سُوْرَۃُ الْحُجُرٰتِ

انوار القراٰن (جلد ۳), حصہ 2

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۳۹
سورة الحجرات
نے تمہیں ان هديكم لِلإِيمَانِ ایمان کی راہوں کی طرف ہدایت دی ہے تو یہ تو خدا کا تم پر احسان
ہے۔تمہارا تو خدا پر کوئی احسان نہیں اور پھر اس سے اگلی آیت میں وَاللهُ بَصِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ پر اس
سارے مضمون کو ختم کیا ہے فرمایا جو تم عمل کرتے ہو اللہ اس سے اچھی طرح واقف ہے اس لئے
خدا تعالیٰ کے متعلق حکم لگانا انسان کا کام ہی نہیں وہ تو مالک ہے جس کو چاہے بخش دے جس کو چاہے نہ
بخشے یہ میرا اور تمہارا کام ہی نہیں لیکن خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں بعض اصول اور اپنی سنت اللہ کے
و وام
طور پر بعض چیزیں بتائی ہیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے میں بَصِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ ہوں تم جو بھی عمل کرتے
ہو ان کی اچھائی اور برائی ان کا ظاہر اور باطن مجھ سے پوشیدہ نہیں یہ میں نے فیصلہ کرنا ہے کہ کون مومن
ہے اور کون کا فرتم نے یہ فیصلہ نہیں کرنا۔مثلاً جہاں تک جزا وسزا کا تعلق ہے جب ہم مرنے کے بعد
اٹھیں گے اور اللہ تعالیٰ کے دربار میں فیصلے ہوں گے تو پھر وہاں پتا لگ جائے گا کہ کون مومن ہے اور
کون
کا فر ؟ کیونکہ کسی کے ایمان اور کفر کا فیصلہ تو خدا نے کرنا ہے اپنے زور پر تو کسی نے نہ جنت میں جانا
ہے اور نہ کسی نے جنت میں جانے سے کسی دوسرے کو روکنا ہے یا پھر بعض اصول ہیں جو قرآن کریم
نے بتائے ہیں مثلاً یہ کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خود خدا تعالیٰ بتا دیتا تھا کہ یہ منافق ہے۔بعض لوگوں کے متعلق خدا تعالیٰ بتا دیتا تھا کہ یہ ہیں تو منافق مگر ابھی کسی کو بتاؤ نہیں۔کسی کے متعلق
خدا تعالیٰ بتا دیتا تھا کہ یہ جنتی ہے اس کا انجام بخیر ہو گا لیکن اسے بتاؤ نہیں ، اس کو چلنے دواسی طرح۔پس
یہ تو خدا تعالیٰ کی شان ہے بندوں کا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔۔۔پس یہ جو آیات میں نے اس وقت پڑھی ہیں ان میں اس مضمون کا تسلسل ہے اور یہ ایک بڑا
لطیف مضمون ہے جو بیان ہوا ہے۔ان آیات میں بتایا گیا ہے کہ مومن کون ہوتا ہے؟ فرمایا مومن
وہ ہے جو اللہ کی معرفت حاصل کرے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارفع مقام کو پہچانے
اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی ہدایت کی راہ پر چلتے ہوئے اس مقام تک پہنچ جائے کہ ثُمَّ لَم
یر تابوا اس کے دل میں کوئی شک اور شبہ باقی نہ رہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جیسا کہ میں نے تفصیل
سے بتایا ہے شیطان کے سارے حربے اور ہر سہ قسم کے وسوسے ناکام ہوں یعنی انسان کا خدا اور اس
کے رسول پر جو ایمان ہوتا ہے جس کا وہ زبان سے اقرار کرتا ہے دل میں اس کے بارہ میں یقین ہوتا
ہے اور عمل سے یہ ثابت کرتا ہے کہ جو بات اس کے دل میں ہے وہ سچی ہے، اس میں کمزوری پیدا

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۴۰
سورة الحجرات
کرنے کے لئے شیطان حملے کرتا ہے وہ حملے ناکام ہو جا ئیں اور پھر اس کے بعد خدا تعالیٰ کے مزید
فضلوں کو حاصل کرنے کے لئے علی وجہ البصیرت خدا تعالیٰ کے حضور ہر چیز پیش کر دی جائے۔پھر وَ جَهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللہ کی رُو سے انسان یہ عہد کرتا ہے کہ اے خدا! ہر
چیز تیری ہے جسے ہم تیرے حضور پیش کر دیں گے۔پھر وہ کبھی کروڑ میں سے ایک پیسہ مانگ لیتا ہے
اور کہتا ہے باقی تم اپنے پاس رکھ لو اور کبھی وہ پانچ ہزار میں سے پانچ ہزار لے جاتا ہے۔ایک شخص کا
ایک ہی مکان ہے اسے جلا دیا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے الْحَمدُ لِلَّهِ - رَضِيْتُ بِاللهِ رَبِّا۔مکان جل جانے
کی وجہ سے اپنے رب کو تو نہیں چھوڑتا۔ایسے موقع پر مومن کہتے ہیں ہم اپنے رب پر راضی ہیں۔پھر فرما یا أوليكَ هُمُ الصّدِ قُونَ جو لوگ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں صادق ہوتے ہیں ان کی علامت یہ
ہے کہ وہ ہر حال میں اپنے رب سے راضی ہوتے ہیں۔پھر اس شبہ کا ازالہ کیا کہ محض ظاہری اعمال
کافی نہیں۔قُلْ اتَّعَلَّمُونَ اللَّهَ بِدِینِكُم خدا کو میں نے اپنے دین کے معاملہ میں کچھ نہیں بتانا وہ تو
علام الغیوب ہے۔خدا تعالیٰ نے مجھے بتانا ہے کہ وہ مجھ سے کتنا پیار کرتا ہے۔قُلْ اتَّعَلَّمُونَ اللهَ
دینکم کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ میں اپنے متعلق بھی نہیں کہہ سکتا کیونکہ خدا مجھ سے زیادہ جاننے والا
ہے۔اس کے علم کا کوئی اندازہ ہی نہیں۔میرے علم کو اس سے کوئی نسبت ہی نہیں۔وہ علام الغیوب
ہے۔آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ اس کو جاننے والا ہے اور ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے۔کیا میں
اس خدا کو بتاؤں گا جو علام الغیوب ہے لیکن میں نے اس سے یہ علم حاصل کرنا ہے کہ وہ مجھ سے پیار کرتا
بھی ہے یا نہیں یا پیار کرتا ہے تو کتنا پیار کرتا ہے۔( خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۴۴۳ تا۴۵۳)

آج 10 میں سے 10 باقی