سُوْرَۃُ الْوَاقِعَۃِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيطِنِ الرَّجِيمِ
۳۹۹
سورة الواقعة
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الواقعة
آیت ۶۵ وَ اَنْتُمْ تَزْرَعُونَةٌ أَمْ نَحْنُ الزُّرِعُونَ۔اللہ تعالیٰ رب ہونے کے لحاظ سے تمام عالمین کی اور اس عالمین کے ہر فرد کی ربوبیت کر رہا ہے اور
ہر ایک کو کمال مطلوب تک پہنچا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان کئے کہ مثلاً جو درخت اُگیں عام
قانون کے مطابق جب اُن کی پرورش کی جائے اور وہ بڑے ہوں تو ثمر آور ہوں۔ہمارے اکثر
زمیندار بھائی جو اس وقت میرے سامنے بیٹھے ہیں وہ آخر کس کے بھروسے پر گندم کا بیج زمین میں
ڈال آئے ہیں۔اپنے اس رب کریم کے بھروسے پر جس نے قرآن کریم میں فرمایا ہے۔عَاَنْتُهُ
تَزْرَعُونَ أَمْ نَحْنُ الزُّرِعُونَ کیا کھیتیاں تم اُگاتے ہو ؟ نہیں! کھیتیوں کو تو میں اُگا تا ہوں اور یہی وہ
حقیقت ہے جس کی بناء پر تم نے خدا پر بھروسہ کیا کیونکہ وہ رب ہے۔اب دیکھو گندم جس کو مالک نے
زمین میں ڈال دیا اس کے متعلق ہمارے رب کریم نے کہا میں اس کی پرورش کر دوں گا اور ایک سے
سات سو بنادوں گا اور یہ اس لئے کہ اس کی ربوبیت سارے عالمین میں کارفرما ہے۔سورج، چاند اور
ستاروں کے علاوہ بعض ایسے ستارے بھی ہیں جن کی روشنی ابھی تک زمین پر نہیں پہنچی۔غرض یہ کائنات
اور اس میں موجود کروڑوں کیڑے جو انسان کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں اُن کو پیدا کیا اور ان کی
ربوبیت کرتا چلا جا رہا ہے۔(خطابات ناصر جلد اول صفحہ ۵۸۶)

تفسیر حضرت علیلة اسم الثالث
سورة الواقعة
آیت ۷۲ تا ۷۴ اَفَرَوَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُوُرُونَ وَاَنْتُمْ اَنْشَاتُم
شَجَرَتَها اَم نَحْنُ الْمُنْشِئُونَ نَحْنُ جَعَلْنَهَا تَذْكِرَةً وَ مَتَاعًا
لِلْمُقُوين
جو آیات میں نے اس وقت تلاوت کی ہیں ان میں بھی اللہ تعالیٰ نے کئی فوائد درختوں کے بتائے
ہیں ایک یہ کہ لکڑی سے ہم گرمی حاصل کرتے ہیں آگ جلاتے ہیں، آگ سے ہزار ہا کام ہیں
ہمارے جن کا تعلق آگ سے ہے۔ہمارا کھانا پکتا ہے آگ پر ، بہت سی انڈسٹریز ہیں جن میں لکڑی
جلتی ہے۔خدا تعالیٰ نے اپنی شان بتائی ہے کہ تم درخت کا بیج لگا سکتے ہو یا پودا اگا سکتے ہو لیکن اس
حالت میں بیچ کا پہنچ جانا جب لگانے کے قابل ہے یا بعد میں بڑھنا، یہ انسان کا کام نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ
کے فضل کی ضرورت ہے اور وہ اس سے دُعا اور تضرع کے ساتھ مانگنا چاہیے۔پس ہمیں خدا تعالیٰ کی شان ہر جگہ نظر آتی ہے، درختوں میں بھی اور اس کی دوسری مخلوقات میں بھی،
بے حد اس کی صفات ہیں اس کی خلق کے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ چونکہ اللہ تعالیٰ
کی صفات اور اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوے غیر محدود ہیں، اس لئے جو چیز اس کی دست قدرت سے
پیدا ہوئی ہے اس کی صفات بھی اور خواص بھی غیر محدود ہیں۔انسان ان پر حاوی نہیں ہوسکتا۔چنانچہ
پچھلے دوسوسال میں لکڑی سے وہ کام لئے گئے ہیں جو اس سے پہلے نہیں لئے گئے چنانچہ چپ بورڈ
ایک نئی ایجاد ہے یہ بھی لکڑی سے بنتی ہے۔اور ایک تو خدا تعالیٰ نے یہاں اس طرف توجہ دلائی کہ ہمارے حکم سے درخت پلتے ہیں اس لئے
خالی درخت کا لگانا کافی نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے اس حکم کے حصول کے لئے اس کے حضور عاجزانہ
دعائیں اور اس کی خاطر عاجزانہ راہوں کا اختیار کرنا بھی ضروری ہے۔دوسرے فرمایا کہ اس میں ہم نے نصیحت کے سامان رکھے ہیں ایک تو جو میں نے ابھی بتایا وہ
نصیحت ہے اور دوسرے نصیحت کے سامان یہ کہ اب ان درختوں سے ہمارا کاغذ بننے لگ گیا ہے اور
کتا بیں شائع ہوتی ہیں مثلاً قرآن کریم جو کہ ذکر کی کتاب ہے ساری دُنیا میں اس کا پھیلا نا جو ہے
