سُوْرَۃُ الْجِنِّ
انوار القراٰن (جلد ۳)
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطِنِ الرَّحِيمِ
۵۱۹
سورة الجن
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الجن
آیت ۱۴ وَانَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدَى أَمَنَّا بِهِ فَمَنْ يُؤْمِنُ بِرَبِّهِ فَلَا
يَخَافُ بَخْسَاوَلَا رَهَقان
سورہ جن کی اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ (جس گروہ کے لوگوں کا وہاں ذکر ہے انہوں
نے واپس جا کر اپنے ساتھیوں سے یہ کہا کہ ) ہم نے ایک کامل ہدایت اور شریعت کو نا اور ہم اُس پر
ایمان لے آئے ہیں۔ایمان کا لفظ عربی زبان میں مختلف معانی میں استعمال ہوتا ہے۔اس حصہ آیت میں ایمان کے لفظ
کا تعلق صرف زبان کے اقرار سے ہے۔مفردات راغب میں ہے کہ:-
الايمان يستعمل تارةً اسما للشريعة التى جاء به مُحَمَّدٌ عَلَيهِ الصَّلوة والسلام۔۔۔ویو صف به کل من دخل فی شريعته مُقِرًّا بالله وبنبوته
ایمان کا لفظ کبھی عربی زبان میں اقرار باللسان کے معنوں میں بھی آتا ہے بلکہ یوں کہنا چاہیے
کہ اسلامی محاورہ میں ، کیونکہ عربی زبان پر قرآن کریم کی زبان کا بڑا اثر ہوا ہے گو وہ پہلے بھی بڑی اچھی
اور بہترین زبان تھی لیکن قرآن کریم کی وحی کی عربی نے عربی زبان پر بڑا اثر کیا ہے۔یہاں تک کہ
ایک دفعہ جب ہم مصر میں ٹھہرے ہوئے تھے۔گاڑی میں سفر کرتے ہوئے ایک نوجوان ہم سفر ہر
بات میں قرآن کریم کی آیات کا کوئی نہ کوئی ٹکڑا استعمال کرتا تھا چنانچہ میری طبیعت پر یہ اثر تھا کہ یہ
نوجوان قرآن کریم سے بڑی محبت رکھتا ہے اس لئے اسے قرآن کریم از بر ہے۔خیر ہم باتیں کرتے
رہے۔کوئی گھنٹے دو گھنٹے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ عیسائی ہے۔میں نے اُسے کہا کہ تم عیسائی ہومگر
تفسیر حضرت خلیفتہ المسح الثالث
۵۲۰
سورة الجن
قرآن کریم کی آیات کے فقرے کے فقرے استعمال کرتے ہو۔وہ کہنے لگا۔میں عیسائی تو ہوں لیکن
قرآن کریم کی عربی سے ہم بچ نہیں سکتے۔یہ ہمارے ذہنوں اور زبان پر بڑا اثر کرتی ہے۔پس قرآن کریم کی عربی یا قرآن کریم کی اصطلاح میں امام راغب کے نزدیک ایمان کے کبھی
یہ معنے ہوتے ہیں کہ زبان سے اس بات کا اقرار کیا جائے یعنی آدمی یہ کہے کہ میں شریعت محمدیہ کو
قبول کرتا ہوں اور اُس اللہ پر ایمان لاتا ہوں جسے قرآن کریم اور اسلام نے پیش کیا ہے اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا زبان سے اقرار کرتا ہوں۔ایسا آدمی مومن ہو جاتا ہے۔اس آیت کے پہلے فقرے میں ایمان کا لفظ اسی معنے میں استعمال ہوا ہے کہ ہم نے اس شریعت اور
ہدایت کو جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہو رہی ہے اس کو ٹنا اور اُس پر ایمان لے آئے۔اس آیت کے دوسرے ٹکڑے میں ایمان کا لفظ ایک اور معنے میں استعمال ہوا ہے اور وہ اس معنے
میں ہے جس میں اللہ تعالیٰ کبھی اپنے بندے کی مدح کرتا ہے یعنی اس کی صفت بیان کرتا ہے اور کبھی
اس کو اس بات پر جوش دلاتا ہے کہ تمہیں ایمان کے تقاضوں کو پورا کرنا چاہیے اور اس معنے میں ایمان
کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ زبان سے اقرار کرنا اور دل سے ( اپنے اقرار کے مطابق ) شریعت محمدیہ یعنی
اللہ تعالیٰ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حقیقتا وہی سمجھنا جو قرآن کریم نے بیان کیا ہے اور جس کا زبان سے
اقرار کیا گیا ہے اور یہ دل سے سمجھنا یعنی یہ نہ ہو کہ زبان پر کچھ ہو اور دل میں کچھ اور ہو اور پھر بے عمل
نہیں رہنا کیونکہ انسان کے سارے اعضاء پر اسلامی شریعت حاوی ہے۔شریعت کے کسی حکم کا تعلق
اس کی آنکھ سے ہے اور کسی کا تعلق اس کی زبان سے ہے جبکہ وہ بول رہی ہوتی ہے اور کسی حکم کا تعلق
اس کی زبان سے ہے جبکہ وہ چکھ رہی ہوتی ہے مثلاً فرمایا سور نہیں کھانا یا فرمایا کہ خون نہیں کھانا۔اب
