سُوْرَۃُ الْجِنِّ
انوار القراٰن (جلد ۳), حصہ 2
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۵۳۱
سورة الجن
شامل ہو جاتے ہیں، سارے نہیں ہوتے کوئی شامل ہوتا ہے کوئی نہیں ہوتا بہر حال مسجد تو سارے لوگ
(خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۵۳۲، ۵۳۳)
دیکھتے ہیں۔پس ہم مسجد میں خدا کی رضا کے حصول کے لئے بناتے ہیں ہم نے کہیں بھی اپنی شان کے لئے مسجد
نہیں بنائی۔خدا کا گھر بنانا ہے اور خدا کے گھر بنانے میں ہماری رضا یہ ہے کہ وہ آبادر ہے اور خدا
ہمیں ، ہماری نسلوں کو، ہمارے ہمسایوں کو اور ان ملکوں کو جن میں مساجد بنائی جا رہی ہیں یہ تو فیق عطا
کرے کہ وہ خدا تعالیٰ کے ان گھروں کو ، ان مساجد کو آباد رکھیں۔سویڈن میں ایک وقت میں یہ بھی ہوا تھا کہ احمدی تھوڑے ہیں ان کو مسجد کے لئے زمین نہ دی
جائے بلکہ جو لوگ زیادہ ہیں ان کو مسجد کے لئے زمین دی جائے۔وہاں ایک شخص نے مجھے بتایا اس کی
تفصیل کا مجھے علم نہیں مجھے صرف اتنا بتایا گیا کہ جب یہ صورت پیدا ہوئی تو ان کے دل میں یہ خیال
پیدا ہوا اور انہوں نے سویڈن کے متعلقہ افسران سے یہ کہا کہ ہماری مسجد ہر موحد کے لئے کھلی ہے اس
میں مسلمان ہونے کی بھی شرط نہیں کیونکہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موحد عیسائی فرقے
کے وفد کو جب ان کی عبادت کا وقت آیا تو یہ فرمایا کہ تم باہر کیوں جاتے ہو مَسْجِدِى هذا یہ میری
مسجد ہے تم اس میں عبادت کرو۔اب دیکھو مسجد نبوی سے زیادہ با برکت اور مقدس دنیا میں اور کوئی مسجد
نہیں مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے دروازے عیسائیوں کے لئے کھول دیئے اور فرمایا تم
باہر کیوں جاتے ہو یہیں اپنی عبادت کر لو۔پس آن الْمَسْجِدَ لِلهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللهِ اَحَدًا کی رو سے ہر
موحد کے لئے خدا کے گھر کے دروازے کھلے ہیں۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا یہی اعلان میں نے ڈنمارک میں کوپن ہیگن کی مسجد کے افتتاح کے موقع
پر کیا تھا۔اس کے معابعد جمعہ کی نماز تھی اور اس جمعہ کی نماز میں سینکڑوں عیسائی بھی ہمارے ساتھ نماز
میں شامل ہو گئے تھے جب میں نے یہ کہا آنَ الْمَسْجِدَ اللَّهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا اگلی آیت کا ٹکڑا
ہے۔اس سے ہماری اسلامی تعلیم کی تین باتیں بڑی نمایاں طور پر ہمارے سامنے آتی ہیں۔ایک یہ کہ
ہم مسجد کے مالک نہیں، مسجد تو خدا کا گھر ہے اور وہی اس کا مالک ہے ویسے بھی وہی مالک ہے لیکن اس
پہلو سے بھی وہی مالک ہے کیونکہ وہ فرماتا ہے۔اَنَّ المَسجِدَ لِلهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا اس کی رو
سے ہر موحد کے لئے مسجد کا دروازہ کھلا ہے۔اگلا حصہ بتاتا ہے کہ صرف ایک شرط ہے نیک نیتی سے آنا
تغییر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
