سُوْرَۃُ الْحُجُرٰتِ
انوار القراٰن (جلد ۳)
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيطِنِ الرَّحِيمِ
۳۲۷
سورة الحجرات
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الحجرات
b
آیت ۸ وَاعْلَمُوا أَنَّ فِيكُمْ رَسُولَ اللهِ لَوْ يُطِيعُكُمْ فِي كَثِيرٍ مِّنَ
الاَمرِ لَعَنِتُمْ وَلَكِنَّ اللهَ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيمَانَ وَ زَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ وَ
كَرَّةَ إِلَيْكُمُ الْكَفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ أُولَبِكَ هُمُ الرَّشِدُونَ
قرآن کریم نے تقویٰ کے اس معنی کو مختلف مقامات پر بڑی وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہے۔اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے وَلكِنَّ اللهَ حَبَّبَ اِلَيْكُمُ الْإِيمَانَ وَ زَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ وَ كَرَّةَ إِلَيْكُمُ الْكُفْرَ وَ
الْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ أُولَبِكَ هُمُ الرُّشِدُونَ۔یہاں بھی تقویٰ کے معنی ایک نہایت حسین پیرا یہ میں
بیان کئے گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس نے اپنے فضل سے ایمان کی محبت تمہارے دلوں میں پیدا
کی وَ زَيَّنَه في قُلُوبِكُم اور تمہارے دلوں کو اس نے اپنے فضل سے اس حقیقت تک پہنچادیا کہ حقیقی
روحانی خوبصورتی تقوی کے بغیر ممکن نہیں اور نہ روحانی بدصورتی سے تقویٰ کے بغیر بچا جاسکتا ہے۔تو ایک طرف تقویٰ ہر حکم الہی کی بجا آوری میں بشاشت پیدا کرتا ہے اور دوسری طرف ہر اس چیز
سے نفرت پیدا کرتا ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے باہر نکالنے والی اور اس کی ناراضگی کو مول لینے
والی ہو۔یہاں تقویٰ کے متعلق ہی ایک لطیف مضمون بیان ہوا ہے جس کی تفصیل میں تو میں اس وقت
نہیں جاؤں گا بہر حال یہ اشارہ کافی ہے۔اسی وجہ سے سورۃ بقرہ کے شروع میں ہی فرمایا تھا ھدی
للمتقین اور سورہ بقرہ میں ایک دوسری جگہ آگے جا کے آیت ۱۹۰ میں یہ فرمایا وَلَكِنَّ الْبِرِّ مَنِ اتَّقَى -
وَاتَّقُوا اللهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ۔کامل نیک وہ ہے جو تقویٰ کی تمام راہوں کو اختیار کرتا ہے یہاں اللہ
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۲۸
سورة الحجرات
تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ البر کامل نیک وہ شخص نہیں جو اپنے اوقات کو نمازوں میں زیادہ خرچ کرتا ہے
اپنے اموال کو خدا کی مخلوق کی محبت میں اور ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے خرچ کرتا ہے یا حج
کرتا ہے یا رمضان کے روزے رکھتا ہے بلکہ کامل نیک وہ ہے جو تقویٰ کی راہوں کا خیال رکھتا ہے جو
شخص تقویٰ کی راہوں کا خیال رکھتا ہے باقی اعمال صالحہ یا اقوال پاکیزہ جو ہیں وہ اسی طرح اس سے
نکلتے ہیں جس طرح ایک جڑ سے کسی درخت کی شاخیں نکلتی ہیں جس کی مثال دی گئی ہے تقویٰ کے سلسلہ
میں ہی اور اس کے متعلق آگے جا کر میں کچھ بیان کروں گا۔پس یہاں
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کامل نیک (الپر ) وہ ہے جو تقویٰ کی تمام راہوں پر گامزن ہے
اور فرمایا وَاتَّقُوا اللہ کہ بنیادی حکم تمہیں یہ دیا جاتا ہے کہ تم اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اگر تم تقویٰ اختیار کرو
گے تو تمام نیکیاں بھی بجالاؤ گے اور تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔ایسی کامیابی کہ جس کی نظیر دنیا میں نہیں،
تقویٰ کے بغیر تم نہیں پاسکتے۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۶۶،۶۵)
آیت ۱۳ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ
الظَّنِّ إِثْهُ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ
يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ
” نہ کرنے والی باتوں میں جو لغو کی بنیاد سے اٹھیں پھر بہت سی باتیں ہیں ان میں ایک ہے تجسس
