صادقوں کی روشنی کو کون دُور کر سکتا ہے
انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 2
انوار العلوم جلد |
۹۸
صادقوں کی روشنی
کس کو انکار ہو سکتا ہے اور کونسی سعید روح ہے جو باوجود ایسے ایسے کھلے نشانوں اور زبردست
تائیدات الہیہ کے اس خدا کے رسول کا انکار کرے جو دنیا میں اپنا کام پورا کر کے اپنے بھیجنے والے کی
طرف چلا گیا۔
مگر میں دیکھتا ہوں کہ باوجود اس کے کہ حضرت کی وفات خود ان کی سچائی کا ایک زبردست
نشان ہے اور خدا تعالیٰ کی ہستی اس سے ثابت ہوتی ہے اور اس کی طاقت اور جبروت ظاہر ہوتا ہے
پھر بھی بعض کو رباطن اور ضد و تعصب سے بھرے ہوئے اور دروغ و کذب بیانی کو شیر مادر سمجھنے
والے اس کو اپنی سچائی کا نشان قرار دیتے ہیں۔ اور کہتے ہیں کہ حضرت اقدس کی وفات ہماری
پیشگوئی کے مطابق ہوئی ۔ اور بعض ان میں ایسے ہیں جو اس کو مباہلہ کی وجہ سے قرار دیتے ہیں۔ اور
نہیں سمجھتے کہ خدا کے رسولوں اور برگزیدوں کی مخالفت کا انجام اچھا نہیں ہوتا اور وہ درخت جو
خدا لگانا چاہتا ہے کوئی نہیں جو اس کو کاٹ سکے ۔ کیا ان میں اتنی عقل نہیں اور وہ اس قدر شعور بھی
نہیں رکھتے کہ ایک معمولی کسان درخت لگاتے ہوئے اس بات کا انتظام کر لیتا ہے کہ کوئی پرند چرند
یا آدمی اس کو ضرر نہ پہنچا سکے ۔ اور اس کے لئے وہ پہلے سے ہی ایسی تدابیر عمل میں لاتا ہے کہ جس
سے وہ پودا ان تمام حوادث زمانہ سے بیچ رہے جو ممکن ہے کہ اس کو مضبوط جڑ پکڑنے تک پیش
آئیں۔ تو خداوند تعالیٰ نے جو ہر ایک بھید کا جاننے والا ہے اور تمام زمانوں کا علم رکھتا ہے اور ہر ایک
بات پر قادر ہے ، جو وہ چاہتا ہے کرتا ہے۔ اور اس کے راستہ میں کوئی شخص رکاوٹ پیدا نہیں کر
سکتا۔ اور اس کے ارادہ کے برخلاف خواہ تمام مخلوقات عالم مل کر کرنا چاہے تو بھی اس کے برخلاف
کچھ نہیں کر سکتے۔ اور اگر وہ چاہے تو ایک دم میں تمام مخلوقات عالم کو تباہ کر دے ۔ کیونکہ وہ خالق
ہے تمام چیزوں کا اور قادر ہے ہر ایک بات پر اور کوئی نہیں جو اس کے حکم کے برخلاف دم بھی مار
سکے کیونکر اس درخت کو جو وہ لگانا چاہتا ہے خالی چھوڑ دیا اور اس کے لئے حفاظت کے سامان مقرر
نہیں کئے اور درندوں اور پرندوں کو اجازت دے دی کہ جس طرح چاہو اس درخت کو تباہ کر دو ۔
مگر میں ان لوگوں کو جو ایسا خیال کرتے ہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ خداوند تعالیٰ کوئی لغو کام نہیں کرتا۔ اور
جب وہ دنیا میں ایک سلسلہ قائم کرنا چاہتا ہے اور اس طرح اپنے نام کی عزت جو بنی نوع انسان کے
دلوں میں سے اٹھ چکی ہوتی ہے پھر دوبارہ بلند کرنا چاہتا ہے تو خواہ تمام دنیا اس سلسلہ کے برخلاف
زور لگائے اور شیطان اپنی کل فوجوں کے ساتھ رحمانی لوگوں پر حملہ کرے اور اس وقت کے
رسول کو خواہ کس قدر رکھ دیئے جائیں اور کیسی کیسی رکاوٹیں اس کے راستہ میں پیدا کی جائیں تو
انوار العلوم جلد 1
۹۹
صادقوں کی روشنی
بھی وہ اس کام کو کر کے چھوڑتا ہے۔ اور وہ جو اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں آخر ہلاک ہو
جاتے ہیں اور ایک دنیا ان کی ذلت اور تباہی کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیتی ہے۔ وں سے دیکھ لیتی ہے۔ اور وہ ہمیشہ نصرت اور
فتح کے شہزادے کہلاتے ہیں۔ اور ایک وقت مقررہ تک اپنا کام کر کے اور دنیا کو سیدھی راہ دکھا کر
پھر اپنے بھیجنے والے کی طرف چلے جاتے ہیں اور ان کے پیچھے ان کے متبعین اس کام کو پورا کرتے
ہیں۔ اور خدا کی نصرت ان کے شامل حال ہوتی ہے پس جبکہ خدا تعالیٰ نے اپنی سنت قدیمہ کے ماتحت
اس زمانے میں ایک نبی بھیجا تو کیونکر ممکن ہے کہ وہ اس کو بغیر مدد کے چھوڑ دے اور اس کی جماعت
کو تباہ ہونے دے ۔ اگر وہ نبی اب ان میں نہیں رہا اور اپنا کام ختم کر کے اس دنیا سے عالم جاوداں کی
