محبتِ الہٰی
انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 5
انوار العلوم جلد 1
५५
محبت الهی
میں جہاں کہیں انسانی نسل رہتی ہے خدا نے اپنی طرف رہنمائی کرنے کے لئے سامان مہیا کر دیا ہے
اور اپنے بندوں کی کمزوری پر ہر جگہ رحم کیا ہے اور یہ بات عقل کے بر خلاف ہے کہ خدا نے
جسمانی ربوبیت کا سامان تو تمام دنیا کے لئے مہیا کر دیا لیکن روحانی ربوبیت کا خیال بالکل ہی نہیں کیا
اور سوائے ایک قوم کے سب کو اس سے محروم رکھا اور اسی لئے خدا تعالی اپنے کلام کے شروع ہی
میں اس بات کی تردید کرتا ہے اور فرماتا ہے کہ میں ہر قسم کی ربوبیت ہر جہاں کے لوگوں کی کرتا ہوں
اور یہ جو انتراء باندھا گیا ہے کہ میں کسی اور کی ربوبیت نہیں کرتا بلکہ صرف ایک قوم کا ہی متکفل
ہوں بالکل غلط ہے بلکہ میں تو تمام جہانوں کاربوبیت کرنے والا ہوں اب خواہ وہ ربوبیت جسمانی ہو
اور خواہ روحانی ۔ اس جگہ مخالف ایک اعتراض کر سکتا ہے کہ جب اسلام نے بھی نجات اسلام پر ہی
منحصر رکھی ہے تو ربوبیت تمام جہاں کی کہاں گئی مگر اس کا جواب صاف ہے کہ گو خداتعالیٰ نے آئندہ
کے لئے اسلام پر ہی نجات کا دار و مدار رکھا ہے مگر پھر بھی یہ اعتراض نہیں پڑ سکتا کیونکہ خدا نے
شریعت کا دروازہ بند کیا ہے اور وہ بھی اس لئے کہ شریعت کامل ہو گئی ہے ورنہ الہام الہی کا دروازہ
تو بالکل کھلا ہے اور جو شخص کہ جائز طریقہ سے اس کا فائدہ اٹھانا چاہے اٹھا سکتا ہے یعنی اسلام میں
داخل ہو کر اور نبی کریم ﷺ کی سنت کی اتباع کر کے ایک شخص خدا تعالیٰ سے مکالمہ و مخاطبہ کر
سکتا ہے حالانکہ دوسرے مذاہب کا خیال ہے کہ سوائے ان لوگوں کے جو کہ ان کے آباء واجداد
تھے اور کسی کو یہ درجہ نصیب نہیں ہوا۔ پس ان میں تو ربوبیت کا دروازہ غیر مذاہب والوں پر بلکہ
خودان پر بھی بند ہے اور اسلام میں یہ دروازہ ہمیشہ کے لئے کھلا ہے اور اب بھی ہم میں ایک ایسا
شخص موجود ہے جس سے کہ خدا کلام کرتا ہے اور اپنی پاک آواز اس کو سناتا ہے اور اس کے سبب
سے اور لوگ بھی اس کے غلاموں میں سے ایسے موجود ہیں جو کہ الہام الہی سے مستفیض ہیں اور
اس کے کلام کی سچائی آتھم کی وجہ سے عیسائیوں اور یہودیوں پر اور لیکھرام کی وجہ سے آریوں
اور سنائیوں پر ثابت ہے اور اب اگر وہ نہ مانیں تو اس میں نہ تو اس خدا کے مامور کا کچھ قصور ہے
اور نہ خدا کا ہی ظلم ہے ان پر حجتیں قائم ہو چکی ہیں اور عذاب الہی کا دروازہ کھل رہا ہے اور کھلنے
والا ہے چونکہ اس جگہ میں نے آتھم اور لیکھرام کا نام لیا ہے اس لئے اس کی بابت کچھ لکھ دینا
ضروری سمجھتا ہوں۔ آتھم ایک عیسائی تھا جس کی سرشت میں گالیاں دینا اور مسلمانوں کا دل دکھانا
بھرا ہوا تھا اور اس نے ایک موقع پر نعوذ باللہ دجال کا لفظ نبی کریم ا کے لئے استعمال کیا جس پر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کو مباہلہ کے لئے بلایا اور اس کے لئے پیشنگوئی کی کہ اگر رجوع
انوار العلوم جلد |
५८
محبت الهی
الی الحق نہ کیا تو تجھ پر خدا کا عذاب نازل ہو گا اور تو پندرہ ماہ کے اندر اس دنیا سے اٹھا لیا جائے گا اس
لئے کہ تو نے نبی کریم ا کے لئے دجال کا لفظ استعمال کیا ہے مگر اس نے یہ سنتے ہی اپنے کانوں
پر ہاتھ رکھا اور اس لفظ کے کہنے سے مکر گیا اور پیشگوئی کا رعب اس کے دل پر ایسا پڑا کہ وہ اس عرصہ
میں بھاگتا پھرا اور اپنے دوستوں کو کہتا تھا کہ مجھ پر تین دفعہ حملہ کیا گیا ہے ایک دفعہ تو ایک پڑھے
ہوئے سانپ نے مجھ پر حملہ کیا اور دو دفعہ مسلح سپاہیوں نے ۔ مگر ناظرین پڑھے ہوئے سانپ کی
حقیقت خوب سمجھ سکتے ہیں اور گورنمنٹ انگریزی کی عملداری میں مسلح آدمیوں کا حملہ کرنا بھی
سمجھ میں آسکتا ہے جبکہ ہتھیار رکھنے کی قطعاً ممانعت ہے اور پھر دن کے وقت اور لدھیانہ جیسے شہر
میں جہاں کہ اس کا داماد ایک معزز عہدہ پر نوکر تھا۔ پس یہ باتیں صاف ظاہر کرتی ہیں کہ وہ پیشگوئی
سے اس قدر خائف تھا کہ اس کی قوت متخیلہ نے اس کے سامنے ایسے نظارے پیش کئے اور یہی اس
کے ڈرنے کی علامات تھیں جس کی وجہ سے وہ میعاد کے اندر مرنے سے بچ گیا مگر چونکہ اس نے میعاد
کے بعد یہ تہمتیں لگا ئیں کہ مجھ پر حملے کئے گئے اور مجھ کو مارنے کی فکر کی گئی اور حق کو چھپانا چاہا اس
لئے اس کو قسم کے لئے بلایا گیا اور کہا گیا کہ اگر تو اپنے دل میں خائف نہیں ہوا اور پیشگوئی کا رعب
