صادقوں کی روشنی کو کون دُور کر سکتا ہے
انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 6
انوار العلوم جلد 1
۱۴۶
صادقوں کی روشنی
১১
يل
کیا آپ کو خبر نہیں کہ يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ وَ شَاءُ وَيُثبِتُ نکاح آسمان پر پڑھا گیا یا عرش پر مگر آخر وہ سب
کاروائی شرطی تھی۔ شیطانی وساوس سے الگ ہو کر اس کو سوچنا چاہئے ۔ کیا یونس کی پیشگوئی نکاح
پڑھنے سے چھ سے کچھ کم تھی۔ جس میں بتلایا گیا تھا کہ آسمان پر یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ چالیس دن تک اس قوم
پر عذاب نازل ہو گا۔ مگر عذاب نازل نہ ہوا حالانکہ اس میں کسی شرط کی تصریح نہ تھی۔ پس وہ خدا
جس نے اپنا ایسا ناطق فیصلہ منسوخ کر دیا کیا اس پر مشکل تھا کہ اس نکاح کو بھی منسوخ یا کسی اور وقت
پر ٹال دے " (حقیقۃ الوحی تمہ صفحہ ۱۳۳ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۷۰ ۲۲ صفحہ ۵۷۰-۵۷۱) اب غور کرنا چاہئے کہ حضرت
سیح موعود " اس پیشگوئی کی نسبت اپنی زندگی میں ہی لکھ گئے ہیں اور فیصلہ کر گئے ہیں کہ یا تو وہ کسی
اور وقت پر ٹل گیا ہے یا بالکل مسخ ہو گیا ہے۔ پس اب اس پیشگوئی پر اعتراض کرنا نہایت جہالت پر
دلالت کرتا ہے ۔ کاش کہ لوگ پہلے بات کی تہ کو پہنچیں اور پھر اعتراض کیا کریں۔ یاد رہے کہ آج
سے ایک سال پہلے حضرت اقدس یہ فیصلہ کر چکے ہیں ۔ کہ وہ نکاح بوجہ عورت اور مرد دونوں کے
رشتہ داروں کے رجوع کے منسوخ ہو چکا ہے۔ اور اگر آپ ایسا نہ بھی لکھتے تو بھی چونکہ وہ پیشگوئی
شرطی تھی۔ ہر ایک عقلمند انسان سمجھ سکتا تھا کہ چونکہ ان لوگوں نے جن کی نسبت یہ پیشگوئی تھی
رجوع کیا اور توبہ کی اور اس شوخی سے باز آئے جو وہ پہلے دکھلاتے تھے تو وہ فیصلہ بھی ان پر سے ٹل
گیا۔ پس باوجود اس کے پھر اعتراض کرنا اچھا نہیں۔ اور ہر ایک معترض کو خدا سے ڈرنا چاہئے کہ وہ
بڑی غیرت والا ہے اور اپنی آیات پر بننے والوں کو بغیر سزا کے نہیں چھوڑتا۔
تیسری بات جس پر اعتراض کیا جاتا ہے۔ وہ پانچویں بیٹے کی پیشگوئی ہے جس کی نسبت
مخالفین سلسلہ کا خیال ہے کہ وہ اب تک پوری نہیں ہوئی۔ کیونکہ حضرت اقدس نے مواہب
الرحمن کے صفحہ ۱۳۹ پر صاف طور سے لکھا تھا۔ کہ بَشَّرَنِي بِخَامِسَ فِي حِيْنٍ مِنَ الْأَحْيَانِ منی
مجھے ایک پانچویں بیٹے کی بشارت دی گئی ہے اور اسی طرح اور بہت سے الہامات سے ثابت ہوتا
ہے۔ کہ آپ کے ہاں ایک اور لڑکا پیدا ہونے والا ہے مثلا یہ کہ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ حَلِيمٍ يَنْزِلُ
مَنْزِلَ الْمُبَارَكِ سَاهَبٌ لَكَ غُلَامًا زَكِيَّا رَبِّ هَبْ لِي ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ
اسْمُهُ يَحْيَى مَظْهَرُ الْحَقِّ وَالْعُلَا كَانَّ اللهَ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مگر ان پیشگوئیوں کے ساتھ ہی
مخالفین کو یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت اقدس کا ایک الہام جو کہ اخبار الحکم ۳۰ جون ۱۸۹۹ء کو شائع ہو
چکا ہے۔ یعنی إِنِّي اسْقُطُ مِنَ اللهِ وَاصِيبُهُ یعنی میں اللہ تعالی کی طرف سے آتا ہوں اور اس کی
طرف جاتا ہوں۔ پھر اس کے بعد الہام ہوا " كفى هذا " ۔ اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ یہ مبارک احمد کی
انوار العلوم جلد !
