نجات ۱

انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 2

انوار العلوم جلد 1
۱۹۸
نجات و سمبر 1909ء
یاد رہے کہ ہر ایک بات کو ثابت کرنے کے لئے پہلے دعوی مسیح نے کوئی دعوی نہیں کیا ہوتا ہے پھر دلیل پس لازم تھا کہ یسوع کی ابنیت اور کفارہ کے
مسئلہ کو پہلے تو انجیل سے ثابت کیا جائے مگر پادری صاحب نے انجیل کی ایک آیت بھی اس بارہ میں
نہیں لکھی حالانکہ ان کا فرض تھا کہ وہ پہلے یہ بتاتے کہ انجیل میں مسیح نے یہ دعوی کیا ہے اور انہیں
معنوں میں کیا ہے کہ جن میں مسیحی صاحبان کرتے ہیں ۔ ہم تو انجیل میں کہیں یہ دعوے نہیں پاتے
یسوع بیچارہ تو آپ لوگوں ۔ آپ لوگوں سے ڈرتا ہوا ہمیشہ اپنے آپ کو ابن آدم کے لفظ سے پکارتا ہے۔ تاکہ
احمق میری پیدائش کو عجیب خیال کر کے کہیں مجھ کو کچھ اور ہی نہ سمجھ لیں مگر مسیحی صاحبان پھر بھی
باز نہ آئے پس جب تک ابنیت کا دعوئی اور دلائل انجیل سے ہی نہ بتائے جائیں تب تک تو مدعی
ست اور گواہ چست والا معاملہ ہے یسوع تو اپنے آپ کو ابن آدم قرار دیتا ہے اور مسیحی صاحبان
زبر دستی اسے خدا کی ولایت کا خلعت عطا فرماتے ہیں گویا کہ خدا کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ ایک متبنی
بنائے۔
اسی طرح کفارہ کا کفارہ کا حال ہے کہ اس کا بھی کوئی ذکر انجیل میں مصلوب ہونے سے پہلی رات نہیں مگر میچوں نے من مانے عیش اڑانے کے لئے اس
مسئلہ کو گھڑ لیا ہے۔ کیونکہ جب خدا ہی کسی کا بوجھ اپنے سر پر اٹھالے تو پھر اسے کیا پر واہ۔ ادھر مسیحی
اس زور سے کفارہ کا اعلان کرتے ہیں اور مسیح کو اپنی خوشی سے بنی نوع انسان پر قربان ہونے والا
خیال کرتے ہیں ادھر یسوع کو دیکھیں تو وہ صلیب پر چڑھنے سے پہلے درد ناک الفاظ میں خدا تعالی
سے اپیل کرتا ہے کہ للہ اگر کوئی صورت بچانے کی ہو تو اس پر عمل کیجئے کیونکہ یہ گھڑی مجھ پر بہت
سخت ہے ۔ حالانکہ حالا اگر کفارہ کا مسئلہ ہوتا تو یسوع کو چاہئے تھا کہ اس دن عید مناتا اور ساری رات
خوشی اور خرمی میں گزارتا کہ آج وہ مبارک دن آیا ہے کہ جس کے فراق میں گھڑیاں گنتی مشکل
ہو گئیں تھیں مگر اس کے برخلاف وہ روتا ہے وہ چلاتا ہے۔ وہ آنے والی مصیبت کے خوف میں کبھی
بیٹھتا ہے کبھی کھڑا ہوتا ہے کبھی زمین پر گر کر ذلیل حالت بنا کر خدا کے حضور میں گڑ گڑاتا ہے کہ اے
باپ جس کے لئے میں نے بہت دکھ اٹھائے یہاں تک کہ مجھے کسی جگہ پر ٹھرنا تک مشکل ہو گیا یہ
مصیبت مجھ سے برداشت نہیں ہو سکتی اگر ہو سکے تو اس کو ٹال دے۔ تو پھر گھبراہٹ میں اپنے
حواریوں میں آتا ہے کہ اٹھو اور تم بھی دعاؤں میں مشغول ہو جاؤ کہ نامعلوم خدا کس کی سنے اور
میں مصیبت سے بچ جاؤں۔ چنانچہ اسی لئے وہ شہر سے باہر ایک خفیہ جگہ میں جاکر بیٹھا رہا کہ کسی طرح