نہ کرنا۔اللہ تعالیٰ نے فرما یالا تجسسوا عیب جوئی نہیں کرنا، دوسروں کے عیب تلاش نہیں کرنا۔اپنی فکر
کرو۔اپنی زندگی کا محاسبہ کرتے رہو۔محاسبہ تو ہر وقت خدا تعالیٰ سے عشق رکھنے والا انسان کرتا رہتا
ہے کہ اگر کوئی چھوٹی یا بڑی غلطی سرزد ہو جائے، ہو چکی ہو، تو تو بہ کرے اور خدا تعالیٰ سے معافی مانگے۔تو بہ کی بنیاد محاسبہ پر ہی ہے۔اگر کسی نے محاسبہ نہیں کیا تو حقیقی تو بہ بھی اس کے نصیب میں نہیں ہوسکتی
دوسروں میں عیب تلاش کرنا، اپنا وقت ضائع کرنا اور خود کو ہلاکت میں ڈالنا ہے۔اس حد تک اس
پر زور دیا کہ فرمایا جب ہم کہتے ہیں لا تجسسوا تو ہماری مراد یہ ہے کہ جب کوئی شخص ایمان کے
دعوی کے ساتھ ( زبانِ قال سے یا زبان حال سے ) تمہیں سلام کہے ( کوئی شخص سفر کر رہا ہے، پیدل
۳۲۹
سورة الحجرات
تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
چل رہا ہے، رستے میں ایک شخص ملا اس نے سلام کیا) لَا تَقُولُوا لِمَنْ الْقَى إِلَيْكُمُ السَّلَمَ لَسْتَ
مُؤْمِنًا (النساء : ۹۵) تمہیں تجسس کرنے کی ضرورت نہیں۔اس نے ایمان کا اظہار کرتے ہوئے سلام
کیا ہے۔تم اسے مومن سمجھو تجسس کا نتیجہ تب نکلتا، اگر انسان عیوب کی سزا دینے کا اختیار رکھتا اور اس
کی طاقت بھی ہوتی۔تو جب نہ طاقت ہے نہ اختیار، تو بے نتیجہ ہے تجسس۔جسے طاقت حاصل ہے اور
جس کے اختیار میں ہے سزا دینا یا معاف کر دینا ، وہ تو اللہ تعالیٰ علام الغیوب ہے، اس سے کوئی چیز چھپی
ہوئی نہیں۔جب تمہاری طاقت میں نہیں ، جب تمہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے ایسا اختیار نہیں دیا گیا تو
تمہارا نجس کرنا بے مقصد، بے نتیجہ، اپنے وقت کا ضیاع اور دنیا میں فساد اور بدامنی اور معاشرے میں
الجھن پیدا کرنے کا باعث بن جاتا ہے۔اگر غور کیا جائے تو نہ کرنے والی باتیں بالواسطہ یا بلا واسطہ لغو سے ہی تعلق رکھتی ہیں۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۴۵۶ تا ۴۵۷)
آیت ۱۵ تا ۱۸ قَالَتِ الْأَعْرَابُ أَمَنَا ۖ قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِن قُولُوا
b
أسْلَمْنَا وَ لَمَّا يَدُخُلِ الْإِيمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ وَإِنْ تُطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ
لا يَلتُكُم مِّنْ أَعْمَالِكُمْ شَيْئًا إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ
الَّذِينَ آمَنُوا بِاللهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا وَ جَهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَ
اَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللهِ أُولَبِكَ هُمُ الصَّدِقُونَ قُلْ اتَّعَلَّمُونَ اللهَ
بدِينِكُمْ وَاللهُ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ
عَلِيمٌ يَمُتُونَ عَلَيْكَ اَنْ اَسْلَمُوا قُلْ لَا تَسُنُّوا عَلَى إِسْلَامَكُمْ بَلِ
b
ط
اللهُ يَمُنُّ عَلَيْكُمْ أَنْ هَدَيكُمْ لِلْإِيمَانِ إِنْ كُنْتُم صُدِقِينَ
سورۃ الحجرات میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے قالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَّا قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا
استمنا کہ بعض ایسے مسلمان ہیں جو ایمان کا دعوی کرتے ہیں لیکن ان کے دل ایمان سے خالی
ہیں، اس لئے انہیں ایمان
کا دعویٰ نہیں کرنا چاہیے لیکن اللہ تعالیٰ کی طرف سے انہیں یہ اجازت ہے کہ
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۳۳۰
سورة الحجرات
وہ اپنے آپ کو مسلمان کہہ لیا کریں اگر چاہیں۔سوال پیدا ہوتا تھا کہ وہ مومن کون سے ہیں اور ان کی بنیادی علامات کیا ہیں کہ جن کے دل
اللہ تعالیٰ کے نزدیک ایمان سے خالی نہیں بلکہ ایمان سے بھرے ہوئے ہیں۔چنانچہ اسی سورۃ کی
اگلی آیت جو ہے اس میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ وہ کون سے مومن ہیں جن کے دل اس کے
ط
نزدیک ایمان سے پر ہوتے ہیں۔فرمایا إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ
يَرْتَابُوا وَجْهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللهِ أُولَبِكَ هُمُ الصّدِقُونَ مومن وہ ہوتے
ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاتے ہیں یعنی وہ دعوی کرتے ہیں کہ ہم اللہ اور رسول پر ایمان
لائے اور پھر اس کے بعد کسی قسم کے شک اور شبہ میں مبتلا نہیں ہوتے اور اپنے مالوں اور اپنی جانوں
کے ذریعہ سے اللہ کے رستہ میں جہاد کرتے ہیں۔یہی لوگ اپنے دعوی ایمان میں خدا تعالیٰ کی نگاہ میں
بچے ہیں اوليك هُمُ الصدِ قُونَ۔یہاں بچے اور حقیقی مومنوں کی دو بنیادی صفات بیان کی گئی ہیں۔ایک علامت تو یہ ہے کہ ثُمَّ لَم يَرْتَابُوا کسی شک اور شبہ میں نہیں رہتے۔کس چیز کے متعلق شک
اور شبہ؟ اللہ تعالیٰ نے جو یہ عظیم کتاب اتاری ایک عظیم رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر، تو اس میں اصولی
طور پر ہمیں دو چیزیں نظر آتی ہیں۔ایک بیان ہے اللہ اور اس کی صفات کے متعلق اور ایک بیان ہے
انسان کے نفس اور انسان کی جو روحانی ترقیات کے لئے ضروری چیز میں تھیں یا ضروری اعمال تھے ان
کے متعلق ، جن وقتوں پر وہ اعمال صالحہ بن جاتے ہیں ان کے متعلق بڑی تفصیل سے بیان کیا۔اسے
اور اس کا دوسرا حصہ یہ تھا کہ اگر اعمالِ صالحہ بجالاؤ گے اور تمہارے اعمال مقبول ہو جائیں گے تو
اللہ تعالیٰ اسی دنیا میں تمہارے لئے روحانی جنتوں کا انتظام کرے گا اور تم خوف و خطر سے آزاد ہو کر
خدا تعالیٰ کی راہ میں اس کی رضا کے حصول کے لئے آگے ہی آگے بڑھتے چلے جاؤ گے۔اللہ پر ایمان
کا دعویٰ کرتے ہوئے بھی شکوک اور شبہات ہو جاتے ہیں۔مثلاً اس کو قادر مطلق بھی سمجھنا اور اس کے
علاوہ کسی اور کو اپنی تکلیفوں کو دور کرنے کا یا اپنی خواہشات کو پورا کرنے کا ذریعہ بھی بنانا۔اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا وَ مَا يُؤْمِنْ أَكْثَرُهُم بِاللهِ إِلَّا وَهُمْ مُّشْرِكُونَ (يوسف : ۱۰۷) ایمان
بھی ہے اور شرک بھی ہے ایک ہی ساتھ۔شک میں پڑ گئے نا کہ محض تو کل کافی نہیں ، تو کل باللہ کا فی نہیں
قبر پہ بھی سجدہ کر لینا چاہیئے ، نا جائز پیسے دے کر بھی اپنا کام بنوالینا چاہیے، جھوٹ بول کر اپنی حفاظت کا
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
٣٣١
سورة الحجرات
ذریعہ ڈھونڈنا چاہیے وغیرہ وغیرہ ہزار قسم کے شرک بیچ میں آ جاتے ہیں۔شرک اس وجہ سے آتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ پر پورا تو کل نہیں ہوتا۔شبہ ہوتا ہے پتا نہیں خدا ہمیں ہمارے حق دلوا بھی سکتا ہے یا نہیں۔میں
نے پہلے بھی بتایا ایک دفعہ ایک دوست نے لکھا کہ اس کے ایک عزیز پر قتل کا مقدمہ ہو گیا ہے۔قتل ہوا
تھا کوئی، قاتلوں کے نام بھی بیچ میں آئے کئی معصوموں کے نام بھی آجاتے ہیں ، غلط فہمیاں بھی ہو جاتی
ہیں پیدا۔لکھا کہ میرا عزیز جو ہے وہ بالکل بے گناہ ہے لیکن قتل کے مقدمے میں ملوث ہو گیا ہے اور
سیشن جج نے پھانسی ، پنجاب کے ہائی کورٹ نے پھانسی ، سپریم کورٹ نے پھانسی سنادی۔گورنر نے
ہماری اپیل رد کر دی اور اب ہم پریذیڈنٹ صاحب کے پاس اپیل کر رہے ہیں اور وکلا کہتے ہیں کہ
آج تک تاریخ میں کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوا کہ ان حالات میں صدر مملکت اس قسم کی اپیل کو منظور
کرلے۔اتنا بھیانک انہوں نے نقشہ کھینچا ہوتا تھا اپنے خلاف کہ میرے دماغ میں پہلا خیال جو آیا وہ
غلط تھا۔دماغ میں یہ فقرہ بنا کہ ان حالات میں پھر جو اللہ تعالیٰ چاہتا ہے اس کی رضا پر راضی رہو۔تو اس
وقت مجھے خدا کے فرشتے نے جھنجھوڑا کہ اپنے ایک احمدی کو تم اس وقت یہ سبق دینا چاہتے ہو کہ اس کی
زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آسکتا ہے جب خدا تعالیٰ بھی اس کی مدد نہیں کر سکتا۔خیر میں کانپ اٹھا
بڑی استغفار کی اور ان کو میں نے یہ لکھا کہ دعائیں کرو میں بھی دعا کروں گا۔خدا تعالیٰ کے سامنے تو
کوئی چیز انہونی نہیں ہے۔جو وہ چاہتا ہے کرتا ہے۔میرا خط چلا گیا۔کوئی دس پندرہ دن کے بعد ان
کا خط آیا کہ وہ چھٹ کے ہمارے گھر آ گیا ہے۔تو قرآن کریم نے تو اعلان کیا تھا۔وَمَنْ يَتَوَكَّلْ
عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ (الطلاق: ٤)
ایک اور دوست ہیں اچھے بڑے زمیندار وہ اسی طرح کسی کیس میں ملوث ہوئے۔ان کا پرچے
میں نام آ گیا۔ان کے گھر سے بڑی فکر مند ان کی اہلیہ صاحبہ آئیں اور بار بار کہیں دعا کریں ضمانت پر
رہا ہو کے گھر آجا ئیں۔بہت پیچھے پڑی رہیں۔میں نے کہا دعا کریں گے۔میں نے دعا کی تو مجھے
بتایا گیا کہ ضمانت پر رہا ہو کے گھر نہیں آئیں گے بری ہو کے آجائیں گے۔دوسری دفعہ آئیں تو میں
نے انہیں کہا ضمانت کی ساری کوششیں چھوڑ دو پندرہ دن مہینہ ڈیڑھ مہینہ لگ جائے ضمانت پر یہ شخص
رہا نہیں ہوگا بری ہوگا اور انہوں نے میرے کہنے کے باوجود بڑی کوششیں کیں ادھر ادھر سے۔ساری
کوششیں ناکام۔ضمانت پر رہا نہیں ہوئے بری ہو کے آگئے گھر میں۔
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۳۲
سورة الحجرات
تو خدا تعالیٰ جو ہر قسم کی طاقتیں رکھنے والا ہے جو تد بیر اس نے بتائی ہے جو جائز طریقہ ہے کام کا
اس سے نہیں روکتا وہ لیکن خدا تعالیٰ کو چھوڑ کرنا جائز طریقوں کی طرف رجوع کرنا یہ شرک ہے۔ایمان
باللہ بھی ہے اور مشرک بھی ہے۔قرآن کریم نے اعلان کیا ہے وَمَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِاللَّهِ إِلَّا وَهُمْ
مشْرِكُونَ (يوسف: ۱۰۷) تو خدا تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات کے متعلق دل میں کوئی شبہ نہ رہے۔ایک اس قدر کامل ذات اور صفاتِ حسنہ سے متصف ذات کہ انسانی دماغ تو اس کی محاورہ ہے ہمارا،
گرد کو بھی نہیں پہنچ سکتا۔اتنی قدرتوں کا مالک ہے اس کو خوش رکھو۔اس زندگی میں آزمائشیں بھی ہیں دکھ
بھی ہیں۔قانون دوسرا بھی چل رہا ہے مگر ہر دکھ کو وہ آرام میں تبدیل کر دیتا ہے۔اب ۱۹۷۴ء میں
بڑا دکھ پہنچا جماعت کو کوئی شک نہیں۔میں نے کہا تھا ہنستے رہو اس لئے کہ ہماری ہنسی کا سر چشمہ یہ
بشارت ہے کہ یہ زمانہ غلبہ اسلام کا زمانہ ہے۔اس سے بڑی اور کیا خوشخبری ہمیں مل سکتی ہے اور
جماعت نے ہنستے ہوئے مسکراتے ہوئے وہ زمانہ گزار دیا اور ہر لحاظ سے اس قدر ترقی کی ہے کہ دنیوی
لحاظ سے دنیا دار نگاہ دیکھتی اور حیران ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔تو یہ دعوی کہ ہمارا ایمان بھی ہے اور ہمیں شک بھی ہے کہ پتا نہیں ایسا ہوتا بھی ہے یا نہیں۔کیسے
نہیں ہوگا۔جب خدا تعالیٰ نے یہ کہا اللہ پر ایمان، رسول پر ایمان، اللہ کی ذات وصفات اور جو جلوے
اس کے ظاہر ہونے ہیں ان کے اوپر ایمان بغیر شک اور شبہ کے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے
نوع انسانی کی بہبود کی خاطر ان کے اعمال میں صلاح اور نیکی اور تقویٰ پیدا کیا گیا ہے ان کے اوپر
ایمان، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم پر عمل کئے بغیر آپ کے نقش قدم پر چلے بغیر تقویٰ کی کوئی راہ نہیں
ہے۔وہ ہے ایک راہ اور ولكِن يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُم (الحج: ۳۸) خدا تعالیٰ کو تو تقویٰ پسند ہے پھر
انعام اس سے حاصل کرلو۔تو بہت ساری ہیں چیزیں لیکن اصل یہ ہے کہ اللہ کی ذات اور صفات کا جو بیان ہمارے لئے وہ
غیب ہے۔خدا ہمیں نظر نہیں آتا اس کی صفات کے جلوے بعض کو نظر آتے ہیں بعض وہ بھی نہیں
پہچانتے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتوں کو، آپ کی رفعتوں کو ، آپ کی بزرگی کو، آپ کے حسن کو
اور نورکوکون پہچانتا ہے یعنی ساری دنیا تو نہیں اس وقت پہچان رہی۔جو غیر مسلم یورپ وغیرہ کے نہیں
پہچان رہے تو ہمیں بتایا گیا ہے کہ پہچانے لگیں گے وہ۔تو یہ زمانہ بھی اب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۳۳
سورة الحجرات
شروع ہو گیا۔یہ ایک تو ہے کہ غیب کوئی نہیں، کوئی شک نہیں جو کہا گیا وہ پورا ہوگا۔جس طرح خدا کی
وحدانیت کو اور اس کی قدرتوں کو، اس کے غلبہ کو، اس کی عزتوں کے سرچشمہ اور منبع کو انسان کے لئے،
قرآن کریم نے کہا اگر تم عزت چاہتے ہو فطرتِ انسانی میں ہے معزز بنا، قرآن کریم نے اس کو تسلیم
کیا اگر عزت چاہتے ہوتو یا درکھو کہ حقیقی عزتیں خدا تعالیٰ سے ملا کرتی ہیں۔دنیا والے جو ہیں وہ عزتیں
