سُوْرَۃُ النَّجْمِ
انوار القراٰن (جلد ۳)
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيطِنِ الرَّجِيمِ
۳۶۳
سورة النجم
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة النجم
آیت ۱۰ فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدنى
1:
اللہ تعالیٰ نے انسانی مرتبہ کو سمجھانے کیلئے فرمایا۔وَمِنْ آیتِه أَنْ خَلَقَكُم مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ إِذَا
انْتُم بَشَر تَنْتَشِرُونَ (الروم :۲۱) اللہ تعالیٰ کی زبر دست نشانیوں اور اس کی قدرتوں کے حیرت انگیز
نظاروں میں سے ایک نظارہ یہ ہے کہ اُس نے انسان کو مٹی سے پیدا کیا ہے ہماری اس زمین کی ہر چیز
مٹی سے پیدا ہوئی ہے مٹی کے اجزا اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت ایک خاص محسوس و مشہود شکل اختیار کر
لیتے ہیں مثلاً پھلوں میں سے آم یا انگور وغیرہ ہیں۔اناجوں میں سے گندم یا جو مکی یا باجرہ ہیں۔لحمیات
میں سے پرندوں کا گوشت ہے، چوپایوں کا گوشت ہے اور مچھلیوں کا گوشت ہے اسی طرح کی اور بھی
بے شمار مختلف چیزیں ہیں مگر دنیا کی ہر چیز اللہ تعالیٰ کے حکم سے مٹی سے پیدا ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس آیہ کریمہ میں فرمایا ہے کہ اے انسان! ہم نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا اور
تمہارے وجود میں مٹی کی خلق احسن تقویم کو پہنچی ہے۔مٹی کی خلق جو موزوں ترین اور بہترین شکل
اختیار کر سکتی تھی وہ تمہارے وجود میں کمال کو پہنچ گئی ہے۔سورۃ تین میں اسی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔غرض انسان کو احسن تقویم میں پیدا کیا ہے اور احسن تقویم کی شکل میں انسان بطور بشر کے ہے پھر
تنتشرُونَ کہہ کر اس طرف اشارہ فرمایا کہ تم نے اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ اشیاء کی تسخیر کیلئے دنیا میں
پھیلنا شروع کیا۔پہلے تم نے اپنے ماحول کی چیزوں سے فائدہ اُٹھایا پھر چونکہ تمہاری فطرت میں یہ
جذ بہ رکھ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ماحول یعنی اپنے ملک کی چیزوں سے تسلی نہیں پاتی اور انسان سمجھتا ہے کہ
ساری دنیا کی چیزیں اس کے لئے پیدا کی گئی ہیں اس لئے وہ ساری دنیا میں پھرنے کے لئے نکل کھڑا
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۳۶۴
سورة النجم
ہوا اور دنیا کی ہر چیز کو اس نے اپنے کام پر لگایا اور اپنے فائدہ کے لئے اُسے استعمال کیا۔در اصل بشر اس مٹی کی تخلیق کی انتہا اور روحانی تخلیق کی ابتداء ہے اور یہ وہ مقام ہے جہاں سے
سیر روحانی شروع ہوتی ہے۔پھر آگے جتنی جتنی کسی میں ہمت ہوتی ہے وہ اس کے مطابق روحانی
رفعتوں کو حاصل کرتا چلا جاتا ہے البتہ بشریت سے پہلے روحانی رفعتوں کے حصول کا سوال پیدا ہی
نہیں ہوتا۔بشریت کے شرف سے مشرف ہونے کے بعد ہی انسانی مخلوق اللہ تعالیٰ کا قرب اور لقا کا
مقام حاصل کر سکتی ہے۔پس بشریت کے مقام سے سیر روحانی کا آغاز ہوتا ہے اور اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اس کا
نام احسن تقویم رکھا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی ان دو آیات میں جن کی میں نے
ابھی تلاوت کی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرمایا کہ اے رسول تم دنیا میں
اعلان کر دو اور اس عظیم الشان اعلان پر مشتمل ان آیات إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ کو بشریت کے
کمال کے ذکر سے شروع کر کے آگے سیر روحانی پر ختم کیا۔اب ایک ایسے فرد واحد نے خدائی حکم کے
ماتحت یہ اعلان کیا کہ میں تم جیسا ہی بشر ہوں۔وہ خدا تعالیٰ کے قریب تر ہوا جیسا کہ خود قرآن کریم کی
یہ آیہ کریمہ ہے۔فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ او ادنی اس حقیقت کی مظہر ہے اور اس سے زیادہ قرب کسی اور فرد بشر کے
لئے حاصل کرنا تو کیا اُس جتنا بھی حصول ممکن نہیں چنانچہ آپ کی علوشان پر وہ حدیث قدسی بھی روشنی
ڈالتی ہے جس کے الفاظ یہ ہیں لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الافلاک یعنی اے رسول ! اگر تیرا وجود پیدانہ
