ہم کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں؟
انوارالعلوم (جلد 1)
۱۶۹
ہم کس طرح کا مین ہو سکتے ہیں ؟
تقریر جلسه سالانه شوله
از
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد
انوار العلوم جلد 1
بسم الله الرحمن الرحیم
121
محمد ه و فصلی علی رسوله الكريم
ہم کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں
ہم کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں
یہ وہ تقریر ہے جو ی یرہ ہے جو میں نے جلسہ کے موقعہ پر اٹھائیس تاریخ کو کی اس سے پہلے اخبار بدر میں
بھی شائع ہو چکی ہے اور مکرمی قاضی اکمل صاحب نے تیار کی ۔ لیکن اب تصنیف را مصنف نیکو کند
بیان کے مطابق میں خود ان نوٹوں سے جو اس موقعہ پر سیکرٹری صاحب انجمن تفخیذ الاذہان نے لئے
تھے اس کو تیار کرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" خاکسار مرزا محمود احمد
یہ سوال طبعاً ہر ایک شخص کے دل میں پیدا ہوتا ہے کہ ہم کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں اور
اس اصل مقصد کو کیوں کر پا سکتے ہیں کہ جس کے لئے ہم پیدا کئے گئے ہیں سو اس کے جواب کے لائق
قرآن شریف سے زیادہ اور کوئی کتاب نہیں ہے اس لئے چند آیات قرآن شریف سے پڑھ کر
آپ لوگوں کو سناتا ہوں۔
إِنَّ
اللَّهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ يُقَاتِلُونَ فِي
سَبِيلِ اللَّهِ فَيَقْتُلُونَ وَيُقْتَلُونَ وَعْدًا عَلَيْهِ حَقًّا فِي التَّوْرَةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْقُرْآنِ وَمَنْ
او في بِعَهْدِهِ مِنَ اللَّهِ فَاسْتَبْشِرُوا بِبَيْعِكُمُ الَّذِي يَا يَعْتُمْ بِهِ وَذُلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ
التَّائِبُونَ الْعُبِدُوْنَ الْحَامِدُونَ السَّائِحُوْنَ الرَّاكِعُونَ السَّاجِدُونَ الْأَمِرُونَ
بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّاهُوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَالْحَافِظُونَ لِحُدُودِ اللَّهِ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ
(التوبه : ۱۱۱ ۱۱۲)
ہر ایک شخص کو یہ سوچنا چاہئے کہ خدا نے مجھے کیوں پیدا کیا ہے اور جبکہ مرنا ہر ایک انسان کے
لئے ضروری ہے تو دیکھنا یہ ہے کہ مرنے کے بعد کیا ہو گا جب اس چند روزہ زندگی کے لئے انسان
اس قدر کوششیں کرتا ہے اور تدبیریں کام میں لاتا ہے اور روزانہ ضرورتیں محسوس کرتا ہے تو کیا
انوار العلوم جلد !
۱۷۲
ہم کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں
اس لا محدود زندگی کے زمانہ کے لئے ضرورت نہیں اور کیا ہمیں اس کے لئے کچھ بھی تیاری نہیں
کرنی چاہئے؟
ہمارے انبیاء و اولیاء آخرت کے متعلق بہت کچھ حالات بیان کر چکے ہیں اور جو ضرورتیں
وہاں پیش آئیں گی اور جو ان کے حصول کے ذرائع ہیں ان کی نسبت قرآن شریف بہت بسط اور
تفصیل کے ساتھ ہمیں بہت کچھ بتا چکا ہے۔ دیکھو خدا تعالیٰ کسی چیز کو بے فائدہ اور لغو پیدا نہیں کرتا۔
کیونکہ یہ اس کی شان کے برخلاف ہے اس نے جو انسان کو حواس خمسہ اور ہاتھ پاؤں دل و دماغ
دیئے ہیں تو جب مرنے کے بعد اس کو دوبارہ زندگی ملے گی تو وہاں بھی کچھ ایسے سامان موجود ہونے
چاہئیں جن میں یہ چیزیں مشغول رہیں چنانچہ خدا تعالیٰ نے جنت میں وہ سامان پیدا کئے ہیں اور اگر وہ
ایسا نہ کرتا تو اس کا انسان کو پیدا کرنا ایک عبث عمل ٹھر تا چنانچہ جیسا کہ جنت میں اس نے سامان
بنائے ہیں ویسا ہی اس نے ان کے حصول کے ذرائع بھی بتا دیتے ہیں اور اسلام اس راستہ کو بتاتا ہے
جس پر چل کر انسان اپنی منزل مقصود کو پہنچ سکے اور ان انعامات کو پاسکے جو اس کے لئے بعد از موت
مقرر ہیں۔ چنانچہ یہ آیتیں جو میں نے پڑھی ہیں ان میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم لوگ مجھے اپنی
ساتھ یا ستر برس کی زندگی اور تھوڑا مال دے دو۔ تو میں اس کے بدلہ میں تمہیں ایک غیر محدود
