تعارف کتب

انوارالعلوم (جلد 1)

انوار العلوم جلد 1
تعارف کتب
بسم الله الرحمن الرحیم
محمده و فصلی علی رسوله الكريم
یہ انوار العلوم" کی پہلی جلد ہے۔ جو سید نا حضرت فضل عمر خلیفۃ المسیح الثانی کی درج ذیل
۲۰ کتب پر مشتمل ہے۔ یہ تمام کتب حضور کے منصب خلافت پر متمکن ہونے سے قبل ۱۹۰۶ء تا
مارچ ۱۹۱۴ء کے دور کی ہیں۔
(1) چشمه توحید
یہ کتاب حضرت صاحبزادہ مرزا مرزا بشیر الدین محمود احمد کے اس خطاب پر مشتمل ہے جو آپ نے
دسمبر ۱۹۰۶ء کے جلسہ سالانہ پر ارشاد فرمایا ۔ اور بعد میں "چشمۂ توحید " کے نام سے شائع ہوا۔
اس میں حضرت فضل عمر نے شرک کی کنہ اور باریک دربار یک اقسام اور ان سے اجتناب کے
طریق بیان فرمائے ہیں۔ اسی طرح شرک کی دو بنیادی قسموں مشرک جلی اور شرک خفی کی حقیقت
بیان کی ہے۔ شرک کی پامالی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :
” ہر زمانہ میں ایسے لوگ خدا کی طرف سے مامور ہو کر آتے رہے ہیں۔ جو شرک کو پامال
کریں اور توحید کو دنیا میں پھیلا ئیں "۔
اس آخری زمانہ کے مامور کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا:
اس وقت وہ شخص مامور ہوا ہے۔ جس کے لئے مقدر ہے کہ وہ شیطان کے حربہ کو
توڑے یعنی شرک کو دور کرے "۔
پھر آپ نے توحید کے قیام اور شرک کی بیخ کنی کے سلسلہ میں عیسوی مذہب (جو شرک میں
سب سے بڑھا ہوا ہے) کے زوال اور احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی فتح کا ان الفاظ میں یقین دلایا۔
اب وہ وقت ہے کہ عیسائیت کا بلند اور مضبوط منار گرا دیا جائے ۔ یہ مذہب عیسوی کا
قلعہ جس کی دیواریں لوہے کی تھیں اب گرنے کو ہے۔ کیونکہ اس کو زنگ لگ گیا
ہے ۔۔۔۔۔۔ اب یہ عیسائی سلطنتیں خود بخود اسلام اسلام کی طرف رجوع کریں گی اور وہ یورپ
جو عیسائیت کا گھر ہے اسلام کا مرکز ہو گا اور وہ وعدہ پورا ہو گا جو خداتعالیٰ نے حضرت مسیح ۔

انوار العلوم جلدا
۲
تعارف کتب
موعود علیہ السلام سے فرمایا کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے"۔
کتاب کے آخری حصے میں آپ نے سورہ لقمان کے دوسرے رکوع کی لطیف تفسیر بیان
فرمائی۔ اور شرک کے نقصانات بیان فرمائے۔
(۲) محبت الهی
مارچ ۱۹۰۷ء میں حضرت فضل عمر نے ایک عظیم الشان مضمون بعنوان " محبت الهی " تنفيذ
الاذہان میں تحریر فرمایا ۔ جو بعد میں کتابی شکل میں شائع ہوا۔
"
اس میں آپ نے فرمایا :
خدا تعالیٰ نے آدمی کو پیدا ہی محبت کے لئے کیا ہے اور اس کے پیدا کرنے کا مقصد اور
غرض یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کی محبت میں سرشار ہوا اور اس دائمی زندگی دائمی زندگی بخشنے والے سمندر
میں ہمیشہ غوطہ زن رہے "۔
محبت ہی کے نتیجہ میں انسان گناہوں سے بچتا ہے اور درجات میں ترقی کرتا ہے۔ اور محبت ہی
خداشناسی کا موجب بنتی ہے ۔ ہے ۔ بدوں محبت انسان کو خداتعالیٰ کی حقیقی معرفت نصیب ہو ہی نہیں سکتی۔
آپ نے فرمایا :
پس ضروری ہوا کہ گناہوں سے بچنے کے لئے اور ترقی درجات کے لئے ہم اپنا تعلق
خدا سے بڑھا ئیں اور اپنے دل میں وہ اخلاص اور وہ محبت پیدا کریں جس سے کہ ہم خدا
تعالیٰ کے قریب ہو جائیں۔ اور ہم ایک سورج کی طرح ہوں جس سے دنیا روشنی پکڑتی
ہو۔
اس کے بعد آپ نے مختلف مذاہب کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ خدا تو ایک ہی ہے۔ لیکن اس
