سُوْرَۃُ الْمُؤْمِنِ
انوار القراٰن (جلد ۳)
تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطِنِ الرَّحِيمِ
۱۸۹
سورة المؤمن
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة المؤمن
آیت ۴،۳ تَنْزِيلُ الْكِتَبِ مِنَ اللهِ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ غَافِرِ الذَّنْبِ
وَ قَابِلِ التَّوبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي القَولِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ
مطلب یہ ہے ان آیات کا کہ اس کتاب کا نزول اس اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے جو غالب ہے،
کامل غلبہ اور کامل عزت اسی کو حاصل ہے۔وہ کامل علم والا ہے۔تمام علوم کا سر چشمہ اسی کی ذات ہے۔وہ گناہوں کا بخشنے والا ہے۔خطا کا رانسان کی خطاؤں پر وہی مغفرت کی چادر ڈالتا ہے اور کمزور اور
مائل به گناه انسان اُسی سے طاقت حاصل کر کے میلان گناہ کو دبانے اور نفس امارہ کو پوری طرح کچل
دینے کی قوت پاتا ہے۔وہی رحیم و مہربان ہے۔جو محض اپنے فضل واحسان سے تو بہ کو قبول کرتا ہے اور
بھٹکے ہوئے راہی کو جب وہ رجوع بمولی ہو معصومیت کی چادر میں لپیٹ لیتا ہے اور اس سے راضی ہو
جاتا ہے۔وہی ہے جو اباء اور استکبار کرنے والوں کو اور انہیں جو اس سے منہ پھیر لیتے ہیں اور شیطان کو
اپنا دوست بنا لیتے ہیں سخت سزا دیتا ہے اور اپنی قہری تجلی کے ساتھ ان کی اصلاح کے سامان پیدا کرتا
ہے۔وہی ہے جو بہت ہی احسان کرنے والا ہے اور جس کی رحمت ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے۔اس
کے سوا کوئی معبود نہیں۔محبت اور پرستش کا وہی ہاں صرف وہی سزاوار ہے۔اسی کی طرف لوٹ کر جانا
ہے اور اسی سے اپنے کئے کی جزا پانا ہے۔اور بہتر اور احسن جزاو ہی پائیں گے جو اس کی تعلیم پر عمل
کریں گے۔ان مختصری دو آیات میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی آٹھ اندرونی خوبیاں بیان فرمائی ہیں۔(۱) پہلی خوبی اللہ تعالیٰ یہ بیان فرماتا ہے۔تَنْزِيلُ الكتبِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ کہ یہ کتاب اس اللہ
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۱۹۰
سورة المؤمن
کی طرف سے نازل کی گئی ہے جو العزیز صفت سے متصف ہے۔جو غالب ہے اور کوئی اور ہستی اس
پر غالب نہیں آسکتی۔کیونکہ اس جیسا کوئی ہے ہی نہیں۔عزیز کے ایک معنی اس قسم کی عزت اور طاقت
اور غلبہ رکھنے والی ہستی کے ہوتے ہیں کہ جس کے مقابلہ میں اس جیسی قوت اور طاقت اور غلبہ رکھنے والی
کوئی اور ہستی نہ ہو۔اس لحاظ سے وہ بے مثل ہو۔تو اس ٹکڑے میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس طرف متوجہ کیا کہ اس عزیز خدا کی طرف سے جو کتاب
نازل کی گئی اس کتاب میں بھی یہ خوبی ہے کہ وہ بے مثل ہے۔ایسی خوبیوں کی حامل، رضا الہی کی اس
قدر فراخ راہیں دکھانے والی ہے کہ دنیا میں جس قدر کتب سماوی گزری ہیں وہ اس
کا مقابلہ نہیں کر سکتیں
اور نہ کسی انسان کی طاقت میں یہ ہے کہ اس کا مثل معرض وجود میں لا سکے۔اس کتاب میں کامل حسن
اور کامل تعلیم اور کامل ہدایت پائی جاتی ہے۔اس بے مثل اور یگانہ ذات کے پر تو نے اس کتاب کو بھی
بے مثل کر دیا ہے۔اگر تم اس کتاب کی تعلیم پر عمل کرو گے تو تم بھی ایک واحد و یگانہ بے مثل قوم بن جاؤ
گے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے دوسری جگہ فرمایا كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (ال عمران : ۱۱۱) تم وہ
اُمت ہو جس سے بہتر اُمت اس دنیا میں پیدا نہیں کی گئی تم وہ اُمت ہو جس سے زیادہ احسان ، انسان
پر کسی اُمت نے نہیں کیا۔پس پہلی خوبی اس کتاب کی اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بتائی کہ اپنے کمال کے
باعث یہ کتاب بے مثل ہے۔اور اپنی تعلیم کی وجہ سے یہ کتاب اُمت مسلمہ کو ایک بے مثل و بے مثال
