سُوْرَۃُ الشُّوْرٰی

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۲۵۳
سورة الشورى
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الشورى
آیت ۱۲ فَاطِرُ السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا وَ
مِنَ الْأَنْعَامِ أَزْوَاجًا ۚ يَذْرَؤُكُمْ فِيهِ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ وَهُوَ السَّمِيعُ
الْبَصِيرُ
درووو
پس جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ مخلوق کے ساتھ شدید تعلق رکھنے کے باوجود یعنی ہر ایک جان کی
جان، ہر چستی کا سہارا اور ہر ہستی کو قائم رکھنے کے باوجود وہ الگ ہے۔وہ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ہے۔الْحَقُّ
کے معنے نیست سے ہست کرنے اور القیوم کے معنی اس کو قائم رکھنے والی ہستی کے ہوتے ہیں۔وہ
الحی ہے انسان کو زندگی دیتا ہے۔وہ القیوم ہے اس کی زندگی کو قائم رکھتا ہے اور اس میں ایک پہلو تو
اللہ کی ذات سے تعلق رکھتا ہے اور دوسرا اس کی مخلوق سے۔القیوم کی رو سے وہ سہارا بنتا ہے ہر ایک
چیز کا تب وہ قائم رہتی ہے لیکن اس تعلق کے باوجود وہ لیسَ كَمِثْلِهِ شَيْ ءٍ بھی ہے اور اسْتَوَى عَلَى
العرش (الاعراف: ۵۵) بھی ہے۔وہ سب سے برتر اور تمام مخلوق سے وراء الوراء بھی ہے اور تقدس
کے مقام پر جلوہ گر ہے اور اس طرح الگ کا الگ بھی رہا، وہ انسان کے ساتھ مل بھی گیا۔اس نے
انسان کے ساتھ تعلق بھی قائم کیا۔انسان نے اس کے پیار کی باتیں بھی سنیں۔انسان نے اس کی
قدرت کے زبر دست ہاتھ کے کرشمے بھی دیکھے۔گویا وہ دور ہونے کے باوجود انسان کے قریب بھی
آ گیا۔انسان کیا ہے؟ خدا کی ایک عاجز مخلوق ہے لیکن اس کے باوجود اس نے اپنے عاجز بندے
سے شدید تعلق بھی قائم کر لیا۔وہ اپنے بندے کی جان کی جان بھی بن گیا اور اس کی ہستی کا سہارا بھی بن

تفسیر حضرت خلیفۃ المسح الثالث
۲۵۴
سورة الشورى
گیا۔اس کے باوجود وہ الگ کا الگ بھی رہا اور مخلوق کے ساتھ مخلوط نہیں ہوا اور اس کائنات میں سب
کچھ پیدا کر کے پھر بھی وہ مخلوق کا عین نہیں بلکہ وہ اپنی ذات میں اکیلا اور حقیقی تقدس اور توحید کے
مقام پر جلوہ افروز ہے۔خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۲۱۱،۲۱۰)
ج
آیت ۱۶ فَلِذلِكَ فَادْعُ وَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ وَ لَا تَتَّبِعُ
اهوَاءهُمْ وَقُلْ أَمَنْتُ بِمَا اَنْزَلَ اللهُ مِنْ كِتَبِ ۚ وَأُمِرْتُ لِاعْدِلَ
بَيْنَكُمُ اللهُ رَبُّنَا وَرَبُّكُمْ لَنَا اَعْمَالُنَا وَ لَكُمْ أَعْمَالُكُمْ لَا حُجَّةَ
بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ اللهُ يَجْمَعُ بَيْنَنَا وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ
ط
b
دوسرا ہے عدل۔جیسا کہ میں نے بتایا حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم كافة للناس مبعوث
ہوئے۔اس واسطے جہاں بھی سن“ کی ضمیر آئی ہے سوائے اس کے کہ وہاں قرینہ ہو کہ اس کو ہم
محدود کر دیں وہ سارے انسانوں کی طرف پھرتی ہے سارے قرآن کریم میں۔سورہ شوری میں ہے
وَأُمِرْتُ لِاعْدِلَ بَيْنَكُمُ (الشوری :۱۲) مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ حکم ملا ہے کہ میں تم سب
انسانوں کے درمیان عدل سے فیصلہ کروں اور بنی نوع انسان میں عدل کو قائم کروں۔تو بینک کی ضمیر
جیسا کہ میں نے بتایا یہ سب انسانوں کی طرف پھرتی ہے قطع نظر اس کے کہ ان کے عقائد کیا ہیں یا ان
کا علاقہ کیا ہے۔عدل کے معنی کئے گئے ہیں التَّقْسِيْط عَلى سَوَاء - (المفردات فی غریب القرآن) زیر لفظ
عدل) برابر کا سلوک کرنا۔یہ مفردات میں ہے۔والعدل ضربان دو قسم کا عدل ہے۔ایک مطلق
عدل جس کو ہماری عقل اور ہماری فطرت عدل قرار دیتی ہے اور قرآن کریم اس کے اوپر روشنی ڈالتا ہے
اور یہ وہ عدل ہے جس کے حسن کی عقل بھی گواہی دیتی ہے، انسانی فطرت بھی ، قرآن کریم کی تعلیم بھی
اور وہ تعلیم مستقل نوعیت کی ہے۔حالات کے ساتھ یہ اجازت نہیں ہے کہ اس کے اندر کوئی تبدیلی