زندگی اور بے شمار اجر دوں گا جس کا دوسرا نام جنت ہے ۔ سو خدان ہے۔ سو خدا تعالیٰ ان آیتوں میں فرماتا ہے کہ
ہم نے مؤمنوں سے ان کی جان اور مال خریدا ہے اور یہ اس لئے کہ ان کو اس کے بدلہ میں جنت
دی جائے سو کیسا خوش قسمت ہے وہ انسان کہ جو ایسا با نفع اور مفید سودا کرے جس میں نفع ہی نفع
ہے اور نقصان نام کو نہیں ۔ انسان ایک ذرا سا سودا کرنے لگے تو بڑی احتیاط کرتا ہے اور ہمیشہ وہی
خریدتا ہے جو مفید اور نفع رساں ہو۔ پس کیسا افسوس ہے اس پر جو ایسی تجارت نہ کر تجارت نہ کرے کہ جس میں
لاکھوں کا نہیں کروڑوں کا نہیں بلکہ غیر محدود نفع ہے۔ خدا تعالیٰ اس جگہ فرماتا ہے کہ اس سودے
میں کوئی نقصان نہیں ہے ۔ پھر تجارت میں اس بات کا لحاظ بھی کر لیا جاتا ہے کہ بازار کا بھاؤ کیا ہے اور
یہ تجارت ایسی تو نہیں جس سے پہلے سوداگر ضرر اٹھا چکے ہیں۔ سو اس دینی تجارت میں بھی ہمارا
فرض ہے کہ ہم بھاؤ دریافت کریں اور اپنے سے پہلے تاجروں پر غور کریں کہ انہوں نے اس
تجارت سے کیا نفع یا نقصان اٹھایا ۔ سو ہم دیکھتے ہیں کہ آدم سے لے کر ہمارے نبی کریم ا تک
بے شمار سود اگر ہو گزرے ہیں جنہوں نے ہمیشہ اس سوداگری سے فائدہ ہی اٹھایا بلکہ جو شخص ان
کے مقابلہ میں کسی اور جنس کا سود اگر بنا وہ ان کے سامنے ہلاک کیا گیا اور وہی کامیاب رہے۔ ان
انوار العلوم جلد 1
۱۷۳
ہم کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں
سودا کروں میں سے سب سے بڑے ہمارے آ سوداگروں میں۔
شروع کیا تو آپ ایک یتیم بچہ تھے کوئی آپ کو جانتا تک نہ تھا مگر خدا نے آپ کو در یتیم بنایا اور وہ
مرتبہ دیا کہ اس وقت کرو اس وقت کروڑوں آدمی آپ کے نام پر جان دینے کو تیار ہیں آپ کو وہ چمک عنایت کی
گئی کہ سورج کی روشنی ماند به شنی ماند پڑ گئی۔ آپ کو اس تجارت سے اس قدر فائدہ پہنچ پہنچا کہ اب تک کہ تیرہ سو
برس گزر چکے ہیں آپ کے نام کی عزت کے لئے لوگ کوششیں کرتے ہیں۔ چنانچہ آج جو ہم لوگ
اس جگہ اکٹھے ہوئے ہیں تو صرف اس لئے کہ اس برگزیدہ نبی کا نام دنیا سے مٹا جاتا ہے اسے پھر
روشن کریں پس جبکہ آپ نے اس آیت کے موجب سودا کر کے اس قدر نفع اٹھایا تو ہمیں بھی
چاہئے کہ جب کبھی کوئی سودا کریں تو دیکھ لیں کہ آیا ہم سے پہلے آنحضرت ا نے یہ سودا کیا تھا
کہ نہیں تاکہ ہم بھی آپ کے قدم بقدم چل کر اسی طرح فائدہ اٹھا ئیں ۔ پس اگر ہم آپ کی خریدی
ہوئی جنس کو خریدیں گے تو ضرور نفع اٹھائیں گے اور اگر وہ جنس خریدیں گے جو ہم سے پہلے
فرعون و ابو جہل نے خریدی تھی تو ضرور ہے کہ ہم اپنی آئندہ زندگی سے بے توجہی کریں کیونکہ
بے توجہی ایمان کی کمزوری پر دلالت کرتی ہے اگر ایمان کامل ہو تو کبھی خدا کی طرف سے غفلت نہ
ہو ۔ دیکھو ایک طالب علم کو یقین ہوتا ہے کہ میں ایک دن ضرور کامیاب ہوں گا اور ایک خاص
امتحان پاس کر کے بہت عزت حاصل کروں گا اس کے لئے وہ راتوں کو جاگتا ہے اور اس کی غرض
اس قدر ہوتی ہے کہ اس زندگی کے بقیہ ایام آرام سے گزر جائیں اور وہ یہاں تک محنت کرتا ہے
کہ بعض اوقات اس کو سل اور دق ہو جاتی ہے ۔ مزدور سارا دن محنت کرتا ہے۔ دھوپ میں ٹوکری
اٹھاتا اور سردی میں سرد گارے میں گھستا ہے یہاں تک کہ اس کا بدن ٹھٹھر جاتا ہے اور یہ سب اس
امید میں کہ شام کو گھر میں جاکر آرام پائے گا۔ پس اگر انسان کو ایمان ہو کہ اس دنیا کی تھوڑی سی
زندگی میں اگر میں خدا کی بتائی ہوئی تجارت کروں گا تو ابد الآباد تک نفع اٹھاؤں گا تو وہ بے توجہی
کیوں کرے۔ پس اصل بات یہی ہے کہ گناہ گار انسان کو روز آخرت پر ایمان ہی نہیں ہوتا اگر اس
کو ایمان ہو تو وہ بے توجہی کبھی نہ کرے۔
آنحضرت ا تھے ۔ جب آپ نے اس تجارت کو
پس انسان کو چاہئے کہ اپنے لئے وہ مال جمع کرے کہ جو اس کے کام آئے نہ وہ کہ اس کے بعد
اس کے ورثاء برباد کریں ۔ دنیا کا روپیہ اگر یہ جمع کرتا ہے تو اس کے مرنے کے بعد اس کے ورثاء
اسے بے طرح لٹا دیں گے اور ضائع کر دیں گے لیکن اگر یہ اس قرآن کی بتائی ہوئی تجارت کو کرتا
