ہم کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں؟

انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 2

انوار العلوم جلد 1
۱۸۲
ہم کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں
شخص ضرور مستوجب سزا ہو گا۔ میں نے شرک کے معاملہ میں بارہا سوچا ہے کہ خدا تعالیٰ بھی بڑا
رحیم ہے کہ اول تو خود ہی ہماری آسائش کے سامان بہم پہنچاتا ہے اور ہر قسم کی نعمتیں ہمیں عنایت
کرتا ہے پھر ان نعمتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے اس نے ہمیں اعضاء اور حواس بھی پہلے سے ہی
دے رکھے ہیں لیکن اگر کبھی ہمارے منہ سے یہ نکل جاوے کہ خدا کا ہم پر بڑا فضل ہے اور ہم شکر
کریں تو وہ اور بھی خوش ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ میرے بندے نے بڑا کام کیا آؤ میں اس پر اور بھی
احسان کروں مگر غور کر کے دیکھو تو ہم نے کچھ بھی نہیں کیا سب کچھ اس کا دیا ہوا تھا دل جس نے شکر
کرنے کا خیال کیا اور زبان جس نے شکر کیا یہ بھی تو اس کی دی ہوئی ہے پھر ہم نے کیا کیا جس کا بدلہ
وہ ہمیں دیتا ہے ۔ غرضیکہ اس بات کو سوچ کر مجھے بڑی حیرت آتی ہے کہ خدا کیٹار حیم کریم ہے۔
پھر آگے چل کر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ علاوہ شکر کے تم لوگ میری خاطر اپنی جانوں سے کچھ
چھڑاؤ بھی یعنی بعض ایسی چیزیں جو تمہارے لئے جائز بھی ہوں وہ چھوڑ دو تا مجھ سے تعلق اور بھی
بڑھے مثلاً اعتکاف کرو کہ اپنی آزادی کو میرے لئے چھوڑ دیا ۔ اسی طرح اور بعض بدیوں سے رکو
اور پر ہیز کرو اس کے بعد فرماتا ہے کہ تم لوگ میرے لئے رکوع و سجود بھی کرو یعنی ہر وقت
فرمانبرداری کی طرف توجہ لگائے رکھو ۔ اس رکوع و سجود پر مجھے خیال آتا ہے کہ انسان کو بھی خدا نے
کیسا دین کا تابع پیدا کیا ہے یہی انسان ہے کہ ایک وقت اگر برائی کی طرف جھکتا ہے تو حد درجہ کی
شرارتیں کرنے لگتا ہے اور نیکی کی طرف توجہ کرتا ہے تو تب بھی کہیں کا کہیں جا پہنچتا ہے۔ میں نے
کتے کو دیکھ کر خیال کیا کہ اس میں دو صفتیں ہیں ایک تو بری اور ایک نیک بری صفت تو حرص ہے۔
نیک صفت و فاداری - مگر جب انسان شرارت پر آتا ہے تو کتے کی فرمانبرداری کرتا ہے اور حریص
ہو جاتا ہے۔ مگر افسوس ہے اس پر کہ وہ ان کی نیک صفت اختیار نہیں کرتا یعنی اپنے مالک اور آقا کی
ذرا بھی وفاداری نہیں کرتا اس صورت میں وہ کتے سے بھی بدرجہا بد تر ہے۔ مگر ساتھ ہی ایسے لوگ
بھی ہیں جو کتے سے سبق نہیں لیتے اور فرشتوں سے نصیحت حاصل کرتے ہیں یعنی وہ خدا کے ہر حکم
کے آگے فرشتوں کی طرح سجدہ کرنے کے لئے تیار ہوتے ہیں بلکہ فرشتہ سے بھی بڑھ جاتے ہیں اور
نہ صرف سجدہ کرتے ہیں بلکہ رکوع بھی کرتے ہیں۔ پس انسان اگر برائی کی طرف لگتا ہے تو کتے سے
بھی بد تر ہو جاتا ہے اور اگر نیکی اختیار کرتا ہے تو فرشتوں سے بھی بڑھ جاتا ہے غرضیکہ خدا تعالیٰ نے
اس پرا
جگہ پر اپنے بندوں کو راستہ بتایا ہے کہ تم لوگ فرشتوں کی پیروی کرو اور پھر ان سے بھی بڑھ
جاؤ۔

