سُوْرَۃُ الْجُمُعَۃِ
انوار القراٰن (جلد ۳)
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۴۵۱
سورة الجمعة
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الجمعة
آیت ۱ تا ۳
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ )
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ
, ورسووو
الَّذِي بَعَثَ فِي الْأَمِينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ
الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلِلٍ مُّبِيْنٍ
ان آیات میں ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ دنیا کی کوئی چیز لے لو وہ خدا تعالیٰ کی بزرگی اور اس کی
پاکیزگی کو بیان کر رہی ہے اور سوائے اس کے کسی اور کی بادشاہت کو قبول نہیں کر رہی۔خدا تعالیٰ کے
علاوہ اور کوئی وجود نہیں جس کی صفات کے جلووں کا اثر اس دنیا کی کسی بھی شے نے کسی رنگ میں بھی
قبول کیا ہو، اگر قبول کیا ہے تو صرف خدا تعالیٰ کی صفات کے جلووں کا اثر قبول کیا ہے اس واسطے کہ وہی
ان کا بادشاہ ہے۔پھر بتایا کہ ہر چیز جو خدا نے پیدا کی ہے وہ یہ ثابت کرتی ہے کہ خدا پاک ہے اور تمام خوبیوں کا
مالک ہے اس لئے کہ جو چیزیں اس نے پیدا کی ہیں وہ جن اغراض کے لئے پیدا کی ہیں ان اغراض کو
پورا کرنے کے لئے تمام خوبیاں اور تمام طاقتیں ان کے اندر پائی جاتی ہیں اس لئے جس منبع سے وہ نکلی
ہیں اس کے متعلق بھی ماننا پڑے گا کہ وہ قدوس ہے کیونکہ اس کی پیدا کردہ مخلوق کے اندر یہ پاکیزگی
پائی جاتی ہے کہ اس کا اثر بد نہیں بلکہ پاک ہے۔قرآن کریم نے یہ اعلان کیا ہے کہ خدا تعالیٰ کی مخلوق
میں سے کسی چیز کا بھی اس دنیا میں بداثر نہیں۔ہم خود اس کے غلط استعمال سے نقصان اٹھا لیں تو یہ اور
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ
۴۵۲
سورة الجمعة
بات ہے یہ استعمال کرنے والے کی بدی ہے اس شے کی بدی نہیں۔قرآن کریم کا اعلان یہ ہے کہ
سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثيه : ۱۴) یعنی بغیر استثنا دنیا کی ہر چیز کو
انسان کی خدمت پر لگایا گیا ہے اگر انسان خود خدمت نہ لے یا غلط خدمت لے لے تو اس میں خادم کا
تو قصور نہیں۔خشخاش کا ایک دانہ اور ہمالیہ کا یہ پہاڑ اور سورج کا یہ خاندان (جس میں سے ایک
زمین بھی ہے جو سورج سے فائدہ اٹھا رہی ہے ) یہ سب کے سب انسان کی صحیح خدمت کے لئے پیدا
کئے گئے ہیں اور دنیا میں کوئی شخص ایسا نہیں جو یہ دعوی کر سکے کہ کوئی چیز ایسی بھی ہے جو انسان کی
خدمت کی اہلیت نہیں رکھتی اور اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے خواہ اس کا صحیح استعمال کیا جائے انسان کو اس
سے فائدہ نہیں ہو گا۔اس لئے کہ ہم یہ ثابت کریں گے کہ خود دنیا نے تحقیق کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ جن
چیزوں کے متعلق بعض لوگوں کو یہ وہم تھا کہ وہ انسان کے فائدہ کے لئے نہیں ہیں ان میں بھی فوائد
ہیں۔مثلاً سانپ اور اس کا زہر ہے۔بعض لوگ تو سانپ کا لفظ سن کر بھی چھلانگ لگا کر چار پائی پر چڑھ
جاتے ہیں۔اتنا ڈرتے ہیں اس سے لیکن سانپ کے زہر میں بھی انسان کے لئے بے شمار فوائد رکھے
ہیں اور انسان نے تحقیق کر کے ان میں سے بعض فوائد کا علم بھی حاصل کیا ہے اور اس سے فائدہ اٹھا رہا
ہے۔بہت سی ایسی بیماریاں ہیں جن کو ایک وقت میں انسان اپنی جہالت کی وجہ سے قریب لا علاج سمجھتا
تھا اور اب طب کی اور شاخوں نے بھی اور ہومیو پیتھک نے بھی سانپ کے زہروں سے ایسی ادویہ
بنائی ہیں جو ایسے مریضوں
کو بہت فائدہ دیتی ہیں۔اسی طرح لکھی ہے جو کہ ہر وقت تنگ کرتی ہے لیکن
مکھی میں انسان کے لئے فائدہ ہے۔ایک موٹا فائدہ جو ہر ایک کو سمجھ آ جائے گا یہ ہے کہ بعض بچے
سوکھے“ کے مریض ہوتے ہیں اور بچپن سے نہ ہڈی بڑھ رہی ہوتی ہے اور نہ اس کے اوپر گوشت
ہوتا ہے اس کو پنجابی میں سوکھا، کہتے ہیں۔ایسے مریضوں کو اگر مکھی کسی چیز میں لپیٹ کر کھانے کے
لئے دی جائے اور وہ اس کو ہضم کر لیں تو یہ سوکھنے کی بیماری کا علاج ہے اور یہ تو ایک فائدہ ہے اس
کے اندر اور بہت سے فوائد ہیں۔پس تمام اشیاء خدا تعالیٰ کی صفات سے اثر قبول کر رہی ہیں اور جس غرض کے لئے ان کو پیدا کیا گیا