تیرے دل پر نہیں چھا رہا تھا تو اگر قسم کھا جا جس کے جواب میں عیسائیوں نے کہا کہ ہمارے مذہب
میں قسم کھانا منع ہے حالانکہ پولوس رسول نے قسم کھائی ہے اور یہ صرف ایک ڈھکو سلا تھا اور اس
کی سزا میں یہ ہوا کہ آتھم پھر پندرہ مہینے کی میعاد میں مر گیا اور اس سے پہلے یہ اعلان ہو چکا تھا کہ
چونکہ اس نے حق پوشی کی ہے اس لئے یہ اب بھی سزا سے بچ نہیں سکتا اور یہ صاف بات ہے کہ اگر
وہ تو بہ نہ کرتا اور دل میں خائف نہ ہو تا جیسا کہ خود اس نے روتے ہوئے اپنے دوستوں کے سامنے
اس کا اقرار کیا تو پیشگوئی ایک طرح سے لغو ہو جاتی کیونکہ خدا نے یہ شرط کیوں لگادی جبکہ اس نے
تو بہ ہی نہیں کرنی تھی تو چاہئے تھا کہ خدا صاف ظاہر کرتا کہ اس میعاد میں یہ مرجائے گا مگر چونکہ
اس نے خائف ہونا تھا اس لئے یہ شرط لگائی گئی اور اس طرح دو پیشگوئیاں پوری ہو ئیں ایک تو وہ
خائف ہوا اور دو سرے جلدی مر بھی گیا جیسا کہ اعلان کیا گیا تھا کہ یہ اگر قسم نہ کھائے گا تو سزا پائے گا
اور اس طرح اس کی موت سے نہ صرف عیسائیوں پر ہی حجت پوری ہوئی بلکہ یہودیوں پر بھی
کیونکہ ان کا اصل ایک ہی ہے اور دونوں ایک ہی شریعت پر عملدرآمد کرنے والے اپنے آپ کو
ظاہر کرتے ہیں گو عمل نہ کریں۔ اب میں دوسری پیشنگوئی کا بیان کرتا ہوں یعنی وہ جو لیکھرام کی نہ کریں۔اب میں دو کابیان کرتاہوں وہ جو کی
نسبت کی گئی تھی یہ پیشگوئی اس طرح ہوئی کہ لیکھرام جو کہ آریوں کا ایک زبردست چلتا پرزہ تھا
انوار العلوم جلد 1
۶۸
محبت الهی
جب اسلام کو برابھلا کہنے میں حد سے زیادہ گزر گیا اور نبی کریم اللہ کی نسبت نہایت سخت الفاظ
استعمال کرنے لگا۔ تو اس وقت مخالفت کے جوش میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی کہا کہ اگر
تمہارا خد ا سچا ہے اور تم کو اپنے کلام سے مستفیض کرتا ہے تو میری نسبت کوئی عذاب کی پیشگوئی کرد
اور چونکہ اس شخص کے کلام سے اور تحریر سے مسلمانوں کے دلوں کو سخت صدمہ ہوا تھا اور ان
کے جگر اس کے جھوٹے دعووں اور نبی کریم ا کو گالیاں دینے سے چھد گئے تھے اور کمزور
اعتقاد کے مسلمان قریب تھا کہ ڈگمگا جا ئیں کیونکہ ان کو اپنے دین سے اس قدر واقفیت نہیں تھی کہ
مخالف کو اعتراض کا جواب دے سکیں اور اس شخص نے اسلام کی خوبیوں کو برائی کے رنگ میں
رنگین کر کے ایسے الفاظ میں پیش کیا کہ وہ حیران ہو گئے اور سوائے خاموشی کے کچھ جواب نہ دے
سکے اور اس لئے ضروری ہوا کہ اس کے باطل دعووں کو لوگوں پر کھول دیا جاوے اور اس کی لاف
و گزاف کو ظاہر کر دیا جائے اور اسی لئے حضرت مسیح موعود نے خدا سے دعا کی اور وہاں سے یہ
جواب ملا کہ چھ برس کے اندر عید کے دوسرے دن یہ شخص قتل کیا جائے گا چنانچہ پیشگوئی عام طور پر
شائع کی گئی اور چونکہ لیکھرام شرارت میں حد سے زیادہ گزرا ہوا تھا اس لئے اس کے واسطے تو بہ کا
دروازہ بند تھا اور کوئی شرط اس پیشگوئی میں نہ تھی اور قطعی فیصلہ تھا کہ چھ برس کے اندر عید کے
دوسرے دن یہ شخص قتل کیا جائے گا اور اس نے بھی اس کو ایک بناوٹی بات سمجھ کر ایک پیشگوئی
شائع کی کہ مرزا صاحب تین برس کے اندر مرجائیں گے مگر اس نے تو دیکھ لیا کہ وہ پیشگوئی غلط ہوئی
اور دنیا گواہ ہے کہ بجائے مرزا صاحب کے فوت ہونے کے وہ اب تک زندہ ہیں اور ایک بڑی
جماعت ان کے ماتحت ہو گئی ہے جس کی تعداد کئی لاکھ تک پہنچ گئی ہے مگر اس بات کی تمام دنیا گواہ
ہے کہ اس پیشگوئی کے پانچویں سال جبکہ ایک ہی سال پیشگوئی میں باقی رہ گیا تھا عید کے دوسرے
دن عصر کے وقت وہ قتل کیا گیا اور قاتل کا اب تک پتہ نہیں لگا کہ وہ کون تھا حالانکہ اس کے مکان
کے ارد گرد ایک شادی ہو رہی تھی اور دروازہ پر بہت سے لوگ کھڑے ہوئے تھے اور پھر وہ قاتل
اپنا چھرا اور تہبند بھی وہیں چھوڑ گیا اور ان قرائن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کوئی فرشتہ تھا تمام
ہندوستان چھان مارا گیا۔ بڑے بڑے مسلمانوں کی تلاشیاں لی گئیں مگر قتل کا سراغ نہ ملنا تھا نہ ملا۔
بعض بے درد دشمنان اسلام نے مسلمان بچوں کو زہر آلودہ مٹھائیاں کھلا کر مار ڈالا یہاں تک کہ
بیسیوں بچے ملک پنجاب میں اس طرح بیدردی سے ہلاک کئے گئے کہ الامان۔ مگر پنڈت لیکھرام کے
خون کا جو دھبہ آریہ سماج اور کل دید کے پیروان کے د ران کے دامن پر لگا وہ نہ اب تک مٹا ہے اور نہ آئندہ
انوار العلوم جلد 1
۶۹
محبت الهی
مٹے گا گو پنڈت لیکھرام کا خون آریوں میں ایک جوش پیدا کر گیا لیکن ساتھ ہی ثابت کر گیا کہ اسلام
خدا کی طرف سے ہے اور آریہ سماج اور دوسرے ویدک مذاہب محض باطل فروشی کر رہے ہیں
اور یہ بھی ثابت کر گیا کہ خدا کا کلام اب بھی اپنے نیک بندوں پر ناز اپنے نیک بندوں پر نازل ہوتا ہے اور اس کی ربوبیت
اب بھی اسلام میں عام ہے۔
اب میں ثابت کر چکا ہوں کہ یہ عقیدہ جو اور مذاہب کا ہے کہ سوائے ہماری قوم کے چند افراد
کے اور کسی کو الہام نہیں ہوا اور وہ بھی اب آئندہ کے لئے بند ہے بالکل غلط ہے اور اسلام میں اب
بھی یہ سلسلہ جاری ہے اور اس کا ثبوت آر اور اس کا ثبوت آج کل کے زمانہ میں بھی موجود ہے جیسہ جیسا کہ لیکھرام کی اور
آتھم کی موت اور یہی ایک خوبی اسلام کی سچائی کی کافی دلیل ہے اور آئندہ اور بحث کی ضرورت
نہیں مگر میں چاہتا ہوں کہ حتی الوسع وہ اعتراضات جو غیر قوموں پر پڑتے ہیں (وہ جو کہ میں پیچھے ذکر
کر آیا ہوں) ان سے اسلام کو پاک ثابت کر کے دکھلاؤں اور یہ بتلاؤں کہ اسلام تمام خوبیوں کا
مجموعہ ہے۔
اب میں تناسخ کے مسئلہ کو لیتا ہوں جس کو میں ثابت کر آیا ہوں کہ ایک لغو مسئلہ ہے اور
انصاف کے برخلاف ہے اس مسئلہ کی اسلام نے سخت تردید کی ہے اور ثابت کیا ہے کہ یہ تعلیم خدا
کی طرف سے نہیں مگر اس کے ساتھ ہی اسلام ہم کو ایک اور تناسخ بتاتا ہے جو کہ ایسا خوبصورت ہے
کہ نہ تو وہ انسانی فطرت کے برخلاف ہے اور نہ ظلم کے لفظ کا اس پر اطلاق ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ
اسلام نے انسان کے لئے تین جو نہیں بھگتنی مقرر کی ہیں یعنی انسانی حالت کے تین درجہ مقرر کئے
ہیں ایک تو نفس امارہ پھر نفس لوامہ اور تیسرے نفس مطمئنہ یہ تین حالتیں ہیں جن میں سے کہ انسان
کو گزرنا پڑتا ہے نفس امارہ تو وہ انسانی حالت ہے جبکہ انسان گناہ کرتا ہے اور برائیوں میں گھرا ہوا
ہوتا ہے اور نفس لوامہ وہ حالت ہے جبکہ انسان اس درجہ تک ترقی کر جاتا ہے کہ جب ایک گناہ کرتا
ہے تو ساتھ ہی اس کے پھر اس گناہ سے پچھتاتا بھی ہے اور نفس مطمئنہ وہ انسانی حالت ہے جبکہ ایک
انسان گناہوں کے دائرہ سے نکل کر حالت اطمینان میں ہو جاتا ہے اور اس کو شیطانی حملوں اور
برے خیالات سے نجات مل جاتی ہے یہ تین حالتیں ہیں جو کہ انسان پر وارد ہوتی ہیں میرا خیال ہے
کہ شاید اس مسئلہ سے ملتا جلتا کوئی مسئلہ ہو گا جس سے بگڑ کر یہ تناسخ کا مسئلہ نکل آیا اگر چہ ایسا لطیف
اور پر معنی ارشاد سوائے اسلام کے اور کسی مذہب میں نہیں پایا جاتا مگر شاید کوئی اس عقیدہ سے ملتا
جلتا عقیدہ ان مذہبوں میں بھی ہو۔ میں یہ نہیں مان سکتا کہ بالکل یہ عقیدہ ان لوگوں میں ہو گا کیونکہ
انوار العلوم جلد 1
محبت الهی
اگر یہ ہوتا تو کبھی ان لوگوں کو یہ غلطی نہ پڑتی اور یہ لوگ کبھی بھی تناسخ کے قائل نہ ہوتے کیونکہ یہ
بالکل سیدھا اور سادہ ہے اور پھر انسانی فطرت کے مطابق ہے مگر معلوم ہوتا ہے کہ چونکہ پہلے
مذہب بھی ناقص تھے اور کامل نہ تھے اس لئے اچھی طرح سے ان میں یہ عقیدہ بیان نہیں کیا گیا اور
کسی دھوکے کی وجہ سے ہندو وغیرہ تاریخ کے قائل ہو گئے اور میرے اس خیال کی تائید بدھ کا یہ
عقیدہ بھی کرتا ہے کہ انسانوں کے چار درجہ ہیں ایک تو وہ جس میں کہ انسان بار بار تناسخ کے پھیر میں
آتا ہے اور دوسرا وہ جس میں کہ انسان صرف ایک دفعہ جون کے چکر میں آتا ہے اور تیسرا وہ جس
میں ہو کر انسان کبھی نہیں لوٹتا اور چوتھا تیسرے کا کمال ہے یعنی بہت سے پاک لوگوں کا درجہ * اور
یہ عقیدہ ظاہر کرتا ہے کہ ان لوگوں میں بھی کچھ ایسی بات تھی جس کو کہ یہ تعلیم کے ناقص ہونے کی
وجہ سے اچھی طرح ظاہر نہیں کر سکے اور آخر اسلام نے جو کہ کامل مذہب ہے اس کو انسان پر کھول
دیا ۔ اور اس محبت کے تعلق کو جو کہ وہ خدا سے رکھتا تھا اس عقیدہ سے اور بھی بڑھا دیا ۔
بدھ کے اس مذکورہ بالا عقیدہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں تناسخ سے مراد وہ جونوں کا چکر نہیں
جس کے یہ لوگ قائل ہیں کیونکہ جب ایک درجہ ایسا بھی رکھا گیا ہے جس درجہ کا انسان دوبارہ دنیا
میں ایک دفعہ ہی آتا ہے تو معلوم ہوا کہ وہ دوبارہ آنا روحانی ہے یا بالفاظ دیگر حالت کے تغیر کا نام