کے بارے میں ہر مذہب کے تصورات جدا ہیں اس سلسلہ میں آپ نے یہودیوں، عیسائیوں،
ہندوؤں، آریوں کا خدا کے بارے میں عقیدہ بیان فرمایا اور ثابت کیا کہ ایسی تعلیم اور صفات والا
خدا انسان کی عبادت کا مستحق نہیں ہو سکتا۔ آپ نے اسلامی تعلیم پیش کرتے ہوئے ثابت کیا کہ
اسلام کا خدا ہی ہر قسم کی خوبیوں اور حسن کا جامع ہے اور اس بات کا مستحق ہے کہ انسان فقط اس
سے محبت کرے اور اسی کی عبادت کرے۔

انوار العلوم جلد ا
۳
تعارف کتب
آپ نے خدا تعالیٰ کی صفات کا تذکرہ کر کے ثابت کیا کہ کسی دوسرے مذہب میں خدا تعالیٰ کی
اس قدر صفات بیان نہیں کی گئیں اور نہ اسلام کی بیان کردہ صفات میں کوئی دوسرا نذہب خوبیوں
اور کمالات کے لحاظ سے شریک ہے۔
آخر پر آپ نے اسلام کے زندہ خدا کا یہ ثبوت پیش کیا کہ فقط اسلام کا خدا ہی وحی و الہام سے
انسان کی آج بھی راہنمائی کرتا ہے۔ جس طرح کہ وہ پہلے کرتا تھا۔ اور یہی زندہ خدا کی سب سے بڑی
خصوصیت ہے۔ کتاب کے آخر میں آپ نے تحریر فرمایا :
اب میں اپنے مضمون کے خاتمہ پر پہنچ گیا ہوں کیونکہ میں نے ثابت کیا ہے کہ غیر
مذاہب کے خدا اس قابل نہیں ہیں کہ ان سے محبت کی جائے اور ان کی تعلیم ناقص ہے
که انسان اس پر عملدرآمد نہیں کر سکتا مگر ساتھ ہی یہ بھی ثابت کر چکا ہوں کہ اسلام پر
کوئی اعتراض نہیں پڑتا اور اسلام کی تعلیم انسانی فطرت کے مطابق ہے اور خدا قادر
مطلق ہے اور کل عیوب سے پاک ہے اور سب سے بڑی خصوصیت اسلام اسلام میں یہ بتائی
ہے کہ اس میں محبت کرنے والے کو بالکل صاف جواب نہیں ملتا بلکہ خدا تعالیٰ اس کے
امتحان کے بعد اس سے ہم کلام ہوتا ہے اور اس محبت کی گرمی کو جو کہ محبت کرنے والے
کے دل میں ہر ایک چیز کو جلا رہی ہوتی ہے اپنے تسکین وہ کلام سے ٹھنڈا کرتا ہے اور
اس سوزش اور جلن کو دور کرتا ہے جو کہ جواب کے نہ ملنے سے بپا ہوتی ہے اور اس
طرح محبت اور بھی چمک اٹھتی ہے اور اس کے دل میں ایک جوش پیدا ہوتا ہے کہ میں
خدا کے اور بھی قریب ہو جاؤں اور اس طرح بڑھتے بڑھتے وہ یہاں تک نزدیک ہو جاتا
ہے کہ خدا تعالیٰ اس کی نسبت فرماتا ہے اَنْتَ مِنِّی وَ أَنَا مِنْكَ یعنی تو مجھ سے ہے اور
میں تجھ سے ہوں اور اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ میرا نام دنیا میں تیرے سبب سے ظاہر
ہے اور تیری عزت میرے سبب سے ہے اور در حقیقت خدا تعالیٰ کے نام کا جلال دنیا پر
ظاہر کرنے والے میں لوگ ہوتے ہیں جو کہ اس کی محبت کے دریا میں غرق ہوتے ہیں
اور ان کی عزت صرف اس وجہ سے ہوتی ہے کہ وہ خدا سے محبت کرتے ہیں"۔
میں محبت الہی کے لفظ پر جس قدر سوچتا ہوں اسی قدر ایک خاص لذت اور وجد دل میں
پیدا ہوتا ہے کہ کیا پیارا ہے مذہب اسلام - جس نے ہم کو ایسی نعمت کی طرف ہدایت کی
ہے۔ جس سے ہمارے دل روشن اور ہمارے دماغ منور ہوتے ہیں اسلام کی تعلیم

انوار العلوم جلدا
ہمارے زخمی دلوں کے لئے ایک مرہم کا کام دیتی ہے اور اگر اسلام نہ ہو تا تو بخند اطالب
حق تو زندہ ہی مر جاتے اور وہ جن کے دلوں میں محبت کا ذوق ہے ان کی کمر ٹوٹ جاتی۔ اور
محبت ایک نا ممکن وجہ سمجھی جاتی۔ اور اس کو وہم سے موسوم کیا جاتا۔ کیونکہ جب لوگ
