تعارف کتب
انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 2
انوار العلوم جلدا
تعارف کتب
دوسرے جانوروں کو کھانے پر ہے اور اگر یہ ظلم ہے تو پر میشور کی طرف سے ہے۔ لیکن پر میشور کی
طرف ظلم منسوب نہیں ہو سکتا۔ گوشت خوری خدا تعالیٰ کی طرف سے انسان کے لئے رحمت کے
طور پر ہے۔ کیونکہ بہت سی چیزیں جن کی انسانی جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔ وہ گوشت سے مہیا ہوتی
ہیں۔ اور نظام کائنات ہمیں بتا رہا ہے کہ بعض کی زندگی کا انحصار ہی گوشت پر ہے اور یہ نظام خدا
تعالی کا پیدا کردہ ہے۔ جو مسلم طور پر ظالم نہیں ہے۔
(۱۳) مدارج تقویٰ
حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب نے جلسہ سالانہ ۱۹۱۱ء کے موقعہ پر جو تقریر فرمائی تھی۔
وہ مدارج تقوی کے نام سے ۱۹۱۹ء میں شائع ہوئی۔ اس میں آپ نے تحریر فرمایا کہ قرآن کریم کی
تعلیم کا خلاصہ تقوی ہے ۔ خدا تعالیٰ نے اس کے حصول کے دو طریق بیان فرمائے ہیں۔ یعنی (1)
انعام - (۲) عتاب - خدا تعالیٰ کی بے شمار نعمتیں جیسے رزق ہوا روشنی پانی ، سورج چاند یہ سارے
کے سارے اس کے انعام ہیں اور اگر ان انعامات کے بدلہ میں کوئی شکر کی بجائے سرکشی کرے تو
پھر وہ دوسرا طریق یعنی عتاب اختیار کرتا ہے۔ اس کے آثار ہے۔ اس کے آثار میں طاعون زلزلے، دبائی بیماریاں
وغیرہ ہیں۔ اور اگر کسی پر ان کا بھی اثر نہ ہو تو وہ بعض دوسری قسم کے عذاب نازل کرتا ہے ۔ جن
سے بالآخر خدا تعالیٰ اپنی عظمت و جبروت کو منوا لیتا ہے۔ یہ انعام و عتاب فقط اس لئے ہوتے ہیں کہ
مخلوق اپنے خالق کو پہچانے اور اس کا تقویٰ اختیار کرے ۔ تقویٰ کیا ہے اس پر روشنی ڈالتے ہوئے
آپ نے فرمایا :
" تقومی ایک ایسی نعمت ہے کہ جس شخص کو حاصل ہو پھر وہ اس کے مقابل میں دنیا کی کسی
چیز کی پرواہ نہیں کرتا۔ اور تقوی کی یہ مثال بہت ہی پیاری ہے کہ تقویٰ یہ ہے کہ انسان
نے کھلا چوغہ پہنا ہو اور اس کی راہ میں ہر دو طرف کانٹے ہوں اور وہ ان سے صاف
دامن بچا کر نکل جائے۔ اسی طرح جب انسان اپنے آپ کو دنیا کی آلائشوں سے بچاتا ہے
تب وہ متقی ہو سکتا ہے "۔
اس کے بعد آپ نے تقوی کے تین درجے بیان کئے ہیں:
تقویٰ کا پہلا درجہ صبر ہے۔
انوار العلوم جلدا
تقویٰ کا دوسرا درجہ شکر ہے۔
اور تقوی کا انتہائی مقام احسان ہے ۔
۔
۱۴
تعارف کتب
تقوی کے حصول کے لئے نماز، زکوۃ، روزہ ، حج امر بالمعروف اور نہی عن المنکر بنیادی کردار
ادا کرتے ہیں۔
(۱۴) جواب اشتهار غلام سرور کانپوری
صاحب
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد آپریل ۱۹۱۲ ء میں ہندوستان کے مشہور مدارس کا
دورہ کرتے ہوئے کانپور تشریف لے گئے ۔ کانپور میں مدرسہ جامع العلوم کے چند طلباء آ۔ آپ سے ملنے
کے لئے آئے اور بعض سوالات دریافت کئے جن کے جواب حضرت حافظ روشن علی صاحب نے
