سُوْرَۃُ حٰمٓ السَّجْدَۃِ
انوار القراٰن (جلد ۳), حصہ 2
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۲۱۷
سورة حم السجدة
اور تم میں کوئی فرق نہیں۔انسانی شرف اور اس کے احترام کے لئے اس سے بڑھ کر عظیم اعلان اور کیا ہو
سکتا تھا آپ نے بنی نوع انسان سے فرمایا کہ جب ہر فرد بشر بطور بشر میرے جیسا ہے تو دو چیز میں لازم
آتی ہیں یعنی اس سے آگے پھر دو نتیجے نکلتے ہیں۔ایک یہ کہ ہر فرد بشر کی عزت و احترام لازمی ہے۔اگر
کوئی کسی کی بے عزتی کرے گا یا کسی کو بنظر حقارت دیکھے گا تو یہ ایسا ہی ہوگا جیسے کہ تم نے میری بے
عزتی کی اور مجھے حقارت کی نظر سے دیکھا کیونکہ میرا مقام شرف بطور بشر کے اس سے بڑھ کر نہیں ہے
تم نے کسی کی بے عزتی کی تو گویا میری بے عزتی کی۔اس واسطے یہ بات یادرکھنا کہ کسی بھی شخص کی بے
عزتی نہیں کرنی۔کسی کو بھی حقارت کی نظر سے نہیں دیکھنا ہر ایک کی عزت و احترام کرنا ہے لیکن ہم
دیکھتے ہیں کہ لوگوں میں ایسی گندی عادت پڑ گئی ہے کہ بات بات میں ایک دوسرے کو طعنے دیتے ہیں
ایک دوسرے کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں اور اپنے آپ کو کچھ کا کچھ سمجھنے لگ جاتے ہیں۔یہ نہیں
سوچتے کہ اُن کا ہر ایسا فعل در اصل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل پر کھڑا ہونے کے مترادف ہے
اللہ تعالیٰ کے غضب کو بھڑ کانے والا ہے۔آج دنیا پیار کی بھوکی ہے عزت واحترام کی متلاشی ہے آج
دنیا میں ہمیں جو بے چینی نظر آ رہی ہے اس کی بہت سی وجوہات میں سے ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ انسان
کو بطور بنی نوع انسان کے اشرف المخلوقات نہیں سمجھا گیا حالانکہ سارے انسان ایک ہی طرح کے
ہیں اور اشرف المخلوقات کے شرف سے مشرف ہیں بحیثیت بشر کوئی بھی کسی دوسرے سے بزرگ و برتر
نہیں۔اس لئے ہر مسلمان کو دوسرے کی عزت و احترام کرنا چاہیے۔اگر وہ دوسرے کی عزت و احترام
نہیں کرتا تو وہ دراصل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و احترم نہیں کرتا یہ بڑا خطرناک مقام ہے۔ہر آدمی کو سمجھایا جائے تو وہ سمجھ سکتا ہے چہ جائیکہ ایک احمدی جو بدرجہ اولیٰ اس حقیقت کو سمجھ سکتا ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جن کی خاطر یہ کارخانہ عالم وجود میں آیا تھا بشر ہونے کے لحاظ سے آپ کی
عزت و احترام کی طرح ہر انسان کی عزت و احترام واجب ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے انسانی
عزت و احترام کے قیام کا یہ ایک زبردست اعلان ہے۔آج دنیا اس کی متقاضی ہے۔غیر تو غیر ہیں خود
ہم مسلمانوں میں بھی اس طرف توجہ نہیں رہی۔ہم نے غریب کی عزت کرنی چھوڑ دی ہے ہم نے
لاوارث کی عزت کرنی چھوڑ دی ہے ہم نے یتیم کی عزت کرنی چھوڑ دی ہے ہم نے کم علم یا آن پڑھ کی
عزت کرنی چھوڑ دی ہے اس کے برعکس دولت مند کی عزت کرنی شروع کر دی گئی ہے ہم مسلمان
تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
۲۱۸
سورة حم السجدة
وجاہت اور دبدبہ سے مرعوب ہونے لگے حالانکہ خدا تعالیٰ نے تو یہ فرمایا تھا کہ امیر و غریب بحیثیت
انسان ہونے کے سب برابر ہیں۔بشر ہونے کے اعتبار سے ایک سیاسی اقتدار کے مالک شخص اور ایک
کم مایہ ، غریب لا چار اور ان پڑھ کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے اور یہ آپس میں برابر ہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے دنیا اس تعلیم کو بھول چکی ہے۔انسانی فطرت اس کی بھوکی ہے۔افریقہ
کے رہنے والے کئی سو سال سے مختلف نعروں کے درمیان محرومی اور بے عزتی کی زندگی گزارتے چلے آ
رہے تھے۔ہمارے مبلغ وہاں گئے اُنہوں نے اسلام کی تبلیغ کی ، اسلامی مساوات سے روشناس کرایا
تو وہ حیران ہو گئے اور سوچنے لگے کہ کیا ہم بھی اتنے ہی معزز ہیں جتنے یہ باہر سے آنے والے لوگ
معزز ہیں کیونکہ دوسرے مشنریز (Missionaries) نے ان کو یہ احساس ہی نہیں دلایا تھا کہ
بحیثیت انسان ہونے کے وہ بھی شرف اور مرتبہ رکھتے ہیں اور عزت و احترام کے مستحق ہیں۔اُن کے
سامنے جب یہ تعلیم پیش کی گئی اور جب اُنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے
اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان سنا کہ اِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُم یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو سب زمانوں اور مکانوں
کے لئے مبعوث ہوئے تھے جن کی عزت اربوں ارب لوگوں نے کی اور ہوتی چلی جائے گی جن کے
لئے فدائیت کے بے نظیر نمونے پیش کئے گئے۔آپ نے یہ فرمایا ہے کہ میں بلحاظ بشر ہونے کے
تمہاری طرح ایک بشر ہوں۔چنانچہ اتنے بڑے اور عظیم الشان انسان کی زبان مبارک سے رنگ و
نسل کی تفریق کو یکسر مٹا دینے کی اس تعلیم سے وہ بے حد متاثر ہوتے ہیں اور اس محسن انسانیت صلی اللہ
علیہ وسلم کے لئے ان کے دلوں میں عزت و احترام کا بے پناہ جذبہ پیدا ہو جاتا ہے۔چنانچہ اسلامی
تعلیمات کی تبلیغ ہی کا یہ نتیجہ ہے کہ اب وہ ہمارے مبلغوں سے گلے ملتے ہیں اور ان سے پیار و محبت
کرنے لگے ہیں۔غرض اِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ میں اللہ تعالیٰ نے جن ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی
ہے ان کی طرف متوجہ ہونا ہر ایک احمدی کے لئے از بس ضروری ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس اعلان کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ اگر آپ ہمارے جیسے ایک انسان ہو
کر اللہ تعالیٰ کی توفیق سے سیر روحانی میں اللہ تعالیٰ کی ہدایت کی روشنی میں اپنی اپنی استعداد کے
مطابق انتہائی قربانیوں کے نتیجہ میں بلند تر روحانی مقام حاصل کر سکتے ہو۔چنانچہ فرما یا مَنْ كَانَ يَرْجُوا
لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا اس سے پہلے فرمایا تھا کہ میں بھی تمہاری طرح ایک بشر ہوں اور بشر
۲۱۹
سورة حم السجدة
تفسیر حضرت
خلیفة امسح الثالث
ہونے کے لحاظ سے میری عزت بھی اتنی ہی ہے جتنی تمہاری عزت ہے اور اس سے ہمیں یہ سبق دینا
مقصود ہے کہ دنیاوی تفاوت عزت و احترام یا ذلت اور حقارت کا باعث نہیں بننا چاہیے۔اسلام میں
ان معنوں میں عزت یا ذلت کا کوئی تصور موجود ہی نہیں ہے کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا کہ جو زیادہ مالدار
ہے وہ زیادہ باعزت ہے۔کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا جو زیادہ چرب زبان ہے وہ زیادہ عزت والا ہے کہیں
بھی یہ نہیں کہا گیا کہ جس کی تقریر لاکھوں کے مجمع کو محور کرتی چلی جاتی ہے اور وہ ایک دنیا کی توجہ اپنی
طرف کھینچ لیتا ہے ( دنیوی لحاظ سے کئی ایسے چرب زبان لوگ پیدا ہوئے ہیں ) وہ زیادہ معزز ہے اور
اسی طرح کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا ہے کہ جس کو کم دولت ملی ہے یا سرے سے ملی ہی نہیں وہ ذلیل اور قابل
حقارت ہے کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا ہے کہ جو شخص اپنے ماحول میں کسی وجہ سے
تعلیم نہیں حاصل کر سکا وہ
ذلیل اور حقیر ہے۔کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا کہ ایک شخص جو د نیوی علوم میں کمال حاصل کر لیتا ہے خدائے
تعالیٰ کی نگاہ میں اس کی زیادہ عزت و احترام ہے۔احسن تقویم یعنی بشریت کے مقام سے پہلے پہلے
اللہ تعالیٰ نے کہیں بھی کسی انسان کو کسی دنیوی وجہ سے معزز یا ذلیل قرار نہیں دیا۔چنانچہ ان لوگوں کو
تنبیہ کی گئی ہے جن کا یہ دعویٰ ہوتا ہے کہ ہمارے اموال ہمیں معزز و محترم بناتے ہیں اور جو ربی
اكر من ( الفجر (۱۲) کا نعرہ لگاتے ہیں لیکن جب بشریت یعنی احسن تقویم کے مقام سے انسان
سیر روحانی میں بلند سے بلند ہونے لگتا ہے تو اس وقت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اب تم میں سے بعض بعض
پر اعزاز واکرام پانے میں سبقت لے جائیں گے اور بعض اپنی بدعملیوں کی وجہ سے معزز نہیں رہیں
گے۔غرض احسن تقویم یعنی بشریت کا مقام انسانی عزت یا ذلت کا نقطۂ آغاز ہے۔بنی نوع انسان نے اِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ (الحجرات : ۱۴) کے ان الہی الفاظ میں کہ
جو زیادہ متقی ہے وہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں زیادہ معزز ہے پہلی دفعہ بشریت کے مقام سے بلندی کی
راہوں کو اختیار کرتے ہوئے یہ سنا کہ اب تم میں سے بعض معزز ٹھہریں گے اور بعض ذلیل اور بعض
بعض سے زیادہ معزز ہوں گے اور بعض بعض سے نسبتاً کم۔ساتھ ہی یہ بھی فرما دیا کہ سیر روحانی سے