۱۴۷
صادقوں کی روشنی
ولادت کے وقت کے الہام ہیں اب ہر ایک غور کرنے والا انسان سمجھ سکتا ہے کہ پہلے الہام سے تو
ثابت ہوتا تھا کہ ایک لڑکا پیدا ہونے والا ہے جو بچپن میں ہی فوت ہو جائے گا۔ اور دوسرے الہام
کے یہ معنی ہیں کہ یہ نسل یا یہ اولاد کافی ہے اور اب اس کے بعد کوئی نرینہ اولاد نہیں ہو گی چنانچہ
پہلے الہام کے مطابق مبارک احمد آٹھ سال کی عمر میں فوت ہو گیا۔ اور دوسرے الہام کے مطابق
آپ کے ہاں اور کوئی نرینہ اولاد نہیں ہوئی اور کی اور تین چار برس کا عرصہ دراز گذرا کہ آپ کو الہام
ہوا کہ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلام اور اس الہام کو آپ نے اپنے پوتے پر لگایا کیونکہ جب دونوں کلام خدا
کی طرف سے تھے۔ تو ان میں تناقض نہیں ہونا چاہئے تھا اور دونوں ایک دوسرے کے مطابق ہونے
چاہئیں تھے۔ چنانچہ مسلم نے بھی اسی بات کے خیال سے آئندہ بیٹے کے الہام کو اپنے پوتے پر چسپاں
کیا۔ کیونکہ پوتا بھی بیٹے کے قائمقام ہوتا ہے۔ پس اس کے بعد لازم ہے کہ ہر ایک الہام جو آئندہ
بیٹے کی نسبت ہو وہ آئندہ نسل کے لئے ہو ۔ اور پھر یہ بھی غور کرنا چاہئے کہ زبان کے لحاظ سے بھی
بیٹا آئندہ نسل کے کسی فرد پر بھی بولا جاتا ہے چنانچہ عربی میں اس طرح کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔
چنانچہ اکثر قبیلوں کے نام ان کے کسی بزرگ کے نام پر ہوتے ہیں۔ اور وہ اس کی اولاد کہلاتے ہیں۔
چنانچہ بنو ہاشم اور بنو قریظہ کے دو قبیلے جو مکہ اور مدینہ کے ہیں۔ مسلمانوں کی نظر سے پوشیدہ نہیں ہو
سکتے۔ کیونکہ ایک تو وہ قبیلہ ہے جس سے نور اسلام کا درخت پھوٹا اور ایک وہ ہے جس نے اس کے
تباہ کرنے کا بیڑا اٹھایا ۔ اور پھر بنی امیہ کی خلافت اور بنی عباس کی سلطنت بھی فراموش نہیں کی جا
سکتیں۔ اے دلوں کے اندھو ! غور کرو !! کیا ہارون الرشید اور مامون الرشید عباس کے بیٹے تھے یا
خلیفہ مردان اور عمر بن عبد العزیز امید کے لڑکے تھے ؟ ہاں ذرا تدبر سے کام لو اور دیکھو! کہ حضرت
اقدس کا ایک الہام ہے جو آج سے تمیں برس پہلے شائع ہو چکا ہے کہ يَنْقَطِعُ مِنْ آبَاءِكَ وَ
يُبْدَءُ مِنْكَ یعنی آئندہ تیرے بڑوں کا نام اڑایا جائے گا اور تیری نسل کا نام تجھ سے مشہور ہو گا۔
اور دوسرے یہ کہ اوروں کی نسل ہلاک کی جائے گی اور آپ کی رکھی جائے گی۔ مگر وہ جو تقوی
اختیار کریں اس سے مستثنیٰ ہوں گے مگر بہر حال آئندہ نسل آپ کے نام پر شروع ہو گی اور آپ کی
اولاد کہلائے گی۔ سو اگر اس الہام کی بناء پر ایک آئندہ ہونے والے لڑکے کی بشارت اس رنگ میں
دے دی گئی کہ وہ تیری ہی اولاد سے ہو گا تو کیا حرج ہوا۔ جب دنیا اپنے طور پر ایک شخص کو صدیوں
گزرنے کے بعد بھی ایک دوسرے شخص کا بیٹا قرار دیتی ہے اور عمر بن عبد العزیز اور ہارون الرشید
امیہ اور عباس کے لڑکے کہلاتے ہیں تو کیا وجہ کہ خدا تعالیٰ حضرت مسیح موعود کی نسل میں سے کسی
انوار العلوم جلد 1
۱۴۸
صادقوں کی روشنی
آئندہ ہونے والے لڑکے کو ان کے لڑکے کے نام سے پکار نہ سکے ۔ کیا وہ کام جس کا انسان کو اختیار
ہے خدا اسکے کرنے سے معذور ہے؟ یا جب دنیا کے طالب ایک شخص کو کسی پہلے گزرے ہوئے
شخص سے نسبت دیتے ہیں حالانکہ وہ اس کا مستحق نہیں ہوتا۔ تو کیا خدا جو خوب جانتا ہے کہ کون کس
سے نسبت دیئے جانے کے لائق ہے ایسا نہیں کر سکتا ؟ آج وہ سید جو ہزاروں قسم کی بدیوں میں مبتلا
ہیں اور لاکھوں گناہوں کے مرتکب ہوتے ہیں اور سینکڑوں قسم کی بدکاریاں صبح اور شام ان سے سر
زد ہوتی ہیں۔ اور وہ جن کے اقوال ایک شریف آدمی کی زبان پر نہیں لائے جاسکتے اور جن کے
افعال ایسے نہیں ہیں کہ نیکوں کی مجلس میں ان کا ذکر بھی کیا جائے تو آل محمد کہلانے کے
مستحق ہیں۔ مگر حضرت مسیح موعود کی نسل میں سے کسی لڑکے کو اگر خدا تعالیٰ نے کسی مصلحت کی وجہ
سے ان کالر کا قرار دیا اور اس کے وجود کی ان کو بشارت دی تو وہ نا جائز ٹھہرا ؟ کیا یہ لوگ سمجھتے ہیں
کہ خدا ان سے بھی زیادہ محدود طاقتوں والا ہے ؟ یا اس کو نسبت دینے کا علم نہیں اور وہ اس بارے
میں غلطی کر بیٹھتا ہے ؟ ( نعوذ باللہ) آج سینکڑوں نہیں ہزاروں لیکچرار اپنی تقریروں میں زور زور
سے چلا چلا کر کہتے ہیں کہ اے بنی آدم ایسا مت کرو ۔ ایسا کرو ۔ مگر ان سے کوئی نہیں پوچھتا کہ ہمارے
باپ کا نام تو آدم نہ تھا۔ پھر تم کیوں ہم کو اس نام سے پکارتے ہو ۔ مگر حضرت صاحب کی نسل میں
سے ایک بچہ کو اگر ان کالر کا قرار دیا گیا تو کون سا اندھیر آگیا - كفى هذا کا الهام صاف ثابت کرتا ہے