درخت اس کے اندر خدمت کر رہے ہیں اور محمد و معاون بن رہے ہیں یہ ہے تذکرہ۔پھر قرآن کریم کی

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۰۱
سورة الواقعة
تفسیر ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال کی شکل میں انسان تک پہنچی یا صلحائے امت کی کتب
جو اُ نہوں نے لکھیں یا اقوال جو تحریر میں آئے ، یا پھر اس زمانہ میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم
روحانی فرزند نے زمانہ حاضرہ کی ضرورتوں کو پورا کرنے اور مسائل کو حل کرنے کے لئے قرآن کریم کی
تفسیر ہمارے ہاتھ میں رکھی۔یہ وہ بھی کاغذ کے اوپر کتابیں دُنیا میں پھیلائی جارہی ہیں اس معنی میں یہ
تذکرہ ہے۔اور پھر تیسری چیز جس کا ذکر یہاں ہے وہ یہ کہ لکڑی میں مسافروں کی سہولت کا سامان رکھا گیا ہے
جیسے کشتیاں ہیں ایک زمانہ میں تو لکڑی کی کشتیاں
بنتی تھیں۔ہمارے دریاؤں میں ڈونیاں ہیں بڑے
جہاز یہاں نہیں ہمارے شمالی علاقوں میں بھی بڑے بڑے جہاز تو نہیں ہیں البتہ چھوٹی کشتیاں ضرور
چلتی ہیں جو کہ لکڑی کی بنی ہوئی ہیں یہ لکڑی کی کشتیاں مسافروں کے کام آتی ہیں بڑے جہاز جو ہیں وہ
اگر چہ لوہے کے خول اُنہوں نے بنا دیئے ہیں لیکن اندر سارا کام لکڑی سے کیا جا رہا ہے تو مسافروں
کے آرام کے لئے سامان پیدا کر دیئے۔(خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۵۹،۵۸)
آیت ۷۶ تا ۸۲ فَلَا أُقْسِمُ بِمَوقع النُّجُومِ وَ إِنَّهُ لَقَسَم لَو
تَعلَمُونَ عَظِيمٌ ﴿ إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ لى فِي كِتَب مَّكْنُونٍ لَا يَمَسُّةَ
رووو
إلَّا الْمُطَهَّرُونَ تَنْزِيلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعَلَمِيْنَ أَفَبِهَذَا الْحَدِيثِ أَنْتُم
مدهِنُونَ
جیسا کہ میں نے بتایا ہے۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سورج کی روشنی تو قیامت تک قائم
رہنے والی ہے مگر جس طرح ہمارا یہ سورج ہے جب دن چڑھتا ہے اور سورج طلوع ہوتا ہے تو ایک نابینا
شخص اسے نہیں دیکھ سکتا اسی طرح علمائے ظاہر کے غلط استدلال کے نتیجہ میں امت محمدیہ کے افراد کی
نظر میں علمائے باطن یعنی روحانی علماء دھندلا جاتے ہیں۔اُن کی روشنی ان کو نظر نہیں آتی کیونکہ ان کی
آنکھیں کام نہیں کرتیں۔لیکن انسان کی غفلت کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے اندھیرے کو دور کرنے
کے لئے علمائے باطن کی پیدائش کا ایک سلسلہ اللہ تعالیٰ نے جاری کر رکھا ہے۔چنانچہ جہاں اللہ تعالیٰ

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۴۰۲
سورة الواقعة
ہے۔نے یہ فرمایا فی کتب مكنون وہاں ابتداء کی ہے نجوم کے گرنے سے چنا نچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
فَلَا أُقْسِمُ بِمَوقع النُّجُومِ نجوم کے گرنے کو میں گواہی کے طور پر پیش کرتا ہوں۔کہ خدا تعالیٰ
ہر زمانے میں علمائے باطن کو پیدا کرے گا۔روحانی علماء پیدا ہوتے رہیں گے۔لیکن امت محمدیہ کا جو
حصہ علمائے ظاہر پر مشتمل یا ان کے اثر کے نیچے ہو گا ان کے لئے یہ چمکنے والے ستارے ہدایت کا
موجب نہیں بنیں گے۔ان کے لئے ان کی روشنی دھندلی دھندلی ہوگی وہ اسے سمجھ نہیں سکیں گے جیسا
کہ آج کل دیکھ لیں۔ہمارا تجربہ بھی یہی ہے۔دنیا میں علمائے ظاہر نے باطنی علماء کی روشنی کو دھندلا کر
دیا ہے۔تريم
پس اللہ تعالیٰ نے فرما یا لا أقسم بمواقع النُّجُومِ یعنی میں نجوم کے گرنے کی قسم کھاتا ہوں۔پھر
فرمایا وَ إِنَّهُ لَقَسَم لَوْ تَعلَمُونَ عَظیم فرمایا یہ بڑی عظمت والی شہادت ہے جو میں پیش کر رہا ہوں
اور عظمت والی شہادت یہ پیش کی کہ اِنه لقران کریم کہ قرآن کریم بڑی عظمت والی کتاب ہے اس
کی دلیل یہ ہے کہ فی کتب مکنون یہ ایک چھپی ہوئی کتاب ہے۔اس کے اندر ایسے رموز اور اسرار
ہیں جو آنے والے زمانوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے والے ہیں جو اس بات پر شاہد ہیں کہ مَا فَرَّطْنَا
في الكتب مِنْ شَيْءٍ کہ اس میں بیان ہونے سے کوئی چیز باقی نہیں رہ گئی۔بعض بیوقوف لوگ یا بعض
دنیوی علوم رکھنے والے لوگ یہ کہہ دیتے ہیں کہ چودہ سو سال پہلے جو کتاب نازل ہوئی تھی وہ ہماری
ضرورتوں کو کیسے پورا کرے گی؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اس طرح پورا کرے گی کہ میں خود اُمت محمدیہ
کے ایک گروہ کا معلم بنوں گا۔میں ان کو ہر زمانہ میں علم سکھاتا ہوں۔ان کی پاکیزگی کو دوبالا کرتا
ہوں۔ان کو روشن کرتا ہوں۔ان کے اندر طہارت اور تزکیہ پیدا کرتا ہوں انہیں اس قابل بنادیتا ہوں
کہ قران کریم کے سیکھنے کی ان کے اندر اہلیت پیدا ہو جائے جس کی پہلی اور بڑی شرط طہارت ہے۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرما یا لَا يَمَسُّةٌ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ۔پھر اس کے بعد فرما یات نُزِيلٌ مِنْ رَبِّ الْعَلَمِینَ یعنی ہونا چاہیے تھا کیونکہ قرآن کریم ایک صدی
کے لئے یا ایک نسل کے لئے نازل نہیں ہوا بلکہ یہ تو رب العالمین کی طرف سے عالمین کی ہدایت کے
لئے ہر زمانے اور ہر ملک کی ہدایت کے لئے نازل ہوا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے قرآنی عظمت کے اظہار کے لئے یہ دعویٰ بھی کیا اور دلیل بھی بیان فرمائی اور

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۴۰۳
سورة الواقعة
فرمايا: - مَا فَرَّطْنَا فِي الكتب مِن شَيْءٍ انسانی ضرورتوں کے لحاظ سے علم الہی میں جو چیز بھی ضروری تھی
وہ اس میں بیان ہو گئی ہے۔فرمایا ہم نے کوئی کمی نہیں کی۔ہمارے علم میں جس چیز کی ضرورت تھی وہ
اصولی اور بنیادی طور پر قرآن کریم میں بیان کر دی گئی ہے۔پس ہمارے اس زمانے میں وہ چاند آ گیا۔وہ قمر طلوع ہو گیا جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے روحانی آفتاب کا پر تو لئے ہوئے ہے۔اس طلوع قمر کے نتیجہ میں بھی جو نجوم کی ضرورت ہے
وہ اپنی جگہ پر قائم ہے۔اگر چہ یہ سلسلہ ایک وقت میں کم ہو گیا تھا مگر اس وقت بھی جیسا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے فیج اعوج یعنی اسلام کے تنزل کے زمانے
میں لاکھوں کی تعداد میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فیض کے نتیجہ میں خدا کے
پیارے اور محبوب بندے پائے جاتے تھے۔اب تو بہت زیادہ ہونے چاہئیں کیونکہ ضرورتیں
بڑھ گئیں مسائل اور بھی زیادہ الجھ گئے ہیں (یہ مضمون تو بہت لمبا ہے اب میں یہیں اس کو ختم
کروں گا لیکن اس خطبہ میں اس کا جوڑ ملا دیتا ہوں ) حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
بعثت سے دنیا میں ایک عظیم انقلاب بپا ہوا حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے اپنی کتب
میں کئی جگہ اس کی بڑی وضاحت فرمائی ہے۔اس عظیم انقلاب کا مطلب ایک ایسا انقلاب ہے
جس سے بڑا کوئی اور انقلاب تصور میں نہیں آسکتا جس کا مطلب ہے کہ سرمایہ داری کے انقلاب
یا اشتراکیت کے انقلاب یا چینی سوشلزم کے انقلاب کی اس انقلاب کے مقابلے میں جو حضرت
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیدا کیا کوئی حیثیت ہی نہیں۔چنانچہ اسلام کو غالب کرنے کے لئے
اللہ کی مصلحت نے یہ تقاضا کیا کہ اسلامی انقلاب سے پہلے یکے بعد دیگرے تین انقلاب رونما
ہوں۔اور اس طرح اسلامی انقلاب کے رونما ہونے کے لئے زمین تیار ہو جائے۔جن لوگوں نے یہ مضمون پڑھا ہے وہ تو اس میں دلچسپی رکھتے ہیں۔لیکن بعض لوگ یہ سن کر حیران
ہوں گے کہ روسی اشتراکیت اور چینی سوشلزم کے پیر و سرمایہ داری کے نظام کو ( REACTIONARY )
ری ایکشنری نظام کہتے ہیں ( REVOLUTIONARY ) ریوولوشنری نظام نہیں کہتے۔میرے
