سُوْرَۃُ مُحَمَّدٍ
انوار القراٰن (جلد ۳)
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۲۹۵
سورة محمد
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
اللهَ
تفسير سورة محمد
آیت ۸، ۱۸، ۲۲ ، ۳۲، ۳۶،۳۴ اَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَنْصُرُوا
ه يَنْصُرُكُمْ وَيُثَبِّتُ أَقْدَامَكُمْ )
وَالَّذِينَ اهْتَدَوا زَادَهُمْ هُدًى وَاتْهُمْ تَقُوبُهُمْ۔قف
طَاعَةً وَ قَوْلُ مَعْرُوفٌ فَإِذَا عَزَمَ الْأَمْرُ فَلَوْ صَدَقُوا اللَّهَ لَكَانَ
خَيْرًا لَّهُمْ
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ حَتَّى نَعْلَمَ الْمُجْهِدِينَ مِنْكُمْ وَ الصّبِرِينَ وَنَبْلُوا
اخباركم
ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَلَا تُبْطِلُوا
اعمالكم
فَلَا تَهِنُوا وَتَدْعُوا إِلَى السَّلْمِ وَاَنْتُمُ الْأَعْلَونَ وَاللهُ مَعَكُمْ وَلَنْ
يتركُم أَعْمَالَكُمْ
سورہ محمد میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَاَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اِنْ تَنْصُرُوا اللهَ يَنْصُرُكُمْ وَيُثَبِّتُ
اقدامكم اے مومنو! اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو یقینا تمہیں اس کی مدد حاصل ہو جائے گی اور جب اس
کی مدد حاصل ہوگی تو تمہیں ثبات قدم بھی مل جائے گا۔یہاں اِنْ تَنْصُرُوا اللہ کا فقرہ استعمال کیا گیا
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۲۹۶
سورة محمد
ہے اور مفردات راغب ہمیں بتاتی ہے کہ جب قرآن کریم نے یہ محاورہ استعمال کیا ہو کہ انسان اگر اللہ
کی مدد کرے۔وہ اللہ جو کہ قادر مطلق اور غنی اور بے نیاز ہے اس کو اللہ کی مددملتی ہے تو جب یہ محاورہ
استعمال کیا گیا ہو کہ جو شخص اللہ کی مدد کرے تو یہ نتیجہ نکلے گا یاوہ نتیجہ نکلے گا تو اس کے یہ معنی نہیں ہوتے
کہ اللہ تعالیٰ بندے کی مدد کا محتاج ہے بلکہ اس کے معنی ہوتے ہیں۔اول یہ کہ اس کے بندے کی مدد کرے۔دوسرے یہ کہ اس کے دین کی مدد کرے۔تیسرے یہ کہ
اپنی مدد کرے اللہ کی قائم کردہ حدود کی حفاظت کرنے سے اپنی مدد کرے اس عہد کی رعایت کرنے
سے جو اس نے اپنے رب سے باندھا ہے پس اللہ کی مدد کرنے کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ اللہ کے احکام
کا جوا اپنی گردن پر رکھ لے اور جن باتوں سے اللہ نے اسے روکا ہے ان سے وہ بچے، یہ معنی ہیں اللہ کی
مدد کرنے کے اور یہی معنی جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں صبر کرنے کے ہیں۔یعنی صبر اور نصرت ایک
مفہوم کے لحاظ سے قریباً ہم معنی ہیں تو اللہ تعالیٰ اگر چہ یہاں نصرت کا لفظ استعمال کرتا ہے لیکن اس معنی
میں استعمال کرتا ہے جس معنی میں صبر کے لفظ کو بھی استعمال کیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں
بالفاظ دیگر یہ فرمایا کہ ان تَنْصُرُوا اللہ اگر تم صبر سے کام لو گے ینصرکم تو وہ تمہاری مدد کو آئے گا اور
اُس کی مدد کا ایک نتیجہ یہ ہوگا کہ تمہیں نیکیوں پر دوام حاصل ہو جائے گا۔تمہیں مصائب کے برداشت
کرنے کی اور دکھوں اور سازشوں اور دشمن کے مکر کے برداشت کرنے کی اور زبان کو قابو میں رکھنے کی
دائمی قوت عطا ہو جائے گی ، ثبات قدم عطا ہوگا یعنی یہ نہیں کہ ایک سال تو نہیں طاقت ملی اور اگلے سال
پھر تم جہنم میں چلے جاؤ بلکہ جب تم اللہ کی جنت میں داخل ہو جاؤ گے تو تمہارا ثبات قدم تمہیں اس جنت
سے پھر نکلنے نہیں دے گا کیونکہ وقت جو بھی تقاضا کرے گا تم اس کو پورا کرنے والے ہو گے۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۵۱۳، ۵۱۴)
قرآن کریم ہی نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ اگر تم ثبات قدم چاہتے ہو تو اس کا ایک طریق یہ ہے کہ :۔إِن تَنْصُرُوا اللهَ يَنْصُرُكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمُ یعنی اگر تم اللہ کے دین کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد
کرے گا اور تمہارے قدموں کو مضبوط کرے گا۔لَا يُولُونَ الْأَدْبَار میں بھی یہی بتایا گیا ہے کہ ہمارا
اپنے رب سے عہد ہے کہ ہم خدا کی راہ میں ثبات قدم دکھا ئیں گے اور مختلف رنگ کے مختلف جہاد میں
سے کسی میں بھی ہم منہ نہیں پھیریں گے اور پیٹھ نہیں دکھا ئیں گے۔
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۲۹۷
سورة محمد
اگر چہ ان آیات میں خاص طور پر جنگ کا ذکر ہے جو ظاہری سامانوں کے ساتھ لڑی جاتی ہے لیکن
اس میں جو اصولی بات بیان ہوئی ہے وہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں پیٹھ نہیں دکھانی۔اپنی ذمہ داریوں
سے منہ نہیں پھیر نا بلکہ ہر حال میں ان کو نباہتے چلے جانا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہاری ذہنیت ایسی ہونی چاہیے کہ تم ہر حالت میں اور ہر صورت میں
اللہ تعالیٰ کے دین کی مدد کرتے رہو گے۔اگر تمہارا یہ پختہ عزم ہوگا کہ تم خدا تعالیٰ کے دین کی مدد
کرتے رہو گے اور کسی صورت میں بھی اس عہد کے خلاف کام نہیں کرو گے تو آسمان کے فرشتے
نازل ہوں گے جو تمہارے قدموں میں ثبات پیدا کر دیں گے اور پھر تم خدا تعالیٰ کی مہربانی سے اپنے
عہد پر پورا اُتر و گے۔دو
پس يَنْصُرُكُم وَيُبْتُ أَقْدَامَكُمْ میں اس نصرت الہی کا وعدہ ہے جو خدا تعالیٰ کے فرشتے ثبات
قدم پیدا کریں گے۔کیونکہ اس کے بغیر انسان کچھ نہیں کر سکتا۔اور اِنْ تَنْصُرُوا اللہ کے ظاہری طور پر
صرف یہی معنے ہیں کہ مثلاً لوگ خدا کی راہ میں لڑنے کے لئے ہتھیار لے کر آگئے یا جہاد کے لئے پیسے
دے دیئے بلکہ اللہ کے دین کی نصرت سے مراد وہ فدائیت ہے جو انسانی فطرت کا جزو بن جاتی ہے جو
اس کی ذہنیت بن جاتی ہے جو انسان کی روح بن جاتی ہے۔انسان کی ایمانی روح ہی یہ ہے کہ خواہ کچھ
ہو جائے اللہ تعالیٰ کے دین کی مدد کرتے رہنا ہے اور پھر دین کی یہ نصرت ہزار قسم کی ہو سکتی ہے۔کیونکہ
ہزار قسم کے مطالبات ہیں جو ہزار قسم کے مختلف حالات میں کئے جاتے ہیں۔مثلاً مالی قربانیاں ہیں
جان کی قربانیاں ہیں یعنی وقف زندگی کی شکل میں زندگی کی قربانی ہے۔پھر اشاعت قرآن کے لئے
جدو جہد ہے جو آج کل بڑے زور سے شروع ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس میں کامیابی عطا فرمائے اور یہ
دراصل جہادا کبر ہے۔کسی آدمی نے پتہ نہیں یہ کیسے کہہ دیا تھا کہ اسلام کی اشاعت کے لئے ایک ہاتھ
میں قرآن اور دوسرے میں تلوار ہو، تب صحیح نتائج برآمد ہوتے ہیں لیکن ہمیں تو خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا
ہے اور یہی حقیقی الہبی آواز ہے جو ہمارے کانوں میں پڑی ہے اور جس کا ہم دُنیا میں اعلان کرتے ہیں
کہ ہمارے ایک ہاتھ میں قرآن ہے اور ہمارے دوسرے ہاتھ میں بھی قرآن ہے۔قرآن کریم نے
ہمارے دونوں ہاتھوں کو مصروف رکھا ہوا ہے۔البتہ قرآن کریم جب یہ کہتا ہے تلوار پکڑ لوتو ہم تلوار پکڑ
لیتے ہیں۔لیکن قرآن کریم ہی جب یہ کہتا ہے کہ مدافعانہ تلوارکا زمانہ گزر گیا اب ہم نے تلوار کا کام قلم
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۲۹۸
سورة محمد
سے دکھانا ہے اب ہم نے تلوار کا کام نیکی کی باتوں کو بیان کر کے اپنی زبان سے دکھانا ہے۔اب ہم
نے میدان
تبلیغ میں کو دکر ان لوگوں سے مشابہت حاصل کرنی ہے جو میدان جنگ میں کود جاتے تھے۔اب ہم نے میدان تبلیغ اور اشاعت اسلام کے میدان میں ڈٹ جانا ہے اور اس میں ثبات قدم کے
ساتھ کوشاں رہنا ہے۔ہم نے اس میدان سے منہ نہیں پھیرنا۔کمزوری نہیں دکھانی۔دُنیا کی لالچ میں
نہیں پڑنا کیونکہ ہم نے خدا تعالیٰ کے ساتھ یہ عہد کیا ہوا ہے کہ ہم تیرے دین کی مدد کریں گے۔پس یہ وہ ذہنیت ہے جس کی طرف اِنْ تَنْصُرُوا اللہ میں اشارہ کیا گیا ہے۔یعنی اگر تم خدا تعالیٰ
کے دین کی مدد کے لئے اس طرح تیار ہو جاؤ گے کہ ہر دوسری چیز کو بھول جاؤ گے تو تمہاری یہی ایمانی
روح خدا تعالیٰ کے دین کی مدد کا ذریعہ بن جائے گی۔ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ماننے والے ہیں اور ہم نے آپ ہی کے ذریعہ حضرت
