سُوْرَۃُ الْجُمُعَۃِ
انوار القراٰن (جلد ۳), حصہ 2
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
رحمہ اللہ تعالی
۴۶۳
سورة الجمعة
وَإِن يَرَوْا أَيَةً يُعْرِضُوا وَ يَقُولُوا سِحْرُ مُسْتَيِر ( القمر :۳،۲) اسی طرح کے الفاظ ہیں ذہن سے نکل
گئے بہر حال ہر دوکو اللہ تعالیٰ نے آیات کہا ہے تو يَتْلُوا عَلَيْهِمُ التِہ کا مطلب یہ ہے کہ وہ نبی دنیا کو
انسان کو ہر مرد کو ہر عورت کو امریکہ میں رہنے والے کو اور افریقہ کے جنگلوں میں رہنے والوں کو اور عربی
بولنے والے علاقوں میں رہنے والوں کو اور رشیا میں رہنے والوں کو آیات بتائے گا پہلے کب یہ آیات
بتائی گئی ہیں ہمیں ، ہمیں کب کہا گیا کہ بے تو جگی سے گزر نہ جایا کرو آیات اللہ کے پاس سے بلکہ ہر
ظہور ہر ایک چمکار خدا تعالیٰ کی صفت کی خدا تعالیٰ کی طرف نشاندھی کرنے والی ہے۔وہ تمہیں بلاتی
ہے تمہارے پیدا کرنے والے رب کریم کی طرف اس کی طرف توجہ کرو اور اسی سے خیر مانگوخیر پاؤ۔دوری کی راہوں کو اختیار نہ کرو اور اسی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ایک ہی نبی ہیں جنہوں
نے حیات جاودانی پائی ہے اپنے رب کریم سے ان کی قوت قدسیہ کے نتیجے میں جس طرح ہزاروں
زبر دست معجزات اور آیات اس زندگی نے جو ظاہری جسمانی زندگی تھی ظاہر ہوئے اسی طرح آخری
زندگی میں ظاہر ہورہے ہیں ہماری تاریخ بھری پڑی ہے بہت ساری کتابیں بدقسمتی سے ضائع ہو گئیں
ہیں لیکن جن کو خدا تعالیٰ کی نگاہ نے ایک پاک اور مطہر اور تزکیہ یافتہ پایا ان کو بغیر نشانوں کے نہیں
چھوڑ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آیتہ پھر دوسروں کے لئے محرم بنے انہوں نے کہا دیکھو تم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ایسا
رسول ہے جو آیات تمہیں بتائے گا۔ہمارے پاس آؤ، ہماری زندگی کو دیکھو، ہمارے ارد گرد دیکھو،
آیات ہر قسم کی ظاہر ہورہی ہیں۔والكتب یہ جو کتاب ہے یہ تو مضمون ویسے ساری دنیا کو ہی اپنے اندر سمیٹنے والا ہے قرآن کریم کی
تعلیم جو ہر شعبہ زندگی کو اپنے احاطے میں لئے ہوئے ہے اور ہر چھوٹی بڑی چیز کے متعلق حکم دیا
ہرش
قرآن کریم نے یا قرآن کریم کی تفسیر بیان کرتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے۔مثلاً کھانا،
کتنے لوگ ہیں شرم آتی ہے مجھے آپ سے بھی پوچھتے ہوئے کہ آپ سے آپ تو بڑے آگے نکل گئے
دین میں لیکن ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے جو کھانے کے متعلق کی سوچتے ہیں کیا ہمیں تعلیم دی اتنی چھوٹی
بات که كُل بِيَمِينِكَ وكُلْ مِمَّا يَليك اس وقت تھال میں سارے کھاتے تھے کہا دائیں ہاتھ سے
