صادقوں کی روشنی کو کون دُور کر سکتا ہے

انوارالعلوم (جلد 1)

صادقوں کی روشنی کو کون دور کر سکتا ہے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پر
بعض اعتراضات کا جواب
از
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد

انوار العلوم جلد 1
بسم الله الرحمن الرحیم
۸۷
صادقوں کی روشنی
نحمده و فصلی علی رسولہ الکریم
دیباچه
ناظرین کو اس بات سے ناواقفیت نہیں ہے کہ ۲۶ مئی ۱۹۰۸ء کو بوقت ساڑھے دس بجے
حضرت اقدس مسیح الزمان مهدی دوران نے اس دار فانی سے دار آخرت کی طرف کوچ کیا اور خدا
کا وہ کلام جو اس کے مسیح پر نازل ہوا تھا پورا ہوا کہ وَلَلآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْأُولى - ۲۵ ى
۱۹۰۸ء کو حضرت اقدس تندرست تھے۔ اور سوائے پرانی بیماری دستوں کے جو کہ قریباً ایک مہینہ
سے پھر لاحق ہو رہی تھی اور سب طرح خیریت تھی اگر چہ اس بیماری کی وجہ سے نقاہت ہو رہی تھی
مگر چونکہ مدتوں کی تھی اس لئے چنداں خیال نہ تھا۔ اور اسی حالت میں حضرت نے لاہور میں کئی
تقریریں کیں اور ایک کتاب پیغام صلح لکھی جو اس مئی کو ایک بڑے جلسہ میں سنائی جانے والی تھی
مگر خدا کی باتوں کو کون جانتا ہے ۔ شام کے وقت آپ سیر کو گئے اور وہاں سے واپس آکر فرمایا کہ آج
مجھ کو بہت دست آ رہے ہیں اور نقاہت زیادہ ہے۔ قریبا دس بجے کھانا کھانے کے لئے بیٹھے اور راقم
عاجز بھی آپ کے ساتھ تھا۔ ایک دو لقمہ کھا کر فرمایا کہ پھر دست آیا ہے۔ اور کھانا چھوڑ کر اٹھ
کھڑے ہوئے ۔ رفع حاجت کے بعد آکر پلنگ پر لیٹ گئے اور طبیعت بہت کمزور تھی مگر ابھی زیادہ
تکلیف نہ تھی قریبا دو اڑھائی بجے مجھے جگوایا جب میں اٹھا تو معلوم ہوا کہ حضرت اقدس بہت بیمار
ہیں اور ایک دو دست اور بھی آچکے ہیں ڈاکٹر موجود تھے اور حضرت مولوی نور الدین صاحب خلیفه
خلیفتہ اللہ بھی دعا و دوا میں مشغول تھے ۔ کوئی تین ساڑھے تین بجے نبض بالکل ساکت ہو گئی اور دل
کی حرکت ت : بند ہو گئی مگر مگر ایک ایک منٹ منٹ ۔ کے بعد ہی پھر آپ کی حالت رو بصحت ہو گئی۔ اور آپ آ۔ نے
آنکھیں کھول دیں صبح ساڑھے چھ بجے تک ہوش رہا مگر پھر آپ سو گئے اور اسی حالت میں قریباً
ساڑھے دس بجے آپ کی وفات ہوئی - إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ۔

انوار العلوم جلد |
۸۸
صادقوں کی روشنی
اگر چه الهام الهی صاف طور سے آپ کی وفات کی خبر دے رہے تھے لیکن بوجہ محبت کے اس
طرف خیال نہ جاتا تھا کہ اتنی ۔ اتھا کہ اتنی جلدی آپ کی وفات ہو وفات ہو گی۔ مگر حضرت اقدس سمجھ چکے تھے کہ میری
وفات قریب ہے چنانچہ یہ بات الوصیت سے صاف طور سے ظاہر ہوتی ہے اور پھر اس کے بعد وقتاً
فوقتاً گھر میں اس کا ذکر کرتے رہتے تھے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھ کو متواتر خبر مل رہی ہے کہ تیری
وفات قریب ہے۔
غرضیکہ یہ آپ کی وفات ہے جس نے مجھ کو اس رسالہ کے لکھنے کی تحریک کی ہے۔ اور چونکہ
مخالفین سلسلہ نے اپنی پرانی عادت کے مطابق اس موقعہ پر بھی بہت کچھ زہرا گلا ہے اور اپنے نفسانی
گندوں کا اظہار کیا ہے اور حضرت کی وفات پر بہت کچھ اعتراض کئے ہیں۔ اس لئے راقم عاجز کے
دل میں خداوند تعالیٰ نے یہ تحریک پیدا کی کہ میں ان تمام اعتراضوں کا جو مجھ تک پہنچے ہیں اور عام
طور پر شائع کئے جاتے ہیں جواب دوں اور حتی الوسع مخالفین کی خباثت کو ظاہر کروں کہ وہ کن کن
فریبوں اور جھوٹوں سے کام لیتے ہیں چنانچہ اس رسالہ میں علاوہ دیگر مفید باتوں کے عبدالحکیم مرتد
اور شاء اللہ کی لن ترانیوں کے جواب بھی دیئے گئے ہیں اور جو حضرت اقدس کی پیشگوئیوں پر