ہے تو اس سے وہ نفع اٹھائے گا کہ اس کے بعد کوئی اسے برباد نہ کر سکے گا بلکہ مرنے کے بعد اس کے
انوار العلوم جلد 1
۱۷۴
ہم کسی طرح کامیاب ہو سکتے ہیں
کام آئے گا۔ خدا تعالیٰ ایسے تاجروں کا خود خزانچی بن جاتا ہے پس جس کا خزانچی خدا ہو اس کو اور
کسی کی کیا ضرورت ہے۔ لوگ چاہتے ہیں کہ ان کا خزانچی امین ہو۔ پس جب خدا سا امین خزانچی ملے
تو اور کیا چاہئے اور خدا کے پاس مال رکھوانے میں صرف میں فائدہ نہیں کہ وہ امین ہے بلکہ علاوہ
امانت کے وہ اس مال کو بڑھاتا ہے اور جب مال واپس کرتا ہے تو ہزاروں لاکھوں بلکہ غیر محدود گنا
زیادہ کر کے دیتا ہے پس اس تجارت اور امانت میں فائدہ ہی فائدہ ہے کوئی نقصان نہیں مگر شرط یہ
ہے کہ پہلے اپنی جان و مال کو خدا کے سپرد کر دے اور اپنے وجود کو بیچ میں سے الگ کرے ہاں جب وہ
ایسا کرلے گا تو پھر اسے چند روزہ زندگی کے بدلہ غیر محدود زندگی ملے گی اور اس تھوڑے سے مال
کے بدلہ بے شمار دولت ملے گی۔
پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ یعنی ایسے مؤمن جنہوں نے اپنی جانیں
اور اپنے مال خدا کے ہاتھ جنت کے بدلہ میں بیچ دیتے ہیں وہ خدا کی راہ میں لڑتے ہیں یعنی ان کا
فرض یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ خدا کی راہ میں جہاد کریں پس اس جگہ خدا تعالیٰ ان کو اپنے راہ میں جہاد
کرنے کی تعلیم دیتا ہے آگے جہاد خواہ تلوار کا ہو خواہ قلم کا خواہ زبان کا خواہ کسی اور خشم کا۔ پس جب
انسان کچھ روپیہ کے بدلے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر فوج کی نوکری کرتا ہے تو وہ خدا کی فوج میں
کیوں داخل نہیں ہوتا جہاں بے تعداد اجر ملتا ہے ۔ ہر ایک انسان فطرتا کہیں نوکری کرتے ہوئے
دیکھ لیتا ہے کہ کہیں مجھ پر پیچھے کوئی آفت تو نہیں آئے گی۔ چنانچہ اکثر لوگ ان ریاستوں میں جہاں بد
نظمی پھیلی ہوئی ہوتی ہے۔ نوکری نہیں کرتے کہ کہیں لینے کے دینے نہ آئیں اور تنخواہ کے علاوہ
جائیداد تک ضبط نہ ہو (جیسے اکثر ریاستوں میں ہوتا ہے) پس جس کو خدا جیسا وعدوں کا پورا اور
مہربان مالک نوکر رکھے اسے اور کیا چاہئے ان دنیاوی گورنمنٹوں کے پاس انسان کچھ روپیہ کے لئے
اپنی جان بیچ ڈالتا ہے اور جنگوں میں سر کٹواتا ہے۔ ممکن ہے کہ جنم کے دروازے ان کے لئے
کھولے جاویں مگر جو خدائی گورنمنٹ کی راہ میں مارا جاتا ہے یعنی دین کی خدمت کرتا ہوا فوت ہو
جاتا ہے اس پر دوزخ کی آگ حرام ہے اور جنت کی حوریں اس کی منتظر ہیں ۔ پھر دنیا دی گورنمنٹوں
کے ملازم سپاہی جب ہزاروں معرکہ مار کر پنشن لیتے ہیں تو ان کو نصف پنشن ملتی ہے ۔ * مگر خدا کا
سپاہی جب پنشن لیتا ہے یعنی فوت ہوتا ہے تو اس قدر عظیم الشان پنشن دی جاتی ہے کہ اس کے
اس سے یہ ثابت نہیں ہو تا کہ انسان دنیار ہی کام چھوڑ دے بلکہ ایک ہی وقت میں انسان کسی گورنمنٹ کا نو کر اور خدا کا سپاہی بھی ہو سکتا
ہے کیونکہ وہ اور راہ ہے اور یہ اور انسانی گورنمٹیں جسموں پر حکومت کرتی ہیں مگر خدائی گورنمنٹ کا ہیڈ کوارٹر دل ہوتا ہے۔
انوار العلوم جلد |
وام و
۱۷۵
ہم کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں
و گمان میں بھی نہیں آسکتی تھی۔ پھر یہاں کی سلطنتوں کی حفاظت سپاہی کرتے ہیں سپاہی کرتے ہیں مگر بر خلاف
اس کے الی گورنمنٹ اپنے سپاہیوں کی خود حفاظت کرتی ہے اور يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ (المائدہ:
(۱۸) کی خوش آئند آواز انہیں سنائی جاتی ہے وہ زندہ رہیں یا فوت ہو جائیں دونوں حالتوں میں
فائدہ میں رہتے ہیں۔
پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَيَقْتُلُونَ وَيُقْتَلُونَ یعنی وہ لوگ جو اس طرح خدا کے ساتھ تجارت
کریں اور اس کی فوجوں میں داخل ہو جائیں ان میں دلیری بھی چاہئے اور چاہئے کہ وہ دوسروں کو
ماریں اور آپ مارے جائیں اور اپنی جانیں لفظ نہیں بلکہ عملاً خدا کے سپرد کریں۔ پھر فرماتا ہے کہ
