سُوْرَۃُ الْقَدْرِ

انوار القراٰن (جلد ۳), حصہ 2

تفسیر حضرت علیله است اثاثے
سورة القدر
تا کہ تم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض سے مستفیض ہو سکو۔یہ وہ لیلۃ القدر ہے جس کا ذکر احادیث میں آتا ہے کہ رمضان کے آخری عشرہ میں اسے تلاش کرو
اللہ تعالیٰ جس پر اپنا فضل کرتا ہے۔اسے دعا کی ایک خاص کیفیت دعا رات کے وقت عطا کرتا ہے
بعض دفعہ دن کو بھی جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا فضل جذب ہوتا ہے اور اس کے لئے تقدیر کی تاریں
ہلا دی جاتی ہیں اور اللہ تعالیٰ جو قادر و توانا ہے جو ہر قسم کی طاقت اور قوت کا سر چشمہ ہے وہ ایسے انسان
کے لئے یہ فیصلہ کرتا ہے کہ اس کا یہ بندہ اس کے اس طاقت اور قوت کے سرچشمے سے سیراب ہو اور
اسے اس بات کی قوت عطا ہو کہ وہ آئندہ نیکیوں میں ترقی کرتا چلا جائے نہ صرف اللہ تعالیٰ کا یہ فیصلہ
ہی ہوتا ہے بلکہ اللہ تعالیٰ اسے اس بات کی جزا بھی دیتا ہے کہ اس نے محض خدا کی خاطر ہر قسم کی
قربانیاں دیں اور عبادتیں بجالائیں۔قدرت کے معنوں میں یہ ہر دو معنی پائے جاتے ہیں یعنی القدر کے معنوں میں قوت اور طاقت
دونوں کا مفہوم پایا جاتا ہے لَیلَةُ الْقَدْرِ جو انفرادی حیثیت رکھتی ہے ( گو یہ دوسرے معنوں میں بھی
استعمال ہوتی ہے جس کا دوسروں کے ساتھ بھی تعلق ہوتا ہے جسے میں ایک اور رنگ میں بیان کر رہا
ہوں) بہر حال انفرادی لیلتہ القدر میں جو قدر کا مفہوم ہے یہ دو معنوں میں استعمال ہوتا ہے اور بھی معنی
ہیں اس وقت میں ان دو کو لے رہا ہوں ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ اس شخص کو اپنی طرف سے نیکی کے کام
کرنے کی قوت اور طاقت عطا کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنی طرف سے ایسے شخص کو نور سے فیض حاصل
کرنے اور اس نور سے اسے اپنے دل اور اپنے دماغ اور اپنی روح کو منور کرنے کی توفیق عطا کرتا ہے
قدر کے معنے میں قوت اور طاقت کا دینا بھی شامل ہے اور ایک قدر کے معنی بھی دیئے کہ اللہ تعالیٰ اپنی
طاقت سے وہ چیز پیدا کر دیتا ہے جو مناسب حال ہو جس وقت بندہ اعمال صالحہ بجالا تا یعنی اسے ایسے
اعمال کی توفیق ملتی ہے جو عنداللہ مقبول ہوتے ہیں اور وہ اللہ تعالیٰ کے حضور قربانی اور ایثار اور اخلاص کو
پیش کرتا ہے اور اپنے اوپر خدا تعالیٰ کے لئے اور اس کی رضا کے حصول کے لئے ایک موت وارد کر لیتا
ہے تو پھر اللہ تعالیٰ اپنے ایسے بندے کی اس نیک نیتی اور اخلاص اور فدائیت اور ایثار کے مناسب
حال ان کے لئے سامان پیدا کر دیتا ہے۔قدر یعنی قوت کے معنوں کا یہ دوسرا پہلو ہے۔پس ایک تو ایسا شخص جسے رمضان کے آخری عشرہ میں لیلتہ القدر مل جائے اور وہ اللہ تعالیٰ سے یہ

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۶۵۸
سورة القدر
طاقت اور قوت حاصل کرتا ہے کہ وہ آئندہ سارا سال نیکیوں پر ثبات قدم دکھاتا رہے اور استقامت
سے کام لیتا ر ہے تاکہ اس کی زندگی میں نیکیوں کے بجالانے کا ایک ایسا تسلسل قائم ہو جائے جو بالآخر