اعتراض کئے جاتے ہیں ان کار د بھی کیا گیا ہے ۔ وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ
والسلام
خاکسار مرزا بشیر الدین محمود احمد

انوار العلوم جلد |
بسم الله الرحمن الرحیم
۸۹
صادقوں کی روشنی
محمدہ و نصلی علی رسوله الكريم
تمهید
اور بعض نہایت ضروری باتیں
اشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
خدا تعالیٰ کے پاک کلام كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ وَ يَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلالِ وَالْإِكْرَامِ
(الرحمان: ۲۷- ۲۸) کے مطابق جو کوئی پیدا ہوا وہ فوت ہوا۔ اور جو آئندہ پیدا ہو گاوہ بھی فوت ہو گا۔
سوائے خدا کی ذات واحد کے اور کوئی نہیں جو ہمیشہ ہو اور ہمیشہ رہے ۔ آج سے تیرہ سو سال پہلے خدا
تعالیٰ نے نبی کریم اس کو وفات دے کر اس بات کو ایسی طرح ثابت کر دیا کہ کوئی شک وشبہ کی
گنجائش بھی نہیں رہی اور آج تیرہ سو سال آنحضرت اللہ کی وفات کے بعد حضرت مسیح موعود
کی وفات نے خدا تعالیٰ کے کلام کی سچائی کو دنیا پر ظاہر کیا اور ثابت کر دیا کہ کوئی شخص خواہ خدا تعالیٰ
کا کیسا ہی پیارا ہو اور کتنی ہی بڑی شان کا ہو ۔ آخر بشر ہے اور مخلوق ہے اور ایک دن اس کے لئے
مرنا ضروری ہے۔ مگر مبارک وہ جو ان باتوں سے نصیحت پکڑے اور اپنے نفس کو شرک کی ملونی سے
پاک رکھے ۔
چونکہ نبیوں کا کام بھی دنیا سے شرک اور دوسرے گناہوں کا دور کرنا ہوتا ہے۔ اس لئے خدا
تعالی
تعالٰی اپنے نام کی چہکار دکھلانے کے لئے ان کے ہاتھوں سے ایسے نشان دکھلاتا ہے کہ دنیا پر خدا
کا وجود روز روشن کی طرح ثابت ہو جاتا ہے اور دنیا گویا کہ خدا تعالیٰ کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیتی
ہے اور ان کی وفات کے ساتھ بھی ایسے نشان وابستہ ہوتے ہیں کہ ان کی موت بھی چشم بصیرت

انوار العلوم جلد |
۹۰
صادقوں کی روشنی
رکھنے والوں کے لئے خدا تعالیٰ کی ذات کا ایک بین ثبوت ہوتی ہے۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود کی
پیدائش اور وفات بھی تمام نبیوں کی طرح ہوئی ۔ آپ کے لئے پیشگوئی تھی کہ آنے والا مسیح تو ام
پیدا ہو گا اور اس کے ساتھ ایک لڑکی پیدا ہو گی ۔ چنانچہ ایسا ہی ہو ا ہو گی ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور حضرت کی پیدائش دنیا کے لیئے
ایک نشان قرار دی گئی کیونکہ اس سے خدا تعالیٰ کی شوکت اور جلال ثابت ہوا۔ اور اس کے ایک
بزرگ بندے کا کلام جو اس نے خدا سے خبر پا کر کیا تھا پورا ہوا ۔ اور پھر آپ کی وفات ؟ بھی سنت انبیاء
کے مطابق ایک نشان کے طور پر ہوئی۔ کیونکہ آپ نے اپنی وفات پانے سے پہلے ہی دنیا کو اس بات
کی خبر دے دی تھی کہ میں عنقریب وفات پانے والا ہوں۔
چنانچہ آپ نے دسمبر ۱۹۰۵ء میں رسالہ الوصیت شائع کیا اور اس میں بو ضاحت اس امر کو لکھ
دیا کہ اب میں بہت جلد وفات پانے والا ہوں اور اپنے پیدا کرنے والے اور مأمور کرنے والے کی
طرف جانا میرے لئے مقدر ہو چکا ہے۔ اس لئے میں اپنی وصیت کو شائع کرتا ہوں۔ چنانچہ اس
الوصیت کے شروع میں آپ تحریر فرماتے ہیں۔ کہ "چونکہ خدائے عزو جل نے متواتر وحی سے
مجھے خبر دی ہے کہ میرا زمانہ وفات نزدیک ہے اور اس بارہ میں اس کی وحی اس قدر تواتر سے ہوئی
کہ میری ہستی کو بنیاد سے ہلا دیا اور اس زندگی کو میرے پر سرد کر دیا ۔ اس لئے میں نے مناسب سمجھا
کہ اپنے دوستوں اور ان تمام لوگوں کے لئے جو میرے کلام سے فائدہ اٹھانا چاہیں چند نصائح
لکھوں"۔ (الوصیت صفحہ ۳ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه (۳۰۱) اور پھر آگے چل کر یوں تحریر فرمایا ہے۔ کہ
