سُوْرَۃُ حٰمٓ السَّجْدَۃِ

انوار القراٰن (جلد ۳), حصہ 4

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۲۴۱
سورة حم السجدة
اس لئے ادفع بالتي هي اَحْسَنُ ہم پھر کہتے ہیں کہ یہ احسن جس کا اس آیت میں اور دوسری آیت
میں ذکر ہے اس کے ذریعہ تم بُرائی کا جواب دو۔یہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم شر سے کلی طور پر پاک بھی ہو جاؤ تب بھی شیطان ایسا انتظام
کرے گا کہ وہ اپنے ماننے والوں میں سے بعض کو فساد پر اکسائے گا اور امن کی فضا کو مکدر کرے گا۔پس ہر وہ مسلمان احمدی جو دنیا کے ملک ملک میں اس وقت پھیلا ہوا ہے اس کو اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ
اگر فساد اور فتنہ کے حالات طاغوتی طاقتیں پیدا کرنا چاہیں تو ہمارا تمہیں یہ حکم ہے کہ تم ان کے پھندے
میں نہ آنا بلکہ اپنے نفسوں پر قابورکھنا اور جو اَحْسَنُ ہے اس کے ذریعہ اپنا دفاع کرنا۔حضرت مسیح موعود
عليه الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی نہایت ہی بدزبان شخص مخالف اسلام قادیان میں آئے اور
ایک سال ہمیں نہایت گندی اور مخش گالیاں دیتا رہے تب بھی دنیا یہ دیکھے گی کہ ہمیں اپنے نفس پر قابو
ہے اور ہم گالی کے مقابلہ پر گالی نہیں دیتے اور الشیقہ کے مقابلہ پر الشیقہ کو پیش نہیں کرتے بلکہ
الشیعہ کے مقابلہ میں ہم حسنہ کو پیش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کے بغیر تم اپنے
مخالفوں کے دل جیت نہیں سکتے لیکن اگر تم ہماری تعلیم کے مطابق احسن چیز کو دنیا کے سامنے رکھو گے
تو وہ جو آج تمہارے مخالف اور بدگو ہیں تمہارے دوست اور بڑے جوش کے ساتھ تمہاری دوستی کا
اظہار کرنے والے بن جائیں گے مگر اس کے لئے ہمیں انتہائی صبر کی ضرورت ہے انتہائی طور پر اپنے
نفس کو عقل اور شرع کی پابندیوں میں جکڑنے کی ضرورت ہے یہی صبر کے معنی ہیں کہ جو پابندیاں شرع
لگاتی ہے وہ آدمی بشاشت سے اور خوشی سے خدا کی رضا کے لئے قبول کرے اور ایسا ہی کرتے ہیں جو
ذُو حَظٍّ عَظِيمٍ ہوتے ہیں یعنی جن پر اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے نہ کہ ان کے کسی عمل کی وجہ سے
بہت رحمتیں نازل کرتا ہے اور جس کے متعلق صحیح معنی میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ روحانی طور پر ایسے ہی
ہیں جیسا کہ دنیوی لحاظ سے بہت سے لوگ ہوتے ہیں جن کے متعلق دنیا کی نگاہ یہ بجھتی ہے کہ وہ حظ
عظیم رکھنے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے پھر یہ فرما یا اِدْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ السَّيِّئَة کہ جو احسن ہے اس سے الشیقہ کو دور
کرو اور اس الشیعہ کے اثر سے خود کو بچاؤ اور یہ یاد رکھو کہ تمہیں تو طاقت حاصل نہیں کہ تم روحانی
میدانوں کے فتح مند سپاہی بن سکو۔یہ ہمارے فضل سے ہوتا ہے اور نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَصِفُونَ جو اسلام

۲۴۲
سورة حم السجدة
تغییر حضرت خلیفہ امسح الثالث
اور صداقت اور ہدایت کے مقابلہ میں مخالفت کر رہا ہے یا کہہ رہا ہے اس کو ہم بہتر جانتے ہیں اور ہم ہی
اس کا علاج کر سکتے ہیں ہمارے فضلوں کے بغیر تم اس فتح کو نہیں پاسکتے جو فتح تمہارے لئے مقدر ہے۔پس اپنے نفسوں کے جوشوں کو دبائے رکھو اور نفسوں کی بجائے مجھ پر بھروسہ کرو کہ میں سب طاقتوں والا
ہوں اور دعائیں کرتے رہو۔رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَتِ الشَّيطِينِ وَ اَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ (المومنون: ۹۸، ۹۹)
کہ جو طاقتیں اللہ تعالیٰ کے دین کے خلاف ہوں اللہ تعالیٰ ان کو پسپا کرے اور انہیں شکست دے
اور اسلام کا نام بلند ہو اور ہر بندہ اپنے رب کو پہچاننے اور حقیقی عبد بن کر اس کے حضور جھک جائے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو اور خدا کرے کہ ہمیں دعاؤں کی توفیق ملے اور خدا کرے کہ ہمارا خدا ہماری