اُمت بنانے کی اہلیت رکھتی ہے۔(۲) دوسری اندرونی خوبی ہمیں ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتائی کہ یہ وہ کتاب ہے تنزیل
مِنَ اللهِ الْعَلِيمِ۔اس ذات نے اسے اتارا ہے جس سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے۔حقائق اشیاء اور
مخلوق کے غیر محدود خواص کا علم صرف اسی پاک ذات کو ہے اور صرف وہی خدا اس بات پر قادر تھا کہ
فطرت انسانی کے تمام تقاضوں کو پورا کرنے والی کتاب اور ہدایت نازل کرتا اور ایک ایسی شریعت
انسان کو دیتا جو ہر قوم اور ہر زمانہ کی ضروریات کو پورا کرنے والی ہوتی۔پس یہی وہ کتاب ہے جس کے
ہوتے ہوئے کسی اور ہدایت کی انسان کو ضرورت نہیں رہتی۔ہر زمانہ کے مسائل کو یہ سلجھا دیتی ہے۔روحانی علوم کے نہ ختم ہونے والے چشمے اس سے پھوٹتے ہیں اور مادی علوم کی بنیادی صداقتیں اور
اصول اس میں جمع کر دئے گئے ہیں۔
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۱۹۱
سورة المؤمن
پس اگر تم روحانیت میں ترقی حاصل کرنا چاہتے ہو، یا دنیوی علوم میں فوقیت اور رفعت کے مقام
تک پہنچنا چاہتے ہو تو تمہارے لئے یہ ضروری ہے کہ تم اس کتاب کی پیروی کرنے والے بنو۔اگر تم
اس کتاب کی آواز کی طرف متوجہ نہ ہو گے۔اس کی وہ قدر نہیں کرو گے جو کرنی چاہیے تو نہ روحانی
میدان میں تم کوئی ترقی حاصل کر سکو گے اور نہ دنیوی علوم میں دوسروں سے مقابلہ کرنے کی طاقت
اپنے اندر پیدا کرسکو گے۔پس مادی اور روحانی ہر دو لحاظ سے علوم میں اگر ترقی کرنی ہے اور روحانی علوم کو حاصل کر کے
میدان
عمل میں تم نے اترنا ہے تو تمہیں اس کتاب کی ہدایت کی ضرورت ہوگی اور اگر تم اس کے علوم
حاصل کر لو گے اور اس کے مطابق عمل کرو گے تو خدائے علیم جو ہر چیز کو جاننے والا ہے اور جس سے کوئی
چیز پوشیدہ نہیں۔وہ تمہیں اپنے قرب کے وہ مقامات عطا کرے گا جن سے تم راضی ہو جاؤ گے جیسا کہ
وہ تم سے راضی ہو گا۔(۳) تیسری صفت یہاں قرآن کریم کی اللہ تعالیٰ نے یہ بتائی ہے کہ یہ اس ہستی کی طرف سے
اتارا گیا ہے جو غافر الذنب ہے۔گناہوں کو بخشنے والا ہے۔پس یہ ایک ایسی کتاب ہے جس میں ان
نیکیوں اور ان حسنات کے کرنے کی تعلیم دی گئی ہے۔جو نا سمجھی کے گناہوں اور بداعمالیوں کوخس و
خاشاک کی طرح بہا کر لے جاتی ہے اور وہ طریق بتائے گئے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر انسان نفس امارہ
پر قابو پالیتا ہے اور میلان گناہ کو اپنے پاؤں کے نیچے پھل دینے کی قوت پاتا ہے۔مَغْفِرَةٌ کے ایک معنی تو یہ ہیں کہ وہ گناہ جو سر زد ہو چکے ہوں
اللہ تعالیٰ ان کے بداثرات اور
اپنے غضب اور عذاب سے مغفرت چاہنے والے کو محفوظ کرے۔تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتایا کہ اگر تم
اپنے گناہ پر پشیمان ہو اور استغفار کرو اور چاہو کہ خدا تعالیٰ تمہارے ان گناہوں کو معاف
کر کے ان کے بداثرات سے تمہیں محفوظ کرے تو تمہیں ان طریق کو اختیار کرنا ہوگا جو قرآن کریم
میں بتائے گئے ہیں۔دوسرے معنی مَغْفِرَةٌ کے یہ ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ایسی قوت انسان کو عطا کرے کہ گناہ کی طرف
جو میلان اس کی طبیعت میں پایا جاتا ہو یا جو زنگ اس کی فطرت صحیحہ پر لگ چکا ہو وہ زنگ دور ہو جائے
اور وہ میلان قابو میں آجائے اور انسان کا شیطان مسلمان ہو جائے اور گناہ کی طرف رغبت ہی باقی نہ
تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
۱۹۲
سورة المؤمن
رہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بتایا کہ غَافِرِ الذُّنب خدا کی طرف سے یہ کتاب نازل ہوئی ہے۔پس
اگر تم گنہگار ہو تو اسی کی طرف آؤ اور قرآن کریم کے بتائے ہوئے طریق پر آؤ۔قرآن کریم تمہاری رہنمائی کرے گا اگر تم چاہتے ہو کہ تقویٰ کے اعلیٰ مقام کو حاصل کرو۔اگر تم یہ
چاہتے ہو کہ قرب کی رفعتیں تمہیں نصیب ہوں۔اگر یہ چاہتے ہو کہ تواضع کا وہ مقام تمہیں حاصل ہو
