سُوْرَۃُ النَّجْمِ

انوار القراٰن (جلد ۳), حصہ 2

تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
۳۷۵
سورة النجم
کی طاقت ختم ہوگی۔وہ دوسرے کی دس اکائیاں کہاں سے پوری کرے گا اگر اس کی طاقت سوا کائیاں
ہے تو سو اس نے دے دینی ہیں ایک سو دس وہ کہاں سے لائے گا۔پس الا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْری یہ ایک اٹل قانون ہے۔اگر زید اپنی پوری طاقت کے مطابق
خدا کے حضور پیش نہ کرے تو زید کی طاقت کے اظہار یعنی محنت اور جانفشانی میں جو کمی رہ گئی ہے یہ کمی
کوئی دوسرا پوری نہیں کر سکتا کیونکہ اس کا اپنا ایک دائرہ استعداد ہے اور اس دائرہ استعداد کی انتہا تک
اس کی ذمہ داری ہے۔دوسرے کی ذمہ داری وہ کیسے اُٹھائے گا۔اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرى -
دوسرے کا بوجھ تو وہ اُٹھا ہی نہیں سکتا یہ ناممکن ہے کیونکہ یہ اٹل قانون ہے کہ انسان دوسرے کا بوجھ اور
ذمہ داریاں نہیں اٹھا سکتا۔زید بکر کی ذمہ داریاں نہیں اُٹھا سکتا اور بکر زید کی ذمہ داریاں نہیں اٹھا سکتا۔ہر شخص کو اپنی ذمہ داریاں خود ہی ادا کرنی پڑیں گی اور ادا بھی اس طرح نہیں کرنی ہوں گی کہ کچھ دیا اور
بقیہ کے متعلق بخل کر دیا بلکہ ان ذمہ داریوں کی ادائیگی میں اپنی طاقت کو انتہا تک پہنچا کر اس کا آخری
حصہ تک ادا کرنا پڑے گا کیونکہ دوسرا کوئی ہے ہی نہیں جو کمی کو پورا کر سکے۔عقلاً بھی کوئی دوسرا اس کمی کو
پورا نہیں کرسکتا۔یہ خدا کا اٹل قانون ہے کیونکہ جو دوسرا ہے اس
کو جتنی طاقت دی گئی تھی اس کے مطابق
کام کرنے کی تو اس کی اپنی ذمہ داری تھی اور دوسرے کی ذمہ داری اُٹھانے کی اسے طاقت ہی نہیں
ملی۔اس کی طاقت کا کوئی حصہ ایسا نہیں رکھا گیا جس کے بارہ میں اسے کہا گیا ہو کہ تو دوسرے کی
ذمہ داری اٹھالے۔وہ دوسرے کی ذمہ داری نہیں اٹھا سکتا۔ہرگز نہیں اٹھا سکتا۔پس جو قوم اپنے
مقام کی انتہا کو پہنچنا چاہے ، اس کے ہر فرد کی ایسی تربیت ہونی چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو انتہا تک
پہنچانے والا ہو۔فرض کرو ایک لاکھ کی کوئی قوم ہے اگر ان میں سے نوے ہزار اپنے دائرہ استعداد کے
مطابق یعنی لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا میں جس قسم کے مکلف ہونے کا ذکر ہے اس کے مطابق
اپنی ذمہ داریوں کو اپنے دائرہ استعداد کی انتہا تک پہنچا دے اور دس ہزار نہ پہنچا ئیں تو جو کام دس ہزار
سے رہ گیا ہے، کسی اور کی طاقت ہی نہیں ہے کہ وہ پورا کر سکے۔یہ بالکل ناممکن ہے خدا تعالیٰ نے اس
کو پورا کرنے کی طاقت ہی نہیں دی پس اگر یہ کمی رہ گئی تو ایک لاکھ آدمی اپنے مقام کی انتہا کونہیں پہنچ
سکے گا کیونکہ دس ہزار نے کمزوری دکھا دی۔پھر فرمایا کہ انسان کو اس کی سعی کے مطابق ہی ملا کرتا ہے۔میں اب یہاں یہ معنی کروں گا کہ بنی نوع