آئے۔مثلاً الْإِحْسَانُ إِلى مَنْ أَحْسَنَ إِلَيْكَ (المفردات فی غریب القرآن زیر لفظ عدل) جو
شخص تم پر احسان کرتا ہے تم بھی اس پر احسان کرو۔یہ عدل ہے۔کسی حالت میں بھی یہ حکم بدلتا نہیں۔

تفسیر حضرت
خلیفۃ المسح الثالث
۲۵۵
سورة الشورى
دوسری قسم کا عدل ہے۔وَ كَفُ الْآذِيَّةِ عَمَّن كَفَ أَذَاهُ عَنْك (المفردات في غريب
القرآن زیر لفظ عدل) اور جو تمہیں دکھ نہیں پہنچا تا تم بھی اسے دکھ نہ پہنچاؤ۔اور وہ کہتے ہیں کہ ایک
عدل ایسا ہے جس میں شرع نے مناسب حال ( اعمال صالحہ کہتے ہیں اسے ) کام کرو۔اس میں اس کی شکل بدلتی ہے مثلاً وَ جَزْهُ سَيِّئَةِ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا (الشوری : ۴۱) اب جتنا کوئی کسی
کو دکھ پہنچائے یا کسی کو نقصان پہنچائے اسی قدر اس کو سزا دینا، یہ حکم ہے، یہ عدل ہے لیکن یہاں قرآن
کریم نے ساتھ ہی کہہ دیا۔فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ تو اس میں عدل سے زیادہ مہربانی کرنے کا ایک راستہ
کھول دیا۔عدل سے کم کا راستہ کوئی نہیں کھولا قرآن کریم نے لیکن عدل سے اوپر اٹھا کے کہا۔احسان کرو تو عدل کے معنی ہیں هُوَ الْمُسَاوَاهُ فِي الْمُعَافَاهِ (المفردات فی غریب القرآن زیر
لفظ عدل) کسی کے عمل کے مطابق بدلہ دینا۔وہ عمل اچھا ہو، اچھا بدلہ، براہو، برا بدلہ لیکن اسی کے مطابق۔تو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری وہ ساری تعلیم جو میں
تمہاری طرف لے کے آیا
ہوں وہ اس لئے ہے کہ تمہارے درمیان عدل قائم کیا جائے اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے بَيْنَكُم
کی ضمیر بنی نوع انسان کی طرف پھرتی ہے۔سورہ مائدہ میں فرمایا :۔وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى اَلَا تَعْدِلُوا اِعْدِلُوا هُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوَى (المائدة: 9) یہ جو ہے
66
کسی قوم کی دشمنی اس سے ظاہر ہوا کہ یہاں جو حکم ہے وہ یہی ہے کہ مسلم اور غیر مسلم کی تفریق کئے بغیر تم
نے عدل کو قائم کرنا ہے کیونکہ مسلمانوں کے متعلق تو یہ فرمایا۔فَالفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا (ال عمران : ۱۰۴) تو مسلمان کی تو آپس کی دشمنی
کو قرآن کریم تسلیم ہی نہیں کرتا کہ ایک مسلمان، مسلمان ہوتے ہوئے دوسرے مسلمان سے دشمنی
رکھے۔یہاں ذکر ہے دشمنی کا۔معلوم ہوا یہاں غیر مسلم کے متعلق بات ہے۔کسی قوم کی دشمنی تمہیں ہرگز
اس بات پر آمادہ نہ کر دے کہ تم انصاف نہ کرو۔تم عدل و انصاف سے کام لو۔اِخْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ
لِلتَّقوى عدل وانصاف تقویٰ کے زیادہ قریب ہے۔تقویٰ کے معنے ہیں خدا تعالیٰ کی حفاظت میں
آجانا۔تو فرمایا کہ عدل اور انصاف کی راہ کو اختیار کرو گے تو اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے تم اللہ تعالیٰ کی پناہ
میں آجاؤ گے جس کے معنی یہ ہیں کہ اگر تم اسلام کے دشمن سے بھی عدل اور انصاف سے کام نہیں لو گے تو
تم خدا تعالیٰ کی پناہ سے نکل جاؤ گے۔اس لئے تم اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو یعنی اس کی پناہ ہی ہمیشہ

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۲۵۶
سورة الشورى
ڈھونڈتے رہو اور کوئی دشمنی تمہیں کسی ایسے کام کے کرنے پر مجبور نہ کرے کہ جس کے نتیجہ میں تم
خدا تعالیٰ کی پناہ سے باہر نکل جاؤ اور خدا تعالیٰ کے دربار سے دھتکارے جاؤ۔وَإِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوا وَ لَوْ كَانَ ذَا قُرْبى (الانعام : ۱۵۳) جب کوئی بات کہو تو خواہ وہ شخص جس کے
متعلق بات کی گئی ہے تمہارا قریبی ہی ہو ( یعنی تعصب اس کے حق میں بھی آسکتا ہے ) تعصب نہ آنے
دو۔عدل وانصاف سے کام لے کے بات کرو اور اگر ایسا کرو گے وَ بِعَهْدِ اللهِ أَوْفُوا (الانعام : ۱۵۳)