بلند ہونے کا مرحلہ تم طے نہیں کر سکتے جب تک تم ہماری ہدایت پر عمل نہ کرو اور قرآن کریم نے بنیادی
طور پر ہمیں یہ ہدایت دی کہ سیر روحانی میں بلندیوں کو وہی لوگ حاصل کر سکیں گے جو اعمال صالحہ
بجالائیں گے یعنی ایک تو یہ کہ ان کے اعمال میں کوئی فساد نہیں ہوگا اور دوسرے یہ کہ ان کے اعمال
تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
۲۲۰
سورة حم السجدة
وقت اور موقع محل کے مطابق ہوں گے اور تیسرے یہ کہ ان کے اعمال خالصہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے
حصول کے لئے ہوں گے۔پس وہ عمل جو فساد سے خالی ہو ( اور فساد کے آگے لمبی تفصیل خود قرآن کریم نے بیان کی ہے میں
اس وقت اس کی تفصیل میں نہیں جا سکتا ) اور پھر وہ موقع ومحل کے مطابق بھی ہو اور ایسا ہو کہ جس کو
اختیار کر کے یہ کہا جا سکے کہ یہ وہ شخص ہے جو اس گروہ میں شامل ہو گیا جس کے متعلق آتا ہے وَهُدُوا
إلى صِرَاطِ الْحَمِيدِ (الحج : ۲۵) صراط حمید اس راہ کو کہتے ہیں کہ وہ جس منزل تک انسان کو پہنچائے وہ
اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں قابل تعریف ہو۔یعنی اللہ تعالیٰ بھی اس کی تعریف کرنے لگے اور انسان
کو اللہ تعالیٰ
کی رضا حاصل ہو جائے پس جن اعمال میں یہ تین خصوصیتیں پائی جائیں گی وہ اعمال صالحہ کہلائیں گے
اور ان اعمال صالحہ کے بجالانے کی کوشش کرنی چاہیے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم اعمال صالحہ بجا
لانے میں کامیاب ہو گئے تو اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں معزز بن جاؤ گے اور اگر تم نے ایسا نہ کیا تو اس کی نگاہ
میں ذلیل ہو جاؤ گے۔چنانچہ اس مضمون کو اللہ تعالیٰ نے ان دو آیات (جن کی میں نے شروع میں
تلاوت
کی تھی) کے علاوہ اور بھی کئی جگہ بار بار دہرایا ہے یہ بتانے کے لئے کہ توحید خالص کو قائم کرنا بڑا
ہی ضروری ہے۔سورۃ کہف کی آیہ کریمہ کو تو حید خالص کے ذکر سے شروع کیا اور اس کے آخر میں یہ
فرمایا ہے کہ شرک سے پر ہیز کرو۔سورہ حم سجدہ کی آیہ کریمہ میں جہاں یہ اعلان فرما یا إِنَّمَا أَنَا بَشر
مثلكم وہاں شروع میں یہ فرمایا کہ اب تو حید خالص تمہیں بشر کے مقام سے اُٹھا کر قرب الہی کے اعلیٰ
مقام تک پہنچا سکتی ہے کیونکہ تو حید خالص پر عمل قائم ہونا وحی الہی یعنی اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے بغیر ممکن
ہی نہیں اس لئے فرما یا اِنَّمَا الهُم الهُ وَاحِدٌ فرما یا وحی کے ذریعہ سکھایا ہے کہ تم روحانی رفعتوں کو کن
ہدایات پر عمل کر کے حاصل کر سکتے ہو۔جیسا کہ میں نے ابھی تشریح کی ہے پہلے یہ فرمایا تھا کہ اعمال صالحہ بجالا نا۔دوسری جگہ فرمایا کہ خالی
اعمال صالحہ بجالانے کافی نہیں بلکہ استقلال اور استقامت سے اعمال صالحہ بجالانا ضروری ہے۔یہ
نہیں کہ رمضان کے پہلے پندرہ دن روزے رکھ لئے اور دو دو گھنٹے تک نماز تراویح پڑھنے میں لگے
رہے لیکن اگلے پندرہ دن تاش کھیلنے میں گزار دئے۔فرمایا۔فَاسْتَقِيمُوا الَيْهِ اللہ تعالیٰ کی طرف
انابت اور رجوع کی حالت میں استقلال اور استقامت پیدا کرو اور یہی کیفیت اعمال صالحہ کے بجالانے
دورود
تفسیر حضرت
خلیفتہ امسح الثالث
۲۲۱
سورة حم السجدة
میں بھی پیدا کرو۔پھر یہ فرمایا وَاسْتَغْفِرُوهُ تم اپنے زور سے ایسا کر بھی نہیں سکتے اس لئے اللہ تعالیٰ کی
مدد مانگو۔پس فرمایا اگر تم استقلال اور استقامت سے اعمال صالحہ پر قائم رہو گے اور اعمال صالحہ کی
بجا آوری میں اپنی قوت اپنی استعداد، اپنی طاقت اور اپنی قابلیت ، اپنے تقویٰ اور طہارت پر
بھروسہ نہیں کرو گے ، اللہ تعالیٰ کی ہدایت پر کار بند رہتے ہوئے اس سے مدد چاہو گے تو پھر تم اللہ
تعالیٰ کا قرب اور اس کی لقاء کو حاصل کر لو گے۔اس کے بعد فرمایا ہے وَيْلٌ لِلْمُشرکین سورہ کہف کی
آیہ کریمہ کے آخر میں فرمایا تھا لا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبَّةٍ أَحَدًا کسی اور کو شریک فی العبادۃ نہیں کرنا۔یہاں یہ فرمانے کے بعد کہ اعمال صالحہ بجالانے میں استقلال اور استقامت سے قائم رہنا یہ کہ تم اللہ
تعالیٰ کی رضا کو زور بازو سے حاصل نہیں کر سکتے۔اگر تم یہ سمجھو کہ رضائے الہی کے حصول کی طاقت خود