کھا اور جو سامنے تیرے کھانا پڑا ہوا ہے پرات میں اسی میں سے لقمہ لو ادھر ادھر بوٹیوں کی تلاش نہ کر
دوسرے کو متلی شروع ہو جائے گی۔یعنی اس کو با اخلاق با ادب بنایا دوسرے کو گھن کی تکلیف سے بچایا
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ
۴۶۴
سورة الجمعة
بڑے احسان کئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے امت محمدیہ پر۔پہلے اس سے کہہ دیا تھا کہ گندے
ہاتھ لے کے۔مثلاً آدمی ورکشاپ میں کام کرتا ہے کوئی اعتراض کی بات نہیں گریں لگی ہوئی ہوتی ہے
موبل آئل لگا ہوا ہے موٹر ورکشاپ میں اور اسی طرح ہاتھ دھوئے بغیر آکر وہ خوراک والے شور بے
میں سے بوٹیاں یا لقمے لینے شروع کر دے دوسرے آدمی کو گھن آئے گی۔کہا ہاتھ دھو پہلے آئے۔پاکیزگی کے متعلق اتنی تفصیل سے تعلیم دی گئی ہے جسم کے حصے ہیں میں نے اسی مضمون کے سلسلے میں
بہت سارے حوالے نکلوالیا کرتا ہوں۔وقت کے لحاظ سے مجھے پتا ہوتا ہے کام نہیں آئیں گے علم بڑھ
جاتا ہے زبان کی پاکیزگی ، اب زبان
کی پاکیزگی کئی طرح کی ہے کتاب کے متعلق یعنی جو تعلیم قرآن کریم
نے دی الکتب ہے ناں اس کی تفاصیل بتا رہا ہوں ، جھوٹ نہ بول، ہر وقت سچ نہ بول، موقع اور محل
کے مطابق بات کر محض سچ نہیں بولنا بلکہ قول سدید کرنا ہے بعض آدمی اس طرح سچ بولتے ہیں وہ تھوڑا
سائیچ دار بھی کر دیتے ہیں اس کو یہ نہیں کرنا اور طیب کہنا ہے اور قول حمید یعنی ایسی بات کہو منہ سے نکالو
اپنے ، معاشرے میں، کہ دنیا تمہاری تعریف کرے منگا لے کر تمہارے پیچھے نہ پڑے ایسے بھی سچ
ہیں جو غصہ دلا دیتے ہیں اگلے آدمی کو کیوں دلاتے ہو غصہ نبی کریم نے منع فرمایا ہے۔یہ زبان کی
پاکیزگی چل رہی ہے دھونے کے علاوہ کسی کی چغلی نہیں کرنی کسی کی غیبت نہیں کرنی ، زبان سے کرتے
ہیں ناں آپ کسی پر تہمت نہیں لگانی کسی کو گالی نہیں دینی ، کسی کو زبان سے ایذا نہیں پہنچانی ، دکھ نہیں
دینا وغیرہ وغیرہ۔اتنی تفصیل میں گئی ہے شریعت اسلامیہ اور کوئی فلسفے تو نہیں ہیں جن کو سمجھانے کے لئے
کسی بہت بڑے فلاسفر کی ضرورت ہو اور آپ
کو سمجھنے کے لئے مہینوں کی ضرورت ہو۔اگر آپ تو جہ سے سنیں اور یا درکھیں تو میرا ایک دفعہ کہنا ٹھیک ہے منہ میں لقمہ پڑ گیا دائیں ہاتھ
سے ليا مما يليك لیا پھر کیا کرنا ہے اس کو چبا کے کھاؤ اور کتنے لقمے کھانے ہیں کہ بھوک لگے تو شروع
کرو اور ابھی بھوک ہو تو ختم کر دو انہوں نے بڑا معرکہ مارا ڈائیٹنگ (Dieting) کا ایک جنون پیدا کر
دیا جس سے بڑی بیماریاں پیدا ہو گئیں میں ذاتی طور پر ایسے آدمیوں کو جانتا ہوں جو بیمار ہو گئے
ڈائیٹنگ(Dieting) کے نتیجہ میں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈائیٹنگ (Dieting) کا اتنا اچھا
