں شامل ہیں۔چنانچہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
آخری زمانہ میں احیا و غلبہ اسلام کی غرض سے مہدی علیہ السلام کے مبعوث ہونے کی بشارت دی تو
تفسیر حضرت علیله اسیح الثالث
۱۷۳
سورة الزمر
اس میں آپ نے یہی بتایا تھا کہ آنے والا مہدی قرآنی تعلیم کی دلائل و براہین کے ذریعہ زبان سے ہی
تصدیق نہیں کرے گا بلکہ اپنے عمل اور اس عمل کے نتیجہ کے طور پر معرض وجود میں آنے والے اپنے
رفیع الشان مقام کے ذریعہ بھی اس کی صداقت کو دنیا پر آشکار کر دکھائے گا۔(خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۱۲۷ تا ۱۲۹)
قرآن عظیم کی ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے آلیس الله بکاف عبده کہ کیا اللہ اپنے بندے کے لئے
کافی نہیں کا مفہوم اور اس کے معنی بیان کئے۔پچھلے ایک خطبہ میں میں نے بتایا تھا کہ یہ انگوٹھی جو میں نے
پہنی ہوئی ہے اور جس کے اوپر الیس الله بکاف عبده لکھا ہوا ہے یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی انگوٹھی ہے۔آپ کے والد کی وفات پر آپ کو الہام ہوا تھا کہ اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ
تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ ۲۰) اسی زمانہ میں جس پر ایک صدی سے زیادہ عرصہ گزر گیا ہے آپ نے یہ
نگینہ بنوایا اور اس پر یہ عبارت لکھوائی اور یہ انگوٹھی تیار کروائی۔اب یہ انگوٹھی حضرت مصلح موعود رضی اللہ
تعالیٰ عنہ نے خلافت راشدہ احمدیہ کو دے دی ہے، بجائے اس کے کہ اسے اپنے خاندان میں رکھتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اس الہام کے بعد میں نے ان گنت بار اللہ تعالیٰ
کے نشان ، جو اس وعدہ کو پورا کرنے والے تھے ، اپنی زندگی میں دیکھے جو وعدے اس فقرے کے اندر
مضمر ہیں ان آیات میں ان کا ذکر کیا گیا ہے۔اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبدہی میں تین مفہوم پائے جاتے ہیں۔ایک تو یہ کہ یہ سوال ہے۔سوال کے
طور پر پوچھا گیا ہے کہ کیا اللہ اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں ؟ پھر بہت سے سوال ایسے ہوتے ہیں کہ جن
میں باوجود اس کے کہ فقرہ سوالیہ ہوتا ہے ایک بنیادی حقیقت کا بیان بھی ہوتا ہے مثلاً روز مرہ دنیا میں یہ
دیکھنے میں آتا ہے کہ اگر کسی باپ کا بیٹا اس کا کہنا نہ مانتا ہو اور وہ اس کو اپنا حق ، جو باپ کا بیٹے پر ہوتا
ہے یاد دلانا چاہے تو کہتا ہے کہ کیا میں تمہارا باپ نہیں۔اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ یہ پوچھتا ہے کہ
بتاؤ تم میرے بیٹے ہو یا نہیں بلکہ مطلب حقیقت بیان کرنا ہوتا ہے اور سوالیہ فقرے میں اس حقیقت کو
بیان کیا جاتا ہے اس کی ہزاروں مثالیں دی جاسکتی ہیں۔میں نے ایک موٹی سی مثال دے دی ہے
تا کہ ہمارے بچے اور نوجوان بھی سمجھ لیں۔تیسرے یہ فقرہ جواب کا مطالبہ کرتا ہے۔ہر سوال جواب کا
مطالبہ کرتا ہے۔چنانچہ جب پوچھا گیا ہے تو مخاطب کو بتانا ہے کہ اللہ تعالیٰ کافی تو ہے مگر کیا وہ بھی واقعی
تفسیر حضرت خلیفة امسح الثالث
۱۷۴
سورة الزمر
خدا تعالیٰ کو کافی سمجھتا ہے۔اس تیسرے مفہوم کو لے کر یہ آیتیں آگے مضمون کو اٹھاتی ہیں۔فرمایا کہ جب نوع انسانی سے سوال کیا جاتا ہے کہ کیا اللہ اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں تو انسان دو
گروہوں میں بٹ جاتے ہیں ایک وہ جو تسلیم کرتے ہیں اور اعتقا در کھتے ہیں اور ان کی روح کی یہ
آواز ہوتی ہے کہ خدا ہی ہمارے لئے کافی ہے کسی اور چیز کی ہمیں ضرورت نہیں، مولا بس۔اور ایک وہ