خاتمہ بالخیر پر منتج ہو۔دوسرے یہ کہ ایسا شخص جسے رمضان میں لیلتہ القدر نصیب ہوتی ہے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ
بشارت بھی پاتا ہے کہ اس نے اس سے قبل جو نیک کام کئے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے فضل سے
قبول کر لیا اور یہ ایک بہت بڑی بشارت ہے کیونکہ انسان اپنی تدبیر یا اپنی کوشش یا اپنے مجاہدہ پر
بھروسہ نہیں کر سکتا اسے یہ معلوم نہیں کہ اس نے اپنی طرف سے اپنے رب کی خاطر جو دن رات
تکلیف اُٹھائی۔دنیوی نقطۂ نگاہ سے اپنے آرام کو چھوڑا، خواہشات نفسانی کو دھتکار دیا، نفس اتارہ کو
لگامیں دیں،شیطان سے دور رہنے کی کوشش کی اور اپنے رب کے قریب ہونے کی ہر ممکن کوشش کی اور
ہر قسم کے مجاہدے کئے لیکن یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس کی تدبیر کسی ایسے کیڑے سے پاک تھی یا نہیں جو کیڑا
کہ روحانی میدانوں میں تدابیر کے اندر گھس کر تدبیروں کو ناکام بنا دیتا اور لوگوں کو ہلاک کر دیتا ہے
پس کسی آدمی کے بس کی یہ بات نہیں وہ جانتا ہی نہیں کیونکہ اس کا علم ناقص ہے اس کا فہم ناقص ہے اس
کی کوئی صفت یا اس کی کوئی طاقت اپنے اندر کمال نہیں رکھتی۔انسانی خوبی یا صفت یا طاقت تو ایک
نسبتی چیز ہے۔اس واسطے اپنی تدابیر پر بھروسہ کر کے انسان کا نفس خوش نہیں ہو سکتا اس کو اطمینان نہیں
مل سکتا۔اس کو نفس مطمئنہ حاصل نہیں ہو سکتا اس نفس مطمئنہ کے حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ اپنے
بندے کیلئے ہر سامان پیدا کرتا ہے اور اس سے یہ کہتا ہے کہ میری راہ میں تیری پچھلی قربانیاں یا تیرے
پچھلے اعمال جنہیں تو میری محبت اور پیار کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجالایا ہے میں انہیں قبول کرتا ہوں
اور میں ان کے مناسب حال تجھے جزا بھی دوں گا۔پھر اس کے ساتھ ہی ایک دوسری بشارت یہ ملتی ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے میرے بندے!
میں تو تیرے لئے یہ بھی چاہتا ہوں کہ تو آئندہ بھی اپنی نیکیوں پر قائم رہے لیکن چونکہ میں نے تجھے
اختیار دیا ہے اس لئے تم پر جبر روا نہیں رکھا جائے گا میں نے تجھے تیرے نیک اعمال کی بہترین جزا کی
بشارت دے کر اور اپنے حسن و احسان کے جلوے دکھا کر تیرے لئے اس بات کو آسان اور سہل کر دیا
ہے کہ تو میری راہ میں مزید قربانیاں دیتا چلا جائے مگر شیطان تیرے ساتھ لگا ہوا ہے اس واسطے اس

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۶۵۹
سورة القدر
سے بچتے رہنا اور میں نے تجھے اس سے بچنے کی قوت دی ہے لیکن تجھ سے اختیار کو چھینا نہیں یعنی جب
اللہ تعالیٰ کسی انسان کو کسی نیکی کی قوت اور توفیق اور طاقت عطا کرتا ہے تو اس کے یہ معنے نہیں ہوتے کہ
اس کو جو اختیار دیا گیا تھا خواہ وہ نیکی کرے یا بدی کرے یہ اختیار اس سے چھین لیا گیا اور وہ ایک
فرشتے کی طرح بن گیا حالانکہ انسان
تو کبھی فرشتہ نہیں بنتا۔انسان یا تو فرشتے سے اوپر درجہ رکھتا ہے یا
