سُوْرَۃُ الذّٰرِیٰتِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيطِنِ الرَّحِيمِ
۳۴۵
سورة الذاريات
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة النَّاريت
آیت ۲۰ وَفي اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ۔پھر ایک اور آیت میں ہمیں سمجھانے کے لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں سمجھانے کے
لئے ایک ایسے بندے کی حالت بیان کرتا ہے جو غلام ہو۔قرآن کریم کی اس آیت کے بہت سے
بطون ہیں آپ جانتے ہیں بہت دفعہ ہم ذکر کرتے ہیں پہلے بھی کر چکے۔یہاں میں یہ معنی کروں گا کہ
ایسے بندہ کی حالت بیان کرتا ہے جو دنیا کا غلام ہو اور جو کسی بات کی بھی طاقت نہ رکھتا ہو۔جو دنیا کا
غلام ہے وہ کس بات کی طاقت رکھتا ہے۔وہ تو خدا سے لڑنے والا ہے نا۔جو خدا تعالیٰ سے لڑنے
والا ہے وہ گھمنڈ میں ، وہ تکبر میں، وہ استکبار میں ، وہ غرور میں ، وہ لوگوں
کو حقیر سمجھنے کی مرض میں بھی تو
مبتلا ہو جائے گا لیکن حقیقی طاقت جس کا صحیح نتیجہ نکلے اور جو خدا کا پیار حاصل کرنے والی ہو وہ طاقت تو
اسے نصیب نہیں ہوتی۔تو وہ دنیا کا غلام جود نیا دارانہ زندگی گزارتا اور دنیا کی دلدلوں میں پھنسا ہوا ہے
اور کسی بات کی بھی طاقت نہیں رکھتا ایک وہ ہے اور ایک وہ ہے اس کے مقابلے میں جو دنیا کا غلام نہیں
بلکہ خدا کا بندہ ہے وہ وَمَنْ زَزَقْنَهُ مِنَا رِزْقًا حَسَنًا جس کو ہم نے رزق دیا اور اس نے یہ جانا اور پہچانا
کہ ہم نے اس کو ایک اچھا رزق دیا تھا، ایک ایسا رزق دیا تھا جو خدا تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں کو
جذب کرنے کا ذریعہ بن سکتا تھا اور اس کے نتیجہ میں اس حقیقت کو سمجھنے کے بعد ہمارے اس بندہ نے
يُنْفِقُ مِنْهُ سِرًّا وَ جَھرا ہمارے دیئے ہوئے مال میں لوگوں کے اس حق کو تسلیم کیا جو ہم نے ان کا
قائم کیا اور ان کے اوپر وہ خرچ کرتا ہے پوشیدہ طور پر بھی اور اعلانیہ طور پر بھی۔اس آیت کے پڑھتے
وقت میرا اس طرف بھی خیال گیا ویسے وہ آیت میں آگے لوں گا بھی، ایک جگہ آیا ہے آگے ذکر آئے

تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۳۴۶
سورة الذاريات
گا ان کا کہ وَفي اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّابِلِ وَ الْمَحْرُومِ تو جو اپنے اس حق کو پہچانتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے
اس کا قائم کیا اس کا مطالبہ کرتا، اس کے حصول کے لئے کوشش کرتا ہے۔جو شخص اس حق کو ادا کرنے
والا ہے وہ ظاہری طور پر کھلم کھلا ادا کرتا ہے نا۔مانگنے والے نے بھی کھلے طور پر کہا مطالبہ کیا۔مانگنے والا
نہیں مطالبہ کرنے والے نے ظاہر امطالبہ کیا، جہر ا مطالبہ کیا میرے یہ حقوق خدا تعالیٰ نے قائم کئے
ہیں میرے حقوق ادا کرو۔تو خدا تعالیٰ یہاں یہ فرماتا ہے کہ ایسا شخص ہمارا بندہ جو ہمارے رزق کو رِزْقاً حَسَنًا سمجھتا اور اس
کے نتیجہ میں وہ حقوق العباد جو ہیں وہ ان کو ادا کرتا اور جن کو نہیں ملے ہوئے حقوق اور جو پہچانتے ہیں
اپنے حقوق کو جو خدا تعالیٰ نے قائم کئے کھلم کھلا ان کے او پر خرچ کرتا ہے اور کہتا ہے میں نہیں دیتا حق
ہے تمہارا لے لو اپنا حق خدا نے اسے قائم کیا ہے۔اور بعض ایسے لوگ ہوتے ہیں جو اپنے حقوق ہی
نہیں پہچانتے اس وجہ سے وہ حقوق کے حصول میں محروم ہوتے ہیں۔تو یہ شخص جو ہے خدا کا بندہ وہ
سرا بھی خرچ کرتا ہے ان کو اپنے حق کا نہیں پتا اور لوگوں کے حقوق کی جو ادائیگی یہ شخص کر رہا ہے اس
کا نہیں علم۔دونوں باتیں چھپی ہوئی ہیں۔ان کے سامنے ان کے حقوق ظاہر نہیں اور لوگوں کے سامنے
حقوق کی ادائیگی ظاہر نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہ دنیا کا غلام اور یہ اللہ کا بندہ هَلْ يَسْتَون یہ برابر
ہو سکتے ہیں؟ یہ برابر نہیں۔ایک زمین کا کیڑا، ایک کو خدا تعالیٰ نے اپنے پیارے ہاتھوں سے اٹھا کر
-
اپنی رفعتوں تک پہنچایا اور اپنی گود میں لے لیا پیار کے ساتھ۔یہ دونوں برابر کیسے ہو سکتے ہیں۔الحمد لله اصل بات تو یہی ہے کہ سب تعریفیں اللہ تعالیٰ ہی کی ہیں۔اسی کی طرف دوسری آیت
