نجات ۲
انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 6
انوار العلوم جلد :
۲۷۶
نجات
تثلیث کا ثبوت ہے۔ یعنی وہ یہ نہیں ثابت کر سکتے کہ خدا تین ہیں اور کفارہ کے مسئلہ کے لئے سب
سے پہلے ان کو یہی بات ثابت کرنی ضروری ہے کیونکہ جب تک تین خدا ثابت نہ ہوں تو ایک خدا کا
ان میں سے مصلوب ہونا باطل ٹھہرتا ہے اور گو محض مادی اشیاء اور عقلی دلائل سے خدا تعالیٰ کا
وجود بھی ثابت کرنا ایک حد تک مشکل ہے لیکن اسے مان کر بھی یہ سب کا ئنات عالم اگر کسی پیدا
کرنے والے کو چاہتی ہے اور چونکہ کوئی مصنوع بغیر صانع کے نہیں ہوتا اس لئے کسی صانع عالم
کے وجود کا اقرار کرنا پڑتا ہے لیکن اس سے صرف اتنا ثابت ہوتا ہے کہ کوئی ہستی ایسی چاہئے کہ جو
اس عالم کی خالق ہو مگر یہ ثابت نہیں ہونا کہ وہ ایک سے زیادہ ہستیاں ہیں ۔ اگر بفرض محال مانا جائے
کہ وہ ایک سے زیادہ ہیں تو کیوں دو نہ مانی جائیں یا چار تصور نہ کی جائیں تین کی کیا خصوصیت ہے ۔
پس مسیحی صاحبان کے لئے اول تو تثلیث کا ثابت کرنا ہی نا ممکن ہے۔ کیونکہ جو کچھ وہ ثبوت دے
سکتے ہیں وہ ایک خدا کو ثابت کرتا ہے زیادہ کو نہیں اور اگر ایک سے زیادہ خدا تصور کئے جاسکیں تو پھر
ہر ایک کو حق ہے کہ وہ دو خدا مانے یا چار مانے یا پانچ مانے اس میں کوئی ہرج نہیں۔ پس جبکہ
تثلیث کا ثابت کرنا ہی مشکل ہے۔ نہیں بلکہ اس کے لئے کوئی دلیل بھی پیش نہیں کی جاسکتی۔ تو پھر
مسیح کا کفارہ آپ ہی باطل ہو گیا اور اگر وہ مان بھی لی جائے تو اب یہ وقت ہے کہ ایک کو باپ اور
ایک کو بیٹا کیوں مانا جائے ۔ یہ کس دلیل سے ثابت ہے کہ ایک باپ ہونا چاہئے۔ اور ایک بیٹا اور
ایک روح القدس اور کیوں نہ کہا جائے کہ تینوں باپ ہی ہیں ۔ یا تینوں بیٹے ہی ہیں یا تینوں روح
القدس ہی ہیں اور یہ کیوں خیال کیا جائے کہ مسیح بیٹا تھا کیوں نہ اس کو باپ تصور کیا جائے۔ پس
تثلیث کے مسئلہ کے بعد یہ بہت سے سوال ہیں جو حل کئے جانے ضروری ہیں اور پھر یہ سوال بھی
حل کرنے کے قابل ہے کہ اگر تین ہی خدا ہیں اور ہے بھی ایک بیٹا اور ایک باپ اور ایک روح
القدس تو پھر مسیح ہی کو تیسرا خدا کیوں مانا جائے اور لوگ بھی ہیں جو کہ مسیح سے بہت زیادہ کامیاب
ہوئے ہیں ان کو کیوں نہ خدا خیال کیا جائے ۔ اور اگر مصیبتوں اور تکلیفوں کے اٹھانے پر ہی خدا کا
دارومدار ہے تو ایسے لوگ بھی کم نہیں جو اپنے ملک کو ترقی دینے کے لئے بڑے بڑے عذاب
برداشت کر کے مر گئے ان کو اس مرتبہ سے کیوں محروم رکھا جائے۔ اور اس کے علاوہ یہ دیکھنا بھی
ضروری ہو گا کہ آیا خود یسوع بھی اس کے لئے تیار تھا کہ نہیں اور اسے اس کی مرضی سے پھانسی پر
لٹکایا گیا تھا یا زبردستی اور اگر یہ سوال بھی حل ہو جائے تو پھر یہ دیکھنا ہو گا کہ آیا یسوع پھر صلیب پر مرا
بھی کہ نہیں۔ کیونکہ اگر وہ پھانسی پر نہیں مرا تو سب کیا کرایا خاک میں مل جائے گا اور جب اتنے
انوار العلوم جلد 1
۲۷۷
نجات
سوال حل ہو جائیں تو پھر کفارہ کے مسئلہ پر انسان گفتگو کر سکتا ہے اور تب صحیح موقعہ ہے کہ اس
خلاف عقل مسئلہ پر تو بہ کی جائے اور دیکھا جائے کہ آیا یہ واقعہ ہوا ہے یا ہو سکتا ہے۔
پس میں مختصرا انہی سوالوں پر روشنی ڈالتا ہوں اور اول اس بات کو دیکھتا ہوں کہ آیا ایک سے
زیادہ خدا ہو سکتے ہیں اور چونکہ مخاطب میرے اس وقت مسیحی صاحبان ہیں اس لئے سب سے پہلے
بائبل کا حوالہ دیتا ہوں کیونکہ حضرت موسی اور ان کے بعد کے نبیوں کی شریعت کی سچائی کے خود
یسوع بھی مقر ہیں ۔ استثناء ۳۲ آیت ۳۹ میں لکھا ہے ”اب دیکھو کہ ہاں میں ہی وہ ہوں اور کوئی
معبود میرے ساتھ نہیں میں ہی مارتا ہوں اور میں ہی جلاتا ہوں میں ہی زخمی کرتا ہوں اور میں ہی
چنگا کرتا ہوں اور ایسا کوئی نہیں جو میرے ہاتھ سے چھڑا دے اور پھر استثناء ۴ آیت ۳۵ میں ہے
یہ سب تجھ ہی کو دکھایا گیا کہ تو جانے کہ خداوند ہی خدا ہے۔ اور اس کے سوا کوئی نہیں " پھر یسعیاہ
باب ۴۵ آیت ۵ میں ہے " میں ہی خداوند ہوں اور کوئی نہیں۔ میرے سوا کوئی خدا نہیں" پھر
یسعیاہ باب ۴۵ آیت ۲۱۱۸ ۲۲ میں ہے "کیا میں خداوند نے ہی یہ نہیں کہا کہ میرے سوا کوئی خدا
نہیں ہے ۔ صادق القول اور نجات دینے والا خدا میرے سوا کوئی نہیں میری طرف رجوع لاؤ تاکہ تم