لوگ ہوتے ہیں جو اس حقیقت کو نہیں سمجھتے۔کبھی وہ بتوں کی طرف جاتے ہیں کبھی وہ مال و دولت سے
مرعوب ہوتے ہیں اور کبھی وہ خدا کو بھول کر ایک ایسے شخص کی طرف جھکتے ہیں جس کا اپنے علاقہ میں بڑا
اثر اور اقتدار ہو وغیرہ وغیرہ۔وہ لوگ غیر اللہ کی طرف توجہ کرتے ہیں اور الیسَ اللهُ بِكَافٍ عَبدَه کا
عملاً یہ جواب دیتے ہیں کہ نہیں، محض اللہ ہمارے لئے کافی نہیں بلکہ ماسوا اللہ کی بھی ہمیں ضرورت ہے
لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے ایک گروہ ایسا ہوتا ہے جو کہتا ہے کہ مجھے ماسوا اللہ کی قطعاً کوئی ضرورت
نہیں ہے اللہ ہی اللہ ہے اور اللہ ہی میرے لئے کافی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ يُخَوَفُونَكَ بِالَّذِينَ مِن دُونِهِ کہ وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کو کافی نہیں سمجھتے وہ تجھے
ماسوا اللہ سے ڈراتے ہیں، ان کا خوف پیدا کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ بھی تعلق رکھو ورنہ
تمہیں تکلیف ہوگی، ورنہ تمہیں نقصان پہنچے گا، ورنہ تمہیں پریشانی اٹھانی پڑے گی۔ان کے نزدیک
محض اللہ کافی نہیں ہے۔وہ خوف دلاتے ہیں ان کا جو الَّذِينَ مِنْ دُونِهِ ہیں۔مِنْ دُونِهِ کے
فقرے میں جو بت تراشے جاتے اور پوجے جاتے ہیں اور خدا کے شریک ٹھہرائے جاتے ہیں وہ بھی
آجاتے ہیں اور اس کے اندروہ بھی آجاتے ہیں جو خدا کے شریک تو نہیں ٹھہرائے جاتے لیکن ان کو خدا
کے علاوہ احتیاج پورا کرنے والا سمجھا جاتا ہے اور انسان اپنے آپ کو ان کا محتاج سمجھتا ہے۔وَيُخَوفُونَكَ
بِالَّذِينَ مِن دُونِهِ عملاً ایک ایسا گروہ ہے جو الیس اللهُ بِكَافٍ عَبدہ کے جواب میں کہ کیا اللہ اپنے
بندہ کے لئے کافی نہیں یہ کہتے ہیں کہ نہیں کافی نہیں اور نہ صرف یہ کہ وہ خود اس بات پر عمل کرنے والے
ہیں وہ دوسروں کو بھی ڈراتے ہیں اور دھمکاتے ہیں اور تلقین کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ صرف خدا نہیں
بلکہ یہ چیزیں بھی ہیں کچھ ان کی طرف بھی توجہ کرنی چاہیے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَنْ يُضْلِلِ
اللهُ فَمَا
لَهُ مِنْ هَادٍ کہ وہ لوگ جو يُخَوِّفُونَكَ بِالَّذِينَ مِنْ دُونِ کے مصداق ہیں وہ ضال ہیں، وہ صراط
مستقیم سے ہٹے ہوئے ہیں ، وہ دھتکارے ہوئے لوگ ہیں اور جو خدا تعالیٰ کی نگاہ میں دھتکارا جائے
تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۱۷۵
سورة الزمر
وہ ہدایت پر قائم نہیں ہوتا اور نہ اس صورت میں اسے کوئی ہدایت پر قائم رکھ سکتا ہے یا یہ ثابت کرسکتا
ہے کہ وہ صراط مستقیم کی طرف لے جانے والا اور صراط مستقیم پر اور ہدایت پر قائم ہے۔وَ مَنْ يَهْدِ اللهُ فَمَا لَهُ مِنْ تُضِل اور وہ لوگ جو اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کے جواب میں ان
ڈرانے والوں کے خوف سے ڈرتے نہیں ان کا ایک ہی نعرہ ہوتا ہے کہ اللہ ہمارے لئے کافی ہے وہ
خدا تعالیٰ کی نگاہ میں ہدایت یافتہ ہیں اور جو خدا تعالیٰ کی نگاہ میں ہدایت یافتہ ہوں ساری دنیا انہیں
کافر اور ضال کہتی رہے اور مضل بناتی رہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ جو خدا تعالیٰ کی نگاہ
میں ہدایت یافتہ ہے حقیقتاً وہی ہدایت یافتہ ہے عقلاً بھی اور شریعت کی رو سے بھی۔پھر فرمایا النيس اللهُ بِعَزِيزِ ذی انتقام یعنی محض یہ نہیں کہ انسانوں کا ایک گروہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ
میں ہدایت سے دور پڑ گیا اور خدا تعالیٰ کی نگاہ میں ضَال اور مُضلّ ہو گیا اور دوسرے گروہ کو خدا تعالیٰ
