سُوْرَۃُ مُحَمَّدٍ

انوار القراٰن (جلد ۳), حصہ 2

۳۰۷
سورة محمد
تغییر حضرت علیلیه است الثالث
علق اور غلبہ امت مسلمہ کے ہی مقدر میں ہے اور اس کی وجہ یہ ہے فرمایا وَ اللهُ مَعَكُمُ کہ ان کا ایک حقیقی
تعلق اللہ تعالیٰ سے ہوتا ہے اور جس کا حقیقی عاشقانہ اور عاجزانہ تعلق اللہ تعالیٰ سے ہو اس کے نیک
اعمال ، وہ اعمال جن کے اچھے نتیجے نکلتے ہیں۔جن اعمال کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی رضا پہلے سے زیادہ
حاصل ہوتی رہتی ہے اُن اعمال میں کمی نہیں آتی بلکہ اضافہ ہوتا رہتا ہے۔خدا تعالیٰ کی صفات کا ہر
دوسرا جلوہ پہلے سے بڑھ کر حسین ، پہلے سے زیادہ عظیم ان کے سامنے ظاہر ہوتا ہے پس ہمارے مقام
کی پہلی شرط یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی جائے اور اس کے رسول کی اطاعت کی جائے۔خطبات ناصر جلد پنجم صفحه ۵۳۳، ۵۳۴)
وو
6
آیت ۳۷ تا ۳۹ إِنَّمَا الْحَيَوةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَ لَهُوَ وَ اِنْ تُؤْمِنُوا
وَتَتَّقُوا يُؤْتِكُمْ أُجُورَكُمْ وَلَا يَسْلُكُمْ اَمْوَالَكُمْ إِنْ يَسْتَلكُبُوهَا
فَيُحفكُمُ تَبْخَلُوا وَ يُخْرِجُ أَضْغَانَكُمْ فَانْتُمْ هَؤُلَاءِ تُدْعَونَ
لِتُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللهِ ، فَمِنْكُمْ مَنْ يَبْخَلُ ۚ وَمَنْ يَبْخَلُ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ
ن نَفْسِهِ وَاللهُ الْغَنِيُّ وَ اَنْتُمُ الْفُقَرَاءِ وَ إِنْ تَتَوَلَّوا يَسْتَبْدِلُ قَوْمًا
غير كُم ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُمْ
ج
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جنہیں آسمان سے نور ملتا ہے اور عرفان عطا کیا جاتا ہے وہ جانتے ہیں کہ انما
الحيوةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَ لَهُوَ کہ دنیا اور اس کے اموال اور آرام اور اس کی آسائشیں باطل ہیں۔محض
کھیل کا سامان ہیں جن کا کوئی اعتبار نہیں اور جن کو کوئی ثبات نہیں۔چند دن کی فانی لذات کے سوا کچھ
بھی نہیں پھر یہ وہ چیزیں ہیں جو انسان کو اس مقصد حیات سے پرے ہٹا دینے والی ہیں جس کی خاطر
اس کے رب نے اسے پیدا کیا تھا۔وَإِنْ تُؤْمِنُوا وَتَتَّقُوا اس کے مقابل اگر تم اپنے رب کی آواز
پر لبیک کہتے ہوئے ایمان لاؤ اور حقیقت کو سمجھنے لگو اور تم سے جو مطالبے کئے جاتے ہیں تم ان کو پورا کرو
اور تقویٰ کی باریک راہوں میں اللہ تعالیٰ کی رضا کی راہوں کو ڈھونڈ و تو جو بطور قربانی تم سے لیا جاتا ہے
وہ ضائع نہیں ہوگا بلکہ يُؤْتِكُمْ أجُورَكُم تمہارے اجر اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے (نہ کہ تمہارے کسی

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۳۰۸
سورة محمد
استحقاق کے نتیجہ میں ) تمہیں عطا کرے گا۔اور یہ اجر جو ہے وہ اس شکل میں ہوگا کہ وہ باقی رہے گا اور
جو تو اب تمہیں ملے گا وہ بھی باقی اور دائم رہنے والا ہوگا تمہیں باقیات الصالحات دیئے جائیں گے اور تم