اندار العلوم جلد 1
۱۸۳
ہم کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں
پھر فرمایا ہے کہ تم لوگ امر بالمعروف کرد یعنی بنی نوع انسان کو ہمیشہ نیک باتوں کی طرف بلاتے
رہو ۔ دیکھو اگر ایک شخص کے پاس کچھ روپیہ ہو اور وہ اپنے ایک بھائی کو جو سخت مصیبت میں مبتلا ہو
وہ نہ دے تو دنیا اسے کسی قدر نا پسند کرتی ہے اور اس سے کس قدر نفرت کی جاتی ہے کیونکہ اس
کے پاس ایک چیز تھی اور ربا اور بار چود اس کے اس نے اپنے بھائی کی جو اس چیز کا سخت محتاج تھا مدد نہ کی۔
اس کو تمام لوگ ذلیل سمجھنے لگتے ہیں پس اگر کسی شخص کے پاس روحانی خزانہ ہو یعنی سچاند ہب اس
نے پالیا ہو تو کیوں وہ دوسروں کو ہدایت نہ کرے اگر وہ ہدایت نہ کرے گا اور لوگوں کو امر بالمعروف
کرنے سے بخل یا سستی کرے گا تو وہ اس دنیاوی بخیل سے کہیں بد تر ہو گا کیونکہ ایک مالدار شخص
نے اگر کسی بھائی کی مدد نہ کی تو اس کا اثر صرف چند گھنٹوں یا دنوں یا مہینوں یا سالوں تک ہو گا کیونکہ
آخر موت کے بعد اس غریب کو ہر ایک دکھ سے نجات مل جائے گی لیکن اگر کوئی ہدایت پا کر ہدایت
نہیں دیتا تو وہ اپنے بھائی کو ابد الآباد تک کے لئے ہلاک کرنا چاہتا ہے پس یہ اس دنیاوی بخیل سے
کہیں بڑھ کر ہے پس انسان کو چاہئے کہ ہر وقت امر بالمعروف کر تا ر ہے اور جو ہدایت کا خزانہ اس
کے پاس ہے اس سے اپنے بھائیوں کو محروم نہ رکھے ورنہ اس کا نام خدا کے حضور بخیلوں میں لکھا
جائے گا اور جب دنیاوی مال کے بخیل کے لئے خدا فرماتا ہے کہ وہ کبھی ہدایت نہیں پاسکتا تو جانتے ہو
روحانی مال کا بخیل کس قدر عذاب کا مستوجب ہو گا۔ یاد رکھو کہ دنیاوی بخیل بیچ سکتا ہے مگر روحانی
بخیل کے دل پر جب مہر لگائی جاتی ہے تو وہ نہیں ٹوٹا کرتی۔
پھر خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ حدود الیہ کی حفاظت کر د یعنی گناہوں سے بچو اور نیکیوں کو بھی اس حد
تک کرو جہاں تک حکم ہے ایسا نہ ہو کہ بے موقعہ عبادت کر بیٹھو کیونکہ وہ بھی ہلاکت کا ذریعہ ہے
دیکھو نماز کیسی ثواب کی چیز ہے لیکن اگر کوئی شخص جان بوجھ کر سورج چڑھتے ہوئے نماز پڑھتا ہے تو
وہ نماز اس کے لئے ہلاکت ہو جائے گی اور روزہ کسی قدر نیکی ہے لیکن اگر کوئی شخص ارادہ عید کے
دن روزہ رکھتا ہے تو وہی روزہ اس کے لئے تباہی کا باعث ہو گا پس معلوم ہوا کہ ہر ایک کام اپنے
وقت پر اچھا ہوتا ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے بتلایا ہے کہ نیکی ہو یا بدی ہو حدود اللہ کا لحاظ ضرور رکھو
کیونکہ انسان کا اصل مقصد تو خدا تعالیٰ کی خوشی ہے۔ نماز روزہ اگر یہی عبادتیں کسی اور طرح پر
ہوتیں تو خدا کو خوش کرنے کے لئے انسان اسی طرح کرتا پس چونکہ خدا تعالیٰ ہی مقصود بالذات ہے
اس لئے اس کی مقرر کردہ حدود سے آگے بڑھنا نہیں چاہئے۔
آخر میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر کسی انسان نے اس پر عمل کیا اور دینی تجارت کے عہد نامہ

