محبتِ الہٰی
انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 2
انوار العلوم جلد 1
محبت الهی
جگہ اصل مطلب تو میرا یہ ہے کہ اخلاص اور محبت الہیہ سے انسان گناہوں سے بچ جاتا ہے۔ اور
محبت کے درجے مختلف ہیں۔ جتنی محبت ہو گی اسی قدر قرب الہی نصیب ہو گا اور گناہوں سے بچنے کی
توفیق ملے گی۔ پس ضروری ہوا کہ گناہوں سے بچنے کیلئے اور ترقی درجات کے لئے ہم اپنا تعلق خدا
سے بڑھا ئیں اور اپنے دل میں وہ اخلاص اور وہ محبت پیدا کریں جس سے کہ ہم خدا تعالیٰ کے قریب
ہو جائیں اور شیطان ہم پر حملہ کرنے سے روکا جائے اور ہم ایک سورج کی طرح ہوں جس سے
ایک دنیا روشنی پکڑتی ہے۔ مگر مسئلہ زیر بحث تو یہ ہے کہ آیادہ خدا جس سے ہمیں محبت کرنی چاہئے
وہ عیسائیوں کا خدا ہے ، یہودیوں کا خدا ہے ہندوؤں کا خدا ہے یا مسلمانوں کا خدا ہے۔ اس جگہ یہ
یاد رکھنا چاہئے کہ خدا تو ایک ہی ہے مگر مختلف مذاہب مختلف رنگوں میں اس کو پیش کرتے ہیں اور
مختلف شریعتیں اس کی طرف منسوب کی جاتی ہیں اور یہ مذاہب کا جھگڑا بہت پرانے زمانہ سے چلا
آتا ہے۔ اس لئے ایک صاحب بصیرت کا فرض ہے کہ وہ غور سے سب مذاہب پر نظر ڈالتے ہوئے
فیصلہ کرے کہ کون سا مذہب سچا اور کون سا خدا اس قابل ہے کہ اس سے محبت کی جائے۔ بالفاظ
دیگر کون ساندہب ہے جو کہ خدا کی طرف سے ہے۔
اب اس موقع پر ہم مختلف مذاہب پر ایک مختصر نظر ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ ناظرین اس سے فائدہ
اٹھا ئیں اور کسی وقت جب کہ ان کو اس قسم کا مباحثہ کرنا پڑے تو اس پر نظر رکھیں۔ پہلے ہم
عیسائیوں کے خدا کو لیتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ عیسائی اپنے خدا کی نسبت کیا عقیدہ رکھتے ہیں دیکھا
جاتا ہے کہ عیسائی ایک مدت سے توحید فی التثلیث اور تثلیث فی التوحید کے قائل ہیں۔ یعنی وہ اس
بات کے قائل ہیں کہ توحید تثلیث میں ہے اور تثلیث توحید میں ہے اگر چہ یہ ایک ایسی چیز ہے جو
انسانی سمجھ میں نہیں آسکتی۔ کیونکہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک تین ہو اور تین ایک مگر خواہ یہ
ٹھیک ہو یا نہ ہو عیسائی ایسا عقیدہ رکھتے ہیں اور تین کے قائل ہیں اور پھر ساتھ ہی ایک کے وہ یہ بھی
کہتے ہیں کہ باپ بیٹا اور روح القدس تین خدا ہیں لیکن ساتھ ہی یہ سب ایک ہی ہیں۔ پہلے تو ہم
اس بات پر غور کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ مذہب بہت کچھ انسانی دست برد کے
اس وقت بہت سے ناظرین کے دل میں یہ خیال پیدا ہوا ہو گا کہ ایک فرقہ تو خدا کا منکر ہی ہے پس پہلے خدا ثابت کیا جائے تو پھر کوئی اور بات
شروع ہوگی مگر یاد رکھنا چاہئے کہ میرا مضمون ہے دہریہ کے خیالات کا رد کیونکہ یہ ممکن ہی نہیں کہ محبت کا مادہ دل میں ہو اور محبوب کوئی نہ
ہو جبکہ دل میں محبت کا مادہ موجود ہے کہ اس کا صانع یا خالق کوئی ہے جس نے محبت کا مادہ دل میں پیدا کیا ہے اور انسانی دل بھی خواہ مخواہ اس کی
طرف کشش کرتا ہے کہ اس کو ڈھونڈ نکالے۔ پھر ہم دہریہ سے سوال کرتے ہیں کہ خلائق کسن نے پیدا کی اور جب وہ ذرات عالم کی طرف
اشارہ کرے تو پھر یہ سوال ہو گا کہ ان کو کس نے پیدا کیا۔ اور اسی طرف ایک حد تک چل کر ایک طاقت ماننی پڑے گی جو کہ یہ سب کام چلا رہی
ہے پس وہی تو خدا ہے جو خالق ارض و سماء اور علیم و خبیر ہے تمام نیک صفات کا مجموعہ ہے۔ پس دہریہ کا ابطال تو یہ مضمون خود کر رہا ہے پھر اس
کا ذکر لانا یا الکل فضول ہے۔
انوار العلوم جلد 1
۳۱
محبت الهی
نیچے آچکا ہے ۔ کیونکہ تین خداؤں کی کونسل ظاہر کرتی ہے کہ ایک خدا انتظام مخلوق سے قاصر ہے جو
کہ خود ان کے عقیدہ کے برخلاف ہے ۔ وہ خدا کو قادر مطلق سمجھتے ہیں پھر کیونکر ممکن ہو کہ تینوں
قادر ہوں قادر مطلق تو وہ ہے جو بلا کسی اور کی مدد کے حکمران ہو مگر یہاں تو دو اور ساتھ لگے ہوئے
ہیں ہم خود عیسائی سلطنتوں میں دیکھتے ہیں کہ جب ایک کام پر ایک سے زیادہ آدمی لگائے جاتے ہیں تو
ان میں سے ایک کو دوسرے کی نسبت زیادہ اختیار دیئے جاتے ہیں اور وہ بوجہ اس امتیاز کے جو کہ
اپنے دوسرے ساتھیوں پر رکھتا ہے اس اختلاف کو مٹاتا ہے جو کہ وقتاً فوقتاً حادثات زمانہ اور
ضروریات وقت کی وجہ سے ان میں پڑ جاتا ہے۔ پس اگر یہ ممکن تھا کہ تین ہی قادر مطلق ہوں تو یہ
عیسائی سلطنتیں جو کہ حضرت عیسی کی غلامی کا دم بھرتی ہیں کچھ نمونہ ہم کو بھی تو دکھلائیں کہ کس
