سُوْرَۃُ الْبَیِّنَۃِ
انوار القراٰن (جلد ۳)
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
سورة البينة
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطِنِ الرَّحِيمِ
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة البينة
آیت وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ
يُقِيمُوا الصَّلوةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَوةَ وَذَلِكَ دِينُ الْقَيِّمَةِ
اللہ تعالیٰ کی عبادت کا کیا مفہوم ہے؟ یعنی یہ جو حکم دیا گیا ہے کہ چونکہ پیدائش انسانی کا مقصد
اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا ہے اور ہر انسان
کو اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنی چاہیے تا کہ مقصدِ حیات حاصل ہو
اس آیہ کریمہ میں عبادت کا جو لفظ استعمال کیا گیا ہے اللہ کے نزدیک اور شریعت اسلامیہ کی رو سے
اس کے کیا معنی ہیں؟ اس کی وضاحت کرتے ہوئے خدا تعالیٰ نے سورہ بینہ میں فرمایا کہ انہیں صرف یہ
حکم دیا گیا ہے کہ وہ اللہ کی عبادت کریں۔دین کو محض اور محض اللہ کے لئے خالص کرتے ہوئے اس
فقره یعنی مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّین میں اللہ تعالیٰ نے عبادت کے اس مفہوم پر روشنی ڈالی ہے جو خدا تعالیٰ
کے اس ارشاد میں ہے کہ انسان کی پیدائش کی غرض اللہ تعالیٰ کی عبادت ہے۔مُخْلِصِينَ لَهُ الدین پر جب ہم غور کرتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ لغت کی رُو سے الدین مختلف
معانی میں استعمال ہوتا ہے جن میں سے میرے خیال میں مندرجہ ذیل گیارہ معانی یہاں چسپاں
ہوتے ہیں۔دین کے ایک معنی تو یہ ہیں کہ عبادت کرنا الدين العبادَةُ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے جب
یہ کہا کہ انسان اللہ کی عبادت کے لئے پیدا کیا گیا ہے تو میرا مطلب اس سے یہ ہے کہ ہر قسم کی عبادت
اور پرستش صرف اور صرف اللہ کے لئے ہو اور اللہ ہی کی عبودیت اختیار کی جائے۔انسان اپنی
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۶۶
سورة البينة
جہالت اور گمراہی کے نتیجہ میں بسا اوقات اپنی پرستش میں غیر اللہ کو شامل کر لیتا ہے اور غیر اللہ کی یہ
عبادت بعض دفعہ ظاہری ہوتی ہے۔بعض دفعہ خفیہ اور باطنی ہوتی ہے مثلاً بعض لوگ انسان کی پرستش
شروع کر دیتے ہیں اس کی عبادت کرنے لگ جاتے ہیں اور منتیں ماننے لگ جاتے ہیں یا بے جان
مخلوق کی پرستش شروع کر دیتے ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح وہ اس مخلوق کو خوش کر کے یا ان کی
وساطت سے اللہ خالق ہر دو جہان کو خوش کر کے کوئی فائدہ اُٹھا لیں گے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے
تمہیں اس لئے پیدا کیا ہے کہ ہر قسم کی عبادات صرف میری ہی کی جائیں اور میرے غیر کو عبادت اور
پرستش میں شریک نہ کیا جائے یعنی توحید خالص ہو۔(۱) خدا تعالیٰ کو اپنی ذات میں ہر ایک شریک سے (خواہ بت ہو یا انسان ، سورج ہو یا چاند یا اپنا
نفس یا اپنی تدبیر اور مکر وفریب ( ہو ) منزہ سمجھنا۔(۲) ربوبیت اور الوہیت کی صفات بجز ذات باری کسی میں قرار نہ دینا اور جو بظاہر ربّ اور
فیض رساں نظر آتے ہیں یہ اس کے ہاتھ کا ایک نظام یقین کرنا۔دین کے دوسرے چسپاں ہونے والے معنی کی رُو سے مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّین کے دوسرے معنی یہ
ہیں کہ اپنی اطاعت اور فرمانبرداری کو صرف اللہ کے لئے خالص کر دو کیونکہ الدین کا لفظ الطاعَةُ کے
معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔صرف عبادات ہی کو اللہ کے لئے خالص نہیں کرنا بلکہ اطاعت اور
فرمانبرداری
کو بھی اللہ کے لئے خالص کر دینا ہے یعنی محبت واطاعت وغیرہ شعار عبودیت میں دوسرے
کو خدا تعالیٰ کا شریک نہ ٹھہرانا اور اسی میں کھوئے جانا۔۔۔۔۔۔۔۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اللہ ہی کے لئے اطاعت کو اور فرمانبرداری کو خالص رکھنا۔کسی قسم کے
دباؤ کے نتیجہ میں اس کی اطاعت اور فرمانبرداری نہیں کرنی کیونکہ اس صورت میں تو وہ غیر تمہیں اگر اس