دعاؤں کو قبول کرے اور اپنے وعدوں کو ہمارے حق میں پورا کرے۔( خطبات ناصر جلد دوم ۱۱۵ تا ۱۱۸)
اللہ تعالى سورة حم السجدة میں فرماتا ہے۔وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَا إِلَى اللهِ وَعَمِلَ
صَالِحًا وَ قَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ اور اس سے زیادہ اچھی بات کس کی ہوگی۔اسی کی بات سب
سے اچھی ہے جو اللہ کی طرف سب کو بلاتا ہے اور اپنے ایمان کے مطابق صالح عمل کرتا ہے اور (قال)
کہتا ہے کہ میں تو فرمانبرداروں میں سے ہوں۔یہاں فرمایا کہ وَمَنْ اَحْسَنُ قَولاً قول کے لحاظ سے سب اچھا وہ ہے۔عربی زبان میں 'قول، کا
لفظ مختلف معانی میں بولا جاتا ہے۔مفردات راغب نے دس پندرہ معنی اس کے کئے ہیں اور اپنی اپنی
جگہ پر وہ معنی درست استعمال ہوئے قرآن کریم میں۔یہاں جو معنی لگتے ہیں ، جو مفردات راغب نے بھی کئے ہیں، یہ ہیں کہ اس سے مراد صرف زبان کا
اعلان بعض دفعہ نہیں ہوتا یعنی ایک معنی اس کے یہ ہیں کہ صرف زبان سے اعلان کرنا، بیان کرنا ، کہنا یہ
مراد نہیں۔اس سے مراد صرف زبان کا اعلان ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ مراد بھی ہوتی ہے إِذَا كَانَ مَعَهُ
اعتقاد و عمل کہ اس زبان کے بیان کے ساتھ عقیدہ بھی اسی کے مطابق ہو جس کا تعلق دل کے
ساتھ ہے اور عمل صالح بھی اسی کے مطابق ہوں جن کا تعلق جوارح کے ساتھ ہے۔جب زبان کے اعلان
کے ساتھ دل کا اعتقاد اور اس کے مطابق عمل ہو تو اس معنی میں قول کا لفظ استعمال ہوتا ہے اور یہاں
اسی معنی میں ”قول “ کا لفظ استعمال ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ اعلان کیا کہ سب سے اچھا قول وہ

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۴۳
سورة حم السجدة
ہے جو زبان ، عقیدہ اور عمل سے ہو کہ جس سے دعا إلى الله ایسا قائل یعنی ایسی بات کہنے والا جو اس
کے مطابق عقیدہ بھی رکھتا ہے، عمل بھی کرتا ہے دعا إلی اللہ اللہ کی طرف بلاتا ہے یا دعوت دیتا ہے۔اللہ کی طرف بلانا۔دعا الی اللہ جو ہے اس کے دو اصولی معنی ہیں۔ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ کی توحید کو
قائم کرنے کے لئے لوگوں کو آواز دیتا ہے کہ ہر قسم کے شرک کو چھوڑو اور اپنے رب کریم کی طرف
واپس آؤ۔جس کے لئے ضروری ہے کہ ایسا شخص عرفان ذات وصفات باری رکھتا ہو یعنی جب تک کوئی
شخص خود اللہ تعالیٰ کی صفات کو پہچانتا نہ ہو اور اس کی صفات کی شناخت نہ رکھتا ہو کسی دوسرے کو اللہ
تعالیٰ کی طرف کیسے بلا سکتا ہے۔اس کے نتیجے میں بہت سی خرابیاں بھی پیدا ہو گئیں۔مثلاً اللہ تعالیٰ کی ذات ( وہ توحید خالص جو
اسلام قائم کرنا چاہتا ہے ) جو ہے وہ ہر قسم کی برائی اور نقص اور کمزوری سے پاک ہے۔یعنی ایک
صفات اس کی ہیں ایسی جن سے اس کی سبوحیت اور تقدس ظاہر ہوتا ہے۔جس سے ہمیں پتا لگتا ہے کہ
اس قسم کے جلوے خدا تعالیٰ کی ذات سے ظاہر نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ پاک ہے مثلاً وہ جھوٹ نہیں بول
سکتا۔پاک ہے وہ۔اس کو بھی قرآن کریم نے بڑا کھول کے بیان کیا ہے اور میں سوچ رہا تھا تو بہت
سارے پہلو اس کے قرآن کریم میں مجھے نظر آئے وہ کسی اور خطبے میں میں بیان کر دوں گا۔وہ بھی بڑا
دلچسپ مضمون بنتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی ذات کو پہچانا اور شناخت کرنا اس معنی میں ( دو چیزیں ہیں وہ بھی
ساتھ بیان کر دوں) بھی کہ وہ تمام صفات حسنہ سے متصف ہے اور اس معنی میں بھی کہ اس کی ذات
ہر قسم کے عیب اور نقص اور کمزوری سے پاک ہے۔وہ قدوس ہے۔سر چشمہ ہے پاکیزگی کا کوئی برائی
اس کی طرف منسوب نہیں ہو سکتی۔اگر کوئی دماغ ایسا سوچے تو شیطان اس کو اس کی راہنمائی کرنے والا
ہے۔قرآن کریم اس کی راہنمائی کرنے والا نہیں