دیکھتے کہ کوئی ایسی ہستی نہیں جس سے کہ ہم محبت کر سکیں تو وہ محبت کے وجود میں شک
لانے کے سوا اور کیا کر سکتے۔ خدا نے اسلام ساند ہب انسان کو عطا کر کے غمگین دلوں کو
تسکین دی ہے۔ اور زخمی سینوں کو مرہم عنایت کی ہے۔ جب ایک خدا سے محبت کرنے
والا انسان دیکھتا ہے کہ وہ جس سے میں محبت کرتا ہوں ایک ذرہ ذرہ کو دیکھتا ہے۔ اور
دلوں کی باتوں کو جانتا ہے وہ سنتا ہے اور بولتا ہے اور پھر یہ کہ وہ اس بات پر قادر ہے کہ
اپنے سے محبت کرنے والے کو بدلہ دے تو اس وقت وہ اپنے دل میں اس محبت کی وجہ
سے ایک خوشی حاصل کرتا اور خاص لذت محسوس کرتا ہے۔ اب میں اس مضمون کو ختم
کرتا ہوں کہ ہم سب کو خدا کے ساتھ اخلاص اور محبت نصیب ہوا اور وہ لوگ جو کہ گمراہ
ہیں ہدایت پائیں اور اس ہستی سے محبت کریں جو کہ محبت کے لائق ہے " آمین۔
(۳) صادقوں کی روشنی کون دور کر سکتا ہے
تعارف کتب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پر مخالفین بالخصوص ڈاکٹر عبدالحکیم اور مولوی ثناء اللہ
کے اعتراضات کے جواب میں حضرت فضل عمر نے ایک مضمون تحریر فرمایا جس میں ان اعتراضات
کا مسکت و مدلل جواب دیا گیا۔ جو جولائی ۱۹۰۸ء میں کتابی شکل میں شائع ہوا۔ آپ نے فرمایا :
" وہ آپ کی وفات ہے جس نے مجھ کو اس رس نے مجھ کو اس رسالہ کے لکھنے کی تحریک کی ہے۔ اور چونکہ
مخالفین سلسلہ نے اپنی پرانی عادت کے مطابق اس موقع پر بھی بہت کچھ زہر اگلا ہے ۔ اور
اپنے نفسانی گندوں کا اظہار کیا ہے۔ اور حضرت صاحب کی وفات پر بہت کچھ اعتراض
کئے ہیں۔ اس لئے راقم عاجز کے دل میں خدا تعالیٰ نے یہ تحریک پیدا کی کہ میں ان تمام
اعتراضوں کا جو مجھ تک پہنچے ہیں۔ اور عام طور پر شائع کئے جاتے ہیں جواب دوں اور حتی
الوسع مخالفین کی خباثت کو ظاہر کروں کہ وہ کن کن فریبوں اور جھوٹوں سے کام لیتے
ہیں۔ چنانچہ اس رسالہ میں علاوہ دیگر مفید باتوں کے عبدالحکیم مرتد اور شاء اللہ کی لن

انوار العلوم جلدا
تعارف کتب
ترانیوں کے جواب بھی دیئے گئے ہیں اور یہ جو حضرت اقدس کی پیشگوئیوں پر اعتراض
کئے جاتے ہیں ان کا بھی رد کیا گیا ہے "۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو چونکہ اپنی وفات سے کچھ عرصہ قبل متواتر الهامات
کے ذریعے قرب وفات کی خبر خدا تعالیٰ کی طرف سے ملنی شروع ہو گئی تھی اور انہی الہامات کی
شنی میں دسمبر ۱۹۰۵ء میں آپ آپ نے نے رسالہ' رسالہ " الوصیت " شائع کیا۔ اور انہی الہامات کے عین ۔ مطابق
آپ ۱۹۰۸ء میں وفات پاگئے ۔ حضرت فضل عمر نے اس کتاب میں انہی الہامات کو بیان کر کے ثابت
کیا کہ آپ کی وفات ان الہامات کے عین مطابق واقع ہوئی۔ اور اس طرح آپ کی وفات آپ کی
سچائی کا ایک زبر دست ثبوت بن گئی اس کے بعد آپ نے عبدالحکیم مرتد کے اس دعوئی کا رد کیا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام میری پیشگوئی کے مطابق فوت ہوئے۔
اس کے بعد آپ نے مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری کا ذکر فرمایا کہ ان صاحب کی بار بار کی
تکفیر اور شرارتوں کے نتیجہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کو بار بار چیلنج دیا کہ آؤ خدا کے
دربار سے فیصلہ کرالیں اور ہر دفعہ یہ اپنا دامن کوئی سطحی تاویل پیش کر کے چھڑا لیتے تھے۔ تو بالآخر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یکطرفہ طور پر ایک دعائیہ تحریر شائع کی اور لکھا کہ مولوی شاء اللہ
اس کو اپنے اخبار میں شائع کر دیں اور جو چاہیں نیچے لکھ دیں تو مولوی صاحب نے اس فیصلہ سے
انکار کرتے ہوئے صاف لکھ دیا کہ چونکہ اس دعا کی منظوری مجھ سے نہیں لی اور بغیر منظوری کے
اس کو شائع کر دیا ہے۔ اس لئے آپ کی یہ دغا کسی صورت میں فیصلہ کن نہیں ہو سکتی ۔
اس طرح اس نے اس دعا میں شریک ہونے سے انکار کر دیا ۔ مزید بر آن ۲۶ اپریل ۱۹۰۷ء کے
رسالہ اہل حدیث " میں اس کے نائب ایڈیٹر کی طرف سے یہ نوٹ شائع ہوا:
کہ خدا تعالیٰ جھوٹے دغا باز مفسد اور نا فرمان لوگوں کو بھی لمبی عمریں دیا کرتا ہے۔ تاکہ
وہ اس مہلت میں اور بھی برے کام کر لیں"۔
اس نوٹ کی کبھی بھی مولوی شاء اللہ کی طرف سے تردید شائع نہیں ہوئی۔ اور جب حضرت
سیح موعود علیہ السلام اپنے الہامات کے مطابق وفات پاگئے تو یہ واویلا کرنا کہ یہ اس دعا کے نتیجہ میں
ہوا یہ سراسر جہالت اور عوام الناس کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے حالانکہ ان کو اپنے عقیدے
اور اعلان اقرار کے مطابق ڈھیل دی گئی تھی جو انہوں نے زور و شور سے شائع کیا تھا اور اس طرح شور سے شائع
اپنے کذب اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت پر مہر ثبت کر دی تھی۔

انوار العلوم جلدا
تعارف کتب
آخر پر آپ نے حضرت مسیح موع موعود علیہ السلام کی ان پیشگوئیوں کی حقیقت بیان فرمائی جو
مخالفین کی نظر میں پوری نہیں ہوئی تھیں۔
(۴) ہم کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں ؟
به بالا موضوع پر حضرت فضل عمر نے ۲۸ - دسمبر ۱۹۰۸ء ۱۹۰۱ء کے جلسہ سالانہ پر ایک نہایت پر
مندرجہ
مغز خطاب فرمایا۔
حضور نے إِنَّ اللَّهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ وَ
بَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ (التوبہ : ۱-۱۲) کی تلاوت کرنے کے بعد فرمایا ” ہر ایک شخص کو یہ سوچنا چاہئے کہ
خدا نے مجھے کیوں پیدا کیا ہے اور جبکہ مرنا ہر ایک انسان کے لئے ضروری ہے تو دیکھنا یہ ہے کہ
مرنے کے بعد کیا ہو گا جب اس چند روزہ زندگی کے لئے انسان اس قدر کوشش کرتا ہے اور
تدبیریں کام میں لاتا ہے ---- تو کیا اس لا محدود زندگی ---- کے لئے کوئی ضرورت نہیں اور کیا ہمیں
اس کے لئے کچھ بھی تیاری نہیں کرنی چاہئے؟"۔
، نیز حضور نے فرمایا انسان ایک ذرا سا سودا کرنے لگے تو بڑی احتیاط کرتا ہے اور ہمیشہ وہی
خریدتا ہے جو مفید اور نفع رساں ہو پس کیسا افسوس ہے اس پر جو ایسی تجارت نہ کرے جس میں
لاکھوں کا نہیں۔ کروڑوں کا نہیں بلکہ غیر محدود نفع ہے"۔
اسی قرآنی محاورے کے مطابق حضور فرماتے ہیں " پس انسان کو چاہئے کہ اپنے لئے وہ مال جمع
کرے جو اس کے کام آئے نہ وہ کہ اس کے بعد اس کے ورثاء برباد کر دیں ۔۔۔۔ لیکن اگر یہ اس
قرآن کی بتائی ہوئی تجارت کرتا ہے تو اس سے وہ نفع اٹھائے گا کہ اس کے بعد کوئی اسے برباد نہ کر
سکے گا بلکہ مرنے کے بعد اس کے کام آئے گا۔ خدا تعالیٰ ایسے تاجروں کا خود خزانچی بن جاتا ہے پس
جس کا خزانچی خود خد ا ہو اس کو اور کسی کی کیا ضرورت ہے ؟۔۔۔۔ جو اس طرح خدا کے ساتھ تجارت
کریں اور اس کی فوجوں میں داخل ہو جائیں ان میں دلیری بھی چاہئے اور چاہئے کہ وہ ۔۔۔۔ اپنی