طرف چلا گیا ہے تو کیا ہوا۔ خداوند تعالیٰ جو حی و قیوم ہے ان کو ضائع ہونے نہیں دے گا۔ کیونکہ وہ
اسی کا لگایا ہوا پودا ہے۔ تمام دنیا اپنی آنکھوں سے دیکھ لے گی اور اس پر ثابت ہو جائے گا کہ خدا
ہمیشہ سچے کا حامی ہوتا ہے ۔ پس وہ مدعی جو اس وقت حضرت مسیح موعود کی وفات پر شور مچاتے اور
اس کو اپنی کرامت بتاتے ہیں دیکھ لیں گے کہ ان کا انجام کیا ہوتا ہے اور خداوند تعالیٰ ان سے کیا
سلوک کرتا ہے۔ کیا وہ بچوں کی طرح خدا کی طرف سے نصرت و مد د پاتے ہیں یا ہلاکت کا منہ دیکھتے
ہیں ۔ مگر وہ لوگ یاد رکھیں کہ جھوٹا کبھی فروغ نہیں پاسکتا۔ اور آج اگر وہ سلامت ہے تو ضرور ہے
کہ وہ کل ہلاک کیا جائے۔ کیونکہ یہ ممکن ہی نہیں کہ خدا تعالیٰ جھوٹے کو بھی وہی مدد اور نصرت
دے جو بچوں کو دیتا ہے۔ کیونکہ اگر ایسا ہو تو دنیا تباہ اور برباد ہو جائے اور خدا کا نام دنیا سے مٹ
جائے اور کوئی نہ ہو جو کہہ سکے کہ سچائی اس طرف ہے اور خدا کے نبیوں کی پہچان کا کوئی طریقہ باقی
نہ رہے۔ پس میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ بچے اور جھوٹے کی بڑی شناخت یہی ہے کہ بچے کے ساتھ
نصرت اللهی اور مدد خداوندی شامل ہوتی ہے۔ مگر جھوٹا باوجود اس کے کہ وہ اپنا تمام زور خرچ کرے
اور تمام شیطانی فوجیں اس کے ساتھ ہوں وہ کبھی وہ نصرت اور فتح اور مقبولیت نہیں حاصل کر سکتا
جو سچے کو خدا تعالیٰ کی طرف سے عنایت ہوتی ہے۔ پس اے لوگو! تم نے حضرت مسیح کی زندگی کو اور
ان کے حالات کو دیکھ لیا ہے اور وہ مدد اور نصرت جو خدا تعالیٰ نے ان کو بخشی ہے اس کا مشاہدہ کر لیا
ہے اب کچھ مدت انتظار کرو اور ان جھوٹے مدعیوں کی زندگی کو بھی دیکھو۔ اور کچھ زیادہ عرصہ نہیں
گزرے گا کہ یہ لوگ تمہاری آنکھ کے سامنے ہلاک ہو جائیں گے۔ اور ایسی ذلت ان کے حصہ میں
آئے گی۔ کہ ان کے طرف دار حضرت مسیح موعود کے مقابلہ میں ان کا نام لیتے ہوئے شرما ئیں گے
اور یہ ایک ایسا نشان ہو گا کہ اس کے بعد حضرت مسیح موعود کے لئے کسی اور نشان کی ضرورت نہیں
انوار العلوم جلد 1
۱۰۰
صادقوں کی روشنی
ہوگی ۔ اور تمام طالب حق اور سچائی کے ڈھونڈنے والے اپنی آنکھوں کے سامنے ہدایت اور نور کا
راستہ کھلا ہوا دیکھیں گے۔ اور بغیر حضرت مسیح موعود کے قبول کرنے کے ان کو اور کوئی چارہ نظر
نہیں آئے گا۔ پس ان مدعیوں کے بر خلاف ہم کو کچھ بہت بڑے دلائل لکھنے کی ضرورت نہیں۔
کیونکہ خدا تعالیٰ خود سچائی اور جھوٹ میں فرق کر دکھائے گا۔ مگر اس لئے کہ ان کے بے ہودہ فخر اور
جھوٹے دعووں کو سن کر ان پڑھ اور جاہل لوگ دھو کہ میں نہ آجا ئیں۔ ضروری معلوم ہوتا ہے کہ
کچھ نہ کچھ لکھا جائے ۔ چنانچہ سب سے پہلے میں ان دعویداروں میں سے میاں عبد الحکیم خاں مرتد کا
ذکر کرنا چاہتا ہوں جس کو دعوی ہے کہ حضرت مسیح موعود میری پیشگوئی کے مطابق فوت ہوئے ۔
انوار العلوم جلد 1
صادقوں کی روشنی
باب اول
اے ناظرین میں اس شخص کا رد لکھنے سے پہلے آ۔ پہلے آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ ایک اول درجہ کا مک
زبان آدمی ہے۔ اور اپنی تحریر اور تقریر کے وقت تہذیب و شائستگی کو بالائے طاق رکھ دیتا ہے ۔ اور
بات بات میں گالیاں نکالنا اس کا کام ہے۔ اور جب کسی مخالف کا ذکر کرتا ہے تو حد سے بڑھ جاتا ہے
اور غصہ اس پر قبضہ کر لیتا ہے اور عقل اس کا ساتھ چھوڑ دیتی ہے۔ اور یہ وہ شخص ہے جو کہ حضرت
مسیح موعود کا بیس سال تک مرید امرید رہا ہے۔ اور اس کا یہ دعوی رہا ہے کہ مرزا صاحب کی تائید میں مجھے
الہام ہوتے ہیں۔ چنانچہ یہ اس بات کو شائع بھی کر چکا ہے کہ ایک شخص میرے رشتہ داروں میں
سے جو مرزا صاحب کا مخالف تھا اس کی نسبت مجھے خبر دی گئی کہ اگر یہ مخالفت سے باز نہ آئے گا تو
طاعون سے ہلاک ہو گا۔ چنانچہ بعد میں ایسا ہی ظہور میں آیا ۔ اور باوجود الہاموں اور خوابوں کے جو