کی طاقت ہو اس فرمانبرداری کی جزا دے گا جس کے ڈر سے یا جس کو خوش کرنے کے لئے تم نے
ظاہرۃ اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور فرمانبرداری کی لیکن اس وجود میں یہ طاقت نہیں تمہارا فعل بے نتیجہ نکلے
گا اور تمہیں کوئی اچھابدلہ نہیں ملے گا۔اس سے یہ بھی نتیجہ نکلتا ہے جیسا کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے اس آیت کی تفسیر میں بیان
فرمایا ہے کہ بہت سی غیر اللہ کی اطاعتیں ہمیں ایسی بھی نظر آتی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے۔
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۶۷
سورة البينة
مثلاً خدا نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرو گے تو میرے محبوب بنو گے آپ کی
اطاعت و فرمانبرداری کرو گے تو میرے محبوب بنو گے۔آپ کے اسوہ کو اپنی زندگیوں میں قائم کرو
گے آپ کا رنگ اپنے اوپر چڑھاؤ گے تو میرے محبوب بنو گے ایسی اطاعتیں جو بظاہر ایک اور رنگ
رکھتی ہیں وہ بھی دینی جامہ پہن لیں گی اگر تم اس اطاعت کو اس لئے کرو کہ اللہ کہتا ہے اطاعت کی جائے
اور جہاں
اللہ نہ کہتا ہو وہاں اطاعت نہ کرو مثلاً خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ ماں باپ کی اطاعت کرنی ہے ان کا
ادب و احترام کرنا ہے۔یہ خدا کا حکم ہے لیکن جو شخص خدا کے حکم کے نتیجہ میں ماں باپ کی اطاعت کرتا
ہے اور اس اطاعت اور فرمانبرداری اور اس ادب و احترام کے پیچھے یہ روح کام نہیں کر رہی ہوتی کہ
میرا باپ مجھے مال دے گا یا ورثہ میں شاید مجھے دوسرے بھائیوں سے زیادہ حق دے دے بلکہ روح
یہ ہوتی ہے کہ میرا رب کہتا ہے کہ اپنے ماں باپ کی اطاعت کرو، ادب و احترام کرو اس لئے میں
اطاعت کر رہا ہوں تو پھر اس کو ثواب ملے گا۔بعض جاہل ماں باپ اس سلسلہ میں اپنی اولاد کو امتحان
میں بھی ڈالتے ہیں کہتے ہیں شرک کرو۔خدا کہتا ہے کہ اگر ماں باپ کہیں کہ شرک کرو تو شرک نہیں کرنا
ایسی اطاعت نہیں کرنی ان کے ساتھ نرمی محبت اور پیار کا سلوک کرنا ہے۔ادب و احترام کرنا ہے لیکن
ماں باپ کے کسی ایسے حکم کی اطاعت نہیں کرنی جو اللہ تعالیٰ کے احکام کے خلاف ہو اور اس کی ناراضگی
مول لینے والا ہو۔پس مُخْلِصِينَ لَهُ الدّین میں اگر الدین کے معنی اطاعت کے کئے جائیں تو اس کا مفہوم یہ نکلے
گا کہ ہم نے انسان کو اس لئے پیدا کیا کہ وہ ہماری عبادت کرے۔اللہ اور اس کے بندوں کی
اطاعت وفرمانبرداری صرف اس لئے ہو کہ اللہ کی رضا کو حاصل کرنا ہے۔اللہ کی فرمانبرداری اس لئے
نہ ہو کہ دنیا ہمیں بڑا بزرگ سمجھے گی اور بندے کی فرمانبرداری اس لئے ہو کہ خدا کہتا ہے کہ اس کی
فرمانبرداری کرو۔اگر وہ قادر و توانا کہتا ہے کہ ان کی فرمانبرداری نہ کرو تو نہیں کریں گے۔ماں باپ کی
بھی اطاعت نہیں کریں گے اگر وہ معروف کا حکم نہ دیں اگر وہ شرک کی طرف لے جائیں۔اللہ تعالیٰ کی
عبادت کرواسی کے لئے ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے۔اس کے ایک معنی مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّین میں ہمیں یہ بتائے گئے ہیں کہ اللہ کے اخلاق کا رنگ
اپنے پر چڑھاؤ کیونکہ دین کے معنی سیرت کے ہیں تو مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّین کے معنی ہوں گے کہ اپنی
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۶۸
سورة البينة
صفات پر صفات باری کا رنگ چڑھاؤ اور ان کے اظہار کو محض اللہ کے لئے اسی کی سیرت میں اور اسی کی
صفات سے رنگین ہو کر کرو۔گویا اس میں تَخَلَّقُوا بِأَخْلاقِ اللہ کا مفہوم ہے کہ اللہ کے اخلاق اور اس
کی صفات کا رنگ اپنی سیرت اور اخلاق پر چڑھاؤ۔مثلاً اگر تم اپنے اخلاق پر مغربیت کا رنگ چڑھاؤ
گے، اگر تم اپنے نفس پر اسراف کرنے والوں کا رنگ چڑھاؤ گے۔اگر تم اپنے نفس پر بخل کرنے والوں
کا رنگ چڑھاؤ گے تو پھر تم خدا کی خالص عبادت کرنے والے نہیں۔تمہارا تعلق محبت ان لوگوں سے
ہے جن کے رنگ میں تم رنگین ہونا چاہتے ہو۔اگر تمہارے دل میں اللہ کی خالص محبت اور عبودیت
ہو تو پھر تو تم اسی کی نقل کرو گے، اسی کے اخلاق کو اپناؤ گے اگر انسان اللہ کے اخلاق اپنے اندر پیدا کر
