صادقوں کی روشنی کو کون دُور کر سکتا ہے

انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 7

انوار العلوم جلد |
۱۵۸
صادقوں کی روشنی
پر مہر لگا رہا ہے ۔ کہ لا يُفْلِحُ السَّاحِرُ حَيْثُ الى اور دوسرا یہ الهام که قَرُبَ أَجَلُكَ الْمُقَدَّرُ وَلَا
نُبْقِي لَكَ مِنَ الْمُخْزِيَاتِ ذِكْرًا ۔
اب اس کے بعد میں اتنا لکھنا ضروری سمجھتا ہوں کہ حضرت اقدس کی پیشگوئیوں پر جو
اعتراضات کا سلسلہ مخالفین نے شروع کیا ہے وہ بالکل غلط اور بے بنیاد ہے اور حق پسندی کے لحاظ
سے ان کو کوئی حق نہیں کہ وہ اس قسم کے اعتراض کریں ۔ کیونکہ بعض ایسی پیشگوئیوں پر اعتراض
کرنا جو متشابہات سے ہوں راستی کا شیوہ نہیں۔ کیونکہ پیشگوئیوں کی تصدیق اس طرح نہیں ہوا
کرتی کہ تمام کی تمام پیشگوئیاں بالکل صاف اور سیدھے رنگ میں پوری ہو جائیں اور ہر ایک
شخص ان کو سمجھ سکے ۔ چنانچہ قرآن شریف نے اس مسئلہ کو بالکل صاف کر دیا ہے۔ اور اس میں کوئی
شک و شبہ کی گنجائش نہیں رہی۔ کیونکہ قرآن شریف کے اول ہی صفحہ پر یہ آیت تحریر ہے کہ ھدگی
لِلْمُتَّقِينَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ یعنی قرآن شریف میں ہدایت ہے ان متقیوں کے لئے جو
غیب کی باتوں پر ایمان لاتے ہیں یعنی وہ یہ نہیں چاہتے کہ وہ تمام آیات الہیہ کی طرح ان کے آگے
کھول کر رکھ دی جائیں۔ اور ایسی سیدھی طرح سے ان کو پیش کیا جائے کہ کوئی ذی روح بھی ان
سے انکار نہ کر سکے ۔ بلکہ جب بعض باتیں دیکھتے ہیں جن سے مذہب کی سچائی ثابت ہوتی ہے تو پھر وہ
اس سے اندازہ لگا کر باقی غیب کی باتوں پر ایمان لے آتے ہیں اور سمجھ لیتے ہیں کہ سنتِ الہیہ کے
مطابق بعض پیشگوئیاں یا بعض احکام متشابہات ہوتے ہیں جو کہ ممکن ہے کہ ایک کی سمجھ میں نہ
آئیں اور دوسرے کی عقل ان کو پالے اور ان کی سچائی کی تصدیق کرے ۔ پس خداوند تعالیٰ ایسے
ہی لوگوں کو متقی قرار دیتا ہے جو کہ عقل سے کام لیتے ہیں۔ اور ہر ایک بات کو روز روشن کی طرح
صاف دیکھنا ضروری نہیں سمجھتے۔ اور اگر ہر ایک بات ایسی صاف ہو جایا کرے کہ اندھے سے اندھا
بھی اس کو سمجھ لیا کرے تو دنیا میں کفروار تداد کا سلسلہ ہی نہ رہے ۔ حالانکہ قرآن شریف سے صاف
ثابت ہوتا ہے کہ کفار ہمیشہ دنیا پر رہیں گے ۔ اور خود زمانہ کی رفتار اس بات کو ثابت کرتی ہے اور اگر
کسی نبی کے زمانہ میں کل کی کل دنیا مسلمان ہو سکتی تھی۔ تو اس بات کے سب سے زیادہ مستحق
ہمارے نبی تھے جو تمام نبیوں کے سردار اور خاتم النبیین ہیں ۔ مگر جب ان کے زمانہ میں ایسا
نہیں ہوا تو پھر کسی اور نبی کی نسبت ہم کب یہ گمان کر سکتے ہیں کہ اس کے زمانہ میں تمام کی تمام دنیا
ایمان لے آئے گی اور کفر کا نام دنیا سے مٹ جائے گا۔ اور اگر کوئی شخص ایسا گمان کرتا ہے تو وہ نبی
کریم ا کی صریح ہتک کرتا ہے۔ اور آیت شریفہ و جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ

انوار العلوم جلد 1
۱۵۹
صادقوں کی روشنی
كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ ( ال عمران : ۵۶) بھی صاف ظاہر کرتی ہے کہ قیامت تک کفر اور ارتداد کا
سلسلہ جاری رہے گا اور سچے نبیوں کے دشمن ہمیشہ اور ہر جگہ موجود رہیں گے۔ پس معلوم ہوا کہ
کبھی اور کسی نبی کے وقت ایسے کھلے کھلے نشان نہیں دکھائے گئے کہ تمام کی تمام دنیا ایمان لے
آئے۔ بلکہ ہر زمانہ میں کچھ محکمات اور کچھ متشابہات بھی بیان کئے گئے ہیں۔ چنانچہ حضرت نوح کے ۔
دشمن آخر وقت تک انکار کرتے رہے ۔ کہ ہم کو کوئی نشان نہیں دکھایا گیا اور آخر ذلت سے ہلاک
ہوئے۔ اور حضرت ابراہیم اور اسحق کے دشمنوں کا بھی یہی حال رہا۔ اور پھر حضرت موسی کے مقابلہ