نے ہدایت یافتہ پایا اور ہدایت یافتہ قرار دیا۔محض یہاں بات ختم نہیں ہو جاتی بلکہ اليْسَ
اللهُ بِعَزِيز
ذی انتقام خدا تعالیٰ کی نگاہ میں جو گمراہ ٹھہرتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی نگاہ میں جو ہدایت یافتہ ٹھہر تے
ہیں ان سب کے اعمال کا نتیجہ نکلتا ہے۔جو گمراہ ٹھہرتے ہیں ان کو ان کی بداعمالیوں کا بدلہ ملتا ہے اور جو
ہدایت یافتہ ٹھہرتے ہیں ان کو ان کے اعمال صالحہ کا ثواب ملتا ہے کیونکہ اليْسَ اللهُ بِعَزِيزِ ذِی
انتقام کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ تعالیٰ عزیز بھی ہے اور ذی انتقام بھی ہے۔عزیز کے معنی ہیں اس طرح پر
غالب کہ کوئی اس پر غالب نہ آسکے اور اپنی چلانے والا اور لا يُعْجِزُۂ احد اس کو کوئی عاجز کرنے والا
نہ ہو، اس کو عزیز کہتے ہیں۔پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو میرے بندے بن جاتے ہیں اور مجھے ہی
کافی سمجھتے ہیں ان کو میں ثواب دیتا ہوں ان کو میں جزا دیتا ہوں۔ان کے لئے میں نے جنتیں بنائی ہیں
اور جن کو میں گمراہ ٹھہراتا ہوں ان کو میں سزا دیتا ہوں کیونکہ میں ذی انتقام ہوں ان کی اصلاح کے
لئے میرا غضب بھڑکتا ہے۔پھر اگلی آیت میں عزیز اور ذی انتقام کی تشریح اور تفسیر آئی ہے کہ آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کرنے
والا اللہ ہے اور جو خالق ہے وہی مالک ہے۔اس نے جو کائنات جو عالمین اور ہر دو جہان پیدا کئے
ہیں ان پر اس کی حکومت چلتی ہے اس لئے وہی عزیز بھی ہو سکتا ہے اور وہی ذی انتقام بھی بن سکتا ہے۔پس بتاؤ تو سہی کہ مَا تَدْعُونَ مِن دُونِ اللہ کہ جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو اِن اَرَادَ نِي اللهُ بِضُر اگر
تفسیر حضرت
خلیفة امسح الثالث
سورة الزمر
اللہ تعالیٰ ضرر پہنچانے کا ارادہ کرے تو هَلْ هُنَّ كَشِفتُ ضُرة کیا وہ لوگ جو خالق نہیں اور جن کا حکم اس
کائنات میں چلتا نہیں ، جو مالک نہیں اور متصرف بالا رادہ نہیں ، جن کے احاطہ اقتدار میں کوئی چیز بھی
نہیں تو کیا جب اللہ جو خالق اور مالک ہے اور جس کے احاطہ اقتدار میں ہر چیز ہے اگر کسی کو ضرر پہنچانا
چاہے، اگر کسی کو سزا دینا چاہے، اگر کسی کی بداعمالیوں کا نتیجہ اسے چکھانا چاہے، اگر اس پر اپنا غضب
بھڑ کا نا چاہے اور اپنے دست انتقام سے گرفت کرنا چاہے تو یہ لوگ جن کو تم پکارتے ہو خدا تعالیٰ کو عاجز
کر دیں گے؟ اس کو جو عزیز بھی ہے اور ذی انتقام بھی ہے وہ اس ضرر اور نقصان کو دور نہیں کر سکتے
اور اگر مَنْ يَهْدِ اللهُ فَمَا لَهُ مِن قُضِلّ کے مصداق گروہ کے ساتھ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کا ارادہ
کرے تو هَلْ هُنَّ مُسِكَ رَحْمَتِهِ کیا تم اس رحمت کو روک سکتے ہو۔خدا تعالیٰ کی رحمت اس کے
نیک بندوں پر نازل ہوتی ہے جس طرح کہ اس کا غضب اس کے بندوں کی اصلاح کے لئے آسمان
سے اترتا ہے اور ان کے لئے اس زندگی میں بڑی سخت جہنم پیدا کر دیتا ہے۔رحمت کی بے شمار قسمیں ہیں کیونکہ ہماری زندگی کے بھی بے شمار پہلو ہیں۔مثلاً علم اور فراست میں زیادتی
ہے، نور کا حاصل ہونا ہے جس کے متعلق وعدہ کیا گیا ہے کہ وہ نور تمہارے آگے آگے چلے گا اور تمہاری
راہنمائی کرے گا۔اموال میں برکت ہے، اولا د میں برکت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے فرمایا ہے کہ میرے مانے والے وہ برکتیں لیں گے جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل
حاصل کی ہیں۔جن گھروں میں وہ رہ رہے ہوں گے ان کو خدا تعالیٰ برکتوں سے معمور کر دے گا اور جس
چیز کو وہ ہاتھ لگا ئیں گے وہ برکتوں والی ہو جائے گی لیکن یہ ماننے والوں کے لئے ہے، ریا اور تکبر جن کے
اندر نہ ہو اور الیس الله بکاف عبده پر عمل کرنے والے ہوں۔مولا بس کے بعد تو پھرا پنا نفس بھی
باقی نہیں رہتا۔میں نے بتایا ہے کہ پھر کوئی چیز بھی باقی نہیں رہتی۔مِن دُونِ اللہ میں جو چیز بھی
شامل ہے الیسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ اس کی نفی چاہتا ہے۔اکیس اللهُ بِكَافٍ عَبْدَها جو ایک سوال بھی تھا
اور ایک حقیقت بھی تھی اس کا جواب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وہی دیا جو خدا تعالیٰ کے
پاک بندے دیتے ہیں جس کا آگے ابھی ذکر آتا ہے۔آپ نے فرمایا ہے کہ ان گنت دفعہ یہ الہام خدا
نے میرے لئے پورا کیا اور اس کو نشان بنایا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی ضرر پہنچانے والے پیدا
ہوئے تو خدا تعالیٰ نے حسب وعدہ آیات قرآنیہ اس ضرر کو دور کر دیا اور جہاں خدا تعالیٰ کی رحمتوں کی
تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
122
سورة الزمر
ضرورت تھی اس نے ہر قسم کی رحمت مہیا کر دی۔ایک شعر ہے کہ رحمت کا نزول اس طرح ہے کہ
تہی اس سے کوئی ساعت نہیں ہے
ہر لحظہ خدا تعالیٰ کے فضل نازل ہو رہے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسلام پر
ایمان لا کر، قرآن کریم پر ایمان لا کر، اللہ تعالیٰ پر ایمان لاکر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس اللہ
کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے اس اللہ پر ایمان لا کر اور الیس اللهُ بِكَافٍ عَبدَہ میں جو سوال کیا گیا تھا
اس کا صحیح جواب دے کر ان نعمتوں کو حاصل کیا۔ہر شخص جو اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبدہ کے مفہوم کو سمجھتا
اور اس کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے وہ بھی اسی طرح شر سے بچایا جاتا ہے اور رحمتوں کے دروازےاس
پر کھولے جاتے ہیں۔اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبدَہ کا تیسرا مفہوم یعنی یہ جو سوال ہے کہ کیا تمہارے لئے خدا کافی نہیں ہے
اس کا جواب ان آیات کے آخر میں بیان ہوا ہے اور وہ یہ ہے قُل حَسبى الله کہہ دے مجھے اللہ کا فی
ہے۔حسبی الله کے معنی ہی یہ ہیں کہ مجھے اللہ کافی ہے۔وہاں کہا تھا اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبدَہ کہ کیا
اللہ کافی نہیں تو یہاں کہا کہ تو کہہ دے کہ حسبى الله الله میرے لئے کافی ہے۔یہ اس کا جواب ہے
حسبي الله یعنی اللہ کافی ہے کہنا محض زبان کا کام نہیں بلکہ انسان کے وجود کا کام ہے۔یہ جواب دینا
کہ حسبي الله یہ نہیں کہ زبان پر حسبی اللہ ہو اور انسان غیر اللہ کی طرف جھک جائے اور ان سے
تو قعات رکھنے لگ جائے اور ان سے امیدیں باندھنے لگ جائے اور ان سے سہارا لینے لگ جائے
اور کچھ خدا کو دے اور کچھ غیر اللہ کو دے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اگر کچھ
خدا کو دو گے اور کچھ غیر کو دو گے تو خدا کہے گا کہ جو مجھے دیتے ہو وہ بھی تمہارے منہ پر مارا جاتا ہے، لے
جاؤ اسے مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے۔خدا تعالیٰ کو تو انسان کی احتیاج نہیں آنْتُمُ الْفُقَرَاء إِلَى
الله (فاطر ۱۶) ہم ہیں اللہ تعالیٰ کے محتاج، ہم فقیر ہیں اور محتاج ہیں اس بات کے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہر شر