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
سورة النجم
انسان کیونکہ ان کی سعی کا جو مجموعہ ہے اس کی انتہا کے مطابق قوم ترقی کرتی ہے ویسے ہر فر د بھی اپنی سعی
کے مطابق ہی پاتا ہے۔بچوں کو سمجھانے کے لئے میں ایک مثال دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اگر کسی کو سو
روپیہ دینا چاہے اور وہ دو پر راضی ہو جائے تو اس نے خود کو اٹھانوے سے محروم کر دیا۔اگر کوئی فرد
خدا تعالیٰ کی اعلیٰ سے اعلیٰ نعمتوں کے حصول کی استعدا در رکھتا تھا یعنی اتنی استعداد رکھتا تھا کہ وہ خدا کے
حضور ایسی قربانیاں پیش کر سکے کہ خدا تعالیٰ کے اعلیٰ سے اعلیٰ انعام جو امت محمدیہ میں کسی کو مل سکتے
ہیں، وہ پالے اگر اس نے وہ کوشش نہیں
کی تو وہ خود کو محروم کرتا ہے اور جو قوم بحیثیت قوم اس لئے پیدا
کی گئی کہ وہ دنیا کی معلم اور بادی بنے اس قوم کے ہر فرد کو اپنی قوت کے مطابق اپنی قربانی انتہا تک
پہنچادینی چاہیے اور قوت تو بدلتی رہتی ہے ( اس تفصیل میں مجھے جانے کی ضرورت نہیں۔میں اس کی
وضاحت کر چکا ہوں) کیونکہ نشوونما ہورہی ہے اور طاقت بڑھتی چلی جارہی ہے۔آپ کوئی وقت لے
لیں اگر انہوں نے اس وقت کی طاقت کے مطابق اپنی قربانیوں کو انتہا تک پہنچا دیا تو وہ قوم اس وقت
کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ کے انتہائی انعامات کی وارث بن گئی لیکن اگر بعض نے خدا تعالیٰ کی آواز پر
لبیک کہتے ہوئے اپنی قربانیوں کو انتہا تک پہنچا دیا اور وہ دائرہ استعداد کی حد بندی کرنے والی آخری
لکیر تک پہنچ گئے اور بعض نے اپنی طاقت کی انتہا تک قربانیاں نہ دیں تو بحیثیت مجموعی قوم یا جماعت
ان انعامات کی وارث نہیں بن سکتی ، جن کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہے (اس حساب میں منافقین کو اس
گروہ سے باہر سمجھنا پڑے گا)۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعى - وَ آنَ سَعْيَهُ سَوْفَ يُری۔ایسا شخص جو اپنی
استعداد کی انتہا تک پہنچ جاتا ہے وہ اپنی کوشش کا نتیجہ ضرور دیکھے گا اور اس کی سعی کے مطابق
جزاء اوفی یعنی پوری جزاء اسے ضرور ملے گی۔وَ أَنَّ إلى رَبِّكَ الْمُنْتَھی۔اسے اپنی کوشش پر نازاں
نہیں ہونا چاہیے کیونکہ بعض ایسی کمزوریاں ہوتی ہیں جو انسان کی نظر میں نہیں ہوتیں اور اس کی عقل
میں نہیں آسکتیں لیکن کمزوری ہوتی ہے۔یہ فیصلہ کرنا کہ اس شخص یا جماعت نے اپنی طاقتوں اور وقتی
نشوونما کے مطابق بغیر کسی کمزوری کے ( کمزوری ایمان ہو یا کمزوری عمل یا کمزوری فہم ) خدا کے حضور
اپنی انتہائی قربانی پیش کر دی ہے، یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔انسان یہ کر ہی نہیں سکتا اس کی نگاہ دوسروں
کے سلسلہ میں بھی متعصبانہ ہو سکتی ہے اور اپنے حق میں تو انسان بڑا سخت متعصب بن جاتا ہے کرتا تھوڑا