بنایا تھا یہ فارمولا کہ بھوک لگے تو شروع کرو اور ابھی بھوک ہو تو ختم کر دو۔یہ پانچ سات چیزیں میں نے ایک دوست کو دی تھیں کہ نکالو سارے حوالے تو اتنا موٹا مسودہ تیار
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ
۴۶۵
سورة الجمعة
ہو کے آگیا بڑا لطف آیا اس میں سے ایک ایک لے کے
کبھی کوئی اور لے لے گا ایک میں لے لوں گا
کام آتے رہیں گے مسودہ ہو گیا ریفرنس کے لئے، بتا میں یہ رہا ہوں کہ اتنی عظیم کتاب ہے۔اور عورت کے متعلق آج بڑا اعتراض ہو رہا ہے بعض ہماری اپنی نالائقیوں کے نتیجہ میں کہ اسلام
میں عورت کے حقوق نہیں بتائے ، قائم کئے ، حفاظت کی، یہ بات نہیں چارسو دس آیت سے زیادہ تو ایسی
ہیں جن میں عورت کا عورت کر کے ذکر کیا گیا ہے، کتنا بڑا مضمون ہوگا کہ ایک ہی آیت چار مختلف جگہ
سے میں نے لی ہے وہ اس کے اندر ہی مضمون نہیں ختم ہو رہا چارسو دس جگہ لیکن ان میں سے بعض جگہیں
ایسی ہیں کہ ایک ہی آیت کہہ رہی ہے کہ جہاں بھی گم کر کے قرآن کریم میں حکم دیا گیا ہے یا تھا
الذین کہہ کے بات کی گئی ہے اس میں مرد اور عورت ہر دو شامل ہیں تو ساری قرآن کریم کی جو تعلیم
ہے اس میں عورت اسی طرح شامل ہے گیلی مٹی سے بنایا مرد کو بھی عورت کو بھی یہ مدارج میں سے گزار
کے ارتقائی مدارج میں سے گزار کے اس کا جسم بنا وہ ایک جیسے ہے کوئی فرق نہیں جو اس جسم میں اس
کے نفس میں طاقتیں تھیں نوع کے لحاظ سے جو مرد میں ہیں قرآن کریم کہہ رہا ہے جو مرد میں، وہ عورت
میں ہیں۔جو طاقتیں ساری کائنات کے مقابل انسان کو رکھ کے خدا تعالیٰ نے انسان میں پیدا کیں
سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ( الجائية : ۱۴ ) کہ نوع انسانی کو تمام وہ قو تیں اور
صلاحتیں دے دی گئیں جن کے نتیجہ میں وہ کائنات پر حکمرانی قائم کر سکتا ہے کیونکہ کائنات کی ہر چیز
اس کی خادم بنا کے پیدا کی گئی ہے یہ جو قو تیں اور صلاحیتیں ہیں جس طرح مردوں کو دی گئیں قرآن کریم
کہتا ہے عورتوں کو بھی دی گئیں، پاکیزگی جو آپ کا مقصد تھا ناں، ہرحکم جو ہے وہ پیار کے ساتھ ، وہ محبت
کے ساتھ حکمت بتا کے، دلیل دے کے، وہ عقل کو قائل کر کے ، جذبات کو اپیل کر کے، لے جا رہا ہے
کہ پاک بن جاؤ ، مطہر بن جاؤ خدا کی نگاہ میں دعویٰ نہ کر بیٹھنا اپنی طرف سے لیکن خدا کی نگاہ
میں پاک بنے کی کوشش کرو ہر چیز تمہاری پھر یہ دنیا جو ہے یہ زندگی جو ہے یہ تو ہے ہی وقتی لیکن اس
پاکیزگی تک پہنچانے کی ذمے واری جو ہے وہ تو ان لوگوں کی ہے ناں جنہوں نے قرآن کریم کو سمجھا
اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت سے واقف ہوئے اور اللہ تعالیٰ کا احسان حاصل کیا۔یہ خانہ کعبہ کے
تیئیس مقاصد جن کا میں نے ذکر کیا جن کا پہلا اور آخری حصہ مل گیا آئے۔یعنی ایسی تعلیم جو سارے
نوع انسانی کے لئے ہے ہر انسان کے لئے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ اور کوئی ایسی تعلیم نہیں لایا
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ
۴۶۶
سورة الجمعة
اور آپ کی تعلیم چار حصوں میں تقسیم، جن میں سے دو کے متعلق مختصراً میں نے کہا ہے اور تیسری چیز ہے
حکمت اس کے بڑے پہلو ہیں۔قرآن کریم کے ہر حکم میں، میں ایک دو بنیادی حکمتیں ہیں وہ بیان کرنے لگا ہوں ہر حکم جو ہے اس
کے اندر اعتدال کے پہلو کو مدنظر رکھا گیا ہے تا کہ انسان تھک نہ جائے اور دلبرداشتہ نہ ہو جائے،
اعتدال کا پہلو مثلاً کھانے پینے کے متعلق اعتدال کا حکم ، روزہ رکھنے کے متعلق اعتدال کا حکم ، ایک تو یہ
کہ ہر روزہ مہینے کے سارے دنوں کے چوبیس گھنٹے کا روزہ نہیں بلکہ دن کا روزہ رکھا، تو دن اور رات
میں ایک اعتدال پیدا کر لیا جو دن کی جسمانی کوفت تھی یا جسمانی تکلیف تھی یا جو جسمانی طور پر روز مرہ
کی عادت میں فرق پڑا تھا عام طور پر لوگ کھانا کم نہیں کرتے ، میں نے بڑا مطالعہ کیا ہے کچھ زیادہ ہی
کھا لیتے ہیں مثلاً جولوگ رمضان سے باہر پراٹھا نہیں کھاتے وہ رمضان میں کھا لیتے ہیں با قاعدہ گھی
کے ساتھ قطع نظر اس کے فوائد اس کے پھر بھی ہیں اس بحث میں نہیں میں اس وقت پڑتا۔پھر ایک ہمارے صحابی تھے ان کا اسلام جوش میں آیا اس نے اپنی بیوی کو کہا کہ میں تو روز ہی روزہ
رکھوں گا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع ملی اس نے کروا دی یہ تو کہتا ہے میں روز روزہ رکھوں گا
آپ نے اس
کو بلایا کہا نہیں تم مہینے میں تین روزے رکھ لیا کرو ایک نیکی کا ثواب دس گنا ہوتا ہے
تیس روزوں کا ثواب تمہیں مل جائے گا۔انہوں نے کہا نہیں یا رسول اللہ میں اس سے زیادہ رکھتا ہوں
اسی طرح وہ کرتے کرتے پھر آپ نے کہا سب سے زیادہ جو ہے وہ یہ ہے شکل کہ ایک دن رکھو ایک
دن چھوڑو۔روز نہیں رکھو گے تم اور بھی حقوق ہیں جو تم نے ادا کرنے ہیں تو یہ کتنی بڑی ہے ہر چیز میں یہ
حکمت ہے۔کھانا ہے مثلاً قرآن کہتا ہے کُلوا کھاؤ ، قرآن نے یہ نہیں کہا کہ نہ کھاؤ۔قرآن کہتا ہے جو حلال
ہے کھاؤ قرآن کریم نے کہا ہے کہ ہر کھانے کی نعمت میں نے اے مسلمان میں نے تیرے لئے پیدا
کی ہے لولاک لما خلقت الافلاک آپ کے متبعین کے لئے ہوئی ناں ہر چیز اچھی کھاؤ وَاشْرَبُوا اور
اچھی حلال پینے کی چیزیں ہیں پیو کوئی نہیں روکتا جس چیز سے ہم روکتے ہیں وَلا تُسْرِفُوا اسراف نہ
