سُوْرَۃُ الذّٰرِیٰتِ

انوار القراٰن (جلد ۳), حصہ 2

تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
۳۵۷
سورة الذاريات
خوش کرنے کے لئے ہے حالانکہ دل میں در حقیقت اس سے دنیا کو خوش کرنا مقصود ہو تو اس طرح کی
عبادت وغیرہ کا کچھ بھی فائدہ نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کومول لینے کے مترادف ہے۔پس
صرف ظاہر پر زور دینا مناسب نہیں ہے۔یہ صحیح ہے کہ ظاہر کی اپنی ایک قیمت ہوتی ہے اور اس کا اپنا
ایک فائدہ ہوتا ہے جس طرح اس مادی دنیا میں پھل بغیر چھلکے کے نہیں ہوتے اسی طرح روحانی دنیا میں
بھی کوئی لذت اور سرور اور لذت اور سرور کا کوئی ذریعہ اور وسیلہ بھی بغیر چھلکے کے نہیں ہوتا۔اس کا بھی
ا
ایک ظاہر ہوتا ہے۔پس یہ درست ہے کہ باطن کے ساتھ ظاہری پاکیزگی کا جو تعلق ہے وہ بھی قائم رہنا
چاہیے لیکن مغز اور حقیقت بہر حال باطن ہے۔بہر حال روح ہے، بہر حال ابدی صداقت ہے جو
اللہ تعالیٰ میں ہو کر انسان حاصل کرتا ہے اور جو یہی ہے کہ خدا ایک ہے اور ہر خیر اور خوبی اُسی سے
انسان حاصل کر سکتا ہے کسی دوسرے کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔بہر حال عبادت جو
ہے وہ روح کے بغیر ایک بے حقیقت اور بے نتیجہ چیز ہے اور اس کا کوئی ثمرہ ظاہر نہیں ہوتا اور انسان کو
اس کا کوئی پھل حاصل نہیں ہوتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ بڑے مختصر الفاظ
میں لیکن بڑے زور کے ساتھ عبادت کی حقیقت کو واضح کیا ہے۔آپ فرماتے ہیں:۔انسان خدا کی پرستش کا دعوی کرتا ہے مگر کیا پرستش صرف بہت سے سجدوں اور
رکوع اور قیام سے ہوسکتی ہے یا بہت مرتبہ تسبیح کے دانے پھیر نے والے پرستار الہی کہلا سکتے
ہیں بلکہ پرستش اُس سے ہوسکتی ہے جس کو خدا کی محبت اس درجہ پر اپنی طرف کھینچے کہ اُس کا
اپنا وجود درمیان سے اُٹھ جائے۔اول خدا کی ہستی پر پورا یقین ہو اور پھر خدا کے حسن و احسان
پر پوری اطلاع ہو اور پھر اُس سے محبت کا تعلق ایسا ہو کہ سوزش محبت ہر وقت سینہ میں موجود ہو
اور یہ حالت ہر ایک دم چہرہ پر ظاہر ہو اور خدا کی عظمت دل میں ایسی ہو کہ تمام دنیا اس کی
ہستی کے آگے مُردہ متصور ہو اور ہر ایک خوف اُسی کی ذات سے وابستہ ہو اور اُسی کی درد میں
لذت ہو اور اُسی کی خلوت میں راحت ہو اور اُس کے بغیر دل کو کسی کے ساتھ قرار نہ ہو۔اگر
ایسی حالت ہو جائے تو اُس کا نام پرستش ہے۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۵۴)
66
(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۱۹۷۴ تا ۹۷۷)
انسان زمینی گراوٹ کے لیے نہیں پیدا کیا گیا۔انسان کو کی آیت جس کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