کرنا ہوتا، اگر تجھے دنیا کے لئے نمونہ نہ بنانا ہوتا تو میں مخلوق ہی پیدا نہ کرتا۔پس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کی زبان مبارک سے یہ اعلان کروایا کہ میں بھی تمہارے جیسا بشر ہوں تمہارے جیسا انسان ہوں،
جہاں تک انسانی عزت، شرف اور مرتبہ کا سوال ہے مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں کیونکہ جس طرح میں
احسن تقویم یعنی بشریت کے لحاظ سے مٹی کا ایک پتلا ہوں اسی طرح تم بھی مٹی کے پتلے ہو، جس طرح
میں اشرف المخلوقات کا ایک فرد ہوں اسی طرح تم بھی اشرف المخلوقات کے فرد ہو جس طرح میں سیر روحانی
میں بلند سے بلند درجات پاسکتا ہوں اسی طرح تم بھی بلند سے بلند درجے حاصل کر سکتے ہو اور یہ کہہ کر
ایک طرف دنیا میں انسانی عزت اور شرف کو قائم کیا اور دوسری طرف ہر فرد بشر کو اس طرف بھی متوجہ کیا
تفسیر حضرت خلیفہ مسح الثالث
۳۶۵
سورة النجم
کہ آخر میں بھی تمہاری طرح ایک بشر ہوں۔اگر مجھے اللہ تعالیٰ کے فضل سے بلند سے بلند مقام حاصل
ہو سکتا ہے تو تمہیں بھی بلند درجہ کیوں نہیں حاصل ہو سکتا۔تم بھی خدا کی راہ میں مخلصانہ کوششیں کرو، سچی
قربانیاں دور حقیقی مجاہدہ اختیار کرو، جذ بہ فدائیت اور عاشقانہ ایثار کے نمونے پیش کر و خدا تعالیٰ تم سے بھی
پیار کرنے لگ جائے گا تم بھی اپنی اپنی استعداد کے مطابق اللہ تعالیٰ کی محبت اور رضا کو حاصل کر لو گے۔( خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۸۰۶،۸۰۵)
آیت ۱۱ تا ۱۹ فَاَوْحَى إِلى عَبْدِهِ مَا أَوْلى مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأى۔افترُونَهُ عَلَى مَا يَرَى وَلَقَدْ رَاهُ نَزَلَةً أُخْرَى عِنْدَ سِدرَةِ الْمُنْتَهَى عِنْدَهَا
جَنَّةُ الْمَاوَى إِذْ يَغْشَى السّدُرَةَ مَا مَا يَغْشَى مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى لَقَدْ
رَأَى مِنْ أَيْتِ رَبِّهِ الكُبرى۔تاہم وہ بنیادی حقیقت جو معراج کی رات نوع انسان کو دکھائی گئی وہ کچھ اور بھی بتاتی ہے اور وہ یہ
ہے کہ مقام محمد یت عرش رب کریم پر ہے اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے کوئی شخص
روحانی رفعتوں کو حاصل کرتے کرتے ساتویں آسمان تک پہنچ جائے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے
پہلو میں جگہ پائے تب بھی آپ کے آخری نبی ہونے میں کوئی خلل نہیں پڑتا کیونکہ آپ کا مقام تو بہت
بلند ہے۔آپ آخری مقام یعنی مقام محمدیت پر فائز ہیں اور یہ یہ مقام ہے جس کے بعد کوئی اور
روحانی مقام نہیں ہے۔عرش رب کریم کے بعد تو کوئی اور چیز ہوہی نہیں سکتی۔آپ اس آخری مقام پر
کھڑے ہیں جہاں تک کسی کا پہنچنا ہی ناممکن ہے کسی کا آگے بڑھنا شرعاً ناممکن ہے۔کسی کا آگے
بڑھنا انسانی فطرت کے خلاف ہے کیونکہ فطرت کا نچوڑ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے اور
آپ کا مقام مقام محمدیت ہے عرش رب کریم ہے۔اگر کوئی امتی آپ کی متابعت میں ساتویں آسمان پر
بھی پہنچ گیا تو وہ ختم نبوت میں کیسے خلل انداز ہو گیا۔ختم نبوت کا مقام ساتواں آسمان نہیں ہے بلکہ اس
سے بہت بلند بہت پرے ہے اور ختم نبوت یعنی مقام محمدیت کے پرے کوئی چیز نہیں ہے۔عرش
رب کریم کے بعد تو کوئی اور مقام نہیں ہے وہاں تک کسی کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا نہ ہی اس
تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
۳۶۶
سورة النجم
سے ورے رہ کر ختم نبوت میں کوئی خلل پڑتا ہے مثلاً ہمارے سامنے پہاڑیاں ہیں۔ایک شخص سبہ
سے اونچے پتھر پر کھڑا ہے۔وہاں صرف ایک آدمی ہی کھڑا ہو سکتا ہے۔اب نیچے سے ایک اور شخص
اوپر چڑھتا ہے اور چڑھتے چڑھتے وہ اس جگہ تو نہیں پہنچ سکتا مگر دس گز ورے رہ جاتا ہے۔اس کا
دس گزورے مقام حاصل کر لینے کا یہ مطلب تو نہیں ہوتا کہ وہ دوسرا شخص پہاڑی کے آخری اور سب
سے بلند مقام پر کھڑا نہیں ہوا۔پس ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی مانتے ہیں اس معنی میں جس معنی میں حضرت محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو جو ہمارے محبوب اور پیارے ہیں آخری نبی سمجھنا چاہیے لیکن بعض لوگ یہ کہتے ہیں
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی پیروی کے باوجود کوئی شخص پہلے آسمان پر بھی نہیں جاسکتا۔بعض کہنے
والے یہ کہتے ہیں کہ دوسرے آسمان پر بھی کوئی نہیں جاسکتا۔کہنے والے یہ بھی کہتے ہیں تیسرے آسمان
پر بھی کوئی نہیں جاسکتا کہنے والے یہ بھی کہتے ہیں کہ چوتھے اور پانچویں آسمان پر بھی کوئی نہیں جاسکتا۔اسی طرح چھٹے اور ساتویں آسمان تک بھی کوئی نہیں جاسکتا حالانکہ اگر آپ کی امت میں سے کوئی شخص
حضرت آدم کا رتبہ اور آپ کی رفعت حاصل کرلے تو مقام محمدیت پر اس کا کیا فرق پڑا وہ تو چھ سات
آسمان آپ سے نیچے ہے۔اسی طرح اگر کوئی آدمی ساتویں آسمان تک پہنچ جاتا ہے (جس کی حدیث
میں بھی خوشخبری دی گئی ہے ) تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔اگر حضرت ابرہیم علیہ السلام کے مقام تک
پہنچنے سے ختم نبوت پر اثر پڑتا ہے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام کا وجود یہ اثر ڈال چکا ہے۔کسی اور کو
رخنہ ڈالنے کی ضرورت نہیں لیکن فی الواقعہ یہ امر رخنہ نہیں ڈالتا کیونکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی
دعاؤں کا ثمرہ، آپ کی قربانیوں کا نتیجہ تھا کہ ایک ایثار پیشہ قوم تیار ہوگئی جسے ابراہیم علیہ السلام نے
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے استقبال کے لئے تیار کیا تھا۔حضرت ابراہیم علیہ السلام
تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلیٰ مقام پر اپنے بیٹے حضرت اسمعیل علیہ السلام کو قربان کرنے کے
لئے تیار ہو گئے تھے کس چیز پر قربان کرنے کے لئے؟ خدا نے فرمایا تھا میرے عرش پر، میرے عرش
کی رفعتوں کے حصول کے بعد میری دائیں طرف بیٹھنے والا تیری نسل میں پیدا ہونے والا ہے۔اس فخر
پر ( جو تجھے نصیب ہورہا ہے کہ وہ تیری نسل میں پیدا ہو گا ) اللہ تعالیٰ کی حمد کرتے ہوئے اپنی نسل کو اس
ممتاز اور منفرد شخصیت پر قربان کر دو۔گو اس کی تعبیر کچھ اور تھی لیکن حضرت ابراہیم علیہ السلام ظاہری طور
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
پر اپنے بیٹے کو قربان کرنے کے لئے تیار ہو گئے۔۳۶۷
سورة النجم
اس
کی تعبیر یہ تھی اور تاریخ بھی ہمیں یہی بتاتی ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسل سینکڑوں
سال تک حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے استقبال کی تیاری کرتی رہی ہے۔عام طور پر دیکھا
جاتا ہے کہ کسی جگہ ڈی سی صاحب نے آنا ہوتا ہے۔تین چار دن پہلے تیاری کی جاتی ہے۔کمشنر صاحب کے لئے آٹھ دس دن پہلے اور صدر مملکت مثلاً امریکہ کا صدر نکسن ہو تو اس کے استقبال
کے لئے لوگ کئی مہینے پہلے تیاری کرنا شروع کر دیتے ہیں مگر وہ عظیم ہستی جس کے مقابلہ میں جس سے
ارفع کسی انسان نے پیدا نہیں ہونا تھا اس کے استقبال کیلئے صدیوں کی تیاری کی ضرورت تھی
حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک قوم تیار کی جانی تھی جس نے آپ کا استقبال کرنا تھا
اور آپ کی قوت قدسیہ اور روحانی اثرات کو قبول کرنا تھا جس نے اپنے عمل سے یہ ثابت کرنا تھا کہ جس
طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے بیٹے کو خدا کی راہ میں قربان کرنے کے لئے تیار ہو گئے تھے اسی
طرح ہم اپنی نسلوں کو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں پر خدا تعالیٰ کی خاطر قربان کرنے
کے لئے تیار ہیں۔یہ وہ ذبح عظیم ہے جس کی وجہ سے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جان بچ گئی اور یہی وہ
ذبح عظیم ہے جس کی ہزاروں مثالیں ابتداء دور اسلام میں ملتی ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور
اسلام اور آپ کے مشن کے دفاع میں میدان کارزار میں جو کٹی ہوئی گردنیں نظر آتی ہیں وہ ذبح عظیم کی
درخشندہ مثالیں ہیں۔ایک قوم کو تیار کرنے کا حکم تھا جو خدا کی راہ میں اپنی جانیں قربان کر دے۔ایک
بچے کی جان لینے سے کام نہیں بنتا تھا چنانچہ ایک جان نثار قوم تیار ہوئی اور اس میں سے کئی بدر کے