انوار العلوم جلد 1
۱۸۴
ہم کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں
پر ثابت قدم رہا تو ایسے شخص کو جو ایک با اخلاص مؤمن کا درجہ پا چکا ہے بشارت دو ۔ اب ہم دیکھتے
ہیں کہ ایک معمولی افسر اگر کسی کو اس کی کامیابی کی بشارت دے تو وہ پھولا نہیں سماتا۔ تو جس کو خدا
بشارت دے وہ کیسا خوش قسمت ہے اور کس طرح غمگین ہو سکتا ہے۔ اگر انسان خدا کو غفار وستار
اور وعدوں کا پورا کرنے والامان کر پھر بھی غم کھائے تو یہ اس کی بڑی سخت نادانی ہے کیا اسے یقین
نہیں کہ خدا تعالیٰ نے اس سے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ صبر کرے گا اور إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
پڑھے گا تو اسے نعم البدل عنایت ہو گا پس مؤمن انسان کو کوئی غم نہیں پہنچتا وہ دکھوں میں خوش اور
غموں میں فرحان و شادان رہتا ہے۔ یہ تمام چیزیں جو ہمارے پاس ہیں یہ سب: خدا کی امانتیں ہیں بلکہ
ہم خود بھی اس کے ہیں پس اگر وہ کسی وقت مصلحت سے ایک امانت ہم سے واپس لیتا ہے تو ہم کیوں
اس پر رنج کریں ۔ امانت کی واپسی پر جو شخص افسوس کرتا واویلا اور شور مچاتا اور چلاتا ہے اس کو کل
دنیا پاگل کہتی ہے پس اگر خدا نے ہم سے کوئی امانت لے لی اور ہم شور و غل کریں تو ہمارے پاگل
ہونے میں کیا شک ہے اور ایسا کرنا مؤمن کی شان ہے بالکل بعید ہے ۔ دیکھو کہ خدا اپنے بندوں پر
کیسا مہربان ہے وہ کبھی کسی پر ظلم نہیں کرتا جو شخص اس کے کسی نعل پر نالاں ہوتا ہے تو وہ نعوذ باللہ
اسے ظالم سمجھتا ہے مگر خد الظالم نہیں۔ ہم اپنے آپ کو ہی دیکھتے ہیں کہ اس کا ایک نبی ہم میں آیا اور
اپنا کام کر کے ہم سے جدا ہو گیا یہ ایک ایسا صدمہ ہے جو دنیا میں سب سے بڑھ کر ہے مگر کیا خدا نے
اس پر ظلم کیا کبھی نہیں بلکہ جب اس نے مصلحت وقت یہی دیکھی کہ اسے واپس بلائے تو ساتھ ہی
اس نے ہماری تسلی کے لئے قدرت ثانی کا وعدہ کر دیا کہ اس کے جانے کے بعد میں تمہیں اپنی
قدرت کا دوسرا ظہور دکھلاؤں گا پس اس طرح اس نے حضرت مسیح موعود کی پیدائش اور وفات
دونوں کو مبارک کر کے دکھلا دیا۔ اب میں لیکچر ختم کرتا ہوں اور قرآن شریف کی آیات سے وہ
طریق بتا چکا ہوں کہ ہم کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں۔
وَاخِرُ دَعَوْنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعُلَمِينَ
والسلام
مرزا محمود احمد

آج 10 میں سے 10 باقی