۳۵۸
سورة الذاريات
تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
آسمانوں کی بلندیوں کے حصول کے لیے اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ
بشارت دی امت مسلمہ کو مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ کہ جب تم میں سے کوئی عاجزی،
انکساری اور تواضع کی راہوں کو اختیار کرے گا رَفَعَهُ اللهُ إِلَى السَّمَاءِ السَّابِعَةِ ( كنز العمال جلد ۲ صفحه ۲۵)
ساتویں آسمان کی بلندیاں اسے حاصل ہو جائیں گی۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۳۰۰)
انسانی ضروریات دو قسم کی ہوتی ہیں۔ایک وہ قسم ہے جس میں کائنات کی ہر شے اس کے ساتھ
شامل ہے اور اس قسم کی ضرورتوں کے لئے مانگنے کی حاجت نہیں مثلاً دل کی دھڑکن ہے۔زندگی کے
ساتھ ضروری ہے کہ دل اپنی صحت مند حرکت کے ساتھ دھڑکتا رہے۔تو کہیں ہمیں یہ دعا نہیں سکھائی
گئی کہ اے اللہ! ہمارا دل اپنی صحت مند حرکت کے ساتھ دھڑکتا رہے۔صحت کی دعا سکھائی لیکن جو
ضرورت دل کو تھی دل کو دعا کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔یہ چیز میں اس وقت واضح کرنا چاہتا ہوں۔آنکھ کو اپنے دیکھنے کے لئے کسی دعا کی حاجت نہیں تھی اس کی حاجت اللہ تعالیٰ بغیر دعا کے پوری کر رہا
ہے۔اسی طرح انسان کے جسم کا ہر ذرہ جو ہے اس کی وہ ضرورت جو دوسری کائنات کی مخلوقات میں
مشترک ہے وہ اللہ تعالیٰ دے رہا ہے اور اس کے لئے انسانی تدبیر ایک اور رنگ میں ظاہر ہوتی ہے
جس کی تفصیل میں میں اس وقت نہیں جاؤں گا لیکن انسان کو انسان کے ناطے، انسان جس غرض اور
مقصد کے لئے پیدا کیا گیا ہے اس غرض اور مقصد کے حصول کے لئے ہر چیز جس کی اسے ضرورت ہے
اس ہر چیز کے لئے اسے دعا کرنے کی بھی ضرورت ہے۔اس لئے کہ انسان کو بنیادی طور پر اللہ تعالیٰ
کے پیار کے حصول کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔اس لئے پیدا کیا گیا کہ وہ اس کا بندہ بنے۔مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ عبد بننے کے لئے پیدا کیا گیا۔عبد بننے کے لئے صرف
انسان کو پیدا کیا گیا۔اس کا ئنات کی بے شمار مخلوق میں سے کسی اور چیز کو عبد بننے کے لئے نہیں پیدا کیا
گیا۔ان کی کیفیت يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ (النحل : ۵۱) خدا تعالیٰ حکم دیتا چلا جاتا ہے وہ کرتے چلے
جاتے ہیں۔ان کو نافرمانی کی طاقت بھی نہیں ملی۔اس کا احساس بھی نہیں کیونکہ وہ کرتے ہی نہیں لیکن
چونکہ انسان ایک بلند مقصد کے لئے پیدا کیا گیا تھا کہ وہ خدا کا عبد بنے اور اس کے پیار کو حاصل
کرے اس لئے صرف انسان کے ساتھ یہ لگایا کہ دعا کرو، ملے گا۔دعا نہیں کرو گے نہیں ملے گا یعنی
عبد بننے کے لئے اپنی انسانی زندگی میں کامیابی کے لئے، خدا تعالیٰ کے پیار کے حصول کے لئے،

تفسیر حضرت
خلیفہ مسح الثالث
۳۵۹
سورة الذاريات
خدا تعالیٰ کی نگاہ میں عزت اور پیار دیکھنے کے لئے، خدا تعالیٰ کا محبوب بننے کے لئے بے شمار عمل کرنے
پڑتے ہیں جنہیں اسلامی اصطلاح میں اعمال صالحہ کہا جاتا ہے۔انسانی زندگی کا ہر فعل اسی غرض
کے لئے ہونا چاہیے
(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۴۱۹ تا ۴۲۰)

آج 10 میں سے 10 باقی