سواے عزیز را جبکہ قدیم سے سنت اللہ ہی ہے کہ خدا تعالیٰ دو قدر میں دکھاتا ہے ۔ تا مخالفوں کی دو
جھوٹی خوشیوں کو پامال کر کے دکھلاوے۔ سواب ممکن نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی قدیم سنت کو ترک
کر دیوے ۔ اس لئے تم میری بات سے جو میں نے تمہارے پاس بیان کی غمگین مت ہو اور تمہارے
دل پریشان نہ ہو جائیں کیونکہ تمہارے لئے دوسری قدرت کا بھی دیکھنا ضروری ہے اور اس کا آنا
تمہارے لئے بہتر ہے۔ کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہو گا۔ اور وہ
دوسری قدرت نہیں آسکتی جب تک میں نہ جاؤں۔ لیکن میں جب جاؤں گا تو پھر خدا اس دوسری
قدرت کو تمہارے لئے بھیج دے گا۔ جو ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے گی۔ جیسا کہ خدا کا براہین احمد یہ
میں وعدہ ہے اور وہ وعدہ میری ذات کی نسبت نہیں ہے۔ بلکہ تمہاری نسبت وعدہ ہے ۔ جیسا کہ خدا
فرماتا ہے کہ میں اس جماعت کو جو جماعت کو جو تیرے پیرو ہیں قیامت تک دو سروں پر غلبہ دوں گا۔ سو ضرور
ہے کہ تم پر میری جدائی کا دن آوے۔ تا بعد اس کے وہ دن آدے جو دائی وعدہ کا دن ہے ۔ وہ ہمارا
ا

انوار العلوم جلد )
۹۱
صادقوں کی روشنی
خدا وعدوں کا سچا اور وفادار اور صادق خدا ہے۔ وہ سب کچھ تمہیں دکھلائے گا جس کا اس نے وعدہ
فرمایا ہے۔ اگر چہ یہ دن دنیا کے آخری دن ہیں اور بہت بلائیں ہیں جن کے نزول کا وقت ہے۔ پر
ضرور ہے کہ یہ دنیا قائم رہے ۔ جب تک وہ تمام باتیں پوری نہ ہو جائیں جن کی خدا نے خبر دی۔ میں
خدا کی طرف سے ایک قدرت کے رنگ میں ظاہر ہوا۔ اور میں خدا کی ایک مجسم قدرت ہوں۔ اور
میرے بعد بعض اور وجود ہوں گے ۔ جو دوسری قدرت کا مظہر ہوں گے ۔ سو تم خدا کی قدرت ثانی
کے انتظار میں اکٹھے ہو کر دعا کرتے رہو۔ اور چاہئے کہ ہر ایک صالحین کی جماعت ہر ایک ملک میں
اکٹھے ہو کر دعاؤں میں لگے رہیں۔ تا دو سری قدرت آسمان سے نازل ہو اور تمہیں دکھارے کہ
تمہارا خدا ایسا قادر خدا ہے۔ اپنی موت کو قریب سمجھو۔ تم نہیں جانتے کہ کس وقت وہ گھڑی آجائے
گی ارساله الوصیت صفحه ۷ ۸۰ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۵-۳۰۶)
اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ اب آپ کی زندگی کے بہت تھوڑے دن رہ گئے ہیں۔ اور
قریب ہی وہ خدا کا پاک وجود ہم سے اٹھایا جانے والا ہے۔ چنانچہ اسی الوصیت میں یہ الہام الہی درج
ہیں کہ "بہت تھوڑے دن رہ گئے ہیں۔ اس دن سب پر اداسی چھا جائے گی۔ یہ ہو گا ۔ یہ ہو گا۔ یہ
ہو گا۔ بعد اس کے تمہارا واقعہ ہو گا۔ تمام حوادث اور عجائبات قدرت دکھلانے کے بعد تمہارا حادثہ
آئیگا۔ اور پھر آپ نے : ر آپ نے جماعت کی نازک حالت کو ملاحظہ کر کے اس خوف سے کہ کہیں یہا سایہ ابتلاء میں نہ
پڑیں مندرجہ ذیل الفاظ میں آنے والے ابتلاؤں سے ان کو آگاہ کیا ۔ ”مبارک وہ جو خدا کی بات پر
ایمان رکھے۔ اور درمیان میں آنے والے ابتلاؤں سے نہ ڈرے کیونکہ ابتلاؤں کا آنا بھی ضروری
ہے تا خدا تمہاری آزمائش کرے کہ کون اپنے دعوی بیعت میں صادق اور کون کا ذب ہے ۔ وہ جو
کسی ابتلاء سے لغزش کھائے گا وہ کچھ بھی خدا کا نقصان نہیں کرے گا اور بد بختی اس کو جہنم تک
پہنچائے گی۔ اگر وہ پیدا نہ ہوتا تو اس کے لئے اچھا تھا۔ مگر وہ سب لوگ جو اخیر تک صبر کریں گے اور
ان پر مصائب کے زلزلے آئیں گے ۔ اور حوادث کی آندھیاں چلیں گی اور قو میں ہنسی اور ٹھٹھا
کریں گی اور دنیا ان سے سخت کراہت کے ساتھ پیش آئے گی۔ وہ آخر فتح یاب ہوں گے ۔ اور
برکتوں کے دروازے ان پر کھولے جائیں گے ۔ خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں اپنی جماعت
