محبتِ الہٰی

انوارالعلوم (جلد 1)

71
محبت الہی
منقول از تشیید الاذهان
از
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد

انوار العلوم جلد 1
بسم الله الرحمن الرحیم
۱۹
محبت الهی
محمدہ و نصلی علی رسوله الكريم
محبت اللهی
محبت کیا ہے ؟ بعض کہتے ہیں کہ محبت ایک خیال ہے اور بعض کا قول ہے کہ محبت ایک جذبہ
ہے۔ لیکن میرا خیال ہے کہ محبت ایک اور ہی چیز ہے جو کہ انسان کی پیدائش کے وقت جبکہ وہ پہلا
سانس لیتا ہے اس میں داخل کی جاتی ہے۔ تو کیا محبت ایک انسانی فطرت ہے ؟ نہیں نہیں ۔ محبت ایک
غرض ہے جس کے لئے انسان پیدا کیا گیا ہے جیسا کہ قرآن شریف میں آدمی کا نام ہی انسان رکھا گیا۔
ہے جس کے معنے ہیں محبت کرنے والا جیسے کہ سورۃ الرحمن میں خدائے عزو جل نے فرمایا ہے کہ
خَلَقَ الْإِنْسَانَ عَلَّمَهُ الْبَيَانَ (الرحمن: ۴-۵) یعنی انسان کو پیدا کیا اور اس کو قوت بیانیہ بخشی علمه
البیان کے معنے اس آیت کے ساتھ ملا کر پڑھنے سے کیا ہی صاف ہو جاتے ہیں کہ وَ مَا خَلَقْتُ
الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاريات : (۵۷) اب دیکھنا چاہئے کہ عبادت دو قسم کی ہوتی ہے
ایک قولا اور ایک فعلاً ۔ پس اس جگہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے انسان کو قوت بیانیہ بخشی پس کیا
وجہ ہے کہ وہ میری نافرمانی کرتا اور اس قوت بیانیہ سے جو میں نے اس کو عطا کی ہے میری تسبیح و
تقدیس نہیں بیان کرتا۔ خلق الانسان سے پایا جاتا ہے کہ خدا تعالی اس جگہ اشارہ کرتا ہے۔ اے
آدمی میں نے تو تیری پیدائش ہی میں محبت کرنا رکھ دیا ہے۔ تیرا مقصود تو محبت کرنا ہے پھر تو اس قدر
احسانات اور عنایات کے باوجود جو کہ میں تجھ پر کرتا ہوں غیر کی محبت میں پڑ گیا ہے۔ اس جگہ ان
آیات کے لکھنے سے میرا صرف اتنا مطلب ہے کہ خدا تعالیٰ نے آدمی کو پیدا ہی محبت کے لئے کیا ہے اور
اس کے پیدا کرنے کا مقصد اور غرض یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کی محبت میں سرشار ہو اور اس دائمی
زندگی بخشنے والے سمندر رمیں ہمیشہ غوطہ زن رہے جیسا کہ کسی شخص کا قول ہے کہ
ورد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ور نہ طاعت کے لئے کچھ کم نہ تھے کروبیاں

انوار العلوم جلد 1
۲۰
محبت الهی
یعنی انسان کو صرف اس لئے پیدا کیا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی محبت میں سرشار رہے اور وہ درد جو
کہ محبت کا لازمی نتیجہ ہے اس کی باریک میں سے ایک خاص لذت اٹھائے ورنہ تابعداری اور
اطاعت کے لئے فرشتے موجود ہی تھے ۔ اب دیکھنا چاہئے کہ وہ اختیارات جو انسان کو دیئے گئے ہیں وہ
کسی اور مخلوق کو نہیں دیئے گئے فرشتہ ایک مخلوق ہے کہ جس کا خدا تعالیٰ نے اپنے پاک کلام میں
بہت ذکر کیا ہے اور جن کی معرفت خدا تعالیٰ اکثر اپنے بندوں پر اپنا کلام نازل فرماتا ہے میں نے اکثر
اس لئے کہا ہے کہ بزرگ اور اولیاء اس بات کے بھی قائل ہیں کہ بلا کسی وسیلہ کے بھی خدا کا کلام
انسان پر نازل ہوتا ۔ وتا ہے اور یہ اس وقت ہوتا ہے جبکہ خدا تعالیٰ اپنے کسی بندہ پر خاص طور سے
مہربان ہوتا ہے جیسا کہ نبی کریم ا ایک ایسا نمونہ موجود ہیں کہ جو ہر وقت ہماری نظروں کے
سامنے موجود ہے اور اگر چہ وہ فوت ہو گئے ہیں مگر پھر بھی ان کے معجزات ، نشانات اور پیشگوئیاں جو
کہ ہر زمان اور ہر مکان میں پوری ہو رہی ہیں ایک ایسی حجت ہے کہ جو ہر وقت ہمارے سامنے نبی
کریم کا زندہ وجود پیش کرتی ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ آپ سے بلا کسی وسیلہ کے خدا تعالی
نے کلام کیا۔ جیسا کہ معراج کے موقعہ پر اور دیگر بہت سے موقعوں پر اور یہی نہیں آپ تو بڑی
شان کے آدمی تھے ۔ آپ کے ادنی غلاموں پر خدا تعالیٰ نے اپنی مہربانی سے ایسی شفقت فرمائی ہے
کہ ان سے اس طرح بلا وسیلہ مکالمہ و مخاطبہ کیا ہے۔ میں اس وقت یہ ظاہر کرنا چاہتا تھا کہ فرشتہ