یہ اُس زبان سے تعلق نہیں رکھتا جو بول رہی ہوتی ہے بلکہ اس کا اُس زبان سے تعلق ہے جو چکھ رہی
ہوتی ہے۔کسی حکم کا تعلق انسان کے کان سے ہے اور کسی حکم کا تعلق اس کے دماغ سے ہے یعنی کسی کے
متعلق برائی سوچینی بھی نہیں۔یہ امر اس کے دماغ سے تعلق رکھتا ہے۔دماغ بھی جسم کا ایک حصہ ہے۔اسی طرح انسانی جسم کے مختلف حصوں مثلاً اس کی ٹانگوں پر، اس کے ہاتھوں پر یا اس کی انگلیوں پر
شرعی احکام کا اطلاق ہوتا ہے۔انگلیوں کے متعلق مثلاً یہ حکم ہے کہ کوئی چیز تولتے وقت انگلی کو تھوڑا ساخم
دے کر کچھ واپس نہیں لے لیتا اور یہ حکم دکانداروں کے لئے ہے۔کئی دکاندار ایسا گناہ بھی کر جاتے
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۵۲۱
سورة الجن
ہیں پھر انگلی کے ساتھ تعلق رکھنے والا ایک حکم یہ بھی ہے کہ کسی کے دل دُکھانے والی بات اپنی قلم سے
نہیں لکھنی۔پس شریعت محمدیہ کے سارے احکام کامل اور مکمل طور پر انسان کے تمام اجزاء اور اس کے اعمال پر
حاوی ہیں۔انسان کو یہ بتادیا گیا ہے کہ یہ کرنا ہے اور یہ نہیں کرنا۔غرض انسان کے جو اعمال ہیں، جن کے بجالانے کی اللہ تعالیٰ نے اُسے طاقت دی ہے وہ بھی
گواہی دیں کہ دل نے واقعی تصدیق کی ہے اور زبان نے جو اقرار کیا ہے وہ منافقانہ اقرار نہیں ہے۔وہ
احمقانہ اقرار نہیں ہے۔وہ مصلحت بینی کے نتیجہ میں اقرار نہیں ہے بلکہ انسان نے ایک حقیقت کو دیکھا،
پر کھا، سچا پایا اور اس کا اقرار کیا اور دل نے اس کی تصدیق کی اور پھر انسان سر سے لے کر پاؤں تک
اُس پر قربان ہو گیا۔یہ ایمان ہے۔اس آیت کے دوسرے حصے میں اسی معنے میں ایمان کا لفظ
استعمال ہوا ہے مثلاً یہ ایمان ہے کہ روزے رکھو۔روزوں کا مہینہ اب ختم ہورہا ہے لوگوں نے روزے
رکھے، سوائے بیمار اور معذوروں کے جولوگ بیماری اور معذوری کی وجہ سے روزہ نہیں رکھتے محسوس تو
وہ بھی کرتے ہیں دُکھ وہ بھی اُٹھاتے ہیں۔جو لوگ روزہ رکھتے ہیں وہ بھوک کا دُکھ اُٹھاتے ہیں اور جو
روزہ نہیں رکھتے بوجہ معذوری، وہ روزہ نہ رکھنے کا جو طبیعت میں ایک دُکھ پیدا ہوتا ہے، وہ اُسے
برداشت کر رہے ہوتے ہیں۔غرض دونوں تکلیف میں سے گذر رہے ہوتے ہیں۔یہ نہیں کہ جس نے
روزہ نہیں رکھا ( در آنحالیکہ وہ مومن ہے اور اس کی نیت بھی ہے ) اُس نے روزے کا جسمانی اور
ظاہری دُکھ نہیں اُٹھایا۔ایک ظاہری تکلیف تو ہے جو روزے دار خدا کی خاطر اٹھاتے ہیں لیکن جو
بیماری اور معذوری کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ سکتا شاید اُس نے زیادہ دُکھ اُٹھایا اور اگر زیادہ
اُٹھایا تو شاید وہ ثواب کا بھی زیادہ مستحق ہو گیا۔واللہ اعلم۔اللہ تعالیٰ ثواب دیتا ہے ہم تو اس
کے او پر کوئی حکم نہیں لگا سکتے۔پس فرمایا کہ جو شخص دوسرے حصہ آیت میں بیان کردہ ایمان کے مطابق اپنے رب پر ایمان
لا یا اور رب پر ایمان لانے کے مفہوم کے اندر حقیقت شریعت محمدیہ پر ایمان اور اللہ تعالیٰ کی تمام
صفات پر ایمان اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت پر ایمان آ جاتا ہے کیونکہ رب کے
معنے ہیں پیدا کر کے درجہ بدرجہ اور تدریجاً ترقی دینے والا یعنی وہ ہستی جو نشو و نما دے کر انسان کو
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
ترقی کے مدارج طے کرواتی ہے۔۵۲۲
سورة الجن
جیسا کہ بڑی وضاحت اور تشریح کے ساتھ دوسری جگہ بیان ہوا ہے کہ انسان کو روحانی طور پر
ترقیات کی منازل میں سے گزار کر آدم، پھر نوح ، پھر موسی اور پھر سینکڑوں اور جو شارع نبی ہوئے
ہیں علیہم السلام۔اُن کے زمانے میں انسان کی روحانیت درجہ بدرجہ ترقی کر رہی تھی۔بالآخر اللہ تعالیٰ انسان کو اس ترقی کے مقام پر لے آیا کہ وہ کامل اور مکمل شریعت کا حامل بن سکتا
تھا۔ربوبیت کے معنی میں یہ بات آتی ہے کہ اگر انسان ترقی کرے ( اور عقل اور تاریخ کہتی ہے کہ