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسن کا مشاہدہ کیا ہے۔آپ نے فرمایا ہے کہ جو آدمی خدا تعالیٰ
کے عشق میں مخمور ہو جاتا ہے اس کو تو اس بات کی ہوش بھی نہیں ہوتی کہ میری کوئی تعریف کر رہا ہے یا
نہیں میرے اوپر کوئی لعن طعن کر رہا ہے یا نہیں۔وہ تو اللہ تعالیٰ کے عشق میں مست ہوتا ہے۔دل ریش رفتہ بکوئے دگر تحسین ولعن جہاں بے خبر
پس یہ خدا تعالیٰ کے عشق میں مست ہونے کی جو حقیقت ہے اسی کی طرف اِنْ تَنْصُرُوا اللہ میں
اشارہ کیا گیا ہے یعنی اگر تم اسی فدایا نہ ذہنیت کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ کے دین کی مدد کرو گے اور کچھ
ادھر اور کچھ اُدھر نہیں جاؤ گے (انہی آیات میں آگے یہ کہا گیا ہے، ان کی میں نے اس وقت تلاوت
نہیں کی ان کا مفہوم بیان کر رہا ہوں کہ تم یہ نہیں کہو گے کہ ہم کچھ باتوں کی اطاعت کریں گے اور کچھ
میں اپنی مرضی چلا ئیں گے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم کچھ باتوں میں اپنی مرضی چلاؤ گے اور کچھ
میں میری اطاعت کرو گے تو میری ساری لعنت تم پر پڑے گی۔فرماتا ہے میں یہ نہیں کہوں گا کہ کچھ
میری رحمت میں سے حصہ لے لو اور کچھ میرے قہر اور غضب سے حصہ لے لو۔پس اس ذہنیت کا پیدا ہونا جس کی طرف اِنْ تَنْصُرُوا اللہ میں اشارہ کیا گیا ہے۔بڑا ضروری ہے
خصوصاً ایک احمدی کے لئے بڑا ضروری ہے اور احمدیوں میں سے اس گروہ کے لئے بڑا ضروری ہے۔
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۲۹۹
سورة محمد
جنہوں نے خدا تعالیٰ سے ایک نیا عہد باندھا ہے کہ ہم اپنی زندگیاں تیرے دین کے لئے تیری راہ
میں وقف کرتے ہیں۔جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے اِن تَنْصُرُوا اللہ میں جس ذہنیت کی طرف اشارہ ہے اس کی مزید
تشریح اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد سے بھی ہوتی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔طَاعَةً وَقَوْلُ مَعْرُوف کامل
اطاعت کرنی ہے اور بے چون و چرا اطاعت کرنی ہے اور نیکی کی باتیں کر کے خدا تعالیٰ کی محبت کو
دلوں میں پیدا کرنا ہے۔قولِ معروف میں نیک باتوں کے پھیلانے کے معنے بھی آتے ہیں۔اشاعت قرآن کریم کے معنے بھی آتے ہیں اور آپس میں ایک دوسرے کے متعلق اور بنی نوع انسان
کے متعلق نیک باتیں کرنے کے معنے بھی پائے جاتے ہیں۔پس قول معروف کے صرف نیکی کی باتوں کو پھیلانے کے معنے نہیں جس طرح کہ تم عام طور پر کہتے
رہتے ہو کہ نماز پڑھنی چاہیے۔وضو کے ساتھ پڑھنی چاہیے شرائط کے ساتھ پڑھنی چاہیے ، وقت پر
پڑھنی چاہیے ، مسجد میں جا کر پڑھنی چاہیے، باجماعت پڑھنی چاہیے، خشوع وخضوع کے ساتھ
پڑھنی چاہیے وغیرہ سینکڑوں ہزاروں احکام ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بیان فرمایا ہے یہ
بھی قول معروف ہے یہ بھی نیکی کی باتیں ہیں جو ہمیں ایک دوسرے کو کہتے رہنا چاہیے ذکر میں بھی اسی
بات کا حکم دیا گیا ہے اور امام کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ لوگوں کو احکام یاد دلاتا رہے۔چنانچہ میرا آج کا
خطبہ بھی اسی ذکر کے نتیجہ میں ، اسی کی روشنی میں اور اسی حکم کے ماتحت ہے اس لئے کسی کے متعلق بدظنی
کی بات نہ کی جائے۔حسن ظن کی جو بات کی جاتی ہے عزت واحترام کی جو بات کی جاتی ہے۔جو
حقارت کی بات نہیں ہوتی جو پیارے پیارے نام رکھ کر بات کی جاتی ہے اور برے نام نہیں رکھے
جاتے۔حقارت ، ہنسی اور تمسخر نہیں کیا جاتا، غرض یہ ساری باتیں قول معروف کے اندر آ جاتی ہیں یعنی
نیکی کے احکام یاد دلانا اور دوسروں کے متعلق اپنی نیک رائے کا اظہار کرنا۔بدظنی نہیں کرنی ، آپس میں
بھی نہیں کرنی مگر جس کو خدا تعالیٰ نے امام بنا دیا ہے اس کے متعلق تو بالکل ہی نہیں کرنی کیونکہ اس میں
اور بہت ساری ذمہ داریاں آجاتی ہیں لیکن میں کہتا ہوں کہ ایک استاد کو بھی یہ حق نہیں ہے کہ وہ اپنے
شاگرد کے متعلق اس قسم کی بات کرے اور اسی طرح شاگرد کو بھی یہ حق نہیں ہے کہ وہ اپنے استاد کے