سے محفوظ رکھے اور اللہ تعالیٰ ہمیں ہر رحمت سے حصہ عطا کرے۔عَلَيْهِ يَتَوَكَّلُ الْمُتَوَكَّلُونَ یہاں
اليس اللهُ بِكَافٍ عبده کا جواب حسبی الله کے بعد پھر اسی معنی میں دیا ہے کہ تو کل کرنے والوں
کے لئے ایک ہی دروازہ ہے، ایک ہی وجود ہے، ایک ہی ہستی ہے جس پر وہ تو کل کر سکتے ہیں اور وہ
اللہ تعالیٰ کی ہستی ہے باقی کسی پر توکل نہیں کر سکتے۔انسان کو زندگی میں بہت سے جھٹکے لگتے ہیں لیکن
تفسیر حضرت
خلیفتہ امسح الثالث
12A
سورة الزمر
ایک مومن کی صدا اور اس کا اعلان یہی ہے کہ حسبى
الله میرے لئے اللہ کافی ہے۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۹۵ تا ۱۰۱)
اليسَ اللهُ بِكَافٍ عبده کیا اللہ اپنے بندے کے لئے کافی نہیں؟ یہ عام اعلان ہے ایک جس
کا تعلق حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس معنی میں ہے کہ عملاً اس حقیقت کو ظاہر کرنے
والے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔یہ سینتیسویں آیت کا ایک ٹکڑا ہے۔انتالیسویں آیت
میں ہے۔تو کہہ دے مجھے اللہ کافی ہے (یہ جو آیا تھا پہلے )۔قُلْ حَسْبِيَ اللهُ - أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ
عبد پہلی آیت ( آیت ۳۷ میں تھا ) پھر کہا اعلان کر دو حسبی اللہ میرے لئے اللہ کافی ہے کسی غیر
کی مجھے ضرورت نہیں۔عَلَيْهِ يَتَوَكَّلُ الْمُتَوَجُلُونَ اس لئے جو میری اتباع کرنے والے ہیں انہیں
میں یہ کہتا ہوں کہ تم صرف خدا پر توکل کرو۔ہمیں قرآن کریم میں یہ حکم ہوا۔قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ
اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (ال عمران : ۳۲) اور اتباع کس چیز میں کرو؟ (صرف میں اصولی طور پر
ود
ایک بات بتا رہا ہوں اس وقت ) فرمایا ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے یہ اعلان کروایا ) ان
اتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَی الی (یونس :۱۲) جو وحی مجھ پر نازل ہو رہی ہے میں صرف اس کی اتباع کرتا ہوں
اور جس وقت ہمیں کہا گیا کہ آپ کی اتباع کرو تو اس کے یہ معنی ہو گے کہ جس طرح حضرت نبی کریم
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم صرف اس وحی کی اتباع کر رہے ہیں جو آپ پر نازل ہو رہی ہے۔اس لئے ہر
سچے مومن کا فرض ہے کہ صرف اس وحی کی اتباع کرے جو آپ پر نازل ہورہی ہے۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۲۶۴)
آیت ۵۴ تا ۵۶ قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ
رّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ
وانبُوا إِلَى رَبَّكُمْ وَ اَسْلِمُوا لَهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا
تُنصَرُونَ وَ اتَّبِعُوا اَحْسَنَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُم مِّنْ قَبْلِ أَنْ
يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَ أَنْتُمْ لَا تَشْعُرُونَ۔ان آیات میں ہمیں اللہ تعالیٰ کی مغفرت اور اس کی رحمت کے عظیم اور حسین جلوے نظر آتے ہیں
تغییر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
۱۷۹
سورة الزمر
اور ہمیں بڑی وضاحت سے ان راہوں کا علم دیا گیا ہے کہ جن پر چل کے اللہ تعالیٰ کا ایک بندہ اس کی
مغفرت اور اس کی رحمت کو حاصل کر سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى
انفهم کہ انسان ضعیف ہے اگر چہ اس کو فطرت صحیحہ دی گئی ہے اور اس کے اندر یہ قوت اور یہ
استعدا در کھی گئی ہے کہ وہ اپنے رب کا عبد بنے اور اس کی صفات کا مظہر بنے لیکن اسے یہ اختیار بھی دیا