ہے کہ وہ انسان کی خدمت کریں ) اس غرض کو وہ پورا کر رہی ہیں اور اس طرح یہ ظاہر کر رہی ہیں کہ
خدا تعالیٰ صرف بادشاہ ہی نہیں بلکہ قدوس بھی ہے کیونکہ دنیا کی تمام اشیاء جو بے حد و بے شمار ہیں ان کا
وو
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ
۴۵۳
سورة الجمعة
اثر انسان پر نیک اور پاک اور مفید ہے گندہ اور مضر نہیں ہے۔اس لئے جس چشمہ سے وہ نکلی ہیں اس پر
بھی اعتراض نہیں کیا جاسکتا اپنے ان اثرات سے وہ یہ ظاہر کر رہی ہیں کہ خدا تعالیٰ پاک ہے یہ ان کی
زبان ہے۔قرآن کریم نے دوسری جگہ کہا ہے کہ ہر چیز اس کی حمد کر رہی ہے اور اس کی تسبیح کر رہی ہے
لیکن تم ان کی آواز کو نہیں سمجھ سکتے اور ایک آواز یہی ہے۔پتا نہیں اور کتنی آواز میں خدا تعالیٰ نے ان کو
دی ہیں۔پس جیسا کہ خدائے قدوس نے کہا تھا تمام اشیاء انسان کی خدمت پر لگی ہوئی ہیں اور دنیا کی
کوئی چیز ایسی نہیں ہے جس سے انسان خدمت نہ لے سکے اور صحیح ذاتی خاندانی اور علاقائی خدمت اور
بنی نوع انسان کی خوشحالی اور اس کے اطمینان اور اس کی ترقیات کے لئے ان اشیاء کو کام میں نہ لگایا
جاسکے۔خدا تعالیٰ عزیز ہے اور دنیا کی کوئی طاقت ایسی نہیں کہ جو کام خدا تعالیٰ کرنا چاہے اس کے راستہ میں
وہ روک بن سکے۔ویسے تو قرآن کریم کی آیات کی تفسیر کے ہزار ہا پہلو ہیں لیکن اس سلسلہ میں ایک
پہلو جو بہت نمایاں ہے یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفات کے علاوہ کسی اور کا مثلاً شیطان کا اثر قبول کرے
ایسی کوئی چیز نہیں ہے۔انسان کو ایک تنگ دائرے میں خدا تعالیٰ نے آزادی دی ہے مگر اس کی
حفاظت کے لئے اور اس کو خدا کی طرف واپس لانے کے لئے بڑا عظیم انتظام بھی کیا ہے۔حکم اسی کا
چلتا ہے اور اس یو نیورس میں اس عالمین میں اس کے جو احکام جاری ہیں جب ہم ان پر غور کرتے ہیں
تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ہر حکم خواہ چھوٹا ہو یا بڑا وہ بڑی حکمتوں والا ہے۔پس خدا تعالیٰ العزیز الحکیم
ہے۔یہ نہیں کہ وہ صرف عزیز ہے اور حکیم نہیں بلکہ وہ عزیز بھی ہے اور حکیم بھی ہے۔دنیا کا یہ نقشہ پیش کر کے خدا تعالیٰ نے ہمیں بتایا کہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي
السَّواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ دنیا کی ہر چیز خدا تعالیٰ کی تسبیح کر رہی ہے اور اس کی بزرگی کو ثابت کرنے میں
لگی ہوئی ہے۔جو کچھ خدا تعالیٰ نے پیدا کیا وہ اس کا فعل ہے۔اس نے اپنی قدرت کا ملہ سے ان اشیاء کو
پیدا کیا اور ان پر اپنی صفات کے جلوے ظاہر کئے اور ہر مخلوق میں، ہر شے میں جو اس نے پیدا کی اس نے
بے حد و حساب خواص پیدا کر دیئے۔زمانہ تو ہمارے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔خدا تعالیٰ تو بالائے زمانہ
ہے جیسا کہ وہ لا مکان ہے۔سو سال پہلے گندم کے دانے میں جو خواص تھے ان سو سالوں کے اندر پتا
نہیں ان میں کیا فرق پڑ گیا ہے اور صفات باری نے ان کے اندر کیا تبدیلی پیدا کر دی ہے۔یہ علیحدہ
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ
۴۵۴
سورة الجمعة
مضمون ہے بہر حال یہاں خدا تعالیٰ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی صفات اس عالمین کی ہر شے میں نظر
آ رہی ہیں اور ہر چیز یہ بتارہی ہے کہ بادشاہت خدا ہی کی ہے اور ہر چیز یہ ثابت کر رہی ہے کہ خدائے
واحد و یگانہ کی بادشاہت بڑی پاکیزہ بادشاہت ہے اور یہ کہ خدا تعالیٰ عزیز ہے، غالب ہے کوئی اس کی
بات کو رد نہیں کر سکتا اور جو اس نے انسان کو آزادی دی ہے وہ بھی اسی کے حکم اور منشا سے ہے اور یہ کہ
اس کے احکام پر حکمت ہیں۔یہاں پہنچ کر خدا نے عجیب اور شاندار جوڑ ملا دیا۔اس کا ہر حکم اپنے اندر
حکمتیں رکھتا ہے تو اس نے انسان کو جو آزادی دی اس میں بھی کوئی حکمت ہونی چاہیے۔فرما یا هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأَمينَ رَسُولًا مِنْهُمْ کہ اگر انسان کو آزاد بنایا جاتا اور اس کی حالت
ویسی ہی ہوتی جیسی کہ ایک فاختہ کی ہے یا ایک باز کی ہے یا ایک درخت کی ہے یا ایک ہیرے کی ہے تو
پھر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی ضرورت نہیں تھی۔پس خدا تعالیٰ نے جو یہ سارا کارخانہ بنایا اور اعلان کیا کہ یہ
اس غرض سے بنایا ہے کہ وہ انسان کی خدمت کرے اس میں حکمت یہ ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
جیسا وجود پیدا کرنا مقصود تھا۔پس هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِينَ رَسُولًا مِّنْهُمْ میں بتایا کہ خدا تعالیٰ
نے اپنی عظمت و شان اور اپنی بادشاہت اور اپنی قدوسیت کا اور اپنے عزیز اور حکیم ہونے کا یہ نشان
ظاہر کیا کہ ایک اقی قوم جو پڑھ نہیں سکتے تھے اور دنیوی لحاظ سے بالکل جاہل تھے ان کے اندر ایک
ایسا وجود پیدا کر دیا کہ جس کی قیمت دنیا جہان بھی نہیں ہے وہ سب سے زیادہ قیمتی وجود ہے۔اس دوسری آیت میں پہلی آیت کے ساتھ ساتھ چلنے والے دو اور سلسلوں کا ذکر کیا گیا ہے جن
سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ ایک محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات
ہے اور دوسرے وہ کتاب جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے یعنی قرآن کریم۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
ذات اس طرح کہ انسانوں میں سے صرف آپ ہی ہیں جو صفات باری تعالیٰ کے مظہر اتم ہیں۔چنانچہ کوئی انسان ایسا نہیں جو خدا تعالیٰ کی ملک ہونے کی صفت کا اس شان کے ساتھ مظہر بنا ہو جیسے کہ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم بنے۔اللہ تعالیٰ کی بادشاہت کی صفت ، ملک ہونے کی صفت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے وجود میں اور آپ کی ذات میں اتم طور پر ظاہر ہوئی اور چمکی۔پھر آپ کے وجود میں پاکیزگی کی
بھی انتہا نہیں یعنی قدوس ہونے کی صفت کے بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم مظہر اتم ہیں اور آپ کی ساری
زندگی پاک اور پاک کرنے والی ہے اور جب میں ساری زندگی کہتا ہوں تو میری مراد ہر دو زندگیوں
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ
۴۵۵
سورة الجمعة
سے ہے یعنی جسمانی زندگی بھی اور روحانی زندگی بھی جو کہ قیامت تک ممتند ہے اور پاکیزگی کے لحاظ
سے انسان پر جومردنی چھا جاتی ہے اور وہ مردہ ہو جاتا ہے آپ کی زندگی اس مرد نی کو زندگی اور طاقت
کے اندر تبدیل کرنے والی ہے اور جہاں تک انسان کے اخلاق اور انسان کے معاشرہ اور اس کے
تمدن اور اس کی اقتصادیات اور اس کے علوم اور اس کی زندگی کے ہر شعبہ کا تعلق ہے۔اگر انسان نے
فلاح و بہبود کی زندگی گزارنی ہو تو حکم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی چلتا ہے۔جو تعلیم آپ لے کر آئے اس
سے پرے ہٹ کر انسان
کو نہ کوئی سکھ اور چین نصیب ہوا نہ ہو سکتا ہے اس پر میں اپنے بیرونِ ملک کے
دوروں میں بھی روشنی ڈال چکا ہوں عیسائیوں کو میں بڑی وضاحت کے ساتھ سمجھاتا تھا کہ تمہاری
عقلیں اور تمہارے مذاہب تمہارے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔اگر تم اپنے مسائل حل
کرنا چاہتے ہو تو وہ جس کو خدا نے صفتِ عزیز کا مظہر اتم بنایا ہے اس کے سائے تلے آ جاؤ۔تمہاری
ساری تکلیفیں دور ہو جائیں گی۔ویسے ان کو سمجھانے کے لئے میں الفاظ ان کی عقل کے مطابق ہی
استعمال کرتا ہوں اور آپ احمدیوں کی عقل ماشاء اللہ بہت بڑی ہے۔آپ کو سمجھانے کے لئے آپ کی
سمجھ کے مطابق الفاظ استعمال کرتا ہوں۔جب میں ان سے بات کرتا ہوں تو وہ میری بات سمجھ جاتے
ہیں اور مجھے امید ہے کہ جب میں آپ سے بات کرتا ہوں تو آپ میری بات سمجھ جاتے ہیں۔پھر
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا کوئی پہلو ایسا نہیں جو بغیر حکمت کے ہو۔ہر پہلو میں ہمیں حکمت نظر آتی
ہے ورنہ اگر یہ حکمت نہ ہوتی، اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کی صفت حکیم کے مظہر اتم نہ ہوتے تو
آپ امت محمدیہ کو جس کا زمانہ قیامت تک ممتد ہے
کبھی سنبھال ہی نہ سکتے۔یہ فقرہ کہنا آسان ہے لیکن
اس کا سمجھنا مشکل ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ قیامت تک فیض رساں ہے اور اپنے اثر کے