انسانیت نے ترقی کی ) اور کسی ایک منزل پر جا کر آگے راہنمائی کے لئے اگر کوئی ٹور آسمان سے نازل
نہ ہو، کوئی نئی شریعت نہ آئے کہ اس کے نئے تقاضوں کو اور بڑھی ہوئی طاقتوں اور ضرورتوں کو پورا
کرنے والی ہو تو گویا اس کو رب پر ایمان نہیں ہے۔وہ تو سمجھے گا کہ رب ہے ہی نہیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔غرض رب پر ایمان در اصل وہی ہے جس کا اَلحَمدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ میں ذکر کیا گیا ہے کہ ساری
تعریف اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتی ہے اور اسی سے ہر تعریف کا منبع پھوٹتا ہے۔انسان کی جب
درست تعریف ہو تو اُسے سمجھنا چاہیے کہ اسے حمد کا جو مقام ملا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملا ہے اگر
خدا تعالیٰ کی نگاہ میں کوئی شخص مغضوب اور ملعون اور دھتکارا ہوا ہو تو دُنیا کی طاقتیں اُسے حقیقی عزت
نہیں پہنچاسکتیں یہ تو ایک دھوکا ہے، سراب ہے۔کئی لوگ بہک جاتے ہیں کئی بچ جاتے ہیں لیکن
بہر حال حقیقی عزت اور تعریف کا استحقاق خدا تعالیٰ کی محبت اور پیار اور رحمت کے نتیجہ میں پیدا ہوتا ہے
ور نہ حمد کا اور تعریف کا استحقاق پیدا ہی نہیں ہوتا۔سب دھوکا اور سراب ہے۔اس لئے فرمایا کہ جو
شخص بھی اپنے رب پر ایمان لاتا ہے۔فَلَا يَخَافُ بَخْسًا وَ لَا رَهَقًا اس کو نہ بخس کا کوئی خوف
رہتا ہے اور نہ رھق کا کوئی خوف رہتا ہے۔بخس کے معنے ہیں ظلم کر کے کسی کو نقصان پہنچانا مگر جو شخص مومن ہوتا ہے اس کو یہ خوف نہیں ہوتا
کہ اس کے اعمال ضائع ہو جائیں گے اور جس طرح دوسرے مذاہب کا عقیدہ ہے کہ ایک دفعہ جنت
میں لے جائے جانے کے بعد پھر جنت سے نکال دیا جائے گا۔شریعت محمدیہ پر ایمان لانے اور اس
کے تقاضوں کو پورا کرنے کے نتیجہ میں وہ جنت نہیں ملتی جس سے انسان نکالا جاتا اور دھتکار دیا جاتا ہے
اور اُسے یہ کہا جاتا ہے کہ پھر از سر نو کوشش کرو اگر تم مستحق ٹھہرے تو تمہیں جنت مل جائے گی۔
۵۲۳
سورة الجن
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
پس اگر عارضی جنت کا عقیدہ درست ہو تو پھر یہ بخا ہے۔انسانی فطرت یہ کہتی ہے کہ اُس پر ظلم
ہو گیا کیونکہ انسان کی طاقتیں محدود تھیں اور اُسے محدود زمانہ دیا گیا اگر تو غیر محدود زمانہ دیا جا تا تو پھر
غیر محدود عمل ممکن ہوتے اور غیر محدود جنت ہو جاتی اور آپس میں CLASH ( کلیش ) ہو جاتا کیونکہ دو
غیر محدود تھے۔انہوں نے ایک دوسرے سے سر ٹکر ا دینے تھے۔جو عقلاً درست نہیں ہے مضمون دقیق
ہے مگر جو سمجھنے والے ہیں وہ سمجھ جائیں گے دو غیر محدود ایک دوسرے کا نتیجہ نہیں ہو سکتے کیونکہ نتیجہ انتہاء
ہوتا ہے۔غیر محدود ابتلاء اور امتحان کا زمانہ اور غیر محدود جزاء اور جنت۔یہ بات عقل میں نہیں آتی۔پس اگر غیر محدود جنتیں ہیں جن کی انتہاء کوئی نہیں تو عمل محدود ہی ہونے تھے اور جنت غیر محدود ہو
گی ، رحمت الہی غیر محدود ہو گی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ (الاعراف: ۱۵۷)
خدا تعالیٰ کی رحمت کے مقابلے میں زمانہ کیا چیز ہے۔یہ تو اس کی ایک پیداوار ہے لیکن اس کی
رحمت کی موجیں تو اس کی ہر پیداوار کے اوپر سے گذر رہی ہیں اللہ تعالیٰ کی رحمت نے ہر چیز اور ہر
مخلوق کا احاطہ کیا ہوا ہے۔لیکن ہماری فطرت اور ہماری شریعت ہر دو ہمیں یہی کہتی ہیں کہ خدا تعالیٰ کی رحمت ہر چیز کے اوپر
حاوی ہے۔اس واسطے کہ اگر ہماری فطرت یہ نہ کہتی تو محدود عمل کی غیر محدود جزاء کی توقع اور اُمید ہم
کیسے رکھتے۔خدا تعالیٰ نے ہماری فطرت کے اندر یہ ڈالا ہے کہ یہ تو ٹھیک ہے تمہیں تھوڑی عمر دی گئی
ہے، تمہیں تھوڑے وسائل دیئے گئے ہیں لیکن تمہیں ایک بشارت دے دیتے ہیں کہ اگر تم اپنی اس