گیا ہے کہ چاہے تو اپنے رب کی آواز پر لبیک نہ کہے بلکہ اس سے منہ موڑ لے اور شیطانی راہوں کو
اختیار کر لے لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک وقت میرے بعض بندوں پر ایسا بھی آتا ہے کہ ان کے
دل میں یہ احساس شدت اختیار کرتا ہے کہ انہوں نے فطرت کی آواز کو نہ سنا اور اپنی فطرت صحیحہ کے
تقاضوں کو پورا نہ کیا اور جو ہدایت ان کی ربوبیت کے لئے آسمانوں سے نازل کی گی تھی اس پر کان نہ
دھرے نہ اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالا اور اس وقت ایسا انسان اپنے گناہوں کو دیکھ کر اپنے
دل میں مایوسی کے جذبات پاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ شاید خدا کی رحمت کے دروازے میرے پر بند ہو
گئے ہیں تو ان اوقات میں ایسے لوگوں کو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لا تقنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللهِ یہاں اللہ تعالیٰ
نے انسان کو یہ بتایا ہے کہ میری صفات میں سے ایک صفت غفور ہونے کی اور ایک رحیم ہونے کی
ہے، اس لئے میں تمہیں کہتا ہوں کہ میری رحمت جو ہر دوسری چیز کو اپنے گھیرے اور اپنی وسعتوں میں
لئے ہوئے ہے اس سے مایوس نہ ہونا، کیونکہ میں غفور ہونے کی وجہ سے تمہارے گناہوں کو بخش سکتا
ہوں اور بخشوں گا اور رحیم ہونے کے لحاظ سے تم پر رجوع برحمت ہوں گا لیکن میری رحمت کے حصول
کے لئے جو طریق تمہیں اختیار کرنے چاہئیں وہ میں تمہیں بتا دیتا ہوں اور وہ یہ کہو انبُوا إلى ركھ
وَأَسْلِمُوا لَهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنْصَرُونَ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک وقت ایسا
آتا ہے ایک گنہگار بندے پر کہ خدا کی مدد اور نصرت سے وہ محروم ہو چکا ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کے
علاوہ کسی اور کی مدد سے نجات نہیں دلا سکتی وہ وقت وہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کی قہری گرفت میں وہ آ
جائے جب اللہ تعالیٰ کے غضب کے نیچے وہ ہو اور اللہ تعالیٰ کے قہر کا وہ مورد بن رہا ہو تو واضح ہے کہ کوئی
دوسری ہستی اس کی مدد اور نصرت کو پہنچ نہیں سکتی اور جو اس کی مدد کر سکتا تھا اس کی مدد سے اس نے اپنے
ہی اعمال کے نتیجہ میں خود کو محروم کر دیا چونکہ انسانی زندگی یا ایک گنہگار کے لئے مرتے وقت یہ وقت ایسا
آتا ہے کہ کسی طرف سے بھی اسے مدد نہیں پہنچ سکتی نہ پہنچتی ہے غیر اللہ سے مدد پہنچ نہیں سکتی اللہ کی طرف
تفسیر حضرت خلیلة اسم الثالث
سے مدد پہنچتی نہیں۔۱۸۰
سورة الزمر
تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ چونکہ عذاب کے وقت تو بہ قبول نہیں ہوتی اور رحمت کے سب دروازے
بند کر دیئے جاتے ہیں اس لئے میں اپنی گرفت میں تاخیر ڈالتا ہوں تم گناہ کرتے ہو میں گرفت نہیں
کرتا میں تمہیں چھوڑتا ہوں اس لئے کہ کسی وقت تمہاری فطرت بیدار ہو جبکہ وہ پہلے سوئی ہوئی تھی یا کسی
وقت تمہاری فطرت زندہ ہو جو پہلے مردہ یا نیم مردہ تھی اور تم اپنے گناہوں سے نجات کے طریق کو
ڈھونڈنے کی خواہش اپنے اندر پاؤ اور تم یہ سمجھو کہ ہم نے اپنے نفسوں پر بڑا ہی ظلم کیا تھا جب ہم نے
نفسانی خواہشات کی پیروی کی تھی اور اللہ تعالیٰ کی ہدا یتوں
کو ٹھکرا دیا تھا۔چونکہ میں عذاب میں تاخیر ڈالتا ہوں اس لئے میں تمہیں کہتا ہوں کہ عذاب سے پہلے پہلے اگر
انِبُوا اور اسلِموا پر عمل کرو گے تو تم میری مغفرت اور رحمت کو حاصل کر لو گے۔اگر تم (جس طرح
