محبتِ الہٰی
انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 6
انوار العلوم جلد 1
محبت الهی
آخری درجہ تک پہنچادی یعنی اس دین کے بعد اور کوئی دین نہیں آوے گا اور اس دین کو کامل کر
کے میں نے اپنی نعمت تم پر بدرجہ کمال پہنچاری ہے پس یہ وہ دعوی ہے جو کہ کسی اور کتاب نے نہیں
کیا۔ اور غیر مذاہب کا کوئی حق نہیں کہ اپنے مذاہب کو کامل اور ہر زماں و مکاں کے مناسب حال
قرار دیں اور ان مذاہب کے پیرواں کا ایسا دعویٰ کرنا گویا کہ مدعی ست اور گواہ چست کی مثال اپنے
پر صادق کرتا ہے اور وہ دعوی ہرگز ہرگز قابل پذیرائی نہیں ہو سکتا کیونکہ ان کا کوئی حق نہیں کہ بر
خلاف اپنی کتاب کے ایک نیا عقیدہ دنیا کے سامنے پیش کریں اور یہ خصوصیت جو کہ اسلام میں ہے
اس کا جواب آریہ نہیں دے سکتے کیونکہ وید جس کو کہ وہ کامل کتاب مانتے ہیں ایسا دعوی قطعا نہیں
کرتا اور نہ ان کی دیگر پرانی مذہبی کتابوں میں یہ دعوی ہے پس اسلام نے ہی یہ دعوی کیا ہے اور
اب مخالفین کو چاہئے کہ ان پر ایمان لائیں کیونکہ کامل کتاب کی ضرورت تو انہوں نے بھی مانی ہے
اور ان کی اپنی کتاب کامل نہیں اور ایک قرآن شریف نے ہی یہ دعوی کیا ہے اور اس کے بعد اور
کوئی کتاب بھی نہیں آئی پس باوجود اس کے پھر اس سے انکار کر نا ضد اور ہٹ دھرمی نہیں تو اور کیا
ہے۔ ہم یہ بھی ثابت کر چکے ہیں کہ تمام دوسرے مذاہب نے ایک مکمل مذہب کی ضرورت تسلیم کی
ہے اور اسی لئے ان کے پیرو ان کو ضرورت پڑی کہ اپنے اپنے مذہب کو کامل کہیں مگر وہ مکمل نہیں
ہو سکتے کیونکہ نہ تو خود ان کی کتابوں میں یہ دعوئی ہے اور نہ ہی ان کی تعلیم کامل ہے پس ان حالات
کے ہوتے ہوئے ہم اسلام کی نسبت ہی یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہی مذہب ہے جو اپنی تعلیم میں کامل ہے
اور جو ہر زمانہ کے لئے مناسب ہے اور جو ایک طالب حق کو تسلی بخشتا ہے جیسا کہ ہمارے امام نے
فرمایا ہے کہ
کیسی
آؤ لو گو کہ یہیں نور خدا پاؤ گے
-:-
لو تمہیں طور تسلی کا بتایا ہم نے
اب دو باتیں رہ گئی ہیں کہ جن کا جواب دینا ہمارے ذمہ باقی ہے ایک تو یہ کہ اسلام کی تعلیم
ہے اور دوسرے یہ کہ اس میں الہام کا سلسلہ جاری ہے یا نہیں ایسی پہلی بات کا جواب یہ ہے
کہ اسلام کی تعلیم جیسی اور کسی مذہب کی تعلیم نہیں کیونکہ اسلام نے تعلیم میں ہر ایک بات کا لحاظ
رکھا ہے اور ہم پر دو حقوق فرض رکھتے ہیں ایک تو حقوق اللہ اور دوسرے حقوق العباد اور میں دو
حقوق ہیں کہ جن پر کسی مذہب کا انحصار ہوتا ہے کیونکہ انسان کو اپنی زندگی میں صرف دو تعلقات
کام پڑتا ہے ایک تو وہ تعلق جو کہ خدا سے ہوتا ہے اور دو سرا وہ جو اس کو دوسری چیزوں سے
ہوتا ہے اور جس مذہب میں ان دونوں تعلقات کی نسبت تعلیم پوری ہو اس کو خدا کی طرف سے
سے
انوار العلوم جلد 1