کہ یہ ان کی تائید میں پیش کرتا تھا صرف اس بات سے حضرت صاحب کا مخالف ہو گیا کہ اس نے
ایک دفعہ آپ کو خط لکھا اور اس میں تحریر کیا کہ ایک شخص جو نبی کریم" کو نہیں مانتا مگر اعمال صالحہ
بجالاتا ہے اور خدا کی توحید کا قائل ہے وہ بخشا جائے گا۔ اس پر حضرت مسیح موعود نے لکھا کہ یہ
عقیدہ بالکل فاسد ہے ۔ خدا تعالیٰ نے نبی کریم الل کے ذریعہ دنیا پر حجت قائم کر دی ہے اور اب
جو کوئی ان پر ایمان نہ لائے وہ بخشا نہیں جاسکتا کیونکہ اعمال صالحہ بغیر ان کی اطاعت کے نہیں ہو
سکتے۔ اس پر یہ شخص بگڑ بیٹھا اور حد سے زیادہ بدظنی کرنے لگا اور بد زبانی میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت
نہ کیا اور اس خدا کے مرسل کو جو اس کے جلال کو قائم کرنے آیا تھا اس قدر گالیاں دیں کہ کوئی
زبان نہیں جو ان کا اعادہ کر سکے اور کوئی قلم نہیں جو ان کو دوبارہ تحریر میں لاسکے۔ اور پھر اسی پر بس
نہیں کی بلکہ ایک پیشگوئی شائع کی کہ میں صادق ہوں اور حضرت مسیح موعود نعوذ باللہ جھوٹے ہیں
اور جھوٹا سچے کی زندگی میں ہلاک ہو جائے گا۔ اور اس کی میعاد تین سال بتائی۔
انوار العلوم جلد 1
۱۰۲
صادقوں کی روشنی
ناظرین غور کریں کہ اس شخص نے کس قدر جھوٹ اور فریب سے کام لیا ہے۔ کیونکہ حضرت
صاحب شائع کر چکے تھے کہ میری زندگی کے اب دو یا تین سال باقی رہ گئے ہیں اور عنقریب میں دنیا کو
چھوڑنے والا ہوں پس اس نے اس بات سے فائدہ اٹھایا اور اشتہار دے دیا کہ مرزا صاحب تین
سال کے اندر فوت ہو جائیں گے ۔ پس کیا کوئی انصاف پسند طبیعت اس بات کی اجازت دے سکتی
ہے کہ ایسے شخص کے مقابلہ میں جو بڑے زور سے پیشگوئی کر چکا ہو کہ دو تین سال کے اندر ہی فوت
ہو جاؤں گا اور خدا نے مجھے اس کے متعلق بار بار وحی کی ہے اور اس قدر تواتر سے یہ وحی مجھ پر
نازل ہوتی ہے کہ میری زندگی مجھ پر سرد ہو گئی ہے۔ کوئی شخص پیشگوئی کرے کہ یہ شخص تین سال
کے اندر فوت ہو جائے گا اور یہ صادق اور کاذب کا ایک نشان ہو گا۔ اور اگر ایسا ہی واقعہ ہو جیسا کہ
میں کہتا ہوں تو اس سے میری سچائی ثابت ہوگی۔ پس کیا وہ شخص جو اس قدر دغا بازی سے کام لے
اور دنیا کو دھو کہ دینا چاہے خدا کا نبی کہلا سکتا ہے؟
ناظرین خود غور کر سکتے ہیں کہ اگر ایک مجلس میں زید اٹھ کر کے کہ میرے گھر میں بچہ پیدا
ہونے والا ہے اور چند ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ اور یہ بات سن کر بکر اٹھے اور قسم کھا کر کہے کہ میں خدا کا
نبی ہوں اور میری سچائی کا یہ نشان ہے کہ زید کے ہاں حمل ہے تو لوگ اس کو سوائے سودائی یا
جھوٹے کے اور کیا سمجھیں گے ۔ جب مرزا صاحب نے اپنی موت کی پہلے سے خبر دیدی تھی اور
جماعت کو اور دوسرے لوگوں کو اپنی وصیت سے اطلاع دے دی تھی۔ اور ان کے الہاموں سے
صاف ثابت ہوتا تھا کہ تین برس کے اندر ۲۶ / مئی کو وہ فوت ہو جائیں گے۔ تو پھر عبد الحکیم خاں کا
ان کی موت کی نسبت پیشگوئی کرنا اگر ایک صریح مکر اور فریب یا شیطانی الہام نہیں تو اور کیا ہے
کیونکہ اگر مرزا صاحب نعوذ باللہ جھوٹے تھے تو ان کی موت کا الہام پہلے عبدالحکیم کو ہونا چاہئے تھا
کیونکہ اس کو خبر دینے والا خدا تھا اور مرزا صاحب کو خبر دینے والا (نعوذ باللہ ) شیطان تھا۔ مگر یہ کس
طرح ہو سکتا ہے کہ حضرت اقدس کو تو (نعوذ باللہ ) شیطان نے پہلے خبر دے دی اور خدا تعالیٰ نے
عبدالحکیم کو اس کے بعد خبر دی ۔ گویا کہ ان کی وفات کا پہلے تو شیطان کو علم ہوا اور پھر اس سے خبر پا کر
حضرت اقدس کو علم ہوا۔ اور ان سے عبدالحکیم کے خدا نے سن کر عبدالحکیم کو خبر دی ۔ (نعوذ باللہ
من ہذا) اور اس بات کو تسلیم کر کے ماننا پڑے گا کہ عبدالحکیم کا خدا ایک شیطان سے بھی کم علم رکھنے
والا ہے جو کہ خدا تعالی کی ہستی پر ایک ایسا گندہ اعتراض ہے کہ اس کو ماننے والا کبھی مسلمان نہیں