فرشتے سے کم تر ہوتا ہے بہر حال انسان فرشتہ نہیں بن سکتا۔پس اللہ تعالیٰ نے ایسے شخص کو ایک تو یہ بشارت دی کہ میں نے تیری نیکیاں قبول کیں اور دوسرے
اللہ تعالیٰ نے اس کو پہلے سے زیادہ یہ قوت دی (اگر چہ پہلے بھی اسی کی توفیق اور طاقت سے نیکیاں بجا
لانے کی سعادت نصیب ہوتی رہی مگر اس لیلتہ القدر کے میسر آجانے پر پہلے سے زیادہ نیکیوں کے
کام کرنے کی قوت دی گئی لیکن اختیار پھر بھی بندے کے ہاتھ میں رہا۔پھر ایسا شخص اپنی طرف سے
کوشش کرتا ہے دعائیں کرنے میں لگا رہتا ہے عبادات بجالاتا ہے۔مخلوق خدا کے ساتھ ہمدردی اور
غم خواری سے پیش آتا ہے۔ان کے دکھوں کو خود جھیلتا ہے اور ان کے غم میں شریک ہوتا ہے غرض وہ
ہر قسم کے حقوق اللہ کو بھی اور حقوق العباد کو بھی ادا کرتا ہے۔پھر اگلا رمضان آ جاتا ہے اور وہ اس مہینے
میں اللہ تعالیٰ کی عبادات بجالانے کے لئے شَدَّ مِنزَرَہ کا مصداق بن جاتا ہے۔پوری طرح مستعد
اور تیار ہو جاتا ہے کیونکہ اس ماہ مبارک میں بہت ساری عبادتیں اکٹھی کر دی گئی ہیں وہ اپنی طرف
سے رمضان کی عبادتیں بجا إِذَا دَخَلَ الْعَشْرُ شَلَمِثْزَرَهُ وَأَحْيَا لَيْلَهُ وَأَيْقَظَ أَهْلَهُ (بخاری کتاب
الصوم باب الْعَمَلُ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ) لاتے ہوئے رمضان کے آخری عشرہ میں پہنچ جاتا
ہے تو اس کا دل کہتا ہے کہ اس نے اپنی طرف سے سارے اعمال خدا کے لئے کئے لیکن وہ یہ نہیں کہہ
سکتا کہ اس کے اعمال قبول بھی ہو گئے یا نہیں کیونکہ ہوسکتا ہے اس کے اعمال کی کسی خرابی یا بیماری یا کسی
اندرونی کیڑے کی وجہ سے اس کے وہ سارے اعمال جنہیں وہ سارا سال بجالا تا رہا ہے اور جنہیں ماہ
رمضان میں اور بھی زیادہ تندہی اور مستعدی کے ساتھ بجالا یا وہ عنداللہ مقبول نہ ہوں چنانچہ پھر وہ سال
نو کی ایک نئی لیلتہ القدر کی تلاش میں رمضان کے آخری عشرہ کی راتوں میں تعہد کے ساتھ خود بھی جاگتا
اور اپنے اہل کو بھی جگاتا ہے اور فدائیت کے ساتھ ان راتوں کو زندہ رکھتا ہے پھر اگر اللہ تعالیٰ فضل
کرے تو اسے اس قسم کی دونوں قدرتوں یا قدرت کے دونوں پہلوؤں کے حسین جلوے دکھائی دیئے

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۶۰
سورة القدر
جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے میرے بندے! میں تجھے یہاں طاقت دینے کے لحاظ سے کھڑا
نہیں رہنے دوں گا بلکہ میں تجھے پہلے سے بڑھ کر نیکیاں بجالانے کی توفیق عطا کروں گا لیکن میں نے
وہ اختیار تجھ سے نہیں چھینا اس لئے شیطان سے ہوشیار رہ کر اپنا اگلا سال گذار نا پھر اسی طرح انسان کی
زندگی کے سارے سال گذرتے رہتے ہیں۔پس اصل بات یہی ہے کہ وہ گھڑی خواہ وہ ایک سیکنڈ کی ہو یا ایک گھنٹے کی یا ایک رات کی ہو جس
میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کو یہ بشارت ملتی ہے کہ میں نے تیری نیکیوں کو قبول کیا اور میں نے
پہلے سے بھی زیادہ نیکیاں کرنے کی تجھے تو فیق عطا کی۔ایسی گھڑی ساری عمر سے بڑی ہے خواہ وہ عمر