وَعْدًا عَلَيْهِ حَقًّا فِي التَّوْرَةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْقُرْآنِ وَ مَنْ أَوْ فِي بِعَهْدِهِ مِنَ اللَّهِ یعنی یہ سودا
کر کے جو انعام اور نفع خدا نے تم کو دینے کا وعدہ کیا ہے کیا یہ سچا ہے یا جھو ٹا سو خد اتعالیٰ یہاں اپنے
وعدہ کی نظیریں بتاتا ہے کہ ہر ایک شخص دیکھ سکتا ہے کہ میں نے تین بڑی قوموں سے وعدے کئے
تھے تو کیا وہ غلط نکلے ؟ جب نہیں تو پھر تم کیوں ڈرتے ہو جب خدا کی عادت ہے کہ وعدوں کا سچا ہے
اور جو کہتا ہے اسے پورا کرتا ہے۔ تو پھر یہ وعدہ جو تم سے کیا گیا ہے کیوں پورا نہ ہو گا کیا خدا سے زیادہ
کوئی اور بھی ہے جو وعدوں کا سچا اور پورا ہو۔ پس تم اپنی جانوں اور مالوں کو اس کے سپرد کرو۔ وہ
وعدہ کرتا ہے کہ تم کو اس تجارت سے بہت فائدہ پہنچے گا اور تم ابد الآباد کی زندگی اور لا انتہا مال پاؤ
گے۔ چنانچہ خدا تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے کہ یہ وعدہ میں نے کیا ہے اور بالکل حق اور درست کیا
ہے یعنی قسمی طور ۔ طور سے ہے اور مؤمنوں کا حق ہے کہ اس سے وہ وعدہ پورا کروائیں اور یہ پہلے اہل
توریت سے ہو چکا ہے یعنی موسی سے بھی ایک وعدہ ہوا تھا کہ ہم تیری قوم کو فرعون کے ہاتھوں سے
نجات دیں گے اور تم کو بڑی ترقی دیں گے۔ چنانچہ جب حضرت موسی مبعوث ہوئے ہیں تو اس
وقت بنی اسرائیل پر بہت ظلم ہوتے تھے۔ یعنی کل قوم کو آدھا دن اینٹیں بنانی پڑتی تھیں اور وہ اس
ملک میں نہایت ذلت سے رہتے تھے مگر جب حضرت موسی نے آکر ان لوگوں کو خبر دی کہ اب خدا کا
ارادہ تم کو چھڑانے کا ہے اور وہ اب تم کو آزاد کرے گا اور پھر جا کر فرعون کو کہا کہ تو اس قوم کو
چھوڑ دے تو اس کا نتیجہ ایسا خطرناک ہوا کہ پہلے تو صرف آدھا دن انہیں کام کرنا پڑتا تھا اب فرعون
نے یہ خیال کرکے کہ یہ لوگ آدھا دن جو خالی رہتے ہیں اس میں مختلف خیالات اٹھتے رہتے ہیں اور
آزادی کی امنگیں پیدا ہوتی ہیں۔ آؤ ان کو سارے دن کام پر لگائے رکھو۔ حکم دیا کہ آج سے یہ لوگ
اینٹیں پکانے کے لئے لکڑیاں بھی خود ہی اکٹھی کیا کریں اور نصف وقت اینٹیں بنائیں اور نصف
انوار العلوم جلد 1
۱۷۶
ہم کسی طرح کامیاب ہو سکتے ہیں
وقت میں اس کے لئے ایندھن جمع کریں اب یہ ایسا وقت تھا کہ بنی اسرائیل گھبرا گئے اور لگے موسی
کو برابھلا کہنے کہ آگے تو پھر بھی کچھ وقت خالی رہتا تھا اس کے آنے سے وہ بھی جاتا رہا اور آگے سے
بھی زیادہ مصیبت پڑی مگر کیا خدا کا کلام جھوٹا نکلا؟ نہیں۔ اس کے پورا ہونے کا وقت قریب تھا ہاں یہ
واقعہ جو ہوا تو صرف اس وجہ سے کہ تا خدا انہیں بتائے کہ یہ کام جو کچھ ہوا یہ بنی اسرائیل کی
کوششوں اور تدبیروں سے نہیں ہوا بلکہ محض خدا کے فضل سے اور اس کے وعدہ کے مطابق ہوا
اور اس نے ظاہر کیا کہ جب انسان کچھ نہیں کر سکتا اور بات نا ممکن ہو جاتی ہے تو اس وقت میں اسے
کر کے دکھا دیتا ہوں۔ پس جب بنی اسرائیل طرح طرح کے عذابوں کی تاب نہ لاسکے اور ان کی شیخ
وپکار بڑھ گئی اور انہوں نے آہ وزاری شروع کی تو خدا نے اپنا وعدہ پورا کیا اور ان کو فرعون کے
ہاتھوں سے بچایا اور اس کو مع اپنی فوجوں کے سمندر میں غرق کیا اور یہ اس لئے ہوا کہ بنی اسرائیل
نے اس کے دکھوں سے تنگ آکر بہت آہ و زاری کی تھی پس خدا نے بنی اسرائیل کے آنسوؤں کو
سمند ربنا کر فرعون کو غرق کیا اور وہ فرعون جو حضرت موسی سے نہیں کرتا تھا اسے اپنا جلوہ سمندر کی
تہہ میں دکھایا اور بتا دیا کہ خدا جیسا آسمان پر ہے ویسا زمین پر بھی ہے پس تو مکان کیوں بناتا ہے آمیں
تجھے چہرہ زمین کی تہہ میں سمندر کی لہروں کے نیچے دکھادوں۔ پس اس طرح خدا کا وعدہ پورا ہوا اور
جو موسیٰ سے کہا گیا تھا لفظ بلفظ سچا ثابت ہوا پھر دو سرا وعدہ خدا تعالیٰ نے ہمارے آنحضرت الی
اور سمجھ سے
سے کیا اور جب کہ آپ بالکل تن تنہا تھے اس وقت آپ کو وہ خبر دی جو انسانی عقل اور
بالا تھی۔ یعنی آپ کو وعدہ دیا کہ ایک بڑی قوم آپ کے ساتھ ہو گی اور آپ کا نور کل دنیا میں پھیل