کہلا سکتا۔ اور ممکن نہیں کہ اس کا ایمان خدا پر قائم رہ سکے اور اگر آج نہیں تو کل ضرور یہ شخص
انوار العلوم جلد 1
۱۰۳
صادقوں کی روشنی
دہر یہ ہو جائے گا۔ پس چاہئے کہ عبدالحکیم خاں اس خیال سے تو بہ کرے۔ کیونکہ ہمارا خدا بڑا غیور
خدا ہے۔ وہ اس بات کو برداشت نہیں کر سکتا کہ اس کی پاک ذات پر ایسا گندہ اعتراض کیا جائے اور
وہ جو ایسا خیال رکھتا ہے ضرور ہے کہ ہلاک کیا جائے اور تباہ کیا جائے اور اس کی موت ایسی ذلت
سے ہو کہ آئندہ آنے والی نسلیں اس سے عبرت پکڑیں۔ پس اگر اس دلیل پر غور کیا جائے تو ایک
عقلمند انسان اس بات کو سمجھ سکتا ہے کہ کون حق پر ہے اور کس کے حصہ میں جھوٹ کی نجاست آئی
ہے ۔ اور وہ کون ہے جس سے خدا کلام کرتا اور کس کے لئے شیطان نے اپنا دام تزویر پھیلایا ہوا
ہے۔
اب میں اس بات کے ثابت کرنے کے لئے چند دلائل لکھتا ہوں کہ میاں عبد الحکیم خاں بالکل
حق سے دور ہیں۔ اور ان کا ہاتھ سچائی کے دامن کو چھو بھی نہیں گیا۔ اور وہ ایک اندھے کی طرح ہیں
جو طوفان باد و باران کے وقت سجاکھوں کو اپنی طرف بلائیں اور کہیں کہ آؤ میں تمہاری راہنمائی
کروں۔ اور اس پیاسے کی طرح ہیں جس کی شدت پیاس کی وجہ سے جان لبوں پر آرہی ہو اور وہ
ایک ایسے شخص کو جو کہ ایک سرد اور شیریں چشمہ کے کنارے پر بیٹھا ہوا اپنی اور اپنے ساتھیوں کی
پیاس بجھا رہا ہو بلائے اور وعدہ دے کہ آؤ میں تمہیں پیاس سے نجات دلاؤں۔ خواہ وہ افتراء سے
کام لیتے ہیں یا ان کو شیطانی الہام ہوتے ہیں بہر حال وہ باوجود ضلالت میں گرے ہوئے ہونے کے
احمدی جماعت کو ہدایت دینے کے لئے بلاتے ہیں۔ اول دلیل جو ان کے مفتری ہونے کی ہے وہ تو
میں اوپر لکھ آیا ہوں۔ مگر ناظرین کی آسانی کے لئے پھر دوبارہ لکھتا ہوں۔
دلیل اول تو میاں عبد الحکیم خاں کے جھوٹے ہونے کی یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود نے صاف
طور سے اپنی وفات کی نسبت آج سے تین سال پہلے ہی پیشگوئی کی ہوئی تھی اور نہ صرف معمولی
طور سے اس کا اعلان کیا تھا بلکہ کئی ہزار کی تعداد میں اشتہار الوصیت جس میں مفصل طور سے اس
بات کو لکھا تھا کہ اب میں فوت ہونے والا ہوں شائع کیا تھا کہ میری وفات کی نسبت اس زور سے اور
اس تواتر سے وحی الہی نازل ہو رہی ہے کہ میری زندگی میرے لئے سرد ہو گئی ہے۔ اور جماعت کو
نصیحت کی تھی کہ میرے بعد ان اصولوں پر کار بند ہونا اور ان باتوں پر عمل کرنا کہ وہ کام جو خدا نے
کرنا چاہا ہے تمہارے ہی ہاتھوں سے پورا ہو اور یہ بھی لکھا تھا کہ میری وفات اس طرح ہو گی کہ
لوگ سمجھیں گے کہ ناکامی ہوئی مگر اصل میں وہ کامیابی ہوگی ۔ کیونکہ خدا کی سنت ہمیشہ سے یہی چلی
آئی ہے کہ نبی روحانیت کا بیج بو کر چلا جاتا ہے اور اس کے بعد وہ پھولتا پھلتا ہے۔ اور جب تک وہ نبی
انوار العلوم جلد 1
۱۰۴
صادقوں کی روشنی
رہے اس وقت تک سلسلہ کو کامل ترقی نہیں ہوتی۔ چنانچہ ایسا ہی نبیوں کے زمانہ میں ہوا اور ہو تا
ہے اور آئندہ ہو گا۔ مگر اس ظاہری حالت کو دیکھ کر نادان اور کم فہم لوگ ( جیسے میاں عبد الحکیم)
سمجھتے ہیں کہ یہ سلسلہ اب تباہ ہو جائے گا۔ اور وہ تمام کار روائی جو اب تک ہوئی برباد ہو جائے گی۔
مگر ایسا ہرگز نہیں ہوتا۔ اور وہ سلسلہ کچھ ابتلاء کے بعد اور بھی بڑھتا ہے اور ترقی کرتا ہے۔ اور پھر
اس اشتہار الوصیت کے بعد کئی کئی رنگوں پر آپ کی وفات کی خبر دی گئی اور یہاں تک اس کو کھول
دیا گیا جیسا میں پیچھے ثابت کر آیا ہوں سال اور مہینہ اور تاریخ تک بنادی گئی۔ پس ایسی صورت میں
میاں عبد الحکیم کا یہ پیشگوئی کرنا کہ حضرت اقدس تین سال کے اندر فوت ہو جائیں گے ایک ذلیل
مکر اور جھوٹ نہیں تو اور کیا ہے ؟ ورنہ کم سے کم اس قدر تو ضرور ثابت ہوتا ہے کہ میاں
