سُوْرَۃُ الْبَیِّنَۃِ
انوار القراٰن (جلد ۳), حصہ 2
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
تمہیں محاسبہ کرنا پڑے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۶۷۷
سورة البينة
غرض انسان کا ذہن اللہ تعالیٰ نے ایسا بنایا ہے کہ اگر وہ توجہ کرے اور ارادہ کرے تو وہ چیزیں نہیں
بھولتا۔تو اس مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّین میں جو یہ تقاضا کیا گیا ہے کہ تم نے بہت سے محاسبے کرنے ہیں اس
میں یہ بھی نتقاضا ہے کہ وہ باتیں جن کو محاسبہ کے ساتھ تعلق ہو ان کی طرف تمہیں توجہ دینی پڑے گی اور
ارادہ کرنا پڑے گا کہ تم ان کو یا درکھو۔۔۔۔۔۔۔۔پس عبادت کا یہ تقاضا ہزار قسم کی ذمہ داریاں ہم پر ڈالتا ہے کہ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ کی رو سے
حساب اور محاسبہ اللہ تعالیٰ کے لئے خالص ہونا چاہیے۔اس طرف بھی ہمیں بڑی توجہ دینی چاہیے۔جیسا
کہ میں نے بتایا کہ تربیت محاسبہ کے بغیر نہیں ہو سکتی۔مثلاً ہم نے خدام الاحمدیہ کی تنظیم میں دیکھا ہے
ہم نوجوانوں کی تربیت کرتے ہیں کہ وہ قرآن پڑھیں۔ان میں اچھے اخلاق پیدا ہوں۔بنی نوع
انسان کی خدمت کا جذبہ پیدا ہو۔ایک قائد اپنے تیس، چالیس یا پچاس،سو خدام کا محاسبہ کرتا ہے ایک
دوسرا خادم ہے وہ اس کی طرف توجہ نہیں کرتا۔اس کو پتہ نہیں میں نے ان نو جوانوں سے کام کیسے لینا
ہے۔نہ ان کی عادات سے واقف نہ ان کی استعداد سے واقف ہے تو محاسبہ کس طرح کر سکتا ہے۔محاسبہ تو علم کے بغیر نہیں ہو سکتا تو جس حد تک انسان کے لئے دائرہ حساب کے اندر معلومات کا حصول
ممکن ہو اس حد تک اسے ضرور معلومات حاصل کر لینی چاہئیں۔اس کے بغیر وہ ذمہ داری کو ادا نہیں کر
سکتا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ قائد یا سائق یا زعیم کا خدام سے ذاتی تعلق ہونا چاہیے۔اس کے بغیر
مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ میں جس محاسبہ کا تقاضا کیا گیا ہے وہ پورانہیں ہوسکتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غرض جب تک علم نہ ہو آپ محاسبہ کے تقاضے پورے نہیں کر سکتے آپ اس نو جوان کا محاسبہ کرتے
تو غلط نتیجہ پر پہنچ جاتے۔بہت سے انسان بدقسمتی سے ٹوٹ جاتے ہیں کیونکہ ان کے خلاف غلط محاسبہ
ہوتا ہے۔قرآن کریم نے جب یہ کہا کہ کسی کو سزا یا معانی دینے کا فیصلہ اس کی اصلاح کو مد نظر رکھ کر
کرنا ہے تو ساتھ ہی یہ حکم بھی دیا کہ پہلے اس کی طبیعت سے واقفیت حاصل کرو کہ اگر تمہیں پتہ ہی نہیں
کہ وہ شخص کس طبیعت اور مزاج کا ہے تو تمہیں یہ کیسے پتہ لگے گا کہ معافی سے اس کی اصلاح ہو سکتی ہے
یا سزادینے سے اصلاح ہو سکتی ہے اور یہ حکم بھی دراصل اسی محاسبہ کے ساتھ تعلق رکھتا ہے کہ صحیح علم کے
بغیر وہ محاسبہ نہیں ہوسکتا جس کا مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ کا قرآنی فقرہ ہم سے تقاضا کرتا ہے۔غرض
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۷۸
سورة البينة
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ عبادت کے لئے تم پیدا ہوئے ہو اور یہ تمہیں کرنی چاہیے لیکن اگر تم حقیقی اور سچی
عبادت کرنا چاہتے ہو تو تمہیں میرے لئے دین کو خالص کرنا ہوگا اور میری رضا کے لئے محاسبہ کے
میدان میں ہر قدم اُٹھانا پڑے گا۔تمہارا جو قدم میری رضا کے لئے نہیں ہو گا وہ ہلاکت کی طرف، وہ
دوزخ کی طرف، میری ناراضگی کی طرف لے جانے والا ہو گا۔اس کے لئے محاسبہ کے میدان میں سزا
یا معافی دیتے وقت اس شخص کا اس کے ماحول کا صحیح علم رکھنا بڑا ضروری ہے۔دنیا میں بڑے فسادات
اسی وجہ سے آج پیدا ہور ہے ہیں۔اٹلی میں اور بعض دوسرے ممالک میں طالب علموں نے ہنگامے
کئے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اسلامی تعلیم کی رو سے ان طلباء کے جو راعی ہیں اور
جو ان کی تعلیم ، اخلاق اور تربیت کے ذمہ دار ہیں وہ علم کے بغیر قدم اُٹھاتے ہیں اور مشفقانہ اصلاح کی
بجائے غلط طریق پر غصہ نکالتے ہیں۔انہیں چاہیے کہ ان کو عقل سے، پیار سے سمجھا ئیں۔اگر چہ یہ صحیح
ہے کہ بعض لوگ پھر بھی شیطان کی گود میں بیٹھنا ہی پسند کریں گے لیکن یہ بھی صحیح ہے کہ انسانی فطرت
بنیادی طور پر شریف واقع ہوئی ہے لیکن آج کا انسان انسانیت سے بھی دور جاچکا ہے مذہب تو بعد کی
بات ہے پہلے تو ایسے لوگوں کو ہم نے انسان بنانا ہے پھر اس کے بعد خدا اور رسول کی باتیں ان کو سنائی
جائیں گی۔جو شخص فطرت کے مسخ ہو جانے کے نتیجہ میں انسان کی بجائے گدھے اور بھیڑیے کے
اخلاق اپنے اندر رکھتا ہے اس کی اصلاح کے لئے ضروری ہے کہ پہلے اس کو انسان بنایا جائے، پھر
انسان سے روحانی انسان، خدا رسیدہ انسان، اللہ کا پیارا اور محبوب انسان بنایا جاسکتا ہے لیکن جو اپنے
اخلاق و اطوار میں انسان ہی نہیں مذہب اس کے لئے کیا کر سکتا ہے اور مذہب کا حسن یعنی اسلام کا
( میرے نزدیک اس وقت سچا مذہب اسلام ہی ہے ) حسن اور اسلام کے احسان کو وہ سمجھ ہی کیسے سکتا
ہے پہلے لوگوں کو انسان بنانا چاہیے۔انسانی اقدار پیدا کرنے کی جن لوگوں پر ذمہ داری ہے وہ اس
طرف متوجہ نہیں ہوتے اور انسانیت دن بدن حیوانیت کی طرف دھکیلی جا رہی ہے اور کسی کو اس کی
فکر نہیں۔آپ کو اس کی فکر ہونی چاہیے۔یہ سوچنا چاہیے کہ وہ مخلوق جسے اللہ تعالیٰ نے انسان بنا یا تھا
وہ حیوانیت کی طرف کیوں مائل ہو رہی ہے اور ان کو واپس انسان بنانے کیلئے ہمیں کیا کوششیں کرنی
چاہئیں۔پھر آپ میں یہ احساس پیدا ہو گا کہ کتنی بڑی ذمہ داریاں آپ کے کندھوں پر عائد
ہوتی ہیں پہلے ان کو انسان کے دائرہ کے اندر لائیں گے پھر ان کو کہیں گے کہ دیکھو انسان کی روحانی،
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۷۹
سورة البينة
جسمانی، اخلاقی، دینی اور دنیوی ترقیات کے لئے اسلام نے تمہارے ہاتھ میں کتنی حسین تعلیم دی
ہے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے تم پر کتنا بڑا احسان کیا ہے لیکن جب تک ان کے اندر ایک گدھے کی یا
ایک بھیڑیئے کی یا ایک سانپ کی یا ایک بچھو کی خاصیت رہتی ہے وہ آپ کی بات سمجھ ہی نہیں سکتے۔وہ
سمجھتے ہیں کہ پاگل ہو گئے ہیں جو ہمارے پاس یہ تعلیم لے کر آگئے ہیں۔پس ضروری ہے کہ پہلے ان کو انسان بنایا جائے اور جن پر انسان بنانے کی ذمہ داری ہے وہ اس کی
طرف توجہ نہیں کرتے ، وہ محاسبے کی ذمہ داریوں کو نہیں نباہتے۔ہم مسلمان احمدیوں کا فرض ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے ہم پر مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّین کے مختلف معانی کے لحاظ سے جتنی ذمہ داریاں ڈالی ہیں ہم ان پر غور