باوجود ایسی مقرب الہی مخلوق ہونے کے اس نعمت سے محروم ہے کہ اس کے دل میں محبت پیدا ہو
محبت وہ چیز ہے جو کہ خود بخود ایک مخلوق کے دل میں پیدا ہو) اور فرشتہ جو خدا تعالیٰ کی تسبیح و تقدیس
کرتا ہے تو وہ کچھ ارادہ سے نہیں کرتا بلکہ اس کی خلقت میں ایسا رکھا گیا ہے اور اس کے برخلاف
نہیں کر سکتا۔ مگر انسان بسا اوقات خدا تعالیٰ سے نفرت بھی کرتا ہے جیسا کہ دہریہ وغیرہ کیونکہ وہ اس
ہستی کو مانتے ہی نہیں اور سرے ہی سے اس کا انکار کرتے اور لغو بیہودہ قرار دیتے ہیں۔ پس انسان
کی محبت خدا سے اور فرشتہ کی محبت خدا سے ایک فرق رکھتی ہے۔ انسان ایک ارادہ اور خواہش
سے اور محبت سے خدائی تعلق کرتا ہے تو فرشتہ بلا ارادہ اور محبت کے پس وہ تعلق اتنا قابل قدر
نہیں جو کہ بلا کسی محبت کے ہو بلکہ وہ جو کہ ارادہ اور اختیار سے ہو زیادہ قابل قدر ہے اور یہ موخر
الذکر تعلق صرف ایک انسان کو ہی نصیب ہے اور باقی مخلوقات پہلی قسم کا تعلق رکھتی ہے۔ یعنی
انسان تو بعض دفعہ اپنے اسی اختیار کو جو کہ اس کو خداتعالیٰ نے عنایت کیا ہے کام میں لاکر اس سے
قطع تعلق کر لیتا ہے۔ گو یہ کام کیسا ہی ہوا اور اس کا نتیجہ کتنا ہی خطرناک ہو مگر ایسا واقعہ تو ہوتا ہے کہ

انوار العلوم جلد 1
۲۱
محبت الهی
ایک انسان خدا سے اپنا تعلق توڑ بیٹھا اور راندہ درگاہ الہی ہو گیا ۔ مگر اس کے بر خلاف دوسری مخلوق
ایسا نہیں کر سکتی اور نہ ان میں یہ طاقت اور قوت ہے صرف انسان کو ہی یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ
دیکھتا ہے اور سوچتا ہے پھر اس کے بعد جو اس کی ضمیر فیصلہ کرتی ہے اس پر عمل کرتا ہے خواہ تو اپنے
برے اعمال کی وجہ سے اس طرف میلان کرے کہ جس طرف رجوع کرنے سے وہ ہمیشہ کیلئے تباہ ہو
جائے اور یا اس راہ کو اختیار کرے کہ خدا کے فضل سے منزل مقصود تک پہنچ جائے اور یہ خداتعالی
اپنے پاک کلام قرآن مجید میں فرماتا ہے۔ اِنَّا عَرَضْنَا الْأَمَانَةَ عَلَى السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ
وَالْجِبَالِ فَا بَيْنَ أَنْ يَحْمِلْنَهَا وَأَشْفَقْنَ مِنْهَا وَحَمَلَهَا الْإِنْسَانُ إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا ۔
(احزاب : ۷۳) یعنی ہم نے اپنی امانت آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں پر پیش کی پس انہوں نے اس
کے اٹھانے سے انکار کر دیا اور ڈرے مگر انسان نے اس کو اٹھالیا۔ تحقیق انسان ظالم اور جاہل ہے
اس جگہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے اپنی امانت یعنی محبت کو آسمانوں کے رہنے والوں یعنی
فرشتوں اور زمین کے حیوانات اور پہاڑوں کے جانداروں پر پیش کیا مگر وہ اس کے اٹھانے سے
ڈرے اور انکار کر دیا مگر انسان نے جو کہ ظالم اور جاہل ہے اس کو اٹھا لیا اور محی الدین ابن عربی
صاحب جو کہ ائمہ اسلام میں سے گزرے ہیں فرماتے ہیں کہ اس جگہ پر انسان کی تعریف ہے مذمت
نہیں اور ظالم اور جاہل کے الفاظ جو کہ بظاہر برے معنوں میں استعمال ہوتے ہیں اس جگہ پر تعریف
کے طور پر استعمال ہوئے ہیں اور وہ اس طرح ہے کہ ظالم سے مراد ہے کہ انسان اپنی جان پر ظلم کر
سکتا ہے اور ان مصیبتوں اور تکلیفوں کو برداشت کر سکتا ہے جو کہ خدا کی محبت میں اس کو پیش
آئیں۔ اور جاہل اس لئے کہ اس نے ان تکالیف اور شدائد کی بابت سوچا بھی نہیں جو اس کو اس
راہ میں پیش آسکتی تھیں۔ اور دوسرے حیوانات نے دور اندیشی سے اس سے انکار کر دیا اور گو کہ
اس جگہ انسان نے دور اندیشی سے کام نہیں لیا لیکن یہ اس کی تعریف ہے کہ اس نے خدا تعالیٰ کی
محبت کو ایک پیاری اور عمدہ چیز دیکھ کر کسی اور بات کا خیال بھی نہیں کیا۔ اور وہ بوجھ جس کا اٹھانا
دوسروں نے ناپسند کیا تھا اس کو برضا و رغبت اٹھا لیا۔ اور اسی لئے ہے کہ جب انسان اپنے عہد اور