میں فرعون کو بھی میں شکایت رہی کہ کوئی نشان آسمانی لاؤ - عصا کا سانپ بنانا تو ایک سحر ہے اور غرق
ہوتے وقت اس پر ظاہر ہوا کہ سچا کون تھا اور جھوٹا کون۔ اور جب اس پر اس حد تک بات کھل گئی
اور ثابت ہو گیا کہ حضرت موسیٰ سچے تھے تو اس وقت اس کو ایمان نے کوئی فائدہ نہ دیا جس سے
معلوم ہوتا ہے کہ اگر حق بالکل ظاہر ہو جائے اور کوئی امتیاز عقلمند اور بے عقل میں فرق کرنے کا نہ
رہے تو اس وقت کا ایمان کام نہیں آتا۔ پس کسی نبی سے ایسے معجزات کا طلب کرنا جو بالکل صریح
ہوں اور متشابہات ان میں قطعا نہ ہوں بالکل بے فائدہ اور سنت اللہ کے خلاف ہے۔ کیونکہ جب
ایسے صاف نشانات کسی نبی کی سچائی ثابت کرنے کے لئے ظاہر ہوں تو پھر اس پر ایمان لانا بالکل بے
فائدہ ہو گا اور ایسے وقت میں ایمان لانے والے کو رضائے الہی کے حاصل کرنے کا موقع نہ ملے گا
اور اس کا حشر وہی ہو گا جو فرعون کا ہوا۔ مگر چونکہ خدا تعالیٰ کا منشاء کسی نبی کے بھیجنے سے عام اصلاح کا
ہوتا ہے۔ اور کھوٹے کو کھرے سے پرکھنے کا ہوتا ہے۔ اس لئے ہر ایک نبی کے وقت معجزات ایسے
ہی رنگ میں دکھائے جاتے ہیں کہ سعید الفطرت اور عقلمند لوگ ان سے فائدہ اٹھا لیتے ہیں۔ مگر کج
طبع اور بد باطن انسان اس نور کے حاصل کرنے سے محروم رہتے ہیں اور آخر تک کٹ حجتی کرتے
رہتے ہیں اور باوجود سینکڑوں نشانوں کے وہ سمجھتے ہیں کہ ابھی کوئی نشان نہیں دکھایا گیا اور ایسے
لوگوں کا سوائے عذاب الہی کے کوئی جواب نہیں ہوتا۔ جب عذاب آتا ہے تو پھر سمجھتے ہیں کہ ہاں
خدا کا وعدہ سچا تھا اور اس کا رسول بر حق مگر اس وقت کا ایمان کسی کام نہیں آتا۔ چنانچہ نبی کریم
الی کے زمانہ میں بھی لوگوں نے ایسے ہی اعتراض کئے اور کہا کہ آپ آسمان پر چڑھ کر کتاب
لائیں تب آپ کو ہم مان لیں گے ۔ مگر اسکا جواب جو ملا وہ ظاہر ہی ہے کہ أَوْ يَكُونَ لَكَ بَيْتٌ مِّنْ
زُخْرُفٍ أَوْ تَرْقَى فِي السَّمَاءِ وَلَنْ نُؤْمِنَ لِرْقَيْكَ حَتَّى تُنَزِّلَ عَلَيْنَا كِتْباً نَّقْرَؤُهُ قُلْ
سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولاً ۔ (بنی اسرائیل : ۹۴) یعنی کا فرنبی کریم ا کو کہتے ہیں

انوار العلوم جلد |
14۰
صادقوں کی روشنی
یم
کہ اگر آپ کے لئے ایک سونے کا مکان ہو یا آسمان پر چڑھ جائیں تو ہم ایمان لے آئیں گے۔ مگر
صرف آسمان پر چڑھنا ہی کافی نہیں بلکہ وہاں سے ایک ایسی کتاب بھی لے آئیں جس کو ہم پڑھ
سکیں۔ (خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ) ان کو کہہ دے کہ میں کیا ہوں صرف ایک بشر رسول ہوں۔ یعنی بشر
رسول سے تو ایسے صاف اور صریح کام نہیں ہوتے جو خلاف سنت بھی ہوں اور خلاف بشریت بھی
ہوں۔ اب صاف ظاہر ہے کہ اگر نبی کریم ا ایسا صاف معجزہ دکھا دیتے تو کل کے کل کفار
مسلمان ہو جاتے۔ بلکہ کل دنیا کے لوگ آپ پر ایمان لے آتے لیکن چونکہ خدان ا چونکہ خدا تعالیٰ کی سنت یہیں
ہے کہ معجزات ایسے صاف نہیں دکھاتا کہ جن سے کل دنیا مان جائے۔ اور ایمان لانا صدق کی بناء پر
نہ رہے اور ہر کاذب و صادق کو زبردستی نبی کی طرف جھکا دیا جائے ۔ اس لئے وہ معجزات میں ایسے
متشابہات بھی رکھتا ہے جن سے سعید لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں اور دوسرے لوگ الٹا اور بھی بیزار ہو
جاتے ہیں۔ اور صریح پیشگوئیوں اور محکمات کو بھی نظر انداز کر دیتے ہیں۔ جس سے نیکوں اور بدوں
میں ایک بین فرق ہو جاتا ہے۔ اور دنیا دیکھ لیتی ہے کہ کون سچائی کا دلدادہ ہے اور کون جھوٹ اور
فریب کا شیدا۔ چنانچہ یہی وجہ تھی کہ باوجود ہزاروں معجزات اور آیات کے بہت سے خبیثوں نے نبی
کریم اللہ کی مخالفت کی اور ان کو نہیں مانا۔ اور بجائے محکمات کے متشابہات کی طرف گئے ۔ اگر