طرح تین کا قادر مطلق ہونا ممکن ہو سکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ملتی ہوئی بات بھی ہم ان میں نہیں
پاتے تو کیوں کر خیال کر سکتے ہیں کہ ان کے خدا تین بھی ہیں اور پھر قادر مطلق بھی اور پھر ایک کے
ایک تین کا ہندسہ ظاہر کرتا تھا کہ انتظام کے لئے کثرت رائے پر فیصلہ ہوتا ہو گا۔ مگر افسوس اور
حیرت کی بات تو یہی ہے کہ پھر وہ تینوں قادر مطلق بھی ہیں اگر کثرت رائے ہوتی ہے تو جب ایک
مخالف کی بات نہ مانی جاتی ہو گی تو کیا اس کی قدرت میں کوئی فرق نہیں واقع ہوتا ہو گا۔ بات یہ ہے کہ
یہ عقیدہ کچھ ایسا بے ڈھنگا اور لغو واقع ہوا ہے کہ کوئی انسانی عقل حتی کہ خود عیسائی بھی اس کو سمجھ
نہیں سکتے بلکہ جب ان سے سوال کیا جائے تو صاف جواب دیتے ہیں کہ یہ عقیدہ انسانی عقل سے بالا
ہے مگر کیا وہ عقیدہ جو انسانی عقل سے بالا ہو اس قابل ہے کہ انسان کے سامنے پیش کر کے اس کو
پریشان اور حیران کر دیا جائے کیا یہ عیسائیوں کے خدا کی کونسل کا ظلم نہیں کہ وہ ایسا عقیدہ انسان کو
منوانا چاہتی ہے جس کے مطابق اس نے انسان کا دماغ بنایا ہی نہیں۔ ایک دنیاوی گورنمنٹ تو اپنی
رعایا کی بہتری کی تجاویز سوچتی ہے اور نہیں تو کم سے کم اس بات کا خیال رکھتی ہے کہ کہیں وہ بوجھ
جو میں اس پر ڈالتی ہوں حد سے زیادہ تو نہیں ہو جاتا مگر یہ آسمانی کو نسل اس بات پر انسان کو دائمی
دوزخ میں ڈالتی ہے جس کا ماننا اس کے لئے نا قابل برداشت بوجھ ہے ۔ کیا یہی وہ عدل ہے کہ جس پر
عیسائیوں کا خد الخر کرتا ہے ؟ پھر ایک اور بات ہم کو نہایت تعجب میں ڈالتی ہے کہ جبکہ زمانہ ایک ہے
یعنی جب سے خدا ہے اس وقت سے بیٹا۔ اور ساتھ ہی قدرت اور طاقت بھی ایک ہی ہے اور پھر
بیٹے کی ماں بھی کوئی نہیں تو ایک کو بیٹا اور ایک کو باپ کس طرح قرار دیا گیا ہے کیا بیٹے کا حق نہیں کہ
وہ باپ ہونے کا دعویٰ کرے جبکہ وہ قادر مطلق ہے اور باپ کا ہم عمر بھی تو کیوں اس کی حق تلفی کر
انوار العلوم جلد 1
۳۲
محبت الهی
کے اس کو بیٹا قرار دیا گیا ہے ۔ پھر ہم دیکھتے ہیں کہ عیسائیت کی بنیاد کفارہ پر رکھی گئی ہے اور یہی چبوترہ
ہے جس پر کہ عیسائیت کا بت رکھا گیا ہے یا یہی وہ مسالہ ہے کہ جس پر عیسائیت کی عمارت کھڑی کی گئی
ہے اور اس کفارہ سے یہ مراد ہے کہ جب بیٹے نے یعنی مسیح نے دیکھا کہ باپ تو بوجہ عدل کے کسی کا
گناہ بخش نہیں سکتا اور اتنی مخلوق خواہ مخواہ جہنم میں جا رہی ہے تو اس نے اپنی قربانی کر کے مخلوقات
الہی کو گناہ سے بچایا۔ یعنی وہ مسیح کی شکل میں اس دنیا میں ظہور پذیر ہوا اور پھر یہودیوں کے ہاتھ سے
سولی دیا جا کر تمام گناہوں کو اپنے سر پر لے گیا اور اب وہ جو کہ اس کے کفارہ پر ایمان لائیں ان کے
تمام گناہ بخشے جائیں گے ۔ اور وہ ان وعدوں کے مستحق ہوں گے جو کہ خدا تعالیٰ نے اپنے نیک
بندوں کے ساتھ کئے ہیں مگر اس پر غور کرنے کے ساتھ ہی پہلا اعتراض جو اس پر پڑتا ہے وہ یہ ہے
کہ جب خدا بھی قادر مطلق اور بیٹا بھی تو کیا وجہ کہ مسیح نے اپنی قدرت سے تمام لوگوں کو نجات نہ
دیدی تو پھر ہم دیکھتے ہیں کہ ہیں کہ یعقوب باب ۲ آیت (۱۳) میں صاف طور سے لکھا ہے کہ ”رحم عدالت پر
غالب ہوتا ہے" تو کیوں خدا کو ضرورت پڑی کہ اپنے اکلوتے بیٹے کو قربان کرے اور خلقت کو گناہ
سے بچائے جبکہ رحم عدالت پر غالب ہے تو کیوں اس نے رحم کر کے لوگوں کو نہیں چھڑا دیا اور کیوں
ہمارے لئے سند
اس نے ان کو جو کہ گناہگار تھے بخش نہ دیا ا نہ دیا ؟ اور اگر یہ کہا جائے کہ یعقوب کا قول ہمارے
نہیں تو یہ ایک نہایت ذلیل عذر ہو گا۔ کیونکہ اگر ایسا ہے تو کیوں یعقوب کے خطوط کو بائبل میں جگہ
دی گئی ہے اور اگر وہ اس قابل ہیں کہ ان کو ردی کے ٹوکرے میں پھینک دیا جائے تو کیوں اب بھی
عیسائی اس سے سند لیتے ہیں۔ اگر وہ خطوط غلطی سے بائبل میں درج ہو گئے تھے تو اب ان کو نکالا جا
سکتا ہے مگر اس صورت میں بھی ایک بہت بڑی مشکل پیش آوے گی اور وہ یہ کہ مسیح نے اپنے بارہ
حواریوں کے لئے تخت کا وعدہ کیا تھا اور اگرچہ وہ پورا نہیں ہوا مگر پھر بھی عیسائیوں نے تخت سے
مراد آسمانی تخت لے کر کسی قدر اپنا پیچھا چھڑایا تھا اور اب جبکہ یعقوب کے خطوں کو بھی خلاف
ارشاد حضرت عیسی تصور کیا جائے گا تو لازم ہو گا کہ یعقوب کو بھی ایک بد گو اور جھوٹا انسان سمجھا
جائے اور اس صورت میں دو حواری روحانی تختوں سے بھی محروم ہو جائیں گے ۔ ایک تو یعقوب