اقرار کو پورا کرتا اور خدا کی محبت میں اپنے آپ کو باوجود سخت سخت مصیبتوں اور تکلیفوں کے
ثابت قدم رکھتا ہے تو اس پر اس قدر انعام اور اکرام ہوتے ہیں جو کہ کسی اور مخلوق پر نہیں ہوتے۔
پس یہ بات ثابت ہے کہ انسان ہی ایک ایسی مخلوق ہے جو کہ محبت کرنے کیلئے پیدا کی گئی ہے۔ اور
جس میں ایک طاقت رکھی گئی ہے کہ وہ اپنے خیال میں اپنے نفع یا نقصان کو سوچ سمجھ کر ایک چیز سے

انوار العلوم جلد 1
۲۲
محبت الهی
محبت یا نفرت کرے۔ اب یہ دیکھنا چاہئے کہ انسان کا مشاہدہ جہاں تک ہے اور جہاں تک انسانی
عقل کام کر سکتی ہے یہ بات سنت اللہ سے ثابت ہوئی ہے کہ جہاں گل ہے وہاں خار ہونا ضروری
ہے اور جہاں صحت ہے وہاں بیماری بھی لازم ہے اور جہاں راحت ہے وہاں غم بھی دروازہ پر سمجھنا
چاہئے اور یہ کہ جہاں کسی چیز سے محبت ہے اس کی ضد سے نفرت بھی لازمی امر ہے۔ پس جیسا کہ
انسان کی پیدائش میں خدا تعالیٰ نے محبت رکھی ہے ایسا ہی ایک حصہ نفرت کا بھی رکھا گیا ہے اور اس
سے یہ ضروری ٹھہرتا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ سے محبت کی جائے تو غیر اللہ سے نفرت بھی ہو یا یہ کہ
جب ستی اور کسل اور بد طینتی اور بد بختی اس کے ساتھ دامن گیر ہو جائیں اور اس کے دل میں
غیر اللہ کے لئے محبت پیدا ہو جائے تو لازم و ملزوم کی طرح ہو گا کہ اس بد بخت کو خدائے قادر اور پیدا
کننده زمین و آسمان سے نفرت پیدا ہو جائے ۔ گو کہ یہ نفرت بوجہ اس زنگ کے ہو جو اس کے دل پر
اس کی شامت اعمال کی وجہ سے لگ گیا ہے غیر اللہ کی محبت وہ محبت نہیں جو کسی انسان سے کی جائے
بلکہ وہ محبت ہے جو خدا کے مقابلہ میں کسی اور سے کی جائے ۔ ایک انسان سے محبت کرنا اس لئے کہ
ہم کو خدا تعالیٰ نے بھائی بھائی بنایا ہے اور حکم دیا ہے کہ آپس میں محبت سے اور پیار سے رہو اور
ایک دوسرے کی اس کے تکلیف کے وقتوں میں مدد کروا وقتوں میں مدد کرو اور یہ کہ اپنے بھائیوں پر احسان کرو ایک
ثواب کا کام اور نیکی کی چیز ہے ۔ مگر جو محبت اس لئے کی جاتی ہے کہ اس سے کچھ دنیاوی خواہشیں
پوری کی جائیں یا شیطانی وساوس کو ترقی دی جائے یا یہ کہ اس محبت میں کسی خدا تعالیٰ کے حکم کے
بر خلاف کیا جائے پس ایسی محبت غیر اللہ کی محبت ہے ۔ اور وہ دن دور نہیں کہ ایسے شخص جو اس قسم
کی محبت کرنے والے ہیں اسی دنیا میں پیشتر اس کے کہ ان کی موت کا زمانہ آئے اور وہ خالق حقیقی
ان کو رو برد بلائے تاکہ ان سے حساب طلب کیا جائے اس انجام کو دیکھ لیں جو کہ غیر اللہ کی محبت کا
ہوتا ہے۔ اس جگہ میں کسی قدر محبت کی تشریح کرتا ہوں ۔ محبت ایک جذبہ تو ہے لیکن جذبہ خلقی ہے
جو کہ انسان کے پیدا ہونے سے لے کر اس کی موت تک بلکہ ایک نامعلوم زمانہ تک اس کے ساتھ
ساتھ جاتا اور ہر جگہ اس کے کام آتا ہے یہ کچھ ایسا ز بر دست جادو ہے جس کو ایک انسان سمجھ نہیں
سکتا کہ کیا ہے اور کیونکر پیدا ہوتا ہے۔ بارہا دیکھا جاتا ہے کہ ایک چیز کی طرف قدر تا میلان طبیعت
بڑھتا جاتا ہے اور یہاں تک کہ سوائے اس کے کچھ نظر نہیں آتا اور ہر وقت اس چیز کا خیال دامن
گیر رہتا ہے اور خود محبت کرنے والا نہیں جانتا کہ میں اس چیز سے محبت کیوں کرتا ہوں اور کیا وجہ
ہے کہ میری طبیعت باوجود اس کے کہ میں اس کو اس طرف سے ہٹانا بھی چاہتا ہوں اور چاہتا ہوں

انوار العلوم جلد 1
۲۳
محبت الهی
کہ میرا خیال کسی اور طرف بٹ جائے لیکن پھر ایک غیبی طاقت کشاں کشاں مجھ کو اور میرے دل کو
اور میری آنکھوں کو اسی طرف کھینچے لئے چلی جاتی ہے اور میں بے بسی اور بے کسی کے عالم میں پڑا
رہ جاتا ہوں اور میری حالت اس وقت مردہ کی سی ہوتی ہے جس کو اس کے اقرباء نہلا دھلا کر اور
ایک کفن میں لپیٹ کر کنج لحد میں جالٹاتے ہیں اور وہ بے چارہ اس قابل بھی نہیں ہوتا کہ ہاتھ بھی ہلا
سکے ۔ یا ایک بے جان لکڑی کے ٹکڑے کی سی ہوتی ہے کہ اس کو کوئی اٹھا کر کہیں پھینک دیتا ہے تو