تو ایک معنی دعا الی اللہ کے یہ ہیں کہ توحید خالص کی طرف وہ بلاتا ہے جس کے لئے ضروری ہے
کہ اس کا اپنا عقیدہ (مَنْ اَحْسَنُ قَولاً میں یہ بھی آیا تھانا، اس کی میں وضاحت کر رہا ہوں) بھی پاک
ہو، صحیح ہو، سچا ہو، قرآن کریم کے مطابق ہو، اللہ تعالیٰ کی قدوسیت کے عین مطابق ہو اور اس کی طرف
وہ بلا رہا ہو۔صرف یہ کہہ دینا یا یہ دنیا کو آواز دینا کہ خدا کی طرف آؤ، کافی نہیں کیوں ہر انسان کہے گا
کس قسم کے خدا کی طرف تم بلاتے ہو۔کیا اس خدا کے تصور کی طرف جو بعض انسانوں نے اپنے ذہن

۲۴۴
سورة حم السجدة
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
میں یہ رکھا کہ وہ ظالم ہے۔کیا اس خدا کی طرف بلاتے ہو کہ بعض انسانوں کے ذہنوں میں یہ ہے کہ وہ
لڑکوں کو پیدا کرتا ہے اور لڑکیوں کو پیدا کرنے والا کوئی اور ہے کیا اس خدا کی طرف ؟ جو بعض لوگ سمجھتے
ہیں کہ جزا دیتا ہے، سزا دینے والا کوئی اور ہے کس خدا کی طرف بلاتے ہو تم ؟ اس خدا کی طرف جو
قرآن کریم نے ہمارے سامنے پیش کیا، اس تصور کو اور اس کی بنیاد یہ ہے کہ ہر عیب سے پاک اور تمام
صفات حسنہ سے متصف ہے۔پھر بیسیوں آگے تفاصیل ہیں جو قرآن کریم میں بیان کی گئی ہیں۔اور دوسرے دعا الی اللہ کے یہ معنی ہیں کہ اس بات کی طرف بلاتے ہیں کہ اگر اپنی خیر چاہتے ہو
اس معنی میں کہ اگر یہ چاہتے ہو کہ تم دین اور دنیا میں ترقی کرو تو اس اللہ کی طرف آؤ جو حقیقی رب ہے کہ
اس کے علاوہ دنیا کی کوئی ہستی ربوبیت نہیں کر سکتی۔اس نے انسان کو پیدا کیا اور وعدہ دیا۔چھوڑا
نہیں۔ہر فرد ہے جو بنی نوع انسان کو ، اس میں بہت سی قو تیں اور استعداد میں ہمیں نظر آتی ہیں۔کوئی
شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا بڑی قوتیں اور استعدادیں دیں اور پھر چھوڑ دیا
کہ جاؤ اور اپنے زور بازو اور اپنی عقل سے دین و دنیا کی ترقیات کو حاصل کرو۔اسلام ہمیں یہ نہیں
بتا تا۔اسلام یہ کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے تمہیں پیدا کیا اور ہر قسم کی استعدادیں اور صلاحیتیں تمہیں
عطا کیں لیکن تم ان استعدادوں اور صلاحیتوں
کی صحیح نشو و نما اور صحیح راہوں پر چل کے جو نشو ونما ہوسکتی
ہے وہ خود نہیں کر سکتے جب تک تمہارا زندہ تعلق ربوبیت ربّ کریم سے نہ ہو ، جب تک وہ خود تمہارا
رب تمہاری ربوبیت کرنے والا نہ ہو۔تو بلاتے ہیں اس طرف کہ اگر تم ترقی کرنا چاہتے ہو، دینی دنیوی
خوشحالی چاہتے ہو ، دینی دنیوی عزتیں چاہتے ہو ، دینی دنیوی سکون اور آرام چاہتے ہو تو اپنے رب کی
طرف آؤ۔وہ تمہیں دے گا۔اور ربوبیت کے لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ بتایا کہ ربوبیت کے لئے اس نے ہدایت
نازل کی۔ہدایت نازل کی آدم کے ذریعہ سے بھی اس وقت کے لوگوں کے لئے۔ہر نبی جو شریعت لایا
وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کی بھلائی کے لئے ہدایت نامہ لے کر آیا اور وہ جو نبی کامل تھا وہ کامل
شریعت لے کے آ گیا، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔اب اس ہدایت کے دائرہ سے باہر کھڑے ہو کر تم
اپنے رب کی ربوبیت سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے جس رب نے اس ہدایت کو تمہاری بھلائی کے لئے نازل
کیا ہے۔یعنی اگر تم اس کا کہنا نہیں مانو گے، اس کی بتائی ہوئی راہوں پر نہیں چلو گے، ان راہوں پر

تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
۲۴۵
سورة حم السجدة
چل کر اس سے زندہ تعلق قائم نہیں کرو گے اور ہر آن اور ہر لحظہ اس سے برکتیں حاصل کر کے اپنی نشوونما
اور سکون اور راحت کے سامان پیدا نہیں کرو گے تو ہدایت اپنی جگہ رہے گی، وہ رب اپنی جگہ رہے گا
اور تمہاری محرومیت اپنی جگہ رہے گی۔پھر بھی تم محروم رہو گے۔تو دعا الی اللہ سب سے احسن قول، عقیدہ اور عمل اس شخص کا ہے جو بلاتا ہے اللہ تعالیٰ کی صحیح