میدان میں شہید ہوئے پھر وہ جنگ احد میں شہید ہوئے یکے بعد دیگرے ہر جنگ میں شہید ہوتے
رہے۔وہ عرب کے میدانوں میں شہید ہوئے ، وہ ایران کے میدانوں میں شہید ہوئے ، وہ روم کے
میدانوں میں شہید ہوئے ، وہ مصر کے میدانوں میں شہید ہوئے ، مغربی افریقہ کے میدانوں میں شہید
ہوئے۔وہ اسپین سے آگے نکل کر فرانس کے شمالی علاقوں میں جا نکلے۔وہ روم میں جا پہنچے جو اس وقت
ترکی میں شامل تھا اور پھر پولینڈ تک چلے گئے۔انہوں نے اپنی جانوں کو خدا کی راہ میں قربان کرتے
ہوئے زمین کو اپنے خون سے سرخ کر دیا۔پس یہ ہے وہ ذبح عظیم جو حضرت اسماعیل علیہ السلام کی نسل سے لی گئی۔حضرت
ابراہیم علیہ السلام
۳۶۸
سورة النجم
تفسیر حضرت خلیفة السبع الثالث
کا روحانی رفعتوں کے حصول پر ساتویں آسمان تک پہنچ جانا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام محمدیت
میں رخنہ اندازی کرنے والا نہیں ہے بلکہ آپ کی عظیم روحانی مہمات میں ممد و معاون بننے والا ہے۔جس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی نسل کو حضرت محمد مصطفی اصلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تیار کیا تھا
اگر اسی طرح آج بھی آپ کا کوئی روحانی فرزند ایک ایسی جماعت کو تیار کرنے کیلئے کھڑا ہو جو پہلوں کی
طرح یا جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسل کی طرح اپنی جانوں کو حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے قربان کرنے والے ہوں اور اس وجہ سے وہ شخص یعنی حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرزند
جلیل حضرت ابراہیم کے ساتھ ساتویں آسمان تک پہنچ جائے تو کوئی جاہل ہی یہ کہے گا کہ اس سے
خاتم النبیین کے اندر رخنہ پڑ گیا اور خلل واقع ہو گیا۔نہ پہلے آنے والوں کے نتیجہ میں رخنہ پڑا اور نہ
بعد میں آنے والے امتی اور ظلی نبی کے آنے پر خلل واقع ہوسکتا ہے۔آخری نبی کا یہی وہ مقام یعنی
مقام محمدیت ہے جس کی رو سے ہم حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی سمجھتے ہیں اور ہم آپ
کے اس قول پر بھی یقین رکھتے ہیں جس میں آپ نے فرمایا ہے کہ دیکھو تم میں سے جو بھی تو اضع
اور عاجزی اختیار کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو روحانی طور پر رفعتیں عطا فرمائے گا مگر ایک وہ بھی ہوگا
إِذَا تَوَاضَعَ الْعَبْدُ رَفَعَهُ اللهُ إِلَى السَّمَاء السابعة - ( كنز العمال جلد ۲ صفحہ ۲۵) جس کی عاجزی اور
تواضع جس کی اطاعت محمد اور فنا فی محمد کا رتبہ اپنی انتہا کو پہنچا ہوا ہوگا۔وہ عجز کے انتہائی مقام، تواضع
کے انتہائی مقام اور عشق محمدؐ کے انتہائی مقام سے سرفراز ہوگا۔دراصل عجز اور انکساری عشق کے نتیجہ
میں پیدا ہوتی ہے۔پس جس کی یہ کیفیت ہوگی اِذا تَوَاضَعَ الْعَبْدُ اس کے متعلق خدا وعدہ کرتا
ہے۔رَفَعَهُ اللهُ إِلَى السَّمَاءِ السَّابِعَةِ کہ اللہ تعالیٰ اُسے ساتویں آسمان تک پہنچا دے گا اور اُسے
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پہلو میں لے جا کر کھڑا کر دے گا۔پس حضرت
ابراہیم علیہ السلام روحانی رفعتوں کے لحاظ سے ساتویں آسمان پر پہنچے لیکن وہ پاک وجود
جس نے عرش رب کریم پر جگہ پانی تھی اور ختم نبوت سے مشرف ہونا تھا۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کی
رفعتیں آپ کے اس مقام میں رخنہ ڈالنے والی نہیں تھیں تو آپ
کا وہ فرزند جلیل جس نے اپنی زندگی کا
ہرلحہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان کر دیا اور غلبہ اسلام کے لئے جس کی تڑپ نے اور
جس کے دل میں خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار نے اور جس کی متضرعانہ دعاؤں نے
۳۶۹
سورة النجم
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
ایک ایسی قوم پیدا کی جس نے ساری دنیا کے ساتھ جنگ کو قبول کیا لیکن حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ اپنی محبت کا رشتہ قطع نہیں کیا اس فرزند جلیل کے اس روحانی رتبہ کی وجہ سے جو ساتویں آسمان
پر حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں کے نیچے ہے اس سے ختم نبوت میں کیسے خلل