جائیں لفظا نہیں بلکہ عملاً خدا کے سپرد کر دیں۔
حضور نے ایسی تجارت کرنے والوں مثلاً حضرت موسیٰ علیہ السلام اور آنحضرت کی کامیابیوں
اور فتوحات کا ذکر فرمایا کہ کس طرح خدا تعالیٰ نے انہیں دشمنوں پر فتح عطا فرمائی اور غلبہ سے نوازا۔

2
انوار العلوم جلدا
८
تعارف کتب
اس تجارت یا بیچ کے لئے بعض شرائط بھی ہیں (۱) یہ کہ انسان ہر وقت اپنے گناہوں کی معافی
مانگتار ہے اور اس طرح اپنے دل کے زنگ کو دور کرتا ہے (۲) خدا تعالیٰ سے تعلق کو مضبوط کرنے
کے لئے عبادت کی طرف توجہ کرے (۳) حمد و شکر اور خدا تعالٰی کے احسانوں کو یاد کرنے کا التزام
رکھے (۴) امر بالمعروف کرے (۵) حدود الہیہ کی حفاظت کرے ان امور پر عمل کرنے والا مخلص
مومن کامیاب و کامگار ہو کر خدا تعالیٰ کی طرف سے بشار میں پاتا ہے۔
(۵) نجات
پادری میکلین صاحب نے ۴- دسمبر ۱۹۰۹ء کو مشن کالج لاہور میں ایک لیکچر دیا تھا کہ نجات کیا
ہے اور کس طرح حاصل ہو سکتی ہے۔ اس کے جواب میں حضرت خلیفۃ المسیح الاول کے فرمان کے
مطابق حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے یہ مضمون تحریر فرمایا جو ۲۵- دسمبر
۱۹۰۹ء کو تشعیذ الاذہان میں ”نجات" کے نام سے شائع ہوا۔ سب سے اول آپ نے گناہ کی تعریف
بیان کی آپ نے فرمایا :
"
یاد رہے کہ گناہ نام ہے ان خداداد طاقتوں کے غیر محل استعمال کرنے کا جو کہ خداتعالی
نے انسان کو عنایت فرمائی ہیں۔ مثلاً انسان کو بہادری عنایت ہوئی ہے اگر کوئی شخص اس
کو اس کے محل پر استعمال نہ کرے اور غیر محل اور ناجائز استعمال شروع کر دے تو اس کا
نام ظلم ہو جائے گا اور وہ گناہ کہلائے گا"۔
یعنی نیکی صراط مستقیم ہے۔ اور بدی صراط مستقیم سے ادھر ادھر ہونے کا نام ہے۔
پھر آپ نے قرآن کریم میں گناہ کے لئے آنے والے الفاظ کی حکمت بیان کی کہ ان سب میں
زیادتی یا کمی کے معنی پائے جاتے ہیں۔ آپ نے صراط مستقیم اور گناہ میں تمیز کرنے کا طریق بیان
فرمایا
جس قدر با تیں انسان کے دل میں تعظیم الہی پیدا کریں اور اس کو مخلوق کی شفقت پر مائل کریں
اور فساد سے اس کا دل پھیر دیں تو وہ تو صراط مستقیم ہیں۔ اور جو اس کے بر خلاف ہوں وہ سب گناہ
اور بدیاں ہیں۔
آپ نے پادری صاحب کے اعتراض کہ انسان گناہوں کا پتلا ہے " کا جواب قرآن کریم کی "

انوار العلوم جلدا
تعارف کتب
آیات کی روشنی میں دیا اور پادری صاحب کے اس اصرار کہ انسان کو گناہ کی سزا ضرور ملنی
چاہئے۔ کیونکہ یہ عین عدل ہے " کا جواب دیا کہ اگر عدل صفت کو مانا جائے تو عیسائیوں کے
معتقدات و مذہب کا کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔ پھر آپ نے خدان اپ نے خدا تعالیٰ کی صفت رحیمیت اور مالکیت
کے ذریعہ اس عقیدے کا بطلان ثابت کیا۔
اس کے بعد آپ نے عیسائیوں کے عقیدہ نجات کفارہ کی لغویت بیان کر کے مسیحیوں سے چار
سوال کئے۔
ا ثابت کیا جائے کہ خدا تین ہیں۔
له
اگر تین خدا ہیں تو کیا یسوع ہی وہ تیسرا خدا ہے کیونکہ بیٹے کا لفظ بہتوں پر بولا گیا ہے ۔ آدم کو بھی
خدا کا بیٹا کہا گیا ہے۔
مسیح خوشی سے مرنا نہیں چاہتا تھا کیونکہ انجیل میں ہے کہ
اے میرے باپ اگر ہو سکے تو یہ پیالہ مجھ سے مل جائے تو بھی میری خواہش نہیں بلکہ
تیری خواہش کے مطابق ہو ( متی باب ۲۶ آیت (۳۹)