جائے گا اور وہ مکہ جہاں آپ بے کسی کی حالت میں رہتے تھے اسی میں آپ فاتح ہو کر آئیں گے پس
یہ ایسے وعدے تھے جن پر ایمان لانا تو الگ اس وقت کے لوگ حیران ہوتے تھے کہ کیا یہ کسی عقل
مند کے منہ سے نکل سکتے ہیں۔ وہ یتیم جو خود محتاج تھا اس کو وعدہ دیا جاتا ہے کہ تیری وجہ سے دنیا کے
تیموں اور بیواؤں کی پرورش ہو گی۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور کل دنیا نے ان وعدوں کو پورا ہوتے دیکھ
لیا اور اس وقت کروڑوں کی تعداد میں پھیلے ہوئے مسلمان اس وعدہ کا نتیجہ ہیں پس یہ وعدہ بھی
خدا نے بڑے زور و شور سے پورا کیا۔ پھر ایک اور وعدہ تھا جو حضرت عیسی سے کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا
کہ ایک وقت آئے گا کہ اس کے متبع اس کے منکروں پر غلبہ پائیں گے اور ایسا غلبہ پائیں گے کہ پھر
اس کے مخالف کبھی سر نہ اٹھائیں گے اور ہمیشہ آپ کے متبعین کے ماتحت ہی رہیں گے ۔ شروع
شروع میں یہودیوں نے زور لگایا اور اس : اور اس خدا کے برگزیدہ کے سر پر کانٹوں کا تاج رکھا مگر خدا نے
۴
انوار العلوم جلد 1
۱۷۷
ہم کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں
دکھا دیا کہ جنہوں نے آپ کے سر پر کانٹے رکھے تھے آخر انہیں کانٹوں کے بستروں پر لوٹنا پڑا اور یہ
وہی حضرت عیسی والا وعدہ ہے کہ جس کے طفیل ہم اس وقت یہاں جمع ہو گئے ہیں کیونکہ خدا کے
فضل سے ہماری گورنمنٹ برطانیہ نے جو ایک عیسائی سلطنت ہے ہمیں مذہبی آزادی دے رکھی
ہے اور اگر یہ گورنمنٹ نہ ہوتی تو ہم ایسا نہ کر سکتے ۔ غرض ان تین وعدوں کا ذکر خداوند تعالیٰ یہاں
فرماتا ہے اور بتاتا ہے کہ یہ تین وعدے ہیں جو میں نے کئے ہیں اور ایسے وقت میں کئے ہیں جبکہ ان
کے پورے ہونے کا گمان بھی نہیں ہو سکتا تھا تو پھر انسان کیوں میرے وعدوں پر شک لاتا ہے۔ دیکھو
دنیا میں بار بار یہ نظارہ نظر آیا ہے کہ ایک گداگر کو جب ایک جگہ سے ایک پیسہ بھی مل جائے تو جب
وہ اس جگہ سے گزرتا ہے تو صدا دیئے بغیر آگے نہیں بڑھتا کیونکہ اسے امید ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ
کے فضل سے یہاں سے کچھ نہ کچھ مل ہی رہے گا اور اس کا پچھلا تجربہ اسے ایسا کرنے پر مجبور کرتا
ہے تو جب خدا تعالی کے وعدوں کو بار بار پورے ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور کبھی وہ خطا نہیں گئے
تو پھر کیوں اس کے وعدہ پر اعتبار نہ کیا جائے اور کیوں ہم اس کے دروازہ پر گرے نہ رہیں۔ دنیا میں
ایک انسان وعدہ کرتا ہے تو ہم اس پر ایمان لے آتے ہیں اور اس پر اعتبار کرتے ہیں پھر خدا کے
وعدہ پر کیوں شک لائیں۔ انسان کے وعدہ میں تو بہت مشکلات ہیں مثلاً جو شخص جھوٹا وعدہ کرتا ہے یا
اب تو اس نے سچے دل سے وعدہ کیا ہے لیکن چند دن کے بعد نیت بدل جائے پھر اگر نیت بھی نہ
بدلے تو جن حالات پر اس نے وعدہ کیا تھا وہ حالات بدل جادیں یا وہ خود فوت ہو جائے یا خور وہ چیز
جس کا وعدہ تھا جاتی رہے مگر خدا پر تو یہ گمان بھی نہیں ہو سکتا کہ وہ وعدہ کر کے بدل جائے اور یہ بات
بالکل ناممکن ہے کہ اس پر کوئی ابتلاء آئے یا جس چیز کو قائم رکھنا چاہئے وہ ضائع ہو جائے پس انسان
کے وعدہ پر تو ہم کو شک کی گنجائش ہے۔ اور طبعاً شک ہونا ہی چاہئے۔ مگر خدا کے وعدہ پر تو شک لانا کفر
کی نشانی ہے۔ سلطنت کے ایک ادنی ملازم پر ہم یقین کرتے ہیں کہ جو وعدہ اس نے کیا ہے اسے پورا
کرے گا۔ پھر خدا کے وعدہ پر ہم کیوں کر تردد کریں وہ ہمیشہ زندہ ہے جس پر کوئی زوال نہیں جس کی
قدرتوں کو کوئی روک نہیں سکتا جس کے قبضہ میں کل کائنات ہے اور جس کی حکومت ذرہ ذرہ پر
ہے۔ پس چاہئے کہ انسان بجائے کسی انسان سے وعدہ لینے کے خدا سے وہ وعدہ لے جس کے پورا
ہونے میں کوئی شک نہیں ہم سے بھی خدا نے اس وقت ایک وعدہ کیا ہے اور اس کا پورا ہونا ہماری
کوششوں پر منحصر ہے یہ مت سمجھو کہ یہ کوئی نیا وعدہ ہے ۔ نہیں بلکہ وہی ہے جس کی نسبت میں نے