کہ بیٹے کے الہام آئندہ نسل کے کسی لڑکے کی نسبت ہیں۔ اور پھر وہ الہام جس میں ہے کہ تیری
اولاد تیرے نام سے مشہور ہوگی۔ اس کی اور بھی تائید کرتا ہے کہ آئندہ نسل کو بھی حضرت مسیح
موعود کا بیٹا کہا جا سکتا ہے ۔ خدا تعالیٰ تو خوب جانتا ہے کہ کون ان کا بیٹا بننے کے لائق ہے اس لئے اگر
کسی عظیم الشان لڑکے کی نسبت جو دنیا میں ایک تبدیلی پیدا کر دے خبر دی جائے اور اس کو حضرت
صاحب کا بیٹا قرار دیا جائے تو کیا حرج ہے۔ نبی کریم ا نے بھی تو فرمایا ہے کہ اہل فارس میں
سے جو ایمان لائے وہ بنی فاطمہ میں سے ہے پس کیا اہل فارس خود حضرت فاطمہ کے لڑکے بن جاتے
ہیں۔ اور پھر اس بات پر غور کرنا چاہئے کہ جیسے قرآن و حدیث میں کثرت سے یہ محاورہ استعمال ہوتا
ہے۔ تو حضرت مسیح موعود سے اگر خدا تعالیٰ نے اس رنگ میں کلام کیا تو کیا حرج واقعہ ہوا مثلاً قرآن
شریف میں یہودیوں کو بار بار بنی اسرائیل کے نام سے پکارا جاتا ہے حالانکہ اسرائیل کو فوت ہوئے
قریباً اڑھائی ہزار برس گزر گئے تھے۔ اور یہودیوں کو پھر بھی خدا تعالیٰ نے بنی اسرائیل کے نام سے
پکارا ہے اگر یہ محاورہ عرب کا نہ ہوتا اور کتب الیہ میں ایسا طریق نہ ہو تا تو اس وقت کے یہودی جو
رام
انوار العلوم جلد 1
۱۴۹
حصادقوں کی روشنی
بات بات پر اعتراض کرتے تھے فوراً بول اٹھتے اور شور مچا دیتے کہ دیکھو ایسا مت کہو ہم بنی
اسرائیل نہیں۔ اور اپنے والدین کا نام بتاتے کہ ان لوگوں کی اولاد سے ہیں۔ اور پھر قرآن شریف
میں حضرت ابراہیم کی نسبت آتا ہے کہ وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَقَ وَ يَعْقُوبَ (الانعام : ۸۵) یعنی ہم نے
حضرت ابراہیم کو اسحق اور یعقوب عطا کئے حالانکہ حضرت یعقوب حضرت ابراہیم کے بیٹے نہ تھے۔
بلکہ حضرت اسحق کے لڑکے تھے ۔ پس معلوم ہوا کہ خدا کے کلام میں ایسا آجاتا ہے اور اس میں
اعتراض کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔ اور پھر قرآن شریف میں آتا ہے وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَكُمْ وَ
رَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُّورَ ( البقرہ: ۷۴) حالانکہ مخاطب تو وہ تھے جو نبی کریم ﷺ کے مخالف تھے ۔ اور
حوالہ ان کا دیا جو حضرت موسی علیہ السلام کے زمانہ میں گزرے ہیں۔ کیا یہودیوں کا حق نہ تھا کہ وہ
کہتے کہ یہ غلط ہے ہم سے طور کے نیچے کوئی معاہدہ نہیں لیا گیا ۔ مگر افسوس کہ وہ آج کل کے معترضین
سے زیادہ سمجھ رکھتے تھے اور جانتے تھے کہ کبھی پہلوں کا نام لیا جاتا ہے اور مخاطب پچھلے کئے جاتے
ہیں۔ اور پہلے مراد ہوتے ہیں۔ اور بیٹے سے پوتا یا پڑپوتا یا نسل میں سے کوئی اور شخص مراد ہو سکتا
ہے اور اس میں کوئی اعتراض کی بات نہیں ہوتی۔ پھر مسلمانوں کو بہت سے حکم قرآن شریف میں
دیئے گئے ہیں۔ ہیں۔ حلا يَأَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ (الساق : ۲) یعنی اے
نبی جب طلاق دو تم عورتوں کو تو طلاق دو ان کو ان کی عدت پر ۔ تو کیا یہ احکام خاص حضرت نبی کریم
ال کے لئے ہیں۔ اور دوسرے مسلمان اس سے بری ہیں۔ اور اگر بفرض محال وہ شامل ہو گئے
تو آج کل کے مسلمان تو ضرور اس کی پابندی سے آزاد ہوں گے ۔ پس جب ایسا نہیں ہے اور کلام
الہی میں اس قسم کا کلام آجاتا ہے۔ تو اس بے فائدہ اعتراض سے کیا فائدہ ۔ اعتراض تو ایسا ہونا چاہئے
جو عقل کے مطابق ہو اور پہلے انبیاء پر نہ پڑے جب ایک اعتراض سے قرآن شریف اور احادیث
صحیحہ اور کل انبیاء علیہم السلام پر حرف آتا ہے تو آتا ہے تو ایسا اعتراض بجائے فائدہ کے الٹا عذاب الہی کا
موجب ہوتا ہے۔ پس وہ جو اس قسم کے اعتراض کرتے ہیں اور اپنے دلوں میں خوش ہوتے ہیں
چاہئے کہ ڈریں۔ کیونکہ خدا تعالیٰ کی غیرت شریر کو سزا کے بغیر نہیں چھوڑتی اور بے جا طعنہ کرنے
والا خود مورد قهر الہی ٹھرتا ہے۔ غور کرو کہ قرآن شریف میں صاف آتا ہے وَجَاهِدُوا فِي اللَّهِ
حَقَّ جِهَادِهِ هُوَ اجْتَبُكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّيْنِ مِنْ حَرَجٍ مِلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ هُوَ
سَمْكُمُ الْمُسْلِمِينَ (الج : ۷۹) اور کوشش کرو اللہ کی راہ میں خوب کوشش ۔ جس نے پسند کیا تم کو
اور نہیں کی تمہارے لئے دین لئے دین میں کوئی تنگی ۔ وہ دین جو تمہارے باپ ابراہیم کا ہے جس نے تمہارا
انوار العلوم جلد 1
۱۵۰
صادقوں کی روشنی
نام مسلمان رکھا ہے۔ اب کیا ان آیات سے یہ نکلتا ہے کہ ہر ایک مسلمان کے باپ ن کے باپ کا نام ابراہیم ہوتا کانا