نزدیک وہ غلطی خوردہ ہیں۔سرمایہ داری کا نظام اپنے وقت میں پہلا انقلاب تھا۔یہ واقع میں انقلاب
ہے کسی چیز کا رد عمل نہیں ہے اگر سرمایہ داری کا انقلاب بپا نہ ہوتا تو اشتراکیت کا انقلاب پیدا نہیں ہوسکتا

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۰۴
سورة الواقعة
تھا۔اس طرح ایک کے بعد دوسرا انقلاب آیا۔پہلے سرمایہ داری کا انقلاب آیا ( یہ ایک لمبا مضمون ہے
اللہ تعالیٰ نے زندگی اور توفیق دی تو کسی وقت مثالیں دے کر یہ سارا مضمون بیان کروں گا ) پھر روسی
اشترا کی انقلاب آیا۔اگر اشتراکی انقلاب نہ آتا تو چین میں سوشلزم کا انقلاب آیا ہے اس کا بھی
امکان پیدا نہ ہوتا۔کیونکہ یہ دونوں بنیادی طور پر ایک دوسرے سے مختلف اور چینی سوشلزم اسلام سے
زیادہ قریب ہے۔غرض پہلے سرمایہ داری کا انقلاب پھر کمیونسٹ (اشترا کی ) انقلاب اور پھر چینی
سوشلٹ انقلاب نہ آیا ہوتا تو ساری دنیا میں اسلام کے غالب ہونے کے لئے سامان نہ پیدا ہوتے۔پس یہ ایک حقیقت ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب ترین روحانی فرزند حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اسلام کا جو آخری غلبہ ادیان باطلہ اور فلسفہ ہائے باطلہ پر مقدر
ہے اس کے لئے سرمایہ داری کے انقلاب کے وقت سے بنی نوع انسان
کو تیار کیا گیا ہے۔اس لئے میرے
احمدی بھائیوں اور بہنوں کو ان انقلابی تحریکوں سے گھبرانا نہیں چاہیے۔یہ تو ہمارے لئے تمہید کے طور پر ہیں۔چنانچہ دیکھ لیں جس وقت سرمایہ داری کا انقلاب اپنے بڑھاپے میں داخل ہو رہا تھا۔اس وقت
اشتراکیت کا انقلاب اپنی جوانی کے زمانہ میں داخل ہو رہا تھا۔جس وقت اشتراکیت کا انقلاب اپنے
بڑھاپے میں داخل ہو رہا تھا۔اس وقت چینی سوشلزم کا انقلاب اپنی جوانی میں داخل ہو رہا تھا اور
انشاء اللہ اور اسی کے فضل سے اور جیسا کہ میں دیکھ رہا ہوں یہ ایک خاص سلسلہ ہے جو ایک زبر دست
البی منصوبے کے تحت تیار کیا گیا ہے۔اس لئے میں علی وجہ البصیرت اور پورے وثوق کے ساتھ یہ کہہ
سکتا ہوں کہ جس وقت چینی سوشلزم کا انقلاب اپنے بڑھاپے میں داخل ہور ہا ہو گا اسلام کا عظیم انقلاب
اپنی جوانی میں داخل ہورہا ہو گا۔اس لئے ہماری جماعت پر بڑی بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔میں نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں بتایا تھا کہ جہاد اکبر کے ذریعہ اسلام کی ایک زبردست فوج تیار
کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔یہ اسلام کی وہ روحانی فوج ہوگی جس کے ذریعہ اسلام کو عالمگیر غلبہ
نصیب ہوگا۔اس لئے ہمارے نوجوانوں کو بہکنا نہیں چاہیے۔ہمارے نوجوانوں کو ایثار دکھانے اور
قربانی پیش کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔میں نے بتایا ہے کہ اس وقت تک دو انقلاب بڑھاپے میں داخل ہو چکے ہیں پہلا سر مایہ داری کا
نظام ہے یہ بظاہر دم تو ڑ رہا ہے پتہ نہیں اس کی عمر کتنی لمبی ہے۔روسی اشترا کی نظام میرے نزدیک

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۰۵
سورة الواقعة
بڑھاپے میں داخل ہو چکا ہے اور اس کی دلیل یہ ہے کہ جو انقلاب جوانی میں داخل ہوتا ہے وہ اپنے
بعض مسائل کو ایثار اور قربانی سے حل کرتا ہے۔اور جو انقلاب اپنے بڑھاپے میں داخل ہوتا ہے وہ
اپنے مسائل کو ( COMPROMISE) کمپرومائز یعنی سمجھوتے کے ذریعے حل کرتا ہے۔کمپرومائزیا
مداہنہ اپنے نفس میں تضاد ہے اور صراط مستقیم سے روگردانی ہے۔کیونکہ صراط مستقیم میں کسی اور طرف
سڑکیں نہیں نکلتیں۔وہ ایک سیدھی شاہراہ ہے۔اس سے ادھر ادھر ہونا گمراہی ہے۔غرض مَا فَرَّطْنَا فِي الكتب مِنْ شَيْءٍ کا ایک جلوہ تو انقلاب عظیم کی شکل میں قرون اولیٰ میں رونما
ہوا۔دوسرا جلوہ آخری زمانہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی روحانی تاثیرات اور انفاس قدسیہ