سوا کوئی
نجات پاؤ ۔ اے زمین کے کناروں کے سارے رہنے والو کہ میں خدا ہوں اور میرے سوا
نہیں "۔ یہ آیات تو وہ ہیں کہ جو پرانے عہد نامہ سے نقل کی گئی ہیں۔ اور جن سے تثلیث کا مردود
ہونا بین و ظاہر ہے اب نئے عہد نامہ یعنی انجیل سے میں ایک آیت نقل کرتا ہوں کہ جس سے
منکشف ہو جائے گا کہ خود مسیح بھی تثلیث کا منکر اور توحید کا قائل تھا۔ چنانچہ مرقس باب ۱۲ آیت
۳۰٬۲۹ میں مر مرقوم ہے کہ کسی نے مسیح سے پوچھا کہ سب حکموں میں سے اول کون سا ہے تو ” یسوع
نے اس کے جواب میں کہا کہ سب حکموں میں سے اول یہ ہے کہ اے اسرائیل سن وہ خداوند جو
ہمارا خدا ہے ایک ہی خداوند ہے اور تو خداوند کو جو تیرا خدا ہے اپنے سارے دل سے اور اپنی
ساری جان سے اور اپنی ساری عقل سے اور اپنے سارے زور سے پیار کر اول حکم یہ ہے “۔ پس
باوجود اس حکم کے جو خود مسیح دیتا۔ جو خود مسیح دیتا ہے کہ سب سے پہلے تیرا فرض یہ ہے کہ خد یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ کی توحید کا
قائل ہو یہ کہنا کہ خدا تین ہیں کس قدر بعید از عقل ہے۔
ہے اور
یہ ثبوت تو وہ ہے جو خود مسیحیوں کی کتب مقدسہ میں سے میرے دعوی کی تائید میں ملتا۔
علاوہ اس کے خود مسیح بھی توحید کی ہی تعلیم دیتا ہے ۔ لیکن قطع نظر اس ثبوت کے عقل بھی تثلیث
کی مؤید نہیں کیونکہ جیسا کہ میں پہلے لکھ آیا ہوں اس عالم مادی کو دیکھ کر بے شک انسان کو خیال آتا
انوار العلوم جلد 1
۲۷۸
نجات
ہے کہ اس کا بنانے والا کوئی ہونا چاہئے۔ لیکن عقل قطعا اس بات پر گواہی نہیں دیتی کہ ایک سے
زیادہ خالقوں نے اس عالم کو بنایا ہے۔ کیونکہ یا تو اس دنیا کو ایک ہی ہستی نے بنایا ہے یا بہت سی
ہستیوں نے بنایا ہے۔ اور ہر ایک اس کے ایک حصہ کے بنانے پر قادر تھی اور دو سرے پر نہیں۔ یا یہ
کہ ہر ایک ہستی اس دنیا کو پیدا کر سکتی تھی لیکن اس نے اسے بنایا نہیں بلکہ سب نے مل کر بنایا ہے ۔
سو پہلی صورت کو تو عقل تصور میں لاسکتی ہے اور دوسری دو صورتوں کو نہیں کیونکہ دوسری
صورت میں تو خدا تعالیٰ ناقص ٹھہرتا ہے ۔ اور تیسری صورت کو عقل دریافت نہیں کر سکتی۔ کیونکہ
ہمارے پاس کوئی آلہ نہیں کہ جس کے ذریعہ سے معلوم کر سکیں کہ یہ دنیا ایک نے بنائی ہے یا دو نے
یا تین نے یا چار نے ۔ پس بہر حال یہی صورت اختیار کرنی پڑے گی کہ یہ سب عالم ایک طاقتور خدا
نے بنایا ہے۔ اور اس کی مؤید ہیں وہ آیتیں جو کہ میں نے خود مسیحیوں کی کتب مقدسہ سے نقل کی
ہیں۔ پس جب خدا تعالیٰ کی توحید ثابت ہو گئی تو کفارہ کے لئے ایک خدا کے مصلوب کر دینے کی
گنجائش بھی باقی نہ رہی۔
اس کے بعد دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر ایک سے زیادہ ہستیاں قبول بھی کرلی جائیں تو پھر اس کا
فیصلہ کون کرے گا کہ وہ دو ہیں یا تین ہیں یا چار ہیں کیونکہ اگر ایک سے زیادہ خدا ہیں تو پھر یہ بات
برابر ہے کہ وہ دو ہوں یا ہزاروں ہوں پس اس کا ثابت کرنا بھی مسیحیوں کے لئے وقت طلب ہو گا۔
اور جبکہ مسیحیوں کے عقیدہ کے مطابق مصلوب ہونے والا بیٹا چاہئے تو یہ ثابت کرنا بھی مشکل ہو گا
کہ آیا دہ خدا آپس میں ولدیت کا تعلق رکھتے ہیں یا بھائی بھائی ہیں کیونکہ جب تک ان میں سے
ایک بیٹا نہ ثابت ہوئے تو مسیح کا مصلوب ہونا بے فائدہ رہتا ہے۔
پھر یہ مان کر کہ تین خدا ہیں۔ خدا ہیں۔ اور ان میں سے دوکا ں سے دو کا تعلق آپس میں باپ بیٹے کا ہے۔ یہ سوال پیدا
ہوتا ہے کہ کیوں مسیح کو ہی بیٹا تصور کیا جائے کیا وجہ ہے کہ جب اس سے بہتر آدمی دنیا میں موجود
ہیں تو انہیں ابن اللہ کا کام دیا جائے کیونکہ خدا مخلوق سے بہر حال زیادہ طاقتور ہونا چاہئے۔ پس سیچ
کسی طرح خدا نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ اس سے زیادہ لائق اور زیادہ کامیاب آدمی دنیا میں موجود ہیں
پس اگر ضرور کسی کو دنیا میں ابن اللہ بنانا ہے تو کیوں نہ ان کو اسی خطاب سے پکارا جائے۔ کیونکہ وہ
اس کے زیادہ مستحق ہیں اور جب اس مقابلہ پر کوئی دوسرا شخص مسیح کو نیچا دکھائے تو پھر مسیح کی
ابنیت کے ساتھ کفارہ کا مسئلہ بھی خود بخود رو ہو جائے گا۔ اور چونکہ اس موقعہ پر مسیحیت اور اسلام