تمہارے اندر موجود ہے تو تم متکبر ہو کر خدا تعالیٰ کی نگاہ سے گر جاؤ گے۔اس لئے اللہ تعالیٰ سے مدد
مانگتے رہو اور اس سے یہ دعا کرتے رہو کہ وہ تمہاری کمزوریوں کو ڈھانپ لے اور اس نے جو طاقتیں
اور قابلیتیں تمہیں عطا کی ہیں وہ انہیں اُجا گر کرے اور ان میں جلا بخشے۔اگر تم اس میں کامیاب
ہو گئے تو تم نے مقصد حیات کو پالیا اگر کامیاب نہ ہوئے تو سمجھو کہ تم تو حید خالص سے بھٹک گئے۔تم
نے کچھ خدا کا اور کچھ اس کے غیر کا سمجھ لیا۔تم کبھی اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکے اور کبھی غیر اللہ کے سامنے
جھکے۔تم نے کبھی خدا تعالیٰ پر توکل کیا اور کبھی اس کی مخلوق یعنی انسان وغیرہ کے آگے ہاتھ پھیلا دیا۔اس
صورت میں یاد رکھو ويل للمشرکین شرک خواہ کسی قسم کا ہی کیوں نہ ہو انسان
کو اللہ تعالیٰ کے غضب
اور اس کے قہر کا مورد بنا دیتا ہے تم اس سے بچتے رہو۔غرض اللہ تعالیٰ نے ان دو آیات میں ایک تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ عظیم الشان اعلان
کر وایا کہ میں بھی تمہارے جیسا بشر ہوں۔بشر ہونے کے لحاظ سے مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں
ہے۔اگر میں بشر ہونے کے باوجود مقرب الہی بن سکتا ہوں تو تمہارے لئے بھی یہ راہ کھلی ہے۔پس انسانی شرف اور اس کے احترام پر مشتمل اس حکیمانہ تعلیم کی موجودگی میں تم ایک لحظہ کے لئے
بھی یہ کیسے سوچ سکتے ہو کہ تمہارے اور ایک غریب بھائی تمہارے اور ایک ان پڑھ بھائی تمہارے
اور ایک مسکین بھائی تمہارے اور ایک محروم بھائی تمہارے اور ایک سائل بھائی کے درمیان فرق ہے
جسے تم اپنی عزت اور اپنے محتاج بھائی کی ذلت پر محمول کرتے ہو حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
۲۲۲
سورة حم السجدة
تعلیمات اور آپ کے اُسوہ حسنہ کی روشنی میں تمہارے ذہن میں یہ بات ہی نہیں آنی چاہیے اور ہر
انسان کی خواہ وہ اپنی زندگی میں کسی بھی ادنیٰ مقام پر تمہیں نظر کیوں نہ آئے اس کی عزت و احترام کرنی
چاہیے۔اس کی ہمدردی اور خیر خواہی کرنی چاہیے اس کو اپنے سے کم تر اور ذلیل نہیں سمجھنا چاہیے۔اُسے
بھائیوں کا سا درجہ دیتے ہوئے اپنے برابر بٹھانا چاہیے اور اسے یہ احساس دلانا چاہیے کہ تم بھی ہماری
طرح معزز ہو۔پس ہمارے معاشرہ کا غریب اور کمزور حصہ اس حسن اخلاق اور اس حسن سلوک کا
محتاج ہے وہ تمہارے پیار اور محبت کا بھوکا پیاسا ہے۔تم ان کی اس بھوک اور پیاس کو مٹانے کی کوشش
کرو تا کہ خدا تعالیٰ اور اس کے رسول مقبول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ان کے دل میں جاگزیں ہو
کیونکہ اللہ تعالیٰ کی یہ تعلیم اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ اُسوہ حسنہ ہی انہیں متاثر کر سکتا ہے اسی
طرح یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ دیکھو بشر کے مقام کو ایک جیسا کر کے اس میں اونچ نیچ نہ رکھ کر اس میں
پہاڑیاں اور وادیاں نہ بنا کر خدا تعالیٰ نے تمام انسانوں کو ایک مقام پر لا کھڑا کیا ہے اس کی کوئی
حکمت ہونی چاہیے، اس کی کوئی وجہ ہونی چاہیے۔خدا تعالیٰ بغیر حکمت کے تو کوئی کام نہیں کرتا اور وہ
حکمت یہ ہے کہ جب مٹی کے پتلوں نے احسن تقویم کی شکل کو اختیار کر لیا اور اس میں بلند پردازی کی
طاقت رکھ دی گئی تو فرمایا اب تم سیر روحانی شروع کرو اور خدا تعالیٰ کے قرب کی راہوں کو تلاش کرو۔تم
عاجزانہ رنگ میں کوشش کرتے ہوئے ، ہر وقت خدا تعالیٰ سے دعائیں کرتے ہوئے ، اپنے آپ پر
کوئی فخر نہ کرتے ہوئے، تکبر کی ہر لعنت سے بچتے ہوئے خدا تعالیٰ کے سامنے جبین نیاز رکھ کر اس کی
مدد طلب کرتے ہوئے ، اس سے استغفار کرتے ہوئے ہر غیر سے منہ موڑ کر صرف اللہ تعالیٰ کی طرف
رجوع کرتے ہوئے سیر روحانی کو شروع کرو اور اپنی اپنی قابلیت اور استعداد کے مطابق اللہ تعالیٰ کی
رضا اور اس کی خوشنودی کو اس کے فضل اور اس کی رحمت کو حاصل کرو۔اگر آپ بشر کو بشر کے مقام سے
گرا دیتے ہیں تو آپ اس کو وہ پیغام کس طرح پہنچا سکتے ہیں جو احسن تقویم سے شروع ہو کر انسان کو
بلندیوں تک لے جاتا ہے۔بشر کے مقام سے ورے ہمیں سیر روحانی نظر نہیں آتی۔سیر روحانی کا
آغاز بشریت کی سطح سے شروع ہوتا ہے اگر آپ ان کو بشر نہیں سمجھتے اور بشر کی حیثیت میں عزت و
