نجات ۲

انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 2

انوار العلوم جلد 1
۲۲۸
نجات
اسرائیل کی گم شدہ بھیڑیں کہلائے۔ اور انہیں کے لئے مسیح اپنے حواریوں کو حکم دیتا ہے کہ پہلے تم
اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کے پاس جاؤ ۔ مگر بر خلاف اس کے ہم دیکھتے ہیں۔ کہ حواریوں نے
ان گم شدہ بھیڑوں کی طرف توجہ ہی نہیں کی۔ بلکہ یسوع کے صلیب پر چڑھائے جانے کے بعد ہی
فورا غیر قوموں کی طرف متوجہ ہو گئے ۔ جو کہ قطعا نا جائز تھا۔ پس اگر صرف منادی کے معنی ہی لئے
جائیں تب بھی تو کام نہیں چلتا۔ کیونکہ حواریوں نے یسوع کے حکم کے خلاف کھوئی ہوئی بھیڑوں کی
طرف بھی نہیں توجہ کی۔ اور ان غریبوں کا خیال تک نہیں کیا۔ بلکہ مالدار قوموں کے پھانسنے کی
طرف متوجہ ہو گئے ۔ پس ان معنوں کی رو سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ کل یورپ و امریکہ کے مسیحی
بے فائدہ اپنے آپ کو مسیحی کہتے ہیں کیونکہ جب تک حواری کھوئی ہوئی بھیڑوں کی تلاش نہ
کر لیتے۔ ان میں تبلیغ کرنا ہی ان کے لئے نا جائز تھا۔ اور یسوع کی اس کے لئے ممانعت تھی۔ پس
یورپ اور امریکہ کے لوگ تو ایشیا کے مسیحی بنانے کی فکر میں ہیں۔ اور انجیل سے معلوم ہوتا ہے کہ
خود وہ بھی مسیحی نہیں ہیں۔
درم مرقس باب ۷ آیت ۲۶ ۲۷ میں لکھا ہے ”کہ ایک عورت جس کی لڑکی پر بھوت پر بھوت سوار تھا
یسوع کے پاس آئی اور یہ عورت یونانی تھی۔ اور اس نے آکر اپنی لڑکی کے چنگا ہونے کی درخواست
کی۔ پھر یسوع نے اسے کہا کہ پہلے فرزندوں کو سیر ہونے دے۔ کیونکہ فرزندوں کی روٹی لے کے
کتوں کے آگے ڈالنا لائق نہیں"۔ پس اس جگہ سے بھی صاف معلوم ہوتا ہے کہ مذہب کی تلقین تو
الگ رہی۔ یسوع تو ان سے معمولی مہربانی سے پیش آنا تک پسند نہیں کرتا۔ بلکہ کہتا ہے کہ تم کہتے ہو ۔
تمہارے آگے میں اپنے فرزندوں کی روٹی کیونکر ڈال دوں۔ پس ان آیات کو دیکھتے ہوئے بھی کون
کہہ سکتا ہے کہ یسوع کا منشاء دیگر اقوام میں تبلیغ کرنے کا بھی تھا۔
سوم حز قیل باب ۳۴ آیت ۱۶ میں ہے کہ ”میں اس کو جو کھویا گیا ڈھونڈوں گا۔ اور اسے جو ہا نکا
گیا پھر لاؤں گا۔ اور اس کی ہڈی کو جو ٹوٹ گئی ہے باندھوں گا اور بیمار کو تقویت دوں گا " اس میں
ایک پیشگوئی معلوم ہوتی ہے کہ بنی اسرائیل کے بارہ گھرانے اکٹھے کئے جائیں گے۔ اور ان میں ایک
نبی بھیجا جائے گا کہ جو کمزوروں کو طاقتور اور بہادروں کو ضعیف کر دے گا۔ اور اس کے ہاتھ پر پھر بنی
اسرائیل کی جماعت ایک ہو جائے گی۔ چنانچہ بائبل کے حاشیہ پر اس کا حوالہ دیا گیا ہے کہ اس
پیشگوئی کا ذکر متی باب ۱۸ آیت ۱۰ میں بھی ہے۔ جس کے دیکھنے سے یہ عبارت نظر آتی ہے کہ ”ابن
آدم آیا ہے کہ کھوئے ہوؤں کو ڈھونڈ کے بچارے" ۔ جس سے معلوم ہوا کہ حز قیل نبی نے جو