ہے۔ نہیں ہرگز نہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو حضرت ابراہیم کی طرز پر کام کرتا اور ان کے بتائے
ہوئے رستہ پر چلتا ہے اور اسلام قبول کرتا ہے وہ خدا کے نزدیک ایسا ہے جیسے حضرت ابراہیم کا بیٹا۔
ور نہ یہ بات ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ دنیا کی سینکڑوں قومیں ایسی ہیں جو اسلام میں داخل ہیں مگر
حضرت ابراہیم کی نسل سے نہیں اور نہ ان کی قوم کا حضرت ابراہیم کے خاندان سے کوئی تعلق ہے
پس جب خدا تعالیٰ نے ہر ایک اس شخص کو جو مسلمان ہوتا ہے۔ اور خدا کی راہ میں کوشش کرتا ہے
حضرت ابراہیم کا بیٹا قرار دیا اور بیٹے کے لفظ کو اس قدر وسیع کر دیا کہ بنی اسماعیل اور بنی اسرائیل کی
بھی کوئی شرط نہ رکھی تو پھر اگر آج اس خدا نے حضرت مسیح موعود کی نسل میں سے کسی کو انہیں کا
بیٹا قرار دیا تو کیا حرج ہے؟ جبکہ آج میں کروڑ انسان جو مسلمان کہلاتے ہیں خواہ عرب کے رہنے
والے ہوں یا شام کے غرضیکہ ایران افغانستان ، ہندوستان، چین، جاپان کے علاوہ یورپ و امریکہ
کے باشندے بھی حضرت ابراہیم کے بیٹے کہلا سکتے ہیں اور خدا تعالی قرآن شریف میں ان کو ابراہیم
کے بیٹے قرار دیتا ہے تو ایک شخص کو اگر حضرت مسیح موعود کا بیٹا قرار دیا گیا تو کیا غضب ہوا پھر حدیث
دیکھتے ہیں تو اس میں بھی بہت سے ایسے محاورات پاتے ہیں مثلاً معراج کی رات جب آنحضرت
نے جبرائیل علیہ السلام سے حضرت ابراہیم کی نسبت پوچھا کہ یہ کون ہیں ۔ تو انہوں نے
جواب میں کہا کہ هُذَا ابوكَ الصَّالِحُ یعنی یہ تیرا نیک باپ ہے۔ اور ایسا ہی حضرت آدم کی نسبت
فرمایا ۔ پس جب قرآن و حدیث سے یہ بات صاف ثابت ہے تو پھر حضرت اقدس پر کیوں اعتراض کیا
جاتا ہے کہ ان کو ایک لڑکے کا وعدہ تھا جو پورا نہ ہوا۔ خدا کے وعدے ٹلا نہیں کرتے اور وہ پورے
ہو کر رہتے ہیں۔ اسی طرح یہاں بھی ہو گا۔ ان الہامات سے یہ مراد نہ تھی کہ خود حضرت اقدس سے
لڑکا ہو گا۔ بلکہ یہ مطلب تھا کہ آئندہ زمانہ میں ایک ایسا شخص تیری نسل سے پیدا ہو گا جو خدا کے
نزدیک گویا تیرا ہی بیٹا ہو گا۔ اور وہ علاوہ تیرے چار بیٹوں کے تیرا پانچواں بیٹا قرار دیا جائے گا۔ جیسے کہ
حضرت عیسی ابن داؤد کہلاتے ہیں۔ ایسا ہی وہ آپ کا بیٹا کہلائے گا اور اس میری بات کی تائید خود
حضرت اقدس کے اس الہام سے بھی ہوتی ہے جو میں اوپر درج کر آیا ہوں یعنی کفی هذا جس کے
معنی یہ تھے کہ حضرت اقدس کے ہاں اب نرینہ اولاد نہ ہوگی۔ چنانچہ اس کے بعد دو لڑکیاں ہوئیں
اور لڑکا کوئی نہیں ہوا۔ اور خود حضرت اقدس کا بھی یہی خیال تھا۔ کیونکہ انہوں نے بھی ایک الہام
جس میں بیٹے کی بشارت تھی اپنے پوتے پر لگایا تھا ورنہ اگر ان کو یہ خیال ہو تاکہ میرے ہی بیٹا ہو گا تو
انوار العلوم جلد |
۱۵۱
صادقوں کی روشنی
پوتے پر کیوں لگاتے ۔ سمجھتے کہ آئندہ بیٹا ہو گا اور وہ الہام پورا ہو جائے گا۔ پس صاف ظاہر ہے کہ وہ
الہامات کسی آئندہ نسل کے لڑکے کی نسبت تھے ۔ خواہ پوتا ہو یا پڑپوتا ہو یا کچھ مدت بعد ہو ۔ اب
بعض لوگ اعتراض کر سکتے ہیں کہ ایک شخص جس کے چار لڑکے موجود ہوں کہہ سکتا ہے کہ میرے
ایک لڑکا ہو گا۔ اور چونکہ اسکے اولاد موجود ہے اس لئے اس کے کوئی نہ کوئی تو بچہ ہو گا ہی پس کیا ہم
اس طرح اس کو نبی مان لیں۔ اس لئے یہ بات بھی یاد رہے کہ اول تو ہم اس کی دیگر نشانیوں کو
دیکھیں گے کہ وہ اس کی نبوت پر گواہی دیتی ہیں یا نہیں اگر واقعی اس کے ساتھ ایسے نشانات ہیں۔
جن سے ایک شخص نبی قرار دیا جا سکتا ہے تو اس میں کیا شک ہے کہ وہ نبی ہے۔ پیشگوئیاں بعض بڑے
جلال کی ہوتی ہیں۔ بعض معمولی درجہ کی ہوتی ہیں اور ذراذرا سے واقعات کی بعض اوقات نبی کو خبر
دی جاتی ہے تو اس پر اس بات سے کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا۔ اور دوسرے یہ کہ حضرت اقدس
نے صرف یہ پیشگوئی نہیں کی کہ میرے ایک بیٹا ہو گا بلکہ اس کے ساتھ شرائط رکھے ہیں اور وہ یہ کہ
وہ حلیم ہو گا نیک فطرت اور پاک ہو گا۔ اس زمانہ کے لوگوں میں سے ایک خاص امتیاز رکھتا ہو گا۔
اور یحیبی نبی کی خصلتوں پر ہو گا۔ اور سب سے بڑی شرط یہ کہ وہ اس جلال کے ساتھ آئے گا کہ گویا
اس کے زمانہ میں خدا خود زمین پر اتر آئے گا۔ پس اگر کوئی شخص اس قسم کی پیشگوئی کرے اور وہ
اپنے وقت پر پوری بھی ہو جائے تو کیا شک ہے کہ وہ سچا ہے اور اسکے الہام رحمانی ہیں۔ پس معترضین
کو چاہئے کہ بجائے ان پیشگوئیوں پر اعتراض کرنے کے ان پیشگوئیوں کو دیکھیں جو اس خاص زمانہ
کے لئے ہیں اور جو سینکڑوں کی تعداد میں پوری ہو چکی ہیں اور ہو رہی ہیں۔ اگر آئندہ ہونے والی