کرتے رہیں اور ان کو نباہنے کی کوشش کرتے رہیں۔دو اور ذمہ داریاں ہیں وہ انشاء اللہ اگلے خطبہ
میں بیان ہو جا ئیں گی۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۵۹۰ تا ۶۰۰)
پچھلے خطبات میں میں بتا چکا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی سچی حقیقی اور خالص عبادت کے
لئے پیدا کیا ہے۔اس لئے اصولاً انہیں ایک ہی حکم دیا گیا اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اللہ
کے غیر کی پرستش نہ کرو۔شریعت کی ساری تعلیم اور ہدایت۔اس کے سب احکام اور نوا ہی اسی مرکزی
نقطہ کے گرد گھومتے ہیں اور عبادت کی حقیقت اللہ تعالیٰ نے اس فقرہ میں بیان کی ہے کہ مُخْلِصِينَ
لَهُ الدِّين
دین کے مختلف معانی حقیقی عبادت کے مختلف تقاضوں پر روشنی ڈالتے ہیں۔اس وقت تک میں
نو تقاضوں کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کر چکا ہوں۔دین کے دسویں معنی جو یہاں چسپاں ہوتے
ہیں قضا یا فیصلہ کے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تمہاری زندگیاں ایک نقطہ نگاہ سے فیصلوں کے
گٹھڑ ہیں۔ہم صبح سے لے کر شام تک بیسیوں سینکڑوں بلکہ بعض دفعہ ہزاروں فیصلے کرتے ہیں۔ہم
اپنے متعلق بھی فیصلے کرتے ہیں۔مثلاً ہم یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ آیا ہم نے اپنے اوقات کو گپ شپ میں
خرچ کرنا ہے یا اللہ تعالیٰ کے ذکر سے ان کو معمور کرنا ہے۔ہم یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ آج کے مختلف
کاموں کو کن اوقات میں کرنا ہے۔مجھے قریباً ہر روز سوچ کر یہ فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ میں نے اپنے
کاموں کو کس پروگرام کے ماتحت کرنا ہے۔مثلاً ڈاک میں فلاں وقت دیکھ سکتا ہوں اس لئے میں
ڈاک اس وقت دیکھوں گا یا فلاں کام فلاں وقت کروں گا۔بعض وقت دوست بے وقت ملنے کے لئے
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۸۰
سورة البينة
آ جاتے ہیں اور میرا سارا پروگرام درہم برہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں کبھی میں اپنی مرضی کرتا ہوں
اور کبھی ان کی بات مان لیتا ہوں۔بہر حال مجھے ہر روز اپنے کاموں کے متعلق فیصلہ کرنا پڑتا ہے اور
آپ میں سے ہر ایک کو بھی ہر روز کچھ فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔چاہے انسان کو احساس ہو یا نہ ہولیکن
انسان کا دماغ فیصلے کرتا ہے۔مثلاً انسان اصولی طور پر یہ فیصلہ کرتا ہے کہ وہ اپنے بچوں، اپنے اقرباء
اور ان لوگوں سے جو اس پر انحصار رکھتے ہیں اور وہ ان کا راعی ہے کس قسم کا سلوک کرے بعض لوگ
اپنی طبیعت کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں۔اگر ان کی طبیعت میں سختی ہے تو ان کا سلوک سخت ہوتا ہے۔اگر ان کی طبیعت میں ضرورت سے زیادہ نرمی ہے تو ان کا سلوک اپنے لواحقین سے ضرورت سے زیادہ
نرم ہوتا ہے اور وہ ان کی تربیت کو نظر انداز کرنے والے بن جاتے ہیں۔اسی طرح ہم اپنے ہمسایوں کے متعلق بعض فیصلے کرتے ہیں مثلاً ایک شخص یہ فیصلہ کرتا ہے کہ
میرے ہمسائے کا مجھے پر بڑا حق ہے۔اس کی ہر ضرورت کو میں اسی طرح پورا کروں گا جس طرح میں