انوار العلوم جلد 1
۲۲۹
پیشگوئی کی تھی۔ یسوع اسے اپنی نسبت بتاتا ہے۔ اور لوگوں پر حجت قائم کرتا ہے۔ کہ کیا تم کو معلوم
نہیں کہ حز قیل نبی نے ایک پیشگوئی کی تھی۔ کہ ایک نبی آئے گا۔ جو کھوئے ہوؤں کو ڈھوندے گا۔
پس جب میں اس کام کے لئے آگیا ہوں۔ تو پھر میرا انکار کیوں کرتے ہو ۔ پس معلوم ہوا کہ خود یسوع
بھی اپنا کام بنی اسرائیل کے بارہ گھرانوں کی تلاش بتاتا ہے۔ پس کس طرح ہو سکتا ہے کہ جس کا کام
تھا بنی اسرائیل کی بھیڑوں کو ڈھونڈنے کا۔ وہ لگ جائے یورپ کی بھیڑوں کی تلاش میں۔
کیا وہ افسر عقلمند سمجھا جاتا ہے کہ گورنمنٹ تو اسے سوڈان پر حملہ کرنے کے لئے بھیجے اور وہ
جاپان پر حملہ کر دے۔ اور کیا ایسا نو کر اعتبار کے قابل ہو سکتا ہے کہ جسے کہا تو جائے کہ پینے کے لئے
سرد پانی لاؤ اور وہ منہ دھونے کے لئے گرم پانی لے آئے ۔ یا وہ دکاندار لین دین کے قابل سمجھا
جائے گا کہ جس سے ٹوپی منگوائی جائے اور وہ جوتی بھیج دے۔ پس کس طرح ممکن ہے کہ یسوع تو
بھیجا جائے بنی اسرائیل کی گم شدہ بھیڑوں کی تلاش میں مگر وہ اس کام کو چھوڑ چھاڑ کر یورپ کی
طرف متوجہ ہو ۔ مگر چونکہ یہ کام ایک بہت ہی ناقص عقل اور کو تہ اندیش انسان کا ہے۔ اس لئے
یسوع کی طرف ہم اس کو منسوب نہیں کر سکتے ۔ کیونکہ دوسرے مقامات سے صاف معلوم ہوتا ہے
کہ وہ غیر قوموں میں تبلیغ کو برا جانتا تھا۔ پس ہم یہی کہیں گے کہ یسوع کے صلیب دیے جانے کے
بعد کسی وقت یہ بدعت نکلی کہ غیر قوموں میں مسیحیت کی تبلیغ شروع ہوئی جو کہ بائبل کی تعلیم کے
بالکل بر خلاف تھی۔ کیونکہ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ یسوع صرف بنی اسرائیل کی گم شدہ
بھیڑوں کے لئے ہی تھا اور نہ باقی دنیا سے اس کا کچھ کام نہ تھا۔
چهارم متی باب ۵ آیت ۷ ۱ سے ۲۰ تک میں ہے کہ ” یہ خیال مت کرو کہ میں توریت یا نبیوں
کی کتاب منسوخ کرنے کو آیا میں منسوخ کرنے کو نہیں بلکہ پوری کرنے کو آیا ہوں۔ کیونکہ میں تم
سے سچ سچ کہتا ہوں کہ جب تک آسمان اور زمین ٹل نہ جائیں۔ ایک نقطہ یا ایک شوشہ توریت کا
ہر گز نہ مٹے گا۔ جب تک سب کچھ پورا نہ ہو۔ پس جب کوئی ان حکموں میں سے سب سے چھوٹے کو
ٹال دیوے۔ اور ویسا ہی آدمیوں کو سکھاوے آسمان کی بادشاہت میں سب سے چھوٹا کہلائے گا۔ پر جو
کہ عمل کرے اور سکھا دے وہی آسمان کی بادشاہت میں سب سے بڑا کہلائے گا۔ " اس آیت میں
یسوع نے بین طور سے اپنا کام بتا دیا ہے۔ کہ میں توریت سے ایک نقطہ اور ایک شوشہ تک مٹا نہیں
سکتا اور نہ مٹانا چاہتا ہوں۔ اور کوئی حکم جو توریت میں ہو ۔ اس کو منسوخ کرنا میرے اختیار سے بالا
ہے۔ یا میں ایسا کرنا ہی نہیں چاہتا۔ اور یہ کہ نہ صرف توریت بلکہ علاوہ توریت کے مجموعہ بائبل میں
نجات

انوار العلوم جلد 1
۲۳۰
جتنے نبیوں کی کتب ہیں۔ ان میں سے کسی کتاب کے کسی حکم کا بھی انکار کرنے یا اسے منسوخ کرنے کا
کے لئے میں مبعوث نہیں ہوا۔ بلکہ میرا تو یہ کام ہے کہ میں ان احکام کو پورا کروں۔ اور جن باتوں پر
لوگوں نے عمل چھوڑ دیتے ہیں۔ ان پر ان سے عمل کرواؤں اور جو جو غفلتیں ان میں پھیل گئی ہیں۔
ان کو دور کروں۔ اور پھر موسی کے زمانہ کی طرح یہودیوں کو تو ریت کا پکا مطیع اور فرمانبردار بناؤں۔
اور اگر کوئی ایک حکم بھی مجھ سے چھڑوانا چاہے۔ تو میں اسے نہیں چھوڑوں گا۔ اور جیسے توریت اور
دوسرے انبیاء کی کتب میں مذکور ہے۔ اس پر عمل کروں گا۔ اور اپنے پیرڈوں سے عمل کرواؤں گا۔
بلکہ وہ کہتا ہے کہ توریت کے احکام سے تو ایک شوشہ کا ٹل جانا بھی اس سے کہیں زیادہ مشکل ہے کہ
آسمان و زمین مل جائیں۔ اور دنیا غارت ہو جائے۔ پس ممکن ہے کہ ایک دم میں تمام زمین و آسمان
برباد ہو جائیں۔ مگر تو ریت کے کسی حکم کا ٹلنا یا منسوخ ہونا محال اور بالکل محال ہے ۔ پس اس آیت
سے بہت سے مسئلوں کا خود بخود ہی حل ہو جاتا ہے۔ مگر اس وقت تو ہم کو صرف اس معاملہ سے تعلق
ہے۔ کہ آیا مسیحیوں کو غیر قوموں میں تبلیغ کرنے کی اجازت بھی ہے یا نہیں۔ سو جبکہ خود مسیح کہتا ہے
کہ میں توریت یا دوسرے نبیوں کے مقولوں میں سے کسی کو بھی رڈ کرنے نہیں آیا ۔ تو صاف بات
ہے کہ ہم یہودیوں میں دیکھ لیں کہ وہ کیا اس کے متعلق رائے رکھتے ہیں۔
ہم دیکھتے ہیں تو ہم کو معلوم ہوتا ہے کہ توریت و دیگر صحف انبیاء نے یہودیوں کو اپنے مذہب
کی تلقین تو الگ غیر قوموں سے میل ملاپ کرنے تک کو منع کیا ہے۔ چنانچہ یہی وجہ ہے کہ یہودی غیر
اقوام کو بہت نفرت سے دیکھتے ہیں۔ اور نجات کو اپنے ہی اندر مخصوص رکھتے ہیں۔ اور اپنے سوا
دوسری قوموں کو نفرت سے غیر مختون کہتے ہیں۔ اور اگر ان میں یہ تعلیم نہ ہوتی ۔ تو شاید مسیحی تعلیم
بڑھنے بھی نہ پاتی اور وہیں کی وہیں رہ جاتی۔ مگر چونکہ یہودی تو لوگوں کو اپنے اندر شامل نہ کرتے
تھے مگر مسیحی کر لیتے تھے۔ اس لئے ان کی طاقت روز بروز بڑھنے لگی۔ غرضیکہ یہودیوں میں غیر
قوموں کو اپنے اندر شامل کرنا ایک سخت گناہ خیال کیا جاتا تھا۔ اور اس حکم کے بر خلاف کرنا ایک بڑا
گناہ سمجھا جاتا تھا۔ بلکہ جو ایسا کرے خود اس کے ساتھ تعلق رکھنا بھی ایک گناہ جانتے تھے ۔ تو اس
صورت میں مسیح کے اپنے قول کے مطابق ہی کہ میں توریت کے احکام کا ایک شوشہ مٹانے یا
منسوخ کرنے نہیں آیا۔ بلکہ اسے پورا کرنے آیا ہوں۔ چاہئے تھا کہ حواری یا جن لوگوں نے غیر
مختون قوم کو اپنے اندر شامل کیا وہ اس کام سے رکھتے اور بیچتے ۔ مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ اور ان
کے اس فعل سے انجیل کی عام منادی کا جواز نہیں نکلتا بلکہ نافرمانی اور محسن کشی سمجھی جاتی ہے۔ کتنے
نجات