صفات جو قرآن کریم نے بیان کی ہیں اور اس کی ذات کی عظمت کی طرف لوگوں کو صحیح تو حید ، خالص
تو حید وہ قائم کرنا چاہتا ہے۔جس کے لئے اس نے اپنی بھلائی کے لئے بھی اور دوسروں کی بھلائی کے
لئے بھی اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل کی۔اور وہ بلاتا ہے (دعا الی اللہ ) لوگوں کو اس امر کی طرف کہ خدا تعالیٰ کے کامل فرما نبردار مسلم بن
جاؤ۔مسلم کے معنی ہی ہیں کامل فرمانبردار بن جاؤ۔اور کامل فرمانبرداری کس کی؟ قُلْ إِنَّ هُدَى اللهِ هُوَ الْهُدی (الانعام : ۷۲) اس ہدایت کی کامل
اطاعت کرو، ہر حکم کی جو اللہ تعالیٰ نے تمہاری بھلائی کے لئے نازل کیا ہے۔ہر اس چیز سے بچو جس کے
بچنے کا اس نے تمہیں کہا ہے سختی کے ساتھ یہ نہیں کر نہ کر نواہی جو ہیں۔اسی لئے سورۃ الا انعام
میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔قُلْ إِنَّ هُدَى اللهِ هُوَ الْهُدی راہنمائی۔راہنمائی کیوں ہوتی ہے؟
راہنمائی ہوتی ہے۔بھولا بھٹکا ہے اس کو ہدایت کی ضرورت ہے۔اس کو راہنمائی کی ضرورت ہے۔یہاں ربوہ میں بھی بہت سے آ جاتے ہیں اور آپ میں سے کسی کو پوچھتے ہیں ہم نے فلاں جگہ جانا
ہے۔ایک دوست ہمارا رہتا ہے اس کا راستہ کہاں ہے؟ یہ اللہ کی ہدایت کامل ہدایت انسانوں کی تمام
صلاحیتوں کی صحیح ، خالص اور پوری نشو و نما کرنے والی جو ہدایت ہے یہ سوائے اللہ کے جو انسان کو جانتا
اور پہچانتا ہے اس لئے کہ وہ خالق ہے اور کوئی دے ہی نہیں سکتا۔میں تو آپ کو نہیں جانتا نہ مجھے آپ
کے اندرونے کا پتا۔نہ مجھے آپ کے خیالات کا پتا۔نہ مجھے آپ کے اخلاق کا پتا۔نہ مجھے آپ کی
دلچسپیوں کا پتا۔نہ مجھے آپ کی قوتوں اور صلاحیتوں کا پتا۔میں آپ کے لئے ہدایت کیسے کر سکتا ہوں
پیدا۔نہ آپ ایک دوسرے کی ہدایت کر سکتے ہیں۔ہدایت تو وہی دے سکتا ہے جس نے پیدا بھی کیا
اور جو ہر وہ علم جس کا ہماری ذات سے تعلق ہے وہ جانتا ہے اسے۔وہ علم رکھتا ہے۔وَ اُمِرْنَا لِنُسُلِمَ
یہاں بھی یہ کہا ہے اور ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم اطاعت کریں لرب العلمين (الانعام: ۷۲) اس رب کی

تفسیر حضرت
خلیفۃالمسیح الثالث
۲۴۶
سورة حم السجدة
جو عالمین کا رب ہے۔ہمارا بھی رب ہے۔ہماری ربوبیت کے لئے جو اس نے سامان پیدا کئے اس کی
طرف وہی راہنمائی کر سکتا ہے۔اس کے لئے اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا وَ قَالَ اِنَّنِي مِنَ
الْمُسْلِمِينَ، وَ مَنْ اَحْسَنُ قَولاً میں جیسا کہ میں نے بتایا عربی لغت کے لحاظ سے تین پہلو پائے
جاتے ہیں۔زبان سے اعلان کرنا مذہبی ہدایت کے متعلق ، عقائد کے متعلق دل میں اسی کے مطابق
عقیدہ رکھنا اور اس کے مطابق اس کے عمل رکھنا۔پھر آگے اس کی تشریح کر دی عَمِلَ صَالِحًا میں کہ
اپنے ایمان کے مطابق اور لوگوں کی ضرورت اور ان کی عقل اور سمجھ کے مطابق ان سے نیکی اور وعظ
کی بات کرنا اور وَ تَعاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى (المائدة : (۳) کے مطابق ان سے حسن سلوک کرنا
ن سے تعلق کو قائم رکھنا۔وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِینَن اور اپنا نمونہ ان کے سامنے رکھنا۔کہنا کہ
دیکھو میں نے اپنے رب
کو پہچانتا ہے۔میں عرفان ذات وصفات باری رکھتا ہوں اور خدا تعالیٰ نے مجھے
توفیق دی کہ میرے دل میں صحیح عقیدہ محض اس کی رحمت سے راسخ ہوا۔اس کے مطابق میں اعلان
کر رہا ہوں اور وہ اتنا راسخ ہے کہ میرے جوارح میرے دل کے تابع ہو کر ہر وقت خدا تعالیٰ کی
اطاعت کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔اس چھوٹی سی آیت میں اللہ تعالیٰ نے بڑا عظیم مضمون بیان کیا ہے۔زبان دی ہے خدا نے (میں
اب خلاصہ بیان کرنے لگا ہوں) بولنے کے لئے۔ہر آدمی بولتا ہے۔اچھی باتیں بھی کہتا ہے بری
باتیں بھی کہتا ہے امن اور اطمینان پیدا کرنے کے لئے اپنے معاشرہ میں بھی اس کی زبان کام کر رہی