کو اطلاع دوں کہ جو لوگ ایمان لائے ایسا ایمان جو اس کے ساتھ دنیا کی ملونی نہیں اور وہ ایمان نفاق
یا بزدلی سے آلودہ نہیں اور وہ ایمان اطاعت کے کسی درجہ سے محروم نہیں ایسے لوگ خدا کے
پسندیدہ لوگ ہیں۔ اور خدا فرماتا ہے کہ وہی ہیں جن کا قدم صدق کا قدم ہے "

انوار العلوم جلد 1
۹۲
صادقوں کی روشنی
(رسالہ الوصیت صفحه روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۹)
اور پھر آپ کی وصیت پر ہی بس نہیں ہوئی ہوئی۔ بلکہ اس کے شائع ہونے کے بعد بھی متواتران
الہامات کا سلسلہ جاری رہا۔ اور خدا تعالیٰ نے بار بار اپنے بندے کو اس بات کی اطلاع دی کہ اب
تیرا وقت قریب آگیا ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ اہل بیت اور دیگر جماعت کی تسلی کے لئے بھی
کلام الہی نازل ہوتا رہا۔ چنانچہ مندرجہ ذیل الہامات اور رویائے صالحہ جو اس بارے میں ہوئے
اختصار کے ساتھ یہاں بطور نمونہ درج کئے جاتے ہیں۔
"رویا میں میں نے مولوی عبد الکریم صاحب کو دیکھا اور فوت شدہ خیال کر کے ان سے کہا کہ
میری عمر اتنی ہو کہ سلسلہ کی تکمیل کے واسطے کافی وقت مل جائے ۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا
کہ تحصیلدار ۔ میں نے انہیں کہا کہ آپ غیر متعلق بات کیوں کرتے ہیں۔ جس امر کے لئے کہا ہے
اس کے لئے دعا کریں تو انہوں نے سینہ تک ہاتھ اٹھائے مگر آگے نہ اٹھائے۔ اور کہا کہ اکیس ۔
اکیس اکیس اور یہی کہتے ہوئے چلے گئے " اب اس خواب پر غور کرتے ہوئے ہر ایک صاحب
بصیرت دیکھ سکتا ہے اور سمجھ سکتا ہے۔ کہ حضرت اقدس کے دعا کے لئے کہنے پر مولوی صاحب نے
شرح صدر سے دعا نہیں کی۔ کیونکہ ان کو خدا کی طرف سے علم دیا گیا تھا۔ کہ جس قسم کی تکمیل
حضرت اقدس چاہتے ہیں وہ نہ تو انبیاء کی سنت سے ہے۔ اور نہ آپ کو اتنی عمر منی ہے۔ اس لئے
انہوں نے منہ تک ہاتھ اٹھانے کی بجائے سینہ تک ہاتھ اٹھا کر روک لئے اور اس بات کو خود حضرت
اقدس نے بھی محسوس کیا۔ کیونکہ آپ نے خواب کو لکھتے ہوئے ذکر کیا ہے۔ کہ مولوی صاحب نے
مینہ تک ہاتھ اٹھائے ہیں اور آگے نہیں اٹھائے۔ پھر مولوی صاحب کا اکیس اکیس۔ اکیس کہنا ظاہر
کرتا ہے۔ کہ اکیس کا لفظ آپ کی تبلیغ کی عمر کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔ کیونکہ آپ کا سوال مولوی
صاحب سے یہ تھا کہ مجھ کو اتنی عمر ملے کہ سلسلہ کی تبلیغ کے لئے کافی ہو اور اس کے جواب میں
موادی صاحب نے اکیس کا لفظ فرمایا ہے ۔ یعنی تمہاری اس تبلیغ کا وقت اکیس تک ہو گا۔ چنانچہ
واقعات کو دیکھنے سے اس خواب کی سچائی بڑے زور سے ثابت ہوتی ہے۔ کیونکہ حضرت اقدس کا
اشتهار بیعت جمادی الاول ۱۳۰۶ھ میں شائع ہوا ہے۔ اور اکیسویں سال اس مہینے میں آپ کا انتقال
ہوا۔ اور اسی طرح ۱۸۸۸ء میں اشتہار بیعت نکلا ۔ اور ۱۹۰۸ء میں وفات ہوئی۔ جس سے اس خواب
کی تعبیر خوب واضح ہو گئی۔ کہ اس خواب سے یہ مراد تھی کہ اکیسویں سال آپ کی وفات ہو گی۔ پس
ہر ایک عقلمند اور دانا اس بات سے نصیحت پکڑ سکتا ہے۔ اور دیکھ سکتا ہے کہ خداوند تعالی کا کلام اس

انوار العلوم جلد |
۹۳
صادقوں کی روشنی
☆
اور
کے مسیح موعود پر نازل ہو کر کس شان و شوکت سے پورا ہوا۔ (کوئی شخص یہ خیال نہ کرے کہ یہ
خواب آج بنائی گئی ہے بلکہ آج سے اڑہائی سال پہلے بدر الحکم اور ریویو آف ریلیجز مؤرخہ ۲۰۔
دسمبر ۱۹۰۵ء میں شائع ہو چکی ہے۔ اور پھر اس کے ساتھ کی ایک خواب انہیں دنوں کی ہے۔ جس
سے اس خواب کے معنی اور بھی کھل جاتے ہیں۔ اور وہ اسی نمبر ریویو آف ریلیجنز میں اور دیگر
اخباروں میں شائع ہو چکی ہے۔ کہ ”ایک کو ری ٹنڈ میں کچھ پانی مجھے دیا گیا ہے ۔ پانی صرف دو تین