جائے جس کے بعد اللہ تعالیٰ ساتویں آسمان سے بھی اوپر انسان کو لے جاتا ہے تب بھی تم قرآن کریم
کی طرف رجوع کرو۔وہ تمہیں ایک ایسی روشنی عطا کرے گا جو ان راہوں کو جو ان نتائج کی پیدا
کرنے والی ہیں روشن اور منور کر دے گی اور ان راہوں کا علم اور ان پر چلنا تمہارے لئے آسان ہو
جائے گا۔پس چونکہ یہ غافر الذنب خدا کی طرف سے نازل شدہ کتاب ہے اس کی ہدایت کے مطابق تم
ذنب اور اس کے بدنتائج سے خدا تعالیٰ کی حفاظت میں آکر اور مَغْفِرَةٌ کے ان معانی کے مطابق جو
میں نے ابھی بیان کئے ہیں خدا تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کر سکو گے۔(۴) چوتھی صفت اس کتاب عظیم کی ، اس کتاب کریم اور مجید کی اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ بیان فرمائی
ہے کہ یہ اس خدا نے اتاری ہے جو قابلِ القوب ہے۔یعنی تو بہ قبول کرنے والا ہے۔پس اس کتاب
میں یہ کھول کر بیان کیا گیا ہے کہ تو بہ کن لوگوں کی، کن حالات میں اور کب قبول ہوتی ہے۔اگر کوئی
شخص تو بہ کرنا چاہے۔اس کے دل میں ایک خلش پیدا ہو، ایک خواہش تڑپنے لگے کہ مجھے اپنے رب کی
طرف رجوع کرنا چاہیے۔تو بہ کرنی چاہیے، تو کیا کرے۔کن راہوں سے وہ تو بہ کے دروازوں تک
پہنچے اور پھر انہیں کھٹکھٹائے۔تو فرمایا کہ قرآن کریم قابلِ التَّوبِ خدا کی طرف سے نازل شدہ کتاب ہے وہ تمہیں ان
دروازوں تک لے جائے گی جو تو بہ کے دروازے ہیں۔وہ تمہیں بتائے گی کہ ان دروازوں کو تم نے
کس طرح کھٹکھٹانا ہے تا کہ وہ تم پر کھولے جائیں۔پس اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہاں یہ بتایا کہ جب تمہارا دل اپنے پیدا کرنے والے کی طرف مائل ہو
اور اس کی طرف جھکے لیکن تم سرگردان ہو، نہ جانتے ہو کہ کن راہوں سے تم اس کی جناب میں پہنچ سکتے
ہو تو اس کتاب کی طرف رجوع کرو اور اس سے روشنی اور ہدایت حاصل کرو تا تمہاری مراد بر آئے
تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
۱۹۳
سورة المؤمن
اور تمہارا رب تم سے راضی ہو جائے اور اس کی نظر میں تم ایسے بن جاؤ کہ کبھی تم سے گناہ سرزد ہی نہ
ہو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اِنَّمَا التَّوْبَةُ عَلَى اللهِ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ السُّوءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ يَتُوبُونَ
b
مِنْ قَرِيبٍ فَأُولَبِكَ يَتُوبُ اللهُ عَلَيْهِمْ وَكَانَ اللهُ عَلِيمًا حَكِيمًا (النساء : ۱۸ ) اس میں یہ بتایا گیا
ہے کہ تو بہ کس طرح اور کن لوگوں کی اللہ تعالیٰ کے حضور مقبول ہوتی ہے اور وہ کون لوگ ہیں کہ جن کی
تو بہ ان کے منہ پر ماری جاتی ہے۔یہ تو ایک مثال ہے جو اشارہ میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔ورنہ قرآن کریم بھرا پڑا ہے
ایسی آیات سے جن سے ہمیں پتہ لگتا ہے کہ توبہ کا طریق کیا ہے، وہ کون لوگ ہیں جو خدا تعالیٰ کی
صفت قابلِ الثّوبِ کو اپنے حسن عمل سے خدا تعالیٰ اور قرآن مجید کے بتائے ہوئے طریق کے
مطابق جوش میں لاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ جو توبہ قبول کرنے والا ہے ان لوگوں کیلئے تو بہ کے
دروازے کھول دیتا ہے۔بہر حال ہمیں اس جگہ قرآن کریم کی ایک اندرونی خوبی کی طرف جو اس میں پائی جاتی ہے متوجہ کیا
گیا ہے کہ یہ قرآن کریم ایک ایسی کتاب ہے کہ اگر تم تو بہ کرنا چاہو تو صرف یہی تمہیں ہدایت دے سکتی
ہے کہ تو یہ کس طرح کی جاتی ہے اور کن راہوں سے اللہ تعالیٰ نے جو تو بہ کے دروازے رکھے ہیں ان کو
کھولا جاسکتا ہے۔(۵) پانچویں صفت قرآن مجید کی یہاں یہ بیان فرمائی گئی ہے کہ قرآن مجید اس خدا نے نازل
فرمایا ہے جو شَدِیدُ الْعِقَابِ ہے۔کہ جب وہ سزا دینے پر آتا ہے تو بہت سخت سزا دیتا ہے۔اس عزیز و
قہار کے قہر اور غضب اور لعنت اور سزا اور عذاب سے اگر بچنا چاہو تو اس کا طریق بھی یہی کتاب