پیشگوئیوں کو نظر اعتراض سے دیکھا گیا تو کوئی نبی سچا ثابت نہ ہو سکے گا مثلاً حضرت موسی نے خبر دی
تھی کہ میری قوم شام کی وارث ہو گی اگر ان کے فوت ہونے سے انکی قوم بگڑ جاتی اور ان کو کافرو
دجال ٹھہراتی تو کس قدر مشکل پڑتی۔ یا جب حضرت داؤد سے وعدے کئے گئے تھے اور وہ حضرت
مسیح کے وقت میں پورے ہوئے تو کیا درمیانی زمانہ کے لوگوں کا حق نہ تھا کہ وہ اعتراض کرتے کہ
فلاں فلاں وعدہ پورا نہیں ہوا یا حضرت عیسی نے جب اپنے حواریوں کو تختوں کے وعدے دیئے تھے
اور اپنے لئے بادشاہی کی خبر دی تھی تو اس وقت اگر وہ لوگ انکار کر بیٹھتے کہ خود تو سولی پر لٹکایا گیا
معلوم نہیں ہمارا کیا حال ہو گا تو کیا ان کے لئے بہتر ہوتا؟ یا ہمارے نبی کریم ا نے ریل کی
سواری کی خبر دی تھی جو آج کل آکر پوری ہوئی تو کیا بیچ کی بارہ صدیوں کے لوگ دین اسلام کو
ترک کر دیتے اور کفر اختیار کر لیتے کہ وہ نئی سواری کا وعدہ پورا نہیں ہوا ۔ پس جب سب نبیوں سے
انوار العلوم جلد 1
۱۵۲
صادقوں کی روشنی
ایسا ہوتا چلا آیا ہے اور انہوں نے آئندہ زمانہ کی خبریں بھی دیں ہیں۔ تو اگر حضرت مسیح موعود نے
کچھ آئندہ کی خبریں دیں اور بتایا کہ میری نسل میں سے ایک ایسا لڑکا ہو گا جس کی ہیبت اس قدر
ہو گی کہ گویا خدا آسمان سے اس کی مدد کے لئے اتر آیا تو کیا ہوا؟ اس سے تو ان کی اور بھی سچائی
ثابت ہوگی۔ اور اس وقت کے لوگ اس پیشگوئی کو پورا ہوتے دیکھیں گے۔ اور مزہ اٹھا ئیں گے۔
آج کل کے لوگوں سے جو وعدے ہیں وہ ان پر غور کریں اور ان پر جو شکوک ہیں وہ بیان کریں اور
توبہ استغفار ساتھ کرتے رہیں تا انہیں اصل حقیقت معلوم ہو اور خدا اپنے خاص فضل سے ان پر
سچائی کھول دے ۔ اور وہ صراط مستقیم دیکھ لیں تاکہ ہلاکت سے بچ جائیں۔ ورنہ جیسا کہ میں لکھ آیا
ہوں یہ بیٹے کی پیشگوئی تو کسی ایسے لڑکے کی نسبت ہے جو آپ کی نسل سے ہو گا اور بڑی شان کا
آدمی ہو گا اور خدا کی نصرت اس کے ساتھ ہوگی۔ اور یہ بھی میں ثابت کر آیا ہوں کہ حضرت اقدس
کے الہامات میں ہی اس قسم کے استعارہ نہیں ہیں بلکہ پہلے نبیوں کے کلام میں اور قرآن وحدیث
میں بھی ہیں کہ بیٹا کہا جاتا ہے اور مراد نسل میں سے کوئی آدمی ہوتا ہے۔
اب اس کے بعد میں ایک اور چھوٹا سا اعتراض لکھ کر اس کا جواب دیتا ہوں۔ جو کہ اگر چہ بہت
فضول ہے لیکن چونکہ بعض طبیعتوں میں خلجان پیدا ہو رہا ہے۔ اس لئے اس پر بھی لکھنا ضروری
سمجھتا ہوں اور وہ یہ کہ حضرت اقدس تو وفات پاگئے مگر مولوی محمد حسین صاحب نے اب تک تو بہ
نہیں کی اور آپ پر ایمان نہیں لائے۔ سو یاد رہے کہ حضرت صاحب نے یہ بات کہیں نہیں لکھی کہ
وہ میری زندگی میں ایمان لائیں گے بلکہ اگر کہیں لکھا ہے تو یہ کہ مولوی صاحب مجھ کو مانیں گے ۔ سو
مولوی صاحب اب تک خدا کے فضل ۔ سے زندہ ہیں اور تندرست ہیں یہ کون ۔ یہ کون سی بڑی بات ہے کہ
وہ اپنی طرز کو بدل دیں جہاں انہوں نے مہدی کے عقائد باطلہ کا رد کر دیا ہے اور گورنمنٹ کو
اطمینان دلایا ہے کہ ایسا کوئی مہدی یا مسیح نہیں آئے گا جو خون کی ندیاں بہائے اور مولویوں کے
گھروں کو لوٹ کے مال سے بھرے بلکہ وہ دلائل قاطع سے دنیا میں تبدیلی پیدا کرے گا۔ تو کیا تعجب
ہے کہ وہ کچھ تھوڑا سا فرق جو ہم میں اور ان میں رہ گیا ہے اس کو بھی دور کر دیں۔ خدا کے ہاتھ میں
ہر ایک کے دل ہیں اور وہ ہر ایک کے ارادہ پر متصرف ہے ۔ جب وہ اپنی زندگی پر غور کریں گے اور
دیکھیں گے کہ انہوں نے اپنے بچپن کے رفیق اور جوانی کے غمگسار اور ادھیڑ عمر کے ہادی سے اپنی
گذشتہ عمر میں کیا کیا سلوک کئے ہیں اور باوجود اس کے کہ انہوں نے اپنے پورے زور سے اس کے
سلسلہ کو تباہ کرنا چاہا مگر خدا نے اس کو ہر میدان اور ہر جگہ میں فتح ہی دی اور پھر اپنے لئے اس کی
انوار العلوم جلد 1
۱۵۳
صادقوں کی روشنی
تڑپ اور غم اور ہمدردی اور سچ پر لانے کے لئے کوشش کو ملاحظہ کریں گے تو خود بخود ان کے دل
تَاللَّهِ لَقَدْ أَثَرَكَ اللهُ عَلَيْنَا وَإِنْ كُنَّا لَخَطِئِينَ (یوسف : ۹۲) کی آواز آئے گی اور جب وہ
شعر پڑھیں گے کہ
حُسَيْنَ دَفَاهُ الْقَوْمُ فِي دَشتِ كَرْبَلا وَ كَلَّمَنِي ظُلْمًا حُسَيْنَ آخَرُ
ایک حسین وہ تھا جس کو دشمنوں نے کربلا میں قتل کیا اور ایک وہ حسین ہے جس نے مجھ کو ظلم سے مجروح کیا
كَمِثْلِكَ مَعَ عِلْمٍ بِحَالِي وَ فِطَنِهِ عَجِبْتُ لَهُ يَبْغِي الْهُدَى ثُمَّ يَأْطُرُ
تیرے جیسا آدمی میرے حال سے واقف اور دانا تعجب ہے کہ وہ ہدایت پر اگر پھر راہ راست چھوڑ دے