ابھی آیت پڑھی ہے کہ حَقًّا فِي التَّوْرَيَةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْقُرْآنِ یہ وعدہ ہم سے اس بناء پر نہیں
انوار العلوم جلد 1
۱۷۸
ہم کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں
کہ ہم مسیح کی وفات کو مان لیں بلکہ خدا نے اپنے رسول یعنی مسیح موعود کی معرفت ہم سے وعدہ کیا
ہے کہ اگر اسی جنس کو خریدیں گے جس کو پہلوں نے خریدا تو ہم سے بھی وہی نیک سلوک ہو گا۔ پس
چاہئے کہ ہم بجائے اس کے کہ مسیح کی وفات کے متعلق قرآن کی آیتیں اور حدیثیں تلاش کریں
اور مسیح کو فوت شدہ ثابت کرنے کی کوشش کریں ہم اپنے نفس کی وفات ثابت کریں اور خدا کی
مرضی کے آگے اپنے نفس کو بالکل ہلاک کر دیں کیونکہ اگر مسیح کی وفات ثابت کریں تو دنیا کو کوئی
ایسا بڑا فائدہ نہیں پہنچ سکتا ہاں نفس کی وفات ایک ایسی بات ہے کہ جس کے ثابت ہونے کے بعد دنیا
میں اصلاح ہو سکتی ہے ۔ ہم خدا کے رسول کو مان کر دنیا کے نزدیک تو کافر اور قابل نفرت ٹھر چکے ہیں
ایسا نہ ہو کہ خدا کے نزدیک بھی ہم کافر ہی ٹھہریں اس لئے چاہئے کہ ہر وقت خدا سے ڈر کر کام
کریں۔ دنیاوی تجار تیں ہم نے اس لئے چھوڑیں کہ ہم دینی تجارت کریں گے اور اس وجہ سے
ہمارے مخالف ہم سے اس بات میں بڑھ گئے اب اگر دین کی تجارت میں بھی سستی کریں تو پھر خسر
الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ کے مصداق ہو جائیں گے (نعوذ باللہ ) ہم نے بیعت کے وقت خدا سے گویا کہ
وعدہ کر لیا ہے کہ ہم دنیا کی جنس نہ خریدیں گے بلکہ ہمیشہ دین کی جنس کو مقدم رکھیں گے پس چاہئے
کہ ہمیشہ اس کا خیال رہے انسان کوئی چیز خریدتے وقت دو چار اور تجربہ کاروں کو بھی دکھا لیتا ہے کہ
آیا اس میں کچھ نقص تو نہیں۔ اسی طرح دینی چیزیں خریدنے کے لئے بھی خدا تعالیٰ نے ایسے تجربہ
کار عنایت کئے ہیں کہ جو ہمیں ہر ایک چیز کے حسن وقیح سے آگاہ کر دیتے ہیں اور وہ ہمارے اعضاء
ہیں مثلا ہاتھ پاؤں دل و دماغ آنکھ کان ناک اور زبان وغیرہ جب کوئی کام ہم ایسا کرتے ہیں جو بری
جنس سے ہوتا ہے تو فوراً ہمیں یہ اطلاع دیتے ہیں کہ یہ کام عہد کے خلاف ہوا ہے۔ قرآن مجید میں
ہے وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهِ نَفْسُهُ (ق : (۱۷) میرے خیال میں یہ آیت
قرآن شریف کی منجانب اللہ ہونے کا ثبوت ہے کیونکہ اس میں خدا تعالیٰ اس بات کی طرف اشارہ
فرماتا ہے کہ قرآن شریف کو میں نے بھیجا ہے جو انسان کا پیدا کرنے والا ہوں اور اس کے کل
خیالوں اور وسوسوں کو جانتا ہوں اگر یہ کسی اور شخص یا مخلوق کی طرف سے ہو تا تو اس میں انسان
کے دلی خیالات کا اظہار کس طرح ہوتا اور چونکہ اس میں انسان کے کل وسوسوں اور خیالوں کے
متعلق ہدایتیں اور جواب ہیں اس لئے صاف ثابت ہوا کہ اس کا بھیجنے والا میں ہی ہوں جو مخلوقات کا
رب ہوں۔ پس یہ ایک کیسی کھلی بات ہے جو قرآن شریف اپنے منجانب اللہ ہونے کے بارے میں
پیش کرتا ہے انسان کے مختلف وسوسوں کو انسان نہیں جانتا پھر قرآن شریف نے کل وساوس کے
انوار العلوم جلدا
۱۷۹
ہم کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں
جواب کیوں کر دیئے اس لئے کہ وہ خدا کی طرف سے ہے پس یہ آیت قرآن شریف کی سچائی کو
ثابت کرتی ہے اس لئے غور کر کے دیکھ لو کہ خدا تعالٰی نے قرآن شریف میں کوئی نیکی نہیں بتائی
جس کو کر کے اعضاء خوش نہ ہوتے ہوں اور کوئی ایسی بدی نہیں بتائی کہ جس کو کر کے اعضاء برانہ
مناتے ہوں اور یہ قرآن شریف کی سچائی کا ایک کامل ثبوت ہے۔ غرضیکہ خدا تعالیٰ نے انسان کو
دینی سودا کرنے کے لئے چند تجربہ کار عنایت کئے ہیں جو ہر ایک کام کے وقت بتاتے ہیں کہ یہ نیک
ہے یا بد ۔
اس کے بعد خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تم اس بیع کو کر چکو اور اس کے تمام لوازم کو پورا کر لو تو
تم اب اس بیع کے نتیجہ سے خوش ہو جاؤ کیونکہ تم نے وہ کام کیا ہے جس کا نتیجہ بہت ہی نیک ہو گا