کا مقابلہ کرتا ہوں اس لئے رسول اللہ اور مسیح کی زندگیوں کا نہایت مختصر الفاظ میں مقابلہ کر کے
i
انوار العلوم جلد 1
۲۷۹
دکھلاتا ہوں کہ ان دونوں میں سے کن کو دوسرے پر فضیلت ہے۔ مسیح کی پیدائش جس ملک میں
ہوئی ہے وہ اپنے وقت میں امن و امان کے لئے مشہور تھا۔ لیکن اس کے بر خلاف رسول اللہ " جس
ملک میں پیدا ہوئے ہیں وہ اپنے فسادوں اور جنگوں کے لئے شہرہ آفاق تھا۔ اور ان دونوں باتوں کو
مد نظر رکھ کر ایک عقلمند انسان خوب سمجھ سکتا ہے کہ آپ کو اس ملک کے درست کرنے کے لئے
کیا کیا مشکلات پیش آسکتی تھیں اور بر خلاف اس کے مسیح کسی امن و چین میں تھا۔ کیونکہ یروشلم پر
اس وقت رومیوں کی حکومت تھی جو کہ اپنے وقت میں قانون کی پابندی کے لئے ایک خاص شہرت
رکھتے تھے اور ان کے ملک میں کسی کی مجال نہ تھی کہ کسی شخص پر بلا قانون کے ظلم کر سکے ۔ پس مسیح
کا اس ملک میں پیدا ہونا اس کے لئے بہت سی آسانیوں کا باعث تھا کیونکہ گو اس کے مخالف اس کی
تعلیمات کے اور اس کی جان کے ہی مخالف ہوں لیکن جوش کے ماتحت اس پر حملہ نہیں کر سکتے تھے۔
اور گو وہ غضب میں اندھے بھی ہو جاتے مگر ان کے لئے بغیر قانون کی آڑ کے اور کوئی وسیلہ نہ تھا
جس سے مسیح کو سیدھا کر سکیں۔ بر خلاف اس کے رسول اللہ اللہ کو جس قوم سے واسطہ پڑا تھا
وہ اپنے جوشوں کے پورا کرنے کے لئے بالکل آزاد اور مختار تھی اور کوئی قانون نہ تھا جو ایسے سخت
سے سخت ارادوں کی روک تھام کر سکے اور نہ صرف کوئی دنیاوی سلطنت یا قانون ہی اس کو اپنی
حدود میں نہ رکھ سکتا تھا بلکہ کوئی شریعت بھی اس قوم کے پاس نہ تھی جو کہ اس کے دل پر حکومت
کرتی ہو اور نہ ہی علوم سے ان کو کچھ بہرہ تھا کہ اخلاق کی رہنمائی سے ہی وہ اپنے جوشوں سے باز
رہتی۔ پس اگر مسیح کی قوم قیدی تھی تو یہ اس کے برخلاف آزاد تھی اور اگر وہ بند تھی تو یہ کھلی تھی۔
اور اگر اس کے رستہ میں رکاوٹیں تھیں تو یہ بے روک ٹوک تھی اور اگر وہ اپنے جوشوں کے پورا
کرنے سے قاصر تھی تو یہ قادر تھی اور وہ کسی شریعت کے جوئے یا عذاب کے خوف کے نیچے تھی تو
یہ ان دونوں باتوں سے بری۔ پس جو اختیار کہ مسیح پر اس کی قوم کو تھا۔ اس سے کہیں زیادہ رسول
الله الله پر آپ کی قوم کو تھا اور جو نقصان کہ مسیح کی قوم اس کو بسبب گوناگوں رکاوٹوں کے
نہ پہنچا سکتی تھی وہ رسول اللہ کی قوم اپنی آزادی کی وجہ سے پہنچا سکتی تھی۔ پھر مسیح قانون کی پناہ میں
ہونے کے علاوہ اپنے ماں باپ کی پناہ اور اپنے بھائیوں کی حمایت میں تھا بر خلاف اس کے رسول اللہ
کے والدین اور دادا آپ کے بچپن میں ہی فوت ہو گئے تھے ۔ اور صرف ایک چچا کی مدد آپ
کے ساتھ تھی۔ پھر مسیح کی تعلیم وہی تھی جو کہ توریت و زبور وغیرہ کی ہے لیکن رسول اللہ کفار کے تھی۔ پھر کی کہ رو کے
اپنے طرز عمل کو ہی برا نہ کہتے تھے بلکہ ان کے معبودوں کو بھی حَصَبُ جَهَنَّمَ قرار دیتے تھے ۔ جس
نجات
انوار العلوم جلدا
۲۸۰
سے پتہ لگ سکتا ہے کہ مسیح کی قوم کو ان سے کچھ زیادہ اختلاف نہ تھا مگر رسول اللہ" کی قوم میں اور
آپ میں ایک اختلافات کا سمند ر حائل تھا جو ان کو آپ کی مخالفت کے لئے ہر دم ابھارتا تھا۔ پھر جو
شخص مسیح کی پیروی کرتا تھا اسے سوائے گالیوں کے اور کچھ نقصان نہ پہنچتا تھا یا زیادہ ہوا تو کہیں بار
پیٹ پڑ جاتی تھی۔ لیکن رسول اللہ الل کے ساتھ تعلق پیدا کرنا نہ صرف عزیز و اقرباء سے قطع
تعلق کر لینا تھا بلکہ اپنی جان سے بھی نا امید ہونا تھا۔ چنانچہ حواریوں کا زیادہ سے زیادہ پیٹنا ثابت ہے
اور صحابہ کا نہ صرف مار کھانا بلکہ قتل ہونا پایہ ثبوت کو پہنچتا ہے اور پھر قتل بھی معمولی نہیں۔ ایسے
واقعات بھی ہیں کہ مرد کی ایک ٹانگ ایک اونٹ سے باندھ دی اور دوسری دو سرے سے اور پھر
دونوں کو مختلف سمتوں میں چلا دیا اور پھر مسیح کے ساتھ کی عورتوں کی نسبت تو گالی گلوچ بھی ثابت
نہیں اور رسول اللہ کو ماننے والی عورتوں میں سے بعض کا قتل اور ایسا قتل کہ ان کے فروج میں
نیزہ مار کر مار دیا گیا ثابت ہے۔ پھر مسیح شہروں اور بستیوں میں کھلم کھلا وعظ دیتا پھرتا تھا اور رسول
کریم اللہ کے مخالفین آپ کو اس قدر آزادی نہیں دیتے تھے بلکہ آپ کا اکے دکے
آدمیوں میں تبلیغ کرنا بھی وہ لوگ نا پسند کرتے تھے ۔ اور جہاں آپ کو دیکھتے زدو کوب کرنے سے نہ