تمہیں بتلائے گی۔کبھی تمہارے دل میں پہلوں کی مثال بیان کر کے خوف اور خشیت پیدا کرے گی تا تم اس کی
طرف جھکو اور اس کے رحم کو جذب کرو۔سورۃ الحاقۃ میں مثلاً شَدِیدُ الْعِقَابِ کی قدرت کی ایک
مثال بیان کی ہے تاکہ دلوں میں خوف پیدا ہو اور انسان خدا کی طرف پیٹھ کرنے اور اس سے پہلو تہی
کرنے سے بچے۔اللہ تعالیٰ نے اس سورۃ میں بیان فرمایا ہے کہ مود کی قوم ایک ایسے عذاب سے ہلاک
کی گئی تھی جو
تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
۱۹۴
سورة المؤمن
اپنی شدت میں انتہاء کو پہنچا ہوا تھا۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَأَمَّا عَادُ فَأَهْلِكُوا بِرِيج
لا
صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ - سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَ ثَنِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًا فَتَرَى الْقَوْمَ فِيهَا صَرْعى
كَانَهُمْ أَعْجَازُ نَخْلِ خَاوِيَةٍ فَهَلْ تَرى لَهُم مِّنْ بَاقِيَة - (الحاقة : ۷ تا ۹ )
ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے عاد کی قوم پر جو اللہ تعالیٰ کا قہر نازل ہوا تھا اس کا مختصر ا مگر بڑے ہی مؤثر
طریق پر بیان کیا ہے اور فرمایا ہے کہ یہ ایک ایسا عذاب تھا جس میں ساری قوم کو تباہ کر دیا گیا۔فَهَلْ
تَرى لَهُم مِّن بَاقِيَةٍ کیا ان کا کوئی نشان بھی تمہارے سامنے آتا ہے؟ وہ کلیتا صفحہ ہستی سے مٹادئے
گئے۔اس لئے کہ انہوں نے یہ خیال نہیں کیا کہ وہ رب جو ان کا پیدا کرنے والا تھا، جو اس قدر ان پر
رحم کرنے والا تھا، جو اس قدران پر انعام کرنے والا تھا اس کے نتیجہ میں ان پر بھی کچھ ذمہ داریاں عائد
ہوتی تھیں لیکن انہوں نے کفر اور ناشکری کو اختیار کیا اور خدا تعالیٰ کی بجائے شیطان کو اپنا دوست بنالیا
تب ساری کی ساری قوم کو اللہ تعالیٰ نے صفحہ ہستی سے مٹادیا اور ان کا کوئی نام ونشان بھی باقی نہ رہا۔اس قسم کے واقعات کا ذکر کثرت سے قرآن کریم میں پایا جاتا ہے اور ایک مقصد ان کا یہ ہے کہ تا
ان واقعات کو سن کر ہمارے دل خوف سے لرز اٹھیں اور ہم یہ عہد کریں کہ قرآن کریم نے جو تعلیم
ہمارے سامنے رکھی ہے جس سے خدا راضی ہوتا ہے اور جس کو چھوڑ کر خدا کی ناراضگی مول لینی پڑتی
ہے، ہم کبھی بھی اس تعلیم کو چھوڑیں گے نہیں بلکہ اس تعلیم کو اپنا ئیں گے۔اس تعلیم کو اس طرح اپنے
جسموں اور روحوں میں جذب کر لیں گے جس طرح خون ہمارے اندر بہہ رہا ہے۔تا کہ خدا کا غضب
کسی شکل میں بھی اور اس کی لعنت کسی صورت میں بھی ہمارے اوپر نازل نہ ہو۔پھر قرآن کریم وہ کتاب ہے جو کبھی خدا کی لعنت اور اس کے غضب سے بچنے کی دعائیں سکھاتی
ہے کیونکہ شَدِیدُ الْعِقَابِ ہونے کے باوجود خدا تعالیٰ نہیں چاہتا کہ اس کا عذاب بندوں پر نازل ہو۔تو پہلی قوموں کی مثالیں دے کر ہمارے دلوں میں اپنا خوف پیدا کیا۔پھر ہمیں دعائیں سکھائیں
کہ یہ دعائیں کرتے رہوتا کہ میرا غضب تم پر نازل نہ ہو۔سب سے بہتر اور کامل دعا تو سورۃ الفاتحہ ہی ہے جس میں غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ
(الفاتحہ:۷) ہے یعنی جس میں خدا کی لعنت سے پناہ مانگی گئی ہے اور چونکہ خدا کی لعنت کے مورد دو قسم
کے لوگ ہوتے ہیں۔ایک مغضوب علیہ اور ایک ضال۔اس لئے دونوں کا ذکر کر کے ایک طرح حصر
لا
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۱۹۵
سورة المؤمن
کر دیا گیا ہے کہ کسی طریق سے بھی ہم پر تیری لعنت نازل نہ ہو۔قرآن
کریم کبھی ایسے اعمال صالحہ کی نشان دہی کرتا ہے جس کے نتیجہ میں شیطانی اندھیرے نور میں بدل
جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا رحم جوش میں آتا ہے اور اس کے عذاب کو ٹھنڈا کر دیتا ہے۔مثلاً اللہ تعالیٰ