نہیں دیا کرتے۔کبھی دیتے ہیں ایک دن اگلے دن چھین لیتے ہیں مگر وفادار اگر ہے کوئی ہستی انسان
کے لئے تو وہ اللہ کی ذات ہے۔دوسری صفت بچے ایمان کی بتائی گئی ہے جہاد۔جہاد اپنے صحیح، بچے اور وسیع معنی میں بہت سے
پہلو رکھتا ہے لیکن اصل جہاد یہ ہے کہ ایک مقصود زندگی ہے ہمارا اور وہ ہے خدا کو پالینا اور اس کی رحمت
کے سایہ تلے اپنی زندگی گزارنا، اس کا ہو جانا، اس کے دامن کو پکڑنا اس مضبوطی کے ساتھ کہ کوئی دنیوی
طاقت اس دامن کو ہمارے ہاتھ سے چھڑا نہ سکے۔تو وصلِ الہی ، رضائے الہی اس کا عبد بن جانا یہ
ہماری زندگی کا مقصد ہے اور جہاد کہتے ہیں اس مقصد کے حصول کے لئے کوشش اور سعی کرنا، اپنا سارا
زور لگا دینا کہ ہمیں یہ مقصد حاصل ہو جائے۔خدا کہتا ہے کبھی اپنے اموال دو میری راہ میں۔اموال
دے دو اسی نے دیئے تھے وہ رکھتا بھی نہیں کئی دفعہ میں پہلے کہہ چکا ہوں خدا کہتا ہے کہ کبھی میں کہتا
ہوں اپنی طاقتیں جو ہیں وہ میری راہ میں خرچ کر دو، کبھی میں کہتا ہوں اپنی جان جو ہے وہ میری راہ
میں خرچ کر دو۔کبھی میں کہتا ہوں اپنی عقل اور فراست کو ، فراست کی نشو ونما کو اس کی انتہا تک پہنچاؤ
اور پھر میرے قدموں میں لا کے ڈال دو۔تو مالوں اور جانوں اور نفسوں کو مع ان کی تمام طاقتوں کے خدا
کی راہ میں خرچ کرنے کا نام جہاد ہے اور جہاد کا یہ بھی ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔بہت وسعتیں ہیں یعنی
انسان کا اپنا کچھ نہ رہے سب کچھ خدا کا ہو جائے (خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۷۰۱ تا ۷۰۶)
ان آیات میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مومن وہ ہیں جو ایمان لاتے ہیں اللہ تعالیٰ پر اور اس کے رسول
پر یعنی اسلام میں داخل ہوتے ہیں اور پھر اللہ تعالیٰ انہیں تو فیق عطا کرتا ہے اور ابتدائی ہدایت انہیں
نصیب ہوتی ہے اور اسلام کے متعلق انہوں نے تھوڑا بہت جو کچھ سمجھا ہوتا ہے وہ اس پر عمل کرتے ہیں
اور اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کر کے ہدایت کی راہ میں ترقی کرتے ہیں اور ترقی کرتے
چلے جاتے ہیں یہاں تک کہ اس مقام تک پہنچ جاتے ہیں۔ثُمَّ لَم يَرْتَابُوا پھر کوئی شک و شبہ ان کے
۳۳۴
سورة الحجرات
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
دل میں باقی نہیں رہتا۔خدا تعالیٰ انہیں ہر معاملہ میں بصیرت عطا کرتا ہے۔جس وقت انسان ایمان
لاتا ہے تو قرآن کریم ہی نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ شیطان اپنی سی کوشش شروع کر دیتا ہے بہکانے اور
وسوسے پیدا کرنے کی۔شیطان کے یہ وساوس اور اس کی یہ کوشش ایمان کی ہر سہ جہات سے تعلق رکھتی
ہے کیونکہ ایمان کے معنے کئے گئے ہیں زبان سے اقرار کرنا۔دل سے یقین کرنا اور عمل سے یہ ثابت
کرنا کہ جو دل میں بات ہے وہ پکی اور یقینی ہے۔چنانچہ شیطان کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ انسان اپنی
زبان سے جو اقرار کرتا ہے اس میں روکیں ڈالے۔بہت سے لوگوں کے لئے وہ ایسے حالات پیدا
کر دیتا ہے کہ ایمان ہوتے ہوئے بھی ان کے لئے ایمان کا اقرار کر نا مشکل ہو جاتا ہے اور بہت سے
ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جنہیں ٹھوکر لگتی ہے اور وہ اسلام لانے کے بعد اسلام کو چھوڑ دیتے ہیں
جیسا کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے
شروع زمانہ میں ہوا جب کہ عرب بڑی کثرت کے ساتھ ارتداد اختیار کر گئے تھے۔انہوں نے زبان
سے بھی اسلام کا انکار کیا اور ان کے دلوں میں بھی ایمان باقی نہ رہا۔پس ہمیں قرآن کریم پر غور کرنے
سے معلوم ہوتا ہے کہ شیطان اپنی کوشش میں یہ وار بھی کرتا ہے کہ بعض دفعہ جب آدمی مسلمان ہوتا ہے
اور اقرار کرتا ہے میں اللہ پر ایمان لاتا ہوں جس کے معنے یہ ہیں کہ وہ اس اللہ پر ایمان لاتا ہے جس کی
ذات اور صفات کے متعلق قرآن کریم نے تفصیل سے بیان کیا ہے تو شیطان انسان کے دل میں