میں اشارہ کیا يُتِمُّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكُمُ (النحل : ۸۲) اللہ تعالیٰ نے یہ ساری دنیوی نعمتیں پوری کر دیں
تمہارے اوپر۔ویسے اس میں روحانی بھی ہیں لیکن اس کے ایک حصہ کو میں نے اس فقرہ میں لیا ہے
يُتِمُّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكُمْ اس نے ساری کی ساری نعمتیں اور رحمتیں جن کی تمہاری فطرت تقاضا کر رہی تھی،
وہ تمہیں دے دیں۔لعلكم تسلمون اس لئے دیں کہ تم میری ان نعمتوں سے حقیقی مسلمان بننے کی
کوشش کرو۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَفِي اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ - وَفِي أَمْوَالِهِمْ کی ضمیر اس
آیت میں میرے نزدیک جو میں اب معنی کر رہا ہوں جیسا کہ میں نے بتایا بہت سے بطون ہیں وفی

تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
۳۴۷
سورة الذاريات
اَمْوَالِهِم وہ لوگ فَضَّلَ بَعْضَكُم عَلَى بَعْضٍ کہا ہے نا۔وہ لوگ جن کو ہم نے دوسروں پر فضیلت دی۔انہوں نے تجارت کی اور تجارت کے مال بڑے اکٹھے کر لئے۔انہوں نے زراعت کی اور بڑی آمد پیدا
کی اپنی زمین سے۔انہوں نے کارخانے لگائے اور وہ Millionaire بن گئے وغیرہ وغیرہ۔دنیوی
لحاظ سے انہوں نے دولتیں اکٹھی کیں۔وہ ذہین تھے ان کو اپنے ذہنوں کی نشوونما کے سامان ہم نے
دیئے تھے ان کو انہوں نے استعمال کیا اور سائنس کے میدان میں اور دوسرے علوم کے میدان میں
آسمانوں کی رفعتوں تک پہنچ گئے اور اس ذریعہ سے انہوں نے دنیوی اموال بھی کمائے۔محاورہ ہے
کسب کمال کن که عزیز جہاں شوی
کہ کمال حاصل کرو دنیا کی عزت بھی حاصل ہو جائے گی اور دنیا کے اموال بھی حاصل ہو جائیں
گے۔ان لوگوں کے اموال میں ایک تو یہ گروہ ہو گیا نا۔ایک دوسرا گروہ ہے جو سائل بھی ہے اور محروم
بھی ہے۔جس کو ان حقوق کا جو خدا تعالیٰ نے اس کے قائم کئے ہیں علم بھی ہے اور اسے مل نہیں رہے اور
وہ ان کا مطالبہ کرتا ہے اور وہ شخص جس کو خدا تعالیٰ کے قائم کردہ حقوق کا علم نہیں اس واسطے مطالبہ ہی
نہیں کر سکتا اور وہ خاموش ہے اور محروم ہے۔اس کو پتا ہی نہیں میرے حقوق کیا ہیں۔جیسا کہ اس وقت
یہ جو ترقی یافتہ مہذب قومیں ہیں ان کے مزدوروں کو کچھ پتا نہیں کہ ان کا حق کیا ہے اور میں ان سے
مذاق میں ہنسی میں مسکراتے چہروں کے ساتھ بات کرتا تھا اور یہ حقیقت ان کے سامنے رکھتا تھا کہ یہ
عجیب بات ہے کہ تمہارا مزدور اپنے حق کے حصول کے لئے سٹرائیک کرتا ہے اور اس کو یہ پتا نہیں کہ
اس کا حق کیا ہے۔یہ عجیب چیز بن گئی نا! کہ جس چیز کا اس کو علم ہی نہیں اس کے حصول کی وہ کوشش کر رہا
ہے۔تو حاصل کیسے کرے گا جس کا علم ہی نہیں اس کو۔تو محروم ہے وفى اموالهم حق ان کا حق ہے ان کے مال میں جن کو خدا نے دیا۔مختلف طریقوں
سے دیا کسی کو تجارت کا ملکہ دیا کسی کو زراعت کرنے کی صلاحیت عطا کی۔کسی کو استعداد میں دیں اور
صلاحیتیں دیں علوم کے حاصل کرنے میں مختلف طریقوں سے اس نے فضیلت حاصل کی اور اموال
اکٹھے کئے۔خدا کہتا ہے صرف تم اس کے حق دار نہیں بہت سارے اور حقوق ہیں جو تمہارے مال کے
اندر ہم نے جمع کئے ہوئے ہیں اور یہ بتا دوں ضمنا کہ خدا تعالیٰ نے ضرورت اور حاجت اور بھک منگا
ہونے کا تصور نہیں ہمیں دیا بلکہ غریب کا حق قائم کیا ہے اور یا یہ شخص جو مالدار ہے فَضَّلَ بَعْضَكُم عَلى

تفسیر حضرت خلیفہ مسح الثالث
۳۴۸
سورة الذاريات
بعض کے گروہ والا خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے یہ خود ان کے حقوق ادا کرے گا یا خدا تعالیٰ
کی قائم کردہ جو تنظیمیں ہیں یا جو حکومتیں ہیں یا جو اقتدار ہیں وہ ان کو حقوق دیں گے۔جہاں سے میں
نے شروع کیا تھا لوٹ کے پھر وہیں آ گیا۔بہر حال اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جنہیں اللہ تعالیٰ نے دولتمند اور صاحب ثروت بنایا ہے ان کے
اموال میں ہر اس شخص کا حق ہے جو اپنے رب کے قائم کردہ حقوق سے محروم ہے۔خواہ وہ اس حقیقت
