سُوْرَۃُ الشُّوْرٰی
انوار القراٰن (جلد ۳), حصہ 2
تفسیر حضرت خلیفۃ السیح الثالث
۲۶۵
سورة الشورى
رہتا ہوں۔اس وقت بڑی محنت کر کے مَتَاعُ الْحَيَوةِ الدُّنیا کی خاطر وہ کتاب لکھی گئی یعنی وہ کتاب
محض سیاسی غرض کے حصول کے لئے لکھی گئی تھی لیکن جب اسلام کے ساتھ تعلق رکھنے والی آسمانی
برکات کا سوال پیدا ہوا اور دوسرے مذاہب کے ساتھ موازنہ کا سوال پیدا ہوا تو اس غرض کے لئے وہ
آج ہمارے کام کی کتاب ہے۔جیسا کہ بدصورت چہرہ خوبصورت کے حسن کو اُجاگر کرتا ہے۔پس
آسمانی برکات کا یہ پہلو کہ اسلام کے مقابلے میں جو چیز ہے جو آسمانی برکات سے محروم ہے وہ حسین
نہیں ، وہ خوبرو نہیں ، وہ خوبصورت نہیں ، وہ مفید نہیں ، وہ محسن نہیں۔اس مقابلہ اور موازنہ کے لئے وہ
بڑی مفید کتاب ہے۔آسمانی ہدایت کو روشن کر کے اور اس کے حسن کو ظاہر کر کے بعض مضامین لکھنے
کے لئے اس کتاب کی ضرورت
تھی اور اس طرح طفیلی طور پر اس کی بقا کا سامان موجود تھا۔روحانی قوتوں اور استعدادوں کا اگر چہ مَتَاعُ الحیوۃ الثانیا کے ساتھ تعلق نہیں ہے لیکن تعلق ہے
بھی جب کہ روحانیت بگڑ جائے مثلاً بہتوں نے مذہب کو روزی کمانے کا ذریعہ بنالیا۔قرآن کریم نے
بھی ایک جگہ فرمایا ہے کہ تم نے اسلامی ہدایت کے انکار کو اپنے پیٹ پالنے کا ذریعہ بنالیا ہے۔پس
جب روحانیت محض نام کی ہو اور آسمانی برکات اس میں شامل نہ ہوں تو وہ روحانی استعداد یں بھی متاع
الحيوةِ الدُّنْيَا بن جاتی ہیں۔پس قرآن کریم کی صداقت بالکل ظاہر ہے کہ فَمَا أُوتِيتُم مِّنْ شَيْءٍ
تمہیں جو کچھ بھی دیا گیا ہے خواہ وہ روحانی استعداد میں ہی کیوں نہ ہوں اس کا فائدہ کچھ نہیں متاع
الحيوةِ الدُّنْيَا اس سے تو اس ورلی زندگی کا سامان ہی ملے گا اور جو اصل غرص ہے وہ پوری نہیں ہوگی۔اس آیت کے شروع میں ایک بنیادی حقیقت بیان کی گئی ہے جو کہ اس کائنات کی بنیاد ہے کہ اس
کا ئنات میں جو کچھ بھی ہے وہ ورلی زندگی کا سامان ہے لیکن اس بنیادی حقیقت کے بیان کے بعد اس
سے بھی اہم اور کچی حقیقت بیان ہوئی ہے فرمایا۔وَمَا عِندَ اللَّهِ خَيْرٌ وَ أَبْقَى لِلَّذِينَ آمَنُوا وَ عَلَى
يتوسلون کہ خدا تعالیٰ نے ایک اور سامان بھی پیدا کیا ہے جو آسمانوں سے نازل ہوتا ہے۔وہ
ہر کس و ناکس کے لئے موجود نہیں رہتا بلکہ جس پر اللہ تعالیٰ فضل کرے اور جس کو وہ اپنی رحمت سے
نوازے ان کے لئے ملائکہ یہ سامان لے کر آتے ہیں اور جن پر اللہ تعالیٰ فضل کرے اور جنہیں اللہ
تعالیٰ اپنی رحمت سے نوازے وہ اس ورلی زندگی کے مادی سامانوں کی کایا پلٹ کر ان کی ہیئت کذائی
بدل کر انہیں ایک نہایت ہی بدلی ہوئی چیز بنا دیتے ہیں جس کا تعلق صرف حیات دنیا سے نہیں بلکہ حیات
تفسیر حضرت خلیفۃ السیح الثالث
۲۶۶
سورة الشورى
ابدی کے ساتھ بھی ہے۔ایمان کے لفظ میں یہ اشارہ کیا کہ آسمان سے ہدایت نازل ہوگی تبھی تو اس پر
ایمان لانا ہے۔انسانی تاریخ میں ہمیں ایمان ایمان میں فرق نظر آتا ہے۔پہلے انبیاء پر جو شریعتیں
نازل ہوئیں ان پر ایمان لا کر اس وقت کے مَتَاعُ الحیوۃ الدنیا کو روحانی، اخلاقی اور انگلی زندگی کے
سامانوں میں تبدیل کرنے کے لئے مواد تھا لیکن وہ اس پائے کا نہیں تھا۔پھر انسانی ذہن آہستہ آہستہ