دیئے۔
اس مجلس میں علم حدیث کے متعلق علمی بحث ہوئی آخری زمانے کی بعض نشانیاں بھی زیر
بحث آ آئیں۔ اس کتابچہ میں حضور نے اس مجلس میں ہونے والی گفتگو اور اس پر اپنا تبصرہ بیان فرمایا
ہے۔
مذہبی مباحث کے متعلق حضور نے فرمایا :
دو
ہمیں فتح و شکست سے کچھ غرض نہیں حق بتانا ہمارا کام ہے ۔۔۔۔ ہمیں تو وہ شکست جس میں
**
راستی کو ملحوظ رکھا گیا ہو اس فتح سے بدرجہا بہتر ہے جس میں واقعات پر پردہ ڈالا گیا ہو ۔
(۱۵) خدا کے فرستادہ پر ایمان لاؤ
مذکورہ بالا عنوان سے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد نے ایک پر درد تحریر لکھی جس
میں آپ نے مختصر مگر جامع الفاظ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات از روئے قرآن ثابت کر کے
احادیث کے مطابق موعود مہدی کی نشانیاں بیان کیں۔ حضرت مسیح موعود و مهدی موعود علیہ السلام
کے ساتھ خدا تعالیٰ کی غیر معمولی نصرت کا ذکر کیا نیز بتایا کہ کس طرح خدا تعالیٰ نے آپ کے دشمنوں
کو ہلاک کیا اور ان کی ہلاکت کی پہلے سے خبر دے دی ۔ پھر مسلمان کہلانے والے مولویوں کو بار بار
مباہلہ کے لئے بلایا ۔ کیا اتنا بڑا دعوی کوئی کاذب کر سکتا ہے۔ ہرگز نہیں۔ ایسا دعوئی سوائے صادق
انوار العلوم جلدا
۱۵
تعارف کتب
مامور کے اور کوئی ہرگز نہیں کر سکتا۔ اس کے بعد بطور اتمام حجت آپ نے مسیح و مہدی کی مشہور و
مسلم علامات کا پورا ہونا ثابت فرمایا اور حضرت مسیح موعود کو قبول کرنے کی دعوت دی۔
(۱۶) دس دلائل ہستی باری تعالی
اس رسالہ میں جو مارچ ۱۹۱۳ء میں طبع ہوا آپ نے دہریوں کے ایک اہم ! اہم اعتراض کہ اگر
خدا ہے تو ہمیں دکھا دو ہم مان لیں گے " کے جواب میں ارشاد فرمایا ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں
کہ دنیا کی تمام چیزوں پر ہم حواس خمسہ کے ذریعہ ہی یقین نہیں رکھتے۔ یعنی خوشبو بد بو اور آواز
اسی طرح کی بہت سی چیزیں ہم ایک خاص جس کے ذریعہ محسوس کرتے ہیں لیکن بہت سی چیزیں
ایسی ہیں جن پر ہم یقین رکھتے ہیں لیکن حواس خمسہ کے ذریعہ نہیں جیسے عقل ، حافظہ ، طاقت وغیرہ
جب ہم ان اشیاء پر بعض اور ذرائع سے یقین رکھتے ہیں تو خدا جو کہ لطیف ہی نہیں بلکہ الطف ہے
اس کا علم حاصل کرنے کے لئے اس قسم کی قیود کس طرح جائز ہو سکتی ہیں۔ خدا تعالی کی ہستی پر یقین
رکھنے کے لئے بعض اور ذرائع اور دلائل ہیں آپ نے درج ذیل دس دلائل ہستی باری تعالی
تحریر فرمائے:
دلیل اول: دنیا کے تمام مذاہب اسلام، مسیحیت یهودیت بدھ ازم زرتشتی ، ہندوازم
ایک خدا ایلو ہیم، پرم ایشور پرم آتما یا یزدان کے قائل ہیں اس قدر دور دراز قوموں اور
ملکوں کا اس امر پر اتفاق اس امر کی دلیل ہے کہ سب دنیا خدا کی کسی جلوہ گری کو دیکھ کر ہی اس کی
قائل ہوتی ہے۔
دلیل دوم: ہر قوم اور مذہب میں خدا کی ذات پر گواہی دینے والے وہ لوگ ہیں جو قوم
کے انتہائی برگزیدہ اور منتخب اشخاص ہیں ان ہزاروں راستبازوں کی گواہی جو اپنے عینی مشاہدے پر
دیتے ہیں کسی طور پر رد کے قابل نہیں ہے۔ رد
دلیل سوم: فطرت انسانی خود خدا کی ہستی پر دلیل ہے۔ کیونکہ بعض ایسے گناہ ہیں جن کو
فطرت انسانی ناپسند کرتی ہے۔ اور یہ ناپسندیدگی یقینا کسی بالائی طاقت کے اثر کے نتیجہ میں ہے اس
لئے خدا تعالیٰ نے فرمایا فَا لَهَمَهَا فُجُورَهَا وَ تَقْو ها یعنی اللہ تعالیٰ نے ہر نفس میں نیکی اور بدی کا
الهام کر دیا ہے۔
انوار العلوم جلدا
14
تعارف کتب
دلیل چہارم: جب ہم جانتے ہیں کہ ہر فعل کا کوئی فاعل ہے تو اتنی بڑی کائنات کیا ہمیں
کسی فاعل کا پتہ نہیں دیتی یقینا یہ اپنے صانع یعنی خدا کا پتہ دیتی ہے۔ پہنچے
دلیل پنجم : اس کائنات میں ایک تناسب بھی خدا تعالیٰ کی ہستی پر دلیل ہے۔ یعنی مختلف
ضروریات کے لئے سورج چاند ، بارش وغیرہ کا ایک نسبت سے آنا۔ اسی طرح کان کو پیدا کر کے
آواز کو پیدا کیا۔ اور ایک ایسا نظام پیدا کیا جو بغیر کسی خرابی کے مسلسل چل رہا ہے یہ یقینا ہستی باری
تعالی کی بہت بڑی دلیل ہے۔
دلیل ششم: قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے منکر ہمیشہ ذلیل و رسوا ہوا
کرتے ہیں۔ جیسے فرعون ہلاک ہوا اور اللہ کے ماننے والے کامیاب ۔ اگر کوئی خدا نہیں تو یہ تائید و
نصرت کہاں ہے آتی ہے ؟
دلیل هفتم : اللہ تعالیٰ کی ہستی پر حقیقی ایمان لانے والے ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں۔ جیسے
حضرت رام چندر ، حضرت کرشن ، حضرت موسی ، حضرت عیسیٰ اور آنحضرت ا ان لوگوں کی
شدید مخالفت ہوئی لیکن بالآخر یہی کامیاب ہوئے اور ان کے دشمن ذلیل و رسوا ۔
دلیل ہشتم: دعاؤں کا قبول ہونا بھی بستی باری تعالی پر ایک دلیل ہے یعنی جب اس کا کوئی
بندہ مضطر ہو کر اسے پکارتا ہے تو وہ اس کا جواب دیتا ہے اور ہر زمانے میں اس کے نظارے نظر آتے
ہیں۔ جیسے خدا نے فرمایا اجيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ (البقره: ۱۸۷)
دلیل نہم: نویں دلیل وجود باری کی قرآن شریف سے الہام معلوم ہوتی ہے۔ یہ ایک عظیم
الشان دلیل ہے جو خدا کے وجود کو یقینی طور پر ثابت کر دیتی ہے۔ اس کے ذریعہ خدا تعالیٰ غیب کی
خبریں دیتا ہے جو عالم الغیب خدا کی ہستی پر دلیل بن جاتی ہیں۔ قرآن شریف کی پیش گوئیاں بھی اس
ضمن میں خدا کو منوانے کے لئے کافی ہیں۔
دلیل دہم : دسویں دلیل اس آیت میں بیان ہوئی ہے۔ وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا
لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنکبوت : ۱۷۰) یعنی جو لوگ ہمارے متعلق کوشش کرتے ہیں ہم ان کو اپنی راہ
دکھاتے ہیں۔ اگر دل میں سچائی کی طلب ہو اور انسان گڑ گڑا کر ہدایت طلب کرے تو خدا خود
راہنمائی کر دیتا ہے۔
انوار العلوم جلد !