ملتے تھے پھر اگر مسیح کہیں بھاگ جاتا تو وہ لوگ ایسے ناراض نہ تھے کہ اس کا پیچھا کرتے ۔ لیکن رسول
اللہ اللہ مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ منورہ میں تشریف لے گئے تو آپ کا پیچھا لوگوں نے وہاں
تک کیا۔ مسیح کے پکڑنے کا خیال اس کے مخالفین کو ایسا نہ تھا۔ جتنا کہ آپ کے مخالفین کو آپ"
کے گرفتار اور قتل کرنے کا تھا۔ کیونکہ مسیح کے سر کا اس کے دشمنوں نے تمہیں درہم انعام مقرر کیا
لیکن رسول اللہ کے لئے ایک سو اونٹ کا انعام اعلان کیا گیا۔ پھر مسیح کی جنگ یعنی زبانی بات چیت
صرف یہودیوں سے تھی اور رسول اللہ اللہ نے اپنی سچائی سے سب دنیا کو اپنے مقابل پر لاکھڑا
کیا تھا۔ اور مسیح اپنی حکومت کی پناہ میں تھا اور رسول اللہ ﷺ کے مقابل پر نہ صرف آپ کی
اپنی قوم تھی بلکہ اس وقت کی دونوں زبر دست یعنی قیصر روما اور کسری کے ایران کی حکومتیں بھی
آپ کے استیصال کا ارادہ رکھتی تھیں اور علاوہ ان کے عرب کے مسیحی اور یہودی بھی آپ کے
ساتھ بیر رکھتے تھے۔ مگر باوجود ان تمام مشکلات کے جو رسول اللہ اللہ کے راستہ میں تھیں اور
ان خطرات کے جو آپ کی ہلاکت کے لئے اگر آپ (نعوذ باللہ ) جھوٹے ہوتے کافی تھے ۔ آپ
بڑھے اور پھولے اور پچھلے اور دن رات آپ کا قدم آگے بڑھا اور جو کوئی آپ کے مقابلہ میں
آیا ہلاک ہوا۔ اور جو کوئی آپ پر گر ا ہلاک ہوا اور جس پر آپ گرے اسے ہلاک کر دیا ۔ آپ
نجات
انوار العلوم جلدا
۲۸۱
نجات
کے مخالفین کے گھر اجڑ گئے ان کی بستیاں ویران ہو گئیں جس نے آپ پر تلوار چلائی قتل کیا گیا ان
کی بیویاں بیوہ ہو گئیں ان کے بچے یتیم ہوئے ۔ ان پر رونے والا بھی کوئی نہ ملا۔ چیلیں اور کتے آپ
کے اعداء کا گوشت کھا گئے ۔ وہ دنیا و آخرت میں ذلیل کئے گئے اور کوئی نہ تھا جو ان کو بچاتا وہ برباد کر
دیئے گئے اور کوئی نہ نکلا جو ان کی مدد کو آتا۔ جنہوں نے آپ کو گمنام کرنا چاہا تھا وہ خود گمنام ہو گئے
اور آج تک ان کے نام و نشان کا پتہ نہیں آج کوئی ہے جو ابو جہل کی نسل ہونا اپنے لئے پسند کرے۔
کیا کوئی ہے جو عقبہ و شیبہ کے نام اپنے آباء میں لینا فخر سمجھے ۔ وہ صنادید عرب جو اپنے ملک کے باپ
کہلاتے تھے۔ ان کی امار تیں آپ کے سامنے گر گئیں وہ آپ کی اطاعت میں سر کے بل گرائے
گئے ۔ ان کے ماتھوں پر غلامی کا داغ لگایا گیا وہ بہادروں کا بہادر اور بادشاہوں کا بادشاہ دس ہزار
قدوسیوں کے ساتھ مکہ فتح کرنے گیا اور وہ بت جو خدائے واحد کے مقابلہ میں کھڑے کئے جاتے تھے
اس کے بندہ کے آگے سرنگوں کئے گئے۔ اور اس کے زبردست ہاتھوں ان کے ٹکڑے اڑا دیئے
گئے ۔ زمین سے لے کر آسمان تک اس کا نور چمکا اور خود خدا نے اس کے صدق پر شہادت دی اور
اس کار حینم کریم دل اپنے مخالفین کے لئے پیجا اور لا تُشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ کی دلکش آواز نے نہ
صرف آپ کے مخالفین کے جسموں کو ہی بچالیا بلکہ ان کی روحوں کو بھی ابدی دوزخ کے پھندے
سے نجات دلادی - الکامل فی التاريخ - ابن الاثير ماه ۱ صفحه ۲۴۳- بیروت ۱۹۶۵ء)
لیکن یسوع با وجود ان آسانیوں کے جو میں اوپر لکھ آیا ہوں کہ نہ اس کی قوم ایسی خطرناک تھی
اور نہ اس کو اس سے ایسی دشمنی ہی تھی روز بروز کمزور ہی ہوتا گیا۔ اور آخر نوبت یہاں تک پہنچی
کہ وہ شخص اپنے حواریوں کو بارہ تختوں کا وعدہ دیتا تھا اور ابن اللہ ہونے کا دعوی کرتا تھا۔ اور اپنے
آپ کو شہزادہ کہتا تھا جو یہودیوں کی ہلاکت کی پیشگوئیاں کر رہا تھا جو رومن سلطنت کی بھی کچھ
حقیقت نہ سمجھتا تھا جسے اپنی ترقیوں کی بڑی بڑی امیدیں تھیں۔ اور جو آسمانی بادشاہت کے وعدہ
دے کر اپنے حواریوں کے حوصلہ کو بڑھا رہا تھا۔ یہودیوں کے قبضہ میں پڑا اور کچھ ایسا پھنسا کہ آخر
نہایت کرب و اندوہ اٹھا کر سولی پر لٹکایا گیا۔ اور اس وقت اس کے دشمنوں نے اس کے منہ پر تھوکا
اور کانٹوں کا تاج پہنایا اور پانی کی جگہ سرکہ پلایا ۔ اور اس بے بسی و بے کسی کی حالت میں وہ چیخا اور
ایلی ایلی لما سبقتنی کی درد ناک اور مایوسی کی مجسم آواز اس کے منہ سے نکلی اور بقول مسیحیوں کے
ہمیشہ کے لئے اس دنیا سے رخصت ہو گیا۔ اور ساتھ ہی ان تمام دعووں پر جو اس نے اپنی ذات کی
نسبت اور حواریوں کے بارے میں کئے تھے پانی پھر گیا۔ اب بتاؤ کہ ا اب بتاؤ کہ کیا وہ شخص جو باوجود سخت سے
انوار العلوم جلد 1
۲۸۲
نجات
سخت مصیبتوں کے اور دشمنوں کے حملہ کے کامیاب ہوا۔ خدا کا بیٹا کہلانے کا مستحق ہے یا وہ جو
مقابلہ چین اور آرام سے زندگی بسر کر رہا تھا اور جس کے راستہ میں کوئی سخت رکاوٹیں نہیں
تھیں۔ مگر باوجود اس کے ناکامی و نامرادی سے اس دنیا سے گزر گیا۔ (بقول مسیحی صاحبان کے )
یہ تو دنیاوی کامیابی ہوئی علاوہ اس کے کامل تعلیم بچے اور مخلص مرید اور پاک زندگی اور بے
نظیر معجزات اور قدسی صفات کے لحاظ سے بھی رسول اللہ کو مسیح پر بدرجہا فضیلت تھی۔ پس کوئی
مسیح
ثابت
رنگ بھی لے لو اور کسی طریق پر بھی آپ کا مسیح سے مقابلہ کر لو۔ آپ کی فضیلت مسیح پر
ہے۔ پس اگر کسی معنے میں کوئی خدا کا بیٹا کہلا سکتا ہے ۔ تو وہ رسول اللہ ہیں نہ کہ مسیح ۔ علاوہ ازیں
نے اپنے آپ کو خدا کا بیٹا کہا بھی نہیں بلکہ وہ تو ہمیشہ ابن آدم ہی کہلا تا رہا۔ ہاں اگر سمجھیں ۔ خدا
کے بیٹے کا لفظ اس نے اپنے لئے استعمال کیا بھی تو ان معنوں میں تو بہت سے آدمی خدا کے بیٹے ہیں۔
مثلاً کل یہودیوں کی نسبت توریت میں ہے کہ تب تو فرعون کو یوں کہیو کہ خداوند نے یوں فرمایا
ہے کہ اسرائیل میرا بیٹا بلکہ پلوٹھا ہے " ( خروج ۴ آیت (۲۲) سو اس آیت سے تو کل بنی اسرائیل ہی
خدا کے بیٹے بلکہ پلوٹھے معلوم ہوتے ہیں مسیح کی خصوصیت ہی کیا ہے۔
اس کے بعد جو بات کفارہ کے مسئلہ پر روشنی ڈالتی یسوع صلیب پر خوشی سے نہیں چڑھا ہے یہ ہے کہ آیا مسیح صلیب پر ٹکایا جانے کے لئے
خوش بھی تھا یا نہیں ۔ اگر وہ ناراض تھا تو پھر کفارہ کا مسئلہ کسی طرح بھی صادق نہیں ہو سکتا۔ اور اس
کے لئے ہم کو دور جانے کی ضرورت نہیں خود مسیح کی اس وقت کی حالت کا بیان کافی ہو گا۔ چنانچہ
متی ۲۶ آیت ۳۶ تا ۴۰ میں لکھا ہے کہ ”پھر یسوع ان کے ساتھ سمنی نام ایک مقام پر آیا ۔ اور
شاگردوں سے کہا یہاں بیٹھو جب تک میں وہاں جا کر دعا مانگوں تب اس نے پطرس اور زیدی کے دو
بیٹے ساتھ لئے اور غمگین اور نہایت دلگیر ہونے لگا۔ تب اس نے ان سے کہا کہ میرا دل نہایت
غمگین ہے بلکہ میری موت کی سی حالت ہے۔ تم یہاں ٹھہرو اور میرے ساتھ جاگتے رہو اور کچھ
آگے بڑھ کر منہ کے بل گرا۔ اور دعا مانگتے ہوئے کہا کہ اے میرے باپ اگر ہو سکے تو یہ پیالہ مجھ سے
گزر جائے تو بھی میری خواہش نہیں بلکہ تیری خواہش کے مطابق ہو ۔ پھر لو قا ۲۲ آیت ۳۹ تا ۴۶
میں ہے کہ ”اور وہ نکل کے اپنے دستور پر زیتون کے پہاڑ کی طرف چلا۔ اور اس کے شاگرد اس کے
پیچھے ہو لئے اور اس جگہ پہنچے اس نے ان سے کہا دعا مانگو تاکہ آزمائش میں نہ پڑو اور اس نے ان
سے تیر کے ایک ٹپے پر بڑھ کے گھٹنے ٹیک کر دعا مانگی۔ اور کہا کہ اے باپ اگر تو چاہے تو یہ پیالہ مجھ
te
انوار العلوم جلد 1
۲۸۳
سے دور کرلے لیکن میری مرضی نہیں۔ بلکہ تیری مرضی کے موافق ہو اور آسمان سے ایک فرشتہ
اس کو دکھائی دیا۔ جو اسے قوت دیتا تھا۔ اور وہ جانکنی میں پھنس کے بہت گڑ گڑا کے دعا مانگتا تھا اور
اسکا پسینہ لہو کی بوند کی مانند ہو کر زمین پر گرتا تھا۔ اور دعا سے اٹھ کر اپنے شاگردوں کے پاس آیا اور
انہیں غم سے سوتے پایا۔ اور ان سے کہا کہ تم کیوں سوتے ہو ؟ اٹھ کر دعا مانگو تا کہ آزمائش میں نہ
پڑو ۔ اب ان دونوں حوالوں سے مندرجہ ذیل واقعات معلوم ہوتے ہیں۔
اول تو یہ کہ اس واقعہ کی اطلاع ملنے سے یسوع پر ایسا غم طاری تھا کہ اس کی حالت موت کی
طرح ہو گئی تھی۔ دوم یہ کہ اس ۔ دوم یہ کہ اس نے اپنے شاگردوں سے ؟ شاکردوں سے بڑے زور سے ال التجا کی کہ وہ اس کے لئے دعا
کریں تاکہ وہ اس مصیبت سے بچ جائے ۔ سوم یہ کہ وہ خود بھی بہت گریہ و زاری سے اس تلخ پیالہ
کے مل جانے کی دعا کر تا رہا چہارم یہ کہ اس کی اپنی مرضی صلیب پر لٹکنے کی نہ تھی بلکہ مجبور تھا۔ اور
خدا تعالیٰ کے حکم کے مقابلہ میں اس کا کچھ بس نہ چلتا تھا۔ پنجم یہ کہ اس کا در دیہاں تک بڑھ گیا کہ
خدا تعالیٰ کو تسلی دینے کے لئے ایک فرشتہ نازل کرنا پڑا۔ ششم یہ کہ پھر بھی اس کی تسلی نہ ہوئی بلکہ
اس نے دعا میں اس قدر زور لگایا کہ اس کا پسینہ خون کی طرح سرخ ہو کر بننے لگا۔
ان سب باتوں کو غور سے دیکھو تو خود بخود کھل جائے گا کہ یسوع کا قطعا منشاء نہ تھا کہ وہ صلیب
پر لٹکایا جائے بلکہ اس خبر کو سن کر اس کے ہوش اڑ گئے اور صبر کا دامن ہاتھ سے جاتا رہا۔ اور ہلاکت
کا خوفناک منظر اس کی آنکھوں کے آگے پھر گیا۔ اور زمین پاؤں کے تلے سے نکل گئی اور دنیا اندھیر
ہو گئی۔ اور اس نے اس خیال سے کہ شاید اس کی نہیں تو اس کے مریدوں کی دعا ہی بارگاہ الہی میں
سنی جائے ان سے التجا کی اور عاجزی سے درخواست کی کہ وہ اس کے لئے دعا کریں۔ کہ شاید وہ
ابتلاء ٹل جائے۔ اور وہ مصیبت گزر جائے اور خود بھی اس حد تک دعا کی کہ شدت غم میں پسینہ کی
جگہ خون بہنے لگا۔ تو جس شخص کا یہ حال ہو کہ وہ گھٹنوں کے بل گر گر کر اپنے بچائے جانے کی
درخواست کرے اور گڑ گڑائے اور روئے اور چلائے اور آسمان کو سر پر اٹھالے اس کی نسبت کون
عظمند کہہ سکتا ہے کہ اس نے بنی نوع انسان کے گناہ اپنے سر پر اٹھا لئے اور خوشی سے صلیب پر چڑھ
گیا۔ اگر یہی آثار خوشی کے ہوتے ہیں۔ تو جیل خانوں میں سینکڑوں آدمی ہر سال اسی خوشی سے
جانیں دیتے ہیں۔
لوقا کا یہ لکھنا کہ اس کی تسلی کے لئے فرشتہ بھیجا گیا ظاہر کرتا ہے کہ یسوع کا غم کمال تک پہنچ گیا یہ کہ
تھا۔ ورنہ خدا تعالیٰ کو کیا ضرورت پڑی تھی کہ فرشتہ بھیجتا۔ کہ جو اس کے دل کو آکر سہارا دیتا۔ مگر
نجات
انوار العلوم جلد |
۲۸۴
نجات
عجیب بات یہ ہے کہ باوجود فرشتہ کے تسلی دینے کے یسوع کا دل مطمئن نہ ہوا اور وہ برابر گھبرا تا رہا۔
پس اگر واقعی وہ اپنی مرضی سے صلیب پر چڑھنے کے لئے اس دنیا میں آیا تھا تو یہ رنج اور یہ گھبراہٹ وہ اپنی مرضی
اور یہ گریہ وزاری کیونکر ہو سکتی تھی ؟
پھر یسوع اپنی دعا میں یہ کہتا ہے کہ اے باپ جس طرح ہو یہ پیالہ مجھ سے ٹال دے ۔ مگر وہی ہو
جو تیری مرضی ہو نہ کہ میری۔ صاف ظاہر کرتا ہے کہ یسوع کی مرضی تو یہی تھی کہ وہ صلیب پر نہ
لٹکایا جائے ۔ مگر حکم خداوندی کے آگے کچھ پیش نہ چلتی تھی۔ تب ہی تو کہتا ہے کہ باوجود میری اس
خواہش کے کہ میں صلیب سے بچ جاؤں میں تیری مرضی پر صابر ہوں۔ پس اس سے نہ صرف یہی
معلوم ہوتا ہے کہ یسوع خود صلیب پر نہ چڑھنا چاہتا تھا۔ بلکہ یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ خدا باپ نے
(نعوذ باللہ) اس کو زبر دستی صلیب پر لٹکایا ۔ اور اس کا ایسا کرنا صریحا عدل کے خلاف تھا کیونکہ کسی
معصوم اور بے گناہ کو زبر دستی صلیب پر لٹکانا سخت ظلم ہے پس جس طریقہ سے مسیحی خدا کا عدل
ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ اسی سے اس کا ظلم ثابت ہوتا ہے اور خدا کی طرف ظلم کا منسوب کرنا خود
ایک بڑا ظلم ہے۔
مگر سب سے بڑھ کر یسوع کے وہ کلمات ہیں جو کہ اس نے صلیب پر لٹکایا جانے کے وقت بار بار
دہرائے اور وہ یہ ہیں کہ ایلی ایلی لما سبقتنی ۔ یعنی اے میرے خدا اے میرے خدا تو نے مجھے کیوں
چھوڑ دیا ۔ یہ کلمات ایسے توحید سے پر اور مایوسی میں ڈوبے ہوئے ہیں کہ عقلمند انسان ان کو سن کر
کبھی گمان نہیں کر سکتا کہ یسوع بھی خدائی کا شریک ہو سکتا تھا۔ اور پھر اگر وہ خوشی سے صلیب پر لٹکنا
چاہتا تھا۔ تو وہ اس حد تک کیوں گھبرا جاتا۔ کہ خدا پر اپنے عہد کے ترک کر دینے کا الزام دیتا۔ اگر وہ
مسیحی دنیا کے بچانے کے لئے ہی دنیا میں آیا تھا۔ تو جس دن اس نے سنا تھا کہ مجھے صلیب پر لٹکانے لگے
ہیں۔ اس دن اسے بجائے غم کے خوشی ہونی چاہئے تھی۔ اور چاہئے تھا کہ وہ اپنے کل مریدوں کو
اکٹھا کر کے جشن کرتا۔ اور اپنی عادت کے مطابق وہ سب لوگ مل کر خوب شرابیں پیتے ۔ اور ناچتے
اور گاتے کہ وہ مبارک دن اور بابرکت گھڑی اب قریب آگئی ہے کہ جس کے شوق میں یسوع
آسمان کو چھوڑ کر اس زمین پر آیا تھا۔ اور مصلوب ہوتے وقت بجائے یہ کہنے کے کہ اے میرے
خدا۔ اے میرے خدا - تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا ۔ اسے یہ کہنا چاہئے تھا۔ کہ اے میرے باپ ۔ اے
میرے باپ میں خوشی سے بنی نوع انسان کے لئے جان دیتا ہوں اور ان کے گناہ اپنے سر پر اٹھاتا
ہوں۔ مگر وہ گھبراہٹ وہ آہ و زاری ظاہر کرتی ہے کہ جس کفارہ کو مسیحی صاحبان نجات کا ایک ہی
انوار العلوم جلدا
۲۸۵
ذریعہ قرار دیتے ہیں خود یسوع بھی اس سے ناواقف تھا۔
ان سب باتوں کے بعد یہ دیکھنا ہے کہ آیا یسوع صلیب پر فوت بھی يسوع صلیب پر نہیں مرا ہوا تھا کہ نہیں اور چونکہ اور چونکہ مسیحیوں کو قائل کرنے کے لئے سب
ت
بہتر ذریعہ اناجیل ہی ہیں اس لیئے میں انہیں سے ہی روشنی ڈالتا ہوں۔ یسور ڈالتا ہوں۔ یسوع کی صلیبی موت
قطعاً ثابت نہیں بلکہ صلیب پر سے بچ جانا ثابت ہے ۔ متی باب ۲۷ میں ہے کہ جب یسوع حاکم کے
سامنے لے جایا گیا تو اس نے اس سے بہت سے سوال کئے مگر اس نے کوئی جواب نہ دیا اور اس پر
حاکم بہت متعجب ہوا۔ مگر اس کا دستور تھا کہ ہر عید پر ایک قیدی کو یہودیوں کی خاطر چھوڑ دیتا تھا۔ سو
اس نے یہودیوں سے پوچھا۔ میں کسن کو چھوڑوں۔ برناباس کو جو ایک مشہور چور تھا یا یسوع کو۔
کیونکہ وہ سمجھ گیا تھا کہ یسوع حسد کی وجہ سے پکڑایا گیا تھا۔ یہودیوں نے برابا کو چھوڑنے کی
درخواست کی۔ اتنے میں حاکم کی بیوی نے آدمی بھیجا۔ کہ خبردار اس نیک آدمی کو کچھ نہ کہنا کیونکہ
میں نے آج رات کو اس کی وجہ سے بڑی تکالیف اٹھائی ہیں۔ اس لئے پیلاطوس نے پھر یسوع کو
بچانے کے لئے کوشش کی ۔ مگر یہودیوں نے نہ مانا تو اس نے ان سے پوچھا۔ کہ کیوں اس نے کیا بدی
کی کہ میں اسے صلیب پر لٹکاؤں انہوں نے کچھ جواب نہ دیا اور یہی شور مچایا کہ نہیں اسے صلیب
دو۔ تب اس نے سب یہودیوں کے سامنے ہاتھ دھوئے اور کہا کہ تم جو چاہو کرو۔ میں اس راستباز
کے خون سے بری ہوں اور اسے یہودیوں کے سپرد کر دیا ۔ جنہوں نے اسے جمعہ کے دن شام کے
وقت صلیب پر لٹکا دیا اور ابھی تین گھنٹہ نہ گزرنے پائے تھے کہ ایک بڑا زلزلہ آیا اور اندھیرا چھا گیا
اور چونکہ یہودی سبت کے دن کسی کو صلیب پر نہ رکھ سکتے تھے ۔ اس لئے انہوں نے سب کو اتار لیا
اور یوحنا کے بیان کے مطابق اس کے ساتھ جو دو چور صلیب پر لٹکائے گئے تھے ان کی ہڈیاں توڑی
گئیں۔ مگر یسوع کی کوئی ہڈی نہ توڑی۔ اور ایک شخص نے جب ان کے پہلو کو چھید اتو اس میں سے
خون نکلا پھر جیسا کہ متی لکھتا ہے۔ یوسف آرمیتیا یسوع کا ایک شاگر د پیلاطوس کے پاس گیا۔ اور اس
سے اس کی لاش مانگی۔ مگر پالا طوس نے بموجب بیان مرقس کے متعجب ہو کر شبہ کیا۔ کہ کیا وہ ایسی
جلدی مر گیا۔ اور اسے اس کے سپرد کر دیا اس نے اسے ایک مکان میں جا کر ڈال دیا۔ اور مریم مگر لینی
وغیرہ دروازہ پر بیٹھی رہیں پھر یہودیوں کو شبہ ہوا کہ ایسا نہ ہو کہ یسوع کے شاگرد اسے چرا کر لے
جائیں۔ اور کہہ دیں کہ وہ زندہ ہو گیا اس لئے اپنے پہرہ دار مقرر کئے ۔ مگر جب وہ گئے تو کیا دیکھتے ہیں
کہ پتھر قبر پر سے ڈھلکا ہوا ہے۔ اور ایک آدمی نے مریم مگر لینی وغیرہ سے جو وہاں یسوع کے دیکھنے
نجات
انوار العلوم جلد 1
۲۸۶
نجات
کو آتی تھیں کہا کہ یسوع تو اب یہاں نہیں ہے بلکہ چلا گیا ہے تم جا کر اس کے شاگردوں سے کہو کہ
وہ گلیل میں تم کو ملے گا۔ غرض وہ وہاں گئیں اور گلیل میں سب شاگر داکٹھے ہوئے اور یسوع بھی
چھپتا ہوا وہاں پہنچا۔ مگر اس کے شاگردوں نے شک کیا۔ کہ شاید یہ اس کی روح ہے مگر بقول یوحنا کے
اس نے تھوما سے کہا کہ وہ اس کے زخموں میں انگلیاں ڈال کر دیکھے کیونکہ روح میں ہڈی نہیں
ہوتی۔ اور پھر ان کے ساتھ بیٹھ کر مچھلی اور روٹی اور شہد کھایا۔
اب ان تمام واقعات کو ملا کر دیکھو کہ کیا ان سے یسوع کی وفات ثابت ہوتی ہے یا اس کا بچ جانا
ثابت ہے ۔ حاکم وقت اس کو بچانا چاہتا تھا۔ اور اس کی بیوی نے خواب دیکھا تھا کہ اگر اس کو تکلیف
پہنچی تو تمہاری خیر نہیں۔ اس کو یقین تھا کہ یسوع بے گناہ ہے ۔ پھر جب وہ صلیب پر لٹکایا گیا ہے۔ تو
جمعہ کا دن تھا اور شام کا وقت اور باوجود اس کے اندھیری آگئی ۔ اور یہودی ڈرے کہ کہیں ا شام نہ پڑ
گئی ہو ۔ کیونکہ ان کے مذہب کے رو سے ہفتہ کے روز کسی کا صلیب پر لٹکانا عذاب کا محرک تھا پس
انہوں نے اسے بہ موجب مختلف روایات کے اڑھائی گھنٹہ سے پانچ گھنٹہ تک لٹکایا ۔ حالانکہ صلیب
پر آدمی تین دن تک لٹک کر بھی زندہ رہتے تھے اور ہڈیاں توڑے جانے پر مرتے تھے ۔ پھر مسیح دو
تین گھنٹوں میں کیونکر مر گیا۔ پھر اس کے دو ساتھیوں کی تو ہڈیاں توڑی گئیں۔ اس کی ہڈیاں بھی توڑی
نہ گئیں اور اس کا پہلو چھیدنے پر خون نکلا جو زندگی کی علامت ہے پھر اس کے شاگر د یوسف نے
جھٹ پٹ اس کی لاش حاصل کرنے کی کوشش کی اور خود حاکم وقت کو شبہ ہوا کہ اتنی جلدی یسوع
کیونکر مر گیا۔ لاش حاصل کر کے کسی تنگ قبر میں نہیں بلکہ ایک کمرہ میں رکھی تاکہ ہوا کا گزر رہے
پھر یسوع ہوش آنے پر چھپ کر نکلا اور حلیل گیا اور خفیہ خفیہ ہی شاگردوں سے ملا اگر وہ مرکز زندہ
ہوا تھا۔ اور اب پھر خدا ہو گیا تھا تو اسے چھپنے کی کیا ضرورت تھی۔ اور پھر خود یہودیوں کو شبہ تھا کہ وہ
زندہ ہے تبھی انہوں نے پہرہ مقرر کیا۔ غرض یسوع پر مسیحیوں کی طرح حواریوں نے بھی شبہ کیا کہ
شاید کوئی روح ہے۔ مگر اسنے انہیں اپنے زخم دکھائے۔ اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا ۔ اب ان
سب واقعات کو دیکھ کر کون کہہ سکتا ہے کہ وہ مر گیا تھا۔ بلکہ ثابت ہے کہ وہ زندہ تھا۔ اور علاوہ ان
واقعات کے تاریخی شہادت بھی ہے کہ یہودیوں نے اس کی تلاش کی اور وہ ان سے چھپتا ہوا کشمیر
میں آیا۔ اور یہاں ایک سو بیس برس کی عمر پا کر فوت ہو گیا۔ اور خانیار محلہ میں اس کی قبر ہے اور میں
نے خود دیکھی ہے چنانچہ میں نے اس کی نگہبان بڑھیا سے پوچھا کہ یہ کس کی قبر ہے تو اس نے کہا کہ
عیسی نبی کی جو کسی اور ملک سے آیا تھا۔ پھر میں نے جب اس سے سوال کیا۔ کہ مولوی تو کہتے ہیں کہ
انوار العلوم جلد 1
۲۸۷
نجات
وہ آسمان پر زندہ چلا گیا تو کیونکر کہتے ہیں کہ وہ مر گیا۔ تو اس نے کہا کہ وہ تو پڑھے ہوئے ہیں میں ان
کے مقابلہ میں کیا کہہ سکتی ہوں مگر بڑوں سے یونہی روایت آئی ہے۔ پھر خود مسیح کا کہنا کہ میں
اسرائیل کی گم شدہ بھیڑوں کے لئے آیا ہوں ظاہر کرتا ہے کہ اس کا کشمیر اور افغانستان میں آنا
ضروری تھا۔ چنانچہ کشمیر میں اب تک بابل اور ہاروت ماروت کی قبریں موجود ہیں جو ظاہر کر ں جو ظاہر کرتی ہیں
کہ یہ لوگ بنی اسرائیل کا بقیہ ہے ۔ اور خود لفظ کشمیر جو اصل میں کسیر ہے اس بات کی گواہی دیتا ہے
کہ یہ لوگ بنی اسرائیل ہی سے ہیں کشمیریوں سے پوچھ کر دیکھو کہ وہ کون ہیں۔ تو وہ یہی جواب دیں
گے کہ کا شریعنی کشمیر کے رہنے والے ۔ جس کے معنی ہیں کہ شیر یعنی وہ ملک جو شام کی مانند ہے
چنانچہ یروشلم کا علاقہ شیر یا سیرہ کہلاتا تھا پس عقلاً بھی اور نقلا بھی یسوع کا وہاں آنا ثابت ہے۔ اور
اس کا صلیب سے بچ رہنا یقینی ۔ پس جب ثابت ہو گیا کہ یسوع صلیب سے زندہ اتر آیا تھا۔ اور مرانہ
تھا تو کفارہ خود باطل ہو گیا۔
جس قدر ثبوت میں نے کفارہ کے ابطال کے دیتے ہیں ان سے کفارہ پر دیگر اعتراضات کافی طور سے ثابت ہو گیا ہے کہ ہو گیا ہے کہ کفارہ کا مسئلہ من گھڑت ہے ۔ اور
بائبل سے اس کا کوئی ثبوت نہیں ملتا کیونکہ اول تو خدائے تعالیٰ کی توحید ثابت ہے اور تثلیث بے
ثبوت ہے۔ پھر یہ ثابت نہیں کہ ایک سے زیادہ خدا اگر مان لئے جائیں تو وہ باپ بیٹا ہیں اور پھر اگر
باپ بیٹا بھی ہیں تو مسیح ہی وہ بیٹا ہے کیونکہ اگر بیٹا ہونا ضروری ہو تو اور آدمی موجود ہیں کہ جو ہر
طرح ابنیت کے یسوع سے زیادہ حقدار ہیں۔ اور اگر یسوع کو بیٹا مان بھی لیا جائے تو یہ ثابت نہیں
کہ اس نے خوشی سے صلیب پر لٹکایا جانا پسند بھی کیا تھا تو اس کا صلیب پر مرنا ثابت نہیں بلکہ صلیب
سے صاف بچ کر کشمیر کی طرف چلا جانا ثابت ہے ۔ لیکن اب میں کفارہ کے متعلق اور چند اعتراضات
پیش کرتا ہوں کہ جن سے کفارہ کے خیال کی کمزوری ثابت ہوتی ہے۔
اول یہ کہ بائبل میں ہے کہ جو کاٹھ یعنی صلیب پر لٹکایا جائے گا وہ لعنتی موت مرے گا۔ اور خدا
سے دور ہو گا پس کیونکر ممکن ہے کہ ایک شخص کی نسبت جو خدا کا بیٹا بھی مانا جائے یہ بات کہی جائے
کہ ایک وقت اس پر ایسا آیا تھا کہ وہ خدا سے دور ہو گیا تھا کیونکہ خدا سے دور ہو نا دل سے تعلق
رکھتا ہے۔ اور جب ایک شخص خدا تعالیٰ سے غافل ہو جائے اور اس سے نفرت کرنے لگے ۔ تو کہا
سیریا کا لفظ سوری سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں پھول اور سیریا کے معنی ہوئے وہ زمین جو خوبصورت پھولوں والی ہے اور کشمیر تو پھولوں کی
منڈی ہے اس کا نام بنی اسرائیل نے اپنے وطن کی یاد میں کمسیر رکھ کر اس شاعر کی تائید کی ہے۔ جو کہتا ہے۔ اگر فردوس بر روئے زمین است۔
ہمیں است و ہمیں است و ہمیں است۔