کرنا۔اس زندگی میں بیمار ہو جاؤ گے اخروی زندگی میں بداخلاقوں میں تہارا نام شمار ہو گا ثواب تمہیں
نہیں ملے گا بہت ساری بد اخلاقیاں پیدا ہو جائیں گی بہت سے حقوق ہیں جو تلف ہو جا ئیں گے بہت
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ
۴۶۷
سورة الجمعة
سے لوگ ہیں جو تمہاری تو جہ کو اپنی طرف
کھنچ نہیں سکیں گے اگر تم نے کھانے میں اصراف کیا آپ
ضرورت سے زیادہ موٹاپے کی طرف مائل ہو کے بیمار رہنے لگ جاؤ گے مستقل بیماری آجائے گی یہ
اعتدال کھانے میں اور باریکیوں میں ، خدا تعالیٰ تو علام الغیوب، کھانا کھاؤ لیکن جو ہم نے مختلف اقسام
کے کھانے پیدا کئے ہیں سب کا حصہ دو کھانے میں تمہارے لئے پیدا کیا ہے۔بنیئے کی طرح جو اپنی
دوکان پہ بیٹھ کے لڈو ہی کھائی چلے جاتا ہے اور موٹا ہو جاتا ہے میٹھا بھی کھاؤ مقدار کے مطابق ، گھی بھی
کھاؤ تھوڑا سا،سٹارچ بھی کھاؤ یہ جو آئے ہیں گندم وغیرہ کے پروٹین بھی کھاؤ، پروٹین میں پھر آگے
قسمیں بنا دیں اللہ تعالیٰ نے ، بڑا دیالو ہے خدا ، بڑا مہربان ہے، بڑا اس نے ہم پر رحم کیا ہے بڑی
چیزیں پیدا کر دیں پروٹین ہمیں اس نے دی عام گوشت جو ہے کٹے کا گوشت، گائے کا گوشت،
بکرے کا گوشت بھیڑ کا گوشت اور مرغی کا گوشت اور پرندوں کا گوشت پھر آگے آبی پرندے اور خشکی
کے رہنے والے ہیں پرندے کا گوشت۔پھر مچھلی کا گوشت ان سب میں پروٹین پائی جاتی ہے اور اب
اطباء نے ایلو پیتھی میں تجربہ کر کے یہ کہا ہے کہ ہر ایک کو اس کا حصہ دو اگر تم نے اپنی صحت ٹھیک رکھنی
ہے۔اور نٹس (Nuts) جو خشک میوہ ہے جو آج کل اتنا مہنگا ہو گیا ہے کہ بہت سارے ترستے ہی
ہوں گے کہ کھا ئیں یا نہ کھا ئیں یہ بڑی اچھی ہے صحت کے لئے چیز، بادام، پستہ، اخروٹ ،مونگ پھلی
یہاں ہماری ہے ہاں نٹس جو ہیں کم ہیں امریکہ میں تو ۱۵ قسم کے نٹس پائے جاتے ہیں یہ بڑے اچھے
ہیں تھوڑا سا مکھن کھاؤ ہر چیز تھوڑی تھوڑی کھاؤ تا کہ کسی چیز میں اسراف نہ ہو جائے ایک تو ہے کھانے
کا اسراف ایک اس کے جو Compnents ہیں حصے ہیں ان میں اسراف نہیں کرنا تھوڑا تھوڑا کھاؤ
ہر ایک کا صحت بڑی اچھی رہے گی جنہوں نے اس کو معلوم کیا اور جن کے خیال میں آیا توجہ کرتے ہیں
وہ اسی طرح کرتے ہیں چار پانچ بادام کھا لئے ، آدھا انڈا کھا لیا ایک ربع مچھلی کا کھالیا، تھوڑ اسا، یعنی یہ
ضروری نہیں کہ ایک ہی وقت میں چوزا اور بکری کا گوشت کھا لیا ایک وقت وہ کھا لیا کھا لیا ایک نوالہ
ادھر سے کھالیا بہر حال آگے پیچھے کر کے اور صحت قائم رہتی ہے۔اگر تم نہ کرو گے گوشت بالکل نہیں کھاؤ گے جرات نہیں ہوگی بزدل بن جاؤ گے تجربہ ہے گوشت نہ