تعلیم پر ان کی نظر پڑی تو متشابہات پر اور اگر آیات پر انہوں نے غور کیا تو متشابہات کو مد نظر رکھا۔ پس
اس وجہ سے وہ ہلاک ہو گئے اور سچائی کو دیکھ نہ سکے مگر جنہوں نے متشابہات کی پرواہ نہیں کی اور
ایمان بالغیب کے مسلم مسئلہ پر عمل کیا وہ ان تمام مشکلات سے بیچ رہے اور ہر قسم کے ابتلاؤں سے
محفوظ رہے۔ انہوں نے اصول کو دیکھا اور فروع کو ان کے مطابق کیا۔ مگر بر خلاف اس کے کفار نے
چاہا کہ پہلے چھت تیار کریں اور پھر بنیاد رکھیں گے اور وہ نا کامیاب ہوئے۔ پس اصل شناخت کسی
نبی کی اس طرح ہو سکتی ہے کہ کثرت کی طرف نظر کی جائے اور متشابہات کو نظر انداز کیا جائے ۔
کیونکہ جب تک ایسا نہ کیا جائے کبھی کامیابی نہیں ہو سکتی۔ اور راستی اور حق پسندی بھی یہی چاہتی۔
ہے کہ جو حق ثابت ہو گیا ہے اس کو قبول کیا جائے اور جو سمجھ میں نہیں آتا اس کے لئے انتظار کیا
جائے۔ اور جو شخص دس محکمات پیشگوئیوں کو نہیں مانتا اس سے کیا امید ہو سکتی ہے کہ ایک پیشگوئی
جو متشابہات سے ہے اگر پوری ہو جائے تو وہ اس کو مان لے گا۔ بلکہ غالب یقین یہی ہے کہ وہ اس
سے بھی کوئی بہانہ بنا کر چھٹکارا کر لے گا۔ پس سچا اصول یہی ہے کہ انسان ہر وقت قرآن شریف کی
اس آیت کو مد نظر ر کھے کہ هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَبَ مِنْهُ آيَتَ مُحْكَمتٌ هُنَّ أما أمُّ الْكِتٰبِ وَ

انوار العلوم جلد 1
141
صادقوں کی روشنی
أخَرُ مُتَشْبِهْتُ (ال عمران : (۸) یعنی وہی ہے جس نے اتاری تجھ پر کتاب جس میں نشان ہیں
محکمات بھی جو کتاب یعنی قرآن شریف کی جڑ ہیں اور دوسری ایسی باتیں بھی اس میں ہیں جو
متشابہات ہیں۔ یعنی بعض باتیں جو اصول کے طور پر بتائی گئی ہیں وہ تو محکمات ؟ ات ہیں۔ اور بعض متشابہات
بھی ہوتی ہیں جو بعض کو سمجھ آتی ہیں اور بعض کو نہیں اور ان کا صحیح علم خداتعالیٰ کے پاس ہوتا ہے
پس ان پر اعتراض کرنا انہیں لوگون کا کام ہے جو کج طبع ہیں پس ہر ایک نبی کی سچائی کو پرکھنے کے لئے
اس کی تمام پیشگوئیوں پر مجموعی نظر ڈالنی چاہیے اور دیکھنا چاہئے کہ کثرت کس طرف ہے اور
محکمات بھی ہیں یا تمام متشابہات ہی ہیں۔ اور اگر ثابت ہو کہ محکمات بھی ہیں تو متشابہات کو چھوڑ کر
چاہئے کہ سچائی کی راہ کو قبول کیا جائے۔ اور کثرت کو مد نظر رکھ کر قلت کا خیال نہ کیا جائے یعنی
جب اکثر پیشگوئیاں محکمات سے ہوں اور تھوڑی سی متشابہات سے تو چاہئے کہ محکمات کا لحاظ کیا
جائے اور متشابہات کو خدا کے علم پر چھوڑ دیا جائے۔ ورنہ اگر یہ اصول نہ برتا جائے تو کسی نبی کی
سچائی ثابت نہیں ہو سکتی اور آدم سے لے کر نبی کریم الله تک تمام نبی نعوذ باللہ جھوٹے
ٹھرتے ہیں کیونکہ ہر ایک کے ساتھ متشابہات لگے ہوئے ہیں۔ اور ایمان بالغیب کا مسئلہ بھی بالکل
اڑ جاتا ہے۔ کیونکہ اگر متشابہات نہ ہوں اور محکمات ہی ہوں تو پھر کسی کا ایمان کام نہیں آئے گا۔ اور
ہر ایک شخص فرعون کی طرح نامراد مرے گا۔ ایمان کا ثواب تو تبھی تک ملتا ہے جب تک کہ انسان
اپنے نفس کی قربانی کر کے ایک بات محض رضائے الہی کے لئے مان لیتا ہے۔ ورنہ اگر متشابہات کا
سلسلہ ہی اٹھ جائے تو ایمان ایمان نہیں رہتا۔ چنانچہ یہودیوں نے جب یہ سوال کیا کہ آرنا الله
جَهْرَةً فَأَخَذَتْهُمُ الصَّعِقَةُ بِظُلْمِهِمْ (النساء : (۱۵۴) یعنی جب انہوں نے کہا کہ ہم کو خدا ظاہر میں
دکھا تو ان کو اس گناہ کی وجہ سے عذاب نے پکڑ لیا جس سے ظاہر ہوتا ہے ۔ کہ یہ سوال کرنا کہ ہم کو
ایسی پیشگوئیاں چاہئیں جو متشابہات میں سے نہ ہوں۔ بلکہ صرف محکمات میں سے ہوں ایک گناہ ہے۔
اور ایسے نشانات کا طلب کرنا جن سے حق ایک اور ایک دو کی طرح ظاہر ہو جائے ایک بدی ہے۔