اللہ تعالیٰ کی حقیقی نعمتوں اور ابدی حیات کے وارث بن جاؤ گے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جن چیزوں کا تم سے مطالبہ کیا جاتا ہے ان میں تمہارے اوقات بھی ہیں ،ان
میں تمہاری عزتیں بھی ہیں، ان میں تمہاری لذتیں اور آرام بھی ہیں، ان میں تمہاری وجاہتیں بھی ہیں،
ان میں تمہارا وقار بھی ہے اور ان میں تمہارے اموال بھی ہیں اور چونکہ اموال کا مطالبہ کیا جاتا ہے
اس لئے شیطان فوراً بیچ میں آکو دتا ہے اور انسان کو بہکانے لگتا ہے لیکن وَلَا يَسْتَلْكُمْ اَمْوَالَكُمْ وه
مالک حقیقی جو تمہیں بہترین اجر دینے والا ہے وہ (نعوذ باللہ ) ایک سائل کے طور پر، وہ ایک بھیک منگے
وہ
اور فقیر کے طور پر تو تمہارے دروازے کے آگے کھڑا نہیں ہوتا انفاق فی سبیل اللہ کے مطالبہ کے وقت
تمہارا رب بطور سائل، فقیر اور بھیک منگے کے طور پر تمہارے دروازہ پر نہیں آتا وہ تو ایک غنی اور ایک
سخی اور ایک دیا لوہستی کی حیثیت میں تمہارے دروازے پر آتا ہے اور اپنی رحمت کے جوش میں خود
چل کر تمہارے پاس آتا ہے وہ اس لئے آتا ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ میں نے ان بندوں کو اپنے قرب اور
اپنی رضا کے لئے پیدا کیا تھا اس لئے اب میں ان کو وہ رستے بھی دکھاؤں گا کہ جن پر چل کر وہ میری
رضا کو حاصل کر سکیں اور میرے قرب کو پاسکیں اس غرض سے وہ تمہارا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے شیطان کہتا
ہے کہ خدا فقیر ہے وہ تمہارے اموال مانگنے آیا ہے لیکن خدا تعالیٰ کہتا ہے میں سخی ہوں، میں غنی ہوں،
میں دیا لو ہوں، میں اس لئے آیا ہوں کہ میں تمہیں کچھ دوں میں اس لئے نہیں آیا کہ تم سے تمہارے
اموال جس طرح ایک فقیر لیتا ہے اس طرح لے لوں۔تو اللہ تعالیٰ جب ہمارا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے اور
کہتا ہے کہ اپنے مالوں کی قربانیاں میری راہ میں دو تو ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتا ہے کہ اس سے کہیں زیادہ
میں تمہیں واپس لوٹاؤں گا۔میں تمہیں اَضْعَافاً مضعَفَةٌ دوں گا۔تم دنیا کی فانی چیزیں جو میری ہی عطا
ہیں میرے قدموں میں لا رکھو ابدی نعمتیں ان کے بدلہ میں تمہیں دی جائیں گی، میری رضا تمہیں ملے
گی اور میری جنت میں تم داخل ہو گے تمہارا ثواب اور تمہارا اجر اپنی کمیت اور کیفیت میں اس سے
کہیں بڑھ کر ہے جو وہ تم سے اموال کی شکل میں لیتا ہے۔پھر جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ جو کچھ وہ ہم
سے لیتا ہے وہ ہم اپنے گھر سے تو نہیں لاتے بلکہ وہ بھی تو اس کی عطا ہے۔اس نے ہی وہ اپنے فضل

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۳۰۹
سورة محمد
سے ہمیں دیا ہوتا ہے اور وہی اپنے فضل سے ہمیں دنیا کے اموال کا مالک اور وارث بنا تا ہے اور پھر
ہمیں کہتا ہے کہ جو میں نے تمہیں دیا ہے اس میں سے تھوڑ اسا مجھے واپس دے دو کیونکہ جو میں نے اس
دنیا میں تمہیں دیا تھا وہ فانی ہے اور ضائع ہونے والا ہے اس کے ایک حصہ کا میں مطالبہ کرتا ہوں اور کہتا