حقوق پر
سے واقف ہو، خواہ اس کا علم اس کو نہ ہو ہر صورت میں اس کا حق خدا تعالیٰ نے قائم کر دیا ہے۔ایک چھوٹی سی میں مثال لوں گا۔ایک چھوٹی سی ویسے تو میں نے بتایا بڑا وسیع مضمون ہے ہر قسم کے
پر مشتمل۔وہ لوگ ہمارے ملک میں بھی ہیں۔ہمارے ملک کی اکثر آبادی ایسی ہے کہ جن کو اتنی
غذائیت تو کھانا کھانے کے متعلق میں ذکر کر رہا ہوں مل جاتی ہے کہ وہ زندہ ہیں مرے نہیں بھوکوں لیکن
ان کی صلاحیتوں اور استعدادوں کی کامل نشو و نما کے لئے جس قسم کی غذا کی ضرورت تھی وہ نہیں ملی۔مثلاً
ہمارے ملک میں کہتے ہیں واللہ اعلم قریباً اسی فیصد کسان Small holding رکھتا ہے۔اس کے
پاس بہت تھوڑی زمین ہے۔آٹھ ، دس، بارہ، چودہ ایکٹر کی اور مجھے خدا نے ہر قسم کے آدمی سے ملاپ
کرنے کی توفیق دی۔اس کی تفصیل میں اس وقت نہیں جاؤں گا اور مجھے پتا ہے کہ اکثر ان میں سے
اپنے بیلوں کے غلام بن کے رہ گئے ہیں یعنی اگر وہ اپنے ہل کی فکر نہ کریں۔بارہ ایکڑ کا مالک جو ہے
اس کو ایک ہل چاہیے۔تین جانور چاہئیں بارہ ایکڑ میں پہلے وہ کھلاتا ہے تین جانوروں کو اپنے ورنہ تو
اس کو سوکھی روٹی بھی نہ ملے۔اور ان کے پاس اپنی چارپائی بچھا کے وہاں سو جاتا ہے رات کو۔اکثریت ایسی ہے، اکثریت Small Holding کی ہے اور اکثر Small Holding والے
جو ہیں بعض اچھے بھی ہیں لیکن اکثر ایسے ہیں جن کو اتنی روٹی تو مل جاتی ہے کہ وہ بھوکوں مریں نہ لیکن
اتنی غذائیت ان کو نہیں ملتی کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو جسمانی اور ذہنی اور اخلاقی اور روحانی جو طاقتیں دی
تھیں ان کی کامل نشو ونماوہ کر سکے۔خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جو طاقتیں میں نے ہر فرد واحد کو دی
ہیں ان کی کامل نشود نما ہونی چاہیے۔ہر فرد کی ہر طاقت کی کامل نشوونما کے لئے جس چیز کی بھی
ضرورت ہے مادی یا غیر مادی وہ میں نے پیدا کر دی۔اگر وہ اس
کو نہیں ملی تو کوئی اور غاصب ہے
جس کے پاس ہے وہ۔اور انہی کو خدا کہتا ہے انہی کی طرف اشارہ کر کے کہ وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ

تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
۳۴۹
سورة الذاريات
لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ ان کے پاس جن کے حقوق کی ادائیگی کے سامان ہیں پڑے ہوئے ان سے لو اور
دویا وہ آپ دے دیں۔خدا کی رضا کو حاصل کریں۔قرآن کریم یہ کہتا ہے اصل تو یہ ایک فقرہ ہے جس کے لئے میں نے یہ خطبہ آج پڑھا ہے۔قرآن
کریم کہتا ہے کہ جب انسانوں کے ایک طبقہ کو ان کے مناسب حال اور متوازن غذا نہ ملے اور اس سے
وہ محروم ہوں تو سب دولتمند ان کے برابرلا کے کھڑے کر دیئے جائیں۔وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّابِلِ
وَالمَحرُوم میں بڑا عظیم اعلان ہوا ہے۔خدا یہ کہتا ہے کہ اگر مثلاً کوئی ملک اس کو ہم کہتے ہیں ”جیم ہر
نام لے دیتے ہیں۔اس کی اسی فیصد آبادی جو ہے اس کو مناسب حال متوازن غذا نہیں ملتی تو جب تک
اس طبقہ کو مناسب حال متوازن غذا نہیں ملتی کسی امیر کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ان سے بڑھ کے کھائے۔وہاں لا کے کھڑا کر دیا جائے گا کہ جیسا یہ کھائے گا ویسا وہ کھائے گا۔تمام امرا اور دولتمند صاحب ثروت
جو ہیں ان کو دکھ اور تکلیف میں غریب کے کندھے سے کندھا ملا کے کھڑا کر کے سو فیصد ان کا شریک
حال بنادیا۔شریک غم بنا دیا ان کا اور ان امیر کو یہ کہا ہم نے تمہیں بڑا دیا۔جب ان کو مناسب حال
متوازن غذا مل جائے پھر اپنی مرضی کی کھا۔تیرے اوپر کوئی پابندی نہیں۔بعض دوسری
Extreme پر چلے گئے ہیں۔خیالات فلاسفی، ازم جو ہیں وہ کہتے ہیں کسی کو بھی اس کی مرضی کا نہیں
کھانے دیں گے۔یہ غلط ہے۔قرآن کریم کہتا ہے فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ ہر شخص کو اس کا حق ادا
کرو۔پھر جوزائد تمہارے پاس ہے پھر اپنی مرضی چلا لو اس کے اندر اور پھر جب اپنی مرضی چلانے کا
