سُوْرَۃُ حٰمٓ السَّجْدَۃِ
انوار القراٰن (جلد ۳), حصہ 3
۲۲۹
سورة حم السجدة
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اپنے اموال کو خرچ کیا ہم دعاؤں میں لگے رہے اور جب رمضان ختم ہوا تو خدا نے ہمیں کہا تم خوش ہو
اور خوشی سے اچھلو اور خوشی سے اپنے وجود کو بھر لو کہ تم ایک درجہ میں کامیاب ہو گئے۔تمہارے پہلے
گناہ معاف کر دئے گئے ہیں اور نئی زندگی کا ایک زمانہ اور ایک دور تم پر آرہا ہے تم اس سے زیادہ
رحمتوں کو حاصل کرنے کی آنے والے سال میں کوشش کرنا وَ ابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ
تمہیں دنیا میں بھی ایک جنت کا وعدہ دیا گیا تھا وہ جنت تمہیں مل رہی ہے تمہیں استقامت، صبر اور
ثبات قدم دکھانا پڑے گا تاکہ ساری زندگی یہ جنت تمہارے ساتھ رہے اگر تم کسی وقت خدا کی معرفت
کے حصول کے اور شیطانی وسوسوں کے نتیجہ میں خدا کی بجائے شیطان کی طرف مائل ہو جاؤ یا کچھ خدا کو
پہچانو اور کچھ شیطان کو پہچا نو تم کچھ اللہ کی قدر کرو اور کچھ اس کی قدر کرو جس کی اللہ کی نگاہ میں کوئی قدر
ہی نہیں تو پھر تم سے جنت واپس لے لی جائے گی لیکن بہر حال خدا کہتا ہے کہ میں رمضان کی مخلصانہ
دعاؤں کو قبول کرتا ہوں اور تمہارے لئے خوشیوں کے سامان پیدا کرتا ہوں۔یہ عید ہے جس کے
منانے کے لئے ہم آج جمع ہوئے ہیں خدا کرے کہ ہماری نہایت ہی حقیر قربانیاں ہماری اس
استقامت کی کوشش کے نتیجہ میں قبول ہو جائیں جو ہم نے کی۔استقامت بڑا ہی اہم اور بڑا ہی مشکل
کام ہے۔اس کے بغیر گزارہ بھی نہیں لیکن یہ معمولی کام بھی نہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
بہت جگہ اس کے متعلق بیان فرمایا ہے میں اس کی اہمیت کو بیان کرنے کے لئے ایک مختصر سا اقتباس
اپنے بھائیوں کے سامنے اس وقت پیش کر دیتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں۔کمال استقامت یہ ہے کہ چاروں طرف بلاؤں کو محیط دیکھیں کہ خدا کی راہ میں
جان اور عزت اور آبرو کو معرض خطر میں پاویں اور کوئی تسلی دینے والی بات موجود نہ ہو
یہاں تک کہ خدا تعالیٰ بھی امتحان کے طور پر تسلی دینے والے کشف یا خواب یا الہام کو
بند کرے اور ہولناک خوفوں میں چھوڑ دے اس وقت نامردی نہ دکھلا دیں اور بزدلوں
کی طرح پیچھے نہ ہٹیں اور وفاداری کی صفت میں کوئی خلل پیدا نہ کریں۔صدق اور ثبات
میں کوئی رخنہ نہ ڈالیں ذلت پر خوش ہو جائیں موت پر راضی ہو جائیں اور ثابت قدمی
کے لئے کسی دوست کا انتظار نہ کریں کہ وہ سہارا دے۔نہ اس وقت خدا کی بشارتوں
کے طالب ہوں کہ وقت نازک ہے اور باوجود سراسر بیکس اور کمزور ہونے کے اور کسی
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۳۰
سورة حم السجدة
تسلی کے نہ پانے کے سیدھے کھڑے ہو جا ئیں اور ہر چہ بادا باد کہہ کر گردن کو آگے رکھ
دیں اور قضاء و قدر کے آگے دم نہ ماریں اور ہرگز بے قراری اور جزع فزع نہ
دکھلاویں جب تک کہ آزمائش کا حق پورا ہو جائے یہی استقامت ہے جس سے خدا ملتا
ہے۔یہی وہ چیز ہے جس کی رسولوں اور نبیوں اور صد یقوں اور شہیدوں کی خاک سے
اب تک خوشبو آ رہی ہے“۔(اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۲۰)
خطبات ناصر جلد دہم صفحہ ۳۱ تا ۳۷)
دوسرے آپ کا روحانی لحاظ سے احسان عظیم ہے۔آپ نے امت محمدیہ پر آسمانی رحمتوں اور
فضلوں کے دروازے کھولے کہ اس سے قبل کسی نبی نے اپنی امت کے لئے خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے
وہ دروازے نہیں کھولے تھے۔ہمارا یہ اعلان کوئی جذباتی اعلان نہیں بلکہ یہ ایک ایسی حقیقت ہے کہ
ہماری عقل اس کی تائید کرتی ہے۔ہمارے پاس عقلی دلائل موجود ہیں۔یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس
کی صداقت میں آسمانی نشانات نازل ہوتے ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے امت محمدیہ کو یہ وعدہ دیا ہے
کہ جو شخص تو حید الہی پر پورے طور پر اور حقیقی معنے میں قائم ہو جائے گا اور پھر استقامت سے اس راہ کو
اختیار کرے گا اور اس کے پاؤں میں کوئی لغزش نہیں آئے گی۔تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ اس پر