اس سے دو باتیں معلوم ہوتی ہیں۔ ایک تو یہ کہ مسیح کی مرضی نہ تھی کہ وہ صلیبی موت مرے۔
دوسرے یہ کہ خدا نے زبردستی اس کو دار پر کھینچوایا۔
مسیح واقعی صلیب پر مر گیا تھا۔ کیونکہ انجیل کے مطابق قبر سے اٹھنے کے بعد وہ لوگوں سے ڈرتا
پھرتا تھا۔ اگر وہ جی اٹھا تھا اور پھر خدا ہو گیا تھا تو اس ڈرنے کی کیا وجہ تھی۔
آپ نے اس بات کی نے اس بات کو ثابت کیا کہ مسیح اپنے آپ کو ابن اللہ نہیں بلکہ ابن آدم ہی پکارتا تھا۔ اور
سولی پر کھینچے جانے سے قبل رو رو کر دعا کرتا تھا کہ اس پیالہ کو مجھ سے ٹال دے۔ پھر یہ کہ توریت میں
تو کہیں کفارہ کا ذکر ہی نہیں ہے۔ آپ نے الزامی جوابات سے ثابت کیا کہ مسیحیوں کا نجات کے
بارے میں عقیدہ بالکل غلط ہے۔ کفارہ ہے۔ کفارہ کا نجات سے کچھ تعلق نہیں ہے۔ کیونکہ نہ مسیح مسیح خوشی سے
صلیب پر چڑھا اور نہ وہ صلیب پر مرا۔
(۶) دین حق
حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے مذہبی جھگڑوں کی کثرت کو دیکھ کر اس کا ایک

انوار العلوم جلدا
۹
تعارف کتب
نهایت معقول حل پیش کیا۔ جو دسمبر ۱۹۰۹ء میں تشحیذ الاذہان میں ” دین حق " کے نام سے شائع ہوا۔
آپ فرماتے ہیں:
اسلام ہی ہے جو انسان اور خدا کے تعلقات کو مضبوط کرتا ہے۔ اور انسان کے دل میں
اس خالق حقیقی کی محبت کا فوارہ جاری کر دیتا ہے۔ اور اگر کسی اور مذہب کے پیرو کار کو
اس کے برخلاف یقین ہو تو وہ اس کے مقابلہ میں اپنی کتاب میں سے دعوئی اور دلائل
پیش کرے ورنہ بے فائدہ جھگڑوں سے کیا حاصل؟"
اسی معیار پر آپ نے قرآن کریم کی سورہ فاتحہ کی روشنی میں ثابت کیا کہ فقط اسلام ہی ہے جو
خالق کی حقیقی محبت انسان کے دل میں پیدا کرتا ہے ۔
(۷) نجات
عیسائی اکثر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ غیر مسیحی نجات کی حقیقت کو ہی نہیں سمجھتے تو اس کے
حصول کے ذرائع ان کو کیونکر معلوم ہو سکتے ہیں۔ اس پر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد
صاحب نے نجات کا فلسفہ “ کے عنوان سے ۱۹۱۰ء میں تشحیذ الاذہان میں سلسلہ وار مضامین لکھے۔
جن میں ثابت کیا کہ اسلام جیسا فلسفہ نجات کوئی دو سر انذ ہب نہیں پیش کر سکتا۔
با قاعده نجات انجات کی بابت گفتگو سے قبل آپ نے دو اہم امور و اہم امور کی طرف توجہ دلائی کہ : دلائی کہ ہماری طرح
عیسائی پادریوں اور آریہ پنڈتوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے ہر عقیدہ کو اپنی کتاب ۔ اب سے ثابت کریں۔
اس کے حق میں اس کتاب سے دلائل مہیا کریں اسی اصول پر عیسائی جب کفارے کا مسئلہ پیش
کریں تو اپنی الهامی کتاب کی رو سے پیش کریں۔
آپ نے اس امر کی طرف بھی توجہ دلائی کہ اسلام ، عیسائیت اور آریہ مت والے تینوں ایک
دوسرے کو اپنے اندر شامل کرنے کے لئے دعوت و تبلیغ کرتے ہیں تو کیا یہ بات ان کی الہامی کتابوں
سے ثابت ہے کہ وہ اپنی قوم کے علاوہ دوسروں کو اپنی طرف آنے کی دعوت دیں۔ آپ نے انجیل
لئے
اور وید سے ثابت کیا کہ یہ ہر دو مذہب مخصوص قوموں کے لئے تھے نہ کہ سب بنی نوع انسان کے
آپ نے قرآن کریم کی متعد متعدد آیات سے ثابت کیا کہ اسلام سب دنیا کے لئے ہے۔ اور فقط
اسلام ہی میں گذشتہ گناہوں سے نجات ہے۔ اور بقیہ مذاہب میں اگر یہ تصور نہیں ہے تو اس کی

انوار العلوم جلد !