احترام کا وہ درجہ نہیں دیتے جو خدا اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) نے دیا ہے تو آپ محمد صلی
اللہ علیہ وسلم کا یہ پیغام مؤثر طریق پر ان کے کانوں تک کیسے پہنچا سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں
۲۲۳
سورة حم السجدة
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
احسن تقویم کی صورت میں پیدا کیا ہے یا یہ کہ تم بشریت کے مقام سے سرفراز ہوئے لیکن تمہاری
آخری منزل یہ
نہیں ہے اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس غرض کے لئے پیدا نہیں کیا تمہیں روحانی منزلیں طے
کرنے کے لے پیدا کیا گیا ہے اور ان کی تو کوئی انتہا ہی نہیں کیونکہ جب خدا تعالیٰ اپنی ذات اور
صفات میں بے انتہا اور وراء الوراء ہے تو ظاہر ہے اس کے قرب کے بھی لامحدود درجے اور منازل
ہیں۔کسی بھی مقام پر جا کر وہ ختم نہیں ہوتے۔پس اس نہ ختم ہونے والی منزل پر انسان کا ہر قدم جو
پڑتا ہے اور ہر ساعت جو گزرتی ہے وہ اس کی زندگی کی بلکہ سارے انسانوں کی زندگیوں کی ساری
لذتوں اور سرور سے زیادہ اچھی ہوتی ہے۔وہ زیادہ خوشی پہنچانے والی ہوتی ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ
کے پیار کی جھلک دنیا کے پیار اور محبت سے کہیں برتر اور اعلیٰ ہوتی ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کے پیار اور محبت کا
مقابلہ ہی نہیں کیا جا سکتا۔بہر حال آپ بنی نوع انسان تک یہ پیغام پہنچا نہیں سکتے جب تک پہلے آپ
اس کو یہ خوشخبری نہ دے دیں کہ دیکھو إِنَّمَا أنا بشر مثلکم کا اعلان کر دیا گیا۔ایک عظیم الشان
بشارت انسان کو مل چکی۔احسن تقویم کا مقام اسے حاصل ہو گیا۔ہر انسان خواہ وہ دنیا کے کسی بھی خطہ
میں پیدا ہوا ہو خواہ وہ کسی بھی زمانہ سے متعلق ہو انسانی شرف اور مرتبہ ہر دوسرے انسان کے مساوی
اور برابر ہے۔کوئی انسان دوسرے انسان سے برتر نہیں کسی کے متعلق زیادہ معزز اور کم معزز کا فقرہ
استعمال نہیں کیا جا سکتا۔جب انسان اپنا یہ مقام پہچان لیتا ہے تو گویا وہ ایک ایسے دور میں داخل ہو جاتا
ہے جس میں داخل ہونے کے بعد انسانی عزت قائم ہو جاتی ہے اُسے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو جاتی
ہے لیکن اگر انسان اس دور میں داخل ہو کر اس دور کی ذمہ داریوں کو نہیں نہا ہتا اور فطرت کے تقاضوں کو
پورا نہیں کرتا تو وہ اللہ تعالیٰ کے قہر اور غضب اور نفرت اور حقارت کا مستوجب ٹھہرتا ہے۔اس کے
برعکس اگر تمہاری فطرت اگر تمہاری روح اس کو برداشت نہیں کرتی تو پھر جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا
ہے اس سیر روحانی کو شروع کرو۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس شاہراہ پر قدم بقدم رفعتوں کے
حصول کے بعد خدا تعالیٰ کے انتہائی قرب کو پایا وہی راہ ہم سب کے لئے کھلی ہے۔اس راہ پر چل کر
ہم بھی اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر سکتے اور اس کے غضب سے بچ سکتے ہیں۔اس راہ کو اختیار کرتے
ہوئے ہوسکتا ہے کسی کے حصہ میں اللہ تعالیٰ کا پیار شاید کم آئے اور کسی کے حصہ میں زیادہ لیکن ہر ایک کو
خدا تعالیٰ کا پیار میسر آ جاتا اور اس کی رضا حاصل ہو جاتی ہے۔خدا کرے کہ بنی نوع انسان کا ہر فرد۔
۲۲۴
سورة حم السجدة
تغییر حضرت خلیفہ امسح الثالث
اس حقیقت کو سمجھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ کے الفاظ
میں جو عظیم الشان اعلان کروایا گیا ہے ہر انسان اس ندا پر کان دھرے اور اپنی زندگی میں ہرلمحہ یہ
کوشش کرتا رہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا اس کو حاصل ہو۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۸۰۴ تا ۸۱۵)
آیت ۳۱ تا ۳۳ إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ
عَلَيْهِمُ الْمَلَبِكَةُ اَلا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَ اَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمُ
تُوعَدُونَ نَحْنُ اَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ وَلَكُمْ فِيهَا مَا
