نجات ۲
انوارالعلوم (جلد 1)
۲۱۵
نجات
( منقول از تشهید الاذهان )
از
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد
انوار العلوم جلد !
بسم الله الرحمن الرحیم
۲۱۷
نجات
محمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
دیباچه
مسیحیوں کی طرف سے ہمیشہ اعتراض ہوا کرتا ہے کہ نجات کی حقیقت کو ہی غیر مذاہب کے
لوگ نہیں سمجھتے تو پھر اس کے حصول کے ذرائع ان کو کیونکر معلوم ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ جو چیز کسی کو
معلوم ہی نہ ہو ۔ وہ اس کے حاصل کرنے میں کامیاب کیونکر ہو سکتا ہے مثلاً ایک شخص نہیں جانتا کہ
وکالت کا کوئی امتحان ہوتا ہے تو پھر وہ اس کے پاس کرنے کی تیاری کیونکر کر سکتا ہے ۔ یا اگر کسی کو یہ
بھی معلوم ہو کہ وکالت کا امتحان ہوتا ہے مگر وہ یہ نہ جانے کہ اس میں کیا کچھ پڑھایا جاتا ہے اور کون
کون سی کتاب کا مطالعہ کرنا پڑتا ہے تو ایسے شخص سے اس کے پاس کرنے کی کیا امید ہو سکتی ہے۔
مرض کا علاج تب ہی ہوتا ہے کہ جب مرض کی تشخیص بھی ہو چکی ہو ۔ اگر کوئی مرض کی حقیقت سے
ہی نا واقف ہے تو پھر اس کا علاج کیا خاک کرے گا۔ پس اس اعتراض کے ماتحت وہ کل مذاہب کو رڈ
کرتے اور ان کے پیرووں کی بیوقوفیوں پر ہنستے ہیں۔ مگر دعوئی اور دلائل میں بڑا فرق ہے۔ ایک
انسان دعوئی تو بہت کر سکتا ہے مگر ثبوت ہر ایک دعوی کا مشکل سے لا سکتا ہے۔ مگر ثبوت کے بغیر تو
دعووں کی کچھ وقعت نہیں ہوتی۔ اس لئے اگر پادری صاحبان ہم پر نہیں تو ہم بھی بقول حضرت نوح
علیہ الصلوٰۃ والسلام میں کہیں گے کہ إِنْ تَسْخَرُ وا مِنَّا فَإِنَّا نَسْخَرُ مِنْكُمْ كَمَا تَسْخَرُونَ (هود:
6)
مگر چونکہ نجات کا مسئلہ ایک مہتم بالشان مسئلہ ہے اس لئے میں نے ارادہ کیا ہے کہ میں رسالہ
تشحید الاذہان میں سلسلہ وار ایک مفصل مضمون لکھ کر اس پر کچھ روشنی ڈالوں اور ثابت کروں کہ
جو نجات کی حقیقت اسلام نے بتائی ہے کوئی مذہب اس تک نہیں پہنچ سکا اور یہ کہ کل مذاہب اس
معاملہ میں بہت حد تک غلطی پر ہیں ۔ وَمَا تَوْفِيقِنَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ ۔
انوار العلوم جلد 1
۲۱۸
ارادہ تو میرا اس مضمون پر کچھ لکھنے کا مدت سے تھا۔ مگر ایک عرصہ سے طبیعت کچھ علیل رہی
ہے۔ چنانچہ اول تو قریباً ایک ماہ تک کسی قدر بخار ہوتا رہا اور سخت سردرد کا دورہ رہا۔ اب کوئی ہفتہ
بھر سے کھانسی ہو رہی ہے۔ مگر اس خیال سے کہ آخر یہ کام کرنا تو ہے ہی خدا تعالیٰ کے بھروسہ پر
شروع کرتا ہوں۔ اگر منشائے الہی ہو گا تو پورا ہو رہے گا۔ اس علالت طبع کی وجہ سے ہی قدامت مادہ
کا مضمون بھی شروع نہ کر سکا۔ حالانکہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ مارچ تک شروع کر دیا جائے گا شاید
ایک دو ماہ اس میں اور توقف پڑ جائے وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ
چونکہ یہ مضمون سلسلہ دار نکلے گا (انشاء اللہ ) اس لئے جملہ خریداران رسالہ سے التجا ہے کہ
وہ اس کو سنبھال کر رکھیں تو آخر میں انشاء اللہ ایک چھوٹی سی کتاب بن جائے گی۔ اور ممکن ہے کہ
کسی وقت کوئی سعید روح اس سے فائدہ اٹھائے وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ
راقم
خاکسار
مرزا محمود احمد
نجات
انوار العلوم جلد 1
بسم الله الرحمن الرحیم
۲۱۹
نجات
محمدہ و نصلی علی رسوله الكريم