تعارف کتب
بنیادی وجہ خدا تعالیٰ کی صفات سے لاعلمی ہے۔ قرآن کریم کی بیان کردہ الہی صفات کو مد نظر رکھنے
سے معلوم ہوتا ہے۔ کہ خدا تعالیٰ نے انسانی فطرت کو بھی انہی صفات سے مزین کیا ہے۔ اور فطرتا فات سے مزین کیا ۔
انسان کو نیک بنایا ہے۔ اور اسلام کی تعلیم انسانی نجات کو فطرت کے قوانین کے مطابق قرار دیتی
ہے۔ اپنے اس دعوی کو آپ نے متعدد آیات قرآنی کی رو سے ثابت کیا کہ جس طرح انسان
دوسرے کی خطا کو بعض دفعہ نہ صرف معاف کرتا ہے بلکہ احسان کا سلوک بھی کرتا ہے۔ اور یہ سب
کچھ اس انسان کی معافی اور ندامت کے نتیجہ میں ہوتا ہے تو پھر ہمارا پیارا خدا ایسا کیوں نہیں کر سکتا۔
آپ نے فرمایا :
" اب میں خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے قوانین فطرت اور نیچر سے ثابت کر چکا ہوں کہ
خدا تعالی ضرور رحیم ہے۔ اور تو بہ کو قبول کرتا ہے۔ کیونکہ محبت حسین سے ہوتی ہے اور
رحم ایک بڑا حسن ہے۔ پس کسی صورت میں خدا تعالیٰ جو اصل معشوق ہے ۔ اس حسن
خالی نہیں ہو سکتا۔ اور یہ کسی صورت میں بھی ممکن نہیں کہ وہ مہربان خداجو والدین
سے بھی زیادہ محبت کرنے والا ہے۔ جب اس کے آگے ہم پشیمان ہو کر جائیں اور
شرمندگی سے اس کی دہلیز پر اپنی گردن جھکا دیں تو وہ ہم کو کند چھری سے ذبح کر دے اور
اپنے قهری کمالات سے دور پھینک دے"۔
آپ نے آریہ صاحبان کی طرف سے توبہ کی قبولیت پر ہونے والے پانچ اعتراضوں کے
جوابات پیش کئے۔ اور گناہوں کی معافی کے بارے میں مسیحی تعلیم کفارہ کا تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے
اس عقیدہ پر ہونے والے سات اعتراضات کے جوابات عیسائی صاحبان سے طلب کئے ۔
(۸) فرعون موسیٰ
قرآن کریم نے فرعون موسیٰ کے بارے میں دعوی کیا تھا کہ اس کا مردہ جسم محفوظ ہے۔ اور
خدا تعالیٰ نے اپنے خاص تصرف سے اس کو محفوظ رکھا ہے جیسا کہ فرمایا :
م
نَجِّيكَ بِبَدَنِكَ التَكُونَ لِمَنْ خَلْفَكَ آيَةً وَإِنَّ كَثِيرًا مِّنَ النَّاسِ عَنْ أَيْتِنَا
لَغْفِلُونَ (یونس : ۹۳)
اس فرمان کے مطابق جب فرعون موسیٰ کی حنوط شدہ لاش بر آمد ہو گئی اور یہ بات بپایہ ثبوت

انوار العلوم جلدا
11
تعارف کتب
پہنچ گئی کہ بیٹی فرعون موسیٰ کی لاش ہے۔ تو حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب سے خداتعالی
کی اس پیشگوئی کے پورا ہونے پر "فرعون موسیٰ" کے عنوان سے مضمون لکھا۔ جس میں اس
پیشگوئی کی عظمت و شان مدلل طریق پر بیان فرمائی۔
(۹) مسلمان وہی ہے جو سب ماموروں کو مانے
حضرت خلیفہ المسیح الاول کے دور میں اخبار " وطن اور المنیر " میں حضرت اقدس مسیح موعود
اور حضرت خلیفہ المسیح پر اعتراض کیا گیا کہ آپ نے احمدیوں اور غیر احمدیوں میں ایک ذرا سے فرق
پر اختلاف ڈلوا دیا۔ اور لکھ دیا کہ ہم میں اصولی فرق ہے۔ اسی نسبت سے یہ بھی کہا جانے لگا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے منکر کیونکر کافر ہوئے؟۔ تو اس پر حضرت صاحبزادہ مرزا