ہے کیونکہ اگر در حقیقت انسان دنیا میں دوبارہ آئے تو پھر گناہ کرے گا کیونکہ اس کو معلوم تو ہے ہی
نہیں کہ میں دنیا میں کس گناہ کی سزا میں آیا ہوں پس پھر وہ جونوں کے چکر میں آجائے گا مگر اس
عقیدہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک دفعہ آئے گا زیادہ دفعہ نہیں پس یہ جسمانی تغیر نہیں بلکہ
روحانی تغییر ہے یعنی جب اس درجہ پر انسان پہنچ جاتا ہے تو صرف اس کو ایک جون بدلنی پڑتی ہے
اور وہ نفس لوامہ کو چھوڑ کر نفس مطمئنہ کو اختیار کرتا ہے مگر صفائی کے ساتھ اور دلائل کے ساتھ
اگر بیان کیا ہے تو صرف اسلام نے ہی بیان کیا اور اسلام کو ہی فخر ہے اس بات کا کہ اس نے یہ راز
انسانی مدارج کا دنیا پر ظاہر کیا اور وہ علم و معرفت اس عقیدہ میں بھر دی جس سے کہ دوسرے
مذاہب بالکل کورے تھے اور ان میں اس قدر کمال ہی نہ تھا کہ وہ اس کو دنیا پر ظاہر کر سکیں اور پھر یہ
بھی تحقیقاً نہیں کہ آیا اس کے قریب قریب کوئی عقیدہ بھی ان میں تھا کہ نہیں کیونکہ اس پر کوئی
تاریخی شہادت نہیں صرف میرا ایسا خیال ہے کہ بدھ کا تناسخ کے متعلق عقیدہ شاید اس کے
بدھ نے ایک انٹانگ مارگ مقرر کیا ہے۔ اس کے معنے ہیں کہ آٹھ قسم کی ریاضت روحانی و جسمانی اور یہ عقیده ای اشٹانگ مارگ سے
نکلتا ہے۔
انوار العلوم جلد 1
محبت الهی
قریب قریب ہو اور بوجہ تعلیم کے ناقص ہونے کے وہ دوسرے الفاظ اور دوسرے معنوں میں
استعمال کیا گیا ہو جیسا کہ میں اوپر لکھ آیا ہوں۔ بہر حال اسلام نے اس عقیدہ کو ایسے طریق اور ایسے
روشن پیرایہ میں بیان کیا ہے کہ انسان کا ایمان تازہ ہو جاتا ہے۔
اب میں اپنے اصل مطلب کی طرف لوٹتا ہوں اور وہ یہ کہ اسلام نے ہم کو ایسے عقیدہ کے
متعلق رہنمائی کی ہے جس سے کہ انسان بہت کچھ روحانی ترقی کر سکتا ہے اور وہ کمزوریاں اور
نقائص جو کہ انسان میں بوجہ اس کے طبعی خاصہ کے ہوتے ہیں اس عقیدہ پر ایمان لانے اور اس کے
معارف پر غور کرنے سے خود بخود دور ہو جاتے ہیں۔ میں اس مسئلہ کے متعلق زیادہ لکھنے کی
ضرورت نہیں سمجھتا کیونکہ ہمارے امام و مرشد نے جلسہ مہوتسو کے موقعہ پر ایک لیکچر تحریر کیا تھا
اس میں خوب اچھی طرح اور واضح طور سے اس مسئلہ کو حل کیا تھا اور ثابت کیا تھا کہ یہ مسئلہ
سوائے اسلام کے اور کسی نے اس طرح نہیں بیان کیا کہ جس سے انسان ہدایت پا سکے اس لئے جو
صاحب اس کی نسبت مفصل علم حاصل کرنا چاہیں وہ اس لیکچر کو پڑھیں۔
اب میں خدا تعالیٰ کے متعلق اسلام کا عقیدہ بیان کرتا ہوں۔ دیکھنا چاہئے کہ دنیا کا جو مذہب
ہے (بشرطیکہ وہ خدا کا قائل ہو) اگر چہ خدا کے کتنے ہی شریک ٹھراتا ہو مگر آخر توحید کا قائل ہوتا
ہے اور کسی نہ کسی طرح آخری نقطہ پر پہنچ کر وہ یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ خدا ایک ہے اس وقت کے
مشہور مذاہب کا ذکر میں پہلے کر چکا ہوں ان میں سے عیسائیت توحید کی سخت دشمن ہے مگر اس میں بھی
یہ عقیدہ ہے کہ باپ بیٹا روح القدس تین خدا ہیں مگر نہیں تین نہیں ایک خدا ہے اور اس بات سے
ظاہر ہوتا ہے کہ اگر چہ انہوں نے مسیح کو خدا کا بیٹا قرار دیا ہے مگر ساتھ ہی ان کو فطرت کے تقاضا سے
مجبور ہو کر کوئی ایسا طریق ایجاد کرنا پڑا ہے جس سے توحید میں خلل نہ آئے پھر ہم دیکھتے ہیں کہ ہندو
بھی باوجود کروڑوں بت ماننے کے اپنے آپ کو ایک ہی خدا کا قائل بتاتے ہیں اور یہودی اور آریہ
بھی توحید کے عقیدہ پر ہی زور دیتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ توحید کا عقیدہ انسان کی فطرت
کے موافق ہے اور گو کہ امتداد زمانہ سے کسی مذہب میں کتنا ہی شرک ترقی کر جائے مگر پھر بھی اس
کے پیرو توحید کو نہیں چھوڑتے اور ہم پیچھے ثابت کر آئے ہیں کہ توحید ہی در حقیقت سچ ہے اور وہ
لوگ جو شرک کرتے ہیں غلطی پر ہیں اور اب ہم دیکھتے ہیں کہ سوائے اسلام کے توحید پر کسی نے
زور نہیں دیا اور نہ کسی مذہب نے توحید کا ثبوت دیا ہے۔ عیسائی اگر ایک طرف توحید کے قائل ہیں
تو ساتھ ہی تثلیث پر بھی ایمان رکھتے ہیں۔ یہودیوں نے اگرچہ توحید میں کوئی خرابی نہیں پیدا کی
انوار العلوم جلد 1
۷۲
محبت الهی
لیکن انہوں نے شرک کی بیخ کنی بھی نہیں کی اور نہ ہی توحید پر زور دیا ۔