شبہات پیدا کرتا ہے تا کہ اس سے ایمانی کمزوری سرزد ہو۔وَ رَسُولِہ کا مطلب یہ ہے کہ انسان یہ اقرار بھی کرتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا
افضل ترین اور اکمل ترین مقام جو قرآن کریم میں بیان ہوا ہے محسن اعظم کی حیثیت سے ، انسانِ کامل
کی حیثیت سے، ایک کامل اور مکمل اور قیامت تک قائم رہنے والی شریعت لانے والے نبی کی
حیثیت سے، اس مقام کو میں پہچانتا ہوں۔آپ بنی نوع انسان کے محسن اعظم ہیں۔میں آپ کے
احسانوں
کو پہچانتا ہوں اور ان کی معرفت رکھتا ہوں۔آپ کی ذات وصفات اور آپ کے حسن و احسان
کے نتیجہ میں میرے دل میں آپ کی محبت پیدا ہوتی ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ جو کہا گیا ہے کہ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے لئے تمہاری عملی زندگی میں اُسوہ حسنہ ہیں اس اُسوہ کے مطابق انسان
اپنی زندگی گزارنے کا اقرار کرتا ہے اور پھر وہ عملاً اسی کے مطابق اپنی زندگی گزارتا ہے اور
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۳۵
سورة الحجرات
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلتا ہے۔ایمان کا دوسرا حصہ دلی یقین سے تعلق رکھتا ہے یعنی دل میں ایمان کا پختگی کے ساتھ گڑا ہوا ہونا۔شیطان انسانی دل میں بھی وسوسہ ڈالتا ہے وہ یہ کوشش کرتا ہے کہ انسان کے دل میں وسوسہ ڈالے اور
ایمان کی جڑوں کو جو انسان کے دل اور دماغ میں ہوتی ہیں اُن کو ہلا دے۔عمل میں کمزوری پیدا
ہو جائے اور دل میں شبہات پیدا ہو جائیں۔اس میں وہ بعض دفعہ کامیاب بھی ہو جاتا ہے جیسا کہ
ارتداد کے وقت میں ہوا۔یہ ایک ایسی مثال ہے جو ایمان کے تینوں حصوں پر حاوی ہے۔پس ثُمَّ لَم يَرْتَابُوا میں یہ بتایا گیا ہے کہ ہدایت کے حصول کے بعد انسان دین کے میدان میں
جتنا کچھ حاصل کرتا ہے اس کے مطابق جب وہ عمل کرتا ہے تو هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرۃ:۳) کی رو سے گویا
وہ تقویٰ کی راہوں
کو سمجھتا اور ان پر کار بند ہوتا ہے۔قرآن کریم اس کے لئے ہدایت اور تقویٰ میں اور
زیادہ ترقی کے سامان پیدا کر دیتا ہے۔انسان کے دل پر جب شیطان کا یہ وار ہوتا ہے تو انسان پر ایک
وقت ایسا آتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس پر رحم کرتے ہوئے اس کی حقیر کوششوں کو قبول کرتا ہے اور اسے
بصیرت عطا کرتا ہے۔اسے عزم دیتا ہے۔اس کو ثبات قدم عطا کرتا ہے۔ایمان اس کے دل میں اتنی
پختگی کے ساتھ گڑ جاتا ہے کہ شیطان کے حملے ناکام ہو جاتے ہیں۔ایمان کا تیسرا حصہ انسانی عمل سے تعلق رکھتا ہے۔اس کے متعلق قرآن کریم نے کہا ہے کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اِن أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى (الانعام: ۵۱) کے مطابق جو کام کر کے
دکھا دیا ہے تم اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالو اس کے اوپر بھی شیطان حملہ کرتا ہے۔کبھی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ بھلا دیتا ہے۔کبھی انسان کے عمل میں کمزوری پیدا کر دیتا ہے۔کبھی دنیا کی لالچ کو نیکیوں کی راہ میں حائل کر دیتا ہے۔کبھی اولاد کی محبت دین کے راستوں کو تنگ
کر دیتی ہے اور دین سے فرار کی راہوں کو کشادہ کر دیتی ہے۔بہر حال بے شمار طریقے ہیں جو شیطان
استعمال کرتا ہے لیکن مومن تو خدا تعالیٰ سے طاقت حاصل کرتا ہے۔وہ راہیں ہزار ہوں یا لاکھوں جن
سے شیطان حملہ آور ہوتا ہے مومن اس کا مقابلہ کرتا ہے اور اُسے شکست دیتا ہے اور ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا
کے مقام پر پہنچ جاتا ہے۔پھر اس میں یہ جرات پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ مسلمان ہونے کا اقرار کرے۔اس کے دل میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔نہ اس کے دل میں وسوسہ پیدا ہوتا ہے اور
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
نہ اس کے عمل میں کوئی کمزوری پیدا ہوتی ہے۔۳۳۶
سورة الحجرات
پھر فرمایا وَ جَهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللهِ مومن یہ سمجھتے ہیں کہ جو کچھ ہے وہ خدا کا