تھوڑی زندگی میں، اس چھوٹی زندگی میں ، خلوص نیت کے ساتھ اور کامل توحید پر قائم ہوکر اور شرک کے
ہر پہلو سے بچتے ہوئے محدود عمل کرو گے تو تمہیں غیر محدود جزا مل جائے گی۔اللہ تعالیٰ نے انسانی
فطرت میں بھی یہی رکھا ہے اور شریعت سے بھی یہی کہلوایا ہے۔پس یہ اسلامی شریعت ایسی شریعت ہے کہ جو آدمی اس پر ایمان لاتا ہے اُسے یہ خطرہ لاحق نہیں
ہوتا کہ اس پر ظلم ہوگا اور وہ گھاٹے اور نقصان میں رہے گا۔قرآن کریم نے مختلف پہلوؤں سے اس مضمون پر روشنی ڈالی ہے اور بڑے پیارے رنگ میں
روشنی ڈالی ہے۔قرآن کریم نے ظلم کے متعلق تو یہ اعلان کر دیا: وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِلْعَبِيدِ (ق:۳۰) اور
اس قسم کی اور بھی بہت سی آیات ہیں کہ اللہ تعالیٰ کسی پر ذرا بھی ظلم نہیں کرتا۔تو اس سے انسان کی تسلی ہو
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۵۲۴
سورة الجن
فَمَنْ يَعْمَلْ مِنَ الظَّلِحَتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا كَفَرَانَ لِسَعِيهِ وَإِنَّا لَهُ كَذِبُونَ (الانبياء : ٤)
کہ جو ایمان لائے گا اور ایمان کے تقاضوں کو پورا کرے گا اور عمل صالح بجالائے گا نیک نیتی
اور خلوص کے ساتھ تو فَلَا كُفْرَانَ لِسَعيه
اس کی کوشش اور اس کے عمل بوجہ انسان ہونے کے اگر ناقص رہ جائیں گے تب بھی رد نہیں کئے
جائیں گے۔فَلا کُفَرانَ لِسَعیہ میں یہ نہیں فرمایا کہ تمہاری سعی قابل قبول ہوگی رو نہیں کی جائے گی
بلکہ فرمایا کہ جو شخص اعمال صالحہ بجالائے گا اور وہ مومن ہو گا اور ایمان کے جُملہ تقاضوں کو پورا کرے گا
تو فَلَا كَفَرَانَ لِسَعیہ اس کو ہم یہ تسلی دیتے ہیں کہ بشری کمزوری کے نتیجہ میں اگر اس کے اعمال
میں کوئی کمی اور نقص رہ جائے گا تب بھی اس کے اعمال رڈ نہیں کئے جائیں گے۔وہ قبول کر لئے
جائیں گے۔اب یہ کتنا بڑا وعدہ ہے جو فَلا يَخَافُ بَخْس میں انسان کو دیا گیا ہے۔پھر فرمایا : وَأَمَّا مَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُ جَزَاء الْحُسْنٰی (الکھف : ۸۹) یعنی جو ایمان لایا اور
مناسب حال اعمال بجالا یا اُسے بہترین جزا دی جائے گی۔کسی جگہ فرما یا عَشْرُ أَمْثَالِهَا دس گناہ زیادہ
دی جائے گی۔اس طرح پھر ظلم کا تو کوئی سوال ہی نہیں رہتا۔رحمت ہی رحمت ہے۔زیادہ سے زیادہ
ہی ہے۔انسان کا تھوڑا سا عمل ہوتا ہے اور اُسے بہت بڑی جزا مل جاتی ہے۔پس لا يَخَافُ بخسا کی رو سے بہترین جزا ملے گی۔عمل رد نہیں کئے جائیں گے ذرا ظلم نہیں کیا
جائے گا۔اسلامی شریعت پر ایمان لانے کے نتیجہ میں جو آدمی ایمان کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے، نہ
اس کو نقصان
کا کوئی خطرہ ہوتا ہے اور نہ ظلم کا کوئی خطرہ ہوتا ہے بلکہ ایک نیک عمل کے بدلے میں دس،
ایک کے بدلے میں شاید دوسو، ایک کے بدلے میں شاید دو ہزار ، ایک کے بدلے میں شاید
دو کروڑ یا دوارب گنا زیادہ بلکہ شاید ان گنت جزا ملے گی کیونکہ اگر جزا ان گنت نہ ہوگی تو جنتیں
ہمیشہ کے لئے کیسے بن جائیں گی۔تو فرمایا لا يَخَافُ بَخْصًا جو شخص محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت پر
ایمان لایا اور قرآن کریم نے جس رنگ میں اللہ تعالیٰ کو پیش کیا ہے اس رنگ میں اس کی ہستی پر اور اس
کی صفات پر ایمان لایا اور جس نے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کو پہچانا اور جس نے محبت اور عشق میں
ایک نئی زندگی حاصل کر کے خلوص نیت کے ساتھ خدا کی راہ میں کچھ کیا اور اگر بشری کمزوریوں
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۵۲۵
سورة الجن
کے نتیجہ میں وہ عمل ناقص تھا تب بھی ناقص جزا نہیں ہے۔اس کے مقابلے میں بھی اتنی بڑی جزا
ہے کہ وہ ہمارے ذہن میں سمانہیں سکتی۔پھر فرما یا ولا رَهَقًا اس کو رھی کا بھی خوف نہیں ہوگا۔( میں نے آج منجد دیکھی تھی۔اس میں )