فرشتوں کا نزول ہوگا۔یہ ایک عظیم وعدہ ہے۔گویا قرآن عظیم نے قَالُوا رَنَا الله کہنے والوں کو
فرشتوں کے نزول کی بشارت دی ہے جو بڑی وسعت کے ساتھ امت محمدیہ میں پوری ہوئی۔کروڑوں
لوگ ایسے پیدا ہوئے جن پر فرشتوں کا نزول ہوا۔غرض جس قسم کی عظیم بشارتیں امت محمدیہ کوملی ہیں
اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لا کر اور آپ کی سنت کی اتباع کے نتیجہ میں انسان پر اللہ تعالیٰ
کے جو فضل اور رحمتیں نازل ہوتی ہیں انسان انہیں دیکھ کر حیران ہو جاتا ہے۔خود آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے ماننے والوں
کو اس قسم کی بشارتیں ملی ہیں کہ پہلے انبیاء بھی امت محمدیہ کا اس چیز میں مقابلہ۔اس لئے نہیں کر سکتے کہ ان کے پاس قرآن عظیم جیسی کامل اور مکمل شریعت اور ہدایت نہیں تھی۔پھر فرمایا الَّا تَخَافُوا وَ لَا تَحْزَنُوا امت محمدیہ کے دل سے خوف وحزن کو بالکل مٹادیا ہے۔اب
جس شخص کے پہلو میں خدا تعالیٰ کا فرشتہ ہو اور وہ اسے سہارا دے رہا ہو اور اسے تسلی دے رہا ہو کہ غم نہ
کرو تو اگر چه دنیا دار خدا کے نیک بندوں کو تکالیف پہنچاتے ہیں ، اس سے انکار نہیں لیکن دنیا کی تکالیف
۲۳۱
سورة حم السجدة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
میں بھی ان کے چہروں پر بشاشت کھیل رہی ہوتی ہے۔ان کے دلوں میں اطمینان ہوتا ہے اور یہ ایک
ایسی کیفیت ہے جو محسوس کرنے والوں کے لئے عجیب رنگ رکھتی ہے۔یہ بشاشت اور اطمینان حضرت
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم احسان کا نتیجہ ہے ورنہ گھر سے تو کچھ نہیں لائے۔اس میں کسی انسان
کی اپنی تو کوئی خوبی نہیں۔فرمایا : و ابشروا اور فرشتے ان کو بشارت دیتے ہیں بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ لوگ جنت
کے دو معنے کیا کرتے ہیں۔ایک یہ کہ جنت سے مراد صرف وہ جنت ہے جو مرنے کے بعد ملتی ہے اور
ایک یہ کہ جیسا کہ قرآن کریم کی دوسری آیات سے واضح ہوتا ہے اس دنیا میں بھی انسان کے لئے
جنت پیدا کی جاتی ہے۔مگر جہاں تک مرنے کے بعد کی جنت کا تعلق ہے اس کی کیفیت کا تو کسی کو علم
نہیں ہے۔حدیث میں آتا ہے کہ وہ ایک ایسی جنت ہے جسے نہ کسی آنکھ نے دیکھا نہ کسی کان نے سنا
اور نہ کسی محسوس کرنے والے نے اُسے محسوس کیا۔میں اس وقت بتانا یہ چاہتا ہوں کہ ایک جنت ہے جو
مرنے کے بعد نیکو کار بندوں
کو ملتی ہے اور یہ جنت یہاں بھی ہے اور وہاں بھی ہے۔تاہم یہ بات یقینی
ہے کہ جنت کی بشارت جنت میں نہیں ملتی۔جنت کی بشارت کا تعلق مستقبل کے ساتھ ہے۔اس لئے
ماننا پڑا کہ امت محمدیہ پر فرشتے اس دنیوی زندگی میں نازل ہوں گے چاہے وہ صرف مرنے کے بعد کی
جنت کی بشارت دینے کے لئے آئیں تب بھی یہ اعتراض نہیں پڑسکتا کہ جب آپ اس دنیا کی جنت کو
بھی جنت کہتے ہیں تو یہ بشارت پھر اس دنیا کی جنت کے اندر مل گئی۔اعتراض اس لئے بھی نہیں ہوسکتا
کہ اس دنیا کی جنت اور اخروی دنیا کی جنت میں ایک بنیادی فرق ہے۔اس دنیا کی جنت میں جو گیا وہ
باہر نہیں نکل سکتا کیونکہ وہ ابدی جنت ہے لیکن اس دنیا کی جنت کے ساتھ بہت سے ابتلا بھی لگے
ہوئے ہیں۔بلعم باعور بننے کا بھی خطرہ رہتا ہے۔خدا تعالیٰ بعض لوگوں کو آسمان کی طرف اٹھا کر لے
جانا چاہتا ہے لیکن وہ زمین کے اوپر گر جاتے ہیں۔اس لئے اس دنیا کی جنت میں ایک یقینی تسلسل نہیں
بلکہ ہر آن سہارے کی ضرورت ہے۔اس جنت میں یہ تو بشارت ملے گی کہ کل کو تمہارے لئے ایک اور
ترقی ہے لیکن جب جنت کی بشارت مل چکی یعنی جنت میں چلے گئے تو وہاں سے نکلنے کا کوئی خطرہ نہیں
مگر اس دنیا کی جنت سے نکلنے کا بھی خطرہ ہے۔اس لئے بار بار بشارتیں ملتی ہیں اور تسلی ملتی ہے۔خدا تعالیٰ بار بار رحم کرنے والا ہے۔وہ تو اب ہے اس دنیا کی لغزشوں پر جب انسان نادم ہوتا ہے اور
۲۳۲
سورة حم السجدة
تفسیر حضرت
خلیفۃالمسیح الثالث
تو بہ واستغفار کرتا ہے تو وہ بار بار توبہ کو قبول کرنے والا ہے لیکن اس
قسم کی لغزش یا اس قسم کی پریشانی کا
احساس یا اس قسم کی توبہ واستغفار جو اس دنیا کے ساتھ تعلق رکھتی ہے اخروی جنت میں ان چیزوں کا
کوئی تصور نہیں ہے۔دراصل اس دنیا میں متواتر جنت کی بشارت ملتے رہنا اطمینان قلب کے لئے