۵۳۲
سورة الجن
ہے شرارت کی نیت سے نہیں آنا۔میں تو ایک درویش انسان ہوں۔اس قرآنی آیت کا یہ اثر ہوا کہ
سینکڑوں عیسائی جو افتتاح کے وقت موجود تھے نماز میں شامل ہو گئے۔یہ ٹھیک ہے کہ جب ہم رکوع
کرتے تھے تو وہ ادھر ادھر دیکھ لیتے تھے کہ یہ رکوع کس طرح کرتے ہیں تو انہوں نے رکوع بھی کیا۔جب ہم سجدہ کرتے تھے تو وہ ادھر اُدھر دیکھ لیتے تھے کہ ہم سجدہ کس طرح کرتے ہیں لیکن انہوں نے
ہمارے ساتھ سجدہ کیا اور اس طرح وہ اسلامی عبادت میں شامل ہو گئے۔چنانچہ اس وقت تک دس ہزار
سے زیادہ غیر مسلم اسلامی عبادت میں شامل ہو چکے ہیں یعنی اگر وہ ایسے وقت میں مسجد دیکھنے کے لئے
آئے کہ نماز ہو رہی تھی تو وہ بھی نماز میں شامل ہو گئے کیونکہ جب اس کا افتتاح ہوا تھا تو اس وقت ملک
کے ہر اخبار اور رسالے نے افتتاح کی خبر کو کور (Cover) کیا تھا اور خبریں دی تھیں۔چنانچہ وہاں کے
روزانہ اور ہفتہ وار اور ماہانہ اخبارات و رسائل کے ۱۸۵ تراشے ہمارے پاس پہنچے تھے۔درجنوں
اخبار تھے جنہوں نے پورا صفحہ دیا تھا اور بیسیوں تھے جنہوں نے آدھا صفحہ دیا تھا گویا بہت زیادہ پبلسٹی
ہوئی تھی اور اس چیز کو تو اُن کی روح نے قبول کیا کہ اچھا یہ ایسا گھر ہے۔چنانچہ ہمارے دوست نے
وہاں کے متعلقہ افسران سے کہا کہ ہماری مسجد تو ایسی ہے لیکن یہ جو مطالبہ کر رہے ہیں ان کی تو اپنی
مسجد میں علیحدہ ہیں۔یہ ہمیں نماز نہیں پڑھنے دیں گے۔آپ ان سے پوچھ لیں اور ہمارے لئے تو
ہر آدمی جو نیک نیتی سے آتا ہے اس کے لئے مسجد کے دروازے کھلے ہیں۔ٹھیک ہے شرارت
کرنے والے کے لئے منع ہے۔شرارت خدا کا گھر کیا ایک عاجز اور غریب آدمی کے گھر میں بھی
شرارت کی نیت سے کوئی نہیں گھس سکتا۔چنانچہ ان کو یہ بات سمجھ آ گئی۔پس یہ بھی خدا کے فضل کے
نشان ہیں جو اس مسجد کے سلسلہ میں رونما ہوئے۔دوست دعائیں کریں اللہ تعالیٰ اسے برکتوں
والی مسجد بنائے اور یہ لَمَسْجِدٌ أَسْسَ عَلَى التَّقْوَى مِنْ أَوَّلِ يَوْم ( التوبة : ۱۰۸) کی مصداق ہو اور
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد نبوی کی طفیلی مسجد ہو کیونکہ جہاں تک مسجد کا تعلق ہے تمام
برکتیں مسجد نبوی سے آگے نکلتی ہیں۔( خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۱۷۶،۱۷۵)
مسجد خدا تعالیٰ کا گھر ہے۔خدا تعالیٰ نے فرمایا تھا آنَ الْمَسْجِدَ لِلهِ فرما یا کوئی شخص یہ دعوی نہ کر
بیٹھے کہ مسجد اس کی ملکیت میں ہے۔مسجد تو خدا کی ملکیت ہے کیونکہ یہ اس کا گھر ہے۔فَلَا تَدْعُوا مَعَ
الله احدا اور مسجد کی اتنی شان ہے کہ خدائے واحد و یگانہ کی عبادت کرنے والا ہر شخص اپنے
و
۵۳۳
سورة الجن
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
عقیدہ کے مطابق اس میں عبادت کر سکتا ہے۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں
ایک دفعہ نجران کے عیسائیوں کا ایک وفد آیا جو کہ عیسائیوں کے یونیٹیرین فرقہ سے تعلق رکھتا تھا۔یہ
فرقہ تثلیث کا منکر اور خدائے واحد و یگا نہ کو ماننے والا تھا۔عیسائیوں میں بعض فرقے ایسے بھی
ہیں جو خدا کو وحدہ لا شریک مانتے ہیں اور حضرت مسیح کو خدا کا بیٹا نہیں مانتے۔غرض جب وہ وفد
حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے تبادلہ خیالات کے لئے آیا تو دورانِ گفتگو ان کی عبادت کا وقت
آ گیا چنانچہ انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت چاہی کہ چونکہ ان کی عبادت کا وقت
ہو گیا ہے اس لئے اجازت دیں تا کہ وہ باغ میں جا کر عبادت کر سکیں تب حضور صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرما یا کہ باغ میں جانے کی کیا ضرورت ہے۔یہ میری مسجد ہے۔یہ خدا کا گھر ہے۔اس
میں خدائے واحد و یگانہ کی عبادت ہوتی ہے۔کسی کا خواہ کوئی عقیدہ ہو وہ یہاں اپنی عبادت کر
سکتا ہے۔اس لئے وہ بھی یہاں عبادت کر سکتے ہیں۔۱۹۶۷ء میں جب میں ڈنمارک گیا اور ڈنمارک کی مسجد کا افتتاح کیا تو وہاں کچھ عیسائی بھی افتتاحی
تقریب میں شریک تھے۔مجھے وہاں کے مبلغین نے کہا کہ یہ لوگ اسلام میں دلچسپی تو رکھتے نہیں۔اگر آپ نے لمبی تقریر کی تو یہ لوگ بور ہو جائیں گے اور اُکتا کر چلے جائیں گے۔میں نے کہا ٹھیک
ہے تقریر مختصر کر دیتے ہیں۔میں نے اپنے خطبہ میں تین چار پوائنٹس (Points) لئے اور صرف
تین منٹ کے اندر بیان کر دیئے۔میں نے اس موقع پر وَ أَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ
احدًا کی مختصر تشریح کی اور نجران کے عیسائی وفد کی مثال دی۔یہ تقریر دراصل خطبہ تھا جو میں نے
جمعہ کی نماز سے قبل بطور افتتاح کے دیا تھا۔خطبہ کے بعد نماز کے لئے جب میں کھڑا ہوا تو
سینکڑوں عیسائی باقاعدہ نیت باندھ کر ہمارے ساتھ نماز میں شامل ہو گئے۔نماز کے بعد مجھے
دوستوں نے بتایا کہ جب ہم رکوع میں جانے لگے تو ان کو چونکہ رکوع کرنے کا پتہ نہیں تھا اس لئے
وہ ادھر اُدھر دیکھنے کے بعد رکوع میں چلے گئے جب قیام کیا تو پھر ادھر اُدھر دیکھا اور دوسرے
لوگوں کی طرح رکوع سے قیام کر لیا اس طرح سجدہ میں چلے گئے۔گویا اس موقع پر موجود تمام
عیسائیوں نے بھی ہمارے ساتھ پورے ارکانِ نماز ادا کئے۔صرف اس لئے کہ میں نے خدا کے
اس اعلان کو دہرایا تھا وَ اَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللهِ أَحَدًا -
تغییر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۵۳۴
سورة الجن
تو یہ ہے خدا کے کلام کی برکت اور یہ ہے اسلام کی مسجد کی شان۔یہ مسجد بہت خوبصورت ہے۔اس کو دیکھنے کے لئے اب تک جب بھی کوئی عیسائی یا غیر مسلم آتا ہے تو اگر نماز کا وقت ہوتا ہے وہ بھی
نماز میں شامل ہو جاتا ہے۔خدا تعالیٰ نے ہمیں اسلام جیسا عظیم مذہب دیا ہے اور قرآن جیسی حسین
شریعت عطا کی ہے لیکن افسوس ہے لوگ اسے بھلا بیٹھے ہیں۔لوگوں کی یہ بھول بھی بہت بڑی بھول ہے۔(خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۳۷ تا ۳۸)
ایک متعصب قلم نے یہ لکھ دیا کہ اسلام میں عورت کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے،
مسجد نا پاک ہو جاتی ہے اور ایک اور فضول سی بات لکھ دی اس کو تو میں چھوڑتا ہوں۔اس پر عورتیں
وہاں تما شا دیکھنے کے لئے آنے لگیں کہ کیا ایسی بھی کوئی عبادت گاہ ہے جہاں عورت داخل نہیں ہو
سکتی۔یہ دیکھنے کے لیے آتی تھیں لیکن جب وہاں پہنچتی تھیں اور ہمارے آدمی کہتے تھے کہ بوٹ
ا تار وجوتیاں اتارو اور اندر چلی جاؤ تو وہ کہتیں کہ ہیں؟ اندر جاسکتی ہیں ہم ؟ اس کی اجازت ہے
ہمیں؟ ہمارے اخبار نے تو یہ لکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجازت کیوں نہیں۔اندر جا کر دیکھو۔پھر وہ
اندر جاتیں۔مسجد خدا کا گھر ہے میرا تیرا گھر تو ہیں وَ اَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ اور اس کے درودیوار میں اور اس
کے فرش میں ، اپنے اس گھر میں خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے برکتیں رکھی ہیں۔سادہ سی ایک جگہ
ہے۔کوئی یہ دیکھ کر کہتا ہے کہ اچھا؟ ایسی سادہ کہ جہاں کوئی تصویر ہی نہیں لڑکائی ہوئی۔انہوں نے تو
خداوند یسوع مسیح کی اور حواریوں کی اور مریم کی تصویروں سے اپنے گر جاؤں کو سجایا ہوا ہے لیکن
یہاں خدا کا ذکر اور اس کی یاد ہے۔آدمی اس کے عشق میں مست ، گم سم ، دنیا جہان سے بیزار وہاں
بیٹھا ہوا ہوتا ہے اس کو کسی اور چیز کی کیا ضرورت ہے۔یہ چیزیں اثر کرتی ہیں۔میں نے ۱۹۶۷ء میں ڈنمارک میں یہی اعلان کیا کہ اَنَّ الْمَسْجِدَ لِله اور اس وقت تک دس ہزار
سے زیادہ غیر مسلم ہمارے ساتھ کھڑے ہو کر نماز میں شریک ہو کر نماز پڑھ چکا ہے۔ہم خوش ہیں کہ خدا
کے وہ بندے جنہوں نے خدا کی معرفت حاصل نہیں کی لیکن ان کے دماغوں میں خدائے واحد و یگانہ کا
اندھیر اساتخیل موجود ہے انہوں نے ہمارے ساتھ کھڑے ہو کر خدا تعالیٰ کی عبادت کی۔ان کو یہی کہا
گیا تھا کہ اگر ایک خدا کی پرستش کرنا چاہتے ہو تو یہ دروازے تمہارے اوپر بند نہیں ہوں گے
یہاں آ کر اپنے عقیدے کے مطابق جس طرح مرضی خدائے واحد و یگانہ کی عبادت کرو۔شرک کی
۵۳۵
سورة الجن
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
اجازت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر خدائے واحد و یگانہ کی عبادت کرنی ہے تو ان کے ساتھ کھڑے
ہو کر کیوں نہ کرلیں۔وہ ساتھ کھڑے ہو گئے۔جس دن افتتاح تھا میں نے افتتاح کے ساتھ ہی جمعہ
پڑھایا۔اس دن تو یہ ہوا کہ تین سو غیر مسلم ہمارے ساتھ کھڑا ہو گیا۔انہوں نے ادھر اُدھر دیکھ کر عبادت
کی۔جب رکوع میں گئے تو ان کو کچھ پتہ نہیں تھا انہوں نے ادھر اُدھر دیکھا اور کہا اچھا اس طرح رکوع
کرتے ہیں پھر وہ رکوع میں گئے۔پھر جب کھڑے ہوئے تو پھر انہوں نے ادھر اُدھر دیکھا اور
کھڑے ہو گئے۔پھر جب سجدہ میں گئے تو وہ بھی ادھر ادھر دیکھ کر سجدہ میں گئے۔انہوں نے پوری
نماز اس طرح پڑھی اور اسی طرح پڑھ رہے ہیں کیونکہ ان کو تو پتہ نہیں۔بہر حال وہ ساتھ شامل ہو
گئے۔صرف اس اعلان پر جو قرآن کریم نے کہا ہے، بڑا عظیم اعلان ہے صلح اور امن اور سلامتی کا
اعلان کہ آن الْمَسْجِد الله - قرآن کہتا ہے کہ مسجد خدا کا گھر ہے خدائے واحد و یگانہ کی ، ایک خدا کی اگر
کوئی پرستش کرنا چاہے تو خواہ وہ کسی مذہب کسی خیال کسی عقیدہ کا ہو میرے گھر کے دروازے اس کے
لئے کھولو۔مسجد کو خدا نے آ کر تو نہیں سنبھالنا تھا وہ عظیم ہستی ہے وہ مادی چیز تو نہیں اس واسطے فتنہ وفسا دکو
دور کرنے کے لئے قرآن کریم نے اعلان کیا کہ مسجد کا کسٹوڈین وہ ہے لَمَسْجِدٌ أَيْسَ عَلَى التَّقْوَى
مِنْ أَوَّلِ يَوْمٍ (التوبة : ۱۰۸) مسجد کا کسٹوڈین اور اس کا متولی وہ ہے جو مسجد کی نیت سے خدا کا وہ گھر
بناتا ہے۔کسی اور کو وہاں آکر فتنہ کھڑا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔قرآن کریم کو کوئی نہ مانے تو اس کی
مرضی مگر قرآن کریم نے فتنہ کا دروازہ بند کر دیا ہے قرآن کریم نے کہا کہ جس نے مسجد بنائی ہم اس کو
مسجد ہی کہیں گے یعنی اگر کوئی گروہ ایسا ہے کہ خدا کی نگاہ میں بھی اس کی مسجد قابل قبول نہیں تو قرآن کریم
نے اعلان کیا کہ تب بھی خدا اسے مسجد ہی کہے گا اور جو مجھ سے پیار کرنے والے ہیں وہ اسے مسجد ہی
کہیں گے۔باقی اگر کسی کی نیت میں فتور ہے تو میں آپ ہی سمجھ لوں گا اس کے ساتھ تمہیں اس سے
کوئی غرض نہیں ہے۔پس ایک تو یہ کہ مسجد بنانے والا اس کا متولی ہے۔یہ اعلان کیا ہے قرآن کریم
نے۔قرآن عظیم بڑی عظیم کتاب ہے۔شرط یہ ہے کہ ہم اس کو اپنے لئے مشعل راہ بنا ئیں۔چنانچہ میں
نے بتایا ہے کہ دس ہزار آدمی اب تک ہمارے ساتھ نماز پڑھ چکا ہے اور کوئی فتنہ نہیں کوئی فساد نہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد، مسجد نبوی، دنیا کی مقدس ترین مساجد میں سے ایک ہے بلکہ کہنا چاہیے
کہ سب سے زیادہ مقدس ہے وہاں آپ نے نجران کے یونیٹیرین (unitarian ) یعنی موحد عیسائیوں
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۳۶
سورة الجن
کو کہا کہ عبادت کا وقت ہے یہیں کر لو۔یہ بھی ایک روایت ہے کہ بعض صحابہ نے وہاں نماز پڑھنے
پر اعتراض کیا آپ نے فرمایا کہ تم کون ہوتے ہو اعتراض کرنے والے یہ یہیں پڑھیں گے،اپنی
عبادت یہیں کریں گے۔آپ کی سنت نے سارے مسئلے حل کر دیئے ہیں۔(خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۱۸۵،۱۸۴)
جب میں وہاں گیا ڈنمارک کی مسجد کا افتتاح کیا تو وہاں اخباروں میں افتتاح کے موقع پر پریس
کانفرنس، عیسائی ملے ان کے ساتھ باتیں اور اتنا اثر قرآن کریم کا أَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ
اَحَدًا کی میں نے ان کو بتائی تفسیر عظیم اعلان ہے ہم بھول جائیں تو ہماری بدقسمتی ہے یعنی مسلمان کو
کہا ہے کہ یہ مسجد تیری نہیں میری ہے، انتہا کر دی نا، خدا نے پیار سے میں تو سمجھتا ہوں کہ میرے ساتھ
پیار کی انتہا کر دی کہ جب میں نے مسجد بنائی تو خدا نے کہا کہ یہ مسجد تیری نہیں میری ہے اور چونکہ میری
ہے اس لئے ہر موحد کے لئے اس کے دروازے کھلے رہیں گے۔مسلمان ہو یا نہ ہو موحد ہونا چاہیے
میں نے ان کو یہ بتایا اس وقت تک وہ کہتے ہیں کہ دس ہزار سے زیادہ غیر مسلم اگر نماز کے وقت مسجد
دیکھنے آ جائے بڑی خوبصورت جگہ ہے، سیاح آتے ہیں وہاں تو وہ نماز میں شامل ہو جاتے ہیں۔اس
دن جس دن میں نے افتتاح کیا اور یہ اعلان کیا تو تین سو کے قریب غیر مسلم جمعہ کی نماز میں شامل ہو
گئے اب بے چاروں کو یہ تو پتہ نہیں تھا کہ رکوع کس طرح کرتے ہیں اور سجدہ کس طرح کرتے ہیں اور
قعدہ کس طرح کرتے ہیں وہ ادھر ادھر دیکھ لیتے تھے اور جس طرح مسلمان کرتے تھے۔وہ بھی کر لیتے
تھے۔ہمیں بڑا لطف آیا اور یہ قرآن کریم کی تاثیر ہے یہ میرا یا آپ کا کام نہیں ہے کہ اتنی تبدیلی دو
منٹ میں پیدا کر دیں۔یہ اعلان بڑا عظیم ہے قرآن کریم کا۔ان کو میں نے یہ آیت بتا کے تھوڑی سی
مختصراً تفصیل بتائی اور نجران کا وفد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے آیا اور انہوں نے اجازت
مانگی کہ ہمیں اجازت دیں ہم باہر جا کے کہیں اپنی عبادت کر لیں آپ نے کہا کہ باہر کیوں جاتے ہو
مسجدى لهذا (السيرة النبويه ابن هشام الجز الثاني صفحه ۲۲۴)۔یہ میری مسجد۔مسجد نبوی جو ہے
اس میں اپنی عبادت کر لو۔اور انہوں نے وہاں عبادت کی تو مسجد نبوی سے زیادہ مکرم اور مستند تو دنیا کی
اور کوئی مسجد نہیں جس کے دروازے موحد غیر مسلم کے اوپر بند کر دیئے جائیں۔خطابات ناصر جلد دوم ۲۵۲ ۲۵۳)
۵۳۷
سورة الجن
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایک ذمہ داری تم پر یہ بھی ہے کہ آنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ۔فرماتا ہے میں نے فیصلہ کیا
ہے کہ یہ تین مساجد جو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب ہوتی ہیں ان کے ظل
کے طور پر مساجد بھی بنائی جائیں (اگر وہ مسجد ضرار نہ ہوں یعنی وہ مسجدیں جن کے متعلق قرآن کریم
میں دوسری جگہ ذکر آیا ہے وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَ كَفْرًا وَ تَفْرِيقًا بَيْنَ الْمُؤْمِنِينَ بلکہ
ایسی مساجد ہوں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اُس عَلَى التَّقوی یعنی جو پہلے دن ہی خلوص نیت
کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی خاطر اور اس کی رضا کے حصول کے لئے اس سے ڈرتے ہوئے اور اس کی پناہ
میں آنے کی غرض سے بنائی جاتی ہیں۔ایسی مسجدوں کے متعلق خدائی فیصلہ یہ ہے کہ ان کے