کہیں کوئی ترکھان ایک تیز ہتھیار سے کاٹ کاٹ کر طرح طرح کی چیزیں بناتا اور اپنے دام کھرے
کرتا ہے۔ وہ ہے کہ جانتی بھی نہیں کہ مجھ سے کیا کیا جا رہا ہے یا ایک کمزور عورت جو خلقی طور پر
کمزور پیدا کی گئی ہے اس کو اٹھا کر تیز اور تند جلتی ہوئی آگ کی نذر کر دیتی ہے جہاں وہ ایک پل میں
خاک کی ایک چٹکی کے سوا کچھ نہیں رہتا۔ ہاں خود محبت کرنے والا نہیں جانتا کہ یہ بہکی بہکی باتیں اور
یہ بے بسی کے کام مجھ سے کون کرواتا ہے۔ اصل میں یہ قدرت کے سایہ تلے محبت کا زبردست ہاتھ
ہی ہوتا ہے جو اس قدر طاقت اور قوت کے ساتھ زبردست سے زبردست دل کو موم سے زیادہ نرم
اور دنیا و مافیہا سے بے خبر کر دیتا ہے ۔ بارہا دیکھا جاتا ہے کہ ایک سخت دل اور طاقتور جوان جو میدان
جنگ کے خوفناک سین (نظارہ) سے ذرہ بھر بھی خوف زدہ نہیں ہوتا، جو قتل و خون کو ایک معمولی
کھیل سے زیادہ نہیں سمجھتا اور جس کے خیال میں چمکتی ہوئی تلوار اور دل دہلا دینے والی گولی کی
آواز ایک دل خوش کن نظارہ سے زیادہ وقعت نہیں رکھتی ۔ یکایک اس سے زیادہ سخت محبت کے ہاتھ
میں پکڑا جاتا ہے اور ایسا خود رفتہ ہوتا ہے کہ اس کی پہلی بہادری اور جرأت ایک دم میں کافور ہو
جاتی ہے۔ اور وہ جو کہ ایک فوج کے سر کو جھکا دیتا تھا اب ایک بچپن کے دوست اور تکلیف کے
وقتوں کے غمگسار کے آگے اس طرح سر تسلیم خم کئے کھڑا ہوتا ہے گویا کہ اس کے کانوں نے شوخی
اور بہادری اور جرأت کا نام ہی نہیں سنا۔ ایسا کون کرواتا ہے یہ محبت ہی تو ہے لیکن یہ محبت اس
محبت سے زیادہ قوی ہے جو اس کو میدان جنگ میں کھڑا کرتی تھی۔ اس وقت اس کو ملک و دولت یا
کسی اور چیز کی محبت تھی جو جنگ کی ترغیب دیتی تھی۔ لیکن اب وہ محبت ہے جو کہ ایک انسان کے
حسن اخلاق اور دیگر احسانوں نے پیدا کر دی ہے۔ میرے خیال میں محبت کو اور چیزوں کے ساتھ
تشبیہ دینے کے بجائے اگر آگ کے ساتھ تشبیہ دی جائے تو زیادہ مناسب ہو گا۔ کیونکہ محبت اگر
کسی چیز کے لئے حد سے بڑھنا شروع ہوتی ہے تو اس شخص کو کچھ ایسا محو کر دیتی ہے کہ وہ خود اپنے
آپ کو بھی بھول جاتا ہے۔ بیشک غیر اللہ کیلئے ایسی محبت انسان کو خاک کر کے چھوڑتی ہے۔ لیکن یہ

انوار العلوم جلد 1
۲۴
محبت الهی
محبت کی آگ جب خدا کی مرضی کے مطابق بھڑکائی جاتی ہے تو گو کہ اس کا کمال یہی ہے کہ اس کو جو
محبت کی آگ کو اپنے دل میں بھڑکا رہا ہے خاک کر دے۔ لیکن میں سچ کہتا ہوں کہ وہ خاک بھی پھر
خاک شفا بن جاتی ہے۔ جیسا کہ کسی شاعر نے کہا ہے ۔۔
عشق مولا جو کرے شمع صفت جلوہ گری -- خاک ہو جائے جو پروانہ تو بن جائے پری
یعنی اگر خدا تعالیٰ کا عشق شمع کی طرح لوگوں پر ظاہر ہو تو اس وقت وہ لوگ جو اس سے محبت
کرنے والے ہیں گو کہ پروانہ کی طرح اس پر فدا ہو جائیں اور اس میں یعنی محبت کی آگ میں جل
کر خاک ہو جائیں پھر بھی وہ جلنے کے بعد بجائے پر دانہ کے پری ہو جائیں گے۔ یعنی پروانہ تو ایک
ناچیز کیڑا ہے اسی طرح انسان بھی ایک ناچیز کیڑے سے زیادہ نہیں لیکن جب خدا کی محبت کو اپنے دل
میں بھڑکاتا ہے اور اس میں جل جاتا ہے تو اس وقت خدا اس کو پری کا درجہ دے دیتا ہے (پری ایک
خیالی مخلوق ہے کہ لوگوں نے اس قدر خوبصورت متصور کیا ہے کہ کوئی اور مخلوق اس کے برابر
حسین اور خوبصورت نہیں ہے) یعنی وہ لوگ پھر اس قدر عالی مرتبہ اور حسین ہو جاتے ہیں کہ
خلقت ان پر ٹوٹی پڑتی ہے اور وہ عشق الہی کی آگ میں خاک ہو کر خاک شفا ہو جاتے ہیں اور یہی وہ
وقت ہوتا ہے جب ان کو خدا تعالیٰ مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ ” بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت
سے
ڈھونڈیں گے"۔ وہ وقت کیا عظیم الشان وقتہ الشان وقت ہوتا ہے کیونکہ ہوتا ہے کیونکہ اس وقت وہ گمنامی کے گڑھے