تو خدا نے جو عہد لیا ہے تم سے جو فرائض تم پر عائد کئے ہیں تم ان کو پورا کرنے والے ہو گے۔اگر ایسا
نہیں کرو گے، اگر اپنوں کے لئے حق و انصاف کی بات کو چھوڑ دو گے تو خدا تعالیٰ کے عائد کردہ فرائض
کو توڑنے والے ہو گے اس عہد کو نباہنے والے نہیں ہو گے خیانت کرنے والے ہو جاؤ گے۔پھر اللہ
تعالیٰ سورۃ محل میں فرماتا ہے۔(جو آیت میں نے لی وہ تو دوسرے مضمون کا حصہ ہے)۔هَلُ
يَسْتَوَى هُوا وَ مَنْ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَهُوَ عَلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ (النحل: ۷۷) مفہوم میں نے پہلی
آیتوں کا لیا ہے تاکہ اگلا مفہوم واضح ہو جائے۔اللہ تعالیٰ دو شخصوں کی حالت بیان کرتا ہے جن میں
سے ایک تو گونگا ہے جو کسی بات کی طاقت نہیں رکھتا۔میں کہا کرتا ہوں کہ ہمارے ملک میں شرافت گونگی
ہے۔آواز نہیں نکلتی شرافت کے حق میں۔یہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دو شخصوں کی حالت بیان کرتا
ہے اللہ۔جن میں سے ایک تو گونگا ہے جو کسی بات کی طاقت نہیں رکھتا اور وہ اپنے مالک پر بے فائدہ
بوجھ ہے۔جدھر بھی اس کا آقا اسے بھیجے ، جو ذمہ داری بھی اس کے سپر د کی جائے۔وہ کوئی بھلائی کما کر
نہیں لاتا ، نا کام ہوتا ہے اپنے مشن میں ، اپنے کام میں۔ایک تو وہ شخص ہے کیا وہ شخص جس کا اوپر ذکر
ہے جو گونگا ہے اور خیر کی طاقت نہیں رکھتا اور نا کام ہوتا ہے وہ شخص اور وہ دوسرا شخص جو انصاف کرنے کا
حکم دیتا ہے اور خود بھی سیدھی راہ پر قائم ہے باہم برابر ہو سکتے ہیں؟ یہاں موازنہ کیا گیا ہے اس شخص کا
جو خود بھی عدل کرتا ہے علی صراط مستقیم پر قائم ہے اور اپنے ماحول میں بھی عدل کی تعلیم کو قائم کرنے کی
کوشش کرتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے یہ وہ شخص ہے۔جہاں
نفی ہوئی پہلی چیزوں کی۔اس شخص کے حق
میں نفی مثبت میں بدل جائے گی۔یہ وہ شخص ہے کہ جدھر بھی اس کا آقا اسے بھیجے وہ اپنی ذمہ داری کو
را کرتا اور بھلائی کما کر لاتا ہے اور یہ وہ شخص ہے جو گونگا نہیں جو کسی بات کی طاقت نہ رکھتا ہو اور یہ وہ
شخص ہے جو اپنے مالک پر بے فائدہ بوجھ نہیں بلکہ خدا تعالیٰ نے جس غرض کے لئے انسان کو پیدا کیا

تفسیر حضرت
خلیفۃ المسح الثالث
یہ
۲۵۷
سورة الشورى
اس غرض کو پورا کرنے والا ہے یہ شخص اپنی زندگی اور اعمال صالحہ کے نتیجہ میں۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔بڑی عظیم تعلیم ہے یہ۔عدل پر قائم رہو۔عدل و انصاف کی بات کرو۔حق
وانصاف کا کام کرو لیکن شیطان تمہارے پیچھے پڑا ہوا ہے شیطان تمہیں صراط مستقیم سے ہٹانے کی
کوشش کرے گا۔کس راستے سے وہ آئے گا، وہ ہم بتا دیتے ہیں وہ دروازہ بند کر دو شیطان کے لئے
شیطان تمہارے پاس نہیں آئے گا۔فَلَا تَتَّبِعُوا الْهَوَى اَنْ تَعْدِلُوا ( النساء :۱۳۶) خواہشاتِ نفسانی
کی پیروی نہ کرو ورنہ تم عدل پر قائم نہیں رہ سکو گے۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے پیار کو حاصل کرنے کے لئے عدل پر قائم رہنا ضروری ہے اور
عدل پر قائم رہنے کے لئے ضروری ہے کہ شیطان تمہارے دل اور دماغ اور روح میں
کوئی فتنہ اور
شیطانی وساوس پیدا نہ کرے، اور یہ فتنہ شیطان پیدا کرتا ہے ہوا و ہوس اور خواہشات نفسانی کے ذریعہ
سے۔تو ہم تمہیں کہتے ہیں شیطان خواہشات نفسانی پیدا کرے گا کیونکہ ہم نے اس کو اجازت دی
ہے۔اس کو کہا بے شک کر تمہیں کہتے ہیں اس کی بات نہ مانولا تَتَّبِعُوا الْهَوَى۔تم اگر خواہشاتِ
نفسانی کی پیروی نہیں کرو گے تو عدل کے مقام سے کبھی نہیں گرو گے اور اگر عدل کے مقام سے تم نہیں
گرو گے تو میرے پیار کو تم حاصل کرو گے۔تم صراط مستقیم پر ہو گے جس کا پچھلی آیت میں ذکر ہے جو
سیدھی میری رضا کی جنتوں کی طرف لے جانے والی ہے۔ان آیات سے ( کچھ تو میں نے ان کے
ترجمے کے وقت بتادی ہیں اس کو دہرا دیتا ہوں ) جن باتوں کا پتا لگتا ہے وہ یہ ہیں کہ تمام انسانوں کے