اور وہ ایک عظیم الشان کامیابی ہو گی پس جب ایک ادنی انسان یا عہدہ دار کی دی ہوئی خوشخبری پر ہم
اس قدر خوش ہوتے ہیں کہ جاموں میں پھولے نہیں سماتے تو خدا کی بتائی ہوئی خوش خبری پر ہم
کیوں خوش نہ خوش سانہ ہوں۔ جانتے ہو کہ خدا کا ابہ ا کا ایک دن ہزار دن کا ہوتا۔ کا ہوتا ہے تو جب وہ ایک چیز کو بڑی کہتا کو
ہے تو نہ معلوم وہ کتنی بڑی ہو گی میرے تو وہم میں بھی نہیں آسکتی۔
اب اس کے بعد خدا نے چند شرطیں بتائی ہیں کہ جو اس بیچ میں ضروری ہیں اور جن کے بغیر یہ
بیچ مکمل نہیں ہو سکتی اول تو یہ کہ انسان ہر وقت اپنے گناہوں اور کوتاہیوں کی معافی مانگتا رہے
کیونکہ انسان بعض دفعہ پاک ہو جاتا ہے اور کبائر گناہوں کا بیچ رہ جاتا ہے مگر رفتہ رفتہ اس کے
دل پر زنگ لگتا رہتا ہے اور آخر ہلاک ہو جاتا ہے۔ اس کے لئے خدا تعالیٰ نے یہ ترکیب بتائی ہے کہ
تو بہ کرتے رہو جو گناہوں کے زنگ کی تلافی ہے اس میں یہ بھی بتایا ہے کہ میں غیر مذاہب کے
جھوٹے خداؤں کی طرح ایسا نہیں ہوں کہ کبھی گناہ بخشوں ہی نہیں بلکہ جب کوئی تو بہ کرے تو میں
گناہ بخش دیتا ہوں غرض کہ انسان کا دل ایک شیشہ کی طرح ہوتا ہے اگر وہ توبہ نہ کرے تو گدلا ہوتا
رہتا ہے اور آخر ایک دن ناکارہ ہو جاتا ہے اس موقعہ پر مجھے ایک خواب یاد آگئی ہے وہ بھی سنا دیتا
ہوں میں نے ایک دفعہ دیکھا کہ میں اس طرف منہ کر کے جس طرح اب کھڑا ہوں لیکچر دے رہا ہوں
اور اسی طرح اس طرف حضرت خلیفۃ المسیح بیٹھے ہیں اور میں بیان کر رہا ہوں کہ انسان کا دل ایک
شیشہ کی طرح ہے اور ایک ایسا شخص جس نے کبھی پہلے آئینہ نہ دیکھا ہو جب وہ اس کے پاس آکھڑا
ہو تو سمجھتا ہے کہ کوئی اور شخص ہے۔ مگر جب وہ اپنی ہر ایک حرکت کے ساتھ اس میں بھی حرکت پاتا
ہے تو آخر اس پر کھل جاتا ہے کہ یہ میرا ہی عکس ہے اور وہ اس سے اپنے عیب یا حسن پر آگاہی
انوار العلوم جلد 1
١٨٠
ہم کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں
حاصل کرنے میں کام لیتا ہے اسی طرح خدا نے اپنا جلوہ دکھانے کے لئے انسان کے دل کو پیدا کیا ہے
پس جیسا کہ ایک شیشہ میلا ہو جاتا ہے اور کام نہیں دیتا تو اس کا مالک اسے پھینک دیتا ہے اور وہ چور
چور ہو جاتا ہے ایسا ہی خدا بھی جب دیکھتا ہے کہ کوئی دل میلا ہو گیا ہے اور اب اس کے جلوہ کو قبول
نہیں کرتا تو وہ اسے زور سے پھینک دیتا ہے اور وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا ہے۔ اس وقت ایسا معلوم
ہوتا تھا کہ میرے ہاتھ میں ایک شیشہ پکڑا ہوا تھا جسے میں نے ان الفاظ کے ساتھ زور سے زمین پر
دے مارا اور کہا کہ اس طرح پھینک دیتا ہے اس کے گرنے سے ایک ہیبت میرے دل پر طاری ہوئی
اور میری آنکھ کھل گئی۔ اس کے بعد شرک کا حال مجھ پر اس خواب سے کھلا کہ ایک بزرگ انسان
جب اپنے دل کو بہت صاف کرتا ہے اور خدا کا جلوہ اس پر اچھی طرح سے پڑتا ہے تو کم علم لوگ
سمجھتے ہیں کہ یہی خدا ہے مگر اصل میں اسے خدا سے کیا نسبت وہ تو اس کا ایک ادنی بندہ ہے۔ لیکن
چونکہ اس کے دل پر خدا کا عکس پڑتا ہے اس لئے لوگ اسے خدا سمجھ لیتے ہیں اور یہی بھید ہے تمام
دیوتاؤں وغیرہ کا۔ خیر یہ تو ایک بات میں بات آگئی اور اس طرح میری خواب بھی پوری ہو گئی اب
پھر اصل مقصد کی طرف لوٹتا ہوں اور وہ یہ کہ تو بہ کے بعد خدا تعالیٰ نے عبادت کو رکھا ہے۔ یعنی
انسان نہ صرف اپنے دل کو صاف کرے اور توبہ سے زنگ کو دور کرتا رہے بلکہ پھر اپنے دل کی
صفائی سے بھی کام لے یعنی اپنے دل پر خدا تعالیٰ کے جلوہ کا عکس بھی ڈالتا رہے اور اپنے وقت کا
ایک حصہ عبادت میں خرچ کرے ۔ عبادت میں یہ حکمت ہے کہ اس سے انسان کا تعلق خدا تعالیٰ
سے روز بروز بڑھتا رہتا ہے اور اگر انسان عبادت نہ کرے تو ضرور ہے کہ چند ہی دن میں انسان کا
تعلق خدا سے کٹ کر شیطان سے ہو جائے پس خدا تعالیٰ نے عبادت کرنے کی طرف اپنے بندوں کو
خاص توجہ دلائی ہے دیکھو تجارت وہ بری ہوتی ہے جو ایک جگہ ٹھہر جائے اور اس کے نفع میں ترقی