لحاظ سے اور اپنے فیوض کے لحاظ سے اس کا زمانہ قیامت تک ہے۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کی ساری ہی صفات کے مظہر اتم ہیں لیکن یہاں قرآن کریم
میں جو مضمون بیان ہوا ہے اس میں چار بنیادی صفات کا ذکر کیا گیا ہے۔آپ ان چاروں صفات کے
بھی مظہر اتم ہیں۔آپ کے وجود کی ہر حرکت اور ہر سکون نے یہ ثابت کیا کہ خدا تعالیٰ بڑا بزرگ، ہر
عیب سے پاک، ہر نقص سے پاک اور تمام اسمائے حسنہ سے متصف ہے اور تمام تعریفیں اسی کی طرف
جاتی ہیں۔يُسَبِّحُ لِلهِ مَا فِي السَّبُواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ کا ثبوت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود نے اور آپ
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ
۴۵۶
سورة الجمعة
کی معمور الاوقات زندگی نے دیا ہے آپ نے بھر پور زندگی گزاری اور اس زندگی کا کوئی پہلو ایسا
نہیں جو یہ ثابت نہ کرتا ہو کہ واقعہ میں اللہ تعالیٰ ان چاروں صفات کا مالک ہے جن کا یہاں ذکر کیا
گیا ہے۔يُسَبِّحُ لِلهِ مَا فِي السَّبُواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ کے ثبوت کے لئے اللہ تعالیٰ نے جو دوسرا سلسلہ
بیان کیا ہے وہ قرآن کریم ہے یعنی وہ تعلیم جو آپ لے کر آئے۔چنانچہ فرمایا يَتْلُوا عَلَيْهِمُ التِهِ کہ وہ
تعلیم خدا تعالیٰ کے احکام بتاتی ہے اور یہ اس کے ملک ہونے کے مقابلہ میں ہے۔خدا تعالیٰ بادشاہ
ہے اور بادشاہ کے احکام جاری ہوتے ہیں اور قرآن کریم نے وہ تمام احکام الہی بیان کئے ہیں۔دنیا
کی پیدائش اللہ تعالیٰ کا فعل ہے اور قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا قول ہے۔بعض بیوقوف کہتے ہیں کہ مذہب
اور سائنس کی لڑائی ہے۔ایک ہی ہستی کا قول اور اس کا فعل آپس میں کیسے لڑ سکتے ہیں؟ جو اس نے کیا
اور جو اس نے کہا وہ متضاد ہو ہی نہیں سکتے۔ایسا خیال کرنا بھی نا معقول بات ہے یہ کائنات جو خدا تعالیٰ
نے پیدا کی یہ اس کا فعل ہے اور جس طرح خدا تعالیٰ کے فعل میں ہمیں اس کی یہ صفات نظر آتی ہیں کہ
وہ بادشاہ ہے وہ قدوس ہے ، وہ عزیز ہے اور غالب ہے اور وہ حکیم ہے اسی طرح قرآن کریم جو اس کا
قول ہے اس میں بھی ہمیں یہ صفات نظر آتی ہیں۔خدا تعالیٰ کی بادشاہت کے ساتھ تعلق رکھنے والے
تمام احکام ایک کامل اور مکمل شریعت کے رنگ میں انسان کو دیئے گئے۔خدا تعالیٰ کا حکم کا ئنات میں
چلتا ہے۔يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ (النحل: ۵۱) جو خدا نہیں کہتا ہے وہی کرتے ہیں لیکن کائنات کا ایک
حصہ جو آزا در کھا گیا تھا اس کی ہدایت کے لئے بھی اللہ تعالیٰ نے سامان پیدا کیا۔اس نے انسان کو کہا
کہ تیری مرضی ہے تو اس پر عمل کر اور تیری مرضی ہے تو نہ کر۔لیکن اس کے لئے یہ کہنے کی ذرہ بھر
گنجائش نہیں چھوڑی کہ اے خدا! جس طرح تو نے اس عالمین میں اپنے کامل حکم کے ساتھ خلق کا
سلسلہ قائم کیا اور پیدائش کی اور اپنی صفات کے جلوے ان کے اندر رکھے۔اسی طرح تو نے ہمارے
لئے ایک کامل کتاب کیوں نہیں بھیجی بلکہ جب انسان اس کا حامل ہونے کے قابل ہو گیا تو ایک کامل
کتاب اس کو دے دی گئی يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آیتہ اور جس طرح بادشاہ کے احکام ہوتے ہیں اسی طرح
انسان کی ہدایت کے لئے اس کی بہبود کے لئے اس کی دنیوی اور اخروی ہر دو قسم کی ترقیات کے لئے وہ
تمام احکام جن کی ضرورت تھی کامل طور پر اس قرآنِ عظیم میں موجود ہیں جسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم لے کر
آئے۔پس خدا تعالیٰ کی ملک ہونے کی صفت اس کے فعل میں بھی ظاہر ہوئی اور اس کے قول میں
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ
۴۵۷
سورة الجمعة
بھی ظاہر ہوئی اور یہاں قرآن کریم میں ، اس کے قول میں يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آیتِہ میں اس طرف اشارہ
کیا گیا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کی تمام صفات کے مظہر اتم ہیں۔اور آپ کے علاوہ ہر انسان
نے اپنی اپنی طاقت اور استعداد کے مطابق خدا تعالیٰ کی صفات کا رنگ اپنی صفات میں پیدا کرنا