ہے اور فساد کرنے کے لئے بھی اس کی زبان کام کر رہی ہے۔تو خدا تعالیٰ نے ہر دو کاموں کے لئے
تو زبان نہیں دی۔خدا تعالیٰ یہ کہتا ہے کہ میں نے زبان دی۔زبان کو آزادی دی لیکن اس آزادی اپنی
مرضی سے میری اطاعت زبان کرے، انعام پالے گی۔اگر یہ زبان مجھے چھوڑ کے دوری کی راہوں کو
اور مہجوری کے رستوں کو اختیار کرنے والی ہوئی تو شیطان کی گود میں چلی جائے گی۔پھر میری رضا کی
جنتیں اس انسان کے لئے نہیں جس کے منہ میں ایسی زبان ہے۔میری رضا کی جنتیں تو اس انسان
کے لئے ہیں جس کے مُنہ میں یہ زبان ہے مَنْ اَحْسَنُ قولا کہ جس سے بہتر زبان نہیں۔اور وہ ، وہ
زبان ہے جس کا بیان اسلام ( زبان سے اظہار ہو رہا ہے) جس کا عقیدہ اسلام ( راسخ ہے دل کے
اندر ) جس کا عمل اسلام۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۳۰۹ تا ۳۱۵)

۲۴۷
سورة حم السجدة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
جو شخص قول احسن کا پابند نہیں اللہ تعالیٰ اس کے متعلق اپنی بیزاری کا اعلان کرتا ہے۔اس سے ظاہر
ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کی زبان کو بے لگام نہیں چھوڑا بہت سی پابندیاں اور حد بندیاں اس نے
زبان پر قائم کی ہیں اور اظہار رائے زبان سے ہو، یا تحریر سے، اشارہ سے ہو یا بلیغ خاموشی سے، یہ
تمام اظہار با اخلاق آزادی کی قیود میں بندھے ہوئے ہیں تو بنیادی ہدایت زبان کے متعلق یہ ہے کہ
جو بات کہو احسن کہو اگر اللہ کے بندوں میں شامل ہونا چاہتے ہو اگر شیطان کے بندے بننا چاہتے ہو
تو یہ تمہاری مرضی ہے قول احسن کے اصول پر کار بند ہوئے بغیر کوئی شخص خدا کے عباد میں شامل
نہیں ہوسکتا۔اظہار کا یا بیان کا بڑا تعلق الہی سلسلہ میں تبلیغ اور اشاعت حق ، اشاعت اسلام سے ہے اور اس
وقت اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمدیہ قریباً تمام دنیا میں پھیل چکی ہے۔سو جہاں بھی
ہمارے احمدی بستے ہیں انہیں چاہیے کہ اشاعت اسلام اور تبلیغ کے سلسلہ میں قرآن کریم نے جو
ہدایات دی ہیں جن میں سے بعض بنیادی باتوں
کا تعلق ان آیات سے ہے جن پر میں نے گذشتہ خطبہ
دیا تھا، ان کو اپنے سامنے رکھیں اور کبھی بھی نفس کے جوش سے اپنے رب کو ناراض نہ کریں ان آیات
میں جو گذشتہ جمعہ میں نے پڑھیں اور جن کے متعلق میں نے خطبہ دیا تھا اللہ تعالیٰ نے مندرجہ ذیل
باتیں بیان کی ہیں۔(۱) یہ کہ دعوت الی الحق ( اللہ تعالیٰ کی طرف بلانے ) کا کام سپر د کرتے ہوئے قرآن کریم نے جو
ہدایت انسانوں کے لئے دی ہے وہ یہ ہے کہ اشاعت حق کا کام ان علمی اور عقلی دلائل کے ساتھ کیا
جائے جو قرآن کریم میں بکثرت پائے جاتے ہیں یا وہ علمی دلائل جو قرآن کریم کے علمی اور عقلی دلائل
کی تائید میں دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے بعض دلائل کو تو اپنی حکمت کاملہ سے صدیوں
محفوظ رکھا اور آج انہیں اس لئے ظاہر کر رہا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت اور
آپ کے بیان کی سچائی پر وہ دلیل ٹھہریں۔(۲) دوسری ہدایت یہ دی کہ قرآن کریم میں صرف علمی اور عقلی دلائل ہی نہیں بلکہ بہت سے
روحانی اسرار اور روحانی انوار بھی پائے جاتے ہیں۔تو دوسروں کے سامنے قرآن کریم کے روحانی
اسرار وانوار پیش کرنے چاہئیں اور میں نے بتایا تھا کہ اس وقت بہترین تفسیر جو اس زمانہ کے حالات

تفسیر حضرت خلیفہ اسیح الثالث
۲۴۸
سورة حم السجدة
کے مطابق ہمارے پاس ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سکھائی ہوئی تفسیر ہے۔(۳) پھر ہمیں یہ ہدایت کی گئی ہے کہ ہر محل پر بولنا جو ہے وہ خوبی نہیں بلکہ بعض دفعہ گندہ دہنی کے
مقابلہ میں انسان ایک بلیغ خاموشی کو اختیار کرتا ہے جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا الصمت