ہوں کہ یہ مجھے لوٹا دو تا وہ ذریعہ بن جائے ان ابدی اور غیر فانی نعمتوں کا جو تمہیں اُخروی زندگی میں
ملنے والی ہیں۔إِنْ يَسْتَلْكُمُوهَا فَيُحْفِكُمْ تَبخَلُواوہ ایک گدا گر اور بھیک منگے کی حیثیت سے تمہارا دروازہ
نہیں کھٹکھٹاتا ، وہ اس فقیر کی طرح مانگنے والا نہیں جس کے متعلق تم حق رکھتے ہو کہ اسے کہو بابا جاؤ ہم
تمہارے کشکول میں بھیک نہیں ڈالتے بلکہ وہ تو آقا ہوتے ہوئے بھی ، وہ تو غنی ہوتے ہوئے بھی اپنی
رحمت کے جوش میں تمہارے ہی فائدہ کے لئے تمہارے دروازہ پر آتا ہے اور ایک سچا اور سستا سود اتم
سے کرنا چاہتا ہے۔وہ تو یہ کہہ رہا ہے کہ فانی دو اور باقی پاؤ۔ورلی زندگی کے کھوٹے سکے اور مصنوعی
پتھر دے دو اور کھرے سکے اور اصلی لعل و جواہر لے لو وہ تو کہتا ہے بخل چھوڑ و، ہاں بخل چھوڑو کہ وہ
تمہارے لئے نقصان دہ ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَيُخْرِجُ أَضْغَانَكُمُ اس کے مختلف معانی تفاسیر
میں کئے گئے ہیں۔ایک معنی تو اس کے یہ ہیں کہ یہاں یہ فرمایا کہ اگر بخل کا طریق تم اس الہی سلسلہ
میں اختیار کرو گے تو اس سے تمہارے کچھ اور گند بھی ظاہر ہوں گے کیونکہ تمہارا بخل سے کام لینا بتا رہا
ہوگا کہ تمہارے دل میں مخلصین کے لئے کینہ موجود ہے اور تم خدا اور اس کے رسول اور اس پر ایمان
لانے والوں کے ساتھ دشمنی کے جذبات رکھتے ہو تم مال اس لئے نہیں دیتے کہ تمہارے بعض
بھائیوں کی ضرورتیں پوری ہوں گی یا اللہ تعالیٰ کے دین کی یہ ضرورت پوری ہوگی کہ تمہارے وہ بھائی
جوا اپنی زندگیاں خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف کر رہے ہیں وہ جہاد کے میدان میں نکلیں گے اور ان مالوں
کو وہ خرچ کریں گے یہ محض بخل ہی نہیں ہے بلکہ اس کے پیچھے کینہ، اس کے پیچھے خدا اور اس کے
رسول اور مخلصین سلسلہ کے ساتھ مخلصین اُمت مسلمہ کے ساتھ تمہاری دشمنی ہے تو یہ بخل جو ہے یہ
ظاہر کرے گا تمہارے اس کینے کو اور تمہاری جو قلبی بیماریاں ہیں ان کے ظاہر کرنے کا یہ ذریعہ بن
جائے گا۔دوسرے اس کے یہ معنی بھی ہیں کہ دراصل اللہ تعالیٰ تین زمانہ کے لوگوں کو مخاطب کر رہا ہے ان

تفسیر حضرت علیہ السیح الثالث
۳۱۰
سورة محمد
آیات میں تو یہاں یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر دے گا کہ جن لوگوں کے دلوں میں تربیت
کی کمی کی وجہ سے اور ایمان کی کمزوری کے نتیجہ میں بخل پایا جاتا ہے وہ بخل ان کا دور ہو جائے گا اور
اخلاص میں وہ ترقی کریں گے اور ایثار میں وہ اور بھی آگے بڑھ جائیں گے اور اللہ تعالیٰ کے پیارے
بندے بن جائیں گے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے وہ لوگو! جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں
آپ کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر بیعت کرنے والے ہو یا اس زمانہ میں رہنے والے ہو یعنی پہلی تین
صدیاں جس کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضاحت سے یہ بیان کیا ہے کہ اس زمانہ میں