اسی
ابناء پر میں پوچھتا ہوں کہ جبکہ حضرت اقدس کی پیشگوئیوں میں بھی بعض متشابہات پائی جاتی
ہیں تو ان پر کیوں اعتراض کیا جاتا ہے۔ آپ کے ہاتھوں پر سینکڑوں نشانات دکھائے گئے جو ایک بین
طور سے پورے ہوئے پس اگر چند پیشگوئیاں سمجھ میں نہیں آئیں یا بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے ۔ کہ وہ
غلط ہو ئیں تو ان کی وجہ سے ان ہزار ہا پیشگوئیوں کو چھوڑ دینا جو لاکھوں کی تعداد میں پوری ہوتی ہیں
کہاں تک درست ہو سکتا ہے۔ کیا سچائی کی تڑپ رکھنے والا ایسا کام کر سکتا ہے ۔ حضرت اقدس ایسے

انوار العلوم جلد )
۱۶۲
صادقوں کی روشنی
تک
وقت میں دنیا میں آئے جبکہ تاریکی اور جہل چاروں طرف پھیلا ہوا تھا اور ہر ایک شخص جو ذرہ بھی
عقل رکھتا ہو اس فکر میں تھا کہ میرے پاس کون سے ثبوت ہیں جو ہستی باری تعالیٰ کو ثابت کر سکیں
اور سچے اور جھوٹے مذاہب میں میں کن اصول کے ذریعہ امتیاز کروں۔ اور ان بچوں کے حل
کرنے کا کوئی راستہ ان کو نظر نہیں آتا تھا۔ اور جبکہ تمام مذاہب باطلہ کا زور اس قدر بڑھ گیا تھا کہ
اسلام کا وجود دنیا سے اٹھنے کو تھا۔ اس وقت آپ نے مبعوث ہو کر جو پہلا کام کیا وہ یہ تھا کہ دنیا کو اس
زمانہ کے رنگ کے مطابق عقلی اور نقلی دلائل سے منوا دیا کہ کونسانذ ہب سچا ہے اور ساتھ ہی
معجزات کے منکروں کو للکارا کہ تم میں سے جو آیات و نشانات الہیہ کا انکار کرتے ہیں میرے سامنے
آئیں اور سچ اور جھوٹ میں فرق کر کے دیکھ لیں۔ اس وقت سے لے کر آپؐ کی وفات تا
ہزاروں بلکہ لاکھوں نشانات آپ کے ہاتھ پر ظاہر ہوئے جن کے گواہ نہ صرف احمدی جماعت کے
لوگ ہی ہیں بلکہ دیگر مسلمان اور غیر مذاہب کے لوگ بھی۔ چنانچہ عیسائی اور برہمو آریہ تک ان
نشانات سے انکار نہیں کر سکتے پس باوجود اس قدر نشانات کی بارش کے اور نصرت الہیہ کے پھر بعض
متشابہات پر اعتراض کرنا اگر غلطی نہیں تو اور کیا ہے اور میں پہلے ثابت کر آیا ہوں کہ ہر ایک نبی کے
ساتھ متشابہات کی پیشگوئیاں بھی لگی ہوئی ہیں۔ تاکہ بچے اور جھوٹے میں فرق کر کے دکھایا جائے
اور عظمند اور جاہل میں امتیاز کیا جائے ۔ چنانچہ قرآن شریف میں بار بار آتا ہے کہ آیات لِقَوْمٍ
يَعْقِلُونَ یعنی نشان ہیں عقل والوں کے لئے جس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ایمان میں ہمیشہ کچھ نہ
کچھ پر وہ رکھ لیا جاتا ہے تاکہ ایمان بالغیب کا ثواب بھی ان کو ملے اور ہمیشہ ایسے نشانات ہی اتارے
جاتے ہیں جن کو عقلمند ہی سمجھ سکتے ہیں۔ اور وہ جن کے دل بغض اور حمد کے زنگ سے آلودہ
ہوتے ہیں اس کو نہیں سمجھ سکتے۔ چنانچہ جب اس سنت کیمطابق حضرت اقدس کی پیشگوئیوں میں
بھی کچھ متشابہات ہیں تو اس میں کیا حرج ہے۔ سچائی کا فیصلہ ہمیشہ محکمات کی کثرت پر ہوتا ہے۔ جیسا کہ
قرآن شریف سے صاف ثابت ہوتا ہے اور میں یہ ثابت بھی کر چکا ہوں۔ پھر حضرت صاحب کے
معاملہ میں کیوں خلاف دستور اور طریقوں سے فیصلہ چاہا جاتا ہے۔ تریاق القلوب ، حقیقۃ الوحی اور
نزول المسیح کو پڑھ کر دیکھو کہ کسی قدر بینات درج ہیں۔ کیا ان کو دیکھ کر مخالفین نے حضرت اقد اقدس کو
قبول کر لیا جو متشابہات کے پورا ہونے پر زور دیتے ہیں۔ بلکہ ان کی ہٹ دھرمی صاف ظاہر کرتی ہے
کہ ان کا مطلب صرف اعتراض کرنے سے ہے ورنہ اگر حق کی تلاش ہوتی تو وہ ہزاروں پیشگوئیاں
جو پوری ہوئیں اور جنہوں نے روز روشن کی طرح حضرت اقدس کے دعوی کو ثابت کر دیا ۔ کیا کچھ

انوار العلوم جلد 1
۱۶۳
صادقوں کی روشنی
کم تھیں ؟ کیا وہ لوگ ان پیشگوئیوں کو دیکھ کر نصیحت نہیں پکڑ سکتے ۔ حضرت ابو بکڑ نے تو بغیر کسی
نشان دیکھے کے نبی کریم ﷺ کو قبول کر لیا۔ مگر یہ نادان باوجود اس قدر بینات کے پھر حق سے منہ