تَشْتَهِي أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُونَ نُزُلًا مِّنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ۔ترجمہ :۔وہ لوگ جنہوں نے کہا کہ اللہ ہمارا رب ہے پھر مستقل مزاجی سے اس عقیدہ پر
قائم ہو گئے ان پر فرشتے اتریں گے یہ کہتے ہوئے کہ ڈرو نہیں اور کسی پچھلی غلطی کا غم نہ کرو اور
اس جنت کے ملنے سے خوش ہو جاؤ جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا۔ہم دنیا میں بھی تمہارے
دوست ہیں اور آخرت میں بھی تمہارے دوست رہیں گے اور اس (جنت) میں جو کچھ
تمہارے جی چاہیں گے تم کو ملے گا اور جو کچھ تم مانگو گے وہ بھی تم کو اس میں ملے گا۔یہ بخشنے
والے اور بے انتہا کرم کرنے والے خدا کی طرف سے مہمانی کے طور پر ہوگا۔اگر چہ ان آیات میں جو میں نے ابھی تلاوت کی ہیں عید کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا تا ہم حقیقی عید کی
تمام مسرتیں ہیں اس میں جمع کر دی گئی ہیں۔ایک مومن کی حقیقی عید یہی ہوتی ہے کہ اسے خدا کا پیارمل
جائے۔اس لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں پر رجوع برحمت ہونا اور انہیں فوز و
فلاح کی شکل میں جنتوں کی بشارتوں سے نوازنا ہی اصل عید ہے۔ادھر عید کہتے ہی بار بار آنے والی
خوشی کو ہیں اسی لئے اللہ تعالیٰ نے ایک نہیں مومنوں کے لئے کئی عیدیں مقرر کی ہیں جو بار بار ظاہر ہوکر
ایک مومن کو اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کے پیار کی بشارتوں سے نوازنے کا موجب بنی ہیں۔(خطبات ناصر جلد دہم صفحه ۸۴،۸۳)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ہر قوم اور ہر جماعت نے اپنے لئے خوشیوں کے تہوار
بنائے ہوئے ہیں اور ہماری عید کا دن تو یہ ہے جو رمضان کی عبادت کے بعد آتا ہے اسی طرح ایک اور
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۲۵
سورة حم السجدة
موقع پر آپ نے فرمایا کہ مدینہ میں مدینہ کے دونوں بڑے قبائل مختلف موقعوں کی یاد میں تہوار مناتے
ہیں ان سے بہتر اے مسلمانو! اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے انتظام کر دیا ہے ایک عید الفطر کا جس کو ہم
چھوٹی عید کہتے اور ایک عیدالاضحیہ کا۔(سنن ابی دائود کتاب الصلوۃ)
انسان کی فطرت میں ہے کہ وہ وقفہ وقفہ کے بعد خوشی منائے اور یہ فطرت میں اس لئے رکھا گیا ہے
کہ ایک خاص زمانہ اور وقت میں انسان اللہ تعالیٰ کی عبادت میں انہاک کے بعد ایک وقتی انعام
پائے اور اس انعام کی خوشی میں وہ اپنی مسرت کا اظہار کرے فطرت کے اندر جو خوشی منانے کا جذبہ
ہے وہ مٹ نہیں سکتا تھا کیونکہ وہ فطرت کا ایک حصہ ہے لیکن اس جذبہ کے اظہار کے خدا کے بتائے
ہوئے جو مواقع تھے وہ انسان ہمیشہ ہی بھولتا رہا ہے۔ہر نبی نے اپنی امت پر بعض ذمہ داریاں
ڈالیں اور پھر ان کے لئے عید اور خوشی کے سامان بھی پیدا کئے وہ خوشی تو مناتے رہے اور آج تک منا
رہے ہیں لیکن جو ذمہ داریاں ان پر عائد کی گئی تھیں ان کو وہ بھلا بیٹھے اور جس وجہ سے خوشی منائی تھی وہ
وجہ باقی نہ رہی۔ایک ظاہری چھلکا باقی رہ گیا اور روح مرگئی۔انسانی فطرت میں خوشی منانے کا یہ جذبہ اتنا راسخ ہے کہ میں نے اپنی طالب علمی کے زمانہ میں
یہاں بھی اور انگلستان میں بھی یہ دیکھا ہے کہ بعض دفعہ خوشی حاصل کرنے کے اس جذ بہ کو سیر کرنے کے
لئے طالب علم کہتے تھے کہ آؤ ہنسیں اور پھر وہ کسی وجہ کے بغیر قہقہے لگانے شروع کر دیتے۔کوئی وجہ نہیں
ہوتی تھی اور وہ قہقہے لگا رہے ہوتے تھے۔وہ ایک دوسرے کو کہتے آؤ ہنسیں اور پھر وہ بلا وجہ ہنسنے لگ
جاتے تھے۔غرض دنیا میں اس قسم کی بہت ساری عیدیں ہیں کہ قہقہہ تو لگ رہا ہے لیکن وہ قہقہ کس وجہ
سے اور کیوں ہے اس قہقہہ لگانے والے کو بھی علم نہیں ہوتا۔چہرہ پر تو مسکراہٹ ہے لیکن دل میں خوشحالی
کے جذبات نہیں۔وہ کیفیت نہیں۔حقیقی خوشی وہی ہے جس کے منانے کا اللہ حکم دے اور جس کی کیفیت پیدا کرنے کا اللہ تعالیٰ سامان
پیدا کر دے۔جو آیت کریمہ میں نے ابھی تلاوت کی ہے اس میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خوش ہو
اور خوشیوں سے اپنے وجود کو بھر لو۔عید منا وَ وَ ابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ کیونکہ جس خوشی
اور جس جنت کا تمہیں وعدہ دیا گیا تھا وہ تمہارے لئے میسر آ گئی ہے یا تمہارے پہلے کی نسبت زیادہ