میرے متبعین میں بڑے مخلص لوگ پیدا ہوں گے اور خدا تعالیٰ کے قرب اور اس کی رضا کی راہیں ان
پر کھولی جائیں گی اور اسلام کی روشنی کو وہ دنیا کے کناروں تک پہنچا دیں گے تو یہاں ان کو مخاطب کر کے
فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری تربیت کا سامان پیدا کر دیا ہے، تمہارے دل کے اندر جو اضغان
ہیں اور مختلف قسم کی بیماریاں پائی جاتی ہیں، اللہ تعالیٰ تمہیں صحت عطا کرے گا اور تمہارے دل کی
ان بیماریوں کو وہ دور کر دے گا۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَانْتُمْ هُؤُلَاءِ تُدْعَونَ لِتُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللهِ سنو اور ہوشیار رہو تم وہ
لوگ ہو جن کو اس بات کی طرف بلایا جاتا ہے کہ تم ان راہوں میں خرچ کرو جو اللہ تعالیٰ کی رضا کی
طرف لے جاتی ہیں۔تم فی سبیل اللہ خرچ کرو، تم کو اس بات کی طرف بلایا جاتا ہے کہ تم فانی چیزوں کو
دے کر ابدی سرور کے وارث بنو تم کو اس لئے بلایا جاتا ہے کہ تم اپنے اموال کا ایک حصہ کاٹ کر
اشاعت قرآن کے لئے ، اشاعت اسلام کے لئے ، استحکام اسلام کے لئے اور تعلیم اسلام کو فروغ
دینے کے لئے الہی سلسلہ کے خزانہ میں آکر جمع کر دو مگر فینكُم منْ يُبْخَلُ تم میں وہ لوگ بھی ہیں
جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے میں بخل سے کام لیتے ہیں لیکن جب دنیا کے کھیل کود کا معاملہ ہو اور
ایسے اخراجات ہوں جن کے نتیجہ میں انسان لازماً خدا تعالیٰ سے غافل ہو جاتا ہے تو اس وقت بخل کا
نام ونشان باقی نہیں رہتا بڑی دلیری سے خرچ کرتے ہیں۔دنیا کی رسوم ہیں، رواج ہیں، بیاہ شادی
کے اوپر وہ لغویات کی جاتی ہیں اور ان لغویات پر وہ خرچ کیا جاتا ہے کہ آدمی حیران ہو جاتا ہے کہ ان
آدمیوں کی عقلوں کو کیا ہو گیا ہے کہ اپنی بساط اور استطاعت سے آگے نکلتے ہوئے یہ خرچ کر رہے
ہیں۔اپنے لئے بھی دنیا میں ایک مصیبت پیدا کر رہے ہیں لیکن جب یہ کہا جاتا ہے کہ آؤ غلبہ اسلام

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۳۱۱
سورة محمد
کے لئے مالی قربانیاں دیں تو کہتے ہیں کہ بڑی مجبوری ہے، بڑی ذمہ داریاں ہیں، بچوں کو پڑھا رہے
ہیں، رشتہ داروں کو پال رہے ہیں اس میں ہمیں رعایت ملنی چاہیے لیکن بچوں کی پڑھائی اور رشتہ
داروں کا خیال بد رسوم کی ادائیگی کے وقت ان کے دماغوں میں نہیں آتا تو جب دنیا کے لئے وہ خرچ
کرتے ہیں، دنیا کے کھیل کود اور دنیا کے لھو کے لئے تو بے دریغ خرچ کر جاتے ہیں اور اموال کو
ضائع کر دیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔وَمَنْ يَبْخَلُ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَنْ نَّفْسِهِ تم آزاد ہو تم پر کوئی
جبر مذہب نے عائد نہیں کیا اس لئے جو چاہو کرو لیکن یہ یاد رکھو کہ وَمَنْ يَبْخَلُ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَنْ
نفیسہ کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ جو شخص بھی انفاق فی سبیل اللہ میں بخل سے کام لیتا ہے وہ اپنا ہی نقصان