انوار العلوم جلد |
۱۹۹
نجات و سمبر 1909ء
یہ وقت گزر جائے پس کیا اس کرب و اندوہ ظاہر کرنے والے کو کہا جا سکتا ہے کہ وہ خوشی سے تمام
دنیا کے گناہ اپنے کندھے پر اٹھا کر پھانسی پر لٹک گیا ؟ پھر یہ نہ بھی ہو تو کیا کبھی ہو سکتا ہے کہ ایک کے سر
میں درد ہو تو دوسرا اپنے سر پر پتھر مارے یہ کبھی نہیں ہوتا جو گناہ کرتا ہے وہی پکڑا جاتا ہے ورنہ
کفارہ سے تو معلوم ہوا کہ خدا کو سزا دیتے ہوئے مزہ آتا ہے یہ نہ سمی وہ سہی مگر کوئی نہ کوئی ہونا
چاہئے کہ جس کو وہ سزا دے۔ ہاں ایک بات اور بھی ہے کہ اگر شیطان کا سر کچلا گیا اور مسیح کفارہ
ہوئے تو خود شیطان اور قاتل یہود کیوں نہ کفارہ سے مستفید ہوں۔
انبیاء بائبل کفارہ سے ناواقف تھے علاوہ اس کے یسوع کے نزول سے پہلے لوگوں کا کیا حال ہو گا وہ بیچارے تو سب جہنمی ہوئے جن میں کہ
موسی اور داؤد بھی شامل ہیں ۔ پھر کیا خدا پر الزام نہ آیا کہ اگر بیٹے کو پھانسی دینی ہی تھی تو شروع میں
دیتا اور نہ کہ دنیا کے خاتمہ پر اور یہ بھی غلط ہے کہ وہ کفارہ پر ایمان لائے تھے کیونکہ اول تو تو ریت
میں اس کا کوئی ذکر نہیں دوسرے حضرت یوسف کے ایک قول سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کو کفارہ
پر نہ صرف ایمان ہی نہ تھا بلکہ اس کو ظلم قرار دیتے تھے چنانچہ جب بنیامین کے بورے میں پیالہ نکلا تو
یہودا نے کہا کہ ہم بھی اپنے آپ کو گناہ میں غلام بناتے ہیں مگر یوسف نے کہا کہ خدا نہ کرے کہ میں
ایسا کروں اور جب وہ اس قدر زاری کر رہے تھے تو وہ یوسف کو یسوع کے کفارہ کی یاد دلا کر ایسا کر
سکتے تھے کہ اپنے میں سے ایک کو اسکے بدلے میں چھوڑ جائیں اور بنیامین کو لے جائیں۔
علاوہ اس کے کفارہ پر ایک یہ اعتراض بھی پڑتا ہے کہ یسوع جہنم میں تین دن کیوں رہا خدا نے لوگوں کو تو گناہوں کے بدلہ میں ابد الآباد کی سزا
دی اور اپنے بیٹے کو صرف تین دن سزادے کر چھوڑ دیا حالانکہ اسکے سر پر سب دنیا کے گناہ تھے
اسکے لئے تو کوئی اور بھی سخت دوزخ بنانی چاہئے تھی اور اگر یہ کہا جائے کہ نہیں چونکہ وہ خدا تھا
اور غیر محدود تھا اس لئے تین دن کی سزا کافی تھی تو یہ بھی غلط ہے کیونکہ غیر محدود کی نسبت محدود
سے ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ چونکہ وہ غیر محدود تھا تو سزا تو ایک منٹ کیا بلکہ ایک ایسے چھوٹے وقت
میں ہونی چاہئے تھی کہ وہ گنا بھی نہ جاتا ورنہ اگر تین دن کی سزا مقرر ہو گی تو بندوں میں اور خدا
میں ایک نسبت ہو جائے گی اور اس طرح غیر محدود نہ رہے گا بلکہ محدود ہو جائے گا اور اگر کہا جائے
کہ تین دن کی سزا علی الحساب دے دی گئی ہے تو خدا اس طرح ظالم بن جاتا ہے۔ کفارہ پر ایک اور
بھی اعتراض ہوتا ہے اور وہ یہ کہ جب ایک تین اور تین ایک ہیں تو جب یسوع تین دن مرا رہا تو

انوار العلوم جلد 1
۲۰۰
نجات دسمبر 1909ء
ضرور ہے کہ باقی دونوں خدا بھی مرے رہے ہوں کیونکہ ایک تین ہے اور اگر وہ نہ مرے ہوں تو رو
خدا باقی رہ گئے ہوں گے اور اس طرح خداؤں میں جدائی لازم آئے گی جو کہ تین ایک اور ایک
علاوہ ازیں
تین کے مسئلہ کے برخلاف ہو گا اور اگر کہا جائے کہ نہیں اصل میں خدا تینوں ہی زندہ رہے تھے وہ
ایک اور ہی کاروائی تھی تو پھر بھی کفارہ باطل ہو جاتا ہے اور خد انعوذ باللہ بہانے باز ٹھہرتا ہے۔
ازیں کفارہ کے مسئلہ سے یہ معلوم ہوتا۔ ہوتا ہے کہ خدا تو عادل ہے
کیا یسوع عادل ہے؟ اور یسوع عادل نہیں پس یا خدا ناقص ہوا یا یسوع - علاوہ ازیں دونوں
کی مختلف صفات مان کر دو وجود الگ الگ ماننے پڑتے ہیں کہ یہ خدا ہے جو عادل ہے اور یہ یسوع
ہے جو محبت ہے سو اس طرح ایک تین اور تین ایک نہیں رہتا اور خداؤں میں فرق لازم آتا ہے۔
علاو از میں کفارہ پر یہ بھی ایک اعتراض ہے کہ اگر کفارہ پر ایمان لانے کے باوجود بھی عمل کی
ضرورت ہے تو وہ کفارہ کفارہ ہی نہ رہا کیونکہ اس صورت میں مسیح کی موت سے ہم کو کچھ فائدہ نہ
ہوا۔ اور اگر عمل کرنے کی ضرورت نہیں تو کفارہ سے گناہ پھیلیں گے نہ کہ رکیں گے اور اس طرح
کفارہ گناہ پھیلانے والا ثابت ہو گا۔ اور اگر یہ کہا جائے کہ کفارہ پر ایمان لانے سے گناہ ہوتے ہی
نہیں تو یہ بھی غلط کیونکہ جس قدر گناہ یورپ میں ہو رہا ہے اس قدر نہ پہلے ہوا نہ اب غیر قوموں میں
ہے کہا جاتا ہے کہ ساٹھ فیصدی حرامی بچے پیدا ہوتے ہیں پھر کفارہ کا کیا اثر ؟
یسوع کے کفارہ پر ایمان لا کر دنیا نے گناہوں سے کیا بچنا ہے : جو کچھ کیا یسوع کامل نمونہ تھا۔ انجیل پیش کرتی ہے اس سے تو خود یسوع پر بھی سو سو اعتراض وارد
ہوتے ہیں اور وہ قابل تقلید کیا قابل نفرت ٹھہرتا ہے۔ اور اس طرح مسیحیوں کا یہ کہنا بھی کہ دنیا کو
نمونہ کی ضرورت ہے اور یسوع نمونہ بن کر آیا غلط ہو جاتا ہے کیونکہ اس کے نمونہ کو دیکھ کر تو اور
بھی شکوک شروع ہو جاتے ہیں کہ جب خدا خود گناہوں سے نہیں بچ سکتا تو بندے بیچارے کس
حساب ہیں۔ وہ خود بھی بیچارہ کہتا۔ خود بھی بیچارہ کہتا ہے کہ مجھے نیک مت کہو۔ پس یا تو اسکو جھوٹا قرار دویا ٹا قرار د ویا گناہ گار دونوں
صورتوں میں قابل تقلید نہیں۔ مسیحی صاحبان یہ بھی کہتے ہیں کہ چونکہ گناہ آدم کے ورثہ میں آیا ہے
اور یسوع کا باپ نہ تھا اس لئے معلوم ہوا کہ وہ گناہ گار نہیں ہو سکتا تھا تو اس کا جواب اول تو یہ ہے
کہ یسوع کی لائف اس پر خوب روشنی ڈالتی ہے دوسرے سوال یہ ہے کہ آدم میں گناہ کہاں سے
آگیا اگر آدم میں پیدا ہو سکتا تھا تو دوسرے آدمیوں میں اسے پیدا ہوتے کیا ہرج ہے چوتھے یہ کہ