نجات کا فلسفہ
میں اس مضمون کے شروع کرنے سے پہلے اس قدر لکھ دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ چونکہ
تمہید اس وقت غیر مذاہب کو اپنے مذاہب کی طرف بلانے والے تین ہی گروہ ہیں۔ اول مسلمان
دوم مسیحی اور سوم آریہ اس لئے میں اس مضمون میں سب سے پہلے فلسفہ نجات پر جو کچھ اسلام نے
روشنی ڈالی ہے۔ اس کو ایک حد تک مفصل بیان کروں گا۔ اور بعد ازاں مختصر طور سے غیر مذاہب
کے بیانات پر کچھ تنقید کروں گا۔ اور سچے اسلام کی سچائی ثابت کرنے کے بعد غیر مذاہب کے دلائل
کو توڑنے کی چنداں ضرورت بھی نہ ہوگی۔ کیونکہ جب اسلام کا دعوئی دلائل قطعیہ سے ثابت
ہو گیا۔ تو پھر دوسرے مذاہب آپ ہی باطل ہو گئے ۔ اتنا لکھنے کے بعد میں دو امر اور بھی کھول دینے
ضروری سمجھتا ہوں۔
دعوی با دلائل ہو دعاوی کی بناء ایک الهای کتاب پر رکھتے ہیں کہ جس کی نسبت ان کا یقین اول تو یہ کہ تینوں مذاہب جن کا میں ذکر کر آیا ہوں اپنے خیالات اور
پور
واثق ہے کہ وہ خدائے علیم و خبیر کی طرف سے ہے۔ پس جبکہ تینوں مذاہب کا یہی خیال ہے اور وہ
اس پر ا پر پکے ہیں اور جو ان کی کتار ن کی کتاب پر شک کرے اور اسے جھوٹا۔ جھوٹا کہے وہ اس کو دروغ گو اور نا د نادان
کہتے ہیں۔ تو پھر ضروری ہے کہ ہر ایک مدعی اپنے مذہب کی طرف جو کچھ منسوب کرے اس کا دعوی
اور دلیل اسی الہامی کتاب میں سے پیش کرے۔ کیونکہ جب وہ کتاب اپنے اندر کامل ہو اور ہر فتم
کے دعاوی جو اس مذہب کے قیام کے لئے ضروری ہوں اس کے اندر موجود ہوں۔ اور نہ صرف
دعاوی ہی بلکہ دلائل بھی وہ خود ہی دیتی ہو ۔ کیونکہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک بات خدا تو بھول
گیا اور اپنی کتاب میں درج کرنے سے قاصر رہا مگر انسان اس کی مدد کے لئے اٹھا۔ اور اس نے اس
انوار العلوم جلد |
۲۲۰
خدا کے کام کو کامل کیا اور اس طرح سے وہ بوجھ جو خدا سے نہ اٹھ سکادہ انسان نے اٹھایا اور خدا کو
اس مصیبت سے بچالیا۔ مثلاً جب کفارہ کا مسئلہ مسیحی صاحبان پیش کریں تو ضروری ہے کہ پہلے
توریت و انجیل سے اس کا دعوئی پیش کریں اور پھر اس کے دلائل بھی انہیں کتابوں سے پیش
کریں۔ کیونکہ جب ایک نادان آدمی تک اپنی بات کے ساتھ دلائل بیان کرتا ہے تو کیونکر ہو سکتا
ہے کہ خدا تعالیٰ جو کوئی فعل لغو نہیں کرتا ایک ایسا بڑا مسئلہ جس پر بنی نوع انسان کی نجات کا
دارو مدار ہو اپنی کتاب میں بیان نہ کرے اور ایک مدت کے بعد انسان کو یہ مسئلہ اپنی عقل سے بنانا
پڑے ۔ یا یہ کہ دعوی تو الہی کتاب میں ہو کہ کفارہ کا مسئلہ بھی ایک سچا اور پکا مسئلہ ہے۔ مگر اس کے
لئے کوئی دلیل نہ رکھی ہو اور انسان کو مجبورا اس کے لئے دلائل تلاش کرنے پڑیں۔ اور خدا تعالی
کی مدد کے لئے اسے دن رات کوشش کی ضرورت ہو۔ اور پھر کہیں جا کر وہ دعوئی جو خدا تعالیٰ نے
کیا تھا انسان کی مدد سے تکمیل کو پہنچے اور اس طرح خدا تعالیٰ کا انسان حامی اور مدد گار بن جائے ۔
پس ضروری ہے کہ کل ایسے مسائل جن پر انسان کی نجات کا دار و مدار ہو ان کا دعوی الهامی
کتاب میں موجود ہو اور اس کے ساتھ دلائل بھی دیئے گئے ہوں ورنہ جیسے مقدمہ والوں کو
وکیلوں کی تلاش کرنی پڑتی ہے۔ ایسے ہی اس کی کتابوں کے لئے بھی ایسے وکلاء کی ضرورت پڑے گی
کہ جو خدا تعالیٰ کے بے دلائل دعاوی کو ثابت کریں ۔ پس جس مذہب میں کوئی مہتم بالشان مسئلہ