وقت آئے گا پھر خدا کہتا ہے جب اپنی مرضی چلا رہے ہو تو اپنی عارضی خوشیوں کا خیال رکھنے کی بجائے
اپنی ابدی خوشیوں کا خیال رکھو۔پھر ان کو آگے وہ نعمتیں بیان کر کے وہ خدا تعالیٰ کے فضل بیان کر کے،
خدا تعالیٰ کی جو رحمتیں اس زندگی میں نازل ہوتی ہیں ان کے نمونے نازل کر کے اس رنگ میں
خدا تعالیٰ پیار کرے گا مرنے کے بعد اپنے ایک پیارے بندے کو اپنی رضا کی جنت میں لے جاکے
اس کا ایک نمونہ مثلاً یہ اس کو بتا دیتا ہے کہ وقت سے پہلے اس کو بشارت دے دیتا ہے اور وقت سے
پہلے اس
کو یہ تنبیہ کر دیتا ہے کہ یہ بات نہ کرو ورنہ تمہیں تکلیف ہوگی۔وقت سے پہلے بتا دیتا ہے کہ مثلاً
اس ہوائی جہاز میں نہ جاؤ تمہاری جان کو خطرہ ہے۔ایسے بھی لوگ ہیں میں نے ایسے واقعات پڑھے
ہیں۔تو وہ خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ ساروں کو ان کے حقوق ادا کرو پھر اگر تمہارے پاس فالتو بچتا ہے پھر

تغییر حضرت خلیفة المسح الثالث
۳۵۰
سورة الذاريات
جائز طور پر خدا تعالیٰ نے جو چیز حلال قرار دی ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے جس کو حرام کہا ہے اس سے
بچتے ہوئے اپنی مرضی سے جو مرضی کھاؤ لیکن ہر شخص کو مناسب حال متوازن غذا ملے گی پہلے۔یہ جو میں فقرہ بول رہا ہوں شاید بہت سارے نوجوان سمجھیں ہی نہ۔مناسب حال بدلتی ہے۔مثلاً
ایک ابھی پیچھے جیسے بڑا یہاں شور تھا کشتی ہو رہی تھی جاپان اور پاکستان کی تو ایک پہلوان کی مناسب
حال اور غذا ہے اور ایک وہ نخستی سابچہ نور صاحب کے پاس بیٹھا ہوا ہے پتا نہیں کون تھا جس کا معدہ اور
نظام ہضم جو ہے اس کے مطابق مناسب حال بالکل اور چیز ہے۔مناسب حال غذا عمر کے ساتھ بدل
جاتی ہے۔مناسب حال غذا کام کی نوعیت کے ساتھ بدل جاتی ہے مثلاً ایک زمیندار جو ہے وہ ہمیشہ
نہیں لیکن بہت سارے سال کے ایسے بھی دن ہیں یا ہفتے ہیں جن میں اس کو بڑی محنت کرنی پڑتی
ہے، دن رات محنت کرنی پڑتی ہے اور اس محنت کے نتیجہ میں وہ شاید ڈیڑھ دوسیر آٹا بھی کھا جائے تو
ایک وقت میں ہضم کرے گا۔تو مناسب حال کو یہ سمجھ لو کہ جس کو وہ ہضم کر سکتا ہے اور متوازن کا مطلب
یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے صرف ہمارے لئے آٹا یا میدہ یا سوجی یا چنا یا کئی پیدا نہیں کی یا صرف گوشت
نہیں پیدا کیا یا صرف شلجم کی تر کاری نہیں پیدا کی یا صرف اخروٹ اور بادام یہاں کشمیر قریب ہی ہے
وہاں بڑا رواج ہے اخروٹ بہت کھاتے ہیں وہاں کے لوگ وہ نہیں پیدا کئے بلکہ یہ اب انہوں نے
بڑی ریسرچ کی ہے اسلام کے بتائے ہوئے اصول کے مطابق اس کو پروٹینز کہتے ہیں یہ گوشت یا
Nuts یا پنیر یا دودھ تو ان کا بھی کہتے ہیں آپس میں توازن پیدا کرو اور یہ پہلوان مثلاً گھی بڑا
کھا جاتے ہیں۔بادام بڑا کھا جاتے ہیں۔وہ اس کو ہضم کر رہے ہوتے ہیں اور ان کو طاقت چاہیے
اپنے کام کے لئے۔ایک کلرک جو بیٹھا ہوا ہے وہ آدھ سیر آٹا کھائے تو اس کو اسہال شروع ہو جائیں
گے۔ایک زمیندار جو ساری رات کام کرتا رہا ہے اپنی زمینوں کے اوپر وہ صبح جس وقت کھانے پہ بیٹھتا
ہے جس کو ہم ناشتہ کہتے ہیں اس کا پہلا کھانا ہوتا ہے اس وقت سیر پکی روٹیاں کھا جائے گا اور وہ ہضم
کرے گا اس کو تو یہ ہے مناسب حال اور متوازن کا مطلب یہ ہے کہ جو مختلف خدا تعالیٰ نے غذائیں
بنائی ہیں اپنی قسم کے لحاظ سے مختلف جس کو انہوں نے Fat یعنی چکنائی، جس کو انہوں نے
(Carbohydrate) نشاستہ یا میدہ کہا۔یہ جس کو انہوں نے پروٹین کہا آگے ان کی بھی بہت
ساری قسمیں ہیں۔پروٹین کے متعلق تھوڑا سا اب میں نے بتایا۔یا جس کو انہوں نے Vitamins

تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۳۵۱
سورة الذاريات
کہا یہ بھی غذا کا حصہ ہے۔جس کو انہوں نے Minerals کہا یعنی جو معد نیات ہیں۔ان کو Trace
element بھی بعض کو ان میں سے بہت تھوڑا چاہیے لیکن انسانی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔خدا کہتا ہے کہ ہر شخص کو دو۔تو میں نے یہ کہا کہ میرے نزدیک وَفي اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسّابِلِ وَالْمَحْرُومِ کا یہ مطلب ہے کہ