ایک دم شہرت کے اونچے ٹیلے پر بٹھائے جاتے ہیں پس دنیا دیکھ لیتی ہے کہ یہ ہے اس محبت کا انجام
جو کہ اس نے خدا سے کی تھی۔ چونکہ خدا تعالیٰ اپنے محبت کرنے والے کو کبھی نہیں چھوڑتا اس لئے
وہ روز بروز ایسے شخص کو ترقی دیتا اور اس کے تابعداروں کے حلقہ کو روز بروز بڑھاتا جاتا ہے اس
وقت اگر چہ وہ شخص تنہائی چاہتا ہے اور خلوت کو پسند کرتا ہے۔ لیکن لوگ جوق در جوق اس کی
طرف رجوع کرتے ہیں اور اس کو ہر وقت گھیرے رہتے ہیں اور یہ اس لئے ہوتا ہے کہ اس نے
خدا کے لئے اپنے عزیز و اقارب کو چھوڑا تھا۔ اور ہر وقت یاد الہی میں مشغول رہتا تھا۔ پس خدا اس
گمنامی کا بدلہ جو اس شخص نے اس کے لئے اختیار کی تھی اس طرح دیتا ہے کہ روز بروز اس کی
شہرت کو زیادہ کرتا ہے اور وہ جو اس کے مخالف ہوتے ہیں انہیں تباہ کرتا ہے اور اس وقت وہ شخص
جو برسوں خدا کی محبت میں دن گزار تا رہا ہے خدا کا محبوب ہو جاتا ہے اور کیا ہی اچھا ہے وہ شخص جو
کہ محبت اس سے کرتا ہے جو دائمی ہے اور جو طاقت رکھتا ہے کہ اپنے چاہنے والے کو بدلہ دے اور
جو ہمیشہ رہنے والا ہے اور جو کل صفات سے موصوف ہے بہ نسبت اس شخص کے جو محبت اس سے

انوار العلوم جلد 1
۲۵
محبت الهی
کرتا ہے جو آخر مرنے والا ہے تباہی ہر وقت اس کا انتظار کر رہی ہے اور اس وقت اس سے محبت
کرنے والے کو سوائے تباہی بربادی ذلت اور رسوائی کے کچھ حاصل نہ ہو گا۔ ہاں مگر اس شخص کو
جو کسی دوسرے سے خدا کی رضا کے حاصل کرنے کے لئے محبت کرتا ہے گو کہ وہ فانی چیز ہے لیکن
خدا کی رضا تو فانی نہیں۔ جب ایک شخص خدا کے رسول سے محبت کرتا ہے کہ اس کی بدولت میں
خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کروں اور تاکہ خدا کی رضا میرے شامل حال ہو جائے اس محبت میں وہ روز
بروز ترقی حاصل کرتا اور آخر کار سب رشتوں سے زیادہ وہ اس کو عزیز ہو جاتا ہے باپ بیٹا بھائی اور
دوسرے عزیزوں کی محبت اس کے دل میں کہیں کم ہوتی ہے بہ نسبت اس محبت کے جو وہ خدا کے
رسول سے کرتا ہے۔ یہ محبت اگرچہ ایک انسان سے ہوتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ خدا کی محبت
بھی ترقی کرتی جاتی ہے اور جب ایک شخص اس غرض سے اپنے ماں باپ اور بیوی بچوں اور بھائی
سے محبت کرتا ہے کہ خدا کا حکم ہے تو اس محبت کی تہہ میں بھی خدا کی ہی محبت ہوتی ہے۔ قیامت کے
دن ایسے شخص کے سر پر خدا کا سایہ ہو گا۔ اور اس قادر مطلق مالک یوم الدین کی پیاری آواز اس
شخص کے کان میں آئے گی اور اس وقت اس کو کیسی خوشی ہو گی جب وہ سنے گا کہ اے میرے
بندے تو نے مجھ سے محبت کی اور میرے لئے تکلیفیں اٹھا ئیں تیرا چلنا پھرنا کھانا پینا اور جاگنا سونا سب
میرے ہی لئے تھا۔ تو نے میری رضا کو اپنی رضا پر مقدم رکھا اور جن سے میں نے کہا تھا تو نے محبت کی
اور جن کے تعلق سے میں ناراض تھا تو ان سے الگ رہا۔ اس وقت کیسی خوشکن آواز اس کے کان
میں پڑے گی کہ ۔ فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي (الفيز الفجر (۲۰۳) ۳۰۳۰ اس وقت اس کو ان چند روزه
تکالیف کے بدلے جو کہ اس نے خدا کے لئے برداشت کی ہوں گی دائمی بهشت ملے گا اور وہ ہمیشہ
کیلئے اس محبت کا ثمرہ پالے گا جو اس نے خدا سے کی۔ میں اس جگہ یہ بھی بیان کرنا ضروری سمجھتا
ہوں کہ محبت و ہی نہیں کہ جو کسی انسان سے کی جائے یا کسی اور چیز سے کی جائے بلکہ میرے خیال
میں ہر اک کام میں جو انسان کرتا ہے اور ہر اک بات جس کو انسان ترک کرتا ہے اس کی محبت یا
نفرت کی وجہ سے ہوتا ہے۔ انسان اپنے پیدا ہونے کے وقت سے جتنے کام کرتا ہے سب محبت کی وجہ
سے ہوتے ہیں۔ کیونکہ جب انسان کو کسی کام کی محبت نہ ہو تو وہ و تو وہ کیونکر اس کو کر سکتا ہے۔ اب یہ دیکھنا
چاہئے کہ محبت کیونکر پیدا ہوتی ہے میرے خیال میں محبت حسن سے پیدا ہوتی ہے اور شاید سب دنیا
اس کو قبول کرتی ہوگی۔ اب خواہ حسن صورت ہو خواہ حسن سیرت ہو اور خواہ حسن انجام ہو ۔ حسن