۷۹
محبت الهی
८
سمجھنا چاہئے اور ہم دیکھتے ہیں کہ سوائے اسلام کے اور کسی مذہب نے اس تعلیم کو پورا نہیں کیا۔
حقوق اللہ کے پورا کرنے کے لئے ہم پر عبادت اور محبت الہی فرض کی گئی ہے اور حقوق العباد کے
پورا کرنے کے لئے ہم پر حسن اخلاق اور احسان فرض کیا گیا ہے اور وہ تعلقات جو کہ اس دنیاوی
زندگی میں بھی پیش آتے ہیں ان کی نسبت ایسے احکام دیئے گئے ہیں کہ جن سے نہ تو ہمارے
تعلقات میں فرق آدے اور نہ خدا تعالیٰ کی کسی طرح کی نافرمانی ہو ۔ اس جگہ حقوق اللہ کا ذکر کرنا میں
نہیں چاہتا کیونکہ مضمون بہت لمبا ہو جائے گا اور اس کے لکھنے کی ضرورت بھی نہیں جس کو ان کے
معلوم کرنے کی ضرورت ہو وہ شریعت اسلام سے واقفیت حاصل کرے مگر مختصرا یہ کہ نمازیں پڑھو
اور روزہ رکھو ، زکوۃ دو وۃ دو حج کرو خداتعالیٰ سے محبت کرو اس کے نبیوں سے اخلاص را اسے اخلاص رکھو ملائکہ پر
ایمان رکھو ، زنانہ کرو ، فسق و فجور سے بچو اور اسی طرح اور بہت سے احکام ہیں اور حقوق العباد میں
پہلے تو انسان کا حق خود اپنے پر ہوتا ہے اسلئے اس کے لئے حکم ہے کہ علم سیکھو اور دین کے ساتھ اپنی
روزی کا خیال بھی رکھو سوال سے پر ہیز کرو تاکہ اخلاق پر اثر نہ پڑے پھر والدین کے تعلق کی طرف
حکم ہے کہ ان کی فرمانبرداری کرو - بیوی کے ساتھ اچھی طرح پیش آؤ پھر اولاد کی نسبت ہے کہ ان
کی اچھی طرح تربیت کرو بھائیوں اور بہنوں کے لئے حکم ہے کہ ان سے نیک سلوک کرو ۔ دوستوں
سے محبت اور اخلاق بر تو ہمسایوں کا خیال رکھو مسافروں کو مدد دو غریبوں پر رحم کرد قیدیوں کو
چھڑاؤ (بشرطیکہ ان کی اصلاح کی امید ہو) اور گورنمنٹ کی وفاداری کرد غرضیکہ وہ تعلقات جو ایک
بندے کے خدا سے ہونے چاہئیں اور وہ جو کہ بندوں سے ہونے چاہئیں ان سب کو اس خوبی سے
بیان کیا ہے کہ ایک بد طینت آدمی بھی اگر ان پر عمل کرے تو فرشتہ بن جاوے پس یہ ایسی تعلیم ہے
کہ اگر صرف اسلام میں یہی ہوتی تو بھی یہ مذہب اس قابل تھا کہ اس کی پیروی کی جاتی اور یہاں تو
ایک ایسی بڑی خوبی اس میں موجود ہے کہ اس کے ہوتے ہوئے بھی اسلام کا انکار کرنا نہایت سخت
بے شرمی ہے۔ اور وہ خوبی یہ ہے کہ اسلام نے دوسرے مذاہب کی طرح الہام کے سلسلہ پر مہر نہیں
لگائی بلکہ اسلام کا دعویٰ ہے کہ وہ جو میرے احکام پر چلے اور نیکی اور تقوی کا بیج اپنے دل میں ہوئے
اور اخلاص اور محبت کو خدا سے بڑھائے اس کو بلا امتیاز قوم اور بلا خصوصیت ملک ہر ایک زمانہ میں
الہام ہو سکتا ہے
ہے اور یہ وہ دعوی ہے جس کا مقابلہ اور کوئی مذہب نہیں کر سکتا عیسائیت ہے تو وہ الہام
سے منکر ۔ یہودی مذہب ہے تو وہ الہام کا مخالف - ہندو ہیں تو الہام کے ہونے سے مایوس اور آریہ کا
کہنا ہی کیا ہے ۔ وہ تو الہام کو فضول اور لغو بات قرار دیتے ہیں۔
انوار العلوم جلد 1
۸۰
محبت الهی
یا د رکھنا چاہئے کہ الہام ہی ایک ایسی چیز ہے جس سے کہ ہر ایک زمانہ کے لوگوں کا دل تسلی پا
سکتا ہے۔ اگر کسی زمانہ میں الہام ہوتا تھا تو آج کیوں نہیں ہوتا کیا خدا پچھلے زمانہ میں بولتا تھا اور راب
نہیں بولتا کیا وہ کسی زمانہ میں سنتا تھا اور اب نہیں سنتا۔ وہ کیا بات ہے جس کی وجہ سے وہ اب نہیں
بولتا ؟ ایک طالب حق جو کہ دن رات اٹھتے اور بیٹھتے خدا تعالیٰ کی محبت ہی میں محو رہتا ہو اس کے لئے
یہ کیسی کمر توڑ دینے والی بات ہے کہ خدا نے کسی زمانہ میں کلام کیا تھا مگر وہ اب کسی سے کلام نہیں کر
سکتا۔ آخر اس کے لئے کوئی وجہ ہونی چاہئے تھی جب بولنا خدا کی صفت ہے تو کیا خدا کی صفات
معطل بھی ہو جایا کرتی ہیں ؟ اگر معطل ہو جاتی ہیں تو خدا قادر مطلق اور ازلی ابدی کیونکر ہو سکتا
ہے۔ اگر معطل نہیں ہوتیں تو اب وہ کیوں نہیں بولتا ؟ یہ سوال ہیں جو کہ ایک محقق کے دماغ میں
فورا گونج اٹھتے ہیں جبکہ وہ یہ عقیدہ سنتا ہے اور اس کا جواب کوئی اور مذہب سوائے خاموشی کے
اور کچھ نہیں دیتا مگر اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو کہ اس کا دندان شکن جواب دیتا ہے وہ کہتا ہے
کہ جو لوگ سلسله الهام الہام کو منقطع خیال کرتے ہیں وہ سخت غلطی پر ہیں اس لئے یہ سوال ہی لغو ہے ۔
خدا بولتا تھا اور اب بھی بولتا ہے چونکہ یہ اس کی صفت ہے کہ وہ بولتا ہے اس لئے یہ معطل نہیں ہو
سکتی اور یہ اسلام کا دعوی ہی نہیں بلکہ اس کا عملی ثبوت بھی وہ دیتا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہر زمانہ میں
مسلمانوں میں ایسے آدمی موجود رہتے ہیں جو الہام الہی سے مستفیض ہوتے ہیں اور ہر صدی کے سر
پر ایک مجدد ہوتا ہے جو الہام کے جھٹلانے والوں کے رد میں ایک زندہ دلیل ہوتا ہے اور اس بات
کے ثبوت کے لئے کہ آیا کسی شخص کو واقعی الہام ہوتا ہے یا نہیں خدا تعالیٰ نے یہ علامت رکھی ہے
کہ ایسا شخص غیب کی خبریں بتاتا ہے اور وہ پوری ہوتی ہیں مگر اس سے کوئی یہ نہ سمجھ لے کہ ہر ایک
غیب اس پر ظاہر ہوتا ہے بلکہ میرا مطلب اس سے یہ ہے ہے کہ بعض خبریں غیب کی خدا تعالی پیش از
وقت بتاتا ہے تاکہ لوگوں کو اس بات کا ثبوت دے کہ در حقیقت یہ شخص جھوٹا نہیں ہے بلکہ میری
طرف سے ہے اور اس کا دعوی سچا اور بادلیل ہے مگر چونکہ غیب کی خبریں تو بعض دفعہ نجومی اور
جو تشی بھی دیتے ہیں اور بعض اوقات دیکھا جاتا ہے کہ ان کی باتیں پوری ہو جاتی ہیں کیو نکہ وہ ہر
موسم میں کچھ نہ کچھ بکتے رہتے ہیں آخر کوئی نہ کوئی بات پوری ہونی ہی ہوئی اور پھر یہ کہ ایک کہتا
ہے بارش ہو گی۔ دوسرا کہتا ہے کہ نہیں ہوگی آخر ان دونوں میں سے ایک کی بات تو پوری ہو گی پس
جس کی بات پوری ہو گئی اس کی دھاک بندھ گئی اس لئے خدا تعالیٰ نے اپنے پاک بندوں اور ان دنیا
کے کیڑوں کے درمیان فرق رکھا ہے ایک تو یہ ہے کہ نجومی کی بات تو کبھی پوری ہوتی ہے اور کبھی
انوار العلوم جلد 1
ΛΙ
محبت الهی
نہیں ہوتی ۔ مگر ان لوگوں کی پیشگوئیاں ہمیشہ پوری ہو کر رہتی ہیں ہاں عذاب کی پیشگوئیاں بعض دفعہ
ٹل جاتی ہیں مگر یہ اس وقت ہوتا ہے جبکہ وہ لوگ جن کی نسبت وہ پیشگوئی ہوئی ہو تو بہ کریں اور
گناہوں سے بچیں اور اپنے پچھلے گناہوں کا اقرار کر کے خدا سے عفو مانگیں اور اس صورت میں
ان کی سچائی اور بھی صفائی سے ظاہر ہوتی ہے۔ دوسرا یہ فرق ہوتا ہے کہ ان لوگوں کی پیشگوئیاں
اپنے اندر ایک خدائی جلال رکھتی ہیں جن کے پورا ہونے سے ان کی بڑائی اور ان کے مخالفوں کی
ذلت ہوتی ہے پھر ایک یہ بھی ہوتا ہے کہ ان لوگوں کے ظہور کے وقت لوگ خواہ مخواہ ان کی
مخالفت کرتے ہیں حالانکہ نجومیوں کی مخالفت کوئی نہیں کرتا اور ان کے ساتھ مخالفت کرنے کا نتیجہ
آخر یہ ہوتا ہے کہ دشمن ہلاک ہو جاتے ہیں اور سب سے بڑی ان کی سچائی کی دلیل نصرت الہی
ہوتی ہے یعنی دعاؤں کا قبول ہونا دوستوں کی تعداد اور فرمانبرداروں کی جماعت کا بڑھنا، دشمنوں کا
پے درپے ہلاک ہونا اور زمینی اور آسمانی شہادتوں کا جمع ہو نا غرضیکہ یہ ایسے امور ہیں کہ عقلمند آدمی
ان سے بہت کچھ فائدہ اٹھا سکتا ہے اور جبکہ وہ ایسا زمانہ دیکھے وہ آسانی سے فیصلہ کر سکتا ہے کہ آیا
مدعی جھوٹا ہے یا سچا۔ اور اس کو خدا کی طرف سے وحی ہوتی ہے یا القائے شیطانی ہوتا ہے۔ جیسا کہ
ابو بکر نے نبی کریم کا دعوی سنتے ہی قبول کیا اور فراست سے سمجھ لیا کہ یہ شخص جھوٹا نہیں
ہو سکتا اور اس زمانہ میں مولوی نور الدین صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو فورا پہچان
لیا اور ایمان لائے کہ یہ الائے کہ یہ شخص کاذب نہیں اور اس کا بدلہ ان لوگوں کو یہ ملتا ۔ ابدلہ ان لوگوں کو یہ ملتا ہے کہ خدا تعالی کے
نزدیک باقی لوگوں کی نسبت زیادہ مقرب ہو جاتے ہیں مگر باوجود آسان ہونے کے ایسے لوگوں کا
پہچاننا مشکل بھی ہوتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ مؤمن اور منافق میں فرق کرنے کے لئے لوگوں کو ابتلاء
میں بھی ڈالتا رہتا ہے پس بڑا ہی دلیر ہوتا ہے وہ انسان جو کہ باوجود ابتلاؤں کے ایسے شخص کو قبول
کرتا ہے اور آفات و مشکلات زمانہ سے بالکل بے خوف و خطر رہتا ہے۔
اب میں اصل مطلب کی طرف لوٹتا ہوں کہ اسلام میں ہر وقت ایسے لوگ موجود رہتے ہیں جو
وحی الہی سے مستفیض بھی ہوتے ہیں اور ان کی بدولت دوسروں کو بھی الہام ہو جاتے ہیں اور یہ
اس لئے ہوتا ہے کہ وہ لوگ ان کی تصدیق کریں اور الہام پر یقین کریں کہ یہ بھی کچھ چیز ہے اور عام
لوگوں کو بھی ان کے زمانہ میں بچی خوابیں آتی رہتی ہیں تاکہ وہ بھی الہام کے وجود میں شک نہ لائیں
