سُوْرَۃُ الْوَاقِعَۃِ
انوار القراٰن (جلد ۳), حصہ 2
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۱۱
سورة الواقعة
خاتم الکتب ہونے کا ہے اور جس نے دنیا میں یہ اعلان کیا کہ میں قیامت تک کے لئے غیر مبدل
ہوں
اور تمام حقائق زندگی اور حقائق زندگی میں جو اندھیرے اور سائے نظر آئیں میں ان میں روشنی
پیدا کرنے کے سامان میرے اندر ہیں۔پس خاتم الکتب کے لئے یہ ضروری تھا کہ ہر زمانہ میں اس
کے مخفی حقائق اور معارف مطہرین کے گروہ کو سکھائے جاتے اور دنیا کے سامنے وہ ان کو پیش
کرتے۔پس ایک تو نئے اعتراضات کا رڈ کرنے کے لئے اور دوسرے نئے مسائل کے حل تلاش
کرنے کے لئے نوع انسانی کو جو ضرورت تھی وہ ضرورت پورا کرنے کی خاطر مطہر مین کو اللہ تعالیٰ خود
معلم بن کر قرآن کریم کے نئے معارف سکھاتا اور اس کے بطون میں سے کچھ ان پر ظاہر کرتا ہے
تا کہ زمانہ جدیدہ کے مسائل حل ہو سکیں۔اور تیسری بات ہمارے سامنے یہ آتی ہے کہ قرآن کریم کا یہ دعوی ہے کہ یہ ہمیشہ کے لئے
ہدایت و شریعت ہے۔ایک ایسی حقیقت ہے جو ابدی ہے۔ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ کے لئے ہے یعنی
پہلی صداقتوں کو اس نے اپنے اندر لے لیا۔اس لحاظ سے پہلی ہدایتوں اور شریعتوں سے اس کا تعلق
قائم ہو گیا اور ہمیشہ کے لئے جن ہدایات کی ضرورت تھی وہ اس میں پائی جاتی ہیں۔دراصل یہ دعویٰ
اس بات کے مترادف ہے کہ خدا تعالیٰ کی صنعت کی صفات بھی غیر محدود ہیں۔ہر چیز میں اس کی
غیر محدود صفات نظر آتی ہیں کیونکہ حی و قیوم خدا سے ان کا گہرا تعلق ہے۔یہ صنعت خواہ کہکشاں
(Galaxy) کی شکل میں لیں یعنی وہ بے شمار ستاروں کا مجموعہ جو ایک خاندان کی حیثیت سے بحیثیت
مجموعی ایک جہت کی طرف حرکت کر رہا ہے اس طرح کی بے شمار کہکشائیں پائی جاتی ہیں۔ایک بڑا
یونٹ میں نے لے لیا ہے۔ہمارے علم کے مطابق خدا تعالیٰ کی صنعت کا ایک بہت بڑا وجود کہکشاں کی
صورت میں ہے اس کو لیں یا کیڑے کے ایک پاؤں کو لیں جو ایک چھوٹی سی چیز ہے۔خدا کی مخلوق
میں سے بڑی سے بڑی چیز لیں یا بظاہر چھوٹی سے چھوٹی چیز لیں۔کسی کو بھی لیں جو چیز خدا تعالیٰ کے
دست قدرت سے وجود پذیر ہوئی ہے اس کے اندر غیر محدود صفات پائی جاتی ہیں۔یہ ایک حقیقت ہے
اور آج کا انسان یہ ماننے پر مجبور ہے کہ خدا تعالیٰ کی خلق اور صنعت میں غیر محدود صفات پائی جاتی ہیں
مثلاً میں جب اس دورہ میں تھا تو ایک دن مجھے ڈاکٹر سلام صاحب کہنے لگے کہ اس وقت تک ساری دنیا
اس بات پر متفق تھی کہ اس عالمین (Universe) کی بعض چیزوں میں صرف ایک اصول چلتا ہے۔
تغییر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۴۱۲