درمیان عدل کرنے کا حکم ہے تمام انسانوں کے درمیان۔دوسرے یہ کہ دشمنی عدل کے خلاف آمادہ نہ کرے۔اس زمانہ میں بدقسمتی سے آپس میں الف
بيْنَ قُلُوبِكُمْ کے باوجود فَاصْبَحْتُم بِنِعْمَتِه اِخْوَانًا کے باوجود مسلمان مسلمان بھی لڑ پڑتے ہیں
لیکن جو اس کے حقیقی مصداق تھے وہ تو ایسا نہیں کرتے تھے۔غیر مسلم کی دشمنیوں کی طرف اشارہ کیا
گیا تھا کہ ان کی دشمنیاں بھی ، اے میری بات مانے والو تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کریں کہ عدل کی
جو تعلیم تمہیں دی گئی ہے تم اسے چھوڑ کے خیانت اور بے انصافی کی راہوں کو اختیار کرو۔ہمارا حکم یہی
ہے کہ دشمن سے بھی عدل وانصاف کیا جائے۔تیسری بات یہ بتائی گئی کہ عدل تقویٰ کے سب سے قریب ہے۔اَقْرَبُ لِلتَّقْوای یعنی اگر تم میری

تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۲۵۸
سورة الشورى
پناہ میں آنا چاہتے ہو، اگر تم تقویٰ کی چادر میں اپنے وجود کو لپیٹ کر شیطان کے تمام حملوں سے محفوظ
رہنا چاہتے اور میرا پیار حاصل کرنا چاہتے ہو تو تمہیں عدل کے مقام پر قائم رہنا ہوگا۔چوتھے یہ بتایا کہ جب تک کوئی شخص عدل کے مقام پر مضبوطی سے قائم نہ رہے وہ یہ خیال دل میں
نہ لائے کہ اسے پھر خدا کی پناہ بھی ملے گی اور اس کی مدد اور نصرت بھی حاصل ہوگی۔پانچویں یہ کہا کہ انصاف کرو اور اللہ تعالیٰ کے عہد کو پورا کرو۔چھٹے یہ بتایا کہ جو عدل نہیں کرتے وہ پھر کسی خیر کی طاقت نہیں رکھتے۔فساد ہی پیدا کرنے والے ہیں۔ساتویں یہ بتایا کہ جو عدل نہیں کرتے وہ صراط مستقیم پر نہیں۔بھٹکے ہوئے ہیں۔مقصدِ حیات کو وہ
حاصل نہیں کر سکتے۔آٹھویں یہ بتایا کہ خواہشات نفس کی پیروی عدل وانصاف کی راہ سے دور لے جاتی ہے۔اس
واسطے ہوائے نفس کی پیروی نہیں کرنی اور نویں یہ بتایا (۱) جو اہل ہیں ان کو ان کی امانتیں دو اور
(ب) جو فیصلے ہوں ان میں عدل ہو۔یہ دوسری آیت ہے جو پڑھنے سے رہ گئی ہے۔تُؤَدُّوا
الْآمَنتِ إِلَى أَهْلِهَا وَإِذَا حَكَمْتُم بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ (النساء :۵۹) جو اہل ہیں
ان کو ان کی امانتیں دو۔اہلیت خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت سے ثابت ہوتی ہے۔اہلیت خدا تعالیٰ کی
دی ہوئی طاقتوں کی نشوونما سے ظاہر ہوتی ہے ایک شخص کو اللہ تعالیٰ توفیق دیتا ہے کہ وہ یو نیورسٹی میں
فرسٹ آتا ہے اور ریکارڈ توڑتا ہے خدا کہتا ہے جو اہل ہے اس کو اس کی امانت دو۔اس کی
Appreciation کرو ایک تو یہ ہے۔پھر اگر کوئی وظیفہ فرسٹ آنے کے ساتھ تعلق رکھتا ہے تو یہ
کوشش نہ کرو کہ اس شخص کو نہ ملے بلکہ ہمارے کسی دوست کے بیٹے کو ملے جو فرسٹ نہیں آیا۔دنیا
میں یہ ہوتا رہتا ہے۔ساری دنیا ہی گند میں ملوث ہوئی ہوئی ہے اور خدا تعالیٰ نے پھر یہ کہا کہ اہلیت
کی بنا پر ہی نہیں بعض ایسے حقوق ہیں۔دراصل تو ہر حق ہی اہلیت کی بنا پر آتا ہے اور اسی کے ساتھ
یہ ہے کہ بعض تو ایسے فیصلے ہیں جن کا تعلق حاکم وقت سے نہیں مثلاً یو نیورسٹی نے فیصلہ کرنا ہے۔بعض
کا فیصلہ باہمی پنچائیتوں نے کرنا ہے۔باہمی گفت وشنید نے کرنا ہے۔بعض کا فیصلہ باہمی اقوام
نے کرنا ہے یہ بہت ساری ایسی اہلیتیں جن کا تعلق حاکم وقت سے نہیں۔تو پہلے یہ اصول بتادیا کہ
ہرا ہلیت جو بھی مطالبہ کرتی ہے وہ امانت ہے اور وہ امانت حق دار کو ، جو اہل ہے اسے ملنی چاہیے اور

تفسیر حضرت خلیفۃ المسح الثالث
۲۵۹
سورة الشورى
دوسرے یہ کہا کہ اپنے ملک کے اندر حاکم وقت کا یہ فرض ہے کہ انصاف اور عدل کو ہاتھ سے نہ
چھوڑے اور تعصبات سے بالا ہو کر عدل کے مقام کو مضبوطی سے پکڑ کے اسلامی تعلیم کی روشنی میں وہ
حکومت چلائے تا کہ ملک کے اندر خوشحالی پیدا ہو۔(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۳۷۴ تا ۳۷۹)
آیت ۲۷،۲۶ وَهُوَ الَّذِى يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَ يَعْفُوا عَنِ
السَّيَاتِ وَيَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ وَيَسْتَجِيبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصّلِحَتِ وَ