موڑتے ہیں اور متشابہات پر زور دیتے ہیں۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا مطلب حق اور باطل
کو ملانے سے ہے اور کچھ نہیں۔ جب قرآن شریف نے ہم کو یہی راہ بتایا ہے کہ ہم محکمات کو
دیکھیں اور متشابہات کا خیال نہ کریں تو باوجود اس نص صریح کے کیوں ایک دوسرا طریق اختیار کیا
جائے۔ اور اگر متشابہات پر زیادہ زور دیا بھی گیا تو پھر کل انبیاء کا انکار کرنا پڑے گا کیونکہ کل انبیاء
علیہم السلام کی پیشگوئیوں میں متشابہات پائے جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ ہمارے سردار اور ہادی
حضرت محمد مصطفی ال کی پیشگوئیاں بھی اس سے خالی نہیں۔ پس جب سب انبیاء کے کلام میں
ایسا پایا جاتا ہے تو پھر حضرت اقدس پر کوئی کیا اعتراض کر سکتا ہے۔ اور جو شخص ان کو اس وجہ سے
جھوٹا سمجھتا ہے چاہئے کہ کل انبیاء کا انکار کرے۔ پس صاف اور بے خطر طریق وہی ہے جو قرآن
شریف نے بتایا ہے یعنی متشابہات کا خیال نہ کرو۔ کیونکہ ان کے لئے تعبیریں ہوتی ہیں اور وہ مختلف
رنگوں میں پوری ہو جاتی ہیں بلکہ محکمات کو دیکھو جن پر فیصلہ کا اصل دار و مدار ہوتا ہے ۔ اور اس
اصول پر جب ہم دیکھتے ہیں تو حضرت اقدس کی وفات پر جس قدر اعتراضات ہوتے ہیں۔ سب کے
سب بلا امتیاز خود بخود رد ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ حضرت اقدس کی سینکڑوں پیشگوئیاں ہیں جو پوری ہو
چکی ہیں۔ اور ہزاروں نشانات ان کے ہاتھ پر دکھائے گئے ہیں۔ پس ان کے ہوتے ہوئے متشابہات
کی طرف ہم توجہ نہیں کر سکتے اگر کوئی پیشگوئی پوری نہ ہوتی اور کل کی کل متشابہات ہی ہوتیں تو پھر
کسی کو حق ہو سکتا تھا کہ وہ یہ اعتراض کرے کہ فلاں پیشگوئی پوری نہ ہوئی۔ لیکن جب بفضل خدا
خود حضرت اقدس اپنی زندگی میں سینکڑوں نشانات کی فہرست شائع کر چکے ہیں جو ایسے کھلے طور سے
پورے ہوئے کہ ان میں کوئی شک کی گنجائش نہیں رہتی تو اب بر خلاف حکم قرآن و احادیث بعض
ایسی پیشگوئیوں پر اعتراض کرنا جو بظاہر پوری نہیں ہو ئیں عقل سے بعید ہے۔ اور یہ اعتراضات نہ
صرف حضرت اقدس پر پڑتے ہیں ۔ بلکہ کل انبیاء پر وارد ہوتے ہیں۔ جس سے ان سب کا انکار لازم
آتا ہے۔
میں یہ بھی ثابت کر آیا ہوں کہ متشابہات کا ہونا بھی ضروری ہوتا ہے۔ کیونکہ اگر متشابہات نہ
ہوں تو ایک تو ایمان بالغیب کا ثواب نہ رہے اور دو سرے کل دنیا مسلمان ہو جائے جو خدا تعالیٰ کی
سنت کے بر خلاف ہے کیونکہ وہ اپنے پاک کلام میں فرما چکا ہے کہ وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوْكَ فَوْقَ

انوار العلوم فیلم |
۱۶۴
صادقوں کی روشنی
الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ ( ال عمران : ۵۲) جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کفار ہر زمانہ میں
رہیں گے۔ پس اس بات کی توقع رکھنا کہ کسی نبی کے کلام میں متشابہات نہ ہوں اور محکمات ہی
محکمات ہوں ایک ایسا خیال ہے جو کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ اور دوسرے متشابہات میں ایک اور
حکمت بھی ہوتی ہے کہ انسانی فطرت کچھ عجیب طرح سے واقع ہوئی ہے کہ جو کوئی بڑا آدمی گذرتا
ہے اس کے تابعین کچھ مدت گذرنے کے بعد اس کی پرستش کرنے لگتے ہیں۔ مثلا کرشن ، رامچندر
عزیز ، مسیح جن کو کچھ مدت بعد خدا کا خدا کا شریک سمجھ لیا گیا۔ پس اگر متشابہات ان کی : ان کی پیشگوئیوں میں نہ
ہوں اور محکمات ہی محکمات ہوں اور بشری لوازمات سے یہ لوگ پاک ہوں تو شاید بجائے خدا کے
شریک بنانے کے تمام انبیاء کو خدا ہی سمجھ لیا جاتا۔ چنانچہ اس وجہ سے خدا تعالیٰ نے ان کے ساتھ
بشری کمزوریوں کو بھی رکھا ہے۔ اور متشابہات کا سلسلہ بھی قائم کر دیا ہے۔ تاکہ آئندہ آنے والی
نسلیں ان کے حالات کو پڑھ کر اور ان کی پیشگوئیوں کو دیکھ کر اندازہ لگا سکیں کہ یہ لوگ بھی ہماری
طرح انسان ہی تھے ۔ اور خدائی میں ان کی کوئی شراکت نہ تھی۔ چنانچہ غور سے دیکھنے سے معلوم
ہوتا ہے کہ رامچندر کی بیوی کو راون کالے جانا اور ان کو خبر نہ ہونا اور پھر بڑی تکلیفوں کے بعد
آس پاس کی قوموں سے مدد لے کر راون پر فتح پانا اسی لئے تھا کہ ان کی امت ان کو خدائی کا درجہ نہ
دے اور اگر دے تو سعید الفطرت انسان ہمیشہ سمجھ سکیں کہ وہ ایک برگزیدہ نبی تھے ۔ خدا نہ تھے ۔ اسی
طرح حضرت عیسی کا یہودیوں سے مار کھا کر سولی پر لٹکایا جانا اور تخت کے وعدہ کا جھوٹا نکلنا بھی اسی
لئے تھا کہ عیسائی ان کو خدا کا بیٹا کہتے ہوئے شرما ئیں اور سعید روحیں ہمیشہ ان باتوں پر غور کر کے
شرک کی ملونی سے ن سے اپنے آپ کو پاک رکھیں ۔ پس ظاہر ہے کہ متشابہات کا ہونا نہ صرف اس لئے
ضروری تھا کہ بچوں اور جھوٹوں کو الگ کیا جائے بلکہ اس لئے بھی کہ آئندہ نسلیں کسی نبی کو خدایا
اس کا شریک نہ بنائیں۔ اور اگر وہ ایسا کریں بھی تو سعید انسان عقل سے کام لے کر اس شرک سے
الگ رہیں۔ پس ہر ایک طالب حق کو چاہئے کہ جو کوئی شخص حضرت اقدس کی بعض پیشگوئیوں پر جو
متشابہات سے ہیں اعتراض کرے تو اس کے سامنے یہ معاملہ کھول کر بیان کر دے کہ متشابہات کا ہونا
ہر ایک نبی کی پیشگوئیوں کے لئے ضروری ہے۔ اور ہر ایک نبی کے ساتھ ایسا ہوتا آیا ہے۔ اور خدا
کی سنت یہی رہی ہے۔ اور سچائی کے دریافت کرنے کے لئے محکمات ہی دیکھے جاتے ہیں۔ چنانچہ
حضرت اقدس کی محکمات پیشگوئیاں اس کثرت کے ساتھ ہیں کہ کوئی صاحب بصیرت انسان ان کو
دیکھ کر آپ کی سچائی میں شک نہیں لا سکتا۔ اور یہ فیصلہ کا ایک ایسا آسان اور محکم طریق ہے کہ اس

انوار العلوم جلد |
۱۶۵
صادقوں کی روشنی
سے وہ تمام اعتراضات جو حضرت کی پیشگوئیوں پر پڑتے ہیں۔ دور ہو جاتے ہیں۔ اور سچائی کا چہرہ
روشن ہو جاتا ہے۔ اور یہ اس لئے ہے کہ خدائے زمین و آسمان نے اپنے پاک کلام قرآن شریف
میں فیصلہ کی یہی راہ بتائی ہے۔ جیسا کہ میں اوپر بتا آیا ہوں اور ثابت کر آیا ہوں یعنی متشابہات کو
چھوڑ کر محکمات پر نظر کی جائے۔
میں
اس جگہ میں اس بات کا ذکر کرنا بھی مناسب سمجھتا ہوں کہ اصل ثبوت سچائی کا پیشنگوئیاں ہی
نہیں بلکہ اور دلائل بھی ہیں جن سے ایک نبی کی سچائی کو ہم ثابت کر سکتے ہیں ۔ کیونکہ پیشگوئیاں
صرف وقتی ہوتی ہیں اور پھر محض قصے رہ جاتے ہیں جس سے آئندہ زمانہ کے لوگ بہت فائدہ اٹھا
نہیں سکتے۔ بعد ازاں تعلیم رہ جاتی ہے۔ اور خود نبی کے وقت میں بھی ایسی اور راہیں ہیں جن سے
اس کی سچائی ظاہر ہوتی ہے مثلا نبی کریم ﷺ کی سچائی کا ایک ثبوت خدا تعالیٰ نے قرآن شریف
یہ دیا ہے کہ قُل لَّوْ شَاءَ اللهُ مَا تَلَوْتُهُ عَلَيْكُمْ وَلَا أَدْرَنكُمْ بِهِ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيْكُمْ عُمُرًا مِّنْ
قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ (یونس : ۱۷) یعنی اے نبی تو ان لوگوں کو کہہ دے کہ اگر اللہ چاہتا تو میں یہ آیات
تمہارے سامنے نہ پڑھتا۔ اور نہ تم کو ان کی خبر دیتا۔ پس تحقیق میں نے اس سے پہلے ایک عمر تم میں
گذاری ہے پھر تم کیوں عقل نہیں کرتے۔ یعنی میں تم میں ایک لمبا عرصہ گزار چکا ہوں پھر تم میری
سچائی میں کیا شک لاتے ہو ۔ کیونکہ اگر مجھے پہلے افتراء کرنے کی عادت ہوتی تو اس موقعہ پر بھی تم
شک کر سکتے تھے کہ اس کو کوئی الہام نہیں ہو تا بلکہ یہ خود بنا لیتا ہے۔ لیکن جب تم میرے پچھلے
حالات سے واقف ہو اور جانتے ہو کہ میں جھوٹا نہیں ہوں تو اس موقعہ پر کیوں یہ شک کرتے ہو۔