اعتقادی یا عملی جس سے نجات کا تعلق ہو ایسا پایا جائے گا کہ جو اس کی الہامی کتاب میں نہیں تو یا تو ہم
کہہ دیں گے کہ اس مسئلہ کا تمہاری کتاب کو انکار ہے یا یہ کہ وہ الہامی کتاب ناقص ہے مگر چونکہ
خدا تعالی کی طرف نقص کو منسوب کرنا ایک سخت گناہ ہے اس لئے مجبور کہنا پڑتا کہ یا تو وہ کتاب
الہامی ہی نہیں اور یا انسانی دستبرد سے تباہ ہو گئی ہے ورنہ اگر انسان کو اجازت ہو کہ جو کچھ چاہے
الہامی کتاب کی طرف منسوب کر دے اور کوئی ضرورت نہیں کہ اس میں ہو یا نہ ہو تو دنیا میں
شرارت کی کوئی حد نہیں رہے گی۔ اور جس کا جو خیال ہو گا وہ اسے خدا کی کتاب کی طرف منسوب کر
دے گا۔ اور اعتراض پر جواب دے گا کہ جیسے تم نے چند عقیدے بنا لئے اور الہامی کتاب میں ان کی
کوئی اصل نہیں ویسے ہی میں نے بھی بنا لئے تو اس طرح ایمان اٹھ جائے گا اور امن جاتا رہے گا
اور مذہب کی سچائی کا کوئی معیار نہ رہے گا اور الہامی کتابوں کی کوئی حقیقت اور وقعت نہ رہے گی۔
پس ہر ایک مسئلہ کو پیش کرتے ہوئے چاہئے کہ انسان اس کو اپنی کتاب میں دکھائے اور پھر اس کے
دلائل بھی اسی کتاب میں سے دکھائے۔ اور اگر دعوی دکھا دیا ہے تو پھر اس کے لئے دلائل بھی اسی
نجات
انوار العلوم جلد |
۲۲۱
نجات
کتاب میں سے دکھائے تاکہ انسان پر اس الہامی کتاب کی عزت ثابت ہو ۔ مثلاً یہی نجات کا مسئلہ
ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ اول تو ایک مسیحی اپنی کتاب میں سے دکھائے کہ نجات بھی کوئی چیز
ہے اور اگر ہے تو وہ کیا ہے۔ اور پھر اس کے حصول کے کون سے ذرائع ہیں اور یہ تمام باتیں جو بیان
کی گئی ہوں۔ تو ان کے ساتھ دلائل بھی دیئے گئے ہوں ورنہ یہی کہنا پڑے گا کہ مدعی ست اور گواہ
چست ۔
پس اس مضمون میں انشاء اللہ جو اسلامی اصل پیش کروں گا اسے قرآن شریف سے پیش
کروں گا۔ اور اس کے دلائل بھی قرآن شریف سے ہی دوں گا اور اس کی مدد میں اگر کوئی حدیث
رسول اللہ ا ہو گی تو اسے بھی تفسیر کے طور پر پیش کروں گا۔ اور میرے خیال میں مذہبوں کا
فیصلہ کرنے کے لئے اس سے زیادہ آسان اور کوئی راہ نہیں۔ ورنہ اگر انسان من گھڑت اعتقاد
بنانے شروع کر دے ۔ تو پھر مذہب تو کچھ چیز نہیں رہتا۔ اور نہ الہامی کتاب کی ہی کوئی ضرورت رہتی
ہے اور بات بھی کیسی لغو ہے کہ جس خدا نے ہم کو پیدا کیا اور ہم ماں کے رحم میں تھے تو وہاں بھی
ہماری پرورش کے سامان تیار کئے پھر ہم پیدا ہوئے تو یہاں ماں کی چھاتیوں میں دودھ پہلے سے تیار
تھا۔ بڑے ہوئے تو ہر قسم کے خورونوش کے سامان مہیا پائے جس نے دن کے لئے سورج اور رات
کے لیئے چاند اور ستارے بنائے ۔ پھر ایسا خدا جو قادر ہے جو دلوں کے بھیدوں سے واقف ہے اور ہر
قسم کے وساوس اس پر روشن ہیں۔ کیا اس نے ہماری نجات کے ذرائع نہیں پیدا کئے اور اپنی کتاب
میں بھی ان عقائد کا کوئی ذکر نہیں کیا کہ جس پر انسان کی نجات کا دار ومدار ہے۔ اور اس کے لئے
اسے اور لوگوں سے التجا کرنی پڑی کہ تم ہمارے لئے کچھ اعتقادات بناؤ کہ جن پر ہم ایمان لائیں اور
ان کے لئے کچھ دلائل بھی تلاش کرو کہ تاہم چشموں کی نظروں میں سبک اور ذلیل نہ ہوں۔ اگر
مذہب کی یہی اصلیت ہے تو پھر یہ مذہب آج بھی گئے اور کل بھی گئے ۔
میں اس دعوی کو بھی بغیر دلیل کے پیش کرنا پسند نہیں کرتا۔ اس لئے میرے دعوی کی دلیل خود قرآن شریف سے اس کا ثبوت دیتا ہوں کہ قرآن شریف نے