ہے اور اس کی راہ میں ہر چیز کو قربان کر دیتے ہیں یا اسی کی اجازت سے استعمال کرتے ہیں اور ہر وقت
قربان کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔خدا تعالیٰ یہ قربانی ہر وقت ہر انسان سے تو نہیں مانگتا لیکن کبھی
مانگتا بھی ہے لیکن جب مومن خدا تعالیٰ کے فضل اور رحمت سے ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا کے مقام پر پہنچ جاتے
ہیں تو اس کے بعد پھر جتنا ہو سکتا ہے وہ خدا کی راہ میں دے دیتے ہیں لیکن نیت یہ ہوتی ہے کہ اگر سب
کچھ چلا جائے گا تب بھی خدا کو نہیں چھوڑیں گے، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن ہمارے ہاتھ سے نہیں
چھٹے گا۔ہم نے قادیان کو چھوڑا۔اس وقت ایسے حالات پیدا ہو گئے تھے کہ ہم دیکھتے تھے ہمارے دین
کی راہوں میں اس قسم کی رکاوٹیں پیدا ہو گئی ہیں کہ ہم اس جگہ مرکزیت کے لحاظ سے اپنی ذمہ داریوں
کو نباہ نہیں سکتے اس لئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے جیسا کہ پہلے بتایا بھی گیا تھا ہجرت کی اور
ربوہ میں آبسے۔اُسوۂ نبوی بھی یہی ہے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اور اپنے متبعین
کے دین کی حفاظت کے لئے مکہ جیسے شہر کو چھوڑ دیا تھا جہاں خانہ کعبہ تھا جو ساری دنیا کو ایک کرنے کے
لحاظ سے مرکزی نقطہ تھا لیکن ایک وقت ایسا آیا کہ آپ مکہ کو چھوڑ کر مدینہ چلے گئے لیکن اپنے دین کو
نہیں چھوڑا آپ نے اور آپ کے ساتھیوں نے اپنی ساری جائیدادیں، ساری رشتہ داریاں اور
سارے تعلقات اور ایسوسی ایشنز کو چھوڑ دیا اور آرام سے مدینہ چلے گئے اور جب مکہ کو چھوڑا تو پھر
دنیوی ناطہ سے چھوڑ ہی دیا۔یہ میں اس لئے کہتا ہوں کہ جب مکہ فتح ہو گیا تو مسلمان اپنی جائیدادیں
واپس لے سکتے تھے لیکن انہوں نے نہیں لیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ واپس مدینہ
چلے گئے۔اگر حالات ایسے ہو جائیں تو اس اُسوہ پر بھی عمل کرنا پڑتا ہے۔اصل چیز یہ ہے کہ ایمان کے
معاملہ میں کوئی شک اور شبہ نہیں ہوتا۔مومن کو بصیرت حاصل ہوتی ہے اور ثبات حاصل ہوتا ہے اور
استقامت حاصل ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کے فرشتوں کی حمایت اور نصرت حاصل
ہوتی ہے۔مومن اپنے ایمان پر ایسے پختہ ہوتے ہیں کہ دنیا کے زلزلے ان کے پائے ثبات میں کوئی
لغزش نہیں پیدا کر سکتے ، ان کو ہلا نہیں سکتے۔
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۳۷
سورة الحجرات
اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے اگلی آیت میں یہ فرمایا ہے قُلُ اتَّعَلَّمُونَ اللَّهَ بِدِينِكُمْ وَاللَّهُ يَعْلَمُ
مَا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَ اللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ یہ ایک حقیقت ہے جس سے انکار نہیں
کیا جاسکتا کہ ہر نفس اپنے متعلق سب سے زیادہ علم رکھتا ہے مثلاً انسانی خیالات ہیں۔بہت سے انسانی
خیالات صحیح ہوتے ہیں۔انسان کے دل میں جوش اور قربانی کا جذ بہ بھی پیدا ہوتا ہے لیکن بعض دفعہ شبہ
والے خیالات بھی پیدا ہوتے ہیں۔کمزوری والے بھی پیدا ہوتے ہیں۔ڈر والے بھی پیدا ہوتے
ہیں۔عملاً بعض دفعہ انسان ڈرتا نہیں لیکن اس کے دماغ میں آتا ہے اب کیا ہوگا۔کئی لوگوں کو یہ خیال
آ جاتا ہے اب
کیا ہوگا لیکن مومن اس کو ظاہر نہیں ہونے دیتا۔وہ خود تو جانتا ہے کہ اس کے دماغ میں یہ
خیال آیا تھا۔انسان کے دل کے اندر بعض دفعہ وسوسہ پیدا ہوتا ہے خواہ معمولی سا ہوتا ہے لیکن وہ کسی کو
بتا تا نہیں۔وہ اپنے ایمان پر پختگی سے قائم رہتا ہے لیکن وسوسہ تو پیدا ہوتا ہے۔مومن اس کو جھٹک
دیتا ہے۔دل سے نکال کر پرے پھینک دیتا ہے۔اس کے سوا اور کوئی نہیں جانتا کہ اس کے دل میں یہ
کیفیت پیدا ہوئی تھی جس سے خدا تعالیٰ کے فضل سے اس نے نجات حاصل کر لی۔انسان سے بعض
دفعہ بہت سی کمزوریاں سرزد ہو جاتی ہیں اور وہ ظاہر نہیں ہوتیں تو کوئی شخص بھی دوسرے کے متعلق علم
نہیں رکھتا جتنا خود انسان اپنے متعلق علم رکھتا ہے۔یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس سے کوئی سمجھدار آدمی