ارتقائی مدارج طے کر کے آخر میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے زمانہ تک پہنچ کر کامل
شریعت کا حامل ہوا اور ایک کامل اور مکمل شریعت کو اس وقت کے انسان نے اور بعد میں آنے والی نسلوں
نے حاصل کیا اور پھر اتمام نعمت ہو گیا۔اس سے قبل پہلے انبیاء کے ذریعہ سے نعمت تو ملی تھی مگر اتمام نعمت
نہیں تھا۔اتمام نعمت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا۔آپ کی لائی ہوئی شریعت نے فَما اوتيتم
منْ شَيْءٍ کے مطابق جو کچھ بھی انسان
کو ملا تھا جو کہ محض مَتَاعُ الحیوۃ اللہ نیا تھا اس کی ہر چیز اور ہر شے
کے ہر پہلو کو بدل کر اسے اخروی زندگی کے سامان میں تبدیل کر دیا۔پھر ایک سچے اور حقیقی مسلمان
کے لئے وہ محض مَتَاعُ الْحَيوةِ الدُّنْیا نہیں رہا بلکہ ابدی زندگی کا ہمیشہ رہنے والی زندگی کا سامان ان
کے لئے پیدا ہو گیا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب انسان کو آسمانی شریعت ملی، جب آسمان سے ہدایت نازل ہوئی تو اس
نے تقاضا کیا کہ اس پر ایمان لاؤ اور جیسا کہ جب وقت ہوتا ہے، موقع آتا ہے اور ایمان کے متعلق
بات ہوتی ہے تو ہم ہمیشہ ہی بتاتے ہیں کہ ایمان کے تین پہلو ہیں۔عقیدہ کے لحاظ سے ایمان،صدق
دل کے لحاظ سے ایمان اور عمل کے لحاظ سے ایمان یعنی عقل اور دل بھی مانتا ہو کہ یہ بات سچی ہے اور
عقیدہ بھی اس کے مطابق ہو اور عمل بھی اس کے مطابق ہو۔جس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کی
طرف نوع انسانی کی طرف مبعوث ہوئے تو کامل شریعت آ گئی ، اس کامل شریعت نے ہر اس چیز کو
جس کے متعلق آیت کے شروع میں کہا گیا تھا کہ وہ مَتَاعُ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا یعنی محض ورلی زندگی کے
سامان ہیں اسے بدل کر اُخروی زندگی کے سامان بنادیا۔انسان شمار نہیں کر سکتا کہ خدا تعالیٰ نے اس کو
کتنی طاقتیں دیں اور کن کن رنگوں میں اس نے ان کو استعمال کرنا ہے لیکن اگر انسان خدا تعالیٰ کی
ہدایت کے نور میں اپنے آپ کو لپیٹ لے تو ہمارا کھانا ، ہمارا پینا، ہمارا پہننا، ہمارا رہنا سہنا ، ہماری ہر
حرکت اور ہمارا ہر سکون غرضیکہ ہر قوت اور استعداد کا ہر پہلو اُخروی زندگی کا سامان بن جاتا ہے۔پھر وہ
۲۶۷
سورة الشورى
تفسیر حضرت خلیفۃ المسح الثالث
محض ورلی زندگی کا سامان نہیں رہتا لیکن ایمان کے اندر بعض کمزوریاں بھی پیدا ہو جاتی ہیں۔وہ اس
طرح پر کہ شیطانی وسوسہ آتا ہے اور انسان میں کئی خامیاں پیدا ہوجاتی ہیں مثلاً خودنمائی یا اپنے نفس پر
تو کل یا اپنی اس حقیر سی قربانی پر بھروسہ کر لینا ہو جو انسان خدا کے حضور پیش کرتا ہے۔اس وقت ایمان
ایک بگڑا ہوا ایمان کرم خوردہ ایمان، بے جان ایمان اور بے روح ایمان بن جاتا ہے۔اس لئے فرمایا
کہ توکل بڑا ضروری ہے محض ایمان کافی نہیں۔اپنے نفس کے کسی پہلو پر بھی ، اپنی طاقت کی کسی بڑائی
پر بھی بھروسہ نہیں کرنا بلکہ بھروسہ محض خدا پر اور محض خدا پر کرنا ہے۔اللہ پر جس نے کہ ہمیں یہ سب
کچھ دیا اور جس کے فضل کے بغیر ہم ان سامانوں
کا صحیح استعمال نہیں کر سکتے جس کے فضل کے بغیر ہم صحیح
نتائج نہیں نکال سکتے جس کے فضل کے بغیر ہم اس کی رضا کی جنتوں کو نہیں پاسکتے۔وَعَلَى رَبِّهِمْ
يتولون وہ لوگ جو ایمان لاتے ہیں اور ان کے ایمان کی روح مردہ نہیں ہوتی بلکہ زندہ ہوتی ہے ان