انوار العلوم جلد 1
۲۳۱
نجات
ظلم کی بات ہے کہ یسوع جس کام کے لئے آیا تھا اور جس کا وہ بار بار اعلان کرتا ہے اس کو ترک کر
کے اپنے من مانے کام شروع کر دیئے گئے ہیں۔ توریت اور صحف انبیاء سے غیر قوموں کی منادی
منع تھی۔ مسیح ان کی سچائی کو قبول کرتا ہے ۔ پھر بتاؤ کہ کس حکم سے غیر قوموں سے تعلقات پیدا کرنے
اور ان میں تبلیغ کرنے کا فتوی ملا۔ دوسرے یہ کہ نہ صرف توریت کی نسبت ہی بلکہ مسیح تو قیموں
کے اقوال کی نسبت بھی کہتا ہے کہ جو کچھ یہ کہتے ہیں وہ کرو پر جو کچھ وہ کرتے ہیں وہ نہ کرو۔ چنانچہ
تقیمی اور فریسی تو اس کام کو بہت برا کہتے تھے ۔ سو ان کے اقوال کے مطابق بھی حواریوں کو ایسا کرنا
نا جائز تھا۔ کیونکہ خود یسوع نے کہا ہے کہ قیدیوں اور فریسیوں کے اقوال پر عمل کرو۔
اس بات کے ثابت کرنے کے لئے کہ یہودیوں میں غیر قوموں میں تبلیغ کرنا منع تھا مجھے کہیں
دور جانے کی ضرورت نہیں۔ خود پطرس رسول کے قول سے یہ بات ثابت ہوتی ہے ۔ چنانچہ اعمال
باب ۱۰ آیت ۲۸ میں اس رسول کی بابت لکھا ہے کہ اس نے ایک سردار کو جو یہودی نہ تھا۔ کہا کہ
" تم جانتے ہو کہ یہودی کو بیگانے سے صحبت رکھنی یا اس کے ہاں جانا روا نہیں “ جس سے صاف
معلوم ہوتا ہے کہ حواری بھی اس کا اقرار کرتے ہیں کہ یہودی کو دو سرے سے صحبت رکھنی روا
نہیں۔ اور اپنا مذہب اسے تلقین کرنا نا جائز ہے۔ پس بموجب اس قاعدہ کلیہ کے جو یسوع نے مقرر
فرمایا تھا کہ میں ایک شوشہ تک توریت سے نہ مٹاؤں گا۔ مسیحیت کی تلقین غیر قوموں میں کرنی ناجائز
تھی اور ہے۔
پھر اعمال بابا آیت اسے ۳ تک لکھا ہے کہ ” اور رسولوں اور بھائیوں نے جو یہودیہ میں
تھے ۔ سنا کہ غیر قوموں نے بھی خدا کا کلام قبول کیا۔ اور جب پطرس یروشلم میں آیا۔ تو مختون اس
سے یہ کہہ کر بحث کرنے لگے۔ کہ تو نا مختونوں کے پاس گیا۔ اور ان کے ساتھ کھایا " اس آیت سے
بھی معلوم ہوتا ہے کہ یسوع کے صلیب پانے کے بعد تک حواریوں کا یہی خیال تھا کہ نا مختونوں اور
غیر قوموں میں تبلیغ نا جائز ہے۔ جس سے یہودیوں کا مذہب خوب معلوم ہو جاتا ہے۔ اور یہ بھی پتہ
چل جاتا ہے کہ یسوع نے صلیبی واقعہ تک اپنے پہلے حکم کو غیر قوموں میں تبلیغ نہ کرنا موقوف نہیں
کیا تھا۔
اس سے بھی زیادہ کھلی یہ بات ہے کہ اعمال باب 11 آیت 19 میں چند رسولوں کی نسبت لکھا ہے
کہ وہ پھرتے پھرتے نینیکے وکیرس اور انٹا کیا میں پہنچے ۔ مگر یہودیوں کے سوا کسی کو کلام نہ سناتے
تھے " جس سے خوب اچھی طرح سے معلوم ہو جاتا ہے کہ یہودیوں میں غیر قوموں کو ہدایت کرنا