نے ہمیں یہ تسلی دلائی کہ اگر تم قرآنی ہدایت پر عمل کرو گے تو میں فرشتوں کو مقرر کروں گا کہ وہ تمہارے
لئے دعا کریں اور وہ یوں دعا کریں گے۔رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَعِلْمًا فَاغْفِرُ لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِيلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ
الْجَحِيمِ (المؤمن:۸) کہ ایسے لوگوں پر تو اپنا رحم کر کیونکہ تو بڑے علم والا ہے اور ان
کو جہنم کے عذاب سے
بچالے جو تو بہ کرتے ہیں اور وہ طریق اور شریعت کی جو راہیں تو نے قرآن کریم میں بتائی ہیں ان پر عمل کر
رہے ہیں۔اسی طرح سورۃ الدھر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو لوگ اپنے جذبات کے غلام نہیں ہوتے بلکہ
اپنے جذبات کو قابو میں رکھتے ہیں اور صبر کی راہوں پر گامزن ہوتے ہیں۔( کافور کی ملاوٹ ) اپنی
نذریں ادا کرتے ہیں اور ہمیشہ یہ خیال رکھتے ہیں کہ کہیں قیامت کے روز اللہ تعالیٰ ان سے ناراض نہ
ہو وہ لوگ جو اس کی رضا کے لئے مسکین، یتیم اور اسیر کو کھانا کھلاتے۔ریا، عجب،خودروی خودرائی اور
دکھاوا ان میں نہیں ہوتا۔نہ وہ احسان جتاتے ہیں، اپنے نفسوں اور اپنے نفس کی بدخواہشات اور
میلانات سے جدا ہو کر محض اپنے رب کیلئے یہ سب کچھ کرتے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں۔فَوَقهُمُ اللهُ
شَرِّ ذلِكَ الْيَوْمِ (الدھر : ۱۲) کہ اس دن کے عذاب سے اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو بچالے گا۔تو جب یہ کہا
کہ میرا عذاب بڑا سخت ہے۔جب میں پکڑتا ہوں۔جب میری گرفت میں کوئی آتا ہے تو اس سے
بڑھ کر کوئی عذاب تصور میں نہیں آ سکتا۔فرمایا۔اس شَدِيدُ الْعِقَابِ خدا نے قرآن کریم کو اتارا ہے اور
ہمیں اس واضح حقیقت کی طرف متوجہ کیا ہے کہ اس کتاب میں ہمیں وہ طریق بتائے گئے ہیں جن کے
ذریعہ ہم اس کے عذاب سے بچ سکتے ہیں۔جیسا کہ میں نے ایک دو مثالیں دے کر بیان کیا ہے۔(۶) چھٹی صفت حسنہ یا اندرونی خوبی قرآن کریم کی جن الفاظ میں بیان کی گئی ہے وہ ذی
الطولِ ہے۔یعنی اس اللہ نے یہ کتاب اتاری ہے جو بڑا احسان کرنے والا اور بڑا انعام کرنے والا
ہے۔اور اس کتاب کے نزول کی یہ غرض ہے کہ اللہ تعالیٰ کے انعام اور احسان کے جذب کرنے کی
تفسیر حضرت خلیفة امسح الثالث
را ہیں تم پر کھولی جائیں۔۱۹۶
سورة المؤمن
اور اس کے ساتھ ہی ہمیں یہ بھی بتایا کہ اللہ تعالیٰ جب کسی قوم یا فرد کوکوئی احسان یا انعام عطا کرتا
ہے تو اس پر بہت سی ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں۔ان ذمہ داریوں کا ذکر بھی قرآن مجید میں پایا
جاتا ہے۔ان کی طرف بھی ہمیں متوجہ ہونا چاہیے۔انعام واکرام کا ذکر ذی الطولِ میں ہے۔اس کی
سب سے بڑی مثال تو میرے نزدیک وہ ہے۔جو فر ما یا اتممتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِى (المائدة : (۴) كه
اسلام اور اسلامی شریعت کے ذریعہ میں نے اپنی شریعت کو نعمت عظمی بنا دیا ہے اور نعمت عظمی کے طور پر
میں اسے تمہارے سامنے رکھتا ہوں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ دوسری جگہ فرماتا ہے وَ اسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً (لقمن: ٢١)
کہ تم پر ظاہری اور باطنی نعمتوں کو اللہ تعالیٰ نے پانی کی طرح بہا دیا۔جیسے فلڈ (Flood) آتا ہے ہر
ایک چیز کے اوپر چھا جاتا ہے اور ہر چیز کو اپنے نیچے لے لیتا ہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ کی نعمتوں نے
ہمارے نفس نفس اور ہمارے ذرہ ذرہ کو ڈھانپ لیا ہے۔لیکن اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اتَّبِعُوا مَا انْزَلَ اللهُ (لقمن: ۲۲) کہ اب تم پر یہ ذمہ داری
عائد ہوتی ہے کہ جو اللہ تعالیٰ نے نازل کیا ہے اس کی تم اتباع کرو۔اگر تم ایسا نہیں کرو گے کفران نعمت
کرو گے تو اس کی سزا پاؤ گے۔مگر قرآن کریم اس لئے نازل نہیں کیا گیا کہ خدا کے غضب کو تم جذب