نہ ہو جب کسی سوداگر سے یہ معاملہ پیش آیا تو سمجھو کہ اس کا کاروبار جلد ہی تباہ ہو جائے گا پس اسی
طرح اگر انسان خدا سے تعلق پیدا کر کے آخرت کا نفع نہ جمع کرے تو دینی تجارت بھی جاتی رہے گی
اور وہ اس میں گھاٹا کھائے گا پس چاہئے کہ انسان عبادت میں سستی نہ کرے ورنہ سب کیا کرایا
غارت ہو گا۔ ہم دنیا میں عبادت کی ایک موٹی سی مثال دیکھتے ہیں کہ بہت سے آدمی اپنی جگہ کے افسر
سے ملنے کی کوشش کرتے ہیں اور جب ایک دو منٹ کے لئے اس سے ملاقات نصیب ہوتی ہے تو
ان کو حد درجہ کی خوشی ہوتی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے اپنا مقصد حاصل کر لیا اور گو کہ اس نے اپنا کر لیا
کوشش میں ان کو بہت سی تکلیفیں بھی اٹھانی پڑتی ہیں اور بہت سا روپیہ بھی خرچ کرنا پڑتا ہے مگر
انوار العلوم جلد )
۱۸۱
ہم کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں
کچھ پرواہ نہیں کرتے ۔ پھر بعض دفعہ پہرہ داروں اور اردلیوں کی جھڑکیاں کھاتے ہیں مگراف تک
نہیں کرتے ۔ تو جب کسی شخص کو خدائے عزو جل سے جو احکم الحاکمین ہے ملنے کا موقعہ ملے تو وہ کیسا
خوش نصیب ہے اور اگر وہ سستی کرے تو اس سے بدتر اور کون ہے۔ دیکھو خدا کسی کو جھڑکیاں نہیں
دیتا بلکہ اگر کوئی ایک قدم اس کی طرف جاتا ہے تو وہ اس کی طرف دو قدم چل کر آتا ہے اور اگر
کوئی آہستہ چل کر آتا ہے تو وہ تیز آتا ہے اور اگر کوئی تیز چل کر آتا ہے تو وہ دوڑ کر آتا ہے۔ اور یہ
بات بھی نہیں کہ اس کے دیدار اور ملاقات کے لئے مہینوں یا برسوں انتظار کرنا پڑے بلکہ ایک دن
میں کم سے کم پانچ دفعہ اس نے ہمیں ملاقات کا موقعہ دیا ہے پھر اگر ہم سستی کریں تو یہ ہماری بد بختی
ہے (نعوذ باللہ ) نہ کہ کچھ اس پر الزام ہے۔ پھر عبادت کے بعد خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ حمد اور شکر
بھی کرنا چاہئے اور اس کے احسانوں کو ہمیشہ یاد کرتے رہنا چاہئے۔ دیکھو ایک فقیر کو ایک آدمی پیسہ
دیتا ہے تو وہ اس قدر ممنون ہوتا ہے کہ اس کو سچے دل سے ہزاروں دعائیں دیتا ہے اور نہایت شکر
گزار ہو ر ہوتا ہے۔ تو پھر خدا تعالیٰ کہ جس نے ہم پر بے پایاں احسان کئے ہماری شکر گذاری کا کس قدر
مستحق ہے اور اگر ہم شکر کریں تو اس سے اس کو کچھ فائدہ نہیں پہنچتا بلکہ خود ہم کو ہی نفع ملتا ہے
کیونکہ وہ فرماتا ہے کہ لئِنْ شَكَرْتُمْ لَا زِيدَنَّكُمْ (ابراہیم (۸) یعنی اگر تم لوگ میرا شکر کرو گے تو میں
تم کو اور بھی دوں گا اور زیادہ سے زیادہ انعام کروں گا پس اس کے شکریہ ادا کرنے میں ہم اس پر کچھ
احسان نہیں کرتے بلکہ الٹا خود فائدہ اٹھاتے ہیں اگر ہم ناشکری کریں تو اس کا نقصان بھی خود ہم کو
اٹھانا پڑے گا کیونکہ خدا تعالیٰ کو اس سے کچھ نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ بنگال گورنمنٹ کے بے شمار
احسانات کا کفران کر کے اگر بنگالی بر سر فساد ہوئے تو انہوں نے بعض انسانی جانیں لے لیں اور ملک
کے ایک حصہ میں بے امنی پھیلا دی لیکن خدائی گورنمنٹ سے کوئی شخص مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اگر
کوئی شخص ناشکری کرتا ہے تو وہ خود سزا پائے گا اور وہ غم و غصہ سے کس قدر جوش بھی دکھائے تو
بھی لا حاصل ہو گا کیونکہ کسی دنیاوی گورنمنٹ کے عہدہ داروں کو تو بم کے گولے کارگر ہو سکتے ہیں
مگر الہی گورنمنٹ ایسی طاقتور ہے کہ اس کے افسروں پر کوئی ہتھیار اثر نہیں کر سکتا کیونکہ ان کے
لى اللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ (المائدہ : ۶۸) کا حکم جاری ہو چکا ہوتا ہے پھر اگر ہم میں سے کوئی
گورنمنٹ کی ناشکری کرے تو بوجہ انسان ہونے کے ممکن ہے کہ اس کے عہدہ دار اس واقعہ سے
بے خبر رہیں لیکن آسمانی بادشاہت کے برخلاف کہنے والا تو کبھی بچ ہی نہیں سکتا کیونکہ وہ کسی طرح :
بھی اپنے خیالات کو چھپا نہیں سکتا اور چونکہ خدا تعالی مخفی سے مخفی رازوں کو جانتا ہے اس لئے ایسا