ہے۔اپنی استعداد سے زیادہ تو وہ نہیں کر سکتا۔پس جب یہ کہا کہ يَتْلُوا عَلَيْهِمُ التِهِ تو اس میں یہ
اعلان کیا کہ دیکھو محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو شریعت لے کر آئے ہیں اس میں تمہارے لئے یہ انتظام
کیا گیا ہے کہ تم اپنی استعداد کے مطابق خدا تعالیٰ کی ملک ہونے کی صفت کے زیادہ سے زیادہ مظہر
بن سکتے ہو۔پھر خدا تعالیٰ کی قدوس ہونے کی ، پاکیزہ ہونے کی جو صفت ہے وہ یزکیھم میں ظاہر ہوئی۔یہ تو
موٹی بات ہے ہر ایک کو سمجھ آ جائے گی کیونکہ یہ معنی کے لحاظ سے برابر ہیں۔وہاں قدوس ہے اور یہاں
يُزَكِّيهِمْ ہے۔یزکیھم میں یہ بتایا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ پاک ذات ہے اور اس تعلیم پر عمل کر کے تم
بھی اپنی استعداد کے مطابق زیادہ سے زیادہ طہارت اور پاکیزگی حاصل کر سکتے ہو۔وَيُعَلِّمُهُمُ الكتب اور تم خدا تعالیٰ کی عزیز ہونے کی صفت کے مظہر اتم بن سکتے ہو۔خدا تعالیٰ
کے اس قول قرآن میں یہ سامان پیدا کیا گیا ہے۔يُعَلِّمُهُمُ الكتب عزیز کے مقابلہ میں آیا ہے۔پس
خدا تعالیٰ جو غالب ہے تم اس کے مظہر اتم بن سکتے ہو۔قرآن کریم میں ایک اور جگہ یہ مضمون بیان ہوا
ہے جو بہتوں کو سمجھ آ جائے گا۔چنانچہ فرما یا انتم الاعلون (ال عمران: ۱۴۰) کہ تم ہی غالب رہو
گے۔یہ انتم الاعلون کیا بتا رہا ہے یہی کہ تم خدا تعالیٰ کی اس صفت کے مظہر بن سکتے ہو کہ وہ عزیز
ہے اور کوئی اس کے مقابلے میں نہیں ٹھہر سکتا۔وہ عزیز اور غالب ہے اور کوئی نہیں جو اس کے
منصوبوں کو نا کام کر سکے۔انتم الاعلون تم بھی یہ صفت اپنے اندر پیدا کر سکتے ہو کہ تم پر کوئی غالب
نہ آئے اِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ بشر طیکہ تم قرآن کریم کی ہدایت کے تقاضوں کو پورا کرنے والے ہو۔والحكمة یہ بھی لفظی طور پر خدا تعالیٰ کی صفت حکیم کی طرف اشارہ کرتا ہے۔قرآن کریم کی
شریعت انسان کو اس کی قوت اور استعداد کے مطابق خدائے حکیم کی صفت حکیم کا مظہر بنانے کے لئے
دنیا کی طرف مبعوث ہوئی ہے۔اس سے بہت سے مسائل حل ہوتے ہیں اور بہت سی باتیں سامنے
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
رحمہ اللہ تعالی
۴۵۸
سورة الجمعة
آتی ہیں ایک یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے فعل اور قول میں تضاد نہیں ہے اور مخالفت نہیں ہے اور نہ ہو سکتی
ہے۔ایک تو عقلاً ان میں تضاد نہیں ہو سکتا اور دوسرے حقیقتا نہیں ہے کیونکہ اگر خدا تعالیٰ کے فعل میں
اور اس کے قول قرآن کریم میں تضاد ہوتا تو مد صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کریم پر عمل کر کے خدا تعالیٰ کی
صفات کے مظہر اتم نہیں بن سکتے تھے۔خدا تعالیٰ نے محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ میں یہ نشان دکھایا
کہ آپ کا صفات باری کا مظہر اتم بن جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ خدا تعالیٰ کے فعل اور اس کے قول میں
کوئی تضاد نہیں ہے اور ہمیں یہ کہا گیا ہے کہ تم شیطانی وساوس کو اپنے دل سے نکال کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے نقش قدم پر چلو تو تم بھی اپنی قوت و استعداد کے مطابق خدا تعالیٰ کی صفت کے مظہر بن جاؤ گے
اور ہر وہ شخص جو قرآنی تعلیم پر عمل کر کے اور اسوۂ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کر کے خدا تعالیٰ کی
صفات کا مظہر بنتا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ خدا تعالیٰ کے فعل اور اس کے قول میں کوئی فرق نہیں
ہے۔کوئی تضاد نہیں ہے، کوئی اختلاف نہیں ہے۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحہ ۴۶۶ تا ۴۷۳)
اس واسطے يُسَبِّحُ لِلهِ مَا فِي السَّبُوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ جو بادشاہ
بھی ہے اور پاکیزگی مجسم اور پاکیزگی کا سرچشمہ اور منبع اور سب خوبیوں کا جامع اور غالب اور حکمت
والا اور قرآن کریم کو ہر زمانہ کے لئے نئی سے نئی حکمتوں سے معمور کر دینے والا ہے، هُوَ الَّذِي بَعَثَ
في الأمينَ رَسُولًا مِّنْهُم الله تعالیٰ کے متعلق پہلی آیت میں ذکر کا یہ اعلان کیا وہ اللہ جس کی تسبیح کر