اپنے قریبی رشتہ داروں کی ضرورتوں کو پورا کروں گا۔بعض لوگ یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ ہمسائے نے
ایک مصیبت ڈال رکھی ہے۔آج یہ چیز لینے آ گیا۔دس دن کے بعد دوسری ضرورت کو بیان کر دیا اور
کسی چیز کا مطالبہ کر دیا۔وہ یہ نہیں سوچتے کہ قیمت کے لحاظ سے شائد مہینہ بھر کے مطالبات چند
پیسوں کے ہوں لیکن چونکہ ان کی طبیعتوں کا رحجان اس طرف ہوتا ہے کہ ہم نے اپنے ہمسایوں کو اس
بات کی اجازت نہیں دینی کہ وہ ہمیں ہر روز تنگ کرتے رہیں۔اس لئے وہ ان سے وہ سلوک نہیں
کرتے جو وہ ان سے اس صورت میں کرتے کہ ان کے فیصلے مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ کے مطابق ہوں
اور اگر ان کا فیصلہ ان احکام کے مطابق ہوتا جو اللہ تعالیٰ نے دیئے ہیں تو ان کا سلوک اور ہوتا اور ان
کے احساسات اور جذبات یہ ہوتے کہ اللہ تعالیٰ نے ہم پر کتنا فضل کیا ہے کہ اس نے ہمارے ہمسائے
کو ایک دھیلہ یا دو پیسہ کی ضرورت پیدا کر دی اور اس طرح اس نے ہمارے لئے ایک عظیم ثواب کا
سامان پیدا کر دیا۔وہ اس رنگ میں بھی سوچ سکتے ہیں اور اپنے فیصلے کر سکتے ہیں۔غرض ایک نقطۂ نگاہ سے اگر دیکھا جائے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہماری زندگیاں فیصلے ہی فیصلے
ہیں۔وہ فیصلوں کا مجموعہ ہیں بالکل اسی طرح جس طرح روئی کی گانٹھیں بنادی جاتی ہیں اور روئی کے
ریشے ان کے اندر آ جاتے ہیں۔ہماری زندگی کے فیصلوں کی ہر روز ایک بیل (Bale) یعنی گانٹھ بنتی
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۸۱
سورة البينة
ہے وہ فیصلے وقت کے پریس میں دب جاتے ہیں اور شام کو ہم معمولی سی گٹھڑی فیصلوں کی لاتے ہیں۔حالانکہ اس گٹھڑی میں اسی طرح بے شمار فیصلے ہوتے ہیں جیسے روئی کی گانٹھ میں بے شمار ریشے ہوتے
ہیں ہمارا دن فیصلے کرتے ہوئے گزر جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم ان فیصلوں کی بنیاد دو چیزوں پر رکھ سکتے ہو۔ایک میری محبت اطاعت اور
میری رضا کی جستجو پر اور دوسرے اپنی مرضی پر اگر تم اپنے فیصلوں کی بنیا دا اپنی مرضی پر رکھو گے یا اللہ
کے سوا کسی اور کی مرضی پر رکھو گے تو تم اللہ تعالیٰ کی پرستش اور عبادت کا حق ادا نہیں کر رہے ہو گے۔اگر
تم اپنی پیدائش کی غرض کو پورا کرنا چاہتے ہو۔اگر تم عبادت کا حق ادا کرنا چاہتے ہو تو تمہیں اپنے
فیصلوں کو خالصتہ للہ بنانا پڑے گا اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو تم مشرک بن جاؤ گے تم دہر یہ بن جاؤ گے تم
اللہ تعالیٰ کے عبادت گزار بندے نہیں ہو گے۔پس الدِّينُ الْقَضَاءُ دین کے معنی قضا کے ہیں اور قضا کا لفظ دوموٹے معنوں میں استعمال ہوتا
ہے۔ایک تو یہ لفظ حکم کے معنی میں استعمال ہوتا ہے اور دوسرے یہ قضا کے فیصلوں کے لئے استعمال
ہوتا ہے اور یہاں ہم یہ دونوں معنی لے سکتے ہیں۔بہر حال ایک معنی قضا کے حکم دینا، اپنے یا غیر کے
متعلق فیصلہ کرنا یا ہدایت دینا یا ڈائر کٹو (Directive) دینا ہیں۔ان لوگوں کو جو ہمارے ساتھ تعلق
رکھتے ہیں اور جن کو ہدایت دینا ہمارا فرض ہے۔مثلاً ہیڈ ماسٹر ہے، پرنسپل ہے، گھر کا مالک ہے، محلہ کا
عہدہ دار ہے۔ان سب کو حکم یہ ہے کہ جب کوئی فیصلہ کرنے لگو تو اس بات کا خیال رکھو کہ تمہارے
