نجات ۲

انوارالعلوم (جلد 1), حصہ 5

انوار العلوم جلد 1
۲۶۴
مگر کوئی نہیں جو گورنمنٹ کے برخلاف شکایت کرے کہ اس نے سخت ظلم کیا اور ملک میں بدامنی
پھیلانے کی کوشش کی ہے کہ اس قیدی کو میعاد سے پہلے ہی چھوڑ دیا ہے کیونکہ سب دیکھتے ہیں کہ
اس قیدی کی حالت قابل رحم تھی اور گورنمنٹ نے جو کچھ کیا بالکل مناسب کیا۔ پس اگر خداتعالیٰ
بھی کسی مجرم کی حالت قابل رحم دیکھے اور جان لے کہ شرم و حیا کی آگ سے اس کی ہوا و ہوس جل
کر خاک ہو گئی ہے اور ندامت کے مارے اس کے لئے زندگی وبال جان ہے تو اسے کیوں نہ بخشے
اور کیوں اس کے دل میں اطمینان پیدا نہ کر دے اور کیوں نہ کے کہ لا تَشْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ
غرض کہ گناہ کا بخشنا ظلم نہیں ہوتا۔ ظلم وہ ہے کہ جس میں کسی کی حق تلفی ہو اور اس میں کسی کی حق
تلفی نہیں ہاں بعض اوقات گناہوں کا نہ بخشنا ظلم ہو جاتا ہے۔
دو سرا اعتراض
دوسرا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ کیا خدا تعالیٰ گناہوں کو
پسند کرتا ہے کہ تو بہ کو قبول کرتا ہے کیونکہ جب انسان کو
یقین ہو جائے کہ میں جتنے گناہ بھی کرلوں اور کتنے قصور بھی مجھ سے سرزد ہو جائیں ایک تو بہ سے
سب پر پانی پھر جائے گا اور میں پھر پاک وصاف ہو جاؤں گا اور کوئی دکھ اور درد مجھ کو نہ پہنچے گا اور
کسی قسم کی سزا مجھ کو نہ ملے گی۔ تو اس صورت میں وہ گناہوں پر دلیر ہو جائے گا اور کہے گا کہ اب تو
گناہ کر لو پھر تو بہ کرلیں گے اور امن کی کوئی صورت نہ باقی رہے گی اور گناہوں کی کثرت سے دنیا بھر
جائے گی مگر یہ اعتراض گو کو تاہ چشموں کی نظروں میں کچھ وقعت رکھے مگر قرآن شریف اور قوانین
نیچر کے دیکھنے والے اس کی حقیقت سے آگاہ ہیں کہ محض بے حقیقت ہے۔
کیونکہ جیسا کہ میں پہلے لکھ آیا ہوں تو بہ اصلاح کے لئے ہے نہ کہ فساد پھیلانے کے لئے اگر
کوئی شخص توبہ کے مسئلہ کی آڑ میں گناہ پھیلانا چاہتا ہے تو وہ شریر اور فسادی ہے اور چونکہ معاملہ
ایک علیم و خبیر ہستی سے ہے اس لئے اس کی یہ بات چل نہیں سکتی۔ ایک انسان دوسرے انسان کا
ارادہ نہیں جان سکتا۔ مگر پھر بھی ہم دیکھتے ہیں کہ عدالتوں میں اس بات پر بڑے زور سے بحث ہوتی
ہے اور جرح قدح ہوتی ہے کہ مجرم کا ارادہ کیا تھا اور چند قرائن سے ثابت کیا جاتا ہے کہ مجرم نے جو
جرم کیا ہے اس کے سرزد ہوتے وقت اس کا ارادہ فساد کا تھا یا صلح کا اور دوسری بات یہ دیکھی جاتی
ہے کہ آیا جس وقت مجرم نے یہ جرم کیا اس وقت وہ کسی اشتعال یا جوش میں تھا یا ٹھنڈے دل سے
اور سوچ بچار کر کے اس سے وہ فعل شنیعہ سرزد ہوا تھا۔ اور اگر یہ ثابت ہو جائے کہ اس نے وہ کام
نیک نیتی سے یا کسی خاص جوش یا غیرت یا غضب کے ماتحت کیا ہے۔ تو اس کے جرم کو یا تو معاف کیا
نجات

انوار العلوم جلد |
۲۶۵
جاتا ہے یا سزا میں بہت تخفیف کی جاتی ہے۔ اور باوجود اس کے ہم دیکھتے ہیں کہ حج کے پاس کوئی
بدیہی ثبوت اس بات کا نہیں ہوتا کہ واقعی یہ فعل کس ارادہ سے ہوا تھا۔ مگر جس ہستی کے ساتھ تو بہ
کا معاملہ در پیش ہے اسلامی عقائد کی رو سے وہ علیم و خبیر اور جبار ( مصلح) ہے اور اسلام کا خداذرہ
ذرہ سی بات کو جانتا ہے اور کوئی چیز نہیں خواہ وہ مادی ہو یا غیر مادی جو اس کی نگاہوں سے پوشیدہ ہو
پھر اس سے کسی کا ارادہ کس طرح مخفی ہو سکتا ہے اور وہ بغیر ارادہ کا لحاظ کرنے کے کس طرح کسی
مجرم کو سزا دے سکتا یا چھوڑ سکتا ہے۔ حالانکہ وہ رحم کرتا ہے اور ظلم نہیں اور فساد نہیں بلکہ
اصلاح چاہتا ہے۔ چنانچہ سورۃ مائدہ میں فرماتا ہے کہ لكِنْ يُرِيدُ لِيُطَهِّرَ كُمُ (المائدہ (۷) یعنی الله
تعالی ارادہ کرتا ہے کہ تم کو پاک کرے۔ پس ایسا شخص تو گند پھیلاتا ہے اور توبہ کے بہانہ سے دنیا میں
فساد چاہتا ہے۔ پس وہ کب اس قابل ہو سکتا ہے کہ اس گندے ارادہ کے ساتھ تو بہ کے دروازہ میں
داخل کیا جائے ۔ چنانچہ خدا تعالی تو ایسے خبیث لوگوں کے لئے فرماتا ہے کہ اُدْعُوا رَبَّكُمْ تَضَرُّ عَادَ
خُفْيَةً إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ وَلَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَاحِهَا وَادْعُوهُ خَوْفًا وَ
طَمَعًا إِنَّ رَحْمَةَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ (الاعراف: ۵۷٬۵۷) یعنی خبردار خدا تعالیٰ کے
ساتھ معاملہ کرنے میں شوخی اور شرارت سے کام نہ لو۔ بلکہ جب اسے پکارو تو بڑی عاجزی اور
تضرع سے پکارو اور علاوہ اس کے لوگوں سے بالکل الگ ہو کر بھی اسے یاد کرتے رہا کرو کیونکہ اللہ
تعالیٰ حد سے بڑھنے والوں کو نا پسند کرتا ہے اور یاد رکھو کہ و در کھو کہ وہ احکام جو بغرض اصلاح اترے ان کے
نزول کے بعد فساد پھیلانے کی کوشش نہ کرو۔ بلکہ اللہ تعالیٰ کو خوف و طمع سے یاد کرو۔ اور اللہ تعالی
کی رحمت محسنین سے قریب ہے پس اس جگہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو احکام اصلاح کے لئے
اترے ہیں اگر تم باوجود ان کے اترنے کے فریبوں کے ساتھ شرارت اور فساد کی راہ تلاش کرو گے
تو تمہارا انجام نیک نہ ہو گا۔
پس جو شخص اس بدارادہ سے گناہ کرتا ہے کہ توبہ کی آڑ میں میں سزا سے محفوظ رہوں گا۔ وہ
سخت دھوکے میں ہے اور سخت ٹھوکر کھائے گا۔ کیونکہ خدا تعالیٰ دھوکہ نہیں کھاتا۔ اور ایسا دھو کہ
دینے والا انسان تو مؤمن ہی نہیں کیونکہ اس کو صفات اللہ پر ایمان ہی نہیں کہ وہ یہ سمجھ سکے کہ خدا
تعالیٰ ان سب کمزوریوں سے پاک ہے پس اس قسم کے ارادہ والا انسان تو بجائے اس کے کہ تو بہ
سے کچھ فائدہ اٹھائے تو بہ سے پہلے ہی ہلاک کیا جائے گا اور عذاب الہی اس پر نازل ہو گا۔ کیونکہ وہ
خدا تعالیٰ کو ایسا ناقص سمجھتا ہے کہ وہ دھوکے میں آجاتا ہے اور اس وجہ سے اسے دھو کہ دینا چاہتا
نجات

انوار العلوم جلد 1
۲۶۶
ہے۔ دوسرے تو بہ تو اسے کہتے ہیں کہ ایک شخص یک لخت اپنی غلطی پر آگاہ ہو کر خدا تعالیٰ کی طرف
آئے اور اس کا دل غم کے مارے پگھل جائے اور وہ رنج والم کے پہاڑوں کے نیچے دب جائے مگر
اس ارادہ سے گناہ کرنے والا انسان کہ میں ایک مدت تک گناہ کر کے پھر چھوڑ دوں گا تو پہلے سے ہی
ایک سکیم تیار کر چکا تھا۔ اس کی جھوٹی تو بہ تو بہ کھلا ہی کب سکتی ہے اور ایسے شخص کا دل تو ایسا ہو گا
کہ اسے تو بہ کا موقعہ ہی نہ ملے گا چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ
(المائده : إِنَّا إِنَّ ١٠٩) اللَّهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ مُشْرِفٌ: ف كَذَّاب (المؤمن : وَاللهُ ٢٩) لا يَهْدِي ) الْقَوْمَ
الظَّلِمِينَ
گناہوں کا دروازہ کھول دیا ہے۔
( البقره : ۲۵۹)۔ ۲۵۹) پس پھر کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ اسلام نے توبہ کا دروازہ کھول کر گویا
دوسرا جواب اس اعتراض کا یہ ہے کہ مخالف کا اعتراض مان کر بھی تو بہ گناہوں کی محرک تب
ہو سکتی تھی کہ اگر انسان کو اس کی موت کا وقت بتا دیا جاتا کہ فلاں شخص فلاں وقت مرے گا اور
فلاں فلاں وقت مرے گا۔ کیونکہ اس صورت میں ہو سکتا تھا کہ بعض لوگ کہتے کہ مرنے سے پہلے
توبہ کرلیں گے لیکن خدا تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ
الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ
اَرْضِ تَمُوتُ إِنَّ اللهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ (لقمان : ۳۵) یعنی اللہ ہی جانتا ہے کسی کی مقررہ گھڑی کب آئے
گی۔ اور وہی بارش نازل کرتا اور رحموں میں جو کچھ کہ ہے اسے جانتا ہے اور نہ کوئی جانتا ہے کہ
اس نے کل کیا کچھ کمانا ہے اور نہ کوئی یہ جانتا ہے کہ اس کو کس مقام پر موت آنی ہے ۔ ہاں اللہ تعالٰی
تو بڑا جاننے والا اور خبردار ہے۔ پس اس آیت میں خدا تعالیٰ زمانہ اور مکان دونوں کی نفی فرماتا ہے۔
اور فرماتا ہے کہ نہ تو انسان یہ جانتا ہے کہ وہ کب مرے گا کیوں کہ اس صورت میں وہ موت سے
پہلے تو بہ کر سکتا ہے اور نہ وہ یہ جانتا ہے کہ وہ کہاں مرے گا۔ کیونکہ اس صورت میں شریر آدمی اس
مقام پر جاتے ہیں نہ اور اگر جانا پڑتا تو وہاں رہنے کے زمانہ میں تو بہ کرتے تب بیشک فساد کا خطرہ ہو سکتا
تھا۔ مگر انسان کو نہ اپنے مرنے کے ایام معلوم نہ مقام معلوم اور علاوہ اس کے فرماتا ہے کہ وہ یہ بھی
تو نہیں جانتا ہے کہ کل اس کے حالات کیسے ہوں گے آیا توبہ کی توفیق ملے گی یا نہیں کیونکہ وہ
ناواقف ہے کہ کل اس نے کیا کمانا ہے۔ پس اس آیت نے اس اعتراض کا کامل جواب دے دیا ہے
کیونکہ ہم روزانہ دیکھتے ہیں کہ بوڑھے ہی نہیں بچے بھی اور جوان بھی اور ادھیڑ بھی مرتے رہتے
ہیں اور بیماریاں انسان پر ایسی اچانک آتی ہیں کہ ایک منٹ میں جان کا خاتمہ کر دیتی ہیں بعض دفعہ
نجات

انوار العلوم جلد 1
۲۶۷
نجات
دیکھا گیا ہے کہ انسان سوتے سوتے مر گیا۔ بعض دفعہ محفل دوستاں میں قہقہہ لگاتے لگاتے جان نکل
گئی۔ بیٹھے تھے کھڑے ہوئے اور گر کر مر گئے۔ کام کرتے ہوئے دل کو ایسا صدمہ پہنچا کہ دستخط نصف
ہی رہ گیا اور مرغ روح قالب عصری سے پرواز کر گیا۔ سیڑھیاں چڑھنے لگے کہ ایک پیراد پر رکھا اور
ایک نیچے کہ جان نکل گئی۔ دیوالہ نکل گیا اور ساتھ ہی پیغام اجل بھی آگیا۔ ایک دست آیا اور ختم۔
نکسیر پھوٹی اور سرد ہو گئے ۔ ہیضہ آیا اور چل دیئے ۔ طاعون آئی اور گھر کا گھر برباد کر گئی۔ غرض ایک
نہیں لاکھوں نظیریں ہر سال اس قسم کی پائی جاتی ہیں وبائیں اندرونی اور بیرونی بیماریاں، رنج و
انسان
غم ، دشمنوں کے حملے ، لڑائیاں ، فساد بغاو فساد بغاوتیں ، زلزلہ ، طوفان ، بجلیاں ہزاروں چیزیں ہیں کہ ان
کی جان کے درپے ہیں اس سے بچے تو اس میں جا پڑے، اس سے نجات پائی تو تیسری در پیش ہے
غرضیکہ اس صورت میں ممکن ہی نہیں کہ انسان کہے کہ اب تو گناہ کر لو پھر توبہ کرلیں گے ممکن ہے
که اس ارادہ کے دل میں آتے ہی جان نکل جائے ۔ پس چونکہ موت کا نہ زمانہ نہ مکان انسان کو بتایا
گیا ہے اس لئے تو بہ پر یہ اعتراض نہیں آسکتا کہ اس طرح گناہوں پر دلیری ہو گی اور یہ اعتراض تو
خود مسیحی صاحبان پر بھی پڑتا ہے۔ کیونکہ جب کفارہ پر ایمان لانے سے انسان گناہوں سے بچ سکتا ہے
تو کفارہ بدرجہ اولی بدیوں کی ترغیب دلانے والا ہے۔
تو بہ کے مسئلہ پر اس قسم کے اعتراض کرنے والوں کی عقلوں پر تو مجھ کو سخت تعجب آتا ہے کیونکہ
تو یہ جن لوگوں کے لئے ہے ان کا ذکر تو خود قرآن شریف نے کر دیا ہے چنانچہ فرماتا ہے کہ وَ الَّذِينَ
إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَ مَنْ يَغْفِرُ
الذُّنُوبَ إِلَّا اللهُ وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَى مَا فَعَلُوا وَهُمْ يَعْلَمُوْنَ أُولَئِكَ جَزَاؤُهُمْ مَّغْفِرَةً مِّنْ
رَبِّهِمْ وَ جَنَّتَ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ خَالِدِينَ فِيهَا وَ نِعْمَ أَجْرُ الْعُمِلِينَ (آل عمران :
۱۳۷۱۳۶) جس سے معلوم ہوتا ہے کہ تو بہ انہیں لوگوں کے لئے ہے جو شرارت سے فساد پھیلانا
نہیں چاہتے بلکہ غلطیوں یا غفلت کی وجہ سے گناہوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور پھر اپنے گناہ پر اصرار
نہیں کرتے پھر قرآن شریف میں ایک دوسری جگہ پر ہے وَإِذَا جَاءَ لَكَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِايْتِنَا
فَقُلْ سَلَامٌ عَلَيْكُمْ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ أَنَّهُ مَنْ عَمِلَ مِنْكُمْ سُوءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ
تَابَ مِنْ بَعْدِهِ وَأَصْلَحَ فَانهُ فَأَنَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ (الانعام: ۵۵) اس آیت سے علاوہ اس کے کہ خدا تعالیٰ
کی رحیمیت ثابت ہوتی ہے یہ بھی ظاہر ہے کہ تو بہ انہی لوگوں کے لئے ہے جو مذہب ، ملک رسم و
عادت نا مناسب تعلیم ، ضد اور غفلت اور بد صحبت کی وجہ سے گناہ کرتے ہیں نہ کہ ان کے لئے جو

انوار العلوم جلدا
۲۶۸
نجات
شرعی احکام میں حیلہ جوئی کرتے اور اس طرح فساد کا راستہ تلاش کرتے ہیں پس تو بہ کے مسئلہ پر
کسی صورت سے بھی یہ اعتراض نہیں پڑ سکتا کہ اس سے گناہوں کی تحریک ہو گی بلکہ یہ تو گناہوں کی
بیخ کنی ہے اور دوسرے یہ بات بھی نظر انداز کرنے کے قابل نہیں کہ ساتھ ہی فرماتا ہے واصلح
یعنی نہ صرف زبانی توبہ کرے ۔ بلکہ اس حد تک وہ تو بہ میں بڑھ جائے کہ اس کا اثر آکر بدن پر بھی
پڑے۔ اور اس تو بہ کرنے والے کے اعمال بھی اس بات پر گواہی دیں کہ واقعی وہ صادق ہے اور
اپنے دعوے میں مفتری نہیں اور وہ کوشش کرے کہ اس نے جو کچھ کیا تھا اس کی اصلاح ہو جاوے
اور نیکی میں اس قدر علو کرے کہ اس سے اس کے پچھلے اعمال بھی دھوئے جائیں مثلاً ایک شخص
اگر بخیل تھا تو یہی نہیں کہ اپنا نجل چھوڑ دے بلکہ کامل تو بہ تب ہوگی کہ وہ سخاوت بھی اختیار کرے۔
بلکہ اور کو بھی اس طرف مائل کرے تب بیشک وہ اس قابل ہو گا کہ اس کے پچھلے گناہوں پر چشم
پوشی کی جائے۔ اب بتاؤ کہ کیا اس تعلیم سے گناہ پھیلتا ہے کہ رکھتا ہے۔ آیا وہ شخص جو توبہ کی تعلیم
کے ماتحت بخل سے اس قدر بیچ کر سخاوت کا محرک ہوا ہے گناہ کا پھیلانے والا کہلائے گا یا دور کرنے
والا
ایک اور اعتراض توبہ کی قبولیت پر آریوں کی طرف سے یہ سنا جاتا ہے کہ جو
تیسرا اعتراض ہو گیا وہ ان ہوا کس طرح ہو سکتا ہے کیونکہ جس شخص نے ایک گناہ کیا فرض
کرو کہ کسی کے گھر چوری کی تو اگر وہ تو بہ کرے تو یہ کس طرح ممکن ہے کہ اس کا وہ فعل رہے ہی نہ
اور اس کا وجود ہی معدوم ہو جائے کیونکہ جو کچھ ہو چکا وہ اب واپس لوٹ نہیں سکتا۔ پھر توبہ کے
قبول کرنے کے کیا معنی کیونکہ جب ایک گنہگار ایک کام کر چکا تو اسے یہ کہنا کہ اس نے کیا ہی نہیں
غلط اور خلاف عقل طریق ہے۔
گو کہ یہ اعتراض آریوں کی طرف سے اکثر سنا گیا ہے مگر مجھے آج تک معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ
کس دماغ سے نکلا ہے۔ قرآن شریف ہرگز کہیں نہیں کہتا کہ جس شخص نے گناہ کیا اور اس کے بعد
تو بہ کر لی اور وہ توبہ قبول ہو گئی تو اس شخص کا گناہ ایسا محو ہوا کہ یہ مت کہو کہ اس نے گناہ کیا تھا بلکہ
کہو کہ اس سے کوئی گناہ سرزد نہیں ہوا۔ بلکہ قرآن شریف نے تو اس کا نام ہی غفران رکھا ہے یعنی
ڈھانپ دینا۔ اور بار بار فرمایا ہے کہ إِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ جس سے معلوم ہوا کہ خدات ہوا کہ خداتعالی اس گناہ
کو ڈھانک دیتا ہے۔ چنانچہ ہم روزانہ دیکھتے ہیں کہ جن لوگوں کے گناہوں کو ہم بخشتے ہیں یہ نہیں کہ
لکڑی سے یا چاقو سے ان کے گناہوں کو کھرچ دیتے ہیں بلکہ ان کے گناہوں کے نتیجے سے ان کو بنچا

انوار العلوم جلد 1
۲۶۹
نجات
لیتے ہیں۔ مثلاً ایک نوکر ہم کو ناراض کرے اور ہمارا کوئی کام خراب کر دے مگر پھر تو بہ کرے اور
اپنی غلطی کا اقرار کرے اور اپنی سچائی کو پوری طرح سے ظاہر کر دے اور ثابت کر دے کہ بیشک
اب وہ سخت پشیمان ہے تو ہم اس کا کوئی اپریشن نہیں کرواتے نہ اس پر کوئی عمل جراحی کرتے ہیں
کہ جس سے اس نے جو کچھ تصور کیا تھا وہ معدوم ہو جائے بلکہ یہی کرتے ہیں کہ جو اس نے کیا تھا
اس کے نتیجہ سے اس کو بچا لیتے ہیں اور سزا نہیں دیتے۔
خود لفظ تو بہ کے معنی ہی رجوع کرنے کے ہیں یعنی جب انسان کچھ قصور کرتا ہے تو پھر وہ اپنی
غلطی کا اقرار کرتا ہے اور اپنی پہلی حالت کی طرف رجوع کرتا ہے اور اس وقت مالک بھی اپنی مہربانی
کی طرف لوٹ آتا ہے اور پہلا سا سلوک کرنے لگتا ہے پس تو بہ کے قبول ہونے کے یہی معنی ہیں کہ
خدا تعالیٰ اس فعل کی جو انسان سے سرزد ہوا تھا سزا نہیں دیتا بلکہ اپنی پہلی مہربانی پر لوٹ آتا ہے۔ پس
اس سے تو قطعا یہ نہیں پایا جاتا کہ اس سے گناہ سرزد نہیں ہوا۔ بلکہ یہ معلوم ہوا کہ ا کہ انسان نے گناہ کر
کے پشیمانی ظاہر کی اور خدا تعالیٰ نے اس کی پردہ پوشی کی اور سزا سے بچالیا۔ اور اس پر کوئی اعتراض
نہیں پڑ سکتہ لوگ ہمیشہ گناہ کرتے ہیں اور شریف اور محسن آقا ان کے گناہ بخشاہی کرتے ہیں۔ ابھی
بادشاہ جارج پنجم کے تخت نشین ہونے پر پانچ سو سال کی قید معاف کی گئی ہے ۔ کیا گورنمنٹ نے ان
کے قصور کسی طرح مٹا دیئے تھے یا کسی خاص اوزار سے چھیل دیئے تھے ؟ اگر گورنمنٹ بغیر کسی
وقت کے یہ کام کر سکتی ہے تو کیا اللہ تعالیٰ ہی لوگوں کے پچھلے گناہ معاف نہیں کر سکتا۔ اور اگر کرے
تو اسی صورت میں کہ پہلے کسی ہتھیار سے ان کے گناہوں کو چھیل دے ۔ افسوس اور تعجب ہے اس
قسم کے معترضین پر۔
توبہ کی قبولیت پر ایک اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ اگر تو بہ واقعی قبول ہوتی ہے تو
چوتھا اعتراض چاہئے کہ ایک زانی جب تو بہ کرے تو زنا کے سبب سے جو آتشک یا سوزاک
اسے ہوا تھا وہ دور ہو جائے۔ اسی طرح دوسرے نتائج جو گناہ کی وجہ سے بھگت رہا ہے ان سے نجات
پا جائے مگر واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایسا نہیں ہے بلکہ آتشک کا مریض ہزار تو بہ کرنے پر پھر بھی
اس مرض میں گرفتار رہتا ہے یا کسی اور گناہ کی وجہ سے اسے کوئی صدمہ پہنچ گیا تھا۔ تو وہ بھی موجود
رہتا ہے دور نہیں ہوتا تو ہم کس طرح مان سکتے ہیں کہ تو بہ کا کوئی اثر ہے اور واقعی اس سے انسان
بدی کے نتائج سے محفوظ ہو جاتا ہے ۔
یاد رہے کہ انسان دو چیزوں سے مرکب ہے ایک جسم ہے اور ایک روح سے اور دونوں کے

انوار العلوم جلد 1
۲۷۰
نجات
دوسرا
الگ الگ کام ہیں اور الگ الگ طریق سے وہ اپنی غذا ئیں حاصل کر رہے ہیں ہر ایک کی بیماریاں
الگ ہیں اور ان کے علاج بھی پھر الگ الگ ہی ہیں ایک کسی بات سے فرحت حاصل کرتا ہے تو
سرا کسی اور ہی بات سے مگر باوجود اس کے چونکہ آپس میں دونوں کے تعلقات : نات بہت ہیں اور
مضبوط ہیں۔ اس لئے شدت فرح یا شدت غم میں ایک دوسرے پر اثر کرتے ہیں چنانچہ بعض لوگ
کوئی خوشی کی خبر سن کر موٹے ہو جاتے ہیں یا غم کی خبر سن کر کمزور ہو جاتے ہیں اور ضعف محسوس
کرنے لگتے ہیں۔
اسی طرح گناہ دو قسم کے ہوتے ہیں ایک تو وہ جو خالص روحانی ہیں۔ اور ان کا اثر جسم پر نہیں
پڑتا۔ اور ایک گناہ وہ ہیں کہ جن میں روح اور جسم دونوں شریک ہوتے ہیں پس جن گناہوں میں
جسم و روح دونوں شریک ہوتے ہیں ان میں اکثر دونوں کو ہی سزا ملتی ہے۔ پس جو شخص توبہ کرتا ہے
اگر اس کو جو سزائیں ملتی ہیں صرف روحانی ہیں تو اس کے لئے اپنے اعتقاد کی درستی اور بچی تو بہ
کرنی ضروری ہے اور اگر یہ تو بہ اپنی حد کو پہنچ جائے گی تو اس کا گناہ بخشا جائے گا۔ اور وہ اپنے دل
میں ایک فرحت محسوس کرنے لگے گا لیکن اگر وہ گناہ جسم و روح دونوں سے مشترک سرزد ہوا ہے
تو چاہئے کہ دونوں ہی مل کر توبہ کریں اور اگر اس صورت میں تو بہ کامل ہو گی تو دونوں سزا سے
محفوظ ہو جائیں گے اور اگر روحانی تو بہ کامل اور جسمانی ناقص ہوگی تو روح تو بچ جائے گی لیکن جسم
اپنی سزا بھگتا رہے گا۔ مثلاً ایک شخص نے زنا کیا تو ایک تو اس کی روح نے خدا تعالیٰ کا گناہ کیا اور ایک
اس کے جسم نے کہ وہ بھی روح کے شریک حال ہوا۔ پس ایک تو وہ خدا تعالیٰ کے حضور میں گناہ گار
ہو کر روحانی عذاب کا مستوجب ہو گا۔ خواہ وہ یہاں ملے یا آخرت میں اور ایک سزا اس کے جسم کو
ملے گی اور وہ آتشک یا سوزاک کی شکل میں ہوگی۔ پس اگر ایسا شخص تو بہ کرتا ہے تو اگر اس کی توبہ
کامل ہے یعنی اس نے پورے طور سے اپنے گناہوں کی معافی بھی چاہی اور سچے دل سے علاج بھی
کروایا تو ایسا شخص اس گناہ کی سزا سے بچ جائے گا۔ اور اگر اس نے روحانی تو بہ تو نہ کی۔ مگر علاج
کروایا اور وہ اپنی حد کو پہنچ گیا تو اس کا جسم سزا سے بچ جائے گا۔ یعنی آتشک سے وہ نجات پا جائے گا
مگر اس کی روح اب بھی گنہگار ہوگی اور اگر روحانی تو بہ کامل ہوگی اور علاج میں کسی وجہ سے نقص
رہا۔ تو روح بچ جائے گی۔ مگر جسم سزا بھگتا رہے گا۔
پس
چونکہ جسم اور روح الگ الگ حصہ ہیں اور ان دونوں کے علاج الگ الگ ہیں اس لئے
دانا انسان وہی ہے کہ جو تو بہ کے وقت خیال رکھے کہ میں نے گناہ صرف روحانی کیا ہے یا اس میں

انوار العلوم جلد 1
۲۷۱
نجات
میرا جسم اور روح دونوں شامل تھے اور میں جسمانی اور روحانی دونوں سزائیں بھگت رہا ہوں پس
اگر وہ دونوں حصوں میں سزا محسوس کرتا ہے تو دونوں کا علاج الگ الگ طریق سے کرے اور وہ ہیں
ہے کہ روح کا علاج روحانی کرے اور توبہ و استغفار سے کام لے اور جسم کا جسمانی یعنی طبی علاج
کرائے۔
پس جو شخص صرف تو بہ واستغفار سے کام لیتا ہے اور اس کے جسم نے جو گناہ کیا تھا اس کی تلافی
نہیں کرتا تو ایسا شخص اگر اپنی جسمانی سزا سے نہیں بچا تو اسلام کے بتائے ہوئے تو بہ کے مسئلہ پر کوئی
اعتراض نہیں پڑ سکتا۔ اس شخص کی تو بہ تو کامل ہی نہیں ہوئی کیونکہ اس نے خدا تعالٰی کے بتائے
ہوئے راستہ کو یعنی طبی علاج کو ترک کیا اور اسے اختیار نہیں کیا۔ پس ضرور ہے کہ جس حصہ میں
اس کی تو بہ ناقص رہی ہے اس میں وہ سزا پائے۔
لیکن جیسا کہ میں اوپر لکھ آیا ہوں چونکہ روح کا جسم سے کمال درجہ کا تعلق ہے اس لئے بعض
دفعہ روح کا اثر جسم پر بھی پڑ جاتا ہے اور کوئی بات روح پر کمال درجہ کا اثر کرے تو اکثر دیکھا گیا ہے
کہ جسم بھی اس سے متاثر ہو جاتا ہے۔ اس لئے جن لوگوں کی تو بہ اس حد کو پہنچ جاتی ہے کہ روح
شدت اثر سے تڑپ اٹھتی ہے اور وہ توبہ کی ضروری شرط عمل صالحہ سے بھی کام لیتے ہیں اور اپنی
اصلاح کامل طور سے کر لیتے ہیں۔ اور ان کے دل میں ایسی تڑپ پیدا ہو جاتی ہے کہ نہ صرف پچھلے
گناہوں کی بھی تلافی ہو جاتی ہے بلکہ آئندہ کے لئے بھی ان کے خدائے تعالیٰ سے ایسے تعلقات
پیدا ہو جاتے ہیں کہ وہ غیر منقطع ہوتے ہیں تو اس صورت میں دیکھا جاتا ہے کہ روحانی تو بہ ہی جسم پر
اثر کرتی ہے اور بغیر کسی جسمانی علاج کے وہ لوگ اپنے جسمانی دکھوں سے بھی نجات حاصل کر لیتے
ہیں چنانچہ اس کی مثالیں بزرگان اسلام کی لائف میں بکثرت ملتی ہیں۔ بارہا ایسا ہوا ہے کہ بعض
لوگوں کی تو بہ جب کمال درجہ کو پہنچ گئی تو نہ صرف ان کی روح نے ہی نجات پائی بلکہ اس دنیا میں
اس کا اثر نمودار ہوا۔ اور وہ دکھ جو ان کے پچھلے گناہوں کی وجہ سے ان کا جسم پا رہا تھا وہ بھی خود بخود
دور ہو گئے۔ اور لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کہ واقعی اس شخص کی توبہ نے اپنا اثر کیا۔
ہمارے حضرت مرزا صاحب کی دعاؤں سے ہی ہم نے بہت دفعہ مشاہدہ کیا ہے کہ بہت سے لوگوں
نے شفاء حاصل کی اور روحانی بیماریوں کے ساتھ جسمانی بیماریوں سے بھی نجات پائی ۔ پس یہ کہنا
بالکل غلط ہے کہ توبہ سے کبھی بھی جسمانی بیماریاں دور نہیں ہوئیں۔ بلکہ ہوتی ہیں اور ضرور ہوتی
ہیں۔ ہاں شرط یہ ہے کہ تو بہ خود اس درجہ کامل ہو جائے کہ وہ جسم پر بھی اثر کرے یا کسی کامل کامل انسان انسان

انوار العلوم جلد 1
۲۷۲
م
کی دعا ساتھ مل جاوے کہ جو اس کے لئے رحمت کا باعث ہو جائے ۔ چنانچہ دیکھا گیا ہے کہ جہاں طب
رہ گئی وہاں تو بہ و دعا نے کام نکال دیا ۔ حضرت نوح علیہ السلام کے لفظ ہی تھے کہ رَبِّ لَا تُذَرُ عَلَى
الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ دَيَّارًا (نوح: ۲۷) کہ جنہوں نے آدمیوں پر ہی نہیں پانیوں پر بھی اثر کر
دکھلایا۔ مسیح کے پاس جب اندھوں اور کوڑھیوں نے اپنے گناہوں سے توبہ کی تو اس نے ان کو اچھا
کیا۔ کیا یہ جسم پر اثر نہ تھا۔ رسہ پر اثر نہ تھا۔ رسول اللہ کے مخالفین نے جب قحط کا عذاب پایا اور گھبرا کر توبہ کی تو
بارش نازل ہوئی اور بارش سے تنگ آگئے تو بند کی گئی یہ اجسام پر ہی اثر تھا یا کچھ اور ۔ ہمارے
حضرت صاحب کے پاس کئی بیمار آئے اور آپ نے ان کو بھی تو بہ کرنے کے لئے کہا اور دعا بھی کی
آخر وہ لوگ اپنے دکھوں سے بچ گئے۔ پس کون کہہ سکتا ہے کہ تو بہ سے جسمانی بیماریاں کیوں دور
نہیں ہوتیں۔ جب تو بہ کامل ہوتی ہے تو ضرور ہوتی ہیں۔ مگر چونکہ انسان جسم اور روح سے مرکب
ہے اس لئے اسے عموماً چاہئے کہ روح کی بیماریوں کے لئے روحانی تو بہ کرے اور جسم کی بیماریوں
کے لئے جسمانی تو بہ یعنی علاج اور یہی اصل اور سچا طریق ہے ہاں خدا تعالیٰ نے مخالفین کا منہ بند
کرنے کے لئے ایسی مثالیں بھی پیدا کر چھوڑی ہیں کہ صرف تو بہ و دعا سے جسمانی بیماریاں بھی دور
ہو جاتی ہیں اگر کوئی شہر چشم انکار کرے تو اور بات ہے۔
اگر تو بہ کا مسئلہ ایسا ہی سچا اور اپکا ہے تو دنیاوی گور نمنٹیں کیوں مجرموں کو ان
پانچواں اعتراض کے تو بہ کرنے پر چھوڑ نہیں دیتیں؟
یہ اعتراض بھی تو بہ کے منکر بہت کیا کرتے ہیں کہ کیوں دنیا میں لوگ ایک دوسرے کی توبہ
قبول نہیں کر لیا کرتے ۔ اور عدالتیں کیوں سزا دیتی ہیں۔ کیوں نہیں مجرموں کے اقرار پر اور آئندہ
احتیاط کے وعدہ پر ان کو چھوڑ دیتیں۔
یاد رہے کہ جیسا کہ پہلے میں لکھ آیا ہوں خدا تعالیٰ علیم و خبیر ہے اور دلوں کے بھیدوں سے
واقف ہے۔ اور سچے اور جھوٹے کو جانتا ہے اور خفیہ اور پوشیدہ اسرار اس پر ظاہر ہیں اور کوئی بات
نہیں جو اس سے پوشیدہ ہو خواہ سمندروں کی تہہ میں کوئی چیز بیٹھی ہوئی ہو یا پانیوں کی گہرائیوں
میں۔ خواہ مچھلی کے پیٹ میں خواہ عمیق کانوں میں خواہ پہاڑوں میں خواہ کنووں میں خواہ ہواؤں
میں ملی ہوئی ہو، خواہ انسانی دماغ میں خیالات کے رنگ میں پوشیدہ ہو، خواہ آسمان پر ہو، خواہ زمین
میں، خواہ مادی ہو، خواہ غیر مادی خواہ زمانہ ماضی کی ہو یا حال کی یا استقبال کی وہ ایسا علیم ہے کہ کوئی
معلوم اس کے احاطہ علم سے باہر نہیں پس اس کا تو بہ کو قبول کرنا اور رنگ کا ہے اور گر ہے اور گورنمنٹ کا
نجات

انوار العلوم جلد 1
۲۷۳
نجات
حال اور ہے ۔ گورنمنٹ کے حج مدعی اور مدعاعلیہ دونوں کا حال نہیں جانتے ۔ ان کو کیا معلوم کہ آیا
اپنی غلطی پر پریشان و پشیمان ہونے والا انسان واقعہ میں سچا ہے یا شرارت کرتا اور سزا سے بچنا چاہتا
ہے۔ پس جس کو دوسرے کے ارادہ اور خیالات سے واقفیت ہی نہ ہو تو وہ کس طرح جرأت کر کے
اسے چھوڑ سکتا اور معاف کر سکتا ہے۔ کیونکہ ممکن ہے کہ وہ مجرم جسے مجسٹریٹ چھوڑنے کی نیت
رکھتا ہو اپنے دل میں یہ ارادہ کر رہا ہو کہ اب کے چھوٹے تو ضرور ایسی احتیاط سے جرم کروں گا کہ
کسی کو علم ہو ہی نہ سکے مجسٹریٹ کی حالت تو بہت ہی خطرناک ہوتی ہے۔ وہ بے چارہ تو بالکل
اندھیرے میں ہوتا ہے اور اصلی حالت سے ناواقف۔ اسے تو خود ظالم و مظلوم میں ہی امتیاز نہیں
ہوتا اور محض تاریکی میں پڑا ہوا اندازوں سے کام لیتا ہے اور حاطب اللیل کی طرح خطاء ثواب
دونوں کا مرتکب ہوتا ہے۔
لطیفہ ۔ کہتے ہیں کہ ایک بزرگ شہر کے قاضی مقرر کئے گئے تو ان کے دوست ان کو ملنے گئے
اور بڑی خوشی ظاہر کی اور مسرت کا اظہار کیا مگر جب اندر بلائے گئے اور ان سے ملاقات ہوئی تو
دیکھا کہ بڑے زور سے رو رہے ہیں اور کثرت گریہ وزاری سے ہچکیاں بندھی ہوئی ہیں اور سانس
اکھڑا ہوا ہے دوستوں نے کہا حضرت اس وقت یہ رونا کیسا اور اس بے موسم کی برسات کے کیا معنی۔ یہ
تو خوشی کا وقت تھا اور دعوتوں کا موقعہ آپ اس قدر گھبرا کیوں رہے ہیں اس بزرگ نے جواب دیا
کہ احمقو تم نہیں جانتے کہ میں کیسی خطرناک حالت میں ہوں۔ میں ایک نابینا ہوں جو دو بیناؤں کے
فیصلہ کے لئے مقرر کیا گیا ہوں اور ایک جاہل ہوں جو دو عالموں کے فیصلہ کے لئے چنا گیا ہوں کیونکہ
مدعی اور مدعا علیہ میرے پاس آئیں گے اور وہ دونوں اپنا اپنا حال خوب جانتے ہوں گے کہ ہم
جھوٹے ہیں یا سچے ہیں مگر میں بالکل ناواقف اور جاہل ان کا فیصلہ کروں گا۔ کیا یہ خوش ہونے اور
فرحت ظاہر کرنے کا موقعہ ہے یا رنج و غم میں کڑھنے کا۔
اس لطیفہ میں جو حج صاحب کی حالت بیان کی گئی ہے۔ واقعہ میں صحیح اور درست ہے۔ اور اس
میں سرِ مو فرق نہیں۔ پھر باوجود اس قدر عجز کے حج کیا کر سکتا ہے اور کس طرح ایک مجرم کو بخش سکتا
ہے جبکہ وہ نہیں جانتا کہ یہ شخص شرارتی ہے یا سچے دل سے تو بہ کرتا ہے ۔ حالانکہ اللہ تعالی خوب
جانتا ہے کہ کسی کے دل میں کیا مخفی ہے وہ شرارتی اور بچے آدمی میں فرق کر سکتا ہے اور دونوں کے
ارادوں کو جانتا ہے۔ اس لئے وہ تو بہ قبول کر سکتا ہے۔ لئے توبہ قب
دوسرے یہ کہ گورنمنٹ اور خدا تعالیٰ کے احکام کا آپس میں مقابلہ کرنا ہی سخت غلطی ہے۔

انوار العلوم جلد 1
۲۷۴
نجات
کیونکہ خدا تعالیٰ تو مالک ہے اور ہر چیز اس کی اپنی بنائی ہوئی ہے۔ اور اس کے قبضہ قدرت میں ہے بر
خلاف اس کے بادشاہوں اور گورنمنٹوں کے حالات اور ہیں کیونکہ وہ اپنی رعایا کے مالک نہیں
ہوتیں ۔ بلکہ ان کے جھگڑوں اور فسادوں کے دور کرنے کے لئے ججوں کی طرح ہوتی ہیں۔ اور
خواہ بظاہر ایک گور نمنٹ دوسرے ملک کو بزور بازو ہی فتح کرے اور اپنا مال و دولت ہی خرچ کر کے
اس پر قابو پائے لیکن اگر غور کیا جائے تو اس کا حال ایسا ہی ہے کہ جیسے چند آدمی مل کر ایک شخص کو
مقرر کر دیں کہ تم ہمارا فیصلہ کیا کرو تاکہ ہم میں جھگڑے اور فساد نہ پڑیں۔ پس جیسا کہ اس شخص کا کام
نہیں کہ کسی کو کچھ دے دے یا رحم کر کے معاف کرے ایسا ہی گورنمنٹ کا بھی یہ کام نہیں کہ وہ اپنی
طرف سے کسی پر خاص رحم کرے کیونکہ وہ تو ایک ایجنٹ کی طرح ہے جسے پبلک نے اپنے کام
نکالنے کے لئے مقرر کیا ہے اور پھر جو گورنمنٹ کی طرف سے حج مقرر ہو۔ حج مقرر ہوتے ہیں ان کا تو بالکل کوئی
دخل ہی نہیں کیونکہ نہ صرف وہ لوگوں کے حقوق کے مالک ہی نہیں بلکہ علاوہ اس کے وہ مقرر ہی
اس کام پر کئے گئے ہیں کہ جیسے واقعات ان کے سامنے پیش کئے گئے ہوں ان کے مطابق فیصلہ کر
دیں۔ اور گورنمنٹ نے ان کا اختیار ہی اس حد تک رکھا ہے پس ان کا مقابلہ خدا تعالیٰ سے کرنا کیسا
سفیہا نہ فعل ہے کیونکہ یہ لوگ تو کوئی بھی اختیار نہیں رکھتے اور پبلک سے ان کا کوئی تعلق نہیں ۔ ان
کا فرض منصبی یہی ہے اور وہ اس بات کی تنخواہ لیتے ہیں کہ فریقین کے حالات سن کر اپنے اختیارات
کے اندر اندر کسی کو چھوڑ دیں۔ اور کسی کو سزا دے دیں لیکن خدا تعالیٰ تو کسی کا مقرر کردہ نہیں ہے
اور نہ وہ ان کی طرح بے اختیار ہے بلکہ چونکہ اس نے انسان کو پیدا کیا ہے اور بنایا ہے اور پھر اس
کی زندگی کے قائم رکھنے کے لئے اور مختلف اشیاء کو بھی خلق کیا ہے اور اس کے آرام کے لئے
طرح طرح کے سامان مہیا کئے ہیں اس لئے وہ انسان کا بلکہ ہر ایک چیز کا مالک ہے اور اس پر تصرف
رکھتا ہے اور پھر بدلہ دینے کی قدرت رکھتا ہے۔ پس اگر وہ کسی پر رحم کرے تو یہ اس کے شایان
شان ہے۔ لیکن اگر حج بلا اختیار کے کسی پر رحم کرے تو گویا امانت میں خیانت کرتا ہے۔ کیونکہ وہ کام
کرتا ہے جو اس کے سپرد نہ تھا اور اگر اسے اختیار ہوتا اور پھر کسی پر رحم کرتا تو اس میں کوئی ہرج نہ
تھا۔ اور خدا تعالی مالک ہے اس لئے اسے رحم کرنے کا پورا اختیار ہے اور یہی وجہ ہے کہ حج عام طور
پر رحم نہیں کرتا بلکہ عدل کرتا ہے اور خدا تعالیٰ عام طور پر عدل ہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ رحم بھی
کرتا ہے پس ججوں یا گورنمنٹ کا مقابلہ خدا تعالیٰ کے ساتھ کرنا ہو قوفی ہے۔
پھر ہم دیکھتے ہیں کہ یہ بھی غلط ہے کہ گورنمنٹ رحم نہیں کرتی بلکہ گورنمنٹ کے رحم کثرت

انوار العلوم جلد 1
۲۷۵
نجات
سے پائے جاتے ہیں دیگر گورنمنٹوں کو جانے دو۔ ہندوستان کی گورنمنٹ کو ہی لے لو کہ جہاں
مجرموں کی سزاؤں کے لئے اور مختلف قوانین بنائے گئے ہیں۔ وہاں ساتھ ایک مد رحم کی بھی رکھی گئی
ہے۔ چنانچہ صوبوں کے افسروں اور پھر وائسرائے کا اختیار ہے کہ کسی مجرم کو خاص حالات کے
ما تحت معاف کر دے چنانچہ بارہا دیکھا گیا ہے کہ ایک شخص چیف کورٹ تک سے مجرم قرار دیا گیا اور
مستوجب سزا ہوا۔ لیکن لیفٹنٹ گورنر نے یا وائسرائے نے اس کے حالات پر غور کر کے قابل رحم
سمجھا اور صاف معاف کر دیا ۔ ابھی پیچھے لالہ لاجپت رائے اور اجیت سنگھ گورنمنٹ برطانیہ کی خاص
مہربانی اور وزیر ہند کے حکم سے جلا وطنی کی سزا سے آزاد کئے گئے پھر بنگالہ کے سر بر آوردہ لوگ جو
محسن کشی کے خطرناک جرم میں قید کئے گئے تھے معاف کر دیئے گئے اور اپنے گھروں میں امن وامان
سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ بیسیوں قاتل چھوٹ چکے ہیں اور طرح طرح کے مجرم رحم سے فائدہ
اٹھاتے رہتے ہیں خاص خاص موقعوں مثلاً تاجپوشی ، تخت نشینی ، جشن وغیرہ پر بھی بہت سے قیدیوں
کی سزا کو معاف کر دیا جاتا ہے۔ پھر یہ کہنا کہ گورنمنٹ کیوں رحم نہیں کرتی کہاں تک درست ہو سکتا
ہے۔
جہاں تک مجھے علم تھا کہ تو بہ کے مسئلہ پر یہ اعتراض ہوا کرتے ہیں ان کا جواب تو میں لکھ چکا
ہوں۔ اب مختصرا یہ بتانا چاہتا ہوں (انشاء اللہ ) کہ دیگر مذاہب یعنی مسیحی اور آریہ اگر تو بہ کے مسئلہ
کو قبول نہیں کرتے تو وہ اس کی جگہ کیا تعلیم پیش کرتے ہیں اور وہ کہاں تک درست ہے۔
گناہوں کی معافی کے بارے میں مسیحی تعلیم
پہلے میں مسیحی تعلیم کو دیکھتا ہوں کہ وہ انسان کے پچھلے گناہوں کی معافی کی نسبت کیا فتوی دیتی
ہے اور وہ ہماری تسلی کے لئے کون سا طریقہ اختیار کرتی ہے۔
چنانچہ مسیحی کتب کو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کے گناہ سوائے اس کے کہ وہ مسیح کے
کفارہ پر ایمان لائے نہیں معاف ہو سکتے اور جب تک وہ یہ یقین نہ کرلے کہ مریم کا بیٹا یسوع جو
اصل میں خدا ہی کا بیٹا تھا اور یہ کہ وہ انسان کے گناہ اپنے سر پر اٹھا کر مظلومیت کی حالت میں
مصلوب ہوا تب تک نجات غیر ممکن ہے۔ لیکن اس میں بہت سی دقتیں ہیں اول تو یہ کہ مسیحی
صاحبان کے اس دعوے کے ثبوت کے لئے سخت مشکلات ہیں ۔ سب سے اول جو مشکل پڑتی ہے وہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی