سُوْرَۃُ الْقَدْرِ

انوار القراٰن (جلد ۳)

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۶۴۵
سورة القدر
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة القدر
آیت ا تا ۶
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ )
D
اِنَّا اَنْزَلْنَهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ وَ مَا أَدْرِيكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِةُ لَيْلَةُ
الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍ فَ تَنَزَّلُ الْمَلبِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ
رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ امْرِفُ سَلَمُ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ
ج
ليْلَةُ الْقَدْرِ کے معنی بہت سے کئے جاسکتے ہیں اور بہت سے کئے گئے ہیں خلاصہ ان سب معانی
کا یہ بنتا ہے کہ لَیلَةُ الْقَدْرِ وہ اندھیری رات یا وہ اندھیرا زمانہ ہے۔جس میں اللہ کی طرف سے
اندھیروں کے دور کرنے اور روشنی کے ظہور کا فیصلہ کیا جاتا ہے اور لَيْلَةُ الْقَدْرِ انفرادی بھی ہوتی ہے
اور اجتماعی بھی ہوتی ہے۔احادیث میں جہاں یہ ذکر ہے کہ سارے سال میں کسی وقت لَيْلَةُ الْقَدْرِ ہو
سکتی ہے۔وہ ذکر انفرادی لَيْلَةُ الْقَدْرِ کے ساتھ تعلق رکھتا ہے اجتماعی لَيْلَةُ الْقَدْرِ ایک تو (جیسا کہ
احادیث اس طرف اشارہ کر رہی ہیں ) رمضان کی آخری دس راتوں میں سے ایک رات ہوتی ہے یا
اجتماعی لَيْلَةُ الْقَدْرِ انبیاء کا وہ اندھیرا زمانہ ہوتا ہے جن میں وہ نازل ہوتے اور جس کے اندھیروں
کو ان کی برکت سے اللہ تعالیٰ دور کرتا ہے۔انفرادی لَيْلَةُ الْقَدْرِ کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے
قرآن کریم میں ہر فرد بشر پر بہت سی پابندیاں عائد کی ہیں بہت سے احکام ہیں جو اسے دیئے گئے
ہیں بہت سے اوامر ہیں جو اسے کرنے ہوتے ہیں اور جنہیں اسے کرنا چاہیے یا بہت سی نواہی ہیں جن
سے اسے بچنا چاہیے۔انسان جس طرح جسمانی لحاظ سے نشوونما حاصل کرتا ہے پہلے ارتقا کے کئی

تغییر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۶۴۶
سورة القدر
دوروں میں سے وہ رحم مادر میں گزرتا ہے اور پھر بہت سے ارتقائی دوروں میں سے وہ پیدائش کے بعد
وہ اس دنیا میں گزرتا ہے پھر وہ اپنی بلوغت کو پہنچتا ہے جسمانی طور پر اگر وہ لمبی عمر پائے تو وہ انحطاط
کے زمانہ کو پاتا ہے۔اس کے مشابہ مگر (ایک فرق کے ساتھ ) روحانی ارتقا اور روحانی نشونما بھی وہ
حاصل کرتا ہے پہلے وہ تقویٰ کی موٹی موٹی راہوں پر چلتا ہے پھر وہ اس کتاب عظیم سے جو ھڈی
لِلْمُتَّقِينَ ہے تقویٰ کی مزید باریک راہوں کا علم حاصل کرتا اور اس کے مطابق اپنی زندگی کے دن
گزارتا ہے اسی طرح وہ روحانی ترقی کرتا چلا جاتا ہے یہاں تک کہ اپنی روحانی بلوغت کو پہنچتا ہے جس
کے بعد کوئی انحطاط نہیں اور یہ فرق ہے روحانی اور جسمانی بلوغتوں میں کہ جسمانی بلوغت کے بعد اس
دنیا میں ایک انحطاط کا زمانہ بھی بہت سے لوگوں پر آتا ہے لیکن روحانی بلوغت کے بعد پھر انحطاط کا
کوئی زمانہ روحانی بالغ پر نہیں آتا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑے لطیف رنگ میں اس کی طرف
اشارہ کیا ہے۔فرمایا جسے بشاشت ایمانی حاصل ہو جائے اس کو پھر شیطان کے حملوں کا کوئی خوف باقی
نہیں رہتا الفاظ مجھے یاد نہیں اسی قسم کا مفہوم ہے یعنی جس کے اعمال صالحہ فطرت کا ایک حصہ بن
جائیں اور ان کی بجا آوری میں وہ کوئی تکلیف یا کوفت محسوس نہ کرے اسے کسی قسم کی کوشش اور جدو جہد
نہ کرنی پڑے بلکہ جس طرح وہ سانس لیتا ہے اور زندگی کو قائم رکھتا ہے اسی طرح ایسا شخص بشاشت کے
ساتھ خدا تعالیٰ کے احکام کو بجالاتا ہے اور جس شخص کے دل میں اس قدر بشاشت اعمال صالحہ کے بجا
لانے میں پیدا ہو اور خدا تعالیٰ کے لئے ہر دکھ جو وہ سہے دنیا اسے دکھ سمجھے تو سمجھے وہ اس میں لذت
محسوس کرے اس بلوغت کے بعد کسی قسم کے روحانی انحطاط کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔یہی وہ کیفیت
ہے بلوغت کی جس کی طرف قرآن کریم نے اس آیت میں اشارہ کیا ہے : يَايَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْبِينَةُ -
ارجعي إلى ربّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي (الفجر : ۲۸ تا ۳۱)
تو اس دنیا میں دنیا کی اس زندگی میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک فیصلہ ہر فرد بشر کے متعلق کیا جاتا
ہے ہر اس فرد بشر کے متعلق جو اپنی قربانیوں کو انتہاء تک پہنچاتا اور اپنے رب کی محبت میں اپنے نفس کو
کلی طور پر مٹا دیتا اور اس پر ایک موت وارد کر دیتا ہے اس پر ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
اسے یہ بشارت دیتا ہے کہ اب تو ایسے مقام تک پہنچ گیا ہے کہ جنت کا یقینی طور پر ہمیشہ کے لئے تو
وارث رہے گا اور شیطان تجھے بہکانے میں کامیاب نہیں ہوگا۔

تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۴۷
سورة القدر
یہ فیصلہ کی گھڑی اس شخص کے لئے لیلة القدر ہے کیونکہ اس میں وہ عظیم فیصلہ اس کی ابدی زندگی
کے متعلق کیا جاتا ہے جو اس دنیا سے شروع ہوتی اور اس دنیا میں جا کے بھی ختم نہیں ہوتی بلکہ ہمیشہ ہمیش
کے لئے وہ اس کے لئے خوشیاں اور سرور پیدا کرتی رہتی ہے۔اتنا اہم فیصلہ جس گھڑی کیا جائے۔جب
انسان کے تمام انفرادی اندھیرے یک قلم دور کر کے ان کی بجائے اللہ تعالیٰ کا نور اس کی روح اور اس
کے جسم پر قبضہ کر لے۔اتنا عظیم فیصلہ جو ہے وہ اس فرد واحد کے لئے لیلتہ القدر کا حکم رکھتا ہے یہ انفرادی
لیلۃ القدر ہے اور یہ لیلتہ القدر جو انفرادی ہے سال کے کسی حصہ میں آ سکتی ہے اس کے لئے رمضان کی
کوئی شرط نہیں رمضان کے دس دنوں یا دس راتوں کی کوئی شرط نہیں اور دراصل اسی لیلتہ القدر کا ذکر
عبد اللہ بن مسعود اور بعض دوسرے صحابہ کی روایتوں میں ہے کہ وہ سال کے کسی حصہ میں آسکتی ہے۔دوسری وہ لیلتہ القدر ہے جس کا تعلق رمضان سے اور رمضان کی آخری دس راتوں سے ہے اس کی
حکمت جیسا کہ تفسیر کبیر میں بڑی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انبیاء کے ذریعہ ان کی
اُمتوں سے ایک عہد لیا کرتا ہے اور اس کے مقابلہ میں ان سے بھی ایک عہد کرتا ہے اور حکم اور بشارت
دیتا ہے کہ تم اپنے عہد کو پورا کرو میں اپنے عہد کو پورا کروں گا اور اس کے لئے ایک ظاہری علامت
اللہ تعالیٰ کی رضا کے اظہار کی رکھی جاتی ہے۔پہلے انبیاء نے بھی اپنی امتوں سے عہد لیا تھا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام بنی نوع انسان
سے یہ کہا کہ اُمتِ مسلمہ میں شامل ہو جاؤ اور میرے ہاتھ میں ہاتھ دے کر اپنے رب سے یہ عہد
باندھو کہ اسلام کے مطابق تم اپنی زندگیوں کو گزارو گے۔یہ عہد ہے اسلام کا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے ذریعہ اُمت مسلمہ سے لیا گیا ہے۔اسلام کے ( اسکیت کے معنی یہ ہیں کہ انسان اپنا سب کچھ اپنے رب کے حضور پیش کر دے اور
اس کی راہ میں قربان کر دے پھر جس چیز کی جس وقت ہمارا رب اجازت دے اس چیز سے اس وقت
تک ہم فائدہ اٹھا ئیں اور ہر وقت اس بات کے لئے تیار ہوں کہ اپنی ہر چیز خواہ وہ مادی ہو یا جذباتی
ہو یا کسی اور طرح ہم سے تعلق رکھنے والی ہوا سے اپنے رب کی رضا کیلئے ہم ہر وقت قربان کرنے کیلئے
تیار رہیں گے۔یہ عہد اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ اُمتِ مسلمہ سے لیا اور اس کی ظاہری

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۴۸
سورة القدر
علامت رمضان کو قرار دیا اس مہینہ میں ہم رات اور دن اللہ تعالیٰ کی عبادت میں گزارتے ہیں۔رمضان کی عبادت ہر قسم کی عبادتوں کا مجموعہ ہے اس میں نفس کشی بھی شامل ہے اس میں جفا کشی بھی
شامل ہے اس میں لذت کی قربانی بھی شامل ہے اس میں مال
کی قربانی بھی شامل ہے اس میں وقت کی
قربانی بھی شامل ہے اس میں جان کی قربانی بھی شامل ہے ہر قسم کی قربانیوں کا نمونہ ، ہر قسم کی قربانیوں
کے پھولوں کا گلدستہ ہے یہ ماہ رمضان !!!
تو ظاہری علامت اس روح کی جو اسلام کے ذریعہ اللہ تعالی پیدا کرنا چاہتا تھا رمضان کی عبادتوں
میں رکھی گئی اور اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ اگر تم اسلام کی روح کو اپنے اندر قائم رکھو گے اور ایک حقیقی
مسلمان کی زندگی گزارو گے جس کی ظاہری علامت رمضان کی عبادتیں ہیں۔تو میں تمہاری نیتوں اور
خلوص کو دیکھتے ہوئے اور خالص تقویٰ کی بنیادوں پر جو اعمال صالحہ تم بجالا ؤان کو مدنظر رکھتے ہوئے
تمہارے ساتھ اس مہینہ میں ایک نمایاں اور خصوصی تکلف کروں گا اور وہ یہ ہے کہ رمضان کے آخری
عشرہ میں ایک وقت ایسا مقرر کروں گا تمہارے لئے اسے اُمتِ مسلمہ ! کہ جب تمہاری دعاؤں کو میں
قبول کروں گا جب میں تمہارے قریب آؤں گا اور اپنے قرب سے تمہیں نوازوں گا۔تو اسلام کی جو پابندیاں ہیں اور اسلام کی جو اتباع اللہ تعالیٰ ہم سے چاہتا ہے اس کی ظاہری
علامت کے طور پر رمضان رکھا گیا ہے جس میں ایک چھوٹے سے وقت میں تمام قربانیوں اور تمام
اعمالِ صالحہ کو اکٹھا کر دیا گیا ہے۔زبان سے کسی کو ضرر نہیں پہنچانا، ہاتھ سے ضرر نہیں پہنچانا۔مال سے
خیر پہنچانی ہے۔اپنے وقت قربان کر کے خیر پہنچانی ہے وغیرہ وغیرہ۔ایک چھوٹاسا نقشہ ہے تمام اسلامی عبادات کا جو رمضان میں ہمیں نظر آتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی راہ میں
کامل فدائیت کی اس ظاہری علامت کے مقابلہ پر اللہ تعالیٰ نے اپنی رضا کی ایک ظاہری علامت رکھی
اور وہ رمضان کی آخری دس راتوں میں لیلتہ القدر ہے یہ اجتماعی لیلتہ القدر ہے یعنی ایک ایسی رات آتی
ہے جب اُمتِ مسلمہ کی دعائیں سنی جاتی ہیں اجتماعی طور پر کیونکہ اُمت کے نمائندے وہ ہوتے ہیں جو
خدا کے نزدیک ان کی نمائندگی کر رہے ہوں یعنی جو حقیقی معنی میں اسلام کے مطابق اپنی زندگیوں کو
گزارنے والے ہوں۔جن کے مال اس کی راہ میں خرچ ہو رہے ہوں جن کے جذبات اس کے لئے
قربان ہو رہے ہوں اور جن کی عزتیں اس کی راہ میں فدا ہو رہی ہوں ان کی دعاؤں کو ایسے رنگ میں

تفسیر حضرت علیله اسی اثاثے
۶۴۹
سورة القدر
سنتا ہے کہ ان میں سے بہتوں کو بتا بھی دیتا ہے کہ آج اُمت کی اجتماعی لیلتہ القدر ہے لیکن ان کے
علاوہ بھی جو اُمتِ مسلمہ کے افراد ہوں اگر چہ ان
کو علم نہیں دیا جاتا کہ وہ رات دعاؤں کی قبولیت کی
رات ہے پھر بھی ان کی ایسی دعاؤں کو جو خدائے عظیم اور کبیر کے ارادہ اور منشاء کے مطابق ہوں قبول
کیا جاتا ہے اور اس طرح اُمتِ مسلمہ کی بقاء اور اس کی ترقی کے سامان پیدا کئے جاتے ہیں اور جس
وقت اُمت بحیثیت امت اسلام پر قائم نہ رہے اور لیلۃ القدر کی برکتوں سے محروم ہو جائے اس وقت
امت پر تنزل کا زمانہ آ جاتا ہے یہ دور ہمیں اسلامی تاریخ میں نظر آتے ہیں اور اگر ہم اس کی چھان بین
کریں تو یقینا اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ تنزل کا زمانہ وہ ہوتا رہا ہے جب اُمتِ مسلمہ نے اسلامی احکام
کو پس پشت ڈال دیا اور قرآن کریم کو کتاب مہجور سمجھ لیا اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانیاں دینی چھوڑ
دیں اس لئے وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث نہ رہے اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محروم ہو گئے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ رمضان کی ایک رات ایسی ہے جو ایک ہزار مہینے سے بھی
زیادہ اچھی ہے کیونکہ عربی محاورہ میں ہزار کا لفظ ان گنت اور بے شمار کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے
اس لئے اس کے معنی یہ ہوئے کہ ایک رات ایسی ہے جو بے شمار اور ان گنت مہینوں سے زیادہ برکت
والی ہے اور جو شخص اس رات کی برکات سے محروم رہے وہ بڑا ہی محروم آدمی ہے اس سے زیادہ اور کون
محروم ہو سکتا ہے؟ اور جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے اگر اُمت کے وہ افراد اور جب تک اُمت کے وہ
افراد جو روحانی طور پر زیادہ قوتیں اور استعدادیں رکھنے والے ہوتے ہیں اور جو محض اللہ تعالیٰ کے فضل
سے اس کی رحمتوں کے زیادہ وارث ہوتے ہیں وہ اُمت کے لئے اُمت کی دنیوی بہبود اور روحانی
ترقیات کے لئے دعائیں کرتے رہیں اور اللہ تعالیٰ کے دین کے سب احکام بجالاتے رہیں اور اسلام
کے ہر حکم کے نیچے اپنی گردن کو رکھنے والے ہوں اور انتہائی قربانیاں اس کے لئے دینے والے ہوں
ان کی دعاؤں
کو اللہ تعالیٰ رمضان کی اس لیلتہ القدر میں قبول کرتا ہے اور اس طرح اُمت مسلمہ ترقی کے
دنیوی اور روحانی مدارج طے کرتی چلی جاتی ہے لیکن پھر ایک ایسا دور آتا ہے کہ جب اُمت بحیثیت
مجموعی ایسی نہیں رہتی تب لیلتہ القدر سے وہ محروم ہو جاتی ہے اور اس کے نتیجہ میں تنزل کا دور اسلام پر آنا
شروع ہو جاتا ہے۔اجتماعی طور پر لیلتہ القدروہ زمانہ بھی ہے جو ایک نبی کا زمانہ ہوتا ہے جو انتہائی فساد اور اندھیرے اور

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
سورة القدر
ظلمت کا زمانہ ہوتا ہے لیکن ظلمت کے اس زمانہ میں اندھیرے کی ان گھڑیوں میں اللہ تعالیٰ یہ فیصلہ
کرتا ہے کہ میں اپنے بندوں کے لئے نور کا سامان پیدا کروں گا۔سب سے زیادہ ظلمت شیطان نے
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں پھیلائی اس سے زیادہ اندھیرے دنیا کی تاریخ میں ہمیں کہیں
نظر نہیں آئیں گے اور سب سے روشن نور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں اور آپ کے طفیل
ان اندھیروں میں سے ہی طلوع ہوا اور یہ رات (جس میں یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ اندھیروں کو دور کر دیا
جائے گا) جومحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے تعلق رکھتی ہے بہت ہی اندھیری رات تھی ایسی
اندھیری رات کہ اس سے بڑھ کر اندھیرا تصور میں بھی نہیں آ سکتا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے
ذریعہ روشنی کے سامان پیدا کئے گئے اس قدر روشنی اور نور کہ انسان کی عقل حیران رہ جاتی ہے قیامت
تک کیلئے وہ احکام دے دئے گئے وہ صراط مستقیم بتا دیا گیا جن پر چل کر انسان اپنے رب جو نُور
السمواتِ وَالْأَرْضِ ہے کے نور سے نور حاصل کر کے اپنے ظاہر و باطن کو منور کر سکتا ہے۔تو یہ زمانہ بھی لیلۃ القدر کا زمانہ ہے یعنی فساد کا یعنی شیطانی حکومت کا یعنی اللہ تعالیٰ کے بعد کے
اندھیروں کا وہ زمانہ جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ روشنی پیدا کی گئی اور ان اندھیروں کو
دور کیا گیا اندھیروں کا یہ زمانہ وہ تھا جس میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ پر ایمان لانے
والوں نے انتہائی دکھ اٹھائے ان لوگوں کے لئے دنیا اندھیر تھی دنیوی لحاظ سے روشنی کی کونسی کرن تھی جو
وہاں تک پہنچ سکتی تھی ہر طرف سے کفر نے ان
کو گھیرا ہوا تھا ہر قسم کی قربانیاں تھیں جو ان سے لی جارہی
تھیں مردوں سے بھی اور عورتوں سے بھی وہ کون سی بے عزتی تھی جوان مسلمان عورتوں کو نہ دیکھنی پڑی
ہو ہر قسم کے اندھیروں کی دیواریں شیطان مسلمانوں کے گرد کھڑی کر رہا تھا اور اللہ تعالیٰ ان سے
انتہائی قربانیاں لے رہا تھا اس وعدہ کے ساتھ کہ میں تمہارے لئے اپنی تقدیر کی تاریں ہلاؤں گا اور
اتنے انعامات دوں گا اتنے فضل تم پر نازل کروں گا آسمان سے تم پر نور کی کچھ اس طرح بارش برسے گی
کہ یہ سب اندھیرے کا فور ہو جائیں گے اور مٹ جائیں گے اور شیطان اپنے تمام اندھیروں اور
ظلمتوں کے ساتھ بھاگ جائے گا اور حق اپنے تمام نوروں کے ساتھ دنیا میں قائم ہو جائے گا۔پس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ لیلتہ القدر کا زمانہ تھا اس معنی میں کہ اگر چہ شیطان انسانی
روح پر پوری طرح غالب آ گیا ہوا تھا اور مسلمانوں کو انتہائی قربانیاں اس وقت دینی پڑی تھیں لیکن

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۶۵۱
سورة القدر
اور
لیلتہ القدر کے اس زمانہ میں ہمارے رب نے یہ فیصلہ کیا کہ ان تمام اندھیروں کو دنیا سے مٹادیا جائے
گا اور وہ جو اپنے فیصلوں پر قادر اور وہ جو اپنے وعدوں کو وفا کرنے والا ہے اس نے وہ تمام اندھیرے
دنیا سے مٹادئے اور اس طرح اسلام کا نور تمام دنیا پر چھا گیا کہ معلوم دنیا میں سے کوئی علاقہ ایسا نہ رہا
جو اسلام کے نور سے محروم ہو اس کے بعد پھر تنزل کا ایک زمانہ آیا کیونکہ اسلام کی روح کو مسلمان بھول
چکا تھا لیکن اب پھر اللہ تعالیٰ نے اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا زمانہ پیدا کیا اور اس زمانہ میں ہمیں بھی پیدا
کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا زمانہ بھی لیلۃ القدر ہی کا زمانہ ہے جس زمانہ کے متعلق الہی تقدیر
ہے کہ اسلام کو تمام ادیان باطلہ پر غالب کیا جائے گا اور دنیا کی تمام اقوام محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے جھنڈے تلے جمع کی جائیں گی۔پس ہمارا یہ زمانہ بھی شیطانی ظلمتوں، اسلامی قربانیوں اور بہترین
انعامات کے لحاظ سے لیلتہ القدر ہے اور اس زمانہ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتہائی قربانیاں لی جائیں گی
اور عظیم انعامات کا وارث کیا جائے گا۔(خطبات ناصر جلد اول صفحه ۱۰۱۴ تا ۱۰۲۰)
قرآن کریم کی اس سورۃ میں بھی جس کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے لَيْلَةُ الْقَدْرِ کا ذکر ہے اور
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات میں یہ بھی ہے کہ ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں لیلة
القدر کی تلاش کرو ( ترمذی کتاب الصوم باب ماجاء في ليلة القدر ) اور ہماری اسلامی کتب میں اس
بات کی طرف بھی اشارہ ہے کہ رمضان کے علاوہ بھی کسی زمانہ یا کسی وقت یا کسی رات ( بعض دفعہ کوئی
ایسا زمانہ ہوتا ہے کوئی ایسا وقت ہوتا ہے یا کوئی ایسی رات ہوتی ہے جس میں کسی انسان کے لئے
لَيْلَةُ الْقَدْرِ ظاہر ہوتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان مختلف باتوں کی وضاحت کرتے ہوئے اور ان پر
روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ لَيْلَةُ الْقَدْرِ تین قسم کی ہے۔ایک وہ لَیلَةُ الْقَدْرِ جس میں دنیا کی
طرف (اصلاح کے لئے ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن کریم کا نزول ہوا۔دوسری اور ایک وہ
لَيْلَةُ الْقَدْرِ ہے جس کے متعلق حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اسے ماہ رمضان کے
آخری عشرہ میں تلاش کرو اور تیسری ایک وہ لیلة القدر ہے کہ جو ہر انسان کو میسر آ سکتی ہے مگر اس
وقت جب اس کو ایک صاف حالت روحانی میسر آ جائے یعنی انسانی روح غیر اللہ سے کلی طور پر
منقطع ہو کر آستانہ الہیہ پر بہہ نکلے۔یہ صافی وقت جس میں انسان
کو اللہ تعالیٰ کے حضور حقیقی معنوں

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۵۲
سورة القدر
میں سجدہ ریز ہونے کی توفیق ملتی ہے یہی دراصل اس کے لئے قدر کی رات بن جاتی ہے۔ليْلَةُ الْقَدْرِ کے ایک معنے لیلۃ کے ہیں اور دوسرے معنے قدر کے ہیں۔ليلة عربی میں بطور
مؤنث یوھ کے مقابلہ میں بولا جاتا ہے جس طرح یوم کے معنے محض دن کے نہیں بلکہ زمانہ کے بھی
ہیں اسی طرح لیلة کے معنے محض رات کے نہیں بلکہ ان میں زمانے کا مفہوم بھی پایا جاتا ہے جس طرح
یوم کے معنے ایک خاص زمانے کے بھی ہوتے ہیں اسی طرح لیلة یعنی رات کے معنوں میں بھی
ایک خاص قسم کے زمانہ کا مفہوم پایا جاتا ہے۔جب یوم کے لفظ سے زمانے کی طرف اشارہ کیا جاتا
ہے تو اس میں اللہ تعالیٰ کی عظیم قدرتوں اور عظمتوں اور اس کے جلال اور اس کی صفات کے مختلف
جلوؤں کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بیان فرمایا ہے کہ اللہ نے
زمین اور آسمان کو ستّة أَيَّامٍ (هود: (۸) یعنی چھ زمانوں میں زمین اور آسمان کو پیدا کیا ہے یہاں
یوم سے مراد وہ دن نہیں جو ہر روز ہم پر طلوع ہوتا ہے بلکہ ایک زمانہ مراد ہے اور ہر چیز کی پیدائش کے
لئے ایک زمانہ مقدر ہوتا ہے مثلاً بچہ کی پیدائش کے لئے نو ماہ کا زمانہ ہوتا ہے۔اس عالمین کی یا اس کے اندر جو Galaxies) کہکشاں ) ہیں ان کی پیدائش کے لئے اللہ تعالیٰ
نے ایک بڑا لمبا زمانہ مقرر کر دیا ہے بعض سائنسدانوں کا یہ خیال ہے کہ ستاروں کے مختلف خاندان جو
بے شمار ستاروں پر مشتمل ہوتے ہیں جن کو انگریزی میں Galaxy ( کہکشاں ) کہتے ہیں ان کا آپس
میں ایسا تعلق ہے ایک مربوط تعلق پایا جاتا ہے کہ ان ستاروں کا سارے کا سارا جمگھٹا اکٹھا ایک جہت
کی طرف بھی حرکت کر رہا ہے اور ساتھ والی دائیں بائیں یا اوپر نیچے جو دوسری Galaxies
( کہکشاں ) ہیں وہ بھی ایک خاص جہت کی طرف حرکت کر رہی ہیں اور ان کا درمیانی فاصلہ آہستہ
آہستہ بڑھتا چلا جاتا ہے۔پس جس وقت دو Galaxies) کہکشاں) کے درمیان یعنی ستاروں کے ان دو خاندانوں کے
درمیان جن کے افراد بے شمار ہیں اور انسان ان کو گن نہیں سکتا تو ان بے شمار ستاروں پر مشتمل دو
خاندانوں کے درمیان جب اتنا فاصلہ ہو جاتا ہے کہ ستاروں کا ایک اور خاندان وہاں سما سکے تو
اللہ تعالیٰ کے امر اور حکم سے وہاں ایک اور Galaxy ( کہکشاں) پیدا ہو جاتی ہے۔ستاروں کا ایک
اور خاندان پیدا ہو جاتا ہے یہ صحیح ہے کہ اس وقت تک انسانی دماغ نے خواہ اس نے سائنس میں

تغییر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۶۵۳
سورة القدر
کتنی ہی ترقی کیوں نہ کر لی ہو پھر بھی وہ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کے کناروں پر ہی نگاہ ڈال سکا ہے اور
جس طرح انسان اندھیرے میں ٹول کر کچھ معلوم کر لیتے ہیں اسی طرح اللہ تعالیٰ کی خلق اور اس کی
ربوبیت اور اس کے حسن و احسان کے جو جلوے اس پیدائش کا ئنات میں ہمیں نظر آتے ہیں ان کے
متعلق جس طرح آدمی اندھیرے میں ٹول
کر کچھ علم حاصل کر لیتا ہے انسان نے اس طرح کا کچھ علم
حاصل کر لیا ہے اور جو تھوڑا بہت حاصل کیا ہے اس میں ایک چیز یہ بھی آجاتی ہے کہکشاں وغیرہ۔پس تو یہ یوم کا لفظ قرآن کریم کے مطالعہ کی رو سے اس زمانہ کے لئے بھی بولا جاتا ہے خواہ وہ
زمانہ چھوٹا ہو یا بڑا۔جس میں اللہ تعالیٰ کی خاص قدرتوں کا مظاہرہ ہوتا ہے۔ایسا زمانہ قرآن کریم کی
اصطلاح میں یوم کہلاتا ہے۔لیکن لیلة کے لفظ کے معنے یوم سے کچھ مختلف ہیں کیونکہ لیلة یعنی
رات میں اندھیروں کا تصور بھی پایا جاتا ہے رات اندھیری ہوتی ہے۔پس اندھیروں کے تصور کے
ساتھ اللہ تعالیٰ کی عظیم صفات کے جلوؤں کا تصور بھی پایا جاتا ہے اور لیلۃ اس زمانے کو کہتے ہیں جب
انسان اپنے رب سے انتہائی طور پر دور ہو جائے اور اللہ تعالیٰ کی روشنی سے کلی طور پر محروم ہو کر اپنے
لئے ظلمات پر ظلمات والے حالات پیدا کر لے۔اندھیرا ہی اندھیرا ہواور اسے کچھ نظر نہ آتا ہو یہاں
تک کہ اس کو اپنی محرومی بھی نظر نہیں آ رہی ہوتی، اس کے دل سے اس کی محرومی کا احساس ہی مٹ
جائے کیونکہ اسے اپنی بد قسمتی بھی نظر نہیں آ رہی ہوتی یہاں تک کہ اسے اپنے بد اعمال بھی بد اعمال نظر
نہیں آرہے ہوتے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے غضب اور اس کے قہر کی نگاہ جو اس وقت اس فضا تک پڑ
رہی ہوتی ہے وہ بھی اس کو نظر نہیں آ رہی ہوتی ( مگر یہ غضب اور یہ قہر اس کو نظر نہ آتا ہو )۔ہر طرف
اندھیرا ہی اندھیرا ہوتا ہے ہر پہلو تاریک ہی تاریک ہوتا ہے یہ لَيْلَةُ ہے جس کی طرف لَيْلَةُ الْقَدْرِ
میں اشارہ کیا گیا ہے اور اس کے مقابلے میں یہاں ایک تولیلۃ سے ایک زمانہ مراد ہے جب کہ دنیا
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الروم : ۴۲) کی مصداق بن جائے اور انسان خدا سے کلی طور پر دور ہو
جائے اور کلی طور پر رو بہ دنیا ہو جائے اور دنیا کے اس مردار پر اس طرح بیٹھا ہوا ہو جس طرح ایک گدھ
ایک مرے ہوئے گدھے پر بیٹھی ہوتی ہے انسان اور اس کے رب کے درمیان قرب کی کوئی جھلک نظر
نہ آئے۔انسان کی یہ حالت ليلة سے مشابہ ہے اور اس ليلة کا یہاں ذکر ہے یعنی جب ظلمات اپنی
انتہا کو پہنچ جاتی ہیں تو اس وقت خدائے قادر اپنے قادرا نہ تصرفات سے دنیا کو اپنی قدرتوں کے جلوے

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
سورة القدر
دکھاتا ہے اور وہ آسمان سے ایک نور کو نازل کرتا ہے۔سب سے زیادہ اندھیری رات اور سب سے زیادہ تاریک اور فساد سے پر زمانہ حضرت نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے معا پہلے کا زمانہ تھا اور اس کے مقابلے میں انسانی آنکھ نے اللہ تعالیٰ کی
قدرتوں کے جو نظارے دیکھے ان سے بڑھ کر پہلے کسی زمانے میں نہیں دیکھے گئے جس طرح طلوع
اسلام سے قبل انسانیت پر انتہائی ظلمت اور ضلالت ایک اندھیری رات بن کر چھائی ہوئی تھی اُسی
طرح انسان نے اپنی آنکھوں سے اس تیرہ و تاریک رات میں اللہ تعالیٰ کے نور کو بھی انتہائی طور پر
چمکتے ہوئے نظاروں کے ساتھ دیکھا یہ وہ لیلۃ القدر ہے جس میں قرآن کریم ایک نور کی حیثیت
میں نازل ہوا اور اس نے اس رات کے اندھیروں کو قیامت تک کے لئے دور کرنے کے سامان پیدا
کر دیئے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی مجسم نور تھے۔آپ کی اس نورانی کیفیت نے اللہ تعالیٰ
کے نور کو اپنے اندر جذب کیا اور یہی وہ نور ہے جو قرآن کریم کی شکل میں انسان کی ہدایت کے لئے
نازل ہوا۔پس ایک تو یہ لیلۃ القدر ہے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا وہ زمانہ جس میں
اندھیرے اور ظلمات اپنی انتہا کو پہنچے ہوئے تھے اور جن کو دور کرنے کے لئے وہ انتہائی شان اور چمک
رکھنے والا نور نازل ہوا ہے جسے ہم قرآن کریم بھی کہتے ہیں۔جسے ہم محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
بھی کہتے ہیں۔پس حقیقت یہ ہے کہ جیسا کہ قرآن کریم کی اور بہت سی آیات سے بھی ہمیں پتہ لگتا ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے جتنے بھی انبیاء میہم السلام مبعوث ہوتے رہے ہیں اور آپ کے
بعد جتنے بھی مرسل اور محدثین ہوئے ہیں انہوں نے آپ ہی سے نور لے کر اپنے وقت کی اندھیری
رات کو نورانی بنانے کی اپنے رب کی رحمت سے توفیق پائی تھی۔بہر حال اصل لَيْلَةُ الْقَدرِ تو یہ لیلۃ القدر ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے ساتھ انسان کا تعلق اس قسم کا ہے
کہ آسمان کی طرف سے محض ہدایت کا نازل ہو جانا انسان کے لئے کافی نہیں محض سورج کی شعاعوں کا
زمین کے او پر پہنچ جانا اور اس زمین کو روشن کر دینا انسان کے لئے کافی نہیں اُسے ایک ایسی آنکھ ملنی
چاہیے کہ جس کے ذریعہ وہ اس سورج کی روشنی سے فائدہ اٹھا سکے اگر سورج کی روشنی دو پہر کے وقت

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
سورة القدر
جب سورج نصف النہار پر ہوتا ہے اور ہر چیز پوری طرح روشن ہوتی ہے اس وقت کسی خطہ ارض پر پڑ
رہی ہولیکن اس خطہ کے مکین اپنی آنکھوں کے نور سے محروم ہوں تو سورج بے شک چمکتا رہے ان کے
اندھیرے روشنی میں نہیں بدلیں گے اس لئے اگر چہ رات بڑی اندھیری تھی ایسی اندھیری رات کہ اس
سے
قبل اس قسم کی اندھیری رات کبھی نہیں آئی تھی اور بعد کی اندھیری رات کا لفظ اس لئے ہم یہاں
نہیں کہہ سکتے کہ آپ کا زمانہ قیامت تک پھیلا ہوا ہے۔پس یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ کوئی رات دنیا میں اتنی اندھیری نہیں
تھی جتنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دعوی نبوت کے وقت اندھیری تھی اور اس میں بھی شک نہیں کہ
ان اندھیروں کو دور کرنے کے لئے شدت ظلمات کی مناسبت سے ایک ایسا نور آسمان سے نازل ہوا
جس کی نورانیت کا پہلے زمانے مقابلہ ہی نہیں کر سکتے لیکن اس کے باوجود اس نور سے منور وہی ہوگا جسے
روحانی طور پر آنکھ ملے گی، جسے روحانی طور پر آنکھ نہیں ملے گی جو روحانی طور پر اندھا ہوگا وہ دراصل
روحانی لحاظ سے مُردہ ہو گا وہ اس عظیم محمدی نور سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گا۔اس لئے اس لیلتہ القدر کے
ساتھ روحانی لیلتہ القدر کا پایا جا نالازمی تھا۔پس اصل میں تو یہ لیلتہ القدر ہے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ، جو فساد میں ، تاریکی میں
اللہ تعالیٰ سے دوری میں اپنی انتہا کو پہنچا ہوا تھا اور ان تاریکیوں کو دور کرنے کے لئے وہ نور بھی ایسا تھا