پہلے گناہ کی طرف بار بار لوٹتے تھے گناہ پر گناہ کرتے چلے جاتے تھے ) اب اپنے رب کی طرف بار
بار لوٹو اور تو بہ کے بعد تو بہ کرتے چلے جاؤ اور اسلموا اگر تم اپنے تمام اردوں اور نفسانی خواہشات سے
کھوئے جاؤ اور خدا کی رضا میں محو ہو جاؤ خدا میں گم ہو کر ایک موت اپنے پر وارد کر لو تو جب نفسانیت پر
موت وارد ہو جائے گی خدا تعالیٰ کی رحمت اپنے چمکتے ہوئے نور کے ساتھ دوبارہ تمہیں زندگی عطا
کرے گی۔تو اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا کہ قبل اس کے کہ میری گرفت، میرا قہر، میرا عذاب تم پر نازل ہو
میری طرف جھکو ایک بار نہیں بار بار میری طرف لوٹو تو بہ کے ساتھ اور استغفار کے ساتھ اور اپنے دلوں کو
ایسا بنالو کہ ہر غیر ایک مردہ تمہیں نظر آئے اور زندہ اور حیات کا چشمہ میری ذات کے علاوہ تمہیں کوئی نظر
نہ آئے اگر تمہاری یہ کیفیت ہو جائے اگر تم بار بار توبہ کرنے والے ہو اور اسلام کی روح اور مغز
تمہارے اندر پیدا ہو جائے تو اگر چہ ابھی تمہیں کسی عمل صالح کی توفیق نہیں ملی تب بھی میں تمہیں
معاف کر دوں گا اور اپنی رحمت کی آغوش میں تمہیں لے لوں گا۔ہمیں اس دنیا میں نظر آتا ہے کہ بہت سے خدا کے بندے اس انابت کی طرف مائل ہوتے ہیں
یعنی بار بار استغفار کے ساتھ اور تو بہ کے ساتھ اپنے رب کی طرف جھکنے لگتے ہیں اور وہ اس یقین پر
قائم ہو جاتے ہیں کہ جب تک ہم اپنی نفسانی خواہشات پر پورے طور پر موت وارد نہیں کریں گے ہم
تفسیر حضرت خلیفة امسح الثالث
۱۸۱
سورة الزمر
اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ زندگی حاصل نہیں کر سکیں گے لیکن قبل اس کے کہ کوئی عمل صالح وہ بجالا سکیں اجل
آتی ہے اور اس دنیا سے وہ کوچ کر جاتے ہیں تو ان لوگوں کو بھی خدا نے کہا کہ اگر تمہاری یہ کیفیت ہے
تب بھی تم مایوس نہ ہونا کیونکہ اس صورت میں بھی میں تمہیں اپنی رحمت کی آغوش میں لے لوں گا اور
اپنے انعاموں اور فضلوں
کا تمہیں وارث بناؤں گا لیکن اگر تم بار بار تو بہ کروا گر تم اس حقیقی روح اسلام کا
دعویٰ کرو اور پھر تمہیں اور زندگی بھی عطا ہو تو یہ یا درکھو کہ پھر عمل کے ساتھ تم نے صدق اور وفا کا ثبوت
دینا ہے اگر تمہارا دعویٰ تو یہ ہے کہ بڑی استغفار کرنے والے ہو اگر تمہارا دعویٰ تو یہ ہے کہ ہم اس
حقیقت کو پاگئے ہیں کہ اپنی تمام مرضوں اور خواہشات کو خدا کی رضا پر قربان کر دینا چاہیے لیکن تمہیں
عمل کا موقع ملتا ہے عمل صالح کا اور تم وہ عمل صالح بجا نہیں لاتے تو پھر تمہاری انابت ظاہری اور تمہارا
اسلام کا دعویٰ تمہیں کچھ کام نہیں دے گا۔وَاتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ مِنْ رَبِّكُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَ انْتُمْ لَا
تَشْعُرُونَ اس لئے ہم تمہیں کہتے ہیں کہ تمہیں انابت الی اللہ اور اسلام کے بعد یعنی اس روح اسلام کے
بعد جس کی طرف میں نے ابھی مختصراً اشارہ کیا ہے، موقع دیا جائے گا زندگی عطا ہو کچھ عرصہ تمہیں اس
دنیا میں رہنے دیا جائے تو پھر یہ یاد رکھنا کہ اگر تم اللہ تعالیٰ کی رحمت کے وارث ہونا چاہتے ہو تو
تمہارے لئے ضروری ہے کہ تم خاص قسم کے اعمال بجالا ؤ اپنے رب کو راضی کرنے کے لئے اور یہ نہ
بھولو کہ اللہ تعالیٰ تمہارا رب ہے اس نے تمہیں پیدا کیا اور فطرت صحیحہ عطا کی اور اس فطرت صحیحہ کی
نشوونما کے لئے آسمان سے اس نے اپنی وحی کو نازل کیا اور فطرت فطرت میں اس نے فرق رکھا اور
وقت وقت اور موقع موقع اس نے علیحدہ قسم کے رکھے۔ہر قسم اور ہر موقع کے لحاظ سے ہر فطرت صحیحہ