رهَق کے چار معنے بتائے گئے ہیں اور وہ چاروں معنے تفسیری لحاظ سے یہاں لگتے ہیں۔رهَق کے ایک معنے الافم یعنی گناہ کے ہیں۔اگر شریعت کامل نہ ہو۔وہ بعض حصوں کو لے اور
بعض حصوں کو نہ لے جس کا مطلب یہ ہے کہ بعض حصوں کے متعلق ہدایت دے اور بعض حصوں کو
b
انسان پر چھوڑ دے تب بھی گناہ کا خطرہ رہتا ہے کہ جو اس نے فیصلہ کیا ہے وہ درست نہیں ہے۔مگر یہاں
فرمایا کہ شریعت محمدیہ پر ایمان لانے والے کو (اگر وہ اس پر کار بند ہوتا ہے ) اثم کا کوئی
خطرہ نہیں رہتا اس لئے کہ یہ شریعت کامل اور مکمل ہے۔اس لئے کہ یہ شریعت خیر محض ہے۔قرآن کریم
کے ایک لفظ خیرا میں شریعت محمدیہ کی حقیقت بیان کی گئی ہے۔قرآن کریم میں آتا ہے مَا ذَا انْزَلَ
رَبَّكُمْ ، قَالُوا خَيْرًا (النحل : ۳۱) شریعت محمد یہ بھلائی ہی بھلائی ہے اس واسطے اثم کا سوال ہی پیدا
نہیں ہوتا پھر انسان کی فطرت بھی اللہ تعالیٰ نے پیدا کی ہے اور انسانی فطرت کو نیک اور بد میں تمیز
کرنے کی توفیق بھی اُسی نے عطا فرمائی ہے۔انسانی فطرت ( اور اس سے میری مراد وہ فطرت ہے جو
مسخ نہ ہو چکی ہو ) کسی چیز کو بد قرار نہیں دے گی جسے شریعت محمدیہ نے بد قرار نہ دیا ہو اور انسانی فطرت
کسی چیز کو نیکی اور بھلائی اور ثواب کا موجب قرار نہیں دے گی کہ جس کا حکم شریعت محمدیہ میں نہ ہو
کیونکہ خود قرآن کریم فرماتا ہے فِطْرَتَ اللهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا ( الزوم : ۳۱) خدا تعالیٰ نے
انسانی فطرت کو پیدا کیا ہے یہ اس کا عمل ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ایک کامل شریعت کے رنگ
میں اپنی وحی کے ذریعہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمایا ہے اور یہ اس کا قول ہے اور اللہ تعالیٰ کے فعل
اور اس کے قول میں تضاد نہیں ہوا کرتا۔پس فطرت جن چیزوں
کو نیکی کی باتیں قرار دیتی ہے، انہیں باتوں کا قرآن کریم حکم دیتا ہے۔اس
واسطے اثم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور نہ یہ خوف پیدا ہوتا ہے کہ کہیں فطرت کا وحی کے ساتھ تصادم نہ
ہو جائے۔اس
قسم کا کوئی خوف نہیں ہوتا کیونکہ جس خدا نے فطرت کو پیدا کیا ہے اُسی نے وحی کو نازل
فرمایا ہے اسی واسطے مومنوں کی یہ تعریف بیان کی گئی ہے کہ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ
تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
الْمُنْكَرِ (ال عمران : ۱۰۵)
۵۲۶
سورة الجن
رهَق کے دوسرے معنے خِفّةُ الْعَقْلِ کے ہیں جس کا مطلب یہ ہے ان کو کم عقلی کا کوئی خوف
نہیں ہوگا۔یعنی قرآن کریم نے یہ اعلان کیا ہے کہ اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاؤ گے تو علاوہ اور بہت
سے روحانی فوائد کے تمہیں ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ تمہاری عقلوں کو جلا ملے گی نیر الهام کے بغیر
عقل کو جلا نہیں مل سکتی اور پھر الہام اور وحی بھی وہ جو کامل شکل میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسے کامل وجود پر
نازل ہوئی اور جو ہمیشہ قائم رہنے والی ہے۔غرض فَلَا يَخَافُ رَهَقًا میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انسان کو کم عقلی کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔اگر وہ
قرآن کریم پر غور کرے گا، فکر کرے گا اور تدبر کرے گا (جس کی طرف قرآن کریم میں بار بار توجہ
دلائی گئی ہے ) تو اس کی عقل اس نہج پر نشو نما پائے گی کہ دنیوی میدان میں بھی ، دُنیا کے مسائل میں
بھی اگر انسان فکر اور تدبر کرے گا تو صحیح نتیجہ پر پہنچ جائے گا۔ویسے یہ عقل جو ہے اس کا تو یہ حال ہے
کہ بڑے بڑے عقلمند کہلانے والے سوچتے اور غور تو کرتے ہیں مگر بسا اوقات غلط نتائج پر پہنچ جاتے
ہیں بڑے بڑے چوٹی کے ماہرین آج ایک بات کہتے ہیں اور دس سال کے بعد ان سے بھی بڑا