ا
اس اصول کو تسلیم کیا ہے اور اپنی سچائی کا اسے دار و مدار ٹھرایا ہے۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ
إِنَّ الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي أَيْتِ اللَّهِ بِغَيْرِ سُلْطَنٍ أَتْهُمْ إِنْ فِي صُدُورِهِمْ إِلَّا كِبَرُ مَا هُمُ
بِبَالِغِيْهِ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ (المؤمن : ۵۷) ترجمہ (وہ لوگ جو کہ اللہ کی
آیتوں کے بارے میں بغیر کسی دلیل کے جو ان کے پاس (خدا کی طرف سے آئی ہو ۔ بحث میں لگے
انوار العلوم جلد 1
۲۲۲
رہتے ہیں ان کے دلوں میں بڑی بڑی خواہشیں ہیں۔ جن کو وہ کبھی نہ پہنچیں گے۔ پس اللہ کی پناہ مانگتا
رہ۔ وہ سب سننے والا اور سب دیکھنے والا ہے ۔ ناقل) اس آیت میں خدا تعالیٰ نے مخالفین اسلام پر یہ
حجت قائم کی ہے کہ جب تم مذاہب کے متعلق گفتگو کرتے ہو تو تمہارا فرض ہے کہ دعوی اور دلیل
پیش کیا کرو ۔ مگر جب کہ تم کوئی دلیل پیش نہیں کرتے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے تم کو ملی ہو تو دعوی
باطل سے کیا حاصل بلا دلائل مباحثہ کا کیا نتیجہ ۔ پس اس آیت میں خدا تعالیٰ نے کل مذہبی مباحثوں کا
آسان اور سہل طریق بتا دیا ہے کہ اگر فیصلہ چاہو تو سہل راہ یہ ہے کہ دلائل پیش کرو جو کہ تمہاری
کتب میں دیئے گئے ہوں نہ کہ جس کی جو مرضی ہوئی عقیدہ گھڑ لیا اور شتر بے مہار کی طرح بولتے
چلے گئے ۔ مسیحی صاحبان میں اگر یہ عادت داخل ہوئی ۔ تو میں سمجھتا ہوں کہ ان کی جدت پسندی اور
آئے دن کی ایجادوں کی وجہ سے ہوئی کیونکہ ان میں جہاں ہزاروں ہزار موجد اور سائنس کے علماء
پیدا ہو گئے۔ وہاں پادریوں نے بھی اپنی عزت قائم رکھنے کے لئے آئے دن نئے نئے عقیدے اور
نئے نئے دعاوی ایجاد کرنے شروع کئے ۔ مگر نہ معلوم آریہ صاحبان نے ان ایجادوں میں کہاں سے
کمال حاصل کیا۔ غرض کہ یہ طرز خواہ مسلمان اختیار کریں یا مسیحی یا آریہ بہت ہی خطرناک اور ضرر
رساں ہے کہ جس کے دل میں جو کچھ آیادہ کہہ دیا ۔ جس کا ثبوت تو ثبوت دعوئی تک کتاب میں سے
نہ نکلے۔ پس یہ کس طرح ممکن ہے کہ خدا جو ایک بے عیب ہستی ہے اپنا مافی الضمیر بیان کرنے کی
بھی طاقت نہ رکھے۔ اور اپنا منشاء بیان کرنے سے قاصر رہے اور انسان کا فرض ہو کہ جو دعاوی خدا
تعالی سے بیان کرنے میں رہ گئے تھے یا جن کے لئے اسے کوئی دلیل نہیں سمجھ میں آئی ۔ ان دعاوی کو
تلاش کرے اور دلائل بھی اپنی طرف سے پیش کرے۔ میرے خیال میں تو اس اعتقاد کا شخص خدا
تعالی کے علم اور طاقت کا منکر ہے اور مذاہب کا مصلح نہیں بلکہ مفسد ہے۔
دیکھو قرآن شریف نے کیسے بین طور سے فرمایا ہے کہ مَا كَانَ حَدِيثًا يُفْتَرَى وَلَكِنْ
تَصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَ تَفْصِيلَ كُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ( يوسف : (۱)
یعنی قرآن شریف کوئی جھوٹی بات نہیں ہے بلکہ یہ تو سچا کرنے والی ہے اس کو جو کہ آگے آیا ہے
اور اس میں تو ہر ایک بات جو کہ دین کے متعلق ہے مفصل دعوی اور دلیل کے ساتھ بیان کی گئی
ہے۔ اور اس میں گمراہوں کے لئے ہدایت راستی کے طریق ہیں اور یہ تو ایمانداروں کے لئے ایک
رحمت کا موجب ہے۔ ایسا نہیں کہ اس کو مان کر انسان ایک مصیبت میں پڑ جائے اور آگے من