رہے ہیں مَا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وہ خدا جو بادشاہ بھی ہے، پاک بھی ، سب خوبیوں کا جامع بھی
ہے، غالب اور حکمت والا بھی اس خدا نے بَعَثَ فِي الْأُمِنَ رَسُولًا مِّنْهُمْ امیوں میں سے ہی
دنیوی لحاظ سے ان پڑھ لوگوں میں سے ایک شخص کو رسول بنا کے بھیج دیا اُمّی میں سے رسول اور رسول
وہ جو رسولوں کا سرتاج جو خاتم الانبیاء جس کے سامنے ہر ایک نے ہر آن گزشتہ پہلے نبی نے اس کی
عظمت کا اقرار کیا اور اس کے مقابلے میں اپنے لاشئے ہونے کا اقرار کیا۔اس اُمّی کے سامنے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اُمّی ہونا اور آپ پہ جو کلام نازل ہوا اس کا ایک کامل اور
مکمل ہونا اور اتمام نعمت کرنے والا ہونا یہ بتاتا ہے کہ یہ کلام جو ہے اس خدا کی طرف سے نازل ہوا
ہے جو اس
کی تسبیح کر رہی ہے، ہر وہ چیز جو آسمانوں اور زمیں میں ہے اور جو بادشاہ بھی ہے پاک بھی ہے
پاکیزگی کا سرچشمہ بھی ہے۔غلبہ کا مالک بھی ہے اور ہر ایک کو اسی کا غلبہ عطا ہوتا ہے وہ حکیم بھی ہے
تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ
۴۵۹
سورة الجمعة
حکمت والا بھی ہے اس کی تعلیم حکمتوں سے بھری ہوئی اس کے نیک بندے اس معنوں میں حقیقی تھے
نئے ضرورتوں میں نئی حکمتیں سیکھتے اور دنیا میں محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے وجود کی
عظمتوں کو بیان کرتے اور اللہ تعالیٰ کی واحدانیت اور اس کی عظمت کے نعرے لگانے والے ہیں۔ان آیات میں جو پہلی آیت ہے يُسَبِّحُ لِلهِ مَا فِي السَّبُواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ اس کا لازمی نتیجہ یہ نکلتا
ب وَآخَرِينَ مِنْهُم لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کہ یہ ایک نسل یا ایک صدی یا صرف ایک محدود زمانہ کے اندر
اس کی برکتیں اور اس کی رحمتیں اور اس کی حکمتیں اور اس کے پاک کرنے اور تزکیہ کرنے کی قوت جو
ہے اور اس کا حسن جو ہے وہ ختم نہیں ہو جائے گا کیونکہ اس خدا کی طرف سے امی کے اوپر نازل ہوا
ہے، ایک اور جماعتیں اس میں شامل ہوتی رہیں گی۔وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ اور آخرین
میں بھی ایک جماعت ہے جو انہیں کے ساتھ ، پہلوں کے ساتھ صحابہ کے ساتھ جا ملے گی اور ان کے سپرد
جو کام ہوگا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ان کی کامیابیاں غلبہ اسلام کی جدو جہد اور جہاد میں دنیا پر یہ ثابت
کریں گی کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والا کلام غالب ہستی کی طرف سے نازل ہوا اور اس
ہستی کی طرف نازل ہوا جو حکیم ہے حکمت والا ہے اور حکمت سکھانے والا ہے پھر جس میں یہ اعلان کیا
گیا کہ جب یہ آخرین پیدا ہو جائیں گے تو دنیا میں ایک طمانیت اٹھے گی ، یہ ذلیل لوگ یہ غریب لوگ
یہ بے سہارا لوگ یہ بے بس لوگ یہ بے مایہ لوگ جن کی کوئی قدر نہیں ہے جن کا سیاست میں کوئی دخل
نہیں اس میں کوئی دلچسپی بھی نہیں۔انہیں کو چنا تھا خدا نے۔اسی واسطے یہاں امتین کا لفظ پہلے پڑھایا
گیا کہ جس طرح امتین میں سے ایک کو چنا اور اسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم بنا دیا اسی طرح وہ عزیز
اور حکیم خدا آخرین میں سے ایک کو چنے گا اور اسے مہدی بنا دے گا اسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا
عظیم روحانی فرزند بنادے گا اور اس حقیر جماعت ، دنیا کی دھتکاری ہوئی جماعت سے خدا جو قدرتوں والا
خدا ہے کام لے گا تا کہ انسان کا دل شیطانی امور سے نہ بھر جائے بلکہ ہر نفس اپنے گریبان میں جھانکے
اور اعلان کرے کہ میں خدا کا عاجز بندہ مجھے خود پتا نہیں کہ یہ انقلاب کیسے اور کیوں بپا ہورہا ہے لیکن
خدا تعالیٰ کا منشا یہ ہے کہ بپا ہو اور اسلام غالب آئے خدا تعالیٰ نے بشارت دی تھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو
وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ وہ زمانہ آ گیا ، وہ حالات پیدا ہو گئے ، انقلاب پہ انقلاب،
انقلاب په انقلاب دیکھنے والی آنکھ دیکھتی ہے کم از کم پندرہ سولہ سال سے کچھ تھوڑا بہت دھند لکا سا تھا