دروازے ہر موحد کے لئے کھلے ہیں۔خواہ وہ اسلام قبول کرتا ہو یا نہ کرتا ہو۔وہ موحد ہونا چاہیے۔پس یہ وہ عمل کا مقام ہے۔اگر خدا تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق عمل کیا جائے تو یہ امر ہر قسم کے
شر اور فساد کو دور کرنے والا ہے لیکن اس بات کو پھر واضح کر دیا۔فرما یا یاد رکھنا فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا
خدا کے اس گھر میں غیر اللہ کی عبادت نہیں ہوگی۔اگر چہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے والوں کے راستے
میں بھی روکیں پیدا کی جائیں گی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ أَنَّهُ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللَّهِ يَدْعُوهُ كَادُوا
يَكُونُونَ عَلَيْهِ لِبَدا یعنی مساجد کے دروازے خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کرنے والوں پر بند کر
دیئے جائیں گے وہ پرستش کرنے والے جن کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت کی آگ ہوگی۔مگر وہ جو
آنکھوں سے محروم ہیں۔وہ جن کو بصارت عطا نہیں ہوئی اور وہ جن کو روحانی طور پر فراست نہیں ملی وہ
ایسے لوگوں پر بھی خدا تعالیٰ کی مسجدوں کے دروازے بند کر دیں گے جن کے دل اللہ تعالیٰ کی محبت کی
آگ سے سوزاں ہوں گے۔لیکن خدا تعالیٰ کو یہ بات پسند نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم اس شخص پر
مسجد کے دروازے بند کرتے ہو جو علی الاعلان یہ کہتا ہے إِنَّمَا ادْعُوا رَبّی میں خدائے واحد و یگانہ کی
پرستش کرنے والا ہوں۔اس لئے ہر وہ شخص جو خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کرنا چاہتا ہے اس کے
لئے مساجد کے دروازے کھلے ہیں۔پھر فرمایا تم اس شخص پر مسجد کے دروازے بند کرتے ہو جو کہتا
ہے وَلا تُشْرِكُ بِہ احدا میں خدا تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرا تا کیونکہ خدا تعالیٰ کی عظمت
اور جلال کے نظارے دیکھنے کے بعد شرک کرنے کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔پس ہر شخص جو موحد ہے ہم اسکو یہ کہتے ہیں کہ شرک کی باریک راہوں سے بچنے کی کوشش
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۳۸
سورة الجن
کرتارہ اور ہماری مسجدوں میں آتا رہ اللہ تعالیٰ ہمارے طفیل شاید تمہاری بھلائی کے سامان بھی
پیدا کر دے گا۔( خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۱۵۵،۱۵۴)
اس بات کا ذکر اللہ تعالیٰ نے خود قرآن کریم میں کیا ہے جہاں اُس نے آن الْمَسْجِدَ لِلهِ کہہ کر اس
فیصلے کا اعلان فرمایا ہے کہ مساجد ہمیشہ اللہ ہی کی ملکیت رہیں گی وہاں ساتھ ہی مساجد کے کسٹوڈینز اور
ان کی ذمہ داریوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا اَفَمَنْ اَسّسَ بُنْيَانَهُ عَلَى تَقْوَى مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانٍ
خَيْرُ اَم مَنْ اَسسَ بُنْيَانَهُ عَلَى شَفَا جُرُفٍ هَادٍ فَانْهَارَ بِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ وَاللَّهُ لَا يَهْدِى
الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ ( التوبة : ١٠٩)
ترجمہ :۔کیا وہ شخص جو اپنی عمارت (مراد مسجد ) کی بنیاد اللہ کے تقویٰ اور رضامندی پر رکھتا ہے
زیادہ اچھا ہے یا وہ جو اس کی بنیاد ایک پھسلنے والے کنارے پر رکھتا ہے جو گر رہا ہوتا ہے پھر وہ کنارہ
اس عمارت سمیت جہنم کی آگ میں گر جاتا ہے اور اللہ ظالم قوم کو ( کامیابی کا راستہ نہیں دکھاتا۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اس امر پر زور دے کر کہ اپنے اصلی معنوں کی رُو سے مسجد وہی ہے جس
کی بنیاد تقوی اللہ اور رضائے الہی پر ہو مساجد کے کسٹوڈینز پر دو اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں :۔اول۔یہ کہ وہ اسے پاک صاف اور مطہر رکھیں اس میں پانی مہیا کریں اور ایسی تمام دیگر ضروریات
بہم پہنچا ئیں جن کا موجود ہونا عبادات بجالانے کے لئے ضروری ہو۔دوم۔یہ کہ وہ مساجد میں ایسا ماحول پیدا کریں کہ جو لوگ ان میں عبادت کے لئے آئیں ان کا زندہ
تعلق خدا تعالیٰ کے ساتھ قائم ہونے میں مدد ملے۔پھر اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں دو قسم کی مساجد کا ذکر کر کے ان کے درمیان پائے جانے والے
امتیاز کو واضح فرمایا ہے چنانچہ اس آیت کی رُو سے جس مسجد کی بنیاد تقویٰ پر ہواور وہ لوگوں کا خدا تعالیٰ
کے ساتھ زندہ تعلق پیدا کرنے والی ہو وہ حقیقی مسجد ہے برخلاف اس کے وہ مسجد جس کی بنیاد ظلم کی راہ
سے لوگوں کو (ایکسپلائٹ ) Exploit کرنے پر ہو اور بناء بریں تقویٰ اللہ سے یکسر خالی ہو وہ حقیقی
مسجد نہیں ہے اُس کے بنانے والوں کی اور اُس کے نگرانوں کی نیت خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنا
نہیں اس لئے ایسی مسجد اور اُس کے ایسے نگرانوں کا انجام فانْهَارَ بِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ بتایا جو اللہ کے
فرمانبردار اور اطاعت گزار بندے ہیں وہی سچے مسلمان ہیں خدا تعالیٰ خودان کی راہنمائی کرتا ہے اور
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۵۳۹
سورة الجن
انہیں اپنے افضال و انعامات کا مورد بناتا چلا جاتا ہے۔انہیں ان افضال وانعامات کا مورد بنانے
میں مسجد کو بنیادی اہمیت حاصل ہوتی ہے۔حقیقی مسجد ایک عظیم نشان Symbol کی حیثیت رکھتی ہے اور ایک پیغام کی حامل ہوتی ہے سو
ہماری یہ مسجد ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ سب لوگ خدا کی نگاہ میں برابر ہیں اور سب اس کے فرمانبردار اور
عبادت گزار بندے بن کر اُس سے زندہ تعلق قائم کر سکتے ہیں اور یہ کہ انہیں ایک دوسرے سے محبت
کرنی چاہیے اور ایک دوسرے کی بے لوث خدمت ان کا طرہ امتیاز ہونا چاہیے۔(خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۵۲۱،۵۲۰)