ضروری ہے اس لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بھی یہ کہنا پڑا تھا کہ اس لئے پوچھ رہا ہوں لِيَطْمين
قلبى (البقرة :۲۶۱) تا کہ میرے دل کو اور اطمینان حاصل ہو۔پس جو آدمی اس جنت میں چلا گیا جس
میں سے نکلنے کا امکان ہی نہیں اس کا اطمینان اس بات میں تو ہو گیا کہ ایک ایسی جنت مل گئی جس کے
اندر کوئی شبہ نہیں۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۳۲۰ تا ۳۲۲)
قرآن کریم نے اس اصطلاح کی بجائے ایک اور اصطلاح استعمال کی ہے۔قرآن کریم نے عید
دو
کی بجاۓ نُزُلاً مِّنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ کی آیت کریمہ میں نُول“ کی اصطلاح کو استعمال کیا ہے۔یعنی
اللہ تعالیٰ جو غفور ہے غلطیوں کو معاف کر دیتا اور خطاؤں کو نظر انداز کر دیتا ہے اور پھر وہ رحیم ہے وہ
انسان کی بار بار کی محنت کو بار بار شرف قبولیت بخشا اور اس کے لئے خوشی کا سامان پیدا کرتا ہے یعنی جو
بار بار آنے کا مفہوم عید کے لفظ میں تھا نُزُلاً مِّنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ میں نُزُل کے لفظ سے اسی تخیل کو گویا
ایک نہایت حسین پیرایہ میں ادا کیا ہے۔دوسرے عید کا لفظ یہ نہیں بتاتا کہ یہ اللہ تعالی کے فضل سے
حاصل ہونے والی خوشی ہے۔یہ ایک ایسی خوشی ہے جو بار بار آتی تھی۔ایسی خوشی جو ابو جہل کے گھر میں
ہر بچے کی پیدائش پر بار بار آئی اور دوسرے کفار کے ہاں بھی جن کے بہت بچے زیادہ بچے تھے ان
کے گھروں میں ہر بچے کی پیدائش پر اُن کے لئے دنیوی خوشی کے سامان پید اہوئے وہ گویا ان کے
لئے عید کا دن تھا لیکن وہ اُن کے لئے نُزُلاً مِنْ غَفُورٍ رَّحِیم کا دن نہیں تھا۔پھر ان دونوں قسم کی
عیدوں میں ایک یہ فرق بھی ہے کہ نُزُلًا مِنْ غَفُورٍ رَّحِیمٍ سے پہلے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: اِنَّ
ހ
الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا اس کی رُو سے گویا ہماری عید استقامت کا نتیجہ ہے اور اس عید
سعید کے مقابلہ میں جو چیز اس کی ضد ہے یعنی اللہ تعالیٰ کے غضب کے نزول کا دن اس کے لئے بھی گو
ب تسلسل کا ہونا ضروری ہے لیکن قرآن کریم کی اصطلاح میں اسے استقامت نہیں کہتے بلکہ اصرار
کہتے ہیں جیسے مثلاً سُورۃ نوح میں فرمایا: وَاصَرُّوا وَ اسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًا (نوح : ۸) یعنی ایسے لوگوں
نے اپنے گناہوں اور کفر اور انکار اور نبی کو قبول نہ کرنے پر اور اس کی مخالفت کرنے پر بوجہ تکبر اصرار کیا
تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
۲۳۳
سورة حم السجدة
یعنی وہ اپنے آپ کو بڑا سمجھتے تھے اور گناہ پر تسلسل تھا۔وہ کہتے تھے کہ ہم نے گناہ نہیں چھوڑ نا چنانچہ اس
کے نتیجہ میں وہ عذاب یا جہنم کے مستوجب ٹھہرے۔قرآن کریم نے عذاب کا لفظ دونوں معنوں میں
استعمال کیا ہے۔اُس تنبیہ کے معنی میں بھی جو لوگوں کی اصلاح لئے عذاب کی شکل میں نازل ہوتا ہے
اور اُس قہر کے معنوں میں بھی جو مرنے کے لئے جہنم کی شکل میں ملتا ہے۔اس کو بھی عذاب جہنم کہتے
ہیں۔قرآن کریم نے بھی عذاب کو اس معنی میں استعمال کیا ہے۔پس جہاں گناہوں پر اصرار ہو اللہ اپنا غضب بار بار نازل کرتا ہے۔اس کے لئے جیسا کہ میں نے
بتایا ہے اصرار کا لفظ استعمال ہوا ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ سورۃ نوح میں فرماتا ہے وَ اَصَرُّوا وَ اسْتَكْبَرُوا
استكبارا اس کے برعکس اصرار کا لفظ نیکیوں کے تسلسل کے لئے قرآن کریم میں کہیں بھی استعمال نہیں
ہوا اور استقامت کا لفظ نیکیوں پر استقلال کے ساتھ قائم رہنے اور بار بار اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت
نیکیاں کرتے رہنے کے معنی میں تو استعمال ہوا ہے لیکن گناہوں پر قائم رہنے کے معنی میں استعمال نہیں
ہوا استقامت اور استقلال یعنی صبر کے ساتھ اور تحمل کے ساتھ اور دُکھوں کی برداشت کے ساتھ اور
ایثار کو پیش کرنے کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے سب کچھ قربان کرنے کے لئے ہر وقت اور ہرلمحہ
تیار رہنے کے ساتھ جو زندگی گزاری جاتی ہے اس کے آخر میں جنت ہے جنت دو قسم کی ہے ایک اس