تفسیر حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ
۴۶۰
سورة الجمعة
پہلے بھی ، میرے دماغ میں۔ہر تبدیلی انسانی زندگی میں اس لئے آرہی ہے کہ آخر کا محمد صلی اللہ علیہ
وسلم کی عظمت جو ہے وہ انسان پر ظاہر ہو اور وہ تبدیلیاں ہم کر رہے ہیں تم کر رہے ہو کون کر رہا ہے
ہمارے مرد کر رہے ہیں عورتیں کر رہی ہیں خدا کر رہا ہے خدا کے فرشتے جو انسان کو نظر نہیں آتے وہ
آسمانوں سے نازل ہوتے اور دلوں میں تبدیلیاں پیدا کر دیتے ہیں وہ لوگ جن کی زبانیں اسلام کو برا
بھلا کہتے تھکتی نہیں تھیں ان کی آنکھوں سے آنسوؤں سے خود میری آنکھوں نے اسلام کی تعریف سننے
کے بعد آنسو ٹپکتے دیکھے ہیں۔یہاں پہلی بات پہلا مقصد یہ بتایا گیا يَتْلُوا عَلَيْهِم آیتہ یہ جو آیات ہیں یہ خانہ کعبہ کا مقصد بھی ہے
این بینت چوتھی غرض میں نے بتائی تھی ایسے بسنت اور میں نے بتایا تھا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ
کعبہ سے ظاہر ہونے والا نور ایسے نشانات اور تائیدات سماوی کا منبع بنے گا جو ہمیشہ کے لئے زندہ رہیں
گے آسمانی نشانوں کا دروازہ ہمیشہ کے لئے کھولا گیا ہے فرمایا بلْ هُوَ ایتا یہ دوسری آیت ہے قرآن
کریم کی بَلْ هُوَ ايتَ بَيْنَتُ فِي صُدُورِ الَّذِينَ أوتُوا الْعِلم کہ قرآن کریم کا حقیقی علم رکھنے والوں
کے سینوں کے اندر ایتا بینت ہیں جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں ان کے سینوں
میں پیدا ہوئیں اور ہر لحظہ وہاں سے نکلتی اور دنیا کو عظمت قرآنی اور عظمت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بتا رہی
ہیں۔آیت کے معنی ہیں يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آیتہ آیات کا مفرد ہے الا یہ اور اس کے معنی لغت میں لکھے ہیں
ھی العلامة النظاھرۃ ظاہری علامت ، ہر وہ ظاہری چیز ، ظاہری علامت جس کے ذریعے کسی دوسری خفی
چیز کا پتہ لگے، ایک معنے اس کے یہ ہیں اور دوسرے یہ جو آیات ہیں، آیات وہ عقلی امور ہیں جو خدا کی
ذات یا صفات کی نشاندہی کرتی ہیں ان کی طرف راہنمائی کرنے والی ہیں ان میں دلائل عقلیہ بھی
آتے ہیں وہ بھی آیت بنتی ہے دلائل عقلیہ جو قرآن کریم میں زبردست عقلی دلائل ہیں ان کو بھی
قرآن کریم کی زبان میں آیت کہا گیا ہے۔قرآن کریم کی ہر آیت، آیت کہلاتی ہے ناں۔ہم کہتے
ہیں اس سورۃ کی اتنی آیات، اتنی آیات، جو دلائل عقلیہ ، جو خدا تعالیٰ کی معرفت عطا کرنے والی ہیں۔اسی طرح آیات سے وہ آسمانی نشانات اور معجزات مراد لئے جاتے ہیں جو اپنے پاک بندہ کے
ذریعے اللہ تعالیٰ ظاہر کرتا اور ان کے نتیجہ میں انسان کی ہدایت کے سامان پیدا کرتا ہے۔آسمانوں اور
زمین کی پیدائش کو بھی ، یہ یادرکھیں بہت سارے لوگ اس چیز کو بھول جاتے ہیں، آسمانوں اور زمین
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ
۴۶۱
سورة الجمعة
کی پیدائش ،حرکت اور زمانہ کو بھی آیت کہا گیا قرآن کریم میں ، یعنی سورج کی پیدائش یہ آیت اللہ
ہے یعنی اگر اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کا ملہ سے سورج نہیں بنایا تو تم نے بنایا کسی اور نے بنایا۔کون
ہے دعویٰ کرنے والا کہ میں نے جا کے سورج کو بنادیا تھا۔جو چیز بھی اس کا ئنات میں، اس مادی دنیا میں اور جو غیر مادی ہے اس میں بھی ظہور پذیر ہوتی ہے
جو عدم سے وجود میں ظاہر ہوتی ہے یعنی پہلے نہیں تھی ہوگئی ، وہ آیت ہے اس کی ایک موٹی مثال ہے تو
وہ چھپی ہوئی لیکن موٹی بھی ہے وہ دے دیتا ہوں جو فلکیات کے ماہر ہیں وہ کہتے ہیں کہ جو پہلا آسمان
ہے سات آسمانوں میں سے جس میں ستارے اور سورج وغیرہ ہیں یہ قبیلوں میں بٹے ہوئے ہیں
ستارے، یعنی ان کے اندر اپنا ایک اجتماعی زندگی ہے ان کی ، وہ ہر، ان کو انگریزی میں گلیکسی کہتے ہیں
اور بے شمار سورج ایک ایک گلیکسی میں ہیں۔بے شمار سورج ایک گلیکسی میں اور ہر
گلیکسی اپنے راستے پر
حرکت میں ہے کسی نامعلوم طرز کی طرف اس کی حرکت ہے جہت کی طرف اس کی حرکت ہے لیکن
گلیکسی اور گلیکسیز بے شمار ہیں ان کی بھی گنتی نہیں کر سکا انسان لیکن یہ حرکت پیرالل (Parallal)
نہیں بلکہ اس طرح ہے یعنی ہر آن دو کلیکسیز کے درمیان فاصلہ بڑھتا چلا جاتا ہے اور جب اتنا فاصلہ