حکم۔حُکم کے معنی یہاں مفردات راغب میں ”حکمت“ کے لکھے ہیں۔(۴) پھر ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ مخاطب کی طبیعت اور اس کے علم اور اس کی ذہنیت کے مطابق اس
سے بات کرنی چاہیے اور جو ایسا نہیں کرتا وہ حکمت سے بعید بات کرتا ہے۔بعض دفعہ نوجوان اپنی
جوانی کے جوش میں اس چیز کو بھول جاتے ہیں کہ بات تو اس سے کرنی چاہیے جس کی طبیعت کا ہمیں علم
ہو اور واقفیت ہو اس کی ذہنیت سے ہم واقف ہوں اور وہ بات اس کے سامنے ہم کریں جو وہ سمجھ سکتا ہو
میں نے سنا ہے کہ بعض دفعہ بعض نوجوان مساجد میں رات کے وقت اپنے رسالے یا اپنے اشتہار چھوڑ
آتے ہیں یا دوکانوں کی دہلیز میں سے اندر اپنا لٹریچر رکھ دیتے ہیں تو یہ حکمت کا طریق نہیں، یہ وہ
طریق نہیں جسے اللہ تعالیٰ نے پسند کیا ہے نہ یہ وہ طریق ہے جو اثر انداز ہوسکتا ہے۔ہمارا مقصد یہ نہیں
کہ پچاس ہزار اشتہار طبع کروا کے اسے تقسیم کر دیں مقصد تو یہ ہے کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کی توفیق سے
ایک نور کو پایا ہم نے ایک برکت کو حاصل کیا ہم پر رحمت کے دروازے کھلے ہم یہ چاہتے ہیں کہ جس
طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم نے اس نور، اس برکت اور اس رحمت کو حاصل کیا ہے ہمارے
دوسرے بھائی بھی اس نور، برکت اور رحمت کو حاصل کریں لیکن ایسا طریق اختیار کرنا کہ ان حسین
جنتوں کے دروازے وا ہونے کی بجائے اور بھی ان پر مسدود ہو جائیں تو یہ حکمت کا طریق نہیں ہے
ان چیزوں سے ہمیشہ بچتے رہنا چاہیے اور بڑے استغفار کے ساتھ اور بڑے تضرع کے ساتھ اور بڑی
محبت اور پیار کے ساتھ ان باتوں کو ان بھائیوں کے سامنے پیش کرنا چاہیے جو ابھی ان باتوں کو تسلیم
نہیں کرتے اور ان پر ایمان نہیں لاتے تا وہ یہ یقین کرنے لگیں کہ یہ شخص انتہائی محبت سے، انتہائی
خلوص سے، ہمارے سامنے یہ باتیں رکھ رہا ہے اور کوئی لڑائی اور جھگڑا اور فساد کا دروازہ نہ کھلے۔(۵) پھر اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ صرف زبان کا قول کافی نہیں بلکہ عمل کا جو اظہار ہے اس کے
ذریعہ دوسروں کے دلوں تک پہنچنے کی کوشش کرنی چاہیے حسن سلوک ایک بہترین راہ ہے جس سے کہ
اگلا آدمی کم از کم اس بات کا قائل ہو جاتا ہے کہ یہ شخص میرا دشمن نہیں جو کچھ کر رہا ہے ، میری ہمدردی،

تفسیر حضرت
خلیفۃالمسیح الثالث
۲۴۹
سورة حم السجدة
بھلائی اور خیر خواہی کی وجہ سے کر رہا ہے وہ آپ کو غلط راہ پر سمجھ سکتا ہے، وہ آپ کے عقیدہ کو غلط عقیدہ
سمجھ سکتا ہے، وہ آپ کے عمل کو جو اس (کے) عقیدہ کے مطابق ہے ہوسکتا ہے کہ عمل صالح نہ سمجھے لیکن
ان
کو یہ و ہم کبھی نہیں گزرنا چاہیے کہ یہ شخص جو کچھ کر رہا ہے وہ محبت کے منبع سے نہیں پھوٹا بلکہ دشمنی اور
فساد کے منبع سے پھوٹا ہے۔(1) پھر اللہ تعالیٰ نے اس طرف ہمیں متوجہ کیا ہے کہ ” موعظہ حسنہ کی تعلیم پر عمل کرو جو الہی سلسلے
جاری کئے جاتے اور قائم کئے جاتے ہیں ان کے ساتھ بعض پہلو انذاری بھی ہوتے ہیں موعظہ اس
وعظ اور نصیحت کو کہتے ہیں جس میں انذار کا اظہار کیا جائے سو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انذار کا اظہار
دوسروں کو غصہ دلانے والا اور غلط فہمی پیدا کرنے والا بھی ہوسکتا ہے اس لئے بڑی احتیاط سے کام لیا
کرو جب انذاری پیشگوئیاں بیان کیا کرو انذار کے ساتھ تبشیر کے پہلوؤں کو بھی نمایاں کرتے چلے جاؤ
تا کہ سننے والے یہ سمجھیں کہ اللہ تعالیٰ نے جو انذاری وعید اور پیشگوئیاں کی ہیں وہ ہماری ہی بھلائی کے
لئے ہیں اور ساتھ ہی یہ شرط کر دی ہے کہ اگر انسان تو بہ کرے اور روبہ اصلاح ہو اور اپنے رب اور مولیٰ
کی طرف رجوع کرے تو یہ وعید مل جایا کرتے ہیں اور ضروری ہے کہ اصلاح کے بعد انذاری
پیشگوئیاں پوری نہ ہوں جیسا کہ انبیائے سابقین جو ہیں ان کی پیشگوئیاں کی تاریخ سے بڑی اچھی طرح
واضح ہوتا ہے۔(۷) پھر ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ منکر اور مخالف کے اعتقادات کے دھارے کا منہ موڑنے کے