پڑ گیا؟ یہ ایک سمجھنے کی بات ہے اللہ تعالیٰ لوگوں کو سمجھ عطا فرمائے۔باقی ہم سمجھتے ہیں کہ جو شخص یہ مسئلہ نہیں سمجھتا وہ دراصل بغض کی وجہ سے یا جہالت کے نتیجہ میں یا
تعصب کی وجہ سے یا روحانی اقدار حاصل نہ کرنے کے نتیجہ میں ایسا کرتا ہے کیونکہ امت محمدیہ کے علماء
دو مختلف ( علمائے ظاہر اور علمائے باطن کے گروہوں میں بٹے ہوئے نظر آتے ہیں۔پہلے لوگوں نے
بھی ان کے متعلق یہی کہا ہے اور اب بھی یہی کہا جا سکتا ہے۔ایک وہ ہے جس کو خدا تعالیٰ نے
قرآن کریم سکھایا اور ایک وہ ہے جس نے خدا سے سیکھے ہوئے کو یاد کیا سمجھ کر اور کچھ بغیر سمجھے کے،
دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔میں اس وقت اس تفصیل میں جانا نہیں چاہتا۔بہر حال ہم بھی
حضرت محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الانبیاء اور آخری نبی مانتے ہیں اور اس محکم یقین پر قائم ہیں کہ
کوئی شخص روحانی رفعتوں کے لحاظ سے پہلے، دوسرے تیسرے، چوتھے ، پانچویں، چھٹے اور ساتویں
آسمان تک پہنچنے کے باوجود مقام ختم نبوت میں خلل انداز نہیں ہو سکتا ساتویں آسمان پر پہنچ کر اس کا
مقام حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام سے نیچے مگر آپ کے قریب تر مقام ہوگا کیونکہ
چھٹے آسمان پر حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مقام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کے درمیان
ایک پورا ساتواں آسمان حائل ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام وہ قرب نہیں پاسکے جو حضرت
ابراہیم علیہ السلام
نے پایا تھا اسی واسطے ان کے دل میں جب یہ خواہش پیدا ہوئی کہ وہ اس تجلی کو دیکھیں جو
حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والی تھی تو اس کے ہزارویں حصہ سے بھی تھوڑی سی
جھلک کے نتیجہ میں خَرِّ مُوسى صَعِقًا (الاعراف: ۱۴۴) یعنی حضرت موسی علیہ السلام بے ہوش ہو کر گر
پڑے۔اللہ تعالیٰ نے دنیا کو یہ نظارہ دکھایا لیکن جو شخص ساتویں آسمان پر پہنچ گیا وہ حضرت محمد مصطفی
صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں ہے۔آپ سے نیچے ہے بعد نہیں۔جو شخص یہ کہتا ہے کہ حضرت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا انتہائی قرب اور آپ کے قدموں کی خاک میں بیٹھنا میرے لئے فخر کا موجب
ہے۔وہ آپ کے احترام کے منافی کس طرح بات کرنے والا سمجھا جاسکتا ہے۔وہ تو آپ کے پیار میں
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
سورة النجم
گم ہے اس کی روح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پیوست ہے۔وہ تو آپ پر ہر آن فدا ہوتا رہا
اور عاجزی سے خدمت اسلام کے کاموں میں لگا رہا۔اس کے وجود میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
قوت قدسیہ کارفرما رہی۔اس کی قائم کردہ جماعت آج بھی اس بات پر فخر محسوس کرتی ہے کہ خدا تعالیٰ
نے اسے اس طرح چنا جس طرح پہلے لوگوں کو چنا تھا تا کہ وہ خواب جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو
دکھائی گئی تھی وہ دوبارہ پوری ہو۔دنیا پھر فدائیت اور جاں نثاری کے نمونے دیکھے۔جس طرح پہلے
اسلام معروف
دنیا پر غالب آیا تھا اب پھر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے اُن جاں نثاروں کی قربانیوں اور جاں
شاری کے نتیجہ میں اسلام ساری معروف دُنیا پر غالب آئے ساری دُنیا پر۔( خطبات ناصر جلد پنجم صفحه ۸۶ تا ۹۱)
b
آیت ۳۳ اَلَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَّرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّهَمَ إِنَّ رَبَّكَ
وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ هُوَ اَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ اَنْشَاكُم مِّنَ الْأَرْضِ وَإِذْ أَنْتُمْ آجِنَّةٌ فِي
b
بُطُونِ أُمَّهَتِكُمْ فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ اتَّقَى
b
سورۃ النجم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔هُوَ أَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ أَنْشَاكُمْ مِنَ الْأَرْضِ وَإِذْ أَنْتُمْ آجِنَّةٌ فِي