کے ذریعہ بپا ہونا تھا۔اس زمانے میں ہم داخل ہو چکے ہیں۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
زمانہ ہے۔اس زمانے میں بھی نجوم کا سلسلہ جاری ہے۔پھر اس کے آخر میں فرمایا أَفَبِهَذَا الْحَدِيثِ
انتُم مُّدْهِنُونَ کیا اس قرآن کے بارے میں تم مداہنت سے کام لیتے ہو۔یہ تو مسائل کو حل کرنے
کے لئے مداہنت یعنی کمپرومائز کو روانہیں سمجھتا یہ تو ایثار اور قربانی پر زور دیتا ہے اور اس میں مداہنت
نہیں البتہ کمپرومائز میں مداہنت ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ اپنے نفس میں ایک لمبا مضمون ہے
پھر کسی وقت انشاء اللہ بیان ہو جائے گا۔میں اس وقت بتا یہ رہا ہوں کہ مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَبِ مِنْ شَيْءٍ
میں جس روحانی سلسلہ کے قیام کا ذکر ہے وہ سلسلہ اب آخری اور ہمیشہ رہنے والے غلبہ اسلام کے
زمانہ میں داخل ہو گیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ قرآن کریم کا نازل ہونا رب العالمین خدا کی طرف
سے ہے کیا تم اس سے مداہنت کا رویہ اختیار کرتے ہو۔قرآن کریم کی تعلیم سے مداہنت کرنا تو بڑی
عجیب بات ہے۔(خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۳۶۵ تا ۳۷۰)
قرآن کریم کے جو علوم ہیں جو روحانی علوم ہیں ان کے ساتھ تقویٰ کی شرط ہے۔تقویٰ کے بغیر
قرآنی علوم قرآنی اسرار، روحانی اسرار انسان حاصل نہیں کر سکتا۔تقویٰ کے معنی ہیں کہ خدا تعالیٰ سے
خوف کھاتے ہوئے اس کی پناہ میں آجانا اور خدا تعالیٰ کے احکام کا جوا اپنی گردن پر رکھ لینا۔تمام
اوامر الہی اور نواہی کی پابندی کرنا اور اپنے نفس کو خدا کے لئے مار کر اسی سے ایک نئی زندگی کا پالینا یہ
سب تقویٰ اور اس کے نتائج ہیں۔قرآن کریم نے ہمیں بتایا ہے کہ لَا يَمَسُّةٌ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ جب تک تزکیہ نفس نہ ہو علوم قرآنی

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۴۰۶
سورة الواقعة
حاصل نہیں ہو سکتے۔اگر تکبر ہے، اگر انانیت ہے، اگر فخر کی مرض ہے اسی طرح اور بہت سی
بداخلاقیوں میں انسان ملوث ہو جاتا ہے، اگر وہ ہیں تو اپنے ہزار وعدوں کے باوجود بھی کوئی شخص
قرآن کریم کے اعلان کے مطابق قرآن کریم کے علوم کو حاصل نہیں کرسکتا۔باقی مثلاً حدیث ہے
میں نے آپ کو اکثر بتایا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر ارشاد قرآن کریم کی تفسیر ہے تو یہ جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تفسیر کی ہے اور کتابوں میں چھپ گئی ہے اس کے پڑھنے کے لئے
تقویٰ کی شرط نہیں رکھی ہے۔مارگولیتھ جو بڑا متعصب معاند اسلام تھا آکسفورڈ میں بھی پڑھاتا رہا
ہے اس نے اسلام کے متعلق بڑی ظالمانہ اور مفسدانہ کتا بیں لکھی ہیں۔ایک دفعہ اس نے یہ دعویٰ کیا
کہ مسند احمد بن حنبل ( جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کا ایک مجموعہ ہے اور حدیث کی ایک
بہت بڑی کتاب ہے ) اس کے خیال میں اس کے زمانہ میں سوائے اس کے کسی اور نے شروع سے
آخر تک نہیں پڑھی اور وہ بڑا فخر کرتا تھا اس پر۔پھر اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو اس کی توفیق دی اور
احمدیوں میں سے بھی بہت سے لوگ پیدا ہو گئے جنہوں نے شروع سے آخر تک اس کتاب کو پڑھا۔پس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے قرآن کریم کی جو تفسیر کی گئی اور چھپ گئی جہاں تک
اس کا تعلق ہے اس کے لئے تقویٰ کی شرط نہیں ہے البتہ اس کے اسرار کا علم حاصل کرنے اور اس کی
روح پالینے کے لئے تقویٰ کی شرط ہے۔قرآن کریم کے روحانی علوم جو انسان کی زندگی میں ایک عظیم انقلابی تبدیلی پیدا کر دیتے ہیں۔اپنے اپنے زمانہ میں خدا تعالیٰ کے محبوب بندوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض سے اور آپ کی