دنیا کی جنت ہے اور ایک اُخروی زندگی کی جنت ہے اُخروی جنت میں جولوگ داخل ہو گئے وہ گویا
حفاظت میں آگئے شیطان دروازے پر اُن کو بہکانے کے لئے اور امتحانوں میں ڈالنے کے لئے کھڑا
نہیں ہوتا لیکن جو اس دنیا کی جنت ہے اگر ہم اس مضمون کا گہرا مطالعہ کریں تو اس جنت کی دو شکلیں
ہمارے سامنے آتی ہیں۔ایک کو آپ جنتی زندگی سے ملتی جلتی زندگی کہہ سکتے ہیں ( کیونکہ یہ امتحان اور
ابتلا کی زندگی ہے) جس میں داخل ہونے کے بعد نکلنے کا دروازہ کھلا ہے اور ایک حقیقی جنت ہے جس
میں داخل ہونے کے بعد اس سے نکلنے کا دروازہ نہیں گھلتا مثلاً حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے
اپنے بعض صحابہ کے متعلق یہ بشارت دی کہ خدا تعالیٰ نے کہا ہے یہ لوگ جو مرضی کرتے رہیں یہ میری
جنت سے نہیں نکلیں گے، جو مرضی کرتے رہیں کا یہ مطلب نہیں کہ گناہ کرتے رہیں بلکہ مطلب یہ ہے
کہ خدا تعالیٰ نے ان کو ایسے مقام پر لا کھڑا کیا ہے کہ اب یہ جو کچھ بھی کریں گے وہ نیکی ہی ہوگی اور وہ ان
کو جنت سے نکالنے کا باعث نہیں بلکہ جنت کی نعماء کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کا ذریعہ بنے گا۔
۲۳۴
سورة حم السجدة
تفسیر حضرت
خلیفة امسح الثالث
پس اس دنیا میں بعض انسان جنت میں داخل ہوتے ہیں اور جنت ہی میں رہتے ہیں پھر ابدی
جنت ان کو نصیب ہو جاتی ہے۔اس دنیا کی جنت بھی انہیں مل جاتی ہے اور ساتھ ہی اسی تسلسل میں حقیقی
جنت بھی انہیں مل جاتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس پر روشنی ڈالی ہے لیکن میں اس وقت
تفصیل میں نہیں جاسکتا۔دنیوی زندگی کی جنت کے تسلسل میں وہ وقت بھی آجاتا ہے جس کو ہم قیامت
کہتے ہیں۔جب اللہ تعالیٰ کے حسن کا وہ جلوہ جسے انسانی روح برداشت کر سکتی ہے پوری شان کے
ساتھ ظاہر ہوگا اور اس کے محبوب انسان کو ابدی جنت کا وارث بنادے گا۔پس اس دنیوی جنت میں
ایک تو یہ لوگ آگئے۔دوسرے وہ لوگ اس میں داخل ہونے والے ہیں جن کے متعلق یہ سمجھنا چاہیے کہ
وہ گو یا دہلیز پر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ان کے لئے اندر جانے کا بھی موقع ہے اور باہر نکلنے کا بھی جیسا
کہ بلعم باعور کا قصہ مشہور ہے۔بعض لوگوں نے اسے ایک فرد کہا ہے اور ہمارے نزدیک یہ ایک
جماعت ہے یعنی ہمیشہ ہی اسی قسم کے لوگ پیدا ہوتے رہتے ہیں جو اپنی کوششوں کے نتیجہ میں (وہ
کوششیں جو نیک تو ہوتی ہیں لیکن عارضی ہوتی ہیں ) خدا تعالیٰ کے پیار کو اور اس کی بشارات کو حاصل کر
لیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سے ہم کلام ہوتا ہے تا زندگی کے اس دور میں اس کے متعلق کسی کو یہ دھوکا نہ
لگے کہ جو شخص اتنا مجاہدہ کر رہا ہے، اتنا جہاد کر رہا ہے۔خدا تعالیٰ کی راہ میں اتنی قربانیاں دے رہا ہے وہ
خدا تعالیٰ کا مقبول نہیں بن سکا وہ بظا ہر نیک نیتی سے قربانیاں دے رہا ہوتا ہے یوں
سمجھنا چاہیے کہ اس
کا قربانیاں دینا گویا بظاہر عند اللہ نیک نیتی پر محمول ہو رہا ہے ویسے اللہ تعالیٰ کا علم تو ہر چیز پر محیط ہے۔غرض یہ اس کی ایک عارضی کیفیت ہے لیکن کیفیت نیکی اور اخلاص کی ہے اس واسطے خدا تعالیٰ کے پیار
کا جلوہ ظاہر ہوتا ہے۔اس کے بعد اس کی یہ کیفیت نہیں رہتی۔اس کے اندر تکبر پیدا ہوجاتا ہے چنانچہ
وہ انسان جس کو خدا تعالیٰ نے قرآن کریم کی متعدد آیات کی رُو سے ابدی پیار کے لئے پیدا کیا ہے وہ
اس حقیقت کو بھول جاتا ہے اور کچھ تھوڑا سا پیار حاصل کر لینے کے بعد سمجھتا ہے کہ اب میں بہت کچھ بن
گیا ہوں۔اب مجھے خدا کی بھی ضرورت نہیں رہی پھر وہ بلعم باعور بن جاتا ہے اور وہ علامت بن جاتا
ہے اُس جماعت کی جو خدا کے پیار کو پانے کے باوجود اپنے غرور کی وجہ سے پستی اور ذلت کی مستحق بن
جاتی ہے۔ایسی جماعت یا ایسا شخص گویا جنت میں داخل بھی ہوا اور جنت سے نکالا بھی گیا۔یہ ایک
الگ مضمون ہے اس کی تفصیل میں جانے کا وقت نہیں۔
۲۳۵
سورة حم السجدة
تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
پس اس دنیا کی جنت دو قسم کی ہے۔ایک وہ جنت ہے جس میں بعض انسان داخل ہوتے ہیں اور
پھر نکل آتے ہیں اور پھر جہنم میں بھیج دیئے جاتے ہیں۔ایک وہ جنت ہے جس میں لوگ داخل ہوتے