عبدالحکیم پر شیطان نازل ہوتا ہے۔ اور جس طرح بعل کے نبیوں کی معرفت وہ خداوند تعالیٰ کے بھیجے
ہوئے رسولوں کی مخالفت کرتا تھا آج کل بھی اس نے ایسا ہی کام شروع کیا ہے۔ اور دنیا کو دھو کہ
میں ڈالنے کے لئے سادہ لوح لوگوں کو پھیلانے کے لئے اس نے یہ کارروائی کی ہے۔ اور میاں
عبدالحکیم کو بسبب اس کی دماغی بناوٹ اور اس بیجا غصہ اور غضب کے جو اس کی طبیعت پر حکمران
ہے اس نے اپنے کام کے لئے چن لیا ہے۔ ورنہ یہ کیونکر ممکن ہے کہ شیطان ایک شخص کو خبر دے
اور رحمان اس خبر کے دنیا میں شائع ہو جانے کے بعد میاں عبد الحکیم پر اپنا کلام نازل کرے ۔ اگر
میاں عبد الحکیم کا خدا ایسا ہی طاقتور ہے تو شیطان اس سے زیادہ زبردست ہے ۔ مگر اصل بات یہ ہے
کہ خداوند تعالیٰ کی شان سے بالکل بعید ہے کہ وہ شیطان کی بتائی ہوئی خبر سن کر اپنے بندہ کو اطلاع
دے ۔ بلکہ آج تک یہی ہوتا آیا ہے اور یہی ہو گا کہ پہلے خدا تعالیٰ اپنے ایک بندہ کو ایک خبر دیتا ہے ۔
اور پھر اس سے سن کر شیطان اپنے دوستوں کو جاکر اطلاع دیتے ہیں۔ چنانچہ یہی معاملہ یہاں بھی ہوا
ہے۔ اور میاں عبدالحکیم کے الہام کرنے والے نے پہلے حضرت اقدس کا الہام بدر الحکم اور ریویو
میں پڑھا اور پھر ان کے کان میں جا کر پھونک دیا ۔ اور اس کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ عبدالحکیم نے
اپنے رسالہ ذکر الحکیم نمبر ۴ میں لکھا ہے کہ مرزا صاحب نے اپنی وصیت شائع کر دی ہے اور لکھ دیا
ہے کہ میری وفات قریب ہے ۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ عبدالحکیم کو معلوم تھا کہ حضرت نے اپنی
وفات کی پیشگوئی کی ہے۔ چنانچہ غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلے تو حضرت اقدس نے خبر دی کہ
میری وفات قریب ہے اور وہ دو تین سال کے اندر ہو گی ۔ جیسا کہ میں ثابت کر آیا ہوں اس پر
عبد الحکیم خاں نے اپنی پیشگوئی شائع کر دی کہ مجھے الہام ہوا ہے کہ مرزا تین سال میں فوت ہو جائے
انوار العلوم جلد 1
۱۰۵
صادقوں کی روشنی
گا۔ اس کے بعد حضرت اقدس پر متواتر وحی ہوئی کہ بہت جلد تمہاری وفات ہونے والی ہے۔ اس پر
میاں عبد الحکیم نے ایک دوسری پیشگوئی شائع کر دی جس میں چودہ ۱۴ اماہ میعاد مقرر کر دی۔ یعنی قریباً
سال بھر پہلی پیشگوئی میں سے کم کر دیا ۔ کیونکہ جب اس نے یہ پیشگوئی کی تھی۔ تو اس وقت تین سال
والی پیشگوئی میں سے قریباً آٹھ ماہ گذر چکے تھے۔ پھر حضرت اقدس کو کچھ ایسے الہام ہوئے ۔ تیری عمر
بڑھا دی گئی ہے۔ اس پر آپ نے ایک اور الہام شائع کر دیا۔ کہ اگر زیادہ سے زیادہ مہلت ملی تو وہ
تین سال والی پیشگوئی کے متعلق ہو گی۔ پھر جب حضرت اقدس کو موت کے الہام ہوئے اور بتایا گیا
کہ اب تو بہت ہی قریب وقت آگیا ہے ۔ تو آپ کو جھٹ الہام ہوا کہ مرزا ۲۱ - ساون مطابق ۴
اگست کو فوت ہو جائے گا۔ چنانچہ خداوند تعالیٰ نے اس مفتری کو ایسا پکڑا کہ سب کچھ کیا کرایا بر باد
ہو گیا اور اس کی کذب بیانی کو ایسا ظاہر کر دیا کہ قیامت تک یہ سیاہی اس کے چہرے سے نہیں اتر
سکتی۔ کیونکہ باوجود اس کے کہ اس نے بڑے دعوئی سے پیشگوئی کی تھی کہ عین ۲۱ ساون کو مرزا
فوت ہو جائے گا۔ حضرت اقدس ۲۶ / مئی کو فوت ہوئے ۔ اور اس کو جھوٹا ثابت کر گئے ۔ پس اس
شخص کا مفتری ہو تا صاف ثابت ہے۔ کیونکہ پہلے اپنی موت کی خبر حضرت اقدس نے دی تھی۔ اور پھر
اس نے ۔ اور وہ بھی اس کی بتائی ہوئی خبر غلط نکلی کیونکہ اس نے تین سال کی میعاد فسخ کر کے ۱۴
عبد الحكيم
اگست کی تاریخ مقرر کر دی تھی۔ تو پھر ناظرین خود سمجھ سکتے ہیں کہ لعنت خدا کس پر پڑی ۔ مگر میاں
الحکیم کو کون سمجھائے۔ ایک تو وہ حضرت صاح صاحب کی پیشگوئیوں سے مضمون اڑا کر اپنی پیشگوئی
بنا کر شائع کر دیتے ہیں۔ یا یہ کہ ان کا الہام بھیجنے والا یہ کام کرتا ہے۔ اور پھر دعوی اس بات کا کرتے