ہندو توحید کو ماننے کے ساتھ ساتھ بت پرستی بھی لازم قرار دیتے ہیں اور آریہ جو کہ توحید پر اپنا
پورا یقین بتاتے ہیں۔ روح اور مادہ کو از لی مان کر عملی طور سے اس کا انکار کرتے ہیں۔ یہ؟ فخر صرف
اسلام کو ہی ہے کہ وہ خدا کا شریک کسی کو نہیں ٹھہراتا اور شرک کی بیخ کنی کرتے ہوئے توحید پر زور
دیتا ہے ہاں صرف اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو کہ عملی طور سے توحید کو قائم کر تابت پرستی سے
باز رکھتا اور خدا کی طرح کسی کو ازلی ابدی نہیں قرار دیتا۔ اگر چہ تمام مذاہب نے توحید کو چھوڑ دیا
لیکن اسلام کے خدا نے ہر ایک مسلمان کے دل میں اس عقیدہ کو اس طرح داخل کر دیا ہے کہ وہ
نکل ہی نہیں سکتا خود خداتعالیٰ کا نام ہی اسلام میں وہ رکھا گیا ہے جس کا کوئی شریک نہیں ہو سکتا۔ وہ
نام اللہ ہے یعنی تمام نیک صفات خوبیوں اور طاقتوں کا مجموعہ اور یہ نام کسی اور مذہب نے اپنے خدا
کو نہیں دیا۔ یہ ایک ایسا پیارا نام ہے جو کہ اس ذات پاک کی تمام خوبیوں اور احسانوں کو انسان کے
دل پر یک دم اس طرح نقش کر دیتا ہے کہ اس میں سے محبت کا ایک تیز شعلہ نکل کر اس دوئی یا
شرک کو جلا دیتا ہے جو کہ انسان کے ساتھ ایک خفیہ دشمن کی طرح لگا رہتا ہے اور ایک صلاحیت
رکھنے والا انسان اس نام کو اپنی زبان پر لا کر بے چین ہو جاتا اور محبت کے درد کو محسوس کرتا ہے
کیونکہ معاً اس کو خداتعالیٰ کی خوبیاں اور اس کے محاسن کا ایک مختصر نقشہ یاد آتا ہے ۔ وہ خدا تعالیٰ کی
طاقتوں پر نظر کرتا ہے تو اس کی بڑائی جبروت شوکت اور صولت کو دیکھ کر حیرت میں آجاتا ہے اور
دنگ رہ جاتا ہے اور جب اپنی کمزوری بے بساطی بے کسی بے بسی پر نظر کرتا ہے تو حیرت تعجب اور
دبدبہ محبت کی گداز کر دینے والی گرم جوشی میں بدل جاتے ہیں اور اس وقت انسان نہیں جانتا کہ
میں اس محبت کو کس طرح ظاہر کروں اور وہ محبت ایسی زبردست ہوتی ہے کہ انسانی دل میں سما نہیں
سکتی اور آخر آنسوؤں کے رنگ میں اس کو کسی قدر ٹھنڈا کیا جاتا ہے پھر انسان خدا تعالیٰ کی بزرگی
پاکی اور قدوسیت پر نظر کرتا ہے اور ساتھ ہی اپنی گنگاری غفلت اور سستی کو جانچتا ہے تو پھر وہی
پہلی حالت اس پر طاری ہو جاتی ہے اور وہ خیال کرتا ہے کہ اس مشت خاک پر یہ احسانات سوائے
اس رحیم و کریم ذات کے اور کون کر سکتا ہے اور کس کی طاقت ہے کہ ہمارے گناہوں کو بخشے اور
پھر ساتھ اس قدر انعامات کرے کہ زبان تو الگ رہی اگر ہزار سال تک ہمارا ہر ایک ذرہ ان کو گئے تو
بھی نا ممکن ہے کہ گن سکے ۔ غرضیکہ اللہ کا نام زبان پر آتے ہی انسان کے دل و دماغ محبت کی زنجیر
میں پروئے جاتے ہیں اور جتنا اس نام کی وسعت پر غور کرو اتناہی اسلام کی سچائی کا یقین دل میں پختہ
انوار العلوم جلد 1
محبت الهی
ہو جاتا ہے اور یہ اسلام کے خدا کی طرف سے ہونے پر ایک بین دلیل ہے کیونکہ کسی اور مذہب نے
خدا کی صفات اور طاقتوں کا اس طرح بیان نہیں کیا تھا اور صرف اسلام نے ہی اس بحر بے کنار کو
ایک چھوٹے سے لفظ میں بند کیا ہے کہ اگر اس کی تشریح کی جائے تو خود خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر
سمندر سیاہیوں کے ختم ہو جائیں تب بھی وہ ختم نہ ہو اور انسان کی طاقت ہی نہیں کہ اس کو بیان کر
سکے صرف خدا تعالیٰ ہی قادر ہے کہ اپنی صفات اور طاقتوں کو بیان کر سکے اور اسی کا کام ہے کہ اس
نے ایک اللہ کے لفظ میں سب کچھ بھر دیا۔
اور چونکہ سوائے اسلام کے تمام مذاہب ناقص اور نامکمل تھے اس لئے ان میں یہ لفظ نہیں پایا
جاتا اور ان میں ایسا کوئی لفظ نہیں جو کہ اس لفظ کا قائم مقام ہو سکے اور اس لئے وہ توحید کے ثابت
کرنے میں قاصر رہے گا مگر اسلام چونکہ کامل اور مکمل مذہب ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے اس میں یہ
لفظ رکھ دیا کہ جس سے شرک کی سخت بیخ کنی ہوتی ہے اور وہ شخص جو کہ خدا پر میشور کو اللہ مانتا ہو
ممکن ہی نہیں کہ شرک پر یقین رکھے یا بدعتوں کو جائز ٹھہرائے پس جیسا کہ اسلام نے ایک ہی لفظ
سے شرک کا درخت جڑ سے اکھیڑ دیا ۔ اس طرح تمام مذاہب باوجود اپنے تمام دعووں اور لاف و
گزاف کے نہیں کر سکے پس کیا اسلام نے توحید کو دنیا پر ثابت کیا ہے یا دوسرے مذاہب نے ؟ کوئی
عقلمند بھی ان کھلے کھلے دلائل کے ہوتے ہوئے باور نہیں کر سکتا کہ غیر مذاہب نے شرک کی اس