کرو اور اس کے قہر کے تم مورد بنو۔قرآن کریم کے نزول کی غرض تو یہ ہے کہ ذی الطولِ خدا کی طرف
تمہیں متوجہ کرے اور تم اس کی نعمتوں کو یاد کرتے ہوئے اس کے شکر گزار بندے بنو اور جو ہدایت اور
تعلیم اور شریعت اور فرائض اور احکام اس نے نازل کئے ہوئے ہیں ان کی اتباع کرنے والے ہو۔(۷) ساتویں صفت حسنہ قرآن کریم کی اللہ تعالیٰ نے یہ بیان فرمائی ہے لا الہ الا ھو کہ جس خدا
نے اس قرآن کو نازل کیا ہے وہ اکیلا ہی پرستش کا سزاوار اور حقدار ہے۔اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔پس اس کتاب کی بنیادی صفت یہاں
اللہ تعالیٰ نے یہ بیان کی کہ یہ کتاب اور اس کی تعلیم اور اس کی
شریعت اور اس کی ہدایتیں اور وہ نور جو اس سے نکلتا ہے۔اور اس کے ماننے والوں کے جسموں اور ان
کی روحوں میں داخل ہوتا اور نفوذ کرتا ہے۔اس کے نتیجہ میں انسان خالص توحید پر کھڑا ہوتا ہے۔قرآن
نہ ہوتا تو دنیا میں توحید خالص بھی نہ پائی جاتی۔پس اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات حسنہ کے متعلق کامل
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۱۹۷
سورة المؤمن
تفصیلی علم یہی کتاب دیتی ہے جس کے بغیر تو حید پیچ معنی اور حقیقی رنگ میں قائم نہیں ہوسکتی۔تو اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا کہ قرآن کریم نے اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات کے متعلق
بھی علوم کے سمندرا اپنے اندر بند کر دیئے ہیں اور تمہارے فائدہ کے لئے ایسا کیا گیا ہے۔پس تم اس خدائے واحد و یگانہ کے قرب کے حصول کے لئے اس کی ذات کی معرفت اور اس کی
صفات حسنہ کا عرفان حاصل کرو اور قرآن کریم کی روشنی میں ہی تم ایسا کر سکتے ہو۔پس قرآن کریم کو
توجہ سے پڑھوا اور توجہ سے سنو اور عزم اور استقلال اور صبر کے ساتھ اس پر عمل کرو اور دعاؤں
کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے نور سے حصہ حاصل کرو اور نور قرآن کریم کے ذریعہ سے ہی حاصل کیا جا سکتا
ہے تاکہ تم تو حید خالص پر کھڑے ہو جاؤ اور توحید خالص کو پالینے کے بعد دنیا کی ساری کامیابیاں مل
جاتی ہیں اور کوئی نا کامی بھی انسان کے حصہ میں نہیں رہتی۔آٹھویں صفت حسنہ یا اندرونی خوبی قرآن کریم کی اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ بیان فرمائی ہے
وَالَيْهِ المَصِيرُ کہ اس عظیم کتاب کو نازل کرنے والی وہ ذات پاک ہے جس کی طرف ہم نے لوٹ کر
جانا ہے اور اس خدا نے اس قرآن کے ذریعہ انسان کو معاد کا کامل اور مکمل علم دیا ہے۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۳۳۲ تا ۳۴۰)
آیت ۵۶ فَاصْبِرُ إِنَّ وَعْدَ اللهِ حَقٌّ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ
رَبَّكَ بِالْعَشِيِّ وَالْإِبْكَارِ
قرآن عظیم میں صبر کے موضوع پر ایک سو سے زائد آیات میں بیان ہوا ہے۔یہ ایک بنیادی حکم
ہے جس کا تعلق تمام قرآنی احکام سے ہے اوامر ہوں یا نواہی ہوں۔صبر کے معنی ہیں جیسا کہ میں نے
ایک پہلے خطبے میں بھی ذرا تفصیل سے بیان
کیا تھا اصل معنی اس کے یہ ہیں کہ حَبْسُ النَّفْسِ عَلَى
مَا يَقْتَضِيهِ الْعَقُلُ وَالشَّرْعُ أَوْ إِمَّا يَقْتَضِيَانِ حَبْسَهَا عَنْهُ (مفردات زیر لفظ صبر ) نفس کو روکے
رکھنا قابو میں رکھنا ان چیزوں کے کرنے نہ کرنے سے جو عقل کا تقاضا ہو یعنی فطرت انسانی کا حکم ہو یا
شریعت اسلامیہ کا تقاضا ہو اور مفردات راغب نے لکھا ہے کہ یا ہر دو کا تقاضا ہو۔چونکہ اسلام دینِ
حکمت ہے اس لئے تمام اسلامی احکام شریعت کے تقاضوں کو بھی پورا کرنے والے ہیں اور انسانی
۱۹۸
سورة المؤمن
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
فطرت اور عقل کے تقاضوں کو بھی پورا کرنے والے ہیں۔اس کے معنی میں بہت وسعت ہے۔اسی
واسطے ہم کہتے ہیں کہ اگر کسی کا کوئی عزیز فوت ہو جائے تو وہ صبر سے کام لے یعنی بلا وجہ نا معقول طور پر