ہیں کہ میں خدا کار سول اور وقت کا مصلح ہوں۔ تف ہے اس رسالت پر اور لعنت ہے اس اصلاح پر
کہ اول تو چوری کرنی اور پھر شریفوں کے سامنے فخر کرنا۔ مجھے افسوس تو اس بات پر آتا ہے کہ یہ
شخص اتنا بھی نہیں سمجھتا کہ حضرت صاحب کی وفات سے سچائی تو ان کی ظاہر ہوئی۔ اور پیشنگوئی تو
ان کی پوری ہوئی۔ پھر یہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹنے لگا۔ کیا اس میں شرم و حیا کا انتا مادہ بھی نہیں رہا کہ یہ
اس بات کو سمجھ لے کہ حضرت اقدس نے تو اس کی پیشگوئی کے وجود سے پہلے اپنی وفات کی خبر دی
تھی؟ اور کیا اس میں اتنی بھی عقل نہیں رہی کہ یہ الوصیت کے الفاظ کو سمجھ سکے ؟ اس کے وہ تمام
دعاوی علوم و فنون کہاں گئے ۔ جب یہ اردو اچھی طرح نہیں سمجھ سکتا تو قرآن شریف کی تفسیر کیا لکھتا
ہے جو غیر زبان میں ہے۔ اب ناظرین غور کریں کہ الوصیت میں حضرت اقدس نے اس کی پیشگوئی
سے مدت پہلے اپنی وفات کی خبر دی تھی۔ اور ایک الہام سے تین سال کی میعاد بھی مقرر کی گئی تھی۔ جو
انوار العلوم جلد 1
۱۰۶
صادقوں کی روشنی
میں مضمون کے شروع میں لکھ آیا ہوں۔ تو اس کے بعد اس شخص کا کوئی پیشگوئی کرنا ایک اول درجہ
کی حماقت ، جہل ، بیوقوفی اور نادانی نہیں تو اور کیا ہے ۔ بلکہ ہمارا حق ہے کہ ہم اس کو اس کی چالا کی
اور شرارت پر محمول کریں۔
دوسری دلیل بھی میں کسی قدر لکھ آیا ہوں اور وہ یہ ہے کہ اس کو شیطانی الہام ہوتے ہیں۔
اور اس کے کئی ثبوت ہیں۔ اول یہ کہ اس نے خود اپنی تصانیف میں اس بات کا اقرار کیا ہے کہ
میرے عمل بھی اچھے نہیں ہیں اور میں ایک بد عمل مؤمن ہوں۔ اور مجھے شیطانی الہام بھی ہوتے
ہیں۔ پس جو شخص خود مانتا ہے کہ مجھ پر شیطان کا تصرف ہے۔ اس کے الہاموں کی نسبت اور زیادہ
ثبوت دینے کی چنداں ضرورت نہیں۔ کیونکہ جب ملہم خود اقراری ہے تو دوسرے کو کیا شک ہو سکتا
ہے ۔ مگر یہ بات جو اس نے لکھی ہے واقعی عجیب ہے کہ میں بد عمل مؤمن ہوں۔
تعجب ہے کہ آپ رحمتہ للعالمین بھی ہیں اور پھر ساتھ ہی نماز روزہ کے بھی پابند نہیں۔ افسوس
اس شخص کو یہ بات لکھتے ہوئے اتنا شعور بھی نہیں آیا کہ جب لوگ اس رحمتہ للعالمین کو نماز روزہ کا
پابند نہ دیکھیں گے تو نبی کریم ا کی نسبت جن کے زمانہ کو تیرہ سو سال گزر گئے ہیں نعوذ باللہ کیا
خیال کریں گے ۔ خیر یہ تو جملہ معترضہ تھا اصل بات یہ تھی کہ آپ خود اس بات کے مقر ہیں کہ مجھ کو
شیطانی الہامات ہوتے ہیں۔ اور خود آپ کے الہامات نے نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ آپ کو
شیطانی الهامات بھی ہوتے ہیں اور رحمانی کوئی نہیں ہوتا۔ کیونکہ جو الہام ہوتا ہے وہ پہلے حضرت
اقدس کو ہو چکا ہوتا ہے یا ایک واقعہ کے بعد اس کے مطابق آپ کو ایک الہام ہو جاتا ہے۔ اور اگر
کوئی الہام ان دونوں باتوں سے الگ ہوتا ہے تو وہ اکثر بلکہ ہمیشہ جھوٹا نکلتا ہے ۔ جیسا کہ حضرت
صاحب کی وفات کی نسبت اس نے لکھا تھا ۔ کہ ۲۱ ساون کو ہو گی ۔ مگر وہ ۲۶ / مئی کو فوت ہوئے ۔ اور
پھر ایک اور ثبوت اس کے جھوٹے ہونے کا یہ ہے کہ خود اس کو اقرار ہے کہ مجھ کو رحمانی الہامات
بھی ہوتے ہیں اور شیطانی بھی۔ پس کس طرح ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ ایک ایسے دل پر اپنا کلام نازل
کرے جس پر پہلے سے شیطانی قبضہ ہے ۔ کیا سیاہی اور سفیدی ایک جگہ اکٹھی ہو سکتی ہے ؟ پاک اور
ناپاک ملائے جاسکتے ہیں ؟ بول کو ممکن نہیں کہ انگور لگیں۔ اور گو خور مکھی کبھی بھی شہد کا چھتہ تیار
نہیں کر سکتی۔ پھر کس طرح ممکن ہے کہ ایک ملم شیطانی پر خدا کا کلام نازل ہو ۔ اور وہ اس کو رحمتہ
للعالمین قرار دے جس کلام کی نسبت خدا تعالیٰ اپنے پاک کلام میں فرماتا ہے کہ لا يَمَسُّهُ إِلَّا
الْمُطَهَّرُونَ (الواقعہ : ۸۰) کیا وہ نجس دل پر نازل ہو سکتا ہے جس میں اس قدر خشیت خدا بھی نہیں
انوار العلوم جلد !