ہو جائے دو گلیکسی کے درمیان کہ غیر محدود بے حد و حساب سورج اس کے ایک، جس کے اندر ہوتے ہیں
ناں ایک نئی گلیکسی وہاں سما سکے اتنا فاصلہ ہو جائے وہ تو کہتے ہیں وہاں وہ گلیکسی پیدا ہو جاتی ہے اب یہ
جو پیدائش ہے یہ ہے خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ (ال عمران : ۱۹۱) یہ آیت نہیں عظیم نہیں نشان خدا تعالیٰ
کی عظمتوں اور اس کے جلال کی طرف راہنمائی نہیں کرتی یہ چیز۔تو اس چیز کو بھی آیت قرآن کریم نے کہا
اِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَاتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ (ال عمران : ١٩)
ہاں یہ ضرور کہا ہے صاحب فراست ہونا چاہیے آدمی کو پتا لگ جائے گا کہ معمولی واقعات نہیں رونما
ہونے والے بلکہ خدا تعالیٰ کی عظمتوں کے نشان ظاہر کرنے والے عظیم نشان ہیں اللہ تعالیٰ کے۔اس کو
بھی اللہ تعالیٰ نے آیات قرآن کریم میں میں نے نوٹ تو کئے تھے بہت ساری آیات جو قرآن کریم
نے سینکڑوں یہ ظاہری چیزیں ہیں پانی کا سمندروں سے بخارات کے ذریعے اٹھایا جانا قرآن کہتا ہے
یہ آیات ہے پھر اس کو اس بخار کا سمٹ کے اور گاڑھا ہو جانا تھک (Thick) ہو جانا پانی کا اکٹھا ہو
جانا۔جس میں سے قطرے بہہ سکیں اللہ تعالیٰ قرآن میں کہتا ہے یہ آیت ہے۔
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ
۴۶۲
سورة الجمعة
پھر اس بادل کا کسی خاص جہت کی طرف چل پڑنا ہوا کا آنا اور اس کو اڑا کر لے جانا خدا کہتا ہے یہ
آیت ہے، پھر کسی ایک جگہ جا کے ہوا کا رک جانا ار بادل کا ٹھہر جانا اور نہ برسنا۔خدا کہتا ہے یہ آیت
ہے یا برس جانا خدا کہتا ہے یہ آیت ہے۔سینکڑوں ہزاروں تو شاید نہیں سینکڑوں تو یقینا قرآن کریم میں
اس کا ئنات سے مادی کائنات سے تعلق رکھنے والے اللہ تعالیٰ کے جو عظیم جلوے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا ہر
جلوہ ہی عظیم ہے ان کو آیت کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔تو ایک تو خَلْقِ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ (ال عمران (۱۹) آیت ہوئی دوسرے زمانے کو وَ اخْتِلَافِ
اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ (ال عمران : ۱۹۱) یہ زمانہ ہی ہے ناں۔آپ کہہ دیتے ہیں کل جو گزر گیا دن کل کا دن
اور پرسوں جو آنے والا دن ہے وہ پرسوں کا دن وہ زمانہ جو ہے وہ اپنی مستقل ایک حیثیت میں آپ
کے ذہن میں آتا آپ کی زندگیوں میں آتا اور ایک ایک دن جس کو آپ ایک معمولی سی چیز سمجھ کے اس
پر توجہ نہ کرتے ہوئے گزار دیتے ہیں اور ایک دن آپ کو پتا لگتا ہے کہ ایک ایک دن کر کے ۸۰ سال
ہماری عمر گزرگئی اور بوڑھے ہو گئے کریں جھک گئیں چلا نہیں جاتا کان جو ہیں ٹھیک طرح سن نہیں
رہے آنکھیں ٹھیک طرح دیکھ نہیں رہیں وہ جو رعب اور دبدبہ خاندان کے اوپر تھا وہ بابے بڑھے کا رہا
نہیں۔اور بولا ایک ایک دن تھا۔تو ایک دن بھی بڑا زبردست تھا اور واقعہ میں آیت تھا خدا کی۔یہ بھی آیت ہے اور شق قمر جو ہے وہ بھی آیت ہے قرآن کریم کی اصطلاح میں یعنی جو انبیاء علیہم السلام
یا دوسرے برگزیدہ اولیاء کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ معجزات اور نشانات آسمانی دکھاتا ہے ان
کو بھی قرآنی
اصطلاح میں آیت کہا جاتا ہے تو اس لحاظ سے دو بنیادی طور پر قسمیں ہیں آیات کی۔ایک وہ خدا تعالیٰ
کی صفات کے جلوے جو اس کائنات میں ظاہر ہوتے اور عدم سے وجود میں اور وجود سے عدم میں
تبدیلی پیدا کرتے چلے جاتے ہیں وہ جلوے اسی کائنات میں ، مادی کائنات میں پیدا ہوتے ہیں اور
حرکت پیدا کر دیتے ہیں عمر کو ایک دن بڑھا دیا ہر صبح سورج اخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ ہر صبح جو سورج
چڑھااس نے ایک دن آپ کی عمر کا بڑھا دیا اور یہ ہمارا محاورہ ہے لیکن موت کہتی ہے کہ تمہارا ایک دن
زندگی کا کم کر دیا۔موت نے اپنے نقطہ نگاہ سے دیکھنا ہے، ہم نے اپنے نقطہ نگاہ سے دیکھنا۔ہم کہتے ہیں ہمارا ایک دن
بڑھا دیا ، موت مسکرا کے کہتی ہے ایک دن تمہارا، عمر کا کم کر دیا اور اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