لے امن اور صلح کی راہوں کو اختیار کر وفتنہ اور فساد کی راہوں سے اجتناب کرو اور احسن کے ساتھ
اس کا مقابلہ کرو اور
(۸) آٹھویں بات ہمیں یہ بتائی گئی تھی کہ جب تم نے اپنے جتھے کی مضبوطی اپنی عزت کے استحکام
یا اپنی خواہشوں کو پورا کرنے کے لئے دنیا کو اپنی طرف نہیں بلا نا بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف بلانا ہے اور
تمہاری ذات کا اس میں کوئی فائدہ نہیں تو اللہ تعالیٰ نے جس راہ اور جس طریق سے بلانے کا حکم دیا ہے
اس طریق کو اختیار کرو اور نرمی اور محبت اور پیار سے کام لو۔(۹) پھر ہمیں کہا گیا ہے کہ منہ کی باتیں اگر دل اور اگر جوارح اور اگر روح سے نہ نکلیں تو وہ اثر
انداز نہیں ہوا کرتیں اس لئے تم دنیا کے سامنے عملی نمونہ رکھو فرمایا:۔

تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
۲۵۰
سورة حم السجدة
وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَا إِلَى اللهِ وَعَمِلَ صَالِحًا تو جب تک عمل صالح ساتھ نہ ہو اس
وقت تک تمہاری باتیں دنیا کے دلوں کو جیتیں گی نہیں اور فتح نہیں کریں گی اور ان دلوں کو جیت کر اور ان
دلوں کو فتح کر کے تم اس قابل نہیں ہو گے کہ تم انہیں اپنے رب کے قدموں پر لا ڈالو۔اس لئے جب تم
حق کی اشاعت کے لئے اپنے گھروں سے یا اپنے شہر سے اپنے قفس سے جو نفس کی خواہشات کا ایک
پنجرہ ہوتا ہے اس سے باہر نکلو تو اس وقت عملی نمونہ اپنے ساتھ لے کے جانا ورنہ تمہاری باتیں جو ہیں وہ
ایک کان میں داخل ہوں گی اور دوسرے کان سے باہر نکل جائیں گی۔(۱۰) پھر دسویں بات یہ بتائی گئی ہے کہ وہ عمل جو بظا ہر عمل صالح نظر آتا ہے ضروری نہیں کہ وہ خدا
کی نگاہ میں بھی عمل صالح ہو اس لئے تمہاری روح کی بھی آواز یہی ہونی چاہیے کہ اِنَّنِی مِنَ
المُسْلِمِينَن کہ میں آستانہ الہی پر ہر وقت جھکی ہوئی ہوں اور تمہاری روح دنیا کے کان میں یہ آواز
ڈالے کہ میں نے اپنا اور اپنوں کا سب کچھ اپنے رب کی راہ میں قربان کر دیا ہے۔(خطبات ناصر جلد دوم ۱۲۰ تا ۱۲۴)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس شخص کے قول سے اور کون سا قول بہتر ہے کہ جس نے دعوت الی اللہ کی
اور جو اپنے ایمان کے مطابق اعمال صالحہ بجالا یا اور اعلان کیا کہ میں مسلمانوں میں سے ہوں یعنی اللہ
تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے اس کا کامل فرمانبردار ہوں۔یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایسے شخص کا قول
جو دعوت الی اللہ کرتا ہے کس کے نزدیک دوسرے لوگوں کے قول سے بہتر ہے؟ سو ایک تو اس سے مراد
خود اللہ تعالیٰ کی ذات ہے جس نے قرآن نازل کیا اور دوسرے اس سے مراد اہل بصیرت ہیں کیونکہ
اَحْسَنُ کا لفظ ایک تو اس حسن پر بولا جاتا ہے جس کا تعلق خدا تعالیٰ سے ہو اور دوسرے یہ لفظ اس حسن
کے لئے بھی بولا جاتا ہے جس کا بصیرت سے تعلق ہو۔اسی لئے حضرت امام راغب نے مفردات میں
لکھا ہے اَحْسَنُ قَوْلاً سے مراد یہ ہوگی کہ اللہ اور اس کے مقربین کے نزدیک اس سے زیادہ اچھا
اور کوئی قول نہیں کہ انسان لوگوں کو اللہ کی طرف بلائے۔یہاں قول سے مراد ظاہری الفاظ بھی ہیں، اعتقاد بھی اور اعتقاد کے مطابق کئے جانے والے اعمال
بھی کیونکہ قول کا لفظ قرآن کریم میں ظاہری الفاظ اعتقاد اور عمل تینوں پر بولا جاتا ہے۔اسی لئے حقیقی
مومن وہی کچھ زبان سے کہتا ہے جس پر اس کا پختہ اعتقاد ہوتا ہے اور پھر اس کا عمل بھی اس اعتقاد کے

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۲۵۱
سورة حم السجدة۔عین مطابق ہوتا ہے اور وہی اس بات کا حق رکھتا ہے کہ اس امر کی پرواہ کئے بغیر کہ دوسرے اسے
کیا کہتے ہیں یا کیا نہیں کہتے خود کہے اِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ۔ایسا قول تو جس کے ساتھ نہ اعتقاد
ہوا اور نہ عمل منافق کا قول ہوتا ہے جو کسی لحاظ سے بھی قابل التفات نہیں ہوتا۔اسی لئے اللہ تعالیٰ
نے قول بے عمل کا کھو کھلا پن ظاہر کرنے کے لئے منافقوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے وَإِذَا جَاءُوكَ
حَيَوكَ بِمَا لَمْ يُحَيْكَ بِهِ اللهُ وَيَقُولُونَ فِي أَنْفُسِهِمْ لَو لَا يُعَذِّبُنَا اللَّهُ بِمَا نَقُولُ (المجادلة : ٩)
یعنی اے رسول ! جب منافق تیرے پاس آتے ہیں تو تجھے ایسے لفظوں سے دعا دیتے ہیں جن میں خدا
نے دعا نہیں دی۔مراد یہ کہ دعا میں بناوٹ کے طور پر مبالغہ سے کام لیتے ہیں اور پھر اپنے دلوں میں
کہتے ہیں کہ کیوں اللہ ہمارے منافقانہ قول کی وجہ سے ہمیں عذاب نہیں دیتا۔اسی لئے قرآنی محاورہ کی
رُو سے قول احسن وہی قول ہو گا جس میں ظاہری الفاظ صحیح عقیدہ اور عمل تینوں شامل ہوں۔یہ معنے امام
راغب نے مفردات میں کئے ہیں اور استدلال انہوں نے قرآن مجید کی اس آیت سے کیا ہے الَّذِینَ
إذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ (البقرة:۱۵۷) انہوں نے اس آیت سے
استدلال کر کے قول احسن میں اقرار ، اعتقاد، اور عمل تینوں کو شامل کیا ہے۔قول احسن کے ان معانی کی رو سے دعا الی اللہ کے معنے ہوں گے خود قولی ، اعتقادی اور عملی لحاظ
سے ایمان باللہ سے متصف ہو کر دوسروں کو خدا کی طرف بلانا، یعنی انہیں اس امر کی دعوت کرنا کہ وہ صحیح
اعتقاد پر قائم ہو کر اعمال صالحہ بجالائیں اور اس طرح اس کی ناراضگی سے بچیں اور اس کے پیار
کو حاصل کرنے والے بنیں۔یہ ہے دعوت الی اللہ اور جو شخص بھی قولی ، اعتقادی اور عملی لحاظ سے خود
ایمان باللہ سے متصف ہو کر دوسروں
کو اللہ کی طرف بلاتا ہے وہ اس بات کا حق رکھتا ہے کہ خدا تعالیٰ
کے حضور یہ عرض کر سکے کہ اِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ۔۔۔۔۔۔۔۔ہمارا فرض یہ ہے کہ ہم دنیا کو اللہ کی طرف دعوت دیتے چلے جائیں اور ایسے بنیں کہ خدا تعالیٰ کے
حضور میں ہم عرض کر سکیں اِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِینَ۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بشارت دی ہے کہ اسلام
تمہارے ذریعہ سے نوع انسانی کے دل جیتے گا اور دنیا پر غالب آکر انہیں امت واحدہ میں تبدیل
کر دکھائے گا۔رہیں اس راہ میں پیش آنے والی مشکلات سو اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں یہ اعلان
کیا ہے کہ تمہاری دعائیں قبول کی جائیں گی اور اس کے نتیجہ میں تم وَيَكْشِفُ السُّوء کا نظارہ دیکھتے چلے

۲۵۲
سورة حم السجدة
تفسیر حضرت
خلیفۃالمسیح الثالث
جاؤ گے۔ہمارا فرض یہ ہے کہ ہم دعائیں کرتے چلے جائیں اور دعوت الی اللہ اور إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ
کی رُو سے اس امر کا ثبوت دیتے چلے جائیں کہ صحیح معنوں میں اللہ تعالیٰ کے فرماں بردار ہیں ، اپنے
وعدے کے مطابق تکالیف اللہ تعالیٰ خود دور کرتا چلا جائے گا۔ہمارے ذریعہ سے تمام بنی نوع انسان
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہوں گے لیکن اس کے لئے ہمیں تو کل کے اعلیٰ مقام
پر قائم ہوکر قربانیاں دینی ہوں گی اور دعائیں کرنا پڑیں گی۔اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے فرمایا ہے جن لوگوں کے نازک پیر ہیں وہ کیوں میرے ساتھ مصیبت اٹھاتے ہیں وہ الگ
ہوجا ئیں خدا انہیں خود جماعت سے کاٹ دے گا۔بچے گا وہی جو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
دامن کو تھامے گا اور آپ کو ملنے والی بشارتوں اور وعدوں پر زندہ ایمان رکھتے ہوئے دنیا میں غلبہ
اسلام کے لئے انشراح صدر کے ساتھ قربانیاں پیش کر کے اپنے آپ کو خدائی افضال و انعامات کا
(خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۱۳۹ تا ۱۴۳)
مورد بنائے گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی