نجات ۱
انوارالعلوم (جلد 1)
۱۸۵
نجات 0
دسمبر شه )
(
پادری میکلین کے لیکچر کا جواب )
از
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد
انوار العلوم جلد 1
بسم الله الرحمن الرحیم
۱۸۷
نجات و ممبر 1909ء
محمدہ و نصلی علی رسوله الكريم
نجات
۲ دسمبر ۱۹۰۹ء کو پادری میکلین صاحب نے مشن کالج لاہور کے کمپاؤنڈ میں ایک لیکچر اس
تمہید: بات پر دیا تھا کہ نجات کیا ہے اور کس طرح حاصل ہو سکتی ہے اس لیکچر میں آپ نے گوری
باتیں دہرائی ہیں جو ایک مدت سے مسیحی صاحبان فرمارہے ہیں اور جن کا جواب سالہا سال سے دیا جا
رہا ہے مگر اس خیال سے کہ مسیحی لیکچروں کو سننے کے بعد اگر لوگوں کو ساتھ ہی مسیحی نجات کی اصل
حقیقت بھی معلوم ہو جائے تو شاید کسی نیک فطرت کو فائدہ پہنچے ۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ کے لیکچر کے
جواب میں ایک مختصر سا مضمون لکھ کر ظاہر کروں کہ وہ نجات جو پادری صاحب نے بیان فرمائی ہے۔
وہ اصل میں نجات ہے یا نہیں۔ پہلے اس کے کہ میں مسیحی نجات پر کچھ لکھوں گناہ کی تعریف اور جو
کچھ اس کی نسبت قرآن شریف بلکہ توریت نے بھی بتایا ہے مختصر بیان کر دینا ضروری سمجھتا ہوں۔
یاد رہے کہ نجات کا سب دار و مدار تقویٰ اور طہارت پر ہی ہے اگر کوئی گناہ کی اصلیت شخص گناہوں سے بالکل پاک ہو جائے تو وہ نجات پا گیا اور جو گناہوں کے
پھندے میں پھنس گیا اور شیطانی تصرف میں آگیا وہ ہلاک ہو گیا۔ پس ہم دیکھتے ہیں کہ گناہ کیا ہے یار
رہے کہ گناہ نام ہے ان خداداد طاقتوں کے غیر محل استعمال کرنے کا جو کہ خدائے تعالیٰ نے انسان کو
عنایت فرمائی ہیں مثلاً انسان کو بہادری عنایت ہوئی ہے اگر کوئی شخص اس کو اس کے محل پر استعمال
نہ کرے اور غیر محل اور ناجائز استعمال شروع کر دے تو اس کا نام ظلم ہو جائے گا اور وہ گناہ کہلائے
گا۔ یا ایک شخص کو دولت دی گئی ہے اور وہ اس کو نا جائز طور سے استعمال کرتا ہے تو وہ مسرف کہلا کر
گناہ گار ٹھرے گا اور جس کو عقل اور دانائی دی گئی ہو وہ اسے غیر محل استعمال کر کے فریب و دعا
کرے تو وہ گناہ گار کہلائے گا اسی طرح اعضائے انسانی میں زبان کو آنکھوں کو کانوں کو ناک کو
ہاتھوں کو پاؤں کو غرضیکہ ہر ایک عضو کو غیر محل استعمال کرنے والا گناہ گار ہے اور خدا کے حضور
میں قصور وار ۔ اور وہ جو میانہ رو ہے اور صراط مستقیم سے ادھر ادھر نہیں ہوتا وہ متقی اور پر ہیز گار
انوار العلوم جلد 1
۱۸۸
نجات و سمبر 1909ء
ہے۔
پس گناہ اس کا نام ہے کہ انسان اعتدال کو چھوڑ دے اور اپنے فرائض منصبی میں کمی کرنے لگ
جائے یا زیادتی شروع کر دے مثلاً انسان کو شہوانی قومی عنایت کئے گئے ہیں کوئی شخص انہیں اعتداء
کرتا ہے اور عدل پر قائم نہیں رہتا اور ان قومی کو اپنے موقعہ اور محل پر استعمال نہیں کرتا اور بیوی
کو چھوڑ کر غیر عورت پر استعمال کرتا ہے تو ایسا شخص چونکہ اعتدال کو ہاتھ سے دے بیٹھا اس لئے
گناہ گار کہلائے گا اور خدا کے حضور میں مجرم سمجھا جائے گا لیکن جو اس قوت کو بر محل اور با موقعہ
استعمال میں لاتا ہے وہ متقی ہے اور وَ الَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ (المؤمنون:1) کے گروہ میں
شامل ہے غرض کہ اسی طرح کل گناہوں کو دیکھ لو کہ نیک صفات کو اعتدال سے استعمال نہ کرنے
سے ہی پیدا ہوتے ہیں ورنہ اصل میں گناہوں کا وجود نہیں۔
پس مشاہدہ ہم کو یہ بات بتاتا ہے کہ گناہ صرف صراط
قرآن شریف میں گناہ کی تعریف منتقم کو چھوڑنے کا نام ہے چنانچہ سورۃ فاتحہ میں
خدائے تعالیٰ فرماتا ہے کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ
الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ یعنی متقیوں کی راہ وہ ہے جو سیدھی ہو اور اعتدال سے ہو اور
وہ لوگ جو تقویٰ سیکھنا چاہیں انہیں چاہئے کہ دعا مانگیں کہ انہیں بھی ان لوگوں کی پیروی کی توفیق
ملے اور ایسا نہ ہو کہ وہ یہودیوں کی طرح ہو جائیں کہ جنہوں نے مسیح اور آنحضرت اللہ کے نہ
ماننے سے انبیاء اللہ کی تعظیم میں کمی کی اور سبت میں اعتداء کیا اور اسی طرح مسیحیوں کی پیروی نہ
اختیار کریں کہ انہوں نے آنحضرت ا اور خود اپنی شریعت کو نہ مان کر تفریط سے کام لیا
اور مسیح کی محبت میں حد سے زیادہ غلو کیا اور دوسرے بتایا کہ ایسا نہ ہو کہ تم کسی سے بے جا عداوت
کر بیٹھو یا علم صحیح اور علم الہی جو تم کو انبیاء علیہم السلام کے ذریعہ ملا ہے کی خلاف ورزی کرو اور
مغضوب بن جاؤ یا کسی سے زیادہ اور بے جا محبت کر کے اور ان علوم الہیہ کے خلاف جن کو انبیاء
لائے چل کر ان سے محروم رہ جاؤ اور ضلال میں پڑ جاؤ۔
پس اس سورۃ میں خدائے تعالیٰ نے گناہ کی کیفیت کھول کر بیان فرمادی ہے کہ وہ اصل چیز کیا
ہے غرض کہ : کہ نیکی اصل اور صراط مستقیم ہوتی ہے اور بدی صراط مستقیم سے ادھراد سے ادھر ادھر ہونے کو کہتے
ہیں چنانچہ انسان میں جو اصل چیز پیدا کی گئی ہے وہ حسن ہے چنانچہ قرآن شریف میں ہے کہ لقد
خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ (التی (۵) اور پھر اس طرح خدائے تعالیٰ فرماتا ہے کہ قُلْ إِنني
انوار العلوم جلد 1
۱۸۹
نجات دسمبر 1909ء
هَد نِي رَبِّي إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ دِينًا قِيمًا مِّلَّةَ إِبْراهِيمَ حَنِيفاً (سورة انعام : ۱۶۲) یعنی کہہ
دے کہ خدائے تعالیٰ نے مجھ کو صراط مستقیم کی ہدایت کی ہے جو کہ استوار اور بے کجی کی ہے اور
ابراہیم کا طریقہ ہے جو اعتدال پر قائم رہنے والا انسان تھا پھر خدائے تعالیٰ فرماتا ہے کہ قواناً
عَرَبِيَّا غَيْرَ ذِي عِوَجٍ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ (الر (٢٩) الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَى عَبْدِهِ الْكِتَبَ :
وَلَمْ يَجْعَل لَّهُ عِوَجًا ( سورة کف : ٢) اور پھر سورہ فرقان میں فرماتا ہے عِبَادُ عِبَادُ الرَّحْمَنِ الَّذِينَ
يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجُهِلُونَ قَالُوا سَلَمًا (الفرقان : ۲۴) یعنی
ہمارے پاک بندے وہی ہیں کہ جو اپنی ایام زندگی کو جو کہ ان کو وَ لَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّو
مَتَاعٌ إِلَى حِينِ (البقرہ:۳۷) کے حکم کے مطابق اس زمین پر گزارنے پڑتے ہیں اعتدال کے ساتھ
گزارتے ہیں اور ان کی زندگی سکینت اور وقار کے ساتھ ہوتی ہے نہ تو تیزی سے کام لیتے ہیں اور
نہ کمال سستی کو برتتے ہیں بلکہ تمام عمر فتنوں اور فسادوں سے بچتے رہتے ہیں اور اگر کوئی شریر جاہل
ان سے بات کرتے ہیں اور جھگڑا بر پا کرنا چاہتے ہیں تو وہ درگزر کر جاتے ہیں۔
غرض کہ اول تو میں
قرآن شریف نے گناہ کیلئے کون سے الفاظ استعمال کئے ہیں نے عقلاً ثابت کیا ہے
کہ گناہ اصل میں راہ راست سے ادھر ادھر پھر جانے کا نام ہے اور پھر قرآن شریف کا مذہب بیان
کیا ہے کہ قرآن شریف نے اس مسئلہ کو خوب حل کیا ہے چنانچہ ان آیات کے علاوہ جو میں اوپر
درج کر آیا ہوں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ قرآن شریف نے جس قدر الفاظ گناہ کیلئے استعمال کئے
ہیں وہ لغت عرب میں یا تو زیادتی کے یا کمی کے معنی دیتے ہیں چنانچہ اثم کے معنوں میں کمی مفہوم ہے
جیسا کہ آئمہ عربی میں اس اونٹنی کو کہتے ہیں کہ جو ست چلتی ہو اور پھر جناح بھی جھک جانے اور
اعتدال کو چھوڑ دینے کو کہتے ہیں اسی طرح ذنب زیادتی کے معنے دیتا ہے اور پھر اعتداء اور عصیان
اور افراط و غیرہ سب الفاظ زیادتی اور شدت کے معنے دیتے ہیں پس صاف معلوم ہوتا ہے کہ جیسا کہ
عقل انسانی چاہتی ہے قرآن شریف نے بھی گناہ کو راہ راست سے بڑھ جانے یا پیچھے رہ جانے سے
تعبیر کیا ہے اور اصل پیدائش انسان کی نیکی اور تقویٰ پر رکھی ہے پس اب ہم پر کہ ہے پس اب ہم پر کوئی اعتراض وا
نہیں ہو تا کہ خدا نے گناہ کیوں پیدا کیا کیونکہ خدائے تعالیٰ نے انسان کو چند صفات حسنہ ودیعت کر
اوارو دار
کے اسے ایک حد تک مقدرت دے دی کہ ان پر عمل کر کے مدارج ترقی حاصل کرے اب یہ اسکا
اپنا قصور ہے کہ ان کے پورا کرنے میں کو تاہی کرے یا اعتداء کرے۔
انوار العلوم جلد 1
۱۹۰
نجات و سمبر 1909ء
غور کر کے دیکھ لو چونکہ انسان میں اصل میں نیکی کا مادہ ہے اس لئے زیادہ تر کام اس دلیل عقلی کی نیکی کے ہوتے کی نیکی کے ہوتے ہیں مثلاً ایک شخص جس کو جھوٹا کہا جاتا ہے وہ دن بھر میں سینکڑوں
تو سچ بولتا ہے ہاں ایک دو جھوٹ بھی بول لیتا ہے اور ان ایک دو جھوٹوں کی وجہ سے وہ جھوٹا کہلاتا
ہے اور یہ اس لئے کہ اس نے قانون فطرت کو توڑ دیا اور اصل راہ سے پھر گیا اس لئے جب انسان
سچ بولتا ہے تو لوگ حیران نہیں ہوتے اور وہ ایک معمولی بات سمجھی جاتی ہے مگر جب کوئی جھوٹ
بولے تو سب کے سب اسکی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں کہ یہ کیا بکواس کرتا ہے۔
چنانچہ ہمارے آنحضرت ا نے اس مسئلہ کو کیا خوب ادا کیا ہے اللَّهُمَّ نَقِنِي مِنْ
خَطَايَايَ كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ جس سے معلوم ہوا کہ اصل میں انسانی دل
سفید کپڑے کی طرح ہے اور پھر قرآن شریف میں بھی خدائے تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ فِطْرَتَ اللهِ
الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا (الروم : ۳۱) یعنی انسان کے خصائل اور شنایا خدائے تعالیٰ کے اخلاق پر
پیدا کئے گئے ہیں اور یہ بات بدیسی ہے جیسا کہ میں پچھلی مثال میں ثابت کر آیا ہوں کہ اصل نیکی ہے
بدی صرف اعتداء کا نام ہے۔ جیسے کہ آنکھ دیکھنے کیلئے دی گئی ہے اور دیگر فوائد کیلئے عنایت کی گئی
ہے اس کو بد نظری کے کام میں لانا یا کانوں کو غیبت کے سننے پر لگانا یا زبان سے بد گوئی کرنا۔ پس میں نے
پوری طرح سے ثابت کر دیا ہے کہ بدی اعتداء ہے۔
اب یہ ضرورت پڑے گی کہ یہ بات کس طرح معلوم ہو گی کہ صراط
صراط مستقیم کیا ہے مستقیم کیا ہے اور کہ مستقیم کیا ہے اور کونسا ہے سو اول تو خود فطرت انسانی انسان کو اس کا پتہ
دیتی ہے اور دوسرے اس کے پہچاننے کے لئے یہ سب سے عمدہ معیار ہے کہ جس قدر باتیں انسان
کے دل میں تعظیم الہی پیدا کریں اور اس کو مخلوق کی شفقت پر مائل کریں اور فساد سے اس کا دل پھیر
دیں تو وہ تو صراط مستقیم ہیں اور جو اس کے بر خلاف ہوں وہ سب گناہ اور بدیاں ہیں اور انہی احکام
کے اظہار کے لئے شریعتیں آتی ہیں تاکہ خدائے تعالیٰ انسان کو اپنی رضاء کے تمام احکام بتارے
اور وہ باخبر ہو جائے کہ کونسی راہیں کمی کی اور کونسی زیادتی کی ہیں اور کوئی كَانَ بَيْنَ ذَلِكَ
قواما (الفرقان: ۶۸) کی راہیں ہیں
پس معلوم ہوا کہ انسانی اعمال کو ٹھیک کرنے والی شریعت ہی ہے کیونکہ وہ انسان کو ان راہوں
سے واقف کرتی ہے کہ جو مستقیم ہوتی ہیں کیونکہ انسان کو معرفت ہی ایک کام کے کرنے پر تیار کرتی
ہے اور وہی دوسرے کام سے روکتی ہے مثلاً ایک شخص کو جب علم کی معرفت حاصل ہو اور وہ اس
انوار العلوم جلد 1
191
نجات دسمبر 1909ء
کے فوائد پر آگاہ ہو جائے تو خود بخود اس کے پڑھنے کی طرف مائل ہو جاتا ہے چنانچہ جس قدر کوئی
کسی نیک چیز کا عرفان حاصل کرے اسی قدر اس کی طرف زیادہ جھکتا ہے اور جس قدر کسی بد چیز کا
عرفان حاصل : حاصل ہو اسی قدر بچتا ہے چنانچہ جس کو اچھی طرح سے زہر کے خواص پر واقفیت ہو وہ زہر کا
پیالہ کبھی نہ پیئے گا اور جو آگ کی طاقت سے واقف ہو وہ کبھی اس میں ہاتھ نہیں ڈالے گا اور یہ
جانتے ہوئے کہ اس بل میں سانپ ہے اور سانپ کے کاٹے سے کیا نقصان ہوتا ہے کوئی اس بل
میں ہاتھ ڈالنے کی جرات نہ کرے گا پس اصل چیز جو گناہوں سے انسان کو روک سکتی ہے وہ تو
صرف اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اور فضل کا جاذب ایمان ہے اور جیسے ایمان بڑھے گا ویسے ہی اعمال
ہوں گے اور ایمان شریعت کو چاہتا ہے بے علم انسان کیلئے کوئی لاکھ اپنا سر پھوڑے یا کسی اور کو زہر
دے دے لیکن اگر وہ آگ میں ہاتھ ڈالتا ہے تو وہ چلے گا اور اگر پہاڑ سے بے سامان کو دتا ہے تو ہڈی
پہلی تڑوائے گا۔
پس چونکہ گناہ سے نجات ہی اصل نجات ہے جیسا کہ خود پادری میکلین صاحب نے اپنے لیکچر
میں بیان کیا ہے اس لئے معلوم ہوا کہ اصل ذریعہ نجات کا فضل ہے اور اس کا جاذب ایمان اور
اعمال تو ایمان کے ثمرات ہوں گے اور شریعت کاملہ کے بغیر کوئی چیز نجات کے لئے کافی نہیں ہو سکتی
کیونکہ علم تام سے ہی انسان نیکی کرتا اور گناہ سے بچتا ہے یعنی راہ راست سے ادھر ادھر نہیں ہوتا
پس جب فضل کے ساتھ علم تام ہو اور صراط مستقیم سے کامل واقفیت ہو تو ایسا انسان گناہوں سے بچ
گیا اور ناجی ہوا کیونکہ عرفان کامل کے بعد گناہ سرزد نہیں ہو سکتا اور اس بات کو ہمارے حضور
نے بھی لیا ہے جبکہ فرمایا کہ اگر تم کو وہ علم ہو جو کہ مجھ کو حاصل ہے تو تم ہنسو کم اور ردو
زیادہ یعنی علم تام کے بعد انسان گناہوں سے بچ جاتا ہے۔
دنیا میں ہمیشہ نیک لوگ ہوتے رہتے ہیں چنانچہ برخلاف پادری میکلین کے جو کہ کہتے ہیں کہ کوئی آدمی دنیا میں نیک نہیں ہوا اور نہ
کسی نے دعوی کیا۔ ہمار ا ہادی فرماتا ہے قُلْ اِنَّنِي هَدْنِي رَبِّي إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ (الانعام : ۱۷۲)
بلکہ آپ کے اتباع کرام کی نسبت ارشاد ہے الشَّبِقُونَ الاَوَّلُونَ مِنَ الْعَهْجِرِينَ وَ
الْأَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ (التوبه : ۱۰۰) پھر بدری
صحابیوں کی نسبت آیا ہے کہ اِعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ ( حم السجدة : (۴) یعنی اب تم اس قدر عرفان حاصل کر
چکے ہو کہ اب تمہارا ہر ایک کام نیکی ہی ہو گا اور بدی سے تم بالکل محفوظ ہو گئے ہو اور تمہارے ذرہ
انوار العلوم جلد 1
۱۹۲
نجات و سمبر 1909ء
ذرہ میں صراط مستقیم کی شناخت سرایت کر گئی ہے پس تمہارے ہر ایک کام میں اب نیکی ہی نیکی
ہوگی۔ اسی طرح مذہب اسلام کا دعویٰ ہے کہ کل انبیاء بالکل پاک اور نیک تھے چنانچہ ہمارے
انحضرت ا تو عام دنیا کو للکار کر فرماتے ہیں کہ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُرًا (یونس : ۱۷) یعنی میں تم
میں ایک عمر بسر کر چکا ہوں کیا تم نے مجھ میں کچھ گناہ دیکھا ہے کہ اب مجھ کو جھوٹا سمجھتے ہو چنانچہ کسی
سے جواب نہ بن آیا ۔ اسی طرح امت محمدیہ میں سینکڑوں نہیں ہزاروں اس قسم کے لوگ پیدا
ہوئے ہیں اور اس وقت بھی ہیں چنانچہ ابھی ایک شخص نے خدا کی طرف سے مامور ہو کر ساری دنیا
کو پکارا کہ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُرًا لیکن کوئی مقابلہ نہ کر سکا غرض کہ اسلام کا دعوی ہے کہ میں نہ
صرف پاک اور ناجی لوگ ہی پیدا کرتا ہوں بلکہ ایسے لوگ بھی میری اتباع سے پیدا ہوتے ہیں کہ جو
انبیاء کا درجہ رکھتے ہیں اور الہام الہی سے مشرف ہوتے ہیں پس باوجود اس دعوی کے پادری
صاحب کا کیا حق ہے کہ وہ کہیں کہ کوئی نہیں جو اپنے آپ کو شریعت پر چل کر گناہوں سے پاک قرار
دیتا ہو حالانکہ مسلمانوں میں ایسے لوگ ہو گزرے ہیں اور ہر زمانہ میں آتے ہیں۔
مانه
اور پھر پادری صاحبان کا کہنا کہ خدائے تعالیٰ قرآن شریف انسان کو پاک قرار دیتا ہے نے قرآن شریف میں آدم کی نسبت بھول کا
لفظ استعمال کیا ہے اس میں کیا حرج ہے۔ کاش کہ آپ اتنا سمجھتے کہ گناہ اور نسیان میں بڑا فرق ہے۔
پھر آپ نے فرمایا ہے کہ قرآن شریف میں ہے کہ انسان میں عزم نہیں ہے افسوس اگر آپ فَإِذَا
عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ ( آل عمران : ۱۶۰) کو دیکھتے تو آپ کو معلوم ہو تاکہ وہ بدوں کی نسبت ہے
نیک لوگ بڑے عزم والے ہوتے ہیں۔ پھر یہ کہنا بھی غلط ہے کہ انسان بے صبر پیدا کیا گیا ہے کیونکہ
دوسری طرف بشر الصابرین بھی تو قرآن شریف میں ہے کہ تیرے پیروؤں میں ایک گروہ صابرین کا
ہے۔ پھر سورۃ اعراف میں ہے کہ وَتَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ الْحُسْنَى عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ بِمَا
صَبَرُوا (الاعراف: ۱۳۸) مؤمنون میں ہے کہ جَزَيْتُهُمُ الْيَوْمَ بِمَا صَبَرُوا ( المؤمنون: (۱۱۲) فرقان میں
ہے کہ اولئِكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوا ۔ (الفرقان : ۷۷) قصص میں ہے کہ يُؤْتَوْنَ أَجْرَهُمْ
مَرَّتَيْنِ بِمَا صَبَرُوا (القصص : (۵۵) با وجود اس قدر شہادتوں کے پھر کہنا کہ انسان۔ نا بے صبر پیدا کیا گیا
ہے نا انصافی نہیں تو اور کیا ہے ؟ یہاں بھی نیکوں اور بدوں کی ہی تفریق ہے۔ پھر آپ فرماتے ہیں کہ
قرآن شریف میں انسان کو ظلم پیشہ اور جاہل قرار دیا ہے مگر آپ کی نظر وہاں نہ پڑی جہاں کہ
خدائے تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَ
انوار العلوم جلد 1
۱۹۳
نجات دسمبر 1909ء
الْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ وَاللهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ( آل عمران : ۱۳۵) پھر آپ فرماتے ہیں کہ قرآن
شریف میں آیا ہے کہ انسان ٹوٹے میں - ٹوٹے میں ہے مگر ساتھ ہی آ۔ ساتھ ہی آپ نے یہ نہ دیکھا کہ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَ
عَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ (العصر : ۴) پھر آپ فرماتے ہیں کہ
قرآن شریف میں ہے کہ انسان کا دل وسوسہ پیدا کرتا ہے یہ بالکل غلط ہے ثبوت دو اور پھر یہ نہ
دیکھا کہ الْيَوْمَ يَئِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ دِينِكُمُ (المائده : ۴) اور پھر ایک جماعت کے لئے رضی
اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ بھی قرآن شریف میں ہے اور پھر شیطان کی نسبت فرماتا ہے کہ ان
عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانُ وَكَفَى بِرَبِّكَ وَكِيلاً (بنی اسرائیل : ۲۶) یعنی نفسانی و سادس
انہی لوگوں کے دلوں میں اٹھتے ہیں کہ جو گندے اور حق سے دور ہوں نیک لوگ اس سے بالکل
پاک ہوتے ہیں پس اسلام نے ہرگز انسان کو گناہوں کا پتلا قرار نہیں دیا بلکہ ایک پاک مخلوق جو کہ
جب راہ راست سے پھر جاتی ہے تو ناپاک ہو جاتی ہے اس طرح مسیح صاحبان کا وہ اعتقاد بھی برباد ہو
جاتا ہے کہ گناہ انسان کو ورثہ میں ملا ہے۔
پھر پادری صاحب کا یہ کہنا بھی غلط ہے کہ چونکہ ہم کو گناہ سے نفرت ہے اس لئے گناہ کی سزا اس کی سزا ضروری ملنی چاہئے اور چونکہ سزا نہ دینے سے عدل میں فرق آتا ہے
اس لئے اس کی سزا ضرور دینی چاہئے ۔ یاد رہے کہ انسانی فطرت بخشش کو زیادہ چاہتی ہے جیسے کہ
ہم دنیا میں دیکھتے ہیں کہ بنی نوع انسان ایک دوسرے کے قصوروں کو بخوشی بخش دیتے ہیں اور
لاکھوں خطاؤں پر چشم پوشی کر دیتے ہیں پس اگر خدائے تعالیٰ ہر ایک ذرہ ذرہ سے گناہ کو پکڑے تو بڑا
اعتراض آئے گا کہ بڑا سخت اور ظالم ہے کیونکہ دنیا میں بھی گناہوں پر چشم پوشی نہ کرنے والے
لوگ ظالم ہی سمجھے جاتے ہیں ورنہ کسی کو حد سے زیادہ تکلیف دینے والے لوگ تو کم ہی ہوتے ہیں
اور خدائے تعالیٰ پر یہ بھی اعتراض آئے گا کہ کیسا سخت گیر ہے کہ عدل کی صفت پر تو چلتا ہے کہ
میرے بندوں میں ہے تو مجھ میں کیوں نہ ہو مگر جو رحم اور بخشش کی صفت ہے اس سے بکلی محروم
ہے تو ایسا خدا گویا اپنی پیدا کردہ مخلوق تباہ کر کے خوش ہوتا ہے۔ اسلام اس کے برخلاف بتاتا ہے کہ
أَوْ يُوْ بِقْهُنَّ بِمَا كَسَبُوا وَيَعْفُ عَنْ كَثِيرٍ (الشورى : ۳۵) یعنی خدائے تعالیٰ چاہے تو گناہ گاروں کو
ہلاک کر دے مگر وہ اکثر معاف کر دیتا ہے۔
علاوہ ازیں اگر عدل صفت مانا جائے گا تو پھر مسیحیوں کا عدل کو مان کر مسیحیت کا خاتمہ مذہب برباد ہو جائے گا سنئے یسوع عدل کی مٹی خراب کرتا
انوار العلوم جلد 1
۱۹۴
نجات و سمبر 1909ء
ہے مستی باب ۵ آیت ۳۸ تا ۴۱ میں ہے کہ تم سن چکے ہو کہ کہا گیا آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلہ
دانت پر میں تمہیں کہتا ہوں کہ ظالم کا مقابلہ نہ کرنا بلکہ جو تیرے داہنے گال پر طمانچہ مارے دوسرا
بھی اسکے آگے پھیر دے اور اگر کوئی چاہے کہ تجھ پر نالش کر کے تیری قبالے، کرتے کو بھی اسے لینے
دے اور جو تجھے ایک کوس بیگار لے جاوے اس کے کے ساتھ دو کوس چلا جا " اب فرمائیے کہ عدل
کہاں رہا۔ توریت نے تو عدل کی تعلیم دی تھی مگر یسوع نے اسکو ایسا تباہ کیا کہ عدل کا نام و نشان ہی نہ
ڑا اب بتائیے کہ اگر یہ تعلیم اچھی ہے تو بقول آپ کے کیا دہ نیکی جو نیکی جو انسان میں ہے وہ خدا میں
نہیں اور اگر بری ہے تو مسیحی مذہب کا تب بھی خاتمہ ہے پس سچی بات وہی ہے کہ جو اسلام نے بتائی
چھوڑا
ہے۔
جَزُوا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةً مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ فَاجْرُهُ عَلَى اللَّهِ
اسلام اصلاح چاہتا ہے إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الظَّلِمِينَ (الشوری: ۴۱) یعنی تکلیف کا بدلہ اتنی ہی
تکلیف ہے مگر جو بخش دے اور ایسی بخشش کرے کہ اس سے اصلاح ہو تو اس کو خدا تعالٰی اعلیٰ اجر
دے گا۔ مگر یہ بھی یاد رہے کہ خدا تعالیٰ ظالمین کو پسند نہیں کر تا یعنی نہ اس کو جس نے ظلم کیا نہ اس کو
جس نے باوجود اس کے کہ رحم میں اصلاح ہوتی تھی رحم نہ کیا اور نہ اس کو کہ جس نے ایسے موقعہ
پر رحم کیا کہ وہ صریح طور سے فساد پیدا کرنے والا تھا پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَ لَمَنْ صَبَرَ وَ غَفَرَ إِنَّ
ذلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ (الشوری: (۴۴) یعنی جو اصلاح کے لئے صبر کرے اور چشم پوشی سے کام
لے اس نے بڑا عظیم الشان کام کیا اس سے پادری صاحب کا پہلا اعتراض بھی اٹھ جاتا ہے کہ مخلوق
میں عزم نہیں خدا تعالی نے تو عزم پیدا کرنے کی ترکیب بھی بتادی کہ صبر اور چشم پوشی سے کام لو تو
عزم کی صفت تم میں پیدا ہو جائے گی۔ غرض کہ انسان میں عدل اونی درجہ کی صفت ہے اور رحم
اس سے اعلیٰ۔ قرآن شریف میں خدا تعالیٰ مالک قرار دیا گیا ہے پس مالک مختار ہے کہ جس کو چاہے
چھوڑ دے ہاں بے گناہ کو وہ نہیں پکڑتا کیونکہ وہ فرماتا ہے کہ مَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِلْعَبِيدِ (ق: ۳۰) یعنی
میں اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا۔
اور یہ کہنا کہ گورنمنٹ رحم نہیں کرتی اس لئے خدا بھی کیا گورنمنٹ رحم نہیں کرتی؟ نہیں کرے گا ٹھیک نہیں کیونکہ کسی گورنمنٹ کا کام حجت
نہیں ہو سکتا ہم دیکھتے ہیں کہ انسانی فطرت ایسا چاہتی ہے اور بقول آپ کے جو نیک صفت ہم میں ہو
وہ خدا تعالیٰ میں بدرجہ کمال ہونی چاہئے ۔ علاوہ اس کے یہ بات ہے کہ گورنمنٹ کے کام کا اثر ایک
انوار العلوم جلد 1
۱۹۵
نجات و سمبر 1909ء
ملک پر پڑتا ہے ممکن ہے کہ ذرا سی غلطی میں کوئی تباہی آجادے اور دوسرے گورنمنٹ دلوں کی
واقف نہیں کہ یہ شخص سچی توبہ کرتا ہے کہ نہیں تیسرے گورنمنٹ انسانی اجسام اور ارواح کی
مالک نہیں ہوتی کہ سب گناہوں پر چشم پوشی کی اس کو طاقت ہو جیسے کہ اسلام میں ایک قاتل کو
گور نمنٹ معاف نہیں کر سکتی ہاں مقتول کے وارث کر سکتے ہیں آخر میں یہ بات عرض کروں گا کہ
یہ بھی جھوٹ ہے کہ گورنمنٹ معاف نہیں کرتی گورنمنٹ کرتی ہے اور سینکڑوں کو کرتی ہے کیا
آپ کو معلوم نہیں کہ ایسے صدہا واقعات ہوئے ہیں کہ اگر جوں نے معاف نہیں کیا تو صوبہ کے
گور نر یا خود وائسرائے نے سزا معاف کر دی ہو۔ پھر آپ وہ بات کہتے کیوں ہیں کہ جو اصل میں غلط
ہے؟ کیا آپ کو معلوم نہیں کہ مسیح نے جیسا کہ میں اوپر لکھ آیا ہوں رحم ہی رحم کی تعلیم دی ہے
عدل کو برباد کر دیا ہے۔ پس اب میں ثابت کر چکا ہوں کہ گناہ معاف ہونے ضروری ہیں اور انسانی
فطرت اس کو چاہتی ہے اور جو مذہب اس کے بر خلاف کہتا ہے وہ واقعہ و حقیقت سے محجوب ہے۔
غرض کہ گناہ کا معاف ہونا ضروری ہے اور عقل اس کو چاہتی ہے۔ اسلام نے اسے ایک اعلیٰ پیرا یہ
میں بیان فرمایا ہے خود عیسائیوں نے اسے لیا ہے مگر ایک بھدے اور خطرناک رنگ میں۔
انسان گناہوں سے بچ سکتا ہے اور گناہ معاف ہو سکتے ہیں اور کامل شریعت کے ذریعہ کامل جیسا کہ میں اوپر لکھ چکاہوں انسان گناہوں سے بچ سکتا ہے
معرفت حاصل کر کے انسان گناہوں سے بچ سکتا ہے۔ اور جو شریعت انسان کو گناہوں سے بچاتی
نہیں وہ ناقص ہے اور کسی کام کی نہیں پس کچی بات یہی ہے کہ گناہوں سے انسان کامل شریعت کی
معرفت بیچ سکتا ہے اور وہ مذہب جو اس کے بر خلاف کہتا ہے وہ الزام سے بچنے کیلئے کہ میری قلعی نہ
کھل جائے ایسا کرتا ہے اور انسانوں پر الزام دیتا ہے کہ تم ہی گندے ہو ورنہ میں تو پاک ہوں۔ کیا
ایک پولیس مین کے سامنے چور چوری کرتا ہے ہرگز نہیں کیونکہ وہ جانتا ہے کہ مجھے نقصان پہنچے گا نہ
اس لئے کہ اس کے لئے کوئی شخص پھانسی پر چڑھ چکا ہے۔ کیا ایک فوج کی موجودگی میں ڈاکو ڈاکہ
ماریں گے کبھی نہیں نہ کسی کفارہ کی وجہ سے بلکہ اس لئے کہ ان سے بڑی طاقت وہاں موجود ہے جو
ان کو سزا دے گی ۔ اسی طرح شریعت علاوہ اعمال حسنہ کے بتانے کے خدا تعالیٰ کی قدرت اور طاقت
اس قدر انسان پر روشن پر روشن کر دیتی ہے کہ وہ گناہ پر قادر ہی نہیں رہتا پس کیا پولیس مین کی آنکھ سے تو
چور چوری کو چھوڑ سکتا ہے مگر خدا تعالیٰ کی آنکھ کا کامل علم رکھتے ہوئے وہ ایسا نہیں کر سکتا۔ پس
اصل بات یہی ہے کہ کامل معرفت انسان کو گناہ سے بچاتی ہے ورنہ تجسم کا سب ڈھکو سلا ہے اور وہ
انوار العلوم جلد 1
اس لئے کہ شریعت کے عیب نہ کھل جائیں۔
194
نجات دسمبر 1909ء
باقی یہ بات کہ انسان کے لئے نمونہ چاہئے بالکل درست انسان انسانی نمونہ کا محتاج ہے ہے مگر وہ آدمی چاہئے نہ کہ خدا کیا ہمیں معلوم نہیں کہ
خدا پاک ہے پھر خدا ہم کو نمونہ کیا دکھائے گا اور کیا جو کام خدا کر سکے وہ بندہ بھی کر سکتا ہے اگر خدا
نے ایک نمونہ دکھایا تو کیا ہوا ایک شخص اعتراض کر سکتا ہے کہ وہ خدا تھا اس نے وہ کام کر لئے میں
بندہ ہوں مجھ سے نہیں ہو سکتے انسان پر حجت انسانی نمونہ کی ہو سکتی ہے نہ کہ خدا کے نمونہ کی۔ خدا
کو تو ہم پہلے ہی پاک جانتے ہیں اور اگر کہا جارے کہ خدا انسانی قالب میں آیا تھا اور انہیں طاقتوں
کے ساتھ تو پھر یہ اعتراض ہو گا کہ جب اس میں وہی طاقتیں تھیں جو انسان میں ہوتی ہیں تو پھر اس
میں اور انسان میں فرق کیا رہا۔ بجائے اس کے کہ آپ عرش سے تشریف لاتے یہیں سے کوئی بندہ
چن لیا جاتا اور اس صورت میں یہودیوں کو اسبات پر فخر کرنے کا موقعہ بھی نہ رہتا کہ ہم وہ لوگ ہیں
کہ جنہوں نے خدا کو مارا پیٹا اور سولی پر کھینچ دیا غرض کہ مسیحی جو نجات کیلئے خدا کے نجسم اور کفارہ
کے قائل ہیں یہ ایک لغو بات ہے۔
چنانچہ میں اس مضمون پر کچھ اور لکھنے سے پہلے مسیحیوں سے کچھ مسیحیوں سے چار سوال سوال کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ اول سب سے پہلے ثابت کیا جائے
۴
کہ خدا تین ہیں کیونکہ جب تک خدا تین ثابت نہ ہو جائیں تو نہ کفارہ رہتا ہے نہ نجات۔ توریت
میں تو ہے کہ ہمارے خدا کا شریک کوئی نہیں خروج باب ۸ آیت ۱۸ یهودی اب تک اسی پر عمل
کرتے ہیں الفاظ ان کی تائید کرتے ہیں دوم اگر تین خدا ہیں تو یسوع ہی وہ تیسرا خدا ہے کیونکہ بیٹے
کا لفظ بہتوں پر بولا گیا ہے آدم کو بھی خدا کا بیٹا کہا گیا ہے اور اس کا کوئی باپ بیان نہیں کیا بلکہ ملک
صدق تو سارے جہاں اور مسیح سے زیادہ ہیں یسوع صرف اپنے آپ کو ہی نہیں بلکہ اپنے ساتھ
حواریوں کو بھی خدا کا
ار دیتا ہے بلکہ اپنے آپ کو تو ابن آدم ہی کہتا ہے پس یا تو حواری بھی
خدائی میں ساتھ شریک ہیں یا مسیح بھی نہیں اور پھر ایک مشکل ہے کہ متی میں یسوع یوسف کا بیٹا
ا کا بیٹا قرار دیتا ۔
قرار دیا گیا ہے جو اور بھی مشکل میں ڈالتا ہے ورنہ یہودی کمبخت بہت کچھ اعتراض کرتے ہیں مگر
کچھ بھی ہو انا جیل سے یسوع کی خواہ کس قدر عظمت ہی بیان کی جاوے ملک صدق کے برابر تو وہ
ہرگز نہیں پہنچ سکتا کیونکہ جو صفات ملک صدق میں بیان کئے جاتے ہیں وہ اسے یسوع پر بہت کچھ
فضیلت دیتے ہیں اور نہ صرف توریت میں بلکہ زبور میں اور پھر اعمال میں بھی اس کا ذکر کیا ہے
انوار العلوم جلد 1
١٩٧
نجات و نمبر 1909ء
چنانچہ پیدائش باب ۱۴ آیت ۱۸ میں ہے کہ ملک صدق کا بادشاہ روٹی اور سے نکال لایا اور وہ خدا
تعالیٰ کا کاہن تھا پھر ابراہیم نے اسے وہ یکی بھی دی زبور میں داؤد کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ
خداوند نے قسم کھائی ہے اور وہ کبھی نہ پچھتائے گا تو ملک صدق سالم کی طرح ابد تک کا ہن ہے "
پھر عبرانیوں میں پولوس رسول مسیح کی نسبت کہتا ہے کہ ”وہ خدا کی طرف سے ملک صدق کی مانند
سردار کاہن کہلایا۔ پھرا پھر اسی جگہ اس کی نسبت لکھا ہے کہ ” وہ پہلے اپنے نام کے موافق راستے کا
بادشاہ ہے اور پھر شاہ سالیم یعنی سلامتی کا بادشاہ یہ بے باپ بے ماں بے نسب نامہ جس کے نہ دنوں کا
شروع نہ زندگی کا اخیر مگر خدا کے بیٹے سے مشابہ ٹھرا " ان عبارات سے تو ملک صدق سالیم کی شان
زیادہ معلوم ہوتی ہے وہ ازلی ابدی ہے اور بے ماں باپ کے ہے حالانکہ یسوع کا باپ اگر یوسف
نہیں تو ماں مریم تو ضرور تھی مگر وہ بن باپ بن ماں کے اور پھر از لی ہمارے خیال میں تو وہ ابنیت کا
زیادہ مستحق ہے۔ سوم یہ کہ مسیح خوشی سے مرنا نہ چاہتا تھا کیونکہ انجیل میں ہے کہ ”اے میرے باپ
اگر ہو سکے تو یہ پیالہ مجھ سے گزر جائے تو بھی میری خواہش نہیں بلکہ تیری خواہش کے مطابق ہو "
متی باب ۲۶ آیت ۳۹۔ اب اس سے دو باتیں معلوم ہوتی ہیں ایک تو یہ کہ یسوع کی اپنی مرضی نہ
تھی کہ وہ صلیبی موت مرے جس سے معلوم ہوا کہ اس نے کسی کے بدلے میں اپنی جان نہیں دی
بلکه قهر درویش بر جان در ویش پر عمل کرتے ہوئے مرادو سرے یہ کہ خدا نے زبر دستی اس کو دار پر
کھنچوایا کیونکہ وہ کہتا ہے کہ " تیری خواہش کے مطابق ہو " پس اس طرح خدا ظالم ٹھرا کہ اس
طرح بے دردی سے ایک بے گناہ کو اور پھر اپنے بیٹے کو جو اس کی بادشاہت میں اور خدائی میں بھی
شریک تھا۔ یوں مروا دیا ۔ شاید اس خیال سے کہ ایک شریک تو راستہ سے ہٹے۔ چہارم سوال یہ کہ
سب کچھ ہی مانا مگر یہ کہاں سے ثابت ہوا کہ مسیح واقعی صلیب پر مر گیا تھا کیونکہ انجیل اس کے بر
خلاف کہتی ہے جیسا کہ میں نے لکھا ہے یعنی حاکم وقت چاہتا تھا کہ وہ بچ جائے ۔ پھانسی دینے والا اس کا
اپنا مرید تھا۔ قبر سے اٹھنے کے بعد وہ بعد وہ مریدوں کے پاس گیا وہ ڈرے کہ کہیں بھوت نہ ہو مگر اس نے
اپنے زخم ان کو دکھائے۔ پھر ان کا شک دور کرنے کے لئے ان کے ساتھ روٹی کھائی اور لوگوں سے
چھپتا پھرا۔ اگر وہ جی اٹھا تھا اور اب پھر خدا ہو گیا تھا تو خدا ہو گیا تھا تو لوگوں سے اس قدر ڈر کیوں تھا؟
غرض جب تک یہ سوال حل نہ ہو جائیں مسیحی صاحبان کا کوئی حق نہیں کہ وہ نجات کو ثابت
کرنے بیٹھیں خیر اب میں اس مضمون پر مسیحی صاحبوں کے جواب دینے کے بغیر ہی کچھ روشنی ڈالتا
ہوں۔