وہ رونا پیٹنا نہ شروع کر دے بلکہ اپنے نفس کو قابو میں رکھے اور اس حد تک اور اس طریق پر غم کا اظہار
کرے جس کی انسانی فطرت یا شریعتِ اسلامیہ نے اجازت دی ہے یا جب مخالف زور کے ساتھ اور
طاقت کے ساتھ اسلام کو مٹانے کی کوشش کرے تو اس وقت صبر اور استقامت کے ساتھ اس کے
مقابلے میں شریعت اسلامیہ کی حدود کے اندر رہتے ہوئے کھڑے ہوجانا اور پیٹھ نہ دکھا نا یہ صبر ہے اور
با قاعدگی کے ساتھ اور پوری توجہ کے ساتھ نماز با جماعت کا ادا کرتے رہنا اس پر استقامت اختیار کرنا
یہ صبر ہے۔تو ہر حکم کے ساتھ اس کا اصل میں تعلق آ جاتا ہے کہ نفس کو رو کے رکھنا اس چیز سے جس چیز
سے روکا گیا ہے یعنی وہ نہ کرے اور جس چیز کے کرنے کا حکم دیا گیا ہے اس کو نہ کرنے کی طرف مائل نہ
ہو، اس میں سستی نہ دکھائے۔یہ جو دو آیات میں نے اس وقت تلاوت کی ہیں ان ہر دو کا جو تر جمہ ہے
وہ میں پہلے پڑھ دیتا ہوں۔پس استقلال سے اپنے ایمان پر قائم رہو۔فَاصْبِرُ اِنَّ وَعْدَ اللهِ حَقَّ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ضرور پورا
ہوکر رہے گا اور چاہیے کہ جو لوگ یقین نہیں رکھتے وہ تجھے دھوکہ دے کر اپنی جگہ سے ہٹا نہ
دیں۔فَاصْبِرُ اِنَّ وَعْدَ اللهِ حَقٌّ وَ اسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ پس تو صبر سے کام لے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ضرور
پورا ہوکر رہے گا اور خدا تعالیٰ سے بخشش مانگتارہ اور اپنے رب کی شام اور صبح حمد کے ساتھ ساتھ تسبیح بھی
کرتارہ۔ان آیات میں بہت سی باتیں بیان کی گئی ہیں۔پہلی بات یہ کہ ہر حالت میں صبر پر قائم رہنا ہے۔انسانی زندگی میں کوئی ایک موقع بھی ایسا نہیں آتا کہ جہاں بے صبری کی اسے اسلام نے اجازت دی ہو۔دوسری بات چونکہ اسلام حکمت کا مذہب ہے دلیل بھی ساتھ ساتھ دیتا ہے۔جو لوگ صبر واستقامت
دکھاتے ہیں اللہ تعالیٰ کا ان سے عظیم وعدہ یہ ہے کہ وعدوں کے مطابق ان سے وہ پیار کا سلوک کرے
گا۔جیسے جیسے اعمال ہیں ان کی جو جو جزا اور ثواب اور اس کا بدلہ اللہ تعالیٰ نے قرآن عظیم میں بیان کیا
ہے اس کے وہ حقدار بن جائیں گے محض اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جس کا ذکر آگے آتا ہے۔تیسرے ہمیں یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ پورا ہوکر رہتا ہے۔اگر کوئی حکم دینے والی ہستی ایسی ہو کہ
تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
۱۹۹
سورة المؤمن
حکم دے اور وعدہ بھی کرے لیکن ایفائے عہد کی طاقت نہ رکھتی ہو تو انسان کو خوف پیدا ہوتا ہے کہ میں
جو احکام ہیں ان کو بجا بھی لاؤں لیکن فائدہ یقینی نہیں۔تو یہاں یہ تسلی دلائی گئی ہے کہ اگر دنیا دار کوئی
وعدہ کرے تو ہزار بدظنیاں ہوسکتی ہیں۔دنیا دار اگر کوئی وعدہ کرے تو ہزار امکان اس بات کا ہوسکتا
ہے کہ خواہش کے باوجود وہ اپنا وعدہ پورا نہ کر سکے۔ہزار حالات ایسے پیدا ہو سکتے ہیں کہ پہلے طاقت
رکھتا تھا وعدہ پورا کرنے کی اب اس سے وہ طاقت چھین لی گئی۔ہزار امکان ایسا ہے کہ پہلے اس کا دل
خدا کی طرف جھکا ہوا تھا اور اب شیطان کے قبضے میں آچکا اور اس لئے وہ وعدہ پورا نہیں کرے گا۔خدا تعالیٰ پر تو اس قسم کی کوئی بدظنی کی ہی نہیں جاسکتی۔الا إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ جو خدا کا وعدہ ہے وہ
بہر حال پورا ہوکر رہے گا لیکن جیسا کہ ہمیں دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدوں کے متعلق یہ اصولی
بات بتائی کہ خدا کا وعدہ اس رنگ میں اور اس وقت پورا ہوگا جس رنگ میں اور جس وقت وہ پورا کرنا
چاہے گا۔انسان اللہ تعالیٰ کو ڈکٹیٹ (Dictate) نہیں کراسکتا۔زور بازو سے یہ نہیں کہہ سکتا کہ اپنا
وعدہ اس شکل میں اور اس وقت پورا کر۔بہت سی ایسی قومیں ہمیں تاریخ انسانی میں نظر آتی ہیں جن سے