تر اسی سال چار ماہ کی ہی کیوں نہ ہو۔اسی واسطے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ لیلۃ القدر ہزار مہینوں
سے زیادہ بزرگی والی زیادہ عزت والی زیادہ فائدہ والی اور زیادہ خیر والی ہے۔تر اسی ، اتنی سال
کی ایسی تدبیر جو قبولیت حاصل نہیں کر سکتی۔ایسا مجاہدہ جور د کر دیا جاتا ہے ایسی دعا ئیں جو واپس
منہ پر مار دی جاتی ہیں ان کے مقابلہ میں پیار کی ایک گھڑی جس میں انسان اپنے خدائے قادر کی
محبت کو دیکھتا ہے ایسی گھڑی کہیں زیادہ خیر اور برکت والی ہوتی ہے۔انسان رمضان کے آخری
عشرہ میں اسی مبارک گھڑی کی تلاش میں لگا رہتا ہے اور اپنے رب پر پوری طرح حسن ظن رکھتا
ہے بہت سے ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جن کی غفلتوں پر اللہ تعالیٰ کی مغفرت پردہ ڈال دیتی ہے
اور جن کے کام اور اعمال مقبول ہو جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فیض کو وہ حاصل کرتے ہیں مگر یہ لیلتہ
القدر یعنی مبارک گھڑی اصل لیلتہ القدر کی ایک ذیلی چیز یا بطور ضمیمہ کے ہے۔میں نے بتایا تھا کہ اگر چہ ظلمات اور اندھیرے اور تاریکیاں اور گناہ اور فساد آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے زمانہ میں اپنی انتہا کو پہنچ گئے تھے اور وہ زمانہ ایک ایسی تاریک رات کے مشابہ تھا کہ
جس سے زیادہ تاریک رات کسی انسان نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی مگر یہ بھی صحیح ہے کہ اس
تاریک ترین زمانہ میں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ہوئی۔اس تاریک ترین رات میں وہ
انتہائی طور پر چمکتا ہوا اور فیوض سے بھرا ہوا اور رحمتوں سے پرنور آسمان سے نازل ہوا کہ جس کے
فیوض اور روحانی تاثیرات نے قیامت تک اثر کرنا تھا۔یہ تو درست ہے لیکن اس کے نتیجہ میں ہر انسان
کے لئے خوشحالی کا زمانہ پیدا نہیں کیا گیا۔بلکہ ہر انسان کو یہی کہا گیا ہے کہ اسے اپنے لئے خوشحالی کا

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۶۱
سورة القدر
زمانہ خدا تعالیٰ کی محبت کو حاصل کرنے کے بعد خود پیدا کرنا ہوگا البتہ اللہ تعالیٰ نے اس کے حصول کے
لئے انفرادی طور پر ہمارے لئے لیلتہ القدر کی قسم کی چیزیں بنادی ہیں اور فرمایا ہے کہ کبھی تم لیلتہ القدر کو
رمضان کے آخری عشرہ میں تلاش کرنا اور کبھی تم ہماری یہ لیلتہ القدر جس میں ہماری قدرت کے ہر دو
جلوے ظہور پذیر ہوتے ہیں ایسے وقت میں دیکھو گے جب رمضان نہیں ہوگا بلکہ اس کے علاوہ کسی
دوسرے وقت میں تمہارے لئے ایک بالکل مصفی اور اصفی کیفیت روحانی اور کیفیت قلبی پیدا کر دی
جائے گی اور اس اصفی کیفیت میں تم اپنے رب کے پیار کو دیکھو گے، وہ رمضان
کا مہینہ ہوگا یا رمضان
کے بعد کے چھ ماہ کا وقت ہو گا۔اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔تمہارے لئے وہ لیلتہ القدر مقدر کر دی
جائے گی۔( خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۱۹۹۸ تا ۱۰۰۷)