تدریخ کنی کی ہے جس قدر کہ اسلام نے بلکہ اس کے پاسنگ بھی نہیں کی اور ایسے لفظ کا ان میں نہ
ہونا ان مذاہب کے نامکمل ہونے پر دلالت کرتا ہے کیونکہ جب خدا کی ہستی کو پوری طرح ظاہر
کرنے والا لفظ ہی ان میں نہیں تو وہ اس ہستی کو سمجھ ہی کسی طرح سکتے ہیں اگر کسی اور زبان میں ایسا
لفظ ان کے موعود ذہنی پر میشور یا خدا کے لئے موجود ہے تو اس کو پیش کر کے ہم کو جھوٹا ثابت
کریں۔
ہیں
ناظرین یہ لفظ ایساد سیع ہے اور خدا کی ہستی کا مفہوم اس طرح بیان کرتا ہے کہ ایسی ہستی مان کر
جس کا نام اللہ ہو ہم شرک قطعاً نہیں کر سکتے کیونکہ علاوہ ان صفات اور قوتوں کے جو کہ اس نام میں
س سے یہ بھی پایا جاتا ہے کہ وہ ہستی جس کا یہ نام ہے اس کا کوئی شریک نہیں پس اسلام نے یہ
نام بتا کے دنیا پر ایک بہت بڑا احسان کیا ہے جس کا انکار کرنے والا خدا اور مخلوق دونوں کے نزدیک
سخت گنہگار ہے ۔ اب ہم یہ تو ثابت کے ب ہم یہ تو ثابت کر چکے ہیں کہ اسلام نے ایک اللہ کے لفظ سے ، لفظ سے ہی شرک کی جڑ
اکھیڑ دیا ہے اور اس کے علاوہ خدا تعالیٰ نے توحید کو مسلمانوں کے دلوں میں کئی طرح بٹھایا ہے جیسا
انوار العلوم جلد 1
م
محبت الهی
کہ ہم دیکھتے ہیں کہ مسلمان جب سے پیدا ہوتا ہے اس کو توحید کا سبق دیا جاتا ہے ایک بچے کے پیدا
ہوتے ساتھ ہی اس کے کان میں اذان کہی جاتی ہے جس میں کہ صاف طور سے ہے اَشْهَدُ انْ ) لَّا إِلَهَ
الا اللہ یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ سوائے خدا کے اور کوئی معبود نہیں او را معبود نہیں اور اس طرح گویا کہ بچہ کے
کان میں اس وقت جبکہ وہ ابھی دنیا میں داخل ہی ہوا ہوتا ہے توحید الہی کا کلمہ پھونکا جاتا ہے اور جس
طرح جسمانی ترقیات کرنے کے لئے وہ پہلا قدم رکھتا ہے اسی طرح اس کو روحانی ترقیات کی طرف
بھی بلایا جاتا ہے اور اس کے کانوں کو ان محبت کے الفاظ سننے کا مشتاق بنایا جاتا ہے جن کا سننا اس کی
آئندہ روحانی ترقی کے کے لئے لازمی امر ہوتا ہے پھر ایک مسلمان کو دن میں کئی دفعہ خدا تعالیٰ کی
توحید کا اقرار کرنا پڑتا ہے ایک نماز میں ہی بیسیوں دفعہ اللہ کا نام لینا پڑتا ہے جو کہ شرک کا قاتل ہے
اور نمازیں دن میں پانچ دفعہ پڑھنی پڑتی ہیں اور پھر ہر ایک نماز کے وقت اذان اور اقامت کہی جاتی
ہیں جو کہ خود توحید کی تعلیم دینے والی ہیں پھر ہر شادی اور غمی کے موقع پر اور تعجب و حیرت کے
موقعہ پر ہمارے لئے ایسے الفاظ مقرر کئے گئے ہیں جن سے کہ توحید کا مفہوم خوب اچھی طرح سے
ظاہر ہوتا ہے جیسا کہ خوشی کے وقت الْحَمدُ لِلہ کا کلمہ زبان پر لانا جس کے معنی ہیں کہ سب تعریف
ہے واسطے اللہ کے اور اس طرح غم کے موقعہ پر إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ (البقره: ۱۵۷) کا کہنا
جس کے معنے ہیں کہ ہم اللہ کے لئے ہی ہیں اور ہم اس کی طرف لوٹیں گے پھر تعجب و حیرت کے
موقعہ پر سبحن اللہ کہنا یعنی پاک ہے اللہ پس ہمارے ہر کام میں اٹھتے بیٹھے توحید کا ذکر ہوتا ہے۔
پھر جب ایک شخص اپنا پہلا مذہب چھوڑ کر مسلمان ہونے لگتا ہے اس وقت بھی اس سے یہی کلمہ
کہلوایا جاتا ہے کہ اَشْهَدُ اَنْ لا إِلَهَ إِلَّا الله پس ان باتوں پر غور کرنے سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ
اسلام ہی اس واحد خدا کی طرف سے ہے جس نے زمین و آسمان کو پیدا کیا ہے تب ہی تو اس میں
توحید کا اس قدر لحاظ رکھا گیا ہے اور یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ دوسرے مذاہب نے توحید کو دنیا میں
پھیلانے کے لئے کوئی وسائل اختیار نہیں کئے مگر اسلام نے کئے ہیں اور اللہ کا لفظ جو کہ بذات خود
شرک کو رد کرنے والا ہے اسلام نے ہی استعمال کیا ہے اور سوائے عربی کے اور کسی زبان یا مذہب
میں اس کا ہم معنی لفظ نہیں پایا جاتا اب چونکہ ہم اپنے اصل مدعا کو ثابت کر چکے ہیں اس لئے
دوسری بات کو لیتے ہیں یعنی کفارہ کی نسبت اسلام نے ہم کو کیا بتایا ہے ۔
یہ بات پیچھے لکھی جا چکی ہے کہ کفارہ پر ہی عیسائیت کی عمارت کی بنیاد ہے اور اس مسئلہ کے
متعلق ہم کافی طور سے لکھ چکے ہیں کہ یہ کسی بچے مذہب کا عقیدہ نہیں ہو سکتا اور چونکہ ہم نے
انوار العلوم جلد 1
محبت الهی
اسلام کو سچا قرار دیا ہے اس لئے ضروری ہے کہ یہ دکھایا جاوے کہ اس مذہب میں کفارہ کا عقیدہ