اور جب میں انسانوں پر جھوٹ نہیں بولتا تھا تو کس طرح ممکن ہے کہ اب خدا پر جھوٹ بولوں ۔ اب
دیکھنا چاہئے کہ ایک رسول کی سچائی کے لئے خدا تعالیٰ نے یہ ایک ثبوت رکھا ہے۔ کہ وہ اپنی پچھلی
زندگی کی نظیر دے کر اپنی سچائی کو ثابت کرتا ہے کہ میں ہمیشہ سے نیک عمل کرتا رہا ہوں اور جھوٹ
سے مجھے نفرت رہی ہے۔ پھر اب میں کیوں خدا پر افتراء باندھنے لگا۔ اب اہل انصاف غور کریں کہ
کی دعوئی حضرت اقدس نے کیا ہے۔ اور آج تک کسی کو جرات نہیں کہ آپ پر کوئی الزام لگا سکے ۔
پس کیونکر چند متشابہات پیشنگوئیوں کی وجہ سے ہم ان کا انکار کر سکتے ہیں۔ مسلمان تو الگ خود ہندو اور
عیسائی بھی اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ آپ اپنی تمام عمر میں نہایت نیک اور پار سا رہے ہیں۔ پس
یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ جو شخص چالیس برس تک ایک عام زندگی بسر کرے اور جھوٹ سے متنفر ہو
اور سچ کا شیدا ہو وہ اپنی آخر عمر میں خدا پر افتراء کرے اگر یہ کوئی سچائی کی دلیل نہیں تو یاد رکھو کہ

انوار العلوم جلد )
144
صادقوں کی روشنی
آدم سے لے کر نبی کریم ﷺ تک تمام انبیاء علیھم السلام پر اعتراض وارد ہو گا۔ غرض نبی کی
زندگی میں اور اس کے بعد پیشگوئی ہی کوئی سچائی کا ثبوت نہیں بلکہ اور بہت سی باتیں قرآن و
احادیث سے ثابت ہیں جن سے نبی کی شناخت ہوتی ہے۔ چنانچہ ان میں سے ایک مثال کے طور پر
میں لکھ بھی آیا ہوں اور ثابت کر آیا ہوں کہ اس لحاظ سے بھی حضرت اقدس کی سچائی ثابت ہوتی
ہے۔ اور دیگر وجوہات سے بھی جو میں یہ سبب طوالت کے یہاں لکھ نہیں سکتا آپ کا حق پر ہونا پایہ
ثبوت کو پہنچتا ہے ۔ پس باوجود ان تمام وجوہات کے چند متشابہات کی وجہ سے حضرت اقدس کا انکار
کرنا صاف شقاوت پر دلالت کرتا ہے۔ اور ظاہر کرتا ہے ۔ کہ آدم اول کی طرح آدم ثانی کا بھی محض
حسد اور تکبر کی وجہ سے انکار کیا گیا ہے ۔ غرض یہ باتیں تو نبی کی زندگی کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں۔ مگر
اس کے بعد ایک تعلیم ہی رہ جاتی ہے ۔ جو مخالفین اور طالبان حق کے سامنے پیش کی جاسکتی ہے۔ پس
اب ہمیں حضرت اقدس کی سچائی کو پرکھنے کے لئے ضروری ہے۔ کہ ان کی تعلیم کو دیکھیں اور اس
سے اندازہ لگائیں کہ آیا واقعی انہوں نے وہ کام کیا جو ایک نبی کے لئے ضروری ہے یا نہیں ۔ اب
تعلیم بھی تین قسم کی ہوتی ہے۔ اول تو عام شرعی معاملات کی تعلیم جو روزمرہ پیش آتے ہیں۔
دوسری وہ تعلیم روحانی جس سے جماعت میں نیکی اور تقویٰ پیدا ہو جائے۔ تیسری وہ تعلیم جس سے
غیر مذاہب کا مقابلہ کیا جائے۔ اور انہیں تینوں تعلیموں کے پھیلانے کے لئے ہر ایک نبی دنیا میں آتا
ہے۔ پس دیکھنا چاہئے کہ حضرت صاحب نے ان تمام تعلیمات کو ایسا پھیلایا ہے کہ دوست تو دوست
دشمن تک انکار نہیں کر سکتے ۔ ہر ایک فرد بشر چلا چلا کر کہہ رہا ہے کہ حضرت صاحب نے اس وقت
اسلام کی وہ خدمت کی ہے کہ اسکا انکار سخت نمک حرامی ہے۔ اسلامی مسائل کو ایسا صاف کیا ہے کہ
کسی دشمن کی طاقت نہیں کہ ان پر حملہ کر سکے مسیح کی وفات کے مسئلہ کو صاف کر کے مسلمانوں
کے دلوں میں سے شرک کے بت کو اس طرح نکالا کہ خدائے واحد کا روشن چہرہ ان میں منعکس
ہونے لگا۔ خدا تعالیٰ کی ذات اور صفات کے مسئلہ پر روشنی ڈالی کہ گویا خدا کو سامنے دکھا دیا ۔ عرش
اعظم کی فلاسفی ایسے رنگ میں بیان فرمائی کہ کل اعتراضات جو مخالفین کرتے تھے یکدم دور ہو گئے۔
الہام اور وحی کے دروازہ کو ہمیشہ کے لئے کھلا ثابت کر کے اسلام کو زندہ مذہب ثابت کیا۔ جہاد کا
مسئلہ ایسا صاف کیا کہ خونریزی کا بد نما داغ ہمیشہ کے لئے اسلام کے دامن سے مٹ گیا۔ دعا کی