ہیں اور داخل ہی رہتے ہیں۔ان لوگوں کے متعلق خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے اِستَقَامُوا یعنی جن میں
استقامت پائی جاتی ہے استقلال پایا جاتا ہے، جو صبر کے ساتھ مشکلات برداشت کرتے ہیں جو خدا
کی راہ میں اپنی گردن کٹواتے ہیں لیکن اپنے ایمان پر بزدلی کا دھبہ نہیں آنے دیتے فرمایا یہی وہ
لوگ ہیں کہ جب جنت میں داخل ہو جاتے ہیں تو پھر ان کے جنت سے نکلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
پس ہماری عید اللہ تعالیٰ کی طرف سے نُزُلاً مِنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ ہے یعنی وہ ہماری خطاؤں کو معاف کرتا
ہے۔مغفرت کی چادر میں ہمیں لپیٹ لیتا ہے۔ہم جو کچھ اپنی ہمت اور استعداد کے مطابق اس کے
حضور پیش کرتے ہیں اور بار بار پیش کرتے ہیں مثلاً جن لوگوں کو خدا تعالیٰ زندگی دیتا ہے تیس سال
تک چالیس سال تک اُن میں سے ہر شخص رمضان کے روزے رکھتا ہر سال رمضان کی قربانیاں اپنی
ہمت اور استعداد کے مطابق خدا کے حضور پیش کرتا اور خدائے رحیم بار بار اس پر رحم کرتا ہے اور اس
کے لئے ہر رمضان کے بعد ایک عید کا سامان پیدا کر دیتا ہے پہلوں کی عید بار بار آتی تھی لیکن اس لفظ
عید میں یہ مفہوم نہیں تھا کہ وہ قربانیاں دیں گے اور دیتے چلے جائیں گے، اس میں ایک تسلسل قائم
ہوگا، نیکیوں پر استقامت ہوگی، استقلال ہوگا صبر اور برداشت ہوگی ، خدا کے لئے فدائیت ہوگی اس
کے لئے محبت ذاتی ہوگی اور اس کی قبولیت ہوگی اور اس کے بعد عید کا دن آجائے گا۔عید ان کے یعنی
پہلوں کے ہاں آتی تھی اور یہ وہ عید تھی جس میں کھانے پینے اور کھیلنے اور کپڑے بنانے کا انتظام ان کو
خود کرنا پڑتا تھا۔مسلمان کی وہ عید نہیں ہے مسلمان کی ہر عید تو قربانیوں کے ایک تسلسل میں آتی ہے اسی
لئے فرما یا إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا یعنی وہ لوگ جنہوں نے کہا اللہ ہی ہمارا رب ہے
اور پھر مستقل مزاجی سے اس عقیدہ پر قائم ہو گئے ان کے حق میں فرمایا۔تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلائِكَةُ
اَلا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَ اَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِى كُنتُم تُوعَدُونَ نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيَوةِ
الدُّنْيَا وَ فِي الأخرة وہ جنت ہے جو دنیا میں بھی ملتی ہے اور یہ وہ عید ہے جو خدائے غفور ورحیم کی طرف
سے نزل یعنی مہمانی کے طور پر ملتی ہے مومن کی قربانیوں میں ایک تسلسل ہوتا ہے وہ یکے بعد دیگرے
قربانیاں دیتا چلا جاتا ہے۔ماہ رمضان اس کی مثال ہے۔تیس دن میں بہت ساری قربانیاں اللہ تعالیٰ
۲۳۶
سورة حم السجدة
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
نے اکٹھی کر دیں اُن میں سے بعض کی طرف میں نے اسی رمضان میں ایک خطبہ میں اشارہ کیا تھا اور
بھی بہت ساری قربانیاں ہیں اور دن اور رات ہر دو اوقات میں خدا کے حضور اس کا عاجز بندہ
استقامت اور استقلال کے ساتھ قربانیاں دیتا چلا جاتا ہے پھر خدا کے فرشتے آسمان سے اس پر نازل
ہوتے اور بشارتوں کا اس کے لئے سامان پیدا کر دیتے ہیں۔آخر میں لیلتہ القدر آجاتی ہے ( جو بھی صحیح
معنی ہم کرتے ہیں اس کے لحاظ سے ) وہ قبولیت دعا کا زمانہ ہے لیلۃ القدر کا زمانہ ہے جس میں
تقدیریں بدل جاتی ہیں۔انسانیت کی بھلائی کے لئے انتظام کر دیا جاتا ہے اور پھر اس کے بعد عید
آجاتی ہے یہ عید ہر ہفتہ میں جمعہ کے دن بھی آتی ہے کیونکہ نُزُلًا مِّنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ کا یہ مطلب نہیں
ہے کہ سال کے بعد خدا تعالیٰ ہماری ضیافت اور مہمانداری کرتا ہے اس طرح تو سال کے باقی دنوں
میں ہم روحانی طور پر بھوکے رہ جاتے اس لئے خدا تعالیٰ نے فرمایا نہیں، میں ہر ہفتہ تمہاری دعوت کیا
کروں گا چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر جمعہ مسلمانوں کے لئے عید یعنی نُزُلاً مِّنْ
غَفُورٍ رَّحِيمٍ ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر قول قرآن کریم کی تفسیر ہے۔عید کے متعلق آپ کے