دوسرے یہودا اسکریوتی جس نے تمیں روپے لے کر اپنے استاد یسوع کو دشمنوں کے حوالے کر دیا اور
اس روحانی تخت سے محروم رہا جس کا اس سے وعدہ کیا گیا تھا۔ اور اب جبکہ دو حواری آسمانی تخت
سے محروم کئے جائیں گے تو معلوم نہیں کہ عیسائیوں کو وہ کس قسم کے تخت ماننے پڑیں گے جس کا
کہ یسوع نے اپنے حواریوں سے وعدہ کیا تھا۔ اب میں اصل مطلب کی طرف لوٹتا ہوں اور
انوار العلوم جلد 1
٣٣
محبت الهی
عیسائیوں کو اس بات کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ذرا رحم عدالت پر غالب ہوتا ہے " کے معنی تو
بتائیں۔ پھر ہم دیکھتے ہیں کہ دانیال نبی کی کتاب باب ۹ آیت ۱۶ میں لکھا ہے ۔ "اے خداوند میں
تیری منت کرتا ہوں کہ تو اپنی ساری راست بازی کے موافق اپنے قہر اور اپنے خشم سے جو تیرے
ہی شہریو رو شلم پر ہے جو کوہ مقدس ہے دست بردار ہو ۔ کیونکہ ہمارے گناہوں کے اور ہمارے باپ
دادوں کی شرارتوں کے سبب سے یور د شلم اور تیرے لوگ ان ساری قوموں کے حضور میں جو
آس پاس ہیں مورد ملامت ہوئے " اس جگہ دانیال نبی اپنے گناہوں اور اپنی قوم کے گناہوں کی
معافی خدا تعالیٰ سے چاہتے ہیں۔ پس اگر وہ گناہ معاف نہیں کر سکتا اور عادل ہے تو دانیال نبی کا یہ
فعل عبث ہو جاتا ہے مگر اس کے برخلاف جبریل نے آکر ان کو سنایا ہے کہ تیری دعا سنی گئی اور پھر ہم
دیکھتے ہیں کہ تو اریخ نمبر ۲ باب ۳۰ آیت ۲۱ میں لکھا ہے کہ حزقیاہ نے بنی اسرائیل کیلئے دعا مانگی اور
خداوند نے اس کی سنی اور معاف کیا " ( فارن بائبل سوسائٹی ۔ مشن سٹیم پریس لودھیا نہ مطبوعہ ۱۹۰۸ء) کیا
عیسائی صاحبان اتنا نہیں سمجھ سکتے کہ جب خدا کی عادت ہے کہ وہ گناہ معاف کر دیتا ہے تو کیوں اس کو
لغو کام سوجھا کہ اپنے بیٹے کو مفت میں پھانسی دلوائی اور لوگوں کے گناہ معاف نہ کئے پھر ہم دیکھتے ہیں
کہ عیسائی اس بات کے جواب میں بعض دفعہ یہ کہہ دیتے ہیں کہ یسوع سے پہلے جو لوگ بیٹے پر
ایمان رکھتے تھے ان کے گناہ بھی بخشے گئے لیکن اس جگہ یہ بات بھی نہیں کیونکہ ایمان لانے والے
کے گناہ تو پہلے ہی بخشے گئے خدا نے یہ کیا لغو بات کہی کہ میں نے حزقیاہ کی دعا سن کر گناہ معاف کئے جو
کفارہ پر پہلے سے ہی ایمان لائے ہوئے تھے اور جن کا یقین اور اخلاص اول ہی سے کامل تھا ان کو
گناہگار ٹھرانا ایک بہت بڑی نا انصافی ہے اور یا تو اس جگہ خدا سے ہی غلطی ہو گئی ہے یا حز قیل نبی
نے نعوذ باللہ افتراء سے کام لیا اور مخلوق الہی کو دھوکہ دینا چاہا ہے اور یہ دونوں ایسی صورتیں ہیں کہ
ان میں سے ایک کو مان کر بھی عیسائیت کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔
مگر نہیں جس مذہب کا خدا گناہ سے پاک نہیں اس میں ایک نبی پر تہمت کا لگنا اور گناہگار ثابت
ہونا کوئی بڑی بات نہیں پھر ہم دیکھتے ہیں اب تک جو ہم نے ثابت کیا ہے یہ ہے کہ عیسائیوں کا خدا
اول تو اس قابل ہی نہیں کہ وہ سمجھ میں آسکے اور پھر اس کی باتیں اور کلام کچھ ایسی متناقض واقع
ہوتی ہیں کہ ایک عقلمند سے عقلمند انسان ان کے سمجھنے سے قاصر ہے کیونکہ ایک طرف تو وہ گناہ
معاف کرتا ہے اور دوسری طرف وہ کہتا ہے کہ میں عادل ہوں اور گناہ معاف نہیں کر سکتا۔ یہ بات
تعجب اور حیرت سے دیکھنے کے قابل ہے کہ خدائے قادر کو کیا ضرورت پڑی کہ اس نے ایسا دو رخا
انوار العلوم جلد 1
امله
محبت اسی
کلام کیا۔ کیا وہ اپنے بندوں سے ڈرتا ہے یا کوئی اور بھید ہے جس کو ہم سمجھ نہیں سکتے۔ مگر پہلی بات
زیادہ زبردست معلوم ہوتی ہے کیونکہ اس نے یہودیوں کی مار کھا کر ایک تجربہ حاصل کر لیا تھا اور
خیال کیا تھا کہ اگر میں کفارہ کا باطل مسئلہ ان کے سامنے پیش نہ کروں گا تو معلوم نہیں مجھ سے کیا
سلوک کریں گے ۔ اب ہم اتنا تو ثابت ثابت ک کر چکے ہیں ہیں کہ کہ کفارہ کفار کا مسئلہ انسانی عقل سے بعید ہے اور یہ کہ کہ
عیسائیوں کا خدا دور خا کلام کرتا ہے پھر کس طرح ہو سکتا ہے کہ ہم ایسے خدا سے محبت کریں اور ہر
لحظہ اور ہر گھڑی اپنے دل میں اس کا تصور جمائے رکھیں ۔ اب ہم دیکھتے ہیں تو عیسائیوں کا خدا جو
وعدہ کرتا ہے اس کو پورا بھی نہیں کرتا۔ اس نے کہا ہے کہ گناہ کی سزا جسم پر پڑتی ہے اور روح پر
بھی۔ اور یہی اکثر عیسائیوں کا عقیدہ ہے جیسا کہ پیدائش باب ۳ آیت ۱۶ میں ہے کہ ”میں تیرے
حمل میں تیرے درد کو بہت بڑھاؤں گا تو درد کے ساتھ بچے جنے گی“ اسی طرح آیت ۱۹۱۸ میں ہے
وہ (زمین) تیرے لئے کانٹے اور اونٹ کٹارے اگاوے گی اور تو کھیت کی نبات کھائے گا۔ تو اپنے
منہ کے پسینہ کی روٹی کھائے گا اور یہ وہ سزا ہے جو کہ آدم علیہ السلام و حوا کو بسبب ایک گناہ کے
خدا تعالیٰ نے دی ہے مگر جبکہ کوئی مسیح کے کفارہ پر ایمان لائے تو چاہئے کہ وہ اس تکلیف سے بچ
جائے۔ کیونکہ مسیح کے کفارہ پر ایمان لانے سے اس کے تمام اگلے پچھلے گناہ معاف کئے گئے اور اب
اس کا حق ہے کہ اگر وہ عورت ہے تو دروزہ سے بچہ نہ بنے اور اگر مرد ہے تو اس کو محنت مزدوری نہ
کرنی پڑے۔ مگر ہم دیکھتے ہیں کہ یورپ میں ہر سال بیسیوں عورتیں بچہ جننے کی تکلیف سے ہلاک ہو
جاتی ہیں۔ کیا خدا کو اپنا وعدہ بھول گیا ؟ یا وہ آرام میں ہے اور قصوں کے دیووں کی طرح جو کہ ایک
در از زمانہ تک ایک ہی کروٹ پر سوتے رہتے ہیں وہ بھی سو رہا ہے۔ بہر حال کچھ بھی ہوا سے خبردار
کرنا چاہیئے اور تمام عیسائیوں کا فرض ہے کہ وہ مل کر اس کی خدمت میں ایک ڈیپوٹیشن پیش
کریں تاکہ اس روز مرہ کی تکلیف سے بچ جائیں۔ اور ایسا ہو کہ پھر عورتیں بلا در دو کے بچہ جنہیں اور
مرد بلا محنت کے روزی حاصل کریں تب بیشک عیسائیوں کا فرض ہو گا کہ وہ دنیا کے سامنے اس
مذہب کو پیش کریں۔ اور گو کہ تثلیث لوگوں کی سمجھ میں نہ آوے مگر ان کا یہ کہنے کا حق ہو جائے گا
کہ وہ جو ہم سے وعدہ کیا گیا تھا وہ پورا کیا گیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وعدہ کرنے والا بھی
موجود ہے ۔ مگر جبکہ ان کا خدا وعدہ کر کے بھول جاتا ہے تو ہم اس سے نجات کی کس طرح امید رکھ
سکتے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ اس نے عیسائیوں سے تین وعدے کئے ہیں مگر اب تک ان میں سے ایک
بھی پورا نہیں کیا اس نے بارہ حواریوں سے بارہ تخت کا وعدہ کیا۔ یہاں تک کہ لو قاباب ۲۲ آیت
انوار العلوم جلد 1
۳۵
محبت الهی
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX
۳ میں ہے کہ ”اب جس کے پاس ہوا ہو لیوے اور اسی طرح جھولی بھی اور جس کے پاس نہ ہو وہ
اپنی پوشاک بیچ کر تلوار خریدے " اس کا سوائے اس کے اور کیا مطلب ہو سکتا ہے کہ اس تخت کے
وعدہ کو اور بھی مضبوط کیا جائے مگر افسوس ہے تخت تو کیا ملنے تھے ان میں سے ایک حواری تو برگشتہ
ہو گیا جس نے کہ تمہیں کھوٹے درہم لے کر اپنے استاد کا سراغ بتایا اور ایک نے تین دفعہ یسوع پر
لعنت کی۔ پس ایک تو یہ وعدہ تھا جو آج تک پورا نہ ہوا ۔ اور دو سرادہ ہے جو قیامت تک بھی نہ ہو گا
یعنی مسیح نے حواریوں سے وعدہ کیا تھا (لوقا باب ۲۱ آیت ۲۷) لوگ ابن آدم کو بدلی میں قدرت اور
بڑے جلال کے ساتھ آتے دیکھیں گے " پھر آیت ۳۲ ۳۳ میں ہے کہ ” میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ
جب تک یہ سب نہ ہو لیوے یہ پشت کبھی نہ گزرے گی آسمان و زمین مل جائیں گے پر میری باتیں
کبھی نہ ملیں گی مگر وہ پشت تو الگ رہی اس زمانہ سے آج تک یہودیوں کی بیسیوں پشتیں گذر
گئیں مگر اب تک یسوع آسمان سے قدرت اور بڑے جلال کے ساتھ نہیں اترا۔ پھر تیسری وعدہ
خلافی وہ ہے جو کہ ہم اوپر گناہوں کی معافی کی نسبت بیان کر چکے ہیں۔ اب دیکھنا چاہئے کہ جب یہ
تینوں وعدے جو مسیح یا خدا نے اپنے بندوں سے کئے تھے وہ آج تک پورے نہیں ہوئے تو اس سے
اور کیا امید ہو سکتی ہے ۔ اب ہم آخری بات جو ناظرین کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں وہ عیسائیوں کا
یہ عقیدہ ہے کہ مسیح لعنتی تھا۔ اور یہ بات بالکل ہی لغو اور بیہودہ ہے کیونکہ لعنت تعلق رکھتی ہے دل
سے اور کسی کا لعنتی ہونا ظاہر کرتا ہے کہ اس کا دل خدا سے پھر گیا۔ مگر یہاں تو خود مسیح ہی خدا تھا اس کا
دل پھر تو کس سے پھرا اور اگر یہ کہا جائے کہ وہ اس وقت انسانی قالب میں تھا تو اور الزام آئے گا
اور اس صورت میں ماننا پڑے گا کہ اس کا دل خدا سے جو باپ تھا پھر گیا اور یہ بات نا ممکن ہے کیونکہ
وہ اس کی طرف تو لوگوں کو بلانے آیا تھا پس ان تمام باتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ عیسائیوں کا خدادہ
خدا نہیں جس سے ہم کسی بہتری کی امید کر سکیں یا ہمار ا دل جس کی طرف محبت کرنے کے لئے جھک
جائے اور یہ کفارہ کی آڑ بھی سوائے دھوکے کی مٹی کے اور کچھ نہیں اور یہ ایک لغو بات ہے کہ
مرے کوئی اور گناہ کسی کے بخشے جائیں ہم دیکھتے ہیں کہ کبھی دنیا میں ایسا نہیں ہوا کہ ایک شخص کے
سردرد ہو اور دوسرا اپنے سر میں پتھر مارے اور وہ جو کہ سردرد میں مبتلا تھا بیماری سے شفایاب ہو پھر
ہم کس طرح یقین کر سکتے ہیں کہ مسیح نے دنیا پر رحم کھا کر اپنے آپ کو قربان کر دیا اور دوسروں کے
گناہوں کو اپنے سر پر لے لیا۔
اور وہ جو کہ قادر مطلق تھا اور خدا کا اکلوتا بیٹا تھا ایک دن اس پر ایسا بھی آیا کہ وہ اپنے باپ سے
انوار العلوم جلد 1
۳۶
محبت الهی
تعلق توڑ بیٹھا اور اس قادر مطلق کا انکار کر دیا جس کی طاقت اور جلال کا وہ سب سے زیادہ واقف
تھا۔ کیونکہ لعنت کا یہی مفہوم ہے اور اگر تو ریت ہم کو ایسی نظیر بتاتی تو کچھ بات بھی تھی مگر بجائے اس
کے کہ توریت کفارہ کی کوئی نظیر بتائے وہ الٹی اس کی منکر ہے ۔ کیونکہ پیدائش باب ۴۴ آیت ۱۷۱۶
میں لکھا ہے کہ ” یہود ابولا کہ ہم اپنے خداوند سے کیا کہیں اور کیا بولیں اور کیونکر اپنے تئیں پاک
ٹھہرا دیں کہ خدا نے تیرے چاکر کی بدکاری ظاہر کی دیکھ کہ ہم اور وہ بھی جس پاس سے پیالا نکلا اپنے
خداوند کے غلام ہیں وہ بولا خدا نہ کرے کہ میں ایسا کروں۔ یہ شخص جس پاس سے پیالا نکلا وہی میرا
غلام ہو گا۔ اور تم اپنے باپ کے پاس سلامت جاؤ"۔ اس جگہ حضرت یوسف اپنے بھائی کو ایک پیالہ
کی چوری کا ملزم بھی ٹھہراتے ہیں۔ ( یہ نہ سمجھنا چاہئے کہ کہیں در حقیقت حضرت یوسف کے بھائی
نے چوری کی بلکہ پیالہ حضرت یوسف کے غلاموں سے غلہ کی بوری میں رکھا گیا تھا) اور ان کے
دوسرے بھائی اپنے آپ کو ان کے پاس ایک قیدی یا غلام کے طور پر پیش کرتے ہیں مگر وہ جواب
دیتے ہیں کہ خدا نہ کرے کہ میں ایسا کروں اور اگر کفارہ جائز ہوتا تو حضرت یوسف کے بھائی
جواب دیتے کہ جب خدا نے اپنے اکلوتے بیٹے کو دنیا کی خاطر قربان کر دیا اور اس بیٹے کی قربانی کو
قبول کیا تو کیا وجہ کہ ہماری قربانی اپنے بھائی کے بدلے رد کی جائے اور خود حضرت یوسف جو کہ نبی
تھے یہ فقرہ ا زبان پر نہ لاتے ۔ کیونکہ خدا نہ کرے کا لفظ ظاہر ظاہر کہ کرتا ہے کہ ایک کے بدلے دو سرے کو
پکڑنا شریعت کے لحاظ سے نا جائز تھا اس لئے حضرت یوسف فرماتے ہیں کہ خدا نہ کرے کہ مجھ سے
ایسا برا فعل سرزد ہو ۔ اس جگہ کوئی شخص یہ اعتراض کر سکتا ہے کہ حضرت یوسف کے بھائی اپنے
بھائی کے بدلے میں اپنے آپ کو غلام نہیں قرار دیتے بلکہ وہ اپنے آپ کا ، آپ کو اس کے ساتھ پکڑواتے
ہیں۔ مگر حضرت یوسف کے جواب پر غور کرنے سے یہ بات اس پر کھل جائے گی کہ ان کا اصل
مطلب یہی تھا کہ ان میں سے ایک رکھا جائے اور چھوٹا بھائی چھوڑ دیا جائے اور پھر اس گفتگو میں
آگے چل کر یہودا کا آیت ۳۳ با ۳۳ میں یہ کہنا کہ ” اب مجھے اجازت دیجئے کہ تیرا چاکر جو ان کے بدلے
اپنے خداوند کی غلامی میں رہے اور جو ان کو اس کے بھائیوں کے ساتھ جانے دے " صاف ظاہر
کرتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو اس کے بدلہ میں قید کروانا چاہتا تھا۔ مگر حضرت یوسف نے صاف جواب
دیا اور اس کو ایک گناہ قرار دیا۔
۴
پس جبکہ کفارہ شریعت میں ناجائز تھا اور نبی اس کو ایک گناہ ٹھراتے تھے تو کیونکر یہ مانا جائے کہ
حضرت عیسی سے پہلے جو لوگ گزرے ہیں وہ ان کے کفارہ پر ایمان رکھتے تھے۔ یا کفارہ پر بھی ہم کس
انوار العلوم جلد ا
۳۷
محبت الهی
طرح یقین کریں جبکہ شریعت موسوی اس کو ناجائز ٹھہراتی ہے۔ جس شریعت پر چلنے کا فخر خود حضرت
عیسیٰ کو تھا پھر ان دلائل کے علاوہ ایک بات ایسی زبردست ہے کہ جس کو خیال میں لا کر ہم ایک دم
کیلئے بھی حضرت عیسیٰ کو خدائی کا منصب نہیں دے سکتے یا دوسرے الفاظ میں ہم قطعاً یہ وہم بھی
نہیں کر سکتے کہ عیسائی مذہب سچا ہے اور وہ یہ ہے کہ حضرت عیسی کی قبر سری نگر کے خانیار محلہ میں
معلوم کی گئی ہے اور انجیل سے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ حضرت عیسیٰ صلیب پر مرے نہیں بلکہ اس پر
سے زندہ اتار لئے گئے تھے۔ اور تاریخی شہادتوں سے یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچائی گئی ہے کہ وہ سری
نگر میں آئے اور وہاں آکر فوت ہوئے جس کی گواہی خود سری نگر کے باشندے بھی دیتے ہیں اب
ہم نے مختصر سے دلائل اس بات کے دے دیئے ہیں کہ آیا عیسائی مذہب سچا ہے یا نہیں ۔ یا کہ اس کا
خدا اس قابل ہے کہ ہم اس سے محبت کریں یا نہیں۔ اور ان دلائل سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ بہت
سے انسانی تصرفات اس مذہب میں جگہ رکھتے ہیں اور یہ اس قابل نہیں رہا کہ خدا کی تلاش کرنے
والا آدمی اس سے کچھ فائدہ اٹھائے ۔ اس لئے اب ہم یہودیوں میں خدا کی تلاش کرتے ہیں کہ شاید
ہم کو وہ خدا ملے جس سے کہ ہم محبت کریں اور وہ ہماری محبت کا بدلہ دے اور اس قابل ہو کہ ہم
اس سے تسلی پائیں جو کہ آفات اور مشکلات کے وقت اپنے بندوں کی دستگیری کرے ۔ مگر افسوس
کہ اس مذہب کی طرف ایک ہی قدم اٹھا کر ایک مایوسی کی ہو جاتی ہے اور طالب حق جو کہ حق اور
اصلیت کی تلاش میں دن رات سرگردان و پریشان رہتا ہو اور جس کو فکر اور غم اس لئے گھیرے
رہتے ہوں کہ کسی طرح اس کو وہ خدا ملے کہ جس کی محبت سے اس کا دل پاک ہو جائے اور یہ ایک
سکھ اور چین کی زندگی پاوے گھبرا اٹھتا ہے اور حیران ہوتا ہے کہ یہ کیسا مذہب ہے کہ جس کے پیرو
خدا کے تعلق اور اس کے راستہ کی ہدایت کو اپنے لئے ہی مخصوص سمجھتے ہیں۔ ناظرین کو یاد رکھنا
چاہئے کہ یہودیوں کا یہ عقیدہ ہے کہ سوائے ہمارے نجات کسی کو نہیں مل سکتی اور یہ کہ اور کوئی
شخص اگر ہم میں داخل ہونا چاہے تو اس کے لئے یہ دروازہ قطعا بند ہے اور ایسا ممکن نہیں کہ کوئی
شخص توریت اور حضرت موسی پر ایمان لاکر یہودیوں کے زمرہ میں داخل ہو جائے ۔ اگر کوئی شخص
یہودیوں میں داخل نہیں ہو سکتا تھا تو چاہئے تھا کہ کوئی اور طریقہ بھی نکالا جاتا کہ جس سے دنیا دائمی
عذاب اور ہمیشہ کیلئے لعنت سے بچ جاتی۔ مگر نہیں۔ شاید خدا تعالیٰ کا یہودیوں سے رشتہ ہے کہ نجات
سوائے ان کے اور کسی کو مل ہی نہیں سکتی ۔ اس نجات کا فائدہ ہی کیا ہوا کہ سوائے ایک فرقہ کے اور
کسی کو نہ ملے باقی تمام فرقے اور تمام قومیں باوجود اقرار کرنے کے کہ یہودی مذہب سچا اور خدا کی
انوار العلوم جلد 1
۳۸
محبت الهی
طرف سے ہے اس بات سے محروم رہیں کہ وہ خدا کی محبت کی لذت اٹھائیں۔ پھر جبکہ یہودیوں پر ہی
نجات کا ملنا نہ ملنا منحصر ہے تو جزاء و سزا اور حشر و نشر و غیرہ بالکل بیہودہ اور لغو ہو جاتے ہیں اور اسی
لئے یہودیوں کے بعض فرقے بالکل انکار کر بیٹھے ہیں کہ کبھی جزاء و سزا کا کوئی دن آوے گا۔
اور انہوں نے یہی نہیں کیا کہ جزاء و سزا کا ہی انکار کریں بلکہ ان کے خیال میں مذہب کوئی چیز نہیں
صرف کچھ قوانین ہیں تاکہ بنی نوع انسان میں انتظام قائم رہے۔ پس ایسے لوگوں کا ذکر کرنے کی کوئی
ضرورت نہیں جنہوں نے مذہب کو ایک معمولی قوانین کا مجموعہ قرار دیا ہے ۔ کیونکہ اگر ایسا ہو تا تو
دنیا میں کبھی کوئی سلطنت اس دو ہزار سال کے عرصہ میں رہ ہی نہیں سکتی تھی کیونکہ اس عرصہ کے
درمیان کوئی یہودی سلطنت ہوئی ہی نہیں پھر یہ انتظام جو ہے تو کیونکر قائم رہا اور اگر یہ کہیں کہ
عیسائی بھی تو ریت پر ایمان رکھتے ہیں ان کی سلطنت یہودیوں کی سلطنت ہی ہے تو یہ غلط ہے۔ کیونکہ
ان کو تو بزعم خود کسی شریعت کی ضرورت ہی نہیں اور ان کو اجازت ہے کہ سوائے چند باتوں کے جو
کہ حواریوں کی کونسل نے قرار دی ہیں اور سب کام کریں اور جس طرح دل چاہے عمل کریں ان
کے گناہوں کا بوجھ تو بیچارے مسیح کی گردن پر رکھا گیا ہے۔ اور یہ بالکل آزاد ہیں پھر عیسائیوں کی
سلطنت کو اپنے اصول کے مطابق سمجھنا خلاف واقعہ ہو گا۔ اور اس کے علاوہ عیسائی سلطنتیں کہیں
قصور معاف کرتی ہیں تو کہیں سزا دیتی ہیں حالانکہ توریت میں ہے کہ دانت کے بدلے دانت اور
ہاتھ کے بدلے ہاتھ لو تاکہ دنیا عبرت حاصل کرے ۔ پس عیسائی سلطنتوں کو اپنے میں شامل کرنا تو کسی
طرح بجاہی نہیں۔ اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ دنیا میں بغیر تعلیم موسوی کے بھی انتظام چل سکتا
ہے ۔ اور دوسری قومیں بھی اس قابل ہیں کہ وہ بغیر تو ریت کی مدد کے دنیا کا انتظام چلا دیں پس ہم
اب ان فرقوں پر نظر ڈالتے ہیں جو کہ جزاء و سزا کے قائل ہیں اور اقرار کرتے ہیں کہ ایک دن ایسا
بھی آنے والا ہے جبکہ خدا تعالیٰ کے رو برو لوگ اپنے اعمال کا حساب دیں گے اور وہ کام جو کہ
انہوں نے دنیا میں کئے ہوں گے ان کا بدلہ ان کو ملے گا مگر یہاں پھر یہ اعتراض آتا ہے کہ جب
یہودیوں کیلئے نجات لازم ہے اور دوسروں کے لئے حرام تو جزاء و سزا کے دن کی ضرورت ہی کیا
ہے؟ کیونکہ جزاء وسزا اس لئے ہے کہ وہاں بھلے اور برے میں فرق کر کے دکھایا جائے اور ظاہر کیا
جائے کہ فلاں نے بہت عمدہ کام کیا اور فلاں نے بہت برا اور اس لئے اس کو جو کہ نیک اور شریف
تھا خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ یہ انعام دیئے جاتے ہیں اور وہ جو کہ بد تھا اور برائی کے سوا اور کچھ
نہیں جانتا تھا یہ سزادی جاتی ہے۔ مگر یہاں تو یہ بات ہی نہیں کیونکہ یہودیوں کیلئے نجات لازم ہوئی
انوار العلوم جلد 1
۳۹
محبت الهی
اور دوسروں کے لئے حرام پھر کیا ضرورت تھی کہ حشر و نشر کا دن مقرر کیا جاتا اور پھر خدا تعالیٰ کا نعوذ
باللہ یہ سخت ظلم ہے کہ اس نے ایک شخص کو یہودیوں میں پیدا کیا اور دوسرے کو نہیں اور باوجود
اس کے کہ وہ یہودی نیک اعمال بھی نہیں کرتا اور یہ دوسرا آدمی چاہتا ہے کہ میں یہودی فرقے میں
داخل ہو کر نجات پاؤں۔ مگر وہ جو یہودی ہے مفت میں نجات حاصل کرتا ہے اور وہ جو کہ کسی اور
گروہ سے ہے بلا گناہ کے مارا جاتا ہے اگر خدا تمام دنیا کو یہودی پیدا کر تا تو بھی کچھ بات تھی کہ اس
نے تمام انسانوں کو یہودی پیدا کیا تھا مگر ایک نے اپنی بد اعمالی کی وجہ سے سزا پائی اور دوسرے نے
نجات مگر یہاں تو گویا کہ دھکے دے کر بنی نوع انسان کو نجات اور محبت الہی سے خارج کیا گیا ہے۔
قیامت کے دن اگر ایک انسان کہے کہ میں تو یہودی مذہب قبول کرنے کے لئے تیار تھا مگر اے خدا تو
نے اور تیرے جانشینوں اور حاکموں نے مجھ کو ایسا کرنے سے باز رکھا تو اس وقت خدا تعالیٰ کیا
جواب دے سکتا ہے سوائے اس کے کہ میری مرضی میں جس کو چاہوں دوزخ میں ڈالوں اور جس
کو چاہوں بہشت عطا کروں مگر یہ وہ جواب نہیں ہو سکتا کہ جس سے ایک طالب حق کی تسلی ہو سکے ۔
اور اس صورت میں یہودیوں کے مذہب اور اس کے خدا کی مثال اس کنویں کی سی ہوگی جس پر
ایک شخص کھڑا ڈول نکال رہا ہے اور کہتا ہے کہ وہ جو پیاسا ہے اس طرف آئے تاکہ میں اس کو
شیریں اور ٹھنڈے پانی سے سیر کروں اور اس گرمی کی شدت اور سختی سے بچاؤں جو کہ سورج کی
گرم اور جھلس دینے والی دھوپ سے پہنچ رہی ہے مگر جب ایک پیاسا جو کہ کئی کوس کا سفر کرتا ہوا
اور ریتلے میدان اور دھوپ کی گرمی سے تکلیف اٹھاتا ہوا آیا اور اس نے اس کنویں پر کھڑے
ہوئے شخص کی آواز کو سن کر اور اس کے کلمات سے تسلی پاکر اس سے کچھ پانی مانگا تو اس نے اس
آفت زدہ مسافر کو جھڑک دیا کہ جا اپنا راستہ لے کیونکہ یہ پانی تیرے لئے نہیں بلکہ ان لوگوں کے
لئے ہے جو کہ سامنے اس بڑے گھنے اور سایہ دار درخت کے نیچے بیٹھے ہیں اور جو کہ شیریں اور سرد
چشمہ کا پانی اچھال رہے ہیں اور بے فکری اور خوشی ان کے چہرہ سے عیاں ہے۔ پس کیا کوئی شخص
اس شخص کو عقلمند کہے گا جس نے کہ ایک پیاسے آدمی کو تھوڑا سا پانی دینے میں دریغ کیا تاکہ وہ
پیاس کی شدت کو رفع کرے اور ان لوگوں کو ایک ڈول دینا چاہتا ہے جو کہ خود ایک چشمہ میں پاؤں
ڈالے ہوئے بیٹھے ہیں اور درخت کا سایہ ان کو دھوپ کی شدت سے بچا رہا ہے پس دیکھو کہ وہ
کنواں تو وہ تعلیم ہے جو کہ یہودیوں کا خدا دیتا ہے اور وہ شخص جو پانی نکال رہا ہے وہ خود خدا ہے جو
کہ نجات کیلئے لوگوں کو پکار رہا ہے اور وہ لوگ جو سایہ دار درخت کے نیچے بیٹھے ہیں اور چشمہ میں
انوار العلوم جلد 1
محبت الهی
پاؤں ڈالے بیٹھے ہیں یہودی ہیں۔ جو کہ یہودی ہونے اور بنی اسرائیل میں پیدا ہونے کی وجہ سے
خوش ہیں۔ اور عذاب آخرت سے بے فکر ہیں اور وہ جو کہ دور سے پانی مانگنے آتا ہے اور جس کو
پیاس کی شدت سے سخت تکلیف ہے ان لوگوں میں سے ہے جو کہ دوسرے مذہبوں، قوموں اور
فرقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور جو کہ (خدانخواستہ) یہودیوں کی تعلیم ہی کچی سمجھ کر اور پیاس کو بجھا
دینے والی سمجھ کر آیا ہے اور چاہتا ہے کہ مجھ کو بھی وہی تعلیم تلقین کی جائے مگر آگے سے صاف
جواب ملتا ہے کہ نہیں یہ تو انہی لوگوں کیلئے ہے جن کو پہلے سے ہی یہودیت کا جامہ پہنایا گیا ہے۔ پس
اس صورت میں کیسا باطل ہو جاتا ہے یہ دعویٰ کہ نجات حاصل کرنے کا یہی راستہ ہے اور یہی وہ
پیالہ ہے جس کے پینے سے محبت کی آگ تسکین پکڑتی ہے۔ کیونکہ جب ایک گمراہ اور ایک پیاسا
ہدایت پانا اور پیاس کی شدت سے بچنا چاہے تو صاف جواب دیا جاتا ہے کہ پہلے یہودیت کا یعنی
بنی اسرائیل ہونے کا سرٹیفکیٹ دکھاؤ اور پھر نجات ملے گی اس تعلیم کا فائدہ ہی کیا ہے جو کہ عالموں
کو دی جائے اور کس کام کی ہے وہ نجات جو کہ نجات یافتوں کو ملے ۔ پس یہ عقیدہ عیسائیوں کے
کفارہ کی طرح اس قابل نہیں کہ جس کو کوئی عقلمند باور کر سکے یا کوئی حق کا طالب جس سے تسلی پا
سکے بلکہ فورا خیال اس طرف جاتا ہے کہ ضرور اس تعلیم میں کوئی ایسا نقص ہے کہ جس کو چھپانے