گھونٹ باقی اس میں رہ گیا ہے لیکن بہت مصفی نی اور اور مقطر پانی ہے۔ اس کے ساتھ الہام تھا۔ آب
زندگی - ( تذکره صفحه ۵۷۳) اب دیکھنا چاہئے کہ ۱۹۰۵ء کے آ کہ ۱۹۰۵ء کے آخر میں یہ الہام اور رویا ہوئے ہیں۔
اس وقت بتایا گیا ہے کہ تیری زندگی کے صرف دو تین سال رہ گئے ہیں۔ چنانچہ پورے اڑھائی سال
کے بعد حضرت اقدس نے وفات پائی۔ اور یہ اس لئے ہوا کہ خدا تعالیٰ کی باتیں پوری ہوئے بغیر
نہیں رہتیں۔ اور وہ جو اس کے کلام کی مخالفت کرتے ہیں۔ وہ خود ذلیل و خوار ہوتے ہیں۔ اور دین و
دنیا میں ان کی رسوائی ہوتی ہے۔ اور وہ اس وقت تک نہیں مرتے جب تک کہ خدا ان پر اپنی حجت
قائم نہ کر دے اور دنیا ان کی کذب بیانی پر آگاہ نہ ہو جائے ۔ جس طرح نبی اپنی نیکی اور تقوی اور
خدا کی راہ میں قربان ہونے سے اس کی عزت کو دنیا میں دوبارہ قائم کرتے ہیں یہ لوگ بھی اپنی حد
سے بڑھی ہوئی شرارت اور بد زبانی اور حق کی مخالفت کی وجہ سے مورد عتاب اللی بن کر اس کے
جلال کے دنیا میں پھیلانے والے ہوتے ہیں۔ یہی لوگ سب سے زیادہ نبیوں کے نام کو مٹانا چاہتے
ہیں۔ مگر نہیں کہہ سکتے کہ ان سے زیادہ ان کے نام کا روشن کرنے والا کوئی اور بھی ہے۔ یہی لوگ
ہیں جو ہمیشہ خدا کے قائم کئے ہوئے سلسلوں کی تباہی کے لئے دن رات لگے رہتے ہیں۔ مگر نہیں کہہ
سکتے کہ ان سلسلوں کی ترقی کے لئے ان سے زیادہ کوئی اور بھی کوشاں ہے ۔ یہ چاہتے ہیں کہ دنیا میں
گمراہی اور ضلالت پھیلا ئیں۔ مگر خدا انہی کے منہ سے نکلی ہوئی باتوں سے ان سعید روحوں کو جو
محبت الہی کے لئے دیوانوں کی طرح ہوتی ہیں ہدایت دیتا ہے ۔ اور ان کے دلوں میں ایک ایسی تڑپ
پیدا کر دیتا ہے کہ خدا کے رسولوں کے دیکھنے کے بغیر ان کو چین نہیں آتا۔ اور جب وہ ان ہدایت
کے سرچشموں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیتے ہیں تو پھر کوئی دنیوی طاقت ان کو ان کی اطاعت سے کو سے دیکھ تو سے
نہیں روک سکتی۔ الغرض خدا تعالیٰ اپنے پاک بندوں پر اس لئے نشانات کی بارش برساتا ہے کہ تا
باقی رہ گیا ہے " ثابت کرتا ہے کہ پہلے زیادہ تھا۔ مگر اب خرچ ہو کر دو تین گھونٹ رہ گیا ہے۔ یعنی دو تین سال آپ کی زندگی ہے۔ اور پھر
وفات ہوگی

انوار العلوم جلد !
۹۴
صادقوں کی روشنی
ان کے ذریعہ خدا کا وجود دنیا پر ظاہر ہو جائے اور لوگ ان رسولوں کی سچائی میں شک نہ لائیں۔
چنانچہ اس قدیم سنت اللہ کے مطابق ہمارے حضرت اقدس سے بھی خداوند تعالیٰ کا ایسا ہی سلوک
ہوا۔ اور صرف ان کی زندگی میں ہی ان کے ہاتھ پر نشانات پر نشانات نہیں دکھائے گئے بلکہ ان کی وفات خود
ایک نشان ہے مگر اس کے لئے جو آنکھیں رکھتا ہو ۔ اور وفات کے بعد بھی بہت سے ایسے نشانات ہیں
جو دکھائے جاویں گے اور جن کی اطلاع خدا تعالیٰ نے اپنے بندے کے ذریعہ سے ایک مدت پہلے ہم
کو دیدی ہے۔ اور قطع نظر اور نشانات کے حضرت کی وفات خود ایک ایسا ز بر دست نشان ہے کہ
ایک صاحب بصیرت کے ماننے کے لئے کافی ہے۔ کیونکہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک شخص اپنے
مرنے سے تین برس پہلے اپنی وصیت شائع کر دے ۔ اور اس میں لکھ دے کہ عنقریب اب میں فوت
ہونے والا ہوں۔ اور میری وفات اچانک ہوگی۔ اور اڑہائی تین سال کے بعد جبکہ میری تبلیغ کا
اکیسواں سال ہو گا اس وقت یہ واقعہ ہوگا۔ اور پھر انہیں خوابوں اور الہاموں پر ہی حصر نہیں بلکہ
اور بیسیوں الہام ہیں جن سے تاریخ وفات اور مہینہ تک بھی ثابت ہوتا ہے۔
چنانچہ ایک الہام ہے۔ علم الدرمان ۲۲۳) تذکرہ صفحہ ۷ ۲۷) اور یہ الہام ۱۵- اکتوبر ۱۹۰۶ء کا ہے ۔
علم عربی لفظ ہے جس کے معنی ہیں جانتا۔ اور درمان ایک فارسی لفظ ہے جس کے معنی ہیں علاج ۔ یعنی
علاج ۲۱۱۵ کا علم ۱۵ اکتوبر سے کتوبر سے ۲۲۳ دن بعد ہو جائے گا۔ اب د جائے گا۔ اب دیکھنا چاہئے کہ ۱۵۔ اکتوبر سے دو سو تیسواں
دن کون سا ہے ۔ سو حساب لگا کر دیکھو کہ وہ دن ۲۵ - مئی ۱۹۰۸ء ہے ۔ چنانچہ اس الہام کے مطابق
حضرت اقدس س ۲۶ مئی کو فوت ہوئے ۔ اب ایک اور غور طلب امر ہے جس کا امر ہے جس کا شاید مخالف کم فہمی سے
انکار کر دے ۔ اور وہ یہ کہ الہام تو ہوا ہے ۱۹۰۶ء کو اور فوت ہوئے ہیں ۱۹۰۸ء میں تو یہ ایک سال
اور ۲۲۳ دن ہوئے ۔ سو یاد رہے کہ اس کی دو وجوہات ہیں۔ اول تو یہ کہ اس کے ساتھ ہی الہام ہے
لَ إِنَّ الْمَنَا يَا لَا تَطِيْشُ سِهَا مُهَا ( تذکرہ صفحہ ۶۷۸) یعنی موت کے تیر خطا نہیں جاتے۔ (اس سے
بھی ثابت ہے کہ یہ ۲۲۳ والا الهام موت کے متعلق ہے) اور پھر اس کے بعد الہام ہوا۔ انا
نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ ي نَعِدُهُمْ نَزِيدُ يدُ عُمَرُكَ تذكره ( تذکرہ صفحہ ۶۷۹) (دیکھو ریویو آف ریلیجہ مورخہ ۲۰ نومبر
۱۹۰۶ء) یعنی تیری وفات تو ے ۱۹۰ء میں ہی تھی مگر ہم نے اس عمر کو بڑھا دیا۔ چنانچہ پورے ایک سال
تک عمر میں ترقی دی گئی۔ اور ایک سال کے بعد وہ حساب شروع ہوا اور دوسری وجہ یہ ہے کہ
حضرت کی وفات ۲۶ مئی کو تھی۔ اور اگر آپ ۷ ۱۹۰ء میں فوت ہو جاتے تو ایک تو چند معاندین سلسلہ
شور مچا دیتے کہ ہماری پیشگوئی کی معیار کے اندر فوت ہوئے۔ اور ایک یہ کہ اس وقت ۲۷ تاریخ کو

انوار العلوم جلدا
۹۵
صادقوں کی روشنی
آپ کی وفات ٹھرتی ۔ اس لئے ضروری تھا کہ آپ کی وفات لیپ ایر (یعنی جس سال میں فروری
کے ۲۹ دن ہوں) میں ہوتی تاکہ پورے ۲۲۳ دن کے بعد ۲۶ / مئی کو فوت ہوں۔ پس صاف ثابت
ہوتا ہے۔ کہ آپ کی وفات ۱۹۰۸ء میں ہونی چاہئے تھی جو کہ لیپ امیر ہے نہ کہ ۱۹۰۷ء میں جس
میں فروری کے ۲۸ دن ہو۔ ہوتے ہیں۔ اور ہیں۔ اور ۲۲۳ دن ۲۶ / مئی تک ختم نہیں ہوتے ۔ بلکہ ۲۷ کو ختم
ہوتے ہیں۔ اب غور کرنا چاہئے کہ یہ پیشگوئی کیسی کھلی اور بین ہے۔ ہاں اگر مخالف اب بھی انکار
کریں تو سوائے حضرت مسیح موعود کے اس الہام کے کہ "إِنَّمَا أَشْكُوا بَنِي وَحُزْنِي إِلَى اللَّهِ"
ہم اور کیا کہہ سکتے ہیں۔ ایک نبی آیا اور ان کے لئے رات اور دن غم کھا کر اس دنیا سے اٹھ گیا اور یہ
لوگ اب تک اس سے انکار کرتے ہیں ۔ ہماری خدا سے یہ خواہش نہیں کہ یہ مخالف ہلاک ہوں بلکہ
دل ان کے لئے درد محسوس کرتا ہے۔ اور کڑہتا ہے۔ اور ایک تڑپ ہے کہ خدا ان کو ہدایت دے
اور اپنے نبی کی شناخت دے ۔ اگر چہ یہ لوگ ہم پر طعن و تشنیع کرتے ہیں۔ مگر ہم ان کے لئے
دعائیں کرتے ہیں کہ اے خدائے قادر تو ہمارے دلوں کو جانتا ہے اور تجھے علم ہے کہ ہمارے دل
ان گم گشتہ راہوں کے لئے کیسی تکلیف پاتے ہیں۔ پس اے عالم الغیب والشہادۃ ہمارے دکھوں اور
تکلیف کو دیکھ ہم پر رحم کر اور ان غموں سے ہم کو چھڑا اور ہمارے بھائیوں کو ہدایت اور نور کا
راستہ جو تیرا نبی ہمارے لئے کھول گیا ہے بتا۔ اور انہیں اس کی شناخت کی توفیق عطا کر ۔ ہاں وہ جو
شرارت میں حد سے بڑھتے ہیں اور دوسروں کو بھی ہدایت کی راہ سے روکتے ہیں اور نہیں اور ٹھٹھا
کرتے ہیں ان کی حالت کو دیکھ کر بے اختیار ان کی ہلاکت کی دعا نکلتی ہے۔ نہ اس لئے کہ ہمیں ان
سے کچھ عداوت ہے بلکہ اس لئے کہ ان کی وجہ سے دوسرے لوگ اس چشمہ معرفت سے سیراب
ہونے سے محروم نہ رہ جائیں اور شدت پیاس سے ہلاک نہ ہو جائیں جو کہ خدا تعالیٰ نے حضرت
اسماعیل کی حالت کی طرح ان کی حالتوں پر رحم کھا کر اپنے نبی کے ذریعہ سے ان پر ظاہر کیا ہے۔