کے ایمان کی روشنی میں اندھیروں کی ملاوٹ نہیں ہوتی بلکہ خالص نور ہوتا ہے، اُن کے ایمان کے کسی
پہلو میں خود نمائی ، خودستائی اور خود پرستی اور اپنے آپ
کو کچھ سمجھنے کا کوئی پہلو نہیں ہوتا بلکہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ایسا انسان سب کچھ کرنے کے بعد یہ سمجھتا ہے کہ میں نے کچھ بھی نہیں
کیا کیونکہ سب کچھ کرنے کے بعد جو کچھ کیا اگر وہ خدا کی نگاہ میں قبول نہیں ہوا تو اُس نے کچھ بھی نہ کیا
اور جب انسان سب کچھ کرنے کے بعد یہ سمجھتا ہے کہ میں نے کچھ نہیں کیا تو نتیجہ پھر بھی خدا تعالیٰ کے
فضل اور اس کی رحمت پر منحصر ہے۔پس وہ لوگ کامل تو کل کی راہ کو اختیار کرتے ہیں تب وہ جو محض
مَتَاعُ الْحَيَوةِ الدُّنْیا تھا اس کی شکل بدل جاتی ہے اور ابدی زندگی کے سامان پیدا ہو جاتے ہیں جہاں
ٹھہر نا کہیں نہیں۔قرآن کریم میں بھی اور قرآن کریم کی اس تفسیر میں بھی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے بیان فرمائی بڑی وضاحت سے یہ آیا ہے کہ جنتوں میں بھی کوئی صبح پہلی شام کے برابر نہیں ہوگی
بلکہ وہ صبح اس سے زیادہ خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر رہی ہوگی ہر دو پہر صبح سے آگے اور ترقی یافتہ ہو
گی اور ہر شام دو پہر سے آگے ہوگی۔خدا تعالیٰ کے پیار کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کا ایک نہ ختم
ہونے والا سلسلہ ایک غیر متناہی سلسلہ ہوگا۔عمل ہو گا امتحان کے بغیر ! خدا تعالیٰ کے پیار میں زیادتی کو
جذب کرنے والا ، خدا تعالیٰ کی محبت کو اس کی رحمت کو اس کے نور کو اور بھی زیادہ حاصل کرنے والا
عمل۔وہ کیا ہوگا ہمیں نہیں معلوم اس دُنیا میں۔لیکن دیکھنے والی بات یہ ہے کہ وہ چیز جو اپنے نفس میں
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۲۶۸
سورة الشورى
محض مَتَاعُ الْحَیوة اله نیا تھی اس میں کتنی عظیم تبدیلی پیدا ہوئی کہ اس نے ابدی زندگی کے سامان پیدا
کر دیئے۔غرض ہر چیز جو خدا نے ہمیں دی ہے اس کا ایک پہلو تو یہ ہے کہ سوائے اس ورلی زندگی کے وہ اور کسی
کام کی نہیں اور پھینک دینے کے قابل ہے لیکن ایک پہلو یہ ہے کہ ہر چیز کا استعمال خدا تعالیٰ کی منشاء
کے مطابق استعمال ، خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے استعمال ، وہ استعمال جس کے بعد خدا تعالیٰ پر
توکل پیدا ہوتا ہے ایسا استعمال انسان کی زندگی کو بالکل بدل ڈالتا ہے اور اس کے لئے آسمانی
خیر و برکت اور روحانی ترقیات اور اس دُنیا اور اُس دُنیا کی جنتوں کے سامان پیدا کر دیتا ہے۔نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم جو یہ عظیم شریعت اور ہدایت ہماری طرف لے کر آئے جس نے اس مَتَاعُ الْحَيوة
الدنیا میں اتنی عظیم اور انقلابی تبدیلی پیدا کر دی کہ اس عظیم شریعت کو چھوڑ کر اور اس عظیم تبدیل شدہ
متاع کو چھوڑ کر ہم محض مَتَاعُ الْحَيَوةِ الدُّنْیا کی طرف محض دُنیا کے سامانوں کی طرف جھک جائیں گے؟
کوئی سمجھ دار، کوئی مخلص، کوئی خدا تعالیٰ سے پیار کرنے والا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کو
سمجھنے والا احمدی تو ایسا نہیں کر سکتا۔(خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۴۲۷ تا ۴۳۴)