قریب ہو گئی ہے اس دنیا میں بھی اللہ تعالیٰ انسان کے لئے جنت پیدا کرتا ہے اور حقیقتاً اس دنیا کی
۲۲۶
سورة حم السجدة
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
جنت کو ہی ہم ایک عظیم جسمانی اور روحانی انقلاب کے بعد اپنے ساتھ برزخ کی دنیا میں لے کے
جاتے ہیں۔لیکن عام طور پر وہ جنت آنکھوں سے اوجھل رہتی ہے لیکن اس جنت کی وجہ سے جو خوشی
پیدا کی جاتی ہے اسے بچہ بھی اپنی عمر کے لحاظ سے محسوس کرتا ہے اسے پاگل بھی اپنی عقل کے مطابق
منا تا ہے پس اللہ تعالیٰ نے یہاں اس آیت میں ہمیں حکم دیا ہے کہ اپنے آپ کو خوشیوں سے بھر لو اور
عید مناؤ۔اس لئے کہ دو قسم کی عید کے سامان آج تمہارے لئے پیدا کئے گئے ہیں ایک معرفت الہی کا
سامان جیسے فرمایا اِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا الله اس میں عرفان الہی کے سامان کی طرف اشارہ ہے کہ وہ
لوگ جو علی وجہ البصیرت اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے اپنے رب کی معرفت اپنی استعداد کے مطابق
حاصل کی اور ہم دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم سب کا رب وہ ہے جس نے ہمیں پیدا کیا جس نے
ہمارے جسموں کو اور ہماری روحوں کو اور جس نے ہمارے جسم کے مختلف خواص اور ہماری روح کی
مختلف صفات کو پیدا کیا اور جو ان صفات اور ان خواص کو پیدا کرنے کے بعد ان خواص اور ان صفات
کو ان کے دائرہ استعداد میں اور ان کی نشو و نما کو کمال تک پہنچانے کا متکفل ہوا اور ذمہ وار بنا۔وہی
ہمارا رب ہے اس کے علاوہ ہمارا کوئی اور رب ہو ہی نہیں سکتا۔عقلاً بھی نہیں ہوسکتا اور پھر فطرت انسانی
بھی اس کو دھتکارتی ہے اور جو وحی آسمانی اللہ تعالیٰ نے نازل کی اس سے تو ہمارے سامنے یہ چیزیں
بڑی وضاحت کے ساتھ آجاتی ہیں کہ دینا اللہ اللہ ہی ہمارا رب ہے اور وہ ہستی جو تمام صفات حسنہ
سے متصف ہے اور جس کے اندر کوئی عیب نہیں پایا جاتا وہی ربوبیت کا سزاوار ہے اور اہل اور مستحق
ہے اور اسی کو رب سمجھنا چاہیے اور رب اپنے وجود میں محسوس کرنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ کی معرفت اور اس کی پہچان خوشی کے سامانوں کا ایک ذریعہ بنتا ہے کیونکہ یہ ایک ابتدائی
اور بنیادی چیز ہے بلکہ یوں کہا جا سکتا ہے کہ سب سے بڑا سامان ہماری خوشیوں کا یہی ہے کہ اپنے اس
رب کو پہچاننے لگیں اور اس کا عرفان رکھنے لگیں جو رب بھی ہے اور دیگر بہت سی صفات حسنہ سے
متصف ہے اور جب اس کا حسن ہم پر جلوہ گر ہوتا ہے تو ہمارے ذہن دنیا کی ساری خوبصورتیوں کو
بھول جاتے ہیں اور جب ہم اس کے احسان کو پہچاننے لگتے ہیں تو ہم اس حقیقت کو پاتے ہیں کہ وہی
ایک محسن حقیقی اور معطی حقیقی ہے اور جتنے دوسرے وجود بظاہر ایسے معلوم ہوتے ہیں کہ وہ دوسروں پر
احسان کر رہے ہیں وہ بھی اسی کی تو فیق، اسی کے منشاء اور حکم سے احسان کی طاقت اور قوت پاتے ہیں
تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
۲۲۷
سورة حم السجدة
ور نہ خود ان کے اپنے وجود میں کوئی بھی ایسا نہیں اور قابلیت نہیں اور ان کے پاس کوئی ایسی چیز نہیں جو
انہوں نے اپنے زور سے اور اپنی طاقت سے حاصل کی ہو جس ہنر اور قابلیت کے نتیجہ میں وہ احسان کا
ارادہ کریں اور جس چیز کو لے کر وہ دوسرے پر احسان کریں اور اسی کو عطا کریں۔غرض نہ وہ چیز جوان
کے پاس ہے ان کی اپنی یا ان کے اپنے زور سے حاصل کردہ ہے اور نہ ان کی احسان کی قوت اور ارادہ
اور خواہش اپنی ہے۔یہ سب کچھ ربنا اللہ اللہ کی توفیق سے ہی میسر آتا ہے جو ہمارا رب ہے۔کئی
لوگ دوسروں کو عطا کرتے ہیں اور صفات باری سے عملی طور پر متصف ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور
اس کے قرب کو پاتے اور اس کو پہچانتے اور اس کا عرفان حاصل کرتے ہیں اور ان کے لئے عید کے
دن اور عید کے اوقات مقرر کئے جاتے ہیں۔دوسرا بڑا ذریعہ یا سامان جس کے نتیجہ میں انسان کے لئے حقیقی عید یا خوشی پیدا ہوتی ہے وہ
استقامت ہے جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا - استقامت کے
معنی یہ ہیں کہ وقتی طور پر اور عارضی طور پر اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانی دینے کا سوال نہیں بلکہ جب اپنے