يَزِيدُهُم مِّن فَضْلِهِ
مِنْ فَضْلِهِ وَالْكَفِرُونَ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ
خدا تعالیٰ کی رحمت کے حصول کے لئے قرآن عظیم نے جو ہمیں تعلیم دی اس کی پہلی شق یہ ہے کہ
انسان
اپنی تمام قوتوں اور صلاحیتوں کے لحاظ سے پاک اور مطہر ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ پاک ہے پاکیزگی کو
پسند کرتا ہے۔اس لئے گناہ جو ہیں جو انسان کو اللہ تعالیٰ سے دور لے جانے والے ہیں یا تو وہ سرزد نہ
ہوں۔اگر سر زد ہوں تو اللہ تعالیٰ سے رحمت اور فضل حاصل کیا جائے یا قرآن کریم نے ایسا راستہ بتایا
ہو کہ وہ گناہ معاف ہوسکیں کیونکہ جو گند میں ملوث اور ناپاک وجود ہے وہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا وارث
نہیں ہوسکتا لیکن یہ تو بنیادی منفی حصہ ہے ہماری زندگی کا۔دوسری شق اس کی یہ ہے کہ ہمارے اعمال
خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی تعلیم کے مطابق اتنا حسن اپنے اندر رکھتے ہوں اور اتنا نور کہ وہ جو نُورُ السَّبُوتِ
وَالْاَرْضِ ( النور : ۳۶) ہے وہ ہمیں اور ہماری کوششوں کو پسند کرنے لگے۔قرآن کریم نے ان دو پہلوؤں پر ان آیات میں روشنی ڈالی ہے۔اللہ تعالیٰ سورۃ الشوریٰ میں
فرماتا ہے۔وَهُوَ الَّذِى يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَيَعْفُوا عَنِ السَّيَاتِ وَ يَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ
وَيَسْتَجِيبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ وَالْكَفِرُونَ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ
یہ جو دو آیات ہیں ان میں سے پہلی آیت میں اس پہلی شق کا ذکر ہے۔اس میں بتایا گیا کہ اللہ تعالیٰ
کے بندے معصوم نہیں یعنی ان کی فطرت ایسی نہیں جو فرشتوں کی ہے کہ يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ
(التحريم:۷) جو حکم ہو وہ بجالائیں ان سے غلطی سرزد ہوتی ہے، وہ گناہ کے مرتکب ہو جاتے ہیں۔فطرت انسانی ایسی بنائی ہے اللہ تعالیٰ نے کہ دونوں راہیں اس کے لئے کھولی ہیں لیکن جو اللہ تعالیٰ کا
بندہ ہو وہ غلطی کرنے کے بعد تو بہ کی راہوں کو اختیار کرتا ہے اور جب وہ خدا کے حضور عاجزانہ جھکتا اور

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۲۶۰
سورة الشورى
اپنے گناہوں کا اقرار کرتا ہے اور اس سے مغفرت کا طلب گار ہوتا ہے اور اپنے خدا سے کہتا ہے کہ میں
گناہ کر بیٹھا ہوں تیرے سوا مجھے کوئی بخشنے والا نہیں۔تیرے سوا مجھے کوئی پاک کرنے والا نہیں۔قرآن
کریم نے ( دوسرا مضمون ہے اشارہ کر دوں یہ فرمایا ہے کہ تزکیہ کرنا اللہ تعالیٰ کا کام ہے ) اس لئے
میرے گناہ کو معاف کرے۔وَ يَعُفُوا عَنِ السَّبِياتِ ایک حصہ سیئات کا اس طرح اللہ تعالیٰ معاف
کر دیتا ہے لیکن جو گناہ اور سیئات ہیں اور جو غلطیاں انسان سے سرزد ہو جاتی ہیں، خدا تعالیٰ کے احکام
کو توڑنے کا وہ مرتکب ہو جاتا ہے۔یہ برائیاں جو ہیں انہیں دوطریقے سے دور کیا جاسکتا ہے قرآنِ
عظیم کی تعلیم کے مطابق۔ایک یہ کہ إِنَّ الْحَسَنتِ يُذْهِبْنَ السَّيَاتِ (هود: ۱۱۵) اگر نیکیوں کا پلڑا
بھاری ہو تو ساری کی ساری برائیاں جو ہیں وہ دور ہو جاتی ہیں۔مگر کون انسان ہے جو یہ دعوی کر سکے کہ
میری نیکیوں
کا پلڑا سیئات سے بھاری ہے۔اس واسطے ایک حصہ تو نیکیوں کے نتیجہ میں جن کی اللہ تعالیٰ
سے انسان توفیق پاتا ہے۔اس طرح دور ہو جاتا ہے اور جو رہ جاتی ہیں باقی وہ توجہ کے نتیجہ میں و
يَعْفُوا عَنِ السَّيَاتِ اللہ تعالیٰ ان سیئات کو دور کر دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَيَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ خدا تعالیٰ سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں رکھی جاسکتی۔اس
واسطے ہر کام میں خلوص نیت کا ہونا ضروری ہے۔انسان انسان کو دھوکہ دے سکتا ہے۔انسان اپنے