فیصلہ کی بنیاد احکام الہی پر ہو اس کے بغیر تمہارا عبادت کا دعویٰ غلط ہوگا۔ایک شخص یہ کہتا ہے کہ میں
خدائے واحد و یگانہ کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کی پرستش نہیں کرتا لیکن جس وقت محلہ میں کوئی ہدایت
دینی ہو کوئی حکم جاری کرنا ہوتو وہ تعصب اور حسد سے کام لیتا ہے اور اگر کوئی پریذیڈنٹ (President)
تکبر حسد یا تعصب کی بناء پر فیصلہ کرتا ہے تو خدائے واحد کی عبادت کیسی کہ اس نے خدا کے لئے اس
چیز کا بھی خیال نہیں رکھا کہ وہ تعصبات سے پاک ہو کر اور حسد کو کلی طور پر اپنے خیالات سے باہر
پھینک کر اپنے فیصلے کرے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ خواہ فیصلہ حکم، ہدایت یا ڈائر کٹو کی شکل میں ہو جو
ایک قاضی باہم جھگڑوں میں کرتا ہے وہ فیصلہ خالصہ اللہ کے لئے ہو جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ فیصلہ اللہ
کے احکام اور اس کی ہدایت کے ماتحت ہو اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ہو۔
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۸۲
سورة البينة
قرآن کریم کے مطالعہ سے اس معنی کے لحاظ سے قضا کے جو بعض پہلو نمایاں طور پر ہمارے سامنے
آتے ہیں۔ان میں سے مثلاً ایک پہلو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سورۃ اسراء میں فرماتا ہے۔وَقَضَى رَبُّكَ
الا تعبدوا إلا إيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا (بنی اسرائیل : ۲۴) ہم نے فیصلے مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّيْنَ
کے ماتحت کرنے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا فیصلہ یہ ہے کہ ہر قسم کے شرک سے بچا جائے۔اس کے بغیر
حقوق اللہ ادا نہیں ہو سکتے۔انسان ایک چیز کے حصول میں بڑا پیسہ خرچ کرتا ہے اور بعض دفعہ ناجائز
خرچ بھی کرتا ہے اور بعض دفعہ وہ سمجھنے لگتا ہے کہ میں اپنے پیسے خرچ کرنے کی وجہ سے اور اپنے مال کی
بدولت اپنے مقصود کو حاصل کرلوں
گا اور نہیں جانتا کہ اس مال پر بھی اللہ کا تصرف اس کا فیصلہ اور اس کی
قضا جاری ہے۔۔۔۔۔غرض اس دنیا میں
اللہ تعالیٰ ہی کا حکم چلتا ہے اور بڑا احمق اور بد بخت ہے وہ شخص جو یہ سمجھنے لگے کہ
آدھا خدا کا حکم چلتا ہے اور آدھا میرا چلے گا۔حکم خدا ہی کا چلے گا اسی لئے ہمیں خدا نے کہا اس نے ہمیں
تنبیہہ کر دی اور ہمیں یہ ہدایت دے دی تا کہ ہم اس کے فضلوں کے زیادہ سے زیادہ وارث بنیں کہ
جب تم نے ڈسین ( Decision) لینے ہوں جب تم نے فیصلے کرنے ہوں تو یاد رکھو کہ تمہارا کوئی
فیصلہ، تمہارا کوئی ڈسین ( Decision) ، تمہارا کوئی ڈائرکٹو (Directive) تمہاری کوئی ہدایت
اللہ تعالیٰ کے احکام اور اس کی ہدایتوں کے خلاف نہ ہو اور تمہارا ہر فیصلہ اس کی رضا کے حصول کے لئے
ہو۔اگر تم ایسا کرو گے تو تم خدا کے مخلص عبادت گزار بندے بن جاؤ گے۔اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو تم
عبادت کرتے ہوئے دنیا کو نظر بھی آؤ گے لیکن خدا کی نگاہ میں تم ان لوگوں میں شامل نہیں ہو گے جن
کے متعلق وہ کہتا ہے مُخْلِصِينَ لَهُ الذِینَ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی عبادت کو خالصہ اللہ کے