انکار نہیں کر سکتا۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے باوجود اس کے کہ تم میں سے ہر ایک شخص اپنے متعلق سب سے
زیادہ علم رکھنے والا ہے العَلِمُونَ اللهَ بدِینکم مگر جہاں تک خدا کا سوال ہے کیا تم خدا کو بتاؤ گے
اپنے دین کے متعلق کہ تم بڑے پکے مسلمان اور دیندار ہو؟ گودوسرے لوگوں کی نسبت تمہارا اپنی
ذات کے متعلق علم زیادہ ہے اس لحاظ سے تم اعلم ہو۔اپنے نفوس کو زیادہ جاننے والے ہولیکن جہاں
تک خدا تعالیٰ کا تعلق ہے تم نہیں کہہ سکتے کہ خدا تعالیٰ کی نسبت تم اپنے نفس کو زیادہ جانتے
ہو۔تمہارے ظاہر و باطن کو اللہ تم سے بھی زیادہ جانتا ہے۔میں نے ایک دفعہ خطبہ دیا تھا میں سمجھتا ہوں اخبار الفضل اسے دوبارہ شائع کرے۔میں نے اس
میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث کے حوالے سے بتایا تھا کہ کس طرح ہر آسمان پر ایسے
فرشتے ہیں جن کا تعلق لوگوں کو مثلاً پہلے آسمان تک لے جا کر خدا کے حضور پیش کرنا ہوتا ہے۔بعض
لوگوں کے متعلق ایسے فرشتوں کو بھی غلط نہی ہوتی ہے کہ ان کے بڑے اچھے اعمال ہیں لیکن خدا تعالیٰ
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۳۸
سورة الحجرات
فرشتوں سے کہتا ہے ان کے منہ پر مارو ان کے اعمال کیونکہ ان کے اندر ایسی کمزوریاں ہوتی ہیں
جنہیں خدا تعالیٰ قبول نہیں کرنا چاہتا اور فرشتوں سے کہتا ہے ایسے اعمال کو اٹھا کر باہر پھینک دو۔پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے تم میں سے ہر شخص اپنے متعلق بھی نہیں کہہ سکتا کہ اس کی دینی حالت کیا ہے
حالانکہ ہر شخص اپنے متعلق سب سے زیادہ جانتا ہے تو جن لوگوں کے متعلق تم اپنے نفس کی نسبت کم
جانتے ہو ان کی دینی حالت کے متعلق کس طرح فتویٰ دے سکتے ہو؟ پس کوئی شخص دوسرے کے متعلق
فتوی دے ہی نہیں سکتا کہ اس کی ایمانی کیفیت کیسی ہے، خدا تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔غرض ان آیات میں بڑا عجیب مضمون بیان ہوا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اتَّعَلَّمُونَ اللَّهَ بِدِينِكُمْ
کیا تم اپنے نفس کے متعلق ، اپنے دین کے متعلق خدا کو بتا سکتے ہو؟ جب ایسا نہیں کر سکتے تو پھر تم
دوسروں کے متعلق کیسے بتا سکتے ہو کہ ان کی دینی حالت کیا ہے۔آیا ان کے اعمال کو خدا نے قبول
کرلیا۔ان کے دل کی حالت کو پکے مسلمان کی حالت کے مطابق پایا اور اس کے اقرار میں کوئی بناوٹ
اور کوئی تصنع نہیں پایا۔پس تم دوسرے آدمی کے متعلق کیسے کہہ سکتے ہو جب کہ اپنے متعلق بھی نہیں کہہ
سکتے۔وَاللهُ يَعْلَمُ مَا فِي السَّبُوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَاللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِیمٌ آسمانوں اور زمین کی کوئی
چیز خدا تعالیٰ کے علم کامل سے پوشیدہ نہیں وہ ہر چیز کو جانتا ہے ( مگر تم نہیں جانتے )۔اسی تسلسل میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَمُنُونَ عَلَيْكَ أَنْ أَسْلَمُوا قُلْ لَا تَسُنُّوا عَلَى إِسْلَامَكُمْ
فرمایا بعض لوگ تم پر اپنے اسلام کا احسان جتلاتے ہیں۔ایسے گروہ صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی زندگی ہی میں تو نہیں ملتے۔قرآن کریم کی شریعت تو قیامت تک ممتد ہے اس لئے ایسے لوگ
قیامت تک پیدا ہوتے رہیں گے جو اپنے اپنے وقت میں یہ احسان جتاتے رہیں گے کہ ہم قربانی
کرتے ہیں۔ہم خدا تعالیٰ کی راہ میں فدائیت اور ایثار کے نمونے پیش کرتے ہیں۔تم کس پر احسان
جتاتے ہو خدا پر تو احسان نہیں جتایا جاسکتا کیونکہ تم نے جو کچھ اس کے حضور پیش کیا ہے وہ اسی نے تو
تمہیں دیا تھا اسی میں سے تم نے واپس کیا تم نے خدا پر کیا احسان کیا ہے۔اگر کسی اور کی خاطر کیا ہے تو
وہ تمہاری کوئی نیکی نہیں۔وہ اسلام نہیں پھر تو وہ خوشامد ہوگی۔پھر تو وہ ریا کاری ہوگی۔پھر تو وہ دنیا داری
ہوگی۔وہ تقویٰ اور طہارت تو نہیں ہوگی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اگر یہ بات سچ ہے کہ واقع میں تم پکے اور بچے اور حقیقی مسلمان ہو اور خدا تعالیٰ