صورت اس طرح کہ انسان ایک چیز کو اس لئے پسند کرتا ہے کہ اس کی شکل بھا گئی ہے اور اس میں
ம்
ی

انوار العلوم جلد |
۲۶
محبت الهی
کوئی چیز ایسی ہے یا خصوصیت ہے جو اس کی آنکھوں کو پسند آگئی ہے اور حسن سیرت اس طرح کہ
کسی کے اچھے اخلاق اور عمدہ برتاؤ سے ایک شخص کا دل اس طرف مائل ہو جاتا ہے اور ایسی محبت
اس کے دل میں پیدا کر دیتا ہے کہ وہ محبت کرنے والا شخص اس دوسرے شخص کی جگہ اپنے دل میں
خاص طور سے پاتا ہے۔ اور حسن انجام اس طرح کہ ایک شخص کسی کام کے شروع کرنے سے پہلے
سوچتا ہے اور غور کرتا ہے کہ اس کا انجام کیا ہو گا جب وہ اس کے انجام کو اچھا اور سود مند دیکھتا ہے
تو وہ ہر طرح سے اس کام کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے یہ تین قسم کی محبتیں ہیں جو میرے خیال
میں طرح طرح کی مشکلوں میں انسان کی زندگی میں پیش آتی ہیں ۔ بعض دفعہ انسان ایک چیز سے محبت
کرتا ہے اور نہیں جانتا کہ مجھ کو اس سے کیوں محبت ہے اگر چہ اس کی کوئی نہ کوئی وجہ ضرور
ہوتی ہے لیکن اس شخص کی نظروں سے پوشیدہ دیکھا جاتا ہے کہ ایک آدمی مدت تک ایک جگہ
رہتا اور پھر جب وہ کسی وجہ سے اس جگہ کو چھوڑتا ہے تو اس کے دل میں ایک قسم کا قلق اور
گھبراہٹ پائی جاتی ہے۔ حالانکہ وہ جتنی مدت تک اس جگہ رہا کبھی بھی اس جگہ کی محبت اس کے دل
میں جوش زن نہیں ہوئی۔ اسی طرح دو بچپن کے دوست جو ایک جگہ رہتے رہے ہیں اور جنہوں نے
ایک ہی جگہ تعلیم پائی ہے ۔ شاید بہت کم ایسے موقعہ پاتے ہوں گے کہ انہیں ایک دوسرے کی محبت
محسوس ہو لیکن جدائی اچانک آکر اس محبت کو شعلہ زن کر دیتی ہے جو ان کے دلوں میں مدت سے
خفیہ طور پر بڑھ رہی تھی اس وقت وہ جانتے ہیں اور ان کے دل اچھی طرح محسوس کر لیتے ہیں کہ
ہاں ہمیں آپس میں محبت تھی اس بات سے معلوم ہوتا ہے کہ محبت اس آگ کی طرح ہے جو آہستہ
آہستہ دیکھتی رہتی ہے اور جب اس کو کسی چیز سے ہلایا جاتا ہے تو وہ اچانک شعلہ زن ہوتی ہے۔
میرے خیال میں استغفار پڑھنے کی وجہ یہ معلوم ہوتی ہے۔ کہ محبت الہی کی آگ کو بھڑکایا جائے
کیونکہ انسان استغفار پڑھنے کے وقت اپنے گناہوں کو اپنے سامنے دیکھتا ہے اور جانتا ہے کہ اگر یہی
حالت رہی تو یہ گناہ مجھ میں اور میرے پیارے میں جدائی ڈالین گے ۔ اور آخر کار میں خدا تعالیٰ سے
دور جا پڑوں گا جس سے میں محبت کرتا ہوں اور شیطان کے نزدیک ہو جاؤں گا۔ جس سے میں نفرت
کرتا ہوں۔ پس اس جدائی کو سامنے دیکھ کر وہ کانپ اٹھتا ہے اور خدا تعالیٰ کی محبت اس کے دل میں
اور بھی جوش زن ہوتی ہے۔ اور اس طرح وہ ان گناہوں کو یک لخت ترک کر دیتا ہے جن کی کہ وہ
واقفیت حاصل کر لیتا ہے اور ان بندوں کے لئے جو آخر کار گناہوں کے پھندے سے نکل جاتے ہیں
استغفار ایک ترقی کا موجب ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ جتنا خدا کے قریب جاتے ہیں اتنا ہی ان کے دل میں

انوار العلوم جلد 1
۲۷
محبت الهی
اس کے پاس جانے کا اور اشتیاق بڑھتا ہے۔ اور وہ جو کچھ کہ فاصلہ بیچ میں ہوتا ہے اس کو ایک گناہ
تصور کرتے ہیں اور خدا سے التجا کرتے ہیں کہ ہم کو اور بھی اپنے نزدیک کرلے۔ غرض کہ یہ محبت
ایک ایسی زبردست طاقت ہے کہ یہ ایک طاقتور اور کمزور انسان پر یکساں حکومت کرتی ہے۔ محبت
کے کمال کا نام دنیا میں استقلال رکھا گیا ہے۔ بعض لوگوں میں محبت کی قوت بہت کم ہوتی ہے انہی
لوگوں کا نام بالفاظ دیگر کم ہمت اور بے استقلال ہے۔ کیونکہ جب انسان کو کسی چیز کی خواہش ہی
بدرجہ کمال نہ ہو گی تو کس طرح ایک عرصہ دراز تک اس کے حاصل کرنے کے لئے سرگرداں و
پریشان رہ سکتا ہے۔ مگر جب ایک شخص کو کسی چیز سے بہت ہی انس ہو گا اور وہ چاہے گا کہ کسی طرح
میں اس کو حاصل کر ہی لوں۔ اس وقت وہ ہر قسم کی تکالیف اور مصائب اور شدائد کو برداشت