14
تعارف کتب
(۱۷) اخبار «فضل» کا پراسپیکٹس
جماعتی ترقی اور کثرت سے احمدیت کے پھیلنے کے پیش نظر جون ۱۹۱۳ء میں بعض اہم اور فوری
جماعتی ضروریات کا احساس کرتے ہوئے حضرت خلیفۃ المسیح الاول کا المسیح الاول کی اجازت سے آپ نے ایک
اخبار جاری کیا جس کا نام «فضل» تجویز کیا۔ یہ اخبار آج تک جماعت احمدیہ کا مرکزی روزنامه چلا آ
رہا ہے۔ اس اخبار کے پر اسپکٹس میں آپ نے آٹھ اہم جماعتی ضروریات کا ذکر کر کے اس اخبار کے
قادیان سے اجراء کا اعلان فرمایا ۔ آپ نے وہ دس اہم اغراض بیان فرمائیں جو اس اخبار کے ذریعہ
پوری کی جائیں گی۔ اس میں آپ نے اس فلسفہ پر بھی روشنی ڈالی کہ بعض چھوٹے چھوٹے امور
کس طرح بڑے ہو جاتے ہیں اور ایک چھوٹے سے بیج سے کس طرح بڑے بڑے عظیم القامت
درخت بن جاتے ہیں۔ فرمایا ! ایسی مثال روحانی سلسلوں کی ہے ۔ گذشتہ الہی سلسلوں کی طرح جماعت
احمدیہ کی ضروریات بھی بڑھتی چلی جارہی ہیں۔
پھر فرمایا :
اس لئے بموجب ارشاد حضرت خلیفة المسیح تو کلاً علی اللہ اس اخبار کو شائع کرنے کا
اعلان کیا جاتا ہے ۔ ہمارا کام کوشش ہے برکت اور اتمام خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے لیکن
چونکہ یہ سلسلہ خدا کی طرف سے ہے اس لئے اس کی مدد کا یقین ہے بیشک ہماری جماعت
غریب ہے لیکن ہمارا خدا غریب نہیں ہے۔ اور اس نے ہمیں غریب دل نہیں دیئے ۔ پس
میں امید رکھتا ہوں کہ جماعت اس طرف پوری توجہ کرے گی اور اپنی بے نظیر ہمت اور
استقلال سے کام لے کر جو وہ اب تک ہر ایک کام میں دکھاتی رہی ہے اس کام کو بھی پورا
کرنے کی کوشش کرے گی اور میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی مذکورہ بالا تحریر کو صرف
ارادوں اور خواہشوں تک ہی نہ رہنے دے اور سلسلہ کی ضروریات کے پورا کرنے
میں ہمارا ہاتھ بٹائے" - "بدر" قادیان پانچ جون ۱۹۱۳ء صفحه ۱۷ تا ۲۰)
نوٹ: بعد میں یہی اخبار "الفضل" کے نام سے جاری ہوا۔
(۱۸) سیرت النبی ال
۱۸ - جون ۱۹۱۳ء کو جب حضرت مصلح موعود نے ہفت روزہ " الفضل " جاری کیا تو اس کی
انوار العلوم جلدا
۱۸
تعارف کتب
سے آر
اغراض کے ضمن میں فرمایا کہ اس میں ایک صفحہ تاریخ اسلام کے لئے وقف رہے گا۔ اس سلسلہ میں
آپ نے بانی اسلام آنحضرت ﷺ کی سیرت کے بیان کو مقدم جان کر صحیح بخاری کے حوالے
آپ کی سیرت ہر ہفتے بیان کرنی شروع کی ۔ لیکن ۱۹۱۴ء میں خلیفہ المسیح منتخب ہونے کے بعد کچھ
عرصہ یہ سلسلہ تعطل کا شکار رہا۔ ۲۲۔ اکتوبر ۱۹۱۴ء سے آپ نے اس سلسلہ کو دوبارہ شروع کیا لیکن
کچھ عرصہ جاری رہنے کے بعد خلافت کی دیگر بے پناہ ذمہ داریوں کے سبب آپ مزید نہ لکھ سکے۔
لیکن جو کچھ سیرت النبی کے سلسلہ میں آپ نے تحریر فرمایادہ اپنی نظیر آپ ہے۔
باب اول میں آنحضرت کا حلیہ لباس ، عمر اور بعض دیگر امور کا تذکرہ کیا ہے۔
باب دوم آنحضرت کی بابرکات عادات کے ذکر پر مشتمل ہے۔ باب سوم میں آنحضرت کے
بے نظیر اخلاق کا تذکرہ ہے۔ پھر اخلاق باللہ کے عنوان سے تعلق باللہ کے سلسلہ میں آنحضرت
کی خشیت الہی ، قیام حدود توکل علی اللہ اور یاد الہی کے ایمان افروز واقعات بیان کئے ہیں۔
خدا سے تعلق کے بعد آپ نے دوسرے حصہ یعنی حقوق العباد کے متعلق سیرت النبی کا بیان
طہارت النفس کے عنوان سے شروع کیا اور آپ کی سیرت کے چند نمایاں اور درخشندہ پہلوؤں کا