متعلق اس قسم کی بات کرے جو قول معروف کے منافی ہے۔اسی طرح اگر تم امیر ہو تو تمہیں خدا تعالیٰ
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
سورة محمد
نے یہ حق نہیں دیا کہ اپنے باورچی یا اپنے گھر میں صفائی کرنے والے کے متعلق قول معروف کے علاوہ
کوئی اور بات کرو تم ان کے متعلق بھی نیک بات کرو۔ان سے بھی پیار کی بات کروان سے بھی عزت
واحترام سے پیش آؤ ورنہ قول معروف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے۔پس ان تَنْصُرُوا اللہ کی رو سے تم نے اپنے اندر وہ ذہنیت پیدا کرنی ہے اور تم نے طَاعَةُ وَقَوْلُ
معرُوف کے لحاظ سے ایک تو کامل اطاعت کا نمونہ دکھانا ہے۔دوسرے اپنے معاشرہ میں کامل حسن کا
نمونہ دکھانا ہے کیونکہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قرآن کریم کے عظیم نور کی طرح خود بھی
ایک عظیم نور تھے۔آپ ایک ایسا نور تھے جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ایسا حسن کہ دو خوبصورتیوں میں
کوئی دوری نہیں ہے۔کوئی غیریت نہیں ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ کی صفات کا جو حسن اس کے قول کے
ذریعہ ظاہر ہوا اور اللہ تعالیٰ کی صفات کا جو حسن حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ
کے ذریعہ ظاہر ہوا۔اس میں یعنی ان دو خوبصورتیوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔پس اس سے یہ ظاہر ہوا کہ تم نے دوسروں کے متعلق نیکی کی باتیں بھی کرنی ہیں اور نیک باتیں بھی
کرنی ہیں تم نے دوسروں کے متعلق بری باتیں نہیں کرنی تم نے اطاعت کا کامل نمونہ دکھانا ہے۔تب تم اِن تَنْصُرُوا اللہ کی بنا پر اس گروہ میں شامل ہو سکتے ہو جو يَنْصُرُكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ کا
مصداق ہے۔کیونکہ تم نے خدا تعالیٰ کے دین کی مدد کے لئے ایک ایسا عزم کر لیا۔ایک ایسا عہد کر
لیا۔ایک ایسی نیت کر لی اور ایک ایسا ارادہ کر لیا جو تمہاری ساری زندگی کے ارادوں پر محیط ہو گیا
ہے۔تمہارا کوئی ارادہ اس سے باہر نہیں رہا۔تم نے یہ پختہ عزم کر لیا کہ ہم اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول
کی اطاعت سے باہر نہیں جائیں گے ہم خدا تعالیٰ کی راہ میں آگے بڑھیں گے، پیچھے نہیں ہٹیں گے۔جو تکالیف سامنے آئیں گی ہم ان سے بچنے کی کوشش نہیں کریں گے جو روکیں پیدا ہوں گی ہم ان کو
پھلانگیں گے یا ان کو پرے ہٹا دیں گے۔اس لئے تم میں سے کسی کا یہ کہنا کہ جی روک پیدا ہوگئی ہے
یا ان کو پرے ہٹا دیں گے۔اس لئے تم میں سے کسی کا یہ کہنا کہ جی روک پیدا ہو گئی ہے۔راہ میں
کانٹے بچھ گئے ہیں پاؤں زخمی ہوتے ہیں دل دکھتے ہیں سینہ چھلنی ہوتا ہے تو میں کہتا ہوں کہ چھلنی
ہونے دو کیونکہ تم نے یہ عہد کر رکھا ہے کہ خواہ کچھ ہو جائے تم خدا کی راہ میں قربانیوں سے منہ نہیں
پھیرو گے اور پیٹھ نہیں دکھاؤ گے۔
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
سورة محمد
میں نے کئی دفعہ کہا ہے اور میں یہ بات بڑی سنجیدگی سے کہتا رہا ہوں اور اسے اب بھی دُہرا دیتا
ہوں کہ اس آیہ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے تم سے یہ وعدہ نہیں کیا کہ (جب تم خدا کے دین سے پیٹھ پھیرو
گے تو وہ تمہاری پیٹھوں کی حفاظت کرے گا۔اللہ تعالیٰ نے تم سے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ تمہارے
سینوں کی حفاظت کرے گا۔چنانچہ مسلمانوں کی تاریخ بھی ہمیں یہی بتاتی ہے کہ جب یہ دشمن اسلام
کے سامنے دعوئی اسلام کرنے والے کی پیٹھ آئی اسے چھید دیا گیا اور جب بھی دشمن اسلام کے سامنے
ایک مسلمان مومن کا سینہ آیا اور اس کا چہرہ سامنے آیا اور اس نے موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال
کر آگے بڑھنے کی کوشش کی تو دشمن ناکام اور ذلیل ہوا۔وہ اس دُنیا میں بھی ذلیل وخوار ہوا اور جو
خدا تعالیٰ کی نگاہ میں اس کی ذلت ہے وہ تو اس دُنیا کی ذلت سے بھی زیادہ ہے۔ویسے خدا تعالیٰ کا وعدہ نہیں ہے کہ تم میں سے کوئی بھی چار پائی پر نہیں مرے گا۔یا میری راہ میں
شہادت نہیں حاصل کرے گا۔کیونکہ زندگی اور موت تو انسان کے ساتھ لگی ہوئی ہے لیکن جہاں تک
انسانی زندگی کا تعلق ہے خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ تم اپنی زندگی میں جس نیک مقصد کی خاطر میری راہ
میں ثبات قدم دکھاؤ گے اور پیٹھ نہیں پھیرو گے اس مقصد میں
کبھی نا کام نہیں ہو گے۔باقی بچے بھی مر جاتے ہیں ملیریا بخار سے بھی ٹائیفائیڈ سے بھی اور سل سے بھی بعض دفعہ ٹھوکر لگتی
ہے بچے گرتے ہیں سر پر کسی ایسی جگہ پر چوٹ لگتی ہے جو جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔پس یہ مرنا تو
انسان کے ساتھ لگا ہوا ہے لیکن جو شخص پیٹھ دکھاتا ہے وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔وہ پیٹھ
اس لئے دکھاتا ہے کہ اسے ابدی زندگی مل جائے مگر بعض دفعہ وہ پیٹھ دکھا کر اپنے گھر تک نہیں پہنچا ہوتا
کہ راستے میں اس کی جان نکل جاتی ہے اگر ایسا کمزور ایمان اور منافق دس گھنٹے اور ایمان پر پختہ رہتا
تو وہ جنت میں جاتا لیکن اُس نے آخری دس گھنٹوں میں اپنی ہلاکت کے سامان پیدا کر لئے۔غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم اپنے اندر یہ ذہنیت پیدا کر لو کہ تم ہر قیمت پر اور ہر حال میں
اللہ تعالیٰ کے دین کی مدد کرتے رہو گے تو میں آسمان سے تمہاری مدد کے لئے فرشتے بھیجوں گا اور وہ
تمہارے قدموں کو مضبوط کر دیں گے اور تمہیں اس قابل اور اہل بنا دیں گے کہ تم اپنے وعدہ پر
پورے اُتر سکو۔تم نے خدا تعالیٰ سے یہ عہد کیا تھا کہ تم پیٹھ نہیں دکھاؤ گے مگر تم بشری کمزوریوں کے
ساتھ ہماری مدد کے بغیر اور فرشتوں کے سہارے کے بغیر اپنا یہ عہد پورا نہیں کر سکتے لیکن ہماری مدد
۳۰۲
سورة محمد
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
یعنی فرشتوں کو جو سہارا ہے وہ تمہیں اس صورت میں مل سکتا ہے کہ اِن تَنْصُرُوا الله کی رو سے تم یہ عہد
کر لو کہ خواہ کچھ ہو جائے ہم اللہ تعالیٰ کے دین کی مدد کریں گے یعنی غلبہ اسلام کے لئے جو جد و جہد
ہو رہی ہے اور اشاعت اسلام کے لئے جو بڑی اہم تحریک شروع ہوئی ہے۔ہم اس میں حصہ لینے
کے لئے کھڑے ہو جائیں گے اور کسی چیز کی پرواہ نہیں کریں گے خواہ کچھ ہو جائے ہم اللہ تعالیٰ کے
دین کی مدد سے
کبھی باز نہیں آئیں گے۔ہمارے دل میں کبھی یہ خیال بھی نہیں آئے گا کہ خدا کے دین
سے منہ پھیر لیں۔تب آسمان سے فرشتے آئیں گے اور تمہارے پاؤں کو صراط مستقیم پر مضبوطی سے
قائم کر دیں گے۔جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے اِن تَنْصُرُوا اللہ کی کیفیت طَاعَةُ وَقَوْلُ مَعْرُوفٌ میں مانی ہوئی
ہے۔چنانچہ سورہ محمد میں آگے چل کر طاعة کے یہ معنے بیان ہوئے ہیں کہ اس سے یہ مراد نہیں کہ
بعض باتوں میں ہم تمہاری اطاعت کریں گے اور بعض باتوں میں اطاعت نہیں کریں گے۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے ایسا نہیں ہو سکتا۔تمہیں کامل اطاعت کرنی پڑے گی۔اس وقت بھی اطاعت کرنی پڑے گی
جب امام نے ابھی عزم نہیں کیا کیونکہ مومن اس وقت بھی یہ کہتے ہیں کہ ہم اطاعت کریں پھر ان کے
مشورہ اور اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق جب ایک فیصلہ ہو جاتا ہے تو وہ شخص جو مومن ہے اور پختہ
ایمان والا ہے اور جو ہر حالت میں اللہ تعالیٰ کے دین کی مدد کرنا چاہتا ہے۔جو کامل اطاعت کا نمونہ دکھا
رہا ہوتا ہے۔جو نیکی کی باتیں کرتا اور خود اپنے معاشرہ میں نیک باتیں کرتا ہے۔وہ اس فیصلہ پر بے
اختیار یہ کہ اُٹھتا ہے۔اے خدا! میری روح کی بھی یہی آواز ہے۔جو تیرا حکم آیا ہے میں تیرا ممنون
ہوں کہ تو نے میرے لئے پہلے ہی ہدایت کے سامان پیدا کر دیئے ہیں۔لیکن ایک گروہ وہ کمزور ایمان والوں کا بھی ہوتا ہے چنانچہ فَإِذَا عَزَمَ الْأَمْرُ کی رو سے جس وقت
عزم کیا جاتا ہے تو ایسے لوگ اطاعت نہیں کرتے یہاں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن
کریم میں فَإِذَا عَزَمْتَ (ال عمران : ۱۲۰) فرمایا ہے یعنی کسی کام کے عزم کا ایک آدمی ذمہ وار ہے اور
دینی لحاظ سے ہر کام کے اصل ذمہ وار تو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں کیونکہ جھوٹا ہے
وہ شخص جو یہ کہتا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وفات پاگئے ہیں آپ زندہ ہیں اور قیامت
تک زندہ رہیں گے۔اس لئے فَإِذَا عزمت کی رو سے دراصل عزم انہی کا ہے لیکن اللہ تعالیٰ اپنے
تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
۳۰۳
سورة محمد
فضل سے میرے جیسے کمزور بندوں کو آپ کی نیابت میں کھڑا کر دیتا ہے۔چنانچہ مجھ سے پہلے
لاکھوں کروڑوں لوگ مختلف شکلوں میں آئے کئی اولیاء کی شکل میں آئے کئی محد ثین کی شکل میں آئے
اور کئی خلفاء کی شکل میں آئے۔دراصل تو خلافت ہی ہے لیکن خلافت کی آگے کئی شکلیں بن جاتی
ہیں۔غرض جو سلسلہ خلافت اس وقت قائم ہے اور پہلے بھی تھا کئی بزرگ اس شکل میں بھی آئے۔لیکن خلافت ہی کی جو دوسری شکلیں ہیں اُن میں بھی آئے جیسے محدثیت ہے یہ بھی خلافت ہی کی
ایک شکل ہے یا ان میں سے اولیاء اللہ اور مقربین الہی ہیں۔اللہ تعالیٰ جن کو یہ کہتا ہے کہ اس محدود
دائرہ میں اس تھوڑے سے وقت میں تم میرے بندوں کی اصلاح کرو اور میرے دین کی مدد کرو تو اگر
اُن کا اپنا کوئی وجود ہو یا اگر اُن میں سے کوئی یہ سمجھے کہ میرا کوئی مستقل وجود ہے تو وہ احمق اور ہلاک
شدہ ہے۔روحانی لحاظ سے زندہ اور قائم اور زندگی دینے والے اور قائم رکھنے والے خدا تعالیٰ کے حکم
(اصل تو اللہ تعالیٰ ہی ہے لیکن اس کے حکم ) اور اس کے منشاء اور اس کے فیصلہ کے مطابق حضرت محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ نے اپنی حتی و قیوم صفات کا آپ کو متصف بنا دیا
ہے۔تب ہی تو یہ فرمایا ہے کہ اے محمد ! تو دنیا کا نور ہے۔تب ہی تو فرمایا ہے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
آواز کی طرف آؤ وہ تمہیں زندہ کرتا ہے۔اگر آپ حق کی صفت کے مظہر اتم نہ ہوتے تو لوگوں سے یہ
نہ کہا جاتا کہ اس آواز پر لبیک کہو کہ یہ تمہیں زندہ کر دے گی۔پس عزم تو وہی ہے لیکن طفیلی طور پر نیابت میں دوسرے عزم بھی ہوتے ہیں۔چنانچہ فَإِذَا عَزَمَ
الامر کی رو سے جس وقت امام وقت کوئی فیصلہ کرتا ہے تو ایک دوسرا گروہ بہک جاتا ہے یا جس وقت
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فیصلے کیا کرتے تھے تو منافق اور کمزور ایمان والے بہک
جاتے تھے۔حالانکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔فَإِذَا عَزَمَ الْأَمْرُ فَلَوْ صَدَقُوا اللهَ اس عہد کو جو انہوں نے
کیا تھا اگر سچ کر دکھاتے اور اس موقع پر جو عزم کیا گیا ہے وہ اگر چہ ان کے خیالات اور ان کی
خواہشات اور ان کی مرضی اور ان کی سہولتوں کے خلاف تھا تو پھر بھی وہ کہتے کہ طاعة کا ہمارا عہد
ہے۔یعنی ہمارا یہ عہد ہے کہ کسی صورت میں ہم اپنے منہ نہیں پھیریں گے اور پیٹھ نہیں دکھا ئیں گے
فرما یا فَلَوْ صَدَقُوا الله اگر وہ اپنے اس عہد کو پورا کر کے اپنے عہد میں سچے ثابت ہو جاتے ہیں لگان
خَيْرًا لَّهُمْ تو ان کے لئے بھلائی ہی بھلائی کے سامان پیدا ہو جاتے لیکن اگر وہ ایسا نہ کریں تو پھر اُن
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۳۰۴
سورة محمد
کے لئے شر کے سامان پیدا ہوں گے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے ہم نے تمہیں اس طرح چھوڑ نا تو نہیں تم یہ
سمجھتے ہو کہ جس طرح دُنیا بھول کر تمہیں ثابت قدم مجھتی ہے کامل اطاعت گزار بجھتی ہے۔قول معروف
پر کار بند بجھتی ہے۔اللہ تعالیٰ کے دین کا مددگار سمجھتی ہے۔اُسی طرح تم اللہ تعالیٰ کو بھی دھوکہ دے
لو گے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم تو تمہیں سمجھتے ہیں ہم دنیا کو بھی بتا دیں گے کہ تم اپنے دعوی میں جھوٹے
ہو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ولنبلونکم ہم تمہاری ضرور آزمائش کریں گے اور اس سلسلہ میں یہ ابتلاء اور
یہ امتحان اللہ تعالیٰ اپنے علم میں زیادتی کے لئے تو نہیں پیدا کیا کرتا یالا یا کرتا۔یہ دوسروں کو دکھانے
کے لئے لاتا ہے۔خدا تعالیٰ کے علم سے تو کوئی چیز پوشیدہ رہ ہی نہیں سکتی۔کسی لحظہ بھی پوشیدہ نہیں رہ
سکتی۔یہ ابتلاء اور امتحان کیا خدا تعالیٰ خود جاننے کے لئے کرتا ہے (نعوذ باللہ ) کہ کیسی ہے اطاعت کیسا
ہے اخلاص؟ کیسا ہے ایثار اور کیسی ہے فدائیت ! خدا تعالیٰ کو تو ان کا پہلے سے علم ہے خدا تعالیٰ فرماتا
ہے کہ ایسا سمجھ کر تم نے اپنے نفسوں کو دھوکا دیا کہ اگر ہم انسانوں کو دھوکہ دے سکتے ہیں تو خدا تعالیٰ کو بھی
دھوکا دے سکتے ہیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے مجھے تو تم دھوکہ دے ہی نہیں سکتے۔لیکن میں اپنے بندوں کو
بھی تمہارے دھوکے میں پھنسنے نہیں دوں گا۔تمہارے لئے ابتلاء پیدا کروں گا۔تمہارے لئے امتحان
لاؤں گا پھر دنیا کو پتہ لگ جائے گا کہ مجاہد اور صابر کون ہے اور وہ جو پارسائی کی چادر اوڑھے ہوئے تھا
اس کے اندر کتنا گند بھرا ہوا ہے ایسے شخص کا ظاہر تو تھا لیکن باطن نہیں تھا۔اس کا چھلکا تو تھا لیکن مغز
نہیں تھا اس کا جسم تو تھا مگر روح نہیں تھی۔غرض ایسا شخص انسان کو بھی دھوکہ نہیں دے سکے گا کیونکہ
خدا تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر دے گا کہ وہ نگا ہو کر بے مغز ہونے کی صورت میں اور ایک ایسے جسم کی
شکل میں جس کے اندر روح نہیں ہے۔دُنیا میں وہ اللہ تعالیٰ کے بندوں کے سامنے آجائے گا اس لئے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَلَوْ صَدَقُوا اللهَ۔تمہیں چاہیے تھا کہ تم اپنے عہد کو سچ کر دکھاتے اور اس بات کے
لئے کہ تم اپنے عہد کو سچ کر دکھاؤ تمہارے لئے ابتلاء اور امتحان کے سامان پیدا کر دیئے گئے ہیں پھر
فرمایا وَ نَبلُوا أَخْبَارَكُم۔ہم تمہارے اندرونے کی بھی آزمائش لیں گے یعنی ظاہر بین نگاہ صرف
ظاہر کی کمزوریاں نہیں دیکھے گی بلکہ ایک ظاہر بین اور صاحب بصیرت و بصارت تمہارے اندر کی یعنی
اندرونے کی کمزوریاں بھی دیکھے گا کیونکہ تمہیں ننگا کر کے دُنیا کے سامنے رکھ دیا جائے گا اور تمہاری
ساری شیخیاں کرکری ہو کر رہ جائیں گی۔اس لئے پھر اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ فرمایا کہ اے ایمان کا دعویٰ
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۳۰۵
سورة محمد
کرنے والو! اطیعوا اللهَ وَ اَطِيْعُوا الرَّسُول خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے چلے جاؤ۔اس
وقت تک کہ تم اس دُنیا میں آخری سانس لو اور میں اس تسلسل کا مفہوم وَلَا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ سے نکالتا ہوں
چنانچہ وَلَا تُبْطِلُوا اعمالکم میں فرمایا کہ تم اپنے اعمال کو ضائع نہ کرو۔کیونکہ نیکی کو سوائے بدی کے اور
کوئی چیز ضائع نہیں کر سکتی۔بہر حال نیکی بدی کو ڈھانپ لیتی ہے۔ہر نیکی بدی کا کفارہ بن جاتی ہے۔ہر نیکی خدا تعالیٰ کی آنکھ میں قہر کو بدل کر پیار کے جذبات پیدا کر دیتی ہے۔لیکن اگر عمر کے آخری حصے
میں نیکی کی بجائے بدی اباء اور استکبار ہو تو گویا سب نیکیاں رائیگاں چلی گئیں سب ضائع ہو گئیں۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے ایمان کا دعویٰ کرنے والو! آخری وقت تک آخری سانس تک
خدا تعالیٰ اور اس کے رسول اور رسول کے نائبین کی اطاعت کرتے چلے جانا تا کہ ایسا نہ ہو کہ ولا
تبطلوا اعمالکم کی رو سے تمہارا انجام بخیر نہ ہو اور تمہارے سارے کئے کرائے پر پانی پھر جائے
اور تمہارے اعمال باطل اور ضائع ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں شیطان کے اس شر سے محفوظ رکھے۔اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے
ہمیں فرشتوں کے پہرے میں رکھ کر ہمارا انجام بخیر کرے اور دُنیا کی کوئی طاقت اور دُنیا کی کوئی قوت
اور دُنیا کے سارے اموال مل کر بھی ہمیں جھوٹا ثابت کرنے والے نہ ہوں۔( فَلَوْ صَدَقُوا اللہ میں جن کی طرف اشارہ ہے) کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کے مطابق ہم سچے ثابت نہ
ہوں بلکہ عِند اللہ بچے ثابت نہ ہونے والے گروہ میں شامل ہو جائیں بلکہ ہم اس گروہ میں شامل
ہوں جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے مَن قَضَى نَحْبَهُ (الاحزاب : ۲۴) کیونکہ
انہوں نے اپنے کام حسن سے، پیار سے، ایثار سے، فدائیت کے ساتھ اور عشق الہی میں مست ہو کر
پورے کر دیئے اور اب وہ اپنے نیک انجام کو پہنچ گئے۔خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۱۳۳ تا ۱۴۲)
نیا سال نئی برکتوں ،نئی ذمہ داریوں کے ساتھ آ گیا ہے۔ذمہ داریاں بھی پہلے سے بڑھ کر
اور انعامات کے وعدے اور بشارتیں بھی پہلے سے زیادہ لے کر۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں
فرمایا ہے کہ مومن کسی جگہ ٹھہرتا نہیں بلکہ مقامات قرب میں بلند سے بلند تر ہوتا چلا جاتا ہے جیسا
کہ سورہ محمد کی اس آیت میں ہی جو ابھی میں نے تلاوت کی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ لوگ
جو ہدایت کی راہوں کو اختیار کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ہدایت کے مزید سامان ان کے لئے پیدا کر دیتا
تفسیر حضرت علیله امسیح الثالث
۳۰۶
سورة محمد
ہے۔اھتدی کے معنی یہ ہیں کہ وہ لوگ جو اپنی عقل اور فراست سے کام لیتے ہیں اور فطرت
انسانی میں اللہ تعالیٰ کے قرب کے حصول کی جو Urge اور شدید خواہش پائی جاتی ہے اس کے
مطابق قرب کی راہوں کو تلاش کرتے ہیں اور علی وجہ البصیرت اس مقام پر قائم ہوتے ہیں کہ
اطاعت رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کے بغیر اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کے قرب اور اس کی رضا کو حاصل
نہیں کیا جاسکتا۔اس لئے وہ ہر وقت اور ہر آن اُسوہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی اور اتباع کی
کوشش میں لگے رہتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے لئے ہدایت کے نتیجہ کے نیک ہونے کے، بہترین
کامیابیوں کے، رضا کی راہوں کو پالینے کے، اس کی رضا کو حاصل کر لینے کے سامان پیدا کر دیتا ہے
اور اللہ تعالیٰ انہیں مزید نیکیوں کی توفیق بھی بخشتا ہے کیونکہ ہدایت کے معنی میں یہ مفہوم بھی پایا جاتا ہے
کہ جس شخص کو اللہ تعالیٰ ہدایت دے اسے مزید بڑی نیکیوں کی توفیق وہ عطا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ نے
فرما یا کہ ایک مومن جب اپنی زندگی میں قرب کے بعض مقام حاصل کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے
مزید قرب کی راہیں اُسے دکھا دی جاتی ہیں پھر وہ مزید ترقیات کرتا ہے وَانهُم تَقُوبُهُمْ اور اللہ تعالیٰ
کی نگاہ میں اپنے مقام قرب و ہدایت کے مطابق وہ معزز اور مکرم بن جاتا ہے کیونکہ قرآن کریم نے
فرما یا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ انْقُكُمُ (الحجرات : (۱۴) اللہ تعالیٰ ان کے مناسب حال ان کی استعداد
کے مطابق اور اپنی استعداد کو جس حد تک اُنہوں نے خدا کی راہ میں خرچ کیا اس کے مطابق، ان کا
تقوی اپنی نگاہ میں، ان کی عزت انہیں عطا کر دیتا ہے۔اس آیہ کریمہ میں جو بہت سی باتیں بیان ہوئی ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ مومن کسی مقام
پر ٹھہرتا نہیں ہے اس کی زندگی کا ہر لمحہ اس کو مزید رفعتوں کی طرف لے جاتا ہے اگر وہ حقیقی اور مخلص
مومن ہو اور اس کی زندگی کا ہر نیا سال اسے اللہ تعالیٰ کے زیادہ قریب کر دیتا اور اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں
اسے زیادہ معزز بنا دیتا ہے۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۴۵۵،۴۵۴)
اُمت مسلمہ کو ان آیات میں ان بنیادی صداقتوں سے متعارف کرایا گیا ہے۔ایک تو یہ کہ اگر
امت مسلمہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت سے عملاً باہر نکلنے کی کوشش کرے تو
ان کے اعمال کا موعود نتیجہ نہیں نکلے گا اور ان کے اعمال باطل ہو جائیں گے اور دوسرے یہ کہ دنیا جتنا
چاہے زور لگا لے وہ امت مسلمہ پر ، اگر وہ امت اسلام پر حقیقی معنی میں قائم ہو کبھی غالب نہیں آسکتی۔