کرتا ہے کیونکہ انفاق کا فائدہ اسے ہی ملنا تھا۔اس کا ثواب اگر زید خرچ کرنے والا ہے تو بکر کو نہیں ملتا
اگر زید بخل کرتا ہے تو اس کے نتیجہ میں جومحرومیاں اس کو حاصل ہوتی ہیں وہ محرومیاں بکر کو حاصل نہیں
ہوتیں تو اس بخل کا نتیجہ یہ ہے کہ اپنے آپ
کو ثواب سے محروم کرتا ہے۔اپنے نفس کو عذاب میں مبتلا کرتا
ہے کسی اور کو نہ فائدہ تھا انفاق سے، نہ ہی اس بخل کے نتیجہ میں کسی کو نقصان پہنچے گا خود اپنے نفس کو ہی
ایسا شخص نقصان پہنچانے والا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہےکہ اللہ غنی ہے اور تم فقراء ہو خدا تعالیٰ کو توکسی مال کی ضرورت نہیں وہ ہمیشہ
سے غنی ہے وہ اس دن سے غنی ہے جب اس نے تم کو سورج کی روشنی سے فائدہ پہنچانے کے لئے اس کو
پیدا کیا سورج کی پیدائش سے اس کو کوئی ذاتی نفع نہیں تھا یا اگر وہ اسے پیدا نہ کرتا تو اسے کوئی ذاتی
نقصان نہیں تھا۔وہ ہمیشہ سے غنی ہے لیکن ہمیشہ سے وہ بھی بھی ہے وہ بڑا د یا لوبھی ہے وہ بڑا رحم کرنے
والا بھی ہے وہ بڑا خیال رکھنے والا بھی ہے۔وہ بڑا پیار کرنے والا بھی ہے جو مخلوق لاکھ سال کے بعد یا دس لاکھ سال کے بعد یا کروڑ سال کے
بعد پیدا ہونی تھی اس کا اس نے کروڑ سال پہلے یا دس لاکھ سال پہلے یالا کھ سال پہلے سے خیال رکھا
باوجود غنی ہونے کے تو جہاں اس کی صفت غنا ازلی ہے وہاں اس کی رحمت بھی ہر وقت جوش میں رہتی
ہے تو تمہیں کس نے کہا کہ وہ فقیر بن کر تمہارے دروازہ پر آیا اور اس نے تمہارا دروازہ کھٹکھٹایا فقیر تو تم
ہو تم اپنی پیدائش سے پہلے بھی فقیر تھے کہ اگر تمہاری ضرورت کو اس وقت پورا نہ کیا جاتا اور آج سورج
کی روشنی تمہارے اوپر نہ چمکتی تو تم بہت ساری چیزوں سے محروم رہ جاتے مثلاً آنکھ کی بینائی سے تم

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۳۱۲
سورة محمد
محروم رہ جاتے تم اپنی پیدائش سے بھی پہلے فقیر تھے اور تمہارا رب تو ہمیشہ سے، ازل سے غنی ہے اور
ابد تک غنی رہے گا لیکن کسی زمانہ کو بھی کیوں نہ لوتمہارا فقر، تمہاری احتیاج اپنے رب کی طرف تمہیں
لاحق رہتی ہے تو جب تمہار اغنی، جب تمہار اسخی ، جب تمہارا دیالو، جب تمہارا نبخشن ہار رب تمہارے
دروازہ پر آ کر تمہارے اموال کا مطالبہ کرتا ہے تو اس میں تمہارا ہی فائدہ اسے مدنظر ہوتا ہے اس کا
اپنا کوئی فائدہ اس کے اندر نہیں ہوتا اور اگر تم اس آواز پر لبیک نہ کہو اور قربانیوں کو دینے کے لئے اور
ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لئے تیار نہ ہو تو اس میں تمہارا اپنا نقصان ہے اور کسی کا نقصان نہیں ہے۔اور وَإِن تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ یا درکھو اگر تم ایمان اور تقویٰ کو اختیار کرنے سے اعراض کرو
اور انفاق فی سبیل اللہ کی طرف متوجہ نہ ہو تب بھی اللہ تعالیٰ اسلام کی حمایت تو ضرور کرے گا اور اسلام
کی حمایت میں اس دنیا میں جو اسباب کی دنیا ہے بہر حال غلبہ اسلام کے سامان وہ پیدا کرے گا اگر تم