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۳۷۷
سوره
ورة النجم
ہے اور سمجھتا ہے میں نے بہت کیا۔کچھ بھی نہیں کرتا اور سمجھتا ہے میں نے کچھ کر لیا۔قرآن کریم میں ایسے لوگوں کا بھی ذکر ہے کہ کرتے کچھ نہیں اور دعوے بڑے کر رہے ہوتے ہیں۔ایسی کمزوریاں پیدا ہو جاتی ہیں۔پس فرما یا تم انتہائی کوشش کر وجس قدر تم کر سکتے ہولیکن تکبر نہ کرنا۔ہمارا
وعدہ یہ ہے کہ تمہاری انتہائی کوششوں کا انتہائی نتیجہ نکلے گا بشرطیکہ تمہاری کوششیں ہماری نگاہ میں بھی انتہا
تک پہنچی ہوئی ہوں اور تم اس شرط کو بھی نہ بھولنا۔(خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۲۵ تا ۲۸)
دیکھو! قرآن کریم نے ایک جگہ فرما یا لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى وَ أَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَى
کہ اجر حاصل کرنے کے لئے عمل کرنے کی ضرورت ہے انسان کو وہی ملتا ہے جس کے لئے وہ کوشش کرتا
ہے اور ایک جگہ فرمایا ہے فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ اللَّهُ قُلُوبَهُمُ (الصف : 1) بعض لوگ اس پر اعتراض کر
دیتے ہیں حالانکہ خدا تعالیٰ نے ان کے لئے گمراہی کا انتظام پیدا نہیں کیا۔خدا تعالیٰ نے تو یہ فرمایا
ہے
کہ جب انہوں نے حق سے روگردانی کی تو اللہ تعالیٰ نے ان کی فطرت میں جو حق کی مناسبت رکھی تھی
اس مناسبت کو زائل کر دیا اور وہ ان کے اندر نہیں رہی اور یہ قانون قدرت ہے کہ جو آدمی بدی کرتا ہے
اور بدی پر اصرار کرتا ہے وہ بدی کی نفرت کو کھو دیتا ہے اور اس کے اندر اس کو خوشی اور لذت محسوس ہوتی
ہے اور یہ اس کا اپنا قصور ہے۔اس کی ظاہری اور موٹی مثال یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے قانون قدرت میں
سورج کو روشنی دینے کے لئے بنایا ہے لیکن انسان کے لئے اس نے یہ قانون بنایا ہے کہ اگر وہ
کھڑکیوں اور دروازوں والے کمرے بنائے تو اگر وہ دن کے وقت کھڑکیاں دروازے کھلے رکھے یا
ان پرشیشے لگے ہوئے ہوں تو کمرے کے اندر روشنی آئے گی۔ہم ایسے دروازے لیتے ہیں جن میں
شیشے وغیرہ نہیں لگے ہوئے تو اگر دروازے کھلے ہوں گے تو کمرے میں روشنی آئے گی۔یہ
قانون قدرت ہے اور اگر کوئی شخص اپنے کمرے کے دروازے بند کر دے اور شیشہ وہاں کوئی نہیں لگا
ہوا تو وہاں پر اندھیرا ہو جائے گا۔یہ قانون قدرت ہے۔ہر فعل جو انسان سے صادر ہوتا ہے وہ اس کی
مرضی سے ہوتا ہے۔اب وہ صاحب اختیار ہے کہ چاہے تو اپنے کمرے کا دروازہ بند کرے اور چاہے
تو اپنے کمرے کا دروازہ بند نہ کرے اس کو یہ اختیار حاصل ہے لیکن جب وہ دروازہ بند کرتا ہے تو اس
کے اس فعل پر کہ اس نے سب دروازے اور کھڑکیاں بند کر دیں اور وہاں کوئی شیشہ بھی نہیں لگا ہوا
اللہ تعالیٰ ایک اثر پیدا کرتا ہے اور وہ یہ ہے کہ وہاں پر اندھیرا کر دیتا ہے۔یہ انسان کا فعل ہے کہ اس

تفسیر حضرت خلیفتہ امسح الثالث
۳۷۸
سورة النجم
نے دروازے کھڑکیاں بند کر دیں اور اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے یہ اثر پیدا کیا کہ وہاں پر اندھیرا کر
دیا۔اسی طرح اندھیرے کمرے میں کھڑکیاں دروازے کھولنے کا عمل انسان کا ہے اور اس کے بعد جو
روشنی ہوتی ہے وہ اللہ تعالیٰ کے قانون قدرت کے مطابق ہوتی ہے۔پس انسان اپنے دائرہ میں صاحب اختیار ہے اور انسان کا یہ اختیار اور انسان کی یہ آزادی قضا و قدر
ہے یعنی خدا تعالیٰ نے یہ فیصلہ کیا اور یہ اندازہ قائم کیا اور مقرر کیا ہے کہ اس حد تک نوع انسانی اپنے
دائرہ میں آزا در ہے گی اور نوع انسانی کا ہر فرد اپنے اپنے دائرہ استعداد میں آزادر ہے گا۔ہرانسان کا دائرہ استعداد مختلف ہے مثلاً ہر انسان علم کے حصول میں ایک جیسی ترقی نہیں کر سکتا۔لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلا ما سعی کا اصول تو یہ ہے کہ اجر کے حصول کے لئے تمہارا عمل ضروری ہے اگر تم
عمل نہیں کرو گے تو تمہیں اجر نہیں ملے گا۔اس میں جبر کہاں سے ہوا؟ بالکل پوری طرح آزادی کا
اعلان کر دیا ہے لیکن ہر شخص دوسرے شخص جیسا اور اتنی عقل والا عمل نہیں کرسکتا۔ہر ایک کا اپنا ایک
دائرہ استعداد ہے جو بڑے بڑے موجد ہیں ان کی استعداد اور ہے مثلاً جس نے ایٹم کی طاقت کا علم
حاصل کیا ( گو اب اسے غلط طرف لے گئے ہیں ) اس شخص کو خدا تعالیٰ نے اتنی ذہنی طاقت دی تھی کہ
وہ اس میدان میں یہ چیز ایجاد کر لیتا یہ ہر شخص کا کام نہیں تھا لیکن یہ طاقت اور قوت اس کو خدا تعالیٰ
نے دی تھی۔( خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۳۵۲، ۳۵۳)
کوشش کے ساتھ ساتھ اسلام نے دعا کرنے پر بھی زوردیا اور یہ دعا سکھادی رَبَّنَا اتِنَا فِي الدُّنْيَا
حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً (البقرة : ۲۰۲) اس دعا میں صرف یہی نہیں کہا کہ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً
بلکہ آخرت کی بھلائی کے ساتھ ساتھ دنیا کی بھلائی چاہنے کی بھی دعا سکھلا دی۔ظاہر ہے دُنیا کی
حسنات ہم نے دنیوی مخلوقات سے حاصل کرنی ہیں۔انہی سے فائدہ اٹھا کر اپنی آخرت سنوارنی
ہے۔اس لئے اسلام نے یہ اعلان کیا کہ مذہب افیون نہیں ہے۔وہ شخص بڑا بیوقوف ہے جو یہ کہتا ہے
کہ مذہب اسلام بھی افیون کا کام دیتا ہے۔اسلام نے تو یہ کہا ہے کہ دنیا کی ہر چیز انسان کے فائدہ کے
لئے پیدا کی گئی ہے اور انسان کی خدمت پر لگا رکھی ہے لیکن خدا تعالیٰ کے اس فرمان کے مطابق
کہ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سعی کی رو سے انسان کو اتنا فائدہ ملے گا جتنا وہ اسکے لئے کوشش کرے گا۔تب سعيه سَوْفَ يُرای کی رو سے اور عام قانون کے مطابق کوشش نتیجہ خیز ہوگی۔انسان کو محنت کا

۳۷۹
سورة النجم
تفسیر حضرت خلیفة السبع الثالث
پھل مل جائے گا ایک شخص مثلاً ہزار یونٹ کوشش کرتا ہے اس کو ہزار یونٹ کا پھل مل جاتا ہے۔میں
عام تقدیر کے مطابق بات کر رہا ہوں جو اس دُنیا میں کارفرما ہے خاص تقدیریں جن کو ہم معجزات کہتے
ہیں اُن کے متعلق میں بات نہیں کر رہا اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ افیون کھا کر سونہ جانا اور تقدیر کا یہ مطلب
نہ لینا کہ ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اگر تم نے اپنی جھولیاں اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ مخلوق سے
فائدہ اُٹھا کر بھرنی ہیں تو تمہاری جھولیاں تبھی بھریں گی جب تم اس کے لئے محنت، کوشش اور مجاہدہ
کرو گے۔محنت نہیں کرو گے تو تمہیں کچھ نہیں ملے گا۔(خطبات ناصر جلد ۵ صفحه ۴۹۹

آج 10 میں سے 10 باقی