کہ جو کامل اور مکمل اور جس میں ہر قسم کے فسادات کو دور کرنے کی قابلیت اور طاقت اور جس کا زمانہ
قیامت تک پھیلا ہوا ہے۔آپ پر اس نور کے نزول کے ساتھ ہی فساد اور تاریکیاں اور اندھیرے جو
اپنی انتہا کو پہنچے ہوئے تھے دور ہونے لگے مگر شروع میں صرف فائدہ انہوں نے ہی اُٹھایا جن کو اللہ کی
توفیق سے دیکھنے کی آنکھیں ملیں اور جن کے ذریعہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے نور کو دیکھنے کی توفیق پائی
مکہ میں اس نور کا نزول شروع ہوا اور بعثت نبوی سے قبل مکہ معظمہ جو اپنی ظلمت اور ضلالت میں
دوسرے شہروں کو بھی مات کر رہا تھا۔جب اس میں محمد انور کا نزول شروع ہوا تو ظلمت دلوں سے چھٹنی
شروع ہوگئی تھی مکہ میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ بھی پیدا ہوئے جنہیں ان کے پیدا کرنے
والے ربّ نے روحانی آنکھ دے رکھی تھی اور جنہوں نے اس نور سے فائدہ اٹھایا اور اسی مکہ میں اسی
شہر میں جس کے ذرے ذرے کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور نے منور کر دیا تھا ابو جہل بھی پیدا

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
سورة القدر
ہوا نور تو موجود تھا لیکن ابو جہل ایسی آنکھ سے محروم رہا جو روحانی طور پر دیکھ سکتی ہے اس لئے وہ محمدی آنور
کی تابانی کے باوجود اس سے فائدہ اٹھانے سے محروم رہا۔پس معلوم ہوا کہ باوجود اس کے جس انتہائی فساد اور گناہ اور اللہ تعالیٰ سے دوری کے زمانہ میں جو
محمدی صلی اللہ علیہ وسلم نور اپنے کمال کے ساتھ نازل ہوا، وہ تو نازل ہوا مگر اس کے باوجود وہی انسان
اس سے فائدہ اُٹھا سکتا ہے جس کے حق میں بھی (علاوہ دوسری تقدیر کے جس کا یہاں ذکر ہے ) کہ
آسمان سے ایک نور نازل ہوتا ہے جس کے بعد اور تقدیر اس فرد واحد کے حق میں آسمانوں سے جاری
کی جائے اور اس شخص کو روحانی آنکھیں عطا کی جائیں تا کہ وہ اس آسمانی نور سے فائدہ اٹھا سکے جب
تک یہ تقدیر نازل نہیں ہوتی کوئی فرد واحد لیلتہ القدر سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گا۔اللہ تعالیٰ کے ان انوار
سے اور ان برکات سے اور ان رحمتوں سے جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کی طرف لے کر
آئے ان سے وہ فائدہ نہیں اٹھا سکے گا ان سے وہ محروم رہے گا یہ محرومی صرف اس وقت دور ہوسکتی ہے
جب اللہ تعالیٰ اپنا فضل کرتے ہوئے اپنے قادرا نہ تصرف سے اپنے بندے کے حق میں ایک نور نازل
فرمائے یعنی اسے روحانی طور پر آنکھیں عطا ہوں کیونکہ جس نور میں انسان نے اپنی آنکھوں سے کام لینا
ہے وہ تو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نور ہے چنانچہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے
فرمایا ہے کہ اگر تم ان روحانی انوار اور برکات اور فیوض اور رحمتوں سے حصہ لینا چاہتے ہو جنہیں
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے آسمان سے نازل کیا ہے تو تمہارے لئے یہ بات بڑی ہی ضروری ہے کہ تم
اپنی تدبیر سے ان عبادات کو جو تمہارے لئے مقرر کی گئی ہیں انہیں ان کے انتہائی کمال تک پہنچاؤ۔میں نے بتایا تھا کہ رمضان کا مہینہ صرف روزہ رکھنے کا مہینہ نہیں ہے بلکہ پانچ بنیادی عبادات اس
ماہ میں جمع کر دی گئی ہیں اور یہ پانچوں قسم کی عبادات تمام حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کی
قائم مقام ہوتی ہیں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر تم خلوص نیت کے ساتھ
اور اگر تم آفات نفس کو سمجھتے ہوئے اور اپنے نفس کو مغلوب کر کے اور خدا تعالیٰ کی راہ میں اس کو
قربان کر کے ان عبادات کو بجالاتے ہوئے رمضان کے آخر میں پہنچ جاؤ گے یعنی اپنی تدبیر کو کمال
تک پہنچا دو گے تو پھر تمہاری اس تدبیر کے نتیجہ اور دعا کے کمال کے وقت تم یہ امید رکھو کہ خدا تعالیٰ
آسمان سے اپنی قدرت کی تاروں کو ہلائے گا اور تمہیں روحانی بصیرت اور بصارت عطا کرے گا

آج 10 میں سے 10 باقی