بخل سے کام لو گے تو وہ ایسی قوم پیدا کر دے گا جن کے دلوں میں بخل نہیں ہوگا خدا اور اس کے رسول
اور اس کے دین کے لئے وہ اپنے مالوں کی قربانیاں کچھ اس طرح دیں گے کہ دنیا کو ورطہ حیرت میں
ڈال دیں گے۔اسلام کی حفاظت کا تو اس نے وعدہ کیا ہے وہ حفاظت تو اسلام کوملتی رہے گی تم نے اس مہم میں حصہ
لے کر خدا تعالیٰ کے فضل کو جذب کرنا ہے یا نہیں کرنا یہ تمہاری مرضی پر منحصر ہے۔اگر اللہ کی آواز پر
لبیک کہو گے تو اس کی رضا تمہیں مل جائے گی اور وہ نعمتیں تمہیں میسر آئیں گی کہ آج اس دنیا میں
تمہارے تخیل میں بھی وہ نہیں آسکتیں۔تمہارا ذہن بھی ان اشیاء تک نہیں پہنچ سکتا جن سے تمہاری
جھولیاں اُخروی زندگی میں بھر دی جائیں گی تمہیں روحانی سیری نصیب ہوگی تمہارے دل میں جو
خواہش پیدا ہوگی وہ نیک ہوگی اور وہ پوری کر دی جائے گی۔تمہیں اپنے رب سے کبھی غلط قسم کا گلہ بھی
پیدا نہیں ہوگا لیکن اگر تم اعراض کر جاؤ پیٹھ پھیر جاؤ تو ایک اور قوم اللہ تعالیٰ پیدا کر دے گا۔تھم لا
يكونوا أمثالكم پھر وہ تمہارے جیسے نہیں ہوں گے۔وَإِن تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُمُ اس حصہ آیت میں ایک پیشگوئی
ہوئی ہے جو بڑی شان سے پوری ہوئی اور جیسا کہ میں نے بتایا اس آیت میں تین زمانے مخاطب ہیں
پہلی تین صدیاں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ عام طور پر اکثریت ایسے لوگوں کی ہوگی جو دین

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۳۱۳
سورة محمد
کے معاملہ میں بخیل نہیں ہوں گے دوسرے بیچ کا زمانہ وہ ہزار سال کہ جن میں بخل کرنے والے بھی
ہوں گےسخاوت کرنے والے بھی ہوں گے، وہ خدا تعالیٰ کا قرب پانے والے بھی ہوں گے اور خدا
سے دور رہنے والے بھی موجود ہوں گے مگر اکثریت جو ہے وہ اس اعلیٰ مقام کو کھو چکی ہوگی اور ایک
تنزل کے دور میں سے اسلام گزر رہا ہوگا تیسرے اس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
زمانہ کی پیشگوئی ہے وَإِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُمُ اور اس میں یہ
بتایا گیا ہے کہ ہزار سالہ دور تنزل کے آخر پر جب مسلمانوں کی اکثریت خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ
کرنے سے اعراض کرنے والی ہوگی تتولوا ان پر صادق آ رہا ہو گا ایک اور قوم اللہ تعالیٰ پیدا کرے گا
جو ان جیسی نہیں ہوگی یعنی یہ تو انفاق سے گریز کرنے والے ہوں گے اور وہ جماعت احمد یہ انفاق
کرنے کے بعد بھی یہ سمجھنے والے ہوں گے کہ ہم نے تو اپنے رب کے حضور کچھ بھی پیش نہیں کیا
بالکل تضاد ہوگا دو قوموں کے کیریکٹر میں اور ان کی ذہنیت میں۔تفسیر روح البیان زیر سورۃ محمد آیت ۳۹ میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب یہ آیت
نازل ہوئی تو بعض صحابہ نے پوچھا کہ یا رسول اللہ یہاں وَ اِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ میں
جس قوم کا ذکر ہے یہ کون سی قوم ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں اس وقت سلمان فارسی