پس کیا ایسا مذہب قابل قدر ہے جو کہ خدا سے ہم کلام کروا کر انسان کی تسلی کرتا ہے یا وہ جس میں
ہمیشہ کے لئے مکالمہ و مخاطبہ کا دروازہ بند کیا گیا ہے ؟ آریہ لوگ اپنی شوخی کی وجہ سے یہ اعتراض کیا
انوار العلوم جلد 1
۸۲
محبت الهی
کرتے ہیں کہ کیا خدا بھی کبھی کبھی خوش ہو کر اپنے بندوں سے ملاقات کرتا ہے مگر ان دریدہ دہن
مخالفوں کو اس وقت یہ بات بھول جاتی ہے کہ پر میشور بھی ایک زمانہ میں رشیوں کے ساتھ ملاقاتیں
کیا کرتا تھا اگر وہ کوئی عیب کی بات نہیں تو یہ بھی نہیں۔ میں افسوس کرتا ہوں کہ ان لوگوں کو قطعاً
خیال نہیں آتا کہ ایک مردے اور زندے کا کیا مقابلہ ہو سکتا ہے یا ایک اندھے یا سو جا کھے کا کیا جو ڑ
ہے اگر دوسرے مذہب مردہ ہیں تو اسلام زندہ ہے کیونکہ وہ اس زندگی کے پانی سے محروم ہیں جو کہ
وحی کے رنگ میں اسلام میں ہر دم تازہ روح پھونکتا ہے اور دوسرے مذاہب اگر اندھے ہیں تو یہ
اسلام سو جاکھا ہے کیونکہ دوسرے مذاہب کی روحانی آنکھیں وحی کی روشنی سے محروم ہیں اور
اسلام کی آنکھوں میں دن رات وحی و الہام کی روشنی کا سرمہ ڈالا جاتا ہے اگر انسان غور کرے تو یہ
بات سمجھ میں آنی کچھ مشکل نہیں ہے کہ وحی کے بغیر محبت کامل ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ کیا ثبوت ہے
کہ خدا قادر ہے اور وہ سنتا بھی ہے اور دیکھتا بھی ہے جب کہ ہم کو کوئی جواب ہی نہیں ملتا تو ہمارے
پاس اس کے ہونے نہ ہونے کی کیا دلیل ہے اور جبکہ ہم کو اس کے وجود کا یقین نہیں تو اس سے
ہماری محبت کامل کیونکر ہو سکتی ہے ؟ پس محبت کے کامل ہونے کے لئے الہام کی سخت ضرورت ہے
اور یہ زندہ ثبوت اسلام کے پاس ایسا موجود ہے جس کے مقابلہ میں دوسرے مذاہب کچھ بھی نہیں
پیش کر سکتے ۔ اگر غور کیا جائے تو وحی ایک پانی کے چشمہ کی طرح ہے اور مذاہب درختوں کی طرح
پس اسلام تو وہ درخت ہے جو کہ عین چشمے میں کھڑا ہے اور جس کی جڑوں میں ہر وقت پانی جذب
ہوتا رہتا ہے جس کی وجہ سے وہ درخت تازہ اور سرسبز رہتا ہے اس کی ٹہنیاں نرم پتے سبز پھول
خوشبودار اور پھل شیریں اور تازہ ہیں مگر دوسرے مذاہب اس درخت کی طرح ہیں جو کہ پانی کی
بہت ضرورت رکھتا ہو اور خشکی سے اس کی چھال گر رہی ہو اور جس کے ارد گرد کوسوں تک پانی کا
نام و نشاں نہ ہو اور جس کے پتے گر گئے ہوں پھل کبھی لگا ہی نہ ہو پس کیا وہ درخت جو کہ چشمہ میں
ہے نفع رساں ہے یا وہ جو کہ خشک کھڑا ہے۔ سبز درخت سے تو بہت فائدے اٹھائے جا سکتے ہیں مگر
اس درخت خشک سے سوائے ایندھن کے اور کیا کام لیا جا سکتا ہے۔
اب میں اپنے مضمون کے خاتمہ پر پہنچ گیا ہوں کیونکہ میں نے ثابت کیا ہے کہ غیر مذاہب کے خدا
اس قابل نہیں ہیں کہ ان سے محبت کی جائے اور ان کی تعلیم ایسی ناقص ہے کہ انسان اس پر عملدرآمد
نہیں کر سکتا مگر ساتھ ہی یہ بھی ثابت کر چکا ہوں کہ اسلام پر کوئی اعتراض نہیں پڑتا اور اسلام کی تعلیم