قرآن کریم نے بڑا عظیم اعلان کیا ہے۔بنی نوع انسان کو مخاطب کر کے کہا میں تمہیں لاوارث نہیں
چھوڑوں گا۔قرآن کریم نے کہا تمہارے جو سیاسی بڑے ہیں وہ تمہارا خیال نہ رکھیں یا رکھیں۔تمہارے دوسرے تمہارے اپنے بزرگ جو ہیں خاندانی یا قبیلے کے وہ اس طرف توجہ دیں نہ دیں، پر
میں تمہارا پیدا کرنے والا رب تمہیں ایک مقصد کے لئے میں نے پیدا کیا۔جو بھی تمہیں ملا وہ مجھ سے ملا
اور بنیادی طور پر میں نے تمہیں چار قسم کی عظیم صلاحیتیں اور قابلیتیں دیں۔ان کی نشو نما کے میں نے
سامان پیدا کئے۔میں یہ سامان پیدا کروں گا کہ سارے انسان اسلام کی حسین تعلیم میں ، اسلام کے
ٹھنڈے سایہ میں جمع ہو کر ہر شخص کو پہلے اس کا حق مل جائے۔اس کے بعد پھر جن کو ہم نے ایسی
صلاحیتیں دی ہیں کہ مثلاً وہ زیادہ کما لیں تو پھر ہم کہیں گے جب وہ اپنے حقوق ادا کر چکے ہوں گے اور
ان کے پاس مال بچے گا اپنی مرضی سے اب کھا لولیکن یہ دیکھنا کہ اپنی مرضی سے اتنا نہ کھالینا کہ رات کو
ہماری عبادت نہ کر سکو۔دن کے وقت بھی اونگھتے ہی رہو۔ہماری طرف توجہ نہ کرو۔اپنے جو ہر وقت
کے حقوق ادا کرنے ہیں وہ تم ادانہ کر سکو۔( خطبات ناصر جلد هشتم صفحه ۲۴۳ تا۲۵۰)
جس شخص کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ اس کوملنی چاہیے خدا کہتا ہے وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّابِلِ
وَالْمَحْرُومِ قرآن کریم کی یہ آیت ہے اور جب تک ہر فرد واحد کو اس دنیا میں اس کی جائز ضرورت
جو میں نے بتایا ہے کہ چار قسم کی قوتیں اور استعداد یں ہیں۔ان کو مدنظر رکھتے ہوئے جو اس کی
جائز ضرورت ہے اگر ایک آدمی بھی دنیا میں ایسا ہے جس کی جائز ضرورت پوری نہیں ہو رہی تو خدا
کہتا ہے کہ کسی اور کے مال میں اس کا حصہ ہے جو اس کو ادا نہیں ہوا اور غصب کیا گیا ہے اس کا
حصہ۔کیونکہ پیدا کرنے والے نے پیدا کی ، یورپ اور امریکہ نے تو دنیا کی دولت نہیں پیدا کی،
پیدا تو خدا نے کی ہے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان باتوں کا اور قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کرنے کا خیال رکھتے
(خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۳۲۱)

تفسیر حضرت خلیفہ مسح الثالث
۳۵۲
سورة الذاريات
تھے اور صرف آپ ہی خیال رکھ سکتے تھے مثلاً قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا۔وَفِي أَمْوَالِهِمْ
حَقُ لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُوم کہ کچھ امیر اور دولتمند لوگ ایسے بھی ہیں جن کے سارے مال ان کے نہیں بلکہ کسی
اور کا حق مارا گیا ہے جس نے ان کے اموال میں اضافہ کیا ہے اس لئے وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّابِلِ وَ
المحروم محروم اور سائل کا حق ان کے مالوں کے اندر ہے وہ نکالنا چاہیے اور حق دار کو حق پہنچنا چاہیے۔قرآن کریم کی ایک آیت میں اتنا انذار ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حشر کے دن ایک گروہ ایسا
ہوگا کہ میں فرشتوں سے کہوں گا۔جاؤ اور اس گروہ کو جہنم میں جھونک دو اور وہاں جہنم میں جھونکنے کی دو
وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ایک تو اس لئے کہ وسیع حکمتوں والے رب پر یہ لوگ ایمان نہیں لائے تھے
اور دوسری وجہ یہ کہ لوگوں کو مسکینوں کو کھانا کھلانے کی رغبت نہیں دلاتے تھے اور نہ خود ان کو کھلاتے
تھے۔لوگ بھوکے مر رہے تھے اور یہ اُن کا خیال نہیں رکھتے تھے اور حکمتوں سے پر یہ ایک
Universe ایک عالمین پیدا کیا گیا تھا اور یہ اس پر غور نہیں کرتے تھے۔پس یہاں صرف دو وجہیں بیان ہوئی ہیں ایک یہ کہ وسیع حکمتوں والے رب پر ایمان نہیں لاتے
تھے اور دوسرے بھوکوں کو کھانا نہیں کھلاتے تھے اس لئے انہیں جہنم میں جا کر جھونک دو۔پس جس
مسلمان نے جہنم سے بچنا ہو یا جہنم سے بچا ہوا ہو تو وہ وہی ہے جو اللہ تعالیٰ کی حکمتوں پر غور کرتا اور اس
کی ذات وصفات کی معرفت رکھتا ہے اور جس حد تک اس کے پاس مال ہے وہ اس کے ذریعہ خدا تعالیٰ