پیدا کرنے والے ربّ کریم کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔اور دوسری شق یہاں یہ بتائی کہ وہ جو ایمان لائے اور اس کے مطابق انہوں نے اعمالِ صالحہ کئے اور
ان روحانی اور اخلاقی تدابیر کے بعد انہوں نے یہ سمجھا کہ محض ہماری کوشش کافی نہیں جب تک اللہ تعالیٰ
کا فضل اور اس کی رحمت ہمارے اعمال کے ساتھ شامل نہ ہو اور انہوں نے دعا کی کہ اے خدا! ہزار
کیڑے ہیں ہمارے اعمال میں تو ان کیڑوں
کو قتل کر دے۔ہزار کمزوریاں ہیں ہمارے افعال میں
اور نیکیوں میں وہ بھی جو ہم جانتے ہیں اور وہ بھی جو ہم نہیں جانتے، تو ایسا کر کہ ہمارے اعمال تیری نگاہ
میں مقبول ہو جا ئیں۔تو يَسْتَجِيبُ وہ دعا کرتے ہیں خالی ایمان اور عمل صالح کو کافی نہیں سمجھتے۔وہ دعا
کرتے ہیں اور دعا کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ ان کے اعمال کو اور ان کے اعتقادات صحیحہ کو قبول کر لیتا ہے
لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ کافی نہیں ہے۔اس مقام کے حصول کے لئے جس مقام پر اللہ تعالیٰ لے جانا
چاہتا ہے یعنی آسمانی رفعتوں کی طرف اللہ تعالیٰ ساتویں آسمان تک پہنچانا چاہتا ہے مسلمان کو۔اس کا

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۲۶۱
سورة الشورى
ایمان باوجود پختہ ہونے کے اور اعتقادات صحیحہ ہونے کے اور اس کی کوشش اعمالِ صالحہ کی ہے اور
اعمال صالحہ وہ بجالا رہا ہے اپنی طرف سے یہ کافی نہیں۔وہ دعا مانگتا ہے کہ اے خدا! میرے
اعتقادات میں، میری سمجھ میں اگر کوئی خامی ہے تو اسے نظر انداز کر دے اور اگر کوئی کمزوری ہے
میرے اعمال صالحہ میں تو اسے ڈھانپ دے مغفرت کی چادر میں اور دعا کرتا ہے خدا تعالیٰ کے فضل
اور رحمت کو جذب کرنے کے لئے اور اس کے فضل اور رحمت کو جذب کر لیتا ہے اور اس کے اعمال
مقبول ہو جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مقبول اعمال کے باوجود پھر بھی کچھ کمی رہ گئی۔وَيَزِيدُهُمْ
مِنْ فَضْلِهِ ان اعمال مقبول سے کچھ زائد دیتا ہے اللہ تعالیٰ۔تب جا کے مقصود حاصل ہوتا ہے یعنی
حسنات جو ہیں وہ جتنی سیئات مٹا چکیں اس سے زیادہ سیئات کو مٹانے کی ضرورت ہے اور خدا تعالیٰ
تو بہ کو قبول کرتا اور جتنی حسنات جس قدر سیئات مٹا سکی تھیں اس سے باقی جو رہ گئیں وہ تو بہ کے ذریعے
مٹادی جاتی ہیں اور انسان ایمان پر پختگی سے قائم ہوتا اور اعمال صالحہ بجالاتا ہے اور عاجزانہ دعائیں
کرتا ہے کہ اے خدا! میری تدبیر تو ایک بچے کی تدبیر ہے تیرے حضور۔تیری رفعتوں کو دیکھتے ہوئے
تیری عظمتوں پر نگاہ ڈالتے ہوئے کوئی چیز نہیں ہیں یہ اعمال ، اس واسطے اپنے فضل سے ان کو قبول کر۔پھر خدا تعالیٰ کی رحمت اور فضل کو وہ جذب کرتا اور خدا تعالیٰ اپنے مومن بندے کو پاک اور مطہر کرتا ،
اس کے اعمال مقبول کر لیتا ہے لیکن یہاں اس طرف اشارہ ہے وَ يَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ اس کے علاوہ
اس کو کچھ اور بھی چاہیے اپنی ذمہ داریاں نباہنے کے لئے اور اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے اس کو وہ دیتا
ہے جو اللہ تعالیٰ کا فضل بندے کے ایمان اور عمل صالحہ کے علاوہ اسے ملنا چاہیے تا کہ وہ اپنی ذمہ
داریوں کو نباہ سکے۔وَالْكَفِرُونَ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ لیکن جو انکار کرنے والے ہیں ان کو ان کے
اعمال کے مطابق اگر وہ چاہے تو عذاب دے گا زیادتی وہاں نہیں ہوگی۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۵۵ تا ۵۸)
آیت ۳۷ فَمَا أُوتِيتُم مِّنْ شَيْءٍ فَمَتَاعُ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَمَا عِنْدَ اللهِ
خَيْرُ وَ ابْقَى لِلَّذِينَ آمَنُوا وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ
جو آیت میں نے اس وقت تلاوت کی ہے اس کی ابتدا میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ انسان کو جو

تفسیر حضرت
خلیفۃ السیح الثالث
۲۶۲
سورة الشورى