لئے مخصوص کر دیا ہے۔پس شرک کا کوئی شائبہ نہیں ہونا چاہیے اور وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا اس میں
اللہ تعالیٰ نے آپس کے معاشرہ کو اور باہمی تعلقات کو مختلف پہلوؤں سے بیان کیا ہے۔گو یہاں اس
نے صرف وَبِالْوَالِدَيْنِ اِحْسَانًا کہا ہے لیکن اس میں تمام معاشرہ کے حقوق کی طرف اشارہ کر دیا
ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر قضاء کے متعلق ہمیں اللہ تعالیٰ کا یہ حکم نظر آتا ہے کہ فیصلے اللہ تعالیٰ کے احکام کے مطابق ہی
نہ ہوں بلکہ بشاشت سے بھی ہوں اِذَا قَضَى اللهُ وَرَسُولُةٌ اَمْرًا أَنْ يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۸۳
سورة البينة
اَمرِهِم (الاحزاب: ۳۷) جب خدا اور اس کے رسول کا فیصلہ ہو تو پھر اپنا اجتہاد نہیں کرنا بعض لوگ
وہاں بھی اپنا اجتہاد شروع کر دیتے ہیں جہاں اللہ تعالیٰ کی واضح ہدایات موجود ہیں قرآن کریم میں یا
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات میں یا آپ کی سنت اور اُسوہ میں۔اس وقت یہ کہنا کہ یہ
پرانے زمانے کی بات ہے اب یہ
حکم نہیں چلتا غلط ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنی دائمی شریعت میں جو احکام
نازل کئے ہیں ان کی پابندی ضرور کرو۔اگر یہ پابندی ہم نہیں کرتے تو پھر ہمارے فیصلے مُخْلِصِينَ لَهُ
الدین کے مطابق نہیں۔وہ خالصہ خدا کی اطاعت اور اس کی رضا کے حصول کے لئے نہیں بلکہ ہم اپنی
دنیا بسانا چاہتے ہیں اور اس دنیا کو حسین اور منور نہیں بنانا چاہتے جس دنیا کواللہ تعالیٰ اپنی ہدایتوں اور
اپنے انوار کے ذریعہ خوبصورت اور منور دُنیا بنانا چاہتا ہے۔پس فرمایا اگر تم بشاشت کے ساتھ
احکام الہی کے سامنے اپنی گردنیں رکھو گے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور آپ کے
ارشادات کو قبول کرو گے تب عبادت کا حق ادا ہو گا ورنہ نہیں ہو گا۔اس سے یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ جہاں واضح ارشادات نہ ہوں وہاں اللہ تعالیٰ نے ہمیں اجتہاد کی
اجازت دی ہے لیکن اجتہاد کی یہ اجازت اس شرط کے ساتھ دی ہے کہ اس میں نفس کی ملونی نہ ہو بلکہ
اجتہاد دعاؤں کے ساتھ ہو۔عاجزی کے ساتھ ہو۔پوری کوشش اور محنت کر کے پہلی مثالوں کو دیکھ کر
قرآن کریم پر غور کر کے اور احادیث نبوی کو سامنے رکھ کر ہو۔سونبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جو اُسوہ
ہمارے سامنے ہے اپنے فیصلوں کو اس کے مطابق کرنے کی پوری کوشش کرو اور پھر تم اجتہاد کرو تا
تمہارا اجتہاد مُخْلِصِينَ لَهُ الدّین کا مصداق ہو۔تمہارا اجتہادی فیصلہ خالصہ اللہ کے لئے اور اس کی
اطاعت میں ہو۔تیسری چیز جو قضاء کے متعلق بنیادی طور پر ہمیں قرآن کریم میں نظر آتی ہے یہ ہے کہ ہر
فیصلہ حق وانصاف پر مبنی ہونا چاہیے اگر ہمارے فیصلے حق اور انصاف پر مبنی نہیں تو پھر ہم صرف دنیا ہی
کے گناہگار نہیں ہیں بلکہ ہم اللہ تعالیٰ کے بھی گناہگار ہیں۔ہم اس کی پرستش کا حق ادا نہیں کر
رہے۔۔۔۔۔گیارہویں معنی دین کے جزا اور بدلہ کے ہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے بدلہ لینے اور بدلہ دینے یعنی
جزاوسزا کے میدان میں جو ہمارے فیصلے ہیں اور اعمال جو اس سے تعلق رکھتے ہیں وہ خالصہ اللہ کے
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۸۴
سورة البينة
لئے ہونے چاہئیں۔جزا لینا اور جزا دینا دونوں باتیں اس کے اندر آ جاتی ہیں دونوں میں مُخْلِصِينَ
لَهُ الدِّین کی ذہنیت پیدا ہونی چاہیے۔ہمارا جو سلوک اپنے انسان بھائیوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے احکام کے مطابق ہوتا ہے۔دنیا اسے
احسان کہتی ہے لیکن اسلام کہتا ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ احسان نہیں ہے۔اسلام نے احسان
کے لفظ کو اپنی ایک اصطلاح مقرر کر کے اس میں استعمال کیا ہے اس لئے کسی کے ذہن میں خلط نہ ہو۔احسان کے جو معنی دنیا لیتی ہے اس معنی میں اسلام حسن سلوک کرنے والے کے لئے احسان کا لفظ
استعمال نہیں کرتا۔وہ جزا لینے سے انکار کی ذہنیت پیدا کرتا ہے یعنی ایک سچا مسلمان یہ کہتا ہے کہ میں
بدلہ نہیں لوں گا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہارے بدلہ اور جزا لینے سے متعلق اعمال میرے اس حکم کے
ماتحت اور میری اس ہدایت کے مطابق ہونے چاہئیں کہ لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاء وَلَا شُكُورًا (الدھر:۱۰)
ہم تم سے کسی جزا کی خواہش نہیں رکھتے نہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ تم ہمیں بدلہ دو یہاں تک کہ ہم یہ بھی نہیں
چاہتے کہ تم ہمارا شکر ادا کرو۔بدلہ لینے کا تو سوال ہی نہیں۔پس جہاں تک جزا اور مکافات اور بدلہ کا
سوال ہے وہ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّین خالصہ اللہ کے لئے ہونا چاہیے۔میں نے بتایا ہے کہ دین کے اس معنی کے لحاظ سے دو پہلو ہیں۔(۱) بدلہ لینا (۲) بدلہ دینا۔بدلہ
لینے کے متعلق خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تمہارا ہر حسن سلوک اس معنی میں کہ جس میں اللہ تعالیٰ نے
احسان کا لفظ استعمال کیا ہے ایسا ہونا چاہیے کہ تمہارے دل میں نہ صرف یہ خیال پیدا نہ ہو کہ یہ شخص
اس کا بدلہ دے گا۔احسان کے مقابلہ میں احسان کرے گا بلکہ تمہیں یہ خیال بھی پیدا نہ ہو کہ کم از کم
اسے میرا شکر تو ادا کرنا چاہیے بعض لوگ کسی کی تھوڑی سی خدمت کر کے کہہ دیتے ہیں بڑا ناشکرا ہے یہ
شخص۔اس نے ہمارا شکر بھی ادا نہیں کیا۔خدا تعالیٰ تمہیں کہتا ہے کہ تم اس کی بھی توقع نہ رکھو کہ وہ تمہارا
شکر ادا کرے گا۔پس جس نے خدا کی رضا کے حصول کے لئے بنی نوع انسان کی خدمت کی ہے جس
نے دنیا کی تکلیفوں کو دور کرنے کے لئے خود مصائب برداشت کئے ہیں اس کو خدا کا یہ حکم ہے کہ تم نے
جزا لینے کا خیال بھی دل میں نہیں لانا تم نے یہ بھی نہیں سوچنا کہ اس شخص کو تمہارا شکر گزار ہونا چاہیے۔یہ اسلام کی نہایت عجیب تعلیم ہے اور اسے قرآن کریم نے بڑی وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہے۔میں
اس وقت صرف یہ بات آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اگر تم بدلہ لینے کے
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۸۵
سورة البينة
میدان میں یہ خیال کرو گے کہ جس شخص سے تم نے حسن سلوک کیا جس کی تم نے خدمت کی اور جس کی
تکلیف کو دور کرنے کی تم نے کوشش کی اسے تمہیں اس احسان کا کچھ بدلہ دینا چاہیے۔اسے کم از کم
تمہارا شکر ادا کرنا چاہیے تو تم نے خدا تعالیٰ کی پرستش کا حق ادا نہیں کیا۔اگر تم اللہ تعالیٰ کی سچی اور حقیقی
عبادت کرنا چاہتے ہو تو تمہارے لئے یہ راہ ہے کہ تم بنی نوع انسان کی خدمت کرو۔تم ان سے
حسن سلوک کرو۔تم اپنے بھائیوں کے لئے مصائب برداشت کرو تکلیفیں اور دکھ سہو اور ہر چیز کو بھول
جاؤ تمہیں یہ خیال ہی نہ رہے کہ تم نے کچھ کیا ہے کیونکہ تم نے جو کچھ بھی کیا ہے اپنے رب کی رضا کے
حصول کے لئے کیا ہے۔اگر واقعہ میں تمہارا دعوی سچا ہے کہ تم جو کچھ کر رہے ہو وہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے
حصول کے لئے کر رہے ہو لیکن اگر تم نے وہ احسان خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے نہیں کیا تو تم
نے خدا کی عبادت نہیں کی۔تم اس دعوی میں جھوٹے ہو کہ تم مشرک نہیں ہو بلکہ تو حید خالص پر قائم ہو۔غرض یہ جزا لینے کے متعلق اصولی تعلیم تھی۔جس شخص پر احسان ہوا ہے اس کو اللہ تعالیٰ ایک اور زاویہ نگاہ سے مخاطب کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ (الرحمن : ۶۱ ) کہ کیا احسان کا بدلہ اور احسان کی جزا احسان کے
سوا کچھ اور بھی ہو سکتی ہے۔یعنی جس شخص نے حسن سلوک کیا اس کو تو یہ کہا کہ تم نے بدلہ میں احسان کی
توقع نہیں رکھنی کیونکہ تم نے جو کچھ کیا ہے میری خاطر کیا ہے اور جس کے ساتھ حسن سلوک ہوا تھا جس
کی خاطر اس نے دکھ اُٹھائے تھے جس کی خدمت کی گئی تھی اس کو یہ کہا کہ اگر تم میری سچی پرستش کرنا
چاہتے ہو تو یہ یاد رکھو۔مَنْ لَمْ يَشْكُرِ النَّاسَ لَمْ يَشْكُرِ الله اگر تم اپنے خدمت گزار بندوں ، اپنے
پیار کرنے والے بھائیوں کی جو تمہاری خاطر دکھ اُٹھاتے ہیں اسی طرح خدمت کرنے کیلئے تیار نہیں
ہو گے ( جب بھی اللہ تعالیٰ تمہیں توفیق دے) اور تمہارے دل میں شکر کے جذبات نہیں ہوں گے تو تم
نے خدا تعالیٰ کی پرستش کا حق ادا نہیں کیا۔اگر تم تو حید خالص پر قائم رہنا چاہتے ہو اور اس حکم کی تعمیل
کرنا چاہتے ہو کہ وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُ اللهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّین تو تمہارا فرض ہے کہ جب کوئی
بھائی تم سے محبت اور پیار کا احسان اور ایتائے ذی القربیٰ کا سلوک کرے تو تم اس کے مقابلہ میں اپنی
قوت اور استعداد کے مطابق اس سے بڑھ کر سلوک کرنے کی کوشش کرو اور اس کے لئے اپنے دل میں
انتہائی شکر کے جذبات پیدا کرو۔شکر کے جذبات پیدا کرو۔یہ تعلیم تو احسان کا بدلہ لینے اور دینے سے
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۶۸۶
سورة البينة
متعلق تھی۔جزا اور سزا کا ایک پہلو اور بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ کسی نے کسی کو دکھ پہنچا یا ہو تو اس کے متعلق
بھی جزا اور بدلہ کا سوال ہوتا ہے اس کے متعلق خدا تعالیٰ نے جو بنیادی حکم دیا ہے وہ یہ ہے کہ وَجَزْوا
سَيِّئَةٍ سَيِّئَةُ مِثْلُهَا (الشوری: ۳۱) یعنی جتنی کسی نے بدی کی ہے جتنا دکھ کسی نے پہنچایا ہے جتنا ظلم
کسی نے کیا ہے جتنا مال کسی نے غصب کیا ہے اس سے زیادہ اسے نقصان نہ پہنچاؤ، جتنی ٹھیں
احساسات کو کسی نے پہنچائی ہے اتنی ٹھیس پہنچانے کی تمہیں اجازت ہے زیادہ کی نہیں۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۶۰۲ تا ۶۱۳ )