اس دنیا میں انسان کو جو کچھ بھی ملتا ہے وہ اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ملتا ہے اور یہ عطا ایک خاص
مقصد کے لئے انسان پر نازل ہوتی ہے۔انسان کا ذہن ہے، انسان کی طاقت ہے، انسان کی
استعداد ہے، اخلاقی طاقتیں اور روحانی قوتیں ہیں جو انسان کو دی گئی ہیں۔غرضیکہ انسان کو جو کچھ بھی
ملا ہے وہ ایک خاص مقصد کی خاطر ا سے ملا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ان دو آیات میں جن کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے فرمایا ہے انسان میں سے دو
گروہ بن جاتے ہیں۔ایک وہ گروہ ہے کہ جو کچھ انہیں ملتا ہے اسے وہ صرف مَتَاعُ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا
ينتها سمجھتے ہیں اور اس سے آگے نہیں بڑھتے۔خدا نے جو د نیوی سامان دیئے ہیں ان کا استعمال
محض دنیا کے لئے اور دنیا کی اغراض کی خاطر کیا جاتا ہے۔خدا تعالیٰ کی عطا کو دنیا کی زینت کے لئے
سمجھا جاتا ہے۔اسی کی طرف دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے اشارہ کرتے ہوئے فرما یا ضَلّ سَعْيُهُم في
الْحَيوةِ الدُّنْيَا وَهُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ يُحْسِنُونَ صُنْعَا (الكهف: ۱۰۵)
پھر فرما یا ایک دوسرا گروہ ہے جو عقل رکھتا ہے اور اس کا استعمال کرتا ہے اس گروہ کے متعلق تو
وزينتها
تغییر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۶۹
سورة الشورى
خدا تعالیٰ نے فرمایا آفَلا تَعْقِلُونَ یہ لوگ عقل سے کام کیوں نہیں لیتے لیکن عقل سے کام لینے والوں کا
بھی ایک گروہ ہے اور وہ جانتے ہیں کہ اس دنیا میں جو کچھ انسان کو ملا وہ اس لئے ہے کہ وہ اپنے وجود
اور اس کی طاقتوں کی نشوونما اس طرح کرے کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اس کا سچا، حقیقی اور پختہ تعلق قائم
ہو جائے۔یہی تعلق ہے جس کے نتیجہ میں اس دنیا کے بعد بھی حسین جنتوں کا وعدہ دیا گیا ہے اور یہی
تعلق ہے جس کے نتیجہ میں اس دنیا میں بطور جزا کے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بدلہ ملتا ہے۔فرمایا وَمَا
عِندَ اللهِ خَيْر اور وہ بدلہ خیر اور بھلائی ہوتی ہے۔وہ دکھوں کی طرف، وہ جہنم کی طرف اور وہ خدا تعالیٰ
کے غضب کی طرف لے جانے والی چیز نہیں ہوتی بلکہ خیر محض ہوتی ہے، خدا کا عطیہ ہوتی ہے اور صرف
اس دنیا میں ختم نہیں ہو جاتی۔خدا تعالیٰ انسان کو اس کے نیک اعمال کے نتیجہ میں اور اس کی جو قربانیاں
اور ایثار ہے اور خدا کے لئے محبت ذاتی کی انسان کے دل میں جو تڑپ ہوتی ہے اس کے نتیجہ میں
انسان
کو جو کچھ ملتا ہے وہ خیر بھی ہے وابقی اور باقی رہنے والی چیز بھی ہے یعنی اس دنیوی زندگی پر
موت آجانے کے بعد وہ ختم نہیں ہو جاتی بلکہ باقی رہتی ہے انسان کو ایک نئی زندگی ایک جنتی زندگی ملتی
ہے اور اس میں وہ ہمیشہ کے لئے خدا تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کرتا اور اس کی رضا سے انتہائی مسرتوں
کو پاتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ گروہ جو خدا تعالیٰ کے لئے خدا ہی کی عطا کردہ دنیوی چیز میں خرچ کرتا ہے،
وہ اس یقین پر قائم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے جو وعدہ کیا ہے وہ ضرور ملے گا۔فرمایا وَعْدًا حَسَنًا بڑا