کیلئے نجات کا دروازہ صرف یہودیوں پر ہی کھولا گیا ہے اور مخالفوں کی نظروں سے پوشیدہ رکھا گیا۔
ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی کمزوریاں دوسروں پر کھل جائیں۔ اب ہم یہودیوں کی تعلیم پر کچھ
روشنی ڈالنی چاہتے ہیں مگر اس سے پیشتر اتنا کہنا ضروری سمجھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی ذات کے متعلق
بھی اگر چہ یہودی صاف طور سے نہ کہیں مگر ان کے عقائد سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کسی حد تک یہ
خدا تعالی کے جسم کے قائل ہیں جیسا کہ لکھا ہے کہ خدا تعالیٰ نے زمین و آسمان کو پیدا کر کے ساتویں
دن آرام کیا اور آرام کرنے کے لئے جسم کی ضرورت ہے کیونکہ تھکاوٹ کے بعد ہی آرام ہوتا
ہے اور تکلیف کے بعد ہی راحت کی ضرورت پڑتی ہے اور ہم اس کو مان لیتے اگر اس کے یہ معنی
لئے جاتے کہ یہ ایک استعارہ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے ۔ مگر قرآن شریف نے ان کار د کیا ہے اور
فرمایا ہے کہ خدا نے زمین و آسمان کو بنایا اور تھکا نہیں جس سے صاف طور سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس
وقت یہود کا مذہب یہی تھا کہ خدا در حقیقت تھک گیا اور اس کو آرام کی حاجت ہوئی اور یہود نے
اس کا انکار نہیں کیا کہ ہم تو کسی تھکاوٹ کے قائل ہی نہیں اور یہ ہم پر تہمت لگائی گئی ہے۔ بلکہ وہ
خاموش رہے اور اس سے ثابت کیا ہے کہ ہم اس عقیدہ کو در حقیقت سچا سمجھتے ہیں پس ایسا خدا جو
انوار العلوم جلد |
۴۱
محبت الهی
خود تھک جاتا ہے ہماری محبت کا کیا بدلہ دے سکتا ہے۔ ممکن ہے کہ وہ دنیا کے انتظام سے ہی تھک
جائے اور دوزخ بہشت سب کو فنا کر دے اور اس طرح وہ جو کہ گناہگار ہیں فائدے میں رہیں کہ
اس دنیا میں بھی عیش کرتے رہے اور آگے بھی کوئی پرسش نہ ہوئی اور وہ نیک اور صالح آدمی جو
کہ تمام عمر خد اتعالیٰ کی محبت کیلئے بڑے بڑے مجاہدات کرتے رہے بے بدلہ کے چھوڑ دیئے جائیں
اور ان کی تمام محنتیں برباد ہو جائیں۔ غرض کہ یہ مسئلہ انسانی سمجھ سے بالا ہے اور اس لئے ہم اس پر
بے فائدہ خامہ فرسائی نہیں کرنا چاہتے۔ اور چاہتے ہیں کہ اب ہم یہودیوں کی تعلیم کو دیکھیں کہ وہ
کیسی ہے شاید وہی کچھ ایسی تسلی بخش نکل آئے کہ باقی سب دھبے مٹ جائیں۔ مگر افسوس کہ غور
کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسا بھی نہیں ہے کیونکہ وہ انسانی فطرت کے برخلاف ہے کیونکہ حکم
ہے کہ جو کوئی تمہار ا دانت توڑ دے تو تم اس کا دانت توڑ دو اگر کوئی تمہاری آنکھ پھوڑ دے تو تم
اس کی آنکھ پھوڑ دو اور اسی طرح یہ کہ اگر کوئی تمہارا آدمی مار دے تو تم اس کو مار دو یا دیت لو اور
تمام امور میں عفو کا کہیں نام بھی نہیں حالانکہ انسانی فطرت میں ہے کہ بعض دفعہ ایک انسان ایک
گناہ کو معاف کر دیتا ہے تو دوسرے وقت میں کسی مصلحت کے لئے کسی گناہ کی سزا بھی دیتا ہے۔ اور
اگر یہودیوں کی تعلیم پر عمل کیا جائے تو ایک دن میں ہی دنیا کا کام تمام ہو جائے یعنی ملک میں طرح
طرح کے فساد اور بیسیوں بغاوتیں پھوٹ پڑیں اور کوئی گورنمنٹ یا حکومت نہ ہو کہ جس کی رعایا
اس قاعدے سے تنگ آکر مقابلہ پر کمر نہ باندھے۔ اصل میں یہ بات ہے کہ یہ قوانین وقتی تھے اور
ایک قوم کیلئے محدد محدود تھے ۔ اس لئے ان کو تمام ان کو تمام دنیا پر حاوی کرنا سخت نادانی ہے اور پھر اگر یہودی بنے
کا دروازہ کھلا ہو۔ تو اس بات پر بحث کی جائے اور اچھی طرح ثابت کیا جائے کہ وہ کوئی اور ہی زمانہ
تھا کہ جب یہ تعلیم پھیلائی جاتی اور قابل عمل سمجھی جاتی تھی لیکن اب دنیا کے حالات بدل گئے ہیں
اور دنیا میں علم ! علم اور سائنس کے بڑھ جانے، ریلیوں کے جاری ہونے اور ہونے اور تار کے پھیلنے سے لوگوں کا
دستور العمل اور طریقہ معاشرت بھی بدل گیا ہے۔ پس اس زمانہ میں یہ تعلیم ایک بوسیدہ عصا سے
زیادہ وقعت نہیں رکھتی کہ جس کو زور سے زمین پر مارنے سے کھل جاتا ہے کہ اس کے اندر
سوائے کچھ کرم خوردہ بُورے کے اور کچھ نہیں ہے۔ پھر مکالمه مخاطبہ الہام یا وحی جو کچھ بھی اس کو
کہیں یہ ایک فرقہ کی کامل سچائی کی دلیل ہوتا ہے۔ کیونکہ جب یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ ایک فرقہ کے
بہت سے افراد الہام الہی سے مستفیض ہوتے رہے ہیں اور ان کے ساتھ نصرت الہی بھی شامل ہے
تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ اس سلسلہ کے ساتھ خدا تعالٰی کا سچا تعلق ہے جو اوروں کے ساتھ نہیں اور