گھڑت دعاوی اور دلائل کے ساتھ اس کی مدد کرنی پڑے۔
نجات
انوار العلوم جلد ،
۲۲۳
نجات
علاوہ اس کے قرآن شریف ایک اور جگہ فرماتا ہے کہ وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ وَنَعْلَمُ مَا
تُوَسْوِسُ بِهِ بِهِ نَفْسُهُ وَ نَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ (ق: ۱۷) اس آیت میں خدا تعالٰی نے
قرآن شریف کی سچائی کا ثبوت دیا ہے اور فرمایا ہے کہ قرآن شریف کی سچائی کا یہ ثبوت ہے اور
اس کے خدا کی طرف سے ہونے کی یہ دلیل ہے کہ وساوس نفسانی کو کوئی انسان تو سمجھ ہی نہیں
سکتا۔ کیونکہ کسی کو کیا معلوم ہے کہ دوسرے کے دل میں کیا کیا خیالات گزرتے ہیں اور کون کون سی
بات اس کے دل میں کھٹکتی ہے۔ اگر کوئی سمجھ سکتا ہے تو وہ خالق ہی ہے۔ پس جبکہ خالق ہی سمجھ سکتا
ہے تو قرآن شریف کے ہماری طرف سے ہونے کی یہ دلیل ہے کہ ہم نے کل و سادس انسان کا اس
میں بادلائل رڈ کیا ہے۔ اور یہ کسی انسان کا کام نہیں ہو سکتا۔ اس لئے ثابت ہوا کہ کلام جو ہے تو اسی
ہستی کی طرف سے ہے کہ جو خالق ہے کل انسانوں کی تبھی تو اس نے ہر ایک کے خیال کا اس میں رو
کر دیا ۔ ورنہ غیر تو غیر انسان تو اپنے بیوی بچے کے خیالات پر بھی آگاہی حاصل نہیں کر سکتا۔ پھر کس
طرح ممکن تھا کہ کوئی انسان ایسی کامل کتاب اپنی طرف سے بنائے کہ جس میں کل وساوس انسان کا
رڈ موجود ہو ۔ اور باہر سے دعوی یا دلائل مانگنے کی کچھ ضرورت نہ پڑے ۔ پس اس آیت میں قرآن
شریف نے دعوی کیا ہے کہ کل دعوے اور دلائل میرے اندر موجود ہیں۔ اور میں ایک کامل
کتاب ہوں اور کسی قسم کا بھی وسوسہ اور شیطانی خیال ہو اس کا جواب تدبر کرنے والے انسان کے
لئے مجھ میں موجود ہو گا۔ اور کوئی اعتراض بھی ذات و صفات اللہ پر نہ پڑے گا کہ جس کا جواب نہ دیا
گیا ہو۔ اور کوئی حرف گیری اسلامی عقائد پر نہ کی جائے گی کہ جس کارڈ نہ کیا گیا ہو۔ پس یہ کام خدا
کے سوا اور کسی کا ہو نہیں سکتا اس لئے یہ کتاب ضرور الہامی ہے۔
اب میں کافی طور سے بتا چکا ہوں کہ قرآن شریف نے بھی یہ دعوی کیا ہے کہ ہر ایک الهامی
کتاب کا فرض ہونا چاہئے کہ کل ضروری باتوں کا اس میں بیان ہو۔ اور وہ بغیر دلائل کے بیان نہ کی
گئی ہوں بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ان کے لئے دلائل بھی آنے چاہئیں۔ اگر قرآن شریف کے
بتائے ہوئے اس پاک اصول پر دنیا کار بند ہوتی تو میں خیال کرتا ہوں کہ بہت سے جھگڑے خود بخود
ہی طے ہو جاتے اور کچھ لمبے چوڑے مباحثات نہ کرنے پڑتے ۔۔۔ مگر افسوس کہ چونکہ غیر مذاہب
اس نعمت سے خالی ہیں۔ اس لئے حتی المقدور وہ اس کے قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے ۔ مگر
میں نے اس پر اس لئے زور دیا ہے کہ شاید کسی سعید روح کو کچھ فائدہ پہنچے اور وہ سوچے اور غور کو وہ
کرے کہ کیا وجہ کہ ہم خدا کی مدد کو آئیں۔ اور وہ خود اپنی الهام کردہ کتاب کو ایسا نا قص رکھے کہ
انوار العلوم جلد |
۲۲۴
دلائل تو دلائل دعاوی تک ہم کو خود تیار کرنے پڑیں۔ اور اس صورت میں پھر خدا تعالیٰ کا ہم پر کیا
احسان ہوا۔ یہ تو ہماری اپنی کوششوں کا نتیجہ ہوا کہ لوگ خدا کو سمجھنے لگے ورنہ اگر ہم کوشش نہ
کرتے تو خدا کی کتاب تو خدا کی کتاب ایک بے فائدہ چیز کی طرح رہ جاتی۔ مگر اسلام ہی ایک مذ ہے سلام ہی ایک مذہب ہے کہ کہتا ہے کہ