رمضان کے مہینے کی دو بنیادی خصوصیتیں یہ ہیں (ویسے ان کے علاوہ اور بھی خصوصیات ہیں
لیکن دو بنیادی خصوصیات میں سے ) ایک یہ ہے کہ ماہ رمضان کا تعلق لیلتہ القدر سے ہے اور
دوسری خصوصیت یہ ہے کہ اس ماہ رمضان کا تعلق ان انتہائی قربانیوں کے ساتھ ہے جو ایک
انسان اپنے رب کے حضور پیش کرتا ہے جہاں تک لیلتہ القدر کا تعلق ہے اصلی اور حقیقی لَيْلَةُ الْقَدْرِ
تو محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کی وہ اندھیری رات تھی جسے اس نور مجسم نے ہر پہلو سے
روشنی میں تبدیل کر دیا اور ظلمت کا کوئی نشان باقی نہیں چھوڑا۔بنی نوع انسان کے لئے نور ہی نور
مہیا بھی کر دیا اور اس کا حصول ممکن بھی بنادیا باقی جو امت محمدیہ کی اور بہت سی ایسی راتیں ہیں جو
قدر اور فیصلے کی راتیں ہیں یہ تو اظلال ہیں اسی عظیم لیلَةُ الْقَدْرِ کے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی طرف منسوب ہوتی ہے اور جو آپ ہی کا حق تھا۔لَيْلَةُ الْقَدْرِ کے معنے لغت نے بھی یہی کہتے ہیں کہ ایسی رات جس میں امور مخصوصہ کا فیصلہ کیا
جائے۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ بنی نوع پر سب سے اندھیری رات میں جن عظیم
اور مخصوص امور کا فیصلہ کیا گیا وہ یہ تھا کہ تمام اقوام عالم کو ہر خطہ ارضی پر بسنے والے بنی نوع انسان
ایک وحدت میں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کے رشوں سے باندھ کر اللہ تعالیٰ کے
قدموں میں اکٹھا کر دیا جائے گا اور اسی طرح بنی نوع انسان کی عزت اور اس کے شرف کے قیام کا

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
انتظام کیا جائے گا۔۶۶۲
سورة القدر
کامل اور مکمل شکل میں جو تعلیم حضرت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی اس کی بنیادی
خصوصیت یہ ہے کہ وہ شرف کا اور عزت کا سامان لے کر آئی ہے اس نے کسی کے ساتھ بخل نہیں کیا
بلکہ اس نے سفید کو بھی گندمی اور کالے رنگ والے کو بھی یہ کہا پڑھے ہوئے کو بھی اور علم میں پسماندہ کو
بھی یہ کہا کہ اگر تم اس دنیا میں اور اس دنیا میں حقیقی عزت اور شرف حاصل کرنا چاہتے ہو تو تمہارے لئے
یہ ضروری ہے کہ تم قرآن کریم کی تعلیم کو سمجھو اور اسی کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالو۔پس لیلۃ القدر میں اصل تو یہ فیصلہ تھا اور دوسرے یہ فیصلہ تھا اور اس کی علامت یہ بتلائی گئی تھی کہ
انسان چونکہ کمزور ہے اور اپنے زور اور طاقت سے کچھ نہیں کر سکتا اس لئے اسے اپنے رب سے تعلق
پیدا کر کے طاقت اور قدرت حاصل کرنی پڑے گی۔اور اللہ تعالیٰ کی رحمت جس پر یا جن پر نازل ہوگی
وہ فرشتوں کے ذریعہ سے نازل ہوگی اور جب انسان اپنے رب سے تعلق کو قائم کرے گا تو پھر
اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر دے گا کہ آسمان سے فرشتے ان پر نازل ہوں گے وہ ان کے لئے
بشارتوں کے سامان لے کر آئیں گے وہ ان کے لئے بشاشتوں کے سامان لے کر آئیں گے وہ ان کے
لئے اطمینان اور بے خوفی کا پیغام لے کر آئیں گے اور ان کے لئے اپنے ہاتھ میں مدد اور نصرت کے
جھنڈے پکڑ کر آسمان سے زمین پر اتریں گے۔قرآن کریم نے اسے تفصیل سے بیان کیا ہے لیکن کس
پر اور کب اتریں گے اس کا تعلق بھی رمضان سے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔میں نے بتایا تھا کہ اصل اور حقیقی لیلتہ القدر کا تعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ
ہے اس وقت آسمانوں پر بنی نوع انسان کے لئے کچھ فیصلے کئے گئے تھے جن میں بنیادی فیصلہ یہ تھا کہ
انسان کی عزت اور شرف کو بلند کیا جائے گا اور اس کو یہ موقع میسر آئے گا کہ وہ پہلوں کی نسبت زیادہ تر
معرفت حاصل کرے اور زیادہ بصیرت کے ساتھ اللہ کی صفات کو پہچانے اور اس کے حسن واحسان
کے نور سے حصہ لے۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے انسان کو ایک کامل اور مکمل تعلیم دے دی گئی ہے
پہلوں کو ایسی تعلیم نہیں دی گئی تھی صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ ایسی کامل
تعلیم انسان کو دی گئی اس سے ہمیں یہ پتہ لگتا ہے کہ انسانی شرف کی بلندی کے لئے دوزمانے مقدر

تغییر حضرت علیلیه اسبح الثالث
۶۶۳
سورة القدر
تھے ایک وہ زمانہ جب لیلتہ القدر میں یہ فیصلہ ہوا کہ پہلی تین صدیوں میں اس وقت کی معروف دنیا میں
انسانوں کو زمین سے اٹھا کر آسمانوں تک پہنچا دیا جائے گا اور دوسرا اسی لیلتہ القدر میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل آپ کے بروز کے ذریعہ تمام اقوام عالم کو پھر اٹھایا
جائے گا۔ان کو زمین سے اٹھا کر آسمانوں تک پہنچا دیا جائے گا۔(خطبات ناصر جلد دہم صفحه ۴۱ تا ۴۴)
پس ان آخری دنوں میں اعتکاف بیٹھنے کی ایک غرض یہ بھی ہے کہ لیلتہ القدر کی تلاش کی جائے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس رات کی تلاش کیلئے ان دنوں میں اعتکاف بیٹھا کرتے تھے۔اور
اللہ تعالیٰ جس کو یہ رات دکھا دے اور جس خوش قسمت کو وہ گھڑی نصیب ہو جائے جس میں اللہ تعالیٰ
اپنے بندوں کی دعائیں بڑی کثرت سے سنتا ہے تو اسے اس سے پورا پورا فائدہ اُٹھانا چاہیے اور اس
رات کی تلاش سے پہلے اسے یہ سوچ لینا چاہیے کہ اگر اللہ تعالیٰ نے اسے قبولیت دعا کی یہ گھڑی نصیب
کر دی تو وہ اس میں کون کون سی دعا کرے گا۔احادیث میں ہے کہ حضرت عائشہ نے ایک دفعہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ یا رسول اللہ میں نوافل بھی پڑھوں گی اور دعائیں بھی
کروں گی لیکن آپ مجھے یہ بتائیں کہ اگر مجھے لیلتہ القدر کی گھڑی نصیب ہو جائے تو اس میں میں
کون سی دعا کروں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس گھڑی میں تم اپنے گناہوں کی مغفرت
چاہو۔پس استغفار ایک بنیادی دعا ہے اس کے بغیر حقیقتاً ہماری زندگی زندگی ہی نہیں رہتی نہ دنیوی
زندگی باقی رہ سکتی ہے اور نہ اُخروی زندگی۔نہ مادی زندگی باقی رہ سکتی ہے اور نہ روحانی زندگی۔اس دنیا
میں جو مختصر زندگی ہمیں ملتی ہے اس میں ہم اس قدر غلطیاں کرتے ہیں اتنی کو تا ہیاں ہم سے سرزد ہوتی
ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی مغفرت اور عفونہ ہو اور وہ اس دنیا میں یا اگلی دنیا میں ہمیں پکڑ نا چاہے تو ہمارے لئے
راہ نجات ممکن ہی نہیں۔لیلتہ القدر کی گھڑی میں جو دعائیں مانگنی چاہئیں ان میں سے دو بنیادی اور انفرادی دعا ئیں
استغفار اور خاتمہ بالخیر کی دعا کرنا ہے۔استغفار یعنی اپنے گناہوں کی مغفرت چاہنا اور اپنی کوتاہیوں
اور غلطیوں پر پردہ پوشی کی درخواست کرنا اور خاتمہ بالخیر ہو جائے تو پھر پچھلی غلطیاں شمار نہیں ہوتیں۔وہ سب معاف ہو جاتی ہیں۔اس لئے دعا کرنی چاہیے کہ خدا تعالی خاتمہ بالخیر کرے اور اپنی رضا کی
جنت ہمیں نصیب کرے۔کوئی شخص اپنی زندگی میں کتنا ہی کام کرتار ہے اگر وہ خدا تعالیٰ کی درگاہ میں

۶۶۴
سورة القدر
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
قبول نہیں ہوتا تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔انسان سینکڑوں نہیں ہزاروں نوافل پڑھے اگر ان کا کوئی نتیجہ
نہیں نکلتا تو وہ بالکل بے فائدہ ہیں۔غرض یہ دونوں دعائیں یعنی استغفار اور خدا تعالیٰ کی رضاء کی
جنت کے ملنے اور خاتمہ بالخیر کی دعا بڑی کثرت سے کرنی چاہئیں اور ان دنوں میں ان پر خاص زور
دینا چاہیے یعنی خدا تعالیٰ سے اس کا عفو اور مغفرت بھی طلب کرنی چاہیے اور اس کی بارگاہ میں یہ بھی
عرض کرنا چاہیے کہ یا الہی ہم کمزور ہیں ہمارے ہر اس فعل میں جسے ہم نے عمل صالح سمجھ کر کیا ہے
بہت سی کوتاہیاں اور غفلتیں رہ گئی ہیں تو ہمیں معاف فرما۔تو بڑا عفو کر نے والا ہے اور تیرے عفو کے
مقابلہ میں ہماری کوتاہیاں اور غفلتیں کوئی چیز نہیں تو ہماری کمزوریوں کی طرف نگاہ نہ فرما بلکہ اپنی صفت
عفو کی طرف نگاہ کر تو بڑا بخشنے والا اور معاف کرنے والا ہے۔اپنی اس صفت کے صدقے تو ہماری
خطائیں معاف کر۔گناہ بخش اور ہمارا انجام بخیر کرتے ہوئے ہمیں اپنی جنت میں داخل فرما۔اس کے
علاوہ اگر قبولیت دعا کی گھڑی یعنی لیلتہ القدر میسر آ جائے تو اجتماعی دعا یہ کرنی چاہیے کہ اے خدا د نیا تجھے
سے دور ہو گئی ہے وہ تجھے پہچانتی نہیں۔تیرے احسانوں کی وہ قدر نہیں کرتی۔اے خدا! تو ایسے سامان
پیدا کر دے کہ تیری عظمت تیری کبریائی ، تیری توحید، تیرا جلال اور تیری محبت سب انسانوں کے
دلوں میں پیدا ہو جائے۔اے خدا! دنیا نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی قدر کی نگاہ سے نہیں
دیکھا بلکہ اس نے سرکشی کرتے ہوئے آپ کو دھتکار دیا ہے۔اے خدا تو ایسے سامان پیدا فرما کہ جن
سے اسلام ہماری زندگی میں ہی تمام دنیا پر غالب آ جائے اور ہم آپ کے جھنڈے کو ہر ملک کے بلند
پولوں (Poles) سے لہراتا ہوا دیکھیں۔بہر حال ان دنوں اپنے لئے خدا تعالیٰ کی مغفرت اور اس کی
جنت کے حصول کی دعائیں کرنی چاہئیں اور اجتماعی لحاظ سے خدا تعالیٰ کی عظمت، کبریائی ، توحید اور
جلال کے قیام اور اسلام کے غلبہ کے لئے بڑی کثرت سے دعا ئیں کرنی چاہئیں۔خطبات ناصر جلد اول صفحہ ۹۹٬۹۸)

آج 10 میں سے 10 باقی