بُطُونِ أُمَّهَتِكُمْ فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى -
خدا تعالیٰ تمہیں اس وقت سے جانتا ہے جب تمہارے جسم کے ذرے ابھی مٹی میں ملے ہوئے
تھے اور اس نے ان ذروں کو اٹھایا اور ایک مادی جسم پیدا کر دیا۔وہ اس وقت سے تم کو خوب جانتا ہے
جب اس نے تم کو زمین سے پیدا کیا۔پھر کم و بیش نو مہینے تم اپنی ماں کے پیٹ میں رہے۔نہ ماں کو پتا
تھا کہ یہ بچہ کیسا ہے نہ اس بچے کو ہوش تھی کہ میں کیا بنوں گا لیکن خدا جانتا تھا۔پس وہ اس وقت سے تم کو
خوب جانتا ہے جب کہ تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں پوشیدہ تھے۔پس اپنی جانوں کو پاک مت قرار
دو۔فَلَا تُزلوا انفسكم پاک قرار دینا اس کا حق ہے جو اس وقت سے علم رکھتا ہو جب ذرات زمین
ابھی جسمانی روپ میں ظاہر نہیں ہوئے اور بچہ بن کے ماں کے پیٹ میں نہیں گئے اور اس وقت سے
جانتا ہے کہ جب ماں بھی نہیں جانتی تھی کہ میرے پیٹ میں جو بچہ ہے وہ کیسا نکلے گا اور نہ اس بچے کو
کوئی ہوش تھی اس لئے فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمُ اپنی جانوں کو پاک مت قرار دو۔هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ اتَّقُی یہ
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
سورة النجم
فیصلہ کرنا کہ متقی کون ہے اسی ہستی کا کام ہے جو اس وقت سے زمین کے ذروں کو جانتا ہو جس نے جسم
بننا ہے اور جو ماں کے رحم میں بچہ کروٹیں لے رہا ہے (اس میں حرکت پیدا ہو جاتی ہے ایک وقت کے
بعد ) صرف اللہ جانتا ہے۔نہ ماں جانتی ہے نہ باپ جانتا ہے نہ خود بچہ جانتا ہے کہ کیا ہونے والا ہے
آئندہ؟ یہاں اللہ تعالیٰ نے یہ اعلان کیا کہ صرف مجھے اختیار ہے اور مجھ سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں۔اللہ تعالیٰ جانتا ہے اس کا کام ہے کہ وہ کسی شخص کو متقی قرار دے، کسے متقی قرار نہ دے۔اگر کوئی شخص یہ
دعوی کر دے جنون کی کسی حالت میں کہ میں بھی ان ذرات کے وقت سے جب ابھی جسم نہیں بنے
تھے جانتا ہوں بعض لوگوں کو اور ماں کے پیٹ میں جب وہ کروٹیں لے رہے تھے اس وقت سے میں
جانتا ہوں اور میں متقی قرار دیتا ہوں، یہ تو جنون ہو گا۔ہر آدمی کہے گا کہ اللہ تعالیٰ تجھ پر رحم کرے اور
تیرے حواس کو درست کرے۔پس اعلان یہ ہو گیا قرآن کریم میں کہ سوائے اللہ تعالیٰ کے جو اس وقت سے تم کو جانتا ہے کہ تم
زمین میں مادی ذرات کی شکل میں تھے۔پھر اس نے تمہیں اکٹھا کیا اور ایک جسم دیا۔انسان کو خلق کیا
اور احسن صورت بنائی دوسری آیت میں ہے۔اس وقت سے جانتا ہے جب یہ احسن صورت بنانے کی
Process شروع ہو چکی تھی ماں کے پیٹ میں۔وہ جانتا ہے کہ اس نے تمہیں کون سی صلاحیتیں اور
قوتیں اخلاقی اور روحانی طور پر دیں وہ جانتا ہے کہ تم نے انہیں ضائع کر دیا یا ان کی صحیح نشوو نما کر کے
اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کیا۔یہ بات خدا کا پیار ملایا نہیں ملا یہ تو خدا ہی بتا سکتا ہے نا۔اس واسطے
فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ یہ
حکم دے دیا۔اور سورہ نساء میں یہ فرمایا - اَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يُزَكُونَ اَنْفُسَهُمْ بَلِ اللَّهُ يُزَكِّي مَنْ يَشَاءُ وَلَا
يُظْلَمُونَ فَتِيلًا انْظُرُ كَيْفَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللهِ الْكَذِبَ وَكَفَى بِهِ اِثْمًا مُّبِينًا (النساء: ۵۱،۵۰)
کیا تجھے ان لوگوں کا حال معلوم نہیں جو اپنے آپ کو پاک قرار دیتے ہیں۔ان کا یہ حق نہیں
ہے۔اللہ تعالیٰ جسے پسند کرتا ہے اسے پاک قرار دیتا ہے۔وَلَا يُظْلَمُونَ فَتِيلًا اور ان پر کوئی ظلم
نہیں کیا جائے گا۔اگلی آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے انظرُ كَيْفَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ کہ دیکھ وہ
کس طرح اللہ پر جھوٹ باندھ رہے ہیں۔جب وہ کسی کو پاک اور مطہر قرار دیتے ہیں تو اس کا تو مطلب یہ ہے نا کہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں پاک