رب کو اور اپنے اللہ کو پہچان لیا تو اس کی کامل اطاعت اور مسلسل اطاعت اور ہمیشہ کی اطاعت اور ہمیشہ
کا پختہ تعلق اس سے ضروری ہے کیونکہ جو آج کھاتا ہے اور کل بھوکا رہتا ہے اس کو سیر نہیں کہا جاسکتا۔رمضان میں ہم نے یہ سبق بھی سیکھا ہے ہم دن کو بھوکا رہتے تھے اور رات کو ہم کھاتے تھے اور جتنا
چاہتے تھے کھاتے تھے اور دن کو ہم بھوکے رہتے تھے تو ہم بڑی بھوک محسوس کرتے تھے۔پس رات
کا کھانا دن کی سیری کا سبب نہیں بنا کرتا۔اسی طرح اللہ تعالیٰ سے ایک وقت میں تعلق کو قائم کر کے اس
کے پیار کو وقتی طور پر حاصل کر لیتا۔اس دنیا میں آئندہ زمانہ کی سیری کے سامان نہیں پیدا کیا کرتا۔اس
دنیا کے حالات تو تفصیلاً ہم جانتے نہیں اس لئے ہم اس دنیا کی بات کریں گے۔جس طرح اس دنیا میں
کھانے کی بار بار ضرورت پڑتی ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ کے پیار کی نگاہوں کی ہمیں بار بار ضرورت
پڑتی ہے اور وہ پیار کی نگاہیں قربانی اور ایثار کے بغیر ہم حاصل نہیں کر سکتے غرض استقامت کے معنی
ہیں کہ جب تعلق قائم کر لیا تو پھر وہ ٹوٹے گا نہیں اور وہ اتنا پختہ ہے کہ دنیا جتنا چاہے زور لگالے وہ ٹوٹ
نہیں سکتا۔لیکن اللہ تعالیٰ دنیا کو یہ بتانے کے لئے کہ یہ لوگ میرے بڑے ہی محبوب اور پیارے
بندے ہیں۔یہ مجھ سے چمٹ گئے ہیں اور اب تم ان کو میرے دامن سے علیحدہ نہیں کر سکتے۔نیز دنیا کو
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۲۸
سورة حم السجدة
دکھانے کے لئے اور ان کو سبق دینے کے لئے کہ میں اپنے بندوں پر بلائیں بھی نازل کرتا ہوں انہیں
بلاؤں میں ڈالتا ہے۔وہ خاموشی بھی اختیار کرتا ہے اور ماں کی طرح کبھی یہ بھی کہہ دیتا ہے کہ جاؤ میں تم
سے ناراض ہوں اور اس ناراضگی کے آثار کے پیچھے مسکراہٹیں جھلک رہی ہوتی ہیں۔دیکھنے والی آنکھ
وہ دیکھتی ہے لیکن دنیا یہ بجھتی ہے کہ خدا اس سے کلام کرتا تھا لیکن آج وہ اس کو بھول گیا۔اللہ تعالیٰ اس
پر رحمت اور پیار کی نگاہ رکھتا تھا لیکن آج ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس نے اس سے اپنا منہ پھیر لیا لیکن اس
نے اس سے منہ اس لئے نہیں پھیرا کہ وہ اس سے ناراض تھا اس نے اس سے منہ اس لئے نہیں پھیرا کہ
اس کو اور دنیا کو اس امتحان اور غصہ کے پیچھے اور ان آفات کے ماورا خدا کا پیار اور رضا نظر نہ آئے وہ اپنا
غصہ بھی دکھاتا ہے اور انسان کو آزماتا بھی ہے اور اس سے وہ دنیا کو یہ بتانا چاہتا ہے کہ میر احسن اور
احسان اور میری محبت اور میری رضا ایسی زبر دست تاثیر رکھنے والی ہے کہ جب وہ کسی انسان کو مل جاتی
ہے تو وہ اس کے بعد مجھ سے پرے نہیں ہوتا۔دنیا جو چاہے کرے وہ اس کو میرے دامن سے
چھڑانے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔یہ ہے استقامت۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے رمضان آیا۔تم نے
روزے رکھے رمضان آیا تم نے خلوص نیت کے ساتھ راتوں کو اٹھ کر میری تسبیح اور میری تحمید کی اور
میرے ذکر میں تم مشغول رہے۔رمضان آیا۔تم نے نفس کی خواہشات کو میری خاطر رو کے رکھا اور ان
کو اپنا غلام بنایا۔تم اپنے نفس کی ان خواہشات کے خود غلام نہ بنے۔رمضان آیا اور تم نے میری چلائی
ہوئی اندھیریوں کی طرح اپنے اموال کو مستحقین میں لٹایا اور سب دے دلا کر تم نے محسوس کیا کہ یہ خدا
کا تھا۔خدا کی رضا کے لئے ہم نے یہ چیز اس کو دی اور یہ گھاٹے کا سودا نہیں بلکہ بڑے نفع کا سودا ہے
کہ ہم نے جو دیا وہ بھی اس سے لے کر ہم نے دیا ہے یہ ایسی بات ہے کہ آپ کسی دکاندار کے پاس
جائیں اور وہ عید منانے کے لئے پانچ سوروپیہ کا کپڑا آپ کو دے اور جب آپ کپڑا پھڑوا چکیں تو وہ
چپ کر کے آپ کی جیب میں پانچ سو روپیہ ڈال دے اور آپ اسی کی رقم اسے دے کر وہ کپڑا لے
آئیں اور یہ سراسر فائدہ کا سودا ہے گھاٹے کا تو یہاں سوال ہی پیدا نہیں ہو تا شاید الفاظ اسے ٹھیک طور
پر بیان
نہ کر سکیں لیکن اس سے بھی بڑھ کر سستا سودا ہمارا ہمارے رب کے ساتھ ہے کہ نہ صرف ہم نے
جو اس کے حضور پیش کیا وہ بھی اس کی عطا تھی بلکہ پیش کرنے کی طاقت اور یہ جذبہ جو ہمارے دل میں
پیدا ہوا کہ ہم اس کی محبت اور رضا کو حاصل کریں یہ بھی اس کی توفیق سے ہوا۔ہم نے اس کی راہ میں