سب اقوال نُزُلاً مِّنْ غَفُورٍ رَّحِیم یا اس سے ملتے جلتے مفہوم کی آیات جو مختلف مضامین کے سیاق و
سباق کے لحاظ سے قرآن کریم کی مختلف جگہوں پر پائی جاتی ہیں انہی کی تفاسیر ہیں پس رمضان کے بعد
عید پر اکتفا نہیں کیا بلکہ فرمایا ایک اور ضیافت ہے جو خدائے غفور و رحیم کی طرف سے ہر جمعہ کو میسر آیا
کرے گی۔پھر ہر روز کی ضیافت ہے اور وہ رات کے نوافل سے حاصل ہوتی ہے۔ہر روز کی قربانی
کے بعد قبولیت دعا کا ایک وقت عطا کر دیا جاتا ہے
لقا کے ساتھ بہت سے لوازمات ہیں جن کا ذکر قرآن کریم ہی میں بہت سی جگہوں پر آیا ہے۔ایک جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَبِكَةُ
الَا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا
خطبات ناصر جلد دهم صفحه ۵۳ تا ۵۸)
اس کے علاوہ بھی اور بہت سی آیات ہیں جن میں لقاء باری تعالیٰ کا ذکر آیا ہے۔اس لقا کے بہت
سے لوازمات بھی ہیں جن کو ہم برکات سماویہ بھی کہتے ہیں اور مکالمات الہیہ بھی کہتے ہیں۔ہم ان کو
قبولیتیں بھی کہتے ہیں اور خوارق بھی کہتے ہیں۔امت محمدیہ میں یہ پھل یعنی خدا تعالیٰ کا قرب اور پیار
اس کثرت سے انسان کو ملا ہے کہ اس کا شمار بھی مشکل ہے اور لقا کے جو لوازمات تھے ان میں لوگ
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۳۷
سورة حم السجدة
کثرت سے حصہ دار بنے مگر باذْنِ رَبِّهَا یعنی اللہ تعالیٰ کے اذن کے ساتھ گویا قرآن عظیم کے
نزول کے ساتھ لوگوں کی ربوبیت تامہ کا سامان ہو گیا۔چنانچہ جب ہم کائنات پر غور کرتے ہیں تو
معلوم ہوتا ہے کہ ہر چیز کی نشوونما ہوتی ہے مثلاً گندم ہے میں نے پہلے بھی بتایا تھا آج کی گندم اور آج
سے پانچ ہزار سال پہلے کی گندم میں فرق ہے اس لئے کہ اب تحقیق سے ثابت ہو چکا ہے کہ ستاروں کی
روشنی اجناس کی نشو و نما پر اثر ڈالتی ہے اور تحقیق سے یہ بھی ثابت ہو چکا ہے کہ پچھلے پانچ ہزار سال میں
شاید ہزاروں نئے ستاروں کی روشنی اس زمین پر پہنچی۔پانچ ہزار سال پہلے جتنے ستاروں کی روشنی گندم
کی پرورش کیا کرتی تھی اس سے کئی ہزار زیادہ ستارے آگئے آسمانوں پر، گندم اور دیگر غذاؤں کی
پرورش کرنے کے لئے یعنی انسان کی جسمانی اور ذہنی اور اخلاقی اور روحانی نشو نما کے لئے کیونکہ
غذا کا گہرا اثر انسانی ذہن، اخلاق اور روحانیت پر پڑتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس مضمون پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے اور بتایا ہے کہ کس
طرح انسان کی غذا ئیں اس کے جسم پر اور اس کے ذہن پر اور اس کے اخلاق پر اور اس کی روحانیت
پر اثر انداز ہوتی ہیں ان میں بھی نشوونما ہو کر اجناس کے بیج میں بھی ایک کمال پیدا ہوا ہے اور انسان کی
قوتوں اور استعدادوں کو اس معنی میں بھی ترقی ملی ہے اسے خدا تعالیٰ کا پیار حاصل ہوا ہے۔دنیا کے ہر
حصے نے
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل یہ فیض پایا۔قرآن کریم جیسی عظیم ہدایت ان کو ملی۔قرآن کریم کی محبت دلوں میں ڈالی گئی۔قرآن
کریم کا عشق لوگوں کی روح کے اندر پیدا کیا گیا۔قرآن کریم کا اتنا پیار کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے فرمایا:-
دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں
قرآں کے گرد گھوموں کعبہ مرا یہی ہے (در ثمین صفحه ۸۴)
یہ ایک عاشق دل کی پکار ہے کیونکہ جو انسان عقل رکھتا ہے اور فراست رکھتا ہے اور خدا تعالیٰ کی
معرفت رکھتا ہے اور خدا سے پیار کا حصول چاہتا ہے اور لقا چاہتا ہے اور رضوان باری چاہتا ہے اسے
معلوم ہے کہ خدا کو پانے کے سارے راستے قرآن میں بیان کر دیئے گئے ہیں اور ان پر چل کر ہی
اللہ تعالیٰ کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔( خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۱۲۹ تا ۱۳۱)
۲۳۸
سورة حم السجدة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْ مِن کے متعلق قرآن کریم میں کئی اور جگہوں پر بھی اعلان ہوا ہے مثلاً یہی کہ
إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَبِكَةُ أَلَا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا
وَابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِى كُنْتُمْ تُوعَدُونَ جو لوگ کہتے ہیں کہ ہمارا رب اللہ ہے اور مَنْ شَاءَ
فلیو مِن کے مطابق وہ اپنے ایمان کا اعلان کرتے ہیں اور پھر ایمان پر استقامت اختیار کرتے ہیں
فرشتے خدا تعالیٰ کی بشارتیں لے کر یعنی خدا تعالیٰ کے پیار کے پیغام لے کر ان پر نازل ہوتے ہیں
اور ان سے کہتے ہیں جب خدا سے تمہارا تعلق ہے تو پھر اَلا تَخَافُوا وَ لَا تَحْزَنُوا تمہیں کسی کا خوف
نہیں ہونا چاہیے اور نہ کسی کا حزن تم سے جو غلطیاں ہوئیں وہ معاف ہو گئیں۔وَابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ
التي كُنتُمْ تُوعَدُونَ تم خوش ہو جاؤ کہ خدا نے اپنی پیار کی جس جنت کا وعدہ کیا تھا خدا کی نگاہ میں تم
اس کے مستحق ہو گئے۔پس گفتگو کے موقع پر ایک دوسرے کو آرام سے سمجھانا اور الہی بشارتوں کو یاد دلانا اور ایمان صحیح اور
اعمال صالحہ کے نتیجہ میں انسان کے لئے جو انعامات مقدر ہیں ان کا ذکر کرنا اور خدا تعالیٰ کے فضلوں اور
رحمتوں کو بیان کرنا یہ تو ٹھیک ہے لیکن اگر کوئی شخص نہیں مانتا تو اس سے زبردستی کوئی نہیں کرنی۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۲۲۱)
قرآن کریم میں متعدد مقامات پر بتایا ہے کہ جو میری نگاہ میں پاک اور مطہر ہوں میں ان کے
ساتھ اس قسم کا سلوک کرتا ہوں۔ایک جگہ فرمایا إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ جنہوں نے کہا کہ رب حقیقی
ہمارا اللہ تعالیٰ ہے ہم ہر قسم کی ربوبیت اور نشوونما کے لئے اس کے محتاج ہیں اسی سے مانگیں گے اسی
سے لیں گے وہ دے گا تو ہماری نشو ونما ہوگی ورنہ نہیں ہوگی ثُمَّ اسْتَقَامُوا پھر وہ اپنے اس عہد پر سختی
سے قائم رہتے ہیں استقامت سے قائم رہتے ہیں تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَبِكَةُ أَلَا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا
اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں کو ان کے پاس بھیجتا ہے انہیں تسلی دیتا ہے خوف کے اوقات میں ، ان
کو تسلی دیتا
ہے جس وقت کوئی کوتاہی اور غفلت ہو جائے اور وہ بے چین ہوکر خدا سے تو بہ اور استغفار کرتے ہیں
اور نہیں جانتے کہ ان کی تو بہ اور استغفار قبول بھی ہوئی ہے یا نہیں اور بے چینی میں ان کے اوقات
گزر رہے ہوتے ہیں آسمان کے فرشتے نازل ہوتے ہیں اور کہتے ہیں لَا تَحْزَنُوا غم نہ کرو خدا نے
تمہیں معاف کر دیا۔آسمانی نشانوں کے ساتھ وہ ان کی پاکیزگی کو ظاہر کرتا ہے اس نے قرآن کریم کی
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۳۹
سورة حم السجدة
عظمت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جلال کو ثابت کرنے کے لئے قرآن کریم میں یہ اعلان کیا تھا لا
يَمَسُّةَ إِلا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة : ۸۰) که قرآن کریم کا فہم وہی شخص حاصل کر سکتا ہے جو پاک اور
مطہر ہو کیونکہ یہ پاک کا کلام ہے اور پاک کے سینے میں ہی یہ نور پیدا کر سکتا ہے۔خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۴۵۲، ۴۵۳)
آیت ۳۴ وَمَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَا إِلَى اللهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَ قَالَ
اِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ
انبیاء علیہم السلام جہاں دنیا کی بھلائی کے لئے ان کی خیر خواہی کے لے ہر قسم کے اچھے کام کرتے
ہیں وہاں ان پر یہ فرض بھی عائد ہوتا ہے کہ وہ دنیا کو جھنجھوڑیں اور جگائیں اور کہیں کہ اگر تم اللہ تعالیٰ کی
آواز پر لبیک نہیں کہو گے تو وہ ناراض ہو جائے گا اور تمہیں اس دنیا میں بھی اور اُس دنیا میں بھی گھاٹے کا
منہ دیکھنا پڑے گا۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ انذار ( موعظہ کے اندر ہی انذار کا پہلو بھی آتا ہے
کیونکہ موعظہ اس نصیحت کو کہتے ہیں جس میں انذار ملا ہوا ہو ) تو پہنچانا ہی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا یہی
منشاء ہے لیکن اچھے رنگ میں پہنچاؤ جس سے وہ اپنے رب کی طرف متوجہ ہوں اس سے نفرت اور فرار