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۳۷۲
سورة النجم
د
اور مطہر ہے وہ۔خدا تعالیٰ کہتا ہے دیکھو۔وہ کس طرح خدا پر جھوٹ باندھ رہے ہیں اور یہ و کفی پتے
إثْمًا مُّبِينًا کھلا کھلا گناہ ہے۔ایک دوسرے کو یا اپنے آپ
کو متقی اور پر ہیز گار قرار دینا ، خدا تعالیٰ پر
جھوٹ باندھنا انه مبین ہے، ایک ایسا گناہ کرنا ہے جو چھپی ہوئی بات نہیں، کھلی بات ہے۔اس
واسطے کہ پاک اور متقی کے معنی ہی یہ ہیں کہ جو خدا کی نگاہ میں پاک اور متقی ہو۔پاک اور متقی کے معنی
اسلامی تعلیم کی رو سے یہ نہیں کہ کوئی جماعت کسی دوسری جماعت کو پاک اور متقی قرار دے دے۔پاک اور متقی کے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں کوئی شخص پاک اور متقی ہے اور اللہ تعالیٰ کسی کو پاک
اور متقی قرار نہیں دیتا اور ایک شخص یا ایک گروہ یا ایک علاقہ یا ساری دنیا مل کے کسی کو پاک اور متقی قرار
دے تو وہ خدا تعالیٰ پر جھوٹ باندھنا ہے اور کھلم کھلا گناہ ہے۔بہت سی اور آیات ہیں جن میں اس مضمون کے بعض دوسرے پہلو بیان کئے گئے ہیں۔ان میں
سے میں نے تین کو اٹھایا ہے۔اس واسطے انسان کا جو کام ہے وہ انسان کو کرنا چاہیے اور انسان کا کام یہ
ہے کہ وہ ہمیشہ عاجزانہ راہوں کو اختیار کرے کبھی تکبر نہ کرے کبھی کسی سے خود کو بڑا نہ سمجھے کبھی گھمنڈ
اور فخر اس کے دل میں پیدا نہ ہو۔نہ دنیوی برتریاں، جو دنیا کی نگاہوں میں ہیں ان کے نتیجہ میں ، نہ
دین میں جب دین خدا اسے عطا کرے، نا مجھی کی راہوں کو اختیار کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کے فضلوں
اور رحمتوں کی تلاش کرنے کی بجائے جو دعا کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ کے فیصلہ کے نتیجہ میں ہوتے ہیں خود
ہی فیصلہ کرنا شروع کر دے کہ میں یا فلاں لوگ جو ہیں وہ پر ہیز گار اور متقی ہیں۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۹۶ تا ۹۸)
انسان خدا سے دور ہو کر ہی انانیت کا چولہ نہیں اوڑھتا اور تکبر اور فخر اور اپنے آپ کو کچھ سمجھنے کی
لعنت میں مبتلا نہیں ہو جاتا اور خدا سے دوری کی راہوں کو اختیار کرنے کے بعد ہی اس قسم کی انا کا،
انانیت کا مظاہرہ نہیں کرتا جس قسم کی انانیت کا مظاہرہ فرعون نے آنا رَبَّكُمُ الْأَعْلَى (النزعت : ۲۵) کہہ
کر کیا تھا بلکہ خدا پر ایمان لانے کے بعد بھی اس ابتلا کا دروازہ انسان پر کھلا رہتا ہے۔اسلام نے
مذہب کی جو بنیادی حقیقت ہمیں سمجھائی ہے وہ یہ ہے کہ انسان کا کام ہے اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے
طریقے پر اخلاص کے ساتھ اور نیک نیتی کے ساتھ ان اعمال کو وہ بجالائے جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے
کہا ہے کہ بجالا ؤ اور ان سے اجتناب کرے جن سے بچنے کے لئے حکم دیا گیا ہے۔اعمال کو قبول کرنا یا
تفسیر حضرت خلیفہ مسح الثالث
۳۷۳
سورة النجم
نہ کرنا یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔ان چھپی ہوئی، پوشیدہ، ایسی کمزوریوں کو جاننا جن پر انسان خود بھی
اطلاع نہیں رکھتا۔یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔یہ انسان کر ہی نہیں سکتا۔اس لئے اسلام کی اس تعلیم کا جو
حصہ ہے، اس کا خلاصہ اس فقرہ میں بیان کیا ہے کہ سب کچھ کرنے کے بعد سمجھو کہ کچھ نہیں کیا۔اس
لئے کہ قبول کرنا یا نہ کرنا، یہ واللہ تعالیٰ کا کام ہے۔کوئی شخص ساری ساری رات خدا کے حضور بظاہر
دعائیں کرنے کے باوجود خدا کا پیارا نہیں بنتا۔مالی قربانیاں دینے کے بعد ، وقت کی قربانی دینے کے
بعد نفس کی قربانی دینے کے بعد ، عزت کی قربانی دینے کے بعد خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل نہیں کرسکتا
جب تک خدا تعالیٰ ان قربانیوں کو قبول نہ کرے۔اس سلسلہ میں حکم قرآن کریم میں یہ بیان ہوا ہے کہ
لا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ خود اپنے نفس کو اور ایک دوسرے کو ( یہ دونوں مفہوم اس میں آتے ہیں ) پاک اور
مطہر نہ قرار دیا کرو۔مختلف آیات میں یہ مضمون اور اس کے مختلف پہلو بیان ہوئے ہیں۔چند ایک
آیات آج کے خطبہ کے لئے میں نے منتخب کی ہیں۔میں کوشش کروں گا کہ مختصر خطبہ دوں کہاں تک