کرلے گا۔ اور ہر طرح سے آخر اس کو حاصل کر ہی لے گا جیسا کہ کسی نے کہا ہے مَنْ جَدَّ وَجَدَ
ور نہ کم سے کم وہ دنیا پر ثابت کر دے گا کہ میں ایسا شخص نہیں ہوں کہ کم توجہی سے کسی کام کو ناتمام
چھوڑ دوں بلکہ جب تک میرے ہاتھ پاؤں چلیں اور جب تک دنیاوی وسائل میرا ہاتھ بٹا سکیں۔ میں
ہر ایک اس کام کو جس کے کرنے کا ارادہ کرلوں کمال تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں۔ یہ ہیں محبت
کی طاقتیں اور قوتیں جن سے وہ دنیا میں کام لیتی ہے۔ یہ جب جوش زن ہوتی ہے تو اس وقت انسان
کی حالت ناگفتہ بہ ہوتی ہے اس کے ہوش و حواس سب ہوا ہو جاتے ہیں اور بے چینی اور بے کلی
اس وقت اس کی جلیں ہوتی ہیں وہ اپنے دل میں ایسا درد محسوس کرتا ہے کہ سوائے چند گرم
آنسوؤں کے جو کہ اس کی گھبراہٹ کا کچھ تھوڑا سا حال بیان کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کوئی
نہیں ہوتا جو اس کی حالت کا اظہار کر سکے ۔ بلکہ خود اس کی طاقت گویائی بھی کچھ کام نہیں دیتی۔ اور وہ
جس کی زبان کبھی تالو سے نہ لگتی تھی۔ کلیجہ تھامے ہوئے بیٹھا ہوا نظر آتا ہے۔ یہ حالت اس قابل
ہوتی ہے کہ اس کا مشاہدہ کیا جائے۔ لیکن یہ تو تب ہو اگر دو سروں کو ایسا واقعہ پیش نہ آتا ہو بچپن
سے لے کر بڑھاپے تک بلکہ قبر کے کونہ تک یہی واقعات پیش آتے ہیں۔ ایک دودھ پیتانچہ تک
بھی اپنی ماں کی گود میں اور ایک اجنبی کی گود میں فرق محسوس کرتا ہے اور دوسرے کے ہاتھوں میں
جا کر خواہ مخواہ رو پڑتا ہے یا : رتا ہے یا بیکل ہو جاتا ہے ۔ حالا ہو جاتا ہے۔ حالانکہ وہ اس وقت اپنے پرائے میں کچھ تمیز نہیں کر
سکتا اور اس کو نہیں معلوم ہوتا کہ کون میرا دوست ہے اور کون میرا دشمن ہے وہ صرف اس محبت
کے تعلق کی وجہ سے جو اس کو اپنی والدہ سے ہوتی ہے غیر میں اور اپنی ماں میں ایک فرق محسوس
کرتا ہے۔ جیسا کہ کسی نے کہا ہے ۔ کہ دل را به دل رہیست یعنی اگر چہ ایک کو دوسرے کی محبت کا

انوار العلوم جلدا
۲۸
محبت الهی
علم بھی نہ ہو تو بھی بوجہ محبت کی کشش کے وہ اس کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے ۔ اسی طرح جب بچہ ذرا
بڑا ہو جاتا ہے تو اس وقت بھی وہ محبت کے اثر سے محفوظ نہیں ہوتا۔ کیونکہ وہ اپنے ہم عمر بچوں سے
محبت کا تعلق رکھتا ہے اور جب وہ کچھ اور بڑا ہوتا ہے۔ یعنی بلوغت کے قریب پہنچتا ہے تو اس وقت
سے دوسرا سلسلہ محبت کا شروع ہو جاتا ہے یعنی اس کو کسی قدر عقل آجاتی ہے کہ محبت کرنے کے
لائق ایک اور ہستی ہے جو کہ زمین و آسمان کی پیدا کرنے والی اور برے بھلے کی فرق کرنے والی ہے۔
پس اس وقت اگر وہ اپنی اصلاح کرتا اور صاف اور سیدھی راہ پر چلتا ہے تو آئندہ زندگی میں اس
کے لئے بہت سی آسانیاں پیدا ہو جاتی ہیں اور وہ راہ جو بہتوں کو بہت دشوار اور ناقابل گزر معلوم
ہوتا ہے اس کے لئے ایک عمدہ آسان اور بلا خوف و خطر ہو جاتا ہے۔ پھر اسی طرح انسان جوان ہو کر
بھی بہت سے تعلقات رکھتا ہے اور اس کو محبت کرنی پڑتی ہے۔ اور جب وہ بوڑھا ہوتا ہے تو تعلقات
اور بھی زیادہ ہو جاتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ محبت بھی ترقی کر جاتی ہے۔ اور پھر بوجہ ایک لمبی
عمر پانے کے بوڑھا آدمی اپنے کئی دوستوں کو چھوڑ چکا ہوتا ہے اور وہ اس سے پہلے اس دنیائے فانی
کو الوداع کہہ چکے ہوتے ہیں اور خواہ مخواہ اس کو وہ زمانہ جبکہ یہ اپنے دوستوں میں بیٹھتا تھا یاد آتا
ہے اور محبت اس کو بیقرار کرتی ہے اور نہیں تو اپنی پچھلی عمر کی باتیں یاد آکر اس کی خدا سے محبت
اور بڑھ جاتی ہے۔ کیونکہ وہ اپنے گناہوں سے ڈرتا اور پچھتاتا ہے اور اگر دوستوں کی جدائی کا داغ
بھی رکھتا ہو اور کچھ صلاحیت بھی رکھتا ہو تو بے ساختہ کہہ اٹھتا ہے سُبْحَانَ اللہ یعنی سب کے لئے
فنا مقدر ہے اور تکلیفیں آرام کے ساتھ ضروری ہیں۔ لیکن صرف ہاں صرف ایک اللہ تعالی ہے جو