کے لئے ایک عمل صالح بنا یا تو اگر تم اپنی حالت اپنی قوتوں اور استعدادوں کے مطابق اور موقع اور محل
کے لحاظ سے احسن عمل بجانہ لاؤ گے تو میری رحمت تم پر نازل نہ ہوگی لیکن اس زندگی میں جوانا بت اور
اسلام کے بعد کی ہے تم اپنی طاقت کے مطابق اپنے حالات کے لحاظ سے موقع اور محل کو دیکھتے ہوئے
اَحْسَنَ مَا اُنْزِلَ الیم پر عمل کرو گے جو بہترین حکم ہے اس پر عمل کرنے والے ہو گے اور یہ عمل تم موت
کے وقت کرنے کا ارادہ نہیں کرو گے بلکہ انابت اور اسلام کے بعد زندگی کی وہ گھڑیاں جو اللہ تعالیٰ کی
طرف سے تمہیں عطا ہوئی ہیں جو عذاب سے پہلے کی ہیں۔اس میں تم أَحْسَنَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ پر عمل
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۱۸۲
سورة الزمر
کرو گے تو ہماری رحمت کو تم پالو گے اور پچھلے سارے گناہ تمہارے معاف کر دیئے جائیں گے بڑی ہی
امید دلائی ہے ان آیات میں اس گنہگار بندے کو ہمارے رب نے اور وہ راہیں سکھائی ہیں کہ جن پر
چل کر ہم اس کی رحمت کو حاصل کرتے ہیں اور اس کی مغفرت کو پالیتے ہیں۔یہاں ہر دو آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے اس بات کو پوری طرح واضح کر دیا ہے کہ جس وقت انسان
اللہ تعالیٰ کی گرفت میں آجائے اس وقت تو بہ قبول نہیں ہوتی دوسری آیات قرآنیہ میں بھی اس موضوع کو
بڑی وضاحت سے کھول کر بیان کیا گیا ہے یہاں بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب عذاب آئے تو خدا کا وہ
فعل بتارہا ہوتا ہےکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے تم محروم کر دیئے گئے ہو اور اس کے مقابلہ میں کوئی تمہاری مدد
نہیں کر سکتا اور جب اللہ تعالیٰ کا عذاب آئے تو بغتةً ہوتا ہے یہ نہیں کہ وہ وقت کی تعیین کے ساتھ کہے کہ
اب تمہاری پانچ سالہ زندگی رہ گئی ہے اور پانچ سال کے بعد تم پر عذاب آئے گا ایسا نہیں کرتا خدا تعالیٰ
کی گرفت ہمیشہ اچانک ہوا کرتی ہے اس واسطے ہرلمحہ ڈر کے اور خوف کے ساتھ زندگی گزارنے کی ضرورت
ہے پتہ نہیں کہ کس وقت اس کی قہری تجلی انسان پر وارد ہو اس لئے فرمایا کہ چونکہ عذاب کے وقت تو بہ
قبول نہیں ہوتی اس سے پہلے ہو جاتی ہے کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں عذاب سے دو مہینے پہلے تو بہ کر
لوں گا اور خدا تعالیٰ کے انعاموں کو حاصل کرلوں گا کیونکہ عذاب کا وقت مقرر نہیں۔اس لئے جس وقت بھی انسان کے نفس کی یہ حالت ہو کہ وہ اپنے کئے پر پچھتانے لگے اور اس
کی فطرت میں بیداری اور زندگی پیدا ہونے لگے اور شیطان اس کو خدا کی رحمت سے دور کر نے
کے لئے اس کے دل میں مایوسی کے خیالات پیدا کرنے لگے اس وقت اللہ کہتا ہے کہ مایوس نہ
ہونا چونکہ ابھی میری گرفت سے تم بچے ہوئے ہو میرا عذاب تم پر نازل نہیں ہوا، تم نہیں جانتے
کہ کس وقت وہ عذاب نازل ہو اور میری قہری تجلی کا تم پر جلوہ ہو جائے اس لئے اسی وقت جب
تمہارے دل میں یہ احساس پیدا ہو کہ ہم نے اپنے نفسوں پر بڑا ظلم کیا ہے کہ نفسانی خواہشات
کی پیروی کی اور فطرت صحیحہ کی آواز کو پہچانا نہیں۔اسی وقت وَ انبُوا إِلَى رَبَّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ
اور اسی وقت اتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ مِنْ رَبِّكُمْ کرنے لگو اگر تم ایسا کرو گے تو تمہارا رب
جس نے تمہیں پیدا کیا اور بڑی قوتیں اور استعدادیں تمہیں عطا کیں اور روحانی ترقیات وہ
تمہیں دینا چاہتا ہے وہ آہستہ آہستہ ترقی دے کر تمہیں تمہارے کمال تک پہنچائے گا اور تم اس