عقل کا ایک اور دعویدار کھڑا ہو جاتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ بالکل بیوقوفی کی بات کر گئے ہیں اور یہ بات
ہر سائنس میں ہمارے مشاہدہ میں آتی ہے لیکن قرآن کریم کے اصول پر جس عقل کو جس دماغ کو
سوچنے اور قرآن کریم کی بتائی ہوئی نہج پر غور کرنے کی عادت پڑ جائے اس کے لئے دُنیا میں بھی
ٹھوکر کھانے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے ویسے انسان انسان ہے وہ ٹھو کر تو کھائے گا لیکن دوسروں کی نسبت
خطرہ کم ہو جائے گا۔بہر حال قرآن کریم کی شریعت عقل کو جلا دینے والی ہے۔اگر کسی نے ٹھوکر کھائی ہے تو اس کا ذمہ وار
وہ خود ہے قرآن کریم ذمہ وار نہیں ہے۔اس نے خود کہیں نہ کہیں قرآن کریم کے طریق کو چھوڑا اور اس
کے نتیجہ میں ٹھوکر کھائی ہے۔رهَق کے تیسرے معنے جہالت اور کم علمی کے ہیں۔لا يَخَافُ رَهَقًا میں قرآن کریم کے متعلق یہ
اعلان ہو گیا کہ یہ علم کا نہ ختم ہونے والا سمندر ہے اور جب یہ انسان کے ہاتھ میں آ جاتا ہے تو پھر اس کو
۵۲۷
سورة الجن
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
جہالت اور کم علمی کا خوف کیسے ہوگا۔ہر زمانہ اور ہر ملک کو اس طرف توجہ دلائی کہ زمان و مکاں کے
بدلے ہوئے اور مختلف حالات میں یہ قرآن عظیم تمہاری کامل رہبری کے لئے کافی ہے آب و ہوا کے
لحاظ سے غذا میں مختلف ہو گئیں۔پھر مختلف غذاؤں کے نتیجہ میں انسان پر ان کے اثرات مختلف ہو گئے
اور اس کے نتیجہ میں بعض جگہ بعض اخلاق کی نگرانی کی زیادہ ضرورت پڑ گئی اور بعض اخلاق کی طرف
( بعض دوسرے اخلاق کی نسبت زیادہ توجہ دے کر ان کی نشوونما کی ضرورت پڑ گئی اور اس طرح
ملک ملک میں فرق آ جائے گا پھر زمانہ ہے، وہ تو واضح ہے کہ جو آج کے مسائل ہیں وہ سو سال پہلے
کے مسائل نہیں اور جو آج کے مسائل ہیں وہ ہزار سال بعد کے مسائل نہیں ہوں گے۔پس وَلَا رَهَقًا میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ خواہ تم کسی بھی ملک سے تعلق رکھتے ہو یا کسی بھی زمانہ
میں پیدا ہوئے ہو قرآن کریم کی شریعت پر عمل کر کے کم علمی کے نتیجہ میں تمہیں نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ
قرآن کریم تو تمہارے سامنے علم کا ایک نہ ختم ہونے والا خزانہ ہے۔تم مطہر بنو قرآن کریم کے
علمی خزانوں کی چابیاں تمہارے ہاتھ میں دے دی جائیں گی پھر تم اس سے فائدہ اُٹھانا۔تمہیں
جہالت کا کوئی خوف نہیں ہوگا۔۔۔۔۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا وَلَا دَهَقًا اپنے رب پر ایمان لانے والا اور ایمانی تقاضوں کو پورا کر کے
اپنی زندگی کو اسوہ محمدی میں ڈھالنے والا اور شریعت محمدیہ پر عمل کرنے والا انسان وَلَا دَهَقًا کا
مصداق ہے۔اُسے کسی جہالت یا سفاہت یا حماقت کا کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ روشنی کا ایک میناراس
کے پاس لا کر کھڑا کر دیا گیا ہے۔نور کے ایک سرچشمے سے اس کا تعلق قائم کر دیا گیا ہے۔جس شخص کا
تعلق حقیقی طور پر اور سچے معنوں میں نور کے سرچشمے سے قائم کر دیا جاتا ہے، اس کو اندھیرے سے کیا
خوف ہوسکتا ہے۔رهَقًا کے چوتھے معنے یہ ہیں کہ اسلامی شریعت اتنی حسین ہے کہ تم کسی حالت میں بھی کیوں نہ ہو،
وہ تمہارے لئے تکلیف مالا يطاق پیدا نہیں کرتی کیونکہ رھی کے چوتھے معنے منجد میں یہ لکھے ہیں حمل
الْمَرْءِ عَلى مَالَا يُطِيقُه یعنی کسی شخص پر ایسا بوجھ ڈالنا کہ جسے وہ برداشت نہ کر سکے۔جیسا کہ میں
نے بتایا ہے، بار بار دہرانے کی ضرورت نہیں آپ سمجھتے ہیں کہ اس میں ہر انسان مخاطب ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے کے انسان کو بھی مخاطب کیا ہے۔ہمیں بھی مخاطب کیا ہے
تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
۵۲۸
سورة الجن