کچھ بھی دیا گیا ہے اور ہمیں دوسری آیات سے پتہ لگتا ہے کہ اس کا ئنات کی ہر چیز ہی انسان کو دے
دی گئی ہے وہ مَتَاعُ الْحَیوۃ الدنیا ہے یعنی ورلی زندگی کا سامان ہے اور اپنی ذات میں فِي نَفْسِهَا وہ
اس سے زائد کچھ نہیں۔ورلی زندگی کا سامان مثلاً چارہ اور غذا ہے کھانے کی ایک چیز بھینسوں اور
گھوڑوں اور بیلوں اور گائے اور بکری اور بھیڑ کا پیٹ بھرتی ہے اور ایک چیز انسان کا پیٹ بھر دیتی
ہے۔اللہ تعالیٰ نے ساری کائنات انسان کو دے دی اور بنیادی بات یہ بتائی کہ جو کچھ بھی دیا گیا ہے وہ
مَتَاعُ الْحَيَوةِ الدُّنْیا ہے یعنی تمہیں والی زندگی کا سامان دیا گیا ہے اس سے زائد اور کچھ نہیں۔آیت
کی ابتدا میں یہ مضمون بڑی وضاحت سے بتایا گیا ہے لیکن اس ورلی زندگی کے سامان میں اُس وقت
ایک عظیم روحانی اور اخلاقی انقلاب اور ایک حسین تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے جب اس مَتَاعُ الْحَيوة
اللہ نیا کے ساتھ آسمانی برکات شامل ہو جا ئیں اور جب ورلی زندگی کے سامان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی
ہدایت شامل ہو جائے۔جب ورلی زندگی کے سامان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے توکل
علی اللہ شامل ہو جائے پھر یہ محض ورلی زندگی کا سامان نہیں رہتا۔پس وہی چیز جو محض ورلی زندگی کا
سامان تھا اور اس کے علاوہ اور کچھ نہیں تھا اللہ تعالیٰ نے انسان کے لئے ایک تدبیر کی اور اس میں آسمانی
برکات کو ملا دیا اور اس کے نتیجہ میں اس لغوسی چیز یعنی ورلی زندگی کے سامان کی شکل بدل دی، اس میں
آسمانی ہدایت کو شامل کر دیا اور ورلی زندگی کے سامان کی شکل بدل دی اور توحل عَلَی اللہ کو بیچ میں ملا
دیا، انسان کو یہ توفیق دی کہ وہ توکل کر سکے اور وہ جو محض ور لی زندگی کا سامان تھا اسے گویا ز مین سے اٹھا
کر آسمانوں تک پہنچا دینے کا سامان بنا دیا۔ور لی زندگی کا سامان مادی بھی ہے یعنی جو کچھ بھی ہمیں دیا گیا ہے اور جسے محض ورلی زندگی کا سامان
کہا گیا ہے اس میں مادی اشیاء بھی شامل ہیں۔مثلاً اس مَا أُوتِيتُم مِّنْ شَيْءٍ میں جو کچھ بھی دیا گیا ہے
کھانا ہے، پینا ہے، کپڑا اور لباس ہے کنوینس (Conveyance) کے سامان ہیں گھوڑے
گاڑیاں، موٹریں، ہوائی جہاز وغیرہ اور اب راکٹ بن گیا ہے۔اس میں بھی انسان سفر کر نے لگ گیا
ہے اور آگے اور ترقی کرے گا۔پھر جسم کی طاقتوں کی نشو و نما کا سامان ہے۔خدا تعالیٰ نے متوازن غذا
پیدا کی اور اس کے ہضم کے سامان پیدا کئے لیکن اگر آسمانی برکت شامل نہ ہو اور آسمانی ہدایت شامل
نہ ہو تو صحت انسانی بھی انسان کو گمراہی کی راہوں پر چلا دیتی ہے۔پرانے زمانہ میں جولوگ خوب

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۲۶۳
سورة الشورى
کھانے والے، دوسروں کا استحصال کر کے کھانے والے اور اپنی صحت کو پوری طرح نشو و نما دینے
والے تھے وہ عملی زندگی میں عیاش بن گئے تھے اور انہوں نے عیاشانہ راہوں کو اختیار کر لیا تھا اور جن
کے پاس ور لی زندگی کے وہ سامان نہیں تھے یا اس قسم کے نہیں تھے یا تو ان کی عیاشی میں فرق تھا یا وہ
اس طرف بالکل توجہ نہیں کر سکتے تھے۔ایک مردہ گھوڑا عیش کے احاطوں میں کہاں چھلانگیں لگا سکتا
ہے لیکن جب آسمانی ہدایت بیچ میں شامل ہو گئی اور خدا تعالیٰ نے کہا کہ یہ کرنا ہے اور یہ نہیں کرنا۔اگر
یہ کرو گے تو میرا غضب تم پر نازل ہوگا اور میرا غضب تم برداشت نہیں کر سکتے اس واسطے میرے
غضب سے بچنے کے لئے تمہیں میری ہدایت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور جب انسان نے اس پر
عمل کیا تو وہی بے برکت زندگی جس کا انحصار صرف اچھے کھانے پینے اور رہنے سہنے پر تھاوہ بڑی حسین
زندگی، وہ بڑی محسن زندگی ، وہ بڑی پیاری زندگی اور دوسروں کے لئے بڑی خادم زندگی بن گئی۔پھر انسان کو جو ذہنی استعداد میں عطا ہوئی ہیں وہ بھی فما أُوتِيتُم مِّنْ شَيْءٍ میں شامل ہیں وہ بھی