پھر ایک الهام ۲۸ / ستمبر ۱۸۹۴ء کا ہے جو مدت سے دنیا میں شائع ہو چکا ہے۔ اور وہ داغ
ہجرت ( تذکرہ صفحہ ۷۷۲) ہے۔ اب غور کرنے والے دیکھیں کہ ہجرت ہوئی تو کیسی ہوئی۔ فوت ہوئے
تو کہاں لاہور میں جہاں اس واقعہ کے ہونے کا کسی کو دہم تک نہ تھا۔ اگر چہ خدا تعالیٰ اپنی وحی میں
صاف طور پر لاہور کا ذکر بھی کر چکا تھا۔ غرض اس دنیا سے ہجرت ایسے وقت میں ہوئی جب اپنے وطن
و الہام ہوا کہ
سے بھی دور تھے اب اس سے زیادہ سے زیادہ ہجرت کیا ہو سکتی ہے۔ پھر میں فروری ۷ ۱۹۰ء کو الہام
افسوس ناک خبر آئی اور انتقال ذہن لاہور کی طرف ہوا۔ چنانچہ ایسا ہی وقوع میں آیا ۔ پھر ٢ / مارچ

انوار العلوم جلد 1
۹۶
صادقوں کی روشنی
۱۹۰۷ء کو الہام ہوئے ( ریویو جلد ۶ نمبر ۳) إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَ
يُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا - ہے تو بھاری۔ مگر خدائی امتحان کو قبول کر ۔ يَأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ اللَّهَ
خَلَقَكُمْ - اے میرے اہل بیت خدا تمہیں شر سے محفوظ رکھے - انْتَ مِنِّي وَأَنَا مِنْكَ أَنْتَ
الَّذِى طَارَ إِلَى رُوحُهُ - رَبَّنَا ! بَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ أَعَجِبْتُمْ اَنْ تَمُوتُوا ۔ ان کی لاش کفن میں
لپیٹ کر لائے ہیں * (الهامات ۲-۷ مارچ ۷ ۱۹۰ء تذکرہ ۷۰۰ ۷۰۱۰) اب دیکھنا چاہئے کہ یہ سب الہام ایک
وقت اور ایک دن کے ہیں۔ اور اکٹھے ہوئے ہیں۔ اور ان سے صاف طور سے حضرت کی وفات نکلتی
ہے۔ اور ان الهاموں سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے۔ کہ حضرت اقدس قادیان سے کہیں باہر فوت ہوں
گے اور آپ کی لاش کفن میں لپیٹ کر یہاں لائی جائے گی۔
پھر ۲ / دسمبر۷ ۱۹۰ ء کو یہ الہام ہوا ہے کہ " بخرام کہ وقت تو نزدیک رسید ۔ ستائیس کو ایک
واقعہ (ہمارے متعلق) اللهُ خَيْرٌ وَ ابْقَى " خوشیاں منائیں گے"۔ (الهام ۲۰ دسمبر۷ ۱۹۰ء تذکره ۷۴۵)
وقت رسید ۔ اب اگر ان الهاموں کو ملا کر دیکھا جاوے۔ تو صاف ثابت ہوتا ہے کہ عنقریب آپ
کی وفات ہونے والی ہے۔ اور ۲۷ تاریخ سے اس واقعہ کا کچھ تعلق ہو گا۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود
ستائیس کو قادیان میں دفن کئے گئے ۔ اور ساتھ ہی اللهُ خَيْر وابقی کا الہام ہے۔ یعنی زندہ تو صرف
خدا رہتا ہے۔ ورنہ سب نے آخر کار مرنا ہے اور کوئی نہیں جو پیدا ہو اور مرے نہیں۔ پھر آگے ہے
کہ ”خوشیاں منائیں گے " یعنی مخالفان سلسلہ اس دن بہت ہی خوش ہوں گے ۔ اور پھر دوبارہ
وضاحت سے بیان فرمایا کہ ” وقت رسید یعنی تیر ا وقت آپہنچا۔
ee
te
پھر ۲۶ / اپریل ۱۹۰۸ء کو الہام ۱۹۰۸ء کو الہام ہوا کہ "مباش ایمن از باز کی روزگار ۔ چنانچہ اگلے مہینہ اسی
وقت اور اسی تاریخ کو حضرت اقدس بیمار ہوئے۔ پھر لاہور جاکر الہام ہوا۔ کہ ”مکن تکیه بر عمر
نا پائیدار " * ( تذکرہ صفحہ ۷۵۷) پھر الہام ہوا الرَّحِيلُ ثُمَّ الرَّحِيلُ - ( تذکرہ صفحہ ۷۵۷) یہ بھی اس بارے
میں تھا۔ پھرے مارچ ۱۹۰۸ ء کو الہام ہوا۔ ”ماتم کدہ تذکرہ صفحہ ۷۵۲)۔ اور پھر دیکھا کہ ” جنازہ آتا
ہے "۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوتا تھا کہ آپ کہیں با ہر وفات پائیں گے ۔ اب کیا کوئی عقلمند انسان
اس بات سے انکار کر سکتا ہے کہ حضرت کی وفات سنت انبیاء کے طور پر ہوئی اور خدا کے وجود کے
لئے ایک بین شہادت کے طور پر ہوئی۔ چنانچہ حضرت صاحب کا اس بارے میں ایک الہام
اس سے معلوم ہوتا ہے۔ کہ قادیان کے باہر فوت ہوں گے۔ جیسا کہ واقعہ ہوا۔ منہ
اس الہام میں منہ وفات بتایا گیا ہے۔ یعنی ۱۳۱۶ ہجری۔

انوار العلوم جلد !