قطَعْتَ وِدَادًا قَدْ غَرَسَنَاهُ فِي الصَّبَا وَ لَيْسَ فُؤَادِي فِي الْوِدَادِ يَقْصُرُ
تو نے اس دوستی کو کاٹ دیا جس کا درخت ہم نے بچپن میں لگایا تھا
گر میرے دل نے دوستی میں کوئی کوتاہی نہیں کی
وَوَ اللَّهِ إِنْ اجْعَلْ عَلَيْكَ مُسَلِّطاً فَإِنَّ يَدِى عَمَّا يُجَازِيْكَ تَقْصُرُ
تو میرا ہاتھ تجھے سزا دینے سے قاصر رہے گا
اور قسم ہے خدا کی اگر میں تجھ پر مسلط کیا جاؤں
تو ان کا دل یوسف کے بھائیوں سے کچھ کم درد محسوس نہ کرے گا۔ مگر اصل بات تو یہی ہے کہ
جس کو خدا ہدایت دے وہی ہدایت پا سکتا ہے ان کی نسبت بیشک خدا کی طرف سے ایک بشارت ہے
اور حضرت اقدس نے بارہا اس کا ذکر بھی کیا ہے مگر نا معلوم کہ وہ کیونکر پوری ہو کیونکہ حضرت
اقدس نے یہ بھی لکھا ہے کہ ان کو موت کے وقت اطلاع دی جائے گی کہ حق پر نہیں ہیں۔ اور اس
بات پر مخالفین کو اعتراض کرنے کا کوئی حق نہیں۔ کیونکہ قرآن شریف میں جو یہ لکھا ہے کہ فرعون
نے مرتے وقت کہا کہ مَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي مَنَتْ بِهِ بَنُوا إِسْرَاعِيلَ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ
(یونس : (۹۱) تو اس کا ثبوت سوائے اس کے کیا ہے کہ خدا کے کلام میں یوں آیا ہے پس اگر کوئی شخص
حضرت اقدس پر اعتراض کرے تو اس کو چاہئے کہ پہلے اس بات کو سوچ لے کہ یہ اعتراض خود کلام
پاک قرآن شریف پر بھی وارد ہو گا۔ پس اصل بات یہ ہے کہ کلام اللہ کے کئی حصے ہوتے ہیں۔ ایک
تو وہ پیشگوئیاں ہوتی ہیں جو دشمنوں پر حجت قائم کرنے کے لئے ہوتی ہیں۔ اور ایک ایسی ہوتی ہیں جو
اپنوں کی اصلاح کے لئے ہوتی ہیں۔ اور تیسری وہ جو ایمان بالغیب کے لئے ہوتی ہیں۔ مثلا بہشت کے
متعلق جو بعض وعدے قرآن و احادیث میں کئے گئے ہیں ان پر کوئی مخالف اعتراض نہیں کر سکتا
کیونکہ وہ اس تیسرے حصہ میں ہیں اور اس کی مثالیں ہر ایک قوم اور مذہب کی کتابوں میں پائی
جاتی ہیں۔ پس اگر مولوی صاحب موصوف اپنی وفات کے وقت ایمان لے آئیں تو اس پر دشمنوں
انوار العلوم جلد |
۱۵۴
صادقوں کی روشنی
کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ وہ اس کو فرعون کا معاملہ سمجھ لیں۔ اور اول تو یہ اعتراض قبل از وقت
ہے مولوی صاحب ابھی زندہ ہیں ایمان لانے کا بہت وقت پڑا ہے۔ اس پر اعتراض کرنا ہی فضول
ہے ۔ کیا مولوی صاحب فوت ہو گئے ہیں کہ کہا جاتا ہے کہ وہ ایمان نہیں لائے ۔ ؟
تیسرا اعتراض زلزلہ کے بارے میں کیا جاتا ہے کہ حضرت اقدس نے لکھا ہے کہ یہ زلزلہ
میرے سامنے آئے گا حالانکہ آپ فوت ہو گئے اور کوئی زلزلہ نہیں آیا۔ سو یاد رہے کہ حضرت
اقدس کو کئی الہامات زلزلوں کے بارے میں آئے ہیں بعض جگہ تو یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اہے کہ زلزلہ آپ
کے سامنے آئے گا۔ اور بعض جگہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے بعد آئے گا۔ سو اس کی یہ وجہ ہے
کہ آپ نے کئی زلزلوں کی خبر دی تھی بعض کی نسبت تو آپ نے خبر دی ہے کہ وہ میرے سامنے
آئیں گے ۔ چنانچہ الہامات کے بعد بڑے بڑے خوفناک زلزلے آئے جنہوں نے زمین کو ہلا دیا ۔ اور
دنیا کانپ گئی اور بہت سے انسان چیخ اٹھے کہ یہ کیا ہونے والا ہے ۔ چنانچہ سول ملٹری گزٹ نے بھی
لکھا کہ نہ معلوم دنیا کو کیا ہونے والا ہے۔ چنانچہ جنوبی امریکہ ، بخارا اور کوئٹہ کے خوفناک زلزلے
کچھ ایسے نہیں ہیں کہ نظر انداز کئے جائیں۔ پس جہاں یہ الہام پورے ہوئے ہیں باقیوں کا بھی
انتظار کرنا چاہئے اور ایک عظیم الشان زلزلہ کی خبر جو نصرت الحق میں دی گئی ہے اور اس میں حضرت
اقدس نے لکھا ہے کہ وہ میرے سامنے آئے گا تو اس کی نسبت یہ الہام بھی درج ہو چکا ہے کہ رب
آخِرُ وَقتَ هَذَا یعنی اے میرے خدا یہ زلزلہ جو نظر کے سامنے ہے اس کا وقت کچھ پیچھے ڈال دے
اور اس سے پہلے حضرت اقدس نے صاف لکھا ہے کہ "آج زلزلے کے وقت کے لئے توجہ کی گئی
کہ وہ کب آئے گا اسی توجہ کی حالت میں زلزلہ کی صورت آنکھوں کے آگے آگئی"۔ پس اس
الہام سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ اس زلزلہ میں تاخیر ہو گئی ہے اور وہ کچھ مدت بعد واقعہ ہو گا اور
یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ حضرت کے بعد ہو گا۔ کیونکہ اس کا نظارہ ایسا خوفناک نظر آیا ہے کہ آپ
نے دعا کی کہ یا اللہ اس زلزلہ کو ابھی ٹال دے یعنی میری زندگی میں نہ آئے۔ کیونکہ اگر وہ آپ کی
زندگی میں آتا تو پھر اس کا دوسرے وقت پر ٹلنا بے فائدہ تھا۔ اور اس کا خوفناک نظارہ آپ کو دیکھنا