قوت قدسیہ کے نتیجہ میں اور تزکیۂ نفس کے بعد جو خدا تعالیٰ کے فضل سے انہیں حاصل ہوا یہ علوم حاصل
کئے۔تقویٰ کی بنیادوں پر یہ علوم حاصل کئے گئے اور جہاں تک استعمال کا تعلق ہے تقویٰ کے
بندھنوں میں ان کو باندھا گیا اور دنیا کی بھلائی اور خیر خواہی کے سامان پیدا کئے گئے۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحہ ۸۱،۸۰)
مذہب اسلام ایک عظیم مذہب ہے اور اس کا دعوی بھی بڑا عظیم ہے اور جس شکل میں اس نے اپنے
دعوئی کو سچا ثابت کیا ہے وہ اسے اور بھی عظیم اور دلچسپ بنادیتا ہے۔اب دیکھو صحرائے عرب سے ایک
شخص اٹھا اور اس نے یہ دعویٰ کیا کہ خدا تعالیٰ مجھ سے ہم کلام ہوا ہے اور اس نے مجھے ایک کامل اور

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۰۷
سورة الواقعة
مکمل شریعت دی ہے اور اس نے یہ بھی کہا ہے کہ اس قرآن عظیم میں قیامت تک انسان کے تمام
مسائل حل کرنے کی صلاحیت اور طاقت رکھی گئی ہے۔یہ کوئی معمولی دعوی نہیں ہے بلکہ اس کی ابدی
صداقت کے طور پر یہ بھی فرما دیا: - لَا يَمَسُّةٌ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ یعنی مطہروں کا ایک سلسلہ پیدا ہوتا
رہے گا اور خدا تعالیٰ جو معلم حقیقی ہے وہی ان کا اُستاد ہوگا۔وہ اُن کو نئے سے نئے اسرار قرآنی بتائے
گا جن کے ذریعہ وہ دُنیا کے مسائل کو حل کرواتا چلا جائے گا۔اس حقیقت کی رُو سے ہوسکتا ہے کسی نے
اشارہ پہلے بھی ایسا کہا ہو لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کی کتب میں تو ہر مسئلے کا بیچ ہمیں نظر آتا ہے۔(خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۳۱،۳۰)
ہر نئے زمانہ میں لَا يَمَسُّةٌ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ خدا تعالیٰ کے مظہر بندے پیدا ہوں گے جو
خدا تعالیٰ سے قرآنی علوم و اسرار سیکھ کر اپنے زمانہ کے مسائل کو حل کریں گے اور اس طرح پر عظیم
دلیل پیدا کریں گے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت پر اگر ایسا نہ ہو اگر اسلامی تعلیم آج کا
مسئلہ حل نہ کرے تو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ دعویٰ درست نہیں رہتا کہ قیامت تک
کے لئے میں نبی ہوں۔(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحہ ۱۵۷)
وہ باطنی اسرار جو قرآن عظیم اس کتاب عظیم اور اس کامل اور مکمل شریعت میں پائے جاتے ہیں وہ
بطون ہر نئے زمانہ میں نئے زمانہ کے نئے اعتراضات کو دور کرنے کے لئے موجود ہیں اور نئے زمانہ کی
نئی الجھنوں کو سلجھانے کے لئے اس کے اندر تعلیم موجود ہے اور اس کے متعلق قرآن عظیم نے نوع انسانی
کے سامنے یہ اعلان کیا کہ یہ کتاب مکنون میں پوشیدہ ہیں اسرار ہیں۔لا يَمَسُّةٌ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ سوائے اللہ تعالیٰ کے مظہر بندوں کے جن کا معلم معلم حقیقی خود بن جاتا
ہے۔اللہ تعالیٰ خود ان کو علوم قرآنی سکھاتا اور نئے زمانہ کی دونوں ضرورتوں ( نئے اعتراضات کا دور
کرنا اور نئی الجھنوں کا سلجھانا) کو پورا کرتا ہے۔اس پہلو سے چار باتیں بنیادی طور پر ہمارے سامنے
آتی ہیں اور چوتھی کا آج کے زمانہ سے تعلق ہے۔انسانی زندگی ایک جگہ ٹھہری ہوئی نہیں۔اس میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے اور جوں جوں انسان کے
اندر تبدیلی ہر لحاظ سے پیدا ہوتی ہے اسکے ایک پہلو کو ہم لے لیتے ہیں یعنی علم انسانی میں وسعت اور
رفعت کی طرف ایک مسلسل حرکت حصول علم کی جو حرکت ہے اس میں بھی تبدیلی پیدا ہوتی ہے۔ایک

۴۰۸
سورة الواقعة
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
ہی جگہ تو انسان نہیں کھڑا رہا۔علمی میدان میں جس جگہ وہ آج سے پچاس سال پہلے کھڑا تھا اس جگہ آج
بھی نہیں کھڑا ہوا۔علمی میدان میں انسان ہمیں اس جگہ بھی کھڑا نظر نہیں آتا جہاں وہ ایک سال پہلے کھڑا