باطل سمجھا جاتا ہے اور اس کے لئے کچھ زیادہ لکھنے کی ضرورت نہیں صرف اتنا لکھنا کافی ہے کہ
قرآن شریف میں جو کہ مسلمانوں کی پاک کتاب ہے اور جس پر ایمان لانا ہر ایک مسلمان کا
فرض ہے اور جس سے کسی مسئلہ کی نسبت بھی باوجود اس علم کے کہ وہ قرآن شریف میں ہے
یہ کہنا کہ ہم اس کو نہیں مانتے کفر ہے۔ اس کے متعلق صاف طور سے یہ حکم ہے کہ لا تَزِرُ
وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخرى (بنی اسرائیل : ۱۷) یعنی کوئی شخص دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا اور یہ نہیں ہو
سکتا کہ ایک شخص کوئی گناہ کرے اور دوسرا اس کو اپنے ذمہ لے لے اور در حقیقت ایسا نہ ہو تو
لوگ خدا کا بھی انکار کر بیٹھیں اور ان کو سخت ابتلا پیش آئیں کیونکہ اس طرح مذہب کھیل بن جاتا
ہے اور انصاف میں فرق آتا ہے پس اس لئے خدا تعالیٰ نے اس کو ناجائز ٹھہرایا ہے اور اس بد نما
دھبہ سے اسلام کا چہرہ بالکل پاک و صاف ہے ۔ اب خدا کے رحمان ہونے کا سوال ہے کہ آیا خدا
رحمان ہے یا نہیں۔ یاد رکھنا چاہئے کہ صفت رحمانیت کا بہت سے مذاہب انکار کرتے ہیں مثلاً
عیسائی، ہنود ، آریہ وغیرہ اور ان کا خیال ہے کہ خدا تعالیٰ جو کچھ عطا کرتا ہے وہ صرف ہمارے اعمال
کے بدلہ میں ہوتا ہے اور کوئی گناہ بخشا نہیں جاتا جب تک کہ اس کی سزا نہ مل جائے اور اس لئے
عیسائیوں کو کفارہ کا مسئلہ ایجاد کرنا پڑا ہے یا یہ کہو کہ کفارہ کی تصدیق کے لئے خدا کی رحمانیت کا
اقرار کیا گیا ہے اور ہنود آریہ اور بدھ مذہب وغیرہ کو خدا کی رحمانیت سے انکار کر کے تناسخ کا بعید از
عقل عقیدہ ماننا پڑا ہے کیونکہ ان کو یہ مشکلات پیش آئی ہیں کہ چونکہ انسان ضعیف ہے اس لئے وہ
گناہوں میں دھنسا رہتا ہے اور اگر اس کی سزا میں اس کو دوزخ میں ڈالا جائے گا تو پھر تمام لوگ
روزخ میں ڈال دیئے جائیں گے اور اس طرح نجات نا ممکن ہو جائے گی پس انہوں نے سوچ کر یہ
تناسخ کا مسئلہ نکالا کہ اس دنیا میں ہی بار بارا سے گناہوں کی سزا ملتی ہے اور ہر ایک گناہ یا ہر ایک نیکی کی
وجہ سے انسان بری یا اچھی جونوں میں ہمیشہ جنم لیتا رہتا ہے مگر اس عقیدہ کو ہم غلط ثابت کر چکے ہیں
اور یہ بھی بتا چکے ہیں کہ اسلام نے صفت رحمانیت کی تائید میں بہت زور دیا ہے اور بر خلاف
دوسرے مذاہب کے اس صفت کو خدا کے لئے ضروری ٹھہرایا ہے بلکہ قرآن شریف کے شروع
ہی میں بشمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ سے یہ ثابت کیا ہے کہ اسلام میں انسان کی زندگی کے لئے یہ
صفت لازمی اور ضروری ہے اور بغیر اس کے انسان کی زندگی محال بلکہ ناممکن ہے کیونکہ خدا کی
صفت رحمانیت وہ ہے جس کی وجہ سے خدا بغیر کسی کام کے انسان یا دوسری مخلوقات پر رحم کرتا ہے
انوار العلوم جلد 1
८५
محبت الهی
اور ان کی ضروریات کو مہیا کرتا ہے پس اگر خدا رحمان نہ ہو تو ایک دم میں انسان ہلاک ہو جائیں
کیونکہ ہوا پانی وغیرہ جو کہ ہر ایک جاندار کو میسر ہیں اس لئے میسر ہیں کہ خدا رحمان ہے اور اگر وہ
رحمان نہ ہو تو چاہئے کہ ہوا بند ہو جائے اور پانی خشک ہو جائے اور اگر یہ کہا جائے کہ یہ پچھلے اعمال
کی وجہ سے ہے تو یہ اعتراض ہو گا کہ کیا پچھلے اعمال کی وجہ سے ہر ایک کو ہوا اور پانی ملنے چاہیں
کیونکہ کسی نے کم درجہ کے اعمال کئے ہیں اور کسی نے بہت عمدہ اور کسی نے گھوڑا بننے کے کام
کئے ہیں تو کسی نے گدھا بننے کے ہر ایک کے لئے ہوا اور پانی کا مہیا ہونا ظاہر کرتا ہے کہ یہ اعمال کی
وجہ سے نہیں بلکہ خدا کی صفت رحمانیت کی وجہ سے ہے کیونکہ دوسری صورت میں ماننا پڑے گا کہ
تمام لوگ ایک دو ایسے کام ضرور کر لیتے ہیں کہ اگلی جون میں ہوا اور پانی ان کو میسر ہو جائے مگر جبکہ
یہ تو معلوم ہی نہیں کہ یہ چیزیں کسی نیکی کے بدلہ میں ملتی ہیں تو انسان ایسے کام کیونکر کرتا ہے اور
کس طرح کر سکتا ہے۔ پس ہر ایک جاندار کے لئے پانی اور ہوا کا مہیا ہو نا خدا کی رحمانیت اور تناسخ
کے ابطال پر دلالت کرتا ہے اور پھر ایک اور بات بھی ہے کہ انسان کو دوسرے جانوروں پر فوقیت
دینا اور گدھے کو سور کی نسبت اچھا جانتا جو ہے یہ بھی تو خدا کی رحمانیت کا ثبوت ہے جبکہ تناسخ کے
ماننے والے صاحب یہ کہتے ہیں کہ اچھے اعمال کرنے والا انسان بنتا ہے اور برے اعمال کرنے والا
حیوان تو اس طرح گویا کہ وہ انسان کی فضیلت دوسروں پر بتاتے ہیں اور یہ فضیلت سوائے رحمانیت