انوار العلوم جلد 1
۲۳۲
نجات
سخت ممنوع تھا۔ پس خود حواریوں کے اقوال اور افعال سے ثابت ہوتا ہے کہ یہودیوں میں غیر
قوموں میں تبلیغ کرنا منع تھا۔ اور چونکہ خود یسوع نے کہا ہے کہ میں توریت اور دوسرے انبیاء کے
احکام کا ایک شوشہ تک نہیں مٹاؤں گا۔ بلکہ وہ ابد تک قائم رہیں گے تو پھر کسی حواری کا یا ان کی
کونسل کا کوئی حق نہیں کہ وہ اس قانون کو بدل سکیں خواہ کسی خواب یا الہام کی ہی بناء پر ہو کیونکہ
جس کی نسبت خود خدا کا بیٹا (نعوذ باللہ ) کہتا ہے کہ وہ قانون کو ابد تک نہ بدلیں گے ان کو بدلنا کسی
پطرس یا شمعون کے رویا یا الہام کی بناء پر کسی طرح درست نہیں ہو سکتا۔ ورنہ دوہی صورتیں ہیں یا تو
یہ مان لیا جائے کہ یسوع کا علم ناقص تھا اور یا یہ کہ مذکورہ بالا کلمات انجیل میں پیچھے سے مل گئے ہیں
ان دونوں حالتوں میں انجیل کا کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔
پنجم ایک اور دلیل کا یہاں لکھ دینا ضروری سمجھتا ہوں اور وہ یہ کہ یسوع ایک موقعہ پر
حواریوں کو فرماتا ہے کہ ” وہ چیز جو پاک ہے۔ کتوں کو مت دو اور اپنے موتی سوروں کے آگے نہ
پھینکو کہ دے انہیں پامال کریں۔ اور پھر کر تمہیں پھاڑیں " (متی باب کے آیت (۶) اس آیت میں
یسوع نے کیسے پر زور اور جوش دلانے والے الفاظ میں حواریوں سے التجا اور استدعا کی ہے کہ دیکھو
اپنے جوشوں کو دباؤ اور نرمی سے کام لو میں جو تم کو تعلیم سکھاتا ہوں وہ موتیوں کی طرح ہے۔ اسے
ضائع مت کرو۔ اسے غیر قوموں کے سامنے پیش مت کرو۔ کیونکہ جیسے موتیوں کی قدر کہتے اور منور
نہیں کر سکتے۔ اسی طرح یہ لوگ بھی اعلیٰ باتوں کی قدر پہچاننے سے عاری ہیں۔ اور اگر تم ان کے
سامنے یہ تعلیم پیش کرو گے ۔ تو جیسے سٹور موتیوں کو پاؤں میں روند ڈالتے ہیں۔ اسی طرح سے یہ
لوگ اس تعلیم کو تباہ کر دیں گے۔ اور اس کی خوبی کو خاک میں ملا دیں گے۔ اور اس میں اپنی طرف
سے بہت سی باتیں ملا دیں گے۔ یہاں تک کہ وہ موتی جو تم ان کے سامنے پیش کرو گے ۔ وہ ان مسلے
ہوئے موتیوں کی طرح ہو جائیں گے جو زمین پر روندے گئے ہوں اور ان میں اور مٹی میں کچھ فرق
نہ ہو سکے گا۔ اور نہ صرف وہ اس تعلیم کو ہی خراب کر دیں گے۔ بلکہ تم پر اور مجھ پر ایسے ایسے الزام
باندھیں گے کہ پھر بچنے کی کوئی راہ نہ ملے گی۔
پس کیسی بچی یہ تعلیم تھی جو یسوع نے دی اور کیا ہی پاک وہ نصیحت تھی جو اس نے کی مگر
افسوس اس دن پر کہ جب حواریوں نے یا (میرے خیال کے مطابق) ان کے بعد اور لوگوں نے
یسوع کے ان درد بھرے کلمات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے یونانیوں اور رومیوں پر یہ مذہب پیش کیا۔
اور ماتم اس قوم کے لئے جس نے اپنے محسن اپنے نجات دہندہ اپنے مہربان اپنے استاد کے ارشاد

انوار العلوم جلد 1
۲۳۳
نجات
بلکہ وصیت کو یوں خاک میں ملا دیا ۔ اور بت پرست قوموں کے سامنے مسیحیت کو پیش کیا۔ وہ لوگ
جن کی گھٹی میں ہی بت پرستی پڑی ہوئی تھی وہ کب اس مذہب میں داخل ہو کر اسے ترک کر سکتے
تھے۔ اگر پہلے محبت اور غضب اور وقت اور قسمت کے بت بجتے تھے ۔ تو اب انہوں نے یسوع اور
مریم کے بتوں کے آگے سر جھکا دیئے ۔ اور اسی طرح وہ تعلیم جو توحید سکھاتی تھی سب سے زیادہ بت
پرستی کی تلقین کرنے والی تعلیم ہو گئی اور وہ یسوع جس نے کہ قوم کی خاطر بڑے بڑے دکھ اٹھائے
تھے۔ اس کو انہوں نے بڑی بے دردی کے ساتھ ملعون قرار دیا (نعوذ باللہ) اور اسی طرح پہلے
نوشتوں کا کلام پورا ہوا کہ اپنے موتی سٹوروں کے آگے نہ ڈالو کہ وہ انہیں پامال کریں۔ اور پھر کر
تمہیں پھاڑیں " ۔ یسوع کے احسانات فراموش کر دیئے گئے۔ اس کی کل نیکیاں بھلا دی گئیں۔ اس
کی کل مہربانیاں نظر انداز کر دی گئیں۔ اور وہ قوم کا مصلح بغیر کسی جرم کے ملعون قرار دیا گیا اور اس
کے پیروان نے اس کی تعلیم کو غیر قوموں کے سامنے پیش کر کے اسے پھڑوایا اور گالیاں دلوائیں۔ سچ
ہے کہ نادان دوست سے دانا دشمن اچھا ہوتا ہے۔ مگر اب کیا ہو سکتا ہے۔ یسوع کے اپنے ہی
شاگردوں نے سادگی کی وجہ سے بت پرستوں کے آگے موتی ڈال دیئے جنہوں نے ان کو روندا اور
خود ان کے استاد کو پھاڑا۔ کیا اس سے زیادہ کوئی حملہ ہو سکتا ہے کہ ایک فدائے قوم اور نیک آدمی
کو من مانے عیش اڑانے کے لئے ملعون قرار دیا ۔ گو پر اسسٹنٹ فرقہ نے کچھ اصلاح کی مگر کس طرح
ممکن تھا کہ نوشتوں کا لکھا ٹل جائے۔
اب میں اس مسئلہ کو لمبا کرنا نہیں چاہتا میں انجیل سے اچھی طرح ثابت کر آیا ہوں کہ مسیحی
تعلیم کا غیر قوموں میں پھیلانا نہ صرف ممنوع ہے بلکہ خطرناک گناہ ہے ۔ پس جبکہ انجیلی نجات سوائے
یہودیوں کے اور لوگوں کے لئے ہے ہی نہیں تو مسیحی بننا ہی بالکل لغو اور بیہودہ فعل ہے۔ اور ان کا
نجات کے مسئلہ پر لوگوں سے بحث کرنا ہی فضول ۔
آرین
اس کے بعد میں آرین تعلیم کو لیتا ہوں مگر اسے میں زیادہ لمبا تعلیم بھی عام نہیں نہیں کرنا چاہتا اور اگر کروں تو بھی بڑی مشکلات ہیں کیونکہ یہ
لوگ تاریخ سے نابلد رہے ہیں۔ ان کی کوئی بات کچی ملتی ہی نہیں۔ جو مرضی آئے یہ کہہ دیں وہ سب
سچ۔ مگر غیر مذاہب والے اگر ان کی پچھلی کتابوں یا قدیم نشانات سے کوئی واقعہ نکال کر ثابت کر دیں تو یا ۔
وہ سب بالکل غلط اور نادرست نا قابل اعتبار ہوتا ہے۔ وید کا کوئی ترجمہ صحیح نہیں اور نہ ہو سکتا ہے۔
پنڈت دیا نند نے جو کچھ لکھا اس میں دشمنوں کی دست برد ہمیشہ ہوتی رہی۔ تاریخ دانی کا یہ حال ہے

انوار العلوم جلد 1
۲۳۴
نجات
کہ ان کے ایک اخبار نویس لکھتے ہیں کہ بکرماجیت سے بھی پہلے ایک راجہ تھا۔ جس نے سرحد پر حملہ
کر کے مسلمانوں کی لڑکیاں چھینی تھیں گویا کہ آنحضرت سے بھی سات آٹھ سو برس پہلے
مسلمان سرحد پر رہا کرتے تھے۔
مگر پھر بھی چونکہ تنقید کرنی ہی پڑتی ہے۔ اس لئے کچھ نہ کچھ لکھنا ضروری ہے مگر زیادہ لکھنے کی
ضرورت نہیں۔ صرف اس قدر کافی ہے کہ بقول ان کے دنیا کروڑوں برس سے چلی آرہی ہے۔ تو
اتنی مدت میں صرف آج پنڈت دیانند کو یہ بات سو بھی کہ وید سب دنیا کے لئے ہے۔ اور جس قدر
رشی منی گزرے ہیں سب اس سمجھ سے خالی تھے۔ تو پھر یہ بڑا پاپ اور ظلم ہے کہ وہ تعلیم جو ساری
دنیا کے لئے تھی وہ پر ماتما نے صرف ہند میں مخصوص کر چھوڑی اور یہی نہیں بلکہ صرف آرین قوم
کے لئے خاص کر دی جب کروڑوں برس سے تمام ہندو رشی ، منی یہی کہتے آئے ہیں تو آج پنڈت
صاحب کو ہم کس طرح مان لیں کہ یہ درست کہہ رہے ہیں۔ کیوں نہ کہیں کہ مسلمانوں اور مسیحیوں
کو دیکھ کر آپ کو بھی شوق چڑھ آیا کہ ہم کیوں پیچھے رہیں۔ کیوں نہ وید کو بھی تمام دنیا کے لئے
بتائیں بے شک ایک رنگ میں تو وید تمام عالم کے لئے ہو سکتا ہے۔ چنانچہ ہندوؤں کی بعض کتابوں
سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمالیہ سے پرے کچھ نہیں۔ بس دنیا وہاں ختم ہے۔ تو اس صورت میں ہم کہ
سکتے ہیں کہ دید سب دنیا کے لئے اترا تھا۔ کیونکہ جب دنیا ہندوستان کا ہی نام ہے ۔ تو بیشک دید سب
دنیا میں شائع ہو چکا ہے اور ہمیشہ سے اس کی تعلیم دنیا کے (یعنی ہندوستان) کے ہر کونہ میں پھیلی ہوئی
ہے۔ اور اس بات کے مان لینے میں ہم کو بھی کچھ مضائقہ نہیں۔ لیکن اگر دنیا سے مراد کل عالم لیا
جائے تو پھر ہم دید کو کل دنیا کے لئے نہیں مان سکتے اور نہ خود ہندوؤں کی کتابیں ہم کو اس بات کی
اجازت دیتی ہیں۔
مگر اصل بات یہی ہے کہ جب سے آرین لوگ ہندوستان میں آئے ہیں اور جب سے کہ دید
تصنیف ہوئے ہیں۔ اسی وقت سے ان کی تعلیم کو ہندوؤں میں خاص رکھا گیا اور شودروں کے لئے
ایسے سخت قانون بنائے گئے کہ ان کو پڑھ کر حیرت ہوتی ہے کہ یہ لوگ اپنے سوا دو سرے لوگوں کو
کیا سمجھتے تھے۔ چنانچہ حکم تھا کہ اگر کوئی شو در دید کو سن لے یا خود بھی نہ سنے اس کے کان میں ہی
آواز پڑ جائے تو اس کو سخت سزائیں دی جائیں اور کان کاٹ دیئے جائیں آنکھیں نکال دی جائیں
وغیرہ وغیرہ ۔ اور وید کو چھونے پر تو بہت ہی سخت سزائیں ملتی تھیں ۔ پس ایسی حالت میں یہ کہنا کہ وید
سب دنیا کے لئے ہے کہاں تک ٹھیک ہو سکتا ہے۔ جب آریوں کے بزرگوں کا عمل اور ان کی کتب

انوار العلوم جلد 1
۲۳۵
نجات
ہم کو یہ واقعات بتا رہی ہیں۔ تو پھر زبان سے وید کو کل عالم کے لئے کہہ دینے سے تو کچھ نتیجہ نہیں
نکل سکتا۔ اگر کوئی تعلیم دید کی ایسی ہوتی کہ جس میں سب دنیا کی ہدایت کا اقرار ہوتا تو آخر اس دنیا کا تو
اربوں برس میں کوئی رشی منی یا او تار تو اس دھرم کے کام کو اپنے ہاتھ میں لیتا اور کہتا کہ دید سے
معلوم ہوتا ہے کہ سب دنیا کو ہدایت کرو ، پھر اس کتاب کو اپنے گھر میں کیوں چھپائے بیٹھے ہو۔ اور
اگر جب سے دید نازل ہوئے ہیں۔ سب ہندو دھرم سے دور اور ہدایت سے خالی ہی رہے ہیں۔ اور
کسی کو بھی ہندوستان سے باہر کے لوگوں کی حالت پر رحم نہیں آیا ۔ اور نہ وید کی تعلیم کی حمایت کا ہی
جوش پیدا ہوا تو ایسی کتاب جس نے دو ارب برس میں ایک کو بھی ہدایت نہ کی۔ آج اس سے ہم کیا
فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اور ہماری نجات کے لئے وہ کیا کر سکتی ہے۔
غرض کہ دید نہ تو تمام دنیا کے لئے ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ اور نہ ہی اس کی وجہ بتاتا ہے اور
علاوہ اس کے وید اب تک ہندوستان سے باہر نہیں پھیلایا گیا۔ اور ہمالیہ سے باہر اس کی تلقین نہیں
ہوئی۔ اور شاستروں سے معلوم ہوتا ہے ۔ کہ وید کو غیر قو میں سنیں تک نہیں ۔ اور خود ہندو بزرگوں کا
عمل یہی ظاہر کرتا ہے چنانچہ آریہ قوم کے سوا جو کہ بہت تھوڑی تعداد میں ہے۔ اور لاکھوں سے
نہیں بڑھتی قریبا کل فرقے اس بات کے قائل ہیں کہ وید کا باہر نکالنا اور غیر قوموں کو اپنے اندر
شامل کرنا بالکل نا جائز ہے۔ اور گناہ عظیم ہے۔ تو اس صورت میں آریوں کا نجات کا دروازہ تمام دنیا
کے لئے کھلا ثابت کرنا بالکل غلط ہے۔ اور ان کو کوئی حق نہیں کہ غیر قوموں میں اپنے مذہب کی
تلقین کریں۔
میں دیکھتا ہوں کہ تمہید بہت لمبی ہوتی جاتی ہے۔ مگر پھر بھی
اسلام سب دنیا کے لئے ہے ضروری ہے کہ میں قرآن شریف سے اس بات کا دعوی
ہے
دکھاؤں کہ وہ سب دنیا کے لئے ہے۔ اور یہ کہ آنحضرت ا ہر زمانہ اور ہر جگہ کے لئے خاتم دکھاؤں کہ وہ سب دنیا کے لئے
النبین ہو کر مبعوث ہوئے ہیں۔ اور اب تک جس کو تیرہ سو برس گزر گئے ہیں یا آئندہ آپ کی
غلامی سے منکر شخص کی رسائی دربار الہی میں نہیں ہو سکتی۔
چنانچہ اول ہی اول جو آیت ہم کو سورۃ فاتحہ میں نظر آتی ہے وہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
ہے جس کے معنی ہیں کہ سب تعریف ہے اس کے لئے جو سب دنیا کا رب ہے یعنی پرورش کرنے
والا ہے۔ جس میں کہ: میں کہ ہم کو بتایا گیا ہے کہ شکر کرو اس خدا کا جس نے وہ کتاب بھیجی کہ جس نے پہلی
سب کتابوں کو موقوف کر کے جو مختلف قوموں کے لئے تھیں اس کتاب کو ارسال کیا کہ جو ربوبیت

انوار العلوم جلد 1
۲۳۶
عالمین کی صفت کے ماتحت اب سب دنیا کی ربوبیت کرے گی۔ اور خواہ کسی مقام کا رہنے والا آدمی
ہو سب کے لئے اس نے اپنے دروازوں کو کھول دیا ہے۔ اور کسی دکھیارے کو رد نہیں کرتی اور
کسی سائل کو دھتکارتی نہیں۔ نہ کسی ملک کے ساتھ اپنے آپ کو مخصوص کرتی ہے۔ چنانچہ یہ وہ
آیت ہے کہ مسلمان اس کو دن میں کم سے کم چالیس دفعہ تو پڑھ ہی چھوڑتے ہیں۔
علاوہ اس کے سورۃ انعام کے رکوع ۲ میں خدا تعالیٰ رسول اللہ ﷺ کو فرماتا ہے کہ ان
لوگوں کو کہہ دے کہ أُوحِيَ إِلَيَّ هَذَا الْقُرْآنُ لِانْذِرَكُمْ بِهِ وَ مَنْ بَلَغَ (الانعام: ۲۰) یعنی وحی کیا گیا
ہے میری طرف یہ قرآن تاکہ میں تم کو اس سے ڈراؤں اور اس کو ڈراؤں جس کو یہ پہنچے۔ جس کا
مطلب یہ ہے کہ یہ قرآن ہر ایک شخص کے لئے ہے۔ اور کسی قوم یا ملک کی خصوصیت نہیں جس
کے کان میں یہ پڑے وہی مخاطب ہے اور کوئی نہیں جو کہہ سکے کہ میں تو اس کے مخاطبین میں سے
نہیں ہوں۔ بلکہ جس کو یہ پہنچ جائے اس کو آنحضرت ا کے دعوی کی طرف جھکنا پڑے گا۔ اور
ستی یا شرارت پر کوئی عذر نہ سنا جاوے گا۔ چنانچہ اس آیت میں ایک پیشگوئی بھی ہے اور وہ یہ کہ
خدا تعالی آنحضرت ﷺ کو فرماتا ہے کہ قرآن شریف کے منکرین کے لئے جو سزائیں بتائی گئی
ہیں اور یہ جو کہا گیا ہے کہ جو شرارت کرے گا اور اس کتاب سے ٹھٹھا کرے گا وہ ہلاک ہو گا اور دنیا
میں ذلیل ہو گا۔ وہ صرف اہل عرب کے لئے نہیں بلکہ دنیا بھر میں جہاں جہاں یہ جائے گا وہیں اس
کے مقابلہ کرنے والے ذلیل و خوار ہوں گے ۔ اور ان کے لئے بھی نذیر ہو گا۔ چنانچہ اس لئے فرمایا
کہ لِانْذِرَ كُمْ بِهِ وَ مَنْ بَلَغَ یعنی تا کہ افزاری پیشگوئی تم کو بھی اور جن کو یہ پہنچے ان کو بھی سنادی
جائے۔ اور یہ قرآن شریف کا ایک عظیم الشان معجزہ ہے اور آیت ہے کہ جس کے مقابلہ میں اور
کوئی کتاب نہیں ٹھر سکتی چنانچہ آتھم اور لیکھرام نے اس پیشگوئی کے مطابق اپنا انجام دیکھ لیا اور
اس پیشگوئی کے شاہد بنے اور دیگر لوگوں نے بھی اس کا مشاہدہ کیا۔ پس علاوہ اس کے کہ اس آیت
سے یہ نکلتا ہے کہ قرآن شریف سب دنیا کے لئے ہے۔ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جس کو یہ پہنچے اس
کے لئے یہ اندار ساتھ موجود ہے ۔ کہ اس شہنشاہی پروانہ سے اگر ٹھٹھا کرو گے ۔ تو آنحضرت اسی
لئے آئے تھے کہ سب دنیا کو کہہ دیں کہ لِانْذِرَ كُم بِهِ وَ مَنْ بَلَغَ ۔
علاوہ ازیں سورۃ اعراف رکوع ۲۰ میں ہے کہ قل یايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ
الأَلَّذِى لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ (الاعراف: ۱۵۹) یعنی ان کو کہہ دے کہ ایک دو کے
لئے نہ کسی خاص قوم کے لئے اور نہ ہی کسی خاص ملک کے لئے بلکہ میں دنیا کے ہر گوشہ کے
نجات

انوار العلوم جلد 1
۲۳۷
باشندوں کے لئے مبعوث ہو کر آیا ہوں۔ اور میرا بھیجنے والا اللہ ہے۔ جو کہ آسمان و زمین کا بادشاہ
ہے اور مالک ہے۔ اس لئے میری بات کو ہلکامت خیال کرو بلکہ یاد رکھو کہ اگر تم نے میرا مقابلہ کیا تو
لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ - ملک اس کا ہے وہ تم سے فورا چھین لے گا۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں
کہ آنحضرت ﷺ کا جس نے مقابلہ کیا وہ ذلیل ہوا اور علاوہ اور ذلتوں کے ملک بھی خالی کرنا پڑا
پھر آپ کے بچے متبعین حضرت ابو بکر صدیق، حضرت عمر، حضرت عثمان اور حضرت علی اور
حضرت معاویہ کے زمانوں میں بھی جو کوئی سامنے آیا ذلیل ہوا اور خائب و خاسر ہوا۔ چنانچہ اس
وقت تو اور رنگ تھا اب بھی پادری صاحبان نے جس وقت سے اسلام کے برخلاف منہ زوری کرنی
شروع کی ہے اس وقت سے یورپ سے پادریوں کی حکومت مٹتی جاتی ہے۔ اور اب صرف چند جگہ
ہی رہ گئی ہے۔ ورنہ کل یورپ میں ان کا سکہ چلنا بند ہو گیا ہے ۔ وہ طاقتیں جو کروڑوں روپیہ ان کی
مدد کے لئے خرچ کرتی تھیں اب روپیہ دینا تو الگ خود ان سے وصول کرنا چاہتی ہیں۔ انگلستان سے
ان کا دخل اٹھ گیا۔ فرانس و بلجیئم سے ان کا دخل اٹھ گیا۔ جرمن سے ان کو جواب ملا۔ ایشیا میں ان کی
ذلت ہوئی تو امریکہ نے ان کی اطاعت کا جوا اتار کر پھینک دیا ۔ چنانچہ تاریخ کو اٹھا کر دیکھو کہ جس
وقت سے اسلام کے بر خلاف انہوں نے زہر اگلنا شروع کیا ہے اور قرآن شریف کی ہتک پر کمر
باندھی ہے تبھی سے ان پر تباہی آنی شروع ہوتی ہے۔ اور کہاں تو بادشاہ تک پادریوں سے ڈرتے
تھے۔ اور کہاں مذہب کے برخلاف فیصلے ہو رہے ہیں اور اگر پادری صاحبان کچھ چوں چرا کریں تو
گورنمنٹ تو الگ عوام تک بھی گر جا پھونک دیتے ہیں۔ لمبی تحقیقات تو تاریخوں سے ہو سکتی ہے۔
میں ایک واقعہ یہاں لکھ دیتا ہوں جس سے میری تصدیق ہوتی ہے ۔ ڈاکٹر ہے ۔ ایف آرنلڈ مسلم
مشن سوسائٹی کے آنریری سیکرٹری کی کتاب اسلام اور عیسائیت سے جو کہ ۱۸۷۴ء میں چھپی ہے۔
ہم کو معلوم ہوتا ہے کہ سب سے اول مسلمانوں کے بر خلاف اگر کوئی باقاعدہ سو سائٹی تیار ہوئی
ہے۔ تو وہ ۱۸۲۲ء میں بیل کے مقام پر ہوتی ہے۔ (جو کہ غالبا سو شٹر رلینڈ میں ہے) چنانچہ اس سوسائٹی
نے ایک ہزار سے زائد مشنری ادھر ادھر بھیجے تھے ۔ مگر یہ سوسائٹی بہت جلد ۱۸۳۳ء میں گورنمنٹ
کے حکم سے ملک بدر کی گئی۔ چنانچہ ڈاکٹر ننڈر جو میزان الحق کا مصنف ہے۔ وہ بھی اس گروہ کے
ساتھ یورپ سے بھیجا گیا تھا۔ مگر ہم دیکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے فورا ہی اس سوسائٹی کو مفید قرار دلوا
کر ذلت کے ساتھ ملک بدر کرا دیا ۔ مگر چونکہ پادری صاحبان نے نصیحت حاصل نہیں کی اس لئے
آج ہم دیکھتے ہیں تو یورپ میں کہیں۔ یو نیٹرین فرقہ کا زور ہے ۔ جو یسوع کی امنیت پر سو سو قہقہہ لگاتا
نجات

انوار العلوم جلد 1
۲۳۸
نجات
ہے۔ تو کہیں فری تھنکر پیدا ہو گئے ہیں کہ جن کا کام ہی پادری صاحبان کو گالیاں دیتا اور ان کے راز
پوشیدہ کو ظاہر کرنا ہے۔ مگر یہ باتیں بھی کچھ نہ تھیں اگر یورپ مسیحیت پر قائم رہتا مگر جو لوگ
یورپ سے دنیا کو نجات دینے کے لئے نکلے تھے۔ ان کے اپنے وطن میں اسی فی صد سے بھی زیادہ
لوگ دہر یہ ہو گئے ہیں۔ اور اسی وجہ سے جہاں جہاں پادریوں کا کچھ اختیار تھا۔ ان کو اس سے بے
دخل کر دیا گیا ہے۔ یہ اس آیت کے ماتحت ہے کہ لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ بیشک سب کچھ
خدا ہی کا ہے۔ وہ اس پاک کتاب پر ٹھٹھا کرنے والوں کو بغیر سزا کے نہیں چھوڑتا مگر اس کو جو توبہ
کرے۔
تیسری آیت اس بارے میں سورۃ سبا کے رکوع ۳ میں ہے کہ وَمَا أَرْ سَلْتُكَ إِلَّا كَافَةً
لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ (سبا: ۲۹) یعنی ہم نے تجھ کو نہیں بھیجا
مگر صرف اس لئے کہ اب تمام دنیا کے لئے ایک نبی کی ضرورت تھی اور وہ اس بات کی محتاج تھی
کہ بجائے الگ الگ نبی آنے کے ایک ہی نبی آئے جو کامل اور مکمل ہو جس کے وجود پر تمام دنیا کی
ہدایت کا دار ومدار ہو اور جس کے توسط سے لوگ اس خالق حقیقی تک پہنچیں کہ جس تک پہنچنا تمام
بزرگیوں سے بزرگ تر اور تمام انعامات سے بڑا انعام ہے۔ اس لئے ہم نے تجھ کو اس کام کے لئے
چنا اور بشیر و نذیر بنا کر مبعوث کیا۔ مگر اکثر لوگ جانتے نہیں اور تیری بے کسی کو دیکھ کر کہتے ہیں کہ یہ
شخص جو ایسا کمزور اور غیر مشہور ہے۔ اس کی تعلیم اور ہدایت تمام دنیا میں کسی طرح پہنچے گی۔ اور کس
طرح تمام دنیا کے لئے بشیر و نذیر ہو جائے گا۔ ایک ہمارا مقابلہ تو یہ کر نہیں سکتا۔ پھر سب دنیا میں اس
کے پیرو کس طرح پھیل جائیں گے اور یہ چند آدمی بڑھتے بڑھتے کل دنیا کا احاطہ کس طرح کر لیں
گے ۔ چنانچہ خدا تعالی ان لوگوں کے خیالات و اقوال کو اس طرح ظاہر فرماتا ہے کہ جب مخالفین
اسلام نے آنحضرت اللہ کا یہ قول سنا کہ میں سب دنیا کے لئے مبعوث ہوا ہوں اور سب کے
لئے بشیر و نذیر ہو کر آیا ہوں اور میری تعلیم ہر جگہ پھیل جائے گی تو وہ حیران ہوئے وَ يَقُولُو لون متى
هُذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنتُمْ صَدِقِينَ (سبا: ۳۰) یعنی اگر تم سچے ہو تو یہ وعدہ کب پورا ہو گا اور کب آپ
کی بشارت اور آپ کا انذار تمام دنیا میں پھیل جائے گا۔ اور آپ کے دشمن ذلیل اور پیرو با عزت
ہوں گے ۔ اس پر خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ کہ قُل لَّكُم مِّيْعَادُ يَوْمٍ لَّا تَسْتَأْخِرُونَ عَنْهُ سَاعَةً وَلَا
تَسْتَقْدِمُونَ (سبا: ۳۱) ان کو کہہ دو کہ دوسروں سے تم کو کیا اپنی سنو کہ تمہارے لئے ایک یوم (جو
الہامی کتب میں ایک قلیل مدت سے مراد ہوتی ہے) کی مدت مقرر ہو چکی ہے۔ اب اس مدت کے

انوار العلوم جلد 1
t
۲۳۹
اندر اندر تم کو تو انذار سنا دیا جائے گا۔ اور موقعہ بدر پر تم کو اس انکار کی حقیقت معلوم ہو جائے گی۔
باقیوں کا معاملہ خدا کے سپرد ہے جب ان کا موقعہ آئے گا ان تک بھی یہ کلام پہنچ جائے گا۔ ہاں تمہارا
واقعہ ان کے لئے ایک عبرت کا کام دے گا۔ چنانچہ ان لوگوں نے بدر کے موقعہ پر اپنی قسمت کا انجام
دیکھ لیا اور کچھ مدت کے اندر اندر ہی اسلام دنیا میں پھیل گیا جو کہ ایک عقلمند کے لئے ایک بڑی
آیت ہے ۔ جو مذکورہ بالا آیت کے مطابق پوری ہوئی۔
پھر چوتھی آیت میں جس میں آنحضرت ا کے عہدہ کی میعاد بیان کی گئی ہے کہ کب تک
آپ کا مذہب قائم رہے گا۔ یہ ہے مَا كَانَ مُحَمَّد اَبا أَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولَا ولَ اللَّهِ وَ
خَاتَمَ النَّبِيِّنَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْء عَلِيمًا (سورۃ احزاب:(۴) یعنی نہیں ہیں آنحضرت ﷺ
تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ لیکن آپ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔ اور رسول بھی کیسے کہ
خاتم النبیین ہیں اور اللہ تعالیٰ ہر ایک چیز کا جاننے والا ہے۔ اور کوئی ذرہ بھی اس کے علم سے باہر
نہیں۔ اس آیت میں خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ آنحضرت ا خاتم النبین ہیں۔ اور آپ کے
بعد اب کوئی شخص نہیں آئے گا کہ جس کو نبوت کے مقام پر کھڑا کیا جائے۔ اور وہ آپ کی تعلیم کو
منسوخ کر دے اور نئی شریعت جاری کرے بلکہ جس قدر اولیاء اللہ ہوں گے اور متقی اور پر ہیز گار
لوگ ہوں گے سب کو آپ کی غلامی میں ہی ملے گا جو کچھ ملے گا۔ اس طرح خدا تعالٰی نے بتا دیا کہ
آپ کی نبوت نہ صرف اس زمانہ کے لئے ہے ۔ بلکہ آئندہ بھی کوئی نبی اور نہیں آئے گا بلکہ اب
ہمیشہ کے لئے آپ کی ہی تعلیم جاری رہے گی۔ اور یہی لوگوں کی ہدایت کا موجب ہو گی جو اس سے
باہر نکلے گاوہ درگاہ الہی میں نہیں پہنچ سکے گا۔
اس جگہ ایک اور نکتہ یاد رکھنا چاہئے کہ اس آیت میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ كَانَ اللهُ بِكُلِّ
شَيْء عَلِيمًا مگر بظاہر اس جگہ اس کا جوڑ کوئی معلوم نہیں ہوتا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جس قدر باتیں
بیان فرمائی ہیں وہ ظاہر ہیں۔ ان کے لئے یہ بتانا کہ اللہ تعالیٰ ہر ایک چیز کا جاننے والا ہے کچھ ضروری
نہ تھا۔ سو اصل بات یہ ہے کہ یہاں آپ کے خاتم النبین ہونے کے متعلق ایک پیشگوئی ہے۔ اور
وہ یہ کہ آنحضرت ا سے پہلے دنیا میں سینکڑوں نبی گزرے ہیں جن کو ہم جانتے ہیں۔ اور
جنہوں نے بڑی بڑی کامیابیاں دیکھیں بلکہ کوئی صدی نہیں معلوم ہوتی کہ جس میں ایک نہ ایک
جگہ مدعی نبوت نظر نہ آتا ہو ۔ چنانچہ کرشن رام چندر ، بدھ، کنفیوش، زرتشت ، موسی زرتشت موسی اور عیسی
تو ایسے ہیں کہ جن کے پیرو اب تک دنیا میں موجود ہیں۔ اور بڑے زور سے اپنا کام کر رہے ہیں۔ اور
نجات

·

آج 10 میں سے 10 باقی