تم ہماری مخلوق ہو ہم کو تمہاری مدد کی کچھ ضرورت نہیں۔ ہم نے اپنی کتاب کو کامل بنایا ہے۔ اور
دعاوی اور دلائل میں ناقص نہیں رکھا۔ پس اگر تم ہدایت پاتے ہو تو نہ اس لئے کہ تم ہم پر احسان
کرتے ہو بلکہ اس لئے کہ ہم نے تمہارے لئے سچائی کو ایسا بین کر کے کہہ دیا ہے کہ سوائے نادان یا
شریر آدمی کے کوئی اس کا انکار نہیں کر سکتا۔ پس جس رنگ سے اسلام کو خدا تعالی نے دنیا کے
سامنے پیش کیا ہے۔ اس طرح اسلام پر اس کے ماننے والوں کا کوئی احسان نہیں۔ بلکہ اسلام کا ان پر
ہے۔ لیکن دوسرے مذاہب کا دار ومدار ان کے پیرووں پر ہے۔ اگر انہوں نے ان کی خبر گیری کی اور
اپنے پاس سے ان کے لئے دلائل مہیا کئے تب تو وہ کچھ بیچ رہے۔ ورنہ جسم بے جان کی طرح زمین پر
جاپڑے جو کہ ایک سچے مذہب کی نشانی نہیں۔ پس اسی اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے میں تمام دعاوی
اور ان کے دلائل قرآن شریف سے ہی بیان کروں گا۔ وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ
یا تو اسلام میں نجات ہے یا کسی مذہب میں نہیں
دوسری بات جو تمہید ہی میں بیان کر دینا ضروری سمجھتا ہوں۔ یہ مذاہب میں جھگڑا کیوں ہے ہے کہ تمام مذاہب کا جو جھگڑا پڑتا ہے۔ تو صرف ایک دوسرے
کو دعوت کرنے کی وجہ سے ہی پڑتا ہے۔ مثلاً مسیحی جب تمام دنیا کے مذاہب کے پیرڈوں کو اپنی
طرف بلاتے ہیں۔ اور اپنے مذہب کو ہی سچا سمجھ کر دو سروں کو بھی اس کے قبول کرنے کی تلقین
کرتے ہیں۔ تبھی دوسرے مذاہب کو بھی اس کے رد کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اگر دنیا میں کل
مذاہب ایسے ہی ہوتے کہ وہ ایک دوسرے کے پیروں کو اپنے اندر ملانے کی طرف توجہ نہ کرتے ۔
یا انہیں ممنوع ہوتا تو ہر گز یہ ضرورت پیش نہ آتی کہ ایک مذہب دوسرے مذہب کی اس زور شور
سے تردید کرتا۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ ان فرقوں میں جو دوسرے مذاہب کے پیروان کو اپنے اندر
شامل نہیں کرتے ۔ اس قسم کے مباحثات پیش نہیں آتے ۔ مثلاً کہیں نظر نہیں آئے گا کہ یہودی اور
سناتن دھرم کے پیرو ایک دوسرے کے بر خلاف سختی سے مذہبی مباحثات کر رہے ہوں۔ مگر یہودیوں
نجات
انوار العلوم جلد 1
۲۲۵
نجات
مسیحیوں یا یہودیوں اور مسلمانوں میں اس قسم کے مباحثات بہت سے مقام پر مشاہدہ میں آسکتے ہیں۔
مگر پھر بھی کامل جوش کے ساتھ نہیں کیونکہ مسیحی یا مسلمان تو یہودیوں کو اپنے اندر شامل نہیں
کرتے۔ مگر جب یہی مباحثات مسلمانوں اور مسیحیوں یا مسیحیوں اور آریوں کے درمیان دیکھے
جائیں تو بڑی کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ اور اس کی یہ وجہ ہے کہ تینوں قومیں ایک دوسرے کو
اپنے اندر شامل کر لینا جائز حق نہیں بلکہ ثواب کا کام سمجھتی ہیں اور اس لئے چاہتی ہیں کہ جس طرح
ہو اپنے مد مقابل کو بھی اپنا ہم زبان بنالیں ایک مسلمان چاہتا ہے کہ کل مسیحی بھی مسلمان ہو جائیں۔
اور ایک مسیحی چاہتا ہے کہ کل مسلمان بھی مسیحی ہو جائیں ۔ اور اسی طرح ایک آریہ ان دونوں
گروہوں کی نسبت ایسے ہی خیال رکھتا ہے۔ گو میں اس بات سے انکار نہیں کر سکتا کہ تینوں کے
محرکات مختلف ہوں۔ مثلاً کوئی تو اس لئے چاہتا ہو کہ خدا تعالیٰ کا فضل میری طرح سے دیگر بنی نوع
انسان پر بھی نازل ہو۔ اور وہ بھی حقیقی نجات سے بہرہ ور ہوں۔ اور دوسرا اس لئے کہ مشرق میں