حسین وعدہ ہے وہ حسین بھی ہے اور پورا ہونے والا بھی ہے کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے لَا يُخْلِفُ
المیعاد خدا کے جو وعدے اور وعید ہیں ہر دو مشروط ہیں اور ہر دوا اپنی شرائط کے ساتھ پورے ہوتے
ہیں۔اسی لئے انسان کو خاتمہ بالخیر کی دعا کی تحریک کی گئی ہے۔خَيْر و ابقی ہی کے الفاظ کے بعد خدا تعالیٰ نے ان آیات میں فرمایا تم عقل سے کام کیوں نہیں
لیتے تم سمجھتے کیوں نہیں کہ تمہاری پیدائش کی غرض کیا ہے، تم سمجھتے کیوں نہیں کہ جو کچھ تمہیں ملا ہے وہ
اسی مقصد کے حصول کے لئے تمہیں ملا ہے۔قرآن کریم میں ایک دوسری جگہ خدا نے فرما یا خیر و ابقی
لِلَّذِينَ آمَنُوا وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ فرمایا خدا تعالیٰ کے حکم کے مطابق اور اس کی ہدایت کی روشنی
میں جو لوگ اپنے اموال کو اور اپنی طاقتوں کو اپنی قوتوں اور استعدادوں کو اور اپنی اخلاقی اور روحانی
تغییر حضرت
خلیفتہ امسح الثالث
۲۷۰
سورة الشورى
صلاحیتوں کو اجاگر کرتے اور خدا تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق خدا دا د قوتوں کی نشو نما کرتے ہیں وہ عقل
سے کام لینے والے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ یعنی انہوں نے
اپنی انتہائی کوشش کی خدا تعالیٰ کے قرب کے حصول میں مگر نتائج کو اللہ تعالیٰ کے فضلوں پر چھوڑ
دیا۔دراصل ایمان کے معنے عقیدہ کا ایمان اور زبان سے اس کا اقرار اور اس کے مطابق عمل کرنا یہ سب
چیز میں لغت عربی کے مطابق لفظ ایمان میں شامل ہیں۔تو جو شخص ایمان لا تا اور مومنانہ زندگی گزارتا ہے
اور اس کے دل میں پاکیزگی پائی جاتی ہے اور کھوٹ نہیں اور ملاوٹ نہیں اور نفاق نہیں اور فساد نہیں ہوتا اور
اعمالِ صالحہ بجالاتا ہے اور یہ سب کچھ کرنے کے بعد وَ عَلی رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ وہ یہ سمجھتا ہے کہ یہی کافی
نہیں، جب تک خدا تعالیٰ اپنے فضل اور رحمت سے خاتمہ بالخیر نہ کرے اور اپنے فضل اور رحمت سے
جنتوں کے سامان نہ پیدا کرے محض اعمال کوئی چیز نہیں۔( خطبات ناصر جلد ہفتم صفحہ ۶۵ تا ۶۷)
وَجَزْوا سَيِّئَةِ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ إِنَّهُ لَا
يُحِبُّ الظَّلِمِينَ
پس خدا تعالیٰ اور اس کے بندے اس معنی میں غضب کا اظہار نہیں کرتے جس معنے میں ایک
مغضوب الغضب انسان غضب کا اظہار کیا کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں جہاں بھی اپنے
لئے غضب کا لفظ استعمال کیا ہے وہاں بھی دراصل اس کی رحمت کا ہی کوئی نہ کوئی پہلو بیان ہوا ہے اور
اس میں بھی مخاطب کی بھلائی ہی مقصود ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ایک دوسری جگہ فرمایا :۔فَمَنْ عَفَا وَ
اصلح کہ اگر اصلاح کی توقع ہو تو معاف کر دینا بہتر ہے لیکن اگر تم سمجھو کہ بڑا ڈھیٹ آدمی ہے جب
تک کوئی تھوڑی سی سختی نہ کی جائے گی اس کو سمجھ نہیں آئے گی اور اس کا دماغ درست نہیں ہوگا اور وہ ظلم
پر قائم رہے گا تو اس کی بھلائی کے لئے تم سختی کرو مگر اپنے غصے کے اظہار کے لئے نہیں بلکہ اس کی
اصلاح کی خاطر۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۲۲۶،۲۲۵)