اس سے مسیح کی فضیلت نہیں نکلتی بلکہ الٹا نقص نکلتا ہے کیونکہ توریت ہم کو بتاتی ہے کہ اصل گناہ

انوار العلوم جلد |
۲۰۱
نجات و سمبر 1909ء
عورت کی طرف سے تھا چنانچہ پیدائش باب ۳ آیت ۱۲ میں ہے کہ آدم نے کہا کہ اس عورت نے
جسے تو نے میرے ساتھ کر دیا تھا مجھے اس درخت سے دیا اور میں نے کھایا جس سے معلوم ہوتا ہے
کہ اصل گناہ کا منبع عورت تھی۔ تو اس صورت میں مسیح کے بن باپ پیدائش سے تو اور بھی نقص
لازم آتا ہے اور وہ بجائے اس کے کہ گناہ سے پاک ٹھہرے اور بھی گناہ میں ملوث ثابت ہوتا ہے
کیونکہ آدم کا پاک حصہ اس نے نہ لیا اور حوا کا وارث بنا۔
اب آخر میں دو قطعی ثبوت پیش کرتا ہوں کہ کفارہ پر ایمان لانے سے
کفارہ بے فائدہ نکلا کوئی فائدہ نہیں۔ اول تو یہ کہ مسیح نے کہا ہے کہ "میں تم سے سچ سچ کہتا
ہوں اگر یقین کرو اور شک نہ لاؤ تو نہ صرف یہی کر سکو گے جو انجیر کے درخت پر ہوا۔ بلکہ اگر اس
پہاڑ سے کہو گے کہ تو اکھڑ جا اور سمندر میں جاگر تو ویسا ہی ہو گا " (متی - ۲۱:۲۱) اب پادری صاحبان کل
مسیحی ممالک سے زیادہ نہیں تو ایک آدمی ہی اس قسم کا پیش کر دیں جو اس قسم کا معجزہ دکھائے ورنہ یا
تو کفارہ ہی غلط ثابت ہوا نہیں تو سب کے سب مسیحی صاحبان بے ایمان ثابت ہوئے۔ دوسرا یہ کہ
توریت میں ہے کہ آدم کو گناہ کے بدلہ میں خدا نے کہا کہ تو اپنے منہ کے پسینہ سے روٹی کھائے گا اور
عورت دروزہ سے بچہ جنے گی پس اس کفارہ پر ایمان لانے کے بعد تو چاہئے تھا کہ مسیحی صاحبان ان
دونوں عذابوں سے بچ جاتے لیکن مشاہدہ تو یہ ثابت نہیں کرتا پس جب کفارہ کا کچھ بھی فائدہ نہیں تو
اس کے پیش کرنے سے کیا فائدہ؟ ہم تمام مسیحی دنیا سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ لوگ بے محنت روٹی
کھاتے ہیں یا آپ کی عورتیں بغیر درد کے بچہ جنتی ہیں اگر ایسا نہیں تو پھر کفارہ نجات کا باعث ہرگز
نہیں اور ہرگز نہیں۔ پس اب میں ثابت کر چکا ہوں کہ نجات اعمال سے ہی ہوتی ہے اور اعمال فضل
کو حاصل کرتے ہیں اور اعمال کیلئے کامل شریعت کی ضرورت ہے اور جو شریعت اپنے آپکو اعمال کا
سدھارنے والا نہیں مانتی وہ ناقص ہے اور یہ کہ کفارہ کا نجات سے کچھ تعلق نہیں کیونکہ نہ مسیح
خوشی سے صلیب پر چڑھا اور نہ وہ صلیب پر مرا جیسے کہ میں متی کے حوالہ سے بتا آیا ہوں کہ اس کا
زندہ رہنا زیادہ یقینی ہے اور یہ کہ نہ صرف کفارہ ایک لغو مسئلہ ہے بلکہ اس کا نتیجہ اب تک
عیسائیوں نے کچھ نہیں دیکھا۔ ہم رحم کر کے اپنے سے کمزوروں کے گناہ بخشتے ہیں پس خدا بدرجہ
اولی بخشا ہے ۔ وَاخِرُ دَعُونَا آنِ نِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
( تشحید الاذہان دسمبر ۱۹۰۹۔ )
میرزا محمود احمد

آج 10 میں سے 10 باقی