ہمارا قدم خوب مضبوطی سے جم جائے ۔ اور تیسرا اس لئے کہ ہمارے حق میں ووٹ دینے والوں کی
کثرت ہو جائے۔ اور کونسلوں میں ہمارے ممبر کثرت سے ہوں۔ اور ہماری پولیٹیکل عزت بڑھ
جائے۔
مگر اس جگہ ہم کو اس سے بحث نہیں کہ ان میں سے ہر ایک کے محرکات کیا ہیں ۔ بلکہ ہمارا منشاء
صرف یہ ہے کہ کسی نہ کسی خیال کے ماتحت یہ تینوں مذاہب تمام دنیا کو اپنے خیالات میں رنگین کرنا
چاہتے ہیں۔ اور اسی وجہ سے ہم دیکھتے ہیں کہ انہیں تینوں گروہوں میں آپس میں زیادہ مباحثات
ہوتے ہیں۔ پس اگر ثابت ہو جائے اور مسیحی اس بات کو مان لیں کہ ہمارے مذہب میں دوسرے
لوگوں کا شامل کرنا جائز نہیں۔ تو فورا ان کا یہ جوش و خروش جا تا ر ہے۔ اور سب پادری اپنے اپنے
گھروں کو واپس چلے جائیں۔ اور اگر آریہ اپنے سناتن دھرمی بھائیوں کی طرح شدھی کا ناجائز
ہونا یقین کرلیں تو ابھی ان کی یہ تمام تیزی جاتی رہے۔ اور یہ جس قدر مذہبی رسالے اور اخبار
نکل رہے ہیں ایک ایک کر کے سب بند ہو جائیں۔ اور کل مذہبی مباحثات یک قلم موقوف ہو
جائیں۔
پس جب یہ بات ہے تو میں بھی اس مضمون کے شروع کرنے سے پہلے اس بات پر غور کرنا۔
ضروری سمجھتا ہوں کہ آیا مسیحیوں کو ہم سے مباحثات کرنے اور ہم کو اپنے مذہب میں شامل کرنے
کی اجازت بھی ہے کہ نہیں۔ اگر نہیں تو پھر کسی اور بحث کی ضرورت نہیں رہتی۔ اور اسی طرح
انوار العلوم جلد 1
۲۲۶
نجات
آریوں کی نسبت دیکھنا ہے کہ کیا ان کے مذہب نے انہیں دوسرے لوگوں کو اپنے اندر شامل کرنے
کی اجازت بھی دی ہے یا نہیں۔ اگر نہیں تو پھر آریوں سے بھی ہم کو بحث کرنے کی کوئی ضرورت
نہیں رہتی۔ پس نجات کے سوال پر بحث ہی تب ہو سکتی ہے کہ اول یہ سوال حل کیا جائے کہ یہ تینوں
مذاہب، تبلیغ عام کے مجاز بھی ہیں یا نہیں۔ اگر ان میں سے کوئی مذہب تبلیغ عامہ کا مجاز نہیں تو پھر وہ
ان مباحثات میں شامل نہیں ہو سکتا۔ اس لئے اول تو ہم مسیحیوں کی کتاب انجیل میں دیکھتے ہیں کہ کیا
ان کو عام منادی کی اجازت بھی ہے یا نہیں۔ جس کے بعد پھر نجات کے مسئلہ پر بحث کی ضرورت
ہوگی۔
انجیل سب دنیا کے لئے نہیں ہوں میں مسیحیت کو دیکھتا ہوں کہ اس کے متعلق یسوع کا کیا
ہے
رمذاہب
جائے یا نہ ۔ سو اول ہی جو حکم مجھے انجیل میں نظر آتا ہے وہ یہ ہے کہ میچ کچھ واعظ مقرر کرتا ہے اور
ان کو حکم کرتا ہے کہ "غیر قوموں کی طرف نہ جانا اور سامریوں کے کسی شہر میں داخل نہ ہونا۔ بلکہ
پہلے اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کے پاس جاؤ ۔ اور انہیں منادی کرو۔ اور کہو کہ آسمان کی
بادشاہت نزدیک آئی امتی باب ۱۰ آیت ۷٬۶۵) چنانچہ اس آیت سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ
یسوع نمبر قوموں میں منادی کو نا جائز سمجھتا ہے کیونکہ وہ حواریوں کو خاص طور سے منع کرتا ہے کہ تم
یہودی قوموں میں ہی منادی کرو مگر غیر قوموں میں مت جاؤ ۔ گویا کہ وہ ایسے نجس اور ناپاک لوگ
ہیں کہ ان کو اپنے مذہب کی تلقین کرنی تو الگ رہی ان کے پاس جانے سے بھی انسان ناپاک ہو جاتا
ہے۔ اس لئے جس قدر ممکن ہو ان سے دور رہنا ہی مناسب اور پسندیدہ ہے۔
پس جبکہ یسوع ہی غیر قوموں کی نسبت یہ حکم پاس کرتا ہے تو پھر آج مسیحی صاحبان کا کیا حق
ہے کہ وہ اس پیغام کو جو یسوع خاص بنی اسرائیل کی گم شدہ بھیڑوں کے لئے لایا تھا کل دنیا کے
سامنے پیش کریں۔ یسوع کی اس طرح خاص طور سے تاکید سے معلوم ہوتا ہے کہ حواریوں کی
عادات اور مزاجوں سے اسے اس قسم کا خوف ضرور تھا کہ یہ لوگ جرأت کر کے غیر مذاہب والوں
کو بھی کہیں وعظ نہ شروع کر دیں۔ سو اس نے اس خرابی کو روکنے کے لئے شروع میں ہی نصیحت کر
دی کہ دیکھنا غیر مذاہب کے لوگوں میں جاکر نصیحت مت کرنا اور میری تعلیم کو ان کے سامنے مت
پیش کرنا بلکہ یہی نہیں ان کے پاس تک نہ پھٹکنا پھر تعجب کی بات ہے کہ جب یسوع کا یہ فیصلہ ہے تو پھر
پادری صاحبان کس برتے پر دنیا میں انجیل کی منادی کرتے پھرتے ہیں۔ اور لوگوں کو جائز و نا جائز
انوار العلوم جلد |
۲۲۷
نجات
طریق سے اپنے مذہب میں شامل کرنے کی فکر میں لگے رہتے ہیں۔
ایک بات اس جگہ پر اور قابل غور ہے کہ اگر مسیحی صاحبان فرما دیں کہ یہاں تو صاف لفظ آیا
ہے کہ پہلے اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کے پاس جاؤ ۔ اس میں سے ہمیشہ کی ممانعت کہاں سے
نکال لی۔ سو اس کا جواب یہ ہے کہ اس آیت سے ، ب یہ ہے کہ اس آیت سے یہ ضرور نکلتا ہے کہ جب تک یہودیوں کی کھوئی
ہوئی بھیڑوں میں منادی نہ ہو جائے تب تک غیر قوموں میں منادی نہ کی جائے۔ اب اس کی دو ہی
صورتیں ہیں۔ یا تو اس کے یہ معنی ہیں کہ ان کو جب تک اپنے اندر شامل نہ کر لو تب تک دو سرے
لوگوں کی طرف رخ نہ کرو۔ اور یا یہ معنی ہیں کہ انہیں ایک دفعہ خبر دیدو کہ آسمان کی بادشاہت
نزدیک ہے۔ اور پھر تمہارا کچھ فرض نہیں۔ سو ہم دیکھتے ہیں کہ یہ دونوں معنی لے کر بھی مسیحیوں پر
سے الزام دور نہیں ہوتا۔ کیونکہ اگر یہ معنی لئے جائیں کہ جب تک یہودی مان نہ لیں اس وقت
تک غیر قوموں میں تبلیغ نہ کی جائے تب بھی مسیحیوں پر اعتراض ہے کہ اب تک یہودی دنیا میں باقی
ہیں۔ جب تک وہ کل کے کل تمہاری منادی میں نہ آجائیں۔ تب تک غیر قوموں میں منادی کرنا
سراسر نا جائز ہے۔ اور یسوع کے حکم کے ماتحت جب تک ایک یہودی بھی صفحہ دنیا پر موجود ہے ۔ تب
تک مسیحی کسی اور کو اپنے مذہب کی تلقین نہیں کر سکتے۔ پس ان کا ہم لوگوں کو ابھی انجیل سنانا قبل
از وقت ہے۔ پہلے اپنے خدا کے اکلوتے بیٹے کے حکم کے ماتحت کل یہودیوں کو مسیحی بنالیں تو پھر
ہماری طرف رخ کریں۔
اور اگر اس کے یہ معنی لئے جائیں کہ نہیں صرف ایک دفعہ منادی کر دینی ہی کافی تھی۔ آگے
کوئی مانے یا نہ مانے۔ اس سے کچھ غرض نہیں۔ یہ اس کی اپنی دیانت اور امانت پر منحصر ہے۔ تو پھر بھی
یہ اعتراض پڑتا ہے کہ یسوع کی کھوئی ہوئی بھیڑیں تو وہ تھیں کہ جن کو بخت نصر یروشلم کے علاقہ
سے لے گیا تھا۔ چنانچہ بائبل پڑھنے والوں سے مخفی نہیں ہے کہ اسرائیل کے بارہ قبیلے تھے۔ اور وہ
تمام ملک شام اور اس کے آس پاس پھیلے ہوئے تھے۔ چنانچہ جب ان میں شرار میں حد سے زیادہ
بڑھ گئیں۔ اور اللہ تعالیٰ کے حدود کو انہوں نے توڑ دیا ۔ اور دنیا میں بجائے امن قائم کرنے کے فساد
مچانے لگے ۔ تو بابل کا بادشاہ بخت نصران پر حملہ آور ہوا۔ اور خدا نے اس کے ہاتھوں ان کو سزادی
چنانچہ بخت نصر ان کے دس قبیلوں کو پکڑ کر اپنے ساتھ لے آیا ۔ اور ان کو افغانستان وغیرہ ممالک میں
پھیلا دیا (چنانچہ افغان اور کشمیری انہیں کی نسلوں میں سے ہیں) اور یروشلم اور اسکے گرد و نواح میں
صرف دو قبیلے رہ گئے ۔ سو وہ دس قبیلے جو بخت نصر کی قید میں پڑ کر اپنے وطن سے دور جا پڑے ۔ وہ بنی