پڑتا۔ پھر اس الہام کے ساتھ ایک اور الہام ہے کہ آخرَ اللهُ إِلَى وَقَت مُسَمَّى یعنی خدا نے تیری
دعا سن لی اور اس زلزلہ کو تیری زندگی ا زندگی کے بعد کسی وقت پر وقت پر ٹال دیا ۔ پس اب اس پیشگوئی پر کس کو
اعتراض ہو سکتا ہے۔ اگر حضرت اقدس کو ایک زلزلہ کا الہام ہو تا تب تو اعتراض کی کچھ گنجائش ہو
سکتی تھی کہ وہ نہیں آیا ۔ مگر جب چار پانچ زلزلوں کی طرف اشارہ تھا جو قیامت کا نمونہ ہوں گے مگر
انوار العلوم جلد 1
۱۵۵
صادقوں کی روشنی
ایک ان میں سے بہت بڑا ہو گا۔ اور اس کی نسبت آپ نے لکھا تھا کہ وہ میرے سامنے آئے گا مگر پھر
الہام ہوا کہ نہیں آئے گا۔ تو کیا اعتراض ہو سکتا ہے ؟ بیشک ہم مانتے ہیں کہ یہ الہامات بھی تھے کہ
آپ کے سامنے بھی کئی زلزلے آئیں گے مگر وہ پورے بھی ہوئے۔ اور ان پر کوئی اعتراض نہیں ہو
سکتا۔ امریکہ کے زلزلے اور بخارا اور کوئٹہ کے زلزلے جنہوں نے اب نے ایک دم میں ہزاروں جانوں اور
کروڑوں روپے کا نقصان کر دیا ۔ انہیں الہامات کے مطابق تھے ۔ جو حضرت صاحب کی زندگی میں
آئے اور کل الہامات کو پورا کر گئے ۔ اور اگر کوئی یہ کہے کہ الہام کے الفاظ تو یہ تھے کہ اُديك
زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ یعنی میں تجھے سخت زلزلہ دکھاؤں گا۔ پس امریکہ اور بخارا کے زلزلے آپ نے
کہاں دیکھے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ عربی زبان کا محاورہ ہے جو ایسے موقعوں پر استعمال ہوتا ہے
جیسے قرآن شریف میں آتا ہے کہ اَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحُبِ الْفِيلِ یعنی کیا تو نے نہیں
دیکھا کہ خدا نے اصحاب فیل سے کیا کیا۔ حالانکہ اصحاب فیل کا واقعہ تو نبی کریم ا سے پہلے ہو
چکا تھا۔ انہوں نے کب دیکھا کہ خدا نے ان سے کیا کیا۔ پس اس بات پر اعتراض کرنا کسی ناران کا ہی
کام ہے دانا ایسا نہیں کر سکتا۔ پھر ایک اور بات ہے۔ کہ اگر بفرض محال ہم مان ؟ امان بھی لیں کہ حضرت کا
کوئی الہام نہ تھا کہ یہ زلزلہ تیرے بعد آئے گا۔ تو بھی کیا حرج ہے آپ کو بار بار الہام ہوتا ہے واما
نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ یعنی یا تو ہم بعض وعید کی پیشگوئیاں تجھے دکھلائیں
گے یا وفات دیں گے ۔ یعنی بعض ان میں سے تجھے دکھائیں گے اور بعض تیرے بعد ظہور میں آئیں
گی۔ پس اگر یہ پیشگوئی ٹل گئی ہو اور خدا نے کچھ مدت تک ملتوی کر دی ہو تو کیا تعجب ہے ۔ اور اگر
کوئی یہ کہے کہ اس کی اطلاع خدا نے نہیں دی تو یاد رہے کہ یونس نبی کو بھی اسکی اطلاع نہیں ملی
تھی۔ اور اگر غور سے دیکھا جائے تو یونس نبی کا قصہ اس معاملہ کو حل کر دیتا ہے ۔ کیونکہ ان سے بھی
وعدہ تھا کہ چالیس دن تک ان کی قوم پر عذاب آئے گا اور ان کی زندگی میں ہو گا۔ مگر وہ عذاب ٹل
گیا تو کیا اس سے یہ لازم آیا کہ یونس نبی ہمیشہ زندہ رہے۔ کیونکہ نہ وہ عذاب آئے گا اور نہ اسکی
موت کا وقت آئے گا۔ پس جب ایسا نہیں تو اس موقعہ پر کیوں اعتراض کیا جاتا ہے ۔ خدا نے اس
عذاب کو ایک مدت پیچھے ٹال دیا ۔ تو کیا اب ضروری تھا کہ وہ اس وقت تک حضرت اقدس کو زندہ
رکھتا۔ مگر یہ جواب ہم مخالفین کے تمام اعتراضوں کو مان کر دیتے ہیں۔ ورنہ حقیقی جواب یہی ہے کہ
حضرت اقدس کو بہت سے زلزلوں کی خبر دی گئی تھی اور الہام تھا کہ یہ تیری زندگی میں آئیں گے
چنانچہ جیسا کہ میں اوپر لکھ آیا ہوں وہ آئے بھی۔ اور ایک عظیم الشان زلزلہ کی جو خبر دی گئی تھی کہ
انوار العلوم جلد 1
۱۵۶
صادقوں کی روشنی
وہ آپ کی زندگی میں آئے گا اس کی نسبت دوبارہ الہام ہو چکا تھا کہ وہ آپ کی موت کے بعد ہو گا۔
چنانچہ اسی طرح ہوا۔ اور میں وہ دونوں الہام جو اس بارہ میں ہوئے اوپر درج کر آیا ہوں۔ پس یہ کہنا
کہ وہ زلزلہ حضرت صاحب کی زندگی میں کیوں نہ آیا ایک بے ہودہ اعتراض ہے اور بے فائدہ ضد
ہے۔
اب آخر میں اس قدر اور لکھنا چاہتا ہوں کہ لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ یہ دلائل تو ان لوگوں
کے لئے ہوئے جو مسلمان ہیں یا عیسائی ہیں۔ مگر آریوں کے لئے جو ان مذکورہ بالا پیشگوئیوں پر
اعتراض کرتے ہیں کیا جواب ہیں۔ سو یا د رہے کہ اول تو میرے جواب قریبا کل کے کل ایسے ہیں جو
خدا کے فضل سے کل قوموں کے لئے ہیں مثلاً عمر کی نسبت شہادۃ صحیحہ کہ وہ پوری ہوئی اور الہام
کے مطابق ہوئی۔ نکاح کے متعلق یہ جواب کہ اس کا ایک حصہ اس صفائی سے پورا ہوا کہ اس پر کوئی
اعتراض نہیں ہو سکتا اور دوسرا اس لئے التواء میں پڑ گیا اور فتح کیا گیا کہ جن کی نسبت سزا تجویز تھی