کھانے والے عام طور پر بزدل ہوتے ہیں الا ماشاء اللہ۔اگر صرف گوشت کھاؤ گے ترکاریاں نہیں
کھاؤ گے دوسری چیزیں نہیں کھاؤ گے تو خونخوار وحشی بن جاؤ گے اعصاب پر اثر پڑتا ہے کھانے کا یہ اور
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ
۴۶۸
سورة الجمعة
ہے اعتدال دنیا کی مخلوقات میں۔یہ بڑی حکمتوں والی کتاب ہے حکمتیں اس لئے بتا رہا ہوں احکام
میں اعتدال رکھا مثلاً معاف کرد حکم ہے معاف کرو ساتھ ہی قرآن نے کہا ہر وقت معاف نہیں کرنا۔انتقام اور عفو کے درمیان ایک اعتدال قائم کیا ہے کہ اگر عفو سے فائدہ ہو عفو سے کام لو۔اگر انتقام سے
اگلے آدمی کی اصلاح ہوتی ہے انتقام سے کام لو۔حکمت یہ جو میں نے مثال دی تھی وہ اخلاق فاضلہ میں اور قوتوں اور صلاحیتوں میں توازن پیدا
کر کے اور عجیب اصول دنیا کے سامنے رکھ دیا کہ جو بداخلاقی ہے وہ کوئی ایسا کام نہیں جو اپنی ذات فی نفسم
بداخلاقی کا کام ، ہو بلکہ بے موقع اور بے محل اس کا کرنا جو انسان کو خدا نے قوت دی ہے وہ بغیر وجہ کے
تو نہیں لیکن بے موقع بے محل بے وقت کسی کا کوئی کام کرنا یہ بد اخلاقی ہے۔جب طبعی قوتوں کو موقع محل اور ضرورت کے مطابق استعمال کیا جائے وہ اخلاق فاضلہ بن جاتے
ہیں۔پھر پاکیزگی ہے، پاکیزگی کے متعلق دو باتیں اصولی بیان کیں ایک انسان
کو یہ کہا فلا تز کوا
اَنْفُسَكُمُ (النجم : ۳۳) اپنے آپ کو پاک نہ کہا کرو گنہگار ہو جاؤ گے غرور پیدا ہو جائے گا شیطان کی گود
میں چلے جاؤ گے ہمیشہ عاجزانہ راہوں کو اختیار کر کبھی جوش میں آئے نہ کہو میں بڑا پاک، میں بڑا ولی
میں بڑا یہ میں بڑا وہ ہر شخص خدا کے حضور ایک عاجز وجود ہے اور جس چیز کو اسلام پاکیزگی کہتا ہے وہ یہ
لپ سٹک اور سرخی کلوں پر لگانے کا نام نہیں ہے ظاہری آنکھ نے جسے دیکھنا ہے اس کا دل سے تعلق ہے
قرآن نے کہا لا تز کوا انفسکم دیکھ کبھی اپنے آپ کو پاک نہ کہنا هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى (النجم : ۳۳)
اس بات
کا علم اللہ تعالیٰ کو ہی ہے کہ کون متقی ہے اور کون نہیں ہے۔جب یہ کہا کہ خدا کو ہی علم ہے کہ کون پاک اور کون نہیں اور کون مطہر اور کون نہیں کون متقی اور کون
نہیں تو پھر انسان
کو تو تبھی پتا لگے گا، جب خدا بتائے گا کسی استاد سے اس کی سند نہیں لے سکتے قرآن کہتا
ہے نہیں نہیں هُوَ اعلَمُ بِمَنِ اتَّقی اللہ کو پتا ہے یہ بھی استاد کو نہیں پتا کسی مجسٹریٹ سے لے کے جاکے
کوئی پرانا کاغذ جو ہے اس کی تصدیق اور ثبوت مہیا نہیں کیا جاسکتا ہے اس کے سامنے، گواہوں کے
ساتھ ، کیونکہ گواہ بھی نہیں دے سکتے کہ کیا بت ہے اسلام نے یہ اعلان کیا ہے کہ جو شخص خدا تعالیٰ کی راہ