بیٹھے ہوئے تھے آپ نے فرمایا یہ اور اس کی قوم اور پھر آگے وہ حدیث آتی ہے کہ اگر ثریا پر بھی ایمان
چڑھ گیا ہوگا تو فارسی الاصل مسیح موعود دوہاں سے بھی ایمان کو لا کر قرآن کریم کے معانی اور اس کے
معارف کو زمین پر قائم کرے گا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس روایت کے مطابق بڑی
وضاحت سے بتا دیا کہ جس قوم کا اس آیت میں ذکر ہے وَإِن تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ وه
جماعت احمد یہ ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے یہ پیشگوئی فرمائی کہ اسلام پر انتہائی تنزل کا زمانہ آئے گا اور
مسلمان کہلانے والے دین کی راہ میں خرچ کرنے سے اعراض کرنے لگ جائیں گے۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے وقت اور اس وقت سے اب تک جو زمانہ گذرا ہے اس میں آپ
تمام مسلمانوں کی تاریخ پر نگاہ ڈالیں خواہ وہ پاکستان اور ہندوستان کے رہنے والے ہوں خواہ وہ
دوسرے ملکوں کے رہنے والے ہوں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ اُمت مسلمہ کی انفاق فی سبیل
اللہ کے لحاظ سے بالکل وہی حالت تھی جو اس آیت میں بیان کی گئی ہے کہ وہ انفاق فی سبیل اللہ سے

تغییر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۳۱۴
سورة محمد
اعراض کرنے والے ہوں گے اِلَّا مَا شَاء الله اس میں شک نہیں کہ بعض بڑے نیک آدمی بھی تھے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت سے قبل لیکن بڑی بھاری اکثریت ایسے لوگوں کی تھی جو شاید
انفاق فی سبیل اللہ کے نام سے بھی آشنا نہ تھے دین کی راہ میں اپنے اموال کو خرچ کرنے میں انہیں
موت نظر آتی تھی دوسرے یہ پیشگوئی فرمائی کہ حضرت مسیح موعود کو مبعوث فرما کر وہ ایک اور قوم پیدا
کرے گا جو اس کی راہ میں اپنے اموال پانی کی طرح بہا دیں گے۔شروع میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جو انفاق فی سبیل اللہ کی عادت ڈالنی پڑی تو آنہ
آنہ دو دو آنہ لے کر یہ عادت ڈالی پھر بعد میں وہی لوگ تھے جنہوں نے اپنا سب کچھ قربان کر دیا لیکن
وہ ان لوگوں میں سے اس جماعت میں داخل ہورہے تھے جن کے لئے خدا کی راہ میں ایک آنہ خرچ
کرنا بھی دوبھر تھا پھر جب انہوں نے ایک آنہ پھر دو آنہ پھر چار آنہ پھر آٹھ آنہ پھر روپیہ پھر دس
روپیہ دیا اور آخر وہ انفاق فی سبیل اللہ کے جذبہ سے مست رہنے لگے اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے یہ قوم بنادى يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ کہ جو انفاق فی سبیل اللہ بشاشت سے کرتے
چلے جاتے ہیں۔جس قوم نے اپنی یہ روایت بنائی ہے کہ انفاق فی سبیل اللہ کی راہ میں ان کا ہر سال پہلے سے آگے
ہوگا اور ان کا ہر قدم آگے ہی آگے بڑھتا چلا جائے گا کبھی ایک جگہ کھڑا نہیں رہے گا پیچھے ہٹنے کا سوال
ہی پیدا نہیں ہوتا یہ وہ قوم ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ کہتا ہے۔ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُمْ پھر وہ تمہاری