کے پہلو کو اختیار نہ کریں وَجَادِلُهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ اور وہ ایک غلط رائے پر قائم ہیں اور غلط عقائد
پر وہ کھڑے ہیں اس لئے تم جَادِلُهُم بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ کی ہدایت پر عمل کرو۔جدال کے معنی رائے
کو موڑ دینے کے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے یہاں فرمایا کہ جو اختلافات وہ تم سے رکھتے ہیں ان
اختلافات کو دور کرنے کے لئے فساد کی راہیں نہیں بلکہ امن اور صلح کی راہوں کو اختیار کرو اور اس طرح
پر ان کے خیالات کے دھارے کو موڑنے کی کوشش کرو۔جَادِلُهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ سننے یا پڑھنے کے دماغ میں یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ یہ احسن کیا
ہے کیا اس احسن کی تلاش ہم نے خود کرنی ہے یا اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اس کی طرف راہ نمائی
فرمائی ہے اس لئے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَ مَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَا إِلَى اللَّهِ
وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِینَ کہ قول کے لحاظ سے احسن وہ ہے جو اللہ کی طرف دعوت
دے۔پس ہر وقت جو صیح طریق پر دی گئی ہو اور جس کا مقصود یہ ہو کہ خدائے واحد و یگانہ کو دنیا پہنچاننے۔
۲۴۰
سورة حم السجدة
تفسیر حضرت
خلیفة امسح الثالث
لگے وہ احسن قول ہے وہ قول جو شرک کی طرف لے جاتا ہے وہ قول جو بدعت کی طرف لے جاتا ہے وہ
قول جو دہریت کی طرف لے جاتا ہے وہ قول جو فساد کی طرف لے جاتا ہے وہ قول جو باہمی جھگڑوں
کی طرف لے جاتا ہے وہ قول احسن نہیں احسن قول وہی ہے جو اللہ کی طرف لے جانے والا ہے اور
چونکہ صرف زبان کا دنیا پر اثر نہیں ہوتا جب تک عملی نمونہ ساتھ نہ ہو اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا
وَعَمِلَ صَالِحًا۔پس تم پر فرض ہے کہ تم اپنے عملی نمونہ سے دنیا پر یہ ثابت کرو کہ تم واقعہ میں خدا کے
مقرب اور اس کی طرف بلانے والے ہو تمہیں اپنا فائدہ مطلوب نہیں ہے۔ہم تمہاری فلاح اور تمہاری
نجات اس میں دیکھتے ہیں کہ تم اپنے رب کو پہچاننے لگو اور اسی کی طرف ہم دعوت دیتے ہیں اور اس
بات کا ثبوت کہ ہم واقعہ میں اللہ کی طرف دعوت دیتے ہیں، اپنے فائدہ کی تلاش میں نہیں ہیں یہ ہے
کہ ہم جو کہتے ہیں اس کے مطابق عمل بھی کرتے ہیں یہ نہیں کہ ہم تمہیں کہیں کہ تم خدا تعالیٰ کے لے
مالی قربانیاں دو لیکن ہم خود مالی قربانیوں میں پیچھے ہوں ہم تمہیں کہیں کہ خدا کے لئے اپنے نفسوں کی
قربانی دو اور خود ہمارا یہ حال ہو کہ ذراسی بات پر ہمارے جذبات بھڑک اُٹھیں نہیں بلکہ احسن قول
اس کا ہے جو اپنی زبان سے بھی اللہ کی طرف بلانے والا ہے اور اپنے افعال سے بھی اللہ کی طرف سے
بلانے والا ہے وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ اور اس کی روح کی بھی یہی آواز ہے کہ میں مسلم ہوں اور
چاہتا ہوں
کہ تم بھی مسلمان بن جاؤ میں تم سے کسی دنیوی فائدہ کا طالب نہیں میں نے تو اپنا سب کچھ ہی
اپنے رب کے قدموں پر قربان کر دیا ہے میری تو اپنی کوئی خواہش باقی نہیں رہی ، میرا تو اپنا کوئی جذبہ
باقی نہیں رہا، میرا تو اپنا کوئی مال باقی نہیں رہا جو تمہاری نظر میں میری اولا د یا رشتہ دار ہیں ہر آن میری
روح کی یہ آواز ہے کہ جہاں میں اپنے نفس کو اپنے خدا کی راہ میں قربان کروں یہ بھی اس کی راہ میں
قربان ہو جائیں۔اگر یہ تین آواز میں تم دنیا میں بلند کرو گے زبان، عمل صالح اور روح کی پکار یعنی
تمہاری دعوت بھی اللہ کی طرف ہے تمہارا عمل بھی محض اس کے لئے ہے اور تمہاری روح بھی اس کے
آستانہ پر پڑی ہوئی ہے تو پھر تم لوگوں کو رب کی طرف اپنے پیدا کرنے والے کی طرف واپس لوٹا
لانے میں کامیاب ہو گئے ورنہ نہیں وَلا تَسْتَوِي الْحَسَنَةُ وَلَا السَّيِّئَةُ اور حقیقت یہی ہے کہ جو نعمت
اور خوشحالی حقیقی معنی میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہاں بھی اور وہاں بھی ملتی ہے وہ اور السيئة برابر نہیں
ہوتیں جو خدا کی رحمتیں ہیں جو خدا کی نعمتیں ہیں ان کے مقابلہ پر شیطان کیا پیش کر سکتا ہے کچھ بھی نہیں