کے ہو نہیں سکتی اور اس بات کو ماننے پر کہ انسان کو دوسرے جانوروں پر فضیلت ہے یہ سوال ہو گا
کہ خدا نے انسان کو دوسرے جانوروں پر فضیلت کیوں دی اور اس کا جواب ہو گا کہ رحمانیت کی
وجہ سے ۔ پس اسلام ہم کو یہی بتاتا ہے کہ خدا رحمان ہے اور بڑا رحمان ہے اس نے ہمارے لئے وہ
تمام چیزیں جو کہ ضروری تھیں بغیر ہمارے کسی کام کے مہیا کی ہیں اور چونکہ ہم ضعیف مخلوق ہیں
اس لئے وہ ہمارے گناہوں کو معاف بھی کر دیتا ہے اور اسی وجہ سے ہمار اول ہر وقت اس کی طرف
جھکتا ہے اور محبت کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ محبوب محبت کرنے والے کی خطائیں اور
کو تا ہیاں معاف کرے اور اس کی غلطیوں سے درگزر کرنے پس اگر خدا ایسا نہ کرتا تو محبت قائم ہو
ہی نہیں سکتی تھی جب ایک انسان خدا تعالیٰ کے بے شمار احسانات اور انعامات کو دیکھتا ہے تو خود بخود
اس کی طرف جھکتا ہے۔ اور اس کا دل بے اختیار چاہتا ہے کہ تمام رکاوٹوں کو دور کر کے کسی طرح
اس محبوب سے جاملوں جو کہ میری محبت کا بدلہ دے سکتا ہے اور ایسا خدا صرف اسلام کا خدا ہے وہ
رحمان ہے رحیم ہے علیم ہے خبیر ہے اور تمام مخلوقات کا خالق ہے اور یہ تمام باتیں محبت کے تعلق
انوار العلوم بلد |
८८
محبت الهی
کو بڑھانے والی ہیں چونکہ وہ خالق ہے اس لئے سب مخلوقات عالم فطرتا اس کی طرف جھکتی ہے اور
اس کے مخلوق ہونے کی وجہ سے ہر ایک ذرہ ذرہ اس کی حمد و ثناء میں لگا رہتا ہے اور چونکہ وہ رحمان
و رحیم ہے اس لئے اس کے احسانات کو دیکھ کر کوئی ذی روح نہیں جو کہ سجدہ میں نہ گر جائے اور
اس کے خیال میں ایسا محو نہ ہو جائے کہ گویا اپنے آپ کو بھول ہی جائے (بشرطیکہ طبع سلیم رکھتا ہو)
اور چونکہ وہ علیم و خبیر ہے اس لئے ہر ایک محبت کرنے والا دل اس کی اس صفت سے تسلی پکڑتا
ہے اور جانتا ہے کہ میری محبت فضول نہیں جائے گی اور چونکہ قادر ہے اس لئے کسی عمل کے ضائع
جانے کا انسان کو اندیشہ نہیں ہوتا اب ہم دیکھتے ہیں کہ کیا اسلام نے دوسری قوموں اور مذہبوں کو
اپنے میں داخل کرنے کا کوئی طریقہ رکھا ہے یا نہیں اور اس کے لئے پہلی ہی نظر ڈالنے پر ہم کو
معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت مسلمانوں میں اسی فیصدی سے زیادہ اور قوموں اور غیر مذاہب کے
آدمی داخل ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسلام کا خدا بخیل نہیں بلکہ چونکہ وہ خالق ہے اس
لئے اس نے اپنی تمام مخلوقات کی رہنمائی کے لئے دروازہ کھلا رکھا ہے اور خود نبی کریم ا نے
اپنی زندگی میں چاروں طرف وکیل بھیجے تاکہ تمام دنیا میں اس بات کی تبلیغ ہو جائے کہ خدا کا وعدہ
پورا ہو گیا اور وہ جو کہ ہدایت اور رشد کا طالب ہے فائدہ اٹھائے اور قرآن شریف میں بار بار آتا
ہے کہ قرآن شریف تمام دنیا کی ہدایت کے لئے ہے پس یہ اعتراض جو کہ کئی اور مذاہب پر پڑتا ہے
کہ ان میں ہدایت کا دروازہ بند رکھا گیا ہے اسلام پر قطعاً نہیں پڑتا اور اس وقت ہم ان مذاہب کو
بھی جو کہ دوسرے اور لوگوں کو اپنے اندر شامل کرنا جائز سمجھتے ہیں یہ پوچھتے ہیں کہ کیا ان کی کتابوں
نے یہ دعوی کیا ہے کہ وہ تمام دنیا کے لئے ہیں؟ نہیں قطعاً نہیں۔ کسی کتاب نے بھی ایسا دعوی نہیں
کیا مگر قرآن شریف نے یہ دعوی کیا ہے بلکہ دوسری کتابوں میں یہ بھی نہیں کہ ہماری تعلیم ہر زمانہ
کے لئے ہے اگر کوئی مدعی ہے تو ثابت کرے کہ کسی کتاب نے یہ دعوی کیا ہو کہ میں ہمیشہ کے لئے
ہوں اور مجھے منسوخ کرنے والی اور کتاب کوئی نہیں آئے گی ۔ اور میں دعوی سے کہتا ہوں کہ کوئی
ایسا ثابت نہیں کر سکے گا اور صرف اسلام نے ہی یہ دعوی کیا ہے جیسا کہ ان دو آیتوں سے ظاہر ہوتا
ہے کہ انی رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا (الاعراف : ۱۵۹) اور الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ
اتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي (المائدہ (۴) جن میں سے پہلے کی نسبت تو خدا تعالیٰ نبی کریم ﷺ کو فرماتا
ہے کہ تو لوگوں کو یہ آیت سنا جس کے معنی ہیں کہ میں تمام دنیا کی طرف رسول ہو کر آیا ہوں اور
دوسری میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ آج کے دن میں نے تمہارے لئے دین کامل کر دیا اور اپنی نعمت