اور ہم سے ایک ہزار سال بعد اگر دنیا ر ہی تو اس وقت کے انسان کو بھی قرآن کریم مخاطب کر کے یہی
کہے گا۔لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرة: (۲۸) کہ تمہاری وسعت کے مطابق تم پر بار ڈالا
جائے گا اس میں کسی فلسفے کی ضرورت نہیں ہے۔شریعت میں اتنی لچک ضرور ہونی چاہیے کہ ہر فرد کی
طاقت کے مطابق اس کی ہدایتیں بدلتی چلی جائیں۔قرآن کریم کے بہت سے احکام میں سے مثلاً
روزہ کو لے لو۔ایک صحت مند بچہ ہے اور نظر آ رہا ہے کہ وہ پہلوان بننے والا ہے لیکن دس سال کی عمر
میں خدا تعالیٰ نے اُسے فرمایا کہ روزہ نہیں رکھنا کیونکہ ابھی تم میں روزے کی طاقت پیدا نہیں ہوئی۔اب امریکہ میں جو نئے تجربے کئے گئے ہیں واللہ اعلم کب تک ان
کو صحیح سمجھا جائے گا۔ان تجربات
کی رُو سے اٹھارہ سال کی عمر تک انسان کھانے کے اعتبار سے بچہ متصور ہوتا ہے چنانچہ انہوں نے غذا
کا ایک فارمولا بنایا ہے اور وہ یہ ہے کہ اٹھارہ سال کی عمر تک کا بچہ ( کھانے کے لحاظ سے وہ بچہ ہے )
جس وقت جس چیز کی جتنی مقدار میں خواہش کرے وہ اسے ملنی چاہیے۔تب اس کی (جسمانی) صحیح نشوو
نما ہو سکتی ہے اسی واسطے اٹھارہ سال کی عمر سے کم کے بچوں کو عادت ڈالنے کے لئے تو کچھ روزے
رکھوانے چاہئیں لیکن ایک مہینہ کے لگا تار روزے نہیں رکھوانے چاہئیں کیونکہ رمضان کے لئے وہ عمر
بلوغت نہیں ہے رمضان
کا تعلق انسان کی روح سے بھی ہے مثلاً تنویر قلب ہوتی ہے۔رُوح میں روشنی
اور بشاشت پیدا ہوتی ہے۔انسان پر اگر اللہ تعالیٰ کا فضل ہو جائے تو وہ روحانی طور پر ترقی کر کے
کہیں
سے کہیں جا پہنچتا ہے۔۔۔۔۔بہر حال اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَا يَخَافُ رَهَقًا کہ اے انسان! خواہ تیری صحت کیسی ہو! خواہ تیری
عمر کتنی ہو! خواہ تیر اما حول کیا ہو! تیری طاقت کے خلاف یا تیری طاقت سے بڑھ کر بوجھ تمہارے اوپر
نہیں ڈالا جائے گا۔پھر مثلاً نماز ہے۔بڑا زور دیا ہے کہ مسجد میں آ کر نماز پڑھو لیکن یہ نہیں کہا کہ ہر فرد کے لئے مسجد
میں آکر نماز پڑھنا ضروری ہے ورنہ وہ کافر ہو جائے گا۔یہ اسلام میں نہیں ہے۔اسلام نے کہا ہے کہ
جو آدمی بیمار ہے وہ اپنے گھر پر نماز پڑھ لے۔نماز کی ایک ظاہری شکل بنائی ہے مثلاً ہم کھڑے ہوتے
ہیں پھر رکوع کرتے ہیں پھر کھڑے ہوتے ہیں۔پھر سجدہ میں جاتے ہیں۔پھر دوسجدوں کے درمیان
بیٹھتے ہیں۔پھر ہم التحیات یعنی قعدہ میں بیٹھتے ہیں لیکن ایک بیمار شخص ان ساری اشکال کے مطابق یا
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۵۲۹
سورة الجن
بعض شکلوں کے مطابق نماز نہیں پڑھ سکتا۔اس کو کہا کہ لا تَخَفْ رَهَقًا کہ تجھ پر ایسا بوجھ نہیں ڈالا
جائے گا جو تیری طاقت سے بالا ہو۔چنانچہ بیمار، معذور یا مجبور ہونے کی صورت میں ایک کو کہا کہ تُو
بیٹھ کر نماز پڑھ لے، دوسرے کو کہا کہ تو لیٹ کر نماز پڑھ لے، تیسرے کو کہا کہ تو اشاروں سے نماز پڑھ
لے۔چوتھے سے کہا کہ تو ہتھیار باندھ کر نماز پڑھ اور اپنا کام کرتا جا۔غرض اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا اتنا خیال رکھا ہے کہ اگر سوچیں تو ہم خود اتنا خیال نہ رکھ سکتے۔لا يَخَافُ رَهَقًا کے اعلان کے بعد کسی کو یہ خوف نہیں ہو گا کہ وہ کسی وقت ایسی منزل میں ہوگا یا ایسی
حالت میں ہوگا کہ اسلام کے کسی حکم کی پابندی نہ کر سکے تو گناہ گار بن جائے گا۔اس شکل میں تو پابندی
نہیں کرے گا لیکن گناہگار نہیں بنے گا۔مثلاً جو آدمی بے ہوش ہے اور بعض دفعہ چار چار دن تک آدمی
بے ہوش رہتا ہے کیا ایسا شخص نمازیں چھوڑ کر گناہگار بن گیا ؟ نہیں لا يَخَافُ رَهَقًا کی رو سے جو اس کی
طاقت نہیں ہے اس سے زیادہ اس پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا بلکہ یہاں تک فرمایا کہ اگر اپنی غلطی کی
وجہ سے بھی تم بیدار نہ رہو اور شکر ان کی حالت میں ہو تب بھی نماز پڑھنے کے لئے انتظار کرو۔وہ دوسرا
