سُوْرَۃُ الْمُؤْمِنِ

انوار القراٰن (جلد ۳), حصہ 2

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۰۱
سورة المؤمن
سے گناہ سے بچ نہیں سکتا۔اس طرح کہ وہ پاک اور مطہر بن جائے کیونکہ بتایا گیا تھا لا تز کوا
انفسکم اپنی کوشش، اپنی تدبیر سے تم خدا کی نگاہ میں پاک اور مطہر نہیں بن سکتے اور دوسرے
استغفار کے معنی یہ ہیں کہ گناہ سرزد ہو گیا اس کے بدنتائج سے انسان بچنے کی خواہش رکھتا ہے لیکن
طاقت نہیں رکھتا۔طاقت خدا رکھتا ہے کہ جو اس سے گناہ سرزد ہوا اس کے بدنتائج سے وہ اپنی رحمت
سے اسے محفوظ کرلے تو ایک تو استغفار ذریعہ بتایا کہ خدا سے کہو کہ خدا یا ہم پر ایسے فضل کر۔یہ استغفار
کے معنوں کا حصہ ہے، ایسا فضل کر ہم پر کہ ہم سے گناہ سرزد نہ ہوں ایسی باتیں نہ کریں ہم، ایسے اعمال
نہ بجالائیں جو تیری ناراضگی کا موجب ہو جائیں اور اگر بشری کمزوری کے نتیجہ میں ہم سے ایسے گناہ
سرزد ہو جائیں تو ان کے بدنتائج سے ہمیں محفوظ کر لے۔ہمارے گنا ہوں کو معاف کر دے۔اور آٹھویں اور آخری بات جو اس وقت میں کہنا چاہتا ہوں وہ اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ بتائی کہ جس
فضل اور رحمت کا تعلق استغفار سے ہے انسان کہتا ہے اے خدا! اپنے فضل اور اپنی رحمت سے گناہ
سرزد ہونے سے بچالے سرزد ہو جائے تو ان کے بدنتائج سے بچالے۔یہ فضل اور رحمت انسان اپنے
زور اور طاقت سے یا اپنی تدبیر سے اللہ تعالیٰ سے حاصل نہیں کر سکتا۔اس کے لئے یہ بتایا گیا و سیخ
بِحَمْدِ رَبِّكَ بِالْعَشِي وَالْإِبْكَارِ کہ صبح و شام اٹھتے بیٹھتے خدا کی حمد کے ساتھ تسبیح کر۔دوسری جگہ فرمایا
يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِهِمُ (ال عمران : ۱۹۲ ) تو خدا کی حمد میں مصروف رہو خدا کی
تسبیح میں مصروف رہو اس کے نتیجہ میں فضل ملے گا فضل کے نتیجے میں گناہ کے سرزد ہونے سے محفوظ
ہو جاؤ گے گناہ سرزد ہو جائیں تو ان کے بداثرات سے محفوظ ہو جاؤ گے۔استغفار کی دعا قبول ہوگی اور
اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہوگا۔اگر تم خدا کو یاد رکھو گے خدا تمہیں یادر کھے گا اُذْكُرُوا اللهَ يَذْكُرُكُمْ۔یہاں یہ بات بھی یادر کھنے کی ہے کہ ایک تو فرائض ہیں۔حکم ہے کہ یہ عبادات بجالاؤ۔ایک وہ عبادات
ہیں جو فرائض نہیں نوافل کہلاتے ہیں۔فرض تو وہ ہے کہ باپ اپنے بیٹے کو یا اللہ اپنے بندے کو
جھنجوڑ کے کہتا ہے کہ پانچ وقت مسجد میں جاکے نماز پڑھو۔یہ فرض ہے کہتا ہے کہ نہیں کرے گا تو میں
تجھ سے ناراض ہو جاؤں گا۔ناراضگی سے بچنے کے لئے فرائض ہیں۔فرائض کے ساتھ جو اس کی
رحمتیں لگی ہوئی ہیں ان کے حصول کے لئے فرائض ہیں لیکن بلندیوں کے حصول کے لئے ( مسجد کے۔اندر دوسروں کے کندھوں پر سے آگے آتے ہوئے ایک شخص کو دیکھ کر حضور نے فرمایا ) :-