کئے گے وعدے صدیوں بعد اسی طرح پورے ہوئے جس طرح وعدے کئے گئے تھے لیکن صدیاں
انہوں نے انتظار میں گزاریں۔ایسی قوم بھی ہمیں نظر آتی ہے کہ وعدہ چار سال کے بعد پورا ہو گیا۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ جب میں سپین میں گیا تو بڑی بے چینی اور پریشانی اس ملک کے
متعلق ہوئی کہ سات سو سال مسلمانوں نے وہاں حکومت کی اور جب وہ مغلوب ہوئے تو مخالفین نے
ایک بھی مسلمان باقی نہیں چھوڑا۔بہت دعائیں کرنے کی ایک رات توفیق ملی کہ خدا یا تیری رحمت
میں رہے صدیوں ، تیری رحمت سے محروم ہوئے صدیاں گزر گئیں۔پھر ان کے لئے اپنی رحمت کے
سامان پیدا کر۔اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا کہ وہ سامان تو پیدا کر دیئے جائیں گے لیکن تیری خواہش کے مطابق نہیں۔اللہ تعالیٰ جب چاہے گا وہ سامان پیدا کرے گا اور آخر یہ غلبہ اسلام کا زمانہ ہے۔غلبہ اسلام کے دائرہ
سے پین کی قوم باہر نہیں رہے گی۔تو اِنَّ وَعْدَ اللهِ حَق خدا تعالیٰ پر انسان بدظنی نہیں کرسکتا۔بدظنی کرنے والا ہلاک ہوتا ہے
خدا تعالی کی جو طاقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تھی آج بھی وہی طاقت ہے اس کی۔اس
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
سورة المؤمن
کی طاقتوں میں کمزوری پیدا نہیں ہوتی۔خدا تعالیٰ کی جو عظمت اور علو شان اور اس کی کبریائی پہلے تھی
جو پہلے ہمیشہ رہی وہ آئندہ ہمیشہ رہے گی۔پچھلی طرف منہ کریں تو نہ پہلے زمانہ کی کوئی انتہا ہے جہاں
ہماری نظر ٹھہر جائے نہ آئندہ کے متعلق ہماری عقلیں مستقبل کا کوئی ایسا مقام ڈھونڈ سکتی ہیں کہ جس
کے بعد کوئی زمانہ نہ ہو اور جس کے بعد خدا تعالیٰ کی عظمت و کبریائی کے جلوے ختم ہو جائیں۔ازلی
ابدی خدا ہمیشہ پیار کرنے والوں سے پیار کرنے والا، قربانی دینے والوں کو اپنی رضا کی جنتوں میں
لے جانے والا ہے آزمائش کرتا ہے تا بچے اور جھوٹے میں فرق کرے تا پختہ اور منافق ایمان والے
میں فرق کرے تا کمزور ایمان والے کی جو تھوڑی سی عظمت ہے اس میں اور اس عظیم عظمت میں فرق
کرے تا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جوسب سے عظیم تھے ان کی عظمتوں میں اور آپ کی امت میں
جو آپ کے غلام جو آپ کے پاؤں کے قریب بیٹھنے والے جو خود کو آپ کی جوتی کے برابر بھی نہ سمجھنے
والے ہیں اور اس فدائیت اور پیار اور جاں نثاری کے نتیجہ میں خدا کے پیار کو حاصل کرنے والے ہیں
ان دو فرقوں کو وہ ظاہر کرے۔یہ اپنی جگہ درست لیکن خدا کا وعدہ خدا کا وعدہ ہے۔وہ جو اتنی عظمتوں
والا ہے کہ جن عظمتوں کا انسان تصور نہیں کر سکتا جو تھوڑے وعدے یا چھوٹے وعدے جن کو ہم نسبتاً
چھوٹے کہتے ہیں وہ بھی بڑے عظیم ہیں کیونکہ ان کا سر چشمہ اور منبع اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔تو تیسری بات یہ فرمائی کہ إِنَّ وَعْدَ اللهِ حَقٌّی گھبرانا نہیں۔بدظنی نہ کرنا، جادہ استقامت کو چھوڑ نہیں
دینا دامن جو پکڑا ہے وہ تمہارے ہاتھ سے چھوٹے نہیں، ثبات قدم دکھانا ہے وفا کے نمونے ظاہر
کرنے ہیں اور خدا کے پیار کو حاصل کرنا ہے۔۔۔۔۔۔ساتویں ہمیں یہ بتایا کہ ان کے مکر اور فریب سے بچے رہنے کے تین اصول
تین گر ہیں ایک کا ذکر
میں پہلے کر آیا ہوں یعنی صبر و استقامت کو ہاتھ سے نہ چھوڑنا۔دوسرا ذریعہ اس فریب سے بچنے کا
استغفار ہے۔انسان بہر حال کمزور ہے اور بشری کمزوری کے نتیجہ میں ایسے کام کر بیٹھتا ہے جو
خدا تعالیٰ کو پسندیدہ نہیں۔انسان محض اپنی طاقت سے شیطانی حملہ سے بچ نہیں سکتا اس کے لئے
ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ کا فضل اس کے شامل حال ہو اور خدا تعالیٰ شیطانی حملہ سے اپنی تدبیر سے
اپنی رحمت سے اسے بچائے اس واسطے کہا استغفار کرو۔خدا تعالیٰ سے مغفرت چاہو، مغفرت کے دو معنی ہیں۔ایک یہ کہ گناہ سرزد نہ ہو انسان اپنی کوشش