ہمیں خدا تعالیٰ کی طرف سے دی گئی ہیں لیکن اگر آسمانی ہدایت شامل حال نہ ہو تو یہ ذہنی استعدادیں
بھی محض ورلی زندگی کا سامان ہی ہیں یا ان سامانوں کو پیدا کرنے والی ہیں۔انسان کی عقل نے جب
وہ خدا کی وحی اور اس کے الہام کی روشنی سے کوری تھی باوجود ایٹم کی طاقت کو پالینے کے اور اس کو
دریافت کر لینے کے اس کے غلط استعمال سے انسانوں کی تباہی کے سامان پیدا کر دیئے۔پس جہاں
تک ذہانت کا سوال تھا ذہانت دی گئی لیکن جہاں تک آسمانی برکات سے محرومی کا نتیجہ تھا اس ذہانت
سے اس ورلی زندگی کے ہی سامان پیدا ہوئے۔ایک دوسرے کو قتل و غارت کرنے کے بعد اپنی
سلطنتوں کو مضبوط بنانے کے سامان پیدا ہوئے جن کا تعلق محض اس ورلی زندگی کے ساتھ تھا اور آسمانی
برکتوں سے محرومی کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے پیار سے محرومی ظاہر ہونے لگی۔پھر انسان کو اخلاقی طاقتیں دی گئی ہیں۔بڑے بڑے فلاسفر پیدا ہوئے جنہوں نے اخلاق پر
کتا ہیں لکھیں لیکن وہ بالکل پھپھی سی کتابیں ہیں۔میں آکسفورڈ میں اخلاقیات کا مضمون بھی پڑھتا
رہا ہوں چنانچہ وہ کتب جو آکسفورڈ اور کیمبرج اور مغرب کی یونیورسٹیوں میں یا اب روس کی
یونیورسٹیوں میں اساتذہ بڑے فخر سے پڑھاتے ہیں وہ لوگ جو دینی علوم سے واقف ہیں جب وہ ان
کتب کو پڑھتے ہیں جن پر کہ مغرب فخر کرتا ہے تو وہ ہمیں بدمزہ ہی، پھپھی سی اور لایعنی سی کتابیں

۲۶۴
سورة الشورى
تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
نظر آتی ہیں۔اخلاق کا حسن ان مصنفین کی آنکھوں سے پوشیدہ رہا اور اس کا خول اور میں کہوں گا کہ
وہ بھی کرم خوردہ، اُن کے سامنے آیا اور انہوں نے اس کے متعلق لکھنا شروع کر دیا ور بڑی شہرت
حاصل کی اور بڑا نام پیدا کیا لیکن وہ مَتَاعُ الحیوۃ الدنیا تھی ، ان کی شہرت اور ان کی ناموری کا تعلق
محض اس ورلی زندگی کے ساتھ تھا اور ورلی زندگی کی چیزیں ، خود ورلی زندگی ہی بھول جاتی ہے۔ایک
نسل کے بعد دوسری نسل پیدا ہوتی ہے اور نئی نسل کے سامنے نئے چٹکلے رکھ دیئے جاتے ہیں اور پرانی
با تیں نئی نسل بھول جاتی ہے۔اُن کتابوں کے نام بھی یاد نہیں رہتے ان کے مضامین بھی یاد نہیں رہتے۔صرف وہی چیزیں یاد رکھی جاتی ہیں جو مذہب کی خوبیوں کو بیان کرنے والی ہیں یا جو بگڑی ہوئی انسانی
فطرت کی برائیوں کو بیان کرنے والی ہیں کیونکہ انہیں بچے اور حقیقی مذہب کی خوبیوں کو اجاگر کرنے کے
لئے یادرکھنا پڑتا ہے۔یہ میں نے اس لئے کہا ہے کہ انگلستان میں ایک مشہور لبرل مصنف نے غالباً ۱۸۳۶ء میں ایک
کتاب لکھی جس میں اس نے بعض پہلوؤں سے ایک مذہب کی بہت گھناؤنی شکل کھینچی کیونکہ اس وقت
اس مذہب کے اجارہ دار بھی اس قوم کے استحصال میں شامل تھے۔میں اپنی پڑھائی کے سلسلہ میں
ایک مضمون
لکھ رہا تھا تو اس کتاب کا نام اور لکھنے والے کا نام کسی ضمن میں دیکھا۔اس نام سے میں نے
اندازہ لگایا کہ یہ ہم احمدیوں کے کام کی کتاب ہے۔جب ہم اسلام کا دوسرے مذاہب کے ساتھ
موازنہ کریں تو یہ کام آئے گی۔چنانچہ وہاں ایک بہت بڑی دُکان بلیک ولز (black wilz) ہے میں
اس دکان پر گیا اور میں نے کہا کہ مجھے یہ کتاب چاہیے۔وہ کہنے لگے کہ ۱۸۳۶ء کی چھپی ہوئی کتاب
جو کہ اپنی ضرورت پوری کر چکی ہے وہ اب کہاں ملتی ہے۔اس کو تو آؤٹ آف پرنٹ ہوئے بھی ایک
زمانہ گذر گیا ہے۔اس کا ملنا تو بڑا مشکل ہے۔میں نے دل میں کہا کہ تمہاری ضرورت اس نے پوری
کر دی ہوگی لیکن میری ضرورت تو اس نے پوری نہیں کی۔جب اسلام کا دوسرے مذاہب کے ساتھ
موازنہ اور مقابلہ کیا جائے تو یہ بڑی کارآمد کتاب ہے۔میں نے ان سے کہا کہ اشتہار دو جہاں سے بھی
ہو مجھے یہ کتاب منگوا کے دو۔مجھے تو اس کے حاصل کرنے میں دلچسپی ہے۔خیر ! ان کو اس بات پر راضی
کیا کہ وہ اشتہار دے کر جہاں سے بھی ملے مجھے سیکنڈ ہینڈ کتاب ڈھونڈ کر دیں گے۔چنانچہ انہوں نے
ڈھونڈ دی۔میں نے وہ بڑی سنبھال کر رکھی ہوئی ہے اور بعض لوگوں کو میں اس کے بعض حصے پڑھاتا

آج 10 میں سے 10 باقی