کے بندوں کا خیال رکھتا ہے اور کسی کو بھوکا نہیں رہنے دیتا۔بھوک دور کرنے کی ذمہ واری تو اللہ تعالیٰ
نے لی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم کھیتیاں پیدا کرتے ہو؟ تم نہیں پیدا کرتے ، میں پیدا کرتا ہوں۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ایک فاحشہ عورت نے ایک جانور کے اوپر رحم کر کے
پیاس کے وقت میں پانی دیا تھا۔اس نیکی کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے اُس فاحشہ عورت کے گناہ معاف
کر دیئے اور اس کے لئے جنت کے دروازے کھول دیئے۔(خطابات ناصر جلد اول صفحه ۴۹۶)
إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعًا جب ان کو تکلیف پہنچتی ہے تو بے صبری سے کام لیتے ہیں اور بے صبرے
ہو جاتے ہیں۔وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا جب کوئی بھلائی ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے پہنچتی ہے، ان
کے اموال میں خدا تعالیٰ برکت ڈالتا ہے، ان
کی تجارتیں نفع مند ثابت ہوتی ہیں، ان کی کھیتیاں زیادہ
پیداوار دینی شروع کر دیتی ہیں، ان کے باغات کو اچھا اور زیادہ پھل لگتا ہے، اس دنیا میں ہزاروں قسم

۳۵۳
سورة الذاريات
تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
کی چیزیں ہمیں نظر آتی ہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کو عطا کی جاتی ہیں اس وقت انسان کی
فطرت میں یہ بات رکھی گئی ہے کہ وہ خدا کی خاطر اور اس کی رضا کے لئے اپنے اموال کو خرچ کرتا
ہے۔اور فی اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ - لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ کے مطابق یہ سمجھتا ہے کہ جو کچھ ہمیں خدا تعالیٰ کی
طرف سے دیا گیا ہے اس میں صرف ہم ہی حصہ دار نہیں بلکہ ہمارے سارے بھائی اس میں برابر کے
شریک اور حصہ دار ہیں لیکن وہ لوگ اپنی فطرت کی اس صلاحیت کا صحیح استعمال کرنے کی بجائے حرص
اور شاخ سے کام لے کر اور بخل سے کام لے کر اپنے آپ کو نیکیوں سے محروم کر دیتے ہیں اس کی
مثالیں آپ کو ہر جگہ مل جائیں گی لیکن اپنی بھیانک شکل میں۔اس کی مثالیں ان لوگوں میں پائی جاتی
ہیں جو مومن نہیں لیکن جو لوگ کمزور ایمان والے ہیں یا جو ابھی زیر تربیت ہیں ان میں بھی آپ کو نظر
آتی ہیں۔ذراسی تکلیف پہنچی اور شور مچادیا، جزع فزع شروع کر دی۔کسی کی خاطر تکلیف برداشت
کرنے کے لئے تیار نہیں ہوئے یہ پہلو إِذَا مَسَّهُ الشَّرُ جَزُوعًا میں بھی آ جاتا ہے اور جب خدا تعالیٰ
نے انہیں دیا تو ان برکات میں ، ان نعمتوں میں ، ان اموال میں ، جو خدا تعالیٰ نے ان کو دیئے اور سب
کچھ دیا اور اسی نے دیا۔اس میں وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی اور شریک نہیں ہے، سارا ہم ہی سمیٹ کر رکھیں،
ہمارے پاس جو کچھ آیا ہے اس میں کسی اور کا حصہ نہ ہو۔قرآن کریم نے پہلوں کی بہت سی مثالیں
دے کر بھی ہمیں سمجھایا ہے لیکن یہاں پر اصولی طور پر بحث کی گئی ہے، کوئی مثال نہیں دی گئی۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحہ ۴۷۶ ،۴۷۷)
آیت ۵۶ وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِيْنَ
کہ اے خدا کے رسول ! ( اور پھر وہ جو اس کے قائم مقامی میں ذمہ داری کے عہدے پر کھڑے
کئے جاتے ہیں ) تو مومنوں کو ان کی ذمہ داریاں یاد دلاتارہ کیونکہ یہ یاددلا نا مومنوں کونفع بخشتا ہے۔اس آیہ کریمہ میں ایک تو باوجود غفلت کے مومن کی عزت کو یہ کہہ کر قائم کیا ہے کہ اگر کبھی وہ اپنی کسی
ذمہ داری کی طرف متوجہ نہیں ہوتا تو اس کے یہ معنی نہیں لئے جانے چاہئیں کہ ایمان میں کمزوری
پیدا ہو گئی ہے بلکہ انسانی فطرت میں ہی یہ بات پائی جاتی ہے کہ اگر بار بار اس کے سامنے اس کی
ذمہ داریاں نہ لائی جائیں تو وہ ان چیزوں کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے جو بار بار اس کے سامنے آتی ہیں

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۳۵۴
سورة الذاريات