१८
صادقوں کی روشنی
تھا جو کہ لفظ بہ لفظ پورا ہوا ۔ اور وہ یہ ہے - قُلْ إِنَّ صَلوتِی وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ
الْعَلَمِينَ چنانچہ اس کے مطابق حضرت اقدس کی وفات ایک نشان کے طور پر ہوئی ۔ اور خدا کے
وجود کو ثابت کرنے والی ہوئی۔ پھر ایک پیشگوئی ہے جس میں موت کی پیشگوئی بھی ہے اور جماعت کو
بھی تسلی ہے کہ موت قریب - إِنَّ اللَّهَ يَحْمِلُ كُلَّ حِمل یعنی تیری موت قریب ہے۔ تو اپنے بعد
جماعت کا فکر نہ کر کیونکہ خدا وند تعالیٰ وہ تمام بوجھ خود اٹھائے گا۔ اس کے ساتھ اور بھی الہامات
ہیں۔ جو آپ کی موت کو ظاہر کرتے ہیں۔ مگر بوجہ طوالت کے میں انکو یہاں درج نہیں کرتا۔
اب دیکھنا چاہئے کہ حضرت نے آج سے اڑھائی برس پہلے اپنی وصیت شائع کر دی تھی۔ اور
اس میں صاف طور پر لکھ دیا تھا کہ میرا وقت قریب آگیا ہے اور عنقریب میں تم سے جدا ہو جاؤں گا
اور خدا کی تقدیر پوری ہونے والی ہے اور میں انبیاء کی سنت کے مطابق اس طرح فوت ہوں گا کہ
لوگ سمجھیں گے کہ ناکامی رہی۔ مگر اصل میں ناکامی نہ ہوگی۔ اور خدا اپنی پوری طاقت اور جلال کے
ساتھ میرا نام روشن کرے گا۔ اور دنیا پر میری سچائی کو ظاہر کر دے گا۔ وہ لوگ جو اس وقت زندہ
رہیں گے وہ میری سچائی کو آنکھوں سے دیکھیں گے اور یہ وعدہ نہیں ملے گا جب تک خون کی ندیاں
نہ بہادی جائیں۔ اور عذاب الہی اس وقت تک نازل ہوتے رہیں گے اور مصیبتیں دنیا کو نہیں
چھوڑیں گی جب تک کہ خدا کا نام دنیا پر روشن نہ ہو اور جب تک کہ وہ لوگ جو رات دن گناہوں
میں پڑے رہتے ہیں اپنے افعال و اقوال سے باز نہ آئیں اور خدا کے لئے اپنے نفس کی قربانی نہ
کریں اور خدا کے ارادہ کو اپنے لئے قبول نہ کریں اور میری سچائی پر ایمان نہ لائیں ۔ کیونکہ یہ کس
طرح ممکن ہے کہ خدا کے برگزیدہ نبی محمد مصطفیٰ اس کو تو مردہ خیال کیا جائے اور عیسیٰ علیہ
السلام کو اب تک آسمان پر زنده به جسم عصری مانا جائے ۔ یہ ایک ایسا گناہ ہے اور ہمارے پاک نبی
ا کی اس قدر تک ہے کہ خداوند تعالیٰ کی غیرت اس کو برداشت نہیں کر سکتی اور ضرور ہے
کہ وہ دنیا سے اس شرک کی بیخ کنی کرے۔
اور پھر متواتر وحی سے اس بات کی تائید ہوتی رہی اور خدا وند تعالیٰ نے بار بار آنے والے
واقعہ کی خبردی اور اس طرح کھلم کھلا اعلان کیا گیا کہ دوست تو دوست دشمنوں کو بھی اس سے انکار
نہیں ہو سکتا یہاں تک کہ خدا تعالیٰ نے تاریخ اور سال تک بھی مقرر کر دیا۔ چنانچہ آپ زندگی والی
خواب میں بتا دیا کہ دو تین سال کے اندر اندر ہی آپ وفات پائیں گے اور ۲۲۳ دن والی رویا میں
۲۶ / مئی اور لیپ ایر بتا دیا ۔ یعنی ۱۹۰۸ء میں ۔ پس اب سوائے کسی بد بخت اور کو رباطن انسان کے

آج 10 میں سے 10 باقی