۲۰۲
سورة المؤمن
تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
دیکھو پیچھے سے چھلانگیں مار مار کے آگے نہ آؤ مسجد کے آداب بھی ہیں ان پر بھی صبر سے استقامت
کے ساتھ قائم رہنا چاہیئے اور وہ بھی سکھانے والے ہمارے پیارے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی
ہیں اور یہ ہمارے علماء کا اور بڑوں کا اور تربیت یافتہ لوگوں کا کام ہے کہ وہ آداب زندگی ہر شعبہ زندگی
کے متعلق بتاتے رہا کریں۔بہر حال اب میں یہ بتا رہا ہوں کہ ایک عبادت ہے فرائض سے تعلق رکھنے
والی اگر کوئی نہ کرے گناہ گار ہو جاتا ہے۔اگر کرے تو اس انعام کا وارث ہوتا ہے جس انعام کا اس
فرض سے تعلق ہے ایک عبادت ہے نوافل سے تعلق رکھنے والی۔اگر وہ عبادت نہ کرے گنہگار نہیں ہوتا
لیکن رفعتوں کو حاصل نہیں کر سکتا۔خدا تعالیٰ کے اس انتہائی پیار کو حاصل نہیں کر سکتا جس انتہائی پیار
کے حصول کے لئے انسان کو پیدا کیا اور ہر انسان کو دائرہ استعداد تک اس رفعت کے حصول کے لئے
خدا تعالیٰ نے اس کو طاقتیں دیں۔اس کے لئے نوافل ہیں تو وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ بِالْعَشِيِّ وَالْإِبْكَارِ
میں فرائض بھی آتے ہیں کیونکہ ہم تسبیح اور تحمید اپنے فرائض میں بھی کرتے ہیں لیکن محض وہ نہیں بلکہ
یہاں عام رکھا گیا ہے اور فرائض کی ادائیگی تھوڑی سی مشکل بھی ہو جاتی ہے نفس کے اوپر بار بھی گذرتا
ہے ایک آدمی رات کو دیر تک کام کرتا رہا صبح کی نماز کے لئے اس کے لئے اٹھنا مشکل ہو جاتا ہے لیکن
وہ سمجھتا ہے خدا نے میرے پر فرض مقرر کیا ہے میں جاؤں لیکن یہاں جو یہ کہا گیا ہے کہ صبح وشام،
دوسری جگہ کہا گیا ہے کھڑے ہو، بیٹھے ہو، لیٹے ہو، میرا ذکر کرتے رہو یہ تو خدا تعالیٰ کا پیار مطالبہ کرتا
ہے اور تمہارے اوپر کوئی بار نہیں ڈالتا۔یہ نہیں کہا کہ لیٹے ہو تو بیٹھ کے تسبیح اور تحمید کرو یہ کہا ہے لیٹے
ہوئے کرو۔ہر وقت مجھے یاد رکھو تو مقام محمود جو ہے ہر شخص کے دائرہ استعداد کے اندر یعنی سب سے
بلند مقام جو وہ شخص حاصل کر سکتا ہے وہاں تک وہ پہنچ جائے گا۔اگر وہ محض فرائض تک رہے گا تو دوزخ
سے بچ جائے گا۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۳۹۳ تا ۴۰۰)
اللہ تعالیٰ کا وعدہ تو ضرور پورا ہوکر رہے گا لیکن ساتھ ہی فرمایا اس کے لئے تمہیں استغفار کرنا پڑے
گا۔کیونکہ اس وعدہ کے پورا ہونے کے رستہ میں تمہاری کمزوریاں حائل ہوسکتی ہیں۔جس کے نتیجہ میں
وعدہ پورا ہونے میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک دوسری قوم پیدا کر
دے۔جو ان وعدوں کو پورا کرنے والی ہو۔اس لئے فرمایا تم ہمیشہ استغفار کرتے رہو۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے استغفار کے معنے یہ کئے ہیں کہ انسان اپنے رب سے یہ درخواست کرتا