اور اس بشری کمزوری کے پیش نظر اللہ تعالیٰ نے ذمہ دار افراد کو اس طرف متوجہ کیا ہے کہ حقیقی مومنین
کے سامنے ان کی ذمہ داریاں بار بار لا یا کرو اور انہیں یاد دلاتے رہا کرو تا کہ وہ اس یاد دہانی سے
فائدہ اٹھائیں اور اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کریں۔(خطبات ناصر جلد اول صفحه ۲۰۴
آیت ۵۷ وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ ®
انسانی پیدائش کی غرض صرف یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے عبودیت کا ایک حقیقی تعلق پیدا کیا جائے۔اس
بنیادی غرض کے حصول کے علاوہ باقی جو بھی مقاصد حاصل ہیں وہ انسانی پیدائش کی غرض اور مقصد نہیں
لیکن ان کا ایک طبعی نتیجہ ضرور نکلتا ہے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ
انسان کی پیدائش کی غرض یہ
نہیں ہے کہ وہ گناہوں سے پاک ہو اس کی پیدائش کی غرض یہ ہے کہ اس کا
اپنے رب سے حقیقی اور زندہ تعلق قائم ہو جائے۔جب اُس کا اپنے رب سے حقیقی اور زندہ تعلق قائم ہو
جاتا ہے تو گناہوں سے وہ خود بخود پاک ہو جاتا ہے کیونکہ پھر اس کا دل اور اس کی روح کسی ایسے فعل
کے کرنے کی طرف متوجہ ہی نہیں ہوتی جو اس کے پیدا کرنے والے محبوب خدا کو نا پسند ہو۔اسی طرح انسان کی پیدائش کی غرض یہ بھی نہیں کہ انسان نجات حاصل کرے۔حضرت مسیح
موعود عليه الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ انسانی پیدائش کی اصل غرض یہ ہے کہ انسان
کو عبودیت تامہ کا شرف حاصل ہو جائے کیونکہ جب ایک انسان اپنے رب کا حقیقی رنگ میں
اور کامل طور پر بندہ بن جاتا ہے تو نجات تو اُسے خود بخو دل جاتی ہے۔نجات تو اس عبودیت تامہ
کا ایک طبعی نتیجہ سمجھنا چاہیے لیکن صرف نجات مقصدِ حیات انسانی نہیں اور نہ پاکیزگی اختیار کرنا
اور گنا ہوں سے بچنا مقصد حیات ہے۔مقصدِ حیاتِ انسانی یہ ہے کہ انسان اپنے رب کی
عبودیت تامہ کو اختیار کرے۔اس کا حقیقی عبد بن جائے پھر وہ کسی ایسے گناہ میں مبتلا نہیں ہوگا
جو اُس کے رب کو نا پسند ہو اور وہ ایسا کام نہیں کرے گا جو اُس کے ربّ سے اُسے دور لے جانے
والا ہو۔ہر وہ چیز جس کی وہ خواہش کرے گا وہ اُسے مل جائے گی اور وہ اپنے پیدا کرنے
والے رب کی عبودیت تامہ کے نتیجہ میں ایک ابدی سرور اور ایک دائمی لذت کو حاصل کرے
گا۔نجات تو اس کو مل جائے گی لیکن وہ نجات کے لئے پیدا نہیں کیا گیا وہ اللہ تعالیٰ کا حقیقی عبد

تفسیر حضرت
خلیفہ مسح الثالث
۳۵۵
سورة الذاريات
بننے کے لئے پیدا کیا گیا ہے جیسا کہ قرآن کریم میں بڑی وضاحت سے بیان ہوا ہے کہ
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ -
فرمایا انسانی زندگی کا مقصد عبودیت تامہ کو اختیار کرنا یعنی عبد کامل بننا ہے باقی چیزیں تو بطور لوازم
اور نتائج کے ہیں۔یہ انسان کو مل جاتے ہیں لیکن انسانی پیدائش کی اصل غرض یہ ہے کہ انسان کا
اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایک زندہ اور حقیقی تعلق پیدا ہو جائے۔یہ عبادت ہی ہے جس کا حکم دیا گیا ہے اور اس آیت میں بھی جس کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے
خالص عبادت ہی انسانی زندگی کا اصل مقصد ٹھہرایا گیا ہے لیکن بعض لوگ عبادت کے مفہوم کو یا اس
فقرے کے مفہوم کو کہ انسان عبودیت تامہ کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور اسی راہ کو اسے اختیار کرنا چاہیے
سمجھتے نہیں۔بہت سے ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو بڑی لمبی لمبی اور دکھاوے کی نمازیں ادا کرتے ہیں
اور سمجھتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی پرستش اور اس کی عبادت کا حق ادا کر رہے ہیں یا بڑی کثرت سے
روزے رکھنا شروع کر دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس کی راہ میں بڑا مجاہدہ کر رہے ہیں یا اور دوسرے
نیکی کے کام جو اللہ تعالیٰ نے بتائے ہیں اُن کے ظاہر پر زور دینے لگ جاتے ہیں مگر حقیقت نماز سے
نا آشنا اور حکمت روزہ سے بے خبر ہوتے ہیں۔اس قسم کی عبادت عند اللہ عبادت متصور نہیں ہوتی۔مجھے اس وقت ایک بزرگ