میں پاک اور متقی ہو گا خدا تعالیٰ خود اس کے متقی اور پاک ہونے پر گواہی دے گا اللہ تعالیٰ نے
قرآن کریم میں متعدد مقامات پر بتایا ہے کہ جو میری نگاہ میں پاک اور مطہر ہوں میں ان کے ساتھ
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ
۴۶۹
سورة الجمعة
اس قسم کا سلوک کرتا ہوں۔ایک جگہ فرما یا إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ( حم السجدة : ۳۱) جنہوں نے
کہا کہ رب حقیقی ہمارا اللہ تعالیٰ ہے ہم ہر قسم کی ربوبیت اور نشوونما کے لئے اس کے محتاج ہیں اسی سے
مانگیں گے اسی سے لیں گے وہ دے گا تو ہماری نشو ونما ہوگی ورنہ نہیں ہوگی ثُمَّ اسْتَقَامُوا پھر وہ اپنے
اس عہد پر سختی سے قائم رہتے ہیں استقامت سے قائم رہتے ہیں تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيكَةُ اَلا تَخَافُوا
وَلَا تَحْزَنُوا ( حم السجدة : ۳) اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں کو ان کے پاس بھیجتا ہے انہیں تسلی دیتا ہے خوف
کے اوقات میں، ان کو تسلی دیتا ہے جس وقت کوئی کوتاہی اور غفلت ہو جائے اور وہ بے چین ہو کر خدا
سے تو بہ اور استغفار کرتے ہیں اور نہیں جانتے کہ ان کی تو بہ اور استغفار قبول بھی ہوئی ہے یا نہیں
اور بے چینی میں ان کے اوقات گزر رہے ہوتے ہیں آسمان کے فرشتے نازل ہوتے ہیں اور کہتے ہیں
لا تَحْزَنُوا غم نہ کرو خدا نے تمہیں معاف کر دیا۔آسمانی نشانوں کے ساتھ وہ ان کی پاکیزگی کو ظاہر کرتا
ہے اس نے قرآن کریم کی عظمت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جلال کو ثابت کرنے کے لئے قرآن کریم
میں یہ اعلان کیا تھالَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ( الواقعة : ۸۰) کہ قرآن کریم کا فہم وہی شخص حاصل کر
سکتا ہے جو پاک اور مطہر ہو کیونکہ یہ پاک کا کلام ہے اور پاک کے سینے میں ہی یہ نور پیدا کر سکتا ہے۔خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۴۴۲ تا ۴۵۳)
آیت فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلوةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ
وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ۔قرآن عظیم نے اللہ تعالیٰ کے ذکر پر، ذکر باری پر ، خدا تعالیٰ کو یاد رکھنے پر بہت زور دیا ہے۔بعض مقامات میں تفصیل سے بعض باتوں کا ذکر کر کے انسان کو خدا تعالیٰ کے ذکر کی طرف توجہ دلائی
ہے اور بعض آیات میں اصولی تعلیم بیان کی اور اس بنیادی حقیقت کی طرف انسان کو متوجہ کیا ہے۔سورۃ جمعہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا اللہ تعالیٰ کا ذکر کثرت سے کیا کرو۔لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ اور اس کے نتیجہ میں ہی