ان تمام انقلابات اور فنا سے پاک ہے یا بے اختیاری میں وہ یہ کلمہ زبان پر لاتا ہے کہ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا
إِلَيْهِ رَجِعونَ ) ن (البقرہ: ۱۵۷) یہ فقرہ جو کسی غم غم کے کے و وقت بولا جاتا ہے میرے خیال میں اس کے معنوں
میں بھی محبت کی طرف ایک اشارہ ہے۔ یعنی جب ایک چیز جس کو ہم پسند کرتے ہیں ٹوٹ جاتی یا گم ہو
جاتی ہے یا ایک شخص ہم سے جدا ہوتا ہے خواہ دائمی خواہ ایک وقت مقررہ تک کے لئے اس وقت
ہم یہ کہتے ہیں کہ ہم تو خدا کے لئے ہی ہیں اور ہم نے اس طرف لوٹنا ہے یعنی مناسب کے لئے ہے
سوائے خدا تعالیٰ کے اور ہم بھی کسی دن انہی فنا شدہ لوگوں کی طرح فنا ہو جائیں گے ۔ لیکن غور
کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس فقرے میں ایک محبت کا بھی اشارہ ہے۔ یعنی خدا تعالیٰ اپنے
بندوں کو سکھلاتا ہے کہ نقصان کے وقت تم یہ پڑھا کرو اور اس میں اشارہ فرماتا ہے کہ تم تو میرے
لئے ہی ہو اور میرے پاس ہی لوٹو گے اور ایک میری ہی ہستی ہے کہ جس کی محبت تم کو کچھ فائدہ دے

انوار العلوم جلد |
۲۹
محبت الهی
سکتی ہے ۔ تو کیا وجہ کہ تم ایک فانی چیز سے اس قدر محبت کرتے ہو تم کو تو چاہئے کہ تم مجھ سے محبت
کرو جو فانی نہیں ۔ وہ چیزیں تو تم سے جدا ہونے والی ہیں اور اس کے بر خلاف میری طرف تم لوٹنے
والے ہو اور مجھ سے تم کو جدائی نہیں تو بتلاؤ کہ ایسی چیز سے محبت کرنی چاہئے جو جدا ہونے والی ہے
اور آخر رنج دینے والی ہے یا اس ہستی سے جس کی طرف لوٹنا ہو گا۔ اور اس سے کبھی لوٹنا نہ ہو گا اور
ہمیشہ اس محبت کا ثمرہ ملتا رہے گا۔ پس جب انسان کسی خسارہ یا تکلیف کے وقت اس فقرہ کو زبان پر
لاتا ہے تو اس کے دل میں نور اصبر اور استقلال کی ترغیب پیدا ہوتی ہے ۔ کہ کیا وجہ میں ایک فانی چیز
سے محبت کروں جبکہ نہایت حسین اور نہایت پیارا غیر فانی خدا میرے سامنے محبت کرنے کو موجود
ہے۔ مگر جب انسان خدا سے محبت کرتا ہے تو ساتھ ہی اس کے دل میں خدا کی مخلوق کی محبت بھی
جوش زن ہوتی ہے اور جتنا وہ اس میں بڑھتا جاتا ہے اتنا ہی اس میں بھی ترقی کرتا ہے۔ اس وقت
انسان جس چیز کو دیکھتا ہے معاً قادر خدا کی قدرت یاد آجاتی ہے کہ یہ سب صناعیاں اس کی ہیں۔ اور
جو کچھ ہمیں نظر آتا ہے وہ سب اس کی مخلوق ہے۔ پس بوجہ اس کے کہ وہ اس کے محبوب کی بنائی
ہوئی چیز ہے اور اس کے ارادہ اور حکم سے بنی ہے وہ اس کی قدر کرتا ہے اور اسی لئے وہ ان گناہوں
سے بچ جاتا ہے جن میں کہ دوسرے لوگ اس وجہ سے پھنے ہوئے ہوتے ہیں کہ ان کو خدا سے
محبت نہیں ہوتی یا اس درجہ تک نہیں ہوتی مثلاً ایک خدا سے محبت کرنے والا انسان اسراف سے
پر ہیز کرے گا کیونکہ وہ برداشت ہی نہیں کر سکے گا کہ ایک چیز جو کہ خدا نے اس کو دی ہے بلا
ضرورت اور بلا وجہ ضائع کی جائے اور وہ ظلم و تعدی سے پر ہیز کرے گا کیونکہ اس کی طبیعت اس کی
متحمل نہیں ہو سکے گی کہ خدا تعالیٰ کی بنائی چیز کو تباہ کرے اور اسی طرح اس محبت سے جو کہ ایک
انسان کو خدا سے ہو وہ دیگر تمام گناہوں اور کمزوریوں سے بچتا ہے۔ اور بر خلاف اس کے جو خدا
تعالٰی سے محبت نہیں رکھتا اگر انجام کے خوف سے اور سزا کے ڈر سے گناہوں اور بدیوں سے بچنے
کی کوشش بھی کرے تو اس حد تک نہیں بچ سکتا جہاں تک کہ وہ شخص جو کہ محبت اور اخلاص کی
وجہ سے بچتا ہے۔ اس وقت یہ بھی کہہ دینا ضروری ہے کہ اخلاص سے کام کرنے والا انسان بھی ایک
قسم کی سزا کا ڈر اور خوف رکھتا ہے مگر وہ بھی اس لئے ہوتا ہے کہ کہیں میری محبت میں خلل نہ
آجائے اور ایسا نہ ہو کہ میں خدا تعالیٰ سے دور جاپڑوں ۔ ہاں بعض اولیاء کے قول سے یہ بھی ظاہر
ہے کہ ایسے انسان بھی دنیا میں ہوتے ہیں جن کے دل میں خوف دوزخ یا امید بهشت کچھ بھی نہیں
ہوتا اور صرف اس اخلاص اور محبت کی وجہ سے اعمال کرتے ہیں جو کہ ان کو خدا سے ہوتا ہے اس

آج 10 میں سے 10 باقی