صادقوں کی روشنی
کہ احکام شرعیہ پر عمل کرے ؟ پس خود اپنے مقولہ کے مطابق عبد الحکیم خاں جھوٹا اور مفتری، ٹھہرتا
ہے اور ہر ایک عظمند جو اس سے نتیجہ نکال سکتا ہے وہ ظاہر ہے۔
تیسری دلیل جو میں اس کے مفتری ہونے کے ثبوت میں پیش کرنا چاہتا ہوں اور جس کا ذکر اس
نے اپنے دعوی کے ثبوت میں اعلان الحق میں بھی کیا ہے ۔ یہ رسالہ اس نے حضرت صاحب کی
وفات پر اپنی سچائی کے ثبوت کے لئے شائع کیا ہے ) یہ ہے کہ اس شخص نے حضرت اقدس کی وفات
کی نسبت پیشگوئی شائع کی کہ آپ تین سال کے اندر فوت ہو جائیں گے ۔ اور یہ جھوٹے اور بچے
کے فیصلہ کے لئے ایک نشان ہو گا۔ اس پیشگوئی کی اصل حقیقت تو میں پہلے ہی لکھ آیا ہوں کہ پہلے
حضرت اقدس خود یہ پیشگوئی کر چکے تھے کہ میں جلد فوت ہو جاؤں گا۔ اور الہام الہی سے ظاہر ہوتا تھا
کہ تین سال کے اندر ہی آپ فوت ہو جائیں گے ۔ اور ایسے وقت میں اس کا یہ پیشنگوئی کرنا محض
ایک شرارت تھی۔ مگر خیر خدا تعالیٰ نے اس کو جھوٹا ثابت کرنا تھا۔ اس لئے تھوڑے دنوں کے بعد
اس کو القائے شیطانی ہوا کہ اب تین سال کی میعاد چودہ ماہ رہ گئی ہے۔ اور یہ بھی پہلے کی طرح چوری
ہی تھی۔ کیونکہ حضرت اقدس نے دوبارہ شائع کیا تھا کہ اب میری موت قریب ہے۔ اب یہاں تک
تو شیطان نے اپنی بڑی فتح سمجھی ۔ کہ خدا کے کلام میں سے چرا کر اور الہام الہی میں سے اخذ کر کے میں
نے اپنا گھر پورا کر لیا۔ مگر خدا تو بڑا اعلام الغیوب ہے۔ وہ جانتا تھا کہ یہ سب باتیں اس کی دھری رہ
جائیں گی اور وہی : اور وہی ہو گا جو میرا ارادہ ہے چنانچہ کچھ مدت کے بعد شیطان نے اس پر اپنا کلام نازل کیا
اور بتایا کہ مرزا ۲۱ - ساون مطابق ۴ / اگست کو فوت ہو جائے گا۔ چنانچہ اس نے اس الہام کو اس
خیال سے کہ اب میری بڑی فتح ہو گی مختلف اخباروں میں شائع کرا دیا مثلا روزانہ پیسہ اخبار وطن
اور اہل حدیث اور اس کے علاوہ بریلی گزٹ میں بھی اس کا یہ الہام شائع ہوا۔ کہ مرزا ۴ / اگست کو
فوت ہو جائے گا۔ اور اسی طرح بہت سے خطوط میں اس نے اس الہام کا ذکر کیا جواب تک موجود
ہیں۔ مگر اس کے بر خلاف حضرت مسیح موعود کو خداوند تعالیٰ نے الہام کیا کہ ”خدا سچے اور جھوٹے
میں فرق کر دکھائے گا "۔ اور ساتھ ہی بتا دیا کہ میری وفات ۱۵ / اکتوبر کے ۲۲۳ دن بعد ہوگی اور
بیعت کے اکیسویں سال ہو گی جیسا کہ میں اپنے مضمون کے پہلے حصہ میں ثابت کر آیا ہوں۔ پس
اب عقلمند لوگ مقابلہ کر کے دیکھیں کہ کون سچا رہا اور کون جھوٹا۔ حضرت مسیح موعود کو بھی آپ کی
وفات کی تاریخ اور مہینہ بتایا گیا تھا۔ اور دونوں کے الہامات مختلف اخبارات میں شائع ہو چکے ہیں۔
اب غور کرنے والے غور کریں کہ کون سچا رہا۔ حضرت مسیح موعود نے اپنی وفات کی خبر ۲۶ / مئی
انوار العلوم جلد 1
۱۰۸
صادقوں کی روشنی
بتلائی تھی۔ اور اس نے ۱۴ اگست تاریخ مقرر کی تھی۔ چنانچہ آپ مطابق خدائی الہام کے اس تاریخ
کو فوت ہو گئے اور اس کو کذاب ثابت کر گئے ۔ اور دنیا پر ظاہر ہو گیا کہ یہ شخص شیطان سے خبر پانے
والا ہے۔ کیونکہ جب تک کہ حضرت کے الہامات سے سرقہ کرتا رہا تب تک تو کسی قدر راستی پر رہا۔
اور جونہی بلند پروازی شروع کی اور چاہا کہ اپنے شیطانی الہاموں کا رحمانی الہاموں سے مقابلہ
کرے تو رہیں ہلاکت کا منہ دیکھا اور سخت دلیل اور خوار ہوا۔ اور دنیا نے اس کی اصلیت کو پالیا اور
صادق اور کاذب کا فیصلہ ہو گیا اب کیا کوئی شخص باوجود ایسے صریح ثبوتوں کے اس کی نسبت ایک لمحہ
کے لئے بھی گمان کر سکتا ہے کہ یہ اپنے اندر کچھ بھی صداقت رکھتا ہے۔ اور کیا کوئی سعید روح اب
بھی حضرت صاحب کی سچائی کا انکار کر سکتی ہے ؟ دیکھو آپ نے آج سے ڈیڑھ سال پہلے بتا دیا تھا کہ
میں ۲۶ مئی ۱۹۰۸ء کو وفات پاؤں گا اور اس دن لوگ خوشیاں منائیں گے ۔ مگر بر خلاف اس کے اس
نے ۴ / اگست کی تاریخ بتائی تھی۔ پس خدا تعالیٰ نے جھوٹے اور بچے میں فرق کر دکھایا ۔ پھر بار بار
اس شخص کا اپنی سچائی پر زور دینا حماقت نہیں تو اور کیا ہے ۔ جبکہ اس کی اپنی قلم کا لکھا ہوا الهام
موجود ہے کہ اب ۱۴ ماہ والی پیشگوئی کی جگہ مرزا م / اگست کو فوت ہو گا۔ اور اس کے دستخط کا فوٹو
پیسہ اخبار لاہور میں شائع ہو چکا ہے۔ اور اہل حدیث اور وطن میں بھی اس کی طرف سے یہ الہام