طرح نہیں ہوں گے جن کا تتولوا میں ذکر ہے بلکہ یہ ایک کنٹراسٹ (Contrast) ہوگا ایک
نمایاں چیز ان کے اندر ایسی پائی جائے گی جو ان
کو تم سے علیحدہ کر دے گی۔ایک غریب چھوٹی سی جماعت ہے ہماری جیسا کہ ہم میں سے ہر ایک جانتا ہے اور غیر بھی جانتے
ہیں پھر یہ توفیق ایک غریب جماعت کو کہاں سے ملی اور کس نے دی کہ وہ اسلام کی راہ میں اپنے اموال
کو خرچ کریں اور پھر وہ کونسی ہستی ہے جس نے ان کے اموال میں اتنی برکت ڈالی کہ اگر آج ساری
دنیا میں اسلام کی اشاعت کرنے والی کوئی جماعت ہے تو یہی غریب اور چھوٹی سی جماعت ہے۔اللہ
تعالیٰ اتنی برکت ڈالتا ہے اس جماعت کی مالی قربانیوں میں کہ ہماری عقلیں بھی اسے سمجھنے سے قاصر
ہیں لیکن وہ ہمارے اموال میں برکت پر برکت ڈالتا چلا جاتا ہے آپ ایک دھیلہ دیتے ہیں اور ایک

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۳۱۵
سورة محمد
پہاڑ اس کا نتیجہ نکل آتا ہے جیسا کہ میں نے جلسہ سالانہ پر بھی بتایا تھا کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ
تعالیٰ عنہ نے جب تحریک جدید کا اجراء کیا تو پہلے سال قریباً ستائیس ہزار روپیہ کا مطالبہ کیا تھا اور دس
سال کے بعد جو اثر اور نتیجہ پیدا ہوا اس کا دنیا میں وہ یہ تھا کہ دس سالہ اس حقیر کوشش کے نتیجہ میں وہ
زمانہ آیا کہ ۴۵ ء سے ۶۶ ء تک قریباً ۲۱ سال میں قریباً تین کروڑ روپیہ غیر ملکوں کی آمد تحریک جدید کو
ہوئی یعنی یہ قوم غیر ملکوں میں بھی پیدا ہونی شروع ہو گئی ( يَسْتَبْدِلُ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ) تو صرف مرکز
میں ہی ایسی قوم پیدا نہیں ہوئی بلکہ ساری دنیا میں اللہ تعالیٰ نے اس قوم کا ایک نمونہ بنی نوع انسان کو
دکھایا کہ دیکھو تم نے بخل سے کام لیا تمہیں کیا ملا یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے بشاشت کے ساتھ خدا تعالیٰ
کی راہ میں اپنے اموال کو قربان کیا دیکھو یہ کہاں سے کہاں پہنچ گئے کیا وہ ایک بدلی ہوئی قوم نہیں ہے کیا
یہ وہ قوم نہیں ہے جن کے اعمال کے نتائج کو دیکھ کر انسان اس نتیجہ پر پہنچتا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی قائم
کردہ قوم ہے اس کی پیدا کردہ جماعت ہے یہ وہ جماعت ہے جس کے متعلق قرآن کریم نے کہا
يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَیر کم کہ وہ تم میں سے ہوں گے ، وہ تم میں ہوں گے لیکن وہ اپنے ایثار میں تم سے
علیحدہ ہوں گے وہ اسلام کی ہی ایک جماعت ہو گی لیکن جہاں تک ان کی قربانیوں کا تعلق ہوگا جہاں
تک ان کی قربانیوں کے پھل اور ثمرہ کا تعلق ہوگا جو آسمانی حکم کے نتیجہ میں پیدا ہو گا تم میں اور ان میں
کوئی مماثلت نہیں ہوگی تو اس قوم کو جس نے اپنے لئے یہ روایت قائم کر لی ہے کہ ان کا قدم ہر میدان
قربانی میں (انفاق فی سبیل اللہ کے میدان میں بھی آگے ہی آگے بڑھتا چلا جاتا ہے
(خطبات ناصر جلد اول صفحه ۶۱۰ تا ۶۱۸ )

آج 10 میں سے 10 باقی