تھا علمی میدان میں انسان ہمیں اس جگہ بھی کھڑا نظر نہیں آتا جہاں وہ ایک مہینہ پہلے تھا علمی میدان میں
انسان بعض لحاظ سے ہمیں اس جگہ کھڑا ہوا بھی نظر نہیں آتا جہاں کل وہ کھڑا تھا ایک حرکت ہے جس میں
تسلسل پایا جاتا ہے۔علمی تحقیق ہے کہیں تحقیق ہو رہی ہے کہیں اس کے نتائج نکل رہے اور جو
سائنسدان اور عالم ہیں ان سب کا تعلق اسلام سے تو نہیں ان سب کو اسلام سے پیار تو نہیں ایسے بھی
ہیں جو دہریت سے پیار کرتے ہیں ایسے بھی ہیں جو مشرک ہیں۔ایسے بھی ہیں جو عیسائیت سے پیار
کرتے ہیں۔ایسے بھی ہیں جو یہودیت سے پیار کرنے والے ہیں۔جو یورپ سے پیار کرنے والے
ہیں۔ایسے بھی ہیں جو امریکہ سے پیار کرنے والے ہیں۔ایسے بھی ہیں جو ہندوستان سے پیار کرنے
والے ہیں جو جاپان اور چین اور جو دوسرے جزائر ہیں ان سے پیار کرنے والے ہیں اور ان مختلف
ممالک کے حالات چونکہ مختلف ہیں اور ان لوگوں کا پیار کا تعلق اسلام سے نہیں اس لئے اپنی علمی تحقیق
کے دوران بعض ایسے خیالات ان کے ذہن میں ابھرتے ہیں جو وہ سمجھتے ہیں کہ اسلام پر کاری ضرب
لگانے والے ہیں اور وہ اس قسم کے اعتراضات کر دیتے ہیں یا غیر مذاہب کے جو عالم ہیں پنڈت
ہیں۔پادری ہیں یہودی علماء ہیں وہ نئی تحقیقات کے نتیجہ میں نئے اعتراضات اسلام پر کرتے
ہیں۔مثلاً آج سے تیس چالیس سال میں بعض سائنسدانوں کو شہد کی مکھی اور اس کے حالات شہد وغیرہ
کے متعلق دلچسپی پیدا ہوئی۔انہوں نے تحقیق کرنی شروع کی وہ تحقیق جب کی گئی تو ایک وقت میں
انہوں نے کہا کہ مکھی پھول سے رس لیتی ہے یعنی شہد جس چیز سے بنتا ہے اس وقت اس کا قوام نہیں
ہوتا پھول کے اندر ایک پانی کا قطرہ یا قطرہ کا کچھ حصہ ہوتا ہے۔اس کے اندر مٹھاس بھی ہوتی ہے اور
خوشبو بھی۔اس کو انگریزی میں نیکٹر (Nector) کہتے ہیں۔پادریوں کے پاس جب یہ علمی تحقیق آئی
تو انہوں نے کہا کہ قرآن تو کہتا تھا کہ شہد کی مکھی میں سے شہر نکلتا ہے۔يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا شَرَابٌ
(النحل: ۷۰ ) کہ ان کے اندر سے شہر نکلتا ہے اب تحقیق نے تو یہ ثابت کر دیا کہ پھول کے نیکٹر سے یہ
شہد کی مکھی شہد بناتی ہے۔نئے علم نے ایک نیا اعتراض پیدا کر دیا اور اللہ تعالیٰ کا قادران تصرف ہے کبھی
وہ خود سائنسدانوں کو سائنسدانوں سے ہی جواب دلواتا ہے اور مزید تحقیق سے انہیں جواب مل جاتا ہے

تفسیر حضرت خلیلة اسبح الثالث
۴۰۹
سورة الواقعة
اور وہ تحقیق ہمارے حق میں مفید ہوتی ہے۔ہمیں خدا تعالیٰ نے عقل دی ہم نے بھی سوچا اور پڑھا اور
ان ہی سائنسدانوں نے چند سال کے بعد یہ کہا کہ شہد کی مکھی تقریباً۵۰ فیصد اپنے جسم کے Glands
( غدود ) میں سے سیکریشن (Seekeration) یعنی غدود کا رس نکال کر شہد کے اندر ملاتی ہے۔پھر
انہوں نے یہ کہا کہ جو باہر سے خادم لکھی نیکٹر (Nector) کا ذرا سا جزو لے کر آتی ہے تو چھتے میں
رہنے والی مکھیاں زبان باہر نکالتی ہیں تو خادم مکھیاں اس کے اوپر رکھ دیتی ہیں اور چھتے میں رہنے والی
مکھی زبان کو نکالنے اور اندر لے جانے کی حرکت ہزاروں ہزار مرتبہ کرتی ہے اور اس طرح پانی کو
خشک کر کے شہد کو قوام کی شکل دیتی ہے۔وہ بھی اس کے منہ میں سے نکلا ہے یعنی جو منہ کے اندر گیا اس
کی شکل اور تھی اور جو منہ میں سے نکلا اس کی شکل اور تھی جو منہ میں گیاوہ پانی سے مشابہ تھا اور جو باہر نکلا
اس کی شکل زیادہ تر شیرے سے ملتی ہے۔دو مختلف شکلیں ہوئیں اور پھر قریباً ۵۰ فیصد اپنے جسم کے
حصے ملادیئے اب یہ نئی تحقیق نے علم دیا۔جو اسلام سے پیار کرنے والے اور جن کو اللہ تعالیٰ نے
نور ایمان دیا ہوا تھا انہوں نے کہا تمہار اعتراض غلط ہے کیونکہ اصل کیفیت یہ ہے کہ جس چیز پر تم
اعتراض کر رہے ہو وہ حقیقت سے نہیں بلکہ حقیقت شے کا نصف ہے جب دو کو ملا دو گے اس کو پورا کر دو