انہوں نے رجوع کیا اور ایک اور صریح جواب یہ دیا ہے کہ خود حضرت اقدس لکھ گئے ہیں کہ وہ فخ
ہو گیا یا التواء میں پڑ گیا ہے۔ اور زمانہ نے بتا دیا ہے کہ وہ نسخ ہی ہو گیا ہے ۔ پس جب خود مسلم کہہ گیا
ہے کہ وہ فتح ہو گیا تو کسی کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ اور بیٹے کی نسبت بھی لکھ آیا ہوں کہ حضرت کے
الہاموں سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ان کے ہاں نہیں بلکہ آئندہ نسل سے ہو گا اور ایک خاص شان کا
ہو گا۔ اور مولوی محمد حسین اور زلزلہ کی نسبت بھی ایسے ہی جواب دے آیا ہوں۔ پس اگر ان کا کوئی
اعتراض ہو سکتا ہے تو ان جوابوں پر جو گذشتہ نبیوں کی مثالیں دیکر دیئے گئے ۔ سو وہ الزامی جواب
ہیں حقیقی نہیں حقیقی وہ ہیں جو سب کے لئے ایک ہیں۔ اور دوسرے ان لوگوں کے لئے ہمارا صاف
جواب یہ ہے کہ ہمیشہ کثرت دیکھنی چاہئے۔ پیشگوئیوں میں متشابہات بھی ہوتی ہیں۔ بعض آئندہ
زمانہ کے لئے ہوتی ہیں۔ پس ان پر اعتراض نہیں ہو سکتا۔ کثرت کی طرف نظر کرنی چاہئے ۔ سو جہاں
حضرت اقدس کی ہزاروں پیشگوئیاں روز روشن کی طرح پوری ہو ئیں۔ اگر چند پیشگوئیاں کسی وجہ
سے بعض لوگوں کو سمجھ میں نہ آئیں تو ان پر اعتراض کرنا محض ضد اور تعصب ہے اور صداقت
کے طالب ان باتوں سے دور ہیں۔ اور دوسری یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ حضرت اقدس کے تین
دعوے تھے ایک مہدی کا ایک عیسی کا ایک کرشن کا اور اس وقت تین قومیں ہی زبردست ہیں
مسلمان ، عیسائی اور ہندو۔ پس ہر ایک قوم کے لئے جو معجزات و کھلائے گئے ہیں ۔ وہ انہیں کے رنگ
کے ہیں۔ مسلمانوں اور عیسائیوں کے نبیوں کے حالات چونکہ معلوم ہیں اس لئے ان کے رنگ کی
انوار العلوم جلد 1
۱۵۷
صادقوں کی روشنی
پیشگوئیاں ان کو دکھلائی گئیں۔ یعنی بعض پیشگوئیاں صاف اور بعض متشابہات کے رنگ میں کیونکہ
ان کے نبیوں کی پیشگوئیاں بھی اسی طرز پر ہیں اور اس لئے وہ ہم پر کوئی اعتراض نہیں کر سکتے ہاں
کرشن ہونے کی حالت میں جو پیشگوئیاں ہندوؤں کی کل قوموں کو دکھلائی گئی ہیں ان پر اعتراض
کرنے کا ان کو حق حاصل ہے اور یہ عجیب بات ہے کہ چونکہ ہندوؤں کے نبیوں کے حالات غائب
ہیں اور پایہ ثبوت کو نہیں پہنچ سکتے اور ان میں کوئی تاریخ نہیں جس سے ان کے اصل واقعات کا پتہ
مل سکے۔ اور دوسرے ان کی ایک قوم آریہ ان نبیوں کے وجود سے بھی منکر ہے۔ اس لئے خدا تعالیٰ
نے ان کے لئے جو معجزات دکھائے وہ ایسے صاف ہیں کہ ان پر کوئی اعتراض نہیں آسکتا۔ مثلا دیانند
لیکھرام اور قادیان کے بعض آریوں کی نسبت پیشگوئیاں ایسی صاف اور صریح ہیں کہ کسی ہندو کی
مجال نہیں کہ ان پر اعتراض کر سکے ۔ بلکہ بعض سلیم الفطرت ہندو صاف طور سے اس بات کا اقرار
کرتے ہیں کہ وہ پوری ہو گئیں ۔ اور بعض کے نام حضرت اقدس نے اپنی بعض کتابوں میں درج
بھی کئے ہیں۔ پس ہندو صاحبان کو چاہئے کہ اعتراض کرشن کے معجزات پر کریں جو ان کے لئے ہیں
کیونکہ ہر ایک قوم پر اس کے رنگ میں حجت قائم کی جاتی ہے اور دوسروں کو اس پر اعتراض نہیں
ہو سکتا۔ مثلاً ایک قوم اخلاقی تعلیم کو اصل دارو مدار سچائی کا سمجھتی ہے۔ تو اس پر ہم اسلام کی سچائی
اسی رنگ میں ثابت کریں گے اور دوسری قوموں کو اس پر کوئی اعتراض کا حق نہ ہو گا۔ یا مثلاً ہم
عیسائیوں کو کہیں کہ جن نشانیوں کا نبی توریت میں بتایا گیا تھا وہ ہمارے نبی کریم اللہ تھے اور یہ
ان کی سچائی کا ایک نشان ہے۔ تو اس پر آریوں یا سناتن دھرم کو کچھ اعتراض نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ ان
کے رنگ میں ان پر اتمام حجت قائم کی گئی۔ پس ہندو قوموں کو چاہئے کہ وہ کرشن والی پیشگوئیوں پر
اعتراض کریں جہاں خدا کے فضل سے ان کو اعتراض کی کوئی گنجائش نہ ملے گی کیونکہ خدا تعالٰی نے
انہیں کے رنگ میں ان پر اتمام حجت قائم کی ہے۔ پس یاد رہے کہ اول تو کل جو اب جو میں دے آیا
ہوں وہ سب قوموں کے لئے یکساں ہیں۔ اور دوسرے کثرت دیکھنی چاہئے۔ اور تیسرے ہندو
قوموں کو ان پیشگوئیوں پر اعتراض کرنے کا حق حاصل ہے جو کرشن کی حیثیت میں ہیں۔ اور خدا
تعالٰی نے اپنے فضل سے وہ پیشگوئیاں بالکل صاف طور سے پوری کی ہیں۔ کیونکہ اگر ان میں
متشابہات ہوتے تو ہم کو آریوں پر ان کی سچائی ثابت کرنی مشکل ہو جاتی۔ کیونکہ ان کے نبیوں کے
حالات ملنے بہت مشکل بلکہ قریباً نا ممکن ہیں۔ پس خدا کے فضل سے دنیا کی کوئی قوم نہیں جو حضرت
مسیح موعود کے الہامات پر اعتراض کر سکے اور خدا تعالیٰ کا کلام بڑے زور سے پورا ہو کر ان کی سچائی