درج ہے۔ تو کیا اب یہ انکار کر سکتا ہے کہ میں نے پیشگوئی نہیں کی تھی۔ دیکھو بچوں اور جھوٹوں کا
فرق کہ بچے تو بعض اوقات افسوس کرتے ہیں ۔ کہ یہ پیشگوئی شائع نہیں کی۔ مگر جھوٹے جو شائع کر
بیٹھے ہیں اس پر بھی شرمندہ اور پریشان رہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کاش ہم یہ پیشگوئی شائع نہ
کرتے ۔ اور ایسا ہی حال عبدالحکیم کا ہوا ہے۔ باوجود اس کے کہ یہ الفاظ اس کے الہام کے پیسہ اخبار
وغیرہ میں شائع ہو چکے ہیں پھر بھی اب یہ انکار کرتا ہے۔ اور اپنے رسالہ میں لکھتا ہے کہ میں نے ۴/
اگست تک کی پیشگوئی کی تھی جو پوری ہوئی۔ مگر ہم اس کا جواب سوائے لَعْنَتَ اللَّهِ عَلَى
الْكَذِبِينَ (آل ل عمران : ۶۲) کے اور کیا دے سکتے ہیں۔ اگر پیسہ اخبار وطن اہل حدیث اور یونین
گزٹ بریلی میں اس کا یہ الہام شائع نہ ہو چکا ہو تا تو یہ جتنا چاہتا جھوٹ بول سکتا تھا مگر خدا نے اسے
ناک سے پکڑ لیا ہے اب یہ بیچ کس طرح سکتا ہے۔ افسوس رسول ہونے کا دعوئی اور اس قدر
جھوٹ - کیا مسیلمہ کذاب اس سے زیادہ جھوٹ بولتا تھا۔ نہیں ۔ زمانہ کی ترقی کے ساتھ مسیلمہ کی روح
نے بھی ترقی کی ہے اور آگے سے زیادہ افتراء پردازی پر کمر باندھی ہے۔ الغرض اس شخص نے ۴/
اگست کو حضرت اقدس کی تاریخ وفات مقرر کی تھی مگر آپ ۲۶ / مئی کو فوت ہو کر شیطانی الہاموں
انوار العلوم جلد 1
١٠٩
صادقوں کی روش
کی قلعی کھول گئے اور آپ کے الہامات میں ۲۶ / مئی تاریخ مقرر ہوئی تھی۔ سو اس تاریخ کو آپ
نے وفات پائی اور یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بچے اور جھوٹے کا فیصلہ ہے ۔ جو چاہے قبول کرے۔
ور نہ یاد رہے کہ کسی شخص کا کفریا ارتداد خدا اور اس کے نبیوں کی شان میں کوئی فرق نہیں پیدا
کرتا۔ بلکہ خود ان کے کافراور ان سے ارتداد کرنے والوں کو کہنا پڑتا ہے يُلَيْتَنِي كُنتُ تُرَا با یعنی
کاش کہ میں مٹی ہی ہو تا یا پیدا ہی نہ ہوتا۔ پس اب بھی وقت ہے جو چشم بصیرت رکھتے ہیں وہ خدا
کے رسول کا اقرار کریں تا خدا ان کا مددگار ہو۔ ورنہ وہ دن آتے ہیں کہ انکار کرنے والے اپنے
انکار کا مزہ چکھ لیں گے اور پھر سوائے پچھتانے کے اور کچھ نہ ہو سکے گا۔
چوتھی بات جس کا میں جواب دینا چاہتا ہوں اور جس سے عبدالحکیم کا دروغ ثابت ہوتا ہے یہ
ہے کہ اس نے اپنے اشتہار اعلان الحق میں لکھا ہے کہ مرزا صاحب نے تبصرہ میں یہ الفاظ لکھے ہیں
جو میری سچائی ظاہر کرتے ہیں کہا۔ اپنے د اپنے دشمن کو کہہ دے کہ خدا تجھ سے مؤاخذہ کرے گا۔ میں ۔ میں تیری
عمر کو بڑھاؤں گا۔ یعنی دشمن جو کہتا ہے کہ جولائی ۷ ۱۹۰ء سے چودہ مہینے تک تیری عمر کے رہ گئے ہیں یا
ایسا ہی جو دوسرے دشمن پیشگوئی کرتے ہیں۔ ان سب کو میں جھوٹا کروں گا اور تیری عمر کو بڑھا دوں
گاتا معلوم ہو کہ میں خدا ہوں۔ اور ہر ایک امر میرے اختیار میں ہے "۔ اور پھر لکھا ہے ۔ کہ ”دنیا میں
تیرا نام بلند کیا جائے گا۔ اور نصرت وفتح تیرے شامل حال ہوگی ۔ اور دشمن جو تیری موت چاہتا ہے ۔
وہ خود تیری آنکھوں کے رو برد اصحاب فیل کی طرح نابود ہو جائے گا۔ اور تباہ ہو جائے گا ۔ ان
فقرات کے لکھنے سے وہ نتیجہ نکالتا ہے کہ مرزا صاحب فوت ہو گئے اور میں زندہ ہوں اور یہ میری
سچائی کا نشان ہے ۔ مگر اس نادان کو یہ سمجھ نہیں آئی کہ مرزا صاحب کی وفات سے اگر نعوذ باللہ ان کی
پیشگوئی پوری نہیں ہوئی تو اس سے اس کی سچائی کس طرح ثابت ہوئی ۔ فرض کرو کہ نعوذ باللہ مرزا
صاحب کی تمام پیشگوئیاں غلط ہو ئیں اور ایک بھی بچی نہیں ہوئی تو بھی اس کی صداقت ثابت
نہیں۔ اور اس کی سچائی تو اس بات سے ثابت ہوتی تھی کہ اس کی اپنی پیشگوئی بھی کچی نکلتی جب اس
نے مرزا صاحب کی وفات کی تاریخ ۴ / اگست مقرر کی۔ اور مرزا صاحب اپنی پیشگوئی کے مطابق ۲۶
/ مئی کو فوت ہوئے ۔ تو یہ خود بخود جھوٹا اور کاذب ثابت ہو گیا۔ اب اس کا یہ عذر کہ مرزا صاحب کی
ایک پیشگوئی سچی نہیں نکلی۔ تو اس سے اس کی سچائی ثابت ہوتی ہے محض ایک دھوکہ ہے۔ اور پھر
دوسری بات یہ ہے کہ اشتہار تبصرہ اس وقت شائع کیا گیا ہے جب اس نے حضرت مرزا صاحب کی
وفات کی میعاد چودہ ماہ مقرر کی تھی۔ اس وقت یہ لکھا گیا تھا کہ خدا نے دشمن کو جھوٹا کرنے کے لئے