تمہیں کامیابی ملے گی۔قرآنی تعلیم ہمیں بتاتی ہے کہ انسانی زندگی کی کامیابی یہ ہے کہ انسان خدا تعالیٰ
کی منشا کے مطابق اپنی زندگی گزارے اور یہ کوشش کرے کہ اس کی جو صلاحیتیں اور استعدادیں ہیں یا
تفسیر حضرت علیہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی
۴۷۰
سورة الجمعة
جو خدا تعالیٰ نے اس کے اندر صفتیں پیدا کی ہیں ان پر اللہ تعالیٰ کا رنگ چڑھے اور اس کے لئے یہ
ضروری ہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات کی معرفت حاصل ہو۔خدا تعالیٰ کی ذات اور
صفات کی معرفت کے لئے یہ ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفات کے جو جلوے اس دنیا میں ظاہر ہوئے
یا ہوتے ہیں ان کی معرفت ہمیں حاصل ہو۔خدا تعالیٰ کی صفات کے فعلی جلوے ہیں جس سے یہ
کائنات وجود میں آئی ، جس کے نتیجہ میں ہر دو جہان قائم ہیں اور جس کی وجہ سے خدا تعالیٰ کی پیدا کردہ
ہر چیز کے اندر بے شمار خاصیتیں پائی جاتی ہیں اور ان خواص میں مرورِ زمانہ کے ساتھ زیادتی ہوتی چلی
جارہی ہے۔ہم کہہ سکتے ہیں کہ آج سے دس ہزار سال پہلے جو گندم زمین پیدا کرتی تھی اس کی صفات
اور جو گندم آج زمین پیدا کر رہی ہے اس کی صفات میں بھی فرق ہے کیونکہ اس عرصہ میں صفات باری
کے نئے جلووں نے صفاتِ گندم میں زیادتی پیدا کی ہے۔معرفت ذات وصفاتِ باری کے حصول
کے لئے یہ ضروری ہے جیسا کہ میں بتا رہا ہوں کہ ہمیں خدا تعالیٰ کی صفات کے جو جلوے ہیں ان کی
معرفت حاصل ہو۔اسی لئے قرآن کریم نے دنیا کی ہر چیز کو آیت قرار دیا ہے۔آیات اللہ میں سے
اسے ایک چیز قرار دیا ہے۔بعض جگہ بڑی تفصیل سے ہواؤں کا چلنا ، ان کا پانی اٹھانا ، یعنی بخارات
اٹھانا، پھر بادل بن جانا، پھر بادلوں کا برسنا، زمین کا روئیدگی اگا نا جنسیں پیدا کرنا، درختوں کا پت جھڑ ،
بعض موسموں میں پتے جھاڑ دینا، نئے اگانا، وغیرہ وغیرہ سب کو آیات کے زمرہ میں قرآن کریم میں
رکھا گیا ہے۔خدا تعالیٰ کی صفات کے جو فعلی جلوے ہیں یعنی جن سے یہ کائنات بنی اور کائنات کی ہر
چیز کی صفات میں زیادتی ہوتی چلی جارہی ہے اور خدا تعالیٰ کے جو قولی جلوے ہیں جو کامل شکل میں
شریعت کے لحاظ سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والی کتاب قرآن عظیم میں ظاہر ہوئے ، ان ہر
دو کا جاننا۔پوری طرح معرفت حاصل کرنا، پہچاننا سمجھنا، اس کی گنہ تک پہنچنے کی کوشش کرنا۔اس کے
حسن سے واقفیت حاصل کرنا، اس کی افادیت کا پتا لگانا وغیرہ وغیرہ۔ان چیزوں سے ہمیں خدا کی اور
اس کی صفات کی معرفت ملتی ہے۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۷۳، ۷۴)