سورة الواقعة
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ توفیق دی ہے اور میں ایک نئے نظریہ (Theory) پر عمل کر رہا
ہوں جو اس اصول کو غلط قرار دے دے۔پس سائنسدان آج ایک چیز پر ا کٹھے ہو کر کہتے ہیں کہ بس
یہی حقیقت ہے اور کل اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اپنے کسی بندہ کو اس چیز کی کسی اور صفت کی طرف متوجہ کر دیتا
ہے اور انسان کو پتہ لگتا ہے کہ انسان کی عقل ناقص کا یہ دعویٰ کہ کامل قدرت کے ہاتھ نے جو پیدا کیا
میں نے اس کی تمام صفات کا احاطہ کر لیا ہے یہ بیوقوفی ہے۔تو جب ایک مکھی یا ایک کیڑے کے پاؤں میں
پائی جانے والی صفات کا انسان احاطہ نہیں کر سکتا تو اس کے ساتھ ہی کسی مسلمان کا یہ کہہ دینا کہ خدا تعالیٰ
کا جو کلام ہے اس کے بطون کا ہم احاطہ کر سکتے ہیں اس سے زیادہ حماقت کی ہمارے نزدیک کوئی
بات نہیں۔جس طرح خدا تعالیٰ کی خلق میں ہر چیز کی صفات غیر محدود ہیں اسی طرح قرآن کریم جس نے
قیامت تک نوع انسانی کا رہبر بننا ہے اس کے معانی بھی غیر محدود بطون واسرار کے حامل ہیں۔ایک تیسری بات ہمیں کتاب مکنون کے مضمون سے یہ پتہ لگی کہ اگر ہم قرآن عظیم کو کتاب مکنون
تسلیم نہ کریں اور یہ سمجھیں کہ اس میں جو کچھ علم تھا اور معارف جو اس میں تھے اور حقائق جو اس میں
تھے اور رموز و اسرار روحانی جو اس میں تھے وہ سارے کے سارے پہلوں کے علم میں آگئے اور آگے
کوئی نئی چیز باقی نہیں رہی تو ہمارا یہ تسلیم کر نا اس اعلان کے مترادف ہوگا کہ ہم قرآن عظیم کو خدا تعالیٰ کا
کلام نہیں سمجھتے کہ ہم یہ کہتے ہیں کہ ایک مکھی کی صفات کا کوئی انسانی علم احاطہ نہیں کر سکتا لیکن خدا تعالیٰ
کی ایک عظیم اور کامل اور مکمل شریعت کے علوم اور اس کے بطون پر انسانی عقل احاطہ کر سکتی ہے یا اس کا
علم اپنے دائرہ میں اسے لے سکتا ہے پس اس کا خدا تعالیٰ کے ایک کامل اور مکمل کلام ہونے کے نتیجہ
میں ہمیں یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ قرآن کریم میں ہر زمانہ میں نئے نئے بطون ظاہر ہوتے رہیں گے اور
قیامت تک قرآن کریم کے نئے علوم دنیا کے سامنے آتے چلے جائیں گے۔اگر ایسا نہیں سمجھو گے تو
خدا پر اور محمدصلی للہ علیہ وسلم پر اور قرآن عظیم پر اعتراض کرنے والے ٹھہرو گے۔پس قرآن عظیم غیر محدود معارف اور غیر محدود روحانی اسرار کا خزانہ ہے اگر یہ خدا کا کلام ہے تو یہ
بات ہمیں تسلیم کرنا پڑے گی اور جب غیر محدود معارف کا خزانہ ہے تو ہر زمانہ میں اس کے نئے سے
نئے بطون ظاہر ہو کر کتاب مکنون کا ورق الٹیں گے اور کتاب مبین کا حصہ بنتے چلے جائیں گے۔(خطبات ناصر جلد پنجم صفحه ۳۰۰ تا ۳۰۶)