گے تو اعتراض خود ہی ساقطہ ہو جائے گا۔پس چونکہ انسانی زندگی میں ایک حرکت ہے وہ ایک جگہ نہیں کھڑی ہوئی۔زمانہ کروٹ لیتا ہے اور
زمانہ جدید بن جاتا ہے۔حال ماضی بن جاتا ہے اور جو مستقبل ہے وہ حال کی طرف منتقل ہو جاتا ہے
اور ایک جدید زمانہ بن جاتا ہے اور ان انقلابات کے نتیجہ میں بہت سے خیالات میں حرکت پیدا ہوتی
ہے اور جو مخالف حرکت ہے وہ اسلام پر نئے اعتراضات کرتی ہے۔جب ہر زمانہ اسلام پر نئے
اعتراضات کرتا چلا آیا ہے اور کرتا چلا جائے گا تو ضروری ہوا کہ قرآن کریم کے وہ بطون جو پہلوں پر
(ضرورت نہ ہونے کی وجہ سے مخفی تھے آج اُمت مسلمہ کو ان کی ضرورت پڑ گئی۔ظاہر ہو جائیں اور
اللہ تعالیٰ سے نئے معارف اور حقائق کا علم حاصل کرنے والے پیدا ہوں اور اس طرح نئے
اعتراضات کارڈ کریں۔دوسرے مسلسل تبدیلی جسے ہم انقلابی ریوولیوشن (Revolution) نہیں۔انقلاب اور ریوولیوشن (Revolution) کو آپس میں گڈ مڈ نہیں کرنا چاہیے۔ہم انقلاب کو ریوولیوشن
(Revolution) کے معنوں میں استعمال نہیں کرتے۔بنیادی تبدیلی جب حالات میں جب پیدا

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۴۱۰
سورة الواقعة
ہوئی تو نے مسائل پیدا ہو گئے۔مثلاً جب صنعت ابھی پوری طرح عروج
کو نہیں پہنچی تھی۔اس میں
پوری طرح وسعت پیدا نہیں ہوئی تھی۔اس میں مزدور اکٹھا نہیں ہوا تھا۔غریب مزدور بکھرا ہوا تھا۔لیکن جب صنعت نے ترقی کی۔کارخانے لگے تو مزدور ا کٹھے ہو گئے۔پہلے ایسا نہیں تھا۔اب اکٹھے
ہو گئے اور ایک نئی حالت پیدا ہوئی۔جب چیز پیدا ہوئی تو نئے مسائل پیدا ہوئے۔جب نئے مسائل
پیدا ہوئے تو ان کا حل ضروری ہو گیا اتنا ضروری کہ جب انسان لا چار ہوا تو وہ کبھی اشترا کی بنا کبھی
وہر یہ بنا۔کبھی عیسائی بنا۔کبھی عیسائیت کو چھوڑنے والا بنا۔کبھی غافلا نہ اندھیروں میں رہتے ہوئے بھی
خدا کی طرف جھک کر اس نے حل کے تلاش کی کوشش کی تو کبھی خدا سے دور ہوکر اسلام سے باہر اس
نئے مسئلہ کے حل کی کوشش کی اور ناکام ہوا۔اس وقت اللہ تعالیٰ نے اپنے مظہر بندوں میں سے کچھ کو
زندگی کے نئے مسائل کے حل کے لئے علوم سکھائے مثلاً میں نے ہی بعض اشتراکیوں کو کہا کہ تم غریب
سے پیار کرنے والے نہیں ہو کیونکہ اسلام اس حل سے جو تم پیش کرتے ہو کہیں زیادہ اچھا حل پیش کرتا
ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو امت محمدیہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے
بڑے عاشق ہیں کے طفیل ہم نے قرآن کریم کے نئے معارف حاصل کئے اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو
پایا اور جو نئے مسائل نوع انسانی کو درپیش تھے ان کا حل اتنا اچھا اتنا پیارا کہ دنیا سوائے اثبات میں سر
ہلانے کے اور کچھ کر نہیں سکتی۔میں نے پہلے بھی بتایا کہ یورپ کے حالیہ دورہ میں میں نے چار جگہ پر
پریس کا نفرنس بلا کر ان
کو بتایا کہ میں اسلام کی تعلیم تمہارے سامنے پیش کرنے آیا ہوں اور کسی نے بھی
بہ نہیں کی۔سب نے کہا کہ تعلیم بہت اچھی ہے اور میں نے تحدی سے کہا کہ اشتراکیت وغیرہ وغیرہ
مکاتیب فکری تعلیم پیش نہیں کر سکتے تھے۔صرف خدا تعالیٰ ہی ہے جو اس قسم کی اعلیٰ تعلیم انسان کی بہبود
کے لئے دے سکتا ہے۔پس نئے مسائل چونکہ زمانہ کے ساتھ لگے ہوئے ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ اپنے
مظہر بندوں میں سے بعض کو ان مسائل کے حل کرنے کے لئے قرآن کریم کے نئے معانی سکھاتا ہے
اور ان نئے معانی کا تعلق کتاب مکنون سے ہے۔ورق الٹتے ہیں اور کتاب مکنون کے یہ حصے
کتاب مبین کا حصہ بن جاتے ہیں۔یہ بات کہ زمانہ بدل رہا ہے اور اسلام پر آج تک نئے اعتراضات پڑتے چلے آئے ہیں اور
نوع انسان کو نئے مسائل در پیش آتے ہیں۔یہ اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ وہ کتاب جس کا دعویٰ

آج 10 میں سے 10 باقی