جرم ہے لیکن نماز کو جان بوجھ کر چھوڑ دینا یہ بہت بڑا جرم ہے مگر اس کا بھی خیال رکھا۔ماں نے کیا خیال
رکھنا ہے اور باپ نے کیا توجہ دینی ہے اور دوست نے اخوت کا کیا مظاہرہ کرنا ہے۔تمہارے رب
نے تو کہیں زیادہ ہم سے پیار کیا اور پیار کی شکلیں بنادیں پس بد بخت ہے وہ آدمی جو اپنے خدا کو چھوڑتا
ہے اور ایمان بالرب نہیں لاتا۔پھر تو اس کو بخس کا بھی ڈر ہے اس پر ظلم بھی ہوں گے اور اسے نقصان
بھی پہنچیں گے اور ان کا کوئی مداوا نہیں ہو گا۔اپنے رب کو چھوڑ کر وہ کہاں جائے گا اور پھر یہ بھی ہوگا کہ
گناہ کرے گا کیونکہ اپنی طرف سے جو شرعی حکم بنائے گا اور سمجھے گا کہ شریعت اسلامیہ حقہ نے جو
احکام ( اوامر و نواہی ) دیئے، اس سے زیادہ مجھے چاہیے وہ بھی گناہگار بن جاتا ہے۔تکمیل شریعت
میں اسی طرف اشارہ ہے۔( خطبات ناصر جلد سوم صفحه ۴۹۳ تا ۵۰۸)
آیت ۲۰،۱۹ وَ اَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ اَحَدَاكُ وَ أَنَّهُ لَمَّا
قَامَ عَبْدُ اللهِ يَدْعُوهُ كَادُوا يَكُونُونَ عَلَيْهِ لِبَدان
مسجد اللہ کا گھر ہے قرآن کریم نے دُنیا میں یہ اعلان کیا ہے۔آنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ کہ دُنیا میں کوئی انسان
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۵۳۰
سورة الجن
مسجد کی ملکیت کا دعویدار بن ہی نہیں سکتا۔مسجد کا مالک اللہ ہے۔فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللهِ اَحَدًا اور ہر موحد خواہ وہ عیسائی ہو جو بھی خدا کے واحد و یگانہ کی پرستش کرنا
چاہے اور اس کی عبادت کرنا چاہے اُس کے لئے خدا کی مسجد کے دروازے کھلے ہیں۔عیسائیوں کے
بہت سے فرقے تثلیث کے قائل ہیں مثلاً ( یونیٹیرین ) Unitarian ہیں وہ مسیح کو خدا کا رسول مانتے
ہیں خدا نہیں مانتے۔وہ خدا کے واحد و یگانہ پر ایمان لاتے ہیں۔پہلے تو وہ ایک فرقہ تھا اب اُن کے کئی
فرقے ہو گئے ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں عیسائیوں کا ایک (یونیٹیرین )Unitarian وفد آپ سے
ملنے کے لئے آیا گفتگو کے دوران وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کہنے لگے ہماری عبادت کا وقت
ہو گیا ہے۔اجازت دیں ہم باہر کسی باغ میں جا کر اپنی عبادت کر لیں۔آپ نے فرمایا تم باہر کیوں
جاتے ہو۔یہ میری مسجد ہے یہ خدا کا گھر ہے اس میں تم اپنی عبادت کرو۔پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی مسجد جسے ہم مسجد نبوی کہتے ہیں اور جو مدینہ میں ہے اس سے زیادہ تو کوئی اور مسجد مقدس نہیں۔وہاں
بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا اس مسجد کے دروازے تمہارے لئے کھلے ہیں کیونکہ تم اپنے خدا
کی پرستش کرنا چاہتے ہو۔تاہم ساتھ یہ شرط لگادی کہ بد نیتی سے شرارت کرنے کی غرض سے کوئی
وہاں داخل نہ ہو۔اس کی اجازت نہیں دی جائے گی لیکن امن کے ساتھ اور خشیت کے ساتھ
خدائے واحد و یگانہ کی عبادت کرنے کوئی آئے تو وہ وہاں عبادت کرے۔میں نے یہ اعلان پہلی بار ۱۹۶۷ء میں کوپن ہیگن (ڈنمارک) کی مسجد کے افتتاح کے موقع پر
کیا تھا اور اسی دن جمعہ کی نماز میں مجھے بتایا گیا کہ تین سو غیر مسلم نماز میں شامل ہو گئے کیونکہ
انَّ الْمَسْجِدَ لِله کا اعلان بہت ہی مؤثر اعلان ہے اور چونکہ اُن کو پتہ نہیں تھا اس لئے گو انہوں نے
رکوع ہمارے ساتھ مل کر کیا سجدہ میں گئے قعدہ میں بیٹھے لیکن ادھر اُدھر دیکھ لیتے تھے کیونکہ ان کو پتہ
نہیں تھا کہ رکوع کس طرح کرنا ہے اور سجدہ کس طرح کرنا ہے؟ چنانچہ اس وقت تک دس ہزار سے
زیادہ غیر مسلم ہماری اس مسجد میں ہمارے ساتھ مل کر خدائے واحد و یگانہ کی عبادت کر چکے ہیں۔مسجد کو
دیکھنے کے لئے جو سیاح آتے ہیں اگر نماز کا وقت ہو تو بیچ میں شامل ہو جاتے ہیں یعنی ہماری نماز میں