کامیاب ہوتا ہوں اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔سورہ نجم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ اتَّقُی۔دنیا میں خدا کے علاوہ کوئی وجود تمہیں اتنا نہیں جانتا جتنا خدا جانتا ہے۔سب سے زیادہ تمہیں اللہ تعالیٰ
جاننے والا ہے۔آگے دلیل دی کیونکہ اسلام حکمت سے پر مذہب ہے۔إِذْ أَنْشَاكُم مِّنَ الْأَرْضِ اس
وقت سے جانتا ہے کہ جب اس نے زمین کے ذروں کو اس لئے پیدا کیا کہ تمہارے وجود کا حصہ بنیں۔ابھی ماں کے پیٹ میں تم نہیں گئے لیکن زمین کے ذرے کچھ ایسے پیدا کئے گئے تھے جو تمہارے جسم
کا حصہ بنے۔ہر فر د واحد مختلف مجموعہ ہے ذرات کا۔وہ ذرات اس کے جسم کا حصہ بنتے ہیں۔إِذْ انْشَاكُم مِّنَ الْأَرْضِ جب تم کو اس نے زمین سے پیدا کیا اس وقت سے وہ تمہیں جانتا ہے تو یہ
ذرات ہیں جو فلاں فرد واحد کے جسم کا حصہ بنیں گے۔وہ اس کا جسم بنادیں گے۔وَإِذْ انْتُم أَجِنَّةٌ فِي بُطُونِ أُمَّهَتِكُمْ اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں ابھی پوشیدہ تھے۔پیدائش بھی تمہاری نہیں ہوئی تھی۔خدا تعالیٰ اس وقت بھی جانتا تھا۔تم اس وقت اپنے آپ کو جانتے
تھے؟ نہیں، کوئی شخص یہ دعویٰ نہیں کر سکتا اپنے ہوش و حواس میں کہ میں اپنے نفس سے واقف تھا اس
وقت جب میں اپنی ماں کے پیٹ میں تھا۔پیدائش کے بعد کے واقعات بھی نہیں جانتا۔بعض بڑے
تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
۳۷۴
سورة النجم
ذہین بچے ہیں ان کو بہت بچپن کی باتیں یاد ہیں لیکن پیدائش کے بعد کی جو چیخ نکلی اس کے منہ سے وہ
کسی کو بھی یاد نہیں ہوگی لیکن خدا کہتا ہے میں تمہیں اس وقت بھی جانتا تھا جب ابھی تم اپنی ماں کے
پیٹ میں پوشیدہ تھے اس لئے فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُم تم پاکیزگی کا دعوی میرے سامنے مت کرو۔ھو
اَعْلَمُ بِمَنْ القَى خدا جانتا ہے کہ تم میں کون متقی ہے اور کون متقی نہیں ہے۔(خطبات ناصر جلد هشتم صفحه ۳۸۱ تا ۳۸۳)
آیت ۳۴ تا ۴۲ أَفَرَعَيْتَ الَّذِي تَوَلَّى وَ اعْطَى قَلِيلًا وَ الذي أَعِنْدَهُ
عِلْمُ الْغَيْبِ فَهُوَ يَرَى اَم لَمْ يُنَبِّاً بِمَا فِي صُحُفِ مُوسَى وَ إِبْرَاهِيمَ الَّذِي
وفى لى اَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى وَ اَنْ لَّيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى وَ أَنَّ
سَعْيَه سَوْفَ يُرَى ثُمَّ يُجْزَهُ الْجَزَاء الْأَوْلَى وَ أَنَّ إِلَى رَبَّكَ الْمُنْتَهى
اللہ تعالیٰ سورہ نجم کی ان دو آیات کے بعد ان لوگوں سے مخاطب ہوکر فرماتا ہے جو کچھ دیتے اور
بقیہ کے متعلق بخل کرتے ہیں کہ کیا ان
کو علم نہیں ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا اٹل قانون ہے۔جو پہلی الہامی کتب
میں بھی نظر آتا ہے۔یعنی اَلا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرى - وَزَرَ کے ایک معنے تو گناہ کے ہیں لیکن میں جو
تفسیر کر رہا ہوں وہاں گناہ کے معنی چسپاں نہیں ہوتے۔میری تفسیر کے مطابق بوجھ کے معنے ہیں یعنی
خدا تعالیٰ کا یہ اٹل قانون ہے کہ کوئی جان دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔جس کی استعداد پچاس
اکائیاں ہے وہ اسی اکائیوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی جو پچاس اور ساٹھ کے درمیان فرق ہے یا پچاس اور سو
کے درمیان فرق ہے وہ تو دوسرے کا بوجھ ہے (جس کی طاقت زیادہ ہے اور ) اس کے اوپر نہیں
پڑ سکتا۔اس کی جان پر اتنا ہی بوجھ پڑے گا جتنا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ صلاحیتوں کے مطابق
اٹھانے کے قابل ہے اس سے زیادہ نہیں لیکن اگر کوئی شخص یہ سمجھے کہ میں نے جو کوتاہی کی، میں نے جو
غفلت کی ، میں نے جو کمزوری دکھائی اور جو قربانی مجھے پیش کرنی چاہیے تھی ، میں نے پیش نہیں کی تو کوئی
اور شخص اس کی خاطر اس کمی کو پورا کر دے گا۔یا ناممکن ہے اس واسطے کہ اس میں بھی تو اپنی استعداد
سے زیادہ بوجھ اٹھانے کی اہلیت نہیں ہے اگر اس کی ذمہ داری اتنی اکائیاں ہے تو اشی اکائیوں پر اس