بشیر الدین محمود احمد صاحب نے حضرت خلیفہ المسیح الاول کی منظوری سے اس مسئلہ کی اہمیت کے
پیش نظر قرآن مجید، احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات کی روشنی
میں ثابت فرمایا کہ سب ماموروں پر ایمان لانا ضروری ہے اور اس میں کسی تفریق یا کمی بیشی کی
اجازت نہیں ہے۔
(۱۰) من انصاری الی الله
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے اپنے ایک رویا کی بناء پر حضرت خلیفہ
المسیح الاول کی اجازت سے دو تحریکات شروع کیں۔ جن کا مقصد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام کے مشن کو آگے بڑھانا تھا۔ اس مقصد کے لئے آپ نے یہ مضمون " مَنْ أَنْصَارِی إِلَى
اللہ" کے عنوان سے تشھید الاذہان میں شائع کیا۔
وہ دو تحریکات یہ تھیں:
اول یہ کہ اس سال طاعون زیادہ شدت سے ہو گی اس لئے اس موقعہ پر جب کہ دل نرم ہوں
ایک اشتہار کے ذریعہ لوگوں کو اس سلسلہ کی طرف دعوت دی جائے۔
دوم یہ کہ ایک انجمن قائم کی جائے۔ جس کے ممبران خصوصیت سے قرآن وحدیث اور سلسلہ
عالیہ احمدیہ کی تبلیغ کی طرف توجہ رکھیں اور افراد جماعت میں صلح و آشتی پیدا کرنے کی کوشش

انوار العلوم جلد 1
کریں۔
۱۲
تعارف کتب
(11) پہاڑی وعظ
حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کی ۱۹۱۱ء میں ڈلہوزی میں پنجاب کے ایک مشہور و
معروف پادری مسٹر بینگن سے ملاقات ہوئی۔ آپ نے پادری صاحب سے تثلیث کے موضوع پر
گفتگو کی اور اسے پہاڑی وعظ کے نام سے جون ۱۹۱۱ء میں شائع کرا دیا ۔
ہے۔
آپ نے فرمایا :
” وہ گفتگو جو میرے اور پادری صاحب کے درمیان ہوئی۔ میرے ۔ ہوئی ۔ میرے خیال میں صراط مستقیم
کے متلاشیوں کے لئے کسی صورت میں پہاڑی وعظ سے کم نہیں اور چونکہ احدا منتظمین
ایک مسیحی صاحب ہیں۔ اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ میں بھی اس گفتگو کا نام
" پہاڑی وعظ " ہی رکھوں"۔
(۱۲) گوشت خوری
۱۹۱۱ء میں آریوں نے اس بات پر بہت زور دینا شروع کیا کہ گوشت خوری سخت گناہ اور ظلم
اس پر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے جولائی 1911ء میں گوشت خوری
کے عنوان سے ایک مضمون تشهید الاذہان میں شائع کیا جو بعد میں ایک کتابچہ کی شکل میں بھی شائع
ہوا۔
اس میں آپ نے اس بات کو ثابت کیا کہ ویدوں میں بھی جانوروں کی قربانی کا ذکر کا ذکر موجود ہے۔
اور یہ کہ اس زمانہ میں دوسرے جانوروں کا ہی نہیں گائے کا گوشت بھی کھایا جاتا تھا۔ آپ نے اپنے ریہ
اس مؤقف کو مستند تاریخی حوالوں اور ہندوؤں کی قدیم کتابوں سے ثابت فرمایا۔
اس مضمون میں آپ نے نظام کائنات کو بطور ثبوت و دلیل پیش کیا اور فرمایا کہ اگر گوشت
خوری اس لئے منع ہے کہ دوسرے جانوروں کی روحوں کو خواہ مخواہ تکلیف دی جاتی ہے۔ تو پھر تو
پر میشور پر الزام آتا ہے کہ اپنے ایسے جانور پیدا ہی کیوں گئے۔ جن کی زندگی کا دارو مدار ہی صرف

آج 10 میں سے 10 باقی