تذکرہ فرمایا جس میں بدی سے نفرت و قار، جرأت و بہادری سادگی اور صحابہ سے محبت و شفقت
ہمیشہ خیر کا اختیار تحمل استقلال ، احسان کی قدر ، لڑائی سے نفرت، تکبر سے اجتناب انکسار اور سخت
کلامی سے پر ہیز جیسے انسانی اعمال پر اثر ڈالنے والے آ۔ پر اثر ڈالنے والے آپ کے غیر معمولی اخلا ولی اخلاق بڑے دلنشیں اور
واقعاتی رنگ میں یوں بیان فرمائے کہ گویا ہم آپ کے قلم سے نہیں بلکہ منہ سے اس طیب اور پاکیزہ
سیرت کے تذکرے سن رہے ہیں۔
(۱۹) اسلامی نماز
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے مارچ ۱۹۱۴ء میں یورپ کے سعید
فطرت لوگوں کے لئے "اسلامی نماز" کے عنوان سے ایک مضمون ریویو آف ریلیجز میں تحریر
فرمایا ۔ جو بعد میں کتابی شکل میں بھی شائع ہوا۔
اس میں آپ نے عبادت کی اغراض بیان کیں کہ عبادت کی بنیادی غرض تو اپنے جذبات شکر کا
اظہار ہوتا ہے۔ لیکن اس کے علاوہ ایک اور غرض گناہوں اور بدیوں سے پاکیزگی اختیار کرنا یعنی
انوار العلوم جلدا
اپنے نفس کی اصلاح کرنا بھی ضروری ہے۔
19
تعارف کتب
ان اغراض کے حصول کے ذرائع کا تذکرہ کیا کہ اوّل عبادت کیلئے ضروری ہے کہ خدا کے
حضور جسم بھی ایک تذلل کی حالت میں رہے تا کہ اس کا روح پر اثر کا روح پر اثر پڑے اور اسلامی نماز میں
مختلف قوموں کے اظہار تذلل کے تقریباً تمام طریق آگئے ہیں۔ جن کی ادائیگی سے دل خدا کے
حضور جھک جاتے ہیں ۔ دوسرا طریق اسلام نے عبادت یا نماز کی غایت کو حاصل کرنے کا دعا
بیان کیا ہے ۔ الدُّعَاءُ مُخُ الْعِبَادَةِ یعنی دعا عبادت کا مغز ہے۔
تیسرا طریق اسلام نے یہ بتایا کہ خدا تعالیٰ کی طاقتوں کا مشاہدہ کیا جائے اور اس غرض سے
اسلامی نماز میں ایسی عبارتوں کو پڑھنا مقرر کر دیا کہ جن سے انسان پر اللہ تعالیٰ کا پُر جلال اور
قابل محبت ہونا ظاہر ہوتا ہے۔ اس ہے۔ اس کے بعد آپ نے نماز کا طریق اور نماز کا ترجمہ بیان کیا اور ا
حاشیہ میں بعض ضروری امور کی تشریح بھی فرمائی ہے۔
(۲۰) حضرت خلیفة المسیح الاوّل کی وفات کے بعد آپ کی تقریر
۱۳ مارچ ۱۹۱۴ ء کو حضرت خلیفہ اصبح الاول کی وفات کے بعد آپ نے بعد نماز عصر مسجد نور خلیفۃ المسیح ول کی ۔
قادیان میں نہایت پر درد تقریر پُر درد تقریر فرمائی ۔ جس میں حضرت خلیفہ المسیح الاوّل کی وفات کے نتیجہ میں
عائد ہونے والی ذمہ داریوں سے افراد جماعت کو آگاہ کیا اور کثرت سے استغفار اور دعا کی
طرف احباب جماعت کو متوجہ کیا۔ آپ نے فرمایا دوست دعا کریں کہ اے ہمارے مولی اس
امتحان کے موقعہ پر آپ ہماری راہنمائی کر ۔ ہمارے تمام کاموں میں برکت نازل کر اور اپنی
خدمت کیلئے پاک وجود چن لے ۔
اس مختصر اور پر اثر خطاب کے بعد حضرت صاحبزادہ صاحب نے دعا کیلئے ہاتھ اٹھائے ۔
اس دعا میں ایک خاص درد تھا۔ لوگوں کے دل سوز و گداز سے بھر گئے اور آنکھیں اشک بار ہو
گئیں مسجد نور آہ و بکا سے پُر ہوگئی ۔ لمبی دعا کے بعد ایسا معلوم ہوتا تھا کہ ایک غیر معمولی تجلی کے
ذریعہ لوگوں کے دلوں پر سکینت نازل ہوئی ہے۔ اُن میں نظام جماعت اور اتحاد کیلئے خاص جوش
اور ولولہ پیدا ہو گیا۔ اس دعا کے بعد صاحبزادہ صاحب کچھ دیر کیلئے بیٹھ گئے اور احباب سے کہا
کہ جو لوگ روزہ رکھ سکتے ہیں وہ کل روزہ رکھیں ۔ پھر آپ مسجد سے اٹھے اور حضرت نواب محمد علی
خاں صاحب کے مکان پر تشریف لے گئے ۔
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX
XXXXXXXXXXX