کا واقعہ یاد آ گیا ہے۔حضرت داتا گنج بخش رحمہ اللہ نے اپنی کتاب
کشف المحجوب میں لکھا ہے کہ ایک شخص بڑے بزرگ تھے لیکن ابھی گہرائیوں میں ان
کی پہنچ نہیں
ہوئی تھی۔وہ نیکیوں کے ظاہر پر بڑا زور دیتے تھے۔ایک دفعہ وہ ایک اور بزرگ سے جن کی بڑی
شہرت تھی ملنے گئے جب یہ وہاں پہنچے تو مغرب کی نماز ہو رہی تھی۔یہ بھی نماز میں شامل ہو گئے مگر یہ
بزرگ جو نماز پڑھا رہے تھے اور جن کی اُنہوں نے بڑی شہرت سنی ہوئی تھی اور جن کی ملاقات کے
لئے یہ صاحب ایک لمبا سفر طے کر کے وہاں پہنچے تھے وہ سورہ فاتحہ کی تلاوت بھی صحیح نہیں کر رہے تھے
چنانچہ یہ بڑے مایوس ہوئے اور اپنے دل میں یہ خیال کیا کہ میں نے اتنے لمبے سفر کی تکلیف بلا وجہ اور
بے فائدہ اُٹھائی ہے۔رات یہاں گزارتا ہوں صبح واپس چلا جاؤں گا۔اُنہوں نے شاید استغفار بھی کی
ہوگی کہ بڑا گناہ ہو گیا ہے۔چنانچہ صبح سویرے اُٹھے دریا قریب تھا دریا کی طرف جارہے تھے تا کہ
قضائے حاجت سے فارغ ہو کر وضو کر کے عبادت کریں مگر کیا دیکھتے ہیں کہ ایک شیر راستے میں سویا ہوا

تفسیر حضرت خلیفہ مسح الثالث
۳۵۶
سورة الذاريات
ہے وہ اُن کے پاؤں کی آواز سے دفعہ اُٹھا اور ان کے پیچھے بھا گا یہ آگے آگے تھے اور وہ اُن کے قدم
بقدم پیچھے پیچھے آرہا تھا جس وقت اُس بزرگ کی عبادت گاہ کے قریب پہنچے جن کی قرآت اُن کو اچھی
نہیں لگی تھی اور جن کے متعلق ان کے دل میں یہ خیال پیدا ہوا تھا کہ جو شخص سورہ فاتحہ کی تلاوت بھی صحیح
نہیں کر سکتا وہ بزرگ کیا ہوگا وہ اُس وقت اپنی عبادت گاہ سے باہر نکل رہے تھے وہ آگے بڑھے اور
شیر کے کان پکڑ لئے اور اس کو کہنے لگے کہ اللہ کے کتو ! کیا میں نے تمہیں یہ کہا نہیں ہوا کہ تم نے میرے
مہمانوں کو تنگ نہیں کرنا شیر دُم ہلارہا تھا اور اُن کو کچھ نہیں کہہ رہا تھا۔چنانچہ جب اُنہوں نے شیر سے کہا
کہ یہاں سے چلے جاؤ تو وہ فوراً وہاں سے چلا گیا پھر وہ ان سے مخاطب ہوئے اور کہنے لگے کہ تم لوگ
ظاہر کا زیادہ خیال رکھتے ہو اور ریاء سے بچتے نہیں اس لئے مخلوق خدا سے خوف کھاتے ہو پھر انہوں
نے بڑے نمایاں رنگ میں اور بڑے عجیب طریق پر ان کو سمجھایا کہ دیکھو صرف ظاہر کے خیال
رکھنے کی وجہ سے مخلوق خدا سے ڈرلگتا ہے مگر ہم لوگ باطن کا خیال رکھتے ہیں اس واسطے خدا کی مخلوق کا
خوف نہیں کھاتے۔اللہ تعالیٰ کی بندگی میں ڈوبے رہتے ہیں اس کا رنگ اپنے اوپر چڑھانے کی
کوشش کرتے رہتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے مقابلے میں ہر چیز کو ایک مُردہ سمجھتے ہیں۔پس جو خالص توحید ہے اس کا تقاضا یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے سوا ہر دوسری مخلوق کو اپنی ذات میں
مردہ اور نیست سمجھا جائے کیونکہ ایسا شخص اس حقیقت پر قائم ہوتا ہے کہ انسانی حیات اور بقا اور
اُس کا قیام اللہ تعالیٰ کے فضل کے سہارے کا محتاج ہے اور زندگی کا دارو مدار اللہ تعالیٰ کے فضل پر منحصر
ہے۔اگر وہ زندہ نہ رکھنا چاہے تو کوئی مخلوق فنا کا لباس پہنے بغیر رہ نہیں سکتی اور باقی بھی وہی رکھتا ہے
کیونکہ وہ قیوم بھی ہے اسی کی ذات سے دنیا اور اس کی اشیاء قائم ہیں۔پس جو توحید خالص پر قائم ہو
اُس کو شیر سے ڈر نہیں لگتا۔شیر تو پھر بھی ناسمجھ جانور ہے اس کو سارے کفار مکہ سے بھی ڈر نہیں لگتا آخر
سارے کفار بھی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے میں اکٹھے ہو گئے تھے مگر اس پاک وجود
صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مات کھا گئے۔اسی طرح آپ کے جو تبع اور آپ سے محبت کرنے والے
اور فدائی اور جاں نثار خادم ہیں وہ بھی اللہ تعالیٰ کی کسی مخلوق سے خوف نہیں کھاتے اس لئے کہ ان کے
آقا اور مطاع اور محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں توحید حقیقی پر قائم کر دیا ہے۔پس بہت سے ظاہری
سجدے کرنا اور روزے رکھنا یا اسراف کرتے ہوئے اموال کو خرچ کرنا اور ظاہر یہ کرنا کہ یہ اللہ تعالیٰ کو

آج 10 میں سے 10 باقی