۲۰۳
سورة المؤمن
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
رہے کہ اس کی بشریت کی کوئی کمزوری ظاہر نہ ہو۔اللہ تعالیٰ بھی طاقت رکھنے والا اور قادر مطلق ہے اس
کی طاقت سے انسان طاقت حاصل کرنے کی توفیق پائے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا خدا کے وعدے تو
ضرور پورے ہوں گے اسلام کو کامیابیاں نصیب ہوں گی۔مگر خدا کے وعدوں کی وجہ سے غرور نہ کرنا
اور یہ نہ سمجھنا کہ چونکہ خدا تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے وہ اُسے پورا کرے گا اس لئے ہم کمزوری دکھا جائیں تو
کوئی بات نہیں۔اللہ تعالیٰ نے فرما یا کمزوری نہیں دکھائی بلکہ ہر وقت چوکس رہنا ہے اور استغفار کرتے
رہنا ہے اس لئے ہم نے کوشش بھی کرنی ہے اور دعا بھی کرنی ہے کہ ہماری بشری کمزوریاں غلبہ اسلام
کی راہ میں حائل نہ ہو جائیں۔ایسا نہ ہو کہ کوئی اور قوم پیدا ہو جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے یہ وعدے
پورے ہوں اور وہ ان بشارتوں کی وارث بن جائے۔دوسرے فرما یا غرور نہیں کرنا بلکہ ہر حال میں خدا تعالیٰ سے طاقت حاصل کر کے کامیابی کی راہوں
کو تلاش کرنا ہے پھر فرمایا جس شخص نے خدا تعالیٰ سے طاقت حاصل کرنی ہو اس کے لئے دو باتیں
ضروری ہیں ایک تسبیح کرنا اور دوسرا تحمید کرنا چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :-
وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ بِالْعَشِي وَ الْإِبْكَارِ تم شام اور صبح کو اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتے رہو اور حمد بھی
کرتے رہو۔ہمارا بھی یہی محاورہ ہے اور دوسرے ملکوں کا بھی یہی محاورہ ہے کہ جب اس قسم کا مفہوم
ادا کرنا ہو تو ہم کہتے ہیں صبح و شام ایسا ہوتا ہے اس آیت میں یہ ترتیب بدل دی گئی ہے فرمایا تم اللہ تعالیٰ
کی تسبیح و تحمید کرو ہالعَشِي وَالإِبْكَارِ شام کے وقت بھی اور صبح کے وقت بھی دراصل اس کی وجہ یہ ہے
کہ اسلامی مجاہدہ یعنی غلبہ اسلام کے لئے جو جد و جہد کی جاتی ہے اس کی حرکت اندھیروں سے روشنی کی
طرف تھی۔روشنی سے اندھیروں کی طرف نہیں تھی۔اس میں ایک لطیف اشارہ پایا جاتا ہے ایک تو وہ
رات ہے جو سورج کے غروب ہونے پر دھند لکے سے شروع ہوتی ہے اور ایک اس وقت کی رات ہے
جس وقت مسلمانوں کو روشنی نظر نہیں آ رہی تھی ان کو تکالیف کا سامنا تھا۔ان پر ظلم و ستم ہورہے تھے،
کفر نے ان کی ترقی کے راستے میں روکیں پیدا کی ہوئی تھیں۔پس اسلام کے غلبہ کے لئے مسلمانوں کی جدو جہد نشاۃ اولی میں بھی ظلمت سے نور کی طرف تھی اور
نشاة ثانیہ میں بھی ظلمت سے نور کی طرف ہے۔اس لئے العشي پہلے کہا گیا ہے اور الانكار بعد میں
کہا گیا ہے آیت کے اس حصے میں اس طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ اگر تمہاری یہ حرکت قائم رہے تو

تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
۲۰۴
سورة المؤمن
جس طرح مثلاً زمین کی حرکت قائم رہتی ہے۔عشی کے بعد صبح کا آنا یقینی ہے اسی طرح اگر تمہاری
جد و جہد اور تمہاری قربانیاں اور ایثار بھی قائم رہے گا تو جس طرح رات کے اندھیروں کے بعد صبح صادق
کا طلوع یقینی ہے اسی طرح تمہاری تکالیف کے بعد تمہاری کامیابی اور غلبہ اسلام بھی یقینی ہے۔(خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۳۸۹، ۳۹۰)

آج 10 میں سے 10 باقی