انسانی فطرت کے مطابق ہے اور خدا قادر مطلق ہے اور کل عیوب سے پاک ہے اور سب سے بڑی
انوار العلوم جل 1
۸۳
محبت الهی
خصوصیت اسلام میں یہ بتائی ہے کہ اس میں محبت کرنے والے کو بالکل صاف جواب نہیں ملتا بلکہ خدا
تعالی اس کے امتحان کے بعد اس سے ہم کلام ہوتا ہے اور اس محبت کی گرمی کو جو محبت کرنے والے
کے دل میں ہر ایک چیز کو جلا رہی ہوتی ہے اپنے تسکین وہ کلام سے ٹھنڈا کرتا ہے اور اس سوزش اور
جلن کو دور کرتا ہے جو کہ جواب کے نہ ملنے سے پیدا ہوتی ہے اور اس طرح محبت اور بھی چمک اٹھتی
ہے اور اس کے دل میں ایک جوش پیدا ہوتا ۔ جوش پیدا ہوتا ہے کہ میں خدا کے اور بھی قریب ہو جاؤں اور اس طرح
بڑھتے بڑھتے وہ یہاں تک نزدیک ہو جاتا ہے کہ خدا تعالٰی اس کی نسبت فرماتا ہے انتَ مِنی و انا
منك یعنی تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے : سے ہوں اور اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ میرا نام دنیا میں تیرے
سبب سے ظاہر ہے اور تیری عزت میرے سبب سے ہے اور در حقیقت خدا تعالی کے نام کا جلال دنیا پر
ظاہر کرنے والے یہی لوگ ہوتے ہیں جو کہ اس کی محبت کے دریا میں غرق ہوتے ہیں اور ان کی عزت
صرف اس وجہ سے ہوتی ہے کہ وہ خدا سے محبت کرتے ہیں۔
میں محبت الہی کے لفظ پر جس قدر سوچتا ہوں اسی قدر ایک خاص لذت اور وجد دل میں پیدا
ہوتا ہے کہ کیا پیارا ہے مذہب اسلام جس نے ہم کو ایسی نعمت کی طرف ہدایت کی ہے جس سے
ہمارے دل روشن اور ہمارے دماغ منور ہوتے ہیں۔ اسلام کی تعلیم ہمارے زخمی دلوں کے لئے
ایک مرہم کا کام دیتی ہے اور اگر اسلام نہ ہوتا تو بخدا اطالب حق تو زندہ ہی مر جاتے اور وہ جن کے
دلوں میں محبت کا ذوق ہے ان کی کمر ٹوٹ جاتی۔ اور محبت ایک نا ممکن وجود سمجھی جاتی۔ اور اس کو
و ہم سے موسوم کیا جاتا۔ کیونکہ جب لوگ دیکھتے ہیں کہ کوئی ایسی ہستی نہیں جس سے ہم محبت کر
سکیں تو وہ محبت کے وجود میں شک لانے کے سوا اور کیا کر سکتے ۔ خدا نے اسلام سانڈ ہب انسان کو عطا
کر کے غمگین دلوں کو تسکین دی ہے۔ اور زخمی سینوں کو مرہم عنایت کی ہے۔ جب ایک خدا سے
محبت کرنے والا انسان دیکھتا ہے کہ وہ جس سے میں محبت کرتا ہوں ایک ذرہ ذرہ کو دیکھتا ہے۔ اور
دلوں کی باتوں کو جانتا ہے وہ سنتا ہے اور بولتا ہے اور پھر یہ کہ وہ اس بات پر قادر ہے کہ اپنے سے
محبت کرنے والے کو بدلہ دے تو اس وقت وہ اپنے دل میں اس محبت کی وجہ سے ایک خوشی حاصل
کرتا اور خاص لذت محسوس کرتا ہے۔
اب میں اس مضمون کو ختم کرتا ہوں ہم سب کو خدا کے ساتھ اخلاص اور محبت نصیب ہو اور
وہ لوگ جو گمراہ ہیں ہدایت پائیں اور اس ہستی سے محبت کریں جو کہ محبت کے لائق ہے ۔ آمین۔
تشحید الاذہان مارچ ۱۹۰۷ء )
خاکسار میرزا محمود احمد