حقیقت اور قبولیت کو روز روشن کی طرح کھول کر بتا دیا کہ یہ برکت اسلام میں ہی ہے اور اخوت اور

انوار العلوم جلد 1
142
صادقوں کی روشنی
رہے ہیں۔ و
محبت کی خوبیاں بیان فرما کر دشمنوں کو بھی بھائی بھائی بنا دیا ۔ * غرض جو جو برائیاں اور بد اعتقادیاں
مسلمانوں میں پھیل گئی تھیں ان کو دور کیا اور وہ اصل اعتقاد جو قرآن و احادیث سے ثابت ہوتے
تھے ان میں پھیلائے جن کو سعید روحوں نے قبول کیا۔ مگر وہ جو شقی تھے ان سے متنفر ہو گئے پھر اس
کے بعد دوسری تعلیم جو روحانیت کے متعلق ہے ایسی دی کہ اب خدا کے فضل سے تین چار لاکھ
احمدی ہیں جن میں سے اکثر صحابہ کے صدق کا نمونہ پھر دکھا رہے ہیں۔ بیسیوں ہیں جو دہریت کی
عمیق غار میں گرے ہوئے تھے مگر حضرت اقدس کی تعلیم سے متاثر ہو کر اب فنافی اللہ ہو رہے ہیں۔
سینکڑوں ہیں جو طرح طرح کے مشرکوں اور بدعتوں کو چھوڑ کر خدا اور رسول کے دلدادہ و شیدا ہو
وہ جنہیں اسلام کے نام سے نفرت تھی اب اس پر جان دیتے ہیں اور و اور وہ جو ایمان کے نام
سے ناواقف تھے۔ اب دوسروں کو ایمان کی طرف بلاتے ہیں۔ غرض تیرہ سو سال کے بعد آپ نے
پھر ثابت کر دیا کہ قرآن کی تعلیم پر چل کر انسان کیا سے کیا ہو سکتا ہے۔ پھر تیسری تعلیم جو غیر مذاہب
کے متعلق ہے وہ دی ہے کہ اب کوئی مذہب ! ہب اسلام سے بڑھ کر اپنی خوبیاں بیان نہیں کر سکتا۔ تمام
مذاہب کی غلطیاں ثابت کر کے ان کو اسلام کی خوبیوں کا قائل کر دیا اور دشمنوں کے منہ سے وہ
کلمات نکلوائے جو اسلام کی تعریف سے مملوء تھے۔ براہین جیسی مدلل کتاب لکھ کر آریوں،
بر ہمؤوں اور دہریوں کا قلع قمع کر دیا ۔ آئینہ کمالات اسلام لکھ کر وساوس شیطانی کو ایسا دور کیا کہ دل
صاف ہو گئے ۔ جلسہ مذاہب میں وہ تقریر کی کہ کل غیر مذاہب کو اسلام کی برتری ماننی پڑی۔ بشپ کو
چیلنج دے کر عیسائیت کو پاش پاش کیا تو لیکھرام کو ہلاک کر کے آریوں کو سبق دیا ۔ غرض ان کے وجود
کی برکت سے اسلام کا پاک چہرہ پھر دنیا پر مہر عالم تاب کی طرح چمکا اور دوست و دشمن نے اس کی
سچائی کا اقرار کیا۔ یہاں تک کہ آپ کی وفات پر بہت سے مسلمانوں نے اس بات کو مانا کہ ان کا ہر ہر
لفظ مردہ دلوں کے لئے مسیحائی کا کام کرتا تھا۔ پس یہی کام تھا جس کے لئے وہ آئے تھے۔ اور پورا کر
گئے۔ اور یہی تعلیم ہی ہے جو ان کی سچائی کو ثابت کرتی ہے۔ اور میں اگر اس کی نسبت کسی قدر
تفصیل سے لکھوں تو یہ ایک بڑا مضمون بن جائے گا۔ اس لئے اسی قدر لکھ کر ختم کرتا ہوں۔ اور امید
کرتا ہوں کہ انشاء اللہ میں یا کوئی اور صاحب آئندہ اس معاملہ پر ذرا وسیع نظر ڈالیں گے۔
جس طرح نبی کرتے ہیں ورنہ اگر کوئی اعتراض کرے کہ الگ جماعت بنا کر تفرقہ ڈال دیا تو اسے حضرت عیسی کا قول اورہندہ کی نبی کریم
سے گفتگو یاد کرنی چاہئے۔

انوار العلوم جلد 1
۱۶۸
صادقوں کی روشنی
غرض اب میں یہ ثابت کر آیا ہوں کہ پیشگوئیاں دو قسم کی ہوتی ہیں۔ ایک محکمات اور ایک
متشابہات اور قرآن شریف کے حکم کی رو سے متشابہات پر بحث نہیں کرنی چاہئے ۔ کیونکہ کثرت
محکمات کی ہو تو پھر متشابہات کا ذکر کرنا ہٹ دھرمی ہے۔ اور اس اصول پر نظر ڈالتے ہوئے حضرت
اقدس پر کوئی اعتراض نہیں رہتا اور پھر میں نے لکھا ہے کہ اصل تعلیم ہی سچائی کا معیار ہے ۔ اس پر
نظر ڈالیں تو آپ کی سچائی میں کوئی شک و شبہ نہیں رہتا۔ غرض یہ دو اصول ایسے ہیں کہ اگر احمدی
جماعت ان کو یاد رکھے گی۔ تو انشاء اللہ مخالفین کے تمام اعتراضوں سے محفوظ رہے گی۔
وَاخِرُ دُعُونَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
را قم خاکسار
میرزا بشیر الدین محمود احمد
( تشحید الا زبان جوان / جولائی ۱۹۰۸ء )

آج 10 میں سے 10 باقی