لے تو اس کا ہمارے معاشرہ میں اتنا حسین نتیجہ نکلتا ہے کہ جس کی کوئی انتہا نہیں یہ بھی بڑا ہی وسیع
مضمون ہے۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے تمہیں اپنی عبادت کیلئے پیدا کیا ہے اور میں تم سے یہ مطالبہ کرتا ہوں
کہ عبادت کا حق پورا نہیں ہوگا جب تک مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ ہو کر میری عبادت نہیں کرو گے اور دین
کے ایک معنی ورع کے ہیں کہ سب نیکیاں اللہ تعالیٰ کے تقویٰ سے کی جانی چاہئیں۔شیطان بہت سے
نیک اعمال کرنے والوں کے دلوں میں بھی ریا وغیرہ بہت ساری بُری باتیں پیدا کر دیتا ہے (اللہ تعالیٰ
محفوظ رکھے ) تو فرمایا کہ تمہیں میری راہ میں نیک اعمال بجالاتے وقت اس بات کا خیال رکھنا پڑے گا
کہ شیطان تمہاری نیکیاں تمہاری ہلاکت کا باعث نہ بنادے۔تکبر، ریا، خود پسندی اور دوسرے کی تحقیر
اور تذلیل کرنے کی عادت وغیرہ بہت سے چور دروازے ہیں جن سے شیطان داخل ہوتا اور انسان کی
نیکیوں کو کھا جاتا اور انہیں تباہ کر دیتا ہے تو فرمایا نیک اعمال بجالاؤ کیونکہ اس کے بغیر میری عبادت کا حق
ادا نہیں ہوتا اور اس کے بغیر تمہاری روحانی ترقیات کے سامان بھی پیدا نہیں ہو سکتے لیکن اپنی نیکیوں کی
مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّین ہو کر حفاظت کرو ہم نے صرف اس کے لئے نیکیاں کرنی ہیں دکھاوے کے لئے
نہیں کرنیں۔ریا نہیں ہوگا تکبر نہیں ہوگا۔دوسرے کو ذلیل کرنے کا کوئی تصور یا خیال دماغ میں نہیں
ہوگا وغیرہ شیطان جن چور دروازوں سے داخل ہوتا اور نیکیوں کو برباد کر دیتا ہے ان سارے چور
دروازوں کو بند کر کے خالصہ نیک اعمال بجالانے سے عبادت کا حق ادا ہوتا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی
( خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۵۶۸ تا ۵۷۶)
توفیق دے۔
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۶۹
سورة البينة
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں نے جن وانس کو صرف اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے اس لئے
میری طرف سے جو پیغام رُسل کے ذریعہ اور بہترین رنگ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ جن وانس
کی طرف بھیجا جاتا رہا ہے یا بھیجا گیا ہے وہ صرف یہ ہے کہ اپنے رب کی عبادت کرو وَمَا أُمِرُوا الا
لِيَعبُدُ الله تا کہ جس غرض اور جس مقصد کے لئے انسان کو پیدا کیا گیا ہے وہ مقصدِ حیات پورا ہو، نیز
یہ حکم دیا ہے کہ اس عبادت کے تمام تقاضوں کو پورا کرو۔عبادت کے تقاضوں کا ذکر مُخْلِصِينَ لَهُ
الدین میں ہے الدین کے مختلف معانی مختلف تقاضوں کی طرف ہماری راہنمائی کرتے ہیں۔چار
تقاضوں کے متعلق جو عبادت سے وابستہ ہیں میں گزشتہ خطبہ میں مختصر بیان کر چکا ہوں۔پانچوں تقاضا جو یہ حکم بنی نوع انسان سے کرتا ہے کہ صرف اور صرف اللہ کی عبادت کی جائے یہ ہے
کہ الدین کے معنی الحکم یعنی حکم کے بھی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ عبادت یہ نہیں کہ تم میرے
بتائے ہوئے طریق پر نماز یا نماز با جماعت ادا کرو یا دوسری عبادت بجالا ولیکن ان احکام سے جو
اوامر ونواہی کی شکل میں تمہاری زندگی سے تعلق رکھنے والے ہیں غافل ہو جاؤ۔کبھی غیر کی طرف دیکھو
اور اس کا حکم ماننے کے لئے تیار ہو جاؤ کبھی اپنے نفسوں کے اندر جھانکو اور ہوائے نفس تمہیں خدا تعالیٰ
سے دور لے جانے لگے۔عبادت سے یہ مراد نہیں بلکہ عبادت مخصوص اطاعت حکم کو چاہتی ہے۔یعنی
حکم اللہ ہی کا جاری ہو۔اس معنی کی طرف سورہ یوسف میں بڑی وضاحت سے توجہ دلائی گئی ہے
فرمایا۔اِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلهِ (یوسف: ۴۱) حکم صرف اللہ کا ہے اَمَرَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ (يوسف: ۴۱)
اس نے یہ حکم دیا ہے کہ سوائے اس کے اور کسی کی عبادت نہیں کرنی۔اس سے وضاحت ہو جاتی ہے کہ
ہمیں صرف اللہ ہی کی عبادت کرنی چاہیے اور خالصہ اللہ کی عبادت کے معنی یہ ہیں کہ حکم اسی کا جاری ہو
اور ہمیں دوشکلوں میں اس کا حکم جاری نظر آ رہا ہے ایک تو انسان کے دائرہ اختیار کو علیحدہ کر لیں تو اس
میں ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا حکم اس طرح جاری ہوتا ہے کہ جو وہ کہتا ہے اس کی مخلوق وہی کرتی
ہے۔فرشتوں کے متعلق ان کی صفت بیان کرتے ہوئے ایک جگہ قرآن کریم نے کہا ہے کہ جو انہیں کہا
جاتا ہے وہی کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس سے ایک لطیف استدلال اور
بھی کیا ہے اور وہ یہ کہ ہر وہ چیز جو اس طرح خدا تعالیٰ کا حکم مانتی ہے کہ اس کو انکار کا اختیار نہیں وہ
فرشتوں کے وجود میں آگئی ہے یعنی وہ بھی فرشتہ ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ دنیا کا ہر ذرہ فرشتہ ہے
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
سورة البينة
کیونکہ اللہ تعالیٰ کا جو بھی حکم ہو وہ اس کے سامنے سر اطاعت خم کرتا ہے۔اس کے لئے یہ ممکن نہیں۔اسے یہ اختیار نہیں دیا گیا کہ جو اللہ اسے کہے وہ نہ کرے۔پس ہر وہ چیز جو خدا کا حکم اس طرح مانتی ہے
کہ اس کو انکار کا اختیار نہیں وہ فرشتوں کی صف میں آکھڑی ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔پس کہا مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ جہاں تک میرے احکام ، اوامر ونواہی کا تعلق ہے تم اخلاص کے
ساتھ اور محض اللہ کے لئے ان کو اپنی زندگیوں میں قائم کرو تو تم میری عبادت بجالانے والے ہو گے
ور نہ نہیں۔نفس کی خواہشات ہیں جن کو ہم ہوائے نفس کہتے ہیں۔سستیاں ہیں غفلتیں ہیں بے اعتنائی
ہے۔عظمت باری ہے اور جلال باری کے احساس کا فقدان یا اس کی کمی ہے۔یہ ساری چیز میں انسان کو
خدا تعالیٰ کے فرمودہ کے خلاف اور اس کے احکام کے خلاف لے جاتی ہیں۔پس خدا نے کہا کہ میں
نے تمہیں اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے اور اس بات کا تقاضا یہ ہے کہ معاشرہ کے متعلق،
اقتصادیات کے متعلق، سیاست کے متعلق یا جس دائرہ کے اندر بھی تمہیں غلبہ ملے یا تمہیں راعی بننے
کی توفیق ملے اس کے اندر میرا حکم جاری ہونا چاہیے۔اگر تم اس دائرہ میں میرے حکم کے اجرا کی
کوشش کرو گے تو تم میرے بچے اور حقیقی عبادت گزار بندے بنو گے ورنہ نہیں بنو گے۔پس پانچواں تقاضا اللہ تعالیٰ کی عبادت کا جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں پیدا کیا ہے یہ ہے کہ اس
کے حکم کو ہم قائم کرنے والے ہوں اور اوامر ونواہی کی نگرانی کرنے والے ہوں کہ ہمارے ماحول میں
ہمارے نفسوں سمیت خدا کے حکم اور امر کے خلاف کوئی نہ جائے اور اس نے ہماری روحانی اور جسمانی
ترقیات کے لئے جو پابندیاں ہم پر لگائی ہیں ان کا احترام کیا جائے اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے مقابلہ میں
نفسانی خواہشات اور ارادوں کو کچھ نہ سمجھا جائے اور اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ کوئی دوسری
ایجنسی، کوئی دوسرا گروہ یا جماعت اللہ تعالیٰ کے اوامر و نواہی میں اپنے اثر ورسوخ کے نتیجہ میں کوئی خرابی
نہ پیدا کرے۔دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم عبادت کے اس تقاضا کو پورا کرو گے تو تم اللہ تعالیٰ
کی حفاظت میں آجاؤ گے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا وَ اصْبِرُ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا (الطور : ٤٩)
جو شخص اللہ تعالیٰ کے احکام کی پیروی پر ثبات قدم دکھاتا ہے اور استقلال اور استقامت کے ساتھ ان
پر قائم ہو جاتا ہے اس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَإِنَّكَ بِاعْيُنِنَا لیکن جو شخص اللہ تعالیٰ کے احکام کا
خیال نہیں رکھتا وہ اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں نہیں آسکتا۔
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۷۱
سورة البينة
چھٹا تقاضا جو اللہ تعالیٰ کی عبادت ہم سے کرتی ہے یہ ہے کہ انسان اپنی اس زندگی میں بہت سی
عادتیں پیدا کر لیتا ہے وہ عادتیں پختہ ہو جاتی ہیں۔ان عادات کے متعلق بھی ہر وقت ہوشیار اور چوکنا
رہ کر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ۔الدین کے ایک معنی عادت کے بھی
ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہارے اندر یا ان لوگوں میں جن کے تم راعی مقرر کئے گئے ہو کوئی
ایسی عادت نہیں پیدا ہونی چاہیے جو عبادت میں اخلاص کے سوا کچھ اور ہو یعنی جو اللہ تعالیٰ سے تعلق
کو قائم کرنے کی بجائے خدا تعالیٰ سے دور لے جانے والی ہو۔ماحول کے بداثرات عادات بد
پیدا کر دیتے ہیں اور ان کے بہت بھیانک نتائج نکلتے ہیں۔تمہاری عادات بھی خالصہ اللہ کے لئے
اور اس کی رضا کی تلاش میں ہونی چاہئیں۔وہ اس غرض سے ہونی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ کی رضا ہمیں
حاصل ہو۔۔۔۔۔۔۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم اس بات کا خیال رکھو کہ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ جو عادت بھی
تمہارے اندر پیدا ہو وہ ایسی نہ ہو کہ نیک اعمال میں روک بنے غیر اللہ کے سامنے جھکنے پر مجبور
کرے۔حقوق العباد کی ادائیگی میں روک پیدا کرے۔اس کے مقابلہ میں ایسی عادت ڈالوجن کے
نتیجہ میں نیک اعمال بشاشت سے سرزد ہوتے رہیں جن کے نتیجہ میں انسان اپنی طبیعت اور عادت
سے مجبور ہو جائے کہ ہر وقت خدا تعالیٰ کے سامنے سر بسجو د رہے اور اس کے ذکر میں محور ہے اور جن کے
نتیجہ میں جب اللہ تعالیٰ کے احکام کو دیکھ کر بنی نوع انسان کی ہمدردی جوش میں آئے تو ہر انسانی عادت
بنی نوع انسان کی ہمدردی پر اُسے مجبور کر رہی ہو اور قومی خدمت میں سست نہ کر دے۔ساتواں
تقاضا اللہ تعالیٰ کی خالص عبادت جس کا ہمیں حکم دیا گیا ہے ہم سے یہ کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے میں نے اس دنیا کا نظام کچھ اس طرح بنایا ہے کہ تم میں سے ہر ایک اپنے اپنے ماحول میں
ایک حاکم کی حیثیت رکھے گا اور وہ اپنے ماحول پر غالب ہو گا۔تم راعی بن جاؤ گے۔ایسے حالات میں
تم میں سے جسے جس حد تک غلبہ اور طاقت اور اثر اور نفوذ حاصل ہو وہ اسے اللہ تعالیٰ کے لئے خالص کر
دے یعنی وہ اپنے غلبہ اور طاقت کا غلط استعمال نہ کرے بلکہ اس کا ایسے رنگ میں استعمال کرے کہ
اللہ کی رضا اور خوشنودی اسے حاصل ہو اور جو کچھ کیا جائے اس کی اطاعت میں کیا جائے۔ہمارے ہاں کہتے ہیں اللہ مالک ہے یہ محاورہ بڑا پیارا ہے حقیقت یہی ہے کہ اللہ ہی مالک ہے۔
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۷۲
سورة البينة
اللہ کے سوا وہ کونسی ہستی ہے جو کسی چیز کی بھی مالک ہو اور جو بھی غلبہ اور طاقت ملتی ہے وہ خدا تعالیٰ سے
ہی ملتی ہے۔وَاللهُ يُؤْت مُلكَهُ مَنْ يَشَاءُ (البقرة: ۲۴۸) اللہ جسے چاہتا ہے طاقت اور غلبہ اور حکومت
دیتا ہے۔حکومت سے مراد صرف کسی قوم یا ملک کی بادشاہت نہیں بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا ہے ہر ایک گھر کا ایک بادشاہ ہے۔اپنے ماحول کا ایک بادشاہ ہے سکول کا ایک بادشاہ ہے یعنی
اپنے اپنے ماحول میں ہر ایک کو طاقت اور غلبہ حاصل ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ملک اور طاقت اور غلبہ
اور بادشاہت تو اللہ کی ہے لیکن اللہ تعالیٰ اپنی حکمت کا ملہ سے اپنے بندوں میں سے بعض کو کسی نہ کسی
رنگ میں غلبہ یا اثر ورسوخ دیتا ہے۔طاقت عطا کرتا ہے اس لئے تم اس طاقت اور غلبہ اور اثر کو اسی
طرح استعمال کرو جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اور جس طرح اس نے ایک اور آیت میں اس کی طرف
اشارہ کیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ذلِكُمُ اللهُ رَبِّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ ( فاطر :١٤) لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ
الحمد (التغابن : ۲) یعنی اللہ تعالیٰ رب ہے۔ساری بادشاہت اور غلبہ اور طاقت اس کو حاصل ہے جہاں تک تمہارا تعلق ہے لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ
الْحَمدُ تم اپنی زندگیوں کو اس طرح گزارو کہ اللہ تعالیٰ کی بادشاہت اور اس کے مالک ہونے کا
احساس دنیا میں پیدا ہو اور یہ احساس پیدا ہو کہ وہ تمام تعریفوں کا مستحق ہے کیونکہ جو اس کے بندے
بن جاتے ہیں وہ ایسے کام کرتے ہیں کہ انسان کو مجبور ہو کر ان کی تعریف کرنی پڑتی ہے اور جب انسان
کو مجبور ہو کر اللہ کے بندوں کی تعریف کرنی پڑتی ہے تو اللہ جس نے اس بندہ کو پیدا کیا کس قدر تعریف
اور حمد کا مستحق ہے۔جس کے معنی یہ ہیں کہ انسان اپنی طاقت کے استعمال میں تمام بدیوں سے اپنے
آپ کو اس طرح بچائے کہ انسانی عقل اس سے یہ نتیجہ نکالے کہ جس اللہ کی طرف یہ منسوب ہونے والا
ہے اس کی حمد۔اس کی تعریف الفاظ اور بیان سے باہر ہے۔ایسے انسان میں تکبر نہیں پیدا ہوتا کیونکہ
جب انسان اس یقین پر قائم ہو کہ تمام طاقت اور غلبہ اور بادشاہت اللہ کی ہے۔وَاللهُ يُؤْتِ مُلكَهُ
مَنْ يَشَاءُ (البقرة :۲۲۸) انسان کو جو کچھ ملتا ہے وہ اللہ کی منشا اور ارادہ سے ملتا ہے تو پھر اس کی اپنی تو
کوئی خوبی نہ رہی۔اس لئے اس کی زبان پر اپنی بڑائی کی بجائے لا فخر کا نعرہ ہوتا ہے۔یعنی وہ کہے
کہ مجھ میں کوئی فخر کی بات نہیں۔میں اپنے اندر کوئی خوبی نہیں پاتا۔اللہ تعالیٰ نے محض اپنے رحم اور فضل
سے مجھے یہ عطا کیا ہے اور ایسا شخص کوئی ایسا کام نہیں کر سکتا جو اللہ کی مخلوق کو دکھ پہنچانے والا ہو۔ایسا
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۷۳
سورة البينة
انسان کبھی ظالم نہیں ہوگا کیونکہ وہ اس یقین پر کھڑا ہو گا کہ بادشاہت اللہ کی ہے۔اللہ تعالیٰ کے نمائندہ
ہونے کی حیثیت سے ( باپ ہونے کی حیثیت سے، ماں ہونے کی حیثیت سے، ماسٹر ہونے کی حیثیت
سے یا پرنسپل ہونے کی حیثیت سے، اپنی جماعت کے صدر یا سیکرٹری ہونے کی حیثیت سے یا دوسری
ہزارحیثیتوں میں) انسان کو طاقت اور غلبہ ملتا ہے صرف کسی ملک یا قوم کی بادشاہت کی حیثیت سے ہی
نہیں۔انسان یہ کہتا ہے کہ یہ طاقت اور غلبہ تو دراصل خدا تعالیٰ کی طرف منسوب ہوتا ہے۔وہی ہر چیز کا
مالک ہے اس نے مجھے طاقت اور غلبہ میں جس کا وہ منبع اور سر چشمہ اور حقیقی مالک ہے اس لئے شامل کیا
ہے کہ میں اس کی مخلوق کی بھلائی کے کام کروں۔ایسا انسان ظلم کر ہی نہیں سکتا۔غرض الدین کے ایک معنی غلبہ کے بھی ہیں اور صحیح عبادت کا ساتواں تقاضا یہ ہے کہ وہ غلبہ
مُخْلِصِينَ لَہ ہو یعنی خالص اللہ کے لئے انسان اپنے اپنے ماحول میں اپنے غلبہ کا استعمال کرنے والا
ہواور خدا کی حمد کے جذبہ کو انسان کے دل میں پیدا کرنے والا ہو تکبر اور ظلم اور دوسری ایسی برائیاں جو
اللہ کی طرف منسوب ہونے والوں میں نہیں پائی جانی چاہئیں وہ اس میں نہیں پائی جانی چاہئیں۔باقی
حصہ میں انشاء اللہ پھر بیان کروں گا۔آمین
خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۷۸ ۵ تا ۵۸۷)
اسلام نے قرآن کریم میں ہمیں یہ بتایا ہے کہ عبادت کے یہ معنی نہیں کہ انسان دنیا سے علیحدہ ہو
جائے اور بظاہر خدا تعالیٰ کے ذکر میں مصروف رہے بلکہ حقیقی عبادت کے بہت سے نقاضے ہیں اور یہ
ضروری ہے کہ انسان سب تقاضوں کو پورا کرنے والا ہو۔عبادت الہی جو ذمہ داریاں انسان پر عائد
کرتی ہے ان ذمہ داریوں کو نباہنے والا ہو۔جیسا کہ میں نے بتایا تھا یہ مضمون مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّيْنَ
کے فقرہ میں بیان ہوا ہے۔یعنی صرف عبادت
کا حکم نہیں دیا گیا بلکہ یہ کہہ کر عبادت کا حکم دیا گیا ہے کہ
عبادت کرو اور دین کو اس کے لئے خالص کر وتب عبادت کے تقاضے پورے ہوں گے۔عبادت کے
سات تقاضوں کے متعلق میں پچھلے دو خطبات میں بیان کر چکا ہوں۔دین کے آٹھویں معنی تدبیر کے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تم میری عبادت کا حق ادا نہیں کر سکو
گے اگر تمہاری تدابیر خالصہ میرے لئے نہ ہوں۔اس سے ہمیں پہلی بات تو یہ معلوم ہوتی ہے کہ اسلام
نے تدابیر کو نہ صرف جائز قرار دیا ہے بلکہ تدبیر کو عبادت کا ایک حصہ بنا دیا ہے۔ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ
جانے اور پھر یہ سوچنے یا یہ کہنے کو بُرا سمجھا ہے کہ جو خدا چاہے گا وہ ہو جائے گا جس کا حقیقتاً یہ مطلب ہوتا
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۷۴
سورة البينة
ہے کہ اگر ہم تدبیر کریں تو پھر ہماری مرضی چلے گی جو خدا چاہے گا وہ نہیں ہوگا۔ایک سیکنڈ کے لئے بھی
ہم یہ تصور اپنے دماغ میں نہیں لا سکتے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تدبیر ضرور کرو ہو گا وہی جو خدا چاہے گا لیکن تم پر یہ فرض ہے کہ تم جائز تدابیر
سے کام لو جو شخص اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی نعمتوں سے کام نہیں لیتا وہ اللہ تعالیٰ کا ناشکرا اور اس کا کفر
کرنے والا ہے اور وہ شرک میں ملوث ہے تو مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّین کے اس فقرہ میں دین بمعنی تدبیر
یہ مضمون بیان کرتا ہے کہ جائز تد بیر ضرور کرنی ہے۔دوسری بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ تم جو بھی تدبیر کرو اس میں اللہ تعالیٰ کے لئے اخلاص ہو۔اسے تم
عبادت کا حصہ بناؤ۔صرف اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو اپنے کمال پر پہنچنے کی وجہ سے (اگر
مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّین پر عمل کیا جائے ) تو ہر دنیوی تدبیر کو عبادت کا رنگ دے دیتا ہے۔ایک شخص اپنے گھر کے کمروں میں روشندان بناتا ہے وہ یہ نیت بھی کر سکتا ہے کہ ہوا آئے گی،
روشنی آئے گی ، دھوپ آئے گی مجھے اور دنیوی فائدہ حاصل ہوگا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تم اس نیت کی
بجائے یہ نیت کرو کہ کان میں اذان کی آواز آئے گی۔وقت پر باجماعت نماز کے لئے پہنچ جاؤں گا تو
یہ اس روشن دان کی تدبیر اخلاص کے اس پہلو کی وجہ سے عبادت بن جائے گی۔روشن دان اسی طرح
دھوپ دے گا کوئی فرق نہیں پڑے گا۔گرم اور گندی ہوا اسی طرح باہر نکل جائے گی۔روشنی بھی اسی
طرح آئے گی لیکن یہ تدبیر عبادت بن جائے گی کیونکہ تم نے نیت یہ کی کہ اذان کی آواز سننے کے لئے
میں نے ایک راستہ رکھا ہے۔انسان کے محبت کے تعلقات طبعی طور پر بعض دوسرے انسانوں سے
ہوتے ہیں، بیوی سے، بچوں سے، بھائی بہنوں سے، بڑے گہرے دوستوں سے محبت اور اخوت کا
تعلق ہوتا ہے۔یہ تعلق سارے انسان ہی ایک دوسرے سے قائم کرتے ہیں لیکن جو سچا اور حقیقی عبد
نہیں، حقیقی مسلمان نہیں وہ ان تعلقات کو محض ایک دنیوی تدبیر سمجھتا ہے۔بیوی کو خوش کرنے کیلئے وہ
بہت سی باتیں کرتا ہے۔وہ چھوٹی عمر کے بچوں کو خوش کرنے ، ان کو بہلانے اور انہیں کھیل کود میں
مصروف رکھنے کیلئے بہت سی باتیں کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہم تمہیں ایک راستہ ایسا بتاتے ہیں کہ تم تمام جائز دنیوی تدابیر کو دینی رنگ
دے سکتے ہو اور میری رضا کو ان کے ذریعہ سے حاصل کر سکتے ہو لیکن جو شخص تدبیر میں خلوص نیت کے۔
تغییر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۶۷۵
سورة البينة
تقاضا کو پورانہیں کرتا وہ خدا کو راضی نہیں کر سکتا ہر کام میں مقصد یہ ہو کہ میں نے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا
ہے۔کام کرنا ہے نکما نہیں بیٹھنا لیکن کام اس نیت سے کرنا ہے کہ میں خدا کو راضی کرنا چاہتا ہوں۔خدا تعالیٰ نے کہا ہے کہ مجھے نیچے پھیلا ہوا ہاتھ پسند نہیں جو ہاتھ اوپر ہے یعنی دینے والا ہاتھ وہ مجھے
پسند ہے جو منگتا ہاتھ ہے وہ مجھے پسند نہیں۔ایک شخص ایک کلہاڑی اور رسی لیتا ہے اس کے مخلص دوست اسے ہر چیز مفت دینے کو تیار ہیں
لیکن وہ کہتا ہے نہیں مجھے ایک کلہاڑی اور ایک رسی مہیا کر دیں اور وہ بھی مفت نہیں لوں گا بطور قرض
دے دیں کیونکہ مجھے قرض کی ضرورت ہے۔میں خود کماؤں گا اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہوں گا۔اس کا
لکڑیاں کاٹنا اور ان کا گٹھا بنا
کے بازار میں لے جا کر بیچنا یہ ایک عام تد بیر نہیں جو محض دنیا کے لئے اور
پیٹ کی خاطر کی جاتی ہے بلکہ یہ ایک ایسی تدبیر ہے کہ اس کے بجالانے میں ہر حرکت وسکون خدا کو بڑا
پیارا ہے۔صحابہ رضوان اللہ علیہم میں سے جن لوگوں نے خدا کی رضا کے لئے قرض لے کر ایک رشی کا ٹکڑا اور
کلہاڑی لی تھی۔اللہ تعالیٰ نے قیصر و کسریٰ کے خزانے ان کے قدموں میں لا ڈالے۔اس سے پتہ لگتا ہے
کہ انہوں نے رزق کمانے میں خدا کے لئے خلوص نیت کا جو مظاہرہ کیا تھا وہ خدا تعالیٰ کو کتنا پیارا لگا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنی تدبیر کی اور کہا کہ رزق کی کمائی میں تم نے اپنی تدبیر کو مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّيْنَ
کی روشنی میں کیا ہے۔مجھے تمہاری یہ تدبیر پسند آئی ہے۔قیصر وکسری نے تو جائز اور ناجائز وسائل سے
دولت کو جمع کیا تھا لیکن میں جائز طریق پر وہ ساری دولت لا کر تمہارے قدموں پر رکھ دیتا ہوں۔پس عبادت کا حق ادا نہیں ہو سکتا جب تک انسان دنیوی تدابیر نہ کرے۔تدبیر کرنا ضروری ہے
لیکن جب کوئی تدبیر کرے تو دنیا کی خاطر نہ کرے بلکہ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّین کی روشنی میں کرے۔اس
کا نتیجہ یہ ہوگا کہ کوئی تدبیر کسی دوسرے انسان کے خلاف نہیں ہوگی۔کوئی تدبیر کسی انسان کو بے عزت
کرنے کیلئے نہیں ہوگی۔کوئی تدبیر کسی انسان کے جذبات کو مجروح کرنے کے لئے نہیں ہوگی کہ جو
حفاظت اللہ نے اسے دی ہے۔اس حفاظت کو وہ توڑنے والی ہو۔میں اس وقت زیادہ تفصیل میں نہیں
جاسکتا۔سینکڑوں باتیں ہیں جن کا قرآن کریم اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور آپ کے
اُسوہ سے ہمیں پتہ لگتا ہے کہ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِین کے گروہ کی کوئی تدبیر ایسی نہیں ہوتی جس کے
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
سورة البينة
متعلق ہم کہہ سکیں کہ وہ معاشرے میں فساد پیدا کرنے والی ، حقوق تلف کرنے والی، انتہام لگانے
والی ، جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی وغیرہ ہوایسی کوئی تدبیر نہیں ہوگی۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تدبیر کر وگر
مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ ہو کر کرو۔پھر کوئی تدبیر ایسی نہیں ہوگی جس میں شرک کی ملاوٹ ہو۔پھر جس
نے اپنی تدبیر خدا کی رضا کے لئے کی وہ اس تدبیر پر بھروسہ نہیں کر سکتا۔اس کی تدبیر اگر نا کام ہو
جائے تو وہ خدا سے کوئی شکوہ نہیں کرسکتا۔اگر اس کی تدبیر کے نتیجہ میں کسی کو دکھ پہنچ جائے تو اس سے وہ
خوش نہیں ہوسکتا۔بعض دفعہ انسان کا ارادہ کسی کو دکھ پہنچانے کا نہیں ہوتا لیکن نا سمجھی کی وجہ سے یالا علمی
کی وجہ سے کوئی ایسی تدبیر کرتا ہے جس سے کسی اور کو دکھ پہنچ جاتا ہے۔ایسے وقت میں یہ شخص خوش نہیں
ہوتا بلکہ انتہائی طور پر رنجیدہ ہوتا ہے۔دلی جذبات کے ساتھ اس سے معذرت کرتا اور اس سے معافی
مانگتا ہے کہ میں نے تو کبھی ارادہ نہیں کیا تھا کہ آپ کو تکلیف پہنچے۔اپنی سوچ کے مطابق ایک جائز
تدبیر کی تھی مجھے افسوس ہے کہ آپ کو نقصان پہنچ گیا۔ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ اگر تدابیر مُخْلِصِينَ لَهُ الدّین کی ہدایت کے ماتحت ہوں تو ہر شخص
دوسرے کا خادم بن جاتا ہے کسی شخص کو دوسرے سے خطرہ نہیں رہتا۔امن کا ایک ایسا حسین معاشرہ
قائم ہو جاتا ہے کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے ذریعہ اتنی اعلیٰ اور
احسان کرنے والی تعلیم دی ہے کہ صرف میری عبادت کرو۔عبادت کے حقوق ادا کرو۔ان میں سے
ایک یہ حق ہے کہ تمہاری کوئی تدبیر ایسی نہ ہو جس میں اللہ کے لئے خلوص نیت نہ ہو۔دین کے نویں معنی حساب یا محاسبہ کے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حقیقی عبادت کا قیام محاسبہ کا
تقاضا کرتا ہے۔مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ کے مطابق محاسبہ کے طریق کو اختیار کئے بغیر انسان حقیقی
عبادت کر نہیں سکتے۔ایک تو محاسبہ نفس ہے انسان اپنے نفس کا حساب لیتا ہے اور اسے لینا چاہیے اور
محاسبہ کے نتیجہ میں اسے علی وجہ البصیرت علم حاصل ہوتا ہے یعنی اس کا علم ظنی نہیں ہوتا بلکہ یقینی ہوتا ہے
ہم دن رات اپنے نفس کا محاسبہ کرتے ہیں رات کیسے گزری دن کیسے گزرا۔مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّيْنَ میں
جن دیگر تقاضوں کا ذکر ہے وہ ہم نے پورے کئے ہیں یا نہیں۔اس طرح آدمی سوچتا ہے تو اس کی
غلطیاں سامنے آتی ہیں۔پھر وہ ان کو دور کرتا ہے کسی کو تکلیف پہنچائی ہوتی ہے تو اس کا تدارک کرنے
کی کوشش کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر تم